میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۸۷
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
( تقریر فرموده ۱۲ مارچ ۱۹۴۴ء بمقام لاہور )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا :-
سورہ فاتحہ بھی ایک دعا ہے مگر قرآن کریم نے ہمیں کچھ اور دعا ئیں بھی سکھائی ہیں ۔ چونکہ
خدائے عزوجل کی تمام برکات اُس کے بندوں کے عجز اور اُن کی انابت اور انکسار کے نتیجہ میں
ظاہر ہوتی ہیں اس لئے میں وہ دعائیں پڑھتا ہوں ہماری جماعت کے احباب بھی میرے ساتھ
ان دعاؤں میں شریک ہوں اور خدا تعالیٰ کے حضور عجز و انکسار سے آمین کہیں ۔
ا رَبَّنَا مَنَّا بِمَا أَنْزَلْتَ وَاتَّبَعْنَا الرَّسُولَ فَاكْتُبْنَا مَعَ الشَّهِدِينَ ۔
رَبَّنَا لا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا ۔
رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَدُنْكَ رَحْمَةً
إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ )
رَبَّنا آتنا في الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا
عَذَابَ النَّارِ
ه رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِنْ نَسِينَا أَوْ أَخْطَأنَا رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا
إصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِنَا رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا
طاقة لنا به ه
۵
- رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ -
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۸۸
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ -
وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا انْتَ مَوْلَينا فَا نُصُرْنَا
عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ (٢
٩- رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَاسْرًا فَنَا فِي امْرِنَا وَثَبِّتْ أَقْدَامَنَا وَانْصُرْنَا
عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ )
١٠ - رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلايْمَانِ أَنْ آمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَا
رَبَّنَا فَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا وَ كَفِّرْ عَنَّا سَيَاتِنَا وَتَوَفَّنَا مَعَ الْأَبْرَارِ -
ا رَبَّنَا وَ أَينَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ
إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ ۔
١٢ - رَبَّنَا وَاتِنَا مَا وَعَدْتَنَا عَلَى رُسُلِكَ وَلَا تُخْزِنَا يَوْمَ الْقِيمَةِ
۱۲
إِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ ۔
یہ وہ دعائیں ہیں جو پہلے انبیاء کی اُمتوں نے قرآن کریم کے فرمان کے مطابق کی
ہیں یا ہماری اُمت کو اللہ تعالیٰ نے سکھائی ہیں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے
حکم کے ماتحت ہمیشہ یہ دعا ئیں اُس سے مانگتے رہتے تھے چونکہ اب میں ایک ایسی پیشگوئی
کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور اسلام کی صداقت کا
ایک زندہ نشان ہے اس لئے قرآن کریم کے الفاظ میں ہی وہ اقرار خدا تعالیٰ کے حضور کرتا
ہوں جو إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلايْمَانِ کے جواب میں مسلمانوں کے منہ سے
قرآن کریم میں دُہرایا گیا ہے۔ دوست بھی آہستہ آہستہ میرے ساتھ وہ الفاظ کہیں تا کہ ہم
سب کی طرف سے خدا تعالیٰ کے حضور یہ اقرار ہو جائے کہ ہم اُس کے کلام پر ایمان لائے اور ہم
اپنی زندگیاں اُس کے احکام کے مطابق بنانے کے لئے تیار ہیں ۔
امنا باللهِ وَمَا أُنْزِلَ إِلَيْنَا وَمَا أُنْزِلَ إِلَى ابْرَجِمَ وَإِسْمَعِيلَ وَإِسْحَقَ
