ہندووں میں تبلیغ

انوارالعلوم (جلد 16), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
پڑھتی ۔ اولاد کو نماز کا پابند بنانا بھی اشد ضروری ہے اور نہ پڑھنے پر ان کو سزا دینی چاہئے۔
ایسی صورت میں بچوں کا خرچ بند کرنے کا تو حق نہیں ہاں یہ کہا جا سکتا ہے کہ میں خرچ تو
دیتا رہوں گا مگر تم میرے سامنے نہ آؤ جب تک نماز کے پابند نہ ہو۔ ہاں اگر کوئی بچہ کہہ
دے کہ میں مسلمان نہیں ہوں تو پھر البتہ حق نہیں کہ اُس پر زور دیا جائے لیکن اگر وہ احمدی
اور مسلمان ہے تو پھر اسے سزا دینی چاہئے اور کہہ دینا چاہئے کہ آج سے تم ہمارے گھر میں
نہیں رہ سکتے جب تک کہ نماز کے پابند نہ ہو جاؤ۔
ہے
تیسری چیز وَ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ کے یعنی اللہ تعالیٰ نے جو کچھ دیا ہے اس میں سے خرچ
کیا جائے۔ خدا تعالیٰ کی دی ہوئی پہلی چیز جذبات ہیں۔ بچہ جب ذرا ہوش سنبھالتا ہے تو محبت اور
پیار اور غصہ کو محسوس کرتا ہے، خوش ہوتا اور ناراض ہوتا ہے، پھر پیدائش سے بھی پہلے اللہ تعالیٰ نے
انسان کو آنکھیں ، ناک، کان اور ہاتھ پاؤں دیئے ہیں۔ پھر بڑا ہونے پر علم ملتا ہے، طاقت ملتی
ہے ان سب میں سے تھوڑا تھوڑا خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کا مطالبہ ہے۔ علم ، روپیہ، عقل،
جذبات اور اپنی طاقتیں خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنے کا حکم ہے یہ مطالبہ ایسا وسیع ہے کہ اس کی
تفصیل کے لئے کئی گھنٹے درکار ہیں اور اس پر ہزار صفحہ کی کتاب لکھی جا سکتی ہے مگر کتنے لوگ ہیں
جو اس کی اہمیت کو سمجھتے ہیں ۔ بہت سے ہیں جو تھوڑا بہت صدقہ دے کر سمجھ لیتے ہیں کہ اس مطالبہ
کو پورا کر دیا۔ حالانکہ یہ بہت وسیع ہے۔ جہاد کا حکم بھی اسی کا ایک جزو ہے۔ بعض امراء صدقہ
دے دیتے ہیں، کچھ پیسے خرچ کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ انہوں نے اس حکم کی تعمیل کر دی حالانکہ
اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کی دی ہوئی بہت سی چیزوں میں سے ایک کو خرچ
کر دیا مگر اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ سب کچھ جو تمہیں دیا گیا ہے ان سب میں سے کچھ کچھ خرچ کرو۔
ہماری تائی صاحبہ تھیں اسی پچاسی سال کی عمر میں سارا سال روئی کو کتوانا، پھر اٹیاں بنانا،
پھر جلا ہوں کو دے کر اُس کا کپڑا بنوانا اور پھر رضائیاں اور تو شکیں بنوا کر غریبوں میں تقسیم کرنا اُن کا
دستور تھا اور اس میں سے بہت سا کام وہ اپنے ہاتھ سے کرتیں۔ جب کہا جاتا کہ دوسروں سے کرا لیا
کریں تو کہتیں اس طرح مزا نہیں آتا۔ تو اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی ہر چیز کو خدا تعالیٰ کی راہ میں خرچ
کرنے کا حکم ہے مگر کتنے لوگ ہیں جو ایسا کرتے ہیں؟ بعض لوگ چند پیسے کسی غریب کو دے کر سمجھ
لیتے ہیں کہ اس پر عمل ہو گیا حالانکہ یہ درست نہیں ۔ جو شخص پیسے تو خرچ کرتا ہے مگر اصلاح وارشاد
کے کام میں حصہ نہیں لیتا وہ نہیں کہہ سکتا کہ اُس نے اس حکم پر عمل کر لیا ہے یا جو یہ کام بھی کرتا ہے

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
مگر ہاتھ پاؤں اور اپنی طاقت کو خرچ نہیں کرتا، بیواؤں اور یتیموں کی خدمت نہیں کرتا وہ بھی نہیں
کہہ سکتا کہ اُس نے اس پر عمل کر لیا ہے تو اللہ تعالیٰ کی راہ میں ساری قوتوں کو صرف کرنے کا حکم
ہے۔ جذبات کو بھی خدا تعالیٰ کی راہ میں صرف کرنا ضروری ہے مثلاً غصہ چڑھا تو معاف کر دیا۔
اسی کے ماتحت ہاتھ سے کام کرنا اور محنت کرنا بھی ہے۔ اور میں خدام الاحمدیہ کو خصوصیت سے
یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ خدمت خلق کی روح نو جوانوں میں پیدا کریں ۔ شادیوں بیا ہوں
اور دیگر تقریبات میں کام کرو، خواہ وہ کسی مذہب کے لوگوں کی ہو۔
اس کے بعد فرمایا وَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَیک اے اس میں ایمان بالقرآن کا
حکم ہے مگر اس کو صرف ۔ وصرف ماننا ہی کافی نہیں بلکہ اس کے ہر حکم کو اپنے اوپر حاکم بنانا ضروری ہے۔
اس سلسلہ میں میں نے احباب کو یہ نصیحت کی تھی کہ قرآن کریم نے عورتوں کو حصہ دینے کا جو
حکم دیا ہے اس پر عمل کریں۔ اور چند سال ہوئے جلسہ سالانہ کے موقع پر میں نے احباب
سے کہا تھا کہ کھڑے ہو کر اس کا اقرار کریں اور اکثر نے کیا بھی تھا مگر میرے پاس شکائتیں تھا
پہنچتی رہتی ہیں کہ بعض احمدی نہ صرف یہ کہ خود حصہ نہیں دیتے بلکہ دوسروں سے لڑتے ہیں
کہ تم بھی کیوں دیتے ہو۔ مسلمانوں نے جب عورتوں سے یہ سلوک شروع کیا تو خدا تعالیٰ
نے اُن کو عورتیں بنا دیا۔ انہیں ماتحت کر دیا اور دوسروں کو ان پر حاکم کر دیا انہوں نے
عورتوں کو ان کے حق سے محروم کیا تو خدا تعالیٰ نے ان سے حکومت چھین کر انگریزوں کو
دے دی۔ انہوں نے عورتوں کو نیچے گرایا اور خدا تعالیٰ نے ان کو گرا دیا۔ لیکن اگر تم آج خدا
عورتوں کو ان کے حقوق دینے لگ جاؤ اور مظلوموں کے حق قائم کرو تو خدا تعالیٰ کے
فرشتے آسمان سے اُتریں گے اور تمہیں اُٹھا کر اوپر لے جائیں گے۔
پس عورتوں کے حقوق ان کو ادا کرو اور ان کے حصے ان کو دو مگر اس طرح نہیں جس طرح
قاد
کا ایک واقعہ میں نے پہلے بھی کئی بار سنایا ہے ایک احمدی تھے ان کی دو بیویاں تھیں ۔ قو ۔ قادیان سے
ایک دوست ان کے پاس گئے تو ان کو معلوم ہوا کہ وہ اپنی بیویوں کو مارتے ہیں۔ انہوں نے
نصیحت کی کہ یہ ٹھیک نہیں ۔ اُس نے کہا کہ میں نے اپنا یہ اصول بنا رکھا ہے کہ جب ایک غلطی
کرے تو اُسے تو اُس کی غلطی کی وجہ سے مارتا ہوں اور دوسری کو ساتھ اِس لئے مارتا ہوں کہ وہ اس
پر ہنسے نہیں ۔ جو دوست قادیان سے گئے تھے اُنہوں نے بہت سمجھایا کہ یہ اسلام کی تعلیم کے خلاف
بات ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اسے سخت ناپسند فرماتے ہیں ۔ اُس نے سن کر کہا کہ اچھا

