میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں

انوارالعلوم (جلد 17), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۷
۱۹۹
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
دیئے۔ پھر مجھے وہ نظارہ بھی خوب یاد ہے جبکہ قادیان میں جس کا واحد مالک ہمارا خاندان ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا بائیکاٹ کیا گیا اور لوگوں کو آپ کے گھر کا کام کرنے سے روکا
گیا ، چوڑھوں کو کہا گیا کہ وہ صفائی نہ کریں ، کمہاروں کو کہا گیا کہ وہ برتن نہ بنا ئیں ، سقوں کو کہا
گیا کہ وہ پانی نہ بھریں ، نائیوں کو کہا گیا کہ وہ حجامت نہ بنائیں قلعی گروں کو کہا گیا کہ وہ آپ
کے برتنوں پر قلعی نہ کریں۔ غرض نہ کوئی صفائی کرتا ، نہ کوئی قلعی کرتا بڑی مصیبت سے اردگرد کے
گاؤں والوں سے ان ضروریات کو پورا کیا جاتا ۔
پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے دروازے پر آپ کی مسجد کے سامنے دیوار کھینچ
دی گئی تاکہ کوئی شخص اس میں نماز پڑھنے کے لئے نہ آ سکے ۔
اسی طرح آپ پر مختلف قسم کے مقدمات دائر کئے گئے اور بڑوں اور چھوٹوں سب نے مل
کر چاہا کہ آپ کو مٹا دیا جائے ۔ یہاں تک کہ ایک پادری نے آپ پر اقدام قتل کا نہایت جھوٹا
مقدمہ دائر کر دیا اور ایک شخص کو پیش کیا جو کہتا تھا کہ مجھے مرزا صاحب نے اس پادری کو قتل
کرنے کے لئے بھیجا ہے۔ آخر اسی شخص نے عدالت کے سامنے اقرار کیا کہ مجھے جھوٹ سکھایا
گیا تھا تا کہ کسی طرح مرزا صاحب سزا یاب ہوں ورنہ وہ اِس الزام سے بالکل بری ہیں ۔ کرنل
ڈگلس جو ضلع گورداسپور کے ڈپٹی کمشنر تھے اُن کے سامنے ہی مقدمہ مقدمہ پیش ہوا اور باوجود اس کے
کہ یہ مقدمہ عیسائیوں کی طرف سے تھا اور اس بناء پر تھا کہ مرزا صاحب اسلام کی تائید کرتے
اور عیسائیوں کو دجال قرار دیتے ہیں مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی عیسائیوں کی طرف سے
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف گواہی دینے کے لئے عدالت میں پیش ہوئے ۔
یہ وہی شخص تھے جنہوں نے کہا تھا کہ میں نے ہی مرزا صاحب کو بڑھایا تھا اور اب میں ہی انہیں
گراؤں گا۔
مسٹر ڈگلس جن کے سامنے یہ کیس پیش ہوا ( اور جو ۲۵ رفروری ۱۹۵۷ء کولنڈن میں وفات
پاگئے ہیں ) پہلے ایسے متعصب عیسائی تھے کہ جب وہ گورداسپور آئے تو انہوں نے آتے ہی اس
بات پر اظہار تعجب کیا کہ ابھی تک اس شخص کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا جو اپنے آپ کو مسیح موعود کہتا
ہے۔ لیکن جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بٹالہ میں اُن کے سامنے پیش ہوئے تو

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۰۰
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
حضرت مسیح موعود موعود علیہ علیہ الصلوۃ والسلام کو کودیکھتے دیکھتے ہی اُن کی کی طبیعت پر کیا پر ایسا اثر اثر پڑا پڑا کہ اُنہیں یقین ہوگیا ہو گیا
کہ یہ شخص مجرم نہیں ہو سکتا۔ چنانچہ مسٹر ڈگلس ڈپٹی کمشنر نے ڈائس پر اپنے پہلو میں کرسی بچھوائی
اور اُس پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو تشریف رکھنے کے لئے کہا۔ یہ وہی دن تھا جب
مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کی شہادت تھی وہ اس امید پر آئے تھے کہ مرزا صاحب کو ہتھکڑی
لگی ہوئی ہوگی اور وہ ملزموں کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے ۔ مگر جب وہ اندر آئے تو انہوں
نے دیکھا کہ مدعی اور اُس کے ساتھی تو باہر کھڑے ہیں اور ملزم کرسی پر بیٹھا ہوا ہے۔ یہ دیکھ کر
اُن کو آگ لگ گئی اور اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر سے کہا کہ میرے لئے بھی کرسی کا انتظام کیا جائے ۔
ڈپٹی کمشنر نے جواب دیا کہ میں نہیں سمجھ سکتا کہ آپ کو کیوں کرسی دی جائے ۔ آپ ایک گواہ کی
حیثیت سے آئے ہیں اور گواہوں کو کرسی نہیں ملا کرتی ۔ اس پر وہ زیادہ اصرار کرنے لگے کہ نہیں
