قوم میں جنت ماوں کے ذریعہ ہی آتی ہے

انوارالعلوم (جلد 17), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۲۷
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
باہر جا کر مردوں میں لمبی تقریر کرنی ہے جو یہاں بھی آپ سُن لیں گی اس لئے اب میں اسی پر
بس کرتا ہوں اور جو باتیں میں نے بیان کی ہیں انہیں پھر دہرا دیتا ہوں کہ: و
(۱) آپ میں سے ہر خاتون یہاں سے اس ارادہ کے ساتھ اپنے وطن واپس جائے کہ جاتے
ہی اپنے ہاں لجنہ قائم کرے گی ۔
(۲) اور لجنہ اماء الله مرکز یہ ایک ماہ کے اندر اندر منظم ہو جائے اور ایسی کوشش اور محنت کے
ساتھ کام کرے کہ اس سال کم از کم تمام عورتوں کی تنظیم ہو جائے اور تمام ممالک میں
بالخصوص ہندوستان میں ہر گاؤں، ہر قصبہ اور ہر شہر میں لجنہ اماءاللہ قائم ہو جائے۔
اس کے بعد میں یہ اعلان کر دینا چاہتا ہوں کہ گزشتہ دنوں میں نے جو قرآن مجید کے
سات زبانوں میں تراجم کی تحریک کی تھی اُس میں سے ایک زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ اور
اشاعت کا
اُس کی اشاعت کا خرچ اور کسی ایک اسلامی کتاب کا ایک زبان میں ترجمہ اور اُ رجمہ اور اُس کی اشنا
خرچ یعنی اُٹھائیس ہزار روپیہ میں نے عورتوں کے ذمہ لگایا تھا اور میں نے کہا تھا کہ جرمن زبان
میں قرآن مجید کا ترجمہ کرانے اور جرمن زبان میں اس کے چھپوانے کا خرچ اور جرمنی زبان میں
کسی ایک اسلامی کتاب کا ترجمہ کرانے اور جرمن زبان میں اُس کے چھپوانے کا خرچ جس کے
لئے اُٹھائیس ہزار روپیہ کا اندازہ ہے یہ رقم جماعت کی عورتیں مل کر ادا کریں۔ چنانچہ ہماری
جماعت کی عورتوں نے اپنی قدیم روایتوں کو قائم رکھا ہے اور اس وقت تک ۳۴ ہزار روپے کے
وعدے ہو چکے ہیں ۔ گو خدا تعالیٰ کے فضل سے رقم پوری ہو چکی ہے بلکہ جتنا مطالبہ کیا گیا تھا اُس
سے زائد وعدے ہو چکے ہیں لیکن ابھی جماعت کی عورتوں کا ایسا حصہ باقی ہے جنہوں نے اس
میں حصہ نہیں لیا اور میں چاہتا ہوں کہ ہر ایک عورت اس میں شامل ہو جائے وہ ایک ادھنی یا ایک
پائی ہی دے مگر اس نیکی میں شامل ہونے سے محروم نہ رہے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ جن
عورتوں نے ابھی تک حصہ نہیں لیا وہ بھی ضرور حصہ لیں ۔ اگر کوئی عورت ادھنی دے سکتی ہے تو وہ
ادھنی دے کر ہی اس نیکی میں شامل ہو جائے کیونکہ رقم کا سوال نہیں بلکہ سوال یہ ہے کہ جس
وقت جرمن زبان میں یہ ترجمہ شائع ہوگا تو ہر آدمی جو اس ترجمہ سے فائدہ اُٹھائے گا وہ اِن
عورتوں کو دعا دے گا کہ اُن پر خدا تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوں جن کے ذریعہ یہ نعمت ہم تک پہنچی

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۲۸
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
اور جو شخص بھی اس ترجمہ کے ذریعہ مسلمان ہو گا اُس کے ایمان لانے کی وجہ سے خدا تعالیٰ کی
رحمتیں اُن عورتوں پر نازل ہوں گی جنہوں نے اس ترجمہ میں حصہ لیا ہو گا ۔ پس میں چاہتا ہوں
کہ تم میں سے کوئی عورت بھی اس ثواب سے محروم نہ رہے اور تم میں سے کوئی عورت بھی ایسی نہ
رہے جو ان رحمتوں سے حصہ لینے والی نہ ہو۔ اگر وہ ایک کوڑی دینے کی ہی حیثیت رکھتی ہے تو
ایک کوڑی دے کر ہی اس میں شامل ہو جائے ۔ اگر کسی کی حیثیت کوڑی دینے کی ہی ہے تو
خدا تعالیٰ کے نزدیک اُس کی کوڑی ہی کروڑ روپیہ کے برابر ہے کیونکہ خدا تعالیٰ اس رقم کو نہیں
دیکھتا کہ وہ کتنی ہے بلکہ خدا تعالیٰ اُس اخلاص اور اُس نیت کو دیکھتا ہے جس اخلاص اور جس نیت
کے ساتھ وہ دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ میں ایک اور بات کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری گولڈ کوسٹ کی جماعت نے فیصلہ
کیا ہے کہ اب وہاں ایک زنانہ سکول بھی جاری کیا جائے جس کے لئے وہاں کے ایک احمدی
نے پندرہ ہزار روپیہ کی زمین دے دی ہے اور اب وہاں کی لجنہ نے فیصلہ کیا ہے کہ عورتیں چندہ
جمع کر کے وہاں سکول بنائیں مجھے وہاں سے چٹھی آئی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ
ہندوستان کی احمدی بہنوں سے کہیں کہ وہ بھی اس کام میں ہماری مدد کریں۔ چنانچہ میں نے اس
کے متعلق لجنہ اماءاللہ مرکزیہ سے بات کی ہے اور اُنہوں نے چار ہزار روپیہ بھجوانے کا وعدہ کیا
ہے۔ اس چار ہزار میں سے پندرہ سو کا وعدہ تو دہلی کی لجنہ اماءاللہ نے چو ہدری سر ظفر اللہ خان
صاحب کی معرفت کیا ہے اور باقی رقم لجنہ اماءاللہ مرکز یہ نے مختلف لجناؤں پر ڈال دی ہے جس
کی اطلاع ہر ایک لجنہ کے پاس پہنچ جائے گی ۔ بہت تھوڑی تھوڑی رقم لجنات کے ذمہ ڈالی گئی
ہے حتی کہ بعض کے ذمہ تو صرف چار چار پانچ پانچ روپے ڈالے گئے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں
کہ جب اس کی اطلاع ہر ایک لجنہ کے پاس پہنچے گی تو اس چندہ میں بھی وہ ضرور حصہ لیں گی ۔
گو یہ چار ہزار روپیہ کی رقم اتنی تھوڑی ہے کہ میں اگر چاہتا تو قادیان سے ہی بھجوائی جاسکتی تھی
لیکن میں چاہتا ہوں کہ ساری جماعت کے اندر قربانی کی روح اور بیداری پیدا کی جائے اور
اس کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہر ایک فرد کو دین کے کاموں میں شامل کیا جائے اِس لئے میں
نے یہ رقم جماعت کی مستورات پر پھیلا دی ہے۔ ہر لجنہ کو اس کی اطلاع پہنچ جائے گی جب ان

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۲۹
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
کو یہ اطلاع ملے تو ہر ایک عورت اس میں شامل ہوتا کہ وہ ثواب سے محروم نہ رہے۔
گولڈ کوسٹ مغربی افریقہ کے اُس علاقہ میں ہے جہاں ایسے لوگ بھی رہتے ہیں جو ننگے
پھرتے ہیں اور کچی چیزیں کھاتے ہیں اور درختوں کے نیچے رہتے ہیں وہاں ہمارے مبلغ
خدا تعالیٰ کے فضل سے ایسا عظیم الشان کام کر رہے ہیں کہ مردوں اور عورتوں کے لئے سکول اور
بورڈ نگ جاری ہیں جس میں وہ لوگ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ننگے پھرنے والے کپڑے پہن
رہے ہیں، درختوں کے نیچے رہنے والے مکان بنا رہے ہیں اور حبشی قرآن مجید اور نمازیں
پڑھتے ہیں اور اس طرح وہاں اسلام ترقی کر رہا ہے اور رسول کریم ﷺ کا جھنڈا وہاں گاڑا جا
رہا ہے اور ہمارے مبلغوں کے سامنے عیسائی مبلغ بھاگ رہے ہیں ۔ پس اس چندہ میں جس سے
اس ملک میں زنا نہ سکول جاری کیا جائے گا ہر ایک عورت ضرور حصہ لے اور یہ سمجھ کر حصہ لے کہ
اس چندہ سے جو سکول بنے گا اُس کے ذریعہ سے ایسی جاہل عورتیں دین کی تعلیم حاصل کریں گی
جو رسول کریم ﷺ کے نام سے بھی واقف نہیں تھیں ۔
ایک اور بات بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سال قادیان میں
زنانہ بورڈ نگ کے قیام کے لئے کوشش شروع کر دی جائے ۔ باہر کے لوگ ہمیشہ یہ شکایت کیا
کرتے تھے کہ قادیان میں زنانہ بورڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے ہماری لڑکیاں اعلیٰ دینی تعلیم
حاصل نہیں کر سکتیں اب میں اعلان کرتا ہوں کہ اس سال اِنْشَاءَ اللہ یہ کام شروع ہو جائے
گا۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ بورڈ نگ کی عمارت بھی بن جائے گی کیونکہ جنگ کی وجہ سے عمارت
بنانے میں بہت سی مشکلات ہیں بہر حال اس سال بورڈنگ شروع کر دیا جائے گا ۔ اللہ تعالیٰ
تمہیں زیادہ سے زیادہ توفیق دے کہ تم دینی تعلیم حاصل کرو اور سلسلہ کے لئے ایسا مفید وجود
بنو کہ جب تک تم دنیا میں رہو تو دنیا تم سے علم سیکھے اور فائدہ اُٹھائے اور جب تم خدا کے پاس
جاؤ تو خدا تعالیٰ کے فضلوں کی وارث بنو اور دنیا تمہاری نیکیوں کی وجہ سے تمہارے لئے دعا ئیں
کرتی رہے۔
اب میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ تمہارے اندر سچی محبت اپنی پیدا کرے اور سچی محبت
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدا کرے اور سچی محبت قرآن اور دین اسلام کی پیدا کرے اور

انوار العلوم جلد ۱۷
لدله ۔
لجنہ اماءاللہ کی تنظیم سے متعلق ضروری ہدایات
سچی محبت بنی نوع انسان کی پیدا کرے اور تم دنیا میں ایسا بہترین وجود بنو کہ دنیا میں تمہاری مثال
نہ ہوا اور جب تم اس دنیا سے جاؤ تو خدا تعالیٰ بھی تم سے خوش ہو، خدا تعالیٰ کا رسول صلی اللہ علیہ
وسلم بھی تم سے خوش ہو، گھر والے بھی تم سے خوش ہوں ، محلے والے بھی تم سے خوش ہوں اور دنیا
بھی تم سے خوش ہو۔ تم میں سے کئی مائیں ہیں اور کئی مائیں بننے والی ہیں اور جیسا کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جنت ماؤں کے قدموں کے نیچے ہے خدا کرے تم حقیقی مائیں
بنوا اور تمہارے ذریعہ سے اس دنیا میں ہماری قوم میں جنت پیدا ہو اور جب تم اس دنیا سے جدا
ہو کر اگلے جہان میں جاؤ تو خدا تعالیٰ کی رحمتیں اور برکتیں تم پر نازل ہوں اور تم خدا کی جنت
الفضل ۱۶ ، ۱۸ جنوری ۱۹۴۵ء )
حاصل کرنے والی بنو۔ آمین
ا الذريت: ۵۷
بنی اسرائیل: ۷۳
مسند احمد بن حنبل جلد ۳ صفحه ۴۲۹ مطبوعہ بیروت ۱۹۷۸ء
سنن ابی داؤد كتاب الادب باب في فضل من عال يتمى
ه الرَّحْمن : ۲۱،۲۰

انوار العلوم جلد ۱۷
۴۳۱
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
بعض اہم اور ضروری امور
(۱۹۴۴ء)
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی