تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 16), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۶
تعارف کتب
ہوئے نہایت قیمتی نصائح سے نوازا۔ آپ نے فرمایا کہ کوئی قوم اُس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی
جب تک اُس کا قول اُس کے فعل کی تائید نہ کرے۔ لہذا اپنے قول اور فعل میں مطابقت پیدا
کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی طرح عملی زندگی کی اصلاح کے لئے نمازوں میں باقاعدگی اختیار
کرنے ، شرک، چغل خوری اور غیبت سے بچنے کی طرف توجہ دلائی۔ نیز بچوں کی عمدہ تربیت
کرنے اور اُن کو بہادر بنانے جیسے اہم امور کی ضرورت بیان فرمائی ۔ آخر پر ہر جگہ لجنہ اماءاللہ کی
تنظیم قائم کرنے کی طرف توجہ دلائی ۔
(۱۷) بعض اہم اور ضروری امور
(۱۹۴۲ء)
یہ تقریر حضور نے ۲۶ / دسمبر ۱۹۴۲ ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر ارشاد فرمائی ۔ اس
تقریر میں حضور نے مختلف تعلیمی، تربیتی اور انتظامی امور پر روشنی ڈالی ۔ مثلاً جلسہ سالانہ کے موقع
پر نمازوں کے انتظام میں بعض اصلاحات کرنے کی طرف توجہ دلائی ۔ اسی طرح جلسہ سالانہ کے
موقع پر ملاقات کے طریق کار میں بعض اصلاحات کرنے کی ضرورت بیان فرمائی ۔ نیز قحط سالی
کے
کے پیش نظر غلہ محفوظ کرنے کی تحریک فرمائی۔ اس سلسلہ میں زمینداروں کو بھی بعض ہدایات
فرمائیں۔ اخبار نور میں شائع ہونے والے ایک مضمون پر تبصرہ فرمایا۔ چینی کی جگہ گڑا اور شکر کے
استعمال کرنے نیز مٹی کے برتن استعمال کرنے کی تحریک فرمائی ۔
جنگ عظیم دوئم کے حالات پر تبصرہ فرمایا۔ جنگ کے سلسلہ میں اتحادیوں کی مدد کرنے کی
تحریک فرمائی ۔ چندہ تحریک جدید کے مختلف مقاصد اور مصارف پر روشنی ڈالی ۔ نماز با جماعت کے
قیام اور ہر احمدی کو قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔
(۱۸) نظام کو
تاریخ عالم کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ ۱۹۴۲ء کا سال دنیا کی سب اقوام کے لئے
نہایت درجہ پریشانی کا سال تھا۔ جس میں ایک طرف خوفناک مادی جنگ لڑی جا رہی تھی اور دوسری
۱۳

انوار العلوم جلد ۱۶
تعارف کتب
طرف سرمایہ داری اور اشتمالیت واشتراکیت کے نظام ہائے زندگی آپس میں شدید طور پر متصادم
ہو ر ہے تھے اور دنیا کا معاشرہ بے شمار معاشی اور اقتصادی مصائب میں گھر چکا تھا اور ضرورت
تھی کہ کوئی مرد خدا دنیا کی راہنمائی کرے، یہ تھے وہ حالات جن میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی
اقوامِ عالم کی قیادت کے لئے آگے بڑھے اور آپ نے ۲۷ / دسمبر ۱۹۴۲ ۱۹۴۲ء کو جلسہ سالانہ قادیان
کے موقع پر نظام نو کی تعمیر پر یہ معرکۃ الآرا خطاب فرمایا۔ جس میں پہلے تو عہدِ حاضر کی اُن اہم
سیاسی تحریکات، جمہوریت، اشتمالیت اور اشتراکیت وغیرہ پر سیر حاصل روشنی ڈالی جو عام طور پر
غریبوں کے حقوق کی علمبر دار قرار دی جاتی تھیں اور خصوصاً اشتراکیت کے سات بنیادی نقائص کی
نشاندہی کی ۔ ازاں بعد غرباء کی حالت سُدھارنے کے لئے یہودیت ، عیسائیت ، ہندو ازم کی
پیش کردہ تدابیر کا جائزہ لیا اور آخر میں اسلام کی بے نظیر تعلیم بیان کر کے اسلامی نقطۂ نگاہ کے
مطابق دنیا کے نئے نظام کا نقشہ ایسے دلکش اور مؤثر انداز میں پیش کیا کہ سننے والے عش عش
کر اُٹھے۔
اس ضمن میں حضور نے یہ بھی فرمایا کہ قرآن مجید کی عظیم الشان تعلیم کو دنیا میں قائم کرنے
کے لئے خدا تعالیٰ کے مامور کے ہاتھوں دسمبر ۱۹۰۵ء میں نظام نو کی بنیاد نظام وصیت کے ذریعہ
قادیان میں رکھی گئی ۔ جس کو مضبوط کرنے اور قریب تر لانے کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے
۱۹۳۴ء میں تحریک جدید جیسی عظیم الشان تحریک کا القاء فرمایا گیا۔ اس عظیم الشان لیکچر کے آخر
میں حضور نے پر شوکت الفاظ میں فرمایا کہ :-
” جب وصیت کا نظام مکمل ہو گا تو صرف تبلیغ ہی اس سے نہ ہوگی بلکہ اسلام
کے منشاء کے ماتحت ہر فرد بشر کی ضرورت کو اس سے پورا کیا جائے گا اور دُکھ اور
تنگی کو دنیا سے مٹا دیا جائے گا انشاء اللہ ۔ یتیم بھیک نہ مانگے گا ، بیوہ لوگوں کے
آگے ہاتھ نہ پھیلائے گی ، بے سامان پریشان نہ پھرے گا کیونکہ وصیت بچوں کی
ماں ہوگی ، جوانوں کی باپ ہوگی ، عورتوں کا سہاگ ہوگی اور جبر کے بغیر محبت اور
دلی خوشی کے ساتھ بھائی بھائی کی اِس کے ذریعہ سے مدد کرے گا اور اس کا دینا
بے بدلہ نہ ہو گا بلکہ ہر دینے والا خدا تعالیٰ سے بہتر بدلہ پائے گا۔ نہ امیر گھاٹے
میں رہے گا نہ غریب، نہ قوم قوم سے لڑے گی پس اس کا احسان سب دنیا پر وسیع
ہوگا۔
۱۴

۱۵
انوار العلوم جلد ۱۶
(۱۹) ممبران پنجاب اسمبلی کو ایک مخلصانہ مشورہ
تعارف کتب
پیدا
سر سکندرحیات صاحب کی وفات سے پنی پنجاب کی سیاسی فضا میں ایک طوفان کی کیفیت ۔
ہو گئی اور صوبہ کا امن خطرہ میں پڑ گیا۔ اس صورتحال کے پیش نظر حضرت مصلح موعود نے اس
مضمون کے ذریعہ ممبران اسمبلی کو بعض قیمتی اور مفید مشوروں سے نوازا۔ یہ مضمون مون ۱۴ / جنوری
۱۹۴۳ء کے الفضل میں شائع ہوا۔ اِس مضمون میں حضور نے ممبرانِ اسمبلی کو اپنے اندر اتحاد پیدا
کرنے ، ذاتی مفادات کو ملکی اور قومی مفاد کے لئے قربان کرنے نیز پارٹی بازی ، جنبہ داری کو
ترک کر کے اتحاد و اتفاق کو ہر دوسرے امر پر مقدم کرنے کی ہدایات دیں اور متنبہ فرمایا کہ اگر
ایسا نہیں کریں گے تو اس کے بہت خطرناک اور بھیانک نتائج برآمد ہوں گے اور آپ اپنی
اولادوں کی قبریں اپنے ہاتھوں سے کھودنے والے ہوں گے۔ آخر پر آپ نے ممبرانِ اسمبلی کو یہ
انتباہ بھی فرمایا کہ اگر کسی ممبر نے اس موقع پر ذاتی دوستی کا لحاظ کیا اور اختلاف پیدا کرنے میں مدد
کی تو جماعت احمد یہ اُس کی حمایت سے ہاتھ کھینچ لے گی ۔

انوار العلوم جلد ۱۶
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۴۰ء
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۴۰ء
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
لمیے
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی