اھمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم وتمدن کا صحیح نمونہ پیش کرنے کیلئے قائم کی گئی ہے
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
احمد بیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن
کا صحیح نمونہ پیش کرنے کیلئے قائم کی گئی ہے
تقریر فرموده ۶ فروری ۱۹۴۱ء بر موقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
میرا دل تو آج چاہتا تھا کہ میں بہت سی باتیں اِس اجتماع میں کہوں لیکن اللہ تعالیٰ کی
مشیت کے ماتحت پرسوں سے میری آواز بیٹھتی چلی جا رہی ہے اور آج تو ایسی بیٹھی ہوئی ہے اور
گلا ایسا ماؤف ہے کہ اگر میں زیادہ دیر تک تقریر کروں تو ممکن ہے گلے کو کوئی مستقل نقصان پہنچ
جائے اور مجھے اِس بات کا ذاتی تجربہ بھی ہے میری آواز پہلے بہت بلند ہوا کرتی تھی ایسی بلند کہ
بعض دوستوں نے بتایا کہ چھوٹی مسجد میں ہم نے آپ کی قراءت سن کر اور سمجھ کر مدرسہ احمد یہ میں
نماز پڑھی ہے۔ یہ حضرت خلیفہ اول کے زمانہ کی بات ہے ۔ مگر ایک دفعہ میرا اسی طرح گلا بیٹھا ہوا
تھا کہ میں اپنے ایک عزیز کے ہاں گیا۔ اُس نے کہا کہ آپ قرآن بہت اچھا پڑھتے ہیں میں
گراموفون میں ریکارڈ بھروانا چاہتا ہوں آپ کسی سورۃ کی تلاوت کر دیں۔ میں نے معذرت کی
کہ مجھے نزلہ وزکام ہے اور گلا بیٹھا ہوا ہے مگر انہوں نے اصرار کیا اور کہا کہ میں تو آج اس غرض
کے لئے تیار ہو کر بیٹھا ہوں ۔ چ ۔ چنانچہ میں نے سورہ فاتحہ یا کوئی اور سورۃ ( مجھے اس وقت صحیح طور پر
یاد نہیں رہا) ریکارڈ میں بھروا دی ۔ اس کے بعد میری آواز جو بیٹھی ہوئی تھی وہ تو درست ہو گئی مگر
آواز کی بلندی میں قریباً ۲۵ فیصد کی ہمیشہ کے لئے کمی آگئی ۔ تو ایسی حالت میں زیادہ بولنا بہت
دفعہ مضر ہوتا ہے۔ کھانسی کی حالت میں تو میں کافی تقریر کر لیا کرتا اور اس کی میں چنداں پرواہ
انوار العلوم جلد ۱۶
نہیں کیا کرتا مگر گلے کی خراش اس سے مختلف چیز ہے۔
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن
خدام الاحمدیہ کا یہ اجلاس اس لحاظ سے پہلا اجلاس ہے کہ اس میں باہر سے بھی دوست
تشریف لائے ہیں گو میں نہیں کہہ سکتا کہ میں ان کے آنے کی وجہ سے پورے طور پر خوش ہوں
کیونکہ جہاں تک مجھے علم ہے بہت کم دوست باہر سے آئے ہیں اور خدام الاحمدیہ کی تعداد کو مد نظر
رکھتے ہوئے بھی آنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ شاید گل تعداد کا چھٹا یا ساتواں یا آٹھواں یا
نواں بلکہ دسواں حصہ آیا ہے۔ جہاں تک میں سمجھتا ہوں اس مجلس میں بیٹھنے والے اکثر دوست
گورداسپور کے ضلع کے ہیں اور ان میں سے بھی اکثر زمیندار ہیں جن کے لئے پیدل سفر کرنا کوئی
مشکل نہیں ہوتا۔ ان کا اس جگہ آنا زمینداروں کی تعلیم کو مد نظر رکھتے ہوئے اور ان کی مشکلات کو
مد نظر رکھتے ہوئے بے شک ایک قابلِ قدر قربانی ہے مگر ان کے آنے کی وجہ سے اس مجلس کے
افراد کی تعداد کا بڑھ جانا دوسرے شہروں کے خدام الاحمدیہ کے لئے کوئی خوشکن امر نہیں ہو سکتا۔
جہاں تک میں سمجھتا ہوں اور ان رپورٹوں سے جو میرے پاس پہنچتی رہی ہیں اندازہ لگا سکا ہوں
گورداسپور کو چھوڑ کر بیرونجات سے دواڑھائی ھائی سو سو آ آدمی آیا ہے اور یہ تعداد خدام الاحمدیہ الاحمدیہ کی کی تعداد
کو مد نظر رکھتے ہوئے بہت کم ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ابھی قریب میں ہی جلسہ سالا نہ گزرا
ہے لیکن نوجوانوں کی ہمت اور ان کا ولولہ اور جوش ان باتوں کو نہیں دیکھا کرتا۔ یہ جلسہ تو ایک
مہینہ کے بعد ہوا ہے۔ میں جانتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں کئی
نوجوان ایسے تھے جو لاہور سے ہرا تو ار کو با قاعدہ قادیان پہنچ جایا کرتے تھے ۔ مثلاً چوہدری فتح محمد
صاحب اُن دنوں کالج میں پڑھتے تھے مگر ان کا آنا جانا اتنا با قاعدہ تھا کہ ایک اتوار کو وہ کسی وجہ
سے نہ آ سکے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے مجھ سے پوچھا۔ محمود ! فتح محمد اس دفعہ نہیں
آیا ؟ گویا ان کا آنا جانا اتنا با قاعدہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو ان کے ایک اتوار
کے دن نہ آنے پر تعجب ہوا اور مجھ سے دریافت فرمایا کہ وہ کیوں نہیں آئے؟ وہ بھی کالج کے
طالب علم تھے، کالج میں پڑھتے تھے اور ان کے لئے بھی کئی قسم کے کام تھے پھر وہ فیل بھی نہیں
ہوتے تھے کہ کوئی شخص کہہ دے کہ وہ پڑھتے نہیں ہوں گے۔ پھر وہ کوئی ایسے مالدار بھی نہیں تھے کہ
ان کے متعلق یہ خیال کیا جا سکے کہ انہیں اُڑانے کے لئے کافی روپیہ ملتا ہو گا۔ میں سمجھتا ہوں لاہور
کے کالجوں کے جو سٹوڈنٹس یہاں آئے ہوئے ہیں یا نہیں آئے ان میں سے نوے فیصدی وہ
ہوتے ہیں جن کو اس سے زیادہ گزارہ ملتا ہے جتنا چوہدری فتح محمد صاحب کو ملا کرتا و ملا کرتا تھا مگر وہ با قاعدہ
انوار العلوم جلد ۱۶
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن ۔
ہرا تو ار کو قادیان آیا کرتے تھے۔ اسی طرح اور بھی کئی طالب علم تھے جو قادیان آیا کرتے تھے گو اتنی
باقاعدگی سے نہیں آتے تھے مگر بہر حال کثرت سے آتے تھے۔ اُس وقت لاہور میں احمدی طالب علم
دس بارہ تھے اور میں سمجھتا ہوں کہ ایک دو کو مستثنی کرتے ہوئے باقی دس میں سے دو تین تو ایسے تھے
کہ وہ ہفتہ وار یا قریباً ہفتہ وار قادیان آیا کرتے تھے اور نصف تعداد ایسے طالب علموں کی تھی جو
مہینے میں ایک دفعہ یا دو دفعہ قادیان آتے تھے اور باقی سال میں چار پانچ دفعہ قادیان آ جاتے تھے
اور بعض دفعہ کوئی ایسا بھی نکل آتا جو صرف جلسہ سالانہ پر آ جاتا تھا۔ مگر اب صرف میں بچیں
فیصدی طالب علم ایسے ہوتے ہیں جو قادیان میں سال بھر میں ایک دفعہ آتے ہیں ۔ یا ایک دفعہ بھی
نہیں آتے ۔ آخر یہ فرق اور امتیاز کیوں ہے؟ میں نے کہا ہے اگر ہماری مالی حالت ان لڑکوں سے
کمزور ہوتی جو اُس وقت کالج میں پڑھتے تھے تو میں سمجھتا کہ یہ مالی حالت کا نتیجہ ہے۔ اور اگر یہ
بات ہوتی کہ اب تمہیں دین کے سیکھنے کی ضرورت نہیں رہی تمہارے لئے اس قدرا علیٰ درجہ کے
روحانی سامان لاہور اور امرتسر اور دوسرے شہروں میں موجود ہیں کہ تمہیں قادیان آنے کی
ضرورت نہیں تو پھر بھی میں سمجھتا کہ یہ بات کسی حد تک معقول ہے لیکن اگر نہ تو یہ بات ہے کہ تمہاری
مالی حالت ان سے خراب ہے اور نہ یہ بات درست ہے کہ باہر ایسے سامان موجود ہیں جن کی
موجودگی میں تمہیں قادیان آنے کی ضرورت نہیں اور پھر اس بات کو دیکھتے ہوئے کہ اب قادیان کا
سفر بالکل آسان ہے یہ بات میری سمجھ سے بالکل بالا ہے کہ کیوں ہماری جماعت کے نوجوانوں
میں اس اس قسم کی غفلت پائی جاتی ہے۔ پہلے شام کی گاڑی سے ہمارے ارے ے طال طالب علم بٹالہ میں اُترتے اور
گاڑی سے اُتر کر راتوں رات پیدل چل کر قادیان پہنچ جاتے یا آٹھ نو بجے صبح اُترتے تو بارہ ایک
بجے دو پہر کو قادیان پہنچ جاتے تھے۔ طالب علم ہونے کی وجہ سے بالعموم ان کے پاس اتنے کرائے
نہیں ہوتے تھے کہ یکہ یا تانگہ لے سکیں۔ ایسے بھی ہوتے تھے جو بیگوں میں آ جایا کرتے تھے۔ مگر
ایسے طالب علم بھی تھے جو پیدل آتے اور پیدل جاتے تھے مگر اب ریل کی وجہ سے بہت کچھ سہولت
ہوگئی ہے۔ ریل وقت بچا لیتی ہے، ریل کوفت سے بچا لیتی ہے، اور ریل کا جو کرایہ آجکل بٹالہ سے
قادیان کا ہے وہ اس کے کرایہ کے نصف کے قریب ہے جو اُن دنوں یکہ والے وصول کیا کرتے
تھے۔ اُس زمانہ میں ڈیڑھ دو روپیہ میں یکہ آیا کرتا تھا اور ایک یکہ میں تین سواریاں ہوا کرتی تھیں
گو یا کم سے کم آٹھ آنے ایک آدمی کا صرف ایک طرف کا کرایہ ہوتا تھا مگر آجکل چھ سات آنے میں
بٹالہ کا آنا جانا ہو جاتا ہے تو جو دقتیں مالی لحاظ سے پیش آ سکتی تھیں یا وقت کے لحاظ سے پیش آ سکتی
انوار العلوم جلد ۱۶
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن ۔
تھیں وہ کم ہو گئی ہیں اور جو ضرورتیں قادیان آنے کے متعلق تھیں وہ ویسی ہی قائم ہیں ۔
پس میں ان خدام کے توجہ نہ کرنے کی وجہ سے جو اس اجتماع میں نہیں آئے افسوس اور
تعجب کا اظہار کرنا چاہتا ہوں اور انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ خدام الاحمدیہ کی غرض ان میں یہ احساس
پیدا کرنا ہے کہ وہ احمدیت کے خادم ہیں اور خادم وہی ہوتا ہے جو آقا کے قریب رہے۔ جو خادم
اپنے آقا کے قریب نہیں رہتا وقت کے لحاظ سے یا کام کے لحاظ سے وہ خادم نہیں کہلا سکتا مگر جیسا
کہ میں نے بتایا ہے باہر سے آنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ اور اگر گورداسپور کے دیہات
