خدام الاحمدیہ سے خطاب
انوارالعلوم (جلد 16), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
آگے بڑھنے کی کوشش نہ کریں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں بعض چیزوں میں رشک
جائز ہوتا ہے ہے اور انہی جائز باتوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ دینی معاملات میں، نیکی اور تقویٰ
کے امور میں اور اعمال صالحہ کی بجا آوری میں ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کی
جائے ۔ سے میں امید کرتا ید کرتا ہوں آئندہ سال نوجوان زیادہ سے زبہ اسے زیادہ اس قسم کے مقابلوں میں آگے
بڑھنے کی کوشش کریں گے اور جماعتیں اس امر کو مدنظر رکھیں گی کہ اُن میں سارا قرآن شریف
باترجمہ جاننے والے زیادہ سے زیادہ لوگ موجود ہوں ۔ ہم لوگوں کی سہولت کے لئے یہ تجویز
کر سکتے ہیں کہ قادیان کے جو محلے ہیں اُن میں بعض معلم مقرر کر دیئے جائیں جو دو مہینے کے اندر
اندر لوگوں کو قرآن شریف کا ترجمہ پڑھا دیں۔ میں سمجھتا ہوں اگر ترجمہ والا قرآن شریف سامنے
رکھ لیا جائے تو تعلیم یافتہ انسان آسانی سے نصف پارہ کے ترجمہ کو روزانہ سمجھ سکتا ہے۔ ابتداء
میں یہ خیال کرنا کہ قرآن شریف کا ایک ایک لفظ آجائے صحیح نہیں ہوتا اور جو لوگ اس رنگ میں
کوشش کرتے ہیں وہ ابتدائی پاروں میں ہی رہ جاتے ہیں کیونکہ وہ چاہتے ہیں ان پر ساری آیات
پوری طرح حل ہو جائیں اور چونکہ ساری آیات اُن پر حل نہیں ہوتیں اس لئے وہ آگے نہیں پڑھ
سکتے ۔ میں نے بتایا ہے کہ میں اس غرض کے لئے بعض علماء مقرر کر سکتا ہوں جو مختلف محلوں میں
دو ماہ کے اندر اندر قرآن شریف کا ترجمہ لوگوں کو پڑھا دیں ۔ اسی طرح بیرونی جماعتیں اگر چاہیں
تو اُن کی تعلیم کے لئے بھی بعض آدمی بھجوائے جا سکتے ہیں بشرطیکہ ان کی رہائش اور کھانے کا وہ
انتظام کر دیں ۔ مگر اس قسم کے معلم زیادہ نہیں مل سکتے دو چار ہی مل سکتے ہیں ان کے متعلق ہم یہ بھی
کر سکتے ہیں کہ انہیں دو ماہ کی تنخواہ تحریک جدید سے دلا دی جائے اس عرصہ میں وہ بیرونی
جماعتوں کو قرآن شریف کا ترجمہ پڑھا دیں گے اور پھر ہر سال اس تحریک کو جاری رکھا جائے گا تا
کہ ہماری جماعت کے تمام افراد قرآن کریم کے ترجمہ اور اس کے مفہوم سے آشنا ہو جائیں ۔
اس کے بعد میں خدام الاحمدیہ کو اس امر کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ خدام کی عمر ہی ایسی
ہے جس میں مؤمن شکل اور مؤمن دل کا سوال پیدا ہوتا ہے ۔ دنیا میں کئی قسم کے لوگ پائے جاتے
ہیں بعض تو ایسے ہوتے ہیں جن کی شکل بھی مؤمن ہوتی ہے اور دل بھی مؤمن ہوتا ہے اور بعض
ایسے ہوتے ہیں جن کی شکل تو مؤمنوں والی ہوتی ہے مگر دل کا فر ہوتا ہے اور بعض ایسے ہوتے ہیں
جن کی شکل تو کافروں والی ہوتی ہے مگر دل مؤمن ہوتا ہے اور بعضوں کی شکل بھی کافروں والی
ہوتی ہے اور دل بھی کافروں والا ہوتا ہے۔ گویا مؤمن دل اور کافر شکل، مؤمن شکل اور کافر دل
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
کاغدارہے
اور مؤمن دل اور مؤمن شکل اور کافر دل اور کافر شکل یہ چار قسم کے لوگ دنیا میں پائے جاتے ہیں ۔
جس کا دل بھی مؤمن ہے اور شکل بھی مؤمن ہے وہ بڑا مبارک انسان ہے کیونکہ اس کا ظاہر بھی
اچھا ہے اور اس کا باطن بھی اچھا ہے ایسا شخص جب خدا تعالیٰ کی طرف جاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسے
پہچان لیتا ہے اور کہتا ہے یہ میرا بندہ ہے اور جب وہ بندوں کی طرف منہ کرتا ہے تو بندے بھی کہتے
ہیں یہ شخص خدا تعالیٰ کے دین کا سپاہی ہے ۔ اور جس کی شکل مؤمنوں والی ہے مگر دل کا فر ہے
وہ جب دنیا کی طرف منہ کرتا ہے تو لوگ کہتے ہیں یہ بھی اسلام کی شوکت کو بڑھانے کا موجب
ہے مگر جب خدا تعالیٰ کی طرف جاتا ہے تو فرشتے اُس پر لعنت کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ اسلام
زار ہے اور جس کی شکل کافروں والی ہے مگر دل مؤمن ہے اُسے جب مؤمن بندے دیکھتے ہیں تو
کہتے ہیں یہ اسلام کی شوکت کو کم کرنے کا موجب ہے مگر جب وہ اللہ تعالیٰ کی طرف جاتا ہے تو
اللہ تعالیٰ کہتا ہے اس بندے کا میرے ساتھ تعلق ہے مگر وہ اس بات پر افسوس کرتا ہے کہ یہ شخص
اتنی دور سے میرے ملنے کے لئے آیا لیکن دروازے پر آکر بیٹھ گیا ہے ایک دو قدم اور اُٹھائے تو
مجھ تک پہنچ سکتا ہے مگر وہ دو قدم نہیں اُٹھاتا اور دروازے پر آکر بیٹھ جاتا ہے۔ اس کی مثال بالکل
ایسی ہی ہوتی ہے جیسے کوئی شخص ۱۷ سو گز چل کر تو اپنے محبوب کے ملنے کے لئے چلا جائے مگر جب
ساٹھ گز باقی رہ جائیں تو وہیں بیٹھ جائے ایسا شخص قریب پہنچ کر بھی خدا تعالیٰ کے دیدار سے محروم
رہتا ہے اور ہے اور خدا تعالیٰ اُس کی حالت پر افسوس کرتا ہے کہ وہ مجھ۔ سے ملنے کے لئے تو آیا مگر چند قدم
نہ اُٹھانے کی وجہ سے پیچھے بیٹھ رہنے پر مجبور ہو گیا۔ پھر بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کی شکل بھی
کافروں والی ہوتی ہے اور دل بھی کافروں والا ہوتا ہے ایسے لوگوں سے کسی کو بھی دھوکا نہیں لگتا
کیونکہ ان کا بھی ظاہر اور باطن یکساں ہوتا ہے۔ یہ وہ زمانہ ہے جس میں عیسائیت نے اگر دلوں کو
کافر نہیں بنایا تو اس نے انسانی چہروں کو ضرور کافر بنا دیا ہے اور بہت سے نوجوان اس مرض میں
مبتلاء ہیں کہ وہ مغربی تہذیب اور مغربی تمدن کے دلدادہ ہو رہے ہیں ۔ وہ اپنے سروں کے بال اپنی
داڑھیوں اور اپنے لباس میں مغرب کی نقل کرنا ضروری سمجھتے ہیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کی شکل کافروں
والی بن جاتی ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ماتے ہیں مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ جو
شخص اپنی ظاہری شکل کسی اور قوم کی طرح رکھتا ہے وہ ہم میں سے نہیں یعنی جب ہم کسی کو دیکھیں
گے کہ اُس کی شکل ہندؤوں سے ملتی ہے یا عیسائیوں سے ملتی ہے تو ہمیں اُس پر اعتبار نہیں آئے گا
اور ہم سمجھیں گے کہ یہ بھی اُنہی سے ملا ہوا ہے اور جب ہمیں اُس پر اعتبار نہیں آئے گا تو یہ لازمی
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
بات ہے کہ کوئی ذمہ واری کا کام اُس کے سپرد نہیں کیا جائے گا اور اس طرح وہ نیکی کے بہت سے
کاموں سے محروم ہو جائے گا ۔ پس میں نو جوانوں سے کہتا ہوں کہ وہ مؤمن دل اور مؤمن شکل
بنائیں اور مغربیت کی تقلید کو چھوڑ دیں۔ میں نے پچھلے سال بھی بتایا تھا کہ تمہارا کام یہ ہے کہ تم
مغربی تہذیب کو تباہ کر دو اور اس کی بجائے اسلام کی تعلیم ، اسلام کے اخلاق ، اسلام کی تہذیب اور
اسلام کے تمدن کو قائم کرو۔ بے شک تم اسلامی تمدن تبلیغ کے ذریعہ قائم کرو گے تلوار کے ذریعہ نہیں
مگر تبلیغ کے لئے بھی تو یہ بات ضروری ہے کہ مبلغ کی شکل مؤمنا نہ ہو۔ پس میں خدام الاحمدیہ کو توجہ
دلاتا ہوں کہ اُن کی ظاہری شکل اسلامی شعار کے مطابق ہونی چاہئے اور انہیں اپنی داڑھیوں میں ،
بالوں میں اور لباس میں سادگی اختیار کرنی چاہئے اسلام تمہیں صاف اور نظیف لباس پہننے سے
نہیں روکتا بلکہ وہ خود حکم دیتا ہے کہ تم ظاہر صفائی کو ملحوظ رکھو اور گندگی کے قریب بھی نہ جاؤ مگر لباس
میں تکلف اختیار کرنا منع ہے۔ اسی طرح تھوڑی دیر کے بعد کوٹ کے کالر کو دیکھنا کہ اُس پر گرد
تو نہیں پڑ گئی یہ ایک لغو بات ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں بعض لوگ
اچھے اچھے کپڑے لاتے تھے اور آپ ان کپڑوں کو استعمال بھی کرتے تھے مگر کبھی لباس کی طرف
ایسی توجہ نہیں فرماتے تھے کہ ہر وقت برش کروا رہے ہوں اور دل میں یہ خیال ہو کہ لباس پر کہیں
گرد نہ پڑ جائے برش کروانا منع نہیں مگر اس پر زیادہ زور دینا اور اپنے وقت کا بیشتر حصہ اس قسم کی
باتوں پر صرف کر دینا پسندیدہ نہیں سمجھا جا سکتا۔ میں نے خود کبھی کوٹ پر برش نہیں کر وایا نہ میرے
پاس اتنا وقت ہوتا ہے اور نہ مجھے اس بات کی کبھی پروا ہوئی ہے ممکن ہے میں نے چارکوٹ
پھاڑے ہوں تو ان میں سے ایک کو کبھی ایک یا دو دفعہ برش کیا ہو۔ بعض لوگ اعتراض بھی کرتے
ہیں مگر میں یہی کہا کرتا ہوں کہ میرے پاس ان باتوں کی طرف توجہ کرنے کے لئے وقت نہیں آپ
کو اگر بُرا لگتا ہے تو بے شک لگے ۔ اسی طرح کوٹ کے گریبان پر گردن کے قریب بعض دفعہ میل
جم جاتی ہے مگر میرے نزدیک وہ میل اتنی اہم نہیں ہوتی جتنا میرا وقت قیمتی ہوتا ہے ہاں اگر کوئی
شخص اُس میل کو دور کر دے یا کوٹ پر برش کر لیا کرے تو یہ منع نہیں ہم جس چیز سے منع کرتے ہیں
وہ یہ ہے کہ ان ظاہری باتوں کی طرف اتنی توجہ کی جائے کہ یہ خیال کر لیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو
ہماری ہتک ہو جائے گی۔ میں نے دیکھا ہے بعض لوگ دعوت کے موقع پر رونے لگ جاتے ہیں
کہ ہمارے پاس فلاں قسم کا کوٹ نہیں، فلاں قسم کی پگڑی نہیں اس کے بغیر ہم دعوت میں کس طرح
شامل ہوں ۔ حالانکہ انسان کے پاس جس قسم کا لباس ہو اسی قسم کے لباس میں اُسے دوسروں سے
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
ملنے کے لئے چلے جانا چاہئے ۔ اصل چیز تو ننگ ڈھانکنا ہے جب ننگ ڈھانکنے کے لئے لباس
موجود ہے اور اس کے باوجود کوئی شخص کسی شخص کی ملاقات سے اس لئے محروم ہو جاتا ہے کہ
کہتا ہے میرے پاس فلاں قسم کا کوٹ نہیں یا فلاں قسم کا کرتہ نہیں تو یہ دین نہیں بلکہ دنیا ہے ۔ اسی
طرح اگر کسی کے پاس ٹوپی ہو تو اس کے لئے مناسب یہی ہے کہ وہ ٹوپی اپنے سر پر رکھ لے لیکن
اگر ٹوپی اُس کے پاس موجود نہیں تو وہ ننگے سر ہی دوسرے کے ملنے کے لئے جاسکتا ہے اگر اس
وقت وہ محض اس لئے کسی کو ملنے سے ہچکچاتا ہے کہ ٹوپی اس کے پاس موجود نہیں تو وہ بھی تکلف
سے کام لینے والا سمجھا جائے گا۔ مجھ سے ایک دفعہ احمد یہ ہوسٹل کے سپرنٹنڈنٹ صاحب نے
دریافت کیا کہ بعض لڑکے ننگے سر ادھر اُدھر چلے جاتے ہیں اور ٹوپی سر پر نہیں رکھتے اس بارہ میں
آپ کی کیا رائے ہے؟ میں نے کہا ٹوپی کے بغیر کہیں جانا اسلام کے خلاف نہیں لیکن یہ اسلامی
تہذیب کے خلاف ضرور ہے انہیں چاہئے کہ وہ بلا وجہ ایسا نہ کیا کریں ۔ اگر ان کے پاس ٹوپی ہو تو
سر پر ٹوپی رکھ لیا کریں ہاں اگر ٹوپی نہ ہو تو ننگے سر بھی جا سکتے ہیں بہر حال مغربی تہذیب سے متاثر
ہو کر ہمیں کوئی حرکت نہیں کرنی چاہئے ۔ مغربی تہذیب یہ سکھاتی ہے کہ ٹوپی کے اُتارنے میں
عظمت ہے چنانچہ عیسائیوں میں جب بادشاہ کے سامنے لوگ جاتے ہیں تو ٹوپی سر سے اُتار لیتے
ہیں اسی طرح عورت کے سامنے جائیں گے تو ٹوپی اُتار لیں گے لیکن اسلامی تہذیب یہ ہے کہ ٹوپی
پہننی چاہئے ۔ یورپین تہذیب یہ کہتی ہے کہ عورت اپنے سر کو ننگا رکھے لیکن اسلامی تہذیب یہ سکھاتی
ہے کہ عورت اپنے سر کو ڈھانک کر رکھے چنانچہ فقہاء نے اس بات پر بخشیں کی ہیں اور انہوں نے
لکھا ہے کہ نماز میں عورت کے سر کے بال ننگے ہوں تو اُس کی نماز نہیں ہوتی پس میں نے انہیں کہا
کہ آپ لڑکوں کو یہ بتائیں کہ اسلامی شعار ٹوپی پہننے میں ہے ٹوپی اُتارنے میں نہیں ۔ ہاں اگر کسی
کے پاس ٹوپی نہ ہو تو وہ ننگے سر بھی مسجد میں نماز کے لئے جا سکتا ہے۔ جس طرح یہ مغربیت ہو گی
کہ کسی کے پاس ٹوپی ہو اور وہ پھر بھی اُسے نہ پہنے اور ہر وقت بالوں کی مانگ نکالنے، تیل ملنے
اور کنگھی کرنے میں ہی مصروف رہے اسی طرح اگر کسی کے پاس ٹوپی نہ ہو اور پھر بھی وہ مسجد : ہ میں
نہ جائے یا کوئی اور کام کرنے سے ہچکچائے تو یہ بھی اسلام کے خلاف حرکت ہوگی ۔ جس طرح یہ
اسلام کے خلاف ہے کہ کوئی شخص خاص قسم کی دھاری دار قمیص پہننا ہی ضروری سمجھے اور اگر اس
رنگ کی قمیص نہ ملے تو کوئی اور قمیص پہننا اپنے لئے ہتک کا موجب سمجھے اسی طرح یہ بھی اسلام کے
خلاف ہوگا کہ کسی کے پاس قمیص تو ہو مگر وہ ننگے بدن پھر نے لگ جائے ۔ اسلام جسمانی حُسن کی
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
زیادہ نمائش پسند نہیں کرتا کیونکہ اس طرح کئی قسم کی بدیاں پیدا ہو جاتی ہیں لیکن اسلام یہ بھی پسند
نہیں کرتا کہ کوئی ننگے بدن پھر نے لگ جائے کیونکہ ننگے بدن پھرنا بھی کئی قسم کی بدیاں پیدا کرنے
کا موجب بن جاتا ہے ۔ جس طرح اسلام یہ نہیں کہ خاص قسم کی پتلون ہو اُس میں کسی سلوٹ کا
نشان نہ ہو اور اُس پر خاص قسم کا کوٹ ہو اسی طرح اسلام یہ بھی پسند نہیں کرتا کہ اگر تمہارے
پاس پاجامہ نہ ہو تو تم یہ کہو کہ ہم تہہ بند باندھ کر کہیں نہیں جاسکتے ۔ اگر تمہارے پاس پاجامہ ہو اور
تم پاجامہ کی بجائے لنگوٹی باندھ کر کہو کہ یہ سادگی ہے تو یہ بھی اسلام کے خلاف ہوگا اور اگر تم خاص
قسم کی پتلون اور کوٹ پر زور دو تو یہ بھی اسلام کے خلاف ہوگا کیونکہ پاجامہ کے ہوتے ہوئے
لنگوٹی باندھنا بھی تکلف ہے اور خاص قسم کے کوٹ اور پتلون پر زور دینا بھی تکلف ہے جس طرح
یہ تکلف ہے کہ انسان شیشے کے سامنے کھڑے ہو کر گھنٹہ گھنٹہ دو دو گھنٹے اپنی آرائش میں مشغول
رہے اور اُسترے اور صابن سے اپنی داڑھی کے بالوں کو اس طرح صاف کرے جس طرح ماں
کے پیٹ سے اس کے کلے نکلے تھے اسی طرح یہ بھی تکلف ہے کہ انسان ننگے بدن پر بھبوت
مل کر بیٹھ جائے وہ بھی تکلف کرنے والا ہے جو کوٹ اور پتلون پہن کر اور داڑھی منڈا کر اور
بالوں میں مانگ نکال کر اور نکٹائی پہن کر باہر نکلتا ہے اور وہ بھی تکلف سے کام لیتا ہے جو باوجود
مقدرت کے ننگے بدن لنگوٹی یا تہہ بند باندھ کر نکل کھڑا ہوتا ہے۔ پھر جس طرح وہ تکلف کرتا ہے
جو کوٹ اور پتلون پہن کر اس طرح چلتا ہے کہ یہ معلوم نہیں ہوتا کوئی آدمی چل رہا ہے بلکہ یوں
معلوم ہوتا ہے کوئی مشین چل رہی ہے میں نے ہاؤس آف لارڈز کے جلسوں میں انگریز نوابوں کو
اس طرح چلتے دیکھا ہے مجھے تو ان کو دیکھ کر ایسا ہی معلوم ہوتا تھا جیسے کوئی آدمی بیہوش ہو اور اس
کے ساتھ ڈنڈے باندھ کر کوئی کل لگا دی گئی ہو بالکل معلوم ہی نہیں ہوتا تھا آدمی چل رہے ہیں
ایسی آہستگی سے اور سوچ سوچ کر قدم اُٹھاتے ہیں کہ ان کا چلنا بھی تکلف معلوم ہوتا ہے ۔ اس
کے مقابلہ میں جو شخص بلا وجہ دوڑ پڑتا ہے وہ بھی تکلف سے کام لیتا ہے اسی لئے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے دوڑ کر نماز با جماعت میں شامل ہونے سے منع فرمایا ہے کیونکہ یہ انسانی وقار کے
خلاف ہے اور اس میں تکلف پایا جاتا ہے۔ اسلام ہم کو یہ سکھاتا ہے کہ ہم کسی بات میں غلق نہ
کریں اور ہر بات میں نیچر اور فطرت کو ملحوظ رکھیں ہاں جس حد تک نیچر ہماری ترقی میں روک بنتا
ہو اس حد تک اس کو اختیار کرنا ضروری نہیں مثلاً جسم کو نگا رکھنا ہے ۔ ممکن ہے کوئی شخص کہے کہ جب
ہر بات میں نیچر کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے تو جسم کو کپڑوں سے کیوں ڈھانکا جاتا ہے ننگے بدن کیوں
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
ان
نہیں پھرا جاتا سو یہ بھی درست نہیں کیونکہ اس حد تک نیچر کے پیچھے چلنا انسانی ترقی میں روک پیدا
کرتا ہے۔ یہ نیچر کا فیصلہ بڑی عمر والوں کے متعلق نہیں بلکہ بچوں کے متعلق ہے ۔ اسی طرح ناخن
بڑھا لینا یہ بھی نیچر کا تتبع نہیں بلکہ اپنے آپ کو وحشی ثابت کرنا ہے گو آج کل مغربیت کے اثر کے
ماتحت فیشن ایبل عورتوں نے بھی ناخن بڑھانے شروع کر دیئے ہیں۔ یورپین عورتیں تو اس میں
اس قدر غلق سے کام لیتی ہیں کہ وہ آدھ آدھ انچ تک اپنے ناخن بڑھا لیتی ہیں اور پھر سارا دن ال
ناخنوں سے میل نکالنے، اُنہیں صاف کرنے اور ان پر رنگ اور روغن کرنے میں صرف کر دیتی
ہیں مگر وہ اتنا بڑا گڑھا ہوتا ہے کہ آسانی سے تمام میل نہیں نکل سکتی نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ کچھ تو وہ میل
نکالتی ہیں اور کچھ اس میل کو چھپانے کے لئے اُس پر روغن کرتی ہیں اور چونکہ ناخنوں کی میل کی
وجہ سے پھر بھی کچھ نہ کچھ بد بو آتی ہے اس لئے پھر یو ڈی کلون کا استعمال کرتی ہیں گویا وہ اپنی عمر کا
ایک معتد به حصه صرف ناخنوں کی صفائی پر ہی خرچ کر دیتی ہیں اور اس طرح اپنی زندگی کو برباد
کر دیتی ہیں اس قسم کی باتوں میں دوسروں کی تقلید اختیار کرنا محض مغربیت ہے۔ اور جب ہم کہتے
ہیں مغربیت کے اثر سے متاثر مت ہو تو اس کے معنے یہی ہوتے ہیں کہ اپنے اوقات کو ظاہری جسم
کی صفائی اور اس کے بناؤ سنگھار کے لئے اس قدر خرچ نہ کرو کہ اور کاموں میں حرج واقعہ ہونے
لگ جائے اور تم دینی کاموں میں حصہ لینے سے محروم رہ جاؤ۔ مرد کا حُسن اس کے بناؤ سنگھار میں
نہیں بلکہ اس کی طاقت اور کام میں ہے چنانچہ وہ لوگ جو دنیا میں کام کرنے والے ہیں عورتیں
اُن سے شادی کرنے کے لئے بیتاب رہتی ہیں کیونکہ وہ سمجھتی ہیں ان کے ساتھ شادی کرنے میں
ان کی عزت ہے وہ ایسے مرد سے وابستہ ہونا کبھی پسند نہیں کرتیں جو محض ظاہری بناؤ سنگھار کی
طرف توجہ رکھتا ہو اور کام کوئی نہ کرتا ہو۔ حدیثوں سے پتہ چلتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے پاس بسا اوقات پورے کپڑے بھی نہیں ہوتے تھے مگر پھر انہی حدیثوں میں ہمیں یہ نظارہ بھی
نظر آتا ہے کہ مجلس لگی ہوئی ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم وعظ فرما رہے ہیں کہ اتنے میں ایک
عورت آتی ہے اور کہتی ہے کہ يَا رَسُولَ اللہ میں اپنا نفس آپ کو دیتی ہوں کے غور کرو یہ کتنی بڑی
قربانی ہے میرے نزدیک اپنی زبان سے ایسی بات کہنا ایک عورت کے لئے ذبح ہو جانے کے
مترادف ہے وہ آتی ہے اور اپنا نفس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پیش کر دیتی ہے حالانکہ
اُسی مجلس میں اُس کا باپ موجود ہوتا ہے اور اُس کا بھائی موجود ہوتا ہے اور اُس کے اور رشتہ دار
موجود ہوتے ہیں آخر اس کی کیا وجہ تھی ؟ یہی وجہ تھی کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وعظ
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
سنتیں ، آپ کی تقریریں سنتیں ، آپ کی خدمت اسلام کو دیکھتیں ، آپ کے اُس سلوک کو دیکھتیں
جو آپ بنی نوع انسان سے کیا کرتے تھے تو ان کی محبت جنون کی حد تک پہنچ جاتی اور وہ ہر چیز کو
پھول کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں آکر کہہ دیتیں يَا رَسُولَ اللهِ ! ہم آپ سے شادی
کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر ایک سے کس طرح شادی کر سکتے تھے
آپ ان سے فرماتے کہ تم مجھے اپنے متعلق اختیار دے دو اور جب وہ اختیار دے دیتیں تو آپ
ان کا کسی اور مناسب شخص سے نکاح کر دیتے اس قسم کا کوئی ایک واقعہ نہیں ہوا بلکہ ایسے کئی
واقعات ہوئے ہیں کہ مجلس لگی ہوئی ہوتی اور عورت آکر کہہ دیتی کہ يَا رَسُولَ اللهِ! میں آپ سے
شادی کرنے کے لئے تیار ہوں قرآن نے بھی ان کی اس محبت کو بُرا نہیں سمجھا بلکہ فرمایا ہم
تمہارے اس فعل کو بُرا نہیں سمجھتے مگر ایسا صرف ہمارے رسول کو کہنا جائز ہے اور کسی کو تم ایسا نہیں
کہہ سکتیں اور گو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ساری عمر ایسی عورتوں میں سے کسی ایک سے بھی
شادی نہیں کی تاکہ لوگ اس سے کوئی غلط نتیجہ نہ نکال لیں مگر قرآن نے اُن عورتوں کو بُرا نہیں کہا
بلکہ اِسے اُن کے روحانی عشق کا مظاہرہ قرار دیا ہے ۔ اس کے مقابلہ میں وہ لوگ جو سارا دن بناؤ
سنگھار کرتے رہتے ہیں اُن کو ایسی فدائی عورتیں کہاں ملتی ہیں ۔ پس در حقیقت مرد کا حُسن اُس کے
کام میں ہے ظاہری بناؤ سنگھار میں نہیں ۔ مشہور ہے کہ عبدالرحیم خان خاناں جو ایک بہت بڑے
جرنیل اور بڑے بہادر اور سخی گزرے ہیں انہیں ایک عورت نے لکھا کہ میں آپ سے شادی کرنا
چاہتی ہوں ۔ عبدالرحیم خان خاناں نے لکھا کہ مجھے آپ اس بات میں معذور سمجھیں ۔ وہ عورت
کسی اچھے خاندان میں سے تھی اس نے پھر لکھا کہ میں تو مر رہی ہوں اور چاہتی ہوں کہ آپ سے
ضرور شادی کروں انہوں نے پوچھا کہ آخر مجھ سے شادی کرنے سے تمہاری غرض کیا ہے؟ وہ کہنے
لگی میں نے آپ کے اخلاق ، آپ کی شجاعت باعت اور آپ کی سخاوت کو دیکھا دیکھا ہے اور میرا جی چاہتا
ہے کہ میری بھی ایسی ہی اولاد ہو۔ عبدالرحیم خان خاناں لطیفہ سنج تھے انہوں نے اُسے لکھا بیگم ! یہ تو
ضروری نہیں کہ اگر تم مجھ سے شادی کرو تو میری اولاد ضرور میرے جیسی ہی پیدا ہو ہاں چونکہ تم
کو میرے جیسی اولاد کی خواہش ہے اسلئے میں آج سے آپ کا بیٹا ہوں اور آپ میری ماں ہیں جو
خدمت میں اپنی ماں کی کیا کرتا ہوں آئندہ وہی خدمت میں آپ کی کیا کرونگا۔ تو دیکھو یہ اخلاق کا
ہی نتیجہ تھا وہ چونکہ اچھے اخلاق والا انسان تھا اس لئے اُس نے قلوب پر اثر ڈال لیا تو ظاہری بناؤ
سنگھار کی بجائے اچھے اخلاق دلوں پر اثر کیا کرتے ہیں اور اگر جسمانی لحاظ سے دیکھو تو پھر بھی جو
انوار العلوم جلد ۱۶
خدام الاحمدیہ سے خطاب
لوگ مضبوط جسم رکھنے والے اور اچھے کام کرنے والے ہوں اُن ہی کی زیادہ محبت قلوب میں پیدا
ہوتی ہے اور محبت بڑی پاکیزہ اور ہر قسم کی گندگی سے منزہ ہوتی ہے مگر جو شخص اپنا وقت چھوٹی چھوٹی
باتوں میں ضار ضائع کر : ردیتا ہے وہ نیکی کے بڑے بڑے کاموں سے محروم رہ جاتا ہے۔ پس میں
۔
یں اور
خدام الاحمدیہ کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اپنے کاموں رتا ہوں کہ وہ اپنے کاموں کو زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی کوشش کریں
اپنے اعمال اسلام کی تعلیم کے مطابق بنائیں۔ چونکہ اب تین بجے کی گاڑی پر خدام نے واپس جانا
ہے اسلئے میں اپنی تقریر ختم کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اگلے سال خدام الاحمدیہ کو
وہ اس سے بھی اچھا اور بہتر کام کرنے کی توفیق عطا کرے اللهُمَّ آمِینَ ۔
( الفضل ۸ نومبر ۱۹۴۲ء )
بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم باب قول النبي
صلى الله عليه وسلم لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا خَلِيلًا
بخاری کتاب فضائل القرآن باب اغتباط صاحب القرآن
وَلِكُلِّ وَجْهَةٌ هُوَ مُوَلَّيْهَا فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ (البقرة: ۱۴۷)
ابو داؤد كتاب اللباس باب في لُبْسِ الشُّهْرَةِ
بھبوت: وہ راکھ جو سادھو سنیاسی اپنے بدن پر ملتے ہیں ۔
ل بخاری کتاب الاذان باب لَا يَسْعَى إِلَى الصَّلوةِ (الخ)
ے بخاری کتاب النكاح باب تزويج الْمُعْسرِ
انوار العلوم جلد ۱۶
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۴۲ء
افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۴۲ء
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
المسيه
خلیفة المسیح الثاني