تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 17), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۳
تعارف کتب
مصلح موعود کی وضاحت فرمائی اور اس : احت فرمائی اور اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے عقلی و نقلی دلائل پیش فرمائے ۔
اس کے بعد حضور نے اہل لدھیانہ کی اس جلسہ کے سلسلہ میں مخالفت کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی صداقت کا ایک نشان قرار دیا اور اہل لدھیانہ کی مخالفت کو اللہ تعالیٰ کے قانون اور انبیاء کی
سنت کے مطابق قرار دیا۔ اس کے بعد آپ اہل لدھیانہ سے مخاطب ہوئے اور فرمایا کہ:۔
”اے لدھیانہ کے لوگو ! تم نے میری مخالفت کی اور میں تمہارے لئے دعا کرتا
ہوں ۔ تم نے میری موت کی خواہش کی مگر میں تمہاری زندگی کا خواہاں ہوں کیونکہ
میرے سامنے میرے آقا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مثال ہے ۔ آپ جب
طائف میں تبلیغ کے لئے گئے تو شہر کے لوگوں نے آپ کو پتھر مارے اور لہولہان کر کے
شہر سے نکال دیا ۔ آپ زخمی ہو کر واپس آ رہے تھے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے فرشتہ دیا۔
آپ کے پاس آیا اور اُس نے کہا اگر آپ فرما ئیں تو اس شہر کو الٹا کر رکھ دوں ۔ مگر
میرے آقا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ماں باپ، میری جان، میرے جسم
اور میری روح کا ذرہ ذرہ آپ پر قربان ہو، فرمایا کہ نہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔ یہ
لوگ نا واقف تھے، نادان تھے اسلئے انہوں نے مجھے تکلیف دی اگر یہ لوگ تباہ کر
دیئے گئے تو ایمان کون لائے گا ۔ سواے اہلِ لدھیانہ ! جنہوں نے میری موت کی تمنا
کی میں تمہارے لئے زندگی کا پیغام لایا ہوں ، ابدی زندگی اور دائمی زندگی کا پیغام ۔
ایسی ابدی زندگی کا پیغام جس کے بعد فنا نہیں اور کوئی موت نہیں ۔ میں تمہارے لئے
خدا تعالیٰ کی رضا کا پیغام لایا ہوں جسے حاصل کرنے کے بعد انسان کے لئے کوئی دُکھ
نہیں رہتا اور مجھے یقین ہے کہ آج کی مخالفت کل دلوں کو ضرور کھولے گی اور دنیا دیکھے
گی کہ یہ شہر انشاء الله خدا تعالیٰ کے نور سے منور ہوگا۔
اس کے بعد حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور سلسلہ احمدیہ کی مخالفت پر مبنی گزشتہ
حالات و واقعات پر تفصیل سے روشنی ڈال کر ثابت فرمایا کہ یہ مخالفت ہمارے سلسلہ کی راہ میں روک
ت فرمایا کہ یہ خلافت ہمارے سلسلہ کی راہ میں روک
نہیں بن سکتی بلکہ ہر مخالفت کے بعد ترقیات کا ایک نیا دور شروع ہو جاتا ہے۔ حضور انور نے اس تعلق
میں اپنی ایک لمبی خواب بھی سنائی اور پھر اُس کی روشنی میں اہلِ لدھیانہ کو بعض نصائح فرمائیں۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۴
تعارف کتب
(۱۱) زندگی وقف کرنے کی تحریک
حضرت میر محمد اسحق صاحب کی المناک وفات کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ نے سیدنا حضرت
مصلح موعود کی توجہ اس طرف مبذول فرمائی کہ جماعت میں جلد سے جلد علماء اور علوم اسلامیہ
کے ماہرین پیدا کرنے ضروری ہیں تا وہ پہلے بزرگوں کے قائمقام ہوسکیں اور جماعت
