اہالیانِ لدھیانہ سے خطاب
انوارالعلوم (جلد 17), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۶۶
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
خواب میں کہتا ہوں یہ تو بہت تھوڑے ہیں اور دشمن بہت زیادہ ہے مگر وہ قوم با وجود اس کے کہ
ابھی ایک حصہ اُس کا ایمان نہیں لایا بڑے زور سے اعلان کرتی ہے کہ ہم ہرگز ان کو تمہارے
حوالے کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ ہم لڑ کر فنا ہو جائیں گے مگر تمہارے اس مطالبہ کو تسلیم نہیں
کریں گے۔ تب میں کہتا ہوں دیکھو وہ پیشگوئی بھی پوری ہوگئی ۔ اس کے بعد پھر اُن کو ہدایتیں
دے کر اور بار بار توحید قبول کرنے پر زور دے کر اور اسلامی تعلیم کے مطابق زندگی بسر کرنے کی
تلقین کر کے آگے کسی اور مقام کی طرف روانہ ہو گیا ہوں ۔ اُس وقت میں سمجھتا ہوں کہ اس قوم
سے
میں سے اور لو ، اور لوگ بھی جلدی جلدی ایمان لانے والے ہیں ۔ چنانچہ اسی لئے میں اُس شخص
جسے میں نے اُس قوم میں اپنا خلیفہ مقرر کیا ہے کہتا ہوں اب میں واپس آؤں گا تو اے عبدالشکور !
میں دیکھوں گا کہ تیری قوم شرک چھوڑ چکی ہے ، موحد ہو چکی ہے اور اسلام کے تمام احکام پر
کار بند ہو چکی ہے ۔
یہ وہ رؤیا ہے جو میں نے جنوری ۱۹۴۴ء ( مطابق صلح ۱۳۲۳ ہش ) میں دیکھی اور جو غالباً
پانچ اور چھ کی درمیانی شب بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات میں ظاہر کی گئی ۔ جب میری آنکھ
کھلی تو میری نیند بالکل اُڑ گئی اور مجھے سخت گھبراہٹ پیدا ہوئی کیونکہ آنکھ کھلنے پر مجھے یوں محسوس
ہوتا تھا گویا میں اُردو بالکل بھول چکا ہوں اور صرف عربی ہی جانتا ہوں چنانچہ کوئی گھنٹہ بھر تک
میں اس رویا پر غور کرتا اور سوچتا رہا۔ مگر میں نے دیکھا کہ میں عربی میں ہی غور کرتا تھا اور اسی
میں سوال و جواب میرے دل میں آتے تھے ۔
یہ رویا ہے جو اللہ تعالیٰ نے مجھے دکھایا اور چونکہ اس پیشگوئی میں بتایا گیا تھا کہ وہ موعود فر زند
اللہ تعالیٰ کی قدرت اور رحمت کا نشان ہوگا اِس لئے میرا فرض ہوا کہ میں دنیا کو یہ رویا سنا دوں ۔
پس ۲۰ رفروری کو جس دن کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہ پیشگوئی لکھی تھی ہوشیار پور میں
اس کا اعلان کر دیا گیا۔ ۱۲ / مارچ ۱۹۴۴ ء کو لاہور میں ( جہاں مجھے رویا ہوئی تھی ) جلسہ کر کے یہ
رؤیا سنا دی گئی اور آج یہاں اعلان کرنے کیلئے میں آیا ہوں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے
بیعت کا سلسلہ شروع فرمایا تو صرف چالیس آدمیوں نے بیعت کی تھی مگر آج یہ جماعت اللہ تعالیٰ
کے فضل سے لاکھوں افراد پر مشتمل ہے ۔ پچاس ہزار سے زائد تو صرف مغربی افریقہ میں ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۶۷
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
یہ وہ لوگ ہیں جو پہلے ننگے پھرتے تھے اور بالکل وحشی تھے مگر اب دین سیکھ رہے ہیں اور ان میں
سے ہی بعض اب مبلغ اور مدرس بھی ہیں۔ ایسے جنگلوں میں جہاں میلوں میں کوئی آبادی نہیں ملتی
اور جہاں شدید قسم کا ملیریا ہوتا ہے، جہاں ایسی نسلیں بھی آباد ہیں جو آدمی کو کھا جاتی ہیں وہاں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خدام تبلیغ کر رہے ہیں ۔ پس میں آج اہل لدھیانہ کو یہ خبر دیتا
ہوں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خدا تعالیٰ کی طرف سے خبر پا کر قدرت اور فضل اور
رحمت کے جس نشان کی خبر دی تھی وہ ظاہر ہو چکا۔ جن لوگوں کے کان میں یہ آواز پہنچے وہ اُن
لوگوں تک اسے پہنچا دیں جو سُن نہیں رہے۔ اور میں لدھیانہ والوں کو یہ پیغام دے کر بری الذمہ
ہوتا ہوں اور اُن کو نصیحت کرتا ہوں کہ وہ انکار کر کے نقصان نہ اُٹھائیں ۔ یہ عظیم الشان پیشگوئی
غیر معمولی حالات میں پوری ہو چکی ہے۔ پہلے تو اللہ تعالیٰ نے آپ کو عمر اور غلبہ عطا کیا۔ پھر جیسا کہ
نعمت اللہ صاحب ولی کی پیشگوئی میں بھی چار پانچ سو سال قبل بتایا گیا تھا کہ :
پسرش یادگار
ے
بینم
اور جیسا کہ پہلے انبیاء کی پیشگوئیوں میں بھی بتایا گیا تھا، اللہ تعالیٰ نے آپ کو اولا د دی اور پھر ایسا
بیٹا عطا کیا جو ان پیشگوئیوں کا مصداق ہے اور اللہ تعالیٰ نے اُسے اپنے نشانوں کے ساتھ کھڑا
کیا۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اللہ تعالیٰ کسی رنگ میں اور کس طریق سے اپنے کام کو پورا کرے گا
لیکن یہ ضرور ہے کہ وہ کام ہو کر رہے گا۔ میرے ذریعہ یا مجھ سے دین سیکھنے والے کسی اور کے
ذریعہ۔ اور جہاں آج دنیا میں ہر طرف محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا انکار کرنے والے ہیں،
وہاں گھر گھر سے درود کی آوازیں آئیں گی اور خدا تعالیٰ کا وعدہ پورا ہوکر رہے گا۔
( اس کے بعد حضور کے ارشاد کے ماتحت مختلف ممالک کے مبلغین نے تقریریں کیں پھر
آپ نے فرمایا )
اب آپ لوگوں نے وہ حالات سُن لئے ہیں جو تبلیغ اسلام کے متعلق میرے ہاتھوں سے
اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمائے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالی سے علم پا کر یہ پیشگوئی ۔ علیہ نے اللہ سے پا یہ
فرمائی تھی کہ خدا تعالیٰ آپ کی تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچائے گا۔ نیز ایک پیشگوئی یہ فرمائی
تھی کہ وہ موعود لڑ کا دنیا کے کناروں تک شہرت پائے گا اور اس طرح یہ دونوں پیشگوئیاں پوری
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۶۸
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
ہوئی ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تبلیغ بھی دنیا کے کناروں تک پہنچی اور میرا نام بھی جو
اس پیشگوئی کا مصداق ہوا دنیا کے کناروں تک پھیلا ۔ پھر آج جو بارش ہوئی ہے یہ بھی ایک
6
پیشگوئی کو پورا کرتی ہے جو اس موعو دلڑکے کے بارہ میں ہے۔ یہ ایک عجیب بات ہے کہ ہوشیار
پور میں جو ہمارا جلسہ ہوا تو وہاں پیشگوئی کا یہ حصہ پورا ہوا کہ ”نور آتا ہے نور ۔ ۲۰ رفروری
۱۹۴۴ ء کو وہاں ہمارا جلسہ ہوا ۔ اس سے کئی روز قبل بارش ہو رہی تھی ۔ ۱۹ فروری کو عشاء کے
وقت مجھے بذریعہ فون اطلاع دی گئی کہ بارش ہو رہی ہے مگر میں نے کہا کہ ہم إِنْشَاءَ اللہ پہنچ
جائیں گے ۔ ۲۰ رفروری کو اللہ تعالیٰ کا ایسا فضل ہوا کہ بارش بالکل بند رہی اور خوب دھوپ نکل
آئی اور ہم جب وہاں سے آ گئے تو پھر بارش ہونے لگی ۔ گویا پہلے بھی بارش اور بعد میں بھی
بارش ۔ مگر بیچ میں دھوپ اور اس طرح اس پیشگوئی کا یہ حصہ پورا ہوا کہ ”نور آتا ہے نور‘۔ آج
کے جلسہ میں بھی اس موعود لڑکے کے متعلق پیشگوئی کا ایک دوسرا حصہ پورا ہوا ہے ۔ الہام الہی
میں اس کے متعلق کہا گیا تھا کہ اِنَّا اَرْسَلْنَاهُ شَاهِداً وَ مُبَشِّراً وَنَذِيرًا كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاءِ
فِيهِ ظُلُمَتٌ وَرَعْدٌ وَبَرْقٌ 2 یعنی اس کی مثال اس بارش کی سی ہوگی جس میں ظلمت اور گرج
اور چمک ہو۔ یہ الہام ظاہری رنگ میں آج پورا ہو گیا ہے ۔ آج بارش میں ہی ہم نے نماز پڑھی
اور بارش ہی میں میں نے تقریر کی ۔ ہمارے مخالف خوش ہوتے ہوں گے کہ بارش شروع ہوگئی
ہے اور یہ ان کے جلسہ کو روک دے گی لیکن میرا دل اس بارش کو دیکھ کر خوشی سے لبریز ہو رہا تھا
کہ اللہ تعالیٰ کا ایک اور نشان پورا ہو رہا ہے۔ اور لدھیانہ کے لوگ اِس نشان کو اپنی آنکھوں سے
دیکھ لیں گے جس کا اعلان یکم دسمبر ۱۸۸۸ء کے اشتہار میں کیا گیا تھا۔
اب میں لدھیانہ کے لوگوں کو اور اُن لوگوں کو بھی جو باہر سے آئے ہوئے ہیں یہ بتانا چاہتا
ہوں کہ یہ آسمان کی آواز ہے جو اللہ تعالیٰ نے بلند کی ہے اسے بند کرنا آسان نہیں ۔ یہ
جماعت شروع میں صرف چالیس افراد پر مشتمل تھی مگر اب خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری تعداد
لاکھوں تک پہنچ چکی ہے۔ تمام دنیا نے ہماری مخالفت کی مگر سب مخالف نا کام ہوئے اور آئندہ بھی
ناکام ہوں گے اور دنیا کی کوئی طاقت احمدیت کی ترقی کو روک نہیں سکے گی۔ پھر ان رؤیا کے علاوہ
جو میں نے بیان کئے ہیں اور بھی کئی باتیں مجھے اللہ تعالیٰ نے بتائیں اور وہ پوری ہوئیں جو خدا
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۶۹
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
آسمانوں اور زمینوں کا خدا ہے، جو پہلوں کا خدا ہے، حال کا خدا ہے اور آئندہ کا خدا ہے جس کے
ہاتھ میں میری اور سب کی جان ہے اور جس کے سامنے مر کر ہم سب نے پیش ہونا ہے، میں اسی
خدائے قہار کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ یہ باتیں اُسی نے مجھے بتائیں اور اُسی نے مجھے یہ بھی بتایا ہے
کہ وہ میرے ماننے والوں کو منکرین پر قیامت تک غلبہ اور فوقیت دے گا ۔ میں انسان ہوں مر سکتا
ہوں مگر خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ ضرور پورا ہوگا۔ زمین و آسمان ٹل سکتے ہیں مگر اُس کا یہ وعدہ نہیں ٹل
سکتا ۔ اس سلسلہ کی تائید کیلئے خدا تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے اُتریں گے اور روز بروز یہ سلسلہ
پھیلتا چلا جائے گا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا یہ
پیغام اُن ممالک تک جو آپ پر ایمان نہیں رکھتے ضرور پہنچے گا اور جس طرح پہاڑوں سے دریا
نکلتے ہیں اور پھر اُن سے نہریں نکلتی ہیں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کی نہریں میرے
ذریعہ ساری دنیا میں جاری ہوں گی ۔ اسلام دنیا میں جیتے گا اور ضرور جیت کر رہے گا مگر اس کے
یہ معنی نہیں کہ ہم ان لوگوں کے دشمن ہیں جو ابھی تک ایمان نہیں لائے ۔ ہم اُن کے حقیقی خیر خواہ
ہیں اور ان کی خیر خواہی سے مجبور ہو کر ہی اُن کو سمجھاتے ہیں ۔ جس طرح ایک ماں جب دیکھتی ہے
کہ اُس کا بچہ کنویں میں گرنے لگا ہے تو وہ پوری کوشش کر کے اُس کو بچاتی ہے اسی طرح ہم ان
لوگوں کو ہلاکت سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب ہم اسلام کو سچا سمجھتے ہیں تو پھر ہم یہ بھی اپنا
فرض سمجھتے ہیں کہ سچائی کو دنیا میں پھیلائیں ۔ ہمارے مخالف اگر ایمان نہ لائیں تو بھی ان کو چاہئے
کہ ہماری خیر خواہی کے قائل ہوں اور اس بات کو مانیں کہ ہم جو کچھ کہتے ہیں ان کی ہمدردی کیلئے
کہتے ہیں اور کہتے چلے جائیں گے چاہے وہ ہم کو کتنے دُکھ کیوں نہ دیں، کتنی تکالیف کیوں نہ
پہنچائیں ۔ خواہ ہمیں وہ آروں سے چیر دیں، خواہ شیروں کے آگے ڈالیں ، پتھروں سے سنگسار
کریں، پہاڑوں سے گرا کر ہلاک کریں ، سمندر میں پھینک دیں ہم خدا کا نام لے کر کھڑے
ہوئے ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے سے رہ نہیں سکتے ۔ جب تک ہماری جان میں جان
ہے ہم یہ آواز بلند کرتے چلے جائیں گے اور ہمارا ایمان ہے کہ یہ تعلیم ضرور پھیل کر رہے گی اور
ز بر دست سے زبر دست قو میں بھی ہمارے راستہ میں اگر کھڑی ہوں گی تو وہ ناکام ہوں گی ۔
بیشک ہمارے جسموں کو وہ مٹا سکتی ہیں مگر ہماری ہماری روحیں بلند ہوں گی اور یہ پیغام بند نہ ہوگا۔ پس
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۷۰
اہالیان لدھیانہ سے خطاب
بہتری اسی میں ہے کہ ہماری آواز کو سنو ۔ اپنی عاقبت کی بہتری کیلئے سنو ! اور اس آواز کو جو
اللہ تعالیٰ کی طرف سے بلند ہو رہی ہے غور سے سنو اور سمجھنے کی کوشش کرو۔
اے خدا ! میں تجھ سے دعا کرتا ہوں کہ تو ان لوگوں کے دلوں کو کھول دے اور ساری دنیا
کے کانوں تک اس آواز کے پہنچنے کے سامان پیدا کر دے ۔ جس طرح ہم تیرے بندے ہیں
اسی طرح وہ بھی ہیں جنہوں نے ابھی تیرے پیارے محمد مع پیارے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و اللہ علیہ وسلم کو نہیں پہچانا تو اُن
کو ہدایت دے اور سب کو اپنے جھنڈے کے نیچے جمع کر دے۔ دنیا سے فساد، بدامنی ، بے دینی ،
ظلم، فسق و فجو را یک دوسرے کے مال کو کھانے اور آپس میں لڑنے کی روح کو دنیا سے مٹا دے
اور امن و آشتی کی روح پیدا کر دے ۔ اب میں دعا کرتا ہوں دوست بھی دعا کریں تا اللہ تعالیٰ
دلوں کو کھول دے اور دنیا کی بد حالی کو خوشحالی میں تبدیل کر دے ۔ ( الفضل ۱۸ رفروری ۱۹۵۹ء )
تذکره صفحه ۱۰۴ ۔ ایڈیشن چہارم
السيرة الحلبية جلد ۳ صفحه ۱۰۶ ، ۱۰۷ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
الاستيعاب في معرفة الاصحاب جلد ۳ صفحه ۱۹۱ مطبوعہ بیرو طبوعہ بیروت ۱۹۹۵ء
مسلم كتاب الجهاد باب مالقى النبى الله من اذى المشركين و المنافقين
ه الفضل ۱۲ نومبر ۱۹۴۲ء
د
کے سٹریٹ سیٹلمنٹس(STRAITS SETTLEMENTS) ملایا میں برطانیہ کی
سابق شاہی نو آبادی۔ ۱۸۲۶ء سے ۱۸۵۸ ء تک برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی نے پینانگ، ملکا اور
سنگاپور کو ایک انتظامی جزو کی حیثیت سے سنبھالے رکھا۔ بعد ازاں قلیل مدت کیلئے انڈیا آفس
نے انتظام اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ ۱۸۶۷ء میں یہ نو آبادی قائم کی اور ۱۹۴۶ء میں ختم کر دی
گئی ۔ اب سنگا پور ایک الگ کالونی ہے مگر باقی حصے ملایا کے اتحاد میں شامل ہو گئے ۔
( اردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد اصفحہ ۴۱ ۷ مطبوعہ لاہور ۱۹۸۷ء )
بیے : بیا چڑیا کی طرح کا ایک پرندہ ۔ اس کا گھر بنانا بڑا مشہور ہے ۔
تذکرہ صفحہ ۱۴۹ ۔ ایڈیشن چہارم
انوار العلوم جلد ۱۷
۲۷۱
زندگی وقف کرنے کی تحریک
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
کمیسے
خلیفة المسیح الثاني
زندگی وقف کرنے کی تحریک