خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
انوارالعلوم (جلد 17), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۸۶
خدام الاحمد یہ کیلئے تین اہم باتیں
تک اس قسم کی شکایتیں آتی رہتی ہیں کہ نوجوان جب کہیں باہر سفر پر جاتے ہیں تو اُن میں سے
بعض ریلوں کے ٹکٹ نہیں لیتے ، بعض غلط ڈبوں میں بیٹھ جاتے ہیں یا دوسروں سے دوستی پیدا کر
کے سنیما دیکھنے چلے جاتے ہیں یا آپس میں کسی بات پر اختلاف ہو جائے تو جلدی غصہ میں
آ جاتے ہیں یا جلدی لڑائی شروع کر دیتے ہیں یا اگر انہیں قاضی کے سامنے کسی معاملہ میں بیان
دینا پڑے اور وہ بیان اُن کے کسی دوست کے خلاف پڑتا ہو یا اُن کے ماں باپ اور رشتہ داروں
کے خلاف پڑتا ہو تو وہ غلط بیانی سے کام لیتے ہیں ۔ یا اگر انہیں کسی ذمہ داری کے کام پر مقرر کیا
جائے تو پوری طرح اپنی ذمہ داری کو ادا نہیں کرتے یا اگر روپیہ اُن کے ہاتھ میں دیا جائے تو وہ
دیانت دار ثابت نہیں ہوتے ۔ چنانچہ اس قسم کی شکایات میرے پاس کثرت کے ساتھ پہنچتی
رہتی ہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ خدام الاحمدیہ کے قیام کی وجہ سے ان شکایتوں میں کوئی کمی آئی ہو
حالانکہ اصل کام یہی ہے کہ خدام الاحمدیہ کے عہدہ دار نو جوانوں کے اخلاق کی نگرانی رکھیں اور
اُن کو اسلامی رنگ میں رنگین کرنے کی کوشش کریں ۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ وہ تعلیمی حصہ کی طرف
توجہ نہ کریں یا اس میں سستی اور غفلت سے کام لیں میرا مطلب یہ ہے کہ تعلیمی حصہ بعض اور
ذرائع سے بھی جماعت کے سامنے بار بار آتا رہتا ہے مگر عملی نگرانی کا کام سست ہے۔ یعنی ہم
نے جو کچھ کہنا ہے اُسے کس طرح کہنا چاہئے اور جو کچھ کرنا ہے وہ کس طرح کرنا چاہئے یہ کام
ہے جو خدام الاحمدیہ کا ہے ۔ پس اُس کے ہر فرد کو یہ معلوم ہونا چاہئے کہ وہ کون سے اخلاق
ہمیں اپنے اندر پیدا کرنے چاہئیں جن کے بعد ہم اپنی تعلیم دنیا تک صحیح رنگ میں پہنچا سکتے
ہیں ۔ اگر ہمارے اندر سچائی نہیں ، اگر ہمارے اندر دیانت نہیں ، اگر ہمارے اندر محنت کی ،
عادت نہیں ، اگر ہمارے اندر عقل نہیں ، اگر ہمارے اندر عزم نہیں ، اگر ہمارے اندر قربانی اور
اثیار کا مادہ نہیں تو ہم اپنے پیغام کو خواہ کتنے ہی شاندار الفاظ میں دنیا کے سامنے پیش کریں اور
خواہ کس قدر اس کی تشریح اور تفصیل بیان کریں ہرگز ہرگز اور ہرگز ہم دنیا پر غالب نہیں آ سکتے
اور ہماری ناکامی اور نامرادی اور شکست میں کوئی شبہ نہیں ہو سکتا ۔ پس ضروری ہے کہ اس
پہلو کو نمایاں کیا جائے اور نوجوانوں کے اخلاق کی نگرانی رکھی جائے ۔ جہاں وہ لوگ جو
بڑی عمر کے ہیں اُن کے لئے ضروری ہے کہ وہ علمی پہلو کو نمایاں کریں وہاں خدام الاحمدیہ کے
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۸۷
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
لئے ضروری ہے کہ وہ عملی پہلو کو نمایاں کریں کیونکہ آئندہ تمام کام نوجوانوں کو ہی کرنا پڑے گا۔
پس خدام الاحمدیہ کی نگرانی کی جائے اور اُن میں قوت عملیہ پیدا کی جائے ۔ مجھے افسوس
کے ساتھ بیان کرنا پڑتا ہے کہ نوجوانوں کے متعلق مجھے بعض نہایت ہی تلخ تجارب ہوئے ہیں
شاید اللہ تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت سندھ کی زمینوں کا کام اسی لئے میں نے اپنے ذمہ لے لیا
تھا کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعہ سے مجھ پر اپنی جماعت کے نوجوانوں کے اخلاق کی حقیقت
منکشف کرنا چاہتا تھا۔ باوجود اس کے کہ مجھے فرصت نہیں تھی اور باوجود اس کے کہ اور کاموں
کے علاوہ تحریک جدید کا بوجھ بھی مجھ پر پڑا ہوا تھا پھر بھی میں نے سندھ کی زمینوں کا کام اپنی
نگرانی میں لے لیا اور مجھے نہایت ہی افسوس کے ساتھ معلوم ہوا کہ ابھی تک دیانت بھی بعض
احمد یوں میں نہیں پائی جاتی اور ابھی تک کام کرنے کا صحیح مفہوم بھی کئی نوجوان نہیں جانتے ۔
ایسے ایسے آدمی بھی ہماری جماعت میں ہیں کہ اگر اُن کو آزاد چھوڑ دیا جائے تو وہ چوبیس گھنٹوں
میں سے ایک گھنٹہ بھی اپنا فرض منصبی ادا کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے اور ایسے بھی ہیں جو سلسلہ
کی ضروریات کیلئے اپنے اوقات کی ادنیٰ سے ادنیٰ قربانی کرنے کے لئے بھی تیار نہیں ہوتے ۔
چنانچہ ایسی مثالیں موجود ہیں کہ باوجود اس کے کہ سلسلہ کے نفع اور نقصان کا سوال در پیش تھا
بعض نوجوان چھ سات گھنٹہ کام کرنے کے بعد گھروں میں بیٹھ گئے اور سلسلہ کا دس میں ہزار
روپیہ کا نقصان ہو گیا۔ ان میں وہ بھی شامل ہیں جو مجاہد کہلاتے ہیں اور وہ بھی شامل جو مجاہد تو
نہیں کہلاتے مگر عام خدام میں سے ہیں ۔ پس یہ حصہ نہایت ضروری ہے اور قوم کے نوجوانوں
میں محنت سے کام کرنے کی عادت پیدا کرنا خدام الاحمدیہ کا اہم فرض ہے۔ مرکزی کارکنوں کو
چاہئے کہ وہ ایسے طریق ایجاد کریں جن سے انہیں معلوم ہو سکے کہ ہر احمدی جو مجلس خدام الاحمد یہ
کا ممبر ہے وہ کیا کام کرتا ہے اور اگر کسی کے متعلق معلوم ہو کہ وہ کوئی کام نہیں کر رہا تو اُسے کسی نہ
کسی کام پر مجبور کیا جائے ۔ اسی طرح آپ لوگوں کو سکولوں اور بورڈنگوں وغیرہ کا معائنہ کر کے
افسروں کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے اور ایسی سکیمیں سوچنی چاہئیں جن سے لڑکے پڑھائی میں
غفلت نہ کریں ۔ اسی طرح کھیل کود میں بھی وہ باقاعدگی سے حصہ لیں ۔ آپ لوگوں کو اس امر کی
نگرانی رکھنی چاہئے کہ کسی محلہ میں کوئی لڑکا آوارہ نہ پھرے۔ آپ لوگوں کو اس امر کی نگرانی
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۸۸
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
رکھنی چاہئے کہ کون کون سے نوجوان ہیں جو لغو باتیں کرنے کے عادی ہیں اور پھر ان نوجوانوں
کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہئے ۔ آپ لوگوں کو اس امر کی نگرانی رکھنی چاہئے کہ دُکانوں پر
خرید و فروخت کرتے ہوئے دُکاندار اور تاجر دیانت داری سے کام لیتے ہیں یا نہیں اسی طرح
اور معاملات میں اُن کی دیانت اور امانت کا کیا حال ہے۔ یہ عام امور ایسے ہیں جن کی نگرانی
رکھنا خدام الاحمدیہ کا کام ہے مگر اب تک اس لحاظ سے خدام الاحمدیہ نے اپنی ذمہ داری کو پو پوری
طرح محسوس نہیں کیا۔ میرے پاس رپورٹیں پہنچ رہی ہیں کہ کئی مہینوں سے قادیان میں بلیک
مارکیٹ جاری ہے اور دُکان دار دھوکا سے گراں قیمت پر اپنی اشیاء فروخت کرتے رہتے ہیں ۔
اگر کوئی شخص دُکان پر گاہک بن کر آئے تو وہ انکار کر دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے پاس
فلاں چیز نہیں ہے لیکن اگر وہ ایک کی بجائے دو روپے دے دے تو چوری چھپے وہ اُسے چیز لا کر
دے دیتے ہیں ۔ مگر باوجود اس کے کہ خدام الاحمدیہ کا نظام اتنا وسیع بنا دیا گیا ہے کہ ہر پندرہ
سے چالیس سالہ عمر کے نوجوان کا اس مجلس میں شامل ہونا لازمی ہے پھر بھی اِس حرکت کا انسداد
نہیں کیا گیا بلکہ جیسا کہ مجھے بتایا گیا ہے کئی مہینوں سے قادیان میں ایسا ہو رہا ہے۔ مجھے بتایا گیا
ہے کہ قادیان میں مجلس خدام الاحمدیہ کے آٹھ سو ممبر ہیں میں اس تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے کہتا
ہوں اگر مجلس خدام الاحمدیہ اپنے فرائض کو پوری خوش اسلوبی سے ادا کر رہی ہوتی اور اگر اُس
کے آٹھ سو جاسوس قادیان کے گلی کوچوں میں موجود ہوتے تو کیا یہ ممکن تھا کہ ان آٹھ
سو جاسوسوں کے ہوتے ہوئے قادیان میں بلیک مارکیٹ جاری رہتی اور دھوکا بازی سے گراں
قیمت پر اشیاء فروخت ہوتی رہتیں ۔ دوصورتوں میں سے ایک صورت ضرور ہے یا تو ان آٹھ سو
جاسوسوں میں سے ایک حصہ کو اپنی قوم کا غدار کہنا پڑے گا اور یا یہ ماننا پڑے گا کہ اُن کو اپنے
فرائض سے ایسا غافل رکھا گیا ہے کہ اُنہیں اتنا بھی معلوم نہیں کہ اُنہیں کام کس طرح کرنا چاہئے
ورنہ اگر یہ بات ہو رہی ہے اور جیسا کہ کہا جاتا ہے کہ کچھ عرصہ سے قادیان کے دُکانداروں میں
یہ عادت پیدا ہوگئی ہے اور دوسری طرف قادیان مجلس خدام الاحمدیہ کے آٹھ سو یا آٹھ سو پچاس
جاسوس موجود ہوتے تو یہ نا ممکن تھا کہ اُن کی موجودگی میں یہ بات جاری رہتی ۔ میں جاسوس کا
لفظ اُن کی اہمیت کو نمایاں کرنے کے لئے استعمال کر رہا ہوں ورنہ جاسوس کا لفظ جس قسم کے
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۸۹
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
لوگوں کے لئے آجکل استعمال کیا جاتا ہے اس اس قسم کی جاسوسی اسلام میں منع منع ہے ہے۔ ۔ میں نے صرف
ان کے فرائض پر زور دینے کے لئے یہ لفظ استعمال کیا ہے ورنہ صحیح الفاظ یوں ہیں کہ اگر احمدیت
کے اخلاق کے آٹھ سو نمائندے قادیان میں موجود ہوتے اور کوئی گھر ایسا نہ ہوتا جس میں ایک
نمائندہ موجود نہ ہوتا یا اگر کوئی ایک گھر خالی ہوتا تو اس کے قریب کے گھر میں اخلاق احمدیت کا
نمائندہ موجود ہوتا تو اس تو اس قسم کے حالات کے پیدا ہونے پر اُن میں سے ہر شخص آگے بڑھتا اور
کہتا میں اپنے باپ کے خلاف شہادت دیتا ہوں یا اپنے چچا کے خلاف شہادت دیتا ہوں یا اپنے
دوست کے خلاف شہادت دیتا ہوں کہ وہ گراں قیمت پر چوری چھپے اشیاء فروخت کر رہا ہے۔
جس طرح قرآن کریم نے کہا ہے کہ اگر تمہیں اپنے باپ یا اپنی ماں یا بھائی یا اپنے کسی اور رشتہ دار
کے خلاف گواہی دینی پڑے تو تم خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے نڈر ہو کر گواہی دے دو اور رشتہ داری
کی کوئی پرواہ نہ کرو ۔ اسی طرح اگر خدام خلق یہ جذبہ اپنے اندر پیدا کر چکے ہوتے تو ہر محلہ میں
سے ایسے نوجوان نکل کر کھڑے ہو جاتے جو ہمارے پاس آ کر کہتے ہمارے باپ کے پاس
فلاں چیز موجود ہے مگر وہ دُکان پر تو یہ کہہ دیتا ہے کہ میرے پاس نہیں لیکن جب کوئی چوری چھپے
زیادہ قیمت دے دیتا ہے تو اُسے وہ چیز دے دیتا ہے ۔ اسی طرح کوئی اور نوجوان نکلتا اور کہتا
کہ میری ماں جو کپڑا بیچا کرتی ہے وہ دُکان پر تو یہ کہہ دیتی ہے کہ میرے پاس فلاں کپڑا انہیں لیکن
جب کوئی گھر میں آکر زیادہ قیمت دے دیتا ہے تو اس قیمت پر وہ کپڑا نکال کر اسے دے دیتی
ہے۔ اگر خدام الاحمدیہ نے اپنے فرائض کو ادا کیا ہوتا اور ہر نوجوان کے دل میں اخلاق کی
اہمیت کو قائم کیا ہوتا تو ہمیں آج اپنے اندر وہی نظارہ نظر آتا جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی مجلس میں صحابہ کے اخلاق کا نظر آیا کرتا تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ
میں ایک دفعہ ایک منافق نے کہہ دیا کہ مدینہ چل لینے دو وہاں سب سے زیادہ معزز آدمی یعنی
نَعُوذُ بِالله عبد اللہ بن ابی ابن سلول سب سے زیادہ ذلیل شخص یعنی نَعُوذُ بِالله محمد رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مدینہ سے نکال دے گا ۔ جب اُس نے یہ بات کہی تو اس کے بعد سب
سے پہلا شخص جو یہ شکایت لے کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک پہنچا اسی عبداللہ
بن ابی ابن سلول کا بیٹا تھا ۔ اُس نے کہا يَا رَسُولَ اللهِ ! میرے باپ نے ایسا کہا ہے اور اُس
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۹۰
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
کے اس فعل کی سزا سوائے قتل کے اور کوئی نہیں ہو سکتی ۔ يَا رَسُولَ اللَّهِ! میں صرف یہ درخواست
کرنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ میرے باپ کے قتل کا حکم نافذ فرمائیں تو مجھے اس کے قتل پر مقرر کیا
جائے کسی اور کو مقرر نہ کیا جائے کیونکہ اگر کسی اور نے میرے باپ کو قتل کیا تو ممکن ہے میرے
دل میں اُس کے خلاف جوش پیدا ہو اور میں کسی خلاف شریعت فعل کا ارتکاب کر بیٹھوں ۔ تو اگر
واقعہ میں خدام خلق میں یہ جذبہ پیدا ہو چکا ہوتا اور وہ جرائم کی شناعت کو سمجھتے تو بجائے اس کے
کہ اس موقع پر ہمیں تحقیق کرنی پڑتی کہ کون کون لوگ ایسے ہیں جو اس جرم کے مرتکب ہو رہے
ہیں ہر شخص آگے بڑھتا اور کہتا کہ میرا باپ یا میرا بھائی یا میری ماں یا میرا فلاں رشتہ دار یہ جرم کر رہا
ہے اور میں اس کے خلاف اپنی شہادت پیش کرتا ہوں ۔
پرده
فردی جرم بے شک ایسی چیز ہے جس پر پردہ ڈالا جا سکتا ہے لیکن قومی جرائم پر کبھی پر
نہیں ڈالا جا سکتا اگر قومی جرائم پر بھی پردہ ڈالا جائے تو قوم کی ترقی بالکل رُک جائے اور اس
کے افراد اعلیٰ اخلاق کو بالکل کھو دیں ۔ قومی جرائم کے ارتکاب کے لئے یہ ضروری ہوتا ہے کہ ہر
محلہ بلکہ ہر گھر میں سے لوگ نکلیں اور بدی کا ارتکاب کرنے والوں کے راز کھول دیں۔ جب
قومی جرائم کے ارتکاب پر اس طرح راز کھولے جائیں تو جن لوگوں کی اصلاح اور ذرائع سے
نہیں ہو سکتی اُن کی اصلاح اس طریق سے ہو جاتی ہے اور جبری طور پر اُن میں نیکی پیدا ہو جاتی
ہے ۔ بدی پر جرات انسان کو اُسی وقت ہوتی ہے جب اُسے یقین ہوتا ہے کہ میرے دوست یا
میرے رشتے دار میرے راز کو ظاہر نہیں کریں گے لیکن اگر اسے یقین ہو کہ میں نے جو بھی بُرا
فعل کیا اُسے میرے دوست خود بخود ظاہر کر دیں گے تو وہ کبھی بُرے افعال کے ارتکاب کی
جرات نہیں کر سکتا ۔ دیکھ لو چور ہمیشہ رات کی تاریکی میں چوری کرنے کی کوشش کیا کرتا ہے ۔ اگر
اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایسا انتظام ہوتا کہ جونہی کوئی چور سیندھ لگا تا اللہ تعالیٰ کی طرف سے
آسمان پر کوئی ستارہ ایسا ظاہر ہوتا جس کی چمک اور روشنی کی وجہ سے لوگ فوراً دیکھ لیتے کہ کون
شخص چوری کر رہا ہے تو کیا اس کے بعد کسی ایک شخص کو بھی چوری کی جرأت ہو سکتی؟ یقینا کوئی
شخص چوری نہ کرتا کیونکہ وہ ڈرتا کہ ادھر میں نے چوری کی تو اُدھر ساتھ ہی میری گرفتاری عمل
میں آ جائے گی اور لوگوں کو پتہ لگ جائے گا کہ اس فعل کا ارتکاب کس نے کیا ہے ۔ اسی طرح
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۹۱
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
اگر ہم میں سے ہر شخص اپنی سوسائٹی کے لئے ایک چمکتا ہوا ستارہ بن جائے تو کمزور لوگوں کو تو
اخلاق اور شریعت کے خلاف افعال کرنے کی جرأت نہ رہے اور وہ بھی نیکی اور تقویٰ کے
لباس میں ملبوس ہو جائیں ۔ یہی امید خدا تعالیٰ اپنے مومن بندوں سے رکھتا ہے کہ وہ سب کے
سب ہدایت اور رہنمائی کے چپکتے ہوئے ستارے بنیں اور جب بھی کوئی شخص کسی بُرائی کا
ارتکاب کرے وہ اُس پر اُسی وقت اپنی روشنی ڈال دیں تا کہ آئندہ وہ اپنی اصلاح کر سکے اور
قومی ترقی میں روک واقع نہ ہو۔ یہی خدام الاحمدیہ کے قیام کی غرض ہے اور یہی اللہ تعالیٰ کا
اپنے انبیاء کے ذریعہ ایک روحانی جماعت قائم کرنے سے منشاء ہوتا ہے۔
پس تم کو اپنا نورا تنا پھیلانا چاہئے اتنا پھیلانا چاہئے کہ تمہاری وجہ سے تاریکی کا کہیں نشان
تک نہ رہے اور اگر بعض لوگ اپنی کمزوریوں کی وجہ سے قومی جرائم کا ارتکاب کریں تو تمہارا
فرض ہے تم ان کو فوراً ظاہر کرو۔ بے شک اگر کسی شخص میں کوئی فردی کمزوری پائی جاتی ہے تو تم
اُس کے عیب کو ظاہر نہ کرو بلکہ علیحدگی میں اُسے سمجھاؤ اور دل میں اُس کی ہدایت اور اصلاح کے
لئے دعائیں کرتے رہو۔ تمہارے لئے یہ جائز نہیں کہ تم فردی کمزوریوں کا لوگوں میں ذکر
کرتے پھر ولیکن جس طرح فردی جرائم کا ظاہر کرنا گناہ ہے اسی طرح قومی جرائم کا چھپانا گناہ کا کا
ہے۔ جب تمہیں قومی جرائم کا علم ہو تو تمہارا فرض ہے کہ ان جرائم کا ارتکاب کرنے والوں کو
ظاہر کرو۔
میرے نزدیک اس امر کی بھی ضرورت ہے کہ ہر مجلس اصلاح اخلاق کے سلسلہ میں اپنے
پاس ریکارڈ رکھے جس سے یہ ظاہر ہو سکے کہ کن کن اخلاق کی طرف ہمیں زیادہ توجہ کرنے کی
ضرورت ہے۔ میں نے بتایا ہے کہ فردی جرائم میں صرف نصیحت کرنا کافی ہے جرم کرنے والے
کے نام کو ظاہر کرنا ضروری نہیں لیکن ریکارڈ میں بغیر نام ظاہر کرنے کے اِس امر کی صراحت کی جا ہر کرنا نام کرنے
سکتی ہے کہ ہم نے اتنے لوگوں کو فلاں فلاں قسم کے فردی جرائم کی بناء پر نصیحت کی اور اُن کو
اصلاح کی طرف توجہ دلائی ہے۔ اسی طرح جب کوئی قومی جرم کا ارتکاب کرے تو اُس کا بھی
ریکارڈ میں ذکر آنا چاہئے ۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ہر مجلس یہ بتا سکے گی کہ سو میں سے اتنے فیصدی
فلاں جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں ، اتنے فیصدی لوگوں میں فلاں قسم کی کمزوری پائی جاتی ہے اور
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۹۲
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
اتنے فیصدی لوگ فلاں عیب میں مبتلاء ہیں ۔ بے شک اگر ان لوگوں کا نام ظاہر کیا جائے گا تو
شریعت کے خلاف ہو گا لیکن بغیر نام کی صراحت کے ایک عام ریکارڈ کے ذریعہ یہ معلوم ہو سکتا
ہے کہ کن کن اخلاق کی نوجوانوں میں کمی ہے اور کن امور کی طرف ہمیں زیادہ توجہ کرنے کی
ضرورت ہے۔ مثلاً سچائی ہے ہمیں معلوم ہونا چاہئے کہ ہر مجلس میں کتنے فیصدی نو جوان سچائی
اختیار کرنے میں اعلیٰ نمونہ نہیں دکھا رہے ۔ یا اشاعت بخش ایک جرم ہے ہمیں معلوم ہونا چاہئے
کہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والے کتنے لوگ ہمارے اندر موجود ہیں ۔ بہر حال اخلاق کی
نگہداشت خدام الاحمدیہ کا اہم فرض ہے اور ہر رکن کے لئے اس بات کا سمجھنا ضروری ہے کہ
قومی جرم کا چھپانا ایک خطرناک جرم ہے۔ جس طرح فردی جرم کو ظاہر کرنا جرم ہے ۔
قومی جرم سے مراد در حقیقت دو قسم کے جرائم ہوتے ہیں ۔
اوّل وہ جرم جو قوم کے خلاف ہوتے ہیں اور جن کا قومی لحاظ سے شدید نقصان ہوتا ہے ۔
دوسرے وہ افعال جو کسی دوسرے شخص کو نقصان پہنچانے کے لئے اختیار کئے جاتے ہیں۔
مثلاً ایک شخص کسی دوسرے پر قاتلانہ حملہ کرنے کے متعلق کوئی بات کر رہا ہوا اور اُس کا علم کسی اور
شخص کو ہو جائے تو یہ فردی جرم نہیں ہوگا بلکہ قومی جرم ہوگا کیونکہ اس کا نقصان قوم کے ایک فرد کو
پہنچنے کا امکان ہے۔ اس صورت میں اگر وہ اخفاء سے کام لیتا ہے اور دوسرا شخص حملہ کر کے قتل
کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو وہ جس نے بات کو سنا تھا اور جسے اس سازش کا پہلے سے علم
ہو چکا تھا مگر اُس نے ظاہر نہیں کیا وہ بھی اس قتل میں شریک سمجھا جائے گا۔ اگر وہ وقت پر بتا دیتا
تو اصلاح کی جا سکتی تھی لیکن چونکہ اُس نے وقت پر نہ بتایا اس لئے وہ بھی قاتل سمجھا جائے گا اور
شریعت کے نزدیک مجرم ہوگا ۔ پس قومی جرم سے مراد وہ جرم ہیں جن کا ضر ر کسی دوسرے انسان
کو پہنچ سکتا ہو اور فردی جرم سے مراد وہ جرم ہیں جن کا ضرر کسی دوسرے کو نہ پہنچتا ہو یا کسی کے
ایسے گزشتہ جرم کا کا ذکر کرنا جو خواہ اپنی اپنی ذات میں قومی جرم ہی ہو لیکن وہ وہ حال سے منقطع ہو چکا ہو
وہ بھی فردی جرم ہی سمجھا جائے گا۔ مثلاً فرض کرو ایک شخص نے آج سے دس سال پہلے کوئی
چوری کی تھی اب چوری کرنا ایک قومی جرم ہے لیکن اگر کوئی شخص کسی کے دس سالہ گزشتہ چوری
کے واقعہ کا ذکر کرتا ہے تو اس چوری کو قومی جرم نہیں بلکہ فردی جرم قرار دیا جائے گا۔ ایسی
انوار العلوم جلد ۱۷
لله الله
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
صورت میں ضروری ہوگا کہ وہ وہ دوسرے کے کے فعل پر پر پردہ ڈالے اور اور اس کالوں کا لوگوں میں اظہار نہ نہ
کرے ۔ دس سال پہلے اگر اُس نے کسی کی پنسل چرالی تھی یا ایسی ہی کوئی اور چیز چرالی تھی تو گو
چوری کے لحاظ سے اس کا یہ جرم کچھ کم نہیں تھا مگر چونکہ اس پر ایک لمبا عرصہ گزر چکا ہے اس لئے
اب اس کا اظہار کوئی فائدہ نہیں دے سکتا ۔ اب ایسی چوری کا علاج سوائے اس کے کچھ نہیں کہ
انسان تو بہ کرے۔ اپنے گزشتہ قصور پر استغفار کرے اور آئندہ کے لئے عہد کرے کہ وہ ایسا فعل
کبھی نہیں کرے گا۔ بہر حال اتنا لمبا عرصہ گزرنے پر اس کا یہ فعل قومی جرم نہیں رہا بلکہ ایک فردی
جرم بن گیا ہے۔ پس ہر وہ جرم جس کا ازالہ نہیں ہو سکتا یا جس فعل کے دوبارہ ہونے کا امکان
نہیں وہ فردی جرم ہے۔ اور ہر وہ جرم جس کا ازالہ ہو سکتا ہے اور جس کا اثر قوم پر پڑتا ہے وہ
قومی جرم ہے ۔ پس قومی اور فردی جرائم میں جو فرق ہے وہ بار بار نو جوانوں کو بتانا چاہئے تا کہ
ایک طرف جہاں لوگوں میں تجسس کا مادہ پیدا نہ ہو وہاں دوسری طرف لوگوں کے اخلاق کی
نگرانی ہو سکے اور معلوم ہو سکے کہ کون لوگ اخلاقی حصوں پر عمل کرنے میں سُستی سے کام لے
رہے ہیں ۔ اگر خدام الاحمدیہ کی طرف سے اس رنگ میں اصلاح اخلاق کی کوشش کی جاتی تو
میرے سامنے یہ ذکر نہ آتا کہ قادیان میں مخفی طور پر بعض لوگ گراں قیمت پر اشیاء فروخت کر
رہے ہیں ۔ مجھے نہیں معلوم کہ قادیان میں ایسا ہوتا ہے یا نہیں ہوتا لیکن اگر ہوتا ہے تو اس کے معنی
یہ ہیں کہ خدام الاحمدیہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں بالکل ناکام رہے ہیں ۔ ان کے نمائندے ہر
محلہ میں موجود ہیں ، ہر گھر میں موجود ہیں اور وہ اگر چاہتے تو اس نقص کا آسانی کے ساتھ ازالہ
کر سکتے تھے لیکن چونکہ انہوں نے اس طرف توجہ نہیں کی اس لئے میں سمجھتا ہوں اس کی ذمہ داری
خدام الاحمدیہ کے کارکنوں پر عائد ہوتی ہے کہ انہوں نے یہ باتیں بار بار اپنے نمائندوں کے
سامنے نہیں رکھیں ورنہ اس سستی اور غفلت کا ان کی طرف سے مظاہرہ نہ ہوتا ۔
تیسری چیز لڑائی جھگڑا ہے ۔ میں دیکھتا ہوں کہ یہ عادت بھی ابھی برابر جاری ہے۔ ذرا سی
بات ہوتی ہے لیکن اس پر آپس میں لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔ یہ بھی ایک خطرناک نقص ہے
جس کا ازالہ ضروری ہے۔ بسا اوقات انسان ہنسی مذاق میں کوئی بات کہہ رہا ہوتا ہے مگر دوسرا
اس مذاق کو برداشت نہ کر کے لڑائی جھگڑے کی صورت پیدا کر دیتا ہے حالانکہ ایسے حالات میں
انوار العلوم جلد ۱۷
لله خالد
خدام الاحمدیہ کیلئے تین اہم باتیں
بات کو ہنسی میں ٹال دینا زیادہ مناسب ہوا کرتا ہے ۔ مگر بعض دفعہ ایک شخص غصیلا ہوتا ہے اور
ے کے لئے
مذاق کو برداشت نہ کر کے وہ لڑ پڑتا ہے۔ جہاں ایسی صورت پیدا ہو وہاں دوسرے
ضروری ہوتا ہے کہ وہ خاموش رہے اور وہاں سے اُٹھ کر چلا جائے۔ ہر بات جو نا پسند ہے اُس
پر لڑائی شروع کر دینا معاملہ کو بلا وجہ طول دینا اور تفرقہ و شقاق کی صورت پیدا کر کے مقاطعہ تک
نوبت پہنچانا اور بول چال بند کر دینا ہرگز ایک مومن کے شایانِ شان نہیں ہے۔ اگر ہر شخص کو
اس امر کی اجازت دی جائے کہ وہ جس سے چاہے بول چال بند کر دے جس سے چاہے تفرقہ
اختیار کر لے تو قوم کی ٹوٹتے ٹوٹتے کوئی حیثیت ہی باقی نہیں رہ جاتی ۔ یہ باتیں ہیں جن کی
طرف خدام الاحمدیہ کو میں خصوصیت کے ساتھ توجہ دلاتا ہوں اور ہدایت کرتا ہوں کہ انہیں جہاں
بھی پتہ لگے کہ دو احمدی نوجوان کسی وجہ سے آپس میں گفتگو نہیں کرتے تو اُن کے اس فعل کو
قومی جرم قرار دیا جائے اور انہیں نصیحت کی جائے کہ مقاطعہ کرنا یا بول چال بند کر دینا جائز نہیں
ہے۔ یہ تین چیزیں ہیں جن کی طرف میں اس وقت خصوصیت سے خدام الاحمدیہ کو توجہ دلاتا ہوں
اور اصل بات تو یہ ہے کہ درد کی وجہ سے مضمون کا تسلسل بھی قائم نہیں رہا اور اب مزید کچھ کہنا
میرے لئے ناممکن ہے اس لئے میں انہی تین شقوں پر آج کی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور خدا تعالیٰ
سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ہمارے کا رکنوں اور تمام خدام اور اطفال کو اپنی اپنی ذمہ داری کے
سمجھنے اور اس کے مطابق عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے عطا فرمائے اور ہر قدم پر وہ آپ لوگوں کی
راہنمائی فرمائے تا کہ وہ باتیں جو آپ لوگوں کو معلوم ہیں اُن پر آپ عمل کر سکیں اور جو باتیں
معلوم نہیں وہ خدا تعالیٰ خود آپ لوگوں کو سکھائے تا کہ آپ دین کی باتوں کو اچھی طرح جانیں
اور ہمیشہ ان پر عمل کرتے رہیں ۔
( الفضل ۹ نومبر ۱۹۴۴ء )
1 گلتیوں باب ۳ آیت ۱۳ ۔ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء
۱- یوحنا باب ۴ آیت ۸ - برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء
الفضل ۱۸ نومبر ۱۹۴۲ ء صفحه ۲
انوار العلوم جلد ۱۷
۳۹۵
تمام جماعتوں میں انصار اللہ کی تنظیم ضروری ہے
تمام جماعتوں میں انصار اللہ کی
تنظیم ضروری ہے
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني