اہالیانِ لدھیانہ سے خطاب
انوارالعلوم (جلد 17), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۵۴
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
دس سال نہیں گزرنے پائیں گے کہ ان عمارتوں پر عیسائیوں کا قبضہ ہوگا۔ تو ایسے حالات میں ل نہیں گزرنے پائیں گے کہ ان عمارتو
جماعت کی امامت ایک ایسے ایسے شخص کے سپر د ہوئی جو نہ دُنیوی سپرد ہوئی جو نہ دُنیوی علوم رکھتا تھا اور نہ دینی مگر جیسا
که حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی میں خبر دی گئی تھی اللہ تعالیٰ کا اِس کے متعلق یہ وعدہ تھا
کہ وہ ظاہری اور باطنی علوم سے پُر کیا جائے گا اور خدا تعالیٰ اُسے آسمان سے اپنے علوم سکھائے
گا اور فرشتے وہ علوم اُسے پڑھائیں گے جو دین کے لئے ضروری ہیں ۔ میری حالت یہ تھی کہ
میں انگریزی کی دو سطر میں بھی صحیح نہیں لکھ سکتا تھا لیکن اللہ تعالی نے اپنے فضل سے خود میری ایسی
تربیت کی کہ ہر علم میں مجھے ملکہ عطا کیا اور ہر قسم کے علوم سکھائے۔ میں نے کئی دفعہ یہ دعوی کیا ہے
کہ کسی علم کا کوئی کتنا بھی ماہر کیوں نہ ہو وہ اپنے علم کے رو سے قرآن کریم پر کوئی اعتراض کرے
میں خدا تعالیٰ کے فضل سے اُسے مُسکت جواب دوں گا۔ پھر ( با وجود اس کے کہ ہماری جماعت
ایک مذہبی جماعت ہے اور میں سیاسی آدمی نہیں ) سیاسیات میں بھی خدا تعالیٰ نے مجھے ایسا ملکہ
اور شعور عطا کیا کہ سر فضل حسین صاحب نے ایک دفعہ مجھے کہلا بھیجا کہ آپ سیاسیات میں کیوں
دخل نہیں دیتے ؟ مولوی فضل الحق صاحب صاحب سابق وزیر اعظم بنگال اور عبداللہ سہروردی صاحب
نے کہا کہ ہم آپ کے سیاسی مرید ہیں اور ڈاکٹر محمود صاحب نے میرے ایک سیاسی رسالہ کا ذکر
کر کے کہا کہ میں اسے ہر وقت جیب میں رکھتا ہوں ۔ غرض اللہ تعالیٰ کے فضل سے سیاسی امور
میں بھی ہمیشہ میرا مشورہ ٹھیک ثابت ہوا ہے ۔ جب دہلی میں خلافت کا نفرنس ہوئی تو مجھے بھی اُس
میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ۔ میں نے ایک رسالہ رکھ کر وہاں تقسیم کرانے کے لئے بھیج دیا
اور اُس میں بعض مشورے اِس تحریک کی کامیابی کے لئے دیئے مگر اُس وقت کار پردازوں نے
اُن پر توجہ نہ کی اور عمل کرنے سے انکار کر دیا مگر وفات سے کچھ عرصہ قبل مولانا شوکت علی صاحب
مجھ سے ملے تو انہوں نے بتایا کہ فلاں فلاں وجہ سے ہماری یہ تحریک فیل ہو گئی ہے۔ میں نے کہا ہوگئی
کہ میں نے فلاں فلاں مشورہ آپ لوگوں کو دیا تھا اگر آپ اُن پر عمل کرتے تو آج نا کامی کا منہ
دیکھنا نہ پڑتا ۔ انہوں نے افسوس کے ساتھ اس بات کا اظہار کیا کہ مجھے آپ کا وہ رسالہ نہیں
ملا ۔ تو اللہ تعالیٰ نے سیاسیات میں بھی مجھے راہنمائی کی توفیق دی ۔
اسی طرح اقتصادیات میں بھی اللہ تعالیٰ نے مجھے راہنمائی کی توفیق دی جس کے نتیجہ میں
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۵۵
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
جماعت کا قدم بلندی کی طرف اُٹھا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے قرآن کریم میں نے فرشتوں
سے پڑھا ہے اور میں دعوئی سے کہہ سکتا ہوں کہ آج اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے علم کے ماتحت دنیا تعالیٰ
کے پردہ پر قرآن کریم کے مسائل کو حل کرنے کے لئے مجھ سے بڑھ کر کوئی نہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے
اپنے فضل کے ماتحت الہام اور وحی سے ایسے معانی قرآن کریم کے مجھے سمجھائے ہیں کہ اسلام
اور قرآن کریم پر سے سب اعتراضات دور ہو جاتے ہیں اور سننے والا اس کی خوبی کو تسلیم کرنے
پر مجبور ہو جاتا ہے۔ غرض یہ پیشگوئی اللہ تعالیٰ نے ایسے حالات میں پوری کی کہ بظاہر اس کے
پورا ہونے کی توقع نہ کی جاسکتی تھی۔ مجھ میں کوئی ذاتی خوبی نہ تھی ، کوئی علم نہ تھا مگر الہام میں کہا
گیا تھا کہ وہ لڑکا الہام الہی سے حصہ پائے گا اور اللہ تعالیٰ نے بچپن میں مجھے غیب کی خبروں سے
آگاہ کیا اور اس زمانے میں تو یہ نشان اس کثرت سے ظاہر ہوا ہے کہ شدید ترین مخالف کے
لئے بھی انکار کی گنجائش نہیں ۔ ستمبر ۱۹۴۰ ء میں میں شملہ میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کے
ہاں ٹھہرا ہوا تھا کہ میں نے وہاں خواب میں دیکھا کہ لیبیا کی طرف سے انگریزی علاقہ کی طرف
اطالوی فوجیں بڑھ رہی ہیں ۔ انگریزی فوجیں اُن کا مقابلہ کرتی ہیں مگر اُن کے قدم جمتے نہیں
یہاں تک کہ اُنہوں نے پیچھے ہٹنا شروع کر دیا۔ میدانِ جنگ مجھے ایک ہال کی شکل میں دکھایا
گیا جس کی ایک طرف دروازہ کی جگہ سیڑھیاں بنی ہوئی ہیں اور وہ سیڑھیاں اُس ہال میں اُترتی
ہیں۔ میں نے دیکھا کہ پہلے تو انگریزی فوجیں سیڑھیوں کے دوسرے سرے پر دشمن سے لڑ رہی
ہیں مگر پھر دشمن کے دباؤ کو برداشت نہ کرتے ہوئے انہوں نے آہستہ آہستہ اپنی سیڑھیوں پر
سے اُتر نا شروع کیا اور دشمن کی فوجوں نے آگے بڑھنا شروع کیا۔ انگریزی فوجیں لڑتی ہیں مگر
پھر سیڑھیوں پر سے اُترنے پر مجبور ہو جاتی ہیں یہاں تک کہ تمام سیڑھیاں ختم ہوگئیں اور انگریزی
فوجیں ہال میں اُتر آئیں اور دشمن کی فوج بھی اُن کے پیچھے ہال میں اُترنے لگ گئی جب میں
نے رویا میں اس طرح انگریزی فوجوں کو پیچھے ہٹتے دیکھا تو گھبرا گیا کہ اب کیا ہوگا۔ میں تیزی
سے گھر کی طرف آیا اور میاں بشیر احمد صاحب کو تلاش کیا وہ مجھے ملے تو اُن سے کہا کہ ہم فوج میں
داخل نہیں ہو سکتے کیونکہ ہماری صحت ایسی نہیں کہ فوج میں باقاعدہ بھرتی ہوسکیں ہم باہر سے
انگریزوں کی مدد کر سکتے ہیں آپ کے پاس رائفل ہے اور میرے پاس بھی ، چلو ہم اپنی رائفلیں
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۵۶
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
لیں اور دشمن پر حملہ کر دیں ۔ چنانچہ میں اُن کو اپنے ساتھ لیکر وہاں گیا۔ اُس وقت لڑائی گو ہال
میں ہو رہی تھی مگر ہم باہر کھڑے ہو کر اندر کا تمام نظارہ دیکھ رہے ہیں ۔ وہاں ایک جگہ جھاڑی
دیکھ کر میں لیٹ گیا یا دو زانو ہو گیا اور میں نے کچھ فائر کئے ۔ ان فائروں کے بعد اٹلی والوں کو
انگریزی فوج دبانے لگی اور پھر اُنہی سیڑھیوں پر واپس چڑھنا شروع کیا جن پر سے اتری تھیں ۔
انگریزی فوج دشمن کو دباتے دباتے دوسرے سرے تک بڑھ گئی اور اُس وقت مجھے آواز آئی کہ
ایسا دو تین بار ہو چکا ہے ۔۵
چوہدری صاحب وائسرائے کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے جارہے تھے، انہوں
نے کہا کہ میں یہ خواب وہاں سناؤں گا ۔ چنانچہ انہوں نے ممبروں سے اس کا ذکر کیا اور انہیں
بتایا کہ ہمارے امام کو اللہ تعالیٰ نے بتا دیا ہے کہ لیبیا کی لڑائی میں پہلے انگریز کمزور ہوں گے مگر
آخر فتح پا جائیں گے ۔ لیتھویٹ، وائسرائے کے پرائیوٹ سیکرٹری تھے انہوں نے کہا کہ میں یہ
خواب خود امام جماعت احمدیہ کی زبان سے سننا چاہتا ہوں ۔ چنانچہ چو ہدری صاحب اگلے روز
کیلئے اُن کو چائے کی دعوت دے آئے اُنہوں نے مجھ سے کہا کہ میں یہ خواب اُن کو سناؤں۔ چنانچہ
میں نے سنائی اور آخر بالکل اُسی طرح ہوا جس طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا تھا اور اللہ تعالیٰ نے
میری دعاؤں سے آخری فتح انگریزوں کو عطا کر دی جیسا کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے بتایا تھا ۔ دشمن مصر
کی سرحد کے اندر آ کر واپس بھاگا ۔ العالمین کے محاذ پر جب لڑائی شروع ہوئی تو مسٹر چرچل
نے کہا تھا کہ اگر اب ہم یہاں سے ہٹے تو پھر قدم نہ جم سکیں گے ۔ العالمین کے محاذ پر ایک طرف
سمندر اور دوسری طرف دلدلیں تھیں اور ایک تنگ علاقہ میں لڑائی ہو رہی تھی اور انگریز خود
مانتے ہیں کہ اگر ایسا نہ ہوتا تو جرمن دائیں بائیں سے حملہ کر کے ضرور کامیاب ہو جاتے ۔ تو
اللہ تعالیٰ نے بظاہر شکست کو فتح سے بدل دیا اور یہ ایک ایسی بات ہے جس کے خود انگریز بھی گواہ
ہیں۔ غرض العالمین کے محاذ پر اللہ تعالیٰ نے اُن کو میری دعاؤں سے فتح دی ۔ اسی طرح اور بھی
کئی واقعات ہیں ۔ ہماری جماعت کے ایک ڈاکٹر مطلوب خان ہیں جو گزشتہ جنگ میں شامل
تھے کانگڑھ کے رہنے والے اور آنکھوں کے علاج میں شہرت رکھتے ہیں ۔ گزشتہ جنگ میں وہ
میدانِ جنگ میں گئے ہوئے تھے کہ اُن کے بوڑھے والدین مجھ سے ملنے آئے ۔ اُن کے والد
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۵۷
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
کی عمر ۸۰۰۷۵ برس کی تھی ۔ وہ کبڑے ہو چکے تھے اور منہ پر جھریاں پڑی ہوئی تھیں وہ مجھے
مل کر گئے اور تھوڑا ہی عرصہ بعد اُن کے بھتیجے نے میرے بھائی میاں شریف احمد صاحب سے ذکر
کیا کہ میرے چچا کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ اُن کو گورنمنٹ کی طرف سے یہ بہار تار آئی آئی ہے کہ
ڈاکٹر مطلوب خان جنگ میں مارے گئے ہیں ۔ اُن کے والدین چونکہ اُنہی دنوں میں مجھے مل کر
گئے تھے اور میں نے ان کے بڑھاپے اور کمزوری کی حالت کو خود دیکھا تھا اس لئے مجھے یہ خبر سن
کر بہت افسوس ہوا اور میں نے دعا کی کہ یا الہی ! ڈاکٹر مطلوب خاں زندہ ہوں ۔
مگر دعا کرتے وقت مجھے یہ خیال بھی آیا کہ گورنمنٹ کی طرف سے یقینی اطلاع ملنے کے
بعد اس دعا کے کیا معنی ہیں ۔ مجھے چاہئے کہ اپنے نفس کو اِس دعا سے روکوں مگر پھر بھی میں دعا
کرتا گیا۔ اس پر مجھے رویا میں دکھایا گیا کہ اطلاع آئی ہے کہ ڈاکٹر مطلوب خاں زندہ ہیں اور
تین دن کے بعد زندہ ہو گئے ہیں۔ میں نے اپنے بھائی مرزا شریف احمد صاحب سے ذکر کیا اور
اُنہوں نے مطلوب خاں کے چچا زاد بھائی کو بتایا اور انہوں نے اپنے چچا کو لکھ دیا اور آخر
ڈاکٹر صاحب کا اپنا تا ر اُن کے والدین کو ملا کہ میں زندہ ہوں ۔ اس پر سب حیران تھے کہ یہ کیا
بات ہے ، گورنمنٹ کی اطلاع تھی کہ مارے گئے اور اُن کی تاریہ ہے کہ میں زندہ ہوں ۔ اُن کو
لکھا گیا کہ کیا معاملہ ہے؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ ہم لوگ عرب کے ساتھ لڑنے کے لئے جا
رہے تھے کہ میرا ایک سکھ دوست جو ڈاکٹر تھا مجھ سے ملنے آیا وہ تھا تو سکھ مگر کیس نہ تھے، داڑھی
تھی ، رنگ وغیرہ بھی یکساں اں ہی ہی تھا تھا لڑائی لڑائی ہوئی ہوئی تو تو وہ وہ سکھ سکھ مارا گیا اور مجھے عرب قید کر کے کے ۔ لے گئے ۔
سکھ چونکہ بری طرح زخمی ہو چکا تھا اس لئے اچھی طرح پہچانا نہ جاتا تھا اور سرکاری ریکارڈ کے
رو سے وہاں کوئی اور ڈاکٹر تھا ہی نہیں اِس لئے اُس کی داڑھی وغیرہ سے یہ اندازہ کر لیا گیا کہ
میں مارا گیا ہوں ۔عربوں نے جہاں مجھے قید کیا ہوا تھا وہاں انگریزوں نے بم باری کی اور عرب
گاؤں چھوڑ کر بھاگ گئے اور میں تین دن کے بعد وہاں سے واپس اپنے کیمپ میں آ گیا۔ اب
غور کریں کیا کوئی انسانی دماغ ایسی بات بنا سکتا ہے، یہ کتنی عظیم الشان علامات ہیں ۔
یہ لوگ زندہ ہیں اور کوئی چاہے تو حلفاً ان سے دریافت کر سکتا ہے۔ پھر ان پیشگوئیوں
کے عیسائی گواہ ہیں جن کے مذہب کو مٹانے کے لئے ہم کھڑے ہیں ۔ پھر گورنمنٹ کے ریکارڈ
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۵۸
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
ان کے پورا ہونے پر گواہ ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے کثرت سے مجھے قبل از وقت ایسی
خبریں دیں جو اپنے وقت پر پوری ہوئیں مگر میں اس وقت تفاصیل میں نہیں جا سکتا۔ بہر حال
اللہ تعالیٰ اپنے منشاء کے مطابق جب چاہے رؤیا کے ذریعہ غیب پر مشتمل خبریں مجھے دیتا ہے۔ پھر
اس کے ساتھ جماعت کی امامت کے متعلق جیسا کہ میں بیان کر چکا ہوں مجھے اللہ تعالیٰ نے ایسے
وقت میں منتخب کیا جب خزانہ میں چند آنے تھے اور ہزاروں روپیہ قرض تھا اور جو لوگ جماعت
کے لیڈر تھے وہ چھوڑ کر جا جا۔ چکے تھے اور خیال کیا جاتا تھا کہ اب یہ جماعت برباد ہو جائے گی ۔ مگر
واقعہ یہ ہے کہ جب سلسلہ کی باگ میرے ہاتھ میں آئی تو ہندوستان سے باہر کوئی ایک مشن بھی
نہ تھا مگر اللہ تعالیٰ نے مجھے توفیق دی اور میں نے خلافت کے پہلے سال ہی انگلستان میں مشن قائم
کر دیا ۔ اللہ تعالیٰ نے خود لوگوں کے قلوب میں الہام کیا اور انہوں نے اپنی زندگیاں
اشاعت اسلام کیلئے وقف کیں اور اس طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے وہ مشنری دیئے جو تمام دنیا میں
پھیل گئے حتی کہ سخت خطرات کے دنوں میں پاسپورٹ کے بغیر روس میں گھس گئے ۔ قیدیں
کاٹیں ، جیلوں میں مصائب برداشت کئے ، ماریں کھائیں مگر تبلیغ کی ۔ افغانستان میں گئے اور
وہاں سنگسار ہوئے مگر احمدیت کے پیغام کو وہاں پہنچا دیا ۔ اُن کو طرح طرح کی تکالیف بھی دی
گئیں مگر وہ اپنے کام سے نہ رکے۔ پھر وہ سپین میں گئے ، اٹلی گئے ، ہنگری گئے ، یوگوسلاویہ،
بلغاریہ، رومانیہ، جرمنی، پولینڈ ، البانیہ، یونان ، چیکوسلواکیہ، فرانس میں پہنچے ۔ ایران ، عرب،
مصر، شام اور فلسطین میں گئے اور اللہ تعالیٰ کا پیغام پہنچایا۔ وہ افریقہ کے تمام ممالک میں پہنچے۔
گولڈ کوسٹ ، یوگنڈا ، ٹانگا نیکا ، نٹال میں گئے ۔ غرض دنیا کا کوئی علاقہ اور کوئی ملک نہیں جہاں
میرے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے وہ باتیں پوری نہ کیں ۔ جنوبی امریکہ اور شمالی امریکہ میں احمدی مبلغ
گئے اور اس طرح دنیا کے گوشہ گوشہ میں میری طرف سے مشنری گئے اور اسلام کی تبلیغ کی اور
آج دنیا میں میرے سوا کوئی ایک بھی مسلمان ایسا نہیں کہ جس کے ذریعہ دنیا کے تمام براعظموں
میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے والے پیدا ہوئے ہوں ۔ جس کے ذریعہ شمالی اور
جنوبی امریکہ، فرانس، انگلستان اور دوسرے یورپین ممالک کے عیسائیوں میں ایسے لوگ پیدا
ہوئے ہوں جو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں ۔ اسی طرح سماٹرا ، جاوا، بور نیو،
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۵۹
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
سٹریٹ سیٹلمنٹ کے کے بُت پرست اور عیسائی آب درود بھیجتے ہیں ۔ مغربی افریقہ کے تین ممالک
میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہزار ہا لوگ عیسائیت سے تائب ہو کر مسلمان ہو چکے ہیں اور یہ سب
کچھ میرے ذریعہ سے ہوا۔ پھر میرے ہی ذریعہ مشرقی افریقہ کی پُرانی اقوام ہزاروں کی تعداد
میں عیسائیت یا بت پرستی کو چھوڑ کر رسول کریم ﷺ پر درود بھیجنے لگی ہیں اور اس طرح اللہ تعالیٰ
نے آپ سے مقام محمود کا جو وعدہ فرمایا تھا اس کا ایک حصہ مجھ محمود کے ذریعہ بھی اس طرح پورا
کرایا کہ میرے بھیجے ہوئے واعظوں کے ذریعہ ہزاروں لوگ مسلمان ہو کر آپ پر درود بھیج
رہے ہیں ۔ وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر بھی درود بھیجتے ہیں اور وہ میرے بھی ممنون ہیں جو
اُنہیں کھینچ کر جنت میں لے گیا اور اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا کے ہر گوشہ میں
ہزاروں کی تعداد میں ایسے لوگ موجود ہیں جو میرے نام اور کام سے واقف ہیں اور جو میرے
کہنے پر اسلام کی خاطر جان و مال کی قربانی کرنے کیلئے تیار ہیں اور یہ اُس فرزند کی ایک بہت
بڑی علامت تھی جس کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی میں ہے۔ حضرت مسیح موعود
بیان
علیہ السلام نے اُس کی ساٹھ علامات بیان فرمائی ہیں اور ان سب کے متعلق اس وقت میں
نہیں کر سکتا بلکہ آج میں جو کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ دسمبر ۱۹۴۳ء میں میری بیوی
شدید بیمار تھیں اور میں انہیں علاج کیلئے لاہور لے گیا۔ وہاں ہوشیار پور ہی کے رہنے والے اور
شیخ مہر علی صاحب ہوشیار پوری کی برادری سے تعلق رکھنے والے شیخ نیاز محمد صاحب کے مکان
میں جس میں آجکل شیخ بشیر احمد صاحب رہتے ہیں میں ٹھہرا ہوا تھا کہ میں نے وہاں ایک رویا
دیکھا۔ اس میں شبہ نہیں کہ اُس موعود فرزند کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو علامات
بیان فرمائی ہیں اُن میں سے کئی ایک کے پورا ہونے کی وجہ سے ہماری جماعت کے بہت سے
لوگ یہ کہتے تھے کہ یہ پیشگوئی میرے ہی متعلق ہے مگر میں ہمیشہ یہی کہتا تھا کہ جب تک اللہ تعالیٰ
مجھے یہ حکم نہ دے کہ میں کوئی ایسا اعلان کروں میں نہیں کروں گا ۔ آخر وہ دن آ گیا جب
خدا تعالیٰ نے میری زبان سے اس کا اعلان کرانا تھا۔ ایک رات میں سویا ہوا تھا کہ میں نے
خواب میں دیکھا کہ میں ایک مقام پر ہوں جہاں جنگ ہو رہی ہے وہاں کچھ عمارتیں ہیں ، نہ
معلوم وہ گڑھیاں ہیں یاٹر نچز ہیں ، بہر حال وہ جنگ کے ساتھ تعلق رکھنے والی کچھ عمارتیں
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۶۰
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
ہیں ۔ وہاں کچھ لوگ ہیں جن کے متعلق میں نہیں جانتا کہ آیا وہ ہماری جماعت کے لوگ ہیں یا
یونہی مجھے اُن سے تعلق ہے، میں ان کے پاس ہوں ۔ اتنے میں مجھے یوں معلوم ہوتا ہے جیسے
جرمن فوج نے جو اس فوج سے کہ جس کے پاس میں ہوں برسر پیکار ہے یہ معلوم کر لیا کہ میں
وہاں ہوں اور اُس نے اُس مقام پر حملہ کر دیا ہے اور وہ حملہ اتنا شدید ہے کہ اُس جگہ کی فوج نے
پسپا ہونا شروع کر دیا ۔ یہ کہ وہ انگریزی فوج تھی یا امریکن فوج یا کوئی اور فوج تھی اس کا مجھے اُس
وقت کوئی خیال نہیں آیا۔ بہر حال وہاں جو فوج تھی اُس کو جرمنوں سے دینا پڑا اور اُس مقام کو
چھوڑ کر وہ پیچھے ہٹ گئی جب وہ فوج پیچھے ہٹی تو جرمن اُس عمارت میں داخل ہو گئے جس میں میں
تھا۔ تب میں خواب میں کہتا ہوں دشمن کی جگہ پر رہنا درست نہیں اور یہ مناسب نہیں کہ اب اس
جگہ ٹھہرا جائے یہاں سے ہمیں بھاگ چلنا چاہئے ۔ اُس وقت میں رویا میں صرف یہی نہیں کہ
تیزی سے چلتا ہوں بلکہ دوڑتا ہوں ۔ میرے ساتھ کچھ اور لوگ بھی ہیں اور وہ بھی میرے ساتھ
ہی دوڑتے ہیں اور جب میں نے دوڑنا شروع کیا تو رویا میں مجھے یوں معلوم ہوا جیسے میں
انسانی مقدرت سے زیادہ تیزی کے ساتھ دوڑ رہا ہوں اور کوئی ایسی زبردست طاقت مجھے تیزی
سے لے جا رہی ہے کہ میلوں میں ایک آن میں طے کرتا جا رہا ہوں ۔ اُس وقت میرے ساتھیوں
کو بھی دوڑنے کی ایسی ہی طاقت دی گئی مگر پھر بھی وہ مجھ سے بہت پیچھے رہ جاتے ہیں اور میرے
پیچھے ہی جرمنی فوج کے سپاہی میری گرفتاری کے لئے دوڑتے آ رہے ہیں مگر شاید ایک منٹ بھی
نہیں گزرا ہو گا کہ مجھے رویا میں یوں معلوم ہوا کہ جرمن سپاہی بہت پیچھے رہ گئے ہیں مگر میں چلتا
چلا جاتا ہوں اور یوں معلوم ہوتا ہے کہ زمین میرے پیروں کے نیچے سمٹتی چلی جا رہی ہے یہاں
تک کہ میں ایک ایسے علاقہ میں پہنچا جو دامن کوہ کہلانے کا مستحق ہے ۔ ہاں جس وقت جرمن فوج
نے حملہ کیا ہے رویا میں مجھے یاد آتا ہے کہ کسی سابق نبی کی کوئی پیشگوئی ہے یا خود میری کوئی
پیشگوئی ، اُس میں اِس واقعہ کی خبر پہلے سے دی گئی تھی اور تمام نقشہ بھی بتایا گیا تھا کہ جب وہ
موعود اس مقام سے دوڑے گا تو اِس اِس طرح دوڑے گا اور پھر فلاں جگہ جائے گا ۔ چنانچہ رویا
میں جہاں میں پہنچا ہوں وہ مقام اُس پہلی پیشگوئی کے عین مطابق ہے اور مجھے معلوم ہوتا ہے کہ
پیشگوئی میں اس امر کا بھی ذکر ہے کہ ایک خاص رستہ ہے جسے میں اختیار کروں گا اور اُس رستہ
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۶۱
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
کے اختیار کرنے کی وجہ سے دنیا میں بہت اہم تغیرات ہوں گے اور دشمن مجھے گرفتار کرنے میں
ناکام رہے گا ۔ چنانچہ جب میں یہ خیال کرتا ہوں تو اُس مقام پر مجھے کئی پگ ڈنڈیاں نظر آتی
ہیں جن میں سے کوئی کسی طرف جاتی ہے اور کوئی کسی طرف ۔ میں اُن پک ڈنڈیوں کے
بالمقابل دوڑتا چلا گیا ہوں تا معلوم کروں کہ پیشگوئی کے مطابق مجھے کس کس راستہ پر جانا چاہئے
اور میں اپنے دل میں یہ خیال کرتا ہوں کہ مجھے تو یہ معلوم نہیں کہ میں نے کسی راستہ سے جانا ہے
ایسا راستہ
اور میرا کس راستہ سے جانا خدائی پیشگوئی کے مطابق ہے ایسا نہ ہو میں غلطی سے کوئی ایسار
اختیار کرلوں جس کا پیشگوئی میں ذکر نہیں ۔ اُس وقت میں اُس سڑک کی طرف جا رہا ہوں جو
سب کے آخر میں بائیں طرف ہے۔ اُس وقت میں دیکھتا ہوں کہ مجھ سے کچھ فاصلہ پر میرا ایک
اور ساتھی ہے اور وہ اور وہ مجھے آواز دے کر کہتا ہے کہ اس سڑک پر نہیں دوسری سڑک پر جا ئیں اور
میں اُس کے کہنے پر اس سڑک کی طرف جو بہت دُور ہٹ کر ہے واپس لوٹتا ہوں ۔ وہ جس
سڑک کی طرف مجھے آوازیں دے رہا ہے انتہائی دائیں طرف ہے اور جس سڑک کو میں نے
اختیار کیا تھا وہ انتہائی بائیں طرف تھی پس چونکہ میں انتہائی بائیں طرف تھا اور جس طرف وہ
مجھے بلا رہا تھا وہ انتہائی دائیں طرف تھی اس لئے میں لوٹ کر اُس سڑک کی طرف چلا ۔ مگر جس
وقت میں پیچھے کی طرف واپس ہٹا ایسا معلوم ہوا کہ میں کسی زبر دست طاقت کے قبضہ میں ہوں
اور اُس زبردست طاقت نے مجھے پکڑ کر درمیان میں سے گزرنے والی ایک پک ڈنڈی پر چلا
دیا۔ میرا ساتھی مجھے آوازیں دیتا چلا جاتا ہے کہ اُس طرف نہیں اس طرف ، اُس طرف نہیں اس
طرف ۔ مگر میں اپنے آپ کو بالکل بے بس پاتا ہوں اور درمیانی پگ ڈنڈی پر بھاگتا چلا جاتا
ہوں ۔ جب میں تھوڑی دور چلا تو مجھے وہ نشانات نظر آنے لگے جو پیشگوئی میں بیان کئے گئے
تھے اور میں کہتا ہوں میں اُسی راستہ پر آ گیا جو خدا تعالیٰ نے پیشگوئی میں بیان فرمایا تھا۔ اُس
وقت رویا میں میں اس کی کچھ تو جیبہ بھی کرتا ہوں کہ میں درمیانی پک ڈنڈی پر جو چلا ہوں تو اس
کا کیا مطلب ہے۔ چنانچہ جس وقت میری آنکھ کھلی معا مجھے خیال آیا کہ دایاں اور بایاں راستہ
جو رویا میں دکھایا گیا ہے اس میں بائیں رستہ سے مراد خالص دُنیوی کوششیں اور تدبیریں ہیں
اور دائیں رستہ سے مردا خالص دینی طریق ، دعا اور عبادتیں وغیرہ ہیں اور اللہ تعالیٰ نے مجھے
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۶۲
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
بتایا ہے کہ ہماری جماعت کی ترقی درمیانی راستے پر چلنے سے ہوگی ۔ یعنی کچھ تدبیریں اور کوششیں
ہوں گی اور کچھ دعائیں اور تقدیریں ہوں گی اور پھر یہ بھی میرے ذہن میں آیا کہ دیکھو !
قرآن شریف نے اُمت محمدیہ کو اُمَّةً وَسَطاً قرار دیا ہے اس وسطی راستہ پر چلنے کے یہی معنی ہیں
کہ یہ امت اسلام کا کامل نمونہ ہوگی اور چھوٹی پگڈنڈی کی یہ تعبیر ہے کہ راستہ گو درست راستہ
ہے مگر اس میں مشکلات بھی ہوتی ہیں ۔ غرض میں اُس راستہ پر چلنا شروع ہوا اور مجھے یوں
معلوم ہوا کہ دشمن بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ اتنی دور کہ نہ اُس کے قدموں کی آہٹ سنائی دیتی ہے
اور نہ اُس کے آنے کا کوئی امکان پایا جاتا ہے۔ مگر ساتھ ہی میرے ساتھیوں کے پیروں کی
آہٹیں بھی کمزور ہوتی چلی جاتی ہیں اور وہ بھی بہت پیچھے رہ گئے ہیں مگر میں دوڑتا چلا جاتا ہوں
اور زمین میرے پیروں کے نیچے سمٹتی چلی جا رہی ہے۔ اُس وقت میں کہتا ہوں کہ اس واقعہ کے
متعلق جو پیشگوئی تھی اُس میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اس راستہ کے بعد پانی آئے گا اور اُس پانی کو
عبور کرنا بہت مشکل ہوگا ۔ اُس وقت میں رستے پر چلتا تو چلا جاتا ہوں مگر ساتھ ہی کہتا ہوں وہ
پانی کہاں ہے؟ جب میں نے یہ کہا وہ پانی کہاں ہے تو یکدم میں نے دیکھا کہ میں ایک بہت
بڑی جھیل کے کنارے پر کھڑا ہوں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس جھیل کے پار ہو جانا پیشگوئی کے
مطابق ضروری ہے ۔ میں نے اُس وقت دیکھا کہ جھیل پر کچھ چیزیں تیر رہی ہیں وہ ایسی لمبی ہیں
جیسے سانپ ہوتے ہیں اور ایسی باریک اور ہلکی چیزوں سے بنی ہوئی ہیں جیسے بیر A وغیرہ کے
گھونسلے نہایت باریک تنکوں کے ہوتے ہیں ۔ وہ اُوپر سے گول ہیں جیسے اژدہا کی پیٹھ ہوتی ہے
اور رنگ ایسا ہے جیسے بیسے کے گھونسلے سے سفیدی زردی اور خاکی رنگ ملا ہوا، وہ پانی پر تیر
رہی ہیں اور ان کے اوپر کچھ لوگ سوار ہیں جو اُن کو چلا رہے ہیں ۔ خواب میں میں سمجھتا ہوں یہ
بت پرست قوم ہے اور یہ چیزیں جن پر یہ لوگ سوار ہیں اُن کے بُت ہیں اور یہ سال میں ایک
دفعہ اپنے بتوں کو نہلاتے ہیں اور اب بھی یہ لوگ اپنے بتوں کو نہلانے کی غرض سے مقررہ گھاٹ
کی طرف لے جا رہے ہیں ۔ جب مجھے اور کوئی چیز پار لے جانے کے لئے نظر نہ آئی تو میں نے
زور سے چھلانگ لگائی اور ایک بُت پر سوار ہو گیا۔ تب میں نے سُنا کہ بتوں کے پجاری زور
زور سے مشرکانہ عقائد کا اظہار منتروں اور گیتوں کے ذریعہ سے کرنے لگے ۔ اس پر میں نے
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۶۳
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
دل میں کہا کہ اس وقت خاموش رہنا غیرت کے خلاف ہے اور بڑے زور زور سے میں نے
توحید کی دعوت ان لوگوں کو دینی شروع کی اور شرک کی بُرائیاں بیان کرنے لگا۔ تقریر کرتے
ہوئے مجھے یوں معلوم ہوا کہ میری زبان اُردو نہیں بلکہ عربی ہے چنانچہ میں عربی میں بول رہا
ہوں اور بڑے زور سے تقریر کر رہا ہوں ۔ رویا میں ہی مجھے خیال آتا ہے کہ ان لوگوں کی زبان تو
عربی نہیں یہ میری باتیں کس طرح سمجھیں گے مگر میں محسوس کرتا ہوں کہ گوان کی زبان کوئی اور
ہے مگر یہ میری باتوں کو خوب سمجھتے ہیں ۔ چنانچہ میں اسی طرح اُن کے سامنے عربی میں تقریر کر رہا
ہوں اور تقریر کرتے کرتے بڑے زور سے اُن کو کہتا ہوں کہ تمہارے یہ بہت اس پانی میں غرق
کئے جائیں گے اور خدائے واحد کی حکومت دنیا میں قائم کی جائے گی ۔ ابھی میں یہ تقریر کر ہی رہا
تھا کہ مجھے معلوم ہوا کہ اُس کشتی نمائت والا جس پر میں سوار ہوں یا اُس کے ساتھ کے بُت والا
بت پرستی کو چھوڑ کر میری باتوں پر ایمان لے آیا ہے اور موحد ہو گیا ہے ۔ اس کے بعد اثر بڑھنا
شروع ہوا اور ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا اور تیسرے کے بعد چوتھا اور چوتھے
کے بعد پانچواں شخص میری باتوں
پر ایمان ن لاتا ، مشرکانہ باتوں کو ترک کرتا اور مسلمان ن ہوتا چلا
جاتا ہے۔ اتنے میں ہم جھیل پار کر کے دوسری طرف پہنچ گئے ۔ جب ہم جھیل کے دوسری طرف
پہنچ گئے تو میں اُن کو حکم دیتا ہوں کہ ان بتوں کو جیسا کہ پیشگوئی میں بیان کیا گیا تھا پانی میں غرق
کر دیا جائے ۔ اس پر جو لوگ موحد ہو چکے ہیں وہ بھی اور جو ابھی موحد تو نہیں ہوئے مگر ڈھیلے پڑ
گئے ہیں میرے سامنے جاتے ہیں اور میرے حکم کی تعمیل میں اپنے بتوں کو جھیل میں غرق کر دیتے
ہیں اور میں خواب میں حیران ہوں کہ یہ تو کسی تیرنے والے مادے کے بنے ہوئے تھے یہ اس
آسانی سے جھیل کی تہہ میں کس طرح چلے گئے ۔ صرف پجاری پکڑ کر ان کو پانی میں غوطہ دیتے
ہیں اور وہ پانی کی گہرائی میں جا کر بیٹھ جاتے ہیں۔ اس کے بعد میں کھڑا ہو گیا اور پھر انہیں تبلیغ
کرنے لگ گیا۔ کچھ لوگ تو ایمان لا چکے تھے مگر باقی قوم جو ساحل پر تھی ابھی ایمان نہیں لائی
تھی ۔ اس لئے میں نے اُن کو تبلیغ کرنی شروع کر دی۔ یہ تبلیغ میں اُن کو عربی زبان میں ہی کرتا
ہوں ۔ جب میں انہیں تبلیغ کر رہا ہوں تا کہ باقی لوگ بھی اسلام لے آئیں تو یکدم میری حالت
میں تغیر پیدا ہوتا ہے اور مجھے یوں معلوم ہوتا ہے کہ اب میں نہیں بول رہا بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۶۴
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
سے الہامی طور پر میری زبان پر باتیں جاری کی جا رہی ہیں ۔ جیسے خطبہ الہامیہ تھا جو حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی زبان پر اللہ تعالیٰ کی ط تعالیٰ کی طرف سے جاری ہوا ۔ غرض میرا کلام اُس وقت بند
ہو جاتا ہے اور خدا تعالیٰ میری زبان سے بولنا شروع ہو جاتا ہے۔ بولتے بولتے میں بڑے زور
سے ایک شخص کو جو غالباً سب سے پہلے ایمان لایا تھا، غالبا کا لفظ میں نے اس لئے کہا کہ مجھے
یقین نہیں کہ وہی شخص پہلے ایمان لایا ہو ، ہاں غالب گمان یہی ہے کہ وہی شخص پہلا ایمان لانے
سے
سب سے
والا یا پہلے ایمان لانے والوں میں سے با اثر اور مفید وجو د تھا ، بہر حال میں یہی سمجھتا ہوں کہ وہ
پہلے ایمان لانے والوں میں سے ہے اور میں نے اُس کا اسلامی نام عبدالشکور رکھا
ہے۔ میں اُس کو مخاطب کرتے ہوئے بڑے زور سے کہتا ہوں کہ جیسا کہ پیشگوئیوں میں بیان
کیا گیا ہے میں اب آگے جاؤں گا اس لئے اے عبد الشکور ! تجھ کو میں اس قوم میں اپنا نائب
مقرر کرتا ہوں ۔ تیرا فرض ہوگا کہ میری واپسی تک اپنی قوم میں توحید کو قائم کرے اور شرک کو مٹا
دے اور تیرا فرض ہو گا کہ اپنی قوم کو اسلام کی تعلیم پر عامل بنائے ۔ میں واپس آ کر تجھ سے حساب
لوں گا اور دیکھوں گا کہ تجھے میں نے جن فرائض کی سرانجام دہی کیلئے مقرر کیا ہے ان کو تو نے
کہاں تک ادا کیا ہے ۔ اس کے بعد وہی الہامی حالت جاری رہتی ہے اور میں اسلام کی تعلیم کے
اہم امور کی طرف اُسے توجہ دلاتا ہوں اور کہتا ہوں کہ یہ تیرا فرض ہو گا کہ ان لوگوں کو سکھائے کہ
اللہ ایک ہے اور محمد اس کے بندہ اور اُس کے رسول ہیں اور کلمہ پڑھتا ہوں اور اس کے سکھانے
کا اُسے حکم دیتا ہوں ۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لانے کی اور آپ کی
تعلیم پر عمل کرنے کی اور سب لوگوں کو اس ایمان کی طرف بلانے کی تلقین کرتا ہوں ۔ جس وقت
میں یہ تقریر کر رہا ہوں ( جو خود الہامی ہے ) یوں معلوم ہوتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کے ذکر کے وقت اللہ تعالیٰ نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میری زبان سے بولنے کی
توفیق دی ہے اور آپ فرماتے ہیں اَنَا مُحَمَّدٌ عَبْدُهُ وَ رَسُولُهُ اس کے بعد حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے ذکر پر بھی ایسا ہی ہوتا ہے اور آپ فرماتے ہیں اَنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ ۔
اس کے بعد میں اُن کو اپنی طرف توجہ دلاتا ہوں ۔ چنانچہ اُس وقت میری زبان پر جو فقرہ جاری
ہوا وہ یہ ہے وَأَنَا الْمَسِيحُ الْمَوْعُودُ مَثِيلُهُ وَ خَلِيفَتُهُ اور میں بھی مسیح موعود ہوں یعنی اُس کا
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۶۵
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
مثیل اور اُس کا خلیفہ ہوں ۔ تب خواب میں ہی مجھ پر ایک رعشہ کی سی حالت طاری ہو جاتی ہے
اور میں کہتا ہوں کہ میری زبان پر کیا جاری ہوا اور اس کا کیا مطلب ہے کہ میں مسیح موعود ہوں ۔
اُس وقت معاً میرے ذہن میں یہ بات آئی کہ اس کے آگے جو الفاظ ہیں کہ مثيلة
میں اُس کا نظیر ہوں وَخَلِيفَتُهُ اور اُس کا خلیفہ ہوں ۔ یہ الفاظ اس سوال کو حل کر دیتے ہیں اور
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے الہام کہ وہ حسن واحسان میں تیرا نظیر ہوگا اس کے مطابق اور
اُسے پورا کرنے کیلئے یہ فقرہ میری زبان پر جاری ہوا ہے اور مطلب یہ ہے کہ اُس کا مثیل ہونے
اور اُس کا خلیفہ ہونے کے لحاظ سے ایک رنگ میں میں بھی مسیح موعود ہی ہوں کیونکہ جو کسی کا نظیر
ہوگا اور اس کے اخلاق کو اپنے اندر لے لے گا وہ ایک رنگ میں اُس کا نام پانے کا مستحق بھی
ہوگا۔ پھر میں تقریر کرتے ہوئے کہتا ہوں میں وہ ہوں جس کے ظہور کیلئے انیس سو سال سے
کنواریاں منتظر بیٹھی تھیں اور جب میں کہتا ہوں ” میں وہ ہوں جس کے لئے انیس سو سال سے
کنواریاں اس سمندر کے کنارے پر انتظار کر رہی تھیں، تو میں نے دیکھا کہ کچھ نو جوان عورتیں
اور جو سات یا نو ہیں جن کے لباس صاف ستھرے ہیں دوڑتی ہوئی میری طرف آتی ہیں ۔ مجھے
السَّلَامُ عَلَيْكُمُ کہتی اور ان میں سے بعض برکت حاصل کرنے کیلئے میرے کپڑوں پر ہاتھ
پھیرتی جاتی ہیں اور کہتی ہیں ہاں ہاں ہم تصدیق کرتی ہیں کہ ہم اُنیس سو سال سے آپ کا
انتظار کر رہی تھیں، اس کے بعد میں بڑے زور سے کہتا ہوں کہ میں وہ ہوں جسے
جسے
علوم اسلام
اور علوم عربی اور اس زبان کا فلسفہ ماں کی گود میں اُس کی دونوں چھاتیوں سے دودھ کے ساتھ
پلائے گئے تھے ۔ رویا میں جو ایک سابق پیشگوئی کی طرف مجھے توجہ دلائی گئی تھی اُس میں یہ بھی خبر
تھی کہ ” جب وہ موعود بھاگے گا تو ایک ایسے علاقہ میں پہنچے گا جہاں ایک جھیل ہوگی اور جب وہ
اُس جھیل کو پار کر کے دوسری طرف جائے گا تو وہاں ایک قوم ہو گی جس کو وہ تبلیغ کرے گا اور وہ
اُس کی تبلیغ سے متاثر ہو کر مسلمان ہو جائے گی تب وہ دشمن جس سے وہ موعود بھاگے گا اُس قوم
سے مطالبہ کرے گا کہ اس شخص کو ہمارے حوالے کیا جائے مگر وہ قوم انکار کر دے گی اور کہے گی
کہ ہم لڑ کر مر جائیں گے مگر اسے تمہارے حوالے نہیں کریں گے۔ چنانچہ خواب میں ایسا ہی ہوتا
ہے۔ جرمن قوم کی طرف سے مطالبہ ہوتا ہے کہ تم ان کو ہمارے حوالے کر دو۔ اُس وقت میں
سے
دو