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
پھر تو بہت بڑی غلطی ہوئی اب کیا کروں ۔ کیا معافی مانگوں؟ انہوں نے کہا ہاں معافی مانگ لو۔ وہ
گھر پہنچے اور بیویوں کو بلا کر کہا کہ مجھ سے تو بڑی غلطی ہوتی رہی جو میں تم کو مارتا رہا۔ مجھے معلوم ہوا
ہے کہ یہ تو گناہ ہے اور حضرت صاحب اس پر بہت ناراض ناراض ہوتے ہیں اس لئے مجھے معافی دے
دو۔ وہ دل میں خوش ہوئیں کہ آج ہمارے حقوق قائم ہونے لگے ہیں ۔ بگڑ کر کہنے لگیں کہ تم مارا ہی
کیوں کرتے ہو؟ اُس نے کہا کہ بس غلطی ہو گئی اب معاف کر دو۔ وہ کہنے لگیں کہ نہیں ہم تو معاف
نہیں کریں گی۔ اِس پر اُس نے کہا کہ سیدھی طرح معانی دیتی ہو یا لاہواں چھل، یعنی کھال
اُدھیڑوں ۔ وہ سمجھ گئیں کہ بس اب یہ بگڑ گئے ہیں جھٹ کہنے لگیں کہ نہیں ہم تو یونہی کہہ رہی تھیں
آپ کی مار تو ہمارے لئے پھولوں کی طرح ہے۔
ہندوستان میں عورتوں کو جانوروں سے بھی بدتر سمجھا جاتا ہے۔ کتے کو اس طرح نہیں مارا
جاتا، بیلوں اور جانوروں کو بھی اس طرح نہیں مارا جاتا جس طرح عورتوں کو مارا جاتا ہے اور
عورتوں کے ساتھ ان کے اس سلوک کا یہ نتیجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو عورتوں کی پوزیشن دے
دی ہے۔ جب عورت کی عزت نہ کی جائے تو اولاد کے دل میں بھی خساست پیدا ہوتی ہے۔ باپ
خواہ سید ہو لیکن اگر اُس کی ماں کی عزت نہ ہو تو وہ اپنے آپ کو انسان کا بچہ نہیں بلکہ ایک انسان
اور حیوان کا بچہ سمجھتا ہے اور اس طرح وہ بزدل بھی ہو جاتا ہے۔ پس عورتوں کی عزت قائم کرو
اس کا نتیجہ یہ بھی ہوگا کہ تمہارے بچے اگر گیدڑ ہیں تو وہ شیر ہو جائیں گے۔
يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ کے بعد ایمان وَمَا أُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ " کا حکم ہے جس
کے معنے یہ ہیں کہ دوسروں کے بزرگوں کا جائز ادب اور احترام کرو۔ گویا اس میں صلح کی تعلیم دی
گئی ہے پھر اس میں یہ بھی تعلیم ہے کہ تبلیغ میں نرمی اور سچائی کا طریق اختیار کرو۔
آخری چیز یقین بالآخرۃ ہے اس کے معنے دو ہیں ایک تو مرنے کے بعد زندگی کا یقین ہے۔
بعض دفعہ انسان کو قربانیاں کرنی پڑتی ہیں مگر ایمان بالغیب کی طرف اُس کا ذہن نہیں جاتا اُس وقت
اِس بات سے ہی اس کی ہمت بندھتی ہے کہ میری اس قربانی کا نتیجہ اگلے جہان میں نکلے گا۔ پھر اس
کے یہ معنے بھی ہیں کہ انسان ایمان رکھے کہ خدا تعالیٰ مجھ پر بھی اسی طرح کلام نازل کر سکتا ہے جس
طرح اُس نے پہلوں پر کیا اس کے بغیر اللہ تعالیٰ کے ساتھ محبت پیدا نہیں ہو سکتی۔ خدا تعالیٰ سے محبت
وہی شخص کر سکتا ہے جو یہ سمجھے کہ خدا تعالیٰ میری محبت کا صلہ مجھے ضرور دے سکتا ہے جس کے دل میں
یہ ایمان نہ ہو وہ خدا تعالیٰ سے محبت نہیں کر سکتا۔

انوار العلوم جلد ۱۶
بعض اہم اور ضروری امور
پس یہ چھ کام ہیں جو انصار الله ، خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کے ذمہ ہیں ۔ ان کو چاہئے
کہ پوری کوشش کر کے جماعت کے اندر ان امور کو رائج کریں تا کہ ان کا ایمان صرف رسمی ایمان
نہ رہے بلکہ حقیقی ایمان ہو جو انہیں اللہ تعالیٰ کا مقرب بنا دے اور وہ غرض پوری ہو جس کے لئے
میں نے اس تنظیم کی بنیاد رکھی ہے۔ (الفضل ۲۶ اکتوبر ۱۹۶۰ء)
البقرة : ٢٦
ے آئینہ کمالات اسلام صفحه ۵۸۶ روحانی خزائن جلد ۵
سے آئینہ کمالات اسلام صفحه ۵۹۶ روحانی خزائن جلد ۵ المنافقون : 8
مسلم کتاب البر والصلة باب تراحم المؤمنين (الخ)
شهادة القرآن صفحه ۸۴ روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۸۰
کے ازالہ اوہام صفحه ۲۷۳ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۳۷۳ النمل : ۳۵
و کریٹ: (CRETE) ۔ مشرقی بحیرہ روم میں یونان کا سب سے بڑا جزیرہ۔ کریٹ کی قدیم منونی
(MINOAN) تہذیب دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے تھی۔ دوسری عالمی جنگ میں
انگریزی فوجیں اپریل ۱۹۴۱ء میں پسپا ہو کر کریٹ میں جمع ہوئیں اور مئی میں جرمنوں کے
زبردست ہوا ہوائی حملوں سے کچلی گئیں۔ ۱۹۴۴ء کے آخر میں برطانوی بحری طاقت نے
جزیرے کو گھیرے میں ۔ کو پھیرے میں لے لیا اور جرمنوں نے چھاپہ مار اتحادی دستوں کے سامنے ہتھیار
ڈال دیئے۔ (اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۱۹۹ ۔ لاہور ۱۹۸۸ ء )
۱۰ حقیقة الوحی صفحه ۲۲۶ - روحانی خزائن جلد ۲۲
ال متی باب ۲۵ آیت ۱ تا ۱۳ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۲۲ء
۱۲ کنسٹریشن کیمپ: سیاسی اور جنگی اسیروں کے کیمپ
مسلم كتاب الايمان باب جواز الاستسرار بالايمان للخائف
١٤ البقرة : ٣٠٢ ۱۵ تذکره صفحه ۴۵ ۔ ایڈیشن چهارم
البقرة : ۴
ک سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحہ ۱۶ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
بخاری کتاب المغازى باب فَضْلُ مَنْ شَهِدَ بَدْرًا
٢٠٠١٩ البقرة : ۴
۲۱ ۲۲ البقرة : ٦

انوار العلوم جلد ۱۶
سیر روحانی (۳)
سیر روحانی (۳)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی