خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
۳۷۴
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدام الاحمد یہ کیلئے تین اہم باتیں
( تقریر فرموده ۱۵ راکتو بر ۱۹۴۴ ء بر موقع چھٹا سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ )
تشهد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :-
بہ
ا
مجھے مسوڑھوں کی سوزش اور دانتوں کے درد کی وجہ سے بولنا تو نہیں چاہئے لیکن چونکہ میں
گزشتہ سال بھی خدام الاحمدیہ کے جلسہ میں تقریر نہیں کر سکا اِس لئے باوجود تکلیف کے میں نے
یہی فیصلہ کیا کہ مجھے کچھ نہ کچھ اس موقع پر ضرور آپ لوگوں کے سامنے بیان کرنا چاہئے ۔ جب
میں گھر سے چلنے لگا تو قدرتی طور پر میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ میں آج کس مضمون پر تقریر
کروں ؟ اس خیال کے پیدا ہوتے ہی دو مضمون میرے ذہن میں آئے جن میں سے ایک مضمون
فورا ہی اپنی ارتقائی منازل کو طے کرتے ہوئے ایسی صورت اختیار کر گیا کہ میں نے سمجھا نہ یہ موقع
اس مضمون کے مناسب حال ہے اور نہ وقت اتنا ہے کہ میں اس مضمون کے متعلق اپنے خیالات
پوری طرح ظاہر کر سکوں ۔ وہ مضمون اپنی ذات میں ایک کتابی صورت کی تمہید بننے کے قابل ہے
تھوڑے سے وقت میں اُس کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار نہیں کیا جا سکتا تب میں نے دوسرا
مضمون لے لیا۔ در حقیقت میرا منشاء یہ تھا کہ یہ دوسرا مضمون اُس تمہید کی تفصیل ہو لیکن وہ تمہیدا ایسا
رنگ اختیار کر گئی کہ میرے نزدیک وہ زیادہ اہم کتاب کی تمہید بننے کے قابل ہے اس لئے میں
نے دوسرے حصہ کو جسے میں اُس تمہید کی تفصیل کے طور پر بیان کرنا چاہتا تھا منتخب کر لیا اور میں نے
سمجھا کہ اس مضمون کو میں چھوٹا بھی کر سکتا ہوں اور بچوں کے لحاظ سے اس کا بیان کرنا زیادہ
مناسب بھی ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۷۵
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
میں نے بار ہا بیان کیا ہے کہ ہماری جماعت کی تنظیم در حقیقت دو حصے رکھتی ہے جن میں سے
ایک حصہ اس لحاظ سے زیادہ اہم ہے کہ ہماری جماعت دوسری جماعتوں سے مختلف ہے اور دوسرا
حصہ اس لحاظ سے اہمیت رکھتا ہے کہ اس کے بغیر کوئی قوم فعال نہیں بن سکتی ۔
حقیقت یہ ہے کہ جب تک کوئی قوم کسی مقصد کو لے کر کھڑی نہیں ہوتی نہ اُس میں اپنے کام
کے متعلق جوش پیدا ہوتا ہے اور نہ اُس کا ترقی کی طرف سرعت کے ساتھ قدم بڑھ سکتا ہے ۔ اسی
طرح اگر کسی قوم میں صحیح قوت عملیہ نہ پائی جائے اور وہ ان طریقوں کو اختیار نہ کرے جن کے
ذریعہ قوم اپنے خیالات اور اپنے عقائد کو کامیاب طور پر دنیا میں پھیلا سکتی ہے تو اُس وقت تک بھی
وہ قوم کا میاب نہیں ہو سکتی ۔ پس ایک طرف ہمارے لئے اس امر کو مد نظر رکھنا ضروری ہے کہ آیا
کوئی اہم مقصد ہمارے سامنے ہے یا نہیں تا کہ ہمیں معلوم ہو کہ ہم نے کیا کہنا ہے اور دوسری
طرف ہماری تربیت اس رنگ میں ہونی چاہئے کہ ہم یہ سمجھ سکیں کہ ہم نے جو کچھ کہنا ہے وہ کس
طرح کہنا ہے۔ ہر قوم کی ترقی کے لئے بنیادی طور پر یہ امر نہایت ضروری ہے کہ اُس کا ہر فرد ان
دو فقروں کو اچھی طرح جانتا اور سمجھتا ہو کہ ہم نے کیا کہنا ہے، جس کے اندر ہم نے کیا کرنا
ہے“ بھی شامل ہے اور دوسرے یہ کہ ہم نے جو کچھ کہنا ہے وہ کس طرح کہنا ہے“۔ جب یہ
دونوں باتیں حل ہو جائیں اور پھر جو کچھ ہم نے کہنا ہو وہ اپنے اندر اہمیت بھی رکھتا ہو تو ہماری
کامیابی میں کوئی شبہ نہیں ہو سکتا۔ یہی وہ چیز ہے جسے یورپ کے لوگ آجکل خاص طور پر اہمیت
دیتے ہیں بالخصوص اخبارات کے نمائندے جب کہ کے نمائندے جب کسی لیڈر سے ملتے ہیں تو اُس سے۔ سے کہتے ہیں آپ
کا پیغام کیا ہے یعنی آپ دنیا کو وہ کونسی بات بتانا چاہتے ہیں جسے وہ جانتی نہیں ۔ یا جس کو وہ بھولی
ہوئی ہے اور اُسے یاد دلانے کی ضرورت ہے۔ لیکن چونکہ وہ ایک عظیم الشان مضمون کو چند لفظوں
میں بیان کرانا چاہتے ہیں اس لئے بسا اوقات بہت سی غلط فہمیاں پیدا ہو جاتی ہیں ۔ در حقیقت یہ
غلط فہمی یوروپین نامہ نگاروں اور یوروپین مصنفین کو مسیحیت سے لگی ہے ۔ مسیحیت نے یہ کہہ کر کہ
شریعت لعنت ہے ا تمام مذہبی تفصیلات کو بے کار قرار دے دیا ہے اور صرف اور صرف اس ایک نقطہ نگاہ کو
پیش کیا ہے کہ خدا محبت ہے۔ اس ایک نقطہ کو لے کر انہوں نے باقی ساری چیزوں کو ترک کر دیا
ہے اور پھر ” خدا محبت ہے کی ترجمانی بھی انہوں نے خدا کے سپرد نہیں کی بلکہ اپنے ذمہ لے لی ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۷۶
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
پس چونکہ اُنہوں نے مذہب کے معنی ایک فقرہ کے کر لئے ہیں اور چونکہ اس ایک فقرہ کے
نتیجہ میں اُنہوں نے خدا اور اُس کے رسولوں کو مذہب کی تفصیلات بیان کرنے سے چھٹی دے دی
ہے اور اُن کو اس کام سے بالکل معطل کر دیا ہے اس لئے انہوں نے یہ سمجھ لیا ہے کہ باقی مذاہب
بھی کسی ایک لفظ یا کسی ایک فقرہ میں ساری تفصیلات کو بیان کر سکتے ہیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ
باقی مذاہب کے بھی بعض خلاصے ہیں مگر ان مذاہب کے پیروؤں سے یہ غلطی ہوئی ہے کہ انہوں
نے اُن خلاصوں کو اتنا پھیلا یا نہیں کہ دنیا ان خلاصوں سے ہی سمجھ سکتی کہ وہ مذاہب دنیا کے سامنے
کون سا پیغام لے کر کھڑے ہوئے ہیں ۔ مثلاً اسلام کو لے لو۔ اسلام بھی کہتا ہے کہ خدا محبت ہے
اور اسلام نے بھی اپنے مذہب کا ایک خلاصہ ان الفاظ میں پیش کیا ہے کہ لَا إِلهَ إِلَّا اللهُ
مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ مگر جس طرح عیسائیت نے ” خدا محبت ہے‘ کی تشریح مختلف جہتوں اور
مختلف شعبوں سے مختلف عبارتوں میں انسانی جذبات سے وابستہ کر کے کی ہے اُس طرح لا إله
إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کی تشریح نہیں کی گئی اس کا نتیجہ یہ ہے کہ جب ” خدا محبت ہے“ کی
ایک چھوٹی سی تشریح بھی کسی نامہ نگار کے سامنے بیان کی جاتی ہے تو وہ متاثر ہو جاتا ہے اور سمجھتا
ہے کہ یہ دنیا کے لئے کارآمد باتیں ہیں لیکن اگر تم کسی نامہ نگار کے سامنے یہ کہو کہ میں دنیا کے لئے
یہ پیغام لایا ہوں کہ لا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ تو چونکہ اس کی بار بار اور مختلف
پیراؤں سے تشریح نہیں کی گئی اِس لئے اِس خلاصہ سے تعلق رکھنے والے کئی مضامین کی باریکیاں
اُس کی وسعتیں اور اُس کے وسیع دائرے اُس کے ذہن میں نہیں آتے ۔ وہ حیران ہو جاتا ہے اور
وہ اس بات کو سمجھ ہی نہیں سکتا کہ وہ اسلام جس کا یہ دعویٰ ہے کہ خدا ایک ہے اور جس کا یہ دعوی ہے
که محمد رسول اللہ ﷺ اُس کے رسول ہیں اُس کے اِس فقرہ میں دنیا کے لئے نیا پیغام کونسا ہے۔
یہ تو وہی پرانی بات ہے جو ایک لمبے عرصہ سے اسلام کی طرف سے پیش کی جا رہی ہے حالانکہ خدا
ایک ہے اتنا وسیع مضمون ہے کہ اس کا کروڑواں حصہ بھی اس فقرہ میں بیان نہیں کیا گیا کہ ”خدا
محبت ہے بلکہ سچی بات تو یہ ہے کہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ کے مقابلہ میں اس
فقرہ کی اتنی حیثیت بھی نہیں جتنی ہاتھی کے مقابلہ میں مچھر کی ہوتی ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ وہ
فقرہ یاد کرایا گیا ہے اور یہ فقرہ یا د نہیں کرایا گیا ۔ اُس فقرہ کے مطالب کو بار بار لوگوں کے سامنے
انوار العلوم جلد ۱۷
٣٧٧
خدام الاحمد یہ کیلئے تین اہم باتیں
پیش کیا گیا ہے اور اس فقرہ کے مطالب کو بار بار لوگوں کے سامنے نہیں رکھا گیا۔ اسی وجہ سے
جب ہم لوگوں کے سامنے یہ وسیع مضمون بیان کرتے ہیں تو وہ حیران ہو جاتے ہیں کہ ہم اس بات
کو جو دنیا کو پہلے بھی معلوم ہے ایک نیا پیغام کس طرح قرار دے رہے ہیں حالانکہ اصل کو تا ہی اُن
کی اپنی نظر کی ہوتی ہے۔ چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہوتا ہے کہ جب اُن کے سامنے ان تمام وسیع
مضامین کا ایک مجموعه لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللہ کے الفاظ میں پیش کیا جاتا ہے تو وہ
متاثر نہیں ہوتے لیکن جب اُن کے سامنے اسلام کے اس خلاصہ کا ہزارواں بلکہ کروڑواں حصہ
نکال کر پیش کیا جاتا ہے اور اُس کی کوئی ایک تشریح اُن کے سامنے کی جاتی ہے تو وہ اس سے متاثر ہو
جاتے ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ یہ چیز واقعہ میں ایسی ہے جو دنیا کے لئے ایک نیا پیغام کہلا سکتی ہے۔
یہ ایسی ہی بات ہے جیسے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے بیان فرمایا کہ مذہب کا
خلاصہ یہ ہے کہ خدا سے تعلق پیدا کیا جائے اور بنی نوع انسان سے شفقت کی جائے۔ یہ خلاصہ اگر
ہم لوگوں کے سامنے بیان کریں تو تمام یوروپین مصنف اور نامہ نگار اسے ایک نیا پیغام قرار دیں
گے ۔ وہ اس سے متاثر ہوں گے اور وہ تسلیم کریں گے کہ یہ نظریہ یقیناً ایسا ہے جو دنیا کے سامنے بار
بار آنا چاہئے اور جس کو قائم کرنے کے لئے ہمیں اپنی انتہائی کوششیں صرف کرنی چاہئیں لیکن اگر
غور کیا جائے تو یہ خلاصہ آگے پھر خلاصہ ہے لَا إِلهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ کا۔ درحقیقت
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ بہت سے وسیع مضامین پر مشتمل ہے جن میں سے صرف
ایک مضمون کا خلاصہ وہ ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے پیش فرمایا ہے لیکن اسلام
کے اس پیش کردہ خلاصہ کو نہ جاننے کی وجہ سے یوروپین نامہ نگار لَا إِلهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ
سے متاثر نہیں ہوں گے۔ ہاں اگر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس خلاصہ کو پیش کیا
جائے کہ مذہب کی اہم اغراض دو ہیں ” خدا سے تعلق اور بنی نوع انسان سے محبت تو ساری دنیا
اس سے متاثر ہوگی اور وہ سمجھے گی کہ ترقی کا یہ ایک نیا پہلو ہمارے سامنے رکھا گیا ہے اور ایک نئی
چیز ہے جو ہمارے سامنے پیش کی گئی ہے۔ عیسائی اگر کوشش کریں تو وہ بھی ” خدا محبت ہے“ میں
سے یہ دونوں باتیں نکال سکتے ہیں لیکن وہ اس امر سے انکار نہیں کر سکتے کہ یہ ایک نیا طریق بیان انکار نیاط
ہے جس سے بنی نوع انسان کو نیکی کی طرف متوجہ کیا جا سکتا ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۷۸
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
پس ہمارے سامنے کوئی نہ کوئی مقصد ہونا چاہئے کیونکہ کسی مقصد کو اپنے سامنے رکھے بغیر
انسان کو کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی ۔ دنیا کا یہ مطالبہ ہے کہ ہم اُسے کوئی پیغام دیں اور گومغربی لوگ
اس پیغام کا دائرہ نہایت محدود رکھتے ہیں لیکن بہر حال اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ اگر ایک
مختصر پیغام دنیا میں عظمت کی نگاہ سے دیکھا جا سکتا ہے تو تفصیلی پیغام یقیناً زیادہ عظمت اور قدر کی
نگاہوں سے دیکھا جائے گا۔ ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم اپنے مقاصد کی اہمیت کو سمجھیں
اور اُن کے مطابق دنیا میں تغیر پیدا کرنے کی کوشش کریں ۔
پس سب سے پہلی چیز جس کی ہمیں ضرورت ہے وہ یہ ہے کہ ہمارے سامنے کوئی مقصد ہونا
چاہئے جس کی بناء پر ہم کہ سکیں کہ ہم نے لوگوں سے کچھ کہنا ہے۔ دوسرے ہمیں معلوم ہونا چاہئے
کہ ہم نے جو کچھ کہنا ہے وہ کس طرح کہنا ہے ۔ کس طرح کہنے میں بھی بہت بڑا فرق پیدا ہو جاتا
