بے شک ہمیں بہت بڑا صدمہ پہنچا ہے مگر ہم اپنے خدا کی رضا پر راضی ہیں اور اس کے فضلوں پر یقین رکھتے ہیں
انوارالعلوم (جلد 17)
انوار العلوم جلد ۱۷
لدها
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بعض اہم اور ضروری امور
( تقریر فرموده ۲۷ دسمبر ۱۹۴۴ء بر موقع جلسه سالانه بمقام قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا : -
سب سے پہلے میں اُن دو نقصانات بے شک ہمیں بہت بڑا صدمہ پہنچا ہے کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جو اس کا
سال
مگر ہم اپنے خدا کی رضا پر راضی ہیں سلسلہ احمدیہ کو پہنچے ہیں اور خصوصیت کے میری ذات کو سنجے کے ساتھ میری ذات کو پہنچے ہیں ۔ کو ہیں۔ اور اس کے فضلوں پر یقین رکھتے ہیں یعنی ایک اہم طاہر مرحومہ کی وفات
اور ایک میر محمد الحق صاحب کی وفات ۔ جہاں تک آپس کی نسبت کا سوال ہے نہ صرف دونوں
میرے عزیز تھے اور اس طرح آپس میں بھی عزیز تھے بلکہ ان دونوں میں ایک صفت مشترک
بھی پائی جاتی تھی اور وہ یہ کہ دونوں غرباء کا بہت خیال رکھتے تھے ۔ میر صاحب جب فوت
ہوئے تو ان کو دفن کرنے کے بعد جب میں واپس آ رہا تھا تو میں نے سنا کہ ایک شخص کہہ رہا تھا
کہ ابھی چند روز ہوئے عورتیں یتیم ہوگئی تھیں اور آج ہم مرد بھی یتیم ہو گئے ۔ یہ ایک جذباتی
بات ہے ورنہ حقیقت یہ ہے کہ خدائی جماعتیں کبھی یتیم نہیں ہوتیں ۔
مومن کا خدا ایسا ہے کہ اس پر کسی انسان کے پیدا ہونے یا مرنے سے کوئی اثر نہیں ہوتا ۔
دنیا آتی بھی ہے اور جاتی بھی ہے، لوگ پیدا بھی ہوتے ہیں اور مرتے بھی ہیں مگر خدا تعالیٰ کی
بادشاہت چلتی ہی چلی جاتی ہے اور جو لوگ خود اپنے لئے خدا تعالیٰ کی ذات کو مار نہیں لیتے ان کا
انوار العلوم جلد ۱۷
الدلله الله
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
زنده خدا ہمیشہ ان کا وارث ہوتا ہے ۔
خدا تعالیٰ ہمیشہ زندہ ہے اور اُس پر موت کبھی وارد نہیں ہو سکتی مگر اُس کا سلوک اپنے
بندوں سے یہی ہے کہ کوئی بندہ اُسے جیسا سمجھتا ہے وہ اُس کے لئے ویسا ہی ہو جاتا ہے۔
حضرت خلیفہ استح الاول سنایا کرتے تھے کہ اُن کے ایک اُستاد بھوپال میں تھے انہوں نے رویا
میں خدا تعالیٰ کو کوڑھی کی شکل میں دیکھا جو چلنے پھرنے سے معذور تھا ، تمام جسم پر مکھیاں بھنبھنا رہی
تھیں اور وہ شہر سے باہر ایک پل پر پڑا تھا۔ اُنہوں نے اُسے دیکھا اور کہا خدایا ! میں تو تیری
تعریفیں قرآن وحدیث میں پڑھ کر تجھے کچھ اور ہی سمجھتا تھا۔ میں تو سمجھتا تھا کہ تو سارے دکھوں
کا دور کرنے والا اور سب خوبیوں سے متصف ہے مگر تو تو خود بیماریوں سے سٹر رہا ہے اور بیکسی
کی حالت میں پڑا ہے۔ یہ سُن کر اُس نے اُن سے کہا کہ جو تو سمجھتا ہے وہ بھی ٹھیک ہے اور جو تو
دیکھتا ہے وہ بھی ٹھیک ہے ۔ قرآن کریم کا خدا ویسا ہی ہے جیسے تو نے پڑھا مگر جسے تو یہاں پڑا
دیکھتا ہے یہ بھوپال کا خدا ہے ۔ تو انسان جہاں خدا تعالی کی حکومت کے تابع ہے، جہاں
خدا تعالیٰ نے اُسے پیدا کیا اور اُس کی تمام ضروریات مہیا کرتا ہے وہاں یہ بھی سچ ہے کہ انسان
اپنے لئے خدا کو خود پیدا کرتا ہے اور اُسے صفات بخشتا ہے ۔ یعنی جیسا اُس کا یقین خدا تعالیٰ کے
متعلق ہوتا ہے ویسا ہی خدا تعالیٰ اُس سے معاملہ کرتا ہے۔ اگر انسان خدا تعالیٰ کو ایک بے کار
محض وجود سمجھتا ہے تو اُس کے معاملات میں خدا تعالیٰ بھی بے کار محض ہو جاتا ہے، جو انسان اُس
کی قدرتوں کا انکار کرتا ہے خدا تعالیٰ اُس کے لئے اپنی قدر تیں کبھی نہیں دکھا تا لیکن جو انسان
خدا تعالیٰ کو قا در یقین کرتا ہے خدا تعالیٰ اُس کے لئے اپنی قدرتیں دکھاتا ہے، جو اُسے زندہ خدا
یقین کرتا ہے خدا بھی اُس کے لئے زندگی کا ثبوت مہیا کرتا ہے، جو اُسے رب العلمین سمجھتا ہے
خدا اُس کا مربی اور نگران بن جاتا ہے اور جو خدا کو رحمن مانتا ہے وہ بھی اُس پر رحمانیت کی
بارشیں برساتا ہے ۔ اگر انسان خدا کو رحیم مانتا ہے تو وہ بھی رحیم بن کر اُس پر ظاہر ہوتا ہے۔
پس جہاں تک خدا تعالیٰ کا تعلق ہے مومن کے لئے زندہ خدا کے بعد اور کسی چیز کی ضرورت
انوار العلوم جلد ۱۷
لدلمه له
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
نہیں مگر دیر بینہ تعلقات اور محبتیں اپنا اثر چھوڑ جاتی ہیں اور انسان جسے اللہ تعالیٰ نے روح کے
با وجود جسم بھی عطا فرمایا ہے بسا اوقات اُس کی روح تندرست ہوتی ہے مگر اُس کا جسم زخمی ہوتا
اور تکلیف محسوس کرتا ہے ۔ حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے متعلق آتا ہے کہ جو دن اُن کو صلیب
دیئے جانے کے لئے مقرر تھا اُس رات اُنہوں نے دعا مانگی کہ :۔
اے میرے باپ! اگر ہو سکے تو یہ پیالہ مجھ سے مل جائے ۔ تاہم جیسا میں
چاہتا ہوں ویسا نہیں بلکہ جیسا تو چاہتا ہے ویسا ہو لیے
پس ہمارے دل تو راضی ہیں مگر نفس بوجھ محسوس کرتے ہیں اور ہم اپنے خدا سے یہی کہتے
ہیں کہ تیری ہی مرضی ہو کہ ہمارے لئے اسی میں برکت ہے ۔ خدا تعالیٰ کا مومن بندہ اسی قسم کی
کیفیات کے ساتھ اُس کے حضور کھڑا ہوتا ہے۔ انسان ہونے کے لحاظ سے ہم زخموں کا انکار نہیں
کر سکتے ، بہتے ہوئے خون کو بند نہیں کر سکتے مگر خدا تعالیٰ کے فضلوں پر یقین رکھتے ہوئے کہتے
ہیں کہ وہ بات جسے ہم تکلیف سمجھتے ہیں اسے وہ ہمارے لئے اور ہمارے دوستوں کے لئے
برکت کا موجب بنا دے گا ۔ اللہ تعالیٰ نے ہر دکھ کے نیچے اپنے فضلوں کے خزانے مخفی رکھے ہیں
جس طرح دنیوی خزانے بڑی بڑی چٹانوں کے نیچے مخفی ہوتے ہیں۔ بے شک غموں کا اُٹھانا اور
دکھوں کا برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے مگر جس طرح چٹانوں کو اُٹھائے بغیر قیمتی خزائن بھی حاصل
نہیں کئے جا سکتے ان دکھوں کو اُٹھائے بغیر اللہ تعالیٰ کی برکات حاصل نہیں ہوسکتیں ۔
پس ہم خوش ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی مرضی پوری ہوئی اور ہم یقین رکھتے ہیں کہ اسی میں ہماری
بہتری ہوگی ۔ ہم اُس کے بندے ہیں اور اُس کی بادشاہی کی طرف با وجود اپنی کمزوریوں اور
اپنے نقائص کے کوئی بدی منسوب نہیں کر سکتے اور یقین رکھتے ہیں کہ ہمارا مہربان آقا جو کرتا ہے
ہماری بہتری اور بھلائی کے لئے کرتا ہے اور دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں اپنی حکمتوں اور رحمتوں کو
سمجھنے کی توفیق دے اور اگر ہم ان کے سمجھنے میں کوتاہی کریں تو ہماری کوتاہیوں کو معاف فرمائے
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۳۵
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
اور ہمیں ہمت اور حوصلہ عطا کرے تا کہ ہم ہر گھڑی اور ہر لحظہ اُس کی یاد کو سب یا دوں پر مقدم کر
سکیں ، اُس کی محبت کو سب محبتوں اور اُس کے کام کو سب کاموں پر مقدم کرنے والے ہوں۔
ہماری زندگی بھی اور ہماری موت بھی اُس کے لئے ہو تا جب ہم اُس کے حضور جا ئیں تو ہمارا
جانا ہمارے عزیزوں کے لئے دُکھ اور غم کا موجب ہو ہمارے لئے خوشی کا موجب ہو کہ ہم ادنی
کو چھوڑ کر اعلیٰ کی طرف جا رہے ہیں اور چھوٹے پیار کرنے والوں کو چھوڑ کر بڑے پیارے
کرنے والوں کی طرف لوٹ رہے ہیں ۔ ( الفضل جلسہ سالانہ نمبر ۱۹۶۳ء)
