تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
تعارف کتب
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
تعارف کتب
یہ انوار العلوم کی سولہویں جلد ہے جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفہ المسیح عمر خلیفة المسیح الثانی کی ۲۶ / دسمبر
۱۹۴۰ء سے ۱۴ جنوری ۱۹۴۳ء تک ۱۹ مختلف تقاریر و تحریرات پر مشتمل ہے۔
(1) افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۴۰ء
یہ خطاب حضور انور نے مؤرخہ ۲۶ دسمبر ۱۹۴۰ء کے جلسہ سالانہ قادیان پر ارشاد فرمایا
جس میں آپ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمُ
مِّنَ السَّمَاءِ کی علمی و عملی لحاظ سے تشریح و تفسیر فرمائی ہے۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں:۔
آج اس بیابان میں جمع ہونے والے تمام لوگ ایسے ہی ہیں جو خدا تعالیٰ
کی اس وحی کی صداقت کی ایک علامت ہیں ۔ لوگ کہتے ہیں مرزا صاحب کی
صداقت اور سچائی کی کیا دلیل ہے ؟ آج ہم انہیں ایک دلیل دیتے ہوئے کہتے
ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو خدا تعالیٰ نے فرمایا يَنصُرُكَ رِجَالٌ
نُوحِي إِلَيْهِمْ مِّنَ السَّمَاءِ ۔ اُس وقت جب کہ آپ کا کوئی نام بھی نہ جانتا تھا
خدا تعالیٰ نے آپ کو بتا یا کہ ہم ایسے لوگ پیدا کریں گے جو تمہاری مدد کریں
گے۔ آج ہم یہاں بیٹھے ہوئے ایک ایک آدمی کی پیٹھ پر ہاتھ رکھتے ہیں اور کہتے
ہیں یہ اس الہام کے پورا ہونے کا ثبوت ہے۔“

انوار العلوم جلد ۱۶
اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔
تعارف کتب
اس الہام کی تفسیر کے بعد حضور نے احباب جماعت کو نیز سلسلہ کے مبلغین اور علماء کو بھی
(۲) مستورات سے خطاب
(۱۹۴۰ء)
یہ خطاب حضرت مصلح موعود نے مورخہ ۲۷ دسمبر ۱۹۴۰ ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر / ۱۹۴۰ کو جلسہ پر
ا
مستورات میں ارشاد فرمایا۔ جس میں حضور انور نے اس تصور اور خیال کی عقلی و نقلی دلائل سے
تردید فرمائی ہے کہ عورتیں مردوں سے کہ سے کوئی علیحدہ چیز ہیں ۔ جس کا ۔ جس کی وجہ سے عورتیں اپنے آپ کو
بعض ذمہ داریوں اور فرائض سے بری الذمہ سمجھتی ہیں ۔ نیز مرد بھی عورتوں کو بعض لحاظ سے ایک
الگ مخلوق سمجھتے ہیں ۔ حالانکہ ہمارے مذہب میں ہر عمل میں مرد اور عورتیں یکساں طور پر شامل
اور جواب دہ ہیں ۔ لہذا عورتوں کو بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنا چاہئے اور اپنے آپ کو کمزور
نہیں سمجھنا چاہئے ۔ چنانچہ آپ نے عورتوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ:-
دو
پس یہ خیال اپنے دلوں سے نکال ڈالو کہ عورت کوئی کام نہیں کر سکتی۔ میں
آج یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اے احمدی عور تو ! تم اپنی ذہنیت کو بدل ڈالو۔ آدمی کے
معنی مرد کے ہیں ۔ تم بھی ویسی ہی آدمی ہو جیسے مرد۔ خدا نے جو عقیدے مردوں
کے لئے مقرر کئے ہیں وہی عورتوں کے لئے ہیں اور جو انعام اور افضال مردوں