وَيَعْقُوبَ وَالْأَسْبَاطِ وَمَا أُوتِي مُوسَى وَعِيسَى وَمَا أُوتِيَ النَّبِيُّونَ مِنْ رَبِّهِمْ
لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّنْهُمْ وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ لَا
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۸۹
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
برادران ! اللہ تعالیٰ کے حضور ہندو، عیسائی، سکھ اور مسلمان سارے ہی اُس کی مخلوق ہونے
کی حیثیت سے ایک جیسے ہیں اور وہ سب کا خیر خواہ اور سب سے ہی محبت کرنے والا ہے۔ فرق
صرف اتنا ہے کہ کچھ لوگ تو اُس کی باتوں کو سن کر اُس کی رحیمیت والے احسان کو قبول کر لیتے
ہیں اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو صرف خدا تعالیٰ کی رحمانیت والے احسان کو ( یعنی اللہ تعالیٰ
کے اُس احسان کو جو بغیر محنت کے نازل ہوتا ہے ) حاصل کرتے ہیں ۔ محنت اور کوشش والے
انعام کو حاصل کرنے کی جدو جہد نہیں کرتے مگر اللہ تعالیٰ لوگوں کو اُن کی اِس غفلت کی وجہ سے
چھوڑ نہیں دیتا بلکہ جب کبھی اُن کے دل اُس سے پھر جاتے ہیں ، جب کبھی غفلت اور تاریکی دنیا
میں چھا جاتی ہے، جب کبھی لوگوں میں جہالت ، د لوں میں جہالت ، دین سے بعد اور خدا تعالیٰ سے منافرت پیدا ہو جاتی
ہے اللہ تعالیٰ اپنے ما موروں کو مبعوث فرماتا ہے تا کہ وہ لوگوں کے دلوں کو صاف کریں ۔ اُن کو
خدا تعالیٰ کی طرف واپس لائیں ، نیکی اور تقویٰ دنیا میں قائم کریں اور خدا تعالیٰ کی بادشاہت
اسی طرح اس زمین پر آ جائے جس طرح وہ آسمان پر ہے۔ ایسے ہی لوگوں میں سے بانی سلسلہ
عالیہ احمد یہ تھے اور جس طرح خدا تعالیٰ کی سنت ہے کہ ہمیشہ اُس کی طرف سے آنے والے لوگ ادنیٰ
حالت سے ترقی کیا کرتے ہیں، ویسی ہی حالت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بھی تھی ۔
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہمارا خاندان بادشاہوں کی نسل میں سے ہے۔ چنانچہ ہمارے
خاندان کا مورث اعلیٰ مرزا ہادی بیگ صاحب حاجی برلاس کی اولاد میں سے تھے جو امیر تیمور
کے چا تھے اور جو لوگ تاریخ سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ علاقہ کش کے اصل بادشاہ حاجی
برلاس ہی تھے ، تیمور نے حملہ کر کے ان کے علاقہ پر قبضہ کر لیا تھا۔ اسی وجہ سے ہمارے خاندان
کے افراد جاہلیت کے زمانہ میں جبکہ احمدیت ابھی ظاہر نہیں ہوئی تھی اور جبکہ قرآنی تعلیم ان کے
دلوں میں راسخ نہیں ہوئی تھی ، تیموری نسل کی لڑکیاں تو لے لیتے تھے مگر تیموری نسل کے مغلوں کو
اپنی لڑکیاں نہیں دیتے تھے کیونکہ وہ اُن کو اپنے مقابلہ میں ادنی سمجھتے تھے۔ لیکن بہر حال جہاں
تک ظاہری وجاہت کا سوال ہے وہ قریباً قریباً نتباہ اور برباد ہو چکی تھی ۔ مغلیہ سلطنت کے مٹنے
کے بعد جب سکھوں کا دور شروع ہوا تو اُس وقت ہماری تمام ریاست سکھوں کے قبضہ میں چلی
گئی ۔ اس کے بعد مہا راجہ رنجیت سنگھ صاحب نے ہمارے پانچ گاؤں واگزار کر دیئے ۔ مگر جب
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۹۰
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
انگریزی حکومت کا دور شروع ہوا تو اُس وقت پھر ہماری خاندانی ریاست کو صدمہ پہنچا اور نگریزی حکومت کا دور شروع ہوا تو اُس وقت پھر
ہماری وہ جائداد بھی ضبط کر لی گئی جو کسی قدر باقی رہ گئی تھی ۔ یہ ہمارے خاندان کی حالت تھی
جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دنیا کے سامنے اپنا دعوی پیش فرمایا۔ اگر ہماری یہ
ریاست اپنی پہلی حالت میں قائم ہوتی تب بھی ایک چھوٹی سی ریاست ہوتی اور اتنی چھوٹی
ریاست کو بھلا پوچھتا ہی کون ہے ۔ مگر خدا تعالیٰ نے اتنی ریاست بھی پسند نہ کی تاکہ اُس کی