کے افراد نہ آ جاتے اور قادیان کے لوگ بھی اس جلسہ میں شامل نہ ہو جاتے تو یہ جلسہ اپنی ذات
میں ایک نہایت ہی چھوٹا سا جلسہ ہوتا اور ایسا ہی ہوتا جیسے مدرسہ احمد یہ یا ہائی سکول میں طالب علموں
کے جلسے ہوتے ہیں بلکہ ان سے بھی چھوٹا ۔ میں جماعت کے نوجوانوں کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا
ہوں کہ سلسلہ احمدیہ کے سپرد ایسے کام کئے گئے ہیں جو دنیا میں عظیم الشان روحانی انقلاب پیدا کرنے
والے ہیں۔ موجودہ دنیا کی کایا پلٹنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
مبعوث فرمایا ہے ۔ دنیا کی تہذیب اور دنیا کے تمدن کی وہ عمارت جو تمہیں اس وقت دکھائی دے
رہی ہے اس کی صفائی کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نہیں بھیجے گئے ، اس کی لپائی کے
لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نہیں بھیجے گئے ، اس کے پوچنے کے لئے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نہیں بھیجے گئے ، اس پر رنگ اور روغن کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نہیں بھیجے گئے ، اس کا پلستر بدلنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نہیں بھیجے گئے ، اس کی چھت پر مٹی ڈالنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نہیں بھیجے
گئے ، اس کی کانسوں کو درست کرنے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نہیں بھیجے گئے ، اس
کے ٹوٹے ہوئے فرش کو بدلنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نہیں بھیجے گئے بلکہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے اس لئے بھیجا ہے کہ اپنی زندگیوں میں اسلامی تعلیم
کا کامل نمونہ پیش کر کے توڑ دو اس تہذیب اور تمدن کی عمارت کو جو اس وقت دنیا میں اسلام کے
خلاف کھڑی ہے ۔ ٹکڑے ٹکڑے کر دو اس قلعہ کو جو شیطان نے اس میں بنا لیا ہے، اُسے زمین کے
ساتھ لگا دو بلکہ اس کی بنیادیں تک اُکھیڑ کر پھینک دو اور اس کی جگہ وہ عمارت کھڑی کرو جس کا نقشہ
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا کو دیا ہے۔ یہ کام ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کا تھا اور اس کام کی اہمیت بیان کرنے کے لئے کسی لمبی چوڑی تقریر کی ضرورت نہیں ۔ ہر
انوار العلوم جلد ۱۶
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن ۔
انسان سمجھ سکتا ہے کہ دنیا کے جس گوشہ میں ہم جائیں، دنیا کی جس گلی میں سے ہم گزریں، دنیا
کے جس گاؤں میں ہم اپنا قدم رکھیں وہاں ہمیں جو کچھ اسلام کے خلاف نظر آتا ہے اپنے نیک
نمونہ سے اسے مٹا کر اس کی جگہ ایک ایسی عمارت بنانا جو قرآن کریم کے بتائے ہوئے نقشہ کے
مطابق ہو ہمارا کام ہے پس تم سمجھ سکتے ہو کہ تمہارا چلن اور تمہارا طور اور تمہارا طریق اُسی وقت
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے منشاء کو پورا کرنے والا ہو سکتا ہے، اُسی وقت محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منشاء کو پورا کرنے والا ہو سکتا ہے، اُسی وقت زمین و آسمان کے پیدا
کرنے والے خدا کے منشاء کو پورا کرنے والا ہو سکتا ہے جب کہ تم دنیا میں ایک خدا نما وجود بنو اور
اسلام کی اشاعت کے لئے کفر کی ہر طاقت سے ٹکر لینے کے لئے تیار رہو۔ یہ نہیں کہ دنیا تم کو اپنا
سمجھتی ہو اور تم اس کو اپنا سمجھتے ہو، بے شک انسان بحیثیت انسان ہونے کے تمہارا محبوب ہونا
چاہئے کیونکہ اس کی اصلاح کے لئے تمہیں کھڑا کیا گیا ہے لیکن جہاں انسان بحیثیت انسان ہونے
کے تمہارا محبوب ہونا چاہئے کیونکہ اسی کی درستی اور اصلاح کے لئے تم کھڑے کئے گئے ہو وہاں
اس کے خلاف اسلام کردار سے تمہارا کوئی تعلق نہیں ہونا چاہئے کیونکہ تم اس کے پیچھے چلنے کے
لئے نہیں اسے اپنے پیچھے چلانے کے لئے کھڑے کئے گئے ہو۔ اگر تم ایسا نہیں کرتے ، اگر تم اس
کی ہاں میں ہاں ملا دیتے ہو، اگر تم اس کے ناجائز افعال کی اصلاح سے غافل رہتے ہو تو اس کے
معنے یہ ہیں کہ تمہارے اندر منافقت کی رگ پائی جاتی ہے اور تم اپنے فرائض کی بجا آوری سے
غافل ہو۔
مجھے ہمیشہ حیرت آتی ہے ان لوگوں پر جو میرے پاس شکایتیں لے کر آتے ہیں اور کہتے