کے لئے مقرر ہیں وہی عورتوں کے لئے ہیں ۔ پھر جب خدا نے فرق نہیں کیا تو تم
نے کیوں کیا۔ جب تک تم یہ خیال اپنے دل سے نہ نکال دو گی کوئی کام نہیں کر سکو
گی ۔ جب کوئی شخص یہ سمجھ لیتا ہے کہ میں مر گیا ہوں تو وہ مر جاتا ہے اور جب کوئی
شخص یہ سمجھ لیتا ہے کہ میں کام کر سکتا ہوں تو وہ کر لیتا ہے۔“
(۳) سیر روحانی (۲)
یہ معرکة الآراء خطاب حضرت خلیفة المسیح الثانی نے مؤرخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۴۰ء کو جلسہ سالانہ

انوار العلوم جلد ۱۶
تعارف کتب
66
قادیان کے موقع پر ارشاد فرمایا۔ یہ روح پرور تقریر سیر روحانی کا ہی تسلسل ہے۔ اس تقریر
میں حضور نے دو چیزوں کو موضوع بنایا ہے۔
پہلا موضوع مساجد ہیں ۔ اس موض ۔ اس موضوع پر حضور نے ظاہری مساجد کا مور نے ظاہری مساجد کا ذکر کر کے عام عالم روحانی
کی شاندار مساجد کا ذکر فرمایا ہے اور بتایا ہے کہ مساجد کی غرض وغایت کیا ہوتی ہے اور فوائد کیا
ہیں۔ اس تعلق میں آپ نے مساجد کی دس خصوصیات بیان فرمائی ہیں اور صحابہ کرام کی روحانی
طور پر مساجد کے ساتھ گہری نسبت ثابت فرمائی ہے۔ کیونکہ مساجد اور صحابہ کی خصوصیات میں
مماثلت پائی جاتی ہے۔ مثلاً دعوت الی اللہ، مساوات کا قیام، تقدس اور ذکر الہی کا مرکز ، دینی
نے کے
تربیت کا مرکز ، بنی نوع انسان کے حقوق کی حفاظت ، امن کا ذریعہ، شر اور بدی سے : سے بچانے
لئے ، امامت کے قیام جیسے تمام امور میں مساجد اور صحابہ کے درم بہ کے درمیان قدر من قدر مشترک پائی جاتی ہے۔
دوسرا مضمون قلعوں سے متعلق تھا جس میں قلعے بنانے کے اغراض و مقاصد بیان کر کے
اُن کی گیارہ خصوصیات فرمائی ہیں ۔ پھر اِن دُنیاوی قلعوں کا روحانی قلعوں سے موازنہ کرتے
ہوئے روحانی قلعوں کی برتری ثابت فرمائی۔ آپ نے اپنی اس تقریر میں عقلی ونقلی دلائل سے
قرآن کریم کو سب سے عظیم اور محفوظ ترین روحانی قلعہ ثابت فرمایا ہے ۔
(۴) احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن کا صحیح نمونہ پیش کرنے
کے لئے قائم کی گئی
یہ خطاب سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثانی نے ۶ فروری ۱۹۴۱ ء کو بیت الاقصی قادیان میں مجلس
خدام الاحمدیہ کے تیسرے سالانہ اجتماع کے موقع پر ارشاد فرمایا پہلی دفعہ مورخه ۲ ، ۴، ۶ اکتوبر ۱۹۶۰ء
کو روزنامه الفضل ربوہ میں شائع ہوا اور اب پہلی دفعہ کتابی صورت میں شائع ہو رہا ہے۔
یہ خطاب تربیتی نوعیت کا ہے جو کئی قسم کی زریں ہدایات پر مشتمل ہے اور تمام خدام کے لئے
شعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس خطاب میں جن امور پر روشنی ڈالی گئی ہے وہ حسب
ا۔ مرکز میں بار بار آنے کی ضرورت واہمیت ۔
۲۔ حضرت مسیح موعود کی بعثت اور جماعت احمد یہ کے قیام کی غرض وغایت ۔
۳

انوار العلوم جلد ۱۶
۳۔ خدام کو ہر قسم کی قربانیوں کے لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے ۔
۴۔ مصائب و تکالیف کے دوران خدا کی رضا کے لئے صبر وتحمل اختیار کرنا۔
۵۔ ہمیشہ اور ہر حال میں سچائی کو اختیار کرنا اور جھوٹ سے نفرت کرنا۔
