دعویٰ مصلح موعود کے متعلق پُر شوکت اعلان

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۳۹
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
( تقریر فرموده ۲۰ فروری ۱۹۴۴ء بمقام ہوشیار پور )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
میں جو کچھ کہنا چاہتا ہوں اس سے پہلے کچھ قرآنی ادعیہ پڑھوں گا۔ ہماری جماعت کے
ا
سے نہیں بلکہ آہستگی
احباب آہستہ آہستہ اپنے منہ میں یعنی زیادہ بلند آواز سے
دعائیں پڑھتے جائیں ۔
اسے میرے ساتھ وہ
ا رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا
إصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا
طاقة لنا بهِ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا انْتَ مَوْلَينا
فَانْصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ )
رَبَّنَا مَنَّا بِمَا أَنزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاعْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِينَ )
رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَإِسْرًا فَنَا فِي امْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا
عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ ٣
رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلْإِيمَانِ )
ه رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِ يَا يُنَادِي لِلايْمَانِ أَنْ أَمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَّا ۔
- رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلايْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَا
رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ كَفِّرْ عَنَّا سَيَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ ۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۴۰
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
A
رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ
إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَاةِ --
- رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَدُنْكَ رَحْمَةً
إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ -
یہ اللہ تعالیٰ کی وہ دعائیں ہیں جن میں انبیاء اور ان کی ابتدائی جماعتوں کے لئے خدا نے
ایک طریق راہ بیان فرمایا ہے۔ اس کے بعد میں قرآنی الفاظ میں ہی اپنے رب کو مخاطب کر کے
اُس کے حضور نذر عقیدت پیش کرتا ہوں ۔ دوست بھی ان الفاظ کو دہراتے جائیں ۔
امنا باللهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَى ابْرُهم وَاسْمَعِيلَ وَإِسْحَقَ
وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِي مُوسَى وَعِيسَى وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَّبِّهِمْ
لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ 2
جیسا کہ آپ لوگوں نے سنا ہے آج سے پورے ۵۸ سال پہلے جس کو آج ۵۹ واں سال
شروع ہو رہا ہے ۲۰ رفروری کے دن ۱۸۸۶ ء میں اِس شہر ہوشیار پور میں اس مکان میں جو کہ
میری انگلی کے سامنے ہے ایک ایسے مکان میں جو اُس وقت طویلہ کہلاتا تھا جس کے معنی یہ ہیں کہ
وہ رہائش کا اصلی مقام نہیں تھا بلکہ ایک رئیس کے زائد مکانوں میں سے وہ ایک مکان تھا جس
میں شاید اتفاقی طور پر کوئی مہمان ٹھہر جاتا ہو یا وہاں انہوں نے سٹور بنا رکھا ہو یا حسب ضرورت
جانور باندھے جاتے ہوں ، قادیان کا ایک گمنام شخص جس کو خود قادیان کے لوگ بھی پوری طرح
نہیں جانتے تھے ، لوگوں کی اس مخالفت کو دیکھ کر جو اسلام اور بانی اسلام سے وہ رکھتے تھے اپنے
خدا کے حضور علیحدگی میں عبادت کرنے اور اُس کی نصرت اور تائید کا نشان طلب کرنے کے لئے
آیا اور چالیس دن لوگوں سے علیحدہ رہ کر اُس نے اپنے خدا سے دعائیں مانگیں ۔ چالیس دن کی
دعاؤں کے بعد خدا نے اُس کو ایک نشان دیا ۔ وہ نشان یہ تھا کہ میں نہ صرف ان وعدوں کو جو
میں نے تمہارے ساتھ کئے ہیں پورا کروں گا اور تمہارے نام کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا
بلکہ اِس وعدہ کو زیادہ شان کے ساتھ پورا کرنے کے لئے میں تمہیں ایک بیٹا دوں گا جو بعض
خاص صفات سے متصف ہو گا۔ وہ اسلام کو دنیا کے کناروں تک پھیلائے گا ، کلام الہی کے

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۴۱
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
معارف لوگوں کو سمجھائے گا ، رحمت اور فضل کا نشان ہوگا اور وہ دینی اور دُنیوی علوم جو اسلام کی
اشاعت کے لئے ضروری ہیں اُسے عطا کئے جائیں گے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ اُس کو لمبی عمر عطا
فرمائے گا یہاں تک کہ وہ وہ دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا گا۔ ۔
یہ اعلان بانی سلسلہ احمدیہ نے یہاں سے کیا اور اُس وقت کیا جبکہ وہ ابھی بانی سلسلہ نہیں
تھے اور جماعت احمد یہ کی ابھی بنیاد بھی نہیں پڑی تھی ۔ قادیان ایک چھوٹی سی بستی تھی اور اب بھی
وہ ہوشیار پور سے ایک تہائی ہے۔ ہوشیار پور کی آبادی چالیس ہزار ہے اور قادیان کی آبادی
چودہ پندرہ ہزار لیکن جس وقت وہ یہاں آئے ہیں اُس وقت قادیان کی آبادی ۱۸ سوکس کی
تھی اور دُنیوی وجاہت کا جہاں تک تعلق ہے اس کے لحاظ سے آپ کو کسی قسم کی عزت حاصل
نہیں تھی۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آپ کا خاندان ایک معزز زمیندار خاندان تھا اِس میں کوئی
شبہ نہیں کہ سلطنت مغلیہ کے عہد میں اس خاندان کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا اور اس
میں کوئی شبہ نہیں کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ صاحب کے عہد میں بھی اس خاندان کے بعض افراد کو معزز
عہدے حاصل رہے ہیں لیکن اس زمانہ میں یہ خاندان اپنی قدیم عزت کو کھو چکا تھا اور بعض
وجوہ سے اس کی جائداد کا اکثر حصہ ضبط ہو چکا تھا۔ پس اس زمانہ میں دُنیوی لحاظ سے اس کی
حیثیت ایک معمولی زمیندار کی سی تھی اور پھر ان کو اپنی عزت بڑھانے کا کوئی شوق بھی نہیں تھا۔
باپ نے انہیں بار بار توجہ دلائی کہ وہ مستقل طور پر کوئی ملازمت اختیار کر لیں مگر انہوں نے انکار
کر دیا ۔ ایسا شخص اُس زمانہ میں یہ اعلان کرتا ہے کہ میرے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ دنیا میں اسلام کو
پھیلائے گا اور پھر میرے کام کو لمبا کرنے کے لئے مجھے ایک خاص بیٹا عطا فرمائے گا کیونکہ یہ
زمانہ بہت بڑے مفاسد کا ہے اور ان مفاسد کی اصلاح کے لئے ایک لمبے عرصہ کی جدوجہد کی
ضرورت ہے۔ اب وہ زمانہ نہیں رہا جبکہ جنگ اور قتال سے فیصلہ ہو جاتا تھا بلکہ اب دلائل اور
لمبی بحثوں کے بعد فیصلہ ہوتا ہے اور یہ کام ایک طویل عرصہ چاہتا ہے۔ پس چونکہ موجودہ زمانہ کی
اصلاح ایک لمبے عرصہ کی منقضی تھی اس لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو خبر دی کہ وہ آپ کو ایک بیٹا
عطا فرمائے گا اور جیسا کہ بعض دوسری خبروں میں اس کا ذکر ہے اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ بھی بتایا
کہ وہ لڑکا 9 سال کے عرصہ میں پیدا ہوگا ، تمہارا جانشین ہوگا اور ان صفات ان صفات سے متصف ہوگا ۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۴۲
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
یہ خبر ایسی زبردست ہے کہ کوئی شخص جو اپنے دل میں دیانت کا مادہ رکھتا ہو اس کے پورے
ہونے سے انکار نہیں کر سکتا اور اُسے تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ یہ خبر خدا کی طرف سے ہی تھی کسی انسان
کی طاقت میں نہیں تھا کہ وہ ایسی خبر دے سکتا ۔
اوّل تو کوئی کہہ نہیں سکتا کہ وہ خود بھی زندہ رہے گا یا نہیں ۔ پھر اگر وہ زندہ بھی رہے تو یہ
نہیں کہہ سکتا کہ اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا ۔ پھر اگر بیٹا پیدا ہو تو وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ ضرور زندہ
رہے گا اور لمبی عمر پائے گا۔ پھر اگر وہ خود بھی زندہ رہے اور اُس کا بیٹا بھی زندہ رہے تو کوئی شخص
نہیں کہہ سکتا کہ کسی زمانہ میں اُسے اتنی عزت حاصل ہو جائے گی کہ اُس کے جانشین مقرر ہوا
کریں گے ۔ پھر اگر کسی کو ایسی عزت مل بھی جائے کہ اُس کے جانشین مقرر ہوا کریں تو کوئی نہیں
کہہ سکتا کہ اُس کا بیٹا ضرور جانشین ہوگا ۔ پھر اگر کسی کا بیٹا جانشین بھی ہو جائے تو کوئی نہیں کہہ سکتا
کہ وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا اور قو میں اُس سے برکت حاصل کریں گی ۔ غرض اس
پیشگوئی پر جس قدر غور کیا جائے اُتنی ہی اس کی عظمت اور اہمیت ظاہر ہوتی ہے اور انسان کو تسلیم
کرنا پڑتا ہے کہ یہ ساری باتیں ایسی ہیں جن کو پورا کرنا کسی انسان کی طاقت میں ہرگز نہیں تھا۔
کون شخص ہے جو کہہ سکے کہ میں اتنا عرصہ ضرور زندہ رہوں گا۔ پھر کون ہے جو کہہ سکے کہ
میرے ہاں ایک بیٹا پیدا ہو گا ۔ پھر کون ہے جو کہہ سکے کہ وہ بیٹا 9 سال کے عرصہ میں پیدا ہو گا۔
و کہہ سکے کہ کسی زمانہ میں میں اتنی عظمت حاصل کرلوں گا کہ دنیا میں میرے جانشین
مقرر ہوا کریں گے۔ پھر کون ہے جو کہہ سکے کہ میرا بیٹا ایک زمانے میں میرا خلیفہ اور جانشین
ہوگا ۔ پھر کون ہے جو کہہ سکے کہ میرے بیٹے کے زمانہ میں اسلام سارے جہان میں پھیل جائے گا
اور اس کے دنیا پر غالب آجانے کے سامان پیدا ہو جائیں گے ۔ یہ اتنے نشان ایک پیشگوئی میں
جمع ہیں کہ کسی انسان میں طاقت نہیں تھی کہ وہ اپنی طرف سے ایسی پیشگوئی کر سکتا اور پھر دنیا میں
اعلان کر کے کہہ سکتا کہ یہ پیشگوئی ایک دن ضرور پوری ہوگیلیکن یہ پیشگوئی جو آج سے اٹھاون
سال پہلے کی گئی تھی پوری ہوئی اور بڑی شان اور عظمت کے ساتھ پوری ہوئی ۔
۱۸۸۶ء میں جب بانی سلسلہ احمدیہ نے یہ پیشگوئی شائع کی اُس وقت آپ کا کوئی مرید نہ
ا
تھا۔ آپ کی حیثیت ایک فرد واحد کی سی تھی ۔ اس کے بعد ۱۸۸۷ء میں آپ کے ہاں ایک بیٹا

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۴۳
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
کہ یہ
پیدا ہوا جو ۱۸۸۸ ء میں فوت ہو گیا ۔ آپ نے اُس لڑکے کے متعلق کسی ایک جگہ بھی یہ نہیں لکھا تھا
وہی لڑکا ہے جس کے متعلق اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ وہ دنیا کے کناروں تک شہرت
پائے گا اور قو میں اُس سے برکت حاصل کریں گی لیکن اس لڑکے کے فوت ہونے پر لوگوں نے
شور مچا دیا کہ جس لڑکے کے متعلق اتنے بڑے دعوے کئے گئے تھے، وہ زندہ ہی نہ رہا اور آخر یہ
شور اتنا بڑھا کہ وہ جو آپ کے ساتھی تھے اُن میں سے بھی بعض اُس وقت آپ کو چھوڑ کر بھاگ
گئے ۔ وہ لوگ آپ کے مرید نہ تھے صرف آپ سے ملنے والے اور آپ سے حسنِ عقیدت رکھنے
والے تھے لیکن اس لڑکے کی وفات پر اُن کو بھی ابتلاء آ گیا اور وہ آپ کو چھوڑ کر چلے گئے ۔
ایسے نازک حالات میں جب لوگوں کے لئے ایک ابتلاء کی سی حالت تھی اور جب اپنے بھی
آپ کو چھوڑ کر بھاگ رہے تھے آپ نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت دنیا میں یہ اعلان فر ا اعلان فرمایا که
خدا نے مجھے حکم دیا ہے کہ تو لوگوں سے بیعت لے اور ایک سلسلۂ روحانی قائم کر۔ لوگ ایسے
ابتلاؤں کے وقت اس قدر گھبرا جاتے ہیں کہ اُن کے ہوش بھی ٹھکانے نہیں رہتے مگر چونکہ وہ
موعود تھا اس لئے جب لوگ ہنس رہے تھے کہ پیشگوئی جھوٹی نکلی ایسے خطرات اور انکار کے زمانہ
میں اُس نے احمدیت کی بنیاد رکھی اور لوگوں کی اور لوگوں سے بیعت ۔ لینے ۔ کا اعلان فرما دیا ۔ یہ اعلان آپ نے
۱۸۸۸ء کے آخر میں فرمایا اور ۱۸۸۹ء میں پیشگوئی کے مطابق آپ کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا
جس کا نام آپ نے تفاؤل کے طور پر ( کیونکہ آپ نے لکھا کہ ابھی مجھ پر یہ نہیں کھلا کہ یہی لڑکا
مصلح موعود اور عمر پانے والا ہے یا کوئی اور ہے ) محمود رکھا کیونکہ اُس بیٹے کا ایک نام اللہ تعالیٰ
کی طرف سے محمود بتایا گیا تھا اور چونکہ الہام میں اُس کا ایک نام بشیر ثانی بھی رکھا گیا تھا اس
لئے اُس کا پورا نام بشیر الدین محمود احمد رکھا گیا ۔ خدا کی قدرت ہے اتفاقاً اس لڑکے کی جو کھلائی
مقرر کی گئی وہ شدید امراض میں مبتلا تھی ۔ ایسے شدید امراض میں کہ اس کے سات آٹھ بلکہ نو
بچے کچھ بچپن میں اور کچھ بڑے ہو کر سل اور دق سے مر گئے تھے۔ اُس عورت نے بغیر اس کے
کہ لڑکے کے والدین سے اجازت حاصل کرتی اس کو دودھ پلا دیا۔ عموماً اس قسم کی عورتوں کی
عادت ہوتی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں چلی جاتی ہیں اور اس وجہ سے کہ بچہ انہیں جلدی واپس نہ
لانا پڑے اُسے دودھ پلا دیتی ہیں ۔ اس عورت نے بھی بغیر اجازت کے اِس لڑکے کو دودھ پلا

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۴۴
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
دیا اور اس طرح دق اور سل اور خنا زیر کے جراثیم اس بچے کے اندر چلے گئے ۔ چنانچہ جب وہ
دو سال کا ہوا تو پہلے اُسے کھانسی ہوئی اور پھر وہ شدید خنازیر میں مبتلا ہو گیا اور کئی سال تک
مدقوق و مسلول رہا مگر چونکہ اللہ تعالیٰ نے اُس کے ذریعہ ایک بہت بڑا نشان ظاہر کرنا تھا ، اس
لئے خدا نے اُس کو بچالیا۔ لیکن خنازیر کا مرض برا برا سے رہا بلکہ بعض دفعہ خنازیر کی گلٹیاں پھول
کر گیند کے برابر برابر ہو جاتیں اور مسلسل بارہ تیرہ سال تک ایسا ہی ہوتا رہا۔ ڈاکٹر اور طبیب
مختلف ادویہ کی اُسے مالش کراتے اور کھانے کے لئے بھی کئی قسم کی دوائیں دیتے ۔ جب وہ لڑکا
جوان ہوا تو اس بیماری نے دوسری شکل اختیار کر لی اور اُسے سات آٹھ مہینے متواتر بخار آتا
رہا۔ اطباء کہتے تھے کہ اس کا بچنا مخدوش ہے اور اب شاید ہی یہ جان بر ہو سکے اِس وجہ سے وہ
مدرسے میں بھی پڑھ نہیں سکتا تھا۔ جب وہ مدرسے میں جاتا تو چونکہ اُس کی آنکھوں میں لکرے
بھی تھے اس لئے وہ بورڈ کی طرف نہیں دیکھ سکتا تھا اور اگر دیکھتا تو اُس کے سر میں درد شروع ہو
جاتا اس وجہ سے وہ پڑھائی کی طرف توجہ نہیں کر سکتا تھا۔ یہاں تک کہ اُس کے اُستادوں نے
بانی سلسلہ سے شکایت کی کہ یہ لڑکا پڑھتا نہیں ۔ انہوں نے کہا یہ بیمار ہے اس پر زیادہ زور نہ دو۔
مدرسے میں آتا رہے اور کوئی لفظ اس کے کان میں پڑ جائے اتنا ہی کافی ہے زیادہ زور دینے کی
ضرورت نہیں ۔ یہاں تک کہ اُس نے سکول کا کوئی امتحان پاس نہ کیا۔ پرائمری میں شاید پاس
ہوا ہو تو ہوا ہو اور غالبا وہ پرائمری میں بھی پاس نہیں ہوالیکن مڈل میں وہ یقینا فیل ہوا اور انٹرنس
یں بھی یقینا فیل ہوا۔ جب وہ انٹرنس میں پڑھتا تھا تو اُس کی لیاقت کا یہ حال تھا کہ
جانے سے پہلے اُس نے گھر کا امتحان دیا تو TWO جو انگریزی کا ایک معمولی سا لفظ ہے اس کو
اُس نے TOW لکھ دیا اور اُستاد نے حیرت سے پوچھا کہ یہ کیا لفظ ہے؟ میں تو اسے نہیں جانتا یہ
یہ اُس کی تعلیم کا حال تھا۔ پھر جب بانی سلسلہ احمد یہ فوت ہوئے تو جماعت کے دل میں تحریک
پیدا ہوئی کہ ان کا بھی ایک خلیفہ مقرر ہونا چاہئے جیسے اسلام کی سنت ہے۔ چنانچہ انہوں نے
حضرت مولوی نورالدین صاحب کو خلیفہ مقرر کر دیا اور لوگوں نے سمجھا کہ وہ پیشگوئی جو ایک
لڑکے کے جانشین ہونے کے متعلق تھی وہ غلط ثابت ہوئی اور خلیفہ کوئی اور شخص بن گیا۔ اس کے
بعد جماعت میں تفرقہ پیدا ہوا ۔ صدرانجمن احمد یہ جو مرکزی مجلس تھی اس کا اکثر حصہ کسی بات میں

انوار العلوم جلد ۱۷
الده
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
دوسرے لوگوں سے لڑ پڑا۔ زیادہ جھگڑا یہ تھا کہ یہ نوجوان کہیں بانی سلسلہ احمدیہ کا جانشین نہ بن یہ
جائے اور انہوں نے سر سے پیر تک اُس کی مخالفت میں زور لگایا ۔ یہ لوگ بڑ۔ بڑے مشہور لیکچرار تھے
اور دُور دُور تک ان کا نام پہنچا ہوا تھا ۔ ان میں سے ایک کا نام غالباً آپ نے سنا ہوگا خواجہ
کمال الدین صاحب تھا۔ وہ جہاں جاتے ان کے لیکچر مشہور ہو جاتے ۔ انگلستان میں بھی وہ مبلغ
رہے ہیں اور ٹرکی ، مصر اور افریقہ کے علاقہ میں بھی وہ پھرے اور انہیں بڑی مقبولیت حاصل
ہوئی ۔ دوسرے مولوی محمد علی صاحب تھے یہ اُن دنوں قرآن کریم کا انگریزی ترجمہ کیا کرتے
تھے اور اس وجہ سے بہت مشہور تھے ۔ اسی طرح ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب اور ڈاکٹر
سید محمد حسین شاہ صاحب ، یہ سب اس لڑکے کے مخالف ہو گئے اور چونکہ یہ صدرانجمن احمد یہ کے
بھی ممبر تھے اس لئے انہوں نے پنجاب اور ہندوستان کے مختلف علاقوں میں دورے کرنے
شروع کر دیئے تا کہ جماعت میں اس لڑکے کے خلاف شورش پیدا ہو جائے اور تا ایسا نہ ہو کہ یہ
لڑکا خلیفہ بن جائے ۔ گویا اگر اس لڑکے کے متعلق کوئی پیشگوئی پوری ہوئی تھی تو دنیا نے پورا زور
لگایا کہ وہ پیشگوئی پوری نہ ہو ۔ اگر وہ لڑکا چپ کر کے خلیفہ ہو جا تا جیسے پیروں میں طریق ہوتا ہے
کہ باپ کے بعد بیٹا جانشین بنتا ہے تو لوگ کہتے مرزا صاحب کی یہ پیشگوئی اتفاقی طور پر پوری
ہوئی ہے۔ چونکہ پیروں میں قاعدہ ہے کہ بڑا مر جائے تو بیٹا خلیفہ بنتا ہے اس لئے مرزا صاحب
کی وفات کے بعد ان کا بیٹا جانشین بن گیا اس میں عجیب بات کون سی ہے۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے
حضرت مرزا صاحب کی وفات کے بعد حضرت مولوی نورالدین صاحب کو خلیفہ مقرر کیا اور اس
طرح وہ سوال اُٹھ گیا کہ یہ جانشینی پیروں کے عام دستور کے مطابق ہوئی ہے۔ پھر اگر حضرت
مولوی نورالدین صاحب کی وفات کے بعد وہ لڑکا بغیر مخالفت کے خلیفہ بن جاتا تو بھی لوگ کہہ
سکتے تھے کہ چونکہ اس لڑکے کے والد صاحب کی بزرگی کا احساس جماعت میں قائم تھا اس لئے
انہوں نے اس بزرگی کا احساس کرتے ہوئے ان کے لڑکے کو خلیفہ بنا لیا۔ لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ
اللہ تعالیٰ نے ایسے سامان پیدا فرما دیئے کہ جماعت کے تمام سر کردہ لوگ اُس لڑکے کے مخالف
ہو گئے اور انہوں نے اس قدر شدید مخالفت کی کہ ساری جماعت میں ایک آگ سی لگا دی اور
انہوں نے فیصلہ کیا کہ خواہ کچھ ہو جائے یہ لڑکا خلیفہ نہ ہو بلکہ غصہ میں انہوں نے یہاں تک کہہ دیا

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۴۶
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
کہ جماعت کا کوئی خلیفہ ہونا ہی نہیں چاہئے ۔ لیکن جب حضرت خلیفہ اول فوت ہوئے اور
جماعت آپ کی وفات پر جمع ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے جس کا یہ فیصلہ تھا کہ یہ پیشگوئی ضرور پوری ہو
ایسے سامان کر دیئے کہ اِن لوگوں نے اس ڈر سے کہ کہیں جماعت اُس لڑکے کو ہی خلیفہ نہ بنا
لے، جماعت کے ایمان کے خلاف یہ کہنا شروع کر دیا کہ خلافت ہی نہیں ہونی چاہئے ۔ نتیجہ یہ
ہوا کہ جب ان کے یہ خیالات جماعت کے سامنے آئے تو لوگوں نے کہا کہ اگر یہ لوگ یہ کہتے
کہ فلاں خلیفہ نہ ہو بلکہ فلاں ہو تو اور بات تھی مگر اب تو یہ کہتے ہیں کہ خلافت کا سلسلہ ہی جاری
نہیں رہنا چاہئے اور یہ بات ہمارے اصول کے خلاف ہے اِسے ہم ماننے کے لئے تیار نہیں
ہیں ۔ چنانچہ اُس وقت جماعت نے اس لڑکے کے ہاتھ پر بیعت کر لی اور اس طرح وہ پیشگوئی
جو حضرت مرزا صاحب نے ہوشیار پور سے شائع کی تھی کہ میرا ایک بیٹا ہوگا اور وہ میرا جانشین ہو
گا بڑی شان کے ساتھ پوری ہوئی ۔
آپ لوگ جانتے ہیں میں اس وقت کس کی طرف اشارہ کر رہا ہوں وہ لڑکا میں ہی
ہوں جو بارہ تیرہ سال تک خنازیر کے مرض میں مبتلا رہا۔ میں ہی وہ ہوں جو مہینوں نہیں سالوں
مدقوق و مسلول لوگوں کی طرح بیمار رہا جیسے ہماری زبان میں بعض لوگوں کے متعلق کہا کرتے ہیں
کہ وہ ہینگ لگتے کے ہیں ۔ میں ہی وہ ہوں جو نہایت کمزور ، ڈبلا اور نحیف تھا۔ پھر میں ہی وہ ہوں
جس کی آنکھوں میں تیرہ چودہ سال کی عمر میں شدید گرے ہو گئے اور میں پڑھائی کے ناقابل
ہو گیا یہاں تک کہ میں بورڈ کی طرف آنکھ اُٹھا کر بھی نہیں دیکھ سکتا تھا ۔ میں ہی وہ ہوں منڈل میں
بھی فیل ہوا اور انٹرنس میں بھی۔ اور میں ہی وہ ہوں جسے انگریزی کا ایک معمولی لفظ Two بھی
نہیں لکھنا آتا تھا اور جس نے Two کی بجائے Tow لکھ دیا۔ پھر میں ہی وہ ہوں جس کے
خلاف جماعت کے بڑے بڑے لوگ کھڑے ہو گئے ۔ تمام محکموں پر ان کا قبضہ تھا ، مدرسہ ان
کے پاس تھا لہنگر ان کے پاس تھا ، ریویو ان کے پاس تھا ، جماعت کا انتظام ان کے ہاتھوں میں
تھا ، خزانہ ان کے پاس تھا اور مختلف معہدے ان کو حاصل تھے۔ پھر میں ہی وہ ہوں جو اپنا بھی
مخالف تھا چنانچہ میں نے مولوی محمد علی صاحب کے سامنے خود یہ تجویز پیش کی تھی کہ آپ خلافت کا
انکار نہ کریں کسی ایک شخص کا نام پیش کر دیں میں سب سے پہلے اُس کے ہاتھ پر بیعت کرنے کو

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۴۷
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
تیار ہوں مگر باوجود اس کے کہ میں نے مولوی محمد علی صاحب کو یہ کہا کہ آپ کسی کا نام پیش کریں
میں اُس کی بیعت کرنے کے لئے تیار ہوں چونکہ خدا کا منشا یہ تھا کہ اس شہر میں اُس نے جو
الہامات نازل فرمائے تھے اُن کو پورا کرے اور دنیا کو اپنی قدرت کا نشان دکھائے اس لئے ان
کی عقل پر ایسے پتھر پڑ گئے کہ انہوں نے میری اس بات کو تسلیم نہ کیا اور چونکہ جماعت اس بات
پر مُصر تھی کہ کسی شخص کو خلیفہ ضرور بنایا جائے اس لئے مولوی محمد علی صاحب کی بات کو کسی نے
نہ مانا اور جماعت نے مجھے اپنا خلیفہ بنالیا۔
میں بتا چکا ہوں کہ میں تعلیم سے بچپن سے ہی کو را ہوں وہ سمجھتے تھے کہ ایسا آدمی جب ایک
علمی جماعت کا امام بنے گا تو جماعت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی اور اس میں کیا شبہ ہے کہ ظاہری
حالات کے لحاظ سے اس بات کا امکان ہو سکتا تھا۔ چنانچہ اُس وقت ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ
صاحب جو ایک کامیاب ڈاکٹر تھے، انہوں نے باہر نکل کر ہمارے مدرسہ کی طرف اشارہ کرتے
ہوئے کہا آج ہم تو جارہے ہیں کیونکہ جماعت نے ہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا لیکن تم
تھوڑے ہی دنوں تک دیکھو گے کہ اس مدرسہ پر عیسائی قابض ہو جائیں گے اور تمام عمارت ان
کے پاس چلی جائے گی ۔ یہ اُس وقت کہا گیا تھا جب ہمارے سالانہ جلسہ پر دو اڑھائی ہزار آدمی
آیا کرتے تھے اور اُس وقت کہا گیا تھا جب خزانہ میں صرف گیارہ بارہ آنے کے پیسے تھے اور
سترہ اٹھارہ ہزار روپیہ قرض تھا ۔ یہ لوگ جو بڑے بڑے مالدار تھے اور جماعت میں عزت اور
وقار رکھتے تھے انہوں نے سمجھا کہ جب ہم قادیان کو چھوڑ کر چلے جائیں گے تو جماعت ٹکڑے
ٹکڑے ہو جائے گی اُس وقت میری عمر پچیس سال کی تھی اور میری ساری عمر بیماریوں میں گزرگئی
تھی ۔ میں نے دینی دینی یا دنیوی تعلیم کسی مدرسہ میں حاصل نہیں کی تھی اور میرے مقابلہ میں جولوگ
کھڑے تھے وہ قوم کے لیڈر ، سردار اور معزز تھے ، پس ڈینوی لحاظ سے یہی خیال کیا جا سکتا تھا
کہ وہ قوم ڈوب جائے گی جسے ایسا راہنما اور سردار ملا ہو لیکن جس وقت اُنہوں نے یہ کہا کہ اس
مدرسہ پر عیسائی قابض ہو جائیں گے اور تمام عمارتیں اُن کے پاس چلی جائیں گی اور جس وقت
انہوں نے یہ کہا کہ اب قوم ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی اُس وقت میں اپنے گھر میں گیا اور میں نے
اپنے خدا سے یہ دعا کی کہ خدایا ! میں اس مہدے کے لئے کبھی متمنی نہیں ہوا، میں نے کبھی تجھ سے

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۴۸
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
نہیں چاہا کہ تو مجھے خلیفہ مقرر کر دے ۔ اب جب کہ تو نے مجھے خلیفہ بنایا ہے اور تو نے خود مجھے اس
کام کے لئے چنا ہے تو اے میرے رب ! تو مجھے طاقت بھی دے جس سے میں ان صنادید کا
مقابلہ کر سکوں ورنہ میرے اندر ان کا مقابلہ کرنے کی قطعاً طاقت نہیں ۔ ان میں سے بعض
میرے اُستاد ہیں اور باقی ایسے ہیں جن کا انجمن کے مال اور محکموں پر قبضہ ہے اُس وقت
ہمارے اندر اتنی طاقت بھی نہ تھی کہ اگر یہ لوگ ہمیں کہتے مسجد سے نکل جاؤ تو ہم اپنی مسجد میں بھی
ٹھہر سکتے ۔ غرض میں نے خدا سے یہ دعا کی ۔ رات کو جب میں لیٹا تو مجھے الہام ہوا۔
کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے
اور چونکہ ان لوگوں نے کہا تھا کہ جماعت ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی اور آج سے وہ
تباہی و بربادی کے راستہ پر چل پڑے گی اس لئے خدا نے مجھے الہام کیا کہ لَيُمَنِّ قَنَّهُمُ اے
محمود ! یہ لوگ جو اپنے علم اور اپنی طاقت اور اپنے جتھے اور اپنی دولت کے دعوے کر رہے ہیں ہم
ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے۔ چنانچہ میں نے اُسی وقت اس مضمون کا ایک اشتہار شائع کر دیا
وہ اشتہار آج تک موجود ہے غیر بھی گواہی دے سکتے ہیں اور اپنے بھی کہ اُس میں جو کچھ لکھا گیا
تھا وہ کس شان سے پورا ہوا۔ میں نے اُس اشتہار کا ہیڈنگ ہی یہ رکھا تھا کہ
کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے
ہونے
پھر میں نے کہا تھا کہ خدا نے مجھے بتایا ہے کہ لَيُمَزِّ قَنَّهُمْ وہ ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا۔
اُس وقت ہماری جماعت کا ۹۵ فیصدی حصہ ان کے ساتھ تھا اور پانچ فیصدی ہمارے
ساتھ تھا اور وہ لوگ فخر کے ساتھ اس بات کو شائع کرتے تھے کہ ہم وہ ہیں جن کے ساتھ
عت کی اکثریت ہے اور یہ بات ہمارے حق پر ہونے کا کھلا ثبوت ہے۔ لیکن ابھی تین ہفتے بات ہمارے ہو
اس الہام پر نہیں گزرے تھے کہ جماعت کے ۹۵ فی صدی حصہ نے میری بیعت کر لی اور پانچ
فیصد ان کے ساتھ رہ گئے ۔ یہ خدا کا وہ نشان ہے جو اُس نے پورا کیا اور جس میں بانی سلسلہ
احمد یہ نے یہ خبر دی تھی کہ میرا ایک بیٹا ہوگا جو میرا خلیفہ ہوگا اور خدا اُس کی تائید کرے گا ۔ اس
کے بعد اللہ تعالیٰ نے ہر مقام پر میری تائید اور نصرت کرنی شروع کر دی ۔
-
میں نے بتایا ہے کہ میں نے کسی قسم کی تعلیم حاصل نہیں کی لیکن اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۴۹
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
مجھے رویا میں بتایا کہ مجھے اُس کی طرف سے قرآن کریم کا علم عطا کیا گیا ہے اور چونکہ قرآن کریم
کے علم میں دنیا کے سارے علوم شامل ہیں اس لئے اس کے بعد جماعت اور اسلام کے لئے مجھے
جس علم کی بھی ضرورت محسوس ہوئی وہ خدا نے مجھے سکھا دیا۔ چنانچہ آج میں دعوے کے ساتھ یہ
اعلان کرتا ہوں بلکہ آج سے نہیں ہیں پچیس سال سے میں یہ اعلان کر رہا ہوں کہ دنیا کا کوئی
فلاسفر، دنیا کا کوئی پروفیسر، دنیا کا کوئی ایم ۔ اے ، خواہ وہ ولایت کا پاس شدہ ہی کیوں نہ ہو اور
خواہ وہ کسی علم کا جاننے والا ہو، خواہ وہ فلسفہ کا ماہر ہو، خواہ وہ منطق کا ماہر ہو، خواہ وہ علم النفس کا
ماہر ہو، خواہ وہ سائنس کا ماہر ہو، خواہ وہ دنیا کے کسی علم کا ماہر ہو میرے سامنے اگر قرآن اور
اسلام پر کوئی اعتراض کرے تو نہ صرف میں اُس کے اعتراض کا جواب دے سکتا ہوں بلکہ خدا
کے فضل سے اُس کا ناطقہ بند کر سکتا ہوں ۔ دنیا کا کوئی علم نہیں جس کے متعلق خدا نے مجھ کو
معلومات نہ بخشی ہوں اور اس قدر صحیح علم جو اپنی زندگی درست رکھنے یا قوم کی راہنمائی کے لئے
ضروری ہو مجھ کو نہ دیا گیا ہو۔
پھر اس کے ساتھ ہی خدا تعالیٰ نے فوراً مجھے ہمت بخشی اور میں نے دنیا کے مختلف اطراف
میں اسلام اور احمدیت کو پھیلانے کے لئے مشن قائم کر دیئے ۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ
والسلام فوت ہوئے اُس وقت صرف ہندوستان اور کسی قد رافغانستان میں جماعت عت ا احمد یہ یہ قائم قا
تھی باقی کسی جگہ احمد یہ مشن قائم نہیں تھا ۔ مگر جیسا کہ خدا نے پیشگوئی میں بتایا تھا ” وہ زمین کے
کناروں تک شہرت پائے گا، اے اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ مختلف ممالک میں احمد یہ مشن
قائم کروں ۔ چنانچہ میں نے اپنی خلافت کے ابتدا میں ہی انگلستان ، سیلون اور ماریشس میں
احمد یہ مشن قائم کئے ۔ پھر یہ سلسلہ بڑھا اور بڑھتا چلا گیا چنانچہ ایران میں ، روس میں ، عراق میں ،
مصر میں ، شام میں فلسطین میں لیگوس نائیجیریا میں ، گولڈ کوسٹ میں، سیرالیون میں ، ایسٹ افریقہ
میں، یورپ میں سے انگلستان کے علاوہ سپین میں ، اٹلی میں ، زیکوسلواکیہ میں ، ہنگری میں ،
پولینڈ میں یوگوسلاویہ میں، البانیہ میں ، جرمنی میں، یونائیٹڈ اسٹیٹس امریکہ میں ، ارجنٹائن
میں ، چین میں، جاپان میں ، ملایا میں سٹریٹ سیٹلمنٹس ۱۲ میں ، سماٹرا میں، جاوا میں ،
سرو بایا میں ، کا ، کاشغر میں خدا ۔ خدا کے فضل سے سے مشن قائم ہوئے ۔ ان میں سے بہ بعض مبلغ اس وقت دشمن
کے ہاتھ میں قید ہیں ، بعض کام کر رہے ہیں اور بعض مشن جنگ کی وجہ سے عارضی طور پر بند کر

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۵۰
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
دیئے گئے ہیں غرض دنیا کی کوئی قوم ایسی نہیں جو آج سلسلہ احمد یہ سے واقف نہ ہو، دنیا کی کوئی
قوم ایسی نہیں جو یہ محسوس نہ کرتی ہو کہ احمدیت ایک بڑھتا ہوا سیلاب ہے جو ان کے ملکوں کی
طرف آرہا ہے ۔ حکومتیں اس کے اثر کو محسوس کر رہی ہیں بلکہ بعض حکومتیں اس کو دبانے کی بھی
کوشش کرتی ہیں ۔ چنانچہ روس میں جب ہمارا مبلغ گیا تو اُسے سخت تکلیفیں دی گئیں ۔ اُسے مارا
بھی گیا، پیٹا گیا اور ایک لمبے عرصہ تک قید رکھا گیا لیکن چونکہ خدا کا وعدہ تھا کہ وہ اس سلسلہ کو
پھیلائے گا اور میرے ذریعہ اس کو دنیا کے کناروں تک شہرت دے گا اس لئے اُس نے اپنے
فضل و کرم سے ان تمام مقامات میں احمدیت کو یت کو پہنچایا بلکہ بعض مقامات پر بڑا پر بڑی بڑی جماعتیں
قائم کر دیں ۔ بہر حال جب اس قسم کی علامتیں ظاہر ہوئیں تو جماعت نے کہا کہ وہ پیشگوئی جس
کی خبر شیخ مہر علی صاحب کے طویلہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو دی گئی تھی وہ پوری
ہو گئی مگر میں نے ہمیشہ اس کو قبول کرنے سے احتراز کیا اور میں نے یہ کبھی دعوی نہ کیا کہ میں اس
پیشگوئی کا مصداق ہوں ۔ میں نے اپنے دل میں کہا جو خدا کا کلام ہے جب تک خدا اس کے
متعلق یہ تصدیق نہ کرے کہ یہ میرے ذریعہ سے پورا ہو چکا ہے اُس وقت تک بولنا میرے لئے
مناسب نہیں ہے۔ مجھے کیا خبر ہے کہ میں اس پیشگوئی کا مصداق ہوں یا نہیں ہوں؟ اگر میں اس
پیشگوئی کا مصداق نہیں ہوں تو کیوں میں ایک غلط بات کہوں اور اگر میں اس کا مصداق ہوں تو
جس خدا نے یہ پیشگوئی فرمائی ہے اُس کا یہ کام ہے کہ وہ مجھے خبر دے کہ میں اس کا مصداق
ہوں ۔ پس گو جماعت نے متواتر اصرار کیا کہ میں اس پیشگوئی کا اپنے آپ کو مصداق قرار دوں
مگر میں نے کبھی اس پیشگوئی کا اپنے آپ کو مصداق قرار نہ دیا اور جب ؟ بھی یہ پیشگوئی میر ۔
سامنے آتی میں اس پر سے خاموشی کے ساتھ گزر جاتا ۔ اس عرصہ میں دشمن نے چیلنج بھی کئے کہ
اگر یہ شخص اس پیشگوئی کا مصداق ہے تو بولتا کیوں نہیں ۔ مگر میں نے ہمیشہ یہی سمجھا کہ خدا پر تقدم
تقویٰ کے خلاف ہے ۔ پس میں خاموش رہا اور باوجود جماعت کے اصرار اور دشمنوں کے چیلنج
کے میں نے کبھی اس کے متعلق کچھ نہیں کہا۔ یہاں تک کہ تیس سال کا لمبا عرصہ اس پرگز ر گیا اور
یہ مضمون قریباً ٹھنڈا ہو گیا ۔ دوستوں نے زور لگایا کہ میں اس پیشگوئی کے مصداق ہونے کا
اعلان کروں مگر میں خاموش رہا۔ دشمنوں نے کہا کہ اگر یہ اس پیشگوئی کا مصداق ہے تو بولتا
کیوں نہیں ؟ مگر میں نہ بولا ۔
میرے

آج 10 میں سے 10 باقی