ہیں کہ لوگ ہماری مخالفت کرتے ہیں ہم کیا کریں ۔ میں انہیں کہتا ہوں تم اس بات پر کیوں غور
نہیں کرتے کہ لوگ تمہاری کیوں مخالفت کرتے ہیں ۔ اگر وہ اس لئے مخالفت کرتے ہیں کہ وہ
تمہارے متعلق غلط فہمی کا شکار ہیں اور سمجھتے ہیں کہ تم اسلام کے دشمن ہو تو اس مخالفت کو دور کرنے
اور ان کو اپنا دوست بنانے کے دو ہی طریق ہو سکتے ہیں۔ یا تو تمہیں اپنے دعوئی احمدیت کو چھوڑنا
پڑے گا اور تمہیں بھی ویسا ہی ۔ بننا پڑے گا جیسے تمہارا مخالف ہے پھر بے شک وہ تمہاری طرف محبت
کا ہاتھ بڑھا کر کہے گا کہ ہم دونوں ایک جیسے ہیں اور یا پھر تمہیں کوشش کر کے اس کو بھی اپنے جیسا
بنانا پڑے گا اور درست طریق یہی ہے کہ تم اسے بھی اپنے اندر شامل کرنے کی کوشش کرو۔ اس
صورت میں بھی وہ تمہاری طرف اپنا ہاتھ بڑھا کر کہے گا کہ یہ میرا محسن ہے اور تمہاری آپس کی
انوار العلوم جلد ۱۶
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن ۔
مخالفت ختم ہو جائے گی لیکن اگر تم اس طریق کو اختیار نہیں کرتے اور یہ شور مچاتے چلے جاتے ہو کہ
لوگ ہمارے دشمن ہیں تو اس سے زیادہ بے وقوفی کی علامت اور کیا ہو سکتی ہے۔ اگر تم نے
احمدیت کو سمجھا ہے اور اگر تم نے احمدیت کے مغز کو حاصل کیا ہے تو تمہیں اس بات کو اچھی طرح
سمجھ لینا چاہئے کہ سوائے اس کے کہ کوئی شخص سچائی کی تحقیق کر رہا ہو اور اُس پر ایک حد تک سچائی
کھل چکی ہو۔ یا سوائے ان کے جو مادر پدر آزاد ہوتے ہیں وہ مسلمان کہلاتے ہیں مگر مسلمان
نہیں ہوتے ، عیسائی کہلاتے ہیں مگر عیسائی نہیں ہوتے ، یہودی کہلاتے ہیں مگر یہودی نہیں ہوتے ،
ہندو کہلاتے ہیں مگر ہندو نہیں ہوتے ، باقی کسی انسان سے تمہارا یہ امید کرنا کہ جس عظیم الشان کام
کے لئے تم کھڑے ہوئے ہو اُس میں تمہاری کوئی مخالفت نہ کرے ایک بالکل احمقانہ اور مجنونانہ
خیال ہے۔ یہ مخالفت اسی صورت میں ختم ہو سکتی ہے جب تم ان کو اپنا دوست بناؤ اور وہ دوست
اسی صورت میں بن سکتے ہیں جب تم ان کی غلط فہمیوں کو دور کر دو اور انہیں اسلام اور احمدیت کی
برکات سے روشناس کرو۔ پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے زندگی بسر کرو اور اس خیال
میں مت رہو ۔ ( خصوصاً میں زمینداروں کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں ) کہ فلاں مشکل پیدا ہو گئی
ہے کسی آدمی کو قادیان بھیجا جائے جو کسی ناظر سے ملے ناظر خدا نہیں ، میں خدا نہیں ، جب خدا نے
یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ جو لوگ اس کے دین کی خدمت کے لئے کھڑے ہوں گے انہیں ابتلاؤں اور
امتحانوں کی بھٹی میں سے گزرنا پڑے گا تو کوئی انسان تمہاری کیا مدد کر سکتا ہے۔ اگر تم آرام کی
زندگی بسر کرنا چاہتے ہو تو یا درکھو کہ آرام سے زندگی بسر کرنے والوں کے لئے احمدیت میں کوئی
جگہ نہیں کیونکہ احمدیت اس لئے نہیں آئی کہ اپنے عقائد کو ترک کر کے اور مداہنت سے کام لے کر
دنیا سے صلح کر لے، احمدیت اس لئے نہیں آئی کہ گاؤں کے چند نمبردار اس کا اقرار کر لیں اور وہ
تمہیں دُکھ نہ دیں، احمدیت اس لئے نہیں آئی کہ چند بڑے بڑے چوہدری اس کی صداقت کا
اقرار کر لیں، بلکہ احمدیت اس لئے آئی ہے کہ سارے گاؤں، سارے شہر، سارے صوبے،
سارے ملک اور سارے براعظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ڈال دیئے
جائیں۔ پس یہ چیزیں حقیقت ہی کیا رکھتی ہیں کہ ان کی طرف توجہ کی جائے جس دن یہ آگ تم
میں پیدا ہو گئی تم اپنے آپ کو مضبوطی میں ایک پہاڑ محسوس کرو گے لیکن جب تک یہ آگ تم میں
پیدا نہیں ہو گی تم چھوٹی چھوٹی باتوں پر خوش رہو گے جیسے بیمار مر رہا ہوتا ہے تو وہ افیون کی گولی کھا
لیتا ہے۔ افیون کی گولی سے اس کا درد بے شک کم ہو جائے مگر اسے آرام نہیں آئے گا۔ اس کے
انوار العلوم جلد ۱۶
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن ۔
مقابلہ میں عقلمند انسان افیون نہیں کھائے گا بلکہ وہ کہے گا میں درد برداشت کرلوں گا مگر صحیح رنگ
میں اپنا علاج کراؤ نگا اس صورت میں وہ بچ بھی جائے گا پس ان چھوٹے چھوٹے جھگڑوں کی پروا
مت کرو۔ تم کو خدا نے عظیم الشان کام کے لئے پیدا کیا ہے مگر تمہاری مثال بعض دفعہ ویسی ہی
ہو
جاتی ہے جیسے مشہور ہے کہ کشمیر کے مہاراجہ نے ڈوگروں کی فوج کے علاوہ ایک دفعہ کشمیریوں کی
بھی فوج بنائی مگر اس سے وہ کشمیری مراد نہیں جو پنجاب میں رہتے ہیں اور جو ہر لڑائی میں ڈنڈا لے
کر آگے آ جاتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ پنجاب میں کشمیری آ کر بہادر ہو جاتا ہے اور کشمیر میں پنجابی
جا کر بزدل ہو جاتا ہے بہر حال مہاراجہ نے کشمیریوں کی بھی ایک فوج تیار کی ۔ ایک دفعہ سرحد پر
لڑائی ہوئی اور گورنمنٹ برطانیہ کو مختلف راجوں مہاراجوں نے اپنی اپنی ریاستوں کی طرف سے
فوجی امداد دی ۔ کشمیر کے مہاراجوں نے بھی اس فوج کو سرحد پر جانے کا حکم دیا اور کہا ہم امید
کرتے ہیں کہ تم اچھی طرح لڑو گے سالہا سال تو ہم سے تنخواہ لیتے رہے ہو اب حق نمک ادا
کرنے کا وقت آیا ہے اس لئے تم سے امید کی جاتی ہے کہ تم اس نازک موقع پر اپنے فرائض کو
عمدگی سے سرانجام دو گے ۔ کشمیریوں نے جواب دیا کہ سرکار ! ہم نمک حرام نہیں ہم خدمت کے
لئے ہر وقت حاضر ہیں مگر حضور کے یہ خادم سپاہی ایک بات عرض کرنا چاہتے ہیں ۔ لڑائی کا موقع
تھا اور مہا راجہ ان کو خوش کرنے کے لئے تیار تھا اُس نے سمجھا اگر یہ راشن بڑھانے کا مطالبہ کریں
گے تو راشن بڑھا دوں گا، تنخواہ میں زیادہ کا مطالبہ کرینگے تو تنخواہ زیادہ کردوں گا چنانچہ اس نے کہا
بتاؤ کیا چاہتے ہو ؟ کشمیری کہنے لگے حضور ! ہم نے سنا ہے پٹھان ذرا سخت ہوتے ہیں ہمارے
ساتھ پہرہ ہونا چاہئے ۔ گویا وہ جان دینے کو تیار ہیں ، لڑائی پر جانے کے لئے آمادہ ہیں مگر کہتے
ہیں پٹھان ذرا سخت ہوتے ہیں ساتھ پہرہ ہونا چاہئے ۔ وہ لوگ جو احمدیت میں داخل ہیں مگر پھر
خیال کرتے ہیں کہ فلاں نے چونکہ ہمیں مارا پیٹا ہے اس لئے دوڑ و اور قادیان چل کر شکایت کرو
وہ بھی درحقیقت ایسے ہی ہیں وہ بھی کہتے ہیں ہمارے ساتھ کسی ناظر کا پہرہ ہونا چاہئے ایسا شخص
سپاہی کہلانے کا مستحق نہیں ہو سکتا ۔ سپاہی وہی کہلا سکتا ہے جو بہادر ہو اور ہر مصیبت کو برداشت
کرنے کے لئے تیار ہو۔ در حقیقت احمدیت قبول کرنا اوکھلی میں سر دینے والی بات ہے ۔ کسی نے
کہا ہے ” اوکھلی میں سر دینا تو موہلوں کا کیا ڈر“ یعنی جب اوکھلی میں سر دے دیا تو اس ڈنڈے کا جس
سے چاول گوٹے جاتے ہیں کیا ڈر ہو سکتا ہے۔ اسی طرح جب کوئی شخص احمدیت میں داخل ہو تو
اسے یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اگر اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت مجھ پر مصائب بھی آئے تو میں ان تمام
انوار العلوم جلد ۱۶
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن
مصائب کو برداشت کروں گا اور کسی موقع پر بھی اپنا قدم پیچھے نہیں ہٹاؤں گا۔
پس یاد رکھو وہ کامیابیاں اور ترقیاں جو آنے والی ہیں ان کے لئے مصائب کی بھٹی
میں سے گزرنا تمہارے لئے ضروری ہے۔ اس کے بعد کامیابیاں بھی آئیں گی خواہ وہ تمہاری
زندگی میں آئیں یا تمہاری موت کے بعد ۔ شریف آدمی یہ نہیں دیکھا کرتا کہ قربانی کا پھل اُسے
کھانے کو ملتا ہے یا نہیں بلکہ وہ قربانی کرتا چلا جاتا ہے اور بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ قربانی کا
پھل چکھنے کا اسے موقع بھی نہیں ملتا کہ وہ وفات پا کر اپنے رب کے حضور پہنچ جاتا ہے۔ تم اگر غور
کرو تو تم میں سے اچھے کھاتے پیتے تو وہی نکلیں گے جن کے باپ دادا نے خود نہیں کھایا اور کنگال
وہی نکلیں گے جن کے باپ دادا نے جو کچھ کمایا تھا وہ کھا لیا۔ آخر یہ بڑے بڑے زمیندار جو آج
تمہیں نظر آ رہے ۔ آ رہے ہیں کیسے بن گئے؟ یہ بڑے زمیندار اس ؟ ے زمیندار اسی طرح بنے کہ ان کے باپ دادوں ۔
تنگی سے گزارہ کیا اور ایک ایک پیسہ بچا کر ایک کنال یہاں سے اور ایک کنال وہاں سے خریدی ۔
پھر رفتہ رفتہ ایک گھماؤں زمین ہو گئی ۔ اور پھر ایک سے دو اور دو سے چار اور چار - اور چار سے دس اور دس
سے پندرہ اور پندرہ سے ہیں گھماؤں زمین کے وہ مالک بن گئے اور جب وہ مرے تو ان کی اولاد
نے ان کی زمینوں سے فائدہ اُٹھایا۔ مگر کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ اولا د نا خلف ہوتی ہے وہ باپ دادا
کی جائداد کو اُڑا دیتی اور آہستہ آہستہ مقروض ہو جاتی ہے اور وہی زمین جوان کے باپ دادا نے
بڑی مشکلات سے اکٹھی کی ہوتی ہے بنیوں کے قبضے میں چلی جاتی ہے اور جب آگے ان کی اولاد
آتی ہے تو وہ ٹھوکوں مرنے لگتی ہے اور وہ ان بنیوں کو گالیاں دیتی ہے جو ان کی زمینوں پر قبضہ کئے
نے
ہوتے ہیں حالانکہ انہیں گالیاں اپنے ماں باپ کو دینی چاہئیں جو اپنی اولاد کا حصہ کھا گئے ۔
تو باپ دادوں کی محنت ہمیشہ اولاد کے کام آتی ہے اور اگر کوئی شخص محنت نہیں کرتا تو اس
کی اولا د بھی اس محنت کے فوائد سے محروم رہتی ہے۔ تم غریب سہی ، تم کنگال سہی لیکن اگر تم میں
سے کسی کی ایک کنال زمین بھی ہے تو جب تم اس زمین پر کھڑے ہوتے ہو تو یوں سمجھتے ہو کہ یہاں
سے امریکہ تک سب جگہ تمہاری ہی حکومت ہے اور تمہارا دل اتنا بہادر ہوتا ہے کہ تم کہتے ہو کہ
ہمیں کسی کی کیا پرواہ ہے۔ اور اگر تمہاری ایک گھماؤں زمین ہوتی ہے یا دس گھماؤں زمین ہوتی
ہے یا ہیں گھماؤں زمین ہوتی ہے تو پھر تو تمہاری یہ حالت ہوتی ہے کہ تم ایک طرف کھڑے ہو
کر کہتے ہو کہ ہماری ایک پیلی اِس سرے پر ہے اور ایک پیلی اُس سرے پر ۔ خواہ درمیان میں دس
زمینداروں کی اور بھی زمینیں ہوں مگر ایسی حالت میں جب تم اپنی زمین پر تکبر کے ساتھ کھڑے
انوار العلوم جلد ۱۶
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن
ہوتے ہو ایک شخص پھٹے پرانے کپڑوں میں تمہارے پاس آ جاتا ہے اور کہتا ہے میں مسافر ہوں
میری مدد کی جائے ۔ تم اُس سے پوچھتے ہو تم کون ہو؟ اور وہ کہتا ہے سید ۔ یہ سنتے ہی تم فوراً اپنی
چادر اس کے لئے بچھا دیتے ہو اور اس کے ساتھ ادب سے باتیں کرنا شروع کر دیتے ہو۔ آخر
اس کے ساتھ کون سی طاقت ہے جو تمہیں اس بات پر مجبور کر دیتی ہے کہ تم اس کے ساتھ عزت
سے پیش آؤ اور اس سے ادب کا سلوک کرو۔ وہ یہی طاقت ہے کہ وہ اپنے آپ کو محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتا ہے پس اس کی طاقت اپنی نہیں بلکہ محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی طاقت ہے جو آپ نے سادات میں منتقل کی اور جو آپ نے ہر مسلمان کے اندر
منتقل کی اور ہر ایک نے اپنی اپنی حیثیت کے مطابق اس طاقت کو اپنے اندر جذب کر کے اس سے
فائدہ اُٹھایا ۔ ابوبکر نے اپنی طاقت کے مطابق کا کے مطابق کام کیا ، عمر نے اپنی طاقت کے مطابق کام کیا ، عثمان
نے اپنی طاقت کے مطابق کا مطابق کام کیا ، علی نے اپنی طاقت کے مطابق کام کیا ، طلحہ اور زبیر نے اپنی
طاقت کے مطابق کام کیا اور تمہارے باپ دادوں نے اپنی طاقت کے مطابق کام کیا۔ اب تم
جیسا کام کرو گے دنیا میں ویسا ہی تغیر پیدا ہو گا اور جتنا زور سے گیند پھینکو گے اُتنا ہی دور وہ چلا
جائے گا ۔
پس یہ نادانی کا خیال ہے جو بعض لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوتا ہے کہ ہم نے ان
قربانیوں سے کیا فائدہ اُٹھانا ہے۔ اگر ہماری قوم ، ہمارے خاندان اور ہماری نسل کے لئے عزت کا
مقام حاصل ہو جائے تو درحقیقت وہ عزت ہمیں ہی حاصل ہوگی ۔ پس اس قسم کے وسوسوں کو چھوڑ
کر اپنے اندر ایسی تبدیلی پیدا کرو جو تمہیں دین کے لئے ہر قسم کی قربانیوں پر آمادہ کر دے اور
تمہیں سچا بہادر بنا دے۔
میں نے جب مجلس خدام الاحمدیہ قائم کی تھی تو در حقیقت میں نے تم سے یہ امید کی تھی کہ تم
بچے بہادر بن جاؤ اور سچا بہادر وہ ہوتا ہے جو جھوٹ سے کام نہیں لیتا، جو شخص دلیری سے کسی فعل کا
ارتکاب کرتا ہے مگر بعد میں اپنے اس فعل پر بشرطیکہ وہ بُرا ہو نادم ہوتا ہے اور اسے چھپانے کی
ہے
کوشش کرتا نہیں وہ سچا بہادر ہے کہ ہے لیکن اگر وہ کوئی غلطی تو کرتا ہے مگر جب پکڑا جاتا ہے تو کہتا
میں نے یہ فعل نہیں کیا تو وہ جھوٹا بہادر ہے۔ اگر وہ اس کام کو اچھا نہیں سمجھتا تھا تو اس نے وہ کام کیا
کیوں؟ اور اگر غلطی سے کر لیتا ہے تو پھر دلیری سے اس کا اقرار کیوں نہیں کرتا۔ اسلام جس بہادری
کا تم سے تقاضا کرتا ہے وہ یہ ہے کہ تم بے شک معاف کرو مگر اُس وقت جب تم اپنے عفو سے بہادر
انوار العلوم جلد ۱۶
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن ۔
دے
کہلا سکو، تم بے شک چشم پوشی کرو مگر اُس وقت جب تم چشم پوشی سے بہادر کہلا سکو، تم بے شک
غریب پروری کرو مگر اُسی وقت جب تک غریب پروری سے بہادر کہلا سکو، تم بے شک مظلوم بنومگر
اُسی وقت جب تم مظلوم بن کر بہادر کہلا سکو اور اگر تمہارا دین اور تمہارا ایمان کہتا ہے کہ اب
چشم پوشی کا وقت نہیں اب پیچھے ہٹنے کا وقت نہیں تو اس صورت میں تم اپنا فرض ادا کرنے کے لئے آگے
بڑھو اور پھر جو کچھ درست سمجھتے ہو اس کو دلیری سے کرو۔ مجھے حیرت آتی ہے جب میں دیکھتا ہوں
کہ ایک احمدی دوسرے کو گالی دیتے سُن کر جوش میں آ جاتا ہے اور خود بھی اس کے مقابلہ میں گالی
ے دیتا ہے حالانکہ اسلام یہ سکھاتا ہے کہ تم گالی سن کر صبر کرو۔ یا اگر کوئی شخص تمہیں تھپڑ مارتا ہے
اور تم بھی جواب میں اسے تھپڑ مار دیتے ہو تو یہ اسلامی بہادری نہیں ۔ اسلامی بہادری یہ ہے کہ
جب کوئی شخص تمہیں تھپڑ مارے تو تم اسے کہو کہ تم نے جو کچھ کیا ناواقفیت سے کیا مگر میرا مذہب
مجھے یہی کہتا ہے کہ میں دوسرے کو معاف کردوں اس لئے میں تمہیں کچھ نہیں کہتا بلکہ معاف کرتا
ہوں بشرطیکہ تم یہ سمجھو کہ اس کو معاف کر ۔ کرنے کا فائدہ ہے اور یاد رکھو یا د رکھو کہ نوے فیصدی فائدہ ہی ہوتا
ہے۔ پس بہادری یہ ہے کہ تم نوے فیصدی لوگوں سے کہہ دو کہ بے شک ہمیں مار لو ہم تمہیں کچھ
نہیں کہیں گے بشرطیکہ تمہارے بازو میں طاقت ہو ، بشرطیکہ تمہاری آنکھوں میں حدت ہو اور
بشرطیکہ تمہارا سینہ اُبھرا ہوا ہو۔ تب بے شک تمہارے اس عفو کا دوسرے پر اثر پڑے گا لیکن اگر تم
کبڑے ہو، تمہارا ہاتھ خالی ہو، تمہارے بازو ڈبلے پتلے ہوں ، تمہاری آنکھوں میں چمک نہ ہو اور
تم دوسرے کو یہ کہو کہ میں تمہیں معاف کرتا ہوں تو ہر شخص کہے گا گا ”عصمت بی بی از بے چارگی
مقابلہ کی طاقت نہیں اور زبان سے معاف کیا جاتا ہے۔
دیکھو! اسلام تم سے صبر کا مطالبہ کرتا ہے ، اسلام تم سے رحم کا مطالبہ کرتا ہے، اسلام تم سے عفو
کا مطالبہ کرتا ہے لیکن اسلام تم سے بہادری کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔ اگر تم دس آدمیوں کو پچھاڑ سکتے
ہو لیکن جب کوئی شخص تمہیں تھپڑ مارتا ہے تو تم گردن جھکا کر یہ کہتے ہوئے وہاں سے چلے آتے ہو
کہ میں نے تمہیں معاف کیا تو سارا گاؤں تمہارے اس فعل سے متاثر ہو گا۔ لیکن اگر تم کمزور
ہونے کی وجہ سے ایک شخص کا بھی مقابلہ نہیں کر سکتے اور پھر اسے کہتے ہو کہ میں نے تمہیں معاف
کیا تو ہر شخص تم پر ہنسے گا اور کہے گا کہ یہ معاف کرنے والا جھوٹا ہے جانتا ہے کہ اگر میں نے ہاتھ
اُٹھایا تو دوسرا تھپڑ مار کر میرے سارے دانت توڑ دے گا اس لئے یونہی اس نے کہہ دیا ہے کہ میں
نے معاف کیا ورنہ جانتا ہے کہ مقابلہ کرنے کی اِس میں ہمت نہیں ۔ میں نے اگر تمہیں ورزش کی
انوار العلوم جلد ۱۶
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن
اس
نصیحت کی تو اسی لئے کہ اگر اسلام کے احکام کے ماتحت تم کسی وقت عفو سے کام لو تو لوگ تمہارے
عفو کو بُزدلی کا نتیجہ نہ سمجھیں ، دھوکا اور فریب نہ سمجھیں ۔ جب تمہارے ۔ جب تمہارے بازو میں یہ طاقت ہو کہ تم
ایک دفعہ کسی پر ہاتھ اُٹھاؤ تو اُس کے دو چار دانت نکال دو اور پھر اس کے قصور پر اسے معاف
کر دو تو دیکھو اس کا کتنا اثر ہوتا ہے۔ لوگ زبردست کی معافی سے متاثر ہوتے ہیں کمزور کی معافی
سے متاثر نہیں ہوتے اور بہادری اُسی کی سمجھی جاتی ہے جس میں طاقت ہوا اور پھر عفو سے کام لے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ ایک لڑائی میں شامل تھے۔ ایک بہت بڑا دشمن جس کا مقابلہ بہت کم لوگ کر
سکتے تھے آپ کے مقابلہ پر آیا اور کئی گھنٹے تک آپ کی اور اس یہودی پہلوان کی لڑائی ہوتی
رہی ۔ آخر کئی گھنٹے کی لڑائی کے بعد آپ نے اس یہودی کو رگرا لیا اور اس کے سینہ پر بیٹھ گئے اور
ارادہ کیا کہ خنجر سے اُس کی گردن کاٹ دیں کہ اچانک اس یہودی نے آپ کے منہ پر تھوک دیا۔
آپ فوراً اسے چھوڑ کر سیدھے کھڑے ہو گئے وہ یہودی سخت حیران ہوا اور کہنے لگا یہ عجیب بات
ہے کہ کئی گھنٹے کی کشتی کے بعد آ بعد آپ نے مجھے گرایا اور اب یکدم مجھے چھوڑ کر الگ ہو گئے ہیں یہ
آپ نے کیسی بے وقوفی کی ہے؟ حضرت علیؓ نے فرمایا میں نے بے وقوفی نہیں کی بلکہ جب میں
نے تمہیں گرایا اور تم نے میرے منہ پر تھ پر تھوک دیا دیا تو یکدم میرے دل میں غصہ پیدا ہوا کہ اس نے
میرے منہ پر کیوں تھوکا ہے مگر ساتھ ہی مجھے خیال آیا کہ اب تک تو میں جو کچھ کر رہا تھا خدا کے
لئے کر رہا تھا اگر اس کے بعد میں نے لڑائی جاری رکھی تو تیرا خاتمہ میرے نفس کے غصہ کی وجہ
سے ہوگا خدا کی رضا کے لئے نہیں ہوگا اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ اس وقت میں تجھے چھوڑ
دوں جب غصہ جاتا رہے گا تو باتا رہے گا تو پھر خدا کے لئے میں تجھے گرا لونگا۔ ہے تو انہیں اپنے عمل کے پاکیزہ
ہونے کا اس قدرا حساس تھا کہ انہوں نے اس خطرہ کو تو برداشت کر لیا کہ دشمن سے دوبارہ مقابلہ
ہو جائے مگر یہ مناسب نہ سمجھا کہ ان کے اعمال میں کسی قسم کی کمزوری پیدا ہو۔ میں چاہتا ہوں کہ
تمہارے اعمال بھی خدا کے لئے ہوں ان میں نفسانیت کا کوئی شائبہ نہ ہو۔ ان میں بزدلی کا کوئی
شائبہ نہ ہو، اور ان میں تقوی کے خلاف کسی چیز کی آمیزش نہ ہو۔ لیکن اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی
چاہتا ہتا ہوں کہ تم میں میں ۔ سے ہر شخص انتہ اتنا مضبوط ، اتنا بہادر اور راتنا اتنا دلیر دلیر اور اور اتنا اتنا جری جری ہو ہو کہ جب تم کسی کو
معاف کرو تو لوگ خود بخود یہ کہیں کہ تمہارا عفو خدا کیلئے ہے کمزور ہونے کی وجہ سے نہیں ۔ ایسی
قربانی دلوں کو موہ لیتی ہے اور ایسے انسان پر حملہ کرنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ حملہ کرنے والے کا
دل فتح ہو جاتا ہے ۔
انوار العلوم جلد ۱۶
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن ۔
مجھے اپنے بچپن کا ایک واقعہ ہمیشہ یاد رہتا ہے میں چھوٹا تھا کہ میں نے اور دوسرے بچوں
نے مل کر جہلم سے ایک کشتی منگوائی ۔ وہ کشتی نیلام ہوئی تھی اور ہمیں سستی مل گئی تھی یوں تو ویسی
کشتی اُن دنوں سو ، سوا سو روپیہ میں تیار ہوتی تھی مگر ہمیں صرف سترہ روپیہ میں مل گئی اور چھبیس
روپے کرایہ لگا۔ جب وہ یہاں آ گئی تو جو خریدنے والے تھے ان میں سے کئی باہر چلے گئے اور
آخر نگران میں ہی مقرر ہوا۔ ہم نے اُس کو ایک زنجیر سے باندھ کر ڈھاب کے کنارے رکھا ہوا
تھا۔ بعض دفعہ جب ہم وہاں موجود نہ ہوتے تو لڑکوں نے کشتی کھول کر لے جانا اور خوب گودنا اور
چھلانگیں لگانا اور چونکہ وہ بے احتیاطی سے استعمال کرتے تھے اس لئے کشتی کے تختے روز بروز
ڈھیلے ہوتے چلے گئے ۔ میں نے اس کے انسداد کے لئے کچھ دوست مقرر کر دیئے اور انہیں کہہ دیا
کہ تم نگرانی رکھو اور پھر کسی دن اگر لڑ کے کشتی کو کھول کر پانی میں لے جائیں تو مجھے اطلاع دو۔
چنانچہ ایک دن قادیان کے بہت سے لڑکے اکٹھے ہو کر وہاں گئے انہوں نے کشتی کھولی اور خوب
گودنا پھاند نا شروع کر دیا۔ اس طرح پانی میں کوئی کشتی کو ادھر سے کھینچتا کوئی اُدھر سے، مجھے بھی
اطلاع ہوئی میں غصے سے ہاتھ میں بید لئے دوڑ : دوڑتا ہوا وہاں چلا گیا اور وہاں چاروں طرف لڑکے
مقرر کر دیئے کہ کسی کو بھاگنے نہیں دینا ۔ جب لڑکوں نے ہمیں دیکھا تو انہوں نے ادھر اُدھر بھاگنا
چاہا مگر چاروں طرف آدمی کھڑے تھے ۔ آخر وہ اُسی طرف آئے جس طرف میں کھڑا تھا اور کشتی
کو کنارے پر لگاتے ہی سب بھاگ کھڑے ہوئے اور تو نکل گئے لیکن ایک قصاب کا لڑکا میں
نے پکڑ لیا اور گو وہ مجھ سے بہت مضبوط تھا اور اُس کا جسم بھی ورزشی تھا مگر میں جانتا تھا کہ وہ
میرا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ کچھ اُس میں فطرت کی اس کمزوری کا بھی دخل تھا کہ میں سمجھتا تھا کہ یہ
ایہ
لوگ ہم پر ہاتھ نہیں اُٹھا سکتے کیونکہ ہم یہاں کے مالک ہیں ۔ غرض بچپن کی جو نا عقلی ہوتی ہے کہ
انسان اپنے رعب سے بعض دفعہ ناجائز فائدہ اٹھاتا ہے اس کے مطابق میں نے زور سے ہاتھ اُٹھا
کر اُسے مارنا چاہا۔ اُس نے پہلے تو اپنا منہ بچانے کے لئے ہاتھ اُٹھایا جس پر مجھے اور زیادہ طیش
آیا اور میں نے زیادہ سختی سے اُسے تھپڑ مارنا چاہا مگر ابھی تھپڑ اُسے نہیں مارا گیا تھا کہ اُس نے اپنا
منہ میرے سامنے کر دیا اور کہنے لگا لو جی مارلو۔ اس پر یکدم میرا ہاتھ نیچے گر گیا اور میں شرمندہ ہوا
کہ فتح آخر اس کی ہوئی حالانکہ جسمانی لحاظ سے وہ گو مجھ سے طاقت ور تھا مگر رُعب کے لحاظ سے
وہ مجھ سے کمزور تھا لیکن چونکہ اُس نے مقابلہ سے انکار کیا اور کہا کہ مارلو تو میری انسانیت نے
مجھے کہا اب اگر تو نے اسے مارا تو تو انسان کہلانے کا مستحق نہیں رہے گا۔ لیکن اگر وہ تندرست اور