دعویٰ مصلح موعود کے متعلق پُر شوکت اعلان
انوارالعلوم (جلد 17), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۵۱
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
جب موافق اور مخالف سب اس مضمون پر بحثیں کر کر کے تھک گئے تو اس سال کے شروع
میں ۵، ۶ رجنوری ۱۹۴۴ ء کی درمیانی رات کو میں نے ایک رؤیا دیکھا۔ رؤیا کی حالت میں دیکھا
کہ میں ایک ایسی جگہ پر ہوں جہاں دشمن کی فوج کے ساتھ جنگ ہو رہی ہے ۔ وہاں کھڑے ہو کر
میں کچھ لوگوں سے باتیں کر رہا ہوں کہ یکدم مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے جرمن فوج نے اس مقام پر
حملہ کر دیا ہے جہاں میں ہوں اور ایسی شدت سے حملہ کیا ہے کہ جس فوج کے پاس میں تھا اُس
نے شکست کھانی شروع کر دی۔ میں یہ دیکھ کر خواب میں خیال کرتا ہوں کہ اب یہاں ٹھہرنا
مناسب نہیں مجھے بھاگ کر کہیں اور چلے جانا چاہئے ۔ چنانچہ میں اُس مقام سے باہر نکلا مگر جو نہی
باہر آیا معاً میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ کسی سابق پیشگوئی کے ماتحت میں اس مقام سے
بھاگنے کے لئے نکلا ہوں اور اب میرا آئندہ سفر اس پیشگوئی کے مطابق ہوگا ۔ چنانچہ میں نے
دوڑنا شروع کر دیا۔ رویا میں میں محسوس کرتا ہوں کہ میں اس تیزی سے دوڑ رہا ہوں کہ زمین
میرے پیروں کے نیچے سمٹتی چلی جا رہی ہے اور میں میلوں میل ایک آن میں طے کرتا جا رہا
ہوں ۔ میری اُس تیزی کا اِس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جتنی دیر میں کوئی شخص گز بھر چلتا ہے
میں خواب میں اتنی دیر میں پچاس ساٹھ میل بڑھ جاتا ہوں ۔ جرمن سپاہی بہت پیچھے رہ گئے
ہیں اور میرے ساتھیوں کو بھی گو قدرت کی طرف سے دوڑنے کی ایسی ہی طاقت دی گئی تھی مگر
پھر بھی وہ مجھ سے بہت پیچھے رہ گئے یہاں تک کہ میں دوڑتے دوڑتے ایک پہاڑی دامن میں جا
پہنچا۔ وہاں مختلف رستے مجھے دکھائی دیئے کوئی کسی طرف جاتا تھا اور کوئی کسی طرف ۔ میں ان
رستوں کے بالمقابل دوڑتا چلا گیا تا میں معلوم کروں کہ پیشگوئی کے مطابق میں نے کونسا راستہ
اختیار کرنا ہے ۔ اُس وقت میں ایک ایسی سٹرک کی طرف جا رہا ہوں جو سب کے آخر میں بائیں
طرف ہے۔ اس پر میرا ایک ساتھی مجھے آواز دے کر کہتا ہے کہ اس سٹرک پر نہیں دوسری سٹرک پر
پر جاؤں ۔ جب میں اس کے کہنے کے مطابق اُس سڑک کی طرف جو انتہائی دائیں طرف تھی
واپس لوٹتا ہوں تو خدا تعالیٰ کی قدرت کے زبردست ہاتھ نے مجھے پکڑ کر ایک درمیانی راستہ پر
چلا دیا۔ میرا ساتھی مجھے آوازیں دیتا چلا جاتا ہے کہ اس طرف آئیں اُس طرف نہ جائیں مگر
میں اپنے آپ کو بے بس پاتا ہوں اور اُسی راستے پر دوڑتا چلا جاتا ہوں اور یہ محسوس کرتا ہوں
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۵۲
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
کہ یہ رستہ اختیار کرنا اللہ تعالیٰ کا منشا ہے۔ غرض میں اُس رستے پر چلتا چلا جاتا ہوں ۔ اسی
دوران مجھے خیال آیا کہ اس واقعہ کے متعلق جو پیشگوئی کی گئی تھی اس میں یہ بھی ذکر تھا کہ اس کے
بعد ایک جھیل آئے گی وہ جھیل کہاں ہے؟ جب مجھے یہ خیال آیا تو یکدم میں کیا دیکھتا ہوں کہ
میرے سامنے ایک جھیل ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ میرے لئے اس جھیل کو پار کرنا ضروری ہے ۔
اُس وقت میں نے دیکھا کہ جھیل پر کچھ کشتی نما چیزیں تیر رہی ہیں جن پر بعض لوگ سوار
ہیں ۔ خواب میں میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ بت پرست قوم ہے اور یہ لوگ جن پر سوار ہیں ان کے
بت ہیں اور اُس وقت یہ لوگ اپنے سالانہ تہوار پر بتوں کو نہلانے کی غرض سے مقررہ گھاٹ کی
طرف لے جا رہے ہیں ۔ میں نے جب اُس جھیل کو عبور کرنے کا اور کوئی طریق نہ دیکھا تو جھٹ
کود کر ایک بہت پر سوار ہوا تو ارد گرد کے لوگوں نے ایسے کلمات کہنے شروع کر دیئے جن سے ان
کے بتوں کی عظمت ظاہر ہوتی تھی۔ میں نے اُس وقت اپنے دل میں کہا کہ میرا اس وقت
خاموش رہنا غیرت کے خلاف ہے۔ چنانچہ میں نے توحید کی دعوت اُن لوگوں کو دینی شروع کی
اور بڑے زور سے میں نے شرک کی برائیاں بیان کیں ۔ اُس وقت خواب میں میں یہ محسوس کرتا
ہوں کہ میری زبان اُردو نہیں بلکہ عربی ہے اور عربی میں ہی میں اُنہیں توحید کی تعلیم دے رہا
ہوں ۔ اتنے میں میں کیا دیکھتا ہوں کہ میری اس تقریر سے متاثر ہو کر بعض مجاوروں کے دلوں
میں توحید پر ایمان پیدا ہونا شروع ہوا اور وہ یکے بعد دیگرے مجھ پر ایمان لاتے چلے گئے مگر میں
نے اپنی تبلیغ جاری رکھی یہاں تک کہ میں نے اُن سے کہا جب اس جھیل کا کنارہ آئے گا تو
تمہارے یہ بُت اس پانی میں غرق کئے جائیں گے اور خدائے واحد کی حکومت دنیا میں قائم کی
جائے گی ۔ غرض اسی طرح میں تبلیغ کرتا چلا گیا ۔ جب ہم جھیل کے دوسری طرف پہنچ گئے تو میں
نے اُن کو حکم دیا کہ ان بتوں کو پانی میں غرق کر دو اور اُن سب نے میرے اس حکم کی تعمیل کرتے
ہوئے ان بتوں کو جھیل میں غرق کر دیا ۔ اس کے بعد میں پھر کھڑا ہو گیا اور انہیں تبلیغ کرنے لگ
گیا۔ اُس وقت مجھے محسوس ہوا کہ وہ لوگ خدائے واحد پر ایمان لاتے چلے جاتے ہیں اور محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رسالت کو تسلیم کرتے جارہے ہیں مگر قوم کا کچھ حصہ ابھی
ایمان نہیں لایا ۔ اُس وقت میں اُنہی میں سے ایک شخص کو جس کا اسلامی نام میں نے عبدالشکور
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۵۳
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
رکھا ہے مخاطب کر کے کہتا ہوں اے عبدالشکور ! میں تم کو اس قوم میں اپنا نائب مقرر کرتا ہوں
تمہارا فرض یہ ہوگا کہ تم اپنی قوم میں توحید قائم کرو اور شرک کو مٹا دو اور تمہارا فرض ہوگا کہ ان
لوگوں کو بتاؤ کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خدا کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔ اور تمہارا یہ بھی
جب
فرض ہوگا کہ تم اس قوم کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعاوی کی طرف توجہ دلاؤ۔ میں
واپس آؤں گا تو تجھ سے حساب لوں گا اور دیکھوں گا کہ تو نے ان فرائض کو کہاں تک ادا کیا
ہے۔ رویا کی حالت میں جب میں اُس سے کہتا ہوں کہ تیرا فرض ہوگا کہ تو ان لوگوں کو یہ سکھائے
کہ اللہ ایک ہے اور تو ان لوگوں سے یہ اقرار لے کہ اَشْهَدَانُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ تو اُس وقت مجھے
ایسا محسوس ہوا کہ میری زبان سے اللہ تعالیٰ خود بول رہا ہے اور جب میں نے کہا تمہیں لوگوں
سے یہ اقرار بھی لینا پڑے گا کہ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ ۔ یکدم مجھے معلوم ہوا کہ گویا
اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی روح کو اجازت دی ہے کہ وہ میری زبان پر
قابو پائیں اور خود میری زبان سے کلام فرمائیں ۔ چنانچہ جب میں کہتا ہوں تمہیں یہ اقرار لینا
پڑے گا کہ اَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم میری زبان
سے بولے اور آپ نے فرمایا - أَنَا مُحَمَّدٌ عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اے لوگو ! سن لو کہ میں محمد ہوں اللہ کا