مجھے ضرور کرسی دی جائے ۔ مسٹر ڈگلس کہنے لگے میں نے کہہ جو دیا ہے کہ آپ کو کرسی نہیں ملے
گی ۔ اس پر بھی وہ خاموش نہ ہوئے اور کہنے لگے میں لاٹ صاحب کے پاس ملنے جاتا ہوں تو
وہ بھی مجھے کرسی دے دیتے ہیں آپ مجھے کیوں کرسی نہیں دیتے ۔ یہ سن کر ڈپٹی کمشنر کو غصہ آ گیا
اور کہنے لگا اگر ایک چوڑھا بھی ہم سے مکان پر ملنے کے لئے آئے تو ہم اُسے بھی کرسی دے
دیتے ہیں مگر یہ عدالت کا کمرہ ہے یہاں تمہیں کرسی نہیں مل سکتی ۔ وہ اِس پر بھی خاموش نہ ہوئے
اور پھر کرسی کے لئے اصرار کرنے لگے ۔ آخر ڈ پٹی کمشنر نہایت غصہ سے کہنے لگا بک بک مت کر،
پیچھے ہٹ اور جوتیوں میں کھڑا ہو جا۔
یہ اُس شخص کا حال ہوا جس نے کہا تھا کہ میں نے ہی اس شخص کو بڑھایا تھا اور اب میں ہی
اس کو گراؤں گا۔ وہاں سے اپنی ذلت کروا کے باہر نکلے تو برآمدہ میں ایک کرسی پڑی ہوئی تھی باہر نکلے ز برآمدہ میں ایک کرسی پڑھی ہوں
اُس پر آ کر بیٹھ گئے ۔ مگر مشہور ہے کہ نوکر آقا کے پیچھے چلتے ہیں ۔ چپڑاسی جو اپنی آنکھوں سے
دیکھ چکا تھا کہ اندر ڈ پٹی کمشنر ان پر سخت ناراض ہوئے ہیں اُس نے جب دیکھا کہ برآمدہ میں یہ
کرسی پر آ کر بیٹھ گئے ہیں تو وہ دوڑا دوڑا آیا اور آکر کہنے لگا مولوی صاحب ! کرسی سے اُٹھیے
یہاں آپ کو بیٹھنے کی اجازت نہیں۔ وہاں سے اُٹھے تو باہر ہجوم میں آگئے ۔ وہاں کسی شخص نے
زمین پر چادر بچھائی ہوئی تھی ۔ یہ جاتے ہی اُس پر بیٹھ گئے اور خیال کیا کہ جب لوگ مجھے یہاں

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۰۱
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
چادر پر بیٹھا دیکھیں گے تو خیال کریں گے کہ مجھے کمرہ عدالت میں بھی اچھی جگہ ملی ہو گی ۔ مگر وہ
جس نے خدا کے مامور کے متعلق کہا تھا کہ میں نے ہی اسے بڑھایا ہے اور اب میں ہی اِسے
نیچے گراؤں گا خدا نے اُسے یہاں بھی ذلیل کیا۔ ابھی وہ چادر پر بیٹھے ہی تھے کہ ایک باغیرت
مسلمان دوڑا دوڑا آیا اور کہنے لگا میری چادر پلید مت کرو تم ایک مسلمان کے خلاف ایک
عیسائی کے حق میں گواہی دینے آئے ہو۔ آخر مولوی صاحب کو وہاں سے بھی ذلت کے ساتھ
اُٹھنا پڑا۔
پھر میں نے خود انہی مولوی محمد حسین صاحب کو اس حالت میں دیکھا کہ عجز اور مسکنت ان
کی صورت سے ظاہر ہوتی تھی۔ میں ایک دفعہ بٹالہ گیا تو وہ کسی کام کے لئے مجھ سے ملنے کے
لئے آئے مگر انہیں شرم آتی تھی کہ جس شخص کی ساری عمر میں شدید مخالفت کرتا رہا اُس کے بیٹے
سے کس طرح ملوں ۔ چنانچہ میں نے دیکھا کہ وہ کمرے میں آتے اور پھر گھبرا کر نکل جاتے پھر
آتے اور پھر گھبرا کر نکل جاتے چار پانچ دفعہ انہوں نے اسی طرح کیا۔
ہمارے ہاں ایک ملازم ہوا کرتا تھا پیرا اُس کا نام تھا وہ بالکل ان پڑھ اور جاہل تھا۔
نماز تک اُسے یاد نہیں ہوتی تھی بیسیوں دفعہ اسے یاد کرائی گئی مگر وہ ہمیشہ بھول جاتا ۔ اُسے کبھی
تاریں دے کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بٹالہ بھجوا دیا کرتے تھے یا کوئی بلٹی آتی تو
اُسے چھڑوانے کے لئے اُسے بٹالہ بھجوا دیا جاتا ۔ ایک دفعہ اسی طرح وہ کسی کام کے سلسلہ میں
بٹالہ گیا ہوا تھا کہ مولوی محمد حسین صاحب اُسے مل گئے ۔ مولوی صاحب کی عادت تھی کہ وہ اسٹیشن
پر جاتے اور لوگوں کو قادیان جانے سے روکا کرتے ایک دن انہیں اور کوئی آدمی نہ ملا تو پیرے
کو ہی انہوں نے پکڑ لیا اور کہنے لگے ۔ پیرے تم مرزا صاحب کے پاس کیوں رہتے ہو وہ تو کافر
اور بے دین ہیں ۔ وہ کہنے لگا مولوی صاحب میں تو پڑھا لکھا آدمی نہیں نماز تک مجھے نہیں آتی کئی
دفعہ لوگوں نے مجھے سکھائی ہے مگر مجھے یاد نہیں ہوتی پس مجھے مسائل تو آتے ہی نہیں لیکن ایک بات
ضرور ہے جو میں نے دیکھی ہے۔ مولوی صاحب کہنے لگے وہ کیا ؟ پیرے نے کہا میں ہمیشہ تاریں
دینے یا بلٹیاں لینے کے لئے بٹالے آتا رہتا ہوں اور جب بھی یہاں آتا ہوں آپ کو یہاں
پھرتے اور لوگوں کو ورغلاتے دیکھتا ہوں کہ کوئی شخص قادیان نہ جائے ۔ مولوی صاحب ! اب تک

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۰۲
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
آپ کی اس کوشش میں شاید کئی جوتیاں بھی گھس گئی ہوں گی مگر کوئی شخص آپ کی بات نہیں سنتا۔
دوسری طرف میں دیکھتا ہوں کہ مرزا صاحب اپنے حجرے میں بیٹھے رہتے ہیں اور پھر بھی ساری
دنیا اُن کی طرف کھنچی چلی جاتی ہے۔ آخر ان کے پاس کوئی سچائی ہے تبھی تو ایسا ہو رہا ہے ورنہ
لوگ آپ کی بات کیوں نہ سنتے ۔
تو دنیا جس قدر مخالفت کر سکتی تھی اُس نے کی مگر با وجود اس کے ایک کے بعد ایک، ایک
کے بعد ایک اور ایک کے بعد ایک اس سلسلہ میں داخل ہونا شروع ہوا۔ ہندوستان کے ہر گوشہ
سے لوگ آئے اور اس جماعت میں شامل ہوئے ۔ پھر صرف ہندوستان میں ہی نہیں افغانستان
میں بھی یہ سلسلہ پھیلا ۔ یہاں تک کہ وہ شخص جس نے امیر حبیب اللہ خان کے سر پر تاج رکھا تھا وہ
بھی آپ کی بیعت میں شامل ہو گیا اور اسی ایمان کی وجہ سے کابل میں سنگسار کیا گیا۔ ان کی
سنگساری سے پہلے امیر حبیب اللہ خان نے اُن کو بار بار کہا کہ ایک دفعہ لوگوں کے دکھانے کے
لئے ہی کہہ دیں کہ میں احمدی نہیں ، میں آپ کی ہتھکڑی اُتارنے کے لئے تیار ہوں ۔ مگر وہ ہمیشہ
یہی جواب دیتے کہ بادشاہ ! تم کو کیا پتہ کہ یہ ہتھکڑی مجھے سونے مجھے سونے کے کڑوں سے زیادہ قیمتی معلوم
ہوتی ہے۔ جب اُنہیں سنگسار کرنے کے لئے پتھر پھینکے گئے تو وہ لوگ جو اُس وقت پاس موجود
تھے بتاتے ہیں کہ ادھر ان پر پتھر پڑ رہے تھے اور اِدھر اُن کی زبان سے یہ کلمات نکل رہے تھے
کہ اے خدا ! میری اس قوم کو بخش دے اور اسے ہدایت دے کیونکہ اسے پتہ نہیں کہ میں سچائی
پر قائم ہوں ۔
بہر حال اُس وقت صرف افغانستان تک ہی جماعت احمد یہ پہنچی تھی اور ممالک میں صرف
اِکا دُکا کوئی احمدی تھا۔ خود ہندوستان میں اُس وقت جماعت احمدیہ کی یہ حالت تھی کہ گو اس
کے اکثر حصوں میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام پہنچ چکا تھا مگر جماعت کا رُعب
ابھی قائم نہیں ہوا تھا۔ لوگ مخالفت کرتے اور شدت سے کرتے تھے ۔ اسی شہر لاہور میں حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی وفات پر جو کچھ کیا گیا وہ یہ بتانے کے لئے کافی ہے کہ جماعت
احمد یہ کی اُس وقت کیا حالت تھی ۔ اور اے لاہور کے لوگو! ہم نے آپ لوگوں کو گو اپنے دل سے
بخش دیا ہے مگر آپ لوگوں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی وفات پر جو سلوک ہم

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۰۳
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
-
سے کیا وہ دنیا میں کوئی شریف انسان کسی دوسرے شریف انسان سے نہیں کیا کرتا ۔ دنیا میں ایک
انسان کا معمولی باپ مر جاتا ہے جس پر اُس کا گزارہ بھی نہیں ہوتا ، دنیا میں کسی شخص کی ماں مر
جاتی ہے، دنیا میں کسی شخص کا بچہ مر جاتا ہے تو سب لوگ اُس سے ہمدردی کرنے کے لئے آتے
ہیں ۔ مگر ہم میں اُس شخص کی وفات ہوئی جو میرے لئے ہی نہیں ساری جماعت کے لئے خدا کا
ایک نور تھا ، ہمارا مقتدا اور پیشوا تھا جس سے ہماری نجات وابستہ تھی مگر اُدھر آپ کی وفات ہوئی
اور ہم آپ کی نعش کو قادیان لے جانے کی تیاری کرنے لگے اور ادھر لاہور کے ہزاروں
آدمیوں نے چار پائی پر ایک شخص کو لٹا کر اور اُس پر کفن کی طرح کپڑا ڈال کر اپنے کندوں پر اُٹھا
لیا اور ہمارے دل دُکھانے کے لئے ان ہزاروں آدمیوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ ہائے
ہائے مرزا۔ ہائے ہائے مرزا ۔ مگر ہمارے حوصلے ہیں کہ ہم نے کبھی اس کا گلہ نہیں کیا۔ ہمارے
دل سے کبھی اے لاہور والو! تمہارے متعلق بد دعا بھی نہیں نکلی ۔ ہم نے تمہارا یہ فعل اپنی آنکھ
سے دیکھا مگر پھر ہم نے اپنے خدا سے یہی کہا کہ خدایا ! یہ نا واقف لوگ ہیں ان کو پتہ نہیں کہ جس
شخص کی یہ مخالفت کر رہے ہیں وہ تیرا رسول اور دنیا کا نجات ات دہندہ ہے۔ اے ہمارے رب !
انہوں نے جو کچھ کیا یہ سمجھ کر کیا کہ وہ ایک سچائی کی تائید کر رہے ہیں پس تو بھی ان کو معاف فرما
دے اور ان کو اپنے کسی عذاب میں مبتلا مت کر بلکہ اِن کو ہدایت بیت دے اور ان ر ان کے دل اپنی
سچائی کیلئے کھول دے تا کہ یہ تیرے نبی کا جھنڈا بلند کرنے کا باعث ہوں اسے گرانے اور دین کو
رسوا کرنے کا موجب نہ ہوں ۔
بہر حال یہ وہ حال
یہ وہ
حالت تھی جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام فوت ہوئے اور لوگ یہ سمجھنے لگے
که آب مرزا صاحب تو فوت ہو گئے ہیں اس سلسلہ کا اب خاتمہ سمجھو۔ تب اللہ تعالیٰ نے جماعت
کے لوگوں کے دلوں میں ڈالا کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ ال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک خلیفہ مقرر کریں۔ چنانچہ
سب جماعت نے حضرت مولوی نورالدین صاحب کے ہاتھ پر بیعت کر لی اور وہ خلیفہ اول
مقرر ہوئے ۔ جب لوگوں نے دیکھا کہ جماعت کا شیرازہ بکھرا نہیں بلکہ پہلے سے بھی زیادہ
مضبوط ہو گیا ہے تو انہوں نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ یہ سب ترقی حضرت مولوی نورالدین
صاحب کی وجہ سے اس سلسلہ کو حاصل ہو رہی تھی ۔ وہ پیچھے بیٹھ کر کتا بیں لکھتے اور مرزا صاحب

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۰۴
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
اپنے نام سے شائع کر دیتے تھے ۔ بس اس کی زندگی تک اِس سلسلہ نے ترقی کرنی ہے ، مولوی کا
نورالدین صاحب کے مرتے ہی یہ سلسلہ ختم ہو جائے گا ۔ مگر خدا کی قدرت ہے اپنے تمام زمانہ
خلافت میں حضرت خلیفہ اول نے ایک کتاب بھی نہ لکھی اور اس طرح وہ اعتراض باطل ہو گیا
جو مخالف کرتے رہتے تھے کہ کتابیں مولوی نورالدین صاحب لکھتے ہیں اور نام مرزا صاحب کا
ہوتا ہے بلکہ سچی بات تو یہ ہے کہ حضرت خلیفہ اول کا طرز تحریر ہی بالکل اور رنگ کا تھا۔ مگر
بہر حال لوگوں نے یہ سمجھا کہ حضرت مولوی صاحب تک ہی اِس سلسلہ کی زندگی ہے اِس کے
بعد یہ سلسلہ ختم ہو جائے گا مگر وہ خدائے واحد و قہار جس نے بانی سلسلہ احمد یہ کوخبر دی تھی کہ تیرا
ایک بیٹا ہوگا جو تیرا نام دنیا کے کناروں تک پہنچائے گا اور دین اسلام کی شوکت قائم کرنے کا
موجب ہوگا اُس نے مخالفوں کی اِس امید کو بھی خاک میں ملا دیا۔ آخر وہ وقت آ گیا جب
حضرت خلیفہ اول کی وفات ہوئی ۔ اُس وقت جماعت میں اختلاف پیدا ہو گیا۔ جماعت کے
ایک برسراقتدار حصہ نے جس کے قبضہ میں صدر انجمن احمد یہ تھی ، جس کے قبضہ میں خزانہ تھا اور
جس کے زیر اثر جماعت کے تمام بڑے بڑے لوگ تھے کہنا شروع کر دیا کہ خلافت کی ضرورت
نہیں ۔ خواجہ کمال الدین صاحب جیسے سحر البیان لیکچرار ، مولوی محمد علی صاحب جیسے مشہور مصنف ،
شیخ رحمت اللہ صاحب جیسے مشہور تاجر ، مولوی غلام حسین صاحب جیسے مشہور عالم جن کے سرحدی
علاقہ میں اکثر شاگرد ہیں ، ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب اور ڈاکٹر سید محمد حسین شاہ صاحب
جیسے با رسوخ اور صاحب جائداد ڈاکٹر یہ سب ایک طرف ہو گئے اور ان لوگوں نے یہ کہنا شروع
کر دیا کہ ایک بچہ کو بعض لوگ خلیفہ بنا کر جماعت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔
وہ بچہ جس کی طرف ان کا اشارہ تھا میں تھا۔ اُس وقت میری عمر بیس سال کی تھی اور اللہ
بہتر جانتا ہے مجھے قطعاً علم نہیں تھا کہ میرے متعلق یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ میں جماعت کا خلیفہ
بنوں ۔ اللہ تعالیٰ گواہ ہے نہ میں ان باتوں میں شامل تھا اور نہ مجھے کسی بات کا علم تھا۔ سب سے
پہلے میرے کانوں میں یہ آواز شیخ رحمت اللہ صاحب مالک انگلش ویئر ہاؤس کی طرف سے
آئی۔ میں نے سنا کہ وہ مسجد میں بڑے جوش سے کہہ رہے تھے کہ ایک بچہ کی خاطر سلسلہ کو تباہ کیا
جا رہا ہے۔ ہے۔ ۔ مجھے اُس وقت اُن کی یہ بات اتنی عجیب معلوم ہوئی کہ باہر نکل کر میں نے دوستوں

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۰۵
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
سے پوچھا کہ وہ بچہ ہے کون جس کا آج شیخ رحمت اللہ صاحب ذکر کر رہے تھے ۔ وہ میری اِس
بات کو سُن کر ہنس پڑے اور کہنے لگے وہ بچہ تم ہی تو ہو۔ غرض میں ان باتوں سے اتنا بے بہرہ
تھا کہ مجھے یہ بھی معلوم نہ تھا کہ میں زیر بحث ہوں اور میرے متعلق یہ کہا جا رہا ہے کہ اس کی وجہ
سے جماعت تباہ ہو رہی ہے۔ مگر خدا تعالیٰ کی مشیت یہی تھی کہ وہ مجھے دنیا کی مخالفانہ کوششوں
کے باوجود آگے کرے اور میرے سپر د جماعت کی نگرانی کا کام کرے۔ میں نے امن قائم رکھنے
اور جماعت کو تفرقہ سے بچانے کی بڑی کوشش کی مگر خدا تعالیٰ کے ارادہ کو کون روک سکتا ہے۔
آخر وہی ہوا جو اُس کا منشاء تھا۔ جوں جوں حضرت خلیفہ اول کی وفات نزدیک آتی گئی ان
لوگوں نے جماعت میں کثرت کے ساتھ پراپیگنڈا شروع کر دیا کہ آئندہ خلافت کا سلسلہ جاری
نہیں ہونا چاہئے ۔ جس دن حضرت خلیفہ اول فوت ہوئے دنیا نے کہا اب یہ سلسلہ ختم ہو گیا
کیونکہ جس شخص پر اس سلسلہ کا تمام انحصار تھا وہ اُٹھ گیا۔ اُس دن جب مخالفوں کی زبان پر یہ تھا
کہ یہ سلسلہ ختم ہو گیا۔ میں نے جماعت کے ، جماعت کو تفرقہ سے بچانے کے کے لئے مولوی محمد علی صاحب سے
گفتگو کی اور میں نے اُن سے کہا کہ آپ کسی شخص کو خلیفہ مقرر کریں میں اُس کے ہاتھ پر بیعت
کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ میں نے اُن سے یہ بھی کہا کہ جب میں بیعت کرلوں گا تو وہ لوگ جو
میرے ساتھی ہیں وہ بھی میرے ساتھ ہی خود بخود بیعت کر لیں گے اور اس طرح تفرقہ پیدا نہیں
ہوگا ۔ مگر باوجود میری تمام کوششوں کے آخری جواب مولوی محمد علی صاحب نے یہ دیا کہ آپ
جانتے ہیں جماعت والے کس کو خلیفہ مقرر کریں گے اور یہ کہہ کر وہاں سے چلے آئے ۔ حالانکہ
میری نیک نیتی اس سے ظاہر ہے کہ جس دن عصر کی نماز کے وقت لوگوں نے میری بیعت کی اُسی
دن صبح کے وقت میں نے اپنے تمام رشتہ داروں کو جمع کیا اور اُن سے کہا کہ ہمیں ضد نہیں کرنی
چاہئے اگر وہ خلافت کو تسلیم کر لیں تو کسی ایسے آدمی پر اتفاق کر لیا جائے جو دونوں فریق کے
نزدیک بے تعلق ہو اور اگر وہ یہ بھی قبول نہ کریں تو پھر ان لوگوں میں سے کسی کے ہاتھ پر بیعت
کر لی جائے اور میرے اصرار پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے تمام اہلِ بیت نے اس امر کو
تسلیم کر لیا۔ پھر میری یہ حالت تھی کہ حضرت خلیفہ اول کی وفات سے چند دن پہلے میں اُس مقام
پر گیا جہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام دعا کیا کرتے تھے اور میں نے وضو کر کے اللہ تعالیٰ سے

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۰۶
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
دعا مانگی ۔ میری عمر اس وقت اتنی چھوٹی نہ تھی مگر بڑی بھی نہ تھی ۔ ۲۵ سال میری عمر تھی ، میری
والدہ موجود تھیں، میری بیوی موجود تھیں اور میرے بچے بھی تھے مگر میں نے اُس وقت نیت کر لی
کہ چونکہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ میری وجہ سے جماعت میں تفرقہ پیدا ہو رہا ہے اس لئے میں
خاموشی سے کہیں باہر نکل جاؤں گا تا کہ میں تفرقہ کا باعث نہ بنوں ۔ چنانچہ میں نے دعا کی کہ
خدایا ! میں اس جماعت میں فتنہ پیدا کرنے والا نہ بنوں تو میرے دل کو تقویت عطا فرما تا کہ میں
پنجاب یا ہندوستان کے کسی علاقہ میں اپنے بیوی بچوں کو چھوڑ کر نکل جاؤں اور میری وجہ سے کوئی
فتنہ پیدا نہ ہو۔ اس کے بعد میں نے پختہ ارادہ کر لیا کہ کہیں نکل کر چلا جاؤں گا مگر خدا کی قدرت
ہے دوسرے تیسرے دن ہی اچانک حضرت خلیفہ اول کی وفات ہوگئی اور میں اس جھگڑے میں
پھنس گیا۔ تب جماعت کے غریب طبقہ نے میرے ہاتھ پر بیعت کر لی اور وہ جو بڑے بڑے
لوگ کہلاتے تھے جماعت سے الگ ہو گئے ۔ ان میں سے ایک ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب
تھے۔ انہوں نے وہاں سے روانہ ہوتے وقت ہماری عمارتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
کہ ہم تو جاتے ہیں کیونکہ جماعت نے ہم سے اچھا سلوک نہیں کیا لیکن تم دیکھ لو گے کہ دس سال
کے عرصہ میں ان جگہوں پر عیسائیوں کا قبضہ ہو جائے گا اور احمدیوں کے ہاتھ سے یہ تمام
جائدادیں نکل جائیں گی ۔ اُس وقت میرے ہاتھ پر دو ہزار کے قریب آدمیوں نے بیعت کی ،
باہر کی اکثر جماعتیں ابھی بیعت میں داخل نہیں ہوئی تھیں ۔ یہاں تک کہ ”پیغام صلح میں لکھا گیا
کہ پچانوے فیصدی جماعت ہمارے ساتھ ہے اور صرف پانچ فیصدی جماعت مرزا محمود احمد
کے ساتھ ہے۔ مگر ابھی دو مہینے نہیں گزرے تھے بلکہ ابھی صرف ایک مہینہ ہی ہوا تھا کہ ساری کی
ساری جماعت میری بیعت میں شامل ہوگئی اور پیغام صلح نے یہ لکھنا شروع کر دیا کہ ۹۵ فیصدی
جماعت مرزا محمود احمد کے ساتھ ہے اور صرف پانچ فیصدی ہمارے ساتھ ۔ پھر میری مخالفت بھی
تھوڑی نہیں ہوئی میرے قتل کی کئی بار کوششیں کی گئیں ۔
احرار کی شورش کے ایام میں ہی ایک دفعہ قادیان میں سرحد کی طرف سے ایک پٹھان آیا
اور میرے مکان کے دروازے پر کھڑے ہو کر اُس نے لڑکا اندر بھیجا کہ وہ مجھ سے ملنا چاہتا
ہے۔ میں تو ان باتوں کی پرواہ نہیں کیا کرتا میں آنے ہی لگا تھا کہ مجھے باہر کچھ شور کی آواز سنائی

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۰۷
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
دی۔ معلوم ہوا کہ ہماری جماعت کے ایک مخلص دوست جو پٹھان ہیں اُنہوں نے اُسے پکڑ لیا جو پٹھان ہیں اُنہوں نے اسے پکڑ لیا
اور اُس کے نیفے میں سے چھرا نکال لیا۔ بعد میں اُس نے تسلیم کیا کہ میں واقع میں قتل کرنے کی
نیت سے ہی آیا تھا۔
اِسی طرح یہاں لاہور میں ایک دفعہ ایک دیسی عیسائی کو پھانسی ہوئی ۔ جے میتھوز اُس کا
نام تھا۔ اُس نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا تھا جس کی پاداش میں سیشن جج نے اُسے پھانسی کی سزا
دی ۔ اُس نے اپنے بیانات میں اس امر کا اظہار کیا کہ میں ایک دفعہ پستول لے کر مرزا محمود احمد
کو مارنے کے لئے قادیان گیا تھا مگر ایسے حالات پیدا ہو گئے کہ میں اُن سے مل نہ سکا اور وہ دریا
پر چلے گئے ۔ پھر میں پستول لیکر اُن کے پیچھے پیچھے دریا پر گیا۔ وہاں ایک دن میں نے اُن کے
ایک ساتھی کو بندوق صاف کرتے دیکھا جس سے میں ڈر گیا کہ بندوق تو دُور تک وار کر جاتی
ہے، ایسا نہ ہو میں خود ہی مارا جاؤں چنانچہ میں واپس آ گیا اور اپنی بیوی سے کسی بات پر لڑ کر
میں نے اُسے قتل کر دیا۔ یہ ایک عدالتی بیان ہے جو سیشن جج کی عدالت میں اُس نے لاہور میں
دیا۔ اُس نے یہ بھی ذکر کیا کہ لوگوں کی جوش دلانے والی باتیں سن کر میں نے ان کے قتل کا
ارادہ کیا تھا ۔
پھر اسی قسم کا ایک اور کیس ہوا ۔ ایک شخص ہماری دیوار پھاندتے ہوئے پکڑا گیا۔ بعد میں
پولیس نے اُسے پاگل قرار دیکر چھوڑ دیا حالانکہ وہ دیوار پھاندتے ہوئے پکڑا گیا تھا اور جیسا کہ
بعد میں معلوم ہوا وہ قتل کرنے کی نیت سے ہی آیا تھا ۔
چوتھا واقعہ یہ ہے کہ میں ایک دفعہ اپنے سالانہ جلسہ میں تقریر کر رہا تھا کہ پیچھے سے کسی شخص
گئے
نے ملائی دی کہ جلدی سے حضرت صاحب تک تک پہنچا دی جائے آپ تقریر کرتے کرتے تھک
ہیں۔ چنانچہ گھبراہٹ میں لوگوں نے جلدی جلدی ملائی آگے پہنچانی شروع کر دی ۔ یہاں تک
۔
کہ وہ مسیج پر پہنچ گئی ۔ سٹیج پر کسی شخص کو ہوش آیا اور اُس نے ذراسی ملائی اپنی زبان پر لگائی تو لگاتے
ہی اُس کی زبان کٹ گئی ۔ تب اِدھر اُدھر تلاش کیا گیا کہ ملائی دینے والا کون تھا مگر وہ نہ ملا ۔
غرض ہر رنگ میں دشمنوں نے مجھے مٹانے اور گرانے کی کوشش کی ۔ مگر اللہ تعالیٰ نے ہمیشہ
اُن کو نا کام و نا مرا درکھا۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۰۸
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
گزشته سالو رسالوں میں ہی لاہور میں سر سکندر حیات خاں نے اپنی کوٹھی پر مجھے اس غرض کے
لئے بلا بھیجا کہ اگر کشمیر کمیٹی اور احرار میں کوئی سمجھوتہ ہو جائے تو حکومت کسی نہ کسی رنگ میں فیصلہ
کر دے گی۔ اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ آیا آپ کو ایسی میٹنگ میں شامل ہونے پر کوئی
اعتراض تو نہیں؟ میں نے کہا مجھے کوئی اعتراض نہیں اور نہ مجھے سیاسیات سے کوئی دلچسپی
ہے۔ میں تو ایک مذہبی آدمی ہوں اور چاہتا ہوں کہ اس قسم کے جھگڑے جلد دور ہو جائیں ۔
وہاں احرار کی طرف سے چوہدری افضل حق صاحب شامل ہوئے اور انہوں نے بڑے غصہ سے
کہا کہ میں ان سے ہر گز صلح نہیں کر سکتا کیونکہ میں جب الیکشن کے لئے کھڑا ہوا تھا تو انہوں نے
میری دو دفعہ مخالفت کی تھی ۔ میں نے اُن سے کہا کہ مخالفت کرنا ہر شخص کا حق ہے مگر یہ درست
نہیں کہ میں نے آپ کی دو دفعہ مخالفت کی ہے ۔ ایک دفعہ مخالفت کی ہے اور ایک دفعہ تائید کی
ہے ۔ سر سکندرحیات خاں بھی ان ۔ ت خاں بھی ان سے کہنے لگے کہ آپ بھولتے ہیں آپ نے خود مجھے کہا تھا کہ
امام جماعت احمد یہ سے چونکہ میرے دوستانہ تعلقات ہیں اس لئے میں آپ کے متعلق ان کے
پاس سفارش کر دوں اور میں نے آپ کے کہنے پر سفارش کی اور انہوں نے آپ کی مدد کی ۔ پس
یه درست ؛ مت نہیں کہ انہوں نے دو دفعہ مخالفت کی ہے۔ ایک دفعہ انہوں نے مخالفت مخالفت کی ہے اور ایک
دفعہ تائید کی ہے۔ اس پر چو ہدری افضل حق صاحب کہنے لگے خواہ کچھ ہوئیں نے تو فیصلہ کر لیا
ہے کہ میں جماعت احمد یہ کو کچل کر رکھ دوں گا ۔ اسی طرح وہ غصہ میں اور بھی بہت کچھ کہتے چلے
گئے میں مکراتا رہا اور خاموش رہا۔ جب وہ اپنا غصہ نکال چکے تو میں نے کہا چوہدری صاحب !
ہمارا
سا
را دعویٰ یہ ہے کہ ہمارا ہے کہ ہمارا سلسلہ اللہ تعالی نے قائم کیا ہے اگر ہمارا یہ دعویٰ جھوٹا ہے تو آپ کی کسی
کوشش کی ضرورت نہیں خدا خود ہمارے سلسلہ کو کچل دے گا لیکن اگر یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے
قائم کردہ سلسلہ ہے ہے تو پھر آپ کی کیا حیثیت ہے دنیا کے سارے بادشاہ مل کر بھی ہمارے سلسلہ کو
کچلنا چاہیں تو وہ خود چلے جا ں تو وہ خود کچلے جائیں گے مگر ہمارے سلسلہ کو کچل نہیں سکتے ۔ اُس وقت مجلس میں نواب
مظفر خان صاحب موجود تھے، شیخ محمد صادق صاحب موجود تھے ، نواب احمد یار خاں صاحب
دولتانہ موجود تھے، جب مجلس ختم ہوئی تو شیخ محمد صادق صاحب چوہدری افضل حق صاحب کے
ساتھ اُن کے گھر تک گئے اور انہیں کہا کہ چوہدری صاحب ! آپ نے اچھا نہیں کیا ۔ گھر پر بلا کر

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۰۹
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
امام جماعت احمدیہ کی آج شدید ہتک کی گئی ہے چنانچہ بعد میں واپس آ کر اُنہوں نے خود ہی
ذکر کیا کہ میں چوہدری افضل حق صاحب کے ساتھ اُن کے دروازہ تک گیا تھا اور اُن سے کہا تھا
کہ آپ نے آج جو کچھ کیا ہے اچھا نہیں کیا اور چوہدری افضل حق صاحب کہتے تھے کہ اب میں
بھی محسوس کرتا ہوں کہ مجھے یہ الفاظ نہیں کہنے چاہئے تھے اصل بات یہ ہے غصہ میں میری زبان
قابو میں نہیں رہی تھی ۔ تو لوگوں نے ہر طرح زور لگایا کہ ہمارے سلسلہ کو مٹا دیں ۔
یہاں تک کہ ۱۹۳۴ ء میں انگریزی گورنمنٹ بھی ہماری جماعت کی مخالف ہوگئی ۔ سرایمرسن
جو گورنر پنجاب را باب رہ چکے ہیں گورنری سے پہلے میر ۔ میرے بڑے دوست تھے ۔ یہاں تک کہ لندن ۔ ن سے
انہوں نے مجھے چٹھی لکھی کہ میں اب گورنر بن کر آ رہا ہوں اور امید کرتے ہیں کہ آپ میرے
ساتھ تعاون کریں گے مگر یہاں آتے ہی ہماری جماعت کے شدید مخالف ہو گئے یہاں تک کہ سر
فضل حسین صاحب نے ایک ملاقات کے دوران میں مجھ سے کہا کہ نہ معلوم سرایمرسن کو کیا ہو گیا
ہے وہ تو آپ کے سلسلہ کو بہت کچھ بُرا بھلا کہتے رہتے ہیں ۔ پھر انہوں نے کریمنل لاء
ایمنڈ منر CRIMINAL LAW AMENDMEN) ایکٹ مجھ پر لگانا چاہا اور
قادیان میں احرار کا جلسہ کرایا جس میں ہمارے سلسلہ کی شدید ہتک کی گئی ۔ غرض ہر رنگ میں
ہماری مخالفت ہوئی اور ہر طبقہ نے مخالفت کی ۔ افغانستان میں میرے زمانہ میں جماعت احمد یہ
کے چار آدمی یکے بعد دیگرے شہید کئے گئے حالانکہ افغانستان کے وزیر خارجہ نے خود ہمیں چٹھی
لکھی تھی کہ افغانستان میں آپ کو تبلیغ کی اجازت ہے بے شک اپنے مبلغ بھجوائیں ۔ مگر جب ہم
نے اپنے مبلغ بھجوائے تو حکومت نے اُن کو سنگسار کر دیا ۔ غرض جتنا زور دنیا لگا سکتی تھی اُس نے
لگا کر دیکھ لیا مگر باوجود اس کے خدا نے ہمیں بڑھایا اور ایسی ترقی دی جو ہمارے وہم اور خیال کر لیا باوجود کے نے
میں بھی نہیں تھی ۔
جب میں خلیفہ ہوا اُس وقت ہمارے خزانہ میں صرف چودہ آنے کے پیسے تھے اور ۱۸ ہزار
کا قرض تھا یہاں تک کہ میں نے اپنے زمانہ خلافت میں جو پہلا اشتہار لکھا اور جس کا عنوان
تھا ۔ ”کون ہے جو خدا کے کام کو روک سکے، اُس کو چھپوانے کے لئے بھی میرے پاس کوئی روپیہ
نہ تھا ۔ اُس وقت ہمارے نانا جان کے پاس کچھ چندہ تھا جو اُ نہوں نے مسجد کے لئے لوگوں سے

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۱۰
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
جمع کیا تھا اُنہوں نے اُس چندہ میں سے دوسو روپیہ اس اشتہار کے چھپوانے کے لئے دیا اور کہا
کہ جب خزانہ میں روپیہ آنا شروع ہو جائے گا تو یہ دو سو رو پید ادا ہو جائے گا۔ غرض وہ روپیہ
اُن سے قرض لے کر یہ اشتہار شائع کیا گیا ۔ مگر اُس وقت جب جماعت کے سرکردہ لوگ میرے
مخالف تھے، جب جماعت کے لیڈر میرے مخالف تھے، جب خزانہ خالی تھا، جب صرف چودہ آنے
کے پیسے اس میں موجود تھے، جب اٹھارہ ہزار کا انجمن پر قرض تھا ، جب انجمن کی اکثریت میری
مخالف تھی ، جب انجمن کا سیکرٹری ۔ ی میرا مخالف تھا ، جب مدرسہ کا ہیڈ ماسٹر میرا مخالف تھا میرے
یہ الفاظ ہیں جو میں نے خدا کے منشاء کے ماتحت اُس اشتہار میں شائع کئے کہ:
خدا چاہتا ہے کہ جماعت کا اتحاد میرے ہی ہاتھ پر ہو اور خدا کے اس ارادہ کو
اب کوئی نہیں روک سکتا ۔ کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ان کے لئے صرف دو ہی راہ کھلے ہیں یا
تو وہ میری بیعت کر کے جماعت میں تفرقہ کرنے سے باز رہیں یا اپنی نفسانی
خواہشات کے پیچھے پڑ کر اس پاک باغ کو جسے پاک لوگوں نے خون کے آنسوؤں
سے سینچا تھا اُکھاڑ کر پھینک دیں ۔ جو کچھ ہو چکا ہو چکا مگر اب اس میں کوئی شک نہیں
کہ جماعت کا اتحاد ایک ہی طریق سے ہو سکتا ہے کہ جسے خدا نے خلیفہ بنایا ہے اُس
کے ہاتھ پر بیعت کی جائے ورنہ ہر ایک شخص جو اُس کے خلاف چلے گا تفرقہ کا باعث
ہوگا۔
پھر میں نے لکھا۔
و
اگر سب دنیا مجھے مان لے تو میری خلافت بڑی نہیں ہو سکتی اور سب کے سب ؛
خدانخواستہ مجھے ترک کر دیں تو بھی خلافت میں فرق نہیں آ سکتا۔ جیسے نبی اکیلا ہی نبی
ہوتا ہے اسی طرح خلیفہ اکیلا بھی خلیفہ ہوتا ہے۔ پس مبارک ہے وہ جو خدا کے فیصلہ کو
قبول کرے ۔ خدا تعالیٰ نے جو بوجھ مجھ پر رکھا ہے وہ بہت بڑا ہے اور اگر اُس کی مدد
میرے شامل حال نہ ہو تو میں کچھ نہیں کر سکتا ۔ لیکن مجھے اُس پاک ذات پر یقین ہے
کہ وہ ضرور میری مدد کرے گی ۔“
غرض طرح طرح کی مخالفتیں ہوئیں سیاسی بھی اور مذہبی بھی ، اندرونی بھی اور بیرونی بھی

·

آج 10 میں سے 10 باقی