خدام الاحمدیہ سے خطاب
انوارالعلوم (جلد 16)
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ
خدام الاحمدیہ سے خطاب
( فرموده ۱۸ راکتو بر ۱۹۴۲ء بر موقع چوتھا سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:-
مجھے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ سال بیرونی خدام کی حاضری دوسو پچاس کے قریب تھی اور اس
سال بیرونی خدام کی حاضری ۳۸۶ ہے ۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ قادیان کے ارد گرد
بہت سی نئی جماعتیں قائم ہو رہی ہیں اور اس امر کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ خدام الاحمدیہ کی تنظیم کو
روز بروز زیادہ مکمل ہوتے چلے جانا چاہئے میرے نزدیک یہ حاضری تسلّی بخش نہیں ۔ کہا جاتا ہے
کہ ملازم پیشہ لوگوں کو اس دفعہ رخصتیں نہیں مل سکیں مگر جہاں تک میں سمجھتا ہوں گزشتہ سال بھی
ملازم پیشہ لوگوں کی تعداد زیادہ نہیں تھی اس لئے یہ اثر در حقیقت زمینداروں کی کمی کی وجہ سے پڑا
ہے۔ ابھی مجھے بتایا گیا ہے کہ ملازمت پیشہ لوگ با وجود رخصت نہ ملنے کے زیادہ تعداد میں شریک
ہوئے ہیں اس لئے حاضری میں کمی زمینداروں کی طرف سے ہی ہوئی ہے۔ میرے نزدیک اس
قسم کی ریلی میں یہ نہیں ہونا چاہئے کہ سارے خدام آئیں بلکہ ان کے نمائندے ہی اس موقع پر
آنے چاہئیں ہاں اگر کوئی شخص شوق سے آنا چاہے تو اُسے آنے کی اجازت ہونی چاہئے یہ پابندی
نہیں ہونی چاہئے کہ نمائندوں کے سوا اور کوئی نہ آئے ۔ پھر ان نمائندوں کا یہ فرض ہونا چاہئے کہ
یہاں کی کارروائیوں کو نوٹ کریں اور اپنی اپنی مجالس میں اسی لائن پر خدام الاحمدیہ کا اجتماع
کریں مگر جیسا کہ میں نے کہا ہے جو شخص اپنی مرضی اور خواہش سے آنا چاہے اُسے روکنا
نہیں چاہئے بلکہ اُسے بھی شامل ہونے کی اجازت دینی چاہئے ۔ (سوائے مجلس کے کہ جس میں
صرف نمائندے ہونے چاہئیں ورنہ رائے شماری غلط ہو جائے گی ) پھر یہ امر مد نظر رکھنا بھی
ضروری ہے کہ صدر کے انتخاب کے موقع پر ہر جماعت کا ووٹ اُس جماعت کے افراد کے لحاظ
وہ
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
-
سے شمار ہونا چاہئے در حقیقت اصول یہی ہوتا ہے کہ چونکہ جماعت کے تمام افراد جمع نہیں ہو سکتے
اِس لئے اُن کا نمائندہ جب کسی رائے کا اظہار کرتا ہے تو وہ رائے تمام جماعت کی سمجھی جاتی ہے
اس وجہ سے اُس کا ووٹ ایک نہیں ہوگا بلکہ جس قدر اس جماعت کے افراد ہوں اُسی قدر اس
کے ووٹ سمجھے جانے چاہئیں ۔ مثلاً فرض کرولا ہور کی جماعت والے کسی ایک شخص کو بھیج دیتے ہیں
اور لاہور کی جماعت کے ممبر ڈیڑھ سو ہیں تو جب ووٹ لیا جائے گا اس ایک شخص کا ووٹ ڈیڑھ سو
ووٹ کا قائم مقام سمجھا جائے گا۔ ایسے موقع پر پہلے سے آئندہ سال کے لئے عہدہ داروں کے نام
منگوا لینے چاہئیں اور ان ناموں کی بیرونی جماعتوں کو اطلاع دے دینی چاہئے کہ فلاں فلاں نام
صدارت کے لئے تجویز کئے گئے ہیں ان کے متعلق اپنی جماعت کی رائے دریافت کر کے اپنے
نمائندہ کو اطلاع دے دی جائے مگر اس بات کا نہایت سختی سے انتظام کرنا چاہئے کہ انتخاب کے
موقع پر کسی قسم کا پراپیگنڈا نہ ہو یہ اسلامی ہدایت ہے اور جو شخص اس ہدایت کی خلاف ورزی کرتا
ہے وہ مجرم ہے۔ ہر شخص کی جو ذاتی رائے ہو وہی اُسے پیش کرنی چاہئے ۔ جو شخص دوسرے سے یہ
کہتا ہے کہ میرے حق میں ووٹ دو یا کسی دوسرے کی رائے کو کسی دوسرے کے حق میں بدلنے کی
کوشش کرتا ہے وہ قوم کا مجرم ہے اور ایسے شخص کو سخت سزا دینی چاہئے تا کہ آئندہ جماعت کے
قلوب میں یہ امر راسخ ہو جائے کہ ہم نے ایسے انتخابات میں کبھی بھی دوسرے کی رائے کے پیچھے
نہیں چلنا بلکہ جو ذاتی رائے ہو اُسی کو پیش کرنا ہے۔ ہاں جیسا کہ صحابہ کے طریق سے معلوم ہوتا
ہے عین مجلس میں ایک دوسرے کو اپنے اپنے دلائل پیش کرنے کا حق حاصل ہے چنانچہ حضرت
ابو بکر رضی اللہ عنہ کا جب خلافت کے لئے انتخاب ہوا تو اس پہلی خلافت کے موقع پر انصار اور
مہاجرین دونوں گروہوں نے اپنے اپنے دلائل دیئے ۔ مہاجرین نے اس بات کے دلائل دیئے کہ
کیوں مہاجرین میں سے خلیفہ ہونا چاہئے اور انصار نے اس بات کے دلائل دیئے کہ کیوں کم سے کم
