ہندووں میں تبلیغ

انوارالعلوم (جلد 16)

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
اور
خیال میں مبتلاء تھا مگر اسے بھی علم سمجھ کر لوگوں میں پھیلانا چاہتا تھا۔ مگر تمہیں اتنے علوم سکھائے
گئے ہیں پھر بھی تم سمجھتے ہو کہ تم عالم نہیں ہو۔ کو نسا علم ہے جو قرآن کریم میں نہیں ؟ تم علم النفس
دوسرے علوم کے وہ مسائل جو تمہیں سکھائے گئے ہیں دوسروں کو سناؤ تو بڑے بڑے عالم حیران ہو
جائیں ۔ میں تو حیران ہوا کرتا ہوں کہ ایک احمدی کس طرح یہ سمجھ سکتا ہے کہ اسے کچھ نہیں آتا۔
کیا یہ ضروری ہے کہ ہر انسان پر فرشتے نازل ہوں؟ اور ہر انسان اسی صورت میں سمجھ سکتا ہے کہ اسے
فرشتے سمجھانے کے لئے آئیں؟ جو علم نہیں رکھتے وہ دوسروں کے علوم سے کیوں فائدہ نہیں اُٹھاتے؟
سلسلہ کی کتب اور اخبار و رسائل کیوں نہیں پڑھتے ؟ اور اس طرح علم حاصل کیوں نہیں کرتے؟
ہندوؤں میں تبلیغ یاد رکھو کہ ہمارے ذمہ دنیا کی فتح کا کام ڈالا گیا ہے اور یہ کام بہت اہم ہے۔ اس کے لئے ایک بہت بڑی جماعت کی ضرورت ہے اور اس
واسطے ہندوستان میں جماعت کا بڑھانا بہت ضروری ہے اور تبلیغ کرتے ہوئے غیر قوموں کی
طرف خصوصیت سے توجہ کی ضرورت ہے۔ اس ملک میں ہندوؤں کی تعداد مسلمانوں کی نسبت
تین گنا ہے۔ صرف برطانوی ہندوستان کی آبادی ۳۲، ۳۳ کروڑ ہے اور اس میں سے صرف
تین چار ہزار کا سال بھر میں احمدی ہونا کوئی کام نہیں اس لئے تبلیغ کی طرف بہت توجہ کی ضرورت
ہے۔ بالخصوص ہمسایہ اقوام کے سامنے محبت اور پیار سے اسلام کو پیش کرنا رنا ۔ چاہئے ۔ ان سے کہو سے ہوا کہ
تم ہمیں تبلیغ کرو اپنی باتیں سناؤ اور ہماری سنو ۔ بعض علماء کہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ بات چیت
کرنی ہو تو اپنا کوئی پنڈت یا گیانی لاؤ یہ ٹھیک نہیں ۔ ایسی باتوں کی وجہ سے ہی وہ گھبراتے ہیں اور
بات سننے کے لئے تیار نہیں ہوتے۔ کھلے دل سے ان کی باتیں سنو اس میں گھبرانے کی کوئی وجہ نہیں
کیونکہ آخر کار وہ تمہارے ساتھ شامل ہونگے ۔ پانی ہمیشہ نیچے کی طرف ہی بہتا ہے تم بہت اونچے ہو
اس لئے پانی انہیں کی طرف جائے گا اللہ تعالیٰ نے ہندوستان میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کو مبعوث فرمایا اس کے معنے یہ ہیں کہ وہ ہندو قوم کو ترقی دینا چاہتا ہے۔ وہ تو چاہتا ہے کہ ان
بنیوں کو دین کی حکومت عطا کرے مگر یہ لوگ سوراج کے پیچھے لگے ہوئے ہیں اور اُس عزت سے
بے پروا ہیں جو اللہ تعالیٰ ان کو دینا چاہتا ہے اور جو اسلام کو قبول کرنے سے ہی حاصل ہوسکتی
ہے۔ احمدیت کی ترقی کے ساتھ ساتھ تمام ہندوستانیوں کی عزت بڑھے گی۔ عربوں نے ایک
زمانہ میں اسلام کی خدمت کی تھی اور اس وجہ سے آج گو وہ ہر لحاظ سے گر چکے ہیں پھر بھی مسلمان
ان کی خدمت کرتے ہیں۔ جہاں کوئی عرب جہاں کوئی عرب نظر آئے اُسے خوش آمدید کہتے ہیں اور کہتے ہیں

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
آئیے عرب صاحب ! آیئے عرب صاحب ! تو جہاں جہاں احمدیت پھیلے گی وہاں جو ہندوستانی
جائے گا وہاں کے احمدی اس کی عزت کریں گے اور کہیں گے کہ یہ ہمارے سردار ہیں ۔ اُس ملک
سے آئے ہیں جس میں قادیان واقع ہے۔ انہیں عزت سے بٹھا ئیں گے اور ان کے لئے کھانے
پینے کا انتظام کریں گے تو اسلام اور احمدیت کی ترقی کے ساتھ ہندوستانیوں کی عزت بھی بڑھے گی
اور ہر جگہ احمدی ان کی عزت کریں گے۔ یہاں سے چونکہ انہیں ہدایت حاصل ہوئی ہوگی اس لئے
اس ملک کے ہر باشندہ کو خواہ وہ ہندو ہو یا سکھ ، عیسائی ہو یا کسی اور مذہب کا ، دیار محبوب کا باشندہ
سمجھ کر اس کی عزت کریں گے۔
اب دیکھو! اس عزت کے مقابل میں سوراج کی حقیقت ہی کیا ہے مگر افسوس کہ ہندوؤں
نے اس سوال کو اس نقطۂ نظر سے نہیں دیکھا۔ پہلے جو نبی آتے تھے وہ مخصوص قوموں اور مخصوص
ملکوں کے لئے ہوتے تھے مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ نے ساری دنیا کی
ہدایت ایت ۔ کے لئے مامور فرمایا ہے اور احمدیت نے دنیا کے کناروں تک پھیلنا ہے اور اس کے یہ معنے
ہیں کہ اللہ تعالیٰ دنیا کے کناروں تک ہندوستانیوں کا روحانی ادب اور رعب قائم کرے گا۔
میں نے سوراج کا ذکر کیا ہے پہلے جنگی خطرات کا ذکر میں کر چکا ہوں اس لئے ضمناً اس
کے متعلق بھی کچھ بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں ۔ یہ سوال بہت اہم ہے اور موجودہ وقت میں
حکومت اور رعایا میں لڑائی بہت نازک اور خطرناک ہے اور ملک کا ہر ایک بہی خواہ اسے دور
کرنے کی کوشش میں ہے۔ اس وقت کانگرس ملکی حکومت کے لئے مطالبہ کر رہی ہے۔ مسلم لیگ
اس کی اس وجہ سے مخالف ہے کہ جب تک مسلمانوں کے حقوق کا فیصلہ نہ ہو کوئی نیا نظام قائم نہیں
کرنا چاہئے اور حکومت کہہ رہی ہے کہ جب تک ہند و مسلمان متحد نہ ہوں ہم کچھ نہیں دے سکتے ۔
اس میں شبہ نہیں کہ ان تینوں میں اس وقت اختلافات ہیں اور ہم جو نہ تین میں ہیں اور نہ تیرہ میں ۔
یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ موقع بہت اہم ہے ۔ اس وقت ملکی فضاء کو درست کرنے کے لئے کوئی نہ کوئی
کارروائی ضرور کرنی چاہئے تا ملک سے فساد دور ہو مگر افسوس ہے کہ جتنا یہ سوال اہم ہے اتنا ہی
اس کی طرف وہ توجہ نہیں دی جا رہی جو دی جانی چاہئے ۔ اور حقیقت یہ ہے کہ یہ تینوں ہی سنجیدگی
سے کام نہیں لے رہے۔ پہلے میں حکومت کی پوزیشن کو لیتا ہوں ۔ انگریز کہتے ہیں کہ پہلے ہندو
مسلمان متحد ہوں اور کوئی متفقہ مطالبہ پیش کریں پھر ہم مزید حقوق دینے کے سوال پر غور کریں گے
اور بظاہر یہ بات معقول نظر آتی ہے اور انسان خیال کرتا ہے کہ انگریز بے چارے کیا کریں۔

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
جب یہ دونوں تو میں آپس میں پہلے ہی لڑ رہی ہیں تو اگر انگریز حقوق دے بھی دیں تو اور خانہ جنگی
شروع ہو جائے گی مگر غور کیا جائے تو یہ جواب درست نہیں ۔ سوال یہ ہے کہ اگر ہند و مسلمان آپس
میں صلح کر لیں اور کامل آزادی کا مطالبہ کریں تو کیا انگریز یہ مطالبہ پورا کر دیں گے اور ہندوستان
کو مکمل آزادی دے دیں گے؟ میں نے تو کبھی ان کی طرف سے کوئی ایسا اعلان نہیں پڑھا اور
جب وہ اس کے لئے تیار ہی نہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ مزید حقوق کے لئے اس اختلاف کو غذر بنایا
جائے اور کہا جائے کہ اگر ہندو مسلم صلح کر لیں تو ہندوستان کو مزید حقوق مل جائیں گے۔ اگر
حکومت کی نیت واقعی یہ ہوتی کہ ہند و مسلمان آپس میں صلح کر لیں تو اُسے چاہئے تھا کہ بتا دیتی کہ
اگر یہ صلح ہوئی تو وہ کیا حقوق دے گی اور یہ کہ اگر ہندو مسلمانوں نے صلح نہ کی تو وہ کیا قدم اُٹھائے
گی۔ اگر ہندو مسلم اتفاق کے بعد بھی وہ آزادی کامل دینے کے لئے تیار نہیں تو پھر اس کا یہ
جواب صریحاً غلط ہے جو وہ کانگرس کو دیتی ہے ۔ گے گورنمنٹ کا یہ : کا یہ جواب اس لئے بھی غلط ہے کہ وہ
پہلے ہندو مسلمانوں اور سکھوں میں اختلافات کے باوجود بعض حقوق دے چکی ہے ۔ گورنمنٹ
آف انڈیا ایکٹ ۳۵ء جو ہے اس کے متعلق بھی تو ہندوؤں ، سکھوں اور مسلمانوں میں اتفاق نہ تھا
اور اس اتفاق کے نہ ہونے کے باوجود اس نے حقوق دے کر یہ بتا دیا ہے کہ ہندوستان کو حقوق
دینے کے لئے وہ ان قوموں کے اتحاد کو ضروری نہیں سمجھتی۔ پھر جب وہ پہلے ایسا کر چکی ہے تو اب
یہ شرط کیوں لگاتی ہے ؟ ہاں اگر انگریز ہندوستان کو بالکل اس کے حال پر چھوڑ دینا چاہتے ہوں
( جس طرح ڈومینیئنز (DOMINIONS) کو ان کے حال پر چھوڑا گیا ہے ورنہ میں اس قسم کی
آزادی کا قائل نہیں کہ ہندوستان ہندوستان برطانوی امپائر سے الگ ہو جائے ۔ یہ زمانہ ملکوں میں اتحاد
پیدا کرنے کا ہے نہ کہ نئی کلی آزاد حکومتوں کے بنانے کا) اور اس ملک کو کامل آزادی دے دینے
کا فیصلہ کر چکے ہوں تو پھر حکومت کا یہ جواب صحیح ہو سکتا ہے کہ جب تک ہندو مسلمانوں میں صلح اور
اتفاق نہ ہو ہم آزادی کیسے دیدیں کیونکہ جب مختلف قوموں میں اس وقت بھی فساد ہو رہے ہیں تو
آزادی حاصل ہونے کے بعد اور زیادہ ہونگے ۔ پس میرے نزدیک اگر گورنمنٹ واقعی ملک میں
امن چاہتی ہے اور ہندو مسلمانوں میں صلح کی خوا کی خواہش مند ہے تو ایسے اعلان کر دینا چاہئے کہ اگر یہ
قو میں متحد ہو کر اور متفقہ مطالبہ لے کر آئیں تو ہم ہندوستان کو کلی آزادی دے دیں گے ۔ یا پھر
دوسری بات دیانت کے لحاظ سے یہ ضروری ہے کہ وہ اعلان کرے کہ اگر یہ صلح نہ ہوئی تو پھر اس کا
رویہ کیا ہوگا ۔ مثلاً اسے اعلان کر دینا چاہئے کہ اس صورت میں وہ کچھ نہ دے گی اس سے بھی صلح

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
کی طرف توجہ ہو جائے گی ۔ پس صحیح طریق یہ ہے کہ حکومت اعلان کر دے کہ صلح کر لو تو کامل
آزادی دے دی جائے گی اور یہ کہ اگر صلح نہ کرو گے تو کچھ نہ دیا جائے گا ۔ اس کا موجودہ طریق
تو یہ ہے کہ وہ ہندو مسلمانوں کے متفقہ مطالبہ کے باوجود مزید تبدیلی حکومت میں کر دیتی ہے اور پھر
جب اگلا مطالبہ ہوتا ہے تو کہتی ہے کہ پہلے صلح کرو اور پھر آؤ اور یہ بالکل غلط طریق ہے۔ اگر وہ
اس طریق کو اختیار کرے جو میں نے پیش کیا ہے تو اس سے ان لوگوں کو تقویت حاصل ہوگی جو
چاہتے ہیں کہ جنگ کے دنوں میں حکومت اور رعایا میں صلح ہونی چاہئے ۔ اگر حکومت نے سمجھوتہ
کے بغیر بھی حقوق دے دیتے ہیں یا سمجھوتہ کے بغیر بھی کامل آزادی نہیں دینی تو پھر سمجھوتہ کا سوال
اُٹھانا دیانتداری نہیں ۔ اور حکومت کو چاہئے کہ اس رویہ کو فوراً بدل دے۔ یوں تو وائسرائے ہند
اور سب گورنر بھی یہ کہتے ہیں کہ صلح کر لینی چاہئے مگر انہیں یہ بھی تو سوچنا چاہئے کہ صلح کے لئے کوئی
ماحول بھی تو ہونا چاہئے ۔ ہندوستانیوں کے مطالبہ کا جو جواب حکومت دیتی ہے وہ صلح کے لئے
ماحول پیدا کرنے کا موجب نہیں ہو سکتا۔ جنگ سے ڈرا کر صلح کا مطالبہ تسلی دینے والا جواب نہیں
اور ایسے جوابات سے دل صاف نہیں ہوتے ۔ ا وتے ۔ ایسے جوابات سے دلوں میں بغض
بڑھ جاتا ہے
کیونکہ دوسرا فریق خیال کرتا ہے کہ میری مشکل سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
دوسری طرف کانگرس اپنی بات پر مُصر ہے وہ حکومت سے کہتی ہے کہ ہم خود صلح کر لیں گے تم
بہر حال ہمیں حقوق دے دو یہ بات بھی بالکل غلط ہے۔ اسے اصولی معین بات کرنی چاہئے یا تو وہ
صاف لفظوں میں یہ کہہ دے کہ مسلمانوں کی رائے کا ملک کے آئندہ انتظام میں کوئی دخل نہ
ہوگا۔ ہندوؤں کے مقابلہ میں ان کی آبادی کی نسبت تین اور ایک کی ہے اور ڈیموکریسی کا اصول
یہ ہے کہ تین ایک پر حکومت کریں۔ اس سے مسلمان اپنی پوزیشن کو سمجھ لیں گے اور انہیں پتہ لگ
جائے گا کہ آئندہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے اور وہ اپنے لئے جو راستہ موزوں سمجھیں گے
اختیار کر لیں گے۔ پس ہندوؤں کو چاہئے کہ یا تو یہ اعلان کر دیں کہ آئندہ نظام میں اکثریت کی
رائے ہی مانی جائے گی خواہ وہ خالصتہ ہندو ہی کیوں نہ ہو اور یا پھر یہ بتائیں کہ یہ اندرونی
جھگڑے کس طرح طے ہوں گے؟ اور اگر وہ تسلیم کر لیں کہ مسلمانوں کی رضامندی کے بغیر کوئی
فیصلہ نہ کیا جائے گا اور اقلیتوں کو بہر حال مطمئن کیا جائے گا اور ان کی رائے کے بغیر کوئی فیصلہ نہ کیا
جائے گا تو پھر وہ سوچیں کہ جب تک ہندوؤں اور مسلمانوں میں فیصلہ اور سمجھوتہ نہ ہو انگریز اگر
حقوق دیں تو کیسے دیں اور اس طرح وہ مسلمانوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کر کے گویا اس بات کی

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
تصدیق کرتے ہیں کہ انگریزوں کی طرف سے جو جواب دیا جاتا ہے وہ صحیح ہے ہاں اگر وہ
مسلمانوں کے ساتھ کوئی سمجھوتہ کرنا ہی نہیں چاہتے تو بھی صاف کہہ دیں کہ مسلمانوں کی کوئی پروا
نہ کی جائے گی۔ اکثریت کی حکومت ہو گی بہر حال انہیں اپنی پوزیشن کی وضاحت کرنی چاہئے ۔
ہم نے کانگرس سے دریافت کیا تھا کہ آیا کانگرسی حکومت میں تبلیغ اور تبدیلی مذہب کی اجازت ہوگی
اس کا جواب یہ ملا کہ فلاں ریزولیوشن دیکھو۔ ہم نے لکھا کہ اس کے معنی ہم پر واضح نہیں ہیں
وضاحت سے بتایا جائے کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ تو جواب دیا گیا کہ ہم کسی ریز ولیوشن کے معنے
کرنے کے مجاز نہیں ہیں تو یہ کتنی دھوکا بازی ہے کہ صفائی سے کوئی بات کی ہی نہیں جاتی ۔ تیسرا
فریق مسلم لیگ ہے۔ وہ کہتی ہے کہ جب تک اس کے ساتھ کانگرس کوئی فیصلہ نہ کرے کوئی حقوق
ملک کو نہ دیئے جائیں تو کیا اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر وہ راضی نہ ہوں تو سارا ملک ہی حقوق
سے محروم رہے؟ اگر یہ اصول مان لیا جائے تو پھر تو اقلیتیں سب کچھ ہی ٹوٹنے کی کوشش کریں گی
کیونکہ انہیں علم ہوگا کہ ہماری رضامندی کے بغیر تو کوئی قوم بھی کچھ نہیں لے سکتی اس لئے لازمی
طور پر ہمیں راضی کیا جائے گا اور یہ کہاں کی دیانتداری ہے پھر میں نے دیکھا ہے کہ اسمبلیوں میں
مسلم لیگ کے ممبر زیادہ تر آزادی کے حق میں اور گورنمنٹ کے خلاف ہی رائے دیتے ہیں اور
مسلم لیگ پارٹی کوشش کرتی ہے کہ ہر ایک معاملہ میں گورنمنٹ کو شکست دلوائے اور اس طرح وہ
اعلانیہ کانگرس کے مطالبہ کی تائید کرتی ہے۔ پس مسلم لیگ کا یہ مطالبہ کہ جب تک وہ راضی نہ ہو
ملک کو کوئی حقوق ہی نہ دیئے جائیں ایسا ہے کہ زیادہ دیر تک اصلاحات میں تعویق ڈالنے میں
کامیاب نہیں ہو سکتا۔ یہ ایسی الجھن ہے کہ اسے دور کرنا حکومت کا فرض ہے اور ہندو مسلمانوں
کے سمجھوتہ کو جو وہ روک ظاہر کر رہی ہے وہ بالکل نا مناسب ہے۔
مانٹیگوچیمسفورڈ سکیم جب نافذ کی گئی اُس وقت بھی ہند و مسلمان متحد و متفق نہ تھے۔
پھر جب راؤنڈ ٹیبل کا نفرنس کے نتیجہ میں ہندوستان کو کچھ مزید حقوق دیئے گئے اُس وقت بھی
ان میں سے کوئی راضی نہ تھا اور ان موقعوں پر حکومت نے ہندوستان کو حقوق دے کر عملاً بتا دیا کہ
وہ ہندو مسلمانوں کے سمجھوتہ کے بغیر بھی حقوق دینے کو تیار ہے اس لئے جو جواب وہ اس وقت
دے رہی ہے وہ معقول تصور نہیں کیا جا سکتا۔ اور موجودہ اُلجھن کا یہی حل ہے کہ حکومت جو کچھ دینا
چاہتی ہے اس کا اعلان کر دے ۔ اس سے قبل حکومت ثالث کی حیثیت اپنے لئے قبول کر چکی ہے
اور اس نے اس حیثیت سے دو فیصلے کئے ہیں اور اسی طرح اب تیسرا بھی کر سکتی ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
ہندو مسلمانوں کے اتفاق کا غذر درست نہیں ۔ کیا جب انگریز یہاں آئے تھے تو ہندو
مسلمانوں سے پوچھ کر اور ان کی رضامندی سے آئے تھے؟ ان کے یہاں آنے کی تصدیق کس نے
کی تھی ؟ جب انہوں نے ہندوستان پر قبضہ ہند و مسلمانوں کی رضا مندی کے بغیر کر لیا تھا تو اب اسے
چھوڑنے کے لئے وہ ان کی رضا مندی کو اس قدر ضروری کیوں سمجھتی ہے؟ جب وہ ان دونوں کی
رضامندی کے بغیر یہاں آگئی تھی تو گویا اس نے اس اصل کو تسلیم کر لیا تھا کہ وہ ان کی رضامندی کی
پابند نہیں تو پھر اب اسی اصل کے مطابق جو دینا چاہتی ہے دے دے۔ اسے چاہئے کہ اعلان کر
دے کہ اس کے نزدیک اس اس طرح سب قوموں کے حقوق محفوظ رہ سکتے ہیں لیکن اگر یہاں کی
مختلف قو میں آپس میں کوئی فیصلہ کر لیں تو وہ اسے منظور کر لے گی۔ میرے خیال میں حکومت کو
چاہئے کہ اعلان کر دے کہ جنگ کے ختم ہونے کے ایک سال بعد ہندوستان کو درجہ نو آبادیات دے
دیا جائے گا اور مختلف اقوام کے حقوق برطانوی حکومت ان قوموں کے ان نمائندوں سے مشوروں
کے بعد جو اسے مشورہ دینے پر آمادہ ہوں خود مقرر کر دے گی ۔ ہاں اس سے پہلے پہلے اگر ہندو مسلمان
کوئی متفقہ مطالبہ ہمارے سامنے لے آئیں گے تو اُسے مان لیا جائے گا۔ یہ طریق دیانتدارانہ
ہے اور حکومت کو چاہئے کہ اسے اختیار کرے۔ اس اعلان کے نتیجہ میں یقیناً ہندو مسلمانوں کو
مناسب سمجھوتہ کی طرف توجہ ہوگی ورنہ موجودہ وقت میں ہندو یہ سمجھتے ہیں کہ آخر تنگ آ کر حکومت
کچھ نہ کچھ دے دے گی اور وہ ڈیما کریسی کے اصول پر ہی ہوگا جس سے بہر حال ہندوؤں کو ہی
فائدہ پہنچے گا اور مسلمان خیال کرتے ہیں کہ وہ اپنے ہاتھوں اپنے گلے پر چھری کیوں پھیریں۔ وہ
کیوں نہ زیادہ سے زیادہ حقوق حاصل کرنے کے لئے لڑتے رہیں تو اس طرح باہمی اختلاف کم
ہونے کی بجائے بڑھتا ہی جاتا ہے۔ (الفضل ۹ ، ۱۶ ، ۱۷ جنوری ۔ ۱۱،۱۰،۸ رفروری ۱۹۴۲ء )
اب میں احباب کو مجلس انصار اللہ اور مجلس خدام الاحمدیہ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں ۔
جماعت کے احباب یا چالیس سال سے کم عمر کے ہیں یا چالیس سال سے زیادہ کے اور میں نے
چالیس سال سے کم عمر والوں کے لئے مجلس خدام الاحمدیہ اور زیادہ عمر والوں کے لئے مجلس انصار الله
قائم کی ہے یا پھر عورتیں ہیں ان کے لئے لجنہ اماءاللہ قائم ہے۔
میری غرض ان تحریکات سے یہ ہے کہ جو قوم بھی اصلاح وارشاد کے کام میں پڑتی ہے اس
کے اندر ایک جوش پیدا ہو جاتا ہے کہ اور لوگ ان کے ساتھ شامل ہوں اور یہ خواہش کہ اور لوگ
جماعت میں شامل ہو جائیں جہاں جماعت کو عزت اور طاقت بخشتی ہے وہاں بعض اوقات

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
جماعت میں ایسا رخنہ پیدا کرنے کا موجب بھی ہو جایا کرتی ہے جو تباہی کا باعث ہوتا ہے۔
جماعت اگر کروڑ دو کروڑ بھی ہو جائے اور اس میں دس لاکھ منافق ہوں تو بھی اس میں اتنی طاقت
نہیں ہو سکتی جتنی کہ اگر دس ہزار مخلص ہوں تو ہو سکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چند صحابہؓ نے جو کام کئے
وہ آج چالیس کروڑ مسلمان بھی نہیں کر سکتے ۔
ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مسلمانوں کی مردم شماری کرائی تو ان کی تعداد
سات سو سو تھی ۔ صحابہ نے خیال کیا کہ شاید آپ نے اس واسطے مردم شماری کرائی ہے کہ آپ کو
خیال ہے کہ دشمن ہمیں تباہ نہ کر دے اور انہوں نے کہا يَا رَسُولَ اللَّهِ ! اب تو ہم سات سو ہو گئے
ہیں کیا اب بھی یہ خیال کیا جا سکتا ہے کہ کوئی ہمیں تباہ کر سکے گا۔ یہ کیا شاندار ایمان تھا کہ وہ سات سو
ہوتے ہوئے یہ خیال تک بھی نہیں کر سکتے تھے کہ دشمن انہیں تباہ کر سکے گا مگر آج صرف ہندوستان
میں سات کروڑ مسلمان ہیں مگر حالت یہ ہے کہ جس سے بھی بات کرو اندر سے کھوکھلا معلوم
ہوتا ہے اور سب ڈر رہے ہیں کہ معلوم نہیں کیا ہو جائے گا۔ سجا تو سات سو میں اتنی جرات تھی اور کجا
آج سات کروڑ بلکہ دنیا میں چالیس کروڑ مسلمان ہیں مگر سب ڈر رہے ہیں اور یہ ایمان کی کمی کی
وجہ سے ہے۔ ہے جس کے اندر ایمان ہوتا ہے وہ کسی سے ڈر نہیں سکتا۔
ایمان کی طاقت بہت بڑی ہوتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا واقعہ ہے ایک دفعہ
آپ گورداسپور میں تھے میں وہاں تو تھا مگر اس مجلس میں نہ تھا جس میں یہ واقعہ ہوا۔ مجھے ایک
دوست نے جو اس مجلس میں تھے سنایا کہ خواجہ کمال الدین صاحب اور بعض دوسرے احمدی بہت
گھبرائے ہوئے آئے اور کہا کہ فلاں مجسٹریٹ جس کے پاس مقدمہ ہے لاہور گیا تھا آریوں نے
اُس پر بہت زور دیا کہ مرزا صاحب ہمارے مذہب کے سخت مخالف ہیں ان کو ضرور سزا دے دو
خواہ ایک ہی دن کی کیوں نہ ہو، یہ تمہاری قومی خدمت ہوگی اور وہ ان سے وعدہ کر کے آیا ہے کہ
میں ضرور سزا دوں گا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ بات سنی تو آپ لیٹے ہوئے تھے یہ سنکر
آپ کہنی کے بل ایک پہلو پر ہو گئے اور فرمایا خواجہ صاحب آپ کیسی باتیں کرتے ہیں۔ کیا کوئی
خدا تعالیٰ کے شیر پر بھی ہاتھ ڈال سکتا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اس مجسٹریٹ کو یہ سزا دی کہ پہلے
تو اُس کا گورداسپور سے تبادلہ ہو گیا اور پھر اُس کا تنزل ہو گیا یعنی وہ ای اے سی سے منصف بنا دیا
گیا اور فیصلہ دوسرے مجسٹریٹ نے آکر کیا تو ایمان کی طاقت بڑی زبردست ہوتی ہے اور کوئی
اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ پس جماعت میں نئے لوگوں کے شامل ہونے کا اس صورت میں فائدہ ہو

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
سکتا ہے کہ شامل ہونے والوں کے اندر ایمان اور اخلاص ہو صرف تعداد میں اضافہ کوئی خوشی کی
بات نہیں ۔ اگر کسی کے گھر میں دس سیر دودھ ہو تو اُس میں دس سیر پانی ملا کر وہ خوش نہیں ہو سکتا
کہ اب اُس کا دودھ میں سیر ہو گیا ہے۔ خوشی کی بات یہی ہے کہ دودھ ہی بڑھایا جائے اور دودھ
بڑھانے میں ہی فائدہ ہو سکتا ہے۔
جو قو میں تبلیغ میں زیادہ کوشش کرتی ہیں اُن کی تربیت کا پہلو کمزور ہو جایا کرتا ہے اور اِن
مجالس کا قیام میں نے تربیت کی غرض سے کیا ہے چالیس سال سے کم عمر والوں کے لئے خدام الاحمد یہ
اور چالیس سال سے اوپر عمر والوں کے لئے انصار اللہ اور عورتوں کے لئے لجنہ اماءاللہ ہے۔ ان
مجالس پر در اصل تربیتی ذمہ داری ہے۔ یاد رکھو کہ اسلام کی بنیاد تقویٰ پر ہے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
ایک شعر لکھ رہے تھے ایک مصرع آپؐ نے لکھا کہ :-
اک نیکی کی جڑ
اُسی وقت آپ کو دوسرا مصرع الہام ہوا جو یہ ہے کہ:
جڑ رہی سب کچھ رہا ہے
ہر
اگر
یہ
یہ
اتقاء ہے
اس الہام میں اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ اگر جماعت تقویٰ پر قائم ہو جائے تو پھر وہ خود ہر چیز کی
حفاظت کرے گا نہ وہ دشمن سے ذلیل ہوگی اور نہ اسے کوئی آسمانی یا زمینی بلائیں تباہ کر سکیں گی ۔
اگر کوئی قوم تقویٰ پر قائم ہو جائے تو کوئی طاقت اسے مٹا نہیں سکتی ۔
ہے جیسے
قرآن کریم کے شروع میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے الم ذَالِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ
هُدًى لِلْمُتَّقِينَ - لَا رَيْبَ فِيهِ تو قرآن کریم کی ذاتی خوبی بتائی اور دوسروں سے تعلق
رکھنے والی خوبی یہ بتائی کہ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ یعنی یہ کلام متقی پر اثر کرتا ہے۔ اس کی مثال ایسی ہی
جیسے ایک شخص تو روٹی کھاتا اور اس کھاتا اور اس سے طاقت حاصل کر کے کھڑا ۔ کے کھڑا ہوتا ہے اور دوسرے کو دو
آدمی پکڑ کر کھڑا کرتے ہیں ۔ غیر متقی کو جو ہدایت ہوتی ہے وہ تو ایسی ہوتی ہے جیسے دو آدمی کسی کو
کندھوں سے پکڑ کر کھڑا کر دیں مگر جو متقی ہے وہ اس سے غذا لیتا اور طاقت حاصل کرتا ہے۔ ہم
اگر ترقی کر سکتے ہیں تو قرآن کریم کی مدد سے ہی ۔ اور قرآن کریم کہتا ہے کہ اس کی غذا متقی کے
لئے ہی طاقت اور قوت کا موجب ہو سکتی ہے۔ اگر کسی شخص کے معدہ میں کوئی خرابی ہو تو اُسے گھی ،
دودھ، مرغ، بادام ، پھل اور کتنی اعلیٰ غذا ئیں کیوں نہ کھلائی جائیں اُسے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا
بلکہ الٹا اُسے ہیضہ ہو جائے گا۔ غذا اسی صورت میں فائدہ دے سکتی ہے جب وہ ہضم ہوا گر ہضم نہ

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
ہو تو الٹا نقصان کرتی ہے اور قرآن کریم بتاتا ہے کہ یہ غذا ایسی ہے جو مؤمن کے معدہ میں ہی ٹھہر سکتی
ہے۔ پس اگر یہ سچ ہے کہ ہم نے قرآن کریم سے فائدہ اُٹھانا ہے اور اس سے فائدہ اُٹھائے بغیر
ہم کوئی ترقی نہیں کر سکتے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا الہام ہے کہ ۔ كُلُّ بَرَكَةٍ
مِنْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَبَارَكَ مَنْ عَلَّمَ وَتَعَلَّمَ ها یعنی تمام برکت محمد صلی الله
علیہ وآلہ وسلم کی وجہ سے ہے پس بڑا ہی مبارک ہے وہ جس نے سکھایا اور بڑا ہی مبارک ہے وہ
جس نے سیکھا۔ اس میں محمدؐ سے مراد دراصل قرآن کریم ہی ہے کیونکہ آپ ہی قرآن کریم کے
الفاظ لائے ہیں۔ پس جماعت کا تقویٰ پر قائم ہونا بے حد ضروری ہے۔ اس زمانہ میں مؤمن اگر
ترقی کر سکتے ہیں تو قرآن کریم پر چل کر ہی۔ اور اگر یہ غذا ہضم نہ ہو سکے تو پھر کیا فائدہ ۔ اور اگر
اسے ہضم کرنے چاہتے ہو تو متقی بنو۔ ابتدائی تقویٰ جس سے قرآن کریم کی غذا ہضم ہو سکتی ہے وہ
کیا ہے؟ وہ ایمان کی درستی ہے۔
تقویٰ کے لئے پہلی ضروری چیز ایمان کی درستی ہی ہے۔ قرآن کریم نے مؤمن کی علامت
یہ بتائی ہے کہ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ ے ہر شخص کے دل میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ میں متقی کیسے بنوں؟
پس اس کی پہلی علامت ایمان بالغیب ہے یعنی اللہ تعالیٰ ، ملائکہ، قیامت اور رسولوں پر ایمان لانا
پھر اس ایمان کے نیک نتائج پر ایمان لانا بھی ایمان بالغیب ہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ، ملائکہ، قیامت
اور رسالت نظر نہیں آتی اس لئے اس کے دلائل قرآن کریم نے مہیا کئے ہیں اور وہ دلائل ایسے
ہیں کہ انسان کے لئے ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا ۔ مگر کئی لوگ ہیں جو غور نہیں کرتے آجکل
ایمان بالغیب پر لوگ تمسخر اڑاتے ہیں ۔ جو لوگ خدا تعالیٰ کو مانتے ہیں بعض لوگ ان کا تمسخر
اُڑاتے ہیں تو کہتے ہیں تم تعلیم یافتہ ہو کر خدا کو مانتے ہو۔ پھر قیامت اور مرنے کے بعد اعمال کی
جزا و سزا پر بھی لوگ تمسخر اُڑاتے ہیں ۔ ملائکہ بھی اللہ کا پیغام اور دین لانے والے ہیں اور یہ سب
ابتدائی صداقتیں ہیں مگر لوگ ان سب باتوں کا تمسخر اُڑاتے ہیں ۔ یہ سارا ایک ہی ۔ یہ سارا ایک ہی سلسلہ ہے اور
جس نے اس کی ایک کڑی کو بھی چھوڑ دیا وہ ایمان سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتا۔ نیک نتائج پر ایمان لانا
بھی ایمان بالغیب میں شامل ہے اور یہی تو کل کا مقام ہے۔ ایک شخص اگر دس سیر آٹا کسی غریب کو
دیتا ہے اور یہ امید رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کا اجر ملے گا تو وہ گویا غیب پر ایمان لاتا
ہے۔ وہ کسی حاضر نتیجہ کے لئے یہ کام نہیں کرتا بلکہ غیب پر ایمان لانے کی وجہ سے ہی ایسا کرتا ہے۔
بلکہ جو شخص خدا تعالی پر ایمان نہیں رکھتا وہ بھی اگر ایسی کوئی نیکی کرتا ہے تو غیب پر ایمان کی وجہ سے

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
ہی کر سکتا ہے۔ فرض کرو کوئی شخص قومی نقطۂ نگاہ سے کسی غریب کی مدد کرتا ہے تو بھی یہی سمجھ کر کرتا
ہے کہ اگر کسی وقت مجھ پر یا میرے خاندان پر زوال آیا تو اسی طرح دوسرے لوگ میری یا میرے
خاندان کی مدد کریں گے۔ تو تمام ترقیات غیب پر مبنی ہیں کیونکہ بڑے کاموں کے نتائج فوراً نہیں
نکلتے اور ایسے کام جن کے نتائج نظر نہ آئیں حوصلہ والے لوگ ہی کر سکتے ہیں ۔
قربانی کا مادہ بھی ایمان بالغیب ہی انسان کے اندر پیدا کر سکتا ہے۔ گویا قرآن کریم نے
ابتداء میں ہی ایک بڑی بات اپنے ماننے والوں میں پیدا کر دی۔ چنانچہ وہ صحابہ جو بدر او اُحد کی
لڑائیوں میں لڑے کیا وہ کسی ایسے نتیجہ کے لئے لڑے تھے جو سامنے نظر آ رہا تھا؟ نہیں بلکہ ان کے دلوں
میں ایمان بالغیب تھا۔ بدر کی لڑائی کے موقع پر مکہ کے بعض امراء نے صلح کی کوشش کی مگر بعض ایسے
لوگوں نے جنہیں نقصان پہنچا ہوا تھا شور مچا دیا کہ ہرگز صلح نہیں ہونی چاہئے ۔ آخر ایک شخص نے کہا
کہ کسی آدمی کو بھیجا جائے جو مسلمانوں کی طاقت کا اندازہ کر کے آئے۔ چنانچہ ایک آدمی بھیجا گیا
اور اُس نے آ کر کہا کہ اے میری قوم! میرا مشورہ یہی ہے کہ ان لوگوں سے لڑائی نہ کرو۔ انہوں
نے کہا تم بتاؤ تو سہی کہ ان کی تعداد کتنی ہے اور سامان وغیرہ کیسا ہے؟ اُس نے کہا کہ میرا اندازہ ہے
کہ مسلمانوں کی تعداد ۳۱۰ اور ۳۳۰ کے درمیان ہے اور کوئی خاص سامان بھی نہیں۔ لوگوں نے
پوچھا کہ پھر جب یہ حالت ہے تو تم یہ مشورہ کیوں دیتے ہو کہ ان سے لڑائی نہ کی جائے جب ان
کی تعداد بھی ہم سے بہت کم ہے اور سامان بھی ان کے پاس بہت کم ہے۔ اُس نے کہا کہ بات یہ
ہے کہ میں نے اونٹوں اور گھوڑوں پر آدمی نہیں بلکہ موتیں سوار دیکھی ہیں میں نے جو چہرہ بھی دیکھا
میں نے معلوم کیا کہ وہ تہیہ کئے ہوئے ہے کہ خود بھی مر جائے گا اور تم کو بھی مار دے گا۔ کے
چنانچہ اس کا ثبوت اس سے ملتا ہے کہ ابو جہل میدان میں کھڑا تھا اور عکرمہ اور خالد بن ولید
جیسے بہادر نوجوان اُس کے گرد پہرہ دے رہے تھے ۔ حضرت عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں
کہ میں نے اپنے دائیں بائیں دیکھا تو دونوں طرف پندرہ پندرہ سال کے بچے کھڑے تھے میں
نے خیال کیا کہ میں آج کیا جنگ کر سکوں گا جبکہ میرے دونوں طرف چھوٹے چھوٹے بچے ہیں
لیکن ابھی میں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ ایک لڑکے نے آہستہ سے مجھے کہنی ماری اور پوچھا چچا! وہ
ابو جہل کون ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھ دیا کرتا ہے میں نے خدا سے عہد کیا ہے
کہ آج اُسے ماروں گا۔ ابھی وہ یہ کہہ ہی رہا تھا کہ دوسرے لڑکے نے بھی اسی طرح آہستہ سے
کہنی ماری اور مجھ سے یہی سوال کیا۔ میں اس بات سے حیران تو ہوا مگر اُنگلی کے اشارہ سے بتایا

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
VI
کہ ابو جہل وہ ہے جو خود پہنے کھڑا ہے۔ اور ابھی میں نے اُنگلی کا اشارہ کر کے ہاتھ نیچے ہی کیا تھا
کہ وہ دونوں بچے اس طرح اُس پر جا گرے جس طرح چیل اپنے شکار پر جھپٹتی ہے اور تلواریں سونت
کر ایسی بے جگری سے اُس پر حملہ آور ہوئے کہ اُس کے محافظ سپاہی ابھی تلواریں سنبھال بھی نہ
سکے تھے کہ انہوں نے ابو جہل کو نیچے گرا دیا ۔ ان میں سے ایک کا بازو کٹ گیا مگر قبل اس کے کہ
با قاعدہ جنگ شروع ہوا ابو جہل مہلک طور پر زخمی ہو چکا تھا۔ یہ کیا چیز تھی جس نے ان لوگوں میں اتنی
جرات پیدا کر دی تھی ؟ یہ ایمان بالغیب ہی تھا جس کی وجہ سے وہ اپنے آپ کو ہر وقت قربانیوں کی
آگ میں جھونکنے کے لئے تیار رہتے تھے، اور یہ ایمان بالغیب ہی تھا جس کی وجہ سے ان کے دلوں
میں یہ یقین پیدا ہو چکا تھا کہ دنیا کی نجات اسلام میں ہی ہے اور خواہ کچھ ہو ہم اسلام کو دنیا میں
غالب کر کے رہیں گے۔
پس مجلس انصار الله ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماء اللہ کا کام یہ ہے کہ جماعت میں تقویٰ پیدا
کرنے کی کوشش کریں اور اس کے لئے پہلی ضروری چیز ایمان بالغیب ہے۔ انہیں اللہ تعالیٰ ،
ملائکہ، قیامت ، رسولوں اور اُن شاندار اور عظیم الشان فتار نتائج پر جو آ پر جو آئندہ نکلنے والے ہیں ایمان پیدا
کرنا چاہئے۔ انسان کے اندر بُزدلی اور نفاق وغیرہ اُسی وقت پیدا ہوتے ہیں جب دل میں
ایمان بالغیب نہ ہو۔ اس صورت میں انسان سمجھتا ہے کہ میرے پاس جو کچھ ہے یہ بھی اگر چلا گیا
تو پھر کچھ نہ رہے گا اس لئے وہ قربانی کرنے سے ڈرتا ہے۔
يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ کے ایک معنے امن دینا بھی ہے۔ یعنی جب قوم کا کوئی فرد باہر جاتا
ہے تو اس کے دل میں یہ اطمینان ہونا ضروری ہے کہ اُس کے بھائی اُس کے بیوی بچوں کو امن
دیں گے۔ کوئی قوم جہاد نہیں کر سکتی جب تک اسے یہ یقین نہ ہو کہ اُس کے پیچھے رہنے والے بھائی
دیانت دار ہیں۔ پس ان تینوں مجلسوں کا ایک یہ بھی کام ہے کہ جماعت کے اندر ایسی امن کی
روح پیدا کریں۔ ان تینوں مجالس کو کوشش کرنی چاہئے کہ ایمان بالغیب ایک میخ کی طرح ہر احمدی
کے دل میں اس طرح گڑ جائے کہ اُس کا ہر خیال، ہر قول اور ہر عمل اس کے تابع ہو اور یہ ایمان
قرآن کریم کے علم کے بغیر پیدا نہیں ہو سکتا۔ جو لوگ فلسفیوں کی جھوٹی اور پُر فریب باتوں سے
متاثر ہوں اور قرآن کریم کا علم حاصل کرنے سے غافل رہیں وہ ہرگز کوئی کام نہیں کر سکتے ۔ پس
مجالس انصار الله ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ کا یہ فرض ہے اور ان کی یہ پالیسی ہونی چاہئے کہ وہ یہ
باتیں قوم کے اندر پیدا کریں اور ہر ممکن ذریعہ سے اس کے لئے کوشش کرتے رہیں ۔ لیکچروں

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
کے ذریعہ، اسباق کے ذریعہ اور بار بار امتحان لے کر ان باتوں کو دلوں میں راسخ کیا جائے ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کو بار بار پڑھایا جائے یہاں تک کہ ہر مرد وعورت اور ہر
چھوٹے بڑے کے دل میں ایمان بالغیب پیدا ہو جائے ۔
دوسرے ضروری چیز نماز پوری شرائط کے ساتھ ادا کرنا ہے قرآن کریم نے يُؤَدُّونَ
الصلوۃ کہیں نہیں فرمایا یا يُصَلُّونَ نہیں کہا بلکہ جب بھی نماز کا حکم دیا ہے يُقِيمُونَ الصَّلوةَ
فرمایا ہے اور اقامت کے معنے باجماعت نماز ادا کرنے کے ہیں اور پھر اخلاص کے ساتھ نماز ادا
کرنا بھی اس میں شامل ہے۔ گویا صرف نماز کا ادا کرنا کافی نہیں بلکہ نماز باجماعت ادا کرنا
ضروری ہے اور اس طرح ادا کرنا ضروری ہے کہ اس کے اندر کوئی نقص نہ رہے۔ اسلام میں نماز
پڑھنے کا حکم نہیں بلکہ قائم کرنے کا حکم ہے اس لئے ہر احمدی کا فرض ہے کہ نماز پڑھنے پر خوش نہ ہو
بلکہ نماز قائم کرنے پر خوش ہو۔ پھر خود ہی نماز قائم کر لینا کافی نہیں بلکہ دوسروں کو اس پر قائم کرنا
چاہئے ۔ اپنے بیوی بچوں کو بھی اقامت نماز کا عادی بنانا چاہئے ۔ بعض لوگ خود تو نماز کے پابند
ہوتے ہیں مگر بیوی بچوں کے متعلق کوئی پرواہ نہیں کرتے حالانکہ اگر دل میں اخلاص ہو تو یہ ہو نہیں
سکتا کہ کسی بچے کا یا بیوی کا یا بہن بھائی کا نماز چھوڑ نا انسان گوارا کر سکے۔
ہماری جماعت میں ایک مخلص دوست تھے جو اب فوت ہو چکے ہیں۔ ان کے لڑکے نے
مجھے لکھا کہ میرے والد میرے نام ” الفضل“ جاری نہیں کراتے ۔ میں نے انہیں لکھا کہ آپ کیوں
اس کے نام ” الفضل“ جاری نہیں کراتے ؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں چاہتا ہوں کہ مذہب
کے معاملہ میں اسے آزادی حاصل ہو اور وہ آزادانہ طور پر اس پر غور کر سکے۔ میں نے انہیں لکھا
کہ ”الفضل“ پڑھنے سے تو آپ سمجھتے ہیں اس پر اثر پڑے گا اور مذہبی آزادی نہ رہے گی لیکن کیا
اس کا بھی آپ نے کوئی انتظام کر لیا ہے کہ اس کے پروفیسر اس پر اثر نہ ڈالیں ، کتابیں جو وہ
پڑھتا ہے وہ اثر نہ ڈالیں ، دوست اثر نہ ڈالیں اور جب یہ سارے کے سارے اثر ڈال رہے ہیں
تو کیا آپ چاہتے ہیں کہ اسے زہر تو کھانے دیا جائے اور تریاق سے بچایا جائے ۔ تو میں بتا رہا تھا
که اقامت نماز ضروری ہے اور اس میں خود نماز پڑھنا، دوسروں کو پڑھوانا ، اخلاص اور
جوش کے ساتھ پڑھنا، باوضو ہو کر ٹھہر ٹھہر کر با جماعت اور پوری شرائط کے ساتھ پڑھنا
ضروری ہے اس کی طرف ہمارے دوستوں کو خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے ۔ مجھے افسوس
ہے کہ کئی لوگوں کے متعلق مجھے معلوم ہوتا ہے کہ وہ خود تو نماز پڑھتے ہیں مگر ان کی اولاد نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی