دعویٰ مصلح موعود کے متعلق پُر شوکت اعلان

انوارالعلوم (جلد 17), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۶۳
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
پیشگوئی کے اکثر حصے پورے ہو چکے ہیں صرف تھوڑی سی باتیں ہیں جن کے لئے ابھی کچھ اور
انتظار کرنا پڑے گا۔ بہر حال یہ ایک ایسا عظیم الشان آسمانی نشان ہے جس کو دیکھتے ہوئے
مومنوں کے دل اس یقین اور ایمان سے بھر جاتے ہیں کہ ہمارا خدا ایک زندہ خدا ہے ۔ میں
جماعت کے احباب کو خصوصیت سے اس موقع پر توجہ دلاتا ہوں کہ اس نشان کے بعد آپ لوگ
اچھی طرح سمجھ لیں کہ جس شخص کے ہاتھ پر آپ لوگوں نے بیعت کی ہے اُس کا یہ فرض قرار دیا
گیا ہے کہ وہ خدا کی بادشاہت کو دنیا میں قائم کرے۔ پس آپ لوگوں پر ایک بہت بڑی ذمہ داری
عائد ہوگئی ہے۔ آپ کا کام یہ ہے کہ اُس وقت تک آرام کا سانس نہ لیں جب تک خدا کی
بادشاہت اسی طرح زمین پر نہیں آ جاتی جس طرح وہ آسمان پر ہے اور جو لوگ ابھی ہماری
جماعت میں شامل نہیں ہیں اُن سے کہتا ہوں کہ کب تک انتظار کرتے چلے جاؤ گے؟ جو آنے والا
تھا آ گیا اب اس کے بعد کوئی نہیں جو تمہاری امیدوں کے مطابق آسمان سے اُترے گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی کتابوں میں تحریر فرمایا ہے کہ چاہے قیامت تک تم
ناک رگڑتے رہو تمہا را مسیح آسمان سے نہیں اُتر سکتا جس نے آنا تھا وہ آچکا ہے اسی طرح میں
کہتا ہوں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جس مثیل اور نظیر نے آپ کی پیشگوئی کے مطابق دنیا
میں آنا تھا وہ آچکا ہے اب چاہے قیامت تک انتظار کرتے رہو اور کوئی شخص اس پیشگوئی کا
مصداق پیدا نہیں ہو سکتا ۔
پس ہماری جماعت کو اس مقام پر جمع ہو کر اپنی ذمہ داری کو سمجھنا چاہئے ۔ یہ مکان جو
سامنے دکھائی دے رہا ہے جس میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے چالیس روز تک
چلہ کشی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگیں اُس زمانہ میں شہر کے ایک کنارہ پر ہوا کرتا تھا۔ مگر پر
اب شہر کی آبادی میں ترقی ہو چکی ہے اور اس کے اردگرد بھی کئی عمارتیں بن گئی ہیں یہاں خدا
نے ایک عظیم الشان نشان کی بشارت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو عطا فرمائی جس کو اٹھاون
سال کے بعد ہماری جماعت نے پورا ہوتے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ یہ ایک نشان ہے اور
بہت بڑا نشان ۔ اگر ہماری جماعت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ یہ نشان خدا نے ظاہر فرمایا ہے
تو جماعت کو اس امر کا بھی یقین کر لینا چاہئے کہ اب دو باتوں میں سے ایک بات ضرور ہونے

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۶۴
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
والی ہے۔ یا تو شیطان کی طرف سے اسلام پر کوئی شدید حملہ ہونے والا ہے جس کے دفاع کے
لئے ہر شخص کو اپنی جان اور اپنا مال قربان کر دینا پڑے گا یا پھر اسلام کی طرف سے عنقریب
غیر اسلامی دنیا پر کوئی ایسا شدید حملہ ہونے والا ہے جس میں ہر شخص کو اپنی جان اور اپنا مال قربان
کر دینا پڑے گا ۔ دونوں صورتیں ایسی ہی جن میں قربانی کرنی پڑے گی ، دونوں صورتیں ایسی
ہیں جن میں اپنی جانوں اور مالوں کو ایک حقیر چیز کی طرح خدا کی راہ میں پیش کرنا پڑے گا ۔ پس
ہر احمدی جو آج اس مجمع میں موجود ہے اُسے سمجھ لینا چاہئے کہ اب دو باتوں میں سے ایک بات
ضرور ہو کر رہنے والی ہے یا تو کفر کا اسلام پر کوئی نیا حملہ ہونے والا ہے اور یا پھر اسلام کا کفر کے
قلعہ پر حملہ ہونے والا ہے ۔ بیشک آپ لوگوں نے پہلے بھی قربانیاں کی ہیں مگر آئندہ آنے والی
قربانیوں کے مقابلہ میں وہ قربانیاں بالکل پیچ ہو جائیں گی اور وہی شخص اس امتحان میں کامیاب
اُترے گا جو اپنی جان اور اپنے مال ، اپنی بیوی اور اپنے بچوں کی قربانی کرنے میں ایک لمحہ کیلئے
بھی ہچکچاہٹ سے کام نہیں لے گا ۔ وہ ابراہیم کی طرح آگے بڑھے گا اور جس طرح ابراہیم نے
خدا کے حکم کے ماتحت اپنے اکلوتے بچہ کے گلے پر چھری رکھ دی تھی اسی طرح وہ اپنی ہر خواہش ،
اپنی ہر عزت ، اپنی ہر دولت اور اپنے ہر آرام پر چھری پھیر کر لبیک کہتا ہوا اللہ تعالیٰ کی آواز
کی طرف دوڑے گا۔ اُس کی روح آستانہ الہی پر گر جائے گی اُس کا دل ایمان سے پُر ہوگا اور
وہ اپنی ہر چیز کو حقیر اور ذلیل سمجھتے ہوئے خدا تعالیٰ کے لئے قربان کر دے گا۔ اُس کی آنکھوں
میں سوائے خدا کے اور کسی کا جلوہ نظر نہیں آئے گا ۔ اُس کے دل پر سوائے خدا کے اور کسی کی
حکومت نہیں ہوگی اور اُس کے کانوں میں سوائے اُس کے مامور اور مرسل کی آواز کے اور کسی
کی آواز نہیں آئے گی وہ ایک فرض شناس سپاہی کی طرح کفر کے مقابلہ کے لئے نکلے گا اور اُس
وقت تک واپس نہیں آئے گا جب تک کفر کو مٹا نہیں لیتا یا اس جدو جہد میں اپنے آپ کو ہلاک
نہیں کر دیتا۔
پس میں نے آج وہ ذمہ داری جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھ پر عائد کی گئی تھی ادا کر
دی ۔ میں نے جماعت پر بھی حجت کر دی اور میں نے ہوشیار پور کے رہنے والوں کو بتا دیا
کہ خدا نے اس مقام کو ایک بہت بڑی عزت بخشی ہے ۔ اِس مقام سے اُس نشان کا اعلان ہوا

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۶۵
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
جسے خدا نے رحمت کا نشان قرار دیا ہے جسے فضل اور احسان کا نشان قرار دیا ہے پس اپنے وعدہ
کے مطابق خدا اس نشان کو لوگوں کے لئے رحمت اور فضل کا ہی موجب رکھے گا جب تک وہ اُس
کی رحمت اور فضل کے نشان کورڈ کر کے عالم کباب ہونے والے نشان کا مطالبہ نہ کریں مگر یہ
سب کچھ آپ لوگوں کے اختیار میں ہے ۔ آپ کے اختیار میں ہے کہ اگر چاہیں تو اُس کے
رحمت اور فضل کے نشان کو اپنی ذات میں دیکھیں اور اگر چاہیں تو اس کے عالم کباب ہونے
والے نشان کا اپنی ذات میں مشاہدہ کریں ۔ خدا تعالیٰ کے مامور جو دنیا کی ہدایت کے لئے آیا
کرتے ہیں اُن کے ایک ہاتھ میں تریاق کا پیالہ ہوتا ہے اور اُن کے دوسرے ہاتھ میں زہر کا
پیالہ ہوتا ہے اور لوگوں کا اختیار ہوتا ہے کہ وہ اگر چاہیں تو زہر کا پیالہ پی لیں اور اگر چاہیں تو
تریاق کا پیالہ پی لیں ۔ پس اپنے عمل سے آپ لوگوں نے رحمت کا نشان دیکھنا ہے اور اپنے عمل
سے آپ لوگوں نے اُس کے عالم کباب ہونے والے نشان کا مشاہدہ کرنا ہے۔ خدا کے پاس
دونوں چیزیں موجود ہیں۔ اس کے پاس موت بھی ہے اور اُس کے پاس حیات بھی ہے مگر کیسا
بد بخت ہے وہ انسان جوحی وقیوم خدا سے موت مانگنے کے لئے تو تیار ہو جاتا ہے مگر زندگی مانگنے
کے لئے تیار نہیں ہوتا ۔ کتنے ہی لوگ ہیں جو نبیوں سے کہا کرتے ہیں ہمیں کوئی ایسا نشان دکھاؤ
جس کے نتیجہ میں اگر ہم جھوٹے ہیں تو ہلاک ہو جائیں ۔ ان بد بختوں کو یہ کبھی خیال نہیں آتا کہ
وہ ہلاکت اور بربادی کا نشان طلب کرنے کی بجائے ہدایت اور رحمت کا نشان کیوں طلب نہیں
کرتے حالانکہ رحمت بھی اُس کے نشانوں میں سے ایک نشان ہے جس طرح ہلاکت اُس کے
نشانوں میں سے ایک نشان ہے ۔ پس اگر دنیا اللہ تعالیٰ کے اس عظیم الشان نشانِ رحمت سے
فائدہ اٹھانا چاہے تو اللہ تعالیٰ اپنی رحمت کے نشانات اُسے دکھا دے گا اور اگر وہ ہلاکت اور
بربادی کا نشان دیکھنا چاہے تو اُسے یا د رکھنا چاہئے کہ جس خدا کے پاس حیات ہے اُس خدا کے
پاس ہلاکت بھی ہے جب آسمان پر دنیا کی ہلاکت اور بربادی کا فیصلہ کر دیا جاتا ہے تو نہ بادشاہ
اہلاکت کو روک سکتے ہیں نہ پارلیمنٹیں اُس ہلاکت کو روک سکتی ہیں ، نہ تنظیمیں اُس
ہلاکت سے بچ سکتی ہیں نہ جمعیتیں اُس ہلاکت سے محفوظ رہ سکتی ہیں ۔ جب آسمان سے
اس ہلاک
عذاب نازل ہوتا ہے اُس وقت بڑے سے بڑے بادشاہ اُس عذاب کا شکار ہو جاتے ہیں اور

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۶۶
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
کوئی حکومت اور کوئی سلطنت اور دنیا کی کوئی طاقت ان کو عذاب سے محفوظ نہیں رکھ سکتی ۔ لیکن
جب رحمت کا نشان نازل ہوتا ہے تو اُس وقت معمولی معمولی کاموں کے حیرت انگیز نشان ظاہر
ہوتے ہیں اور برکات اور انوار کا دریا ہر طرف موجیں مارتا دکھائی دیتا ہے۔ غرض آج میں نے
اپنے فرض کو ادا کر دیا اور میں نے سب لوگوں کو بتا دیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
پیشگوئی جو آپ نے اپنے ایک لڑکے کے متعلق فرمائی تھی اور جس میں بتایا تھا کہ وہ زمیں کے
کناروں تک شہرت پائے گا میرے ذریعہ سے پوری ہو چکی ہے اور میں ہی آپ کا وہ موعود بیٹا
وه :
ہوں جس کا اُس اشتہار میں ذکر کیا گیا تھا جو آپ نے ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ ء کو شائع کیا۔
میں اس پیشگوئی پر زیادہ تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالنا چاہتا تھا مگر چونکہ اب وقت نہیں اس
لئے میں اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں ۔ اب مختلف ملکوں کے نمائندے باری باری تقریریں کریں گے
اور بتائیں گے کہ اس پیشگوئی کے مطابق دنیا کے کناروں تک حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ
والسلام کا نام میرے ذریعہ سے اور میرے بھیجے ہوئے آدمیوں کے ذریعہ سے ہی پہنچا ہے۔
( حضور کے اس ارشاد پر مختلف ملکوں کے نمائندوں نے اس امر پر روشنی ڈالی کہ کس طرح
حضرت مصلح موعود کے ذریعہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی دعوت زمین کے کناروں تک
پہنچ چکی ہے۔ )
اس کے بعد حضور نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے فرمایا :۔
اس وقت مختلف ممالک کے مبلغین نے آپ لوگوں کو بتایا ہے کہ کس طرح دنیا کے کناروں
تک میرے زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے اسلام اور احمدیت کا نام پہنچایا۔ مغرب کے انتہائی کناروں
یعنی شمالی امریکہ وغیرہ سے لے کر مشرق کے انتہائی کناروں یعنی چین اور جاپان وغیرہ تک
اللہ تعالیٰ نے مجھے اسلام کا نام اور اُس کی تعلیم پہنچانے کی توفیق عطا فرمائی ۔ اسی طرح ایشیا اور
یورپ کے مختلف علاقوں میں اللہ تعالیٰ نے میرے ے بھیجے ہوئے وئے مبلغین کے ذریعہ لوگوں کو اسلام
اور احمدیت میں داخل ہونے کی توفیق عطا فرمائی اور اس طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلواة
والسلام کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جس میں اللہ تعالیٰ نے آپ سے یہ وعدہ فرمایا تھا کہ میں تیری
تبلیغ کو زمین کے کناروں تک پہنچاوں گا اور ساتھ ہی آپ کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جس

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۶۷
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
معنے
ہے وہ
میں آپ نے فرمایا تھا کہ میرا ایک لڑکا ہوگا جو زمین کے کناروں تک شہرت پائے گا جس کے گا
یہ تھے کہ وہ پہلی پیشگوئی جو زمین کے کناروں تک تبلیغ پہنچنے کے ساتھ تعلق رکھتی ہے
میرے اس لڑکے کے ذریعہ پوری ہوگی جس نے زمین کے کناروں تک شہرت حاصل کرنی ہے ۔
اب ہر شخص غور کر کے دیکھ لے کہ وہ کونسا ہاتھ تھا جس نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچانے کا فیصلہ کیا۔ وہ کونسا ہاتھ تھا جس نے اس تبلیغ کو
اس وقت تک دنیا کے کناروں تک پہنچنے سے روکے رکھا جب تک وہ لڑکا ظاہر نہ ہو گیا۔ اور پھر
وہ کونسا ہاتھ تھا جس نے میرے مبلغوں کے ذریعہ جاپان سے لے کر شمالی امریکہ تک تمام دنیا
میں اس سلسلہ کو پھیلانا شروع کر دیا بلکہ ہر ملک کے افراد کو اس میں داخل ہونے کی توفیق عطا
فرمائی۔ اِن میں ہزاروں ایسے لوگ ہیں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام سننا بھی گوارہ
نہیں کرتے تھے مگر اب وہ آپ پر درود اور سلام بھیجتے اور صبح شام آپ کے مدارج کی بلندی کے
لئے دعائیں کرتے ہیں ۔ ہزاروں ایسے ہیں جو خدا تعالیٰ کے نام تک سے نا آشنا تھے مگر
خدا تعالیٰ میرے ذریعہ سے اُن لوگوں کو اپنے آستانہ پر لے آیا۔ صرف خدا کا ہی ہاتھ تھا جس
نے تمام روکوں کو دور کیا اور صرف خدا کا ہی ہاتھ تھا جس نے اپنے کلام کو پورا کرنے کے لئے
زمین کے کناروں تک اسلام اور احمدیت کا نام میرے ذریعہ سے پہنچایا۔ پس یہ پیشگوئی جس
مقام سے کی گئی تھی اُسی مقام کے سامنے کھڑے ہو کر یہ اعلان آپ لوگوں کے سامنے کر دیا گیا
ہے تا کہ آپ لوگ گواہ رہیں کہ خدا کی یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ۔ ان تقاریر کے دوران بعض ایسے
ممالک کا بھی ذکر کیا گیا ہے جہاں احمدیوں کو خاص طور پر تکلیفیں دی گئی ہیں چنانچہ بعض ممالک
میں ہمارے مبلغ سنگسار کئے گئے اور بعض ممالک میں حکومتوں نے اُن کو ملک بدر کر دیا ۔ مگر میں
یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ جس جس ملک کی حکومت نے ہمارے مبلغین کے ساتھ ایسا سلوک کیا
تھا خدا نے اُن حکومتوں کو سزا دیئے بغیر نہیں چھوڑا ۔ وہ بڑے بڑے ممالک جن میں ہمارے
مبلغین کے ساتھ سختی کی گئی افغانستان ، روس ، پولینڈ اور البانیہ ہیں۔ یہ وہ ممالک ہیں جہاں
خصوصیت سے احمدیوں کو تکالیف پہنچائی گئیں اور حکومتوں نے یا تو ہمارے آدمیوں کو مار ڈالا یا ان
کو اپنے ملک سے نکال دیا۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۶۸
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
پس میں اُن لوگوں کو جو ابھی جماعت میں شامل نہیں توجہ دلاتا ہوں کہ مغرب کے کناروں
سے مشرق کے انتہائی کناروں تک ہم اسلام کی تبلیغ کر رہے ہیں ہم لوگ چاہتے ہیں کہ آپ بھی
اس سلسلہ کی حقیقت پر غور کریں اور خدا تعالیٰ کے اُن نشانات سے فائدہ اُٹھائیں جو دنیا میں
ظاہر ہو چکے ہیں اور اگر آپ لوگ ابھی اِس سلسلہ کی صداقت پر غور نہیں کر سکتے تو کم سے کم
خدا تعالیٰ کا اتنا خوف اپنے دل میں ضرور پیدا کریں کہ جب اس جماعت کے افراد اسلام کی تبلیغ
کے لئے نکلیں تو اُس وقت ان کی مخالفت کرنے سے احتراز کریں اور سمجھ لیں کہ یہ وار ان پر نہیں
خدا کے دین پر ہوگا اور اس کا نقصان افراد کو نہیں بلکہ مذہب اور اسلام کو ہوگا ۔ اسی طرح میں
اُن لوگوں سے بھی جو ابھی اسلام کی صداقت کے قائل نہیں کہتا ہوں کہ ہم مبلغ ہیں تبلیغ ہمارا کام
ہے اور یہ کام ہم نے ہمیشہ کرنا ہے خواہ کوئی ہندو ہو، سکھ ہو ، عیسائی ہو ہمارا فرض ہے کہ ہم اسے
تبلیغ کریں اور اسلام کی تعلیم اس کے کانوں تک پہنچائیں ۔ میں یہ نہیں کہتا کہ تبلیغ کرنا صرف
ہما راحق ہے اُن کا بھی حق ہے کہ وہ ہمیں تبلیغ کریں ۔ ہمیں اس پر کوئی گلہ نہیں ہو سکتا لیکن اس کے
مقابلہ میں یہ ضروری ہے کہ وہ ہماری تبلیغ پر چڑیں نہیں ۔ ہم مجبور ہیں کہ ہم نرمی اور پیار اور محبت
سے ان کو تبلیغ کریں اور جب ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی مرضی یہی ہے کہ لوگ اس دین
کو اختیار کریں تو پھر چاہے لوگ ہمیں ماریں، پیٹیں ، گالیاں دیں ہم مجبور ہیں کہ اُن کو اسلام کی
تبلیغ کرتے چلے جائیں کسی کا بچہ کنویں میں گر رہا ہو تو دوسرا شخص اُسے دیکھ کر چپ نہیں رہ
سکتا ۔ کسی جگہ آگ لگ رہی ہو تو کوئی شخص اُس آگ کو دیکھ کر آرام سے بیٹھ نہیں سکتا ۔ پھر جب
کہ ہم کو بھی اُن سے ویسی ہی محبت ہے جیسے ایک باپ کو اپنے بیٹوں سے ہوتی ہے یا بھائی کو اپنے
بھائی سے ہوتی ہے اور جب کہ ہم سمجھتے ہیں کہ جو لوگ اسلام میں داخل نہیں وہ ایک آگ میں
گرے ہوئے ہیں تو پھر ہم پورا زور لگا ئیں گے کہ وہ اس آگ سے بچ جائیں خواہ اس جدو جہد
میں ہماری اپنی جان بھی کیوں نہ چلی جائے ۔ پس تبلیغ کے لئے کوشش کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم
اپنے اس فرض کو ہمیشہ ادا کرتے رہیں گے لیکن آپ لوگ مت سمجھیں کہ آپ خدا کی تقدیر کو پورا
ہونے سے روک سکتے ہیں۔ خدا کی تقدیر ایک دن پوری ہو کر رہے گی اور یہ سلسلہ تمام زمین پر
پھیل جائے گا کوئی نہیں جو اس سلسلہ کو پھیلنے سے روک سکے۔ میں آسمان کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں ،

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۶۹
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
میں زمین کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں، میں ہوشیا پور کی ایک ایک اینٹ کو گواہ رکھ کر کہتا ہوں کہ یہ
سلسلہ دنیا میں پھیل کر رہے گا۔ اگر لوگوں کے دل سخت ہوں گے تو فرشتے اُن کو اپنے ہاتھ سے
ملیں گے یہاں تک کہ وہ نرم ہو جائیں گے اور اُن کے لئے احمدیت میں داخل ہونے کے سوا
کوئی چارہ نہیں رہے گا۔
میرا اپنا واقعہ ہے جب میں دمشق میں گیا تو عبد القادر مغربی جو اس علاقہ کی اسلامی
تحریکات کی مجلس کے صدر تھے مجھ سے ملنے کے لئے آئے اور باتوں باتوں میں کہنے لگے
ہندوستانی لوگ جاہل ہیں وہ اسلام اور قرآن سے نا واقف ہیں اور اس نا واقفیت سے فائدہ
اُٹھا کر آپ نے اُن لوگوں میں اپنے سلسلہ کو پھیلا لیا۔ عرب لوگ قرآن کی بولی جانتے ہیں وہ
خوب سمجھتے ہیں کہ اسلام اور قرآن کیا کہتا ہے اس لئے یہاں ان عقائد کا ہرگز نام نہ لیں اور
یا درکھیں کہ ایک عرب بھی آپ کے سلسلہ کو قبول نہیں کر سکتا۔ میں نے اُن سے کہا آپ کہتے ہیں
کہ ہندوستانی لوگ چونکہ جاہل ہیں اِس لئے اُن میں ہمارا سلسلہ پھیل گیا عرب کا کوئی آدمی
ہمارے سلسلہ کو قبول نہیں کر سکتا میں یہاں سے جاتے ہی اپنا مشن بھیجوں گا اور اس وقت تک اس
علاقہ کو نہیں چھوڑوں گا جب تک عربوں میں سے کئی لوگوں کو احمدی نہ بنالوں ۔ چنانچہ میں نے
آتے ہی اپنے مبلغین کو اس علاقہ میں بھیجوا دیا اور اب بڑے بڑے ڈاکٹر ، بیرسٹر اور تعلیم یافتہ
اشخاص ہمارے سلسلہ میں داخل ہو چکے ہیں اور ہزاروں روپیہ وہ اسلام اور احمدیت کے لئے
خرچ کر رہے ہیں ۔ پس یہ ہو نہیں سکتا کہ دنیا انکار کرے اور انکار کرتی چلی جائے ، یہ ہو ہی نہیں
سکتا کہ جسے خدا نے بھیجا ہے اُس پر لوگ ایمان نہ لائیں مگر مبارک ہیں وہ جو اب ایمان لاتے نے بھیجا
ہیں ، مبارک ہیں وہ جو خدا کی آواز کو سنتے اور اُس پر لبیک کہتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں
کیونکہ جو شخص خدا کے مامور کی آواز کو سنتا ہے وہ در حقیقت خدا کی آواز کو سنتا ہے اور جو شخص
خدا تعالیٰ کے مامور کی آواز کو رد کرتا ہے وہ در حقیقت خدا تعالی کی آواز کو رد کرتا ہے۔ پس
بڑی ہی بد قسمتی ہو گی اگر لوگ ایمان نہ لائیں اور خدا کے اس مامور کو قبول نہ کریں جو خدا نے ان
یت کے لئے مبعوث فرمایا۔
( اس کے بعد حضور اس کمرہ میں تشریف لے گئے جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۷۰
دعوی مصلح موعود کے متعلق پر شوکت اعلان
۱۸۸۶ء میں چلہ کشی فرمائی تھی اور قبلہ رو دوزانو بیٹھ کر اسلام کی ترقی اور اُس کی شان و شوکت
کے لئے پُر سوز دعا کروائی۔)
الفضل ۱۹ فروری ۱۹۵۶ء ، و ۱۹ رفروری ۱۹۶۰ء )
البقرة: ۲۸۷ ۲ ال عمران: ۵۴
ال عمران: ۱۴۸
تاک ال عمران : ۱۹۵،۱۹۴ ال عمران : ۹ ۹ البقرة: ۱۳۷
نا ھینگ ہگنا: پیچش کے مرض میں مبتلا ہونا ۔ بیمار پڑا رہنا۔ نہایت کمزورونا تو اں ہونا
ا تذکرہ صفحہ ۱۳۹ ۔ ایڈیشن چہارم
سٹریٹ سیٹلمنٹس STRAITS SETTLEMENTS) ملایا میں برطانیہ کی
سابق شاہی نو آبادی۔ ۱۸۲۶ء سے ۱۸۵۸ ء تک برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی نے پینانگ، ملکا اور
سنگا پور کو ایک انتظامی جزو کی حیثیت سے سنبھالے رکھا۔ بعد ازاں قلیل مدت کیلئے انڈیا آفس
نے انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ ۱۸۶۷ء میں یہ نو آبادی قائم اور ۱۹۴۶ء میں ختم کر دی گئی ۔
اب سنگا پور ایک الگ کالونی ہے مگر باقی حصے ملایا کے اتحاد میں شامل ہو گئے ۔
آئینہ کمالات اسلام جلد ۵ صفحه ۵۹۶
۱۴ تذکره صفحه ۱۰۴ ۔ ایڈیشن چهارم
ارد و جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۷۴۱ مطبو یا جلد ا صفحه ۴۱ کے مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء )
۱۵ تذکرۃ الشہادتین صفحه ۶۷ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۷
تذکره صفحه ۳۱۲۔ ایڈیشن چہارم

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۷۱
ایک اہم ہدایت
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
ایک اہم ہدایت

آج 10 میں سے 10 باقی