اہالیانِ لدھیانہ سے خطاب
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۴۲
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اہالیانِ لدھیانہ سے خطاب
( تقریر فرموده ۲۳ / مارچ ۱۹۴۴ء بمقام لدھیانہ )
تشهد ، تعوذ ، سورۃ فاتحہ اور قرآن کریم کی بعض ادعیہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
میں آج اس جگہ اس لئے کھڑا ہوا ہوں کہ آج سے ۵۵ سال پہلے اللہ تعالیٰ کی بتائی ہوئی
خبروں اور اُس کے ارشاد فرمائے ہوئے حکم کے ماتحت اس شہر لدھیانہ میں ۲۳ / مارچ ۱۸۸۹ء
کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بانی سلسلہ احمدیہ نے بیعت لی تھی اور اس بیعت کے
وقت صرف چالیس آدمی آپ پر ایمان لانے والے تھے۔ یہ ساری کی ساری پونجی تھی جسے لیکر
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اسلام کی فتح کیلئے کھڑے ہوئے تھے باقی تمام دنیا ہندو،
عیسائی، سکھ، ہندوستانی ، ایرانی ، عرب ، چین اور برطانیہ وغیرہ سب کے سب آپ کے مخالف
تھے اور آپ کو مٹا دینے پر تلے ہوئے تھے مگر ان مخال ۔ ان مخالفتوں کے باوجود آپ نے اللہ تعالیٰ سے خبر
پا کر دنیا کو بتایا کہ:
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے قبول کرے
گا اور بڑے زور آور حملوں سے اُس کی سچائی ظاہر کر دے گا لیے
اس اعلان کے بعد با وجود شدید مخالفتوں کے اللہ تعالیٰ نے آپ کے سلسلہ کو بڑھانا شروع کیا مگر
اس وقت میں جس چیز کو بیان کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ بیعت سے بھی قبل یعنی
۲۰ رفروری ۱۸۸۶ ء کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام جیسا کہ مولوی عبدالرحیم صاحب
درد۔ ایم ۔اے جو لدھیانہ ہی کے باشندے ہیں ابھی آپ کو بتا چکے ہیں اپنے تین خدام کے
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۴۳
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
ساتھ دعائیں کرنے کے لئے ہوشیار پور تشریف لے گئے تا کہ جو لوگ مطالبہ کرتے تھے کہ ایسے
نشان دکھائے جائیں جو اسلام کی صداقت کی علامت ہوں اور جن سے یہ یقین ہو سکے کہ
خدا تعالیٰ دعاؤں کو سننے والا اور اپنے بندوں پر غیب ظاہر کرنے والا ہے اللہ تعالیٰ ان کے لئے
کوئی نشان ظاہر کرے اور وہاں ایک مکان میں ٹھہرے جو اُس وقت شیخ مہر علی صاحب کا طویلہ
کہلاتا تھا اور اب وہاں لالہ ہرکشن لال صاحب بینکر کا مکان ہے۔ یہ مکان اُس وقت شہر سے
باہر تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش بھی یہی تھی کہ شہر سے باہر رہیں تا کہ علیحدگی میں
اللہ تعالیٰ کا ذکر اور اُس کی عبادت کر سکیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام وہاں چالیس
روز دعا کرنے کی غرض سے تشریف لے گئے تھے ۔ اس دوران میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے
آپ کو بعض الہامات ہوئے۔ اِن الہاموں میں سب سے لمبا اور واضح الہام جسے قدرت،
رحمت اور فضل کا نشان قرار دیا گیا ہے اُس میں اللہ تعالیٰ نے آپ کو یہ خبر دی کہ قریب عرصہ میں
ہی اللہ تعالیٰ آپ کو ایک لڑکا دے گا جو تین کو چار کرنے والا ہو گا اور جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے
خاص فضل نازل ہوں گے۔ اس الہام میں اس لڑکے کی ساٹھ صفات بیان کی گئی ہیں جو اس
بات کا ثبوت ہیں کہ اسلام کا خدا عالم الغیب اور تمام قدرتوں کا مالک خدا ہے وہ جسے چاہتا ہے
عزت بخشتا ہے اور جسے چاہے ذلت دیتا ہے وہ اپنی مرضی کے مطابق کام کرتا ہے اور دنیا کا کوئی
قانون اُس کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ اُس وقت حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی عمر ۵۲ سال
کی تھی اور اس سے قبل آپ پر بعض امراض کے شدید حملے ہو چکے تھے جن کی وجہ سے آپ بہت
کمزور تھے۔ حتی کہ مولوی سید سرور شاہ صاحب جو اُس وقت دیو بند کے کے طال طالب علم تھے بیان
کرتے ہیں کہ جب میں نے آپ کو دیکھا تو اپنے ایک دوست سے کہا کہ ان کے دعوے پر غور
کرنے کی ضرورت نہیں یہ زیادہ سے زیادہ تین چار ماہ میں فوت ہو جائیں گے۔ غرض ایسی
حالت میں جبکہ ستر فیصد لوگوں کے ہاں اولاد کا ہونا بند ہو جاتا ہے اور صرف تیس فیصد لوگ ایسے
ہوتے ہیں جن کے ہاں اولاد ہو سکتی ہے اور ایسی حالت میں جبکہ آپ کی صحت سخت کمزور تھی
آپ نے پیشگوئی فرمائی کہ آپ کے ہاں اولاد پیدا ہو گی اور ایک سے زیادہ بچے پیدا ہوں گے
اور آپ کے لڑکوں میں سے ایک لڑکا بعض خاص خصوصیات کا حامل ہوگا جو اس الہام میں
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۴۴
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
بالتفصیل بیان کی گئی ہیں ۔ اس پیشگوئی پر مختلف اعتراض کئے گئے اور کہا گیا کہ کسی کے ہاں
بچہ پیدا ہونا کوئی بڑی بات نہیں لوگوں کے ہاں بچے پیدا ہوتے ہی رہتے ہیں ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نے جواب دیا کہ اول تو اس عمر میں انسان موت کے قریب ہوتا ہے
۵۵ سال کی عمر میں گورنمنٹ بھی پنشن دے دیتی ہے گویا وہ یہ بجھتی ہے کہ اب یہ ہمار ہمارے - کا
نہیں رہا۔ ہمارے ملک میں اوسطاً عمر ۲۶ سال ہے اور آپ گویا اُس وقت اِس سے دُگنی عمر
پا چکے تھے۔ ایسی عمر میں گو اولاد کا ہونا ناممکن نہیں مگر ستر فیصدی لوگوں کے ہاں نہیں ہوتی مگر
آپ نے پیشگوئی فرمائی کہ آپ کے ہاں اولاد ہوگی ، پھر اگر اولا د ہو بھی تو کون سا قانون ہے
جس کے ماتحت کوئی یہ دعوی کر سکے کہ وہ زندہ بھی ضرور رہے گی ، پھر یہ کون کہہ سکتا ہے کہ ایک
لمبے عرصہ تک اس کے ہاں اولا د ہوتی رہے گی ، کئی بچے زندہ رہیں گے اور بعض کم عمری میں فوت
بھی ہوں گے اور پھر اس اولاد میں سے ایک لڑکا ایسا ہو گا جو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا خاص طور پر
وارث ہو گا ، وہ اللہ تعالیٰ کی قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان ہوگا ۔
دنیا میں کتنے لوگ ہیں جو اس قسم کا دعویٰ کر سکتے ہیں اور اگر کوئی جھوٹ بولے تو یہ کیونکر ہو
سکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹوں کو بھی سمجھا دے کہ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولو اور اگر کوئی کہہ بھی دے تو کیا
یہ نہیں ہو سکتا کہ شریر اور جھوٹے آدمی کی اولاد ایسی نہ ہو ۔ ابوجہل کے لڑکے عکرمہ کی مثال
ہمارے سامنے ہے اُنہوں نے شہادت کا درجہ پایا۔ پس اگر کوئی شخص اپنی اولاد کو نصیحت بھی کر
دے کہ اللہ تعالیٰ پر افتراء کرو تو کیا یہ ممکن نہیں کہ لڑکوں میں ایسا شعور ، نیکی اور تقویٰ ہو کہ وہ کہہ
دیں کہ ہم اللہ تعالیٰ پر جھوٹ بولنے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔
رسول کریم ﷺ نے خواب دیکھا تھا کہ آپ کے سامنے جنت کے انگوروں کا ایک خوشہ
لایا گیا ہے اور پھر آپ کو بتایا گیا کہ یہ ابو جہل کے لئے ہے۔ یہ خواب دیکھ کر آپ گھبرا کر اُٹھ
بیٹھے مگر در حقیقت اس کی تعبیر یہ تھی کہ اس کے لڑکے عکرمہ گو جنت ملے گی چنانچہ ایسا ہی ہوا ہے
اللہ تعالیٰ نے ابو جہل کے لڑکے کو ایسا نیک کیا کہ اس نے دین کے لئے شاندار قربانیاں کیں ۔
ایک جنگ کے موقع پر مسلمانوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہوا۔ عیسائی تیرانداز تاک تاک کر
مسلمانوں کی آنکھوں میں تیر مارتے تھے اور صحابہ شہید ہوتے جاتے تھے۔ عکرمہ نے کہا مجھ سے
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۴۵
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
یہ نہیں دیکھا جاتا اور اپنی فوج کے افسر سے کہا کہ آپ مجھے اجازت دیں کہ میں ان پر حملہ ان پر حملہ کروں
اور ساٹھ بہادروں کو ساتھ لے کر دشمن کے لشکر کے قلب پر حملہ کر دیا۔ اور ایسا شدید حملہ کیا کہ اُس
کے کمانڈر کو جان بچانے کیلئے بھاگنا پڑا جس سے دشمن کے لشکر میں بھی بھگدڑ مچ گئی ۔ یہ جانباز
ایسی بہادری سے لڑے کہ جب اسلامی لشکر وہاں پہنچا تو تمام کے تمام یا تو شہید ہو چکے تھے یا سخت
زخمی پڑے تھے۔ حضرت عکرمہ بھی سخت زخمی تھے۔ ایک افسر پانی لے کر زخمیوں کے پاس آیا اور
اُس نے پہلے عکرمہ کو پانی دینا چاہا مگر آپ نے دیکھا کہ حضرت سہیل بن عمر پانی کی طرف دیکھ
رہے ہیں ۔ آپ نے اُس افسر سے کہا کہ پہلے سہیل کو پانی پلاؤ پھر میں پیوں گا ۔ میں یہ برداشت
نہیں کر سکتا کہ میرا بھائی پیاس کی حالت میں پاس پڑا رہے اور میں پانی پی لوں ۔ وہ سہیل کے
پاس پانی لے کر پہنچا تو اُن کے پاس حارث بن ہشام زخمی پڑے تھے۔ سہیل نے کہا پہلے حارث
کو پلاؤ ۔ وہ حارث کے پاس پہنچا تو وہ فوت ہو چکے تھے۔ پھر وہ واپس سہیل کے پاس آیا تو وہ
سے
بھی وفات پاچکے تھے اور جب وہ عکرمہ کے پاس پہنچا تو ان کی روح بھی پرواز کر چکی تھی۔
تو یہ مکرمہ ابو جہل کے لڑکے تھے ۔ پس اگر کوئی شخص شریر ہو، ریر ہو، بے دین اور جھوٹا ہو تو کون کہہ
سکتا ہے کہ اُس کا بیٹا بھی ضرور اس جیسا ہوگا ۔ مگر خدا تعالیٰ کے کلام میں ایسی شہادتیں ہوتی ہیں
جو اس کی صداقت کو واضح کر دیتی ہیں اور جس میں شہادت نہ ہو وہ ماننے کے قابل ہی نہیں
ہوتا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اس پیشگوئی میں بھی دوسری پیشگوئیوں کی طرح
بہت سی شہادتیں موجود ہیں ۔ آپ نے ایسے وقت میں جب قادیان کے لوگ بھی آپ کو نہ
جانتے تھے یہ پیشگوئی فرمائی ۔ قادیان کے کئی بوڑھے لوگوں نے سنایا ہے کہ ہم آپ کو جانتے ہی
نہ تھے۔ ہم سمجھا کرتے تھے کہ غلام مرتضی صاحب کا ایک ہی لڑکا مرزا غلام قادر ہے ۔ تو ایسا شخص
جو خود گمنام ہو جسے جیسے اُس کے گاؤں کے لوگ بھی نہ جانتے ہوں یہ پیشگوئی کرتا ہے کہ اللہ ن تعالیٰ
اُسے اولا د دے گا جو زندہ بھی رہے گی اور اُس کے لڑکوں میں سے ایک لڑکا ایسا ہو گا جو دنیا کے
کناروں تک شہرت پائے گا اور اُس کے ذریعہ اس کی تبلیغ بھی دنیا کے کناروں تک پہنچے گی ۔
کون ہے جو اپنے پاس سے ایسی بات کہہ سکے۔ پھر آپ نے فرمایا کہ وہ لڑکا تین کو چار کرنے
والا ہوگا ۔ اس کے یہ معنی بھی تھے کہ وہ اس پیشگوئی سے چوتھے سال میں پیدا ہو گا چنانچہ آپ
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۴۶
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
نے یہ پیشگوئی ۱۸۸۶ ء میں کی اور میری پیدائش ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ ء کو ہوئی اور حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے ۲۳ مارچ ۱۸۸۹ء کو لدھیانہ میں پہلی بیعت لی ۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیشگوئی کا ہماری جماعت میں بھی اور باہر بھی بہت
چرچا ہے اور عموماً یہ سوال کیا جاتا تھا کہ وہ لڑکا کون ہے؟ پیشگوئی میں اُس لڑکے کا نام محمود بھی
بتایا گیا تھا اس لئے بطور تفاؤل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے میرا نام محمود بھی رکھا اور
چونکہ اُس کا نام بشیر ثانی بھی تھا اس لئے میرا پورا نام بشیر الدین محمود احمد رکھا۔ جہاں تک اولاد
ہونے اور اُس کے زندہ رہنے کا تعلق تھا یہ پیشگوئی بھی پوری ہوئی اور ایک بیٹے کا نام محمود درکھنے
کی بھی توفیق آپ کو ملی۔ مگر دنیا انتظار کر رہی تھی کہ یہ پیشگوئی کس لڑکے کے متعلق ہے چنانچہ آج
میں یہی بتانے کے لئے لدھیانہ میں آیا ہوں ۔
لدھیانہ کے ساتھ جماعت احمدیہ کا کئی رنگ میں تعلق ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام نے پہلی بیعت اسی شہر میں لی ۔ آپ کے بعد حضرت مولوی نورالدین صاحب آپ کے
پہلے خلیفہ ہوئے اور اُن کی شادی لدھیانہ میں ہی حضرت منشی احمد جان صاحب مرحوم کے ہاں
ہوئی تھی اور اس پیشگوئی میں جس لڑکے کا تعلق ہے وہ بھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
اُس بیوی کے بطن سے پیدا ہوا جو لدھیانہ میں بھی رہی ہیں ۔
مجھے یاد ہے بچپن میں کچھ عرصہ میں بھی یہاں رہا ہوں ۔ میں اُس وقت اتنا چھوٹا تھا کہ مجھے
کوئی خاص باتیں تو اُس زمانہ کی یاد نہیں ہیں کیونکہ اُس وقت میری عمر دو اڑھائی سال کی تھی
صرف ایک واقعہ یاد ہے اور وہ یہ کہ ہم جس مکان میں رہتے تھے وہ سڑک کے سر پر تھا اور سیدھی
سڑک تھی ۔ میں اپنے مکان سے باہر آیا تو ایک چھوٹا سا لڑ کا دوسری طرف سے آ رہا تھا۔ اُس
نے میرے پاس آکر ایک مری ہوئی چھپکلی مجھ پر پھینکی ۔ میں اس قدر دہشت زدہ ہوا کہ روتا ہوا
گھر کی طرف بھاگا ۔ اُس بازار کا نقشہ مجھے یاد ہے وہ سیدھا بازار تھا گو اب میں نہیں جانتا کہ وہ
کونسا تھا۔ ہمارا مکان ایک سرے پر تھا تو میں نے کئی ماہ اپنے بچپن کی عمر کے یہاں گزارے
ہیں ۔ پس اس شہر کا کئی رنگ میں احمدیت کے ساتھ تعلق ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مسیحیت کے دعوئی کا اعلان یہاں سے کیا، پہلی بیعت
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۴۷
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
یہاں سے شروع فرمائی ، حضرت خلیفہ اول کی شادی یہاں ہوئی اور پھر اُن کی اُس بیوی سے جو
اس شہر کی ہیں ایک لڑکی تھیں جن کے ساتھ میری شادی ہوئی ، پھر میں نے بچپن کا کچھ زمانہ
یہاں گزارا، ان باتوں کی وجہ سے میں نے مناسب سمجھا کہ اس پیشگوئی کے پورا ہونے کا
اعلان بھی اِس شہر میں کروں۔ میں اب اس شہر میں سے گزر رہا تھا تو میں نے دیکھا کہ بعض لوگ
ایک جلوس بنا کر جا رہے تھے اور کہتے تھے مرزا مر گیا ، مرزا مر گیا۔ لیکن ہمیں ان باتوں کی پرواہ
نہیں کہ ہمارا یہ جلسہ ان لوگوں کی ناراضگی کا باعث ہوا ہے۔ ہم نے ہوشیار پور میں بھی ایسا ہی
جلسہ کیا تھا مگر وہاں کسی نے کوئی مخالفت نہیں کی ، پھر لاہور میں پندرہ ہزار کے مجمع میں میں نے
تقریر کی وہاں بھی کسی نے کوئی مخالفت نہیں کی ، مجھے کئی دفعہ یہ خیال آتا تھا کہ خدا تعالیٰ کی طرف
سے جن باتوں کا اعلان کیا جاتا ہے اُن کی مخالفت لوگ ضرور کرتے ہیں معلوم نہیں میرے اس
اعلان کے بعد کہ یہ پیشگوئی پوری ہو چکی ہے اب تک کسی نے مخالفت کیوں نہیں کی ۔
سو خدا تعا اتعالیٰ کا شکر ہے کہ آج لدھیانہ میں یہ مخالفت بھی ہوگئی اور اللہ تعالیٰ کے قانون اور
انبیاء کی سنت کے مطابق لدھیانہ کے لوگوں نے اللہ تعالیٰ کی باتوں پر استہزاء کیا۔ وہ ایک دائمی
حیات پانے والے انسان کے متعلق کہہ رہے تھے کہ مر گیا مگر ہم ان لوگوں سے ناراض نہیں ہیں
جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی باتوں سے استہزاء کیا۔ ہم ان کیلئے بھی دعا ہی کرتے ہیں اور کہتے ہیں
کہ اے خدا ! ان لوگوں نے جو کچھ کیا نادانی سے کیا ، نا واقعی سے کیا ، محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کی تعلیم کو بھلانے کی وجہ سے استہزاء کیا مگر اے خدا! تو ان کو معاف کر اور ان کو ہدایت
دے اور ان کے قلوب کو سچ کے قبول کرنے کے لئے کھول دے اور جس طرح آج میں نے ان
کو دین کے ساتھ استہزاء کرتے دیکھا ہے میں اپنی آنکھوں سے ان کو دین کے لئے قربانیاں
کرنے کی غرض سے آگے بڑھتا ہوا دیکھوں ۔ انہوں نے آج اس بات پر استہزاء کیا ہے جو
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جس پر اِستہزاء کا اب تک نہ ہونا مجھے حیران کر رہا رہا تھا ۔ سو
اللہ تعالیٰ نے آج میری یہ خواہش بھی ان لوگوں کے ذریعہ پوری کر دی کیونکہ انہوں نے خوب
مخالفت کی اور ہنسی اُڑائی ۔ اس قسم کا سلوک اب تک کسی اور شہر میں ہمارے ساتھ نہیں ہوا تھا۔سو
میں ان لوگوں کے لئے دعا کرتا ہوں جنہوں نے میری اس خواہش کو پورا کیا کہ اللہ تعالیٰ ان کو
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۴۸
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
اپنی رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق دے، ان کو ہدایت دے اور ایمان بخشے ۔
اس وقت اس جلسہ میں لدھیانہ کے لوگ غالباً بہت کم ہوں گے، زیادہ تر بیرونی لوگ ہیں
لیکن اگر یہاں ایک بھی لدھیانہ کا شخص ہے تو میں اُس کے ذریعہ اہل لدھیانہ کو یہ پیغام دیتا ہوں
کہ اے لدھیانہ کے لوگو ! تم نے میری مخالفت کی اور میں تمہارے لئے دعا کرتا ہوں ۔ تم نے
میری موت کی خواہش کی مگر میں تمہاری زندگی کا خواہاں ہوں کیونکہ میرے سامنے میرے آقا
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مثال ہے ۔ آپ جب طائف میں تبلیغ کے لئے گئے تو شہر کے
لوگوں نے آپ کو پتھر مارے اور لہولہان کر کے شہر سے نکال دیا۔ آپ زخمی ہو کر واپس آ رہے
تھے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے فرشتہ آپ کے پاس آیا اور اُس نے کہا اگر آپ فرما ئیں تو اس شہر
کو الٹا کر رکھ دوں ۔ مگر میرے آقا محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ماں باپ ، میری جان ،
میرے جسم اور میری روح کا ذرہ ذرہ آپ پر قربان ہو، فرمایا کہ نہیں ایسا نہیں ہونا چاہئے ۔ یہ
لوگ ناواقف تھے، نادان تھے اسلئے انہوں نے مجھے تکلیف دی اگر یہ لوگ تباہ کر دیئے گئے تو
ایمان کون لائے گا ۔ سواے اہلِ لدھیانہ ! جنہوں نے میری موت کی تمنا کی میں تمہارے
لئے زندگی کا پیغام لایا ہوں ، ابدی زندگی اور دائمی زندگی کا پیغام ۔ ایسی ابدی زندگی کا پیغام
جس کے بعد فنا نہیں اور کوئی موت نہیں ۔ میں تمہارے لئے خدا تعالیٰ کی رضا کا پیغام لایا ہوں
جسے حاصل کرنے کے بعد انسان کے لئے کوئی دکھ نہیں رہتا اور مجھے یقین ہے کہ آج کی مخالفت
کل دلوں کو ضرور کھولے گی اور دنیا دیکھے گی کہ یہ شہر انشَاءَ اللہ خدا تعالیٰ کے نور سے منور ہوگا
اور میرے کام میں میرا محمد و معاون بنے گا۔ میں خدا تعالیٰ سے یہی دعا کرتا ہوں اور اُس کے
فضل سے امید رکھتا ہوں کہ ضرور ایسا ہو کر رہے گا۔ آج یہاں ہماری مخالفت ہوئی ہے ، ہمیں
گالیاں دی گئی ہیں ، اِستہزاء کیا گیا ہے اور بعض لوگوں کو پتھر بھی پڑے ہیں مگر آج سے چار پانچ ،
سال قبل یعنی ان بُری باتوں کو سننے سے بہت پہلے اللہ تعالیٰ مجھے اس شہر کے متعلق خوشخبری بھی
دے چکا ہے۔
چار پانچ سال کی بات ہے میں نے رؤیا دیکھا جس میں کسی بیرونی خیال کا کوئی دخل نہ تھا۔
میں نے دیکھا کہ میں لدھیانہ میں ہوں اور ایک ایسے مکان میں ٹھہرا ہوا ہوں جو ایک لمبی سڑک
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۴۹
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
کے کنارے پر واقع ہے یہ سڑک بہت چوڑی ہے اور بازار لمبا ہے جس میں کھانے کی دُکانیں
بھی ہیں میں اس بازار میں ٹہلتا ہوں اور کوئی شخص مجھے کچھ نہیں کہتا اور نہ کوئی مخالفت کرتا ہے اور
میں دل میں کہتا ہوں کہ اس شہر میں تو ہمیں گالیاں ملا کرتی تھیں پھر آج یہ کیا تغیر ہوا ہے کہ کوئی
ہمیں کچھ بھی نہیں کہتا۔ تو اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت جب اُس کے بندوں کو کوئی صدمہ یا
تکلیف پہنچنے والی ہوتی ہے تو وہ پہلے سے ہی اُن کے ساتھ دلداری بھی کر دیتا ہے ۔ پس اللہ تعالیٰ
کی طرف سے یہ اظہار ہمدردی پر مشتمل خواب مجھے عرصہ ہوا دکھایا جا چکا ہے اور مجھے یقین ہے
کہ یہ ضرور پورا ہو کر رہے گا۔
بیعت نہ
میں
ا یہ کل ہمارے۔
ہمارے عیسیٰ کو وفاء لو وفات
غرض حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جس وقت یہ پیشگوئی فرمائی اُس وقت تک آپ نے
نہ لی تھی اور ایک شخص بھی آپ کا مرید نہ تھا۔ چار سال کے بعد آپ نے لدھیانہ
بیعت لینی شروع کی اور صرف چالیس آدمی آپ کی بیعت میں شامل ہوئے مگر ساری دنیا میں
آپ کی مخالفت کا شور بپا ہو گیا ۔ چاروں طرف سے آپ کو گالیاں دی جانے لگیں اور آپ کو
کا فرو دجال کہا گیا ، آپ کو واجب القتل قرار دیا گیا ، اسلام کا دشمن بتایا گیا اور ہر قوم و مذہب
کے لوگ آپ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ۔ عیسائیوں نے کہا کہ یہ شخص :
یافتہ ٹھہراتا ہے اِسے مار دینا چاہئے ۔ ہندوؤں نے شور مچایا کہ یہ ہمارے مذہب کو نقصان پہنچا
رہا ہے اسے مار دیا جائے ۔ گورنمنٹ بھی مخالف تھی قادیان جانے والوں کے نام پولیس نوٹ
کرتی تھی ۔ کوئی احمدی ہوتا تو اُسے بُلا کر ڈرایا دھمکایا جاتا تھا اور کوشش کی جاتی تھی کہ لوگ
احمدی نہ ہوں ۔ حتی کہ سر ایبٹس گورنر ہو کر آئے اور اُنہوں نے تمام حالات کا جائزہ لیکر اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کا مطالعہ کرنے کے بعد گورنمنٹ کو یہ رپورٹ کی کہ اس
جماعت کے ساتھ یہ سلوک نا مناسب ہے۔ یہ بڑی ناشکری کی بات ہے کہ جس شخص نے امن
قائم کیا اور جو امن پسند جماعت قائم کر رہا ہے اس پر پولیس چھوڑی گئی ہے۔ یہ بڑی احسان
فراموشی ہے اور میں اِسے مٹا کر چھوڑوں گا ۔ اس طرح ۱۹۰۷ء میں یہ حالت تبدیل ہوئی اور
احمدیوں کی نگرانی کا سلسلہ بند ہوا۔ پھر مسلمانوں کی طرف سے بھی آپ کی سخت مخالفت کی گئی اور
احمدیوں کو بھی انتہائی تکالیف پہنچائی جاتی تھیں حتی کہ قادیان میں جس کا ہمارا خاندان واحد
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۵۰
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
مالک ہے خاندان کے دوسرے حصہ کے بعض افراد کے زیر اثر احمد یوں کو سخت تکالیف دی جاتی یوں دی۔
تھیں ۔ دھوبی ، ماشکی اور حجام ان کا کام نہ کرتے تھے ، مسجد کو جانے والی گلی میں دیوار کھینچ کر اندر
جانے کا رستہ بند کر دیا گیا جو کچھ عرصہ کے بعد اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے گروادی۔ میں اُس
زمانہ میں بہت چھوٹا تھا ۱۲ ، ۱۳ سال کی عمر تھی اُس وقت بھی اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجھے سچے رویا
ہوتے تھے۔ چنانچہ ایک رؤیا اِسی دیوار کے متعلق اُس زمانہ میں ہوا۔ دیوار گرانے کے لئے
عدالت میں دعویٰ دائر کیا گیا تو میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اس مسجد کی سیڑھیوں کے ایک
جانب کھڑا ہوں اور بعض لوگ اس دیوار کو گرا رہے ہیں کہ دوسری جانب سے حضرت خلیفہ اول
جو منشی احمد جان صاحب لدھیانوی کے داماد تھے آ رہے ہیں اور پاس آ کر کھڑے ہو گئے ہیں۔
آخر اس مقدمہ کا فیصلہ ہمارے حق میں ہوا اور اللہ تعالیٰ کی عجیب شان ہے کہ جب سرکاری پیادہ
دیوار کو گرانے کے لئے آیا اور دیوار گرائی جانے لگی تو میں سیڑھیوں میں اسی جگہ کھڑا تھا جہاں
میں نے خواب میں اپنے آپ کو کھڑا دیکھا تھا اور عین اُس وقت حضرت خلیفہ اول مسجد اقصیٰ کی
طرف سے درس دے کر آئے اور آکر اُسی جگہ کھڑے ہو گئے جہاں میں نے خواب میں اُن کو
دیکھا تھا۔ یہ باتیں ایسی ہیں جو انسان عقل سے معلوم نہیں کر سکتا اور اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ
شروع سے ہی میرا تعلق اُس کے ساتھ ایسا رہا ہے کہ وہ غیب کی باتیں مجھے بتا تا رہتا ہے۔میں
بیان کر رہا تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی حالت ایسی کمزور تھی کہ کوئی شخص خیال بھی نہیں کر
سکتا تھا کہ یہ تمام دنیا تو کجا پنجاب میں بھی کوئی شہرت حاصل کر سکے گا ۔ آپ کے قتل کے منصوبے
کئے گئے ، دوسروں کو قتل کرانے کے جھوٹے مقدمات آپ پر بنائے گئے مگر ہر موقع پر اللہ تعالیٰ
نے آپ کی مدد اور نصرت کی اور پھر دنیا میں چاروں طرف آپ کا نام پھیلا اور عزت ۔ ا کے ساتھ
لیا جانے لگا اور جب آپ فوت ہوئے تو آپ کے ماننے والوں کی تعدا دلاکھوں تک پہنچ چکی تھی
مگر پھر بھی آپ کی جماعت ابھی اتنی کمزور تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے وقت
جب ہم لوگ انتہائی درد کی حالت میں تھے، جب کہ ہمارا ایسا لیڈ رجس کے متعلق ہمارا یقین اور
ایمان تھا کہ اُسے اللہ تعالیٰ نے مبعوث فرمایا ہے ہم سے رخصت ہو گیا اور جب ہمارے دل
اتنے زخمی تھے کہ کسی یتیم کا دل بھی اتنا زخمی نہیں ہوتا اُس وقت لاہور میں مخالفوں نے ایک جنازہ
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۵۱
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
بنا کر بازاروں میں سے گزارا جس پر وہ گوبر اور پاخانہ اور اینٹیں اور پتھر پھینک رہے تھے اور
اس طرح ہنسی اُڑا رہے تھے ۔ مگر خدا تعالیٰ نے جو آپ کی ایک عظیم الشان پیشگوئی کو میرے
ذریعہ پورا کروانا چاہتا تھا اُس نے اپنے فضل سے مجھے اس بات کی توفیق دی کہ جب میں نے
دیکھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر مخالف اس طرح تمسخر کر رہے ہیں اور خوشی منا
رہے ہیں اور بعض اپنی جماعت کے لوگوں کے قدم بھی ڈگمگا رہے ہیں تو میں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کی نعش کے پاس گیا اور آپ کے سرہانے کی طرف کھڑا ہو کر خدا تعالیٰ سے کہا کہ اے
خدا! میں تیرے اس مامور کے پاس کھڑے ہو کر تیرے حضور یہ اقرار کرتا ہوں کہ جس کام کے
لئے تو نے اسے مامور کیا تھا میں اسے سرانجام دوں گا اور اگر ساری کی ساری جماعت بھی
خدانخواستہ مرتد ہو جائے تب بھی میں اسے نہیں چھوڑوں گا اور اِس کام میں کسی کی مخالفت کی
کوئی پرواہ نہیں کروں گا ۔ اُس وقت میری عمر ۱۹ سال کی تھی اور یہ اللہ تعالیٰ کا احسان ہے کہ
اُس نے ایک انیس سالہ نوجوان کے منہ سے یہ الفاظ نکلوا ۔ الفاظ نکلوائے اور پھر اُس نے اپنے فضل سے ہ
ہی
مجھے یہ بھی توفیق دی کہ اپنے وعدہ کو پورے زور کے ساتھ پورا کروں اور ان پیشگوئیوں کے
پورا ہونے کا موجب بنوں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کی تھیں ۔
بہر حال حضرت مسیح موعود علیہ السلام فوت ہو گئے اور میں جو ایک کمزور اور بیمار انسان تھا،
یسے وقت میں جب دنیا سمجھ رہی تھی کہ سلسلہ کا کام آب بند ہو جائے گا ، اللہ تعالی سے یہ وعدہ کر
رہا تھا کہ میں آپ کے کام کو ضرور کروں گا ۔ آپ کی وفات کے بعد اللہ تعالیٰ نے جماعت کو
حضرت مولوی نورالدین صاحب کے ہاتھ پر اکٹھا کر دیا۔ مولوی صاحب مرحوم بہت بڑے
عالم تھے ۔ جب وہ خلیفہ ہوئے تو لوگوں نے کہا کہ مولوی صاحب ہی پہلے اِس سلسلہ کو چلا رہے
تھے۔ پہلے آپ پیچھے تھے اب آپ آ آگے آگئے ہیں اُن کی زندگی تک تو یہ سلسہ زندگی تک تو یہ سلسلہ نہیں ٹوٹے گا مگر یہ
اُن کے بعد ختم ہو جائے گا لیکن ابھی چھ ماہ کا ہی عرصہ گزرا تھا کہ جماعت کے وہ لوگ جو سب
سے زیادہ رسوخ جماعت میں رکھتے تھے وہ خلافت کی مخالفت کیلئے کھڑے ہو گئے اور انہوں
نے یہ کہنا شروع کر دیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے انجمن کو اپنا قائم مقام بنایا ہے،
مولوی صاحب کو بزرگ سمجھ کر ہم نے ان کی بیعت کر لی ہے مگر کام چلانے کی ذمہ داری انجمن پر ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۵۲
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
جب اس مخالفت نے سر نکالا تو حضرت خلیفہ اول نے اعلان کیا کہ میں اللہ تعالیٰ کا بنایا ہوا
خلیفہ ہوں کوئی پیر نہیں ہوں کسی کی طاقت نہیں کہ مجھے خلافت سے معزول کر سکے ۔
اس پر یہ لوگ بظاہر یہ کہہ کر خاموش ہو گئے کہ ہم اب ان کی بیعت کر چکے ہیں اور اس
طرح ان کے قبضہ میں ہیں مگر اس کے ساتھ دوسرا ہتھیار یہ استعمال کرنے لگے کہ مجھ بے گناہ کو
جسے کبھی یہ خیال بھی نہ آیا تھا کہ میں خلیفہ بنوں گا ، یہ کہہ کہہ کر بدنام کرنا ہہ کہہ کر بد نام کرنا شروع کر دیا کہ اس بچہ کو
خلیفہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور میرے خ رے خلاف ایسا پرو پیگنڈا شروع کیا کہ میرے بعض
عزیز دوست بھی مجھے اس خیال سے تحقیر کی نگاہوں سے دیکھنے لگے کہ گویا میں جماعت میں فتنہ
ڈالنے والا ہوں ۔ ہم نے ایک مجلس بنائی ہوئی تھی جس میں تقریروں کی مشق کی جاتی تھی ،
حضرت خلیفہ اول اس کے صدر تھے مگر ان لوگوں نے اس کے اجلاس کا پروگرام ایسا بنایا کہ
میری تقریر اس میں نہ ہو سکے ۔ چنانچہ ایک دن جب میں حضرت خلیفہ اول کے پاس اس لئے گیا
کہ پروگرام میں اس طرح تبدیلی کی جائے تو ایک دوست نے بڑے غصہ سے کہا کہ ہم یہاں
تمہاری تقریریں سننے کیلئے نہیں آئے۔ یہی لوگ ہر قسم کے انتظامات پر قابض تھے، سیکرٹری بھی
انہی میں سے تھا ، رسالوں کی ایڈیٹڑی پر بھی یہی قابض تھے اور یہ سب مجھے بدنام کر رہے تھے۔
ایسی حالت میں ۱۹۱۴ء میں حضرت خلیفہ اول کا انتقال ہو گیا۔ ان کی وفات سے قبل
ہی مولوی محمد علی صاحب نے خفیہ طور پر ایک ٹریکٹ چھاپ کر رکھا ہوا تھا کہ مولوی صاحب
کی وفات کے بعد کسی خلیفہ کی ضرورت نہیں ۔ حضرت خلیفہ اول کی وفات سے قبل جب میں
نے انہیں کہا کہ ہمیں مل کر یہ اعلان کرنا چاہئے کہ ہم میں کوئی اختلاف و جھگڑا وغیرہ نہیں تھا
انہوں نے مجھے یہ جواب دیا کہ ان باتوں کا قادیان سے باہر کسی کو علم بھی نہیں کیا ضرورت
ہے کہ اس بارہ میں کوئی اعلان لکھا جائے مگر خود خفیہ طور پر یہ ٹریکٹ چھپوا کر رکھ چھوڑا کہ حضرت
مسیح موعود علیہ السلام نے جماعت کا نظام انجمن کے سپر د کیا ہے خلافت کی کوئی ضرورت نہیں ۔
حضرت خلیفہ اول کی بیعت تو اس لئے کر لی گئی تھی کہ آپ قابل اور بزرگ آدمی تھے۔ میں نے
یہ دیکھ کر مولوی محمد علی صاحب سے کہا کہ جماعت میں اتفاق رہنا چاہئے اور اس کو قائم رکھنے کے
لئے میں یہ پیشکش کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کی پارٹی جس کو بھی خلیفہ منتخب کرے میں اُس کی
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۵۳
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
بیعت کرلوں گا اور جن لوگوں کے متعلق یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ میری پارٹی میں ہیں اُن کا جب کوئی
ہیڈ نہ رہے گا تو وہ بھی خود بخود بیعت کر لیں گے ۔ مگر مولوی صاحب نے کہا ہم خلافت کے قائل
ہی نہیں اس لئے یہ صورت منظور نہیں کر سکتے ۔ مولوی صاحب نے میری اس قربانی کو جو میں
جماعت میں اتفاق قائم رکھنے کی غرض سے کرنے کو تیار تھا رڈ کر دیا۔ میں نے اصرار اور خوشامد
سے ان کو اس بات پر آمادہ کرنا چاہا مگر وہ نہ مانے ۔ آخر اللہ تعالیٰ کی مشیت کے ماتحت جماعت
پر اکٹھی ہوگئی ۔
میرے
ے ہاتھ پرا
میں وہ شخص ہوں جو ظاہری تعلیم کے لحاظ سے کورا ہوں ۔ یوں تو میں نے انٹرنس کا امتحان
بھی دیا مگر یہ یاد نہیں کہ کوئی امتحان پاس بھی کیا ہو ۔ پھر دینی تعلیم بھی میں نے کسی مدرسہ میں نہیں
پائی اور ظاہر ہے کہ ایسے شخص کا انتخاب بطور خلیفہ عقل کے خلاف بات ہے اگر عقل سے کام لیا
جاتا تو مولوی محمد علی صاحب اور مولوی محمد احسن صاحب وغیرہ میں سے کوئی خلیفہ ہونا چاہئے تھا۔
چنانچہ میرے اپنے ایک برادر نسبتی اور بچپن کے دوست نے مجھے سنایا کہ میں یہ ارادہ کر کے آیا
تھا کہ مولوی محمد علی محمد علی صاحب یا مولوی محمد احسن صاحب کی بیعت کروں گا اور خود میں نے بھی ۔
پیشکش کی تھی جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں مگر خدا کی قدرت کہ جب جماعت کے لوگ جمع ہوئے
تو مولوی محمد علی صاحب نے یہ تقریر کرنی چاہی کہ کوئی خلیفہ نہیں ہونا چاہئے مگر جماعت کے لوگوں
نے کہا کہ چونکہ جماعت خلافت پر ایمان رکھتی ہے اس لئے اس بارہ میں وہ آپ کی بات سننے
کے لئے تیار نہیں ۔ اس پر وہ لوگ مسجد سے چلے گئے اور میں جس کی نہ صحت اس قابل تھی اور نہ
تعلیم اس کے ہاتھ پر جماعت جمع ہوگئی ۔ اور یہ لوگ مخالف تھے اور اُس زمانہ کے اخبارات کے
فائل گواہ ہیں کہ یہ لوگ خود کہتے ہیں کہ پانچ فیصدی ہی لوگوں نے مرزا محمود احمد کی بیعت کی ہے
اور باقی ہمارے ساتھ ے ساتھ ہیں اور مالی حالت یہ تھی کہ خزانہ میں صہ کہ خزانہ میں صرف ۱۴ آنے تھے اور اٹھارہ ہزار
کے بل قابل ادائیگی تھے ایسے حالات میں وہ لوگ جو جماعت میں بارسوخ تھے قادیان کو چھوڑ
کر لاہور چلے گئے ۔ اور اُس وقت وہ آئندہ کے متعلق جو امید میں رکھتے تھے اُس کا اندازہ اس
بات سے ہو سکتا ہے کہ ان میں سے ایک یعنی ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب نے قادیان کے
ہائی سکول کی عمارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم تو یہاں سے جا رہے ہیں لیکن ابھی