۔ عفوا اور درگز را اور چشم پوشی سے کام لینا۔
ے۔ یورپین کھیلوں کی بجائے دیسی و دیہاتی کھیلوں کو رواج دینا۔
تعارف کتب
- مرکزی عہدیداران کا خود پروگراموں میں حصہ لینا اور تمام خدام کے ساتھ ذاتی تعلق اور
واقفیت پیدا کرنا۔
۹۔ اعمال میں نفسانیت کا شائبہ تک نہ ہو بلکہ تمام اعمال محض خدا کی رضا کے لئے ہوں ۔
چنانچہ اس تعلق میں آپ خدام کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ:-
میں چاہتا ہوں کہ تمہارے اعمال بھی خدا کے لئے ہوں ۔ اُن میں نفسانیت
کا کوئی شائبہ نہ ہو۔ اُن میں بُزدلی کا کوئی شائبہ نہ ہو اور اُن میں تقویٰ کے
خلاف کسی چیز کی آمیزش نہ ہو۔ لیکن اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ تم
چیز ہو۔
میں سے ہر شخص اتنا مضبوط ، اتنا بہادر اور اتنا دلیر اور اتنا جری ہو کہ جب تم کسی کو
معاف کرو تو لوگ خود بخود کہیں کہ تمہارا عفو خدا کے لئے ہے کمزور ہونے کی وجہ
سے نہیں ۔ ایسی قربانی دلوں کو موہ لیتی ہے ۔“
(۵) عراق کے حالات پر آل انڈیا ریڈیو اسٹیشن لاہور سے تقریر
یہ خطاب حضرت خلیفة المسیح الثانی کی اس تقریر پرمشتمل ہے جو حضور نے عراق کے
حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ارشاد فرمائی۔ یہ تقریر آل انڈیا ریڈیو اسٹیشن لاہور سے ۲۵ رمئی
۱۹۴۱ ء کو نشر ہوئی اور اسے دہلی اور لکھنو کے اسٹیشنوں سے بھی نشر کیا گیا۔
اس تقریر کا محرک دراصل دوسری جنگِ عظیم کے دوران جرمنی اور اٹلی کا عراق پر حملہ آور
ہونا تھا ۔ حضور نے اس تقریر میں پہلے تو عراق کی اسلامی تاریخ کے لحاظ سے جو اہمیت ہے نیز
تمام اُمتِ مسلمہ کا جو عراق کے ساتھ جذباتی تعلق وابستہ ہے اُس پر روشنی ڈالی ۔ اس کے بعد بتایا
که عراق پر حملہ دیگر اسلامی ملکوں حتی کہ ہندوستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ لہذا یہ وقت

انوار العلوم جلد ۱۶
تعارف کتب
آپس میں بحث و تمحیص کا نہیں بلکہ کام کا ہے۔ آپ نے اپنی اس تقریر میں اس فتنہ سے بچاؤ نیز
عراق میں امن قائم کرنے سے متعلق بہت عمدہ تجاویز بیان فرمائیں اور اُمتِ مسلمہ کو اس کے
فرائض کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ:-
ان حالات میں ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ اس فتنہ کو اس کی ابتداء میں ہی
دبا دینے کی کوشش کرے۔ ابھی وقت ہے کہ جنگ کو پرے دھکیل دیا جائے ۔۔۔۔۔
اس وقت تو مسلمانوں کو اپنی ساری طاقت اس بات کے لئے خرچ کر دینی چاہئے
کہ عراق میں پھر امن ہو جائے ۔ اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ مسلمان جان
اور مال سے انگریزوں کی مدد کریں اور اس فتنہ کے پھیلنے اور بڑھنے سے پہلے ہی
اس کے دبانے میں اُن کا ہاتھ بٹائیں تاکہ جنگ مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ سے دُور
رہے۔ اور ترکی ، ایران، عراق اور شام اور فلسطین اس خطرناک آگ کی لپیٹوں
سے
چاہئے
سے محفوظ رہیں۔ یہ وقت بحثوں کا نہیں کام کا ہے۔ اِس وقت ہر مسلمان کو
کہ اپنے ہمسایوں کو اس خطرہ سے آگاہ کرے جو عالم اسلام کو پیش آنے والا ہے
تا کہ ہر مسلمان اپنا فرض ادا کرنے کے لئے تیار ہو جائے۔“
(1) اللہ تعالیٰ، خاتم النبین اور امام وقت نے مسیح موعود کو رسول کہا ہے
دو
حضرت مصلح موعود کے ایک خطبہ جمعہ مطبوعہ ” الفضل، ۱۸ جون
مولوی محمد علی صاحب نے حضرت
دو
۱۹۴۱ ء بابت ” دعوی نبوت حضرت مسیح موعود کے جواب میں ایک مضمون شائع کیا۔ جس میں
مولوی صاحب نے اپنے خیالات و نظریات کے تحت حضرت مسیح موعود کے بعض الہامات اور
عبادات سے غلط مفہوم اخذ کرتے ہوئے حضرت مسیح موعود کے مقام نبوت پر فائز ہونے کی تردید
کی۔ نیز حضرت مصلح موعود کی ذات پر کیچڑ اچھالا ۔ حضرت مصلح موعود نے مولوی محمد علی صاحب کے
اس مضمون کی تردید میں یہ مضمون تحریر فرمایا جو ۱۴ را گست ۱۹۴۱ ء کے ان الفضل میں شارا شائع ہوا۔ حضور
نے اس مضمون میں مولوی صاحب کے حضرت مسیح موعود کی نبوت سے متعلق غلط نظریات کی عقلی و نقلی
دلائل سے تردید فرمائی ہے اور حضرت مسیح موعود کے دعوی نبوت کو روزِ روشن کی طرح ثابت کیا
ہے۔ نیز اپنی ذات پر کئے گئے اعتراضات والزامات کا جواب دیا ہے۔ حضرت مسیح موعود کی نبوت
۵

انوار العلوم جلد ۱۶
کے حوالے سے یہ مضمون خاص اہمیت کا حامل ہے۔
یہ
(۷) افتتاحی تقریر جلسہ سالانہ ۱۹۴۱ء
تعارف کتب
ی مختصر مضمون سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے افتتاحی خطاب بر موقع جلسہ سالا نہ ۱۹۴۱ء
قادیان پر مبنی ہے۔ اس میں حضور نے مقررین اور سامعین کو ہر کام سے پہلے اپنی نیت درست
کرنے کی طرف توجہ دلائی ۔ آپ نے فرمایا کہ ہر کام سے پہلے بسم اللہ پڑھنے میں دراصل
حکمت یہی ہے کہ کسی کام کے شروع کرنے سے پہلے اپنی نیت کو درست کر کے صرف خدا تعالیٰ
کے لئے ہی مخصوص کر لینی چاہئے ۔ اس جلسہ میں بھی شریک ہونے کے پیچھے دراصل یہی نیت اور
ارادہ کار فرما ہونا چاہئے ۔
(۸) مستورات سے خطاب
(۱۹۴۱ء)
یہ مضمون حضرت مصلح موعود کے اُس روح پرور خطاب پر روح پرور خطاب پر مشتمل ہے جو حضور نے جلسہ سالانہ
یہ
قادیان کے موقع پر مورخہ ۲۷ / دسمبر ۱۹۴۱ء کو مستورات میں ارشاد فرمایا تھا۔
حضور نے اپنے اس خطاب میں سورۃ ابراہیم کی آیت نمبر ۲۴ تا ۲۶ کی تفسیر کرتے ہوئے
پہلے دُنیوی نہروں، باغات اور زمینوں کا اُخروی نہروں ، باغوں اور زمینوں کے ساتھ فرق بیان
فرمایا ہے۔ اس کے بعد کلمہ طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے وضاحت کے ساتھ طیب کے درج ذیل کے بعد کلمہ
چار معانی بیان فرمائے ہیں ۔
۱- خوش شکل ۲ خوشبودار ۳۔ لذیذ ۴۔ شیریں
طیب کے مذکورہ معانی بیان کر کے آپ نے لجنہ اماءاللہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ:-
دوپس میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ کلمہ تو تمہیں پڑھا دیا گیا ہے اب اس کو
طیبہ بنانا تمہارے اختیار میں ہے۔ لوگ بڑے بڑے نام رکھتے ہیں لیکن نام سے
کچھ نہیں بنتا۔ اسی طرح صرف کلمہ پڑھنے سے عزت نہیں ملتی بلکہ کلمہ طیبہ سے ملتی