بندہ اور اُس کا رسول ۔ پھر مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میری زبان پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کو قدرت دی گئی اور جب میں نے اُسے کہا کہ تمہیں اپنی قوم سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
پر ایمان لانے کا بھی اقرار لینا پڑے گا تو اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تشریف
لائے اور آپ نے میری زبان سے فرمایا ۔ اَنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ اے لوگو! میں تم کو بتاتا
ہوں کہ میں وہی مسیح ہوں جس کا تمہیں وعدہ دیا گیا تھا ۔ اس کے بعد مجھے یوں محسوس ہوا کہ
مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں اپنا دعویٰ لوگوں کے سامنے پیش کروں اور میں ان سے کہوں کہ میں
مسیح موعود کا خلیفہ ہوں مگر اُس وقت بجائے یہ الفاظ جاری ہونے کے میری زبان پر یہ الفاظ
جاری ہوئے کہ أَنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ مَثِيلُهُ وَخَلِيفَتُہ میں بھی مسیح موعود ہی ہوں یعنی
اُس کا مشابہہ ،نظیر اور خلیفہ۔ جب خواب میں میں نے اپنے متعلق یہ الفاظ کہے تو یکدم میں
گھبرا گیا کہ میں نے یہ کیا کہہ دیا ہے اس پر معاً مجھے القاء ہوا کہ یہ وہی پیشگوئی ہے جو مصلح موعود
انوار العلوم جلد ۱۷
اولد
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
کے بارہ میں کی گئی تھی اور جس میں بتایا گیا تھا کہ مصلح موعود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مثیل
اور نظیر ہوگا۔ تب میں نے سمجھا کہ یہ پیشگوئی خدا نے میرے لئے ہی مقدر کی ہوئی تھی ۔
رویا کی حالت میں میں نے اور بھی بعض باتیں بیان کی ہیں مثلاً میں نے ان سے کہا میں
وہی ہوں جس کے ظہور کے لئے انیس سو سال سے کنواریاں منتظر بیٹھی تھیں ۔ یہ در حقیقت انجیل
کی ایک پیشگوئی ہے جس میں حضرت مسیح ناصری فرماتے ہیں جب میں دوبارہ دنیا میں آؤں گا
تو بعض قو میں مجھ پر ایمان لائیں گی اور بعض انکار کر دیں گی اُس وقت ان قوموں کی مثال ایسی
ہو گی جیسے دس کنواریاں جن میں سے کچھ ہوشیار تھیں اور کچھ سُست ، دولہا کے انتظار میں بیٹھ
گئیں جو سست تھیں اُن کا انتظار کی حالت میں ہی تیل ختم ہو گیا اور جب وہ دوبارہ تیل لینے
بازار گئیں تو پیچھے سے دولہا آ گیا اور وہ اُس کے ساتھ شامل ہونے سے محروم رہ گئیں لیکن جو
ہوشیار تھیں اور جنہوں نے تیل اپنے ساتھ رکھا تھا وہ دولہا کو اپنے ساتھ لے کر اُس کے قلعہ میں
چلی گئیں ۔ اس تمثیل میں حضرت مسیح ناصری نے اس امر کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ جب میں
دوبارہ دنیا میں آؤں گا تو کچھ تو میں جو ہوشیار ہونگی وہ مجھے مان لیں گی لیکن کچھ اپنی غفلت کی وجہ
سے مجھے ماننے سے محروم رہ جائیں گی ۔ پس اس پیشگوئی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رویا کی
حالت میں میں ان سے کہتا ہوں کہ میں وہ ہوں جس کے ظہور کے لئے اُنیس سو سال سے
کنواریاں منتظر بیٹھی تھیں۔ اور جب میں یہ کہتا ہوں کہ میں وہ ہوں جس کے لئے اُنیس سو سال
سے کنواریاں انتظار کر رہی تھیں تو کچھ نوجوان عورتیں جو سات یا نو ہیں اور جو کنارہ سمندر پر
بیٹھی ہوئی میری طرف دیکھ رہی تھیں اِن الفاظ کے سنتے ہی دوڑتے ہوئے میری طرف آئیں
اور انہوں نے میرے ارد گرد گھیرا ڈال لیا اور کہا ہاں ہاں تم سچ کہتے ہو ہم اُنیس سو سال سے
تمہارا انتظار کر رہی تھیں ۔ اس کے بعد میں پھر اُن کو ہدایتیں دے کر کسی اور طرف جانے کا ارادہ
رکھتا ہوں کیونکہ خواب میں مجھے محسوس ہوتا ہے ہے کہ میرا سفر سفرختم ختم نہیں ہوا بلکہ میں اور اور آگے جاؤں
گا۔ چنانچہ خواب کی حالت میں ہی میں اُس شخص سے جس کا نام میں نے عبدالشکور رکھا ہے کہتا
ہوں جب میں اِس سفر سے واپس آؤں گا تو دیکھوں گا کہ تیری قوم توحید پر قائم ہو چکی ہے،
اسلام کی تعلیم پر کار بند ہو چکی ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعاوی پر ایمان لا چکی ہے؟
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۵۵
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
اس رویا نے جس میں کشف اور الہام کا بھی حصہ ہے مجھ پر واضح کر دیا کہ وہ پیشگوئی جو
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مقام سے شائع فرمائی تھی وہ میرے ذریعہ سے
پوری ہو چکی ہے چنانچہ وہ بات جس کے متعلق میں تمھیں سال تک خاموش رہا اُس کا میں نے دنیا
میں اعلان کرنا شروع کر دیا۔ اس وقت یہاں احمدی بھی موجود ہیں ، غیر احمدی بھی موجود ہیں ،
ہندو بھی موجود ہیں ، سکھ بھی موجود ہیں، میں اِن سب سے کہتا ہوں کہ دیکھو! خدا سے بڑا کوئی
نہیں ، خدا کے قہر سے بڑھ کر کسی کا قہر نہیں اور خدا کے عذاب سے بڑھ کر کسی کا عذاب نہیں ۔ دنیا
کی بادشاہتیں اور حکومتیں سب اُس کے سامنے پیچ اور ذلیل ہیں اور اُس کی جھوٹی قسم کھانا انسان
کو عذاب میں گرفتار کر دیتا ہے میں آج اسی واحد اور قہار خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس
کے قبضہ و تصرف میں میری جان ہے کہ میں نے جو رویا بتائی ہے وہ مجھے اسی طرح آئی ہے
الَّا مَا شَاءَ اللهُ کوئی خفیف سا فرق بیان کرنے میں ہو گیا ہو تو علیحدہ بات ہے۔ میں خدا کو گواہ
رکھ کر کہتا ہوں کہ میں نے کشفی حالت میں کہا اَنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ مَثِيلُهُ وَخَلِيفَتُهُ اور میں
نے اس کشف میں خدا کے حکم سے یہ کہا کہ میں وہ ہوں جس کے ظہور کے لئے اُنیس سو سال
سے کنواریاں منتظر بیٹھی تھیں ۔ پس میں خدا کے حکم کے ماتحت قسم کھا کر یہ اعلان کرتا ہوں کہ خدا
نے مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئی کے مطابق آپ کا وہ موعود بیٹا قرار دیا
ہے جس نے زمین کے کناروں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کا نام پہنچانا ہے۔
میں یہ نہیں کہتا کہ میں ہی موعود ہوں اور کوئی موعود قیامت تک نہیں آئے گا۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی پیشگوئیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض اور موعود بھی آئیں گے اور بعض
ایسے موعود بھی ہوں گے جو صدیوں کے بعد پیدا ہوں گے ۔ بلکہ خدا نے مجھے بتایا ہے کہ وہ ایک
زمانہ میں خود مجھ کو دوبارہ دنیا میں بھیجے گا اور میں پھر کسی شرک کے زمانہ میں دنیا کی اصلاح کے
لئے آؤں گا جس کے معنے یہ ہیں کہ میری روح ایک زمانہ میں کسی اور شخص پر جو میرے جیسی
طاقتیں رکھتا ہو گا نازل ہوگی اور وہ میرے نقشِ قدم پر چل کر دنیا کی اصلاح کرے گا۔ پس
آنے والے آئیں گے اور اللہ تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق اپنے اپنے وقت پر آئیں گے۔
میں جو کچھ کہتا ہوں وہ یہ ہے کہ وہ پیشگوئی جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اس شہر
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۵۶
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
ہوشیار میں سامنے والے مکان میں نازل ہوئی جس کا اعلان آپ نے اس شہر سے فرمایا اور جس
کے متعلق فرمایا کہ وہ 9 سال کے عرصہ میں پیدا ہوگا وہ پیشگوئی میرے ذریعہ سے پوری ہو چکی
ہے اور اب کوئی نہیں جو اس پیشگوئی کا مصداق ہو سکے ۔
یہ پیشگوئی کسی بعد کے زمانہ کے لئے نہیں تھی بلکہ جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام نے تحریر فرمایا اس زمانہ کے لوگوں کے ایمان کی زیا دتی کے لئے یہ پیشگوئی کی گئی
تھی ۔ پس ضروری تھا کہ یہ پیشگوئی اِسی زمانہ میں پوری ہوتی اور ان لوگوں کے سامنے پوری
ہوتی جن کے سامنے یہ شائع کی گئی تھی ۔ ہم میں ابھی سینکڑوں وہ لوگ زندہ موجود ہیں جنہوں
اپنے سامنے اس اشتہار کو شائع ہوتے دیکھا اور پڑھا۔ اُنہوں نے وہ تمام مخالفتیں دیکھیں
جو پیشگوئی کی عظمت کو ظاہر کرنے کے لئے ہوئیں اور پھر انہوں نے اس پیشگوئی کی اکثر علامات
کو پورا ہوتے دیکھا۔ پس آج ہم اس جگہ پر اس لئے جمع ہوئے ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی حمد کریں
جس نے ایک گمنام شخص کو ایسے گمنام شخص کو ، جو گھر میں بھی پہچانا نہیں جاتا تھا دنیا کے کونے کونے
تک مشہور کر دیا۔
نے
آپ ایسی گمنامی کی حالت میں دعا کرتے تھے کہ بعض دفعہ جب دور کے رشتہ دار آتے تو
وہ سجدہ میں آپ کو بیٹھا دیکھ کر یہ خیال کیا کرتے تھے کہ کوئی ملاں بیٹھا ہے ، بعض دفعہ آپ پر
ایسی ایسی حالت بھی گزر جاتی کہ خود فاقہ کرنا پڑتا اور اپنا کھانا کسی مہمان کو کھلا دینا پڑتا۔ چونکہ
ہماری جدی جائداد پر تا یا صاحب کا قبضہ تھا اس لئے ہماری تائی صاحبہ بعض دفعہ اس غصہ میں کہ
وہ کوئی کام نہیں کرتے انہیں کھانا بھی نہیں بھجواتی تھیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
ایک دفعہ خود سنایا کہ بسا اوقات ایسا ہوتا کہ جب کوئی میرے پاس مہمان آتا اور میں کھانے
کیلئے اُن کو کہلا بھیجتا تو وہ کہہ دیتیں کہ ہمارے پاس مہمان کے لئے کوئی کھانا نہیں ۔ اس پر چپ
کر کے حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنا کھانا مہمان کو کھلا دیتے اور خود بھو کے رہتے ۔ ایک شخص
نے سنایا کہ میں ایک لمبے عرصہ تک آپ کے پاس مہمان رہا آپ کا طریق یہ تھا کہ اپنے لئے جو
کھانا آتا وہ مجھے کھلا دیتے اور خود چنے بھنوا کر ان پر گزارہ کرتے ۔ آپ اپنے اشعار میں بھی
فرماتے ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۵۷
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
لُفَاظَاتُ الْمَوَائِدِ كَانَ أُكْلِي
وَصِرْتُ الْيَوْمَ مِطْعَامَ الَّا هَالِي ١٣
ٹکڑے ے اور بچی
اے لوگو ! تم جانتے ہو کہ ایک وقت مجھ پر ایسا گزرا گزرا وقت مجھ پر ایسا لنز را
ہے جب دستر خوانوں کے بلڈ ۔
ہوئی روٹی مجھے کھانے کے لئے دی جاتی تھی لیکن آج وہ دن ہے کہ سینکڑوں خاندان اور قبیلے
میرے ذریعہ پرورش پارہے ہیں ۔ پس وہی جس کو دنیا نے رڈ کیا ، جس کو ذلیل اور حقیر سمجھا آج
اُس کی آواز پر لاکھوں انسان اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں ۔ دنیا میں کوئی بڑے سے بڑا
بادشاہ بھی آج ایسا نہیں مل سکتا جس کے ساتھ اس قدر لوگ عقیدت اور اخلاص رکھنے والے
ہوں اور جس کے نام پر اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے وہ لوگ تیار ہوں ۔ قو میں بے شک
وطنیت کے ماتحت آج قربانی کر رہی ہیں مگر دنیا کے پردہ پر کوئی فرد ایسا نہیں جس کے نام پر
اتنے آدمی اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہوں جتنے آدمی حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے نام پر اپنی جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہیں حالانکہ یہ وہی شخص تھا جو ایک طویلہ میں
چالیس دن تک چلہ کشی کرتا رہا اور جس کو سوائے چند لوگوں کے دنیا میں کوئی شخص نہیں جانتا تھا۔
پھر خدا نے اُس کو بڑھایا اور دنیا میں اُس کے نام کو پھیلایا ۔ جب دنیا اُس کا انکار کر رہی تھی ،
جب دنیا اُس کی مخالفت کر رہی تھی ، جب دنیا اُس کو مٹانے کے لئے تیارا اپنا سارا زور صرف
کر رہی تھی اُس وقت خدا نے اُس کو مخاطب کیا اور فرمایا۔
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا ۔ لیکن خدا اُسے قبول کرے گا اور بڑے
زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ ۱۴
سو دیکھو ! خدا نے زور آور حملوں سے اس کی سچائی دنیا پر ظاہر کی یا نہیں؟ آج لاکھوں آدمی
ایسے ہیں جو اس انسان پر ایمان لاتے ہیں صرف ہندوستان میں ہی نہیں بیرونی ملکوں میں بھی ۔
آج پنجاب اور ہندوستان میں جماعت کو ایسی طاقت حاصل ہے اور اس قدر اعلیٰ طور پر وہ منتظم اور قدر پر پر وہ
ہے کہ اور کوئی جماعت اپنی طاقت اور اپنی تنظیم میں اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی اور اتنی تعداد چھوڑ نی اور این تنظیم میں اس مقابلہ کرسکتی اور اپنی
اس سے سو گنا بڑی جماعت بھی دنیا میں کوئی ایسی نہیں جو وہ قربانیاں کر رہی ہو جو یہ جماعت دنیا
کے سامنے پیش کر رہی ہے۔ پس اللہ تعالیٰ نے اس پیشگوئی کو ایسے زور آور حملوں کے ساتھ پورا
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۵۸
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
کیا ہے کہ میں نہیں سمجھتا دنیا کا کوئی شخص دیانتداری سے غور کرنے کے بعد یہ کہہ سکے کہ یہ پیشگوئی کا کوئی خفض
پوری نہیں ہوئی ۔ اُسے تسلیم کرنا پڑے گا کہ یہ خدا کی پیشگوئی ہے۔ اُسی خدا کی جو عالم الغیب ہے
جس کے قبضہ و تصرف میں زمین و آسمان کا ذرہ ذرہ ہے ۔ پس یہ ایک بہت بڑا نشان ہے جو
خدا نے ظاہر کیا۔ میں اس نشان کو پیش کرتے ہوئے ان لوگوں سے جو اس وقت یہاں جمع ہیں
کہتا ہوں کہ کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ آپ لوگ خدا کے اس نشان پر غور کریں اور اس سے فائدہ
اُٹھا ئیں؟ کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ آپ لوگ خدا تعالیٰ کے ان زور آور حملوں کو دیکھنے کے بعد
اُس کے مامور کو قبول کریں تاکہ دنیا میں امن اور آشتی پیدا ہو اور صلح کا دور دورہ ہو؟ یا درکھو!
جب تک خدا کے بھیجے ہوئے مامور کی راہنمائی کو دنیا قبول نہیں کرتی اُس وقت تک اسے کبھی
امن حاصل نہیں ہو سکتا چاہے وہ کتنا زور لگا لے اور چاہے کتنا ہی امن کے حصول کے لئے
جدو جہد کرلے ۔ دنیا کے لئے ایک ہی ذریعہ امن حاصل کرنے کا ہے کہ وہ اس درخت کے سایہ
کے نیچے آ جائے جو خدا نے لگایا ہے ۔ جب تک وہ اس درخت کے سایہ کے نیچے نہیں آتی اُس
وقت تک اُسے کبھی حقیقی امن اور اطمینان حاصل نہیں ہو سکتا ۔
میں نے بتایا ہے کہ یہ پیشگوئی صرف ایک پیشگوئی نہیں بلکہ اس میں اتنی کثیر خبر میں جمع ہیں
کہ کسی انسان کی طاقت میں نہیں تھا کہ وہ ایسی خبریں دے سکتا ۔ دنیا میں کون کہہ سکتا ہے کہ
میرے ہاں بیٹا پیدا ہوگا ، وہ 9 سال کے عرصہ میں پیدا ہوگا ، وہ زندہ رہے گا، وہ زمین کے
کناروں تک شہرت پائے گا ، وہ رحمت اور د پائے گا ، وہ رحمت اور فضل کا نشان ہوگا ، تو میں اُس سے برکت پائیں گی ،
اسیر اُس سے رستگار ہوں گے اور دین اسلام کا شرف اُس کے ذریعہ ظاہر ہوگا ۔ یہ تمام امور
ایک ایک کر کے اس بات کی شہادت پیش کر رہے ہیں کہ یہ پیشگوئی خدا کی طرف سے تھی ۔ پھر سے کچھ ن بات کی شہادت پیش کر رہے ہیں کہ یہ پیشگوئی خدا
اسی قدر نہیں اس پیشگوئی میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے اور بھی بہت سی باتیں بتائی گئی تھیں چنانچہ وہ
باتیں جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس پیشگوئی میں بتائی گئی ہیں وہ یہ ہیں ۔
اوّل یہ بتایا گیا تھا کہ وہ لڑکا خدا تعالیٰ کی قدرت کا نشان ہو گا یعنی وہ زندہ رکھا جائے گا تا کہ ہوگا
اُس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کا کلام پورا ہو ۔
۔
دوسرے وہ رحمت کا نشان ہوگا ۔ یعنی اس کے ظہور سے احمدیت کی ترقی ہوگی اور مخالفین اسلام
انوار العلوم جلد ۱۷
کے حملوں سے نجات حاصل ہو گی ۔
۱۵۹
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
تیسرے وہ قربت کا نشان ہوگا۔ یعنی کچھ لوگ اس جماعت میں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے درجہ کو گرانے اور جماعت کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش کریں گے ۔ ان کے حملوں ،
کا وہ دفاع کرے گا اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا صحیح مقام اور درجہ
لوگوں پر ظاہر کر دے گا ۔
چوتھے وہ فضل کا نشان ہوگا۔ یعنی سلسلہ کی ترقی اُس کے ساتھ وابستہ ہوگی ۔
پانچویں وہ احسان کا نشان ہوگا ۔ یعنی مقاصد کی تکمیل اُس کے ذریعہ سے ہوگی ۔
چھٹے وہ فتح کی کلید ہوگا۔
ساتویں وہ ظفر کی کلید ہو گا ۔
آٹھویں وہ صاحب شکوہ ہوگا ۔
نویں وہ صاحب عظمت ہوگا ۔
دسویں وہ صاحب دولت ہوگا ۔
گیارہویں وہ اپنے مسیحی نفس سے لوگوں کو بیماریوں سے شفا دے گا۔
بارہویں وہ روح الحق کی برکت اپنے ساتھ رکھتا ہوگا۔
تیرہویں وہ کلمتہ اللہ ہوگا ۔
چودہویں وہ کلمہ تمجید سے بھیجا جائے گا۔
پندرہوں وہ سخت ذہین ہوگا ۔
سولہویں وہ سخت فہیم ہوگا ۔
سترہویں وہ دل کا حلیم ہوگا۔
اٹھارویں وہ علوم ظاہری سے پُر کیا جائے گا۔
انیسویں وہ علوم باطنی سے پر کیا جائے گا۔
بیسویں وہ تین کو چار کرنے والا ہوگا ۔
اکیسویں دوشنبہ سے اُس کا خاص تعلق ہوگا ۔
انوار العلوم جلد ۱۷
بائیسویں فرزند دلبند ہوگا۔
تیسویں گرامی ارجمند ہوگا۔
چوبیسویں مظہر الاول ہوگا ۔
پچیسویں مظہر الآخر ہوگا ۔
چھبیسویں مظہر الحق ہوگا ۔
ستائیسویں مظہر العلا ہوگا ۔
۱۶۰
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
اٹھائیسویں وہ ایسا ہو گا جیسے خدا نے اس زمانے میں آسمان سے نزول کیا۔
انتیسویں اُس کا نزول بہت مبارک ہوگا ۔
تیسویں اُس کا نزول جلال الہی کے ظہور کا موجب ہوگا ۔
اکتیسویں وہ نور ہوگا ۔
بتیسویں وہ رضائے الہی کے عطر سے ممسوح ہوگا ۔
تینتیسویں اُس میں خدا اپنی روح ڈالے گا یعنی کلام الہی اُس پر نازل ہوگا ۔
چونتیسویں خدا کا سایہ اُس کے سر پر ہوگا ۔
پینتیسویں وہ جلد جلد بڑھے گا۔
چھتیسویں وہ اسیروں کی رستگاری کا موجب ہوگا ۔
سینتیسویں وہ زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا ۔
اڑتیسویں قو میں اُس سے برکت پائیں گی ۔
انتالیسویں اُس کا نفسی نقطہ آسمان ہوگا ۔
چالیسویں وہ دیر سے ظاہر ہوگا ۔
اکتالیسویں وہ دور سے آئے گا ۔
بیالیسویں وہ فخر رسل ہوگا ۔
تینتالیسویں اُس کی ظاہری برکتیں تمام جہان پر پھیلیں گی ۔
چوالیسویں اُس کی باطنی برکتیں تمام جہان پر پھیلیں گی ۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۶۱
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
پینتالیسویں یوسف کی طرح اُس کے بھائی اُس کی مخالفت کریں گے ۔ جیسے میں نے بتایا ہے کہ
قوم کے لیڈ ر میرے مخالف ہو گئے ۔
چھیالیسویں اُس کی کئی شادیاں ہوں گی ۔ چنانچہ اس وقت تک میں چھ شادیاں کر چکا ہوں دو
بیویاں فوت ہو چکی ہیں اور چار موجود ہیں ۔
سینتالیسویں وہ عالم کباب ہوگا۔ یعنی اُس کے زمانہ میں بڑی بڑی جنگیں ہوں گی ۔ چنانچہ پہلی
جنگ عظیم بھی میرے زمانہ خلافت میں ہوئی اور اب دوسری جنگ بھی میرے زمانہ
میں ہی ہو رہی ہے۔
اڑتالیسویں وہ بشیر الدولہ ہوگا ۔ یعنی جس حکومت میں وہ ہو گا خدا اُس حکومت کی فتح کی خبر
اُسے دے گا۔
اُنچاسویں وہ محمود ہوگا۔
پچاسویں وہ ذکی ہوگا ۔
اکاون وہ اولوالعزم ہوگا ۔
باون وہ حضرت عمرؓ کی طرح دوسرا خلیفہ ہوگا ۔
ترین وہ حسن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نظیر ہوگا ۔
چون وہ احسان میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نظیر ہوگا ۔
پچپن وہ کلمۃ العزیز ہوگا ۔
چھپن وہ کلمۃ اللہ خان ہوگا ۔
ستاون وہ ناصر الدین یعنی دین کی مدد کرنے والا ہوگا ۔
اٹھاون وہ فاتح الدین ہوگا ۔
یہ وہ اٹھاون نام یا پیشگوئیاں ہیں جن کا الہامات میں ذکر آتا ہے ان پر تفصیلی بحث تو بعد
میں کسی رسالہ میں کی جائے گی اور بتایا جائے گا کہ ان میں سے کتنی پیشگوئیاں پوری ہو چکی ہیں
اور کتنی ابھی پوری ہونے والی ہیں لیکن ایک سرسری نظر ان الہامات پر ڈال کر آپ لوگ دیکھ
سکتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی یہ باتیں کسی عظمت کے ساتھ پوری ہوئیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۶۲
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
جس زمانہ میں میں خلیفہ ہوا ہوں لوگ کہا کرتے تھے کہ ایک بچہ جماعت کا خلیفہ ہو گیا ہے
اب یہ جماعت ضرور تباہ ہو جائے گی ۔ مگر دنیا دیکھ رہی ہے کہ وہی جماعت جو ایک بچہ کے سپرد کی
گئی تھی آج اُس سے کئی گنا زیادہ ہے جب وہ میرے سپرد کی گئی تھی ۔ آج جماعت احمد یہ اُس
وقت سے بیسیوں گئے زیادہ ممالک میں پھیل چکی ہے ، آج جماعت کی عزت میں اُس وقت سے
بیسیوں گنا زیادہ اضافہ ہو چکا ہے۔ آج جماعت کے خزانہ میں اُس وقت سے بیسیوں نہیں
سینکڑوں گنا زیادہ روپیہ ہے۔ پھر وہی شخص جس کے متعلق یہ کہا جاتا تھا کہ وہ جاہل ہے علوم سے
-
نابلد ہے۔ خدا نے اُس کو اپنے پاس سے علم سے علم دیا چنانچہ میرے ذریعہ سے مسائلِ اسلامیہ کے
متعلق اللہ تعالیٰ نے ایسے علوم جمع کر دیئے ہیں کہ آج دشمن سے دشمن بھی اُن کی عظمت کو تسلیم
کرتے ہیں اور وہ اقرار کرتے ہیں کہ اسلام کی تشریح اس سے بہتر ناممکن ہے۔
کچھ عرصہ ہوا فورمین کرسچین کالج کے پروفیسر مسٹر لوکس جو امریکہ کے رہنے والے تھے
قادیان مجھ سے ملنے کے لئے آئے۔ بعد میں انہوں نے سیلون میں ایک تقریر کی جس میں کہا
عیسائی اپنی حماقت سے یہ سمجھتے ہیں کہ ان کا آئندہ مصر سے مقابلہ ہوگا۔ کبھی وہ خیال کرتے ہیں
اگر مصر نہیں تو کسی اور اسلامی ملک سے ہمارا مقابلہ ہوگا یہ بالکل غلط ہے میں ابھی ایک چھوٹے
سے گاؤں سے ہو کر واپس آ رہا ہوں ۔ وہاں ریل بھی نہیں جاتی مگر وہاں رہ کر میں نے جو کچھ
دیکھا ہے اُس کو دیکھنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ آئندہ یہ فیصلہ کہ دنیا کا مذہب اسلام
ہو یا عیسائیت؟ یہ اور کسی جگہ نہیں ہو گا صرف قادیان میں ہوگا اور دنیا کے پردہ پر اور کسی جگہ یہ
لڑائی نہیں لڑی جائے گی یہ لڑائی اگر لڑی گئی تو قادیان میں ہی لڑی جائے گی مصر یا شام یا فلسطین فلسط
میں نہیں لڑی جائے گی ۔ یہ ایک عیسائی کی رائے ہے جو اسلام کا شدید ترین دشمن تھا۔ وہ پادری
تھا اور اُس کا کام لوگوں کو عیسائی بنانا تھا مگر وہ پادری قادیان کو ایک دفعہ دیکھنے کے بعد اِس
رائے کا اظہار کرنے پر مجبور ہوا کہ اگر عیسائیت اور اسلام کی جنگ ہوئی تو اس کا فیصلہ قادیان
میں ہوگا اور کسی جگہ نہیں ہوگا ۔
یہ وہ نشان ہیں جن کا کوئی شخص انکار نہیں کر سکتا اور ان نشانات کو پورا ہوتے دیکھ کر انسان
یقین کر سکتا ہے کہ باقی نشانات بھی ایک دن پورے ہو کر رہیں گے۔ میں نے بتایا ہے کہ اس