۱۰۔ جنگ کے متعلق کچھ

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
واقف ہیں ۔ میں ان جماعتوں کے متعلق قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ اگر سورج بجائے مشرق کے
مغرب سے طلوع ہونے لگے تو بھی وہ ہرگز ہرگز حضرت امیر المؤمنین کا پاک دامن چھوڑ نے
66
والی نہیں ۔
یہ جواب ہے تو بہت سادہ مگر ایمان کا نہایت عمدہ مظاہرہ ہے۔
۱۰۔ جنگ کے متعلق کچھ اس کے بعد میں جنگ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جیسا کہ میں
پہلے بھی کئی دفعہ بیان کر چکا ہوں یہ جنگ نہایت خطرناک ہے
اور ہماری تبلیغ پر بھی اس کا خطرناک اثر پڑنے والا ہے۔ جنگ سے پہلے ہمارے مبلغ آزادانہ
طور پر ہر جگہ آجا سکتے تھے۔ یونائیٹڈ سٹیٹس امریکہ، انگلستان، جاپان، چین، جاوا، سماٹرا، مصر،
گولڈ کوسٹ ، سیرالیون غرضیکہ ہر ملک میں جانے کی آزادی تھی اور وہ بلا روک ٹوک ہر ملک میں
آ جا سکتے تھے ۔ مگر جنگ کا پہلا اثر تو یہ ہوا کہ اب مبلغین کی آمد و رفت میں رکاوٹ پیدا ہو گئی
ہے۔ اول تو پاسپورٹ ہی نہیں ملتا ، پھر جہاز نہیں ملتے ، بلکہ خطرناک حالات کی وجہ سے ہمیں بعض
جگہوں سے اپنے پہلے مبلغ بھی ہٹانے پڑے ہیں ۔ چین کی حکومت نے تو ہمارے مبلغ کو نکال
ہی دیا تھا ، جاپان سے بھی واپس بلانا پڑا ، مولوی محمد دین صاحب کو بھی واپس آنا پڑا، اٹلی کے مبلغ
کو گو ہم تو فارغ کر چکے تھے ، مگر وہ ابھی واپس نہ آیا تھا کہ اٹلی جنگ میں شریک ہو گیا اور اب وہ
بد ہے۔ مولوی عبدالغفور صاحب اور محمد اسحاق صاحب کو بھی واپس آنا ، آنا پڑا۔ باقی جو ممالک
ان میں اپنے مبلغین کو ہم کوئی مدد نہیں بھیج سکتے اور ایک تبلیغی جماعت کے لئے یہ صورت ؟ جس قدر
خطرناک ہے وہ ظاہر ہے اس لئے ہر احمدی کو پورے جوش اور درد سے دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ
اس جنگ کو جلد بند کرے تا ہمارے لئے تبلیغ کے رستے گھل جائیں۔
وہاں قید ۔
ہیں
اس وقت جو مبلغ باہر موجود ہیں ان کی طرف سے خطوط بھی بہت دیر میں مل سکتے ہیں ۔
چار چار ، پانچ پانچ ماہ بعد خط ملتا ہے اور ہوائی ڈاک کے خطوط بعض اوقات دو دو ماہ بعد ملتے
ہیں ۔ مولوی جلال الدین صاحب شمس نے ہوائی ڈاک میں خط بھیجا جو دو ماہ بعد مجھے ملا۔ دوسری
ڈاک کا تو ذکر ہی کیا ہے وہ تو بعض اوقات چھ چھ سات سات ماہ بعد ملتے ہیں۔ اور اس کے معنے
یہ ہیں کہ اگر خدانخواستہ ان میں سے کسی پر کوئی مصیبت آئے تو نہ ہم کو ان نہ ہم کو ان کی خبر مل سکتی ہے اور نہ
انہیں ہماری ۔ پھر یہ بھی کوئی کم نقصان نہیں کہ قرآن کریم کا ترجمہ جو مکمل ہو چکا ہے اس جنگ کی
وجہ سے اب ہم اسے چھپوا نہیں سکتے ۔ البتہ فائدہ کا ایک پہلو یہ مجھے نظر آتا ہے کہ اگر خدا تعالیٰ

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
موقع دے اور رستہ مل جائے تو میرا ارادہ ہے کہ شمس صاحب کو اس کی ایک کاپی بھیج دوں ۔ اس
وقت مختلف ممالک سے بھاگے ہوئے ہزاروں لوگ لنڈن میں پناہ گزین ہیں اور ان میں بعض
بڑے بڑے قابل لوگ بھی ہیں ۔ شاعر ہیں ، ادیب ہیں ، ایڈیٹر ہیں، اور وہ تھوڑے تھوڑے
گزارے لے کر بعض چھوٹے چھوٹے کام بھی بسر اوقات کے لئے کر رہے ہیں۔ میرا ارادہ ہے
کہ اگر ہو سکے تو ان ایام میں یورپ کی مختلف زبانوں مثلاً جرمنی ، فرانسیسی ، اطالوی وغیرہ میں بھی
ترجمہ کرا لیا جائے تو جنگ کے اختتام پر چھپ سکتا ہے۔ اس وقت قرآن کریم کے انگریزی ترجمہ
کی اشاعت میں روک پیدا ہو جانا کتنا بڑا نقصان ہے۔ جو شخص اس کام کی اہمیت کو سمجھتا ہے وہ
بخوبی اس کا اندازہ کر سکتا ہے۔ خود مجھ پر یہ بہت بڑا بوجھ ہے اور سخت گراں گزر رہا ہے میں سمجھتا
ہوں کہ میں نے ایک سکیم بنائی تھی اور سالہا سال کی محنت کے بعد یہ کام ختم ہوا اور اب اگر میں
( خدانخواستہ ) مر جاؤں تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ جس عمارت کی بنیاد میں نے رکھی اور اس کی
دیواریں کھڑی کیں اسے چھت تک نہ پہنچا سکا۔
دوسری بات اس سلسلہ میں یہ ہے کہ یہ جنگ اب ہندوستان کے کناروں تک آ گئی ہے ۔
پہلے تو جرمن مشرق کی طرف بڑھ رہے تھے وہ تو روس میں رُک گئے مگر ادھر سے جاپان نے جنگ
شروع کر دی ہے۔ رنگون پر بمباری ہو چکی ہے اور وہاں سے چند سو میل کے فاصلہ پر ہی
ہندوستان ہے اور جاپانی اب بھی اگر چاہیں تو ہندوستان کے شہروں پر بمباری کر سکتے ہیں۔ اور
آجکل کی بمباری بھی نہایت خطرناک ہے۔ ہمارے بعض دوستوں نے ملایا میں بمباری دیکھی
ہے ان کا بیان ہے کہ بمباری کیا ہے گویا ایک جہنم کا دروازہ کھل رہ گھل گیا ہے۔ امریکہ کتنی بڑی
طاقت تھی مگر جاپان نے یک دم حملہ کر کے اس کے بیڑے کو سخت نقصان پہنچا دیا ہے اور ظاہر ہے
کہ جو طاقت امریکہ جیسی بڑی بڑی حکومتوں کو اس طرح نقصان پہنچا سکتی ہے اُس کا مقابلہ
ہندوستانی کیا کر سکتے ہیں۔ اب لڑائی اتنی قریب آگئی ہے کہ پانچ چھ دن میں موٹروں اور ٹینکوں
کی لڑائی کلکتہ میں پہنچ سکتی ہے۔ ہندوستان کی آبادی بے شک بڑی ہے اور بعض کانگرسی یہ کہا
کرتے ہیں کہ اگر تمام ہندوستانی پیشاب کریں تو انگریز اس میں بہہ جائیں مگر یہ سب باتیں ہیں
مقابلہ صرف وہ قوم کر سکتی ہے جو جو نہ ہتھیار ر رکھتی اور انہیں چلانا جانتی ہے اور دلیر اور بہادر بھی
جس قوم اور ملک کی آبادی کا کثیر حصہ بزدل ، غیر مسلح اور بے ہنر ہو چکا ہو وہ کیا مقابلہ کر سکتی
ہے۔ ہندوستان میں بہت تھوڑی قومیں ہیں جو لڑ سکتی ہیں۔ پنجاب، صوبہ سرحد اور یوپی کی بعض
ہو۔

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
قو میں ہیں جو لڑ سکتی ہیں۔ باقی بہار، بنگال اور یوپی کی باقی قو میں اور سی پی وغیرہ کے لوگ تو سب
کشمیری ٹائپ کے ہیں اور لڑائی کے قابل نہیں ہیں۔ کیونکہ ان میں فوجی ملکہ نہیں رہا اور قوموں
میں بہادری صرف فوجی ملکہ کی وجہ سے ہی پیدا ہو سکتی ہے۔ آج کشمیری بز دل سمجھے جاتے ہیں
کیونکہ ان میں فوجی ملکہ نہیں رہا لیکن کسی وقت یہی قوم اتنی بہادر تھی کہ محمود غزنوی نے ہندوستان پر
جتنے حملے کئے ان میں سے صرف دو میں اسے شکست ہوئی اور یہ دونوں وہی تھے جو کشمیر پر کئے
گئے ۔ گویا کسی زمانہ میں اس قوم نے وہ کام کیا جو ہندوستان بھر میں کوئی اور قوم نہ کر سکی تھی لیکن
آہستہ آہستہ جب اسے جنگی کاموں سے الگ کر دیا گیا اور اس میں فوجی ملکہ نہ رہا تو یہی بز دل ہو
گئی اور آج یہ حالت ہے کہ اگر کوئی پنجابی کوئی بزدلی کا کام کرے تو کہتے ہیں چل کشمیری ۔ تو
قوموں میں جب فوجی ملکہ نہیں رہتا تو وہ بزدل ہو جاتی ہیں ۔
عربوں نے ایک زمانہ میں کتنا کام کیا تھا مگر اب ان میں وہ بہادری نہیں ۔ اب کہتے ہیں
کہ عرب بڑا لڑنے والا ہے مگر جب تک خون نہ بہے اور وہ لڑائی کونسی ہے جس میں خون نہ بہے۔
پہلے یہی عرب کس طرح تلواروں سے کھیلتے تھے مگر اب خون کا بہنا بھی نہیں دیکھ سکتے ۔ اسی طرح
ہم ہندوستانی بھی بد قسمتی سے ایک ایسے نظام کے نیچے آ گئے کہ ہمارے حاکموں نے اس بات کی
اہمیت کو نہ سمجھا اور ہندوستانیوں کو فوجی معاملات سے علیحدہ رکھا اور یہی چیز آج ان کے لئے
وبال بن رہی ہے۔ پہلے تو ان کو خیال تھا کہ اگر ہندوستانیوں نے جنگی فنون سیکھ لئے تو بغاوت کر
دیں گے مگر آج ان کے دل حسرت کے ساتھ اپنی غلطی کو محسوس کر رہے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ اگر
ان کو فوجی فنون سے واقفیت ہوتی تو ہمارے کام آسکتے ۔ چین کی آبادی زیادہ ہے اور وہ جنگی
فنون سے واقف ہیں اس لئے اُس نے جاپان کے دانت کھٹے کر دیئے ہیں۔ اس کی آبادی
چالیس کروڑ ہے۔ دشمن ایک لاکھ مار دے گا، دو لاکھ ، چار لاکھ، دس لاکھ مار دے گا آخر کتنے
مارے گا اس کی آبادی چونکہ زیادہ ہے اس لئے وہ اور فوج میدان میں لے آتے ہیں ۔ تو اگر
انگریزوں نے ہندوستانیوں کو بھی جنگ سے واقف کیا ہوتا تو جاپان حملہ کی کبھی جرات بھی نہ کر سکتا
اور اب تو خطرہ ہے کہ جاپانی آگئے تو ہندوستان میں مقابلہ کی طاقت نہیں ہے۔ انگریزوں کی
طرف سے یہ اعلان کئے جاتے ہیں کہ ہندوستان میں کو دس لاکھ فوج بھرتی کی گئی ہے مگر اتنی فوج
کے لئے سامان کہاں سے آئے گا۔ اس فوج میں بعض سپاہیوں کے پاس چالیس چالیس سال کی
پرانی بندوقیں ہیں اور بعض کے پاس تو صرف ڈنڈے ہیں بلکہ سب کے لئے وردیاں بھی نہیں اور

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
وہ تہہ بند باندھ کر ہی پریڈ کرتے ہیں اور ان میں بعض ایسے بہادر بھی ہیں کہ ایک دوست سامنے
بیٹھے ہیں اُن کو دیکھ کر مجھے یاد آ گیا انہوں نے سنایا کہ ہماری ریاست سے فوج بھرتی ہو کر گئی ہے
جس دن وہ روانہ ہوئی سٹیشن پر بڑا ہجوم تھا۔ ان کے بیوی بچے بھی آئے ہوئے تھے اور عجیب
نظارہ تھا کہ ریل کی کھڑکیوں میں سے ایک طرف سپاہی سر نکال کر ڈھاڑیں مار کر رو رہے تھے تو
دوسری طرف اُن کے بیوی بچوں نے چیخ و پکار شروع کر رکھی تھی ۔ ایسے لوگ جنگ میں کیا کر سکتے
ہیں وہ تو وہی کچھ کر سکتے ہیں جو کہتے ہیں کشمیریوں نے کیا تھا۔
کہتے ہیں کہ مہاراجہ کشمیر نے کشمیریوں کی ایک فوج تیار کی اور اسے دشمن کے ساتھ مقابلہ
کے لئے بھیجا۔ ان کے افسر واپس مہا راجہ صاحب کے پاس آئے اور کہا کہ ہم لڑائی پر جانے کے
لئے تیار ہیں مگر ایک بات عرض کرنا چاہتے ہیں ۔ مہاراجہ نے سمجھا کہ شاید کہیں گے کہ تنخواہ میں
اضافہ ہونا چاہئے یا کوئی اور حق طلب کریں گے۔ اُس نے پوچھا کیا بات ہے؟ تو انہوں نے کہا
کہ پٹھانوں سے مقابلہ ہے سنا ہے وہ بڑے سخت لوگ ہوتے ہیں ہمارے ساتھ پہرے کا انتظام
ہونا ضروری ہے۔ اُسی دن سے اس قوم کو فوج میں بھرتی کرنا بند کر دیا گیا۔ تو مقابلہ اسی صورت
میں ہو سکتا ہے کہ لڑنے والوں کے دل ہوں، ہاتھ ہوں ، دماغ ہوں اور سامان ہو پھر قو میں لڑ سکتی
ہیں۔ صرف کسی ملک کی آبادی زیادہ ہونا کافی نہیں اور صرف آبادی کے زیادہ ہونے کی وجہ سے
کوئی ملک نہیں لڑ سکتا تو حالات ایسے خطرناک ہو گئے ہیں کہ ہندوستان کو بالعموم اور ہماری
جماعت کو بالخصوص اس طرف بہت توجہ کرنی چاہئے ۔ اس جنگ کا تعلق ہماری جماعت سے خاص
معلوم ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے واقعات مجھے خوابوں میں بتا تا رہتا ہے۔ اگر کوئی
تعلق نہ ہوتا تو پھر ان خبروں کی کیا ضرورت تھی۔ میں نے پچھلے سال بھی اپنا ایک سال کا پُرانا
خواب سنایا تھا کہ میں نے دیکھا کہ ہمارے باغ اور قادیان کے درمیان جو تالاب ہے اس میں
قوموں کی لڑائی ہو رہی ہے مگر بظاہر چند آدمی رسہ کشی کرتے نظر آتے ہیں کوئی کہتا ہے اگر یہ جنگ
یونان تک پہنچ گئی تو اس کے بعد حالات یکدم متغیر ہوں گے اور جنگ بہت اہم ہو جائے گی ۔ دیکھ
لو جب جنگ یونان تک پہنچی تو دنیا میں کتنے تغیرات ہوئے ۔ روس کا جنگ میں شامل ہونا، کریٹ کا
فتح ہونا، عراق میں بغاوت ، ایران میں انقلاب، امریکہ کا زیادہ سرگرمی کے ساتھ دخل دینا، یہ
سب واقعات اس کے بعد ہوئے ہیں۔ اس کے بعد میں نے دیکھا کہ یکدم اعلان ہوا ہے کہ
امریکہ کی فوج ملک میں داخل ہو گئی ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ امریکہ کی فوج بعض انگریزی

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
علاقوں میں پھیل گئی ہے مگر وہ انگریزی حلقہ اثر میں آنے جانے میں رکاوٹ نہیں کرتی ۔ اس
خواب کا ایک پہلو تو وہ تھا کہ بعض انگریزی جزیروں میں امریکنوں نے اپنے لئے فوجی اڈے
حاصل کئے تھے مگر ایک پہلو اس کا اب ظاہر ہو رہا ہے کہ امریکن حکومت بھی انگریزوں کے ساتھ
مل کر برسرِ جنگ ہے اور اب ایسے سامان پیدا ہو رہے ہیں کہ بالکل ممکن ہے کہ امریکن فوجوں کو
ہندوستان میں بھی لانا پڑے ا لانا پڑے اور سنگا پور جو پلیٹیکل لحاظ سے بہت اہم مقام ہے وہاں امریکن
فوجوں کو لانے کا تو فیصلہ ہو چکا ہے۔
پھر مجھے رویا میں دکھایا گیا کہ مارشل پیٹان کی حکومت بعض ایسی حرکات کر رہی ہے جن
سے انگریزوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور مجھے تشویش پیدا ہوتی ہے کہ انگریز کس طرح مقابلہ کریں
گے ان کی تو فرانس کے ساتھ صلح ہے اور ان کے راستہ میں یہ روک ہے کہ اگر اس سے لڑیں تو دنیا
کہے گی کہ اپنے اتحادی سے لڑ رہے ہیں اتنے میں آواز آئی کہ یہ ایک سال کی بات ہے۔ اصل
بات یہ تھی کہ پہلے چونکہ فرانس کے ساتھ انگریزوں کی دوستی تھی اس لئے وہ پرانی دوستی کی وجہ سے
اس پر حملہ نہ کر سکتے تھے یہ بات نہ تھی کہ فرانس کی طاقت جرمنی سے بھی زیادہ تھی اور انگریز اس
سے ڈرتے تھے بلکہ وہ اس وجہ سے اس کا مقابلہ نہ کرنا چاہتے تھے کہ دنیا کہے گی کہ اپنے پُرانے
دوست پر حملہ کر دیا جب تک کہ ایسے حالات پیدا نہ ہو جاتے کہ ان کے لئے اس کا مقابلہ جائز کہلا
سکتا وہ اس کے ساتھ تصادم نہ چاہتے تھے ۔ آخر عین ایک سال گزرنے پر عراق کی بغاوت نے وہ
حالات پیدا کر دیئے۔
احباب کو یاد ہوگا ۱۹۳۷ ء میں میں نے ایک رؤیا سنایا تھا کہ میں نے دیکھا کہ بہت بڑا
طوفان آیا ہے اور توپوں کے گولے بھی گر رہے ہیں میرے ساتھ میری بیویاں اور بچے بھی ہیں ۔
اس طوفان نے سب چیزوں کو ڈھانپ لیا ہے آخر اس کا زور کم ہوا اور میں نے ایک دروازہ میں
سے نور کی شعاع دیکھی اور اپنی ایک بیوی سے کہا کہ دیکھو نور نظر آ رہا ہے اور مجھے جو خدا تعالیٰ نے
پہلے سے بتا چھوڑا تھا اسی طرح ہوا ہے اور طوفان ڈور ہو گیا ہے۔ میں نے اس کی تعبیر کی تھی کہ
دنیا میں کوئی عظیم الشان تباہی غالباً جنگ کی صورت میں آنے والی ہے اور اس کے تھوڑا ہی عرصہ
بعد یہ جنگ شروع ہو گئی تھی ۔ اس وقت مجھے اپنا ایک پرانا رؤیا یاد آگیا۔ جو غالباً ۱۹۲۲ء میں میں
نے دیکھا تھا۔ میں نے دیکھا تھا کہ مسجد مبارک کی چھت پر بہت شور ہے، لوگ چیختے اور روتے
ہیں، میں دوڑا ہوا وہاں گیا اور لوگوں سے پوچھا کہ کیا بات ہے؟ تو کسی نے بتایا کہ قیامت

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
آگئی ۔ مغرب کا وقت ہے اور کوئی سورج کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہے کہ وہ دیکھو! سورج مشرق
کی طرف سے واپس آ رہا ہے اور یہ علامت قیامت کی ہے کہ سورج مغرب میں جانے کے بعد
واپس لوٹ آیا ہے میں بھی گھبراتا تو ہوں مگر سمجھتا ہوں کہ یہ قیامت نہیں ہے۔ وہاں میں نے
دیکھا کہ بھائی عبدالرحیم صاحب ٹہل رہے ہیں اور وہ بھی کہہ رہے ہیں کہ قیامت آگئی مگر مجھے
یکدم کچھ خیال آیا اور میں ان سے کہتا ہوں کہ سورج کا مغرب سے واپس لوٹنا بھی بے شک
قیامت کی علامتوں میں سے ایک علامت تو ہے مگر اس کے ساتھ بعض اور شرطیں بھی ہیں اور وہ
اس وقت ظاہر نہیں ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ سورج کا مغرب سے اس وقت کا طلوع قیامت
کی علامت نہیں ہے۔ میں نے جونہی یہ کہا سورج یکدم ٹھہرا اور پھر واپس ہونا شروع ہو گیا۔ اس
سے میں سمجھتا ہوں کہ یہ فتنہ جو مغرب سے اُٹھا ہے اور جو قیامت کا ایک نمونہ ہے امید ہے کہ
اللہ تعالیٰ اسے دور کر دے گا۔
اسی طرح ایک اور خواب میں نے پچھلے سال دیکھا تھا جس کا دوسرا حصہ اب پورا ہوا
ہے۔ میں شملہ میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے مکان پر تھا کہ میں نے خواب دیکھا کہ میں
ایک جگہ ہوں اور وہاں ایک بڑا ہال ہے جس کی سیڑھیاں بھی ہیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت بڑا
ملک ہے مگر نظر ہال آتا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ سیڑھیوں میں سے اٹلی کی فوج لڑتی آ رہی ہے اور
انگریزی فوج دیتی چلی جارہی ہے یہاں تک کہ اطالوی فوج ہال کے کنارے تک پہنچ گئی جہاں
سے میں سمجھتا ہوں کہ انگریزی علاقہ شروع ہوتا ہے اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ قادیان نزدیک ہی
ہے اور میں بھاگ کر یہاں آیا ہوں ۔ مجھے میاں بشیر احمد صاحب ملے ہیں میں ان سے اور بعض
اور دوستوں سے کہتا ہوں کہ اٹلی کی فوج انگریزی فوج کو دباتی چلی آ رہی ہے اگر چہ ہماری صحت
اور بینائی وغیرہ ایسی تو نہیں کہ فوج میں باقاعدہ بھرتی ہو سکیں مگر بندوقیں ہمارے پاس ہیں آؤ ہم
لے کر چلیں ڈور کھڑے ہو کر ہی فائر کریں گے۔ چنانچہ ہم جاتے ہیں اور دُور کھڑے ہو کر فائر کرتے
ہیں اتنے میں میں نے دیکھا کہ انگریزی فوج اٹلی والوں کو دبانے لگی ہے اور اس نے پھر
انہی سیڑھیوں پر واپس چڑھنا شروع کر دیا ہے جن پر سے وہ اُتری تھی ۔ اُس وقت میں دل میں
سمجھتا ہوں کہ دو تین بار اسی طرح ہوا ہے۔ چنانچہ یہ خواب لیبیا میں پورا ہو چکا ہے۔ جہاں پہلے
دشمن مصر کی سرحد تک پہنچ گیا تھا مگر انگریزوں نے پھر اُسے پیچھے ہٹا دیا، پھر دشمن نے انگریزوں کو
پیچھے ہٹا دیا ، اور اب پھر انگریزوں نے ان کو پیچھے ہٹا دیا ہے اور یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کی مثال

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
کہیں تاریخ میں نہیں ملتی کہ چار دفعہ ایسا ہوا ہو کہ پہلے ایک قوم دوسری کو ایک سرے سے دباتی ہوئی
دوسرے سرے تک جا پہنچی ہو اور پھر وہ اُسے دبا کر اُسی سرے تک لے گئی ہو اور ایک مرتبہ پھر وہ
اُسے دبا کر وہیں پہنچا آئی ہو اور چوتھی دفعہ پھر وہ اُسے دبا کر واپس لے گئی ہو۔ تو یہ اللہ تعالیٰ کی
طرف سے خبریں ہیں جو اس جنگ کے متعلق مجھے وقتاً فوقتاً دی جاتی ہیں اور ان سے معلوم ہوتا ہے
کہ اس جنگ کے ساتھ ہماری جماعت کا کوئی خاص تعلق ہے ورنہ ان کی ضرورت نہ تھی ۔
اب میں جنگ کے وہ اثرات بیان کرتا ہوں جن کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ
میں پہلی بات تو یہ ہے کہ ہندوستان پر حملہ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ یہ تو ہم نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ
کے علم میں کیا ہے لیکن جن حالات میں ہم ہیں ان کی وجہ سے ضروری ہے کہ انگریزوں کی مدد کی
جائے ۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے اس حکومت کے ماتحت رکھا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے ان کی فتح کے لئے دعا فرمائی ہے اور اپنی جماعت کو بھی ان کے ساتھ تعاون کا ارشاد فرمایا
ہے۔ آپ فرماتے ہیں :-
ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس گورنمنٹ کو ہر یک شر سے
محفوظ رکھے اور اس کے دشمن کو ذلت کے ساتھ پسپا کرے ۔
نیز فرمایا:-
دو
،،
ہر یک سعادت مند مسلمان کو دعا کرنی چاہئے کہ اس وقت
انگریزوں کی فتح ہو کیونکہ یہ لوگ ہمارے محسن ہیں ۔“ کے
پس روحانی اور جسمانی دونوں حالات کا تقاضا ہے کہ ہم ان کی مدد کریں اور یہ مدد حسب ذیل
طریقوں سے ہم کر سکتے ہیں :-
ا۔ ریکروٹنگ میں خاص طور پر مدد دی جائے۔
۲۔ چندوں وغیرہ کے ذریعہ سے مدد دی جائے ۔
غلط افواہوں کا مقابلہ کیا جائے ۔
۴۔ ملک میں امن قائم رکھنے کی کوشش کی جائے۔
۵۔ ہوائی حملوں سے بچاؤ وغیرہ کے لئے جو انتظامات حکومت کی طرف سے کئے جا رہے ہیں
ان میں ان کی مدد کی جائے ۔ اور
۶۔ انگریزوں کی کامیابی کے لئے دعائیں کی جائیں۔

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
-
اب میں ان میں سے ہر ایک امر کے متعلق تفصیل کے ساتھ بیان کرتا ہوں ۔
ریکروٹنگ میں مدد صرف اس لئے ہی مفید نہیں کہ اس سے انگریزوں کی کامیابی میں مدد
ملتی ہے بلکہ اس لئے بھی کہ اس سے قوم میں جنگی سپرٹ پیدا ہوتی ہے اور جنگی فنون سے واقفیت
ہوتی ہے۔ ہمارے ملک کے لئے دوسری بیرونی حکومتوں کے مقابل پر انگریزوں کی حکومت کئی
لحاظ سے اچھی ہے اور اس لئے ہندوستان کا فائدہ اسی میں ہے کہ انہیں فتح حاصل ہو۔ جو قوم کسی
ملک پر دیر سے حکومت کر رہی ہو اس کی طاقت بہت حد تک زائل ہو چکی ہوتی ہے اور اُس کا رعب
بھی مٹ چکا ہوتا ہے۔ ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جنہوں نے سکولوں میں تعلیم پائی
ہے۔ اور وہ جانتے ہیں کہ سکول میں جو ماسٹر نیا نیا آئے اُس کا رُعب زیادہ ہوتا ہے۔ پُرانے
ماسٹروں کا اتنا رعب نہیں ہوتا ۔ اسی طرح پُرانی حکومت کا رُعب کم ہو جاتا ہے اور جو حکومت نئی نئی
ہو اُس کا رعب زیادہ ہوتا ہے ۔ نئی حکومت کا مقابلہ اتنی دلیری سے نہیں کیا جاسکتا جتنا پرانی کا۔
گاندھی جی جس طرح انگریزوں سے روٹھ جاتے ہیں اور کہہ دیتے ہیں کہ میں کھانا پینا ترک کرتا
ہوں تو انگریز اُنہیں منانے کی کوشش کرتے ہیں اس طرح جرمنوں کے ماتحت یہ ممکن نہیں ۔ انگریز
گاندھی جی کو خوب سمجھتے ہیں اور گاندھی جی انگریزوں کو خوب سمجھتے ہیں ۔ ایک بڑے افسر سے جو
بعد میں گورنر بھی ہو گئے تھے میں نے ایک دفعہ کہا کہ گورنمنٹ کی فلاں بات کا کانگرس کو علم ہو چکا
ہے یہ آپ لوگوں کا کیسا انتظام ہے کہ سرکاری راز تک کانگرسیوں کو معلوم ہو جاتے ہیں۔ انہوں
نے کہا اسی طرح ہوتا ہے ان کے راز ہم کو مل جاتے ہیں اور ہمارے ان کو پتہ لگ جاتے ہیں ۔
یہی گاندھی جی اور حکومت کا معاملہ ہے دونوں ایک دوسرے کے دل کو پڑھنا خوب جانتے ہیں ۔
لیکن اگر انگریزوں کی بجائے یہاں کوئی اور حکومت ہو تو وہ نہ گاندھی جی کے دل کو پڑھ سکے اور نہ
گاندھی جی اُس کے دل کو پڑھ سکیں ۔ جس قوم نے تین سو سال تک دنیا سے روپیہ کمایا ہے اُس میں
وہ بہادری اور جرات نہیں ہو سکتی جتنی اُس قوم میں ہوگی جو دنیا میں عیش و عشرت کرنے کی نئی نئی
امیدیں لے کر میدان میں نکلی ہو ۔ جب تک وہ بھی سو ، دو سو سال تک دنیا سے کمائی نہ کر لے اُس
کی مجرات میں کمی نہیں آ سکتی ۔ انگریز تو اب سمجھتے ہیں کہ ہم نے جو لینا تھا لے لیا لیکن کوئی نئی قوم
جب تک کم سے کم سو دو سو سال تک مزے نہ لوٹ لے اُسے چین نہیں آ سکتا۔ قرآن کریم میں
آتا ہے کہ إِنَّ الْمُلُوكَ إِذَا دَخَلُوا قَرْيَةً اَفْسَدُوهَا وَجَعَلُوا أَعِزَّةَ أَهْلِهَا أَذِلَّةً وَ
كَذَلِكَ يَفْعَلُونَ )

انوار العلوم جلد ۱۶
یہ
بعض اہم اور ضروری امور
تو جب بھی کسی ملک میں کوئی نیا بادشاہ آئے گا تو وہ پرانے جیسا معاملہ اہلِ ملک کے
ساتھ نہیں کر سکتا۔ نئے بادشاہ جب کسی ملک میں آتے ہیں تو بہت سے انقلابات ان کے ساتھ
آتے ہیں۔ کئی امرا، غریب اور کئی غریب ، امیر ہو جاتے ہیں۔ پس یہ حکمت انگریزوں کی مدد کی
ہے اور یہ بہت اہم حکمت ہے اس لئے انگریزوں کی مدد کرنی ضروری ہے۔ ہے۔ جس کا پہلا ذریعہ جیسا
کہ میں نے بتایا ریکروٹنگ ہے۔ ریکروٹنگ سے ہمارے اپنے اندر بھی فوجی سپرٹ قائم ہوتی ہے۔
جس قوم میں فوجی سپرٹ نہ ہو وہ بزدل ہو جاتی ہے۔ جیسا کہ میں بتا چکا ہوں یہی کشمیری قوم جو
آج اتنی بزدل سمجھی جاتی ہے ایک وقت اِس اس کی یہ حالت تھی کہ محمود نے جتنے حملے ہندوستان پر
کئے
ان میں سے صرف دو میں اسے شکست ہوئی اور یہ دو حملے وہی تھے جو اس نے کشمیر پر کئے ۔ کسی
وقت وہ اتنی بہادر قوم تھی لیکن آج یہ حالت ہے کہ مجھے یاد ہے بچپن میں میں ایک دفعہ کشمیر گیا تو
میں نے دیکھا کہ ایک پنڈت پچاس ساٹھ کشمیریوں کو گالیاں دے رہا اور ٹھڈے مار رہا تھا اور
وہ آگے سے ہاتھ جوڑ رہے اور منتیں کر رہے تھے۔ ایک زمانہ میں راولپنڈی تک اور صوبہ سرحد
کے کئی اضلاع تک ان کی حکومت تھی ، تبت میں بھی ان کی حکومت تھی مگر جب ان میں فوجی سپرٹ
نہ رہی تو وہ بزدل ہو گئے ۔ اللہ تعالیٰ حاکم قوموں پر اس لئے مصیبت لاتا ہے تا محکوم قوموں میں
فوجی سپرٹ پیدا ہو وہ ضرورت کے وقت مجبور ہو کر ان کو بھرتی کرتی ہیں ۔ پس یہ ایک ترقی کا
راستہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے کھولا ہے اور ہمیں اس سے فائدہ اُٹھانا چاہئے اور فوجی ٹرینینگ
حاصل کرنی چاہئے ۔
دوسری بات غلط افواہوں کا مقابلہ کرنا ہے یہ بہت اہم بات ہے۔ یاد رکھنا چاہئے کہ غلط
افواہیں بزدل بنا دیتی ہیں ۔ لوگ عام طور پر خطرہ سے اتنا نہیں ڈرتے جتنا خطرے کی آواز سے
دو
ڈرتے ہیں ۔ خود ہمارے ساتھ ایک دفعہ ایک واقعہ پیش آیا۔ ہم ڈلہوزی میں سیر کرنے جا رہے
تھے شام کا وقت تھا دو دو کر کے ہم چلے جا رہے تھے کہ پچھلوں کی آواز آئی ” سانپ اور اس
سے بچنے کے لئے ہم سے جو آگے تھے انہوں نے چھلانگ مار دی۔ انہیں میں سے ایک کی ٹانگوں
کے درمیان سے سانپ گزر رہا تھا ان کے پیچھے ہم تھے ہم نے بھی اپنے دوستوں کو خطرہ میں دیکھ
کر ان کے پیچھے دوڑنا شروع کیا۔ اگلے دوست جن کے پاؤں میں سے سانپ گزرا تھا اس طرح
کود کود کر دوڑ رہے تھے کہ ہر قدم پر ایک نیا سانپ ان کے راستہ میں آ جاتا تھا۔ پیچھے ہم ان کی
مدد کو جا رہے تھے مگر چند گز کے بعد یکدم میں نے دیکھا تو میں اور سید ولی اللہ شاہ جو دوسری قطار

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
میں تھے ہم دونوں بھی اسی طرح گود گود کر دوڑ رہے تھے جس طرح کہ پہلے لوگ ۔ حالانکہ ہمارے
راستہ میں کوئی سانپ نہ تھا اور ہم صرف اگلوں کی امداد کو جارہے تھے ۔ یہ خیال آتے ہی مجھے
ہنسی آگئی اور میں نے اگلوں کی طرف دیکھا تو ان کے پاس بھی کہیں سانپ کا نشان نہ تھا۔
میں نے شاہ صاحب کو پکڑ کر کھڑا کیا اور کہا کہ شاہ صاحب ! آخر ہمارے دوڑنے کی غرض کیا
ہے؟ سانپ تو غالباً پیچھے رہ گیا ہے اور پھر آواز دے کر اگلوں کو کھڑا کیا پھر جو مڑ کر دیکھا تو معلوم
ہوا کہ سانپ کو میاں شریف احمد صاحب اور صوفی عبد القدیر صاحب نے جو آخر میں تھے انہوں
نے مار بھی لیا تھا۔ گویا سانپ تو مر چکا تھا مگر اُس کی آواز نے اچھے بھلے کچھ اور آدمیوں کو دوڑا
رکھا تھا۔ غرض خطرہ کی آواز خطرہ سے بھی زیادہ خطر ناک ہوتی ہے اور وہ بزدلی پیدا کر دیتی ہے۔
دو
ویسے آدمی کو خطرہ نظر آ جائے تو وہ اُس سے اتنا نہیں ڈرتا جتنا خطرہ کی بات سے ڈرتا ہے۔
ایک دفعہ میں پاخانہ کے لئے بیٹھا تو میں نے دیکھا کہ میری دونوں رانوں کے بیچ میں
سے سانپ نے پھن نکالی مگر میں بالکل نہ گھبرایا اور میں نے سوچا کہ اگر اب میں نے حرکت کی تو
ممکن ہے یہ کاٹ لے اس لئے اسی طرح بیٹھا رہا۔ اور سانپ آرام سے پاٹ میں سے نکلا اور
چکر کاٹ کر پاخانہ میں سے باہر چلا گیا۔ تو میں نے سانپ کو اس قدر قریب سے دیکھا اور وہ
میرے ننگے جسم سے قریباً چھوتا ہوا گزرا مگر میرے دل میں کوئی گھبراہٹ پیدا نہ ہوئی ۔ لیکن
ڈلہوزی میں ” سانپ کی آواز آئی اور ہم سب اس سے مرعوب ہو گئے ۔ پس خطرہ کی افواہیں
بہت برا اثر ڈالتی ہیں بلکہ افواہیں خود جنگ سے بھی زیادہ خطرناک ہوتی ہیں ۔ کسی جگہ بموں کا پڑنا
اتنا خطر ناک نہیں ہوتا جتنا یہ شور پڑ جانا کہ ہم پڑ رہے ہیں ۔ غلط افواہیں قوموں میں بزدلی پیدا کر
دیتی ہیں پس انگریزوں کے لئے نہیں بلکہ اپنی بہادری اور جرات کو قائم رکھنے کے لئے یہ امر
نہایت ضروری ہے کہ غلط افواہوں کو پھیلنے سے روکا جائے اور ان کا مقابلہ کیا جائے ۔ مجھے ایک
دوست جو فوج میں لیفٹیننٹ ہیں ملنے آئے اور کہا کہ مجھے کوئی نصیحت کریں۔ میں نے ان سے کہا
کہ آپ ہمیشہ اپنے ماتحتوں کے حوصلوں کو قائم رکھیں اور اگر کریٹ وغیرہ کو شکست کی وجہ
سپاہیوں میں گھبراہٹ پیدا ہو تو بے شک ان کا دل بڑھانے کے لئے کہہ دیا کریں کہ یہ انگریز لڑنا
کیا جانیں یہ تو ناز و نعم میں پلنے والے لوگ ہیں یہ دشمن کو کیا شکست دیں گے ہاں ہم اسے ضرور
شکست دیں گے۔ ہم مضبوط اور جفاکش لوگ ہیں جب ہم سے مقابلہ کا وقت آیا تو ہم ضرور دشمن
کو شکست دیں گے۔ تو جنگ میں غلط افواہیں بہت زیادہ خطرناک ہوتی ہیں۔ اور ان کا مقابلہ
وجہ سے

انوار العلوم جلد ۱۶
ضروری ہے۔
بعض اہم اور ضروری امور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک واقعہ سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ رستم کے گھر
میں چور آ گیا۔ رستم بے شک بہت بہادر تھا مگر اس کی شہرت فنون جنگ میں تھی ضروری نہ تھا کہ
کشتی کے فن میں بھی ہر ایک سے بڑھ کر ہو۔ چور کشتی لڑنا جانتا تھا اور اس نے رستم کو نیچے گرا
دیا۔ جب رستم نے دیکھا کہ اب تو میں مارا جاؤں گا تو اُس نے کہا آ گیا رستم ۔ چور نے جب یہ
آواز سنی تو وہ فوراً اُسے چھوڑ کر بھاگا۔ غرض چور رستم کے ساتھ تو لڑتا رہا بلکہ اُسے نیچے گرا لیا مگر
رستم کے نام سے ڈر کر بھاگا۔ کسی آدمی کے گھر کو آگ لگی ہو تو اُس پر اتنا اثر نہیں ہوتا جتنا یہ خبر سن
کر کہ اُس کے گھر کو آگ لگی ہے۔
غلط افواہوں کا ایک خطرناک نتیجہ یہ بھی ہوتا ہے کہ ریکروٹنگ کا کام بند ہو جاتا ہے ۔ اس
وقت قریباً ہر شخص کے عزیز جنگ پر گئے ہوئے ہیں اور ہر شخص دعا کرتا ہے کہ وہ بیچ کر آ جائیں ۔
مگر یہ بھی تو سوچنا چاہئے کہ وہ بیچ اسی صورت میں سکتے ہیں کہ ان کے پیچھے بھی بندوق والے
سپاہی جائیں جو انکی مدد کریں ورنہ وہ کیسے بچ سکتے ہیں اور غلط افواہوں کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اور سپاہی
پیچھے سے نہ جائیں گے۔ پس جو شخص غلط افواہوں کو پھیلنے دیتا ہے وہ گویا خود اپنے عزیزوں کو
جو میدانِ جنگ میں ہیں مرواتا ہے۔ پس آپ لوگ غلط افواہوں کو روکیں تا ریکروٹنگ کا کام بند
نہ ہوا اور آپ کے بھائی بندوں کے پیچھے اور بندوقوں والے سپاہی پہنچتے رہیں جو ان کو بچاسکیں ۔
جنگ میں امداد کا ایک طریق یہ بھی ہے کہ ملک میں امن قائم رکھا جائے ۔ یا د رکھنا چاہئے
کہ ایسے وقت میں شریروں کے حوصلے بہت بڑھ جاتے ہیں اور وہ کہنے لگ جاتے ہیں کہ اب انگریز
گئے اس جنگ میں اب تک کوئی بھی شکست انگریزوں کو ایسی نہیں ہوئی جس کے بعد ایسے لوگوں
نے یہ نہ کہنا شروع کر دیا ہو کہ بس اب انگریز گئے اور بعض نادان غیر احمدیوں کے بارہ میں میں
نے یہاں تک سنا ہے کہ انہوں نے کہا کہ انگریز جائیں تو ہم سرحدی پٹھانوں کو لا کر احمد یوں کو سزا
دلوائیں گے۔ یہ تو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے کہ کیا ہوگا لیکن اس میں شک نہیں کہ ایسی باتوں سے
فسادات ضرور ہو جاتے ہیں اور اس لئے یہ نہایت خطرناک ہوتی ہیں۔ ہر قوم کے شریروں میں
اس قسم کے جذبات ہوتے ہیں۔ ہندوؤں میں بھی ایسے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم مسلمانوں کو
نکال دیں گے اور مسلمانوں میں بھی ہیں ۔ اور ایسے لوگ اپنی قوم کے ادنیٰ لوگ ہوتے ہیں شریف
ہند و یا شریف مسلمان نہیں ہوتے ۔ ایسے لوگوں کو غلط افواہوں سے مدد ملتی ہے اور یہ ایسے موقع کی

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
تاڑ میں رہتے ہیں کہ ملک میں یا کسی شہر میں بدامنی ہو تو لوٹ مار کریں۔ اور غلط افواہوں کا نتیجہ
یہ بھی ہوتا ہے کہ ایسے لوگ بعض دفعہ بے موقع ہی حملہ کر دیتے ہیں اور اگر غلط افواہوں کو روکا نہ
جائے تو ہو سکتا ہے کہ کسی حقیقی خطرہ کا موقع آنے پر پہلے ہی کوئی حملہ کر دیں۔ پس لوگوں کو تسلی
دینے اور حوصلے قائم رکھنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ غلط افواہوں کو پھیلنے سے روکا جائے ۔ اس
میں انگریزوں کا نہیں بلکہ اپنا ہی فائدہ ہے۔ ملک میں اگر بدامنی ہو تو اس کا فائدہ بدمعاشوں کو
ہی ہوتا ہے شرفاء کو نہیں ہو سکتا ۔ بدمعاش ہمیشہ اس انتظار میں رہتے ہیں کہ اگر کبھی دو بیوقوف ہندو
اور مسلمان آپس میں لڑیں تو لوٹ مار شروع کر دیں ۔ پس ملک کے اندر ایسی روح پیدا کر دینی
چاہئے کہ ان کے لئے ایسا موقع پیدا نہ ہوا اور انہیں فساد کرنے کے لئے بہانہ ہاتھ نہ آ سکے۔
ایک اور بات میں نے یہ کہی ہے کہ انگریزوں کی کامیابی کے لئے دعائیں کرنی چاہئیں ۔
دعاؤں کا ہتھیار بڑا کارگر ہتھیار ہے۔ اسے ہم ہی خوب سمجھتے ہیں دوسری کوئی قوم نہیں سمجھ سکتی ۔
ہم نے دعاؤں کے بڑے بڑے فائدے دیکھے ہیں اور یہ وہ ہتھیار ہے جو ہمارے سوا کوئی چلانا
نہیں جانتا۔ بے شک ہم تھوڑے ہیں مگر ہماری مثال ایسی ہے جیسے فوج میں توپ خانہ ہوتا ہے ۔
انفنٹری اور فوج کی دوسری رجمنٹیں اگر شستی کریں تو اتنا حرج نہیں جتنا کہ توپ خانہ کی مستی سے ہو
سکتا ہے۔ توپ خانہ اگر شستی کرے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ ساری فوج ماری جائے ۔ پس ہم
توپ خانہ کے افسر ہیں اور اگر ہم کو تا ہی کریں گے تو دنیا پر بڑی تباہی آئے گی ۔ توپ کی طرح دعا
بھی بہت دور تک گولہ پھینکتی ہے اور ہمارے سامنے تو قبولیت دعا کے ایسے ایسے نمونے ہیں کہ ہم
اس کی طاقت کا انکار نہیں کر سکتے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو گورداسپور کے ایک ہندو
مجسٹریٹ آتما رام نے سزا دینے کا ارادہ کیا تو آپ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور اللہ تعالیٰ نے
اس کی اولاد کی موت کی خبر آپ کو دی ۔
دو
چنانچہ ہمیں دن میں دولڑ کے اس کے مر گئے ۔“‘ ملے
ایک لڑکا جو لاہور کے گورنمنٹ کالج میں پڑھتا تھا ڈوب کر مر گیا۔ بیس بائیس سال ہوئے
میں گاڑی میں جا رہا تھا کہ لدھیانہ کے سٹیشن پر وہ مجھے ملا اور کہا کہ لوگوں نے یونہی مرزا صاحب
کو مجھ سے ناراض کر دیا اور مجھ سے کہا کہ آپ دعا کریں۔ اس کے دونو جوان لڑکے مر گئے اور
اس کی بیوی ہمیشہ اسے یہی کہتی کہ یہ لڑکے تو نے ہی مارے ہیں ۔ تو یہ تو ہیں ہیں جو اللہ تعالیٰ چلاتا
ہے دوسری توپ تو ساٹھ ستر میل تک ہی مار کرتی ہے اور اس کے گولے خطا بھی جاتے ہیں مگر

آج 10 میں سے 10 باقی