ہے۔ سکول کا کورس ایک ہوتا ہے، یونیورسٹی ایک ہوتی ہے مگر اس فرق کی وجہ سے کہ ایک شخص
جانتا ہے اُس نے جو کچھ کہا ہے وہ کس طرح کہنا چاہئے اور دوسرا اس امر سے نا واقف ہوتا ہے۔
ایک شخص تو ترقی کرتے کرتے محکمہ تعلیم کا ڈائریکٹر مقرر ہو جاتا ہے اور دوسرا اسی ڈگری کا شخص
سکول کی مدرسی میں ہی اپنی ساری عمر گزار دیتا ہے۔ اسی امتیاز کی وجہ سے دنیا میں قابلیت کے
الگ الگ مدارج تجویز کر دیئے گئے ہیں ۔ کسی درجہ کی قابلیت کا نام لوگوں نے پرائمری رکھا ہوا
ہے، کسی درجہ کی قابلیت کا نام لوگوں نے مڈل رکھا ہوا ہے اور کسی درجہ کی قابلیت کا نام لوگوں نے
انٹرنس رکھا ہوا ہے اور کسی درجہ کی قابلیت کا نام لوگوں نے ایف اے اور بی اے رکھا ہوا ہے تو کس
طرح کہنے کا فرق بھی زمین و آسمان کا تغیر پیدا کر دیا کرتا ہے۔ پرائمری کے بعض طالب علم ایسے
ہوتے ہیں جو آئندہ مڈل میں تعلیم پانے والوں کے لئے نمونہ بننے والے ہوتے ہیں اور کچھ ایسے
ہوتے ہیں جو ادنیٰ سے ادنی سکول کیلئے بھی ذلت کا موجب ہوتے ہیں۔ کچھ پرائمری کے ماسٹر
اس بات کے مستحق ہوتے ہیں کہ اُن کو ترقی دے کر مڈل کی تعلیم اُن کے سپرد کی جائے اور بعض
ماسٹر کچھ کہنے سے اس طرح نا واقف ہوتے ہیں کہ اُن کا پرائمری میں رکھا جانا بھی انسپکٹروں
کی نا واقعی یا جنبہ داری اور لحاظ کی بناء پر ہوتا ہے ذاتی قابلیت کا اُس میں دخل نہیں ہوتا۔ تو کہنے
کے طریق سے بھی انسان کی عملی زندگی میں بہت بڑا فرق پیدا ہو جاتا ہے ۔ وہ کتا بیں مقرر ہوتی
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۷۹
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
ہیں جن سے پرائمری کا امتحان پاس کیا جا سکتا ہے، وہ کتا بیں مقرر ہوتی ہیں جن سے مڈل اور
انٹرنس اور ایف اے اور بی اے کے امتحانات پاس کئے جا سکتے ہیں لیکن پڑھانے والوں کے نقص
یا اُن کی خوبی کی وجہ سے بعض کے شاگرد بالکل نالائق رہتے ہیں اور بعض کے شاگرد اعلیٰ درجہ کی
قابلیت حاصل کر لیتے ہیں تو صرف اتنا ہی ضروری نہیں کہ ہم یہ سمجھ لیں کہ ہم نے کچھ کہنا ہے بلکہ
اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ ہم نے جو کچھ کہنا ہے وہ کس طرح کہنا ہے اور وہ
طریق ہمارے فرائض کی ادائیگی میں محمد ہو سکتے ہیں یا نہیں ۔
یہی دو چیزیں ہیں جن کو گزشتہ تقاریر میں مختلف پیراؤں میں میں نے خدام الاحمدیہ کے
سامنے رکھا اور یہی وہ چیز ہے جسے آج میں پھر خدام الاحمدیہ کے سامنے بیان کرنا چاہتا ہوں ۔
جس طرح پرانی شراب نئی بوتلوں میں پیش کی جاتی ہے تا کہ لوگوں کے لئے وہ دلکشی اور جاذبیت
کا موجب ہو سکے اسی طرح آج میں اُسی پُرانی شراب کو جسے میں بارہا پیش کر چکا ہوں نئی
بوتلوں میں تمہارے سامنے رکھ رہا ہوں ۔
یہ امر ا چھی طرح سمجھ لینا چاہئے کہ جب تک خدام الاحمدیہ کے کارکن اور خدام الاحمدیہ کے
تمام رکن اس بات کو مد نظر نہیں رکھیں گے کہ ہم نے کیا کہنا ہے اور پھر جو کچھ کہنا ہے اس کے متعلق
تمام خدام کے ذہنوں میں یہ امر متحضر نہیں ہوگا کہ اسے کس طرح کہنا ہے اُس وقت تک اس
انسٹی ٹیوٹ اور اس محکمہ یا ادارہ کی کامیابی قطعاً غیر یقینی اور شکی ہوگی بلکہ بعض صورتوں میں یہ لاعلمی
نہایت خطرناک نتائج پیدا کرنے کا موجب بن سکتی ہے۔ اگر ہماری جماعت کے نوجوانوں کو یہ
معلوم ہی نہ ہو کہ اُنہوں نے کیا کہنا ہے تو وہ قومی خیالات کو مٹانے والے ہوں گے اور اگر اُنہیں
یہ معلوم نہیں ہو گا کہ انہوں نے جو کچھ کہنا ہے وہ کس طرح کہنا ہے اور اس کے پیش کرنے کا صحیح
طریق کیا ہے تب بھی جس مقصد کو لے کر وہ کھڑے ہوئے ہیں اُس کو وہ قائم نہیں کر سکتے ۔ جس کو وہ ہیں وہ کر
طرح چھت پر پڑے ہوئے پانی کو نکالنے کے لئے جب صحیح راستہ اختیار نہیں کیا جاتا تو وہ چھت
میں سوراخ بنا کر مکان کو گرانے کا موجب بن جاتا ہے اسی طرح اگر نو جوانوں کو یہ معلوم نہ ہو کہ
انہوں نے جو کچھ کہنا ہے وہ کس طرح کہنا ہے تو اُس وقت تک بھی وہ قوم کی صحیح خدمت کبھی
سرانجام نہیں دے سکتے ۔ پس یہ دونوں باتیں خدام الاحمدیہ کے لئے ضروری ہیں ۔ ان کے لئے
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۸۰
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
ہے ۔
ضروری ہے کہ انہیں اسلام کی مکمل واقفیت ہو اور ان کے لئے ضروری ہے کہ انہیں اسلام کو پیش
کرنے کا صحیح طریق معلوم ہو کیونکہ حقیقت یہی ہے کہ ہم نے جو کچھ کہنا ہے وہ سب کا سب اسلام
میں بیان ہو چکا ہے۔ اگر خدام الاحمدیہ اسلام کے مفہوم اور اس کی تعلیم کو اچھی طرح سمجھ لیں تو
ان کے لئے کسی اور چیز کی ضرورت ہی نہیں رہ سکتی کیونکہ اسلام حاوی ہے تمام اعلیٰ تعلیموں پر ۔
اور جو شخص اسلام کی تعلیم سے مکمل طور پر آگاہ ہوا سے یہ بتانے کی ضرورت نہیں رہتی کہ اُس نے
دنیا سے کیا کہنا ہے ۔
پس اصل چیز اسلام ہی ہے اگر ہم اس کا نام احمد یت رکھتے ہیں تو اس لئے نہیں کہ احمدیت ،
اسلام کے علاوہ کوئی اور چیز ہے بلکہ اسلام کا نام ہم احمدیت اس لئے رکھتے ہیں کہ لوگوں نے اسلام
کو ایک غلط رنگ دے دیا تھا اور ضروری تھا کہ اسلام کے غلط مفہوم کو واضح کرنے اور اسلام کی
حقیقت کو روشن کرنے کیلئے کوئی امتیازی نشان قائم کیا جاتا اور وہ امیتازی نشان احمدیت کے نام
کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے ورنہ اسلام کا ایک شوشہ بھی ایسا نہیں جسے کوئی شخص بدل سکے بلکہ ایک شوشہ
تو کیا ایک زبر اور ایک زیر بھی ایسی نہیں جو تبدیل کی جاسکے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
نے جو کچھ فرمایا وہ سب کا سب خدا کے کلام اور رسول کریم ﷺ کے کلام سے ماخوذ ہے بلکہ نہ
صرف آپ نے جو کچھ کہا وہ قرآن کریم اور حدیث سے ماخوذ ہے بلکہ آپ نے وہی کچھ کہا جو
قرآن کریم میں موجود ہے اور وہی کچھ جو حدیث میں موجود ہے ۔ بلکہ حق یہ ہے کہ اگر قرآن اور
حدیث میں بیان کردہ اسلامی تعلیم سے الگ ہو کر ایک شوشہ بھی بیان کیا جائے بلکہ ایک زبر اور
ایک زیر کا بھی اضافہ کیا جائے تو وہ یقیناً کفر ہو گا ، الحاد ہو گا اور اُس کی اشاعت سے دنیا میں علم ہوگا ،
نہیں پھیلے گا بلکہ جہالت اور بے دینی میں ترقی ہو گی ۔ پس ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم
قرآنی تعلیم کو سمجھیں اور اس کو اپنے دلوں اور دماغوں میں پوری مضبوطی سے قائم کریں۔
میں نے کہا تھا کہ ہر احمدی نوجوان کا یہ فرض ہے کہ وہ قرآن کریم کا ترجمہ جانتا ہو۔ اصل
میں تو یہ ہر احمدی نوجوان کا فرض ہے کہ وہ عربی جانتا ہو لیکن کم سے کم اتنا تو اُسے معلوم ہونا چاہئے
کہ قرآن کریم میں کیا لکھا ہے اور خدا ہم سے کن باتوں کا مطالبہ کرتا ہے۔ عربی جاننے سے یہ
سہولت حاصل ہو جاتی ہے کہ قرآن کریم کا ترجمہ اور اس کا مفہوم سمجھنے کی منزلیں جلد طے ہو جاتی
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۸۱
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
ہیں لیکن اگر کوئی شخص زیادہ عربی نہ جانتا ہو تو اُسے کم سے کم اتنی عربی تو ضرور آنی چاہئے کہ قرآن
کریم کے ترجمہ کو وہ سمجھ سکے۔ میں نے ۱۹۴۲ء کے اجتماع کے موقع پر سوال کیا تھا کہ کتنے خدام
ہیں جنہیں قرآن کریم کا سارا ترجمہ آتا ہے؟ اُس وقت سات آٹھ سو میں سے قادیان کے خدام
میں سے ۱۵۲ اور بیرونی خدام میں سے ۳۲ کھڑے ہوئے تھے سے اب میں دو سال کے بعد پھر
یہی سوال کرتا ہوں ۔ میرے اس سوال کے مہمان مخاطب نہیں بلکہ صرف خدام اور اطفال مخاطب
ہیں ۔ جو خدام اور اطفال اس وقت پہرے پر یا کسی اور ڈیوٹی پر مقرر ہیں وہ بیٹھ جائیں تا کہ تعداد
شمار کرنے میں کوئی غلطی نہ ہو۔
( حضور کے اس ارشاد پر سب بیٹھ گئے تو حضور نے فرمایا ۔ )
قادیان کے خدام الاحمدیہ یا اطفال الاحمدیہ کے وہ ممبر جو قرآن کریم کا سارا ترجمہ پڑھ چکے
ہیں کھڑے ہو جا ئیں ۔
(حضور کے اس ارشاد پر ۱۸۸ دوست کھڑے ہوئے ۔ حضور نے فرمایا ۔ )
بیرونی خدام کو شامل کر کے ساری تعداد ایک ہزار کے قریب ہے۔ پس اس کے معنی یہ
ہوئے کہ قادیان کے خدام میں سے قریباً اکیس فی صدی نوجوان قرآن کا ترجمہ جانتے ہیں ۔
آب جو دوست باہر سے بطور نمائندہ آئے ہوئے ہیں اور جن کی تعداد ایک سو ہے ان میں
سے جنہوں نے سارا قرآن ترجمہ سے پڑھا ہوا ہے وہ کھڑے ہو جائیں ۔
( ۲۳ دوست کھڑے ہوئے فرمایا ۔ )
یہ تعداد قادیان والوں سے بھی زیادہ رہی ہے ۔ صرف اتنا فرق ہے کہ قادیان والوں میں
۲۷۰ کے قریب اطفال بھی ہیں ۔
یہ تعداد بھی نہایت افسوسناک ہے۔ قرآن شریف ہی تو وہ چیز ہے جس پر ہمارے دین کی
بنیاد ہے اگر ہمارے چنیدہ نوجوانوں میں سے بھی صرف ۲۰ فیصدی قرآن جانتے ہوں اور
۸۰ فیصدی قرآن نہ جانتے ہوں تو اس کے معنی یہ بنتے ہیں کہ اگر ہم ساروں کو شامل کر لیں تو غالباً
چار پانچ فیصدی نوجوان ایسے نکلیں گے جو قرآن کو جانتے ہوں گے اور پچانوے فیصدی ایسے
نوجوان نکلیں گے جو قرآن کا ترجمہ نہیں جانتے ہوں گے ۔ تم خود ہی سوچ لوجس قوم کے صرف
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۸۲
خدام الاحمد یہ کیلئے تین اہم باتیں
چار پانچ فیصدی نوجوان قرآن کریم کا ترجمہ جانتے ہوں اور ۹۵ فیصدی نہ جانتے ہوں کیا اُس کی
کامیابی کی کوئی بھی صورت ہو سکتی ہے؟
ہم اپنی قوت واہمہ کو کتنا ہی وسیع کر لیں اور اس وہم کو شک بلکہ خیال فاسدہ کی حد تک لے
جائیں تب بھی جس قوم کے پچانوے فیصدی افراد قرآن نہ جانتے ہوں اور صرف ۵ فیصدی
قرآن کا ترجمہ جانتے ہوں اُس کی ترقی اور کامیابی کی کوئی صورت انسانی واہمہ اور خیال میں بھی
نہیں آسکتی۔ میں نے بارہا توجہ دلائی ہے کہ جب تک قرآن کریم سے ہر چھوٹے بڑے کو واقف
نہیں کیا جا سکتا اُس وقت تک ہمیں اپنی کامیابی کی کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے اور اگر ہم رکھتے ہیں
تو ہم ایک ایسا نقطہ نگاہ اپنے سامنے رکھتے ہیں جو عقلمندوں کا نہیں بلکہ مجنونوں اور پاگلوں کا ہوتا
ہے۔ آج میں اس امر کی طرف جماعت کو پھر توجہ دلاتا ہوں اور نو جوانوں کو خصوصیت کے ساتھ
یہ نصیحت کرتا ہوں کہ انہیں قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنے کی جلد سے جلد کوشش کرنی چاہئے ۔
میں نے اعلان کیا تھا کہ جو انجمنیں قرآن کریم کا ترجمہ پڑھنے کی خواہش کریں گی اور وہ
اپنی اس خواہش سے ہمیں اطلاع دیں گی اُن کو مرکز کی طرف سے قرآن کریم پڑھانے والے
بھجوا دیئے جائیں گے مگر تجربہ سے یہ طریق کامیاب ثابت نہیں ہوا اِس لئے اب میں یہ ہدایت
دیتا ہوں کہ ہر سال مرکز کی طرف سے باہر سے آنے والے خدام کو قرآن کریم کا ترجمہ
پڑھانے کا انتظام کیا جائے اور ہر جماعت کو مجبور کیا جائے کہ وہ اپنا ایک ایک نمائندہ یہاں تعلیم
حاصل کرنے کے لئے بھیجے ۔ یہاں اُن کو قرآن کریم کا ترجمہ پڑھانے کا باقاعدہ انتظام کیا
جائے گا اور اس کے بعد اُن کو اس امر کا ذمہ وار قرار دیا جائے گا کہ وہ باہر اپنی اپنی جماعتوں
میں قرآن کریم کا درس جاری کریں اور جن کو قرآن کریم کا ترجمہ نہیں آتا اُن کو قرآن کریم کا
ترجمہ پڑھا ئیں یہاں تک کہ ہماری جماعت میں کوئی ایک فرد بھی ایسا نہ رہے نہ بچہ، نہ جوان ،
نہ بوڑھا جسے قرآن کریم کا ترجمہ نہ آتا ہو ۔ پس آج میں یہ نئی ہدایت دیتا ہوں کہ ہر
خدام الاحمدیہ کی جماعت میں سے ایک ایک نمائندہ قرآن کریم کے اس درس میں شامل ہونے
کے لئے بلو یا جائے تا کہ وہ اور لوگوں کو اپنی جماعت میں تعلیم دے سکیں ۔ میں ابھی یہ نہیں کہتا
کہ جبرا ہر جماعت میں سے ایک ایک نمائندہ بُلوایا جائے مگر میں یہ ضرور کہتا ہوں کہ مرکز کو
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۸۳
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
اپنی کوشش ضرور کرنی چاہئے جو جبر کے قریب قریب ہو۔ گویا جبر بھی نہ ہوا اور معمولی کوشش بھی نہ
ہو بلکہ پوری کوشش کی جائے کہ ہر جماعت کے نمائندے قادیان بلوائے جائیں اور اُن کو
قرآن کریم کا ترجمہ پڑھایا جائے ۔ اس غرض کے لئے ہر سال ایک ماہ کی مدت کافی ہے۔ اس
ایک مہینہ میں باہر سے آنیوالے نمائندگان کو قرآن کریم پڑھانے کے لئے جماعت کے چوٹی
کے علماء مقرر کئے جا سکتے ہیں اور خدام الاحمد یہ اگر چاہیں تو اِس بارہ میں مجھ سے مدد لے سکتے
ہیں ۔ ہم اِس ایک مہینہ کے درس کے لئے اُنہیں اپنی جماعت کے چوٹی کے عالم دے دیں گے
جو آنے والوں کو قرآن کریم پڑھا دیں گے۔ یہ ضروری نہیں کہ پہلے سال میں اُنہیں قرآن کریم
کا مکمل ترجمہ پڑھا دیا جائے اگر ایک مہینہ میں دس یا پندرہ سیپارے بھی پڑھائے جاسکیں تو اگلے
ایک یا دو سالوں میں وہ سارا ترجمہ پڑھ سکتے ہیں ۔ اس طرح اللہ تعالیٰ کے فضل سے دو تین
سال کے اندر اندر ہر جماعت میں ایسے آدمی پیدا ہو جائیں گے جو قرآن کریم کو اچھی طرح
جانتے ہوں گے اور دوسروں کو بھی قرآن کریم پڑھا سکیں گے۔ قرآن کریم کے ترجمہ اور اس
کے مفہوم کو سمجھنے کے لئے کسی قدر صرف ونحو کی بھی ضروت ہوا کرتی ہے اس غرض کے لئے ایک
کورس مقرر کر دیا جائے گا تا کہ وہ صرف ونحو سے بھی واقف ہو جا ئیں ممکن ہے صرف ونحو کے
اس کورس کی وجہ سے قرآن کریم کا ترجمہ زیادہ نہ پڑھایا جا سکے لیکن اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ آئندہ
سالوں میں صرف ونحو جاننے کی وجہ سے وہ زیادہ عمدگی سے قرآن کریم کا بقیہ حصہ پڑھ سکیں گے
اور زیادہ عمدگی سے پڑھا سکیں گے۔ جب تک تھوڑی بہت صرف ونحو نہ آتی ہو اُس وقت تک
دوسروں کو پڑھانا آسان نہیں بلکہ مشکل ہوتا ہے ۔
دوسری ہدایت تعلیمی نقطہ نگاہ سے یہ ہے کہ خدام الاحمدیہ کا نہ صرف قرآن کے ترجمہ سے
بلکہ بعض اور دینی علوم سے بھی واقف ہونا ضروری ہے مگر وہ علوم آہستہ آہستہ ہی حاصل ہو سکتے
ہیں فوری طور پر اُن کا حاصل ہونا ناممکن ہے۔ اور اصل بات تو یہ ہے کہ سارے علوم قرآن کریم
میں پائے جاتے ہیں اگر انسان کو قرآن کا صحیح علم ہو تو اُسے اور علوم خود بخود حاصل ہو جاتے ہیں
اور اسی مقصد کے لئے میں نے یہ ہدایت دی ہے کہ ہر سال یہاں بیرونی جماعتوں سے آنے
والے نمائندگان کو قرآن پڑھانے کا انتظام ہونا چاہئے ۔ مگر جب تک یہ سکیم مکمل نہیں ہوتی اور
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۸۴
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
جب تک دو تین سال کے بعد یہاں سے تعلیم حاصل کر کے لوگ اپنی اپنی جماعتوں میں درس
شروع نہیں کر دیتے اُس وقت تک ضروری ہے کہ دینی علوم سے جماعت کے لوگوں کو واقف
رکھنے کے لئے بعض اور ذرائع پر بھی عمل کیا جائے ۔ جب انہیں دینی لحاظ سے مکمل واقفیت
حاصل ہو جائے گی تو اس کے بعد یہ سوال پیدا ہوگا کہ اُنہوں نے جو کچھ سیکھا ہے اُسے لوگوں
کے سامنے کس طرح پیش کرنا چاہئے ۔ خدام الاحمدیہ نے دینی واقفیت بڑھانے کے لئے کچھ
عرصہ سے ایک طریق جاری کیا ہوا ہے جو بہت مفید ہے اور وہ طریق یہ ہے کہ ہر سال حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں میں سے کسی کتاب کا یا میری لکھی ہوئی کتابوں میں سے
کسی ایک کتاب کا وہ امتحان لیتے ہیں ۔ یہ طریق یقیناً مفید ہے اور اس میں شامل ہو کر ہر تی
اپنی دینی معلومات میں بہت کچھ اضافہ کر سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ میں آجکل حدیث کی ایک نئی
کتاب مرتب کرا رہا ہوں جس میں ایک ہزار حدیثیں جمع ہوں گی ۔ آٹھ سو حدیثیں منتخب کی جا
چکی ہیں صرف دو سو حدیثیں باقی ہیں اُن کا بھی اِنْشَاءَ اللهُ جلدی انتخاب کر لیا جائے گا۔ اور
پھر اس کتاب کو شائع کر کے اسے مدرسہ احمدیہ کے نصاب میں شام ب میں شامل کر دیا جائے گا ۔ حدیث کی
ہر
شخص
اس کتاب کا امتحان ہر خادم کے لئے لازمی قرار دیا جائے تا کہ ہم میں سے ۔ ہر شخص کو معلوم : ہو کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہماری عملی زندگی کے متعلق کیا ہدایات دی ہیں ۔ جس طرح
میری سکیم کے ماتحت آئندہ قرآن کریم کا درس ہوا کرے گا اسی طرح حدیث کی اس کتاب کو
بھی إِنْشَاءَ اللہ پڑھایا جائے گا تا کہ حدیث سے بھی ہر شخص کو مس اور موانست پیدا ہو جائے۔
گو یا دینی واقفیت کے لئے یہ تین چیزیں ضروری ہیں ۔
اول قرآن کریم کا ترجمہ ۔
دوم حدیث
اور سوم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب ۔
حدیث کی واقفیت کے لئے میں نے بتایا ہے کہ کتاب لکھی جا رہی ہے اور عنقریب چھپنے
والی ہے۔ ہر خادم کے لئے اُس کتاب کا پڑھنا اور پھر اُس کتاب کے امتحان میں شامل ہونا
لازمی ہوگا کیونکہ اُس کتاب میں ایسی ہی حدیثیں جمع کی گئی ہیں جو اعلیٰ درجہ کے کیریکٹر کے متعلق
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۸۵
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
ہیں یا انسانی فرائض اور ذمہ داریوں سے تعلق رکھتی ہیں اور یا پھر ہمارے عقائد کے متعلق ہیں ۔ سے
اکثر حدیثیں منتخب کر لی گئی ہیں صرف تھوڑا سا حصہ باقی ہے جس کے متعلق میں امید کرتا ہوں کہ
وہ بھی جلد پورا ہو جا ا ہو جائے گا ۔ اس کے علاوہ میری یہ بھی خواہش ہے کہ علماء کی مجلس سے مشورہ لے
کر ایک مختصر کو رس شائع کیا جائے جو عقائد ، فقہ اور اخلاق پر مشتمل ہو یعنی کتاب تو ایک ہو مگر اُس
کا ایک باب علم العقائد کے متعلق ہو ، ایک باب علم الاعمال کے متعلق ہو جس میں فقہی کتابوں
سے موٹے موٹے عنوانات لے لئے جائیں اور اُن کے متعلق جو ضروری مسائل ہیں وہ جمع کر
دیئے جائیں اور تیسرا حصہ علم الاخلاق کے متعلق ہو جس میں یہ بتایا گیا ہو کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم نے اخلاق کے متعلق کیا تعلیم دی ہے ۔ میرا منشاء یہ ہے کہ ایک مختصر سی کتاب تیار ہو
جائے جو اڑھائی تین سو صفحوں سے زائد نہ ہو اور جس میں یہ تینوں باب الگ الگ ہوں تا کہ
پڑھنے اور یاد کرنے میں سہولت ہو اور پھر اس کورس کا بھی ہر خادم کے لئے پڑھنا ضروری قرار
دیا جائے ۔
66
وہ
دوسرا حصہ یہ ہے کہ ہم نے جو کچھ کہنا ہے اُس کے متعلق ہمیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ ہم نے
کس طرح کہنا ہے ۔ در حقیقت ہمارے اخلاق کبھی بھی درست نہیں ہو سکتے جب تک ہم اس امر
کو اچھی طرح ذہن نشین نہیں کر لیتے کہ ہمیں دوسرے سے کوئی بات کس طرح کہنی چاہئے ۔ مگر یہ
امر یاد رکھو کہ کہنا چاہئے“ میں ” کرنا چاہئے، بھی شامل ہے۔ جس طرح ہم نے کیا کہنا
ہے میں ” کیا کرنا بھی شامل ہے اسی طرح کس طرح کہنا چاہئے“ میں ”کس طرح
کرنا چاہئے، بھی شامل ہے۔ اس کی طرف بھی بہت بڑی توجہ کی ضرورت ہے۔ علمی حصہ کی کمی
بعض اور ذرائع سے بھی پوری ہوتی رہتی ہے مثلاً سلسلہ کی طرف سے مختلف کتا بیں چھپتی رہتی پوری ہوتی رہتی ہے
ہیں ، اخبار شائع ہوتا ہے اور اس طرح علمی لحاظ سے جماعت کے سامنے ہمیشہ مفید معلومات
پیش ہوتی رہتی ہیں لیکن ہم نے جو کچھ کہنا ہے وہ کس طرح کہنا چاہئے اور کس طرح کرنا چاہئے
اس کی خالص ذمہ داری خدام الاحمدیہ پر عائد ہوتی ہے مگر میں دیکھتا ہوں اس لحاظ سے ابھی
بہت بڑی کمزوری پائی جاتی ہے ۔ مثلاً عملی لحاظ سے تبلیغ ہمارا سب سے اہم فرض ہے مگر تبلیغ اچھی
طرح تبھی ہو سکتی ہے جب تبلیغ کرنے والے کا عملی نمونہ اعلیٰ درجہ کا ہو مگر میں نے دیکھا ہے ابھی