اس کے بعد میں اللہ تعالیٰ کا اِس امر پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ہمارے ایک کھوئے ہوئے
مبلغ کے متعلق جن کی زندگی کے بارہ میں اکثر دوست مایوس تھے حال ہی میں یہ اطلاع آئی ہے
کہ وہ جاپانیوں کی قید میں ہیں۔ جہاز کے غرق ہونے کے بعد جن لوگوں کو بچا لیا گیا اُن کی
فہرست میں ان کا نام بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں اپنے فضل سے محفوظ رکھے اور
خیر وعافیت سے واپس لائے ۔ اسلام کا یہ سپاہی بے وقت اپنی جان نہ کھوئے اور اس کے
تجربات سے جو اس نے یورپ کے مختلف ممالک میں حاصل کئے اسلام اور احمدیت پورا پورا
فائدہ اُٹھا سکیں ۔ مولوی محمد الدین صاحب اگر چہ انگریزی علوم سے نا واقف تھے اور اُن کو تجربہ
بھی نہ تھا مگر یورپ میں تبلیغ کے زمانہ میں ایسا اعلیٰ نمونہ دکھایا کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔ وہ پہلے
البانیہ گئے اور وہاں تبلیغ شروع کی متعد دلوگ داخلِ اسلام بھی ہوئے مگر مخالفین نے حکومت کے
پاس شکایات کیں کہ یہ شخص مذہب کو بگاڑ رہا ہے ۔ البانیہ کی حکومت مسلمان تھی مسلمانوں نے
شور کیا اور کنگ زد عذ نے آرڈر دے دیا کہ مولوی صاحب کو وہاں سے نکال دیا جائے ۔ پولیس
ان کو پکڑ کر سرحد پر چھوڑ آئی ۔ وہاں سے نکالے جانے پر انہوں نے یونان میں تبلیغ شروع کر دی
اور میرے لکھنے پر وہاں سے یوگوسلاویہ چلے گئے ۔ البانیہ کی سرحد یوگوسلاویہ سے ملتی ہے۔ میں
نے لکھا کہ وہاں بھی تبلیغ کرتے ہیں اور ان کی تبلیغ سے بعض ایسے لوگ بھی مسلمان ہوئے جو
مسلمانوں کے لیڈر سمجھے جاتے تھے اور پارلیمنٹ میں مسلمانوں کے نمائندہ کی حیثیت سے شامل
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۳۶
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
تھے ۔ حکومت یوگوسلاویہ کو حکومت البانیہ نے توجہ دلائی اور تحریک کی کہ مولوی صاحب کو وہاں
سے بھی نکال دیا جائے۔ چنانچہ انہیں وہاں سے بھی نکال دیا گیا۔ اس پر وہ اٹلی آگئے اور پھر
وہاں سے مصر اور وہاں سے ہندوستان واپس آ گئے ۔ پھر ان کو مغربی افریقہ بھیجا گیا تھا اور وہ
وہاں جا رہے تھے کہ ان کا جہاز ڈوب گیا اور اب معلوم ہوا ہے کہ وہ زندہ ہیں حالانکہ اکثر
دوست یہی خیال کرتے تھے کہ وہ فوت ہو چکے ہوں گے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس مردہ کو جسے اس
نے زندہ کیا ہے بہت سے روحانی مردوں کو زندہ کرنے کا موجب بنائے ۔
اس کے بعد میں ایک ایسی بات کا ذکر کرتا ہوں جو میرے اصل مضمون کا تو حصہ نہیں مگر تازہ
پیدا ہوئی ہے اِس لئے اِس کے متعلق بھی کچھ کہہ دینا ضروری سمجھتا ہوں ۔ پرسوں یہاں پر ایک جلسہ
کیا گیا ہے اُن لوگوں کی طرف سے جو جماعت سے نکالے ہوئے ہیں یا نکالے گئے ہیں۔ اس
جلسہ میں ہمارے خلاف بہت کچھ سب وشتم سے کام لیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے سلسلہ کے
بعض کا رکن بہت غصہ میں تھے۔ انہوں نے مجھے اس امر کی رپورٹ کی اور دریافت کیا کہ ہم اس کا
ازالہ چاہتے ہیں کیا کارروائی کریں۔ میرا خیال ہے ہماری جماعت کے دوست بعض دفعہ بھول
جاتے ہیں کہ خدائی جماعتیں ہوتی ہی گالیاں کھانے کے لئے ہیں ۔ جب تک وہ اس حقیقت کو
یاد نہ رکھیں گے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ مشہور مثل ہے کہ ایاز قدرے خودشناس“ مومنوں
کی جماعت ہمیشہ گالیاں کھانے کیلئے ہوتی ہے ۔ اگر وہ گالیاں نہ کھائیں تو دوسروں کا حق ہے کہ
یہ اعتراض کریں کہ اگر تم صداقت پر ہو تو کیوں تمہارے ساتھ وہ سلوک نہیں کیا جا تا جو خدا تعالیٰ
کی جماعتوں سے ہوتا آیا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دی گئیں ، مارا گیا ، صحابہ کو
گالیاں ملتی تھیں اور تکالیف پہنچائی جاتی تھیں کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس پر بُرا مناتے
تھے اور کیا اسلام میں اس سے کوئی فرق آتا تھا ؟ پھر ہم کیوں ان گالیوں پر بُرا منا ئیں ۔ یہ
حقیقت ہے کہ ہم ان ہی رستوں پر چل کر خدا تعالیٰ کو پا سکتے ہیں جن پر چل کر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے خدا تعالیٰ کو پایا ، جن پر چل کر حضرت موسیٰ علیہ السلام ، حضرت عیسی علیہ السلام نے
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۳۷
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
خدا تعالیٰ کو حاصل کیا ۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کی
دعا سکھائی ہے۔ جسکے معنی یہ ہیں کہ ہم کو اُس رستہ پر چلا جو سیدھا اور تیرے نبیوں کا رستہ ہے آگے
فرمایا صِرَاطَ الَّذينَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ سے گویا
مومن کہتا ہے کہ میں جانتا ہوں اس رستہ میں خطرات بھی ہوتے ہیں مگر میں ان خطرات سے نہیں
گھبرا تا بلکہ ان کو برا دشت کرنے لئے تیار ہوں۔ میں تو منعم علیہ گروہ میں شامل ہونا چاہتا ہوں اِن
تکالیف سے نہیں گھبراتا جو تیرے بندوں کو پہنچتی رہی ہیں۔
اس تازہ انکشاف کے بعد جو مصلح موعود کی پیشگوئی کے بارہ میں اللہ تعالیٰ نے مجھ پر کیا ہے
لازمی طور کچھ عرصہ کے لئے مخالفت کا بڑھ جانا ضروری ہے بلکہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے کہ اس
انکشاف کے بعد میں روزانہ دشمن کی طرف سے بیداری کا منتظر رہتا تھا اور اگر دشمن کی طرف
سے مخالفت نہ ہوتی تو میرے دل میں پوری طرح تسلی نہ ہوتی ۔ اللہ تعالیٰ کے رستہ میں اس قسم کی
باتوں کا پیدا ہونا انسان کے لئے بھی اور خدا تعالیٰ کی شان کے اظہار کے لئے بھی ضروری ہے۔
اگر ہم آرام کے ساتھ اپنا کام کرتے جائیں اور دشمن کوئی مخالفت نہ کرے تو خدا تعالیٰ کی
قدرت کا ہاتھ کہاں نظر آئے ۔ خدا تعالیٰ اس طرح اپنا ہاتھ دکھانا اور اپنے آپ کو روشناس کرانا
چاہتا ہے اور خطرات پیدا کر کے اپنی طاقت کو ظاہر کرنا چاہتا ہے۔ جب تک تکالیف پیش نہ
آئیں خدا تعالیٰ کی قدرت ظاہر نہیں ہوتی ۔ پس مخالفت کا جو نیا دور احراریوں کی طرف سے
شروع ہوا ہے یا قادیان کے مخالفین نے جو مخالفت از سر نو شروع کی ہے یہ اس بات کی علامت
ہے کہ خدا تعالیٰ پھر اپنی قدرت کا ہاتھ دکھانا چاہتا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ اِس سے اچھی بات
ہمارے لئے اور کیا ہو سکتی ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدرت ظاہر کرے اور نشان دکھائے ۔ اُس کی
قدرت مخالفت کے زمانہ میں ہی ظاہر ہوتی ہے ۔
میں نے حضرت مسیح موعود سے بارہا سنا ہے آپ فرمایا کرتے تھے کہ ابو جہل کو بہت گندا تھا
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۳۸
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
لیکن اگر وہ گندا نہ ہوتا تو قرآن کریم بھی نہ ہوتا ۔ ابوبکر جیسوں کے لئے تو صرف
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرّحیم ہی کافی تھا۔ اتنا قرآن کریم تو مختلف مدارج رکھنے والے،
طرح طرح کی تاریکیوں اور ظلمتوں میں پڑے ہوئے اور جہالتوں میں مبتلا لوگوں کے لئے ہی
نازل ہوا اور نہ مومن کے لئے تو بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحیم ہی کافی تھا۔ تو اس قسم کی
مخالفتیں بہت فائدہ کا موجب ہوئی ہیں اور ضروری ہیں ان سے گھبرانا مومن کی شان کے خلاف
بات ہے ۔ بلکہ ہمیں تو اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہئے اور دعا کرنی چاہئے کہ وہ خود کوئی
نشان دکھائے ۔ اِن گالیوں کو سننا اور ان تکالیف کو برداشت کرنا چاہئے ان پر بگڑنے کی کوئی
وجہ نہیں ۔ زیادہ سے زیادہ یہی خطرہ ہو سکتا ہے کہ کوئی کمزور اس سے گمراہ نہ ہو جائے لیکن جو شخص
ایسی چھوٹی چھوٹی باتوں سے گمراہ ہوسکتا ہے وہ ہمارے اندر رہ کر بھی کیا فائدہ دے سکتا ہے۔
ایمان تو ایسی چیز ہے کہ اس راہ میں قدم مارنے والوں کو جان ہتھیلی پر لے کر چلنا پڑتا ہے۔
صرف کثرت کوئی خوبی کی بات نہیں ہم کتنے تھوڑے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے کس قدر قربانی
ہم کر رہے ہیں اور کتنی خدمت اسلام کی بجالا رہے ہیں ۔ چالیس کروڑ مسلمان مل کر بھی اسلام
کے لئے وہ قربانی نہیں کر سکتے جتنی کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ہم چار پانچ لاکھ کر رہے ہیں ۔ اور
اس لحاظ سے ایک احمدی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک ہزار مسلمانوں کے برابر ہے۔ ہزار مسلمان
مل کر اتنی قربانی نہیں کرتے جتنی کہ ایک احمدی کرتا ہے۔ مسٹر جناح نے مسلم لیگ کے لئے
سات کروڑ مسلمانوں سے دس لاکھ روپیہ چندہ طلب کیا تھا اور مسلمانوں میں ایسے ایسے لوگ ہیں
کہ ایک ایک کروڑ کروڑ روپیہ دے سکتا ہے ۔ مگر سال چھ ماہ کے بعد جب آمد دیکھی گئی تو صرف
تین لاکھ روپیہ جمع ہوا تھا ۔ اس کے بالمقابل ہماری جماعت جو بالعموم غریبوں کی جماعت ہے
اس میں کس طرح ہر تحریک محض خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہو رہی ہے اور ہماری جماعت
میں ایسے ایسے مخلص لوگ ہیں کہ جو خود فاقے کرتے ہیں، اپنے بیوی بچوں کو فاقے کراتے
ہیں مگر خدا تعالیٰ کے خزانہ میں چندہ لا کر دے دیتے ہیں یہ چیز ایمان سے پیدا ہوتی ہے۔ پس ہم
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۳۹
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
بھی اگر چار پانچ نہیں چالیس لاکھ ہو جائیں مگر ویسے ہی سُست ہوں جیسے دوسرے مسلمان تو
اس کثرت کا ہمیں کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔ پس یہ گالیاں اور یہ تکالیف ہمیں کھرا کرنے کے لئے
ہیں ۔ ان سے کھوٹا کھرا الگ الگ ہو جائیں گے ۔ اگر مخالفوں کی مخالفت کے نتیجہ میں کوئی دھوکا
کھاتا اور ہم سے الگ ہوتا ہے تو ہمیں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہئے آخر ہمیں خود بھی تو بعض کو
نکالنا پڑتا ہی ہے ۔ مصری صاحب اور ان کے ساتھیوں کو میں نے خود ہی نکال دیا تھا ۔ پس اگر
کوئی خود دھوکا کھا کر الگ ہوتا ہے تو یہ تو ہمارے لئے اچھا ہوا کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں اُسے الگ
کرنے کی مصیبت سے بچا لیا اور جو گندا تھا وہ خود بخود نکل گیا۔ کسی انسان کے جسم پر کوئی پھوڑا سے بھا لیا اور جو گندا تھا و
نکلے تو کیا وہ خود پسند کرتا ہے کہ خود بخود پھوٹ کر بہہ جائے؟ یا ڈاکٹر کے چاقو سے اُس کا چیرا جانا
پسند کرتا ہے؟ ہر عقلمند اس بات کو پسند کرتا ہے کہ پھوڑا خود بخود پھوٹ جائے اسی طرح اگر کوئی
گندا آدمی ہم میں سے خود بخو دا لگ ہوتا ہے تو اسے اللہ تعالیٰ کا فضل سمجھنا چاہئے اور اُس کا شکر
ادا کرنا چاہئے کہ اُس نے ہمیں اپنے ساتھی کو خود الگ کرنے کے الزام سے بچالیا۔
ایک اور بات جس کے متعلق میں کچھ کہنا چاہتا ہوں یہ ہے کہ مولوی محمد علی صاحب کا ایک
چیلنج مجھے دیا گیا ہے کہ جو اُن کی طرف سے جلسہ کے موقع پر تقسیم کیا گیا ہے اُنہوں نے لکھا ہے کہ
وہ مجھے بار بار مقابلہ کے لئے بلاتے ہیں مگر میں سامنے نہیں آتا ۔ اس موقع پر جبکہ یہاں پر بہت
سے غیر مسلم ، ہندو، سکھ اور غیر احمدی معززین بھی جمع ہیں میں اِس امر کی وضاحت کرنا چاہتا
ہوں کہ ان میں سے اگر کسی کو خدا تعالیٰ توفیق دے تو وہ اس معاملہ میں دخل دے کر اس عقدہ کو
حل کرادیں۔ میں شروع سے ہی ان کو توجہ دلاتا رہا ہوں کہ ان امور کے بارے میں جن کے
متعلق ہمارے مابین اختلاف ہے وہ میرے ساتھ فیصلہ کر لیں ۔ مگر وہ ہر بار کوئی نہ کوئی ایسی شرط
پیش کر دیتے ہیں کہ جسے ماننے کے لئے میں ہرگز تیار نہیں ہو سکتا ۔ مثلاً وہ کہتے ہیں کہ مذہبی امور ہوسکتا۔مثلاً
کا فیصلہ کرنے کے لئے کوئی حج ہو اور یہ ایک ایسی شرط ہے جسے میں نہیں مان سکتا۔ میں کبھی یہ
بات نہیں مان سکتا کہ مذہب کسی کی خاطر بدلا جا سکتا ہے ۔ اگر مذہب کے بارہ میں کسی کی رائے
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۴۰
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
کو مانا جا سکے تو ماں باپ کا سب سے زیادہ حق ہے اُن کی رائے مان لی جائے ۔ مگر مذہب کے
بارہ میں تو ماں باپ کی رائے کو ماننے کی بھی اجازت اسلام نے نہیں دی۔ جب کوئی شخص
مذہب کو تبدیل کرنے لگے تو اُس کے ماں باپ اور بہن بھائی اُس کی مخالفت کرتے اور اُسے
یہی مشورہ دیتے ہیں کہ ایسا نہ کرے۔ اب اگر مذہب کے بارہ میں جائز ہو تو ماں باپ کی رائے
کو کیوں نہ مانا جائے ۔ اگر مذہب کے بارہ میں بھی جائز ہو تو کوئی شخص مذہب کو تبدیل کر ہی نہیں
سکتا ۔ جب بھی کوئی مذہب تبدیل کرنے لگے اُس کے ماں باپ اور بھائی بہن یہی کہتے ہیں کہ
وہ غلطی کرنے لگا ہے اور اگر کسی غیر شخص کو مذہب کے معاملہ میں حج ماننا جائز ہو تو ماں باپ کی
رائے کو ہی کیوں نہ مانا جائے ۔ یہ ایک ایسی بات ہے جسے میں کسی صورت میں نہیں مان سکتا
میری تو یہ حالت ہے کہ باوجود یکہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے گھر میں پیدا
ہوا ۔ ابھی میری عمر گیارہ برس کی تھی کہ میں نے ایک دن خیال کیا کہ کیا میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کو اس لئے مانتا ہوں کہ میں اُن کا بیٹا ہوں یا میرے پاس اُن کی صداقت
کے ثبوت ہیں ۔ میں اُس وقت گھر سے باہر تھا اور میں نے خیال کیا کہ اگر میرے پاس ان کی
صداقت کے ثبوت نہیں ہیں تو میں گھر میں واپس نہ جاؤں گا بلکہ یہیں سے اسی وقت کہیں باہر چلا
جاؤں گا۔ جب میں نے اپنے دل میں اِس سوال کو حل کرنا شروع کیا کہ کیا حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوٰۃ والسلام اپنے دعوئی میں سچے ہیں یا نہیں؟ تو میں نے اس سوال کو قرآن کریم اور
احادیث کی روشنی میں حل کرنا چاہا۔ اس پر مجھے خیال آیا کہ کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور
قرآن کریم کی صداقت کے ثبوت میرے پاس ہیں؟ یا میں ان کو بھی اسی لئے سچا سمجھتا ہوں کہ
میں نے ماں باپ سے سنا ہے کہ یہ سچے ہیں ۔ تب میں نے اپنے دل میں اس سوال پر بحث
شروع کی کہ کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم سچے ہیں؟ اس سوال پر غور کرتے
ہوئے مجھے خیال آیا کہ کیا توحید الہی کے ثبوت میرے پاس ہیں؟ یا میں اسے صرف اس لئے مانتا
ہوں کہ میرے ماں باپ اس کے قائل ہیں ۔ تب میں نے خدا تعالیٰ کی پیدا کی گئی کائنات اور
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۴۱
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
اُس کی قدرتوں سے اس سوال کو حل کرنا شروع کیا اور توحید الہی پر غور کرتا گیا حتی کہ میرا دماغ
تھک گیا اور آرام کرنا چاہا مگر میں نے فیصلہ کیا کہ یا تو میں اس سوال کو حل کر کے چھوڑوں گا اور
یا میں گھر میں داخل نہ ہوں گا ۔ اُس وقت آسمان صاف تھا اور یہ آخری سوال تھا جسے میں حل کرنا
چاہتا تھا میں نے خیال کیا کہ جب ہر چیز کہیں نہ کہیں جا کر ختم ہو جاتی ہے تو پھر خدا تعالیٰ کو
غیر محد دو ماننا کیونکر درست ہو سکتا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ کو غیر محدود ماننا درست ہے تو دوسری
چیزوں کے متعلق بھی ایسا کیوں نہ سمجھا جائے ۔ اور میری طبیعت یہاں آ کر رکی کہ خدا تعالیٰ کا
غیر محدود ہونا سمجھ میں نہیں آ سکتا اور محدود خدا نہیں ہو سکتا ۔ میری نظر ستاروں پر پڑی اور وہ بہت
خوبصورت نظر آتے تھے۔ میں نے خیال کرنا شروع کیا کہ ان کے پیچھے اور کیا ہو گا ؟ میرے نفس
نے جواب دیا کہ اور ستارے ہوں گے پھر میں نے خیال کیا کہ ان کے پیچھے اور کیا ہوگا ؟ اور پھر
میرے نفس نے جواب دیا کہ اور ستارے ہونگے ۔ اور ان کے پیچھے؟ تب میرے نفس نے
جواب دیا کہ یہ تو ایک لا متناہی سلسلہ بن گیا یہ کہاں ختم ہوگا اور میں نے سمجھ لیا کہ یہ محدود دماغ
میں نہیں آ سکتا اور اس کی حد بندی نہیں کی جاسکتی ۔ تب میرا دماغ واپس لوٹا اور میں سمجھ گیا کہ
خدا تعالیٰ اپنے آپ کو اپنی قدرتوں سے ظاہر کرتا ہے اور مجھے پتہ لگ گیا کہ اسی سوال کو حل
کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کو پیدا کیا ہے ۔ ہم ستاروں کے بارہ میں جب یہ فیصلہ
نہیں کر سکتے کہ یہ سلسلہ کہاں ختم ہوتا ہے اور زمین کے بارہ میں بھی یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ اس کی
جگہ پہلے کیا تھا ؟ کہا جاتا ہے پہلے پانی ہی پانی تھا تو پھر سوال ہوتا ہے کہ اس سے پہلے کیا تھا اور
پھر اس سے پہلے کیا تھا ، یہ ایک لامتناہی سلسلہ بن جاتا ہے کہ جسے سمجھنا ممکن نہیں مگر ہم ان دونوں
چیزوں کا انکار بھی نہیں کر سکتے ۔ اگر کوئی ان کا انکار کرے تو لوگ اُسے پاگل کہیں گے اور ان کی
موجودگی میں خدا تعالیٰ کے بارہ میں شبہ کرنا بھی ویسا ہی پاگلا نہ خیال ہے اور اس طرح یکدم
مجھے خدا تعالیٰ کا ثبوت مل گیا۔ اور پھر خدا تعالیٰ کی طرف سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تائید
سے آپ کے سچے ہونے کا ثبوت مل گیا اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق سے حضرت
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۴۲
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام کی صداقت کا ثبوت مل گیا۔ تو میں جس نے مذہب کے بارہ میں
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو بھی بغیر ثبوت کے حکم ماننا تسلیم نہ کیا وہ کسی اور کو مذہبی
عقائد کے بارہ میں حج کیوں کر مان سکتا ہے؟
پھر مولوی محمد علی صاحب ایک اور بات پیش کرتے ہیں ۔ بعض ایسے امور ہیں جو عقائد سے
تعلق نہیں رکھتے ۔ ان کے بارہ میں بھی میں چاہتا ہوں کہ فیصلہ ہو جائے اور ان کے متعلق میں
ان کی حج بنائے جانے کی شرط کو ماننے کو تیار ہوں ۔ مگر وہ اس بارہ میں بھی ایک عجیب بات پیش
کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ تین بج میری جماعت میں سے ہوں اور تین اُن کے ساتھیوں میں
سے ہوں لیکن جماعت احمد یہ میں سے تین آدمی وہ نامزد کریں اور اُن کے ساتھیوں میں سے
تین میں کروں حالانکہ یہ بات بھی بالکل غیر معقول ہے۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے کہ دو آدمیوں
میں کوئی مقدمہ ہو اور ایک جا کر عدالت میں کہے کہ مجھے اختیار دیا جائے کہ دوسرے فریق کی
طرف سے وکیل میں مقرر کروں اور رمیری میری طرف سے وہ کرے یہ ایک ایسی بات ہے جسے کوئی
معقول آدمی منظور نہیں کر سکتا۔ صحیح طریق یہ ہے کہ میں اپنے نمائندے مقرر کروں اور وہ اپنے
کریں مگر وہ الٹی بات کہتے ہیں یعنی یہ کہ میرے نمائندے وہ مقرر کریں اور اُن کے میں
کروں ۔ اور جب میں اس کا انکار کرتا ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ تم بات کو نہیں مانتے کیونکہ تم جانتے
ہو کہ تمہاری جماعت میں منافق ہیں اس لئے ڈرتے ہو اور یہ کہ میرے ساتھیوں میں چونکہ
منافق نہیں ہیں اس لئے میں نہیں ڈرتا مگر اس کی وجہ یہ کیوں نہ سمجھی جائے کہ مولوی صاحب
ہماری جماعت کے منافقوں سے تعلقات رکھتے ہیں اور میں ایسا نہیں کرتا ۔ یا وہ منافق بنا
کر ہماری جماعت میں داخل کرتے ہیں گو میں یہ بھی نہیں کرتا ۔ پھر اس کا ایک اور پہلو بھی
ہے یہ ایمان یا منافقت کا سوال نہیں ہر شخص بات کو سمجھنے اور اُسے حل کرنے کا اہل نہیں ہوتا ۔
بعض لوگ تفقہ کے لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں مگر اس کے یہ معنی نہیں ہوتے کہ وہ مومن نہیں
منافق ہے۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو بہت سے مسائل یاد تھے مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۴۳
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
نے فرمایا ہے کہ وہ تفقہ میں کمزور تھے۔ پس اگر وہ ہماری جماعت میں سے کسی ایسے آدمی کو مقرر
کر دیں جو تفقہ کے لحاظ سے کمزور ہو یا ہمارے نقطۂ نگاہ کو واضح نہ کر سکے تو اس میں ہمارا نقصان
ہوگا ۔ پس یہ منافقت کا سوال نہیں تفقہ اور بات کو سمجھنے اور سمجھانے کی اہلیت کا سوال ہے۔
مولوی صاحب کہتے ہیں کہ جب میں اس شرط کو اپنے لئے مانتا ہوں تو آپ کیوں نہیں مانتے؟
اس کا جواب یہ ہے کہ اُن کو مجھ پر حسن ظنی ہے کہ میں اس بارہ میں دیانتداری سے کام لوں گا مگر
مجھے ان پر نہیں ۔ ان کے پچھلے طرز عمل کو دیکھتے ہوئے میں یہی سمجھنے پر مجبور ہوں کہ وہ ضرور کوئی
چالا کی کرنے کی کوشش کریں گے تو اُن کی ایسی ہی باتیں ہیں جو فیصلہ نہیں ہونے دیتیں ۔ وہ
کیوں اسی طرح فیصلہ نہیں کرتے جس طرح دنیا ہمیشہ کرتی آئی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا طریق عمل بھی یہی تھا۔ آپ جاتے تھے اور اپنے دلائل سناتے تھے ماننے والے مان لیتے تھے
اور انکار کرنے والے انکار کر دیتے تھے۔ وہ بھی کیوں اس طرح نہیں کر لیتے ؟ وہ اپنے دلائل بیان
کریں میں اپنے کروں گا ۔ وہ ایسا طریق کیوں اختیار کرتے ہیں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے اختیار نہیں کیا ، جو حضرت موسی نے اختیار نہیں کیا بلکہ جو کسی بھی نبی نے اختیار نہیں کیا۔ نئے
نئے طریقے پیش کرنے کے معنی تو یہی ہیں کہ وہ کوئی چالا کی کرنا چاہتے ہیں ۔ پس اس وقت جبکہ
غیر مذاہب کے بھی بہت سے معزز اصحاب موجود ہیں میں اُن سے کہتا ہوں کہ ان میں سے کوئی
صاحب مہربانی کر کے مولوی صاحب کو فیصلہ پر آمادہ کریں اور ان سے بات چیت کر کے مجھے
اطلاع دیں اور انہیں سمجھائیں کہ فیصلہ کا جو طریق ہمیشہ سے چلا آ رہا ہے اُس کے مطابق وہ
کیوں فیصلہ پر آمادہ نہیں ہوتے ۔ اُن کی یہ بات کہ مذہب کے فیصلہ کے لئے حج مقرر ہوں
بالکل نا جائز ہے۔ یا ایسے امور کے فیصلہ کیلئے جو عقائد میں داخل نہیں میرے حج مقرر کئے جانے
کی شرط مان لیتے ۔ پر اُن کا یہ کہنا کہ میرے نمائندے وہ مقرر کریں اور اُن کے میں کروں
بالکل خلاف عقل بات ہے۔ پھر میں تو فیصلہ کے نہایت آسان طریق ان کے سامنے پیش کر چکا
ہوں ۔ مثلاً میں نے کئی بار کہا ہے کہ :۔