انوار العلوم جلد ۱۶
تعارف کتب
ہے۔ جب یہ دونوں چیزیں مل جائیں تو پھر مؤمن جنت کا درخت بن جاتا ہے۔
پس جب تک تم کلمہ طیبہ نہ بنو گی جنت کا درخت نہیں بن سکو گی ۔ قرآن کریم نے
تمہارے سامنے ایک موٹی مثال درخت کی پیش کی ہے۔۔۔۔ جس طرح درخت کو
پانی دیا جاتا ہے اسی طرح تم اپنے ایمان کو عمل کا پانی دو۔ اپنے اندر اچھی باتیں
پیدا کرو۔ جب تم ایسا کرو گی تو تم جنت کا درخت بن جاؤ گی ۔ پھر جس طرح اچھے
درخت پر اچھی شکل اور اچھی خوشبو کے لذیذ اور شیریں پھل پیدا ہوتے ہیں اسی
طرح تم اپنے ایمان کو خوش شکل، خوشبودار ، لذیذ اور شیریں بناؤ۔ جب تم ایسا
درخت بن جاؤ گی تو اللہ تعالیٰ کے فرشتے تم جہاں بھی جاؤ گی وہاں سے اُٹھا کر
تمہیں اللہ تعالیٰ کی جنت میں لے جائیں گے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کہے گا کہ ان
درختوں کے بغیر میرا باغ مکمل نہیں ہو سکتا ۔“
6
(۹) بعض اہم اور ضروری امور
(۱۹۴۱ء)
یہ مضمون حضرت مصلح موعود کے ایک بہت ہی اہم خطاب پر مشتمل ہے جو حضور نے ۲۷ /
دسمبر ۱۹۴۱ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے دوسرے روز ارشاد فرمایا۔ اس خطاب میں درج ذیل اہم
اُمور پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
ا۔ جماعتی اخبارات و رسائل کا تعارف ۔ ان کی اشاعت اور خرید بالخصوص روز نامہ الفضل اور
سیر روحانی کے خریداران میں اضافہ کی تحریک ۔
۲۔ تفسیر القرآن کے کام کا جائزہ۔ نیز تفسیر کبیر کی زیادہ سے زیادہ اشاعت کی طرف توجہ،
پیغامیوں بالخصوص مولوی محمد علی صاحب کی طرف سے تفسیر کبیر کی مخالفت پر تبصرہ ۔
۳۔ انگریزی ترجمہ و تفسیر قرآن کی تکمیل کی نوید سناتے ہوئے اس کی جلد از جلد اشاعت کی کی
ضرورت پر زور ۔
۴۔ دوران سال ہونے والی بیعتوں کی تفصیل بیان کرتے ہوئے ہندوؤں میں دعوت الی اللہ کی
ضرورت پر زور ۔

انوار العلوم جلد ۱۶
تعارف کتب
۵۔ جنگ عظیم دوئم کے جماعتی مساعی پر منفی اثرات بیان فرمائے ۔ اس جنگ کے ہندوستان کے
لئے امکانی خطرات پر روشنی ڈالی ۔ اور اہل ہندوستان کو جنگ میں انگریزوں کی ممکنہ حد
تک مدد کرنے کی تحریک کرتے ہوئے اس کی ضرورت و اہمیت اور مدد کے طریق کار پر
روشنی ڈالی ۔
۶ ۔ چندہ تحریک جدید، امانت فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے، سادہ زندگی اختیار کرنے نیز
گریجوایٹس، انٹرنس پاس اور مولوی فاضل احباب کو دین کے لئے اپنی زندگیاں وقف
کرنے کی تحریک فرمائی۔
ے۔ کانگرس ، مسلم لیگ اور حکومت ہند کے مابین تناؤ پر محاکمہ ۔
۔ ذیلی تنظیموں مجلس انصار الله ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کے قیام کی درج ذیل چھ اغراض
پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔
ا۔ ایمان بالغیب ۲۔ اقامتِ صلوٰۃ ۳ - خدمتِ خلق ۴ ۔ ایمان بالقرآن ۵۔ بزرگانِ دین
کا احترام ۶ ۔ جماعت میں تقویٰ اللہ پیدا کرنا۔
در حقیقت یہ خطاب بہت سارے متفرق پھولوں کا ایک گلدستہ ہے جو اپنے رنگ و بُو کے
لحاظ سے انتہائی دلکش اور دلر با ہے۔
(۱۰) سیر روحانی (۳)
یہ تقریر سید نا حضرت خلیفة المسیح الثانی نے مؤرخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۴۱ء کو جلسہ سالانہ قادیان
کے موقع پر ارشاد فرمائی ۔ یہ تقریر سیر روحانی کے مضمون کا ہی تسلسل ہے جس میں حضور نے اپنی
سیر کے دوران جو تاریخی اور معروف مقبرے اور مینا بازار دیکھے تھے اُن پر سیر حاصل تبصرہ فرمایا ہے
اور ان دنیاوی مقبروں اور مینا بازاروں کا روحانی مقبروں اور مینا بازاروں سے موازنہ کرتے
ہوئے روحانی مقبروں اور مینا بازاروں کی افادیت اور فوقیت ثابت فرمائی ہے۔ اس ضمن میں
آپ نے بعض انبیائے کرام کے مقبروں پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ نیز انبیائے سابقین کے متبعین
اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں کے مقبروں کا بھی ذکر فرمایا ہے۔ اِس سلسلہ میں نصیحت
کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں :-
A

انوار العلوم جلد ۱۶
دو
تعارف کتب
پس دُنیا کے مقبروں پر اپنا روپیہ ضائع مت کرو بلکہ اپنی قبریں بہشتی مقبرہ
میں بناؤ اور یا پھر اس بہشتی مقبرہ میں بناؤ جہاں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
بھی ہیں۔ جہاں نوٹ بھی ہیں، جہاں ابراہیم بھی ہیں، جہاں موسیٰ بھی ہیں ۔
جہاں عیسی بھی ہیں اور جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی ہیں۔ اسی
طرح تمہارے آباؤ اجداد بھی وہیں ہیں ۔
پس کوشش کرو کہ وہاں تمہیں اچھے مقبرے نصیب ہوں اور تمہیں اُس کے
رسولوں کا قرب حاصل ہو ۔“
حضور نے دنیاوی اور جسمانی مینا بازاروں کا قرآن کریم میں مذکورہ روحانی مینا بازاروں
سے موازنہ کرتے ہوئے روحانی بازاروں میں ملنے والی نعماء کا مفصل ذکر فرمایا ہے۔ مثلاً دائمی
خدمت کرنے والے غلام ، اعلیٰ درجہ کی سواریاں ، ٹھنڈے مشروب ، شیریں چشمے، دودھ کی نہریں،
پاکیزہ شراب ، شہد کی نہریں ، پھل، گوشت، لباس اور دیگر زینت کے سامان وغیرہ سے جنتی لوگ
ہمیشہ متمتع ہوں گے ۔
ه
روحانی مینا بازار کی فضیلت اور فوقیت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:-
دو
یہ عجیب مینا بازار ہے ہمارے خدا کا کہ اس میں مجھ سے جان اور مال
طلب کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ اس کے بدلہ میں سارے مینا بازار کی چیزیں
اور خود مینا بازار کی عمارت تمہارے سپرد کی جاتی ہے۔ جب اس سے کہا جاتا ہے
کہ لاؤ اپنا مال اور لاؤ اپنی جان کہ میں مینا بازار کی سب چیزیں اور خود مینا بازار
کی عمارت تمہارے سپرد کروں تو بندہ اِدھر اُدھر حیران ہو کر دیکھتا ہے کہ میرے
پاس تو نہ مال ہے نہ جان ، میں کہاں سے یہ دونوں چیزیں لاؤں ۔ اتنے میں چُپ
چاپ اللہ تعالیٰ خود ہی ایک جان اور کچھ مال اُس کے لئے مہیا کر دیتا ہے اور کہتا
ہے کہ لو میں تمہیں جان اور مال دے رہا ہوں تم یہ مال اور جان میرے پاس
فروخت کر دو۔
غالب تھا تو شرابی مگر اُس کا یہ شعر کروڑوں روپیہ سے بھی زیادہ قیمتی ہے کہ :-
جان دی دی ہوئی اُسی کی تھی حق تو یہ ہے کہ حق ادا نہ ہوا

انوار العلوم جلد ۱۶
(۱۱) جلسہ سالانه ۱۹۴۱ء کے کارکنان سے خطاب
تعارف کتب
حضرت مصلح موعود نے یہ مختصر خطاب مورخہ ۱۴ جنوری ۱۹۴۲ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے
اختتام پر جلسہ سالانہ کے کارکنان سے ارشاد فرمایا:-
اس موقع پر مختلف شعبہ جات کے ناظمین نے جو رپورٹس کارگزاری پیش کیں ان پر پر تہ تبصرہ
کرتے ہوئے انتظامی لحاظ سے جو کمزوریاں اور خامیاں سامنے آئیں ، کارکنان کو ان کی طرف
توجہ دلائی ۔ مثلاً یہ کہ مستورات کی جلسہ گاہ کے پہرہ کا انتظام مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
اسی طرح خوراک کی پرچیوں کی تقسیم میں احتیاط برتنے سے خوراک کو ضیاع سے بچایا جا سکتا
ہے۔ آخر پر جلسہ کی حاضری پر خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ :-
خدا جلسہ میں شریک ہونے والوں کی تعداد کو آئندہ اور بھی بڑھائے ۔
جماعت کی قربانیوں اور خدمات میں بھی زیادتی کرے اور زیادہ اپنے قرب میں
جگہ دے۔“
(۱۲) خدام الاحمد یہ مقامی کی ریلی سے خطاب
حضرت مصلح موعود نے یہ خطاب مؤرخہ ۲۱ جون ۱۹۴۲ء کو بر موقع اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ
مقامی قادیان ارشاد فرمایا۔ اس تقریر میں حضور نے خدام الاحمدیہ کو نہایت قیمتی اور زریں نصائح
اور مشوروں سے نوازا ہے جو آج بھی ہمارے نوجوانوں کے لئے اور دنیا کی تمام احمدی نوجوان
تنظیموں کے لئے بے حد مفید اور کارآمد ہیں ۔
اس تقریر میں حضور نے نہایت اعلیٰ رنگ میں اسلامی تاریخ سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ کی مثالیں دے کر نصائح فرمائیں کہ علمی اور عملی طور پر تنظیموں کو کس طرح کام کرنا چاہیئے
اور خدام کی اصلاح کس طرح اور کس رنگ میں کرنی چاہئے ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں ان نصائح پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔

انوار العلوم جلد ۱۶
تعارف کتب
( ۱۳ ) ہمارا آئندہ رویہ
یہ مضمون حضور نے کانگرس کی طرف سے ملک میں تعطل اور فساد پیدا کرنے کی دھمکی دینے
پر تحریر فرمایا جو مورخه ۱۸ را گست ۱۹۴۲ء کو روزنامہ الفضل میں شائع ہوا۔
اس مضمون میں حضور نے حکومت کی سابقہ روش اور پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے موجودہ
صورتحال میں مشروط طور پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے فرمایا کہ:-
دو
ہمارا آئندہ طریق عمل حکومت کے فیصلہ پر منحصر ہے۔ اگر حکومت اس امر کا
اعلان کر دے گی کہ توبہ کا اعلان کئے بغیر وہ فتنہ پیدا کرنے والوں کو نہیں چھوڑے
گی اور کانگرس سے ڈر کر اس سے صلح نہ کرے گی ، تو ہم پورے طور پر اس کا ساتھ
دیں گے۔ لیکن اگر وہ ایسا اعلان نہ کرے گی تو ہم اپنے قومی تعاون کو جنگی
کوششوں تک محدود رکھیں گے ۔“
آخر پر حضور نے احباب جماعت کو پیش آمدہ حالات میں ذہنی طور پر تیار رہنے کے لئے
بعض ہدایات سے نوازا۔
( ۱۴ ) خدام الاحمدیہ سے خطاب
یہ مضمون حضرت مصلح موعود کے اُس روح پرور خطاب پر مشتمل ہے جو حضور نے مجلس
خدام الاحمدیہ کے چوتھے سالانہ اجتماع کے موقع پر مؤرخہ ۱۸ راکتو بر ۱۹۴۲ءکو قادیان میں ارشاد
فرمایا تھا۔ تھا۔ حضور کا یہ خطاب ۸ ۷، نومبر ۱۹۴۲ ء کو روز نامہ الفضل قادیان میں شائع ہوا ۔
اس خطاب میں حضور نے مجلس خدام الاحمدیہ کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا
کہ خدام الاحمدیہ کا اصل کام نوجوانوں کی اخلاقی لحاظ سے تعلیم و تربیت کرنا، اُن کو با جماعت نماز
کا عادی بنانا ، قرآن کریم کا ترجمہ سکھلانا ، سکھلا نا، نیز نو جوانوں میں علمی ذوق پیدا کرنا، اسی طرح خدام
کو دنیا کے فیشنوں کی تقلید کرنے سے بچانا اور سادہ زندگی اختیار کرنے کی ترغیب دلانا ہے۔ ان
امور کے متعلق حضور نے زریں نصائح فرمائیں ۔
11

انوار العلوم جلد ۱۶
تعارف کتب
خدام میں علمی ذوق پیدا کرنے کے سلسلہ میں ہدایت فرمائی کہ اجتماع کے موقع پر ایسے
لیکچرز دلوائے جائیں جن میں موٹے موٹے مسائل کے متعلق اسلام اور احمدیت کی تعلیم بیان کی
جائے ۔ نیز اس مور موقع پر مختلف علمی مقابلے کروائے جائیں۔ ا۔ اِسی طرح بعض امتحان مقرر کئے
جائیں تا کہ خدام کا علمی معیار بلند ہو۔
(۱۵) افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۴۲ء
یہ تقریر حضور نے مورخه ۲۵ / دسمبر ۱۹۴۲ء کو جلسہ سالانہ قادیان کا افتتاح کرتے ہوئے
ارشاد فرمائی ۔ اس تقریر ۔ اس تقریر میں حضور نے احباب جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ جماعت
۔
کو ہمیشہ اپنے وہ مقاصد عالیہ پیش نظر رکھنے چاہئیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات
میں بیان کئے گئے ہیں ۔ جن میں سے سب سے بڑا مقصد اس الہام میں بیان کیا گیا ہے کہ : -
میں تیری تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاؤں گا ۔“
پس
اس الہام سے ظاہر ہے کہ جماعت احمدیہ کا بڑا مقصد دنیا کے کناروں تک اسلام اور
احمدیت کی تبلیغ کو پہنچانا ہے۔ لہذا یہ مقصد ہمیں ہر وقت پیش نظر رکھنا چاہئے ۔ مقاصد عالیہ کو یاد
رکھنے کی حکمت اور فلسفہ بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:-
اگر مقاصد عالیہ ہماری جماعت کے سامنے ہوں تو جو لوگ سست ہیں اُن
میں نسبتی طور پر چستی پیدا ہو جائے گی اور جو چست ہیں وہ پہلے سے بھی زیادہ چست
ہو جائیں گے۔ پس ہمارے لئے ضروری ہے کہ جب بھی کسی اجتماع میں شامل
ہوں ہماری توجہ کا مرکز خصوصیت کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے
الہامات ہوں اور وہ مقاصد ہوں جو خدا تعالیٰ نے ہمارے لئے تجویز کئے ہیں ۔“
(۱۶) مستورات سے خطاب (۱۹۴۲ء)
6
یہ تقریر حضور نے مورخہ ۲۶ / دسمبر ۱۹۴۲ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر مستورات
سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمائی جس میں عورتوں کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے
۱۲

آج 10 میں سے 10 باقی