۱۰۔ جنگ کے متعلق کچھ

انوارالعلوم (جلد 16), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
خدا تعالیٰ کی توپ کا گولہ بہت دور تک مار کرتا ہے اور کبھی خطا نہیں جاتا۔ دیکھو! اللہ تعالیٰ کی توپ
کا گولہ گورداسپور سے لاہور پہنچا جو قریباً اسی میل کا فاصلہ ہے اور وہاں بھی اس نے گورنمنٹ کالج
کی عمارت کو چنا اور اس میں جا کر عین اسی لڑکے پر گرا جس پر وہ پھینکا گیا تھا اور اسے ہلاک کر
دیا۔ تو دعا کی توپ کا گولہ کبھی خطا نہیں جاتا اور اگر اس کے باوجود ہم شستی کریں تو یہ بہت افسوس
کی بات ہوگی ۔ دعا کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ جب انسان دعا کرتا ہے تو اُس کے دل میں یقین
بڑھتا ہے یہ ایک طبعی فائدہ ہے جو دعا سے حاصل ہوتا ہے۔ جب ایک انسان کہتا ہے کہ خدایا!
میری مدد کر تو اُس کے دل میں ایک یقین پیدا ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ میری مدد کر سکتا ہے اور اس
طرح تو کل بڑھتا ہے اور وہ ایسے ایسے کام کر سکتا ہے جو دوسرا کوئی نہیں کر سکتا اور یہ طبعی فائدہ دعا
کا ہوتا ہے۔
جنگ کا ایک اور خطرناک اثر یہ ہوتا ہے کہ ملک میں قحط پڑ جاتا ہے۔ کچھ تو غلہ فوجوں کے
لئے چلا جاتا ہے مگر کچھ بنیے چھپا لیتے ہیں تاگراں کر کے فروخت کرسکیں ۔ فرض کرو اس وقت ایک
لاکھ ٹن باہر گیا ہے تو دس لاکھ ٹن بنیوں نے گھروں میں چھپا لیا ہے یہ کتنا خطرناک اثر جنگ کا ہے ۔
اور قحط ایک ایسی مصیبت ہے کہ چند ایک لوگوں کو چھوڑ کر سب کو اس سے تکلیف پہنچتی ہے اس
وقت غلہ بہت مہنگا ہو چکا ہے۔ گو حکومت نے قیمت پر کنٹرول کیا ہے مگر یہ کافی نہیں میرے خیال
میں گندم کا بھاؤ تیرہ سیر فی روپیہ کے قریب ہونا چاہئے ۔ یہ ایسا بھاؤ ہے کہ اس سے زمینداروں کو
بھی فائدہ ہو سکتا ہے اور دوسرے لوگوں کو بھی زیادہ تکلیف نہیں ہوتی ۔ گندم تین روپے من ہونی
چاہئے لیکن یہ اس وقت نہیں ہو سکتا یہ تو فصل نکلنے کے دنوں میں ہو سکتا ہے۔ مگر حالت یہ ہے کہ
جب تو زمینداروں کے ہاں غلہ ہو اُس وقت بھاؤ دو ، سوا دو روپیہ من ہوتا ہے لیکن جب بنیوں
کے پاس چلا جاتا ہے تو اس وقت بھاؤ چار پانچ روپیہ من ہو جاتا ہے۔ پس گندم کا بھاؤ تین روپیہ
من مقرر ہونا چاہئے ۔ تا ۱۲ ، ۱۳ سیر روپیہ کا آٹا لوگوں کو مل سکے ۔ اب جو حکومت ہند نے گندم کی
قیمت پر کنٹرول کیا تو پنجاب اسمبلی میں بعض زمیندار ممبروں نے سوال اُٹھایا کہ اس سے
زمینداروں کو نقصان ہوگا۔ یہ بات صرف بھیڑ چال کے طور پر اُٹھائی گئی ورنہ کون نہیں جانتا کہ
آج کل زمینداروں کے گھروں میں غلہ کہاں ہوتا ہے؟ آج کل تو وہ بیج بھی بازار سے خرید کر
ڈالتے ہیں ۔ تو یہ ایک خیالی بات تھی جو انہوں نے کہہ دی اور ان کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کہتے
ہیں۔ کوئی گیدڑ بھاگا جا رہا تھا کسی نے پوچھا کیا بات ہے؟ اس نے کہا بادشاہ نے حکم دیا ہے کہ

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
سب اونٹ بیگار میں پکڑ لئے جائیں اس لئے بھاگا جا رہا ہوں ۔ اُس نے کہا اونٹوں کے پکڑنے کا
حکم ہے گیدڑوں کو پکڑنے کا تو نہیں اس لئے تم کیوں خواہ مخواہ بھاگے جاتے ہو۔ اُس نے کہا کہ
بادشاہوں کا مزاج نرالا ہوتا ہے کیا پتہ کہ گیدڑوں کو بھی پکڑ والیں ۔ اِن شور مچانے والوں سے
کوئی پوچھے کہ اگر آج کل گندم کا بھاؤ واقعی گر جائے تو یہ مصیبت تو ان کے لئے ہوگی جن کے
پاس گندم کے ذخائر ہیں۔ زمینداروں کے گھروں میں تو دانہ بھی نہیں انہیں کیا نقصان پہنچ سکتا ہے
وہ تو فائدہ فائدہ میں رہیں گے کہ سستے داموں غلہ ۔ غلہ لے کر کھا سکیں گے۔ پس ان کی یہ مخالفت بے جا
ہے۔ حکومت - حکومت نے جو قیمت جو قیمت مقرر کی ہے وہ تسلی بخش نہ بخش نہیں بھاؤ اس سے ؟ اسے بھی کم چاہئے تھا اور غلہ نکلنے
کے وقت تو تین روپے من مقرر ہونا چاہئے ۔
ہے۔
قحط کا ایک علاج یہ بھی ہے کہ ہماری جماعت کوشش کرے کہ فصل زیادہ پیدا کی جائے اور
پھر جو غلہ پیدا ہو اُس میں سے کچھ نہ کچھ حصہ محفوظ رکھا جائے ۔ سورہ یوسف میں یہ نسخہ بتایا گیا
ہے۔ پس ہر شخص کوشش کرے کہ فصل زیادہ سے زیادہ اور عمدہ سے عمدہ ہو۔ بیج بھی اعلیٰ درجہ کا
استعمال کیا جائے اور پھر جو فصل ہو اس میں سے کچھ نہ کچھ حصہ ضرور محفوظ کر لیا جائے تا اگر خطرہ
کے دن آئیں تو ہم نہ صرف اپنے بلکہ اپنے ہمسایوں کے لئے روٹی کا انتظام کر سکیں تھوڑے ہی
دن ہوئے مجھے ایک احمدی عورت نے اپنا ایک خواب سنایا۔ اس نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام تشریف لائے ہیں اور کہتے ہیں کہ دو ہزار کا غلہ خرید لو۔ اس میں بھی اسی طرف
اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ ہماری جماعت کو کچھ نہ کچھ حصہ فصل کا محفوظ کرنا چاہئے ۔ میں نے دیکھا
ہے مسلمان زمیندار زیادہ محنت نہیں کرتے۔ شروع میں جب میں سیر کے لئے جایا کرتا
تھا تو کھیتوں کو دیکھ کر بتا کر بتا دیتا تھا کہ یہ کھیت مسلمان زمیندار کا ہے اور یہ سکھ کا ۔ سکھ زمیندار زیادہ
محنت کرتے ہیں اور ان کی فصل بھی اچھی ہوتی ہے مگر مسلمان اتنی محنت نہیں کرتے اور اس لئے ان
کی فصل بھی اچھی نہیں ہوتی ۔ فصل کوشش اور محنت سے اچھی ہو جاتی ہے اور ہمارے دوستوں کو اس
کے لئے کوشش کرنی چاہئے ۔ اب فصل ہوئی تو جا چکی ہے مگر پھر بھی اسے بروقت پانی وغیرہ دے
کر اچھا کیا جا سکتا ہے۔ پھر جو فصل تیار ہوا سے اچھی طرح سنبھالنا چاہئے ۔ سستی قیمت پر یونہی
فروخت نہیں کر دینا چاہئے اور کچھ نہ کچھ ذخیرہ بھی رکھنا چاہئے ۔
پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کسی وقت ملک میں کچھ نہ کچھ فسادات ہوں ایسے موقع کے لئے بھی
تیار رہنا چاہئے ۔ ایسے مواقع پر اقلیتوں کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے اس لئے ایسے موقع پر دوستوں کو

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
مرکز میں جمع ہونے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ میں اس کی تفاصیل میں جانے کی ضرورت نہیں سمجھتا۔
اللہ تعالیٰ نے یہ ملکہ انسانی فطرت میں رکھا ہے کہ خطرہ کی حالت میں خود حفاظتی کا ذریعہ وہ خود
سوچ سکتا ہے مگر اتنی بات کہہ دینا چاہتا ہوں کہ ایسے موقع پر دوست مرکز میں جمع ہونے کی کوشش
کریں۔ جو قادیان میں آسکیں یہاں آ جائیں اور جو نہ آسکیں وہ ضلع کے کسی مقام پر جہاں
جماعت زیادہ ہو یا جہاں احمدی مالک ہوں جمع ہو جائیں ۔ بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ اپنا گھر بار
کس طرح چھوڑیں۔ یہ پاگل پن کی بات ہے۔ اور اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ گھر بھی جاتا ہے اور
ساتھ جان بھی ، اکیلا اکیلا آدمی کچھ نہیں کر سکتا ۔
اس جنگ کا ایک نیک اثر بھی ہے اور وہ یہ کہ جرمنی میں تبلیغ کا رستہ کھل جائے گا۔ مجھے یہ
رویا میں بتایا گیا ہے اور اس کے لئے ہمیں ابھی سے تیاری شروع کر دینی چاہئے ۔ ہم اس وقت
وہاں مبلغ وغیرہ تو نہیں بھیج سکتے مگر اس کے لئے تیاری کر سکتے ہیں اور وہ کرنی چاہئے ۔ جو لوگ کسی
کام سے پہلے اس کے لئے تیاری نہیں کرتے وہ کامیاب بھی نہیں ہو سکتے ۔ حضرت مسیح ناصری نے
اس کی مثال یوں دی ہے۔ آپ نے فرمایا :-
اُس وقت آسمان کی بادشاہت اُن دس کنواریوں کی مانند ہوگی
جو اپنی اپنی مشعلیں لے کر دولہا کے استقبال کو نکلیں ۔ ان میں پانچ بیوقوف
اور پانچ عقلمند تھیں ۔ جو بیوقوف تھیں انہوں نے اپنی مشعلیں تو لے لیں مگر
تیل اپنے ساتھ نہ لیا۔ مگر عقلمندوں نے اپنی مشعلوں کے ساتھ اپنی گپیوں میں
تیل بھی لے لیا اور جب دولہا نے دیر لگائی تو سب اونگھنے لگیں اور سو گئیں ۔
آدھی رات کو دھوم مچی کہ دیکھو دولہا آ گیا اُس کے استقبال کو نکلو ۔ اُس
وقت وہ سب کنواریاں اُٹھ کر اپنی اپنی مشعلیں درست کرنے لگی اور
بیوقوفوں نے عقلمندوں سے کہا کہ اپنے تیل میں سے کچھ ہمیں بھی دے دو
کیونکہ ہماری مشعلیں بھی جاتی ہیں ۔ عقلمندوں نے جواب میں کہا کہ شاید
ہمارے تمہارے دونوں کے لئے پورا نہ ہو۔ بہتر یہ ہے کہ بیچنے والوں کے
پاس جا کر اپنے واسطے مول لے لو۔ جب وہ مول لینے جا رہی تھیں تو دولہا
آ پہنچا اور جو تیار تھیں وہ اُس کے ساتھ شادی میں چلی گئیں اور دروازہ بند
کیا گیا۔ پیچھے وہ باقی کنواریاں بھی آئیں اور کہنے لگیں ۔ اے خداوند !

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
اے خداوند ! ہمارے لئے دروازہ کھول دے۔ اُس نے جواب میں کہا میں
تم سے سچ کہتا ہوں کہ میں تمہیں نہیں جانتا۔ پس جاگتے رہو کیونکہ نہ تم اُس
دن کو جانتے ہو اور نہ اس گھڑی کو ۔ اے
پس یاد رکھنا چاہئے کہ پہلے سے تیاری کرنے والا ہی وقت پر کام کر سکتا ہے دوسرا نہیں ۔
تحریک جدید کو جاری ہوئے سات سال ہو چکے ہیں اسکے ماتحت میں نے مستقل مبلغین کی تیاری
کا کام شروع کر دیا تھا۔ مولوی فاضل اور گریجوایٹ اس کام کے لئے ، لئے گئے تھے مگر چھ سال کا
عرصہ گزر چکا ہے اور مبلغ ابھی تک تیار نہیں ہو سکے اور جنگ کے بعد جو نئے مبلغ درکار ہوں گے
ان کی تیاری اگر اُس وقت شروع کی گئی تو اس کے معنے یہ ہوں گے کہ چھ سال اور لگیں گے۔ پس
اس کے لئے آج ہی سے تیاری شروع کر دینی چاہئے تا جنگ کے اختتام پر پوری طرح فائدہ
اُٹھایا جا سکے ۔
اس تیاری کے لئے (یعنی جنگ کے ختم ہونے پر وسیع پیمانہ پر تبلیغ تحریک جدید کا چندہ کرنے کے لئے ) پہلی ضروری بات یہ ہے کہ دوست تحریک جدید
میں چندہ دینے میں ہمت سے کام لیں ۔ گزشتہ سال کی وصولی گزشتہ تین چار سالوں کی وصولی سے
اچھی رہی ہے اور اس سال کے وعدے بھی زیادہ ہیں (افسوس کہ اس کے بعد وعدوں میں نمایاں
کمی آگئی اور اس وقت وعدے گزشتہ سال سے بہت کم ہیں ۔ اللہ تعالیٰ دوستوں کو توفیق دے کہ
بقیہ دنوں میں اس کی تلافی کرسکیں ) گو یہ زیادتی کوئی نمایاں نہیں لیکن اگر دوست کوشش کر کے اس
زیادتی کو وصولی میں بھی قائم رکھیں تو امید ہے کہ آمد میں پچھلے سال کی نسبت دس پندرہ فیصدی کی
زیادتی ہوگی اور اس طرح اگر وصولی بھی اچھی ہو جائے تو تحریک جدید کا یہ آٹھواں سال بنیاد
کے مضبوط کرنے کا موجب ہو سکے گا۔ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کئی بار بتایا ہے میں اس روپیہ
سے مستقل جائداد پیدا کر رہا ہوں ۔ نہری زمین آٹھ ہزار ایکڑ خریدی جا رہی ہے تا اس سے
چالیس پچاس ہزار روپیہ سالانہ کی آمد ہو سکے اور سلسلہ کے مستقل اخراجات کے لئے ہمیں
جماعت سے چندہ مانگنا نہ پڑے۔ دراصل کاموں میں جو روک پیدا ہوتی ہے وہ مستقل اخراجات
کی وجہ سے ہی پیدا ہوتی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اتنی آمد پیدا کرنے والی جائداد خریدی جا سکے
جس سے عملہ دفاتر وغیرہ کا خرچ چل سکے اور ایسے مستقل اخراجات کے لئے جماعت سے چندہ نہ
لینا پڑے اور جو وقتی چندے لئے جائیں وہ تبلیغ پر خرچ ہوں اور یہ بڑا اہم کام ہے۔ میں چاہتا

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
ہوں کہ دس بارہ ہزار ایکڑ زمین حاصل کی جاسکے اور جب تک جماعت عمدگی کے ساتھ اور پوری
توجہ سے تحریک جدید کے چندوں کی ادائیگی میں کوشش نہ کرے یہ پورا نہیں ہو سکتا۔ جو زمین خریدی
جا چکی ہے اس میں سے بعض رقبے تو تین چار سال کے بعد ہی آزاد ہو جائیں گے ۔ یعنی ان کی
قیمت ادا ہو جائے گی اور بعض کی اقساط اگر ہم چندہ کے ذریعہ زمین کو پہلے ہی آزاد نہ کروالیں تو
چودہ پندرہ سال تک ادا ہوتی رہیں گی ۔ پس یہاں سے جانے کے بعد ہر جماعت کے دوست
کوشش کریں کہ ہر شخص چندہ تحریک جدید میں اپنا وعدہ لکھوائے اور پھر اسے پورا بھی کرے۔
تحریک ہر ایک احمدی کو کی جائے مگر جبر نہ کیا جائے جو شخص چاہے حصہ لے اور جو نہ چاہے نہ لے۔
دوسری صورت یہ ہے کہ امانت فنڈ کو مضبوط کیا جائے ۔ اس کی طرف بہت کم توجہ
امانت فنڈ کی گئی ہے۔ پہلے اس میں صرف دس بارہ ہزار روپیہ سالانہ آتا تھا پچھلے سال
میں نے تحریک کی تو اٹھارہ میں ہزار آیا ہے مگر یہ بھی کم ہے اگر دوست توجہ کریں تو کم سے سے کم کم لاکھ
دو لاکھ روپیہ سالانہ آمد ہو سکتی ہے ہر شخص کو چاہئے کہ جنگ کے خطرات کے پیش نظر یا مکان
بنانے کی نیت سے یا بچوں کی تعلیم اور ان کی شادیوں وغیرہ کے لئے کچھ نہ کچھ ضرور پس انداز کرتا
رہے اور پھر اسے امانت فنڈ میں جمع کراتا رہے تا مصیبت یا ضرورت کے وقت کسی کے سامنے
دست سوال دراز نہ کرنا پڑے۔ مجھے تو بیسیوں لوگوں نے کہا کہ آپ کی اس تحریک سے ہمیں بہت
فائدہ پہنچا ہے ہمارے لئے کوئی صورت مکان بنانے کی نہ تھی اور اس طرح بنا لیا تو اس طرف
دوستوں کو خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے ۔
سادہ زندگی تیسری چیز سادہ زندگی ہے۔ میں دیر سے اس کی طرف دوستوں کو توجہ دلا رہا
ہوں اور اب تو خدا تعالیٰ دنیا کو کھینچ کر سادہ زندگی کی طرف لا رہا ہے۔ اب یہ
عام شکایت پیدا ہو رہی ہے کہ کپڑا نہیں ملتا ، مجرا ہیں نہیں ملتیں ، بنیانیں نہیں ملتیں اور جو چیز ملتی ہے
وہ ایسی گراں ہے کہ اسے خریدنا مشکل ہے اور اگر جنگ لمبی ہو گئی تو شاید چند کروڑ پتی ہی ایسے
ہوں گے جو ان چیزوں کو خرید سکیں ورنہ باقی سب کو مجبوراً اپنی زندگی میں سادگی اختیار کرنی پڑے
گی ۔ آج ہزاروں لوگ ہیں جو مجبور ہو کر اسے اختیار کر رہے ہیں اور جن احمد یوں نے میرے
کہنے پر اسے اختیار کیا وہ کتنے فائدہ میں رہے کہ اس سے اُنہیں ثواب بھی حاصل ہو گیا۔ میری
طرف سے اس تحریک کے بعد مختلف ممالک میں حکماً وہی باتیں جاری کی گئیں ۔ مسولینی نے حکم
دیا کہ گوشت کی صرف ایک ہی پلیٹ استعمال کی جائے ، جرمنی میں بھی ایسے احکام دیئے گئے ہیں

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
اور ڈاکٹر گوئبلز نے کہا ہے کہ جب تک تمام لوگ اپنے اخراجات میں بچت نہ کریں گے کام نہ چل
سکے گا۔ امریکہ میں مسٹر رینڈل ولکی نے جو انتخاب صدر کے موقع پر مسٹر روز ویلٹ کے مد مقابل
تھے کہا ہے کہ ہمیں اپنے کھانے پینے اور پہنے میں پوری پوری سادگی سے کام لینا چاہئے ۔
انگلستان میں بھی خود بخود اپنے کھانے اور پہننے پر قیود عائد کر لی گئی ہیں پس وہی تحریک جدید جو
میں نے جاری کی تھی اسے اللہ تعالیٰ نے سب ممالک کے لئے جبری قرار دیدیا ہے اور شاید
ہندوستان میں بھی ایسے حالات پیدا ہو جائیں کہ لوگ مجبور ہو کر اسے اختیار کریں بظاہر ایسا دکھائی
دیتا ہے کہ ایسے دن آ رہے ہیں کہ روٹی روتے ہوئے گلے سے اُتر سکے گی مگر احمدی مطمئن ہوں
گے کہ ہم نے اپنے خلیفہ کی بات مان لی اور اس طرح ثواب بھی حاصل کر لیا۔ جو چیز دوسرے
لوگوں نے مجبور ہو کر کی وہ ہمارے لئے ثواب کا موجب ہو گئی۔ اللہ تعالیٰ نے یہ زندگی ہمیں
خدمت خلق کے لئے دی ہے اور اگر کھانے پینے پہننے بیٹھنے اُٹھنے میں تکلیف ہو تو ایسے اثرات پیدا
ہوں گے کہ یہ مقصد پورا نہ ہو سکے گا اور امیر وغریب اکٹھے نہ ہوسکیں گے۔ ہمارے ملک میں
امیروں اور غریبوں کے درمیان ایک دیوار حائل ہے وہ ایک دوسرے سے میل جول اور کھانے
پینے سے پر ہیز کرتے ہیں ۔ پیروں نے بھی ان کو غلط راستہ پر لگا دیا ہے۔ میں نے دیکھا ہے ابھی
تک بعض لوگ مجھے ملنے آتے ہیں تو وہ پیروں کو ہاتھ لگانے کی کوشش کرتے ہیں ان کو ہزا ر منع کرو
وہ سمجھتے ہیں کہ بطور انکسار منع کرتے ہیں ورنہ ہمیں ضرور ایسا ہی کرنا چاہئے ۔ اُن پیروں نے کس
طرح انسانیت کو ذلیل ذلیل کر کر دیا دیا ہے۔ ہے میں ہمیں : تو کہتا ہوں اگر کوئی حکومت آئے تو سب سے پہلے ان کو
پکڑے۔ ان سب کو کنسنٹریشن (CONCENTRATION) کیمپوں میں بھیج دینا چاہئے ۔
احمدیت کو اللہ تعالیٰ نے اس لئے قائم کیا ہے کہ انسانیت کو بلند کیا جائے لیکن ابھی تک
احمد یوں میں بھی بعض ایسے لوگ ہیں جو ان باتوں میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ ہم منع کرتے ہیں تو سمجھتے
ہیں کہ انکسار کرتے ہیں حالانکہ مجھے ان باتوں سے سخت تکلیف ہوتی ہے میرے سامنے جب کوئی
ہاتھ جوڑتا ہے تو مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مجھے مار رہا ہے اور دراصل کسی کے ایسا کرنے کے معنی
یہ ہیں کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے مار پڑ رہی ہے کہ احمدی جماعت ابھی تک قوم کی اصلاح میں
کامیاب نہیں ہوئی۔ پس امیر و غریب کا امتیاز نہایت خطرناک چیز ہے اور اسے جلد از جلد مٹانا ہمارا
فرض ہے۔ میرا ایک عزیز تھا میرے منہ سے تھا نکلا ہے حالانکہ وہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے زندہ ہے
مجھے اس سے محبت نہیں عشق تھا مگر ایک دفعہ اس کے منہ سے یہ فقرہ نکلا کہ فلاں علاقہ کے احمدی بھی
۱۲

آج 10 میں سے 10 باقی