صفات پر کوئی دھبہ نہ آئے اور لوگ یہ نہ کہیں کہ سابقہ عزت کی وجہ سے انہیں ترقی حاصل ہوئی
ہے۔ ہمارے دادا کو بڑا فکر رہتا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو کسی ایسے کام پر لگا دیں جس سے وہ اپنا
گزارہ آسانی کے ساتھ کر سکے ۔ مہا راجہ کپورتھلہ کے شاہی خاندان سے بھی ہمارے خاندان
کے چونکہ پرانے تعلقات ہیں اس لئے انہوں نے کوشش کر کے بانی سلسلہ احمدیہ کے لئے وہاں
ایک معز ز عہدہ تلاش کر لیا۔ چنانچہ ان کے لئے انسپکٹر جنرل آف ایجو کیشن کے معہدہ کی منظوری
آ گئی ۔ قادیان کے قریب ہی ایک گاؤں ہے وہاں ایک سکھ صاحب رہا کرتے تھے جو اکثر
ہمارے دادا کے پاس آیا جایا کرتے تھے۔ انہوں نے خود سنایا کہ میں اور میرا بھائی اکثر بڑے
مرزا صاحب سے ملنے کے لئے آ جایا کرتے تھے۔ ایک دفعہ ہم دونوں ان سے ملنے کے لئے
گئے تو وہ کہنے لگے کہ مرزاغلام احمد کو دنیا کی طرف کوئی توجہ نہیں میں حیران ہوں کہ میرے مرنے
کے بعد اس کا کیا حال ہوگا ۔ میں نے اس کے متعلق کپورتھلہ میں کوشش کی تھی جس کے نتیجہ میں
وہاں سے آرڈر آ گیا ہے کہ اِسے ریاست کا افسر تعلیم مقرر کیا جاتا ہے۔ میں اگر اسے کہوں تو
شاید مجھے جواب نہ دے تم دونوں اس کے ہم عمر ہو تم اس کے پاس جاؤ اور کہو کہ وہ اِس معہدہ کو
قبول کر لے۔ وہ سناتے ہیں کہ ہم دونوں بھائی ان کے پاس گئے اور انہیں کہا کہ مبارک ہو
ریاست کپورتھلہ کی طرف سے چٹھی آئی ہے کہ آپ وہاں کے افسر تعلیم مقرر کئے گئے ہیں ۔ آپ
کے والد صاحب کی خواہش ہے کہ آپ یہ نوکری اختیار کر لیں اور ریاست کپورتھلہ میں چلے
جائیں ۔ وہ کہتے ہیں جس وقت ہم نے یہ بات کہی اُنہوں نے ایک آہ کھینچی اور کہا والد صاحب
تو خواہ مخواہ فکر کرتے ہیں میں نے تو جس کا نوکر ہونا تھا ہو گیا اب میں کسی اور کی نوکری کرنے
کے لئے تیار نہیں ہوں ۔ وہ کہتے ہیں ہم ہم دونوں واپس آ گئے اور آپ کے ) پ کے دادا صاحب کو کہا کہ
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۹۱
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
وہ تو کہتے ہیں کہ والد صاحب یونہی بے فائدہ فکر کر رہے ہیں میں نے تو جس کی نوکری کرنی
تھی کر لی اب میں کسی اور کی نوکری کرنے کے لئے تیار نہیں ہوں ۔ اس پر وہ کہتے ہیں کہ
آپ کے دادا صاحب نے کہا اگر اس نے یہ کہا ہے تو خیر رہنے دو وہ جھوٹ نہیں بولا کرتا ۔
پھر جب آپ بڑے ہوئے تو اُس وقت بھی ساری جائداد آپ کے بھائی کے قبضہ میں
رہی ۔ آپ نے اُس میں سے اپنا حصہ نہ لیا۔ جائداد خدا تعالیٰ کے فضل سے کافی تھی بلکہ اب تک
اس قدر جائداد ہے کہ باوجود اس کے کہ ایک لمبے عرصے تک ہم اس کو بیچ کر کھاتے رہے ہیں ،
پھر بھی وہ لاکھوں روپیہ کی موجود ہے۔ غرض جائداد تھی مگر وہ سب ہمارے تایا صاحب کے قبضہ
میں تھی ۔ بانی سلسلہ احمد یہ اِس جائداد میں کوئی دلچسپی نہیں لیتے تھے۔ جب ہمارے تایا صاحب
فوت ہو گئے تو آپ نے پھر بھی جائداد نہ لی اور وہ تائی صاحبہ کے پاس چلی گئی ۔ آپ کو کھانا
ہماری تائی صاحبہ ہی بھجواتی تھیں اور چونکہ وہ آپ کی شدید مخالف تھیں ادھر آپ بہت بڑے
مہمان نواز تھے اس لئے بسا اوقات جب آپ ہماری تائی صاحبہ کو کہلا بھیجتے کہ آج ایک مہمان
آیا ہوا ہے اُس کے ۔ س کے لئے بھی کھانا بھیجوا دیا جائے تو وہ صرف آپ کا کھانا بھجوا دیتیں اور مہمان کے
لئے کوئی کھانا نہ بھجواتیں ۔ اس پر ہمیشہ آپ اپنا کھانا مہمان کو کھلا دیتے اور خود چنوں پر گزارہ کر
لیتے ۔
اُس زمانہ کے آدمی سنایا کرتے ہیں کہ جب بھی کوئی مہمان آپ کے پاس آتا آپ چُپ
کر کے اپنا کھانا مہمان کے سامنے رکھ دیتے اور خود بھوکے رہتے یا چنوں وغیرہ پر گزارہ کر
لیتے ۔ ایک شخص نے سنایا کہ میں ایک دفعہ قریباً چالیس دن تک آپ کا مہمان رہا۔ آپ
با قاعدہ صبح و شام اندر سے جو کھانا آتا وہ مجھے کھلا دیتے اور آپ دانے چبا کر گزراہ کر لیتے ۔
آپ خود فرماتے ہیں ۔
-
لُفَاظَاتُ الْمَوَائِدِ كَانَ أُكْلِي
وَصِرْتُ الْيَوْمَ مِطْعَامَ الَّا هَالِي ال
کہ اے لوگو! تم کو یاد نہیں ایک دن میرا یہ حال تھا کہ دستر خوانوں کے بچے ہوئے ٹکڑے میرے
کھانے میں آیا کرتے تھے یعنی دوسروں کے رحم و کرم پر میرا گزارہ تھا لیکن آج یہ حال ہے کہ
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۹۲
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
میرے ذریعہ سے کئی خاندان پرورش پا رہے ہیں ۔
ایسی حالت میں آپ کو خبر دی گئی کہ اسلام کی خدمت کے لئے خدا تعالیٰ نے آپ کو چُن لیا
ہے۔ جس وقت یہ آواز آپ کے کان میں پڑی آپ کی حالت یہ تھی کہ اور لوگ تو الگ رہے
خود قادیان کے لوگ بھی آپ کو نہیں جانتے تھے۔ میں نے خود قادیان کے کئی باشندوں سے سُنا
ہے کہ ہم سمجھتے تھے بڑے مرزا صاحب کا ایک ہی با ہی بیٹا ہے دوسرے کا ہمیں علم نہیں تھا۔ آپ اکثر
مسجد کے حجرے میں بیٹھے رہتے اور دن رات اللہ تعالیٰ کی عبادت کرتے رہتے۔ اُس وقت
خدا تعالیٰ نے آپ سے وعدہ فرمایا کہ وہ آپ کو بہت بڑی برکت دے گا اور آپ کا نام عزت
کے ساتھ دنیا کے کناروں تک پھیلائے گا ۔ یہ الہام بھی ایک عجیب موقع پر ہوا۔ مولوی محمد حسین
صاحب بٹالوی جو اہلحدیث کے ایک مشہور لیڈ رتھے جب وہ نئے نئے مولوی نذیر حسین صاحب صا۔
دہلوی سے پڑھ کر آئے تو اُس وقت حنفیوں کا بہت زور تھا اور اہلحدیث کم تھے ۔ مولوی محمد حسین
صاحب جب تعلیم سے فارغ ہو کر بٹالہ میں آئے تو ایک شور مچ گیا کہ یہ مولوی لوگوں کو اسلام
سے برگشتہ کرنا چاہتا ہے۔ اتفاقاً انہی دنوں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی اپنے کسی
کام کے لئے بٹالہ تشریف لے گئے ۔ لوگوں نے زور دیا کہ آپ چلیں اور مولوی محمد حسین
صاحب سے بحث کریں کیونکہ وہ بزرگوں کی ہتک کرتا ہے اور اسلام پر تبر چلا رہا ہے۔ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام اُن کے ساتھ جامع مسجد میں چلے گئے ۔ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی بھی
وہیں موجود تھے ۔ آ تھے ۔ آپ نے اُن سے کہا کہ مولوی صاحب ا صاحب ! مجھے معلوم نہیں آپ کے کیا عقائد
ہیں۔ پہلے آپ اپنے عقائد بیان کریں اگر وہ غلط ہوئے تو میں ان کی تردید کروں گا اور اگر صحیح
ہوئے تو اُنہیں تسلیم کرلوں گا ۔ مولوی محمد حسین صاحب نے کھڑے ہو کر ایک مختصر تقریر کی جس
میں بیان کیا کہ ہم اللہ تعالیٰ پر ، قرآن کریم پر اور محمد رسول اللہ ﷺ پر ایمان رکھتے ہیں ۔ ہیں ۔ قرآن
چونکہ خدا تعالیٰ کا ایک یقینی اور قطعی کلام ہے اس لئے ہم اِسے سب سے مقدم قرار دیتے ہیں
اور جو کچھ قرآن میں لکھا ہے اسے مانتے ہیں ۔ دوسرے نمبر پر ہم سمجھتے ہیں کہ جو کچھ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ ہمارے لئے قابل عمل ہے اور اگر کوئی حدیث قرآن کے مخالف ہو
تو اس صورت میں ہم قرآن کریم کے بیان کو ترجیح دیتے ہیں اور اگر کوئی بات ہمیں قرآن اور
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۹۳
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
حدیث دونوں میں نظر نہ آئے تو پھر قرآن اور حدیث کی روشنی میں جو کچھ ہمیں سمجھ آئے اس پر
ہم عمل کرتے ہیں ۔ جب انہوں نے یہ تقریر کی تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے سن کر
فرمایا یہ تو بالکل ٹھیک باتیں ہیں ان میں سے کسی کی تردید کی ضرورت نہیں ۔
-
وہ ہزاروں آدمی جو آپ کو اپنے ساتھ لے کر گئے تھے اُن سب نے کھڑے ہو کر آپ کو
گالیاں دینی شروع کر دیں اور بُرا بھلا کہنے لگے کہ تم ڈرپوک ہو، بزدل ہو ، ہار گئے ہو۔ غرض
آپ پر خوب نعرے کسے گئے ۔ آپ گئے تھے ہزاروں کے ہجوم میں اور نکلے ایسی حالت میں جبکہ
لوگ آپ کو بُرا بھلا کہہ رہے تھے۔ گئے تھے ایسی حالت میں کہ لوگ سُبْحَانَ اللَّهِ سُبْحَانَ اللَّهِ
کہتے جا رہے تھے اور سمجھ رہے تھے کہ ہم اسلام کا ایک پہلوان اپنے ساتھ لئے جا رہے ہیں مگر
نکلے ایسی حالت میں کہ لوگ آپ کو ایک بھگوڑا قرار دے رہے تھے اور آپ کے خلاف نعرے
گس رہے تھے۔ مگر آپ نے ان باتوں کی کوئی پرواہ نہ کی اور وہاں سے واپس چل پڑے۔
اُسی رات آپ پر الہام نازل ہوا کہ :۔
دو
تیرا خدا تیرے اس فعل سے راضی ہوا اور وہ تجھے بہت برکت دے گا یہاں
تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے ۔‘۱۲
غرض آپ پر یہ الہام ہوا اور آپ نے اُسی وقت اس الہام کو دنیا میں شائع کر دیا۔ تب
دنیا میں چاروں طرف سے آپ کے خلاف آوازیں اُٹھنی شروع ہو گئیں ۔ بعضوں نے کہا مگار
ہے اور اس ذریعہ سے اپنی عزت بڑھانا چاہتا ہے ، بعضوں نے کہا یہ شخص یونہی اسلام کی تائید کر
رہا ہے ورنہ در حقیقت اسلام میں سچائی پائی ہی نہیں جاتی ۔ غرض جو لوگ اسلام کے قائل تھے
انہوں نے بھی اور جو لوگ اسلام کے قائل نہیں تھے انہوں نے بھی ہر رنگ میں آپ کی تضحیک
شروع کر دی ۔ اُس وقت خصوصیت سے پنڈت لیکھرام نے شور مچایا کہ یہ جو معجزات دکھانے
کے دعوے کئے جا رہے ہیں سب غلط اور بے بنیاد ہیں ۔ اگر اسلام سچا ہے ، اگر قرآن سچا ہے اور
اگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے سچے رسول ہیں تو ہمیں کوئی نشان دکھایا جائے ۔
اسی طرح ایک منشی اندر من صاحب مراد آباد کے رہنے والے تھے انہوں نے بھی شور مچایا کہ یہ
نشان نمائی کے دعوے سب غلط ہیں اگر اسلام کی صداقت میں نشان دکھایا جا سکتا ہے تو ہمیں
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۹۴
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
نشان دکھایا جائے ۔ اسی طرح قادیان کے ہندوؤں نے بھی یہ مطالبہ کیا اور مسلمانوں میں سے
بہت سے لوگ ان کے ہمنوا ہو گئے ۔ چنانچہ انہی میں سے لدھیانہ کا ایک خاندان ہے جو اپنی
مخالفت پر ہمیشہ فخر کیا کرتا ہے اُس کے خیال میں اُس کا یہ فعل قابل فخر ہے مگر ہمارے نزدیک یہ
اس خاندان کی بد قسمتی ہے کہ وہ ابتدا سے جماعت احمد یہ کی مخالفت کر رہا ہے۔
بہر حال جب ان لوگوں نے بہت شور مچایا تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
خدا تعالیٰ سے دعا کی کہ اے خدا! میرے ہاتھ پر اسلام کی تائید میں کوئی ایسا نشان دکھا جسے
دیکھنے کے بعد ہر شخص یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہو کہ ایسا نشان انسانی تدبیر اور کوشش سے ظاہر نہیں ہو
صلى الله
سکتا ۔ مزید برآں یہ نشان ایسا ہو جو رسول کریم ﷺ اور قرآن کریم کی حقانیت کو رو حقانیت کو روشن کرے
اور خدا کا جلال دنیا میں ظاہر ہو۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے آپ سے فرمایا کہ آپ ہوشیار پور جائیں
اور وہاں اس مقصد کے لئے دعا کریں ۔ اس پر آپ صرف تین آدمیوں کے ساتھ ہوشیار پور
تشریف لے گئے ۔ ان میں سے ایک کھانا پکاتا تھا ، ایک سو دا لاتا تھا اور ایک دروازے پر بیٹھا
رہتا تھا تا کہ کوئی شخص آپ پ ۔ سے ملنے نے کے۔ کے لئے اندر نہ جائے ۔ وہاں ایک مکان میں جو اُن دنوں
شیخ مہر علی صاحب رئیس ہوشیار پور کا طویلہ کہلاتا تھا آپ فروکش ہوئے ۔
اب یہ مکان ایک معزز ہند و دوست سیٹھ ہرکشن ہر لشتر داس صاحب کی ملکیت میں ہے ۔
سیٹھ صاحب بڑے بھاری تاجر ہیں ۔ ان کی چین میں بھی تجارت ہے اور بعض دوسرے ممالک
میں بھی ، ان کے چائے کے باغات بھی ہیں ۔ غرض اس کے بالا خانہ پر بیٹھ کر آپ چالیس دن
مسلسل اللہ تعالیٰ سے عاجزانہ دعا کرتے رہے کہ اے خدا ! اسلام کی شوکت اور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی حقانیت کے اظہار کے لئے مجھے کوئی ایسا نشان دے جولوگوں کے لئے
نا قابل انکار ہو اور جس کو دیکھ کر وہی لوگ انکار کر سکیں جو ضد کی وجہ سے ہدایت سے محروم رہتے
ہیں ۔ چنانچہ اُس وقت آپ پر وہ الہامات نازل ہوئے جو ۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء کے اشتہار میں
درج ہیں ۔ جس وقت آپ وقت آپ نے یہ اعلان کیا اُس وقت آپ کا دعویٰ مسیح موعود ہونے کا نہ تھا ،
جبکہ جماعت احمدیہ کا وجود بھی ابھی تک قائم نہیں ہوا تھا ۔ یہ اشتہار ۱۸۸۶ء کا ہے اور آپ نے
لوگوں سے بیعت اس اشتہار کے تین سال بعد ۱۸۸۹ء میں لی ہے۔ گویا بیعت سے تین سال
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۹۵
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
پہلے ۱۸۸۶ ء میں خدا تعالیٰ نے آپ کو یہ خبر دی کہ تمہارے ہاں ایک بیٹا ہوگا اور وہ یہ یہ صفات
اور کمالات اپنے اندر رکھتا ہو گا جیسا کہ میں ابھی اُن کا کسی قدر تفصیل سے ذکر کروں گا۔
بہر حال آپ نے یہ پیشگوئی اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت شائع فرمادی اور دنیا میں اعلان فرما دیا
کہ میرے ہاں ایک ایسا لڑکا پیدا ہونے والا ہے جو دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا اور
اسلام کے عروج کا باعث ہوگا ۔ جب آپ نے یہ پیشگوئی شائع فرمائی لوگوں نے شور مچا دیا کہ
بیٹا ہونا کونسی بڑی بات ہے ہمیشہ لوگوں کے ہاں بیٹے پیدا ہوتے ہی رہتے ہیں ۔ حالانکہ یا درکھنا
چاہئے کہ جب آپ کو یہ الہام ہوا اُس وقت آپ کی عمر ۵۲ سال کی تھی اور اُس وقت آپ نے
یہ بھی شائع فرما دیا تھا کہ میری اور بھی بہت سی اولاد ہو گی جن میں سے کچھ زندہ رہیں گے اور کچھ
بچپن میں فوت ہو جائیں گے اور یہ بھی پیشگوئی کی تھی کہ چار لڑکوں کا میرے ہاں پیدا ہونا
ضروری ہے۔ غرض آپ نے یہ پیشگوئی اُس وقت کی جب آپ کی عمر ۵۲ سال کی تھی اور
۵۲ سال کی عمر میں خاصی تعداد ایسے لوگوں کی ہوتی ہے جن کی آئندہ اولا د ہونی بند ہو جاتی ہے
لیکن اگر اولاد ہو بھی تو کون کہہ سکتا ہے کہ میرے ہاں بیٹے پیدا ہوں گے۔ یا اگر بیٹے ہوں تو
کون کہہ سکتا ہے کہ وہ زندہ رہیں گے۔ اور اگر بعض بیٹے زندہ بھی رہیں تو کون کہہ سکتا ہے کہ وہ
چار ضرور ہوں گے ۔ غرض کوئی شخص اپنی طرف سے ایسی بات نہیں کہہ سکتا جب تک خدا اُسے خبر
نہ دے۔ بہر حال لوگوں نے اعتراض کیا کہ بیٹا ہونا کونسی بڑی بات ہے لوگوں کے ہاں ہمیشہ بیٹے
پیدا ہوتے ہی رہتے ہیں اور کبھی کسی نے اس کو نشان قرار نہیں دیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے جواب دیا کہ اول تو میری عمر اس وقت بڑھاپے کی ہے ۔ جوانی میں بھی انسان کی زندگی کا
اعتبار نہیں ہوتا مگر بڑھاپے میں تو ایک دن کے لئے بھی انسان وثوق کے ساتھ نہیں کہہ سکتا کہ وہ
زندہ رہے گا کجا یہ کہ وہ اس قدر لمبا عرصہ رہے کہ اُس کے ہاں چار بیٹے پیدا ہو جائیں ۔
پھر اصل سوال یہ نہیں کہ اس عمر میں بچے پیدا ہو سکتے ہیں یا نہیں ۔ بعض دفعہ سو سال کی عمر
میں بھی انسان کے ہاں بچہ پیدا ہو جاتا ہے لیکن کیا اس شان کا بیٹا بھی اتفاقی طور پر پیدا ہو سکتا
ہے جس شان کا بیٹا پیدا ہونے کی میں خبر دے رہا ہوں ۔ کیا یہ میرے اختیار کی بات ہے کہ میں
بیٹا پیدا کروں اور وہ بیٹا بھی ایسا جو دنیا کے کناروں تک شہرت پائے اور خدا تعالیٰ کا کلام اُس پر
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۹۶
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
نازل ہو۔ اگر ایسی پیشگوئی کے متعلق یہ کہا جا سکتا ہے کہ مرزا صاحب نے اپنی طرف سے بنائی تو
ماننا پڑے گا کہ مرزا صاحب نَعُوذُ بِاللهِ خدا ہیں کیونکہ باتیں آپ نے وہ کہیں جو خدا تعالیٰ
کے سوا اور کوئی نہیں کہہ سکتا اور اگر وہ خدا نہیں اور اگر مرزا صاحب کو خدا قرار دینا یقیناً شرک
ہے، وہ اُس کے بندوں میں سے ایک بندے تھے تو پھر یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ وہ باتیں جو
انہوں نے کہیں ناممکن ہے کہ کوئی انسان اپنی طرف سے کہے اور پھر وہ پوری ہوسکیں ۔ چنانچہ
انہی پیشگوئیوں میں سے ایک پیشگوئی یہ بھی تھی کہ وہ لڑکا تین کو چار کرنے والا ہوگا۔ اس کے معنی
اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی سمجھ میں نہیں آئے مگر ان الفاظ میں جو بات
بیان کی گئی تھی وہ ۱۸۸۹ ء میں آ کر پوری ہو گئی ۔ پیشگوئی میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اُس لڑکے کا
نام محمود ہو گا اور چونکہ اُس کا ایک نام بشیر ثانی بھی رکھا گیا تھا اس لئے میرا پورا نام بشیر الدین
محمود احمد رکھا گیا اور خدا تعالیٰ کی عجیب قدرت ہے کہ وہ جو پیشگوئی میں بتایا گیا تھا کہ وہ تین کو
چار کرنے والا ہو گا یہ امرکئی رنگوں میں میرے ذریعہ سے پورا ہو گیا۔ چنانچہ انہی میں سے ایک
بات یہ ہے کہ یہ پیشگوئی ۱۸۸۶ء میں شائع کی گئی تھی ۔ پس ۱۸۸۶ ء ایک ، ۱۸۸۷ء دو، اور
۱۸۸۸ ء تین اور ۱۸۸۹ ء چار ہوئے اور ۱۸۸۹ ء ہی وہ سال ہے جس میں میری پیدائش ہوئی ۔
پس تین کو چار کرنے والے کا مطلب یہ تھا کہ آج سے چوتھے سال وہ لڑکا تولد ہوگا ۔ چنانچہ اس
پیشگوئی کے عین چوتھے سال ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ ء کو میری پیدائش ہوئی اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اعلان شائع کیا کہ وہ جو مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک بیٹے کی پیدائش
کی خبر دی گئی تھی وہ پیدا ہو گیا ہے ۔ مگر ابھی اس بارے میں انکشاف تام نہیں ہوا کہ یہی وہ لڑکا
ہے جس کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے وعدہ دیا گیا تھا یا وہ کسی اور وقت پیدا ہو گا اور آپ نے تفاؤل
کے طور پر میرا نام بشیر اور محمود رکھ دیا۔
پھر تین کو چار کرنے والی پیشگوئی ایک اور رنگ میں بھی میرے ذریعہ سے پوری ہوئی۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی پہلی بیوی سے مرزا سلطان احمد صاحب اور مرز افضل احمد
صاحب دو بیٹے ہوئے تیسرا بیٹا ہماری والدہ سے بشیر احمد اول پیدا ہوا اور چوتھا میں پیدا ہوا ۔
گویا پیشگوئی میں بتایا یہ گیا تھا کہ وہ چوتھا بیٹا ہوگا اور اپنی پیدائش کے ساتھ تین بیٹوں کو چار کر
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۹۷
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
دے گا۔
حصہ اس پیشگوئی کا
یہ
اب یہ جو پیشگوئی ہے اِس ۔ ، اِس کے دو بہت بڑے او ڈے اور اہم حصے ہیں ۔ پہلا حصہ! ا
ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ خبر دی گئی تھی کہ میں تیرے
نام کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا ۔ اب خالی بیٹا ہونے سے آپ کا نام دنیا کے کناروں تک
نہیں پہنچ سکتا تھا جب تک ایسے کام آپ سے ظاہر نہ ہوتے جن سے ساری دنیا میں آپ مشہور
ہو جاتے ۔ بعض بڑے بڑے مصنف ہوتے ہیں اور وہ ساری عمر تصنیف و تالیف میں مصروف
رہتے ہیں ۔ اس وجہ سے سے اُن ا کا نام مشہور ہو جاتا ہے ۔ بعض بُرے کام کرتے ہیں اور اس وجہ
سے مشہور ہو جاتے ہیں ۔ بعض بڑے بڑے چوروں اور ڈاکوؤں کے نام سے بھی لوگ آشنا
ہوتے ہیں لیکن بہر حال اُن کی اچھی یا بری شہرت ساری دنیا تک نہیں ہوتی کسی ایک علاقہ یا
ایک حصہ ملک میں اُن کی شہرت ہوتی ہے۔ مگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے یہ خبر دی
تھی کہ وہ آپ کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچائے گا۔
پس یہ پیشگوئی اسی صورت میں عظیم الشان پیشگوئی کہلا سکتی تھی جب آپ کی شہرت