انصار میں سے بھی ایک خلیفہ ہونا چاہئے ۔ انصار کہتے تھے کہ ہم اس بات کے مخالف نہیں کہ
مہاجرین میں سے کوئی خلیفہ ہو ہم صرف یہ کہتے تھے کہ ہم میں سے بھی ایک خلیفہ ہو اور مہاجرین
میں سے بھی ایک خلیفہ ہوئے غرض مجلس میں دلائل دیئے جا سکتے ہیں مگر یہ جائز نہیں کہ الگ اور مخفی
طور پر دوسروں کو تحریک کی جائے کہ فلاں کے حق میں رائے دی جائے اس قسم کا پراپیگنڈا اسلام
کے بالکل خلاف ہے۔ ہاں جیسا کہ میں نے بتایا ہے مجلس میں آکر اپنے اپنے دلائل پیش کئے
جاسکتے ہیں مثلاً فرض کرو صدر کے انتخاب کے موقع پر کوئی شخص یہ چاہتا ہے کہ نئے آدمیوں کو کام
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
کرنے کا موقع دیا جائے تو وہ یہ دلیل دے سکتا ہے کہ میں پرانے صدر کے خلاف نہیں مگر اس
بات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ نئے آدمیوں کو کام کرنے کا موقع ملنا چاہئے تا کہ انہیں بھی
تجربہ حاصل ہو اور وہ بھی اس قسم کی ذمہ داری کا کام کرنے کے قابل ہوسکیں ۔ اس کے مقابلہ میں
جو شخص پرانے صدر کا حامی ہو وہ یہ کہہ سکتا ہے کہ جب ایک شخص کو تجربہ حاصل ہو چکا ہے تو اگر
اسے ہٹا دیا جائے تو خدام الاحمدیہ کو اس کے تجربہ سے کیا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ غرض اپنے اپنے
رنگ میں دونوں فریق دلائل دے سکتے ہیں اور اس میں کوئی حرج کی بات نہیں بلکہ اس طرح
علمی ترقی ہوتی ہے ہاں اُس وقت وقتی طور پر ایسا صدر ہونا چاہئے جو زبردست اور بارعب ہو اور
کسی کو مقررہ حدود سے باہر نہ نکلنے دے بلکہ جیسے پارلیمنٹ کے جلسوں میں ایسے موقع پر صدر کو
سپاہیوں کی ایک جمعیت دے دی جاتی ہے تا کہ اگر کوئی نافرمانی کرے تو پولیس کے ذریعہ اس کا
تدارک کیا جائے اسی طرح انتخابات کے موقع پر جو وقتی طور پر صدر مقرر ہو اُس کے ساتھ بھی
نوجوانوں کا ایک گروہ ہونا چاہئے تا کہ اگر کوئی شخص نافرمانی کرے تو اُسے مجلس سے نکالا جا سکے یا
اُسے مناسب سزا دی جائے ۔ اسی طرح دوسرے لوگ بھی صدر اس وقت جو بھی حکم دے اُس کو
دلیری سے اور بغیر کسی کے لحاظ کے پورا کرنے کے لئے کھڑے ہو جا ئیں اس رنگ میں اگر کوئی
کام کیا جائے اور باہر سے آنے والوں کی رائے ان کی جماعت کی تعداد کو ملحوظ رکھ کر شمار کی جائے
تو اس طرح نہ صرف جماعتوں کو اُن کا ایک حق دیا جا سکے گا بلکہ مرکز کو بھی آئندہ یہ خیال رہے گا کہ
وہ ہر جماعت کی تعداد کو محفوظ رکھے ۔ فرض کرو ایک شخص کہتا ہے ہماری جماعت کی تعداد دو سو ہے
ایسے موقع پر اگر مرکز کے پاس اس جماعت کی تعداد محفوظ ہوگی تو وہ بتا سکے گا کہ یہ تعداد درست
ہے یا نہیں یا اس تعداد میں کتنی کمی بیشی ہے ۔ پس اس کے نتیجہ میں ایک طرف تو مرکز کو توجہ رہے گی
کہ وہ تمام جماعتوں کو ایک نظام کے ماتحت لانے کی کوشش کرے اور دوسری طرف جماعتوں کو یہ
احساس پیدا ہو گا کہ ہماری جماعت کی تعداد زیادہ ہو اور ہم وقت سے پہلے پہلے اپنی تعداد کو
درج رجسٹر کرالیں ۔ پس ایک تو آئندہ سال سے اس بات کا انتظام کرنا چاہئے دوسرے قادیان
کے محلوں میں سے بھی ایسے موقع پر ان کے صرف نمائندے ہی آنے چاہئیں تا کہ جب انتخاب ہو
تو اُس وقت ہجوم نہ ہو۔ ہر محلے والے اپنے اپنے آدمی بھیج دیں اور اُن کا فرض ہو کہ جب انتخاب
کا وقت آئے تو وہ اکثریت کی رائے کو پیش کر دیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بعض دفعہ کچھ لوگوں
کی رائے ایک طرف ہو سکتی ہے اور کچھ لوگوں کی رائے دوسری طرف ہو سکتی ہے اور اس طرح ان
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
لوگوں کو جن کی رائے عام انتخاب کے موقع پر نہ پیش کی جائے گِلہ اور شکوہ پیدا ہوسکتا ہے مگر بہر حال
چونکہ عام طریق یہی ہے کہ اکثریت کی رائے کو پیش کیا جاتا ہے اس لئے جماعت کی رائے وہی
سمجھی جائے گی جو اکثریت کی رائے ہوگی۔ بے شک اکثریت کی رائے میں بھی نقص ہو سکتا ہے مگر
بہر حال اس ناقص دنیا میں ناقص قوانین میں سے جو زیادہ بہتر ہو اسی کو اختیار کیا جائے گا۔ پس
قادیان سے بھی انتخاب کے موقع پر محدود آدمی شامل ہونے چاہئیں ۔ مثلاً دارالرحمت والے ایک
نمائندہ بھیج دیں، دارالانوار والے ایک نمائندہ بھیج دیں، اسی طرح باقی محلوں والے ایک ایک
نمائندہ بھیج دیں مگر عام ریلی کے سلسلہ میں قادیان والوں کو لازماً حاضر ہونا چاہئے اور جو باہر کی
مجالس ہیں ان کے متعلق کوئی قانون مقرر کر لیا جائے مثلاً پچاس ممبروں پر وہ ایک نمائندہ بھیج دیں
یا تمھیں ممبروں پر ایک نمائندہ بھیج دیں بلکہ ہو سکتا ہے آئندہ آئندہ بڑھتے بڑھتے ہمیں فی ہزار ایک یا
فی دس ہزار ایک نمائندہ لینا پڑے۔ مثلاً لاہور کسی وقت سارے کا سارا احمدی ہو جاتا ہے اور
لاہور کی آبادی پانچ لاکھ ہے تو اس میں سے اگر تین لاکھ، پندرہ سے چالیس سال عمر والے سمجھ
لئے جائیں اور نصف تعداد عورتوں کی نکال دی جائے تو ڈیڑھ لاکھ آدمی رہ جائیں گے اب اگر ہم
سوسو پر ایک نمائندہ لیں تو ڈیڑھ ہزار نمائندے بن جائیں گے اور اگر دس دس ہزار پر ایک نمائندہ
لیں تو پندرہ نمائندے آئیں گے اسی طرح اگر کسی وقت لاہور میں خدام کی اتنی کثرت ہو جائے کہ
ان کا کوئی ایک اجتماع نہ ہو سکے تو وہ ایسے موقع پر محلہ وار نمائندے بھیج سکتے ہیں مگر بہر حال ان
کے ووٹ اُسی قدر سمجھے جانے چاہئیں جس قدر ان کے حلقہ کی جماعت کی تعداد ہو۔ پس ایک
تو میں یہ ہدایت دیتا ہوں ۔ دوسرے ریلی کے متعلق میں نے بتایا ہے کہ اس میں قادیان کے سب
لوگوں کو حاضر ہونا چاہئے مگر باہر سے صرف نمائندے بُلائے جائیں ہاں اگر کوئی شخص اپنے شوق
سے آنا چاہے تو اُس کے لئے شامل ہونے کا دروازہ کھلا رکھنا چاہئے ۔
اب میں خدام الاحمدیہ کے کام کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں میں نے گل خدام الاحمدیہ کو کام
کرتے دیکھا ہے اور مجھ پر یہ اثر ہے کہ اس دفعہ اصول کو مد نظر رکھ کر کام کیا گیا ہے چنانچہ جب
مشاہدہ و معائنہ کا مقابلہ ہورہا تھا تو میں نے دریافت کیا کہ تم کس طرح اس کے متعلق فیصلہ کرو گے؟
اس پر انہوں نے بتایا کہ ہم نے خود مشاہدہ و معائنہ کر کے اس کے بعض پوائنٹ مقرر کئے ہوئے
ہیں جن کو دیکھ کر ہم اس بارہ میں آسانی سے فیصلہ کر سکتے ہیں ۔ اسی طرح آواز کی بلندی کے
مقابلہ میں ایک ترتیب سے نشان لگائے گئے تھے اور اس میں تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھا گیا تھا۔
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
آواز کی صفائی کا بھی لحاظ رکھا گیا تھا اور آواز کے دور تک پہنچنے کا بھی لحاظ رکھا گیا تھا۔ گویا جو پہلو
ضروری ہیں اُن کو انہوں نے ملحوظ رکھا تھا ایک کمی ہے جو دُور کی جانی چاہئے ۔ آئندہ ہر بڑی
جماعت کو ہر عملی مقابلہ میں اپنے نمائندے بھیجنے کے لئے مجبور کرنا چاہئے تا کہ تربیت کی طرف
مجالس کو زیادہ توجہ ہو میرے نزدیک تمام مشقوں میں سے ایک نہایت ہی اہم مشق جس سے دشمن کے
مقابلے میں فائدہ اُٹھایا جاسکتا ہے اور جس کی طرف ہماری جماعت کے ہر فرد کو توجہ کرنی چاہئے
حواس خمسہ کو ترقی دینے کی کوشش ہے یہ ایک نہایت ہی اہم اور ضروری چیز ہے میں نے افسوس
سے یہ امر سُنا ہے کہ اس دفعہ وقت کی کمی کی وجہ سے اس قسم کے مقابلے کم رکھے گئے ہیں
ناک
در حقیقت یہ توازن کی غلطی تھی ورنہ ان مقابلوں کے لئے زیادہ وقت مقرر کرنا چاہئے تھا مثلاً نا
کی جس ہے یہ ایک اعلیٰ درجہ کی حس ہے اور اس سے بڑے بڑے کام لئے جا سکتے ہیں ناک کی
حس اگر تیز ہو تو اس سے صرف خوشبو اور بدبو کا ہی احساس ترقی نہیں کرتا بلکہ یہ بھی بتایا جا سکتا
ہے ۔ کہ کس کس قوم میں کس کس قسم کی بو پائی جاتی ہے ۔ وحشی اقوام میں یہ حسّ اتنی تیز ہوتی ہے
کہ سونگھ کر بتا دیتی ہیں کہ یہاں سے فلاں قوم کا آدمی گزرا ہے ۔ مختلف قوموں میں خاص خاص قسم
کی بُو پائی جاتی ہے مثلاً مجھ پر یہ اثر ہے کہ میں جتنے انگریزوں سے ملا ہوں مجھے اُن سے ایک قسم
کی مچھلی کی بو آتی ہے۔ اب اگر میرا یہ اثر صحیح ہوا اور ہماری ناک کی جس تیز ہو تو خواہ ہماری آنکھیں
بند ہوں ہم معلوم کر سکتے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی انگریز کھڑا ہے یا اگر ہمارے قریب سے کوئی
انگریز گزرے گا ہم فوراً پہچان جائیں گے کہ کوئی انگریز گزر رہا ہے۔ اِسی طرح افغانستان کے
باشندوں میں میں نے محسوس کیا ہے کہ اُن سے اُس کھال کی سی جس پر برسات گزری ہو بو محسوس
ہوتی ہے۔ اب اگر میرا یہ خیال صحیح ہو یا پچاس فیصدی ہی درست ہو تو کسی علاقہ میں سے گزرتے
ہوئے اگر وہاں پٹھان ہوں گے ہم فوراً اپنی ناک کی جس سے پہچان لیں گے کہ یہاں پٹھان
رہتے ہیں۔ فرض کرو پٹھان ہمارے دوست ہیں اور جنگ کے موقع پر ہمیں ان کی امداد کی
ضرورت ہے تو ہم اپنی اس ناک کی جس سے کام لے کر فوراً اپنے دوستوں کو شناخت کرلیں گے
اور اُن کی مدد حاصل کر لیں گے اس قسم کی بو کا احساس خصوصاً بند کمروں میں زیادہ ہوتا ہے کیونکہ
وہاں بو زیادہ دیر تک رہتی ہے بعض دفعہ ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ کے بعد بھی کسی کمرہ میں آؤ اور تمہاری
ناک کی جس تیز ہو تو تمہیں فوراً پتہ لگ جائے گا کہ اس کمرہ میں کس قسم کے لوگ ٹھہرے ہیں ۔
میں نے دیکھا ہے میرے کمرہ میں عطر پڑا ہوا ہوتا ہے اور بعض دفعہ میری بیویاں وہاں آکر عطر
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
ا
لگاتی ہیں تو بعض دفعہ گھنٹوں بعد جب میں اُس کمرہ میں آتا ہوں تو فوراً پہچان لیتا ہوں کہ کسی نے
یہاں فلاں عطر لگایا ہے حالانکہ وہ عطر گھنٹوں پہلے لگایا گیا ہوتا ہے۔ اسی اسی ط طرح ہندوستانیوں اور
انگریزوں کے عطر کی خوشبو میں فرق ہوتا ہے ہندوستانی عام طور پر دیسی عطر لگاتے ہیں مگر انگریز
ہمیشہ الکوہل سینٹس لگاتے ہیں بعض ہندوستانی بھی اگر چہ اب سینٹس لگانے لگ گئے ہیں مگر انگریز
کبھی دیسی عطر نہیں لگاتے اب اگر کہیں سے ہمیں دیسی چنبیلی کے عطر کی خوشبو آئے یا دیسی گلاب
کے عطر کی خوشبو آئے تو ہم فوراً فیصلہ کر سکتے ہیں کہ یہاں سے کوئی ہندوستانی گزرا ہے اسی طرح
اور بہت سی معلومات خوشبو کے ذریعہ حاصل کی جاسکتی ہیں اور بعض لوگ تو اس جس کو ایسا تیز کر
لیتے ہیں کہ حیرت آتی ہے۔ ولایت میں جو خوشبو کے کارخانے ہیں اُن کا دار و مدار ہی ایسے لوگوں
پر ہوتا ہے چنانچہ بعض کارخانوں والے ہزاروں روپیہ ماہوار تنخواہ دے کر ایسے لوگوں کو ملازم
رکھتے ہیں جو خوشبو سونگھ کر بتا دیتے ہیں کہ اس میں فلاں فلاں چیزیں پڑی ہیں اور اس کی وجہ یہ
ہوتی ہے کہ بعض دفعہ کسی ایک کارخانے کی خوشبو مشہور ہو جاتی ہے اب دوسرے لوگ چاہتے ہیں
کہ اس کی نقل کریں اور ویسی ہی خوشبو خود بھی تیار کریں اس غرض کے لئے وہ ماہرین کو ملازم
رکھتے ہیں ۔ وہ لوگ ان خوشبوؤں کو سونگھ کر جن کی نقل تیار کرنی ہو بتا دیتے ہیں کہ اس میں
فلاں فلاں چیزیں پڑی ہیں اس میں غلطیاں بھی ہوتی ہیں مگر بہر حال انہیں خوشبو کی بنیادی اشیاء
معلوم ہو جاتی ہیں اور آہستہ آہستہ وہ اسی بنیاد پر خود بھی ویسی ہی خوشبو تیار کر لیتے ہیں ۔ اسی طرح
بعض لوگوں کی مزے کی جس اتنی تیز ہوتی ہے کہ حیرت آتی ہے اور یہ جس بھی بہت حد تک بڑھائی
جا سکتی ہے۔ کئی لوگ ایسے موجود ہیں جو دوائیاں چکھ کر بتا دیتے ہیں کہ اِس میں فلاں فلاں
دوائیاں پڑی ہیں ۔ قصہ مشہور ہے کہ ایک طبیب کی کسی دوائی کا بہت شہرہ ہو گیا مگر وہ اس دوائی کا
نسخہ کسی کو نہیں بتاتا تھا اُسی زمانہ میں ایک اور مشہور طبیب تھا جس کی مزے کی جس بہت تیز تھی اور
وہ چکھ کر بتا سکتا تھا کہ اس میں فلاں فلاں دوائیاں پڑی ہوئی ہیں مگر اُس طبیب کو وہ دوائی ملتی
نہیں تھی ۔ جو مریض طبیب کے پاس آتا اُسے وہ اپنے سامنے دوائی کھلا دیتا تھا ساتھ دوائی
نہیں دیتا تھا اس خوف سے کہ کہیں یہ دوائی دوسرے طبیب کے پاس نہ پہنچ جائے اور وہ اِس کا نسخہ
نہ معلوم کر لے۔ اس طبیب نے بڑی کوشش کی کہ کہیں سے دوائی مل جائے مگر نہ ملی آخر وہ مریض
اور اندھا بن کر اُس طبیب کے پاس گیا اور اپنی شکل میں بھی تبدیلی کر لی سر پر ایک بڑا سا کپڑا
لپیٹ لیا اور اندھا اور مریض بن کر اُس کے پاس پہنچا اور اپنے مرض کی علامتیں وہی بتائیں جن پر
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
وہ دوائی استعمال کی جاتی تھی نتیجہ یہ ہوا کہ وہ دھوکے میں آگیا اور اُس نے ایک گولی اُسے دے
دی اُس نے وہیں گولی اپنے منہ میں ڈال لی اور منہ میں ڈالتے ہی دواؤں کے نام گننے شروع
کر دیئے یہاں تک کہ وہ ننانوے نام گن کر گیا جب ننانوے نام گن چکا تو اُس کا سانس ٹوٹ گیا۔
طبیب کہنے لگا الْحَمْدُ لِلهِ کہ انہیں سویں دوا کا پتہ نہیں لگا اس نسخہ میں سو دوائیں پڑتی تھیں
ننانوے تم نے گن لیں سویں کا تمہیں پتہ نہیں لگ سکا اس لئے اب تم یہ نسخہ مکمل نہیں کر سکو گے ۔
تو ایسے لوگ بھی ہیں جن کے چکھنے کی جس بہت تیز ہوتی ہے۔
ولایت میں شراب کے جو کارخانے ہیں اُن میں بعض دفعہ پانچ پانچ ہزار روپیہ ماہوار تنخواہ
پر ایسے لوگ ملازم رکھے جاتے ہیں جو شراب کو چکھ کر یہ بتا دیتے ہیں کہ یہ شراب فلاں سن کی
شراب کے مطابق ہے اور فلاں شراب کا ذائقہ فلاں سن کی شراب سے ملتا ہے ہمارے ملک کی
شراب تولسی ، دودھ اور شربت ہے اور ہمارے ملک نے اس میں کوئی خاص ترقی نہیں کی ۔ چاہے
سو سال کے پرانے برتن میں ہی کسی کیوں نہ ہو وہ اُسے پی جاتے ہیں اور انہیں ذائقہ میں کوئی
فرق محسوس نہیں ہوتا مگر ولایت میں پانچ پانچ ہزار روپیہ ماہوار تنخواہ پر ایسے لوگ ملازم رکھے
جاتے ہیں جو شرابوں کو چکھتے رہتے ہیں اور چکھ کر بتا دیتے ہیں کہ اس شراب کا مزہ فلاں سن کی
شراب سے ملتا ہے اور اس شراب کا مزہ فلاں سن کی شراب سے ملتا ہے بلکہ پانچ پانچ ہزار روپیہ
تنخواہ کا بھی میں نے کم حساب لگایا ہے میں نے پانچ پانچ ہزار پونڈ سالانہ انکی تنخواہ پڑھی ہے اور
اس لحاظ سے انہیں پانچ ہزار روپیہ سے زیادہ ماہوار ملتا ہے۔ ان کا کام یہی ہوتا ہے کہ سارا دن
بیٹھے ہوئے شرابیں چکھتے رہتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ اس کا انگور فلاں سن کے انگور سے مشابہہ ہے
اور یہ شراب فلاں سن کی شراب کے مطابق ہے نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ایک شراب تو پانچ روپے بوتل
کے حساب سے فرورخت ہوتی ہے اور ایک ویسی ہی شراب صرف ذائقہ کے تغیر کی وجہ سے
دوسو روپے بوتل کے حساب سے فروخت ہوتی ہے غرض چکھنے کی جس کو ترقی دے کر ایسے ایسے کام
لئے جاتے ہیں کہ حیرت آتی ہے۔ اسی طرح کانوں کی حس ہے اس کو بڑھا کر بھی حیرت انگیز
کام لئے جاسکتے ہیں امریکہ کے ریڈ انڈینز نے اس میں اتنی ترقی کی ہے کہ وہ زمین پر کان لگا کر
یہ بتا دیتے ہیں کہ اتنے سوار مثلاً دو چار میل کے فاصلے پر سے آرہے ہیں۔ اس کا راز یہ ہے کہ
گھوڑوں کے چلنے کی وجہ سے زمین میں حرکت پیدا ہوتی ہے وہ حرکت دوسرے کو معلوم بھی نہیں
ہوتی مگر انہوں نے کانوں کی جس بڑھا کر اتنی مشق کی ہوئی ہوتی ہے کہ وہ فوراً زمین پر کان لگا کر
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
اس حرکت کو معلوم کر لیتے ہیں اور میلوں میل سے سواروں کے آنے کی آواز سُن لیتے ہیں زیادہ
سوار ہوں تو پانچ پانچ میل سے آواز سُن لیتے ہیں ایک دو ہوں تو نسبتاً کم فاصلہ سے اور اگر کوئی
پیدل آ رہا ہو تو بھی پچاس سو گز کے فاصلے سے ہی اُس کے آنے کی آہٹ معلوم کر لیتے ہیں ۔
اس کے بعد میں یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ یہ باتیں تو تمہاری کھیلوں سے تعلق رکھتی
ہیں اور ان کا فائدہ تمہارے جسم کو پہنچ سکتا ہے لیکن تمہارا کام صرف ان کھیلوں کی طرف متوجہ ہونا
اور اپنے جسموں کو درست کرنا ہی نہیں بلکہ تمہارا حقیقی کام اخلاقی اور علمی رنگ میں ترقی کرنا ہے ۔
میں نے اپنے خطبات میں بار بار اس طرف توجہ دلائی ہے اور اس وقت بھی میں ایک ٹریکٹ میں
جو دفتر خدام الاحمدیہ نے شائع کیا ہے یہی پڑھ رہا تھا کہ خدام الاحمدیہ کو مذہبی ، اخلاقی اور عملی رنگ
میں کام کرنے کے لئے منظم کیا گیا ہے پس انہیں اپنے اس کام کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے
انہیں چاہئے تھا کہ اس موقع پر ان کاموں کے بھی مقابلے رکھتے جب خدام الاحمدیہ کا اصل کام یہ
ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ تعلیمی اور اخلاقی اور مذہبی رنگ کے مقابلے ایسے اجتماع میں نہ رکھے جائیں
میرے نزدیک آئندہ ایسے موقع پر بعض لیکچر ایسے رکھنے چاہئیں جن میں موٹے موٹے مسائل کے
متعلق اسلام اور احمدیت کی تعلیم کو بیان کر دیا جائے ۔ اسی طرح بعض امتحان مقرر کرنے چاہئیں اور
دیکھنا چاہئے کہ خدام الاحمدیہ کو احمدیت اور اسلام سے تعلق رکھنے والے مسائل سے کس حد تک
واقفیت ہے۔ جس طرح آئی سی ۔ ایس میں ایک جنرل نالج کا پرچہ ہوتا ہے اسی طرح احمدیت
کے متعلق ایک جنرل نالج کا پرچہ رکھنا چاہئے اور مختلف سوالات نوجوانوں سے دریافت کرنے
چاہئیں مثلاً یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتنی عمر تھی ؟ یا آپ کے کسی الہام کو پیش کر کے پوچھ
لیا جائے کہ اس کا کیا مفہوم ہے؟ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کسی کتاب کے متعلق
دریافت کیا جائے کہ وہ کس موضوع پر ہے ؟ یا یہ دریافت کیا جائے کہ تمہارے نزدیک وفات مسیح
کی سب سے بڑی دلیل کیا ہے؟ یا نبوت کی کیا تعریف ہے؟ یا ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
بعد رکس قسم کی نبوت کو جائز سمجھتے ہیں اور کسی قسم کی نبوت کو جائز نہیں سمجھتے ؟ یہ اور اسی قسم کے اور
سوالات نوجوانوں سے دریافت کئے جائیں اور اس طرح پتہ لگایا جائے کہ انہیں مذہبی مسائل
سے کہاں تک واقفیت ہے۔ اس طرح علمی مذاق بھی ترقی کرے گا اور جو لوگ سست ہو نگے وہ بھی
چست ہو جائیں گے ۔ اسی طرح اخلاق کے متعلق مختلف قسم کے سوالات دریافت کرنے چاہئیں ۔
مثلاً یہ اگر تم کو کوئی شخص گالی دے تو تم کیا کرو گے؟ یا اگر تم کو کوئی شخص مار نے لگ جائے تو تم کس
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
حد تک مار کھاؤ گے اور کس حد تک اس کا مقابلہ کرو گے؟ اسی طرح یہ سوال کیا جا سکتا ہے کہ اگر تم
دشمن کا مقابلہ کرو تو کس حد تک اُس کا مقابلہ کرنا شریعت کے مطابق ہوگا اور کیسا مقابلہ کرنا
شریعت کے خلاف ہوگا ؟ یا اگر کوئی شخص گالی دے تو کس حد تک صبر کرو گے اور کس حد تک خاموش
رہنا بے غیرتی بن جائے گا ؟ پھر یہ کہ اگر تم گالی کا جواب دو تو کس حد تک شریعت تمہیں جواب
دینے کی اجازت دیتی ہے اور کس حد تک نہیں دیتی ؟ ہمارے ملک میں عام طور پر چوہڑوں
اور چماروں کی گالیاں ماں بہن کی ہوتی ہیں۔ اب فرض کرو تمہارا ذہن کسی کی گالیاں سُن کر یہ
فیصلہ کرتا ہے کہ چُپ رہنا بے غیرتی ہے مجھے ان گالیوں کا جواب دینا چاہئے تو ایسے موقع پر بے شک
شریعت یہ کہے گی کہ اگر تم جواب دینا چاہتے ہو تو دو مگر شریعت اس بات کو جائز قرار نہیں دیگی کہ تم
بھی اُس کے جواب میں ماں بہن کی گالیاں دینے لگ جاؤ۔ یہ تو تم دوسرے کو کہہ سکتے ہو کہ تم
بڑے کمینے اور بداخلاق ہو تم نے بہت بڑا ظلم کیا جو ایسی گندی گالیاں دیں مگر شریعت تمہیں اس
بات کی اجازت نہیں دیگی کہ جس طرح اُس نے ماں بہن کی گالیاں دیں ہیں اسی طرح تم بھی
ماں بہن کی گالیاں دینی شروع کر دو۔ پس نو جوانوں سے دریافت کرنا چاہئے کہ جب کوئی شخص
تمہیں گالیاں دے تو کس حد تک شریعت تمہیں اس کے جواب کی اجازت دیتی ہے اور کس حد
تک نہیں دیتی ؟ ان سوالات کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس طرح جماعت کے نوجوانوں کے متعلق ہمیں یہ
علم حاصل ہوتا رہے گا کہ وہ اسلامی مسائل کو کس حد تک سمجھتے ہیں اور خود ان کے دلوں میں یہ
احساس پیدا ہوگا کہ انہیں ہر کام کے کرتے وقت اسلامی شریعت پر عمل کرنا چاہئے اور اسے کسی
حالت میں بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہئے ۔
و
جوئے کے خلاف قائم
پس یہ حصے بھی ریلی میں شامل ہونے چاہئیں اور میرے نزدیک اگر ان ن پر پر زورد زور به دیا جائے تو
یہ حصے بھی ایسے ہی دلچسپ بن جائیں گے جیسے کھیلیں دلچسپ ہوتی ہیں۔ ایسا امتحان اگر توجہ کی
جائے انسانی زندگی میں حرکت ، دلچسپی اور سرور پیدا کر دیتا ہے ۔ امریکہ میں ایک دفعہ حکومت نے ،
اف قانون جاری کر دیا۔ پولیس چلتی گاڑیوں میں گا میں گھس جاتی اور اور جب لوگوں کو جوا
کھیلتے دیکھتی تو انہیں فوراً گرفتار کر لیتی جب لوگوں نے دیکھا کہ اُن کی دلچسپی کا یہ سامان جاتا
رہا ہے تو انہوں نے اپنی دلچسپی کے لئے ایک اور راہ نکال لی۔ چنانچہ ایک اخبار نے لکھا کہ آخر
لوگوں نے اس قانون کا توڑ سوچ ہی لیا اور وہ اس طرح کہ جب انہوں نے دیکھا کہ پولیس جوا
وغیرہ نہیں کھیلنے دیتی تو ایک شخص نے ایک دن مصری کی ایک ڈلی نکال کر سامنے رکھ دی اور
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
دوسرے کو کہا کہ وہ بھی مصری کی ایک ڈلی نکال کر رکھ دیے اور پھر فیصلہ یہ کیا کہ جس کی ڈلی پر سب
سے پہلے مکھی بیٹھے گی وہ جیت جائے گا اور اسے دوسرا شخص اتنے ڈالر انعام دے گا۔ غرض اس
طرح انہوں نے کھیل کھیلنا شروع کر دیا کسی کو احساس بھی نہیں ہوتا تھا کہ جوا کھیلا جا رہا ہے وہ یہی
دیکھتا کہ مصری کی دو ڈلیاں پڑی ہوئی ہیں مگر در حقیقت ان مصری کی ڈلیوں سے ہی جوا کھیلا جارہا
ہوتا تھا مگر کسی کو پتہ نہیں لگتا تھا وہ یہ بھی جانتے تھے کہ اگر کبھی شور پیدا ہوا تو ہم آرام سے مصری
کی ڈلی اُٹھائیں گے اور منہ میں ڈال لیں گے جوئے کا کوئی نشان باقی نہیں رہے گا لیکن اِس
معمولی سی بات نے ان میں غیر معمولی دلچسپی پیدا کر دی کیونکہ اب خالی مصری کی ڈلی کا سوال
نہیں رہا تھا بلکہ اس کے ساتھ جوئے کو لگا دیا گیا تھا اور چانس اور عقل یہی دو مقابلے انسانی زندگی
کو دلچسپ بناتے ہیں ۔ اب دیکھ لو وہی لکھی جو پہلے گزرتی تو کسی کو اس کا احساس بھی نہیں ہوتا تھا
اس مقابلے کے بعد کیسی دلچسپ چیز بن گئی اور کس طرح ہر شخص بے تابی اور اضطراب کے ساتھ
مکھی کا انتظار کرتا ہو گا کبھی کہتا ہوگا لوکھی قریب آگئی لو اب تو بیٹھنے ہی لگی اور کبھی افسوس کے ساتھ
کہتا ہو گا مکھی آئی تو سہی مگر چلی گئی گویا یہ بھی ویسا ہی دلچسپ مقابلہ ہو گیا جیسے کشتیوں کا مقابلہ ہوتا
ہے کیونکہ دلچسپی خون کے جوش سے پیدا ہوتی ہے اور جس مقابلہ میں انسانی خون کے اندر جوش
پیدا ہو جائے اُسی مقابلہ میں انسہ انسان کو لذت آنی شروع ہو جاتی ہے۔ پس بے شک یہ سوالات ت علمی
مذاق کے ہیں مگر اس علمی مذاق کو بھی دلچسپ بنایا جا سکتا ہے صرف عقل اور سمجھ سے کام لینے کی
ضرورت ہوتی ہے۔ جو لوگ عقل اور سمجھ سے کام لیتے ہیں وہ ہر کام میں دلچسپی پیدا کر لیتے ہیں اور
جو عقل سے کام نہیں لیتے انہیں بڑے بڑے دلچسپ کاموں میں بھی کوئی لذت محسوس نہیں ہوتی ۔
دنیا میں ہم دیکھتے ہیں بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جن پر نماز کی ادائیگی بہت ہی گراں گزرتی ہے
اور وہ بڑی مشکل سے نماز ادا کرتے ہیں لیکن دوسری طرف ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جنہیں
نماز میں ایسی لذت آتی ہے کہ اس سے بڑھ کر انہیں اور کسی کام میں لذت نہیں آتی ۔ وہ نماز کو ایسا
ہی سمجھتے ہیں جیسے کوئی تیرانداز نشانہ پر تیر لگانے کی کوشش کر رہا ہو جس طرح تیرانداز کا جب کوئی
تیر نشانہ پر جا لگتا ہے تو وہ خوشی سے چلا اٹھتا ہے کہ لو وہ تیر نشانہ پر جالگا۔ اسی طرح نمازی اپنی ہر
نماز پر خوش ہوتا اور فرط مسرت سے بے اختیار کہہ اٹھتا ہے میرا تیرا اپنے نشانہ پر جالگا اسی طرح
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمُ جو اُس کی زبان سے نکلتا ہے اِسے وہ صرف لفظوں کا مجموعہ نہیں سمجھتا
بلکہ اس کے دل اور دماغ میں یہ خیال موجود ہوتا ہے کہ یہ وہ خط ہے جو میں اپنے خدا کے پاس بھیج
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
رہا ہوں پس ہر سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمُ اُسے مزیدار لگتا ہے، ہر رکوع میں اسے مزہ آتا ہے، ہر
سجدہ میں اسے لذت آتی ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ میں اپنے خدا کو بُلا وا بھیج رہا ہوں ۔ اُس کا
سُبْحَانَ رَبِّيَ الْاعلیٰ کہنا کیا ہوتا ہے؟ ایک خط ہوتا ہے ایک چٹھی ہوتی ہے جو وہ اپنے خدا
کے پاس بھیجتا ہے اور اس سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اس کی مدد کے لئے آئے جیسے مچھلیاں
پکڑنے والے دریا میں گنڈیاں ڈال کر بیٹھ جاتے ہیں اور اگر ذرا بھی رسی ہلتی ہے تو اُن کا دل
دھڑ کنے لگ جاتا ہے کہ آگئی مچھلی ۔ اسی طرح جب ایک مؤمن تسبیح کرتا ہے تو اُس کا دل دھڑ کنے
لگ جاتا ہے اور وہ خیال کرتا ہے کہ اس کے نتیجہ میں میرا رب مجھ سے ملنے کے لئے آجائے گا۔
غرض انسان اگر چاہے تو اپنے ہر کام کو دلچسپ بنا سکتا ہے اور در حقیقت یہ صرف خیالات بدلنے کی
بات ہوتی ہے۔ اگر ہم ضرورت اور اہمیت کو سمجھ لیں تو ہر چیز کو دلچسپ بنا سکتے ہیں پس علمی اور
اخلاقی مقابلے بھی دلچسپ بنائے جاسکتے ہیں اور میں خدام الاحمدیہ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آئندہ وہ
ایسے اجتماع کے موقع پر اس قسم کے مقابلے ضرور رکھا کریں۔ اسی طرح ہر سال اس قسم کے
سوالات بھی کرنے چاہئیں کہ بتاؤ اس سال قرآن کریم کی سورتیں کس کس نے حفظ کی ہیں اور کتنی
حفظ کی ہیں؟ پھر جو شخص
زیادہ قرآن کریم حفظ کرنے والا ثابت ہو اُسے انعام دیا
جائے ۔ اسی طرح احادیث کے متعلق سوال کیا جائے کہ اس سال کتنی احادیث حفظ کی گئی ہیں؟
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کے متعلق سوال کیا جائے کہ وہ کتنی پڑھی گئی ہیں؟ اس طرح
نوجوانوں میں علمی مذاق ترقی کرے گا اور ہر سال ان کو یہ تحریک ہوتی چلی جائے گی کہ وہ مذہبی
اور اخلاقی امور کی طرف توجہ کریں نتیجہ یہ ہوگا کہ ان کا دین بھی ترقی کرے گا، تبلیغ بھی ترقی کرے
گی اور اسلامی مسائل کی حقیقت بھی ان پر زیادہ واضح ہو جائے گی ۔ اسی طرح قرآن کریم کے
ترجمہ کے متعلق ہر سال سوال کرنا چاہئے کہ خدام میں سے کتنے ہیں جنہیں سارے قرآن کریم کا
ترجمہ آتا ہے؟ فرض کرو اس وقت مقامی اور بیرونی خدام آٹھ نو سو کے قریب ہیں تو ان سب
سے دریافت کیا جا سکتا ہے کہ ان میں کتنے ہیں جنہیں سارے قرآن کریم کا ترجمہ آتا ہے بلکہ یہ
سوال میں اسی وقت کر لیتا ہوں تا کہ معلوم ہو کہ کتنے نو جوان سارے قرآن کریم کا ترجمہ جانتے
ہیں ( اس کے بعد حضور نے تمام خدام سے فرمایا کہ قادیان کے رہنے والوں میں سے جو نوجوان
سارے قرآن کریم کا ترجمہ جانتے ہوں وہ کھڑے ہو جائیں اس پر ۱۵۲ نوجوان کھڑے ہوئے ۔
پھر حضور نے فرمایا بیرونی خدام میں سے جن کو سارے قرآن کریم کا ترجمہ آتا ہو وہ کھڑے ہو جائیں
سب سے
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
اس پر صرف ۳۲ نو جوان کھڑے ہوئے ۔ سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے حضور نے فرمایا ۔ )
قادیان کے خدام میں سے ۱۵۲ نوجوان ایسے ہیں جنہیں سارا قرآن شریف با ترجمہ
آتا ہے اور بیرونی خدام میں سے صرف ۳۲۔ ایسے ہیں جنہوں نے سارا قرآن شریف پڑھا ہوا ہے
دیکھو یہ ہمارے لئے کیسی آنکھیں کھولنے والی بات ہے اور کس طرح یہ افسوسناک حقیقت ہم پر
روشن ہوئی ہے کہ ہم میں سے بہت سے تعلیم یافتہ لوگوں نے بھی قرآن شریف اچھی طرح نہیں
پڑھا۔ اب وہ نوجوان جنہوں نے پندرہ سیپاروں سے زیادہ قرآن کریم کا ترجمہ پڑھا ہوا ہے
کھڑے ہو جائیں وہ لوگ بھی دوبارہ کھڑے ہونے چاہئیں جنہوں نے سارا قرآن شریف پڑھا
ہوا ہے کیونکہ وہ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے پندرہ سیپاروں سے زیادہ قرآن کریم کا
ترجمہ پڑھا ہوا ہے ۔ (اس پر قادیان کے خدام میں سے ۲۴۹ اور بیرو بیرونی خدام میں سے چالیس
کھڑے ہوئے حضور نے فرمایا۔)
قادیان کے خدام میں سے ۲۴۹ ایسے ہیں جنہیں پندرہ سیپاروں سے زیادہ قرآن کریم کا
ترجمہ آتا ہے گویا سارا قرآن کریم پڑھنے والوں کے مقابلہ میں قریباً ایک سو سے زیادہ ہیں اور
بیرونی جماعتوں میں سے چالیس ایسے ہیں جنہیں پندرہ سیپاروں سے زیادہ قرآن کریم کا ترجمہ
آتا ہے گویا سارا قرآن شریف پڑھے ہوئے نوجوانوں کے مقابلہ میں صرف آٹھ زیادہ ہیں۔
میں قادیان کے ان ۹۷ اور بیرونی مجالس کے آٹھ نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ خود ہی غور کریں کس
طرح دروازے کے قریب پہنچ کر وہ اندر داخل ہونے سے محروم بیٹھے ہیں جب پندرہ سیپاروں سے
زیادہ وہ قرآن شریف پڑھ چکے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ باقی قرآن شریف پڑھنے کی طرف بھی وہ
توجہ نہ کریں ۔ اب میرے پاس وقت نہیں ورنہ میں دریافت کرتا کہ دس سیپاروں سے زیادہ
قرآن کریم کا ترجمہ کتنے نو جوانوں کو آتا ہے؟ اور پھر دریافت کرتا کہ پانچ سیپاروں سے زیادہ
قرآن کریم کا ترجمہ کن کن کو آتا ہے؟ تاکہ اگلی دفعہ اندازہ کیا جاتا کہ پانچ سے دس اور دس سے
پندرہ اور پندرہ سے بیس اور بیس سے تیس پارے کس نے پڑھ لئے ہیں بہر حال ہمیں قرآن شریف کے
ترجمہ کی طرف توجہ کرنی چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ : کرنی چاہئے کہ ہماری جماعت میں میں کوئی ایک شخص بھی ایسا نہ
رہے جسے قرآن کریم نہ آتا ہو۔ اگر ہم کبڈی کے مقابلے میں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش
کرتے ہیں، اگر ہم دوڑ کے مقابا مقابلہ میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے ھنے کی کوشش کرتے ہیں تو یہ کتنے
افسوس کی بات ہو گی اگر ہم قرآن شریف کی تعلیم اور اس کے مطالب کو سمجھنے میں ایک دوسرے سے