کیلئے من حيث الجماعت اپنے علمی مقام سے گرنے کا امکان باقی نہ رہے۔ چنانچہ حضور نے
مجلس مشاورت ۱۹۴۴ء کے دوران تقریر کرتے ہوئے حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب
بھیروی ، حضرت مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی ، حضرت حافظ روشن علی صاحب ، حضرت
مولوی برہان الدین صاحب جہلمی ، حضرت قاضی امیر حسین صاحب اور حضرت میر محمد اسحاق
صاحب کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا کو پُر کرنے کیلئے نو جوانوں کو زندگی وقف کرنے کی
تحریک فرمائی جس کے نتیجہ میں بہت سارے نو جوانوں نے حضور کی اس تحریک پر لبیک کہتے
ہوئے اپنی زندگیاں وقف کیں ۔
بعد ازاں سید نا حضرت مصلح موعود نے یکم مئی ۱۹۴۴ ء کو جماعت کے سامنے رضا کارانہ طور
دو
پر تبلیغ کرنے والوں کو اپنے آپ کو پیش کرنے کی تحریک فرمائی ۔ آپ نے فرمایا کہ:۔
دنیا میں تبلیغ کرنے کے لئے ہمیں ہزاروں مبلغوں کی ضرورت ہے مگر سوال
پیدا ہوتا ہے کہ یہ مبلغ کہاں سے آئیں اور ان کے اخراجات کون برداشت کرے؟
میں نے بہت سوچا ہے مگر بڑے غور وفکر کے بعد میں سوائے اس کے اور کسی نتیجہ پر نہیں
پہنچا کہ جب تک وہی طریق اختیار نہیں کیا جائے گا جو پہلے زمانوں میں اختیار کیا گیا تھا
اُس وقت تک ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ حضرت مسیح ناصری نے اپنے حواریوں
سے کہا کہ تم دنیا میں نکل جاؤ اور تبلیغ کرو۔ جب رات کا وقت آئے تو جس بستی میں
تمہیں ٹھہرنا پڑے اُسی بستی کے رہنے والوں سے کھانا کھاؤ اور پھر آگے چل
دو۔ اگر ہماری جماعت کے دوست بھی اسی طرح کریں کہ وہ گھروں سے تبلیغ کے
لئے نکل کھڑے ہوں ۔ ایک ایک گاؤں اور ایک ایک بستی اور ایک ایک شہر میں تین تین اور

انوار العلوم جلد کا
۱۵
تعارف کتب
دن ٹھہرتے جائیں اور تبلیغ کرتے جائیں۔اگر کسی گاؤں والے لڑیں تو جیسے حضرت
مسیح ناصری نے کہا تھا وہ اپنے پاؤں سے خاک جھاڑ کر آگے نکل جائیں تو میں سمجھتا
ہوں
تبلیغ کا سوال ایک دن میں حل ہو جائے۔“
(۱۲) لجنہ اماءاللہ سنجیدگی سے عورتوں کی اصلاح کرے
حضرت خلیفہ امسیح الثانی نے یہ تربیتی خطاب مؤرخه ۲۰ رمئی ۱۹۴۴ء کو لجنہ اماءاللہ قادیان
کے جلسہ میں ارشاد فرمایا۔جس میں لجنہ اماءاللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور
سنجیدگی کے ساتھ عورتوں کی اصلاح کرنے کے پروگرام بنانے کی تحریک فرمائی۔اس سلسلہ میں
تمام لجنات کو تجنید میں شامل کرنے کی ہدایت فرمائی۔ہر مہینہ میں کم از کم ایک تربیتی اجلاس منعقد
کرنے کی تلقین فرمائی جس میں تمام مستورات کو پابندی کے ساتھ شامل کرنے کی کوشش کی
جائے۔اس خطاب میں حضور نے عورتوں کی اصلاح کی ضرورت سے متعلق اپنے الہام کا ذکر
کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔” مجھے جو یہ الہام ہوا ہے کہ اگر تم پچاس فی صدی عورتوں کی اصلاح کر لو تو
اسلام کو ترقی حاصل ہو جائے گی۔پچاس فیصدی سے یہی مراد ہے کہ پچاس فیصدی کی
اصلاح بھی بہت بڑی بات ہے۔محلہ کی پریذیڈنٹ اور سیکرٹری کا فرض ہوگا کہ وہ
سب عورتوں کو جلسہ میں شریک کرے۔اگر تم صرف پچاس فیصدی عورتوں کو جلسہ میں
لاؤ گی تو باقی پچاس فیصدی عورتوں کو تم ماررہی ہوگی کیونکہ وہ اپنے اخلاص میں کم ہوتی
جائیں گی۔پندرہ روزہ جلسہ محلہ کا ہو اور پندرہ روزہ مرکز کا۔ایک جمعہ یا ہفتہ کو محلہ کا
جلسہ ہو اور ایک ہفتہ مرکز کا۔کام کو باقاعدگی سے کرنے سے ہی فائدہ ہوگا۔تھوڑا کام
کرو اور اُس کی عادت ڈالو پھر اُس کو اور بڑھاؤ اور بڑھاؤ“۔(۱۳) تعلیم الاسلام کالج کے قیام کی اغراض
حضرت خلیفۃ اصسیح الثانی نے یہ بصیرت افروز خطاب تعلیم الاسلام کالج قادیان کے

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۶
تعارف کتب
افتتاح کے موقع پر مؤرخہ ۴ / جون ۱۹۴۴ ء کو ارشاد فرمایا ۔ اس خطاب میں حضور نے کالج کے
قیام کے اغراض و مقاصد بیان فرمائے اور کالج کے پروفیسروں کو انکی ذمہ داریوں کی طرف
توجہ دلائی۔ آپ نے کالج کے مقاصد بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
وو
” یہ تقریب جو تعلیم الاسلام کالج کے افتتاح کی ہے اپنے اندر دوگونہ مقاصد
رکھتی ہے۔ ایک مقصد تو اشاعت تعلیم ہے جس کے بغیر تمدنی اور اقتصادی حالت کسی
جماعت کی درست نہیں رہ سکتی ۔۔۔۔ دوسرا پہلو اس کا یہ ہے کہ آجکل کی تعلیم بہت سا اثر
مذہب پر بھی ڈالتی ہے۔ اس لئے ہمارے کالج کے قیام کی ایک غرض یہ بھی ہے کہ
مذہب پر جو اعتراضات مختلف علوم کے ذریعہ کئے جاتے ہیں اُن کا انہی علوم کے
ذریعہ رد کیا جائے۔
کالج کے پروفیسروں کی ذمہ داریاں بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
پس جہاں دوسرے پروفیسروں کی غرض یہ ہوتی ہے کہ وہ اِن اعتراضات کو
زیادہ سے زیادہ قوی کرتے چلے جائیں وہاں ہمارے پروفیسروں کی غرض یہ ہوگی کہ
وہ ان اعتراضات کا زیادہ سے زیادہ رڈ کرتے چلے جائیں ۔“
66
حضور نے کالج کے منتظمین اور عملہ کو بھی بعض ہدایات فرمائیں کہ اس کالج میں داخلہ لینے
والے کسی بھی غیر مذاہب کے طالبعلم کیلئے کوئی روک پیدا نہ ہو جس کے نتیجہ میں وہ اس کالج کی
تعلیم سے فائدہ حاصل نہ کرسکیں ۔ نیز کالج کے منتظمین کو یہ ہدایت فرمائی کہ : -
کہ:۔
” وہ کالج کے پروفیسروں کے ایسے ادارے بنائیں جو ان مختلف قسم کے
اعتراضات کو جو مختلف علوم کے ماتحت اسلام پر کئے جاتے ہیں جمع کریں اور اپنے طور
پر ان کو رد کرنے کی کوشش کریں اور ایسے رنگ میں تحقیقات کریں کہ نہ صرف عقلی اور
مذہبی طور پر وہ ان اعتراضات کورڈ کرسکیں بلکہ خود اُن علوم سے ہی وہ اُن کی تردید کر
دیں۔
66
حضور نے بڑی تحدی سے دعوی فرمایا کہ :۔
اس امر کو یا درکھو کہ تمام نئے علوم اور نئی تحقیقا تیں اسلام کی مؤید ہیں۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۷
تعارف کتب
نیز فرمایا کہ ہمیں کامل یقین ہے کہ احمدیت کے بیج سے ایک ایسا تناور درخت پیدا ہونے
والا ہے جس کے سایہ تلے تمام دنیا آرام کرے گی ۔
حضور نے اپنے اس خطاب میں طلباء کی تعلیم و تربیت کے سلسلہ میں ہدایات دیتے ہوئے میں و
فرمایا کہ:۔
” ہمارا مقصد یہ ہے کہ جو لڑ کے ہمارے ہاں تعلیم پائیں وہ تعلیم میں دوسروں
دوسروں
سے اعلیٰ ہوں ، وہ تربیت میں دوسروں سے اعلیٰ ہوں ، وہ اخلاق فاضلہ میں
سے اعلیٰ ہوں تو یقیناً وہ ان ان گھڑے جواہرات کو قیمتی ہیروں میں تبدیل کر سکتے
ہیں ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وہ اخلاص اور تقوی اور خدا تعالیٰ کا خوف اپنے دلوں
میں پیدا کریں اور لڑکوں کی تعلیمی حالت بھی بہتر بنائیں ، ان کی اخلاقی حالت بھی بہتر
بنائیں اور ان کی مذہبی حالت بھی بہتر بنائیں۔
حضور نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
دو
طلباء کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے افسروں کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری
کریں ۔۔۔۔۔ اور ان افسروں کا فرض ہے کہ وہ اپنے سے بڑے افسروں کی کامل
اطاعت اور فرمانبرداری کریں۔
(۱۴) غزوہ حنین کے موقع پر صحابہ کرام کا قابل تقلید نمونہ
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے یہ رور رت خلیفۃ المسیح الثانی نے یہ روح پرور تقریر مؤرخہ ۱۶ / جون ۱۹۴۴ ء کو مجاہد تحریک جدید
چوہدری احسان الہی جنجوعہ مبلغ مغربی افریقہ کے اعزاز میں دیئے گئے عصرانہ کے موقع پر ارشاد
فرمائی جس کا اہتمام مجاہدین تحریک جدید کی طرف سے کیا گیا۔
حضور نے اس خطاب میں صحابہ کرام کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عشق و وفا
کے واقعات بیان فرمائے اور صحابہ کی قربانیوں کا روح پرور تذکرہ فرمایا بالخصوص غزوہ حنین کے
موقع پر صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے صدق و وفا کے کارہائے نمایاں بیان کرتے ہوئے ہم کے کارہائے نمایاں سے ہر نے فے میں سے ہر ایک کو وہی نمونہ دکھانے کی تلقین فرمائی آپ نے فرمایا :۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۸
تعارف کتب
جب تک ہم یہی نمونہ نہیں دکھاتے جو غزوہ حنین کے موقع پر رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم کی آواز کے جواب میں صحابہ کرام نے دکھایا ، جب تک روحانی طور پر اس نظارہ کو
اپنے سامنے رکھتے ہوئے یہی آواز ہماری روح سے نہیں نکلتی کہ لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ
لیگ ! ہم نہیں کہہ سکتے کہ ہم نے اپنے ایمان کا کوئی ثبوت پیش کیا ہے۔
(۱۵) خلافت کے ذریعہ خدا تعالیٰ سے وابستہ رہو
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے یہ تقریر دلپذیر مؤرخہ ۲۵ ، جون ۱۹۴۴ء کو بعد نماز عصر ایک
تقریب کے موقع پر قادیان میں ارشاد فرمائی جو مؤرخہ ۲۴ رمئی ۱۹۶۰ ء کو پہلی دفعہ روزنامہ
الفضل میں شائع ہوئی ۔
اس تقریر میں حضور نے انبیاء علیہم السلام کی تاریخ بیان کرتے ہوئے یہ نقطہ بیان فرمایا کہ
تمام انبیاء اپنی دینی ڈیوٹی سرانجام دے کر اس دنیا سے رخصت ہو گئے مگر خدا تعالیٰ کی ذات
ہمیشہ سے قائم چلی آ رہی ہے ۔ ہر شخص جو اُس سے تعلق پیدا کر لیتا ہے وہ ہمیشہ اپنی جڑیں اُس
زمین میں پائے گا جو خدا کی رحمت کے پانی سے سیراب ہوتی ہیں کیونکہ اس تعلق کیلئے موت
نہیں ۔ اگر ہم چاہتے ہیں کہ اپنی زندگی کو دائمی زندگی بنا ئیں تو اس کیلئے اس زمانہ کے مامور اور
نبی اللہ کے ذریعہ قائم کردہ خلافت کے ساتھ وابستہ رہیں کیونکہ خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم
رکھنے کا اب یہی ایک ذریعہ ہے۔ اس لئے خلافت احمد یہ کو قائم رکھنا اور اس کے ساتھ وابستگی رکھنا
ہمارا فرض ہے اور اس پر ہماری روحانی زندگی کا انحصار ہے۔ آپ فرماتے ہیں:۔
اب یہ ہماری جماعت کا کام ہے کہ وہ اس غفلت اور کوتاہی کا ازالہ کرے اور
خلافت احمدیہ کو ایسی مضبوطی سے قائم رکھے کہ قیامت تک کوئی دشمن اس میں رخنہ اندازی
کرنے کی جرات نہ کر سکے اور جماعت اپنی روحانیت اور اتحاد اور تنظیم کی برکت سے
ساری دنیا کو اسلام کی آغوش میں لے آئے“۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۹
تعارف کتب
(۱۶) میری مریم
حضرت ام طاہر سیده مریم بیگم صاحبه مورخه ۱۵ مارچ ۱۹۴۴ء کو گنگا رام ہسپتال لاہور میں
کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد اللہ تعالیٰ کو پیاری ہو گئیں ۔ آپ کی وفات اگر چہ پوری جماعت یں ۔ آپ کی وفات اگر چہ پوری جماع
کیلئے ایک دردناک المیہ کی حیثیت رکھتی تھی مگر طبعی طور پر اس کا سب سے زیادہ صدمہ خود حضرت
سید نام مصلح موعود کو پہنچا لیکن حضور نے اس موقع پر نہ صرف بے مثال صبر و تحمل اور رضاء بالقضاء کا
نمونہ دکھایا بلکہ پوری جماعت کو صبر کی تلقین فرمائی ۔
حضرت مصلح موعود نے تقریباً ساڑھے تین ماہ تک حضرت سیدہ ام طاہر صاحبہ کی نسبت کچھ
تحریر نہ فرمایا۔ ازاں بعد ارشاد نبوى اذْكُرُوا مَحَاسِنَ مَوْتَاكُمْ کے پیش نظر ایک مضمون رقم
فرمایا جس میں حضور نے بڑی تفصیل سے حضرت سیدہ ام طاہر کے سوانح ، ان کی خصائل و
عادات ، ان کے کارنامے اور خدمات دینیہ کا ذکر فرمایا اور آخر پر آپ کی آخری بیماری کے
درد ناک حالات و واقعات بیان فرمائے ۔
حضور اس مضمون میں آپ کے محاسن کا ذکر کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں کہ:۔
دو
-
مریم کو احمدیت پر سچا ایمان حاصل تھا۔ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر
قربان تھیں اُن کو قرآن کریم سے محبت تھی اور اس کی تلاوت نہایت خوش الحانی سے
کرتی تھیں ۔ انہوں نے قرآن کریم ایک حافظ سے پڑھا تھا اس لئے ط ، ق خوب بلکہ
ضرورت سے زیادہ زور سے ادا کرتی تھیں۔ مریم ایک بہادر دل کی عورت تھیں ۔
جب کوئی نازک موقع آتا میں یقین کے ساتھ ان پر اعتبار کر سکتا تھا۔ ان کی نسوانی
کمزوری اُس وقت دب جاتی، چہرہ پر استقلال اور عزم کے آثار پائے جاتے اور
دیکھنے والا کہہ سکتا تھا کہ اب موت یا کامیابی کے سوا اس عورت کے سامنے کوئی تیسری
چیز نہیں ہے۔ یہ مر جائے گی مگر کام سے پیچھے نہ ہٹے گی ۔ ضرورت کے وقت راتوں
اس میری محبوبہ نے میرے ساتھ کام کیا ہے اور تھکان کی شکایت نہیں کی کی۔ ۔ انہیں صرف
اتنا کہنا کافی ہوتا تھا کہ یہ ہوتا تھا کہ یہ سلسلہ کا کام ہے یا سلسلہ کے لئے کوئی خطرہ یا بد نامی ہے اور یا بدنا

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۰
تعارف کتب
وہ شیرنی کی طرح لپک کر کھڑی ہو جاتیں اور بھول جاتیں اپنے آپ کو ، بھول جاتیں
کھانے پینے کو ، بھول جاتیں اپنے بچوں کو بلکہ بھول جاتی تھیں مجھ کو بھی اور صرف
انہیں وہ کام ہی یاد رہ جاتا تھا اور اس کے بعد جب کام ختم ہو جاتا تو وہ ہوتیں یا گرم
پانی کی بوتلیں جن میں لپٹی ہوئی وہ اس طرح اپنے درد کرنے والے جسم اور متورم پیٹ
کو چاروں طرف سے ڈھانچے ہوئے لیٹ جاتیں کہ دیکھنے والا سمجھتا تھا کہ یہ عورت
ابھی کوئی بڑا آپریشن کروا کر ہسپتال سے آئی ہے۔ اور وہ کام ان کے بیمار جسم کے
لئے واقعہ میں بڑا آپریشن ہوتا تھا۔
(۱۷) خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
مجلس خدام الاحمدیہ کے چھٹے سالانہ اجتماع کے موقع پر مؤرخہ ۱۵ راکتو بر ۱۹۴۴ء کو حضرت
مصلح موعود نے یہ تقریر ارشاد فرمائی جس میں حضور نے خدام کو بہت قیمتی اور زریں نصائح
فرمائیں ۔ خاص طور پر درج ذیل دو باتوں کو ہمیشہ مد نظر رکھنے کی ہدایت فرمائی ۔ آپ فرماتے
ہیں :۔
دو
قوم کی ترقی کے لئے بنیادی طور پر یہ امر نہایت ضروری ہے کہ اُس کا ہر فرد ان
دو فقروں کو اچھی طرح جانتا اور سمجھتا ہو کہ ہم نے کیا کہنا ہے، جس کے اندر ہم نے
کیا کرنا ہے“ بھی شامل ہے اور دوسرے یہ کہ ہم نے جو کچھ کہنا ہے وہ کس طرح کہنا
ہے ۔ جب یہ دونوں باتیں حل ہو جائیں اور پھر جو کچھ ہم نے کہنا ہو وہ اپنے اندر
اہمیت بھی رکھتا ہو تو ہماری کامیابی میں کوئی شبہ نہیں ہو سکتا۔
نیز اس تقریر میں حضور نے دین کی واقفیت کیلئے اول قرآن کریم کا ترجمہ ، دوم حدیث اور
سوم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے مطالعہ کو ضروری قرار دیا ہے ۔
علاوہ ازیں حضور نے مجلس خدام الاحمدیہ کے قیام کا مقصد اور خدام کی ذمہ داریوں پر
روشنی ڈالتے ہوئے بعض بڑی پُر حکمت ، مؤثر اور قیمتی نصائح ارشاد فرمائیں ۔ خدام کی ذمہ داریوں
کے لحاظ سے یہ خطاب بہت ہی قیمتی اور پُر تاثیر ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۱
تعارف کتب
(۱۸) تمام جماعتوں میں انصار اللہ کی تنظیم ضروری ہے
حضرت خلیفتہ امسیح الثانی نے یہ روح پرور خطاب مجلس انصار اللہ کے سالانہ اجتماع کے
کے
افتتاح کے موقع پر مؤرخہ ۲۵ دسمبر ۱۹۴۴ء کو ارشاد فرمایا۔ حضور نے اپنی اس تقریر میں مجلس
انصار اللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی ہے اس موقع پر حضور نے انصار اللہ کو نصیحت
کرتے ہوئے اپنی اصلاح کا ایک گر بیان فرمایا کہ :۔
دو تنظیم کے لئے ضروری ہے کہ اپنے متعلقات اور اپنے گردو پیش کی اصلاح کی
کوشش کی جائے اسی سے انسان کی اپنی اصلاح ہوتی ہے، اسی سے قوم میں زندگی
پیدا ہوتی ہے اور کامیابی کا یہی واحد ذریعہ ہے۔
حضور نے اس طریق اصلاح کو ذیلی تنظیموں کے قیام کا مقصد بیان کرتے ہوئے فرمایا:۔
اگر تم روحانی طور پر زندہ رہنا اور کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہو تو تمہارے
لئے صرف اپنی اصلاح کر لینا ہی کافی نہیں بلکہ اپنے گردو پیش کی اصلاح کرنا اور
مجموعی طور پر اس کے لئے کوشش کرنا اور مل کر خدا سے دعا مانگنا ضروری ہے ۔ چنانچہ
اسی غرض کے لئے میں نے مجلس انصار الله ، لجنہ اماء الله ، مجلس خدام الاحمدیہ اور مجلس
اطفال الاحمد یہ قائم کی ہیں“۔
(۱۹) افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۴۴ء
حضرت مصلح موعود نے یہ مختصر مگر روح پرور تقریر مؤرخه ۲۶ / دسمبر ۱۹۴۴ ۱۹۴۴ء کو جلسہ سالانہ
قادیان کا افتتاح کرتے ہوئے ارشاد فرمائی ۔ جس میں حضور نے اس تشویش کا اظہار کیا ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا حسین ترین چہرہ جس کی برکت سے سورج اور چاند روشن ہیں لوگوں
نے اُن کے مشن سے منہ موڑ رکھا ہے۔ وہ تعلق جو کسی زمانہ میں مسلمانوں کو رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم سے تھا آج اس میں بے انتہاء کمی آ چکی ہے۔ ایسے حالات میں آج صرف جماعت احمد یہ

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۲
تعارف کتب
ہی ہے جس نے اسلام کی حفاظت اور امداد کا بیڑہ اُٹھایا ہے پس اس پہلو سے جماعت احمد یہ کی
ذمہ داریاں بہت اہم ہیں ۔
اس تقریر میں حضور نے دعویٰ مصلح موعود کو دہراتے ہوئے اپنی اس خواہش کا اظہار فرمایا
کہ:۔
دو
میری تو ایک ہی خواہش ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ کے دین کی خدمت میں
علوم
جان دے دوں اور محمد ﷺ کی کھوئی ہوئی وراثت آپ کے حضور پیش کر دوں ۔
میں نے بارہا اپنے مولیٰ سے التجا کی ہے اور ہمیشہ کرتا رہتا ہوں کہ الہی ! اگر
میری مٹی بھی کسی ذلیل ترین مقام پر پھینک دینے سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی
کچھ خدمت ہو سکتی ہے تو میری کسی لحاظ سے بھی کوئی پرواہ نہ کر اور محمد ﷺ کے مقام کی
عزت کے لئے جو بھی قربانی لی جانی ضروری ہو وہ مجھ سے لے اور مجھے توفیق دے۔
(۲۰) لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
حضرت مصلح موعود نے یہ تربیتی تقریر مؤرخہ ۲۷ دسمبر ۱۹۴۴ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع /
پر خواتین کی جلسہ گاہ میں ارشاد فرمائی ۔ اس تقریر میں حضور نے درج ذیل امور پر روشنی ڈالی ۔
ا۔ عربی زبان کی یہ خصوصیت ہے کہ اس میں ہر نام کا کوئی نہ کوئی معنی ہوتا ہے۔ اس کی
وضاحت میں آپ نے لفظ ام اور کوا“ کے معنوں پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا کہ عربی
زبان کی یہ خصوصیت کسی دوسری زبان میں نہیں پائی جاتی ۔
۲۔ انسانی پیدائش کا مقصد اور غرض و غایت پر روشنی ڈالی اور اس تعلق میں لفظ ”انسان“ کے
معنوں کی وضاحت فرمائی ہے جس سے انسان کو اُس کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی
ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کہ ” جنت ماں کے قدموں تلے ہے“ کی تفسیر کرتے
ہوئے اس کے ایک معنی یہ بھی بیان فرمائے ہیں کہ :۔
قوم میں جنت ماؤں کے ذریعہ سے ہی آتی ہے“۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۳
۴۔ لجنہ اماء اللہ کو اُن کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ:۔
تعارف کتب
مہینہ کے اندر اندر یعنی جنوری ۱۹۴۵ ختم ہونے سے پہلے وہ اپنے دفتر کو منظم
کر لیں۔
۵۔ حضور نے لجنہ کو احمدی خواتین کی تنظیم کی نسبت بیش قیمت ہدایات سے نوازتے ہوئے
فرمایا کہ:۔
لجنہ اماءاللہ کا پہلا قدم یہ ہونا چاہئے کہ جب اُن کی تنظیم ہو جائے تو جماعت کی
تمام عورتوں کو لکھنا اور پڑھنا سکھا دے۔ پھر دوسرا قدم یہ ہونا چاہئے کہ نماز ، روزہ اور
شریعت کے دوسرے موٹے موٹے احکام کے متعلق آسان اردو زبان میں مسائل لکھ
کر تمام عورتوں کو سکھا دیئے جائیں اور پھر تیسرا قدم یہ ہونا چاہئے کہ ہر ایک عورت کو
نماز کا ترجمہ یاد ہو جائے تاکہ ان کی نماز طوطے کی طرح نہ ہو کہ وہ نماز پڑھ رہی ہوں ہو ؟
مگر اُن کو یہ علم ہی نہ ہو کہ وہ نماز میں کیا کہہ رہی ہیں اور آخری اور اصل قدم یہ ہونا
اہئے کہ تمام عورتوں کو با ترجمہ قرآن مجید آ جائے۔
(۲۱) بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء )
حضرت مصلح موعود نے یہ بصیرت افروز خطاب مؤرخہ ۲۷ دسمبر ۱۹۴۴ء کو بر موقع جلسہ سالانہ
قادیان ارشادفرمایا۔ اس میں حضور نے درج ذیل امور پر روشنی ڈالی ہے۔
ا۔ سب سے پہلے تو حضور نے دورانِ سال حضرت سیدہ اُم طاہر صاحبہ اور حضرت سید
میر محمد اسحق صاحب کی وفات کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ :۔
دو
بے شک ہمیں بہت بڑا صدمہ پہنچا ہے مگر ہم اپنے خدا کی رضا پر راضی ہیں اور
اس کے فضلوں پر یقین رکھتے ہیں“۔
۲۔ سلسلہ احمدیہ کے ایک کھوئے ہوئے مبلغ مولوی محمد الدین صاحب (جن کے بارہ میں
مغربی افریقہ جاتے ہوئے بحری جہاز کے غرق ہو جانے سے وفات پا جانے کا گمان کیا جا
رہا تھا ) کا جہاز کو پیش آمدہ حادثہ سے زندہ بچ جانا اور جاپانیوں کی قید میں ہونے کی

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۴
تعارف کتب
اطلاع ملنے پر ان کے متعلق تازہ صورتحال سے احباب جماعت کو مطلع فرمایا اور ان کی
یورپ کے متعدد ممالک میں خدمات کی روشنی میں ذکر خیر کرتے ہوئے ان کی درازی عمر
کیلئے دعا کی تحریک فرمائی۔
دعوی مصلح موعود کے بعد غیر مبائعین کی طرف سے پیدا ہونے والی مخالفت اور فتنہ پر روشنی
ڈالتے ہوئے اسے جماعتی ترقی کیلئے مفید قرار دیا اور جماعت کو صبر و استقامت کا مظاہرہ
کرنے کی تلقین فرمائی ۔
مولوی محمد علی صاحب کی طرف سے موصولہ مقابلہ کے چیلنج پر سیر حاصل تبصرہ اور محاسبہ کرتے
ہوئے ان کے چیلنج کا بطلان ثابت کیا۔
۵- مذکورہ بالا تمام امور بیان کرنے کے بعد حضور انور نے دورانِ سال جماعت پر نازل
ہونے والے افضال الہی کا روح پرور تذکرہ فرمایا۔
(۲۲) الموعود
حضرت المصلح الموعود خليفة المسح الثان نے یہ معرکۃ الآراء خطاب مؤرخہ ۲۸ دسمبر ۱۹۴۰ء
کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقع پر ارشاد فرمایا جس میں اپنے دعوی مصلح موعود پر تفصیل سے
روشنی ڈالتے ہوئے حضور نے نہ صرف پیشگوئی مصلح موعود کا پورا ہونا قطعی دلائل اور واقعات
سے روز روشن کی طرح ثابت کیا بلکہ مولوی محمد علی صاحب اور ان کے رفقاء کے اعتراضات کا
رڈ بھی نہایت عمدہ طور پر فرمایا۔
حضور نے اس خطاب کے آخر پر احباب جماعت کو اُن کی بعض نئی ذمہ داریوں کی طرف
توجہ دلاتے ہوئے فرمایا ہے کہ:۔
آپ لوگ جو میرے اس اعلان کے مصدق ہیں آپ کا اولین فرض یہ ہے کہ
اپنے اندر تبدیلی پیدا کریں اور اپنے خون کا آخری قطرہ تک اسلام اور احمدیت کی فتح
اور کامیابی کے لئے بہانے کو تیار ہو جائیں ۔ بیشک آپ لوگ خوش ہو سکتے ہیں کہ خدا
نے اس پیشگوئی کو پورا کیا بلکہ میں کہتا ہوں آپ کو یقیناً خوش ہونا چاہئے کیونکہ حضرت

·

آج 10 میں سے 10 باقی