بے شک ہمیں بہت بڑا صدمہ پہنچا ہے مگر ہم اپنے خدا کی رضا پر راضی ہیں اور اس کے فضلوں پر یقین رکھتے ہیں
انوارالعلوم (جلد 17), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۷
マママ
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
ا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ میں جماعت کے جو عقائد تھے اور جن کی
اشاعت کی جاتی تھی وہی عقائد صحیح ہو سکتے ہیں ۔ میں اُن کو اُس زمانہ کی تحریروں میں سے اُن
کے عقائد نکال دیتا ہوں اور وہ میری اس زمانہ کی تحریروں میں سے میرے عقائد نکال لیں ۔ ان
کو اکٹھا شائع کر دیا جائے اور ہم دونوں اُن کے نیچے لکھ دیں کہ آج بھی ہمارے یہی عقائد ہیں
وہ میرے حوالے نکال دیں میں اُن کے نکال دیتا ہوں اپنی طرف سے کوئی کچھ نہ لکھے ۔ ہاں اگر
کوئی فریق دوسرے کے حوالہ کو ادھورے رنگ میں پیش کرے تو اُسے حق ہے کہ اُسے مکمل طور پر درج
کرنے کا مطالبہ کرے اور اس کے ساتھ اُس حصہ کو شامل کر اسکے جس سے اُس کی عبارت پوری طرح
واضح ہوتی ہو اور دونوں نیچے لکھ دیں کہ یہ ہمارے عقائد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
زندگی میں تھے اور آج بھی ہم ان پر قائم ہیں اور اس سے سارا جھگڑا ختم ہو جائے گا مگر وہ اس
طریق کی طرف بھی نہیں آتے ۔
۲ ۔ پھر ایک اور طریق یہ ہے کہ وہ جب بعض حوالے پیش کرتے ہیں تو ہم کیا کرتے ہیں کہ
ان کی تشریح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے آخری زمانہ میں ایک غلطی کا ازالہ نا نامی
رسالہ میں کی ہے۔ مگر وہ کہتے ہیں کہ جو بیان حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نبوت کے
بارہ میں شروع میں تھا اور جو تشریح آپ اس کی شروع میں فرماتے تھے وہی اس رسالہ میں
ہے۔ اور میں نے ان کے سامنے فیصلہ کا یہ طریق پیش کیا ہے کہ دونوں اس رسالہ پر دستخط کر
دیں اور لکھ دیں کہ یہی ہمارا عقیدہ ہے اور پھر اسے شائع کر دیں ۔ میں حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی تحریر پر دستخط کرنے کو تیار ہوں گا مگر وہ نہیں کرتے ۔ میں کہتا ہوں کہ اس
رسالہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے نبوت کی تشریح میں تبدیلی کی ہے مگر وہ اس
بات کو نہیں مانتے اور کہتے ہیں کہ یہ بات درست نہیں بلکہ اس میں بھی وہی بات دہرائی گئی ہے
جو آپ اس سے پہلے بیان فرماتے رہے۔ اور میں نے کئی بار فیصلہ کا یہ طریق ان کے سامنے
پیش کیا ہے کہ دونوں اس پر دستخط کر دیں اور لکھ دیں کہ ہمارا یہی عقیدہ ہے اور پھر اس رسالہ کو
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۴۵
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ ء )
مشتر کہ خرچ سے لاکھ دولاکھ کی تعداد میں شائع کر کے مسلمانوں میں تقسیم کر دیا جائے۔میں تو
فیصلہ کے کئی طریق پیش کرتا ہوں مگر وہ پہلے کھڑے ہو کر میں نہ مانوں میں نہ مانوں کہہ دیتے ہیں