غیر معمولی حالات میں ہوتی ، چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ ایسا ہی ہوا۔ جب میں پیدا ہوا تو اس کے
دو اڑھائی ماہ کے بعد آپ نے لوگوں ۔ سے بیعت لی اور اس طرح سلسلہ احمدیہ کی بنیا د دنیا میں
قائم ہوگئی ۔
۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ ء کو ہمارے سلسلہ کی بنیاد پڑی ہے اور اُس وقت حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی جو حالت تھی وہ اس سے ظاہر ہے کہ تمام مسلمان آپ کے دشمن تھے۔
اپنے کیا اور بیگانے کیا، رشتہ دار کیا اور غیر رشتہ دار کیا، سب آپ کی مخالفت کر نے لگ گئے
یہاں تک کہ گورنمنٹ کی نظروں میں بھی آپ کا دعوی کھٹکنے لگا کیونکہ آپ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ
میں مہدی ہوں اور مہدی کے متعلق مسلمانوں میں مشہور تھا کہ وہ کفار کا خون بہائے گا ۔ پس
گورنمنٹ کو شبہ پڑا کہ ایسا نہ ہو اس کے ذریعہ دنیا میں کوئی فساد پیدا ہو۔ چنانچہ گورنمنٹ کی
طرف سے اُس وقت قادیان میں ہمیشہ ایک کانسٹیبل رہتا تھا اور جو شخص بھی آپ سے ملنے کے
لئے آتا اُس کا نام نوٹ کر کے وہ گورنمنٹ کو اطلاع دے دیتا اور اگر کبھی کوئی سرکاری افسر
انوار العلوم جلد ۱۷
۱۹۸
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
احمدی ہو جاتا تو بالا افسرا سے اشاروں ہی اشاروں میں سمجھاتے کہ گورنمنٹ کی نظر میں یہ فرقہ
اچھا نہیں سمجھا جاتا تمہیں اس میں شامل ہونے سے اجتناب از اب اختیار کرنا چاہئے ۔ یہ مخالفت آخر
بڑھتے بڑھتے اتنی شدید ہوئی کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی جو بچپن سے آپ کے دوست
تھے اور ہمیشہ آپ سے تعلقات ات رکھتے تھے جنہوں نے براہین احمدیہ پر ایک زبر دست ریویو بھی
لکھا تھا وہ بھی آپ کے مخالف ہو گئے اور انہوں نے اپنے رسالہ اشاعۃ السنۃ میں یہ الفاظ لکھے کہ
میں نے اس شخص کو بڑھایا تھا اور اب میں ہی اس کو گراؤں گا ۔ ۱۳
اسی شہر لاہور کا یہ واقعہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک مریض کی عیادت
کیلئے سنہری مسجد کی طرف تشریف لے گئے اور بند گاڑی میں سوار ہوئے ۔ اُن دنوں بند گاڑی
ہ ہوا
رایه
کو شکرم کہا جاتا تھا ۔ جب آپ دہلی دروازہ ۔ دروازہ سے روانہ ہوئے تو وہاں اُن دنوں ایک چبوترہ
کرتا تھا۔ میں نے دیکھا کہ اس چبوترے پر کھڑے ہو کر ایک شخص شور مچار رہا تھا کہ دیکھو !
شخص مرتد ہے ، کافر ہے، اس پر پتھر پھینکو گے تو ثواب حاصل ہوگا اور اُس کے اِردگرد بہت بڑا
ہجوم تھا ۔ جب گاڑی قریب سے گزری تو لوگ آپ پر لعنتیں ڈالنے لگے اور آوازیں کسنے لگے ۔
بعض نے آپ پر پتھر بھی پھینکے اور گالیاں دینی شروع کر دیں۔ میرے لئے بچپن کے لحاظ سے
ایک عجیب بات تھی۔ میں نے گاڑی سے اپنا سر باہر نکالا اور میں نے دیکھا کہ اُس شخص کے پاس
جو یہ شور مچا رہا تھا ایک اور شخص کھڑا تھا اور بڑا سا جبہ پہنے ہوئے تھا ایسا معلوم ہوتا تھا کہ وہ بھی
کوئی مولوی ہے مگر اُس کا ایک ہاتھ کٹا ہوا تھا اور اُس پر زرد زرد ہلدی کی پٹیاں بندھی ہوئی تھیں
میں نے دیکھا کو وہ بڑے جوش سے اپنے ٹنڈے ہاتھ کو دوسرے ہاتھ پر مارتا جاتا تھا اور کہتا
جاتا تھا مرز انٹھ گیا ، مرز انٹھ گیا ۔ گویا وہ اپنے زخمی ہاتھ کو بھی دوسرے ہاتھ پر مار کر یہ سمجھتا تھا کہ
وہ ایک ثواب کا کام کر رہا ہے ۔
پھر یہیں لاہور میں میلا رام کے منڈ وہ ے میں ۱۹۰۴ء میں آپ کا ایک دفعہ لیکچر ہوا۔ محمود
خان صاحب ڈپٹی انسپکٹر پولیس کے والد رحمت اللہ خان صاحب اُن دنوں شہر کے کوتوال تھے
انہوں نے پولیس کا بڑا اچھا انتظام کیا مگر پھر بھی چاروں طرف سے اُنہیں اِس قدر فساد کی
رپورٹیں پہنچیں کہ انہوں نے چھاؤنی سے گورا سپاہی منگوائے اور آپ کے آگے پیچھے کھڑے کر