قوم میں جنت ماوں کے ذریعہ ہی آتی ہے

انوارالعلوم (جلد 17)

انوار العلوم جلد ۱۷
لدان
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
کہتے ہیں ایک آوارہ گردلڑکا تھا۔ اُس کی ماں اُس سے بہت محبت کرتی تھی جو محبت غلط قسم تھا۔ اس ماں ۔
کی تھی وہ اُس کو کسی برائی سے نہیں روکتی تھی ۔ شروع شروع میں جب وہ چھوٹی چھوٹی چیزوں کی ۔
چوری کرتا تو وہ اُسے منع نہ کرتی اور اگر نہ کرتی اور اگر کوئی اُس کی ماں ۔ ماں سے شکایت کرتا تو کہہ دیتی کہ میرا بچہ تو
ایسا نہیں ۔ یہاں تک کہ بڑھتے بڑھتے اُس نے بڑی بڑی چوریاں شروع کر دیں اور قتل و غارت
تک نوبت پہنچی ۔ آخر کسی کو قتل کرنے کے جرم میں پکڑا گیا اور اُس کو پھانسی کی سزا ملی ۔ جب
پھانسی کا وقت قریب آیا تو حکام نے کہا اگر تمہاری کوئی خواہش ہو یا کسی سے ملنا چا ہو تو ہم اس کا
انتظام کر دیں۔ اُس نے کہا ہاں میری ماں کو بُلو اردو میں اُس سے ملنا چاہتا ہوں ۔ چنانچہ جب
اُس کی ماں کو بُلوایا گیا تو اُس نے اپنی ماں سے کہا میں کان میں ایک بات کہنا چاہتا ہوں ۔ ماں
نے جب اپنا کان اُس کے قریب کیا تو اُس نے اتنے زور سے اُس کے کان پر کا ٹا کہ وہ تڑپ
اُٹھی ۔ جیل کے ملازم جو قریب ہی کھڑے تھے یہ نظارہ دیکھ کر کہنے لگے ارے ظالم ! تم ابھی چند
منٹ کے اندر پھانسی کے تختے پر چڑھنے والے ہو پھر بھی ایسا ظلم کر رہے ہو یہ کہاں کی شرافت ہے
کہ تم نے اس آخری وقت میں اپنی ماں کا کان کاٹ کھایا ۔ اُس نے کہا آج اسی ماں کی وجہ سے
تو مجھے پھانسی کی سزا ملی ہے اگر یہ میری صحیح تربیت کرتی تو آج میں بھی نیک انسان ہوتا لیکن اِس
نے میری صحیح تربیت نہ کی ۔ بچپن میں جب میں غلطیاں کرتا تو یہ ماں اُن غلطیوں پر پردہ ڈالتی
اگر میں کسی کی کوئی چیز اُٹھا لاتا اور وہ اُس کی تلاش میں میرے پیچھے آتے تو یہ کہہ دیتی کہ میرا بچہ
تو تمہاری چیز نہیں لایا۔ اسی طرح آہستہ آہستہ میرے اخلاق بگڑتے گئے یہاں تک کہ میں
ظالم ، چور اور ڈا کو بن گیا اور آج میں ان گناہوں کی وجہ سے پھانسی کی سزا پانے والا ہوں ۔
پس عورت اسی صورت میں صحیح معنوں میں حوا کی بیٹی کہلا سکتی ہے جب وہ بچوں کی صحیح
تربیت کرے اور اُن کے اخلاق کی نگرانی کرے ۔ اگر بچوں کے اخلاق کی نگرانی نہیں کرتی تو وہ
ہرگز حوا کی بیٹی اور گھر کی مالکہ کہلانے کی مستحق نہیں ۔ پس حوا کی بیٹیوں کے لئے ضروری ہے کہ
وہ اپنی اولاد کی صحیح رنگ میں تربیت کریں ۔
صلى الله
عل
قوم میں جنت ماؤں کے ذریعہ ہی آتی ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا
ہے کہ ماں کے قدموں

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۱۶
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
کے نیچے جنت ہے ۔ ستم یہ کتنا لطیف فقرہ ہے اور آنحضرت ﷺ نے ماں کی کتنی اہمیت بیان فرمائی
ہے۔ عام طور پر لوگ اس کے یہ معنی کرتے ہیں کہ ماں کی اطاعت اور فرمانبرداری میں جنت ملتی
ہے یہ بھی درست ہے لیکن اس کے اصل معنی یہ ہیں کہ در حقیقت قوم میں جنت تبھی آتی ہے جب
مائیں اچھی ہوں اور اولاد کی صحیح تربیت کرنے والی ہوں ۔ اگر مائیں اچھی نہ ہوں اور اولاد کی ہوں اور اولاد
صحیح تربیت نہ کریں تو اولاد بھی کبھی اچھی نہیں ہوگی اور جس قوم کی اولا داچھی نہیں ہو گی اُس قوم ؟
میں جنت بھی نہیں آئے گی ۔ پس در حقیقت قوم میں جنت ماؤں کے ذریعہ سے ہی آتی ہے۔ قوم
کی مائیں جس رنگ میں بچوں کی تربیت کریں گی اُسی رنگ میں اُس قوم کے کاموں کے نتائج کی
بھی اچھے یا برے پیدا ہوں گے ۔ اگر مائیں بچوں کی صحیح تربیت کریں گی تو اُس قوم کے کاموں
کے نتائج اچھے پیدا ہوں گے اور وہ قوم اپنے مقصد میں کامیاب ہو گی اور اگر مائیں بچوں کی صحیح
تربیت نہیں کریں گی تو اس قوم کے کاموں کے نتائج بھی اچھے پیدا نہیں ہوں گے اور وہ قوم اپنے
مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام نے عورتوں کی تعلیم پر خاص زور دیا
ہے۔ رسول کریم ﷺ ایک دفعہ وعظ فرمارہے تھے کہ اگر کسی شخص کے ہاں تین لڑکیاں ہوں اور
وہ اُن کو اچھی تعلیم دلائے اور اچھی تربیت کرے تو وہ شخص جنت کا مستحق ہو جائے گا ۔ ایک صحابی
نے عرض کیا کہ یا رَسُولَ اللهِ! اگر کسی کے تین لڑکیاں نہ ہوں بلکہ دو ہوں تو آپ نے فرمایا کہ
اگر کسی کے دولڑکیاں ہوں اور وہ اُن کو اچھی تعلیم دلائے اور اچھی تربیت کرے تو وہ بھی جنت کا
مستحق ہو جائے گا۔ پھر آپ نے فرمایا کہ اگر کسی کے ہاں ایک ہی لڑکی ہوا اور وہ اُس کو اچھی تعلیم
دلائے اور اچھی تربیت کرے تو وہ جنت کا مستحق ہو جائے گا۔ کے
صلى الله
عل وسام
اب دیکھو رسول کریم ﷺ نے عورتوں کو تعلیم دلانے کی کتنی اہمیت بیان فرمائی
ہے۔ حقیقت یہی ہے کہ عورتوں کی تعلیم و تربیت کے بغیر کام نہیں چل سکتا ۔ مجھے خدا تعالیٰ نے
الہا ما فرمایا ہے کہ اگر پچاس فیصدی عورتوں کی اصلاح کر لو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو جائے گی ۔
گویا خدا تعالیٰ نے اسلام کی ترقی کو تمہاری اصلاح کے ساتھ وابستہ کر دیا ہے ۔ جب تک تم اپنی
اصلاح نہ کر لو ہمارے مبلغ خواہ کچھ کریں کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا ۔ حقیقت یہی ہے کہ جب تک دنیا
پر یہ ظاہر نہ کر دیا جائے کہ اسلام نے عورت کو وہ درجہ دیا ہے اور عورتوں کو ایسے اعلیٰ مقام پر کھڑا
کیا ہے کہ دنیا کی کوئی قوم اس میں اسلام کا مقابلہ نہیں کر سکتی اُس وقت ہم غیروں کو اسلام کی

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۱۷
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
طرف لانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے کیونکہ ایک غیر مذہب کا آدمی قرآن مجید کا مطالعہ اور
اس پر غور اور اس پر عمل تو تب کرے گا جب وہ مسلمان ہو جائے گا ۔ مسلمان ہونے سے پہلے تو
وہ ہمارے عمل اور ہمارے نمونہ سے ہی اسلام کی طرف متوجہ ہو سکتا ہے۔ پس عورتوں کی اصلاح
نہایت ضروری ہے۔ قادیان میں تو اس کام کے لئے ہر قسم کی جد وجہد ہورہی ہے۔ یہاں تعلیم کا
انتظام بھی موجود ہے۔ لڑکیوں کے لئے مدرسہ رسہ اور اور د دینیات : کا کا کار کالج بھی ہے مگر جیسا کہ میں بتا چکا
ہوں اور جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے
ہے یہ کام ہمارے بس کا نہیں بلکہ یہ کام تمہارے ہاتھوں سے ہو سکتا ہے جب تک تم ہماری مدد نہ
کرو اور ہمارے ساتھ تعاون نہ کرو اور جب تک تم اپنی زندگیوں کو اسلام کے فائدہ کے لئے نہ
لگاؤ گی اُس وقت تک ہم کچھ نہیں کر سکتے ۔
-
اللہ تعالیٰ نے انسان کے دو حصے کر کے اس کے اندر الگ الگ جذبات پیدا کئے ہیں ۔
عورت مرد کے جذبات کو صحیح طور پر نہیں سمجھ سکتی اور مرد عورت کے جذبات کو صحیح طور پر نہیں سمجھ سکتا
پس چونکہ ہم ایک دوسرے کے جذبات پہچاننے سے قاصر ہیں اس لئے مردوں کی صحیح تربیت مرد
ہی کر سکتے ہیں اور عورتوں کی صحیح تربیت عورتیں ہی کر سکتی ہیں ۔ ہم عورتوں کے خیالات کی صحیح
ترجمانی نہیں کر سکتے ہمارے دلوں میں تو مردوں والے جذبات ہیں عورتوں کے دُکھ اور اُن کی
ضروریات عورتیں ہی سمجھ سکتی ہیں اور وہی اُن کے شکوک کا ازالہ اور اُن کی مشکلات کا حل اور
اُن کی صحیح اصلاح کر سکتی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید فرماتا ہے کہ بنی نوع انسان کے لئے
وہی مذہب مفید ہو سکتا ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو۔ اگر انسان مذہب بنائے گا اور اُس
مذہب کا بنانے والا مرد ہو گا تو وہ صرف مردوں کے جذبات اور مردوں کے خیالات کو ہی ملحوظ
رکھے گا وہ عورتوں کے جذبات اور عورتوں کے خیالات کی صحیح ترجمانی نہیں کر سکے گا۔ اور اگر
اُس مذہب کو بنانے والی عورت ہوگی تو وہ صرف عورتوں کے جذبات اور عورتوں کے خیالات کو
ملحوظ رکھ سکے گی اور مردوں کے جذبات اور مردوں کے خیالات کی صحیح ترجمانی نہیں کر سکے
گی ۔ پس اس خلیج کو جو مرد اور عورت کے درمیان حائل ہے اگر کوئی وجود پاٹ سکتا ہے تو وہ
خدا تعالیٰ ہی ہے اور وہی مذہب ساری دنیا کے لئے مفید ہو سکتا ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۱۸
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
خدا تعالیٰ ہی ہے جس نے مردوں کو بھی پیدا کیا ہے اور عورتوں کو بھی ، اور جو عورتوں کی کمزوریوں سے
بھی واقف ہے اور مردوں کی کمزوریوں سے بھی واقف ہے، جو عورتوں کی خوبیوں سے بھی واقف
ہے اور مرودں کی خوبیوں سے بھی واقف ہے، جو عورتوں کی قابلیت سے بھی واقف ہے اور مردوں کی
قابلیت سے بھی واقف ہے، جو عورتوں کے جذبات کو بھی سمجھتا ہے اور مردوں کے جذبات کو بھی
جانتا ہے قرآن مجید میں آتا ہے ۔ مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِينِ بَيْنَهُمَا بَرْزَخٌ لا يَبْغِينِ ۔
کہ اس دنیا میں دو دریا پاس پاس اور اکٹھے بہتے ہیں مگر باوجود پاس پاس اور اکٹھے بہنے کے وہ
آپس میں ملتے نہیں ۔ یہ دو دریا مرد اور عورت ہی ہیں جو ایک دوسرے کے پاس پاس رہتے
ہیں اور ایک دوسرے سے اُن کو محبت اور پیار بھی ہوتا ہے۔ بہن بھائی سے محبت کرتی ہے
اور بھائی بہن سے محبت کرتا ہے، خاوند بیوی سے محبت کرتا ہے اور بیوی خاوند سے محبت کرتی ہے
یہاں تک کہ وہ ایک دوسرے کی خاطر بعض دفعہ ا : دفعہ اپنی جانیں بھی قربان کر دیتے ہیں لیکن پھر بھی
عورت عورت ہی ہے اور مرد مرد ہی ہے اِن دونوں کے درمیان ایک پردہ حائل ہے اور یہ ایک
دوسرے سے مل نہیں سکتے سوائے اس کے کہ خدا تعالیٰ میں ہو کر آپس میں مل جائیں یہی ایک
رشتہ ہے جو ایک دوسرے کو آپس میں ملاتا ہے ۔ خدا تعالیٰ نے اس لئے مجھے کہا ہے کہ عورتوں کی
اصلاح کرو کہ میں امام ہوں لیکن جیسا کہ میں نے بتایا ہے یہ کام تمہاری مدد کے بغیر نہیں ہو
سکتا ۔ تم ہی ہو جو یہ کام کر سکتی ہو ۔ تم ہی ہو جو اسلام کی ترقی کی داغ بیل ڈال سکتی ہو۔ یہ کام
صرف تمہارے ذریعہ سے ہی ہو سکتا ہے اور تمہاری مدد اور تعاون کے بغیر اس کام میں کامیاب
ہونا ممکن نہیں ۔ پس میں یہ اللہ تعالیٰ کا پیغام تم تک پہنچاتا ہوں کہ اگر تم پچاس فیصدی عورتوں کی
اصلاح کر لو تو اسلام کو ترقی حاصل ہو جائے گی ۔ پس جو عورتیں اسلام کا درد رکھتی ہیں اور اس
کی ترقی چاہتی ہیں اور اپنے اندرا خلاص رکھتی ہیں اُن کا فرض ہے کہ عورتوں کی اصلاح کے لئے
کھڑی ہوں ۔
میں نے عورتوں کی اصلاح کے لئے لجنہ اماءاللہ قائم کی ہوئی ہے لجنہ کو چاہئے کہ وہ اپنی
تنظم کو مکمل کرے اور عورتوں کی اصلاح اور اُن کی تربیت اور اُن کے اخلاق کی درستی کی کوشش
کرے اور عورتوں کی اصلاح اور تربیت کے لئے جن سامانوں کی ضروت ہے وہ سامان مہیا

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۱۹
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
-
کرے۔ قادیان میں تو لجنہ اماءاللہ دیر سے قائم ہے باقی سارے ہندوستان میں چالیس پچاس
لجنائیں ہیں حالانکہ اس کے مقابل مردوں کی آ مردوں کی آٹھ سو سے اوپر انجمنیں انجمنیں ہیں ۔ جہاں مردوں کی
آٹھ سو سے او پر انجمنیں ہیں وہاں عورتوں کی چالیس پچاس لجناؤں کے معنی یہ ہیں کہ ابھی تک
عورتوں کا بیسواں حصہ بھی منظم نہیں ہوا۔ کام کا سوال تو دوسری چیز ہے پہلا کام تو یہی ہوتا ہے کہ
تنظیم مکمل کی جائے جب تک تنظیم کے سامان ہی پیدا نہ ہوں اُس وقت تک آگے کام کس طرح
ہو سکتا ہے۔ پس آج میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ جتنی عورتیں یہاں جلسہ پر آئی ہوئی ہیں اگر
اُن کے ہاں لجنہ اماءاللہ قائم نہیں ہے تو وہ یہاں سے واپس جا کر لجنہ اماءاللہ قائم کریں اور اگر
وہاں لجنہ اماء اللہ قائم کرنے کے سامان نہ ہوں مثلاً وہاں کوئی پڑھی لکھی عورت نہ ہو جو کام
کر سکے تو وہ مرکزی لجنہ اماءاللہ سے مل کر بات کرتی جائیں اور ہدایات لے لیں اور اپنا نام و پتہ
وغیرہ اُن کو لکھاتی جائیں تاکہ ان کے ہاں لجنہ کے قیام کا سامان کیا جائے ۔ اگر ہم عورتوں کی
اصلاح کا کام کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ضروری ہے کہ جہاں ایک سے زیادہ عورتیں
ہوں وہاں لجنہ اماءاللہ قائم کی جائے ۔ لجنہ کے معنی ہیں کمیٹی ۔ اردو میں جس کو کمیٹی کہتے ہیں عربی
میں اس کا نام لجنہ ہے پس ہر احمد یہ جماعت میں مستورات کی ایک کمیٹی ہو جہاں پڑھی لکھی
عورتیں موجود ہوں وہ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ سے خط و کتابت کر کے قواعد وغیرہ منگوالیں اور اپنے
ہاں کی عورتوں کو جمع کر کے اُن کو وہ قواعد و غیرہ سُنائیں اور لجنہ قائم کریں۔ اور جہاں پڑھی لکھی
عورتیں موجود نہ ہوں وہ کسی مرد سے خط لکھوا لیں اور مرکزی لجنہ کو اطلاع دیں اور اپنی
ضروریات اُن کے سامنے بیان کریں اور اگر وہ عورتیں یہاں جلسہ پر آئی ہوئی ہوں تو وہ خود
لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی کارکنوں سے مل کر اپنی ضرورتیں ان کے سامنے بیان کریں تا کہ مرکزی لجنہ
اُن کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے مسئلہ کو حل کر سکے اور ہر جماعت میں لجنہ قائم ہو سکے ۔ پس
جب تک تمام عورتوں تک آواز نہ پہنچائی جا سکے اُس وقت تک کام نہیں ہو سکتا اور آواز پہنچانے
کے لئے سب سے پہلے یہ ضروری ہے کہ تمام عورتوں کو منظم کیا جائے اور ہر گاؤں اور ہر قصبہ اور
ہر شہر میں بجنا ئیں قائم کی جائیں ۔ اس وقت ہندوستان سے باہر بھی بعض جگہوں پر لجنا ئیں قائم
ہیں لیکن نہ تو ہندوستان کے اندر پوری طرح کام ہو رہا ہے اور نہ باہر ہی کام ہو رہا ہے پس میں

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۲۰
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
جماعت کی خواتین کو خصوصیت کے ساتھ یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ یہاں سے یہ پختہ ارادہ کر کے
جائیں کہ اپنے شہر اور اپنے گاؤں میں لجنہ قائم کئے بغیر وہ دم نہیں لیں گی اور اگر اُن کے ہاں
اور
پڑھی لکھی عورتیں سا نہ ہوں اور خط و کتابت کرنے میں دقت ہو تو وہ کسی مرد وہ کسی مرد سے خط لکھوا ۔ لکھوا لیں )
لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کو اطلاع دیں اور اپنی ضروریات اُن کے سامنے بیان کریں یا مجھے خط لکھوا
دیں میں اُن کی ضروریات پورا کرنے کا انتظام کرادوں گا۔ میرا منشاء ہے مبلغین کے سپر دبھی یہ
کام کیا جائے کہ جہاں جہاں وہ جائیں وہاں لجنہ اماءاللہ ضرور قائم کریں اور اس سال کے اندر
اندر ہر گاؤں ، ہر قصبہ اور ہر شہر میں یہ کام ہو جائے ۔ اس وقت گاؤں تو الگ رہے کئی شہروں
میں بھی ابھی لجنا ئیں قائم نہیں ۔ پس اس سال اس کے لئے پوری پوری کوشش ہونی چاہئے کہ
۱۹۴۵ء کے اندر اندر ہر جماعت میں عورتوں کی تنظیم اور لجنہ کا قیام ہو جائے تا کہ خدا تعالیٰ توفیق
دے تو دوسرے سال ہم عورتوں کی اصلاح اور تربیت کی طرف قدم اُٹھا سکیں ۔
لجنہ اماءاللہ مرکز یہ کو بھی میں ہدایت کرتا ہوں کہ وہ اپنے دفتر کو مضبوط کرے اور اپنے کام
کی اہمیت کو سمجھے۔ اس وقت تک قادیان کی لجنہ اماءاللہ کو ہی لجنہ مرکز یہ سمجھا جاتا ہے حالانکہ ہونا
یہ چاہئے کہ قادیان کی لجنہ دوسرے شہروں کی لجناؤں کی طرح الگ ہو اور لجنہ مرکز یہ الگ ہو ۔
پھر لجنہ مرکز یہ چھ سات مختلف کاموں کے لئے مختلف سیکرٹری مقرر کرے اور اُن کے الگ الگ
دفاتر بنا کر جن جماعتوں کا اُنہیں پتہ ہو ان کے ساتھ خط و کتابت کریں اور جن جماعتوں کا
اُنہیں علم نہ ہو اُن کا پتہ صدر انجمن احمد یہ کے دفتر احمد یہ کے دفتر سے لے لیں اور پھر وہاں کے مرد سیکرٹری
سے خط و کتابت کر کے وہاں کی عورتوں کے کے متعلق دریافت کر لیں اور اور پھر وہاں وہاں پر پر لجنہ قائم کرنے
کی کوشش کریں ۔ پس ایک طرف تو میں ہر عورت کو نصیحت کرتا ہوں کہ یہاں سے وہ اس ارادہ
کے ساتھ اپنے وطن واپس جائے کہ وہاں جا کر ضرور لجنہ اماءاللہ قائم کرے گی اور دوسری طرف
میں لجنہ اماءاللہ مرکز یہ کو اس ذمہ داری کی طرف توجہ دلاتا ہوں کہ وہ یہ فیصلہ کرے کہ اس سال
کے اندراندر ہندوستان کے ہر شہر، ہر قصبہ اور ہر گاؤں میں ضرور لجنہ اماءاللہ قائم کر دے گی اور
نہ صرف ہندوستان میں بلکہ ہندوستان سے باہر بھی لجنا ئیں قائم کرنے کی کوشش کرے گی ۔ میں
دونوں کو اس لئے توجہ دلاتا ہوں کہ بعض دفعہ افراد سستی کر جاتے ہیں اور بعض دفعہ مرکز سستی

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۲۱
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
کر جاتا ہے اس لئے میں نے دونوں کو توجہ دلا دی ہے کہ اگر مرکز سستی کرے گا تو افراد اس
سستی کو دور کرنے کی طرف مرکز کو توجہ دلا سکیں گے اور اگر افراد شستی کریں گے تو مرکز اُن کی
اصلاح کی کوشش کرے گا ۔ اس وقت تک مرکزی لجنہ کا قصور ہے اور اُن کی غلطی ہے کہ ابھی تک
اُنہوں نے اپنے دفتر کو منظم نہیں کیا۔ بڑے کام بغیر کسی عملہ کے نہیں ہو سکتے میں نے کئی دفعہ لجنہ
کی عورتوں کو توجہ دلائی کہ وہ دفتر میں ایسی مستقل کا رکن عورتیں مقرر کریں جو پورا وقت دفتر میں
کام کریں ۔ آخر عورتیں مدرسوں میں پڑھاتی ہیں ۔ ڈاکٹری کرتی ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ مستقل طور
پر کام کرنے والی عورتیں دفتر کو نہ مل سکیں ۔ پس میں سمجھتا ہوں کہ ایسی عورتیں مل سکتی ہیں جو
مناسب گزارہ پر کلرک یا سیکرٹری کے طور پر باقاعدہ دفتر میں کام کریں اور باہر کی لجنات سے خط
و کتابت کریں ۔ اس وقت یہ کام ایسی عورتوں کے سپرد ہے جن کو کبھی فرصت ہوتی ہے اور کبھی
نہیں ہوتی اس لئے وہ اس رنگ میں کام نہیں کر سکتیں جس رنگ میں کہ ہونا چاہئے ۔ میں نے
خدام کو بھی شروع شروع میں نصیحت کی تھی کہ اپنے دفتر میں مستقل کا رکن رکھو اور اس بات کی
پرواہ نہ کرو کہ ایسے کارکنوں کو گزارے کے لئے کچھ رقم دینی پڑے گی کیونکہ جب تک تم مستقل
کا رکن نہیں رکھو گے اُس وقت تک تم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ چنانچہ خدام نے ایسے کارکن
رکھے اور بہت حد تک ہندوستان میں اُن کی تنظیم اُن کی تنظیم ہو چکی ہے اسی طرح لجنہ بھی جب تک مستقل
کا رکن دفتر میں مقرر نہیں کرے گی اُس وقت تک وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ یہ خیال بالکل غلط
ہے کہ بغیر مستقل طور پر کام کرنے والی عورتوں کے وہ اِس کام میں کامیاب ہوسکیں گی ۔ شاید
عورتیں آج سے پانچ سال پہلے منظم ہو جاتیں اگر مرکزی دفتر میں مستقل طور پر کام کرنے والی
کلرک عورتیں مقرر ہوتیں جو باقاعدہ باہر کی عورتوں سے خط و کتابت کرتیں ۔ پس میں لجنہ اماءاللہ
مرکز یہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ جنوری ۱۹۴۵ ء میں وہ اپنے کام کی سکیم مرتب کر لیں اور ایسی کلرک
عورتیں اپنے دفتر میں مقرر کریں جن کا یہ کام ہو کہ وہ ہر روز بیرون جات کی عورتوں سے
خط و کتابت کریں اور جہاں کے پتے ان کو معلوم نہ ہوں صدرانجمن کے ذریعہ سے وہاں کے مرد
سیکرٹریوں کے پتے دریافت کر کے اُن کو خط لکھ کر وہاں کی عورتوں کے متعلق دریافت کر لیں
اور پھر ان عورتوں سے خط و کتابت کر کے وہاں لجنہ قائم کریں ۔ اس طرح جب ہر جگہ لجنہ اماءاللہ

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۲۲
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
قائم ہو جائے گی تو اُن کی ضرورتوں کا لجنہ مرکز یہ کو علم ہوتا رہے گا اور اُن کی اصلاح اور تربیت کی وجائے یا تو کی ضرورتوں کا مرکز یہ وہم ہوتارہے گا اور ان کی اصلاح اور تربیت کی
طرف توجہ ہو سکے گی ۔ اگر کسی جگہ قرآن مجید جاننے والی کوئی عورت نہ ہوگی تو وہاں کی عورتیں و ۔ نہ تو
لجنہ مرکز یہ کولکھیں گی کہ ہمارے لئے اُستانی مقرر کرو جو ہمیں قرآن شریف پڑھائے ۔ اگر کسی
جگہ اُردو جاننے والی کوئی عورت نہیں ہوگی تو وہاں کی عورتیں ، لجنہ مرکز یہ کولکھیں گی کہ کسی اُستانی
کا انتظام کیا جائے جو ہمیں اُرود پڑھائے تا کہ ہم سلسلہ کے اخبار اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کی کتب پڑھ سکیں ۔ تو وہاں کی لجنہ ، مرکزی لجنہ سے خط و کتابت کر کے اپنی ضرورتیں اُن کے
سامنے بیان کرے گی اور لجنہ مرکز یہ کا کام ہوگا کہ اُن کی اس قسم کی ضرورتوں کو پورا کرنے کی
کوشش کرے ۔ پس جب تک عورتوں کی تربیت کے مسئلہ کو حل نہیں کیا جائے گا اُس وقت تک
کام نہیں بن سکتا۔
عورت نہایت قیمتی ہیرا ہے لیکن اگر اس کی تربیت نہ ہو تو اس کی قیمت کچے شیشہ کے برابر بھی
نہیں کیونکہ شیشہ تو پھر بھی کسی نہ کسی کام آ سکتا ہے لیکن اُس عورت کی کوئی قیمت نہیں جس کی
تعلیم و تربیت اچھی نہ ہو اور وہ دین کے کسی کام نہ آسکے ۔ پس جب تک افراد کی درستی نہ
ہو اُس وقت تک قوم کبھی درست نہیں ہو سکتی کیونکہ قوم افراد کے مجموعہ کا نام ہے پس لجنہ اماءاللہ
مرکز یہ نے بہت بڑا کام کرنا ہے جو یہ ہے کہ جماعت کی تمام عورتوں کو اس قابل بنا دیا جائے کہ وہ
دین کی باتوں کو پڑھ کر اُن پر غور کر سکیں اور اُن کو سمجھ سکیں۔ جب دینی باتوں کی تفصیلات پر غور کرنے
کا مادہ اُن کے اندر پیدا ہو جائے گا اس کے بعد پھر یہ امید ہوسکتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو سمجھ سکیں
اور دین کے لئے مفید کام کر سکیں۔ جس طرح انسان کا ہاتھ ہی ہوتا ہے جو سارے کام کرتا ہے لیکن
بندھا ہوا یا زخمی ہاتھ کیا کام کر سکتا ہے اسی طرح عورتیں بے شک قیمتی اور مفید وجود ہیں جو بہت کام کر
سکتی ہیں لیکن پہلے ان کو مفید اور کام دینے کے قابل بنانا پڑے گا۔ اور جس طرح پہلے ہیرے کو تراشا
جاتا ہے اور پھر وہ مفید اور زینت کا موجب ہوتا ہے اسی طرح عورتوں کی بھی اصلاح کرنی پڑے گی
پھر وہ دین کے لئے مفید ہے لئے مفید ہو سکیں گی۔ پس لجنہ اماءاللہ مرکز یہ نے ابھی بہت لمبی منزل بہت بھی منزل طے کرنی ہے اور
بہت بڑا کام اُس کے سامنے ہے جس کے لئے رات اور دن قربانی کی ضرورت ہے اور ایسی عورتوں
کی ضرورت ہے جو اپنے آپ کو دین کے لئے وقف کریں جس طرح مرودں نے اپنے آپ کو وقف

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۲۳
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
کیا ہے۔ پس میں لجنہ مرکز یہ کو ایک مہینہ تک کی مہلت دیتا ہوں کہ اس مہینہ کے اندراندر یعنی جنوری
۱۹۴۵ ختم ہونے سے پہلے وہ اپنے دفتر کو منظم کرلیں ۔
ہوا
دفتر کے لئے زمین بھی خریدی جا چکی ہے جو اُم طاہر مرحومہ کی یادگار ہے اس کی قیمت قرض
لے کر ادا کر دی تھی ۔ یہ جگہ دار الانوار کو جاتے ہوئے پریس کے قریب ہے جہاں سٹرک کا موڑ ہے
وہاں لجنہ کے دفاتر اچھی طرح بن سکتے ہیں۔ یہ جگہ خالص احمدی علاقہ میں ہے جہاں عورتوں کو جمع
ہونے میں کوئی تکلیف نہیں ہو سکتی اور پھر صدر انجمن احمد یہ کے دفاتر بھی وہاں سے قریب ہیں جہاں
سے ضرورت کے موقع پر ہر قسم کی معلومات حاص معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔ جنگ کی وجہ سے پیدا پیدا شدہ مشکلات کی
وجہ سے ہم فی الحال وہاں پر عمارت تو نہیں بنا سکتے زمین وقت پر ملک عمر علی صاحب سے خرید لی گئی تھی
جو اُس وقت ملک صاحب نے سلسلہ کی خاطر قربانی کر کے چار ہزار روپیہ میں دیدی تھی جو اُس وقت
کی قیمتوں کے لحاظ سے بھی سستی تھی اگر وہ اس سے زیادہ قیمت کا مطالبہ کرتے تو اُن کا حق تھا۔ میں
نے اُم طاہر مرحومہ سے کہا کہ تم ملک صاحب سے سے کہو کہ کہ سلسلہ کے لئے لئے اس زمین کی ضرورت ہے بغیر
کسی نفع کے وہ یہ زمین سلسلہ کے لئے دیدیں۔ چنانچہ انہوں نے بغیر کسی نفع لئے دیدی حالانکہ اس
وقت بھی اس کی قیمت اس رقم سے زیادہ تھی جو انہوں نے لی اور اب تو موجودہ قیمتوں کے لحاظ سے وہ
پچیس تیس ہزار روپیہ کی ہے۔ اگر جنگ کے بعد وہاں عمارت بنائی جائے تو میرا ندازہ ہے کہ تمھیں
چالیس ہزاز روپیہ عمارت پر خرچ آئے گا جس میں کچھ کمرے دفاتر کے لئے مخصوص ہوں ، تقریروں
وغیرہ کے لئے ایک ہال ہو جس میں ہزار ڈیڑھ ہزار عورتیں جمع ہو کر اپنے اجلاس وغیرہ کرسکیں ، کچھ
کمرے بطور مدرسہ کے ہوں ، کچھ کواٹر بن جائیں تا کہ دفاتر وغیرہ میں کام کرنے والیاں وہاں رہ
سکیں ، ایک لائبریری بھی ہو ان سب کاموں کے لئے کم از کم پندرہ میں کمرے ہوں اور ایک ہال ہو
جس میں اجلاس وغیرہ ہوسکیں۔ میرا اندازہ ہے کہ غالباً تمہیں چالیس ہزار روپیہ اس عمارت پر خرچ
آئے گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت کی مستورات کے لئے اس رقم کا جمع کرنا کوئی بڑی بات
نہیں۔ میں نے دیکھا ہے باوجود اس کے کہ گو ہماری جماعت کی مستورات دوسری مستورات سے
تعلیم میں زیادہ نہیں ہیں مگر ان کے اندر خدا کے فضل سے قربانی کی ایسی روح اور ایسا اخلاص پایا جاتا
ہے کہ چندہ کی جو تحریک بھی ان کے سامنے پیش کی جائے فورا ہی وہ تحریک کامیاب ہو جاتی ہے۔

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۲۴
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
آج سے بیس سال قبل میں نے برلن میں مسجد بنانے کے لئے جماعت کی عورتوں میں چندہ کی نے برلن میں
تحریک کی تو اُس میں نمایاں کامیابی ہوئی اور فوراً ہی ستر ہزار روپیہ عورتوں نے جمع کر دیا۔ میں سمجھتا
ہوں ہندوستان میں کسی قوم کی عورتیں بھی ایسی نہیں جن کے اندر قربانی کا ایسا مادہ پایا جاتا ہو جیسا کہ
ہماری جماعت کی عورتوں کے اندر پایا جاتا ہے۔ اگر ہندوستان کی چھوٹی سے چھوٹی قوم کے برابر بھی
ہماری تعداد ہوتی تو آج خدا کے فضل سے ہمارے مرد تو مرد ہماری عورتیں بھی دین کی خاطر اتنی رقم
پیش کر دیتیں کہ یورپ کے مال دار ممالک کے لوگ بھی مذہب کی خاطر اتنی رقم پیش نہ کر سکتے اور نہیں
کیا کرتے ۔ اس وقت ہماری کل تعداد چار پانچ لاکھ ہے اور سکھوں کی تعداد جو ہندوستان میں سب
سے چھوٹی اقلیت ہیں چالیس لاکھ ہے گویا ہم اُن سے بھی آٹھواں دسواں حصہ ہیں لیکن اگر ہماری
تعدا د سکھوں کے برابر بھی ہوتی تو ہماری جماعت کی عورتیں مذہب کی خاطر اتنا چندہ جمع کر دیتیں کہ
یورپ کی بڑی بڑی مالدار قو میں بھی مذہب کی خاطر اتنا چندہ جمع نہ کر سکتیں اور نہیں کیا کرتیں ۔ پس
قربانی کا کا مادہ مادہ تو تو ہمار ہماری جماعت کے اندر خدا تعالیٰ کے فضل سے پایا جاتا ہے ، اور اور وہ وہ ا ایمان بھی بھی ! اسے
حاصل ہے جو قربانی کرایا کرتا ہے۔ صرف ہماری طرف سے ہی کوشش میں کوتاہی ہوتی ہے۔
پس یہ سوال تو پیدا ہی نہیں ہوتا کہ یہ روپیہ کہاں سے آئے گا کیونکہ جب ہم خدا تعالیٰ کے دین
کی خاطر کسی کام کا ارادہ کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ یہ کام ہو جائے تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے حسن اور
وہ کام ہو جاتا ہے۔ پس روپیہ کی دقت نہیں روپیہ تو ہماری جماعت کی عورتیں خدا تعالیٰ کے فضل
سے آسانی سے ادا کر دیں گی ۔ ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ لجنہ اماءاللہ کے مرکزی دفتر کو
منظم کیا جائے اور مستقل کام کرنے والی عورتیں دفتر میں رکھی جائیں اور ہر جگہ کی عورتوں کے پتے
دریافت کر کے اُن کے ساتھ خط و کتابت کی جائے اور ہر جگہ لجنہ قائم کی جائے اور وہاں کی
عورتوں کو منظم کیا جائے ۔
اس کے بعد جس طرح مردوں کے دو اجتماع ہوتے ہیں ایک یہ جلسہ سالانہ اور ایک
مجلس شوری اسی طرح عورتیں بھی اس جلسہ کے علاوہ کسی اور موقع پر اپنا ایک دوسرا اجتماع کیا
کریں اور ہندوستان کی تمام لجنات کی طرف سے نمائندہ عورتیں اس اجتماع میں شامل ہو کر
اپنے کاموں پر غور کریں اور ایسے قواعد مرتب کریں جن سے وہ مزید ترقی کر سکیں ۔ لجنہ مرکز یہ کو

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۲۵
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
چاہئے کہ اس موقع ( جلسہ سالانہ ) پر جو عورتیں باہر سے آئی ہوئی ہیں اُن سے مل کر مشورہ
کرے کہ وہ اجتماع کس موقع پر رکھا جائے ۔ اگر وہ اجتماع مجلس شورای کے موقع پر رکھ لیا جائے اجتماع کسی موقع پر رکھا جائے۔ اگر وہ اجتماع مجلس
اور تمام لجنات کی مختلف کاموں کی سیکرٹریوں کو اُس موقع پر بلا لیا جائے تو شاید میں بھی اُس موقع
پر وقت نکال کر انہیں ہدایات دے سکوں کہ وہ کس طرح اپنے کام کو منظم بنا سکتی ہیں ۔ جب وہ
منظم ہو جائیں گی تو پھر اُن کی اصلاح کے لئے اگلا قدم یہ اٹھایا جائے گا کہ ہر ایک عورت اپنی
مروجہ زبان میں لکھنا پڑھنا سیکھ لے۔ در حقیقت جس قوم کو اپنی زبان میں لکھنا اور پڑھنا آ جائے
اُس کیلئے باقی سارے علوم حاصل کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ جس کو ہم منطق یا لاجک
(LOGIC) کہتے ہیں یہ وہی چیز ہے جو ہر مرد اور ہر عورت روزمرہ کی بول چال میں استعمال
کرتے ہیں ۔ جب تم کسی کی بیوقوفی پر ہنستی ہو تو اس کی یہی وجہ ہوتی ہے اور دوسرے لفظوں میں
اس کے یہی معنی ہوتے ہیں کہ تم اُس کی بات کو غیر منطقی یا ان لاجیکل
UN-LOGICAL) سمجھتی ہو ۔ جب تم کسی بات پر کہتی ہو کہ یہ بات میری سمجھ میں نہیں
آتی یا یہ بات خلاف عقل ہے تو اسی کا نام غیر منطقی یا ان لاجیکل رکھ کر تمہیں ڈرایا جاتا ہے ۔
ور نہ وہ کوئی اور علم نہیں جو مردوں کو آتا ہے اور تمہیں نہیں آتا بلکہ یہ وہی چیز ہے جو تم روز مرہ کی
بول چال میں استعمال کرتی ہو۔ اسی قسم کی ہزا ر ہا باتیں ہیں جن کا نام تم غیر زبان میں سُن کر
حیران اور مرعوب ہو جاتی ہو ورنہ وہ کوئی اور چیز نہیں ہوتی وہی چیز ہوتی ہے جو تمہاری عام بول
چال میں پائی جاتی ہے۔ پس اگر تم اپنی اُردو زبان میں لکھنا اور پڑھنا سیکھ لو تو اُن تمام باتوں کو تم
آسانی سے سمجھ سکتی ہو اور ہر علم سے فائدہ اُٹھا سکتی ہو اور آج جن علوم کے بڑے بڑے نام رکھ
کر تمہیں مرعوب کیا جاتا ہے اُردو جان لینے پر ان تمام باتوں کا سمجھنا تمہارے لئے بالکل معمولی
معلوم ہوگا۔ پس لجنہ اماءاللہ کا
پہلا قدم یہ ہونا چاہئے کہ جب اُن کی تنظیم ہو جائے تو جماعت کی تمام عورتوں کو لکھنا اور پڑھنا
سکھا دے پھر
دوسرا قدم یہ ہونا چاہئے کہ نماز ، روزہ اور شریعت کے دوسرے موٹے موٹے احکام کے متعلق
آسان اُردو زبان میں مسائل لکھ کر تمام عورتوں کو سکھا دیے جائیں اور پھر

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۲۶
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
تیسرا قدم یہ ہونا چاہئے کہ ہر ایک عورت کو نماز کا ترجمہ یاد ہو جائے تا کہ اُن کی نماز طوطے کی
طرح نہ ہو کہ وہ نماز پڑھ رہی ہوں مگر اُن کو یہ علم ہی نہ ہو کہ وہ نماز میں کیا کہہ رہی ہیں
اور
آخری اور اصل قدم یہ ہونا چاہئے کہ تمام عورتوں کو با ترجمہ قرآن مجید آ جائے اور چند سالوں
کے بعد ہماری جماعت میں سے کوئی عورت ایسی نہ نکلے جو قرآن مجید کا ترجمہ نہ جانتی
ہو۔
اس وقت شاید ہزار میں سے ایک عورت بھی نہیں ہوگی جس کو قرآن مجید کا ترجمہ آتا ہو۔
میری حیثیت اُستاد کی ہے اس لئے کوئی حرج نہیں اگر میں تم سے یہ پوچھ لوں کہ جو عورتیں
قرآن مجید کا ترجمہ جانتی ہیں وہ کھڑی ہو جائیں اور جن کو ترجمہ نہیں آتا وہ بیٹھی رہیں ۔ میں یہ
دیکھنا چاہتا ہوں کہ تم میں سے کتنی عورتیں ایسی ہیں جو قرآن مجید کا ترجمہ جانتی ہیں اس لئے جو
ترجمہ جانتی ہیں وہ کھڑی ہو جائیں ۔
(حضور کے ارشاد پر بہت سی عورتیں کھڑی ہو گئیں جن کو دیکھ کر حضور نے فرمایا )
بہت خوشکن بات ہے کہ میرے اندازہ سے بہت زیادہ عورتیں کھڑی ہیں ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ ۔
-
آب بیٹھ جاؤ۔ میرے لئے یہ خوشی عید کی خوشی سے بھی زیادہ ہے۔ میرا اندازہ تھا کہ جتنی عورتیں
کھڑی ہوئی ہیں اس کے دسویں حصہ سے بھی کم عورتیں ہوں گی جو قرآن مجید کا ترجمہ جانتی ہوں
مگر خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ میرے اندازہ سے بہت زیادہ عورتیں کھڑی ہوئی ہیں مگر میرے لئے
یہ تسلی کا موجب نہیں ۔ میرے لئے تسلی کا موجب تو یہ بات ہو گی جب تم میں سے ہر ایک عورت
قرآن مجید کا ترجمہ جانتی ہوگی اور مجھے خوشی اُس وقت ہوگی جب تم میں سے ہر ایک عورت
صرف ترجمہ ہی نہیں جانتی ہو بلکہ قرآن مجید کو بجھتی بھی ہو۔ اور مجھے حقیقی خوشی اُس وقت ہوگی ا ہو بلکہ قرآن مجید کو بھتی؟ مجید
جب تم میں سے ہر ایک عورت دوسروں کو قرآن مجید سمجھا سکتی ہو اور پھر اس سے بھی زیادہ خوشی
کا دن تو وہ ہوگا جس دن خدا تعالیٰ تمہارے متعلق یہ گواہی دے گا کہ تم نے قرآن مجید کو سمجھ لیا
ہے اور اس پر عمل بھی کیا ہے۔ میں سمجھتا ہوں اس تقریر سے میری جو غرض تھی وہ پوری ہو چکی ہے
پرسوں سے نزلہ میرے گلے میں گر رہا ہے جس کی وجہ سے آواز بیٹھی جا رہی ہے۔ ابھی میں نے

آج 10 میں سے 10 باقی