تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
1
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تعارف کتب
تعارف کتب
یہ انوارالعلوم کی ستر ہویں جلد ہے جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفہ المسیح الثانی کی ۲۶ دسمبر
۱۹۴۳ء سے ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۴ ء تک ۲۲ مختلف تقاریر و تحریرات پر مشتمل ہے ۔
(1) محبت الہی ہی ساری ترقیات کی جڑ ہے
حضرت فضل عمر نے یہ مختصر خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۴۳ء کا افتتاح کرتے ہوئے مؤرخہ
۲۶ دسمبر کو ارشاد فر ما یا جو مؤرخہ ۱۳۱ دسمبر ۱۹۴۳ ء کو روزنامه الفضل میں شائع ہوا۔ اس خطاب
کا مرکزی نقطہ محبت الہی ہے جیسا کہ حضور نے فرمایا ہے کہ :۔
” اس میں کوئی محبہ نہیں کہ دنیا کی روحانی ترقی کا سارا دارو مدار گلی طور پر بغیر
کسی استثناء کے اللہ تعالیٰ کی محبت کے ساتھ وابستہ ہے۔ جس انسان کے دل میں خدا
تعالیٰ کی محبت قائم رہے، جس کے دل میں یہ تڑپ ہو کہ اللہ تعالیٰ کی گود میں داخل ہو
جاؤں اور اس کے دامن کو پکڑ لوں ایسا انسان کبھی بھی خواہ وہ کتنے ہی گناہوں میں
ملوث ہو گناہوں کی موت نہیں مرتا اور نہیں مر سکتا ۔ مرسکتا،
66
(۲) مستورات سے خطاب (۱۹۴۳ء)
حضرت مصلح موعود نے جلسہ سالانہ ۱۹۴۳ء کے موقع پر مؤرخہ ۲۷ / دسمبر کو لجنہ اماءاللہ سے
یہ روح پرور خطاب فرمایا۔ اس خطاب کے آغاز میں حضور نے اپنی ناسازی طبع کے باعث تقریر
مختصر کرنے کا اظہار فرمایا اور جلسہ سالانہ کے موقع پر سٹیج پر بیٹھنے والی خواتین میں چائے پیش
انوار العلوم جلد ۱۷
۲
تعارف کتب
کرنے کی روایت کے بارہ میں منتظمات کو ہدایت فرمائی کہ یہ طریق درست نہیں ہے کیونکہ اس
سے دوسری خواتین کے جذبات و احساسات کو ٹھیس پہنچتی ہے لہذا آئندہ اس روایت کو ختم کر دیا
جائے ۔ اسی ہدایت کے تسلسل میں حضور نے عہدیداران و کارکنان کو یہ بھی نصیحت فرمائی کہ
اور سے اُنہیں اعتراضات اور تنقید کو خوش دلی کے ساتھ قبول کرنا چاہئے کیونکہ اس سے
ترقی کی راہیں
کھلتی ہیں ۔ ان نصائح کے بعد حضور نے اپنے اس روح پر ور خطاب میں سورۃ الکوثر کی مختصر طور
پر بڑی لطیف اور حقائق و معارف پر مبنی تشریح و تفسیر فرمائی ۔ حضور نے الکوثر کے معنی بیان کرتے
ہوئے فرمایا کہ:۔
کوثر کے معنی ہیں کثرت بھلائی اور ایسا شخص جو بہت صدقہ و خیرات کرنے والا
ہو۔ پس اس کے معنے یہ ہوں گے کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہم نے آپ کو کوثر عطا
فرمائی ہے یعنی ہروہ چیز جو دنیا کی نعمت ہو سکتی ہے آپ کو دی ہے۔ خیر کثیر میں
۔
قرآن کریم بھی شامل ہے جس کے مقابلہ میں دنیا کی سب کتا بیں بیچ ہیں ۔
صلى الله
تیسرے معنی اس زمانہ کے متعلق ہیں یعنی میں تم کو ایسا آدمی دینے والا ہوں جو
بہت بڑائی ہوگا اور کثرت سے صدقہ و خیرات کرنے والا ہوگا۔ رسول کریم ہے اس
زمانہ کے متعلق فرماتے ہیں کہ مسیح موعود لوگوں میں روپیہ تقسیم کرے گا مگر لوگ رڈ کر
دیں گے ۔ لوگ غلطی سے اس کے معنی سونے چاندی کے لیتے ہیں حالانکہ سونے
چاندی کو کوئی رو نہیں کیا کرتا“۔
حضور نے فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَر کا معنی کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
پس ہر وہ شخص جس کو خدا کی طرف سے خیر کثیر ملی ہے اُس کا فرض ہے کہ زیادہ
سے زیادہ عبادت میں مصروف رہے ۔ وانجز اور زیادہ سے زیادہ قربانیاں کرنے
والا ہو۔
آخر پر ان شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَر کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
” جب تم اس مقام پر پہنچ جاؤ تو پھر تمہیں دشمن کی کوئی پروا نہیں ہو سکتی تم
کامیاب ہو جاؤ گی تمہارے دشمنوں کی جڑیں کاٹ دی جائیں گی اور سب لوگ
انوار العلوم جلد ۱۷
۳
تعارف کتب
تمہارے مقابلے میں شکست کھا جائیں گے ۔ کوثر والا مؤمن بڑی شان والا ہوگا اور
بادشاہوں کا بادشاہ ہو جائے گا۔ اُس کا ہر دشمن ذلیل و خوار ہو گا “۔
(۳) بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۳ء)
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے المسیح الثانی نے یہ عظیم الشان تقریر مؤرخہ ۱۲۷ دسمبر ۱۹۴۳ ء کو جلسہ سالانه
قادیان کے موقع پر ارشاد فرمائی ۔ اس تقریر میں حضور نے درج ذیل امور پر روشنی ڈالی ہے ۔ ۔
سب سے پہلے احباب جماعت کو اپنی صحت کے متعلق آگاہ فرمایا۔
۲۔ دوسری جنگ عظیم پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی متعد د رؤیا کی روشنی میں اتحادیوں کی فتح کے
آثار پیدا ہونے کی توقع ظاہر فرمائی ۔ اپنی بعض خوابوں کی روشنی میں جہاں اتحادیوں کی
فتح کو یقینی قرار دیا وہاں اسلام ، احمدیت کی ترقی کو اتحادیوں کی کامیابی کے ساتھ وابستہ
قرار دیا یہی وجہ ہے کہ آپ نے اس تقریر میں احباب جماعت کو اتحادیوں کیلئے دعا اور
ان کی عملی طور پر مدد کرنے کی طرف توجہ دلائی اور احمدیوں کو کثرت سے فوج میں بھرتی
ہونے کی تحریک فرمائی۔
۳۔ اپنی دُور رس نگاہ سے آئندہ پیش آمدہ حالات کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے احباب
جماعت کو بالعموم اور قادیان کے احمدیوں کو بالخصوص غرباء کیلئے غلہ جمع کرنے کی تحریک
فرمائی تا کہ بعد میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
۴۔ تحریک جدید پر تفصیلاً روشنی ڈالی اور تحریک جدید کا پس منظر اور اس کی اغراض و مقاصد
بیان کرتے ہوئے احباب جماعت کو اپنے وعدہ جات جلد از جلد لکھوانے کی تحریک فرمائی
اور چندہ تحریک جدید کی مدد سے سندھ میں ہزاروں ایکڑ زمین کی خریداری پر روشنی ڈالی ۔
آپ نے اس زمین کی خریداری کو ریز رو فنڈ قرار دیا جس کے نتیجہ میں آئندہ لاکھوں
مبلغین کی تیاری کی نوید سنائی ۔
۔ اس طویل تقریر کے آخر میں حضور نے درج ذیل ہدایات بیان فرمائیں ۔
(i) ایسی تمام بڑی جماعتوں کو جن کی تجنید کم از کم پانچ صدافراد پر مبنی ہے ہدایت فرمائی کہ ہر
انوار العلوم جلد ۱۷
لد
تعارف کتب
سال ۲۹ فروری تک تقریر میں مذکورہ کوائف پر مبنی سالانہ رپورٹ بھجوائیں ۔
(ii) عنقریب جنگ کے اختتام پذیر ہونے کی توقع کے پیش نظر تبلیغ کے سلسلہ میں ناظر صاحب
دعوة و تبلیغ نیز انچارج صاحب تحریک جدید کو مختلف زبانوں میں ضروری لٹریچر تیار کرنے کی
ہدایت فرمائی ۔
(iii) غیر زبانوں میں تراجم قرآن کی تحریک فرمائی۔
(iv) قول و عمل میں مطابقت پیدا کرنے کی تلقین فرمائی ۔
(۷) معاہدات کی تکمیل کی اہمیت بیان فرمائی ۔
(vi) حق شفع کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔
(۴) اسوه حسنه
حضرت مصلح موعود نے یہ روح پرور تربیتی خطاب مؤرخہ ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۳ء کو جلسہ سالانہ
قادیان کے موقع پر ارشاد فرمایا جسے الشركة الاسلامیہ نے پہلی دفعہ افادۂ عام کیلئے مورخہ ۱۲/
دسمبر ۱۹۶۱ء کو کتابی صورت میں شائع کیا۔
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے اس تقریر میں بڑے دلنشین انداز میں اس حقیقت پر روشنی
ڈالی کہ ہمیں اپنے ہر قول و فعل اور ہر حرکت و سکون میں یہ امر مد نظر رکھنا چاہئے کہ ہمارا کوئی کام
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طریق عمل کے خلاف نہ ہو کیونکہ ہماری نجات آپ کی کامل اتباع
میں اور آپ کے روحانی نقوش اپنے آئینہ قلب پر پیدا کرنے میں ہے۔ اگر ہم اس میں
کامیاب ہو جائیں تو روحانی لحاظ سے ہمیں اور ہماری آئندہ نسلوں کو بڑی بھاری طاقت حاصل
ہو سکتی ہے اور اُخروی زندگی میں ہم نجات کے مستحق ہو سکتے ہیں ۔
حضور نے اس تقریر میں مسئلہ شفاعت کی حقیقت پر بھی تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی اور کامل
نجات کو شفاعت کے بغیر ناممکن قرار دیا ہے۔
اسی طرح آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے درج ذیل پانچ اخلاق فاضلہ کو آج
بھی دنیا کی ضرورت قرار دیتے ہوئے ان کو اپنے اندر پیدا کرنے کی تلقین فرمائی :۔
انوار العلوم جلد ۱۷
تعارف کتب
۱۔ صلہ رحمی ۲۔ مہمان نوازی ۳۔ ناداروں اور معذوروں کی امداد ۴۔ ضرورت مند طبقہ
کی اعانت ۵۔ قومی ترقی کیلئے نئے نئے راستوں کی تلاش
حضور نے ان پانچوں اخلاق کی تفصیل بیان کرنے کے بعد فرمایا :۔
وو
یہ پانچ چیزیں ہیں جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہ صرف اہلی زندگی
کو بلکہ بین الاقوامی تعلقات کو ہمیشہ کیلئے درست کر دیا ۔ جن کے کام میں کوئی روک تھی
اُن کی روک کو دور کر کے آپ نے ملک میں کام کا راستہ کھولا ۔ جو لوگ اپا نچ یا کمانے
کے نا قابل تھے اُن کے لئے معیشت کا پورا سامان جمع کیا اور پھر قوم میں آئندہ ترقی کا
ہمیشہ کیلئے دروازہ کھول دیا ۔ گویا یہ نظام نو ہو گیا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا
میں قائم فرمایا۔
(۵) دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ السلام کی علامات بیان
کرتے ہوئے ایک علامت یہ بیان فرمائی کہ يَتَزَوَّجُ وَيُولَدُ لَهُ یعنی وہ ( مسیح موعود ) شادی
کرے گا اور اس کے ہاں اولاد پیدا ہوگی ۔ لوگ شادیاں کرتے ہیں اور شادیوں کے نتیجہ میں
اولا دیں بھی پیدا ہوتی ہیں لہذا اس پہلو سے تو اس پیشگوئی میں بظاہر کوئی نشان والی بات نظر نہیں
آتی ہے۔ ہاں البتہ ایسی غیر معمولی صفات والی اولا د جس نے مسیح موعود کے مشن کی تکمیل میں
محمد ومعاون ثابت ہونا تھا ایک نشان قرار پا سکتی ہے جس کی تائید دیگر آسمانی صحائف اور
بزرگانِ اُمت کی پیشگوئیوں سے بھی ہوتی ہے جن میں مسیح موعود کے ہاں عظیم الشان صفات کے
حامل ایک بیٹے کی پیدائش کا ذکر پایا جاتا ہے۔ جس نے مسیح موعود کا روحانی لحاظ سے وارث بننا
تھا اور اس کے سلسلہ کو غیر معمولی تقویت پہنچانا تھی ۔ یہی مقصود اس حدیث کے پیش نظر تھا۔
چنانچہ اسی پس منظر کے تحت الہی تصرف سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جنوری
۱۸۸۶ء میں ہوشیار پور میں ایک چلہ کشی کی ۔ اس چلہ کشی کے دوران اللہ تعالیٰ نے آپ کے
آپ کے
ہاں ایک غیر معمولی صفات کے حامل بیٹے کے پیدا ہونے کی خوشخبری عطا فرمائی۔ چنانچہ حضرت یٹے پیدا
انوار العلوم جلد ۱۷
تعارف کتب
مسیح موعود علیہ السلام نے اس پیشگوئی کو مؤرخہ ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کو اخبار ریاض ہند میں شائع کروا
دیا۔ یہ عظیم الشان پیشگوئی جما لی جماعت احمد یہ میں ” پیشگوئی مصلح موعود کے نام سے موسوم ہے۔
باعث
دو
تھے ۔
اس پیشگوئی کے عین مطابق حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کی ولادت ۱۲ جنوری
۱۸۸۹ء کو ہوئی اور پیشگوئی میں بیان فرمودہ تمام صفات آپ کے وجود میں بکمالِ تمام بکمال تمام پوری
ہوئیں اور اس طرح آپ کے پسر موعود ہونے میں کوئی شک و شبہ باقی نہ رہا۔ یہی وجہ
ہے کہ احباب جماعت نے آپ کے نام کے ساتھ پیشگوئی مصلح موعود میں مذکور تمام صفاتی
ناموں کا ذکر تحریر و تقریر میں شروع کر دیا مگر حضرت مصلح موعود اپنی عاجزی و انکساری کے
عث با قاعدہ طور پر دعوی مصلح موعود کی ضرورت محسوس نہ کرتے ۔
جنوری ۱۹۴۴ء میں حضرت اُم طاہر کی بیماری کے سلسلہ میں جب آپ حضرت شیخ بشیر احمد
صاحب ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی کوٹھی واقع ۳ ا ٹمپل روڈ لاہور میں مقیم تھے تو مؤرخہ 4 جنوری کی
رات حضور نے ایک لمبی رؤیا دیکھی جس میں آپ پر انکشاف ہوا کہ آپ ہی وہ پسر موعود و
مصلح موعود ہیں جس کا ذکر ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ ء والی پیشگوئی میں کیا گیا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کی
طرف سے اس انکشاف کے بعد حضور انور مؤرخہ ۲۷ جنوری کو قادیان تشریف لائے اور اگلے
روز ۲۸ جنوری کو مسجد اقصیٰ قادیان میں خطبہ جمعہ میں اپنی تازہ رؤیا کی تفصیلات بیان کرتے
ہوئے یہ پر شوکت اعلان فرمایا کہ:۔
وو
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں“۔
مصلح موعود کا ظہور مذہبی دنیا میں زبر دست تہلکہ مچا دینے والا واقعہ تھا جو اس بات کا تقاضا
کرتا تھا کہ بیرونی دنیا میں عموماً اور سر زمین ہند کے اکناف میں خصوصاً پورے زور سے یہ آواز
بلند کر دی جائے۔ چنانچہ اس مقصد کے پیش نظر ۱۹۴۴ء کے شروع میں ہوشیار پور، لاہور،
لدھیانہ اور دہلی میں پبلک جلسے منعقد کئے گئے ۔ یہ چاروں جلسے الگ الگ نشان کے حامل اور
نہایت
ایت درجہ روح پرور ، ایمان افروز اور کامیاب جلسے تھے جن میں خود حضرت سید نا مصلح موعود
نے بنفس نفیس شرکت فرمائی اور اپنی پُر شوکت تقریروں میں اپنے دعوی مصلح موعود کا حلفیہ اور
پر جلال اعلان فرمایا اور اہلِ ہند پر حجت تمام کر دی ۔
انوار العلوم جلد ۱۷
تعارف کتب
چنانچه اعلانِ مصلح موعود کے سلسلہ کا پہلا جلسہ عام ۲۰ رفروری ۱۹۴۴ء کو ہوشیار پور میں