اور بجائے کسی فیصلہ کے لئے تیار ہونے کے میرے متعلق سخت کلامی پر اتر آتے ہیں حالانکہ میں
نے ان کے متعلق کبھی سخت کلامی نہیں کی۔وہ کئی بار مجھے یزید کہہ چکے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ اس
پر بُرا منانے کی کوئی وجہ نہیں۔یزید ایک بادشاہ تھا یہ تو عزت افزائی ہے اور اتنا نہیں سوچتے کہ
نمرود اور فرعون بھی تو بادشاہ تھے اگر اُن کو ان ناموں سے مخاطب کیا جائے تو کیا وہ خوش ہوں
گے اور اسے اپنی عزت افزائی سمجھیں گے یا بُر امنا ئیں گے۔پس اس وقت جو غیر احمدی یا غیر مسلم دوست بیٹھے ہیں میں ان کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ اگر
ان میں سے کوئی صاحب ایسے ہوں جو ان پر کوئی اثر رکھتے ہیں تو وہ ان کو توجہ دلائیں کہ ان
طریقوں میں سے کسی کے مطابق فیصلہ کرلیں اور نہیں تو وہ جسے مامور الہی سمجھتے ہیں اُس کی تحریر پر
دستخط کر دیں۔۳۔پھر ایک اور طریق فیصلہ کا بھی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام کے زمانہ
میں انہوں نے عدالت میں ایک شہادت دی تھی وہ ان کی اپنی شہادت ہے میری نہیں وہ اُسی پر
دستخط کر دیں اور لکھ دیں کہ آج ان کا عقیدہ وہی ہے میں اُس پر دستخط کر دوں گا اور لکھ دوں گا کہ
میرا عقیدہ بھی یہی ہے۔گویا ان کے اپنی ہی شہادت پر دستخط کر دینے سے بات ختم ہو جاتی ہے۔یہ کیسے سہل طریق ہیں اور جائز اور تقویٰ کے مطابق ہیں مگر وہ ان کی طرف نہیں آتے اور عجیب
عجیب شرطیں پیش کرتے رہتے ہیں۔مثلاً یہ کتنی عجیب بات ہے کہ میرے وکیل وہ مقرر کریں اور
اُن کے میں کروں۔اس طرح تو بٹیر لڑانے والے بھی نہیں کرتے کہ میرا بیٹرا تو لڑا اور تیرا میں
لڑاؤں اور جوطریق بیٹر باز بھی اختیار نہیں کرتے میں دینی امور کے بارہ میں اُسے کس طرح
اختیار کرلوں۔اب میں اس سال کے بعض کاموں پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں تا جماعت کو مجموعی طور پر ان
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۴۶
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
کی طرف توجہ ہو۔ اس سال دو نئے ادارے قائم کئے گئے ہیں ایک تعلیم الاسلام کالج ہے اور
ایک فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ۔ کالج کی پہلی جماعت یعنی ایف اے کا پہلا سال شروع ہو چکا
ہے اور آئندہ سال کوشش کی جائے گی کہ بی اے کا پہلا سال بھی شروع کیا جا سکے ۔ خیال یہ تھا
کہ چونکہ پہلا سال ہے اور اعلان بھی پوری طرح نہیں ہو سکا اس لئے ۵۰،۴۰ طالب علم بھی
آ جائیں تو بہت ہیں مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے ۸۰ طالب علم آگئے ہیں جن میں دس بارہ ہندو اور
سکھ بھی ہیں ۔ گویا کالج کی ابتداء نہایت خوش کن ہے اور امید ہے کہ اگر جماعت نے اس روح
کے ماتحت کام کیا تو یہ بہت ترقی کر جائے گا اور اگر اس سال ۸۰ طالب علم آئے ہیں تو اگلے
سال اور بھی زیادہ آئیں گے ۔ اس سال پندرہ سولہ طالب علم تو ایسے آئے ہیں کہ جنہوں نے
تعلیم ختم کر رکھی تھی یعنی میٹرک پاس کرنے کے بعد دو دو چار چار سال سے بیٹھے تھے۔ جب
یہاں کا لج شروع ہوا تو وہ آکر داخل ہو گئے ۔ ان کے والدین نے ان کو یہاں بھیج دیا اور اس
طرح گویا یہ طالب علم کالج کو مفت مل گئے اور جو نئے آئے ہیں اُن کی تعداد قریباً ۶۵ ہے۔ پھر
کوئی ادارہ نیا نیا جاری ہوتا ہے تو لوگوں میں نیا نیا جوش بھی ہوتا ہے اور انسان سمجھتا ہے کہ اس کا
تجربہ کرے مگر کچھ عرصہ کے بعد نئے ہونے کی لذت جاتی رہتی ہے۔ یہ وہ نقطۂ نگاہ ہے جس کی
طرف میں منتظمین کو توجہ دلاتا ہوں کہ اس کا خیال رکھیں اور جماعت کے دوستوں سے بھی کہتا
ہوں کہ اب کالج کھل چکا ہے اُن پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ طلباء کو بھجوائیں تا وہ اعلیٰ درجہ
کی دینی و دنیاوی تعلیم حاصل کر سکیں ۔ یہاں اخراجات بھی باہر کی نسبت کم ہوں گے اور ان کے
بچے دوسرے شہروں کی مسموم ہوا سے بھی محفوظ رہیں گے ۔ بالعموم جب طالب علم کالجوں میں
جا کر داخل ہوتے ہیں تو اُن کی عمر چھوٹی ہوتی ہے اور اُس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ زہریلی ہوا اُن پر
اثر کرتی ہے لیکن اگر یہاں بی اے تک کی تعلیم وہ پاسکیں تو پھر وہ ہوا جو اباحت اور بے دینی پیدا
کرتی ہے اُن پر اثر نہ کر سکے گی خواہ وہ کہیں چلے جائیں ۔ کیونکہ یہاں وہ اُن لوگوں سے تعلیم
حاصل کریں گے جو ان اعتراضات اور مسائل کو حل کرنے والے ہوں گے جو نو جوانوں کے
انوار العلوم جلد کا
۴۴۷
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ ء )
اندر بے دینی اور لامذہبیت پیدا کرتے ہیں اور پھر یورپین فلسفہ کا اثر اُن پر بہت کم ہو گا یا بالکل
نہیں ہوگا۔یہاں کا لج کا جاری کرنا ضروری تھا کیونکہ جس قسم کے حملہ کی تیاریاں باہر ہو رہی ہیں
اُس کے دفاع کا انتظام اس کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا۔جو نو جوان ملا زمت اختیار کر لیتے ہیں یا
دوسرے کام کاج میں لگ جاتے ہیں اُن کو مطالعہ کا موقع بہت کم ملتا ہے اور اگر وہ کوئی کتاب
پڑھتے ہیں تو صرف لطف اُٹھانے کے لئے ، اور اس طرح ان پر اثر کم ہوتا ہے۔لیکن کالج کے
طالب علموں کا چونکہ یہی کام ہوتا ہے اور پھر ان کے پروفیسر وغیرہ بھی اس قسم کے ہوتے ہیں
اور دن رات اُن کو ایسے لوگوں میں رہنا پڑتا ہے جو عام طور پر بے دین ہوتے ہیں اس لئے باہر
کی مسموم ہوا کا اُن پر زیادہ اثر ہوتا ہے اس لئے یہاں کالج کا ہونا ضروری تھا تا جہاں
ہزاروں پروفیسر اسلام کے خلاف مواد جمع کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور یورپین علوم کو اسلام
کے خلاف استعمال کر رہے ہیں وہاں کم سے کم پندرہ سولہ ہی ایسے ہوں جو ان ہی علوم کو اسلام
کی تائید میں استعمال کریں اور ان سے اسلامی مسائل کی تائید کا پہلو نکالیں۔میں نے کالج کے
منتظمین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایسی مختلف سوسائٹیاں قائم کریں کہ جو سائنس اور مختلف علوم کے
نظریات سے اسلام کے مسائل کی تائید کے پہلوؤں پر غور کریں۔پہلے ان سوالات کو جمع کیا
جائے جو اسلام پر پڑتے ہیں اور پھر ان کے جوابات سوچیں۔باہر سے مشہور پروفیسروں کو
یہاں منگوائیں اور اُن سے ایسی تقریریں کرائیں جو مذہب کے خلاف ہوں اور پھر اُن کے
جواب تیار کریں اور وہ جواب باہر کے پروفیسروں کو بھجوائیں اور لکھیں کہ اب تک یہاں تک
بحث فلاں فلاں بات کے متعلق ہو چکی ہے اگر آپ ان پر مزید روشنی ڈالنا چاہیں تو ڈالیں تا
مزید غور ان کے متعلق ہو سکے اور اس طرح یہ سلسلہ جاری رہے تا جب یہاں سے تعلیم حاصل
کرنے کے بعد طالب علم باہر جائیں تو وہ سارے سوالات جو اسلام پر کئے جاتے ہیں اُن کے
سامنے آچکے ہوں اور ان کے جواب بھی ان کو معلوم ہوں۔ایسے مضامین شائع بھی کئے جاسکتے
ہیں تا با ہر کے جولوگ بھی چاہیں تو ان میں حصہ لے سکیں۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۴۸
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
ہے کہ
ریسرچ کی غرض فضل عمر سائنس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی غرض یہ ہے
سائنس کے بعض مسائل ایسے ہیں کہ ایک حد تک سائنس پہنچتی
ہے اور اُس کے بعد مذہب کی تائید کا پہلو اس میں سے نکلتا ہے اور اِس انسٹی ٹیوٹ کی غرض یہ
ہے کہ سائنس کے جن مسائل کا مذہب پر اثر پڑتا ہے اُنہیں حل کر کے دنیا کے سامنے پیش
کریں اور بتائیں کہ ان سے اسلام کی تائید ہوتی ہے۔ اس کے متعلق بھی میں نے ایک سوسائٹی
کے قیام م کی ہدایت کی ہے جو باہر سے اہل علم لوگوں کو بُلائے گی اور مذہب کے ساتھ تعلق رکھنے
والے مسائل میں ان کی تقریریں کرائے گی ۔ پھر ان کے جواب میں تقریروں کا انتظام کرے گی
اور پھر باہر کے لوگوں کو جواب الجواب کا موقع دے گی ۔ یہ مضامین بھی شائع کئے جائیں گے
اور لکھا جائے گا کہ فلاں مسئلہ سے اس حد تک مذہب کی تائید ہوتی ہے اگر گوئی اس کے خلاف
تقریر کرنا چاہے تو آ کر کر سکتا ہے۔ یا اگر کوئی یہاں نہ آسکے تو لکھ کر بھیج سکتا ہے۔ اور بعض
اوقات ایسے لوگوں کو جو تقریریں وغیرہ کرنے کے سلسلہ میں آئیں کرایہ وغیرہ بھی دیا جائے گا۔
گویا کہ کالج کے ذریعہ اسلام کو ڈیفنس کرنے کا انتظام کیا جائے گا اور اس سے دیگر مذاہب کے
خلاف جارحانہ کارروائی کا سامان مہیا کیا جائے گا۔
پھر اس کا یہ بھی کام ہو گا کہ ایسی مختلف چیزوں کو دریافت کرے جو تجارتی لحاظ سے مفید
ہوسکیں گو یا مادی حصہ کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا ۔ اس کام کا ایک حصہ شروع ہو چکا ہے اور امید ۔
ہے اگلے سال تک تیاری مکمل ہو جائے گی ۔ اگر خدا تعالیٰ اس کام میں کامیابی بخشے تو بعض
