اھمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم وتمدن کا صحیح نمونہ پیش کرنے کیلئے قائم کی گئی ہے
انوارالعلوم (جلد 16), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۶
حمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن
زبر دست نوجوان ہونے کی بجائے ایک چھوٹا سا بچہ ہوتا ، اُس کی پیٹھ میں خم ہوتا ، اس کے سینہ
میں گڑھا پڑا ہوا ہوتا ، اس کی گردن دبلی پتلی ہوتی ، اس کی ناک سے رال بہہ رہی ہوتی اور وہ کہتا
مار لو تو مجھ پر کچھ بھی اثر نہ ہوتا کیونکہ میں جانتا کہ اس میں مقابلہ کی طاقت ہی نہیں ۔ پس میں نے
اگر جسمانی ورزش کی ہدایت دی ہے تو اس لئے کہ تمہاری قربانی دنیا کو سچی معلوم ہو یہ نہ ہو کہ تم
ماریں بھی کھاؤ اور قربانی بھی سچی معلوم نہ ہو۔ وہ مارلوگوں کے لئے ہدایت کا موجب بنتی ہے جو
طاقت رکھتے ہوئے کھائی جائے مگر جو مار بزدلی کی وجہ سے کھائی جائے اس سے حقارت اور نفرت
بڑھتی ہے۔ جب لوگ یہ سمجھیں کہ وہ ایک تھپڑ ماریں تو دوسرا دو تھپڑ مار سکتا ہے، وہ اگر ایک گال پر
خراش پیدا کریں تو دوسرا ان کے دانت نکال سکتا ہے، وہ اگر کھوپڑی پر چوٹ لگا ئیں دوسرا ان
کے سر کو پھوڑ سکتا ہے تو اگر ایسی طاقت رکھنے والا انسان ایک کمزور انسان سے کہے کہ میں تم سے
مار کھا لیتا ہوں تو دوسرے انسان کے دل پر ضرور چوٹ پڑتی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ کوئی ایسی
طاقت ہے جس نے اسے اتنی بڑی قربانی پر آمادہ کر دیا اور وہ سچائی کو قبول کر لیتا ہے۔
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھو آپ نے مکہ میں صبر کیا اور ایسا صبر کیا جس کی
نظیر دنیا میں نہیں ملتی ۔ مگر لوگ کہہ سکتے تھے کہ نَعُوذُ بِاللهِ بُزدل ہے اس لئے لڑائی سے کنارہ کرتا
ہے۔ مگر پھر اللہ تعالیٰ آپ کو مدینہ میں لے گیا اور وہاں فوجوں کی کمان آپ کو کرنی پڑی اور
ایسے ایسے مواقع آ۔ آئے جن میں آپ کو اپنی : پ کو اپنی بہادری کے جوہر دکھانے پڑے۔ اُحد کے مہ ے۔ اُحد کے موقع پر ہی
ایک شخص جو مکہ کا بہت بڑا جرنیل تھا آگے آیا اور اس نے کہا میں نے قسم کھائی ہوئی ہے کہ میں محمد
(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو اپنے ہاتھ سے قتل کروں گا اس لئے میرے مقابلہ میں محمد (صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم ) کو ہی کو ہی نکالا جائے ۔ صحابہ بڑے بہادر اور تجربہ کار تھے، وہ شمشیر زنی سے واقف
تھے، وہ نیزہ بازی کو خوب جانتے تھے، وہ لڑائی کے اصول اور فن کے ماہر تھے، وہ سارے اس
نیت سے کھڑے ہو گئے کہ ہم مر جائیں گے مگر اس شخص کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک
پہنچنے نہیں دیں گے لیکن آپ نے فرمایا رستہ چھوڑ دو۔ صحابہ نے آپ کے حکم کے ماتحت رستہ خالی
کر دیا۔ اس پر یہ جرنیل شیر کی طرح گر جتا ہوا آپ کے مقابلہ میں آیا۔ آپ نے اپنا نیزہ بڑھا کر
اُس پر وار کیا اور اُس کی گردن پر ایک معمولی سا زخم لگا دیا وہ اُسی وقت چیخ مار کر واپس لوٹ
گیا۔ لوگوں نے اُس سے کہا کہ تم نے یہ کیا کیا ؟ یا تو اس بہادری سے حملہ کرنے کے لئے گئے تھے
اور یا اس بزدلی کے ساتھ واپس بھاگ آئے اور پھر تمہارا تو زخم بھی کوئی بڑا نہیں اُس نے کہا بے شک
انوار العلوم جلد ۱۶
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن ۔
یہ ایک چھوٹا سا زخم ہے لیکن مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ سارے جہنم کی آگ اس میں بھر دی گئی
ہے جو مجھ سے برداش برداشت نہیں ہو سکتی۔ سے یہ ایک نشان تھا جو خدا تعالیٰ نے دکھا یا لیکن محمد محمد رس رسول الله
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ فرمانا کہ میرے لئے رستہ چھوڑ دو اس نے بتا دیا کہ مکہ میں کفار کے مظالم
آپ کمزوری یا بزدلی کی وجہ سے برداشتہ برداشت نہیں کرتے تھے بلکہ بہادری اور طاقت کے ہوتے
ہوئے برداشت کرتے تھے۔ یہی وجہ تھی کہ آپ کی قربانیوں کو دیکھ کر لوگ ہدایت پا جاتے تھے۔
قرآن آپ نے سنایا اور سالوں سنایا مگر حمزہ پر جو آپ کے چچا تھے کوئی اثر نہ ہوا ، توحید
کے وعظ آپ نے کئے اور سالوں کئے مگر حمزہ پر کوئی اثر نہ ہوا، اصلاحی تعلیم آپ نے دی اور
سالوں دی مگر حمزہ پر کوئی اثر نہ ہوا، نمازیں آپ نے پڑھیں اور پڑھائیں اور سالوں پڑھیں اور
پڑھائیں مگر حمزہ پر کوئی اثر نہ ہوا ۔ آپ نے صدقے دیئے اور دلائے اور سالوں صدقے دیئے
اور دلائے مگر آپ کے چا حمزہ پر کوئی اثر نہ ہوا، آپ خانہ کعبہ سے باہر پتھر کی ایک چٹان پر بیٹھے
ہوئے تھے کہ ابو جہل آ گیا اور اُس نے پہلے تو آپؐ کو گالیاں د پ کو گالیاں دینی شروع کر دیں اور پھر غصہ میں
اُس نے زور سے آپ کے منہ پر ایک تھپڑ مار دیا ۔ حمزہ کی ایک لونڈی اُس وقت دروازہ میں
کھڑی یہ نظارہ دیکھ رہی تھی وہ اس کو برداشت نہ کر سکی اور اندر ہی اندر سارا دن گڑھتی رہی ۔ حمزہ
شکار کے بہت شوقین تھے اور وہ گھوڑے پر چڑھ کر شکار کے لئے حرم سے باہر نکل جایا کرتے تھے
اُس دن وہ شکار کر کے فخر سے گھر میں داخل ہونے لگے تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہی لونڈی جو دیر سے
ان کے گھر میں رہتی تھی اور جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بچپن کا زمانہ دیکھا ہوا
تھا اور جو آپ سے آپ کے دادا کو محبت تھی اُسے بھی جانتی تھی وہ بیٹھی ہوئی رو رہی ہے۔ حمزہ نے
پوچھا بی بی کیوں روتی ہو؟ عرب لوگ گھر کی ماماؤں اور خادماؤں کی بڑی عزت کرتے تھے۔
انہوں نے سمجھا کسی نے اس کی ہتک کی ہوگی اور اب میرا فرض ہے کہ میں اس ہتک کا بدلہ لوں ۔
لونڈی نے اپنا سر او پر اُٹھایا اور کہا بڑے بہادر بنے پھرتے ہو ۔ حمزہ نے کہا کیوں کیا ہوا؟ کونسی
شکایت پیدا ہو گئی ہے؟ وہ کہنے لگی تم ہتھیار لگائے پھرتے ہو اور آج آمنہ کے بیٹے کو بغیر کسی قصور
کے ابو جہل نے مارا ہے ۔ حمزہ وہیں سے پلٹے اور جہاں ابو جہل مکہ کے دوسر۔ دوسرے سرداروں کے
ساتھ بیٹھا ہوا تھا وہاں پہنچے اور اُس کے سر پر زور سے کمان مارکر کہا محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )
نے صبر کیا اور تم نے اُس پر ظلم کیا ۔ تم اگر اپنے آپ کو بہادر سمجھتے ہو اور تم میں طار ہو اور تم میں طاقت ہے تو آؤ اور
مجھ سے مقابلہ کرلو۔ اس کے بعد وہ اس جوش کی حالت میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
انوار العلوم جلد ۱۶
حمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن ۔
پاس تشریف لے گئے۔ جس شخص کے دل پر قرآن سننے کا اثر نہیں ہوا تھا، جس شخص کے دل پر توحید
کے وعظوں سے کوئی اثر نہیں ہوا تھا، جس شخص کے دل پر اخلاق کے نمونے اور تعلیم نے کوئی اثر نہیں
کیا تھا ، جس شخص کے دل پر صدقہ و خیرات نے کوئی اثر نہیں کیا تھا چونکہ وہ بہادر تھا یہ چیز اسے کاٹ کر
کے دلوں میں
ہمیشہ طار
رو
رکھ گئی کہ ایک بہادر آدمی صبر کرتا ہے اور ظالم سے مار کھا لیتا ہے۔ چنانچہ انہوں نے آپ کے کمرے
میں داخل ہوتے ہی کہا اَشْهَدُ اَنْ لَّا إِلهَ إِلَّا اللهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
میں ایمان لاتا ہوں کہ خدا ایک ہے اور میں ایمان لاتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم اُس کے رسول
ہیں ۔ کے اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بہادر نہ ہوتے ، اگر محمد رتے ، اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
دلیر نہ ہوتے ، اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منجی و آلہ وسلم شجاع نہ ہوتے تو آپ کا صبر حمزہ کی ہدایت کا
موجب کبھی نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ کمزور تو صبر کیا ہی کرتا ہے۔ بے شک کمزوروں پر ظلم بھی لوگوں
میں رحم پیدا کرتا ہے مگر وہ ظلم صرف رحم پیدا کرتا ہے ۔ ہے ہدایت کا موجب نہیں ہوتا۔ ہدایت
طاقت ور - کے ظلم کے نتیجہ میں ہی لوگوں کو حاصل ہوتی ہے۔ کمزور کے ظلم کو دیکھ کر لوگ
دیتے ہیں، آہیں بھر دیتے ہیں مگر کمزور کے ظلم کو دیکھ کر مذہب تبدیل نہیں کرتے ۔ مذہب اُس
وقت تبدیل کرتے ہیں جب وہ ایک بہادر اور جری انسان کو گالیاں سنتے اور صبر کرتے ہوئے
دیکھتے ہیں تب تب وہ کہتے ہیں کہ اس کا صبر کسی کمزوری کی وجہ سے نہیں بلکہ خدائی حکم کی وہ وجہ سے
ہے۔ پس جب میں تمہیں کہتا ہوں کہ اپنے وقتوں میں سے کچھ وقت کھیلوں میں لگاؤ تو میں تمہیں یہ
نہیں کہتا کہ تم اتنا وقت دنیا کے کاموں میں خرچ کرو بلکہ میں تمہیں اصلاح و ہدایت کا بہترین نمونہ
بنانا چاہتا ہوں ۔ جب تم کبڑی کھیلتے ہو یا کوئی اور کھیل کھیلتے ہو اس نیت اور ارادہ سے جس کا میں
نے ابھی ذکر کیا ہے تو درحقیقت تم نیکی کرتے ہو کیونکہ تمہارا سب کام لوگوں کی ہدایت اور اسلام کو
پھیلانے کیلئے ہے۔ پس بہادر بنو اور سچے بہادر بنو جیسا کہ میں نے بتایا ہے سچا بہادر وہ ہے جو ظلم
کے وقت صبر سے کام لیتا اور طاقت رکھتے ہوئے عفو سے کام لیتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی جب
قربانی کا وقت آتا ہے وہ عواقب سے نہیں ڈرتا۔ بعض لوگ اس کے بُرے معنے لیتے ہوئے میری
طرف غلط باتیں منسوب کیا کرتے ہیں مگر میں ان کے اعتراضوں سے ڈر کر اس سچائی کو نہیں چھپا
سکتا جس کے بغیر اخلاق مکمل نہیں ہو سکتے اور جس کا دوسروں کو سکھانا میرا فرض ہے۔ میں تمہیں جو
کچھ کہتا ہوں وہ یہ ہے کہ اگر تم یہ سمجھتے ہو کہ کسی موقع پر اسلام کی خاطر جان قربان کرنے کی
ضرورت ہے اور تمہیں اس بات کا موقع ملتا ہے اور تمہارے ہاتھ سے کسی کو نادانستہ طور پر کوئی
انوار العلوم جلد ۱۶
حمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن ۔
نقصان پہنچ جاتا ہے تو پھر یہ نہ کہو کہ میں وہاں نہیں تھا بلکہ دلیری سے کہو کہ میں نے ہی یہ فعل کیا یہ
ہے۔ اور سچائی کو ایک لمحہ کے لئے بھی ترک نہ کرو۔ تم اگر ظلم کے سہتے وقت یہ نمونہ دکھاؤ کہ تم سے
کمزور تمہارے منہ پر تھپڑ مارے اور تم اپنی دوسری گال بھی اُس کی طرف یہ کہتے ہوئے پھیر دو کہ
اے میرے بھائی! اگر تو مجھے مارنے پر ہی خوش ہے تو بے شک مجھے مارے مگر خدا کی باتیں تھوڑی
دیر کے لئے سن لے تو تمہارے اِس نمونہ سے سارا گاؤں متاثر ہو گا۔ اور اگر کبھی تمہیں ظلم کا مقابلہ
کرنا پڑے اور تمہارے ہاتھوں سے دوسرے کو نادانستہ طور پر کوئی نقصان پہنچ جائے اور معاملہ
عدالت میں جائے تو تم عدالت میں جا کر بھی صاف طور پر کہو کہ اے حاکم! میں نے ان حالات
میں یہ فعل کیا ہے اور جھوٹ بول کر اپنے آپ کو بچانے کی کبھی کوشش نہ کرو۔ اگر تم ایسا کرو تو
تمہاری کامیابی اور ترقی یقینی ہے۔ لیکن اگر گالی کے مقابلہ میں تم بھی گالی دو گے، مار کے مقابلہ
میں تم بھی مارو گے تو تمہارے اس فعل کی وجہ سے احمدیت کو کوئی ترقی نہیں ہوگی ۔ پس تم ان
دونوں طریقوں کو اختیار کرو ماریں کھاؤ اور کھاتے چلے جاؤ، پیٹو اور پیٹتے چلے جاؤ ، سوائے اس
کے کہ خدا اور رسول کا حکم کہے کہ اب تمہاری جان کا سوال نہیں ، اب تمہارے آرام کا سوال نہیں ،
اب دین کی حفاظت کا سوال ہے، ایسی صورت میں میری نصیحت تمہیں یہی ہے کہ تم مقابلہ کرو اور
اس نیکی کے حصول سے ڈرو نہیں ۔ اگر مظلوم ہوتے ہوئے اور دفاع کرتے ہوئے تمہارے
ہاتھوں سے نادانستہ طور پر کسی کو کوئی نقصان پہنچ جاتا ہے اور در حقیقت تم ظالم نہیں ہو تو تمہارے
لئے جنت کے دروازے اور زیادہ کھل جاتے ہیں ۔
پس بہادر بنو اسی طرح کہ جب لوگ تم پر ظلم کریں تو تم عفو اور چشم پوشی اور درگزر سے کام
لو مگر جب دیکھو کہ چشم پوشی سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا اور تمہیں دفاع اور خود حفاظتی کے لئے مقابلہ
کرنا پڑتا ہے تو پھر دلیری سے اس کا مقابلہ کرو اور اگر اس دوران میں تمہارے ہاتھوں سے کسی کو
کوئی نقصان پہنچ جاتا ہے تو پھر صاف کہہ دو کہ میں نے ایسا کیا ہے اور جھوٹ بول کر اپنے فعل پر
پردہ ڈالنے کی کوشش نہ کرو۔
جیسا کہ میں بتا چکا ہوں خدام الاحمدیہ کے قیام کی غرض بہادر بننا ہے اور بہادری کا ایک
حصہ سچ بھی ہے۔ بغیر سچ کے کوئی شخص بہادر نہیں ہو سکتا مگر سچ کے یہ معنی نہیں کہ تم ہر بات بیان
کر دو۔ اگر ایک ڈا کو تم سے پوچھتا ہے کہ تمہارے ماں باپ اپنا روپیہ گھر میں کہاں رکھتے ہیں یا
چور پوچھتا ہے کہ تمہاری بہن یا تمہاری بیوی کا کتنا زیور ہے اور وہ کہاں رکھا ہوا ہے تو تمہارا یہ کام
انوار العلوم جلد ۱۶
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن ۔
نہیں کہ اسے اپنے زیورات کی فہرست بتاؤ اور کہو کہ ہم فلاں جگہ رکھا کرتے ہیں۔ سچ کے معنے
صرف یہ ہیں کہ جو بات بیان کی جائے وہ بالکل صحیح ہو مگر جو بات تم بیان نہیں کرنا چاہتے اس کے
متعلق صاف طور پر کہہ دو کہ میں بیان کرنا نہیں چاہتا ۔ یہ کوئی ضروری نہیں کہ تم ہر بات بیان کرو۔
مرد وعورت کے آپس میں تعلقات ہوتے ہیں مگر کوئی شخص ان تعلقات کا ذکر دوسرے کے پاس
نہیں کرتا بلکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ جو عورت اپنے مرد کے
تعلقات کا ذکر اپنی کسی سہیلی سے بھی کرتی ہے اُس پر اللہ تعالیٰ کے فرشتے لعنت کرتے ہیں ۔ اب
کیا وہ عورت سچ نہیں بولتی ؟ سچ ہی بول رہی ہوتی ہے مگر اس سچ بولنے پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے
لعنت برستی ہے کیونکہ وہ بے حیائی کی باتیں ہوتی ہیں۔ پس ہر بات کو بیان کرنا سچ نہیں بعض دفعہ
وہ بات بیان کرنا ظلم کا موجب ہوتا ہے، بعض دفعہ اخلاق کے خلاف ہوتی ہے اور بعض دفعہ بے حیائی
کا موجب ہوتی ہے۔ لیکن بہر حال انسان کا یہ فرض ہے کہ جب وہ کسی بات کو بیان کرے تو سچ سچ
بیان کر دے ۔ پس تم سچ بولو اور اگر کسی بات کا چُھپانا ضروری ہو تو بے شک اُس کو چُھپا لو تمہیں کوئی
مجبور نہیں کر سکتا کہ تم ضرور ہر بات بیان کرو۔ بعض باتوں کے بیان کرنے سے شریعت انسان کو
روکتی ہے ۔ ایسی باتوں کے متعلق ہی حکم ہے کہ انہیں مت بیان کرو کیونکہ شریعت ان کو بیان کرنے
کی اجازت نہیں دیتی ۔
یہ اغراض ہیں جو خدام الاحمدیہ کے قیام کی ہیں ۔ پھر خدام الاحمدیہ کی سب سے بڑی غرض
یہ ہے کہ وہ احمدی اخلاق سیکھیں، نیکی کے کام بجالائیں اور پابندی نماز کی عادت ڈالیں ۔ تمہارا
فرض ہے کہ تم سُست لوگوں کے پاس جاؤ اور ان میں نماز با جماعت کی پابندی کی عادت پیدا کرو
مگر جیسا کہ میں نے جلسہ سالانہ پر بھی کہا تھا نا جائز دباؤ سے کام مت لو۔ اسی طرح جتنا بڑا کوئی
عہدہ دار ہوا سے اتنا ہی چُست اور عملی کام کرنے والا ہونا چاہئے مگر آجکل مصیبت یہ ہے کہ بڑے
آدمی خیال کرتے ہیں کہ ہاتھ سے کام کرنا اُن کی ہتک کا موجب ہے حالانکہ میرے نزدیک جو
شخص ہاتھ سے کام نہیں کرتا وہ حرام خور ہے ۔ خدا نے انسان کو ہاتھ اس لئے نہیں دیئے کہ وہ ان
سے کوئی کام نہ لے بلکہ ہاتھ کام کرنے کے لئے ہی خدا نے دیئے ہیں ۔ پس جس طرح خدا تعالیٰ
نے زبان دی ہے اور زبان کا استعما ، اور زبان کا استعمال نہ کرنا گناہ ہے، خدا تعالیٰ نے پاؤں دیتے ہیں اور پاؤں کا
استعمال نہ کرنا گناہ ہے، اسی طرح خدا تعالیٰ نے ہاتھ دیئے ہیں اور ہاتھوں کا استعمال نہ کرنا بھی
گناہ ہے۔ جو شخص قیدی بن کر چار پائی پر لیٹا رہتا ہے اور اپنے ماتحتوں کو حکم دیتا رہتا ہے کہ اس
انوار العلوم جلد ۱۶
حمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن ۔
طرح کرو اور اس طرح کرو وہ حرامخوری کرتا ہے۔ پس ہر شخص کو اپنے ہاتھوں سے کام کرنا چاہئے
اسی لئے خدام الاحمد یہ روزانہ ہاتھوں سے مشقت کا کام کرتے ہیں اور ایک دن خاص طور پر سب
لوگوں کو اس میں شریک ہونے کی دعوت دیتے ہیں اس قسم کے اجتماعی عمل کی غرض یہی ہے کہ ہر
انسان ان نعمتوں کا شکر ادا کرے جو خدا تعالیٰ نے اس کو عطا کی ہیں ۔ وہ شخص جو یہ سمجھتا ہے کہ میں
بڑا ہوں اور لوگ بے شک کام کریں مگر میں نہیں کر سکتا وہ شرم وحیا سے عاری انسان ہے۔
پس جو تمہارے عُہدہ دار ہیں انہیں زیادہ کام کرنا چاہئے اور مرکزی عہدہ داروں کو
کاموں میں خود حصہ لینا چاہئے ۔ اب تو اس طرح ہوتا ہے کہ عہدہ دار معتمد کو ہدایت بھیج دیتا ہے
اور معتمد آگے ہدایت بھیج دیتا ہے لیکن آئندہ کے لئے عہدہ داروں کو خود محلوں میں جا جا کر خدام کا
کام دیکھنا چاہئے ۔ اسی طرح سیکرٹریوں کو چاہئے کہ وہ بھی خود بار بار محلوں میں پھر کر کام کی نگرانی
کریں صرف ہدایت لکھ کر بھیج دینی کافی نہیں ہے۔ میرے نزدیک تمام مرکزی معہدہ داران کو ہفتہ
میں دو تین بار ضرورعملی کام میں شریک ہونا چاہئے اور خدام میں بیٹھ کر ان سے باتیں کرنی
چاہئیں ۔ اسی سلسلہ میں میں یہ بھی کہہ دینا چاہتا ہوں کہ بعض مشورہ کے قابل امور ایسے ہوتے
ہیں جن میں صرف عہدہ دار شامل ہو سکتے ہیں۔ مگر جب کسی اجتماع کے موقع پر سب لوگ اکٹھے
ہوں تو پھر سب سے مشورہ لینا چاہئے اور اس غرض کے لئے ایسے اجتماع میں مشورہ کے قابل امور
کو پیش کرنا چاہئے اور ہر ایک کو رائے دینے کی آزادی حاصل ہونی چاہئے ۔ میرے نزدیک
ایسے جلسوں سے پہلے جماعتوں کو لکھ کر اُن سے دریافت کر لینا چاہئے کہ انہیں کام میں کیا کیا
دقتیں پیش آ رہی ہیں؟ اور پھر ان مشکلات پر بحث کر کے آئندہ کے لئے سکیم بنانی چاہئے ۔ مثلاً
ایک سوال یہ ہو سکتا ہے کہ بعض لوگوں کو جب کوئی ہدایت دی جاتی ہے تو وہ اسے مانتے نہیں ان
کا کیا علاج ہونا چاہئے؟ اور اگر غور کیا جائے تو کئی تدابیر سامنے آ جائیں گی جو دلچسپ اور مفید
ہونے کے علاوہ عقلی ترقی کا موجب ہوں گی ۔ اسی طرح اگر کوئی دقت ہو تو اسے سالانہ اجتماع
کے موقع پر تمام خدام کے سامنے رکھا جائے۔ اس کا فائدہ یہ ہو گا جب خدام کی اکثریت کے
فیصلہ کو نافذ کیا جائے گا اس پر زیادہ کامیابی کے ساتھ عمل کیا جا سکے گا۔ ہر شخص کہے گا کہ یہ فیصلہ ہم
نے خود کیا ہے اس لئے اس کی تعمیل ضروری ہے۔
پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ آئندہ ایسے اجلاسوں میں اہم امور کے متعلق لوگوں سے
مشورے لینے چاہئیں اور ان کے مطابق اپنی سکیمیں بنانی چاہئیں ۔ باقی نظام کی روح ضرور قائم
انوار العلوم جلد ۱۶
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن
رکھنی چاہئے یعنی لوگ شور نہ مچائیں اور صدر کی اجازت کے بغیر نہ بولیں اور کوئی ایسی حرکت نہ
کریں جو آداب کے خلاف ہو۔ اسی طرح عہدیداروں کا فرض ہے کہ وہ خدام سے ذاتی واقفیت
پیدا کریں یہاں تک کہ وہ کسی کو دیکھتے ہی پہچان لیں کہ یہ خدام الاحمدیہ کا ممبر ہے۔
پس ذاتی واقفیت کو جتنا بڑھا سکتے ہو بڑھاؤ اب تو ہماری جماعت لاکھوں کی تعداد میں
ہے پھر بھی جلسہ سالانہ کے ایام میں باوجود کوفت اور تکلیف کے میں سب سے مصافحہ کرتا ہوں اور
اس طرح ہر سال کچھ نہ کچھ نئے لوگوں سے واقفیت ہو جاتی ہے۔ خدام الاحمدیہ کے لئے تو ابھی
کافی موقع ہے کہ وہ اپنی واقفیت کو وسیع کریں۔ میں نے دیکھا ہے کہ اس نقص کی وجہ سے کہ لوگ
ایک دوسرے سے ملتے کم ہیں بعض دفعہ شہری جماعتیں بھی ایک دوسرے کو نہیں پہچان سکتیں ۔
میرے نزدیک اس طرح بھی خدام الاحمدیہ کا امتحان لینا چاہئے کہ عہد یدار خود اپنے خدام کو
انٹروڈیوس کرائے اور ان کے حالات بیان کرے اس طرح پتہ لگ جائے گا کہ عہد یدار ان سے
واقف ہے یا نہیں ؟ اس طرح دلوں میں بشاشت اور اُمنگ پیدا ہو جاتی ہے اور کام میں ترقی ہوتی
ہے۔ پھر میرے نزدیک اس دفعہ کے پروگرام میں یہ بھی غلطی ہے کہ کام کی ٹریننگ کے متعلق
بہت کم تقریریں رکھی گئی ہیں صرف وعظ کے طور پر بعض تقریریں رکھ دی گئی ہیں ۔ حالانکہ انہیں بتانا
یہ چاہئے تھا کہ اب تک کام میں کیا کیا دقتیں پیش آئی ہیں اور ان دقتوں کا حل انہوں نے کیا تجویز
کیا ہے۔ جو زیادہ سمجھ دار عہدیدار ہیں یا مرکز میں رہتے ہیں انہیں تفصیلاً یہ تمام باتیں بیان کرنی
چاہئیں تھیں کہ خدام کی تنظیم کے کام میں ان سے کام لینے کے دوران میں کیا کیا دقتیں پیش
آئیں ، انہوں نے ان کا کیا علاج تجویز کیا اور کس طرح ان دقتوں کو ڈور کیا۔ ایسے مضامین پر
زیادہ زور دینا چاہئے تھا تا دوسرے لوگ بھی فائدہ اُٹھا سکتے اور وہ یہاں سے خدام الاحمدیہ کے
کام کو سیکھ کر جاتے ۔
کھیلوں کے متعلق بھی میں خدام کو اس امر کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آج کل کی
ورزشیں ایسی ہیں جو امیر اور غریب میں فرق کرتی ہیں ۔ آپ لوگ جو گاؤں والے ہیں کرکٹ نہیں
کھیل سکتے کیونکہ آپ کا اگر ایک لڑکا بھی سکول میں پڑھتا ہے تو آپ ہیڈ ماسٹر کی خوشامدیں
کرتے پھرتے ہیں کہ میرے لڑکے کی فیس معاف کر دیں۔ پھر اگر وہ لڑکا پاس ہو جائے تو آپ
لوگوں کا بڑا معیار یہ ہوتا ہے کہ وہ کہیں نائب مدرس ہو جائے یا پٹواری بن جائے یا کانسٹیبلوں میں
بھرتی ہو جائے ۔ آپ لوگوں کے پاس بھلا کہاں طاقت ہے کہ آٹھ دس روپے کا بلا خریدیں اور
انوار العلوم جلد ۱۶
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن ۔
وہ دو مہینہ کے بعد ٹوٹ جائے ۔ پھر آپ لوگوں کو یہ کہاں توفیق ہے کہ روپیہ ڈیڑھ روپیہ کا گیند
لیں جس پر اگر چند ہٹیں بھی لگ جائیں تو وہ ڈھیلا پڑ جاتا ہے اور ضرورت ہوتی ہے کہ اس کی
بجائے دوسرا گیند لایا جائے ۔ آپ لوگوں کے لئے تو سب سے بڑی ورزش یہ ہے کہ جتنا دوڑ سکتے
ہوں دوڑیں کھلے میدان آپ کے سامنے ہوتے ہیں اور جتنا دوڑنا چاہیں دوڑ سکتے ہیں شہری جو آپ
کے بھائی ہیں ویسے ہی خدا کے بندے ہیں جیسے آپ ہیں ۔ مگر جب وہ سفید فلالین کی پتلونیں پہن
کر اور آدھی آدھی باہوں کی ٹول (TWILL) کی قمیض پہن کر نکلتے ہیں تو زمیندار سمجھتے ہیں کہ شاید
وہ کسی ساہوکار کے بیٹے ہیں یا انہیں گورنمنٹ میں کوئی بڑا عہدہ حاصل ہے ۔ جب وہ سفید پتلونیں
اور پٹیاں لگا کر اور آدھی آدھی بانہوں کی قمیض پہن کر کرکٹ کھیلنے کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں تو
زمیندار دور کھڑے ہو کر انہیں دیکھنے لگ جاتے ہیں اور ہر ایک ہٹ کے متعلق وہ سمجھتے ہیں کہ شاید
بی اے یا ایم اے کو یہ کوئی خاص ہنر سکھایا گیا ہے اور کالج کا طالب علم بھی جب ہٹ مار کر اور تا تکبر
سے گردن موڑ کر چلتا ہے تو سمجھتا ہے کہ سارے زمیندار جن میں سے کوئی اُس کا دادا ہوتا ہے اور
کوئی اُس کا پڑدادا ہوتا ہے جانور ہیں ۔ پھر کرکٹ کے لئے اتنی بڑی فیلڈ ہونی چاہئے جو ہماری
اس مسجد اقصیٰ سے اپنی وسعت میں چار گنے بلکہ سات آٹھ گنے زیادہ ہو۔ اور اتنی بڑی فیلڈ
صرف بائیس آدمیوں کے کھیلنے کے لئے کافی ہوتی ہے تم سمجھ سکتے ہو کہ اگر صرف بائیس آدمیوں
کے کھیلنے کے لئے اتنی بڑی فیلڈ کی ضرورت ہو سکتی ہے تو شہروں اور گاؤں کے لئے کتنی فیلڈوں کی
ضرورت ہو سکتی ہے مثلاً پھیر و چیچی میں چار پانچ سو مرد ہیں اگر سب کرکٹ کھیلیں تو اس کے لئے
۲۲ ، ۲۳ فیلڈوں کی ضرورت ہو گی بھلا اتنی زمین وہ کہاں سے لا سکتے ہیں یہ تو صرف پھیر و چیچی کا
حال ہے جو ایک گاؤں ہے۔ لاہور کی پانچ لاکھ آبادی ہے جس میں سے اڑھائی لاکھ مرد ہیں اور
گو اب عورتیں بھی کھیل میں شامل ہوتی ہیں لیکن اگر مردوں کے لئے ہی فیلڈ میں ہوں تو ساٹھ
ہزار ایکٹر زمین کی ضرورت ہو گی تب کہیں صرف لاہور والے کرکٹ کھیل سکتے ہیں ۔ بھلا یہ بھی
کوئی کھیلیں ہیں اور کیا دنیا کا کوئی معقول انسان ان کھیلوں کو ہر جگہ رائج کر سکتا ہے۔ یہ تو یورپ
والوں کی کھیلیں ہیں جہاں امیر اور غریب کو الگ الگ رکھا جاتا ہے ان میں ایسے ایسے لوگ
ہیں جو ڈیڑھ دو لاکھ سے پچاس ساٹھ لاکھ روپیہ سالانہ کی آمد رکھتے ہیں مگر یہاں ۔ یہاں سارے ضلع
گورداسپور کے بڑے بڑے زمینداروں کی آمد کو اکٹھا کیا جائے تو وہ وہاں کے ایک شخص کی آمد
کے دسویں حصہ کے برابر بھی نہیں بنیں گی۔ پھر وہاں جو تاجر ہیں ہیں ہیں ، ہمیں تھیں ، چالیس چالیس
انوار العلوم جلد ۱۶
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن ۔
بلکہ پچاس پچاس کروڑ روپیہ سرمایہ رکھتے ہیں اور جو درمیانی طبقہ کہلاتا ہے وہ بھی ایسا ہوتا ہے جس
کے ہر فرد کی دو تین ہزار روپیہ آمد ہوتی ہے اور غریب مزدور بھی وہاں سو سے تین سور و پیہ تک
کماتا ہے مگر تمہارے گاؤں کے مزدور کو تو صرف تین چار روپیہ مہینہ پڑتا ہے پس یہ کھیلیں تمہارے
لئے موزوں نہیں یہ تو یورپ کے مالدار لوگوں نے اپنے بچوں کے لئے بنائی تھیں تا کہ وہ دوسرے
لوگوں سے ملیں نہیں کہتے ہیں اس سے کیریکٹر بنتا ہے اور امیرانہ اخلاق پیدا ہوتے ہیں لیکن
ہمارے لوگوں نے بندر کی طرح ان کی نقل کرنا شروع کر دی اور اس بات کو سمجھا ہی نہیں کہ یہ
کھیلیں امیر اور غریب میں تفرقہ ڈالنے والی ہیں اور طالب علم کا دماغ بالکل خراب کر دیتی اور
اسے بالکل پاگل بنا دیتی ہیں۔ وہی طالب علم جو گاؤں کا رہنے والا ہوتا ہے کالج میں تعلیم حاصل
کر کے اپنے آپ کو کوئی الگ مخلوق سمجھنے لگ جاتا ہے اور جب اپنے گاؤں میں واپس جاتا ہے اور
دیکھتا ہے کہ لڑکے گلی ڈنڈا کھیل رہے ہیں یا اپنے پڑدادا کے زمانے کا سوت لے کر اُس کا رکھڈو
انہوں نے بنایا ہوا ہے اور درخت کی لکڑی کاٹ کر اُس کے ساتھ کھیل رہے ہیں تو وہ ناک بھوں
چڑھا لیتا ہے اور خیال کرتا ہے کہ میں کسی وحشی ملک میں آ گیا ہوں حالانکہ سچی بات تو یہ ہے کہ
جو کھیلیں گاؤں کے لوگ کھیلتے ہیں وہی اصلی کھیلیں ہیں اور ان سے بڑھ کر کوئی کھیل نہیں ۔ ابھی
میں پچھلے دنوں ایک دن سیر کے لئے دریا پر گیا تو ایک گاؤں سے گزرتے ہوئے میں نے دیکھا
کہ دولڑکوں کے ہاتھ میں درخت کی چھڑیاں ہیں اور وہ اب اور وہ ایک کھڈو کے ساتھ کھیل رہے ہیں ۔ وہ
کھیلتے کھیلتے روڑیوں پر بھی چلے جاتے تھے، کھیتوں میں بھی گھس جاتے تھے وٹوں میں بھی دوڑتے
پھرتے تھے اور ایک ادھر سے اس کھڈو کو سوئی مارتا تھا اور ایک اُدھر سے ۔ میں نے دیکھا تو کہا
یہ وہ کھیل ہے جس میں سارا پھیرو چیچی شامل ہو سکتا ہے، جس میں سارا لا ہور شامل ہو سکتا ہے اور
جس کے لئے کسی خاص فیلڈ کی ضرورت نہیں جہاں زمین نظر آئی کھڈو پھینکا اور کھیلنا شروع کر دیا
یہ کھیلیں ہیں جو ہمارے ملک کو فائدہ پہنچا سکتی ہیں اور یہی کھیلیں خدام الاحمد یہ کوکھیلنی چاہئیں۔ میں
جانتا ہوں کہ ٹوپیوں والے اس پر اعتراض کرتے ہیں لیکن اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ شہروں میں رہ
کر ہندوستانی نہیں رہے۔ ان کی شکلیں بے شک ہندوستانیوں کی ہیں، ان کا رنگ بے شک
ہندوستانیوں کا ہے، ان کی زبان بے شک ہندوستانیوں کی ہے، ان کے ماں باپ بے شک
ہندوستانی ہیں اور ان کی بیویاں بے شک ہندوستانی ہیں مگر ان کے اندر انگریزی خون کی ایسی
پچکاری بھر دی گئی ہے کہ اب وہ ہندوستانیوں کی نہیں بلکہ یوروپین لوگوں کی نقل کرنا باعث فخر سمجھتے
انوار العلوم جلد ۱۶
حمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن ۔
ہیں ۔ وہ آج بے شک اس پر فخر کر لیں مگر کل جب قوم میں بیداری پیدا ہو گی اُس وقت انہیں نظر
آئے گا کہ انہوں نے اپنی زندگیاں تباہ کر دی ہیں ۔ آخر تم کرکٹ کھیل کر کس طرح زمینداروں
کی راہنمائی کر سکتے ہو۔ ہاں کھڈو کھیل کر تم ان میں ضرور رہ سکتے ہو۔ پس کالج کا لڑکا جس کی
تعلیم کی غرض ہی یہی ہے کہ وہ زمینداروں کو فائدہ پہنچائے وہ اپنی زندگی کو تباہ کرنے والا ہے
جب تک وہ گاؤں میں جا کر زمینداروں کی سی زندگی بسر کرنے کی عادت نہیں ڈالتا، جب تک وہ
سرسوں کا ساگ اور جوار کی روٹی نہیں کھاتا ، جب تک وہ رکھڈو کھونڈی سے کھیلنے کے لئے تیار
نہیں ہوتا اُس وقت تک وہ اپنی تعلیم سے زمینداروں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکتا۔ وہ یہی سمجھتے ہیں
کہ پاگل خانے کا کوئی آدمی اچھے کپڑے پہن کر آ گیا ہے۔ دیکھو حدیثوں میں آتا ہے صحابہ
کہتے ہیں اَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اَنْ نَتَكَلَّمَ النَّاسَ عَلَى قَدْرِ عُقُولِهِمْ
ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم دیا تھا کہ ہم لوگوں کی عقل کے مطابق گفتگو کیا کریں۔
پس لوگوں کی عقلوں کے مطابق اپنے آپ کو بناؤ اور یہ اُسی وقت ہو سکتا ہے جب تم سادہ خوراک
کھاؤ ، سادہ لباس پہنو، سادہ کھیل کھیلو مثلاً میروڈ بہ کھیلو یا کھڈ وکھونڈی کھیلو، انگریزی کھیلیں فٹ بال
اور کرکٹ وغیرہ ہندوستانیوں کے لئے موزوں نہیں یہ انگریز امراء نے اپنے بچوں کے لئے بنائی
تھیں اور امیرا اور غریب میں فرق کرنے والی ہیں ان کھیلوں کا یہاں کھیلنا اپنے ملک کے ساتھ
دشمنی ہے بلکہ انسانیت کے ساتھ بھی دشمنی ہے۔ ہماری زندگی تو ایسی سادہ ہونی چاہئے کہ گاؤں
والے بغیر شرم کے ہمارے پاس آ سکیں اور ہم بغیر شرم کے ان کے پاس جاسکیں۔ میں امید کرتا
ہوں کہ آئندہ جو کھیلیں ہونگی وہ اس قسم کی ہونگی اور ان میں میری ہدایات کو ملحوظ رکھا جائے گا
میں چاہتا ہوں کہ تم وہ کھیلیں کھیلو جو تمہاری آئندہ زندگی میں کام آئیں ۔ مثلاً گھوڑے کی سواری
نہایت مفید چیز ہے۔ میں بچپن میں جب گھوڑے کی سواری سیکھنے لگا تو حضرت خلیفہ اول نے (آپ
اُس وقت تک خلیفہ نہیں ہوئے تھے یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے زمانہ کی بات ہے )
مجھے فرمایا میاں ! یوں سواری نہیں آتی گھوڑے کی سواری سیکھنے کا بہترین طریق یہ ہے کہ انسان
پہلے گدھے پر بغیر پالان کے چڑھے جب گدھے کی سواری آ جائے تو پھر گھوڑے کی سواری
خود بخود آ جاتی ہے اس کے بعد فرمانے لگے ہم نے بھی اسی طرح سواری سیکھی تھی ہم گدھے پر سوار
ہوتے تھے تو وہ دولتیاں مارتا تھا اور اُچھلتا کودتا تھا ہم بھی خوب اُچھلتے اور اُسے مضبوطی کے ساتھ
پکڑنے کی کوشش کرتے اس طرح لاتیں موڑ تو ڑ کر بیٹھنے کی عادت ہوگئی کہ گدھا لاکھ اُچھلتا کودتا ہم
انوار العلوم جلد ۱۶
احمدیت دنیا میں اسلامی تعلیم و تمدن ۔
وہیں بیٹھے رہتے ۔ تو گھوڑے کی سواری سے پہلے گدھے کی سواری بھی آنی چاہئے اور زمینداروں
کے لئے اس میں کوئی دقت نہیں چھوٹے چھوٹے زمیندار لڑکے کھڑے ہوتے ہیں کہ پاس سے
گدھا گزرتا ہے اس پر فوراً ایک ادھر سے پلا کی مار کر اُس پر بیٹھ جاتا ہے اور دوسرا اُدھر سے
پلا کی مار کر اس پر چڑھ جاتا ہے اور تھوڑی دیر سواری کرنے کے بعد ہنستے ہوئے اُتر جاتے ہیں مگر
شہر والوں کو یہ نعمتیں کہاں میسر ہیں وہ تو جب تک کا ٹھی نہ ہوا اور سدھایا ہوا گھوڑا نہ ہو اُس پر سوار
ہی نہیں ہو سکتے ۔
بہر حال گھوڑے اور گدھے کی سواری بھی نہایت مفید چیزیں ہیں اسی طرح اور دیسی کھیلیں
ہیں ان سے تمہارا جسم مضبوط ہو گا ۔ نوکری تمہیں آسانی سے مل سکے گی گھروں کی حفاظت کر سکو
گے، کوئی ڈوب رہا ہو گا تو اُس کو نکال لو گے ، آگ لگی ہوئی ہوگی تو اُس کو بُجھا سکو گے ، غرض یہ
کھیل کی کھیل ہے اور کام کا کام کہتے ہیں ” ایک پنتھ دو کاج‘‘ اِس سے بھی دونوں فائدے حاصل
ہو سکتے ہیں کھیلوں کا فائدہ بھی اور کاموں کا فائدہ بھی۔ میں امید کرتا ہوں کہ باہر سے جو دوست
آئے ہوئے ہیں وہ اس بات کو اچھی طرح سمجھ گئے ہوں گے کہ یہ صرف کھیلیں نہیں بلکہ ان میں کئی
حکمتیں ہیں پس کھیلو اور خوب کھیلو اور مت سمجھو کہ یہ دنیا ہے۔ جو باپ اپنے بچہ کو کھیلنے نہیں دیتا وہ
یاد رکھے کہ جس بچے نے کھیل میں اپنے ہاتھ مضبوط نہ کئے وہ کھیتی باڑی بھی نہیں کر سکے گا وہ ہل
بھی نہیں چلا سکے گا اور وہ دنیا کے اور کاموں میں بھی حصہ نہیں لے سکے گا۔ پس تم اپنے بچوں کو
کھیلنے دو بلکہ اگر تمہارا کوئی بچہ نہیں کھیلتا تو اُسے مارو کہ تو کھیلتا کیوں نہیں ، کودنا پھاندنا، دوڑیں
لگانا ، تیرنا، گھوڑے اور گدھے کی سواری کرنا یہ بڑے مفید کام ہیں تم ان چیزوں کو سیکھو اور سکھاؤ
الفضل ۲ ، ۴، ۶، ۷ ۔ اکتوبر ۱۹۶۰ ء )
اور انہیں دنیا نہ سمجھو بلکہ دین کا حصہ سمجھو۔
لے کانس: انگریزی لفظ ” کا رنس“ کا بگڑا ہوا ۔ کنگی ۔ چھجا
☑
سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۸۵ - مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ (مفہوماً )
سیرت ابن هشام جلد اصفحہ ۹۸ - ۹۹ - مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
کھدو : گیند
ك كنز العمال جلد ۱۰ صفحہ ۲۴۲ مطبوعہ حلب ۱۹۷۱ء میں یہ الفاظ آئے ہیں ۔ اُمِرْنَا اَنْ
نُكَلِّمَ النَّاسَ عَلَى قَدْرِ عُقُولِهِم
انوار العلوم جلد ۱۶
عراق کے حالات پر آل انڈیا ریڈیو سے تقریر
عراق کے حالات پر
آل انڈیا ریڈیو اسٹیشن لاہور سے تقریر
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسيح الثاني