میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
انوارالعلوم (جلد 17), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۲۳
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
لیں ۔ یقیناً جو لوگ خدا تعالیٰ کے مامور کو قبول کریں گے ، خدا تعالیٰ اُن کے گھروں کو اپنی برکتوں
سے بھر دے گا۔ مگر وہ جو خدا تعالیٰ کے مامور کو رد کر دیں گے اُن پر اُس کی برکتوں کے
دروازے بند کر دیئے جائیں گے اور ایسے وجو د انتہائی طور پر بد قسمت ہوں گے۔ خدا نہ کرے
آپ ان بدقسمت لوگوں میں سے ہوں اور خدا تعالیٰ کے مامور کورڈ کر کے اُس کی رحمت کے
دروازوں کو بند کرنے والے ہوں ۔
ہماری اللہ تعالیٰ سے یہی دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کے دلوں کو کھول دے۔ حق آپ پر
واضح کر دے اور محمدی فوج میں آپ سب کو داخل کر دے تا کہ محمد رسول اللہ ﷺ کے سچے متبعین
میں شامل ہو کر آپ دنیا میں امن اور انصاف قائم کرنے کا موجب ہوں ۔ روحانیت کی ترقی ہو،
تقوی کا قیام ہوا اور سب لوگ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر دنیا کے ہر ملک اور دنیا
کے ہر گوشہ میں خدا تعالیٰ کے انوار کو پھیلا دیں ۔
ہم نہ مسلمانوں کے دشمن ہیں نہ عیسائیوں ، ہندوؤں اور یہودیوں کے دشمن ہیں بلکہ ہم
سب کے دوست اور خیر خواہ ہیں اور ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کے کانوں تک اپنی آواز
پہنچائیں۔ میں حیران ہوں کہ لوگ ہم سے کیوں دشمنی کرتے ہیں ۔ جب ہم مانتے ہیں کہ وہ
ایک غلط راستہ پر ہیں تو کیا ہمارا فرض نہیں کہ ہم دوسروں کو صحیح راستہ پر لائیں اور غلط راستہ پر چلنے
سے انہیں روکیں ۔ مان لو کہ ہم غلطی پر ہیں مگر بہر حال جب ہم سمجھتے ہیں کہ دوسرے لوگ ایک
ایسے راستہ پر چل رہے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا موجب ہے تو کیا ہمارا فرض نہیں کہ ہم
لوگوں کو سمجھائیں اور انہیں صحیح راستہ پر چلا ئیں؟ اگر ایک شخص کنویں میں گر رہا ہو تو کیا دوسرے کا
صلى الله
فرض نہیں ہوتا کہ وہ اُس کو بچانے کی کوشش کرے۔ ہم جب سمجھتے ہیں کہ محمد رسول اللہ علی
خدا تعالیٰ کے آخری شرعی رسول ہیں ، جب ہم سمجھتے ہیں کہ قرآن اُس کا آخری شرعی کلام ہے،
جب ہم سمجھتے ہیں کہ اسلام خدا کا نور ہے اور اُس کی برکتیں اُنہی لوگوں کو مل سکتی ہیں جو اُس کے
احکام پر عمل کریں تو پھر ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ ہم دوسروں کو تبلیغ کریں اور انہیں سمجھائیں کہ صحیح
راستہ کون سا ہے اور غلط راستہ کونسا ۔ پس اگر ہماری جماعت کے افراد آپ لوگوں کے پاس تبلیغ
کے لئے آتے ہیں تو آپ کو ہماری ہمدردی اور ہمارے جذبہ اخوت کی قدر کرنی چاہئے کہ ہم
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۲۴
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
تکلیف اُٹھا کر اور اپنے وقت کی قربانی کر کے آپ لوگوں کے پاس آتے ہیں ۔ اگر آپ لوگوں
کو ہماری باتوں پر یقین نہیں آتا تب بھی آپ کا فرض ہے کہ ہماری قدر کریں اور ہمارے
جذبات اخلاص اور محبت کو اُسی نگاہ سے دیکھیں جس نگاہ کے یہ ستحق ہیں ۔
آب ہماری جماعت کے وہ مبلغ جو اس وقت یہاں موجود ہیں آپ لوگوں کو بتائیں
گے کہ کس طرح میرے زمانہ میں اسلام کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچا اور حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو آپ نے اپنے بیٹے کے متعلق فرمائی تھی کہ اُس
کے زمانہ میں سلسلہ کا نام دنیا کے کناروں تک پھیلے گا۔ بعض مبلغ اس وقت جنگ کی وجہ سے
بیرونی ممالک میں قید ہیں اِس لئے اُن کی جگہ بعض دوسرے دوست مختصر طور پر سلسلہ کے حالات
بیان کریں گے ۔
اس پر بعض مبلغین سلسلہ نے بتایا کہ مصلح موعود کے مبارک دور میں کس طرح اسلام اور
احمدیت کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچا۔ آخر میں حضور نے فرمایا ۔ )
ابھی بہت سے تبلیغی مشنوں کی رپورٹیں باقی ہیں ۔ چنانچہ چین مشن ، جاپان مشن ، سماٹرا
مشن ، جا وامشن ، ملا یا مشن ، سٹریٹ سیٹلمینٹس، بور نیومشن ، سر و با یا مشن ، ایران مشن ،
کابل مشن اور اسی طرح بعض دوسرے تبلیغی مشنوں کے حالات سنانے باقی ہیں ۔ مگر چونکہ بہت
سے لوگوں نے ساڑھے چھ بجے کی گاڑی سے واپس جانا ہے اِس لئے اِن مشنوں کی تبلیغی
رپورٹیں ملتوی کر دی گئی ہیں اور اس کی بجائے میں نے صرف اِن مشنوں کے نام سنا دیئے
ہیں ۔ خدا تعالیٰ نے مجھے توفیق عطا فرمائی کہ میں ان تمام ممالک میں اسلام اور احمدیت کی تبلیغ
کے لئے مشن قائم کروں ۔ چنانچہ ایران میں احمد یہ مشن قائم ہوا ، چین میں احمد یہ مشن قائم ہوا ،
جاپان میں احمد یہ مشن قائم ہوا ، سماٹرا میں احمد یہ مشن قائم ہوا ، جاوا میں احمد یہ مشن قائم ہوا ، ملایا
میں احمد یہ مشن قائم ہوا ، سٹریٹ سیٹلمینٹس میں احمد یہ مشن قائم ہوا۔ بور نیو میں احمد یہ
مشن قا قائم ہوا اور اِسی طرح ہر اُس ۔ ملک میں ا میں احمد یہ مشن قائم ہوا جس کے حالات ابھی مختصر طور پر
آپ لوگوں کے سامنے بیان کئے گئے ہیں۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے ان ممالک میں اسلام کی تبلیغ
ایسے رنگ میں ہوئی ہے کہ ہزار ہا لوگ جو اسلام کی ترقی اور اس کی اشاعت سے مایوس ہو چکے
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۲۵
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
تھے اُن کے دلوں میں پھر یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ اسلام دنیا میں پھیل کر رہے گا اور دنیا کا کوئی
مذہب اس پر غالب نہیں آ سکتا ۔ بعض ممالک میں ہمارے مبلغین پر بڑی سختی بھی کی گئی مگر ایک
ملک بھی ایسا نہیں جہاں ہمارے مبلغین سے بُرا سلوک کیا گیا ہو اور خدا نے اُسے سزا دیئے بغیر
چھوڑا ہو۔ پولینڈ میں جب میں نے اپنے مبلغ کو بھیجا اور اُس نے عیسائیت کے مقابلہ میں اسلام
کو ترقی دینی شروع کی تو وہاں کی حکومت کو فکر پڑ گئی کہ ایسا نہ ہو یہاں کے مسلمان منظم ہو جائیں
اور عیسائیت کے لئے ان کا مقابلہ کرنا مشکل ہو جائے ۔ وہاں صدیوں سے مسلمان رہتے ہیں مگر
بالکل کسمپرسی اور بے کسی کی حالت میں ۔ جب ہما را مبلغ گیا اور اُس نے تبلیغ کی اور اسلام کی
صداقت ثات کرنی شروع کی تو حکومت نے خیال کیا کہ ایسا نہ ہو مسلمان منظم ہو جائیں اور وہ
ہمارے خلاف کھڑے ہو جائیں چنانچہ اُس نے راتوں رات رانا ہمارے رے مبلغ کو پکڑا اور اُسے اپنے
ملک سے نکال کر زیکوسلواکیہ کی سرحد پر لا کر چھوڑ دیا۔ اُس نے خیال کیا کہ وہ احمدیت کو اِس
طرح مٹا سکے گی وہ اسلام کو پولینڈ میں پھیلنے سے روک سکے گی مگر خدا نے اُس حکومت سے بدلہ
لیا۔ ہٹلر نے اس ملک پر فوج کشی کی اور راتوں رات وہاں کی حکومت اپنے ملک کو چھوڑ کر بھاگ
کھڑی ہوئی اور اس طرح خدا نے بتا دیا کہ اسلام کا خدا ایک زندہ خدا ہے ۔
دوسرا ملک جہاں ہمارے مبلغ پر سختی کی گئی البانیہ ہے۔ شاہ زوغو کی حکومت نے بھی سختی سے
ہمارے مبلغ کا مقابلہ کیا اور اُسے اپنے ملک سے نکال دیا۔ مگر پھر وہی بادشاہ جس نے ہمارے
مبلغ کو نکالا تھا تاج و تخت سے محروم کر دیا گیا اور اُسے اپنے ملک سے بھاگنا پڑا۔
تیسری حکومت جس نے ہمارے مبلغین سے سختی کی افغانستان کی حکومت ہے۔ امیر امان اللہ
خان نے اعلان کیا کہ ان کے ملک میں تبلیغ کی اجازت ہے بلکہ محمودطرزی صاحب سابق وزیر
خارجہ حکومت افغانستان نے ہمیں خود لکھا کہ آپ اپنے مبلغ اس علاقہ میں بھجوا دیں انہیں تبلیغ کی خود اپنے علاقہ میں
مکمل آزادی ہو گی مگر جب میں نے اپنے مبلغ بھجوائے تو حکومت افغانستان نے ملانوں کے
شور سے مرعوب ہو کر ہمارے چار آدمی یکے بعد دیگرے سنگسار کر دیئے تب خدا نے اس حکومت
سے بھی بدلہ لیا اور امان اللہ خان جو افغانستان کے تاج و تخت کا مالک تھا خدا نے اُسے ایسی سزا
دی کہ وہ اپنا ملک چھوڑ کر بھاگا اور آج تک جلا وطنی میں اپنی زندگی بسر کر رہا ہے ۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۲۶
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
غرض خدا تعالیٰ کی تازہ تائیدات نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ سلسلہ خدا تعالیٰ کا قائم کردہ
سلسلہ ہے اور اُس کی نصرت اور تائید اس کے شاملِ حال ہے اس طرح وہ پیشگوئی جو آج سے
۵۹ سال پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے کی گئی تھی کہ میں تجھے ایک بیٹا عطا
کروں گا جو خدا تعالیٰ کی رحمت کا نشان ہوگا ، جو خدا تعالیٰ کی قدرت کا نشان ہوگا ، جو خدا تعالیٰ
کے فضل اور احسان کا نشان ہو گا ، اُس کے ذریعہ اسلام اور احمدیت کا نام دنیا کے کناروں تک
پہنچے گا ۔ وہ پیشگوئی بڑی شان اور جاہ و جلال کے ساتھ پوری ہوگئی ۔ آج سینکڑوں ممالک
زبانِ حال سے گواہی دے رہے ہیں کہ میرے زمانہ خلافت میں ہی اسلام کا نام اُن تک
پہنچا ، میرے زمانہ خلافت میں ہی احمدیت کے نام سے وہاں کے رہنے والوں کے کان آشنا
ہوئے ۔ ایک نہیں ، دو نہیں بیسیوں ممالک میں میرے ذریعہ سے اسلام اور احمدیت کا نام پہنچا
اور خدا نے مجھے توفیق عطا فرمائی کہ میں ایک غریب جماعت کے ذریعہ ان ممالک میں اسلام کا
**
جھنڈا بلند کروں ۔
اسی لاہور شہر میں ایک مشہور اخبار کا ایڈیٹر ہمیشہ اپنے اخبار میں شور مچاتا رہتا ہے کہ
احمدیوں کا گروہ ایک چھوٹا سا گروہ ہے ، ایک حقیر اور ذلیل گروہ ہے، زیادہ سے زیادہ ان کی
تعداد ایک لاکھ ہے ۔ یہ ایک لاکھ اگر مسلمانوں سے خارج کر دیئے جائیں تو اس سے اسلام کو
کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا ۔ مگر وہ ایک لاکھ افراد جن کو اسلام اور مسلمانوں سے خارج قرار دے
کر اس اخبار کے ایڈیٹر کے نزدیک مسلمانوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا وہی اور صرف وہی
ایک گروہ ہے جو دنیا کے کناروں تک اسلام کی تبلیغ کر رہا ہے، وہی ایک گروہ ہے جو دنیا کے
کناروں تک خدا اور اس کے رسول کا نام پہنچا رہا ہے، وہی ایک گروہ ہے جو دنیا کے کناروں
تک اسلام اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا جھنڈا بڑی مضبوطی سے گاڑ رہا ہے۔ یہ ایک مٹھی
بھر جماعت ہے مگر اس مٹھی بھر جماعت نے دنیا میں جس قدر تبلیغی مشن قائم کر کے دکھائے ہیں
ان سے آدھے مشن ہی کروڑوں مسلمان کہلانے والے ہمیں دنیا میں دکھا دیں جو اُنہوں نے
قائم کئے ہوں ۔ وہ لوگ جو ہمارے ذریعہ شرک کو چھوڑ کر اسلام میں داخل ہوئے ، وہ لوگ جو
ہمارے ذریعہ عیسائیت کو چھوڑ کر حلقہ بگوش اسلام ہوئے ، وہ لوگ جو ہمارے ذریعہ دین اسلام
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۲۷
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
میں شامل ہوئے اُن کے مقابلہ میں مسلمان ہمیں نصف ہی ایسے لوگ دکھا دیں جنہوں نے ان
کے ہاتھ پر شرک اور کفر سے توبہ کی ہو ، جنہوں نے ان کے ہاتھ پر اسلام اور قرآن کی صداقت
کا اعتراف کیا ہو۔
پھر میرے ذریعہ بیرونی ممالک میں صرف احمد یہ مشن ہی قائم نہیں ہوئے بلکہ کئی ایسے
ممالک ہیں جہاں میرے زمانہ خلافت میں خود بخو داحمدیت کا نام پہنچ گیا اور خدا تعالیٰ نے غیب
سے ایسے سامان پیدا کر دیئے کہ ایسے ممالک میں جن کا ہمیں علم تک نہیں تھا تبلیغ کے رستے کھل
گئے اور وہاں کے رہنے والے آپ ہی آپ ہمارے سلسلہ میں شامل ہو گئے ۔ چنانچہ سعد پاشا جو
گردوں کے لیڈ رتھے اُنہوں نے ایک بیان میں اقرار کیا کہ میں احمدی ہوں حالانکہ ہمیں کچھ علم
نہ تھا کہ وہ احمدیت اختیار کر چکے ہیں ۔ گر د قوم نے مصطفیٰ کمال کے زمانہ میں تر کی حکومت کے
خلاف بغاوت کی تھی جس کے نتیجہ کے طور پر جنرل سعد پاشا جو کرد قوم کے لیڈر تھے گرفتار کر لئے
گئے اور اُن کا کورٹ مارشل کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے گرفتاری کے بعد جو بیان دیا وہ ترکی
اخبارات میں شائع ہوا اور وہاں سے بعض مصری اخبارات نے نقل کیا جس سے ہمیں اُن کے
حالات کا پتہ مل گیا۔ اُن سے پوچھا گیا کہ ترکی حکومت جو اسلامی حکومت ہے اُس کے خلاف
اُنہوں نے کیوں بغاوت کی ؟ کر دلیڈر نے جواب دیا کہ گو میری قوم سیاستاً ترکوں سے الگ ہونا
چاہتی تھی مگر مجھے سیاسیات سے کوئی تعلق نہ تھا بلکہ بعض مذہبی رسائل پڑھ کر میں دل سے
جماعت احمد یہ میں شامل ہو چکا تھا جس کا مرکز قادیان ہے اور میں نے اپنے دل میں یہ فیصلہ کر
لیا تھا کہ میں اب قادیان چلا جاؤں گا اور اپنی بقیہ عمر اسی جگہ گزار دوں گا کیونکہ مجھے یہ یقین ہو
گیا ہے کہ اسلام کی آئندہ فتح تلوار سے نہیں بلکہ تبلیغ سے ہوگی پس میں چاہتا تھا کہ اپنی زندگی
اسلام کے لئے وقف کردوں اور اپنی جائداد وغیرہ فروخت کر کے قادیان چلا جاؤں ۔اِسی
دوران میں میں نے چند ترک سپاہیوں کو دیکھا کہ وہ گر دلڑکیوں کی ہتک کر رہے ہیں ۔ میں نے
انہیں سمجھایا کہ ایسا مت کرو۔ اِس پر اُن میں سے ایک نے مجھے مارا ۔ یہ دیکھ کر مجھے جوش آ گیا
اور میں نے اپنا پستول نکال کر اُن میں سے ایک کو قتل کر دیا۔ ایسی صورت میں مجبور ہو کر مجھے
باغیوں سے ملنا پڑا اور اُنہوں نے مجھے اپنا لیڈر بنالیا۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۲۸
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
اب دیکھو ایک قوم کا لیڈ ر احمدی ہو گیا مگر ہمیں اس کے احمدی ہونے کا کوئی علم نہ تھا اور نہ
مارے اختیار میں تھا کہ ہم اُسے احمدی بنا سکتے ۔ خدا نے خود اُس کا دل کھولا اور اُسے احمدیت کا
شیدا بنا دیا ۔ اسی طرح تر کی پارلیمنٹ کا ایک ممبر ذکر کرتا ہے کہ میں ایک دفعہ چین میں گیا اور
وہاں میں نے چین کے ایک شہر کا فٹن میں ایک مسجد کے سامنے چند لوگوں کو جھگڑتے دیکھا۔ میں
نے دریافت کیا کہ وہ کیوں جھگڑ رہے ہیں؟ تو مجھے معلوم ہوا کہ وہاں مسلمانوں کی ایک جماعت
ہے جو ہندوستان کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتی ہے اور کہتی ہے کہ ہندوستان کے ایک شہر
میں خدا تعالیٰ نے اپنے مسیح اور مہدی کو بھیج دیا ہے اور ہم اُس کو ماننے والے ہیں ۔ یہ جماعت
دوسرے مسلمانوں سے جامع مسجد کے متعلق جھگڑ رہی تھی ۔ احمد یہ جماعت کے افراد کہتے تھے کہ
یہ مسجد ہماری ہے اور دوسرے مسلمان کہتے تھے کہ یہ مسجد ہماری ہے۔ اب دیکھو ہمیں پتہ بھی نہیں
کہ وہاں احمد یہ جماعت قائم ہے مگر تر کی پارلیمنٹ کا وہ ممبر اپنے سفر نامہ میں لکھتا ہے کہ نہ صرف
وہاں جماعت موجود ہے بلکہ اتنی بڑی جماعت موجود ہے کہ وہ ایک مسجد پر قبضہ کرنے کے لئے
دوسرے مسلمانوں سے جھگڑتی اور اپنا حق دوسروں سے فائق سمجھتی ہے۔
غرض خدا تعالیٰ نے ایسے غیب سے سامان پیدا کر دیئے ہیں کہ ہماری جماعت آپ ہی
آپ مختلف ممالک میں پھیلتی جا رہی ہے اور وہ پیشگوئی پوری ہو رہی ہے جو حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمائی تھی کہ میرے ذریعہ اسلام اور احمدیت کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچے گا۔
آپ لوگوں نے دیکھ لیا کہ یہ پیشگوئی جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے ایک بیٹے کے
متعلق فرمائی تھی کس شان کے ساتھ پوری ہوئی اور چونکہ اکثر علامات جو اس بیٹے کی بتائی گئی
تھیں وہ سالہا سال سے پوری ہو رہی تھیں اس لئے جماعت ہمیشہ مجھے یہ کہا کرتی تھی کہ مصلح موعود
آپ ہی ہیں ۔ مگر میں نے اس امر کو تسلیم کرنے سے انکار انکار کیا اور میں نے کہا جب تک خدا مجھے
آپ یہ اطلاع نہ دے کہ میں اس پیشگوئی کا مصداق ہوں اُس وقت تک میرا اپنے آپ کو اس
پیشگوئی کا مصداق قرار دے کر دعوی کرنا درست نہیں ہو سکتا ۔ یہی حالت ایک لمبے عرصہ تک رہی
یہاں تک کہ اس سال کے شروع میں ۵ اور ۶ جنوری کی درمیانی رات کو اللہ تعالیٰ نے اپنے
الہام کے ذریعہ بتایا کہ میں ہی وہ مصلح موعود ہوں جس کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۲۹
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
میں ذکر کیا گیا تھا اور میرے ذریعہ ہی دور دراز ملکوں میں خدائے واحد کی آواز پہنچے گی ، میرے
ذریعہ ہی شرک کو مٹایا جائے گا اور میرے ذریعہ ہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کا نام دنیا کے کناروں تک پہنچے گا ۔ خصوصاً مغربی ممالک جہاں توحید کا نام
مٹ چکا ہے وہاں میرے ذریعہ ہی اللہ تعالیٰ توحید کو بلند کرے گا اور شرک اور کفر کو ہمیشہ کیلئے
گا۔ کا مٹا دیا جائے گا ۔ تب جبکہ خدا نے مجھے یہ خبر دیدی میں نے اس کا دنیا میں اعلان کرنا شروع
کر دیا ۔ چنانچہ آج میں اس جلسہ میں اُسی واحد اور قہار خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں جس کی جھوٹی
قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے اور جس پر افتراء کرنے والا اس کے عذاب سے کبھی بیچ
نہیں سکتا کہ خدا نے مجھے اسی شہر لاہور میں ۱۳ ٹمپل روڈ پر شیخ بشیر احمد صاحب ایڈووکیٹ کے
مکان میں یہ خبر دی کہ میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں اور میں ہی وہ مصلح موعود
ہوں جس کے ذریعہ اسلام دنیا کے کناروں تک پہنچے گا اور توحید دنیا میں قائم ہوگی ۔ پس یہ
جلسہ اس غرض کیلئے کیا گیا ہے کہ آپ لوگوں کو بتایا جائے کہ وہ عظیم الشان پیشگوئی جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے ۱۸۸۶ ء میں فرمائی تھی پوری ہوگئی ۔ اس پیشگوئی کی صداقت پر وہ
لاکھوں لوگ گواہ ہیں جو میرے ذریعہ اسلام پر قائم ہوئے ، جو میرے ذریعے توحید پر قائم
ہوے، جو میرے ذریعہ خدا اور اس کے رسول کے والہ وشیدا بنے ۔ عیسائی اس بات کے گواہ
رہیں کہ پیشگوئی پوری ہو گئی ، آریہ اس بات کے گواہ رہیں کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، مسلمان
اس بات کے گواہ رہیں کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ۔
آج سے اُنسٹھ سال پہلے خدائے علیم وخبیر نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو
خبر دی تھی کہ میرا ایک بیٹا ہوگا اور وہ دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ،
انگلستان اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، سپین اِس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی ،
پوری ہوگئی ، اٹلی اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہو گئی ، برلن اس بات کا گواہ ہے کہ یہ
پیشگوئی پوری گئی ، ہنگری اِس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، البانیہ اس بات کا گواہ
ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، یوگوسلاویہ اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، پولینڈ
اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، زیکو سلواکیہ اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۳۰
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
پوری ہوگئی ، شمالی امریکہ اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، جنوبی امریکہ اِس بات کا
گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، سیرالیون اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ،
گولڈ کوسٹ اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، نائیجیر یا اس بات کا گواہ ہے کہ یہ
پیشگوئی پوری ہوگئی ، مصر اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، کینیا کالونی اس بات پر
گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، یوگنڈا اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، زنجبار
اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، ٹانگا نیکا اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری
ہوگئی ، سیلون اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، ماریشس اس بات کا گواہ ہے کہ یہ
پیشگوئی پوری ہوگئی ، فلسطین اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، شام اس بات کا گواہ
ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، روس اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، چین اس بات
کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، جاپان اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، سماٹرا
اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، جاوا اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، کہ یہ
ملایا اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، بور نیو اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری
ہوگئی ، ایران اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ، کابل اِس بات کا گواہ ہے کہ یہ
پیشگوئی پوری ہوگئی ، ہندوستان کا گوشہ گوشہ اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوگئی ۔ دنیا
میں کون ایسا انسان ہے جس میں یہ طاقت ہو کہ وہ دلوں کو فتح کر سکے، دنیا میں کون ایسا انسان
ہے جو لوگوں کو اس عظیم الشان قربانی پر آمادہ کر سکے ۔ یہ خدا تعالیٰ کا ہی ہاتھ تھا جس نے دنیا میں
اس قدر تغیرات پیدا کئے ، یہ خدا کا ہی ہاتھ تھا جس نے لوگوں کے دلوں کو کھینچا اور انہیں اسلام
کے لئے اپنی جانوں اور اپنے مالوں کو قربان کرنے کے لئے آمادہ کر دیا۔ چنانچہ ایک طرف اگر
خدا نے یہ خبر دی کہ وہ میرے ذریعہ دنیا میں اسلام کا نام روشن کرے گا تو دوسری طرف اس نے
ایک غریب جماعت میں اسلام اور احمدیت کی اشاعت کے لئے وہ ایمان پیدا کر دیا جس کی
مثال آج روئے زمین پر اور کوئی جماعت پیش نہیں کر سکتی ۔ ابھی ایک خطبہ جمعہ میں میں نے
جماعت کے سامنے اعلان کیا کہ اسلام اس وقت تم سے خاص قربانی کا مطالبہ کر رہا ہے تم اگر خدا
کی رضا حاصل کرنا چاہتے ہو تو اپنی تمام جائدادیں اسلام کی خدمت کے لئے وقف کر دو تا کہ
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۳۱
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
جب بھی اسلام پر کفر کا حملہ ہو ہمیں اس کے مقابلہ کے لئے یہ پریشانی نہ ہو کہ ہم روپیہ کہاں سے
لائیں بلکہ ہر وقت ہمارے پاس جائدادیں موجود ہوں جن کو فروخت کر کے یا گرو رکھ کر ہم
اسلام کی تبلیغ آسانی سے کرسکیں ۔ ہماری جماعت اعت ایک چھوٹی سی جماعت ہے ، ہماری : ، ہماری جماعت
ایک غریب جماعت ہے مگر جمعہ کے دن دو بجے میں نے یہ اعلان کیا اور ابھی رات کے دس نہیں
بجے تھے کہ چالیس لاکھ روپیہ سے زیادہ کی جائدادیں انہوں نے میری آواز پر خدمت اسلام
کیلئے وقف کر دیں۔ جن میں سے پانچ سو سے زیادہ مربعہ زمین ہے اور ایک سو سے زیادہ
مکان ہیں اور لاکھوں روپیہ کے وعدے ہیں ۔ یہ وہ اللہ تعالیٰ کی تائید اور اُس کی نصرت کے
نشانات ہیں جو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اور جن کے بعد کوئی از لی شقی ہی خدا تعالیٰ
کے اس نور کو قبول کرنے سے انکار کر سکتا ہے۔
میں نے اس سے پہلے جس قدر مبلغ دنیا میں بھجوائے وہ قریباً سب کے سب اناڑی تھے کوئی
کالج میں سے نکلا تو میں نے اُس سے کہا کہ خدا کے دین کے لئے آج مبلغوں کی ضرورت ہے
کیا تم اس خدمت کے لئے اپنے آپ کو پیش کر سکتے ہو؟ اور میرے کہنے پر وہ تبلیغ کے لئے نکل
کھڑا ہوا۔
یہی مولوی ظہور حسین صاحب جنہوں نے ابھی روس کے حالات بیان کئے ہیں جب
انہوں نے مولوی فاضل پاس کیا تو اُس وقت لڑکے ہی تھے ۔ میں نے ان سے کہا کیا تم روس جاؤ
گے؟ انہوں نے کہا میں جانے کے لئے تیار ہوں ۔ میں نے کہا جاؤ گے تو پاسپورٹ نہیں ملے گا۔
کہنے لگے بے شک نہ ملے میں بغیر پاسپورٹ کے ہی اس ملک میں تبلیغ کے لئے جاؤں گا ۔ آخر
وہ گئے اور دو سال جیل میں رہ کر انہوں نے بتا دیا کہ خدا نے کیسے کام کرنے والے وجود مجھے
دیئے ہیں ۔ خدا نے مجھے وہ تلواریں بخشی ہیں جو کفر کو ایک لحظہ میں کاٹ کر رکھ دیتی ہیں ، خدا نے
مجھے وہ دل بخشے ہیں جو میری آواز پر ہر قربانی کرنے کے لئے تیار ہیں۔ میں انہیں سمندر کی
گہرائیوں میں چھلانگ لگانے کے لئے کہوں تو وہ سمندر میں چھلانگ لگانے کے لئے تیار
ہیں ہمیں انہیں پہاڑوں کی چوٹیوں سے اپنے آپ کو گرانے کے لئے کہوں تو وہ پہاڑوں کی
چوٹیوں سے اپنے آپ کو گرا دیں، میں انہیں جلتے ہوئے تنوروں میں گو د جانے کا حکم دوں تو وہ
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۳۲
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
جلتے تنوروں میں کود کر دکھا دیں ۔ اگر خود کشی حرام نہ ہوتی ، اگر خود کشی اسلام میں نا جائز نہ ہوتی
تو میں اس وقت تمہیں یہ نمونہ دکھا سکتا تھا کہ جماعت کے سو آدمیوں کو میں اپنے پیٹ میں خنجر مار
کر ہلاک ہو جانے کا حکم دیتا اور وہ سو آدمی اسی وقت اپنے پیٹ میں خنجر مار کر مر جاتا ۔
۔
خدا نے ہمیں اسلام کی تائید کے لئے کھڑا کیا ہے، خدا نے ہمیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کا نام بلند کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے ۔ دنیا ما یوس ہو چکی تھی اسلام کی ترقی سے ، دنیا کہہ رہی
تھی کہ اسلام اب دنیا پر غالب نہیں آ سکتا ۔ تب خدا نے میرے ہاتھ سے ان اناڑی لوگوں کو دنیا
میں بھجوایا اور انہوں نے ہزاروں افراد کو اسلام کا حلقہ بگوش بنا دیا مگر یہ پہلی فوج اناڑیوں کی
تھی ۔ اب با قاعدہ ایک تعلیم یافتہ گروہ اس غرض کے لئے تیار ہو رہا ہے جس نے اپنی تمام زندگی
اسلام کی خدمت کے لئے وقف کی ہوئی ہے۔ ان میں سے اکثر گریجوایٹ ہیں اور ان کی تعداد
۲۵ کے قریب ہے۔ مگر میرا ارادہ ان کو ایک سو تک پہنچانے کا ہے۔ اِن لوگوں کو تمام دینی علوم
پڑھائے جائیں گے اور پھر جنگ کے بعد ان کو دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلا دیا جائے گا ۔ ان
کے اخراجات اور تبلیغی ضرورتوں کیلئے میں نے ایک فنڈ جاری کیا ہوا ہے جس کا نام تحریک جدید
ہے اس کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے فضل سے اب تک اعلیٰ درجہ کی چارسو مربع زمین خریدی جا چکی
ہے اور آئندہ کے لئے سکیم یہ ہے کہ اس فنڈ کی آمد سے ہی تمام اخراجات پورے کئے جائیں
گے ۔ غرض کام ہو رہا ہے اور وہ دن رات محنت کر کے دینی تعلیم کو مکمل کر رہے ہیں گویا پہلے
اناڑیوں کی فوج تھی مگر اب با قاعدہ تعلیم یافتہ لوگوں کی فوج تیار ہو رہی ہے جن کو جنگ کے بعد
دنیا کے کناروں تک پھیلا دیا جائے گا اور وہ دنیا کے کونے کونے اور گوشے گوشے میں اسلام اور
قرآن کی تبلیغ کریں گے ۔ جہاں آج خدائے واحد کا نام بھی نہیں لیا جاتا وہاں تھوڑے دنوں
تک ہی تم دیکھ لوگے ان علاقوں کے کونے کونے سے یہ آواز اُٹھتی سنائی دے گی کہ اَشْهَدُ
انْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
قوموں نے ہماری مخالفت کی ملکوں نے ہماری مخالفت کی حکومتوں نے ہماری مخالفت کی
مگر خدا نے ہمارا ساتھ دیا اور جس کے ساتھ خدا ہو اُ سے نہ حکومتیں نقصان پہنچا سکتی ہیں، نہ
سلطنتیں نقصان پہچا سکتی ہیں ، نہ بادشاہتیں نقصان پہنچا سکتی ہیں ۔ پس اے اہل لاہور ! میں تم کو
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۳۳
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
خدا کا پیغام پہنچاتا ہوں۔ میں تمہیں اُس ازلی ابدی خدا کی طرف بلاتا ہوں جس نے تم سب کو
پیدا کیا با ۔ تم مت سمجھو کہ اس وقت میں بول رہا رہا ہوں ۔ ۔ اس وقت میں نہیں بول رہا رہا بلکہ خدا میری
زبان سے بول رہا ہے۔ میرے سامنے دین اسلام کے خلاف جو شخص بھی اپنی آواز بلند کرے گا
اُس کی آواز کو دبا دیا جائے گا ، جو شخص میرے مقابلہ میں کھڑا ہوگا وہ ذلیل کیا جائے گا ، وہ رُسوا
کیا جائے گا ، وہ تباہ اور برباد کیا جائے گا مگر خدا بڑی عزت کے ساتھ میرے ذریعہ اسلام کی
ترقی اور اس کی تائید کے لئے ایک عظیم الشان بنیاد قائم کر دے گا۔ میں ایک انسان ہوں میں
آج بھی مر سکتا ہوں اور گل بھی کر سکتا ہوں لیکن یہ کبھی نہیں ہو سکتا کہ میں اس مقصد میں نا کام
رہوں جس کے لئے خدا نے مجھے کھڑا کیا ہے۔
میں ابھی سترہ اٹھارہ سال کا ہی تھا کہ خدا نے مجھے خبر دی کہ إِنَّ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ
الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ - اے محمود ! میں اپنی ذات کی ہی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یقیناً جو
تیرے متبع ہوں گے وہ قیامت تک تیرے منکروں پر غالب رہیں گے ۔ یہ خدا کا وعدہ ہے جو اُس
نے میرے ساتھ کیا۔ میں ایک انسان ہونے کی حیثیت سے بے شک دو دن بھی زندہ نہ رہوں
مگر یہ وعدہ کبھی غلط نہیں ہو سکتا جو خدا نے میرے ساتھ کیا کہ وہ میرے ذریعہ سے اشاعت اسلام
کی ایک مستحکم بنیاد قائم کرے گا اور میرے ماننے والے قیامت تک میرے منکرین پر غالب
رہیں گے۔ اگر دنیا کسی وقت دیکھ لے کہ اسلام مغلوب ہو گیا ، اگر دنیا کسی وقت دیکھ لے کہ
میرے ماننے والوں پر میرے انکار کرنے والے غالب آ گئے تو بے شک تم سمجھ لو کہ میں ایک
مفتری تھا لیکن اگر یہ خبر سچی نکلی تو تم خود سوچ لو تمہارا کیا انجام ہوگا کہ تم نے خدا کی آواز میری
زبان سے سنی اور پھر بھی اُسے قبول نہ کیا۔
( الفضل ۱۸ رفروری ۱۹۵۸ء )
ال عمران: ۵۴ ۳۲ آل عمران : ۹
۵، البقرة: ۲۸۷
البقرة : ۲۰۲
آل عمران: ۱۴۸ آل عمران: ۱۹۴
آل عمران: ۱۹۵ ما البقرة: ١٣٧
الے آئینہ کمالات اسلام صفحه ۵۹۶ روحانی خزائن جلد ۵
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۳۴
تذکرہ صفحہ ۱۰ ۔ ایڈیشن چهارم
اشاعة السنة جلد ۱۳ نمبرا ۱۸۹۰ ء صفحه ۴
منڈوہ: تھیٹر ، تماشا گاہ ، پنڈال
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
۱۵ سٹریٹ سیٹلمنٹس STRAITS SETTLEMENTS) ملایا میں برطانیہ کی
سابق شاہی نو آبادی۔ ۱۸۲۶ء سے ۱۸۵۸ ء تک برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی نے پینانگ، ملکا اور
سنگاپور کو ایک انتظامی جزو کی حیثیت سے سنبھالے رکھا۔ بعد ازاں قلیل مدت کیلئے انڈیا آفس
نے انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا ۔ ۱۸۶۷ء میں یہ نو آبادی قائم کی گئی اور ۱۹۴۶ء میں ختم کر دی
گئی ۔ اب سنگا پور ایک الگ کالونی ہے مگر باقی حصے ملایا کے اتحاد میں شامل ہو گئے ۔
( اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ مطبوعہ ۷۴۱ لاہور ۱۹۸۷ء ۱۹۸۷ء) )
الفاتحة: ٥
كام الفاتحة: 2
۱۸ ، ۱۹ ترمذی ابواب تفسير القرآن۔ باب ومن سورة فاتحة الكتاب