میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں

انوارالعلوم (جلد 17), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۱۱
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
مگر خدا تعالیٰ نے مجھے توفیق دی کہ میں جماعت کو اور زیادہ ترقی کی طرف لے جاؤں ۔ چنانچہ
یہ جماعت بڑھنی شروع ہوئی یہاں تک کہ آج دنیا کے کونے کونے میں یہ جماعت خدا تعالیٰ کے
فضل سے پھیل چکی ہے۔ اسی شہر لاہور میں پہلے جماعت احمد یہ کے صرف چند افراد ہوا کرتے
تھے مگر آج ہزاروں کی تعداد میں یہاں جماعت موجود ہے اسی طرح دنیا کے ہر گوشہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا نام اور اسلام کا پیغام میرے ذریعہ سے پہنچ چکا ہے اور وہ پیشگوئی
جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنے بیٹے کے متعلق فرمائی تھی وہ میرے وجود میں بڑی شان
سے پوری ہو چکی ہے۔ اس پیشگوئی میں اُنسٹھ باتیں بتائی گئی ہیں ۔ مگر ان تمام باتوں کے متعلق
اس وقت تفصیل سے روشنی نہیں ڈالی جاسکتی ۔ صرف ایک دو باتیں میں بیان کر دیتا ہوں کہ
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ پیشگوئی فرمائی تھی کہ جس طرح میرا نام دنیا کے کناروں تک
پہنچے گا اسی طرح میرا بیٹا دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا۔ دنیا کے کناروں کے لحاظ سے
امریکہ ایک طرف ہے اور جاپان دوسری طرف ۔ درمیان میں یورپ اور افریقہ کا علاقہ ہے۔
ہماری جماعت ایک غریب جماعت ہے مگر اللہ تعالیٰ نے اس پیشگوئی کے مطابق مجھے توفیق عطا
فرمائی کہ میں دنیا کے مختلف ممالک میں احمد یہ مشن قائم کروں ۔ چنانچہ اس وقت امریکہ میں
احمد یہ مشن قائم ہے ، انگلستان میں احمد یہ مشن قائم ہے، شمالی اور جنوبی افریقہ میں احمد یہ مشن قائم
ہے، چین اور جاپان میں بھی احمد یہ مشن قائم کئے گئے تھے مگر جنگ کی وجہ سے کچھ عرصہ کے لئے
بند کر دیئے ہیں ، سماٹرا اور جاوا میں احمد یہ مشن قائم ہیں، اسی طرح جرمنی میں اور ہنگری
میں ، ارجنٹائن میں ، یوگوسلاویہ میں ، البانیہ میں ، پولینڈ میں ، زیکوسلواکیہ میں ، سیرالیون میں ،
گولڈ کوسٹ میں، نائیجیریا میں ، مصر میں ، فلسطین میں، ماریشس میں ، شام میں، روس میں،
یٹ سیٹلمنٹس ہے میں ، ایران میں ، کابل میں ، ملایا میں اور دوسرے کئی ممالک میں اللہ تعالیٰ
نے میرے ذریعہ سے احمدیت کا پیغام پہنچایا اور وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنے بیٹے کے متعلق فرمائی تھی کہ دنیا کے کناروں تک وہ اسلام اور
احمدیت کا نام پہنچائے گا۔ یہ پیشگوئی جس نے شائع کی اُس کا اپنا نام اُس گاؤں کے رہنے
والے بھی نہیں جانتے تھے جو اُس کا وطن تھا مگر اُس نے کہا نہ صرف میرا نام دنیا کے کونہ کونہ میں

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۱۲
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
مشہور ہو گا بلکہ میرا ایک بیٹا ہوگا اور اُس کا نام بھی دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا۔ یہ
پیشگوئی جس شان کے ساتھ پوری ہو چکی ہے اس سے کوئی شخص جس کے دل میں سچائی اور
دیانت کا ایک ذرہ بھر بھی مادہ ہو انکار نہیں کر سکتا۔
دو
۱۸۸۸ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ۱۸۸۶ء کے اشتہار کی مزید تشریح
کرتے ہوئے ایک اشتہار شائع فرمایا تھا جو سبز رنگ کے کاغذوں پر شائع ہوا ۔ ہماری جماعت
میں اس اشتہار کا نام ہی سبز اشتہار، مشہور ہے اور یہ ایک عجیب بات ہے کہ وہ مکان جس میں
آپ نے چالیس روز اللہ تعالیٰ کی عبادت کی جو اب ایک ہندو دوست کے قبضہ میں ہے اور جسے
ہم ہوشیار پور میں دیکھ آئے ہیں اُس کا رنگ بھی سبز ہی ہے ۔ گویا ۱۸۸۸ء کا اشتہار بھی سبز رنگ
کے اوراق پر شائع ہوا اور اُس مکان کا رنگ بھی سبز ہی ہے جو اُس ہندو دوست کے قبضہ میں
پ
ہے۔ سیٹھ صاحب قادیان مجھ سے ملنے کے لئے آئے تھے میں نے اُن سے دریافت کیا کہ آ
کو یہ کیونکر خیال آ گیا کہ اس مکان پر سبز رنگ کیا جائے کوئی اور رنگ نہ ہو۔ وہ کہنے لگے ہمارا
کاروبار چونکہ بہت وسیع ہے (چنانچہ ایک ہسپتال انہوں نے بنایا ہوا ہے جس میں سینکڑوں
مریضوں کو روزانہ مفت دوا دی جاتی ہے اسی طرح اُن کی ایک سرائے ہے ) اس لئے جب یہ
مکان بنا تو ایک کمپنی جس کا نام انہوں نے غالبا ڈ یکو بتایا اُس کا ایجنٹ ہمارے پاس آیا اور کہنے
لگا ہماری فرم آپ کی کوٹھی پر مفت پینٹ کرنا چاہتی ہے بتائیے آپ کو نسا روغن کرنا چاہتے ہیں؟
میں نے کہا کوئی روغن کر دیں ۔ اُس نے روغنوں کی کاپی نکال کر میرے سامنے رکھ دی کہ ان
میں سے کوئی سا روغن پسند کر لیں ۔ اُس وقت بے اختیار میری اُنگلی سبز رنگ کی طرف اُٹھ گئی اور ۔
میں نے کہا کہ یہ رنگ ہماری کوٹھی پر کر دیں چنانچہ سبز رنگ کر دیا گیا اور وہ اشتہار بھی سبز رنگ کا
ہی تھا جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مصلح موعود کی خبر کی مزید تشریح فرمائی تھی ۔ علیہ السلام نے اسے موعود کی برکی مزید تشریح فرمائی کی ۔
بعض لوگ کہتے ہیں مصلح موعود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کسی آئندہ نسل سے تین چار
سو سال کے بعد آئے گا موجودہ زمانہ میں نہیں آ سکتا ۔ مگر ان میں سے کوئی شخص خدا کا خوف نہیں
کرتا کہ وہ پیشگوئی کے الفاظ کو دیکھے اور ان پر غور کرے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام تو لکھتے
ہیں اس وقت اسلام پر اعتراض کیا جاتا ہے کہ اسلام اپنے اندر نشان نمائی کی کوئی طاقت نہیں

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۱۳
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
رکھتا۔ چنانچہ پنڈت لیکھر ام اعتراض کر رہا تھا کہ اگر اسلام سچا ہے تو نشان دکھایا جائے اندرمن
اعتراض کر رہا تھا کہ اگر اسلام سچا ہے تو نشان دکھایا جائے ۔ آپ اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہیں
اور کہتے ہیں اے خدا ! تو ایسا نشان دکھا جو ان نشان طلب کرنے والوں کو اسلام کا قائل کر دے،
تو ایسا نشان دکھا جو اندر من مراد آبادی و غیرہ کو اسلام کا قائل کر دے ۔اور یہ معترض ہمیں بتاتے
ہیں کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اللہ تعالیٰ کے حضور یہ دعا کی تو خدا نے آپ
کو یہ خبر دی کہ آج سے تین سو سال کے بعد ہم تمہیں ایک بیٹا عطا فرمائیں گے جو اسلام کی
صداقت کا نشان ہوگا۔ کیا دنیا میں کوئی بھی شخص ہے جو اس بات کو معقول قرار دے سکے؟ یہ تو
ایسی ہی بات ہے جیسے کوئی شخص سخت پیاسا ہو اور کسی شخص کے دروازہ پر جائے اور کہے بھائی !
مجھے سخت پیاس لگی ہوئی ہے خدا کے لئے مجھے پانی پلاؤ اور وہ آگے سے یہ جواب دے کہ
صاحب ! آپ گھبرائیں نہیں میں نے امریکہ خط لکھا ہوا ہے وہاں سے اسی سال کے آخر تک
ایک اعلیٰ درجہ کا ایسنس آ جائے گا اور اگلے سال آپ کو شربت بنا کر پلا دیا جائے گا۔ کوئی پاگل
سے پاگل بھی ایسی بات نہیں کر سکتا ۔ کوئی پاگل سے پاگل بھی ایسی بات خدا اور اُس کے رسول کی
طرف منسوب نہیں کر سکتا۔ پنڈت لیکھرام منشی اندر من مراد آبادی اور قادیان کے ہندو تو یہ کہہ
رہے ہیں کہ اسلام کے متعلق یہ دعویٰ کہ اس کا خدا دنیا کو نشان دکھانے کی طاقت رکھتا ہے ایک
جھوٹا اور بے بنیاد دعویٰ ہے اگر اس دعویٰ میں کوئی حقیقت ہے تو ہمیں نشان دکھایا جائے اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے حضور جھکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے خدا! میں تجھ سے دعا
کرتا ہوں کہ تو مجھے رحمت کا نشان دکھا ، تو مجھے قدرت اور قربت کا نشان عطا فرما ۔ پس یہ نشان تو
ایسے قریب ترین عرصہ میں ظاہر ہونا چاہئے تھا جبکہ وہ لوگ زندہ موجود ہوتے جنہوں نے یہ
نشان طلب کیا تھا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ ۱۸۸۹ ء میں جب میری پیدائش اللہ تعالیٰ کی پیشگوئیوں
کے ماتحت ہوئی تو وہ لوگ زندہ موجود تھے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے یہ نشان
مانگا تھا پھر جوں جوں میں بڑھا اللہ تعالیٰ کے نشانات زیادہ سے زیادہ ظاہر ہوتے چلے گئے ۔
بچپن میں میری صحت نہایت کمزور تھی پہلے کالی کھانسی ہوئی اور پھر میری صحت ایسی گر گئی کہ گیارہ
بارہ سال کی عمر تک میں موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہا اور عام طور پر یہی سمجھا جاتا رہا کہ

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۱۴
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
میری زیادہ لمبی عمر نہیں ہو سکتی ۔ اسی دوران میں میری آنکھیں دُکھنے آ گئیں اور اس قدر دکھیں
کہ میری ایک آنکھ قریباً ماری گئی۔ چنانچہ اس میں سے مجھے بہت کم نظر آتا ہے۔ پھر جب میں
اور بڑا ہوا تو متواتر چھ سات ماہ تک مجھے بخار آتا رہا۔ اور سل اور دق کا مریض مجھے قرار دے
دیا گیا۔ ان وجوہ سے میں باقاعدہ پڑھائی بھی نہیں کر سکتا تھا۔ لاہور کے ہی ماسٹر فقیر اللہ
صاحب جن کی مسلم ٹاؤن میں کوٹھی ہے ہمارے سکول میں حساب پڑھایا کرتے تھے۔ اُنہوں
نے ایک دفعہ میرے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس شکایت کی کہ پڑھنے نہیں آتا
اور اکثر غائب رہتا ہے۔ میں ڈرا کہ شاید حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ناراض ہوں گے
مگر آپ فرمانے لگے ماسٹر صاحب ! اس کی صحت کمزور رہتی ہے ہم اتنا ہی شکر کرتے ہیں کہ یہ
کبھی کبھی مدرسہ میں چلا جاتا ہے اور کوئی بات اس کے کانوں میں پڑ جاتی ہے زیادہ زور اس پر
نہ دیں۔ بلکہ مجھے یاد ہے آپ نے یہ بھی فرمایا ہم نے حساب سکھا کر اسے کیا کرنا ہے۔ کیا ہم
نے اس سے کوئی دُکان کرانی ہے ۔ قرآن اور حدیث پڑھ لے گا تو کافی ہے۔ غرض میری صحت
ایسی کمزور تھی کہ دنیا کے علم پڑھنے کے میں بالکل نا قابل تھا میری نظر بھی کمزور تھی میں پرائمری
مڈل اور انٹرنس کے امتحان میں فیل ہوا ہوں کسی امتحان میں پاس نہیں ہوا۔ مگر خدا نے میرے
متعلق خبر دی تھی کہ میں علوم ظاہری اور باطنی سے پر کیا جاؤں گا۔ چنانچہ باوجود اس کے کہ
ڈ نیوی علوم میں سے کوئی علم میں نے نہیں پڑھا اللہ تعالیٰ نے ایسی عظیم الشان علمی کتا ہیں میرے
قلم سے لکھوائیں کہ دنیا ان کو پڑھ کر حیران ہے اور وہ یہ تسلیم کرنے پر مجبور ہے کہ اس سے بڑھ
کر اسلامی مسائل کے متعلق اور کچھ نہیں لکھا جا سکتا ۔ ابھی تفسیر کبیر کے نام سے میں نے قرآن
کریم کی تفسیر کا ایک حصہ لکھا ہے اسے پڑھ کر بڑے بڑے مخالفوں نے بھی تسلیم کیا ہے کہ اس
جیسی آج تک کوئی تفسیر نہیں لکھی گئی ۔ پھر ہمیشہ میں لاہور میں آتا رہتا ہوں اور یہاں کے رہنے
والے جانتے ہیں کہ مجھ سے کالجوں کے پروفیسر ملنے آتے ہیں ، سٹوڈنٹس ملنے آتے ہیں ، ڈاکٹر
ملنے آتے ہیں ، مشہور پلیڈر اور وکیل ملنے آتے ہیں مگر آج تک ایک دفعہ بھی ایسا نہیں ہوا کہ کسی
بڑے سے بڑے مشہور عالم نے میرے سامنے اسلام اور قرآن پر کوئی اعتراض کیا ہو اور میں
نے اسلام اور قرآن کی تعلیم کی روشنی میں ہی اُسے ساکت اور لا جواب نہ کر دیا ہو اور اسے یہ

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۱۵
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
تسلیم نہ کرنا پڑا ہو کہ واقعہ میں اسلام کی تعلیم پر کوئی حقیقی اعتراض نہیں ہو سکتا ۔ یہ محض اللہ تعالیٰ کا
فضل
ہے جو میرے شامل حال ہے ورنہ میں نے دُنیوی علوم کے لحاظ سے کوئی علم نہیں سیکھا لیکن
میں اس بات سے انکار نہیں کر سکتا کہ خدا نے مجھے اپنے پاس سے علم دیا اور خود مجھے ہر قسم کے
ظاہری اور باطنی علوم سے حصہ عطا فرمایا۔
میں ابھی بچہ ہی تھا کہ میں نے رویا میں دیکھا کہ ایک گھنٹی بجی ہے اور اُس میں سے ٹن کی
آواز پیدا ہوئی ہے جو بڑھتے بڑھتے ایک تصویر کے فریم کی صورت اختیار کر گئی ۔ پھر میں نے
دیکھا کہ اُس فریم میں ایک تصویر نمودار ہوئی۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ تصویر بلنی شروع ہوئی اور پھر
یکدم اس میں سے کود کر ایک وجود میرے سامنے آ گیا اور اُس نے کہا میں خدا کا فرشتہ ہوں اور
تمہیں قرآن کریم کی تفسیر سکھانے کے لئے آیا ہوں ۔ میں نے کہا سکھاؤ۔ تب اُس نے سورۃ
فاتحہ کی تفسیر سکھانی شروع کر دی وہ سکھاتا گیا، سکھاتا گیا اور سکھاتا گیا یہاں تک کہ جب وہ
إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ لا تک پہنچا تو کہنے لگا آج تک جتنے مفسر گزرے ہیں
اُن سب نے صرف اس آیت تک تفسیر لکھی ہے لیکن میں تمہیں اس کے آگے بھی تفسیر سکھاتا
ہوں ۔ چنانچہ اُس نے ساری سورۃ فاتحہ کی تفسیر مجھے سکھا دی ۔
اس رویا کے معنی در حقیقت یہی تھے کہ فہم قرآن کا ملکہ میرے اندر رکھ دیا گیا ہے۔ چنانچہ
یہ ملکہ میرے اندر اس قدر ہے کہ میں یہ دعوی کرتا ہوں اور جس مجلس میں چاہو میں یہ دعوی
کرنے کے لئے تیار ہوں کہ سورۃ فاتحہ سے ہی میں تمام اسلامی علوم بیان کر سکتا ہوں ۔
میں ابھی چھوٹا ہی تھا سکول میں پڑھا کرتا تھا کہ ہمارے سکول کی فٹ بال ٹیم امرتسر کے
خالصہ کالج کی ٹیم سے کھیلنے کے لئے گئی ۔ مقابلہ ہوا اور ہماری ٹیم جیت گئی ۔ اس پر باوجود اُس لئے گئی۔ اور ۔ پر
مخالفت کے جو مسلمان ہماری جماعت کے ساتھ رکھتے ہیں چونکہ ایک رنگ میں مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ -
عزت افزائی ہوئی تھی اس لئے امرتسر کے ایک رئیس نے ہماری ٹیم کو چائے کی دعوت
دی ۔ جب ہم وہاں گئے تو مجھے تقریر کرنے کے لئے کھڑا کر دیا گیا۔ میں نے اس تقریر کے
لئے کوئی تیاری نہیں کی تھی ۔ جب مجھے کھڑا کیا گیا تو معاً مجھے یہ رویا یاد آ گیا اور میں نے
خدا تعالیٰ سے دعا کی کہ اے خدا ! تیرا فرشتہ مجھے خواب میں سورۃ فاتحہ کی تفسیر سکھا گیا تھا ۔ آج

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۱۶
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
میں اس بات کا امتحان لینا چاہتا ہوں کہ یہ خواب تیری طرف سے تھا یا میرے نفس کا دھوکا
تھا ۔ اگر یہ خواب تیری طرف سے تھا تو تو مجھے سورہ فاتحہ کا ہی آج کوئی ایسا نکتہ بتا جو اس
سے پہلے دنیا کے کسی مفسر نے بیان نہ کیا ہو۔ چنانچہ اِس دعا کے معاً بعد خدا تعالیٰ نے
میرے دل میں ایک نکتہ ڈالا اور میں نے کہا دیکھو ! قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے یہ
دعا سکھائی ہے کہ غیر الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّايِّينَ کے مسلمانو ! تم پانچ نمازوں میں
اور اپنی نماز کی ہر رکعت میں یہ دعا کیا کرو کہ ہم مغضُوبِ اور صال نہ بن جائیں ۔ مَغْضُوبِ
کے معنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حدیثوں میں خود بیان فرمائے ہیں ۔ چنانچہ آپ فرماتے
ہیں مَغْضُوبِ کے معنی ہیں الْيَهُود اور ضال کے معنی ہیں نصاری ۱۸ پس غَيْرِ الْمَغْضُوبِ سے
مراد یہ تھا کہ الہی ! ہم یہودی نہ بن جائیں اور ولا الضالین سے مراد یہ تھا کہ ہم نصاری نہ بن
جائیں ۔ اس امر کی مزید وضاحت اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہے۔ اِس اُمت میں ایک مسیح آئے گا ۔ پس جو لوگ اُس کا انکار کریں گے وہ لازماً
یہود صفت بن جائیں گے۔ دوسری طرف آپ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ عیسائیت کا فتنہ ایک زمانہ
میں خاص طور پر بڑھ جائے گا لوگ روٹی کے لئے ، ملازمت کے لئے سوسائٹی میں عزت حاصل
کرنے کے لئے عیسائیت اختیار کر لیں گے یا دھوکا کھا کر اور اپنے مذہب کی تعلیم کو نہ سمجھ کر
عیسائیت قبول کر لیں گے ولے مگر یہ عجیب بات ہے کہ سورہ فاتحہ مکہ میں نازل ہوئی اور اُس وقت
نہ عیسائی اسلام کے زیادہ مخالف تھے اور نہ یہودی اسلام کے زیادہ مخالف تھے ۔ اُس وقت سب
سے زیادہ مخالفت مکہ کے بُت پرستوں کی طرف سے کی جاتی تھی ۔ مگر دعا یہ نہیں سکھائی گئی کہ
الہی ! ہم بُت پرست نہ بن جائیں بلکہ دعا یہ سکھائی گئی ہے کہ الہی ! ہم یہودی یا نصاری نہ بن
جائیں اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس سورۃ کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے یہ پیشگوئی فرمادی تھی
کہ مکہ کے بت پرست ہمیشہ کے لئے مٹا دیئے جائیں گے اور اُن کا نام ونشان تک باقی نہیں
رہے گا۔ پس اس بات کی ضرورت ہی نہیں کہ ان کے متعلق مسلمانوں کو کوئی دعا سکھائی جائے
ہاں یہودیت اور عیسائیت یا دونوں باقی رہیں گے اور تمہارے لئے ضروری ہوگا کہ ان کے فتنہ
سے بچنے کے لئے ہمیشہ دعائیں کرتے رہو۔ جب میری یہ تقریر ہو چکی تو بعد میں بڑے بڑے

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۱۷
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
رؤسا مجھے ملے اور کہنے لگے آپ نے قرآن خوب پڑھا ہوا ہے ۔ ہم نے تو اپنی ساری عمر میں یہ ہے۔
نکتہ پہلی دفعہ سنا ہے ۔ چنانچہ واقعہ یہی ہے ساری تفسیروں کو دیکھ لو کسی مفسر قرآن نے آج تک یہ
نکتہ بیان نہیں کیا ۔ حالانکہ میری عمر اس وقت میں سال کی تھی جب اللہ تعالیٰ نے یہ نکتہ مجھ پر
کھولا ۔ غرض اللہ تعالیٰ نے اپنے فرشتہ کے ذریعہ مجھے قرآن کریم کا علم عطا فرمایا ہے اور میرے
اندر اس نے ایسا ملکہ پیدا کر دیا ہے جس طرح کسی کو خزانہ کی کنجی مل جاتی ہے اسی طرح مجھے
قرآن کریم کے علوم کی کنجی مل چکی ہے۔ دنیا کا کوئی عالم نہیں جو میرے سامنے آئے اور میں
قرآن کریم کی افضیلت اُس پر ظاہر نہ کر سکوں ۔ یہ لاہور شہر ہے یہاں یونیورسٹی موجود ہے، کئی
کالج یہاں کھلے ہوئے ہیں ، بڑے بڑے علوم کے ماہر اس جگہ پائے جاتے ہیں میں ان سب
سے کہتا ہوں دنیا کے کسی علم کا ماہر میرے سامنے آجائے ، دنیا کا کوئی پروفیسر میرے سامنے
آجائے ، دنیا کا کوئی سائنسدان میرے سامنے آجائے اور وہ اپنے علوم کے ذریعہ قرآن کریم
پر حملہ کر کے دیکھ لے میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اُسے ایسا جواب دے سکتا ہوں کہ دنیا تسلیم
کرے گی کہ اُس کے اعتراض کا رڈ ہو گیا اور میں دعویٰ کرتا ہوں کہ میں خدا کے کلام سے ہی
اُس کو جواب دوں گا اور قرآن کریم کی آیات کے ذریعہ سے ہی اس کے اعتراضات کو رڈ کر
کے دکھا دوں گا۔
دوسری پیشگوئی میرے متعلق یہ کی گئی تھی کہ اس پر خدا کا کلام نازل ہوگا ۔ یہ پیشگوئی بھی
میری ذات میں پوری ہوئی اور خدا تعالیٰ نے سینکڑوں مرتبہ غیب کی باتیں مجھ پر ظاہر کیں ۔ میں
اس وقت صرف دو تازہ مثالیں دے دیتا ہوں کہ کس طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے اپنے کلام سے
نوازا اور غیب کی خبریں مجھ پر ظاہر فرمائی ۔ ۱۹۳۹ ء کی بات ہے میں اُس وقت دھرم سالہ میں تھا
اور خبریں یہ آ رہی تھیں کہ انگریزوں اور جرمنی میں لڑائی چھڑنے والی ہے ۔ اُنہی دنوں میں نے
رویا میں دیکھا کہ میں ایک کرسی پر بیٹھا ہوں اور ایک فرشتہ میرے سامنے انگلستان اور فرانس کی
حکومتوں کی باہمی خط و کتابت پیش کر رہا ہے وہ کا غذات میرے سامنے پیش کرتا چلا جاتا ہے اور
میں ان کا غذات کو پڑھ کر اُسے واپس دیتا چلا جاتا ہوں گو یا فائل میں سے وہ ایک ایک کاغذ
نکالتا اور میرے سامنے پیش کرتا ہے اور میں پڑھنے کے بعد اُسے واپس دے دیتا ہوں ۔ اِسی

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۱۸
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
حالت ا
دوران میں اُس نے ایک کاغذ میرے سامنے پیش کیا اور میں نے دیکھا کہ وہ ایک خط ہے جو
انگلستان کے وزیر اعظم نے فرانسیسی حکومت کی طرف لکھا ہے اور اُس کا مضمون یہ ہے کہ جنگ کی
ایسی خطرناک ہوگئی ہے کہ آج ہمارا ملک دشمن کے ہاتھوں میں چلے جانے چلے جانے کے خطرہ میں
ہے۔ میں اس نہایت ہی نازک حالت میں فرانس کو پیشکش کرتا ہوں کہ فرانسیسی اور انگریزی
دونوں حکومتوں کا الحاق کر دیا جائے اس طور پر کہ شہریت کے حقوق مشترک ہو جائیں یعنی
حکومت ایک ہو، پارلیمنٹیں ملا دی جائیں ۔ خوراک کے ذخائر اور خزانہ بھی ایک ہی سمجھا
جائے ۔ یہ چٹھی پڑھ کر خواب میں میں سخت گھبرا گیا کہ کیا انگلستان کی ایسی حالت ہونے والی ہے
کہ وہ فرانس کو یہ آفر (OFFER) پیش کرے گا کہ ہماری اور تمہاری دونوں حکومتیں ایک
ہو جائیں اور شہریت کے حقوق مشترک کر دیئے جائیں ۔ جب میں گھبراتا ہوں تو فرشتہ مجھے کہتا
ہے یہ چھ ماہ پہلے کی بات ہے یعنی چھ مہینہ کے بعد حالت بدل جائے گی اور انگلستان کی کمزوری
کی یہ حالت جاتی رہے گی۔ میں نے یہ رویا اُسی وقت دوستوں کو سنا دی تھی ۔ چنانچہ اس رویا
کے عین مطابق بعد میں واقعات رونما ہوئے ۔ اس رویا میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو باتیں
بتائی گئی تھیں وہ یہ تھیں ۔
اول ۔ جرمنی اور انگریزوں کی لڑائی ہوگی ۔
دوم ۔ انگلستان اور فرانس ایک طرف ہوں گے ۔ یہ تو سب لوگ کہتے ہی تھے جہاں سے
پیشگوئی کا حصہ شروع ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ اس جنگ میں انگلستان پر ایک ایسا نازک وقت آئے
گا جب انگریزی حکومت فرانسیسی حکومت سے درخواست کرے گی کہ انگریزی اور فرانسیسی
گورنمنٹ کو ایک کر دیا جائے۔ میں دعویٰ سے کہتا ہوں یہاں پر بڑے بڑے پروفیسر موجود
ہیں ، تاریخ دان بیٹھے ہوئے ہیں، میں اِن سب سے کہتا ہوں کہ دنیا کے کسی ملک کی تاریخ نکال
کر دیکھ لو تمہیں کہیں یہ مثال نہیں ملے گی کہ روز بر دست حکومتوں میں سے جب ایک کو خطرہ محسوس
ہو تو اُس نے دوسری حکومت سے یہ کہا ہو کہ آو ہم تم دونوں ایک ہو جائیں ۔ کوئی انسانی
دماغ ایسی بات نہیں کہہ سکتا تھا کیونکہ انسانی دماغ وہی بات کہہ سکتا ہے جس کی مثالیں پہلے ملتی
ہوں مگر میں نے بتایا ہے چھ سات ہزار سال کی تاریخ موجود ہے۔ امریکہ کی تاریخ لے لو،
ہوا ہوں

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۱۹
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
نے
انگلستان کی تاریخ لے لو ، ہندوستان کی تاریخ لے لو، ایران ، مصر اور عرب کی تاریخ لے لو ، چین
اور جاپان کی تاریخ لے لو، دنیا کی کسی تاریخ میں سات ہزار سال کے لمبے عرصہ میں تمہیں یہ
مثال نہیں ملے گی کہ دوز بر دست حکومتوں میں سے ایک نے دوسری کو یہ پیشکش کی ہو کہ آؤ اس
موقع پر ہم دونوں ایک ہو جائیں اور دونوں حکومتوں کو باہم ملا دیا جائے ۔ مگر سب لوگ جانتے
ہیں ۱۹۴۰ء میں جب فرانسیسی حکومت کو شکست ہوئی تو اُس وقت برطانیہ نے خیال کیا کہ اگر
فرانس صلح نہ کرے تو اس وقت تک کچھ نہ کچھ مزاحمت اس کی طرف سے جاری رہے گی اس کے
جہاز بھی لڑتے رہیں گے اور اس کی نو آبادیاں بھی کسی نہ کسی صورت میں جنگ جاری رکھیں گی
لیکن اگر اس نے صلح کر لی تو جرمنی کا سارا زور ہم پر آپڑے گا۔ چنانچہ اُس وقت حکومت برطانیہ
، وہ کام کیا جس کی نظیر آج تک دنیا کی تاریخ پیش نہیں کر سکتی اور انگلستان کے وزیر اعظم نے
فرانسیسی حکومت کو تار دیا کہ دونوں ملکوں کی حکومت ایک کر دی جائے ۔ پس وہ الفاظ جو آج سے
پہلے دنیا کی تاریخ میں کبھی سنے نہیں گئے تھے خدا نے مجھے بتائے اور وہی الفاظ انگلستان کے
وزیر اعظم نے فرانسیسی حکومت کو لکھ کر بھیج دیئے۔ پھر اس رویا میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ چھ ماہ کے
بعد یہ حالت بدل جائے گی ۔ چنانچہ جب رؤیا کا ایک حصہ پورا ہو گیا تو ہماری جماعت کے دلوں
میں ایک جوش پیدا ہوا اور اُنہوں نے چھ ماہ کے بعد انگریزوں کی حالت بدل جانے کی
خبر کثرت سے لوگوں میں پھیلانی شروع کر دی۔ چنانچہ یہ بات لوگوں میں خوب پھیل گئی بلکہ
بعض لوگوں نے تو اپنے گھروں میں یہ خبر لکھ کر لڑکا لی ۔ چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب نے بھی یہ
رویا بہت سے انگریز حکام تک پہنچا دی کہ چھٹے مہینہ تک انگریزوں کی حالت بدل جائے گی ۔
چنانچہ ایک دفعہ لارڈ لنلتھگو وائسرائے ہند نے چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب سے کہا کہ ظفر اللہ
خاں ! کیا تم سمجھتے ہو کہ ہماری یہ حالت کبھی درست ہو سکے گی؟ اس پر چوہدری صاحب نے کہا
یقیناً ۱۵ / دسمبر کو یہ حالت بدل جائے گی ( کیونکہ برطانیہ نے دونوں حکومتوں کے الحاق کی
پیشکش ۱۵ رجون ۱۹۴۰ء کو کی تھی ) چنانچہ عین چھٹے مہینے اٹلی کی فوجوں کو مصر میں شکست ہونی
شروع ہوئی اور حالاتِ جنگ میں یہ پہلی تبدیلی اتحادیوں کی فتح کا پیش خیمہ بن گئی ۔
دوسری رویا جس کے کئی انگریز بھی گواہ ہیں اور ہندوستانی بھی ۔ وہ بھی ایسی ہی ہے جس کا

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۲۰
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
اپنی
کوئی سلیم الطبع انسان انکار نہیں کر سکتا۔ میں نے ایک دفعہ رویا میں دیکھا کہ میں انگلستان میں
ہوں اور مجھے کہا گیا ہے کہ کیا آپ ہمارے ملک کو دشمن کے حملہ سے بچا سکتے ہیں ۔ میں اُن سے
کہتا ہوں کہ مجھے جنگی سامانوں اور اپنے کارخانوں کا معائنہ کرنے دو۔ اس کے بعد میں !
رائے کا اظہار کر سکوں گا۔ چنانچہ میں نے انگریزوں کے جنگی سامان کا معائنہ کیا اور میں نے کہا
اور تو سب کچھ ٹھیک ہے صرف ہوائی جہاز کم ہیں۔ اگر ہوائی جہاز مل جائیں تو انگلستان کو فتح
حاصل ہو سکتی ہے ۔ جب میں نے یہ کہا کہ انگریزوں کے پاس صرف ہوائی جہازوں کی کمی ہے
اگر یہ کمی پوری ہو جائے تو انہیں فتح حاصل ہو سکتی ہے تو یکدم رویا کی حالت میں میں نے دیکھا
کہ امریکہ سے تار آیا ہے جس میں لکھا ہے :
The British Representative from America wishes that the
American Government has delivered 2800 aeroplanes to the
British Government۔
یعنی امریکن گورنمنٹ نے ۲۸ سو ہوائی جہاز بھجوا دیئے ہیں ۔ جب یہ تار آتا ہے تو میں نے
کہا اب میں انگلستان کی حفاظت کا کام آسانی سے سرانجام دے سکوں گا۔ یہ رؤیا مجھے ستمبر
۱۹۴۰ء میں آئی ۔ دوسرے تیسرے دن چوہدری ظفر اللہ خاں صاحب قادیان آئے اور میں
نے اُن سے اس رویا کا ذکر کیا انہوں نے کئی انگریز حکام کو اس رویا کی خبر دے دی ۔ یہاں تک
سر کلو جو کہ اُس وقت ریلوے ممبر تھے اور بعد میں آسام کے گورنر مقرر ہوئے اُن سے بھی اس کا
ذکر کر دیا۔ اسی طرح سر راما سوامی مدلیار اور دوسرے معزز لوگوں سے چوہدری ظفر اللہ خان
صاحب نے کہہ دیا کہ امام جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ بتایا گیا ہے کہ حکومت
امریکہ ۲۸ سو ہوائی جہاز برطانیہ کی مدد کیلئے بھجوائے گی ۔ دیکھو ! قیاس سے انسان یہ تو کہہ سکتا ہے
کہ امریکہ انگلستان کی مدد کرے گا ۔ قیاس سے انسان یہ بھی کہہ سکتا ہے شاید امریکہ ہوائی جہاز
بھجوا دے مگر مسٹر چرچل بھی قیاس سے یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ امریکہ ۲۸ سو ہوائی جہاز بھجوائے گا
اور نہ دنیا کا کوئی انسان محض عقل سے کام لے کر یہ تعداد معین کر سکتا تھا۔ مگر اس رؤیا کے تیسرے
مہینے ہی میں ایک مسجد میں بیٹھا تھا اور دوستوں سے باتیں کر رہا تھا کہ ایک شخص دوڑا دوڑا آیا
اور کہنے لگا آپ کے کمرے کا دروازہ بند ہے اور اندر ٹیلیفون کی گھنٹی بج رہی ہے معلوم ہوتا ہے

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۲۱
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
کوئی ضروری فون آیا ہے۔ میں گیا اور رسیور اُٹھا کر مرکز سے میں نے دریافت کیا کہ مجھے کون
فون
فون کر رہا تھا ؟ ہمارا ٹیلیفون کا مرکز امرتسر ہے وہاں سے جواب آیا کہ دہلی سے آپ کی طرف
آیا ہے۔ میں نے کہا میں آ گیا ہوں دہلی سے کنکشن کر دو۔ تھوڑی دیر کے بعد سرظن
خان صاحب کی آواز آئی جو کانپ رہی تھی کہ مبارک ہو۔ میں نے کہا خیر مبارک مگر مجھے پتہ نہیں
سر ظفر اللہ
لگ سکا کہ یہ کیسی مبارک ہے ۔ انہوں نے کہا آپ کو یاد ہے آپ نے مجھے ایک رؤیا سنایا تھا کہ
امریکہ سے تار آئی ہے کہ اُس نے برطانیہ کی مدد کے لئے ۲۸ سو ہوائی جہاز بھجوائے ہیں ۔ میں
نے کہا مجھے خوب یاد ہے ۔ وہ کہنے لگے مبارک ہو اس وقت تار میرے سامنے پڑی ہے اور اس
کے الفاظ یہ ہیں کہ :۔
The British Representative from America wishes that the
American Government has delivered 2800 aeroplanes to the
British Government۔
پھر انہوں نے کہا کہ جس وقت یہ تار مجھے ملی میں نے اُسی وقت اُن سرکاری حکام کو فون کیا
جن کو میں نے یہ خواب بتائی ہوئی تھی اور اُن سب کو یاد دلایا کہ دیکھو ! امام جماعت احمدیہ کی جو
خواب میں نے تم کو بتائی تھی وہ آج کس شان کے ساتھ پوری ہوگئی ۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں
نے سر کلو کو بھی فون کیا کہ تم کو معلوم ہے کہ امام جماعت احمدیہ کی میں نے تمہیں ایک خواب بتائی
تھی ؟ بعض دفعہ خدا تعالیٰ انسان سے غلطی کرا دیتا ہے تا کہ اُس پر زیادہ حجت ہو۔ سرکلو کہنے
لگے ظفر اللہ خاں ! تار تو آئی ہے مگر جہازوں کی جتنی تعداد تم نے بتائی تھی اُتنی تعداد کا تار میں
ذکر نہیں ۔ ظفر اللہ خاں کہتے ہیں میں نے کہا تمہیں کیا یا د ہے؟ وہ کہنے لگے تم نے تو ۲۸ سو ہوائی
جہازوں کا ذکر کیا تھا اور تار میں ۲۵ سو ہوائی جہاز بھیجوانے کا ذکر ہے انہوں نے جلدی سے ۲۸ سو
کو ۲۵ سو پڑھ لیا۔ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کہنے لگے تمہارے پاس تا ر ہے وہ کہنے لگے ہاں
میرے سامنے ہی پڑی ہے چوہدری صاحب کہنے لگے اِسے پھر پڑھو۔ سرکلو نے دوبارہ تار
پڑھی تو کہنے لگے ۔ اوہو! ظفر اللہ خاں یہ تو ۲۸ سو ہوائی جہازوں کا ہی ذکر ہے۔
یہ دو مثالیں میں نے اس امر کی بیان کی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کس طرح اپنے غیب کا
اظہار کیا۔ ابھی میری ایک بیوی ( ام طاہر ) فوت ہوئی ہیں وہ میری نہایت پیاری بیوی تھیں

انوار العلوم جلد ۱۷
۲۲۲
میں ہی مصلح موعود کی پیشگوئی کا مصداق ہوں
سلسلہ کے کام میں ہمیشہ میرے ساتھ تعاون کرنے والی تھیں ۔ ۲۳ سال میرے ساتھ رہیں ۔
ان کی وفات سے بارہ سال پہلے خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی تھی کہ ان کا آپریشن ہوگا اور پھر ان
کا ہارٹ فیل ہو جائے گا ۔ اسی طرح مجھے بتایا گیا تھا کہ جب وہ فوت ہوں گی تو دو عورتیں ان
کے پاس ہوں گی ۔ وہ جب تک بیمار رہیں ہمیشہ ایک عورت خدمت کے لئے ان کے پاس
موجود رہی مگر وفات سے چار پانچ دن پہلے اُنہوں نے اصرار کر کے ایک اور عورت کو بلوایا۔
اور جب ان کی وفات ہوئی تو ایک عورت ان کے دائیں طرف بیٹھی تھی اور دوسری بائیں
طرف ۔ غرض اللہ تعالیٰ نے سینکڑوں مرتبہ مجھے اپنے غیب سے اطلاع دی ہے اور اس طرح وہ
پیشگوئی پوری ہوگئی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمائی تھی کہ میرا ایک بیٹا ہو گا جس پر
اللہ تعالیٰ کا کلام نازل ہوگا ۔ لوگوں نے کہا کہ مرزا صاحب جھوٹ بولتے ہیں ، وہ دعویٰ کرتے
ہیں کہ خدا ان سے ہمکلام ہوتا ہے مگر در حقیقت خدا ان سے ہمکلام نہیں ہوتا ۔ تب خدا نے یہ
عظیم الشان نشان ان کے ہاتھ پر ظاہر فرمایا تا لوگوں پر ظاہر کرے کہ ان کا خدا سے تعلق ہے
اور خدا اپنے اسرار ان پر ظاہر فرماتا ہے۔
دنیا میں کون کہہ سکتا ہے کہ میرے ہاں ضرور بیٹا پیدا ہو گا۔ پھر کون کہہ سکتا ہے کہ وہ بیٹا زندہ
رہے گا ۔ پھر کون کہہ سکتا ہے کہ وہ ایک جماعت کا امام بنے گا۔ پھر کون کہہ سکتا ہے کہ وہ دنیا کے
کناروں تک شہرت پائے گا اور پھر کون کہہ سکتا ہے کہ خدا کا کلام اُس پر نازل ہوگا ۔ یقیناً کوئی
انسان ایسی باتیں اپنی طرف سے نہیں کہہ سکتا اور نہ کسی انسان کی طاقت اور قدرت میں یہ بات
انہوں
داخل ہے کہ وہ ان باتوں کو پورا کر سکے ۔ پس یہ نشانا نشانات جو میرے ذریعہ سے ظاہر ہوئے ا
نے روز روشن کی طرح ظاہر کر دیا ہے کہ خدا تعالیٰ کے مسیح نے جو خبر دی تھی وہ سچی ثابت ہوئی ۔
پس اے لوگو ! میں تمہیں خدا کی طرف بلاتا ہوں۔ میں تم سب سے کہتا ہوں کہ
إِنَّنَا سَمِعْنَا مُنَادِيًا يُنَادِي لِلايْمَانِ أَنْ أَمِنُوا بِرَبِّكُمْ فَأَمَنَا ۔ ہم نے خدا کے
ما مور کو آواز دیتے سنا اور ہم اس پر ایمان لائے اور ہم آپ لوگوں سے بھی یہی توقع رکھتے
ہیں کہ آپ اس امر پر غور کریں گے ، آپ اپنی جانوں پر رحم کریں، اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں
پر رحم کریں ، اپنی نسلوں پر رحم کریں اور خدا تعالیٰ کے مامور کو قبول کر کے اپنی عاقبت کو درست کر

·

آج 10 میں سے 10 باقی