منعقد ہوا جس میں حضرت مصلح موعود نے یہ روح پرور اور وجد آفرین خطاب فرمایا۔ اس میں
آپ نے پیشگوئی مصلح موعود کے پس منظر پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ پیشگوئی
کس طرح نہایت مخالفانہ حالات کے باوجود خارقِ عادت رنگ میں ظہور پذیر ہوئی ہے۔ اس
سلسلہ میں حضور نے اس انکشاف سے متعلق اپنی تازہ رویا بھی بڑی شرح وبسط سے بیان کی اور
پھر فرمایا کہ :۔
میں آج اسی واحد اور قہار خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کے قبضہ و تصرف میں
میری جان ہے کہ میں نے جو ر و یا بتائی ہے وہ مجھے اسی طرح آئی ہے اِلَّا مَا شَاءَ اللہ کوئی
خفیف سا فرق بیان کرنے میں ہو گیا ہو تو علیحدہ بات ہے ۔ میں خدا کو گواہ رکھ کر کہتا
ہوں کہ میں نے کشفی حالت میں کہا اَنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ مَثِيلُهُ وَخَلِيفَتُهُ اور میں
نے اس کشف میں خدا کے حکم سے یہ کہا کہ میں وہ ہوں جس کے ظہور کے لئے اُنیس
سو سال سے کنواریاں منتظر بیٹھی تھیں ۔ پس میں خدا کے حکم کے ماتحت قسم کھا کر یہ اعلان
کرتا ہوں کہ خدا نے مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے مطابق
آپ کا وہ موعود بیٹا قرار دیا ہے جس نے زمین کے کناروں تک حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کا نام پہنچانا ہے۔ میں یہ نہیں کہتا کہ میں ہی موعود ہوں اور کوئی
موعود قیامت تک نہیں آئے گا۔
(۶) ایک اہم ہدایت
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے مؤرخہ ۱۹ مارچ ۱۹۴۴ء کو بعد نما ز عصر مسجد مبارک قادیان
میں یہ تقریر ارشادفرمائی جس میں اہلِ قادیان کو روزانہ کم از کم ایک نماز مسجد مبارک قادیان میں
ادا کرنے کی تلقین فرمائی ۔ حضور نے اپنی اس تقریر میں مسجد مبارک قادیان کی عظمت اور فضائل
بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
دو
یہ مسجد تو وہ ہے جسے خدا نے بار بار مبارک کہا اور نہ صرف یہ کہا کہ یہ مسجد
انوار العلوم جلد ۱۷
A
تعارف کتب
برکت دہندہ اور نزولِ برکات کا مقام ہے بلکہ یہ بھی فرمایا کہ ہر کام جو اس مسجد میں کیا
جائے گا وہ مبارک ہوگا ۔ جس کے معنی یہ ہیں کہ وہ نماز مبارک ہے جو اس مسجد میں ادا
کی وہ ہے جو ۔
کی جائے ، وہ سجدہ مبارک ہے جو اس مسجد میں کیا
جائے ، وہ قومہ مبارک ہے جو اس ایک ہے جو اس مسجد
مسجد میں کیا جائے ، وہ تشہد مبارک ہے جو اس مسجد میں کیا جائے ، وہ سلام مبارک ہے ،
جو اس مسجد میں کیا جائے ، وہ تکبیر مبارک ہے جو اس مسجد میں کہی جائے اور وہ دعائیں
مبارک ہیں جو اس مسجد میں کی جائیں ۔ خدا تعالیٰ کی طرف سے اتنی برکتیں ، اتنی
عظیم الشان برکتیں نازل ہوں اور پھر انسان ان برکات سے منہ پھیر کر چلا جائے اور
کبھی چھ مہینے یا سال کے بعد اس مسجد میں آ کر کوئی ایک نماز ادا کرے تو اس سے
زیادہ محروم اور بد قسمت انسان اور کون ہو سکتا ہے“۔
(۷) مزار حضرت مسیح موعود پر دعا اور اس کی حکمت
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے مؤرخہ ۸ مارچ ۱۹۴۴ء کو مسجد مبارک میں بعد نماز مغرب
ایک مختصر خطاب فرمایا جس میں اپنے اس ارادہ کا ذکر فرمایا کہ میں نے غلبہ اسلام کیلئے حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مزار پر جا کر متواتر چالیس روز تک دعا کرنے کا پروگرام بنایا
ہے کیونکہ بعض خاص وجودوں کے ساتھ دعا کی قبولیت کو خاص تعلق ہوتا ہے۔
ور
چنانچہ اسلام کی فتح روحانی کیلئے ان دردمندانہ دعاؤں کا سلسلہ دوسرے دن مؤرخہ
۱۹ مارچ ۱۹۴۴ء سے شروع ہو گیا۔ ۱۹ مارچ بعد نماز عصر حضور بہشتی مقبرہ تشریف لے گئے ۔
اس موقع پر آپ نے دعا کرنے سے قبل چاردیواری کے دروازہ میں کھڑے ہو کر اس طریق
اور عمل کی حکمت اور وضاحت پر مبنی مختصر خطاب فرمایا جو مؤرخہ ۷ امتی ۱۹۴۴ء کو روزنامہ الفضل
قادیان میں شائع ہوا۔
حضور انور نے اپنے اس پر معارف خطاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار پر
متواتر چالیس روز دعا کرنے کی حکمت بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔
ہماری غرض یہاں آ کر دعائیں کرنے سے سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہ
انوار العلوم جلد ۱۷
۹
تعارف کتب
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار کو دیکھ کر ہمارے اندر رفت پیدا ہو اور ہم
خدا تعالیٰ سے یہ عرض کریں کہ اے خدا! یہ وہ شخص ہے جس نے اسلام کی خاطر اپنی
تمام زندگی وقف کر دی، یہ وہ شخص ہے جس پر تو نے الہامات نازل کئے کہ اس کے
ہاتھوں سے اسلام کا احیاء ہوگا اور دنیا ایک نئے رنگ میں پلٹا کھائے گی ، اب یہ شخص
فوت ہو چکا ہے اور ہمارے سامنے زمین میں دفن ہے، ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ ہم اس
کے ساتھ محبت رکھتے اور اس کے غلاموں میں شامل ہیں اس لئے اب یہ ہمارا فرض
ہے کہ ہم اس ذمہ داری کو ادا کریں اور ان وعدوں کو جو تو نے کئے پورا کرنے کے
لئے اپنی جدو جہد اور کوشش کو کمال تک پہنچا دیں۔
(۸) میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
دعوی مصلح موعود کے سلسلہ میں دوسرا عظیم الشان جلسہ مؤرخہ ۱۲ مارچ ۱۹۴۴ ء کو لا ہور میں
منعقد ہوا اس جلسہ میں نہ صرف جماعت احمدیہ کے افراد بلکہ ہزاروں کی تعداد میں ہندو، سکھ،
عیسائی اور دوسرے مذاہب کے افراد بھی شامل تھے جنہوں نے پورے سکون اور اطمینان کے
ساتھ آخر وقت تک تمام جلسہ کی کارروائی سنی اور اپنے اپنے ظرف کے مطابق فائدہ اُٹھایا۔
زیر نظر روح پرور اور پر جلال تقریر حضرت مصلح موعود نے اس جلسہ میں ارشادفرمائی جس کا ایک
ایک لفظ دل میں اُترنے والا اور قلوب کو صاف کرنے والا ہے ۔
پیشگوئی مصلح موعود میں پسر موعود کی ایک علامت یہ بیان کی گئی تھی کہ :۔
اس کا نزول ایسا ہوگا کہ كَانَّ اللَّهُ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ گویا خدا آسمان سے اُتر آیا۔ وہ لوگ
جو اس جلسہ میں شریک ہوئے ان میں سے ہر ایک شخص اس بات کی شہادت دے سکتا ہے کہ ایسا
ہی روح پرور نظارہ اُنہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا بلکہ ایک مقام پر تو حضرت مصلح موعود کی
زبانِ مبارک سے یہ کلمات بلند ہوئے جو ہزاروں انسانوں نے اپنے کانوں سے سُنے کہ:۔
سے بول رہا ہے۔
” اس وقت میں نہیں بول رہا بلکہ خدا میری زبان سے بول رہا ہے“۔
سید نا حضرت مصلح موعود نے اپنی تقریر کے پہلے حصہ میں اپنے خاندانی حالات اور پھر نا
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۰
تعارف کتب
۱۹۱۴ء کے اختلافات کی تاریخ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مصلح
موعود سے متعلق بشارت اور اس کے ظہور پذیر ہونے کا تذکرہ نہایت دلکش انداز میں بیان
کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
دو
غرض خدا تعالیٰ کی تازہ تائیدات نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کا
قائم کردہ سلسلہ ہے اور اُس کی نصرت اور تائید اس کے شامل حال ہے اس طرح وہ
پیشگوئی جو آج سے ۵۹ سال پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے کی گئی تھی
کہ میں تجھے ایک بیٹا عطا کروں گا جو خدا تعالیٰ کی رحمت کا نشان ہوگا ، جو خدا تعالیٰ کی
قدرت کا نشان ہوگا ، جو خدا تعالیٰ کے فضل اور احسان کا نشان ہوگا ، اُس کے ذریعہ
اسلام اور احمدیت کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچے گا ۔ وہ پیشگوئی بڑی شان اور
جاہ وجلال کے ساتھ پوری ہوگئی ۔ آج سینکڑوں ممالک زبانِ حال سے گواہی دے
رہے ہیں کہ میرے زمانہ خلافت میں ہی اسلام کا نام اُن تک پہنچا، میرے
زمانہ خلافت میں ہی احمدیت کے نام سے وہاں کے رہنے والوں کے کان آشنا
ہوئے۔
اس تقریر میں حضرت مصلح موعود نے اپنی بعض رؤیا اور اُن کے روزِ روشن کی طرح پورا
ہونے کو اپنی صداقت کی دلیل کے طور پر پیش فرمایا۔ پس یہ تقریر اہل لاہور کیلئے حجت تھی ، یہ
تقریر غیر مبائع احباب کیلئے حجت تھی ، غرضیکہ یہ تقریر ہر مخالف کیلئے حجت تھی ۔ اس تقریر میں
حضور نے بڑی تحدی کے ساتھ اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی صداقت اور اپنے دعوی مصلح موعود کو پیش فرمایا۔
آخر میں حضور نے خدائے واحد و قہار کی قسم کھا کر نہایت درجہ پُر شوکت الفاظ میں
اعلان عام فرمایا کہ:۔
آج میں اس جلسہ میں اُسی واحد اور قہار خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کی
جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے اور جس پر افتراء کرنے والا اس کے عذاب سے لھانا لعنتوں کا کام ہے اور جس پر افتراء کرنے
جھوٹی ہے اور جس پر افتراء کرنے اس کے
کبھی بچ نہیں سکتا کہ خدا نے مجھے اسی شہر لاہور میں ۱۳ ٹمپل روڈ پر شیخ بشیر احمد صاحب
انوار العلوم جلد ۱۷
11
تعارف کتب
ایڈووکیٹ کے مکان میں یہ خبر دی کہ میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں اور
میں ہی وہ مصلح موعود ہوں جس کے ذریعہ اسلام دنیا کے کناروں تک پہنچے گا اور توحید
دنیا میں قائم ہوگی۔
(۹) حضرت میر محمد الحق صاحب کی وفات پر تقریر
حضرت ام طاہر کی دردناک وفات کا زخم ابھی تازہ ہی تھا کہ مؤرخہ ۱۷ / مارچ ۱۹۴۴ء کو
جماعت احمد یہ کے فقید المثال محدث اور عظیم المرتبت منتظم حضرت میر محمد الحق صاحب کی وفات
کا صدمہ احباب جماعت کو برداشت کرنا پڑا۔
دو
مؤرخہ ۱۷ مارچ کو نماز مغرب و عشاء کے مابین حضرت میر صاحب کی وفات ہوئی اور
لمية
نماز مغرب و عشاء پڑھانے کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے یہ تقریر ارشاد فرمائی ۔ حضور نے
یہ تقریر اس رقت اور سوز سے فرمائی کہ حضور کی آواز رُک رُک جاتی تھی اور سننے والوں کی چیخیں
نکل رہی تھیں ۔ تقریر کے بعد حضور نے نہایت خشوع و خضوع سے دعا کروائی۔ اس تقریر میں
حضور نے حضرت میر محمد الحق صاحب کے نمایاں اوصاف حمیدہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
میر محمد اسحاق صاحب خدمات سلسلہ کے لحاظ سے غیر معمولی وجود تھے ۔
در حقیقت میرے بعد علمی لحاظ سے جماعت کا فکر اگر کسی کو تھا تو ان کو تھا ، رات دن
قرآن اور حدیث لوگوں کو پڑھانا ان کا مشغلہ تھا ۔ وہ زندگی کے آخری دور میں کئی بار
موت کے منہ سے بچے ۔ جلسہ سالانہ پر وہ ایسا اندھا دھند کام کرتے کہ کئی بار ان پر
نمونیا کا حملہ ہوا ۔ ایسے شخص کی وفات پر طبعا لوگوں میں یہ احساس پیدا ہوتا ہے کہ اب
ہم کیا کریں گے، لیکن اگر ہماری جماعت کا ہر شخص ویسا ہی بننے کی کوشش کرتا تو آج یہ
احساس نہ پیدا ہوتا“۔
اس تقریر میں حضور نے احباب جماعت کو حضرت میر صاحب کی طرح علمی و عملی میدان
میں کمال حاصل کرنے کی تلقین فرمائی تا کہ علماء کی وفات سے پیدا ہونے والا خلاء ساتھ ساتھ
پورا ہوتا رہے۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۲
تعارف کتب
(۱۰) اہالیان لدھیانہ سے خطاب
دعوی مصلح موعود کے سلسلہ میں تیسرا جلسہ مؤرخہ ۲۳ / مارچ ۱۹۴۴ء کو لدھیانہ میں منعقد
ہوا۔ اس جلسہ کے انعقاد کے پروگرام کا اعلان ہوتے ہی اس جلسہ کو نا کام بنانے کیلئے مخالفین
نے بیان بازی شروع کر دی اور اس جلسہ کو رکوانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا۔ اخبارات و رسائل
میں بیان بازی کی ، جلسہ کے روز جلوس نکالے گئے اور جلسہ گاہ کے گرد منڈلاتے رہے غرضیکہ
جلسہ کو نا کام بنانے کیلئے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرنے ، دوران جلسہ موسلا دھار بارش
ہونے اور سراسر نا موافق حالات کے باوجود یہ جلسہ بڑی کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس میں
حضرت مصلح موعود نے اپنے روح پر ور خطاب کا آغاز ان الفاظ سے فرمایا۔
میں آج اس جگہ اس لئے کھڑا ہوا ہوں کہ آج سے ۵۵ سال پہلے اللہ تعالیٰ
کی بتائی ہوئی خبروں اور اُس کے ارشاد فرمائے ہوئے حکم کے ماتحت اس شہر لدھیانہ
میں ۲۳ ر مارچ ۱۸۸۹ ء کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بانی سلسلہ احمدیہ نے
بیعت لی تھی اور اس بیعت کے وقت صرف چالیس آدمی آپ پر ایمان لانے والے
تھے۔ یہ ساری کی ساری پونجی تھی جسے لیکر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسلام کی
فتح کیلئے کھڑے ہوئے تھے باقی تمام دنیا ہندو، عیسائی، سکھ، ہندوستانی ، ایرانی،
عرب، چینی اور برطانوی وغیرہ سب کے سب آپ کے مخالف تھے اور آپ کو
مٹا دینے پر تلے ہوئے تھے مگر ان مخالفتوں کے باوجود آپ نے اللہ تعالیٰ سے خبر پا کر
دنیا کو بتایا کہ:
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے
گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا“۔
اس اعلان کے بعد باوجود شدید مخالفتوں کے اللہ تعالیٰ نے آپ کے سلسلہ کو
بڑھانا شروع کیا۔
ان تمہیدی کلمات کے بعد حضور نے پیشگوئی مصلح موعود پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنے دعوئی