ایجادات کا فائدہ تحریک جدید کو پہنچ سکتا ہے۔ بعض میں دوسرے افراد کو بھی اگر ضرورت ہو تو
شامل کیا جا سکے گا اور بعض ایسی بھی ہو سکتی ہیں جنہیں ہم خود نہ چلا سکتے ہوں انہیں فروخت کر کے
ریز رو فنڈ کو مضب فنڈ کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ بظاہر یہ ایک خیالی بات معلوم ہوتی ہے مگر جس حد تک بعض
کارروائیاں ہو چکی ہیں اُن سے امید کی جا سکتی ہے کہ مادی طور پر بھی اس کام کو مفید بنایا جا
سکتا ہے۔
انوار العلوم جلد ۱۷
۴۴۹
بعض اہم اور ضروری امور (۱۹۴۴ء)
کالج کے لئے میں نے دولاکھ روپیہ چندہ کی اپیل کی تھی ۔ پہلی تحریک ایک لاکھ پچاس ہزار
کی تھی مگر بعد میں دولاکھ کی کی تھی اور اب تک ایک لاکھ ستاون ہزار روپیہ کے وعدے آچکے ہیں
اور ۴۳ ہزار باقی ہے احباب کو چاہئے کہ اس رقم کو جلد از جلد پورا کریں۔ میں نے جہاں تک
غور کیا ہے کالج کے چندہ کا بوجھ صرف چند لوگوں نے اُٹھایا ہے اکثر لوگ ایسے ہیں جنہوں نے
اس میں حصہ نہیں لیا۔ بیت المال پھر تحریک کر رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ جماعت کے دوست
۴۳ ہزار روپیہ جلد از جلد پورا کر دیں گے۔ اگر دوست تھوڑا تھوڑا بھی حصہ لیں تو یہ رقم نہایت
آسانی سے پوری ہو سکتی ہے۔ مستقل اخراجات کیلئے چالیس پچاس ہزار روپیہ کی مزید ضرورت
ہوگی اور بی اے ۔ بی ایس سی کی کلاسیں جاری کرنے کے لئے ایک لاکھ کے قریب روپیہ کی
ضرورت ہوگی مگر اس کے لئے اعلان ۱۹۴۵ء کے کسی حصہ میں کیا جائے گا۔ سردست دو لاکھ
روپیہ میں سے جتنا باقی ہے اسے پورا کر دیا جائے ۔ لیکن اس کے ساتھ ہی باقاعدہ چندے بھی
درست با شرح اور با قاعدگی کے ساتھ ادا کرتے رہیں تا سلسلہ کے دوسرے کاموں پر کوئی اثر نہ
پڑے۔ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جس کا میں نے ذکر کیا ہے اِسے صحیح طور پر چلانے کے لئے تو کم از کم
تیں لاکھ روپیہ چاہئے اس میں ۲۵ ،۳۰ ایم ایس سی یا بی ایسی سی کام کرنے والے ہونے
چاہئیں ۔ ہم بالعموم زندگیاں وقف کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور اگر فی کس دوسو روپیہ بھی سب
کو وظیفہ دیا جائے تو ۷۲ ہزار روپیہ سالانہ تو صرف تنخواہوں کا خرچ ہوگا ۔ اس کے علاوہ آلات
کا خرچ ہے، کیمیکلز کا خرچ ہے، دھاتوں وغیرہ کا خرچ ہے، بجلی کا خرچ ہے اور اس قسم کے کئی
دوسرے اخراجات ہیں ۔ جن کے لئے کافی روپیہ چاہے تو یہ سب سے زیادہ اخراجات والی چیز
ہے۔ مگر چونکہ یہ ادارہ خود بھی آمد پیدا کرے گا۔ اس لئے امید ہے کہ اس کے لئے زیادہ
چندوں کی ضرورت پیش نہ آئے گی ۔ بہر حال کچھ عرصہ کے بعد پتہ لگ سکے گا کہ ہم اس سکیم کو
کس طرح چلا سکتے ہیں ۔ اس سکیم کے ماتحت پانچ نوجوان ایم ایس سی کی تعلیم حاصل کر رہے
ہیں ۔ ایک دوست جو پہلے گورنمنٹ سروس میں تھے استعفیٰ دے کر یہاں آچکے ہیں اس سال ان