تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
تعارف کتب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تعارف کتب
یہ انوار العلوم کی اٹھارویں جلد ہے جو سیدنا حضرت فضل عمر خلیفۃ المسیح الثانی کی
۲۶ رفروری ۱۹۴۵ تا ۲۰ رمئی ۱۹۴۷ ء کی بتیس مختلف تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے۔
لمس
(۱) اسلام کا اقتصادی نظام
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے یہ معرکۃ الآراء اور انقلاب انگیز تقریر مؤرخه ۲۶ فروری
۱۹۴۵ ء کو احمد یہ ہوسٹل واقع ۲۳ ڈیوس روڈ لاہور میں احمد یہ انٹر کالجیٹ ایسوسی ایشن کے
زیر اہتمام مختلف مذاہب کے لوگوں کے اجتماع میں ارشاد فرمائی ۔ یہ تقریر تقریباً اڑھائی گھنٹے
تک جاری رہی ۔ اس تقریر میں احمدی احباب کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں مسلم اور غیر مسلم
معززین بھی شامل تھے جن کی اکثریت اعلیٰ درجہ کے تعلیم یافتہ طبقہ اور پنجاب یونیورسٹی کے
پروفیسرز اور طلباء سے تعلق رکھتی تھی ۔ تقریر کے دوران پروفیسرز ، وکلاء اور دیگر اہلِ علم دوست
کثرت سے نوٹ لیتے رہے۔
اس تقریر کی صدارت مسٹر رامچندر مچنده صاحب ایڈووکیٹ ہائی کورٹ لاہور نے کی۔
تقریر کے خاتمہ پر صاحب صدر نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے صدارتی خطاب میں فرمایا:۔
میں اپنے آپ کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے ایسی قیمتی تقریر سننے کا
دو
موقع ملا اور مجھے اس بات سے خوشی ہے کہ تحریک احمدیت ترقی کر رہی ہے اور نمایاں
ترقی کر رہی ہے۔ جو تقریر اس وقت آپ لوگوں نے سنی ہے اُس کے اندر نہایت قیمتی
اور نئی نئی باتیں حضرت امام جماعت احمد یہ نے بیان فرمائی ہیں مجھے اس تقریر سے

انوار العلوم جلد ۱۸
۲
تعارف کتب
بہت فائدہ ہوا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آپ لوگوں نے بھی ان قیمتی معلومات سے
فائدہ اُٹھایا ہو گا ۔ مجھے اس بات سے بھی خوشی ہے کہ اس جلسہ میں نہ صرف مسلمان بلکہ
غیر مسلم بھی شامل ہوئے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ مُسلمانوں اور غیر مسلموں کے
تعلقات بہتر ہو رہے ہیں۔ جماعت کے بہت سے معزز دوستوں سے مجھے تبادلۂ خیالات
کا موقع ملتا رہتا ہے۔ یہ جماعت اسلام کی وہ تفسیر کرتی ہے جو اس ملک کے لئے
نہایت مفید ہے۔ پہلے تو میں سمجھتا تھا اور یہ میری غلطی تھی کہ اسلام اپنے قوانین میں
صرف مسلمانوں کا ہی خیال رکھتا ہے غیر مسلموں کا کوئی لحاظ نہیں رکھتا مگر آج حضرت
امام جماعت احمدیہ کی تقریر سے معلوم ہوا کہ اسلام تمام انسانوں میں مساوات کی تعلیم
دیتا ہے اور مجھے یہ سن کر بہت خوشی ہے۔ میں غیر مسلم دوستوں سے کہوں گا کہ اس قسم
کے اسلام کی عزت و احترام کرنے میں آپ لوگوں کو کیا عذر ہے؟ آپ لوگوں نے
جس سنجیدگی اور سکون سے اڑھائی گھنٹہ تک حضرت امام جماعت احمدیہ کی تقریر سنی اگر
کوئی یورپین اس بات کو دیکھتا تو حیران ہوتا کہ ہندوستان نے اتنی ترقی کر لی ہے۔
جہاں میں آپ لوگوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ آپ لوگوں نے سکون کے ساتھ تقریر کو
سُنا وہاں میں اپنی طرف سے اور آپ سب لوگوں کی طرف سے حضرت امام جماعت
احمد یہ کا بار بار اور لاکھ لاکھ شکر یہ ادا کرتا ہوں کہ اُنہوں نے اپنی نہایت ہی قیمتی
معلومات سے پُر تقریر سے ہمیں مستفید فرمایا “۔
) تاریخ احمدیت جلد۰ ۱صفحه ۴۹۵، ۴۹۶ )
سامعین پر اس تقریر کے اثر کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس تقریر کو حاضرین نے
ایسے شوق سے سنا کہ اتنے لمبے عرصہ تک لوگ اس طرح بیٹھے رہے کہ گویا اُن کے سروں پر
پرندے بیٹھے ہیں۔ ایک پروفیسر تو اس تقریر کو سن کر رو پڑے اور بعض کمیونزم کے حامی طلباء نے
اس خیال کا اظہار کیا کہ وہ اسلامی شوشلزم کے قائل ہو گئے ہیں اور اب اسے صحیح اور درست تسلیم
کرتے ہیں ۔ یونیورسٹی اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے ایم ۔ اے کے بعض طلباء نے حضور کی اس تقریر
کے متعلق یہ خواہش ظاہر کی کہ اس کا انگریزی ترجمہ چھپوا کر یونیورسٹی اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے

انوار العلوم جلد ۱۸
تعارف کتب
پروفیسروں کے پاس بھیجا جانا چاہئے ۔ نیر اُ نہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں مختلف سکیمیں ہندوستان
کی آئندہ ترقی اور بہبودی کیلئے دوسرے لوگوں کی طرف سے پیش ہو رہی ہیں وہاں یہ اسلامی
نظام جو حضور نے پیش فرمایا ہے مسلمانوں کے خیالات کی نمائندگی کرے گا الغرض جوں جوں
اس تقریر کی شہرت ہوئی بعض لوگ جو یونیورسٹی سے تعلق رکھتے تھے اور چوٹی کے پروفیسر تھے
اُنہوں نے اپنے ملنے والوں سے معذرتیں کیں اور اس امر پر افسوس کیا کہ وہ بوجہ بعض دوسری
مصروفیتوں کے اس عظیم الشان لیکچر کے سننے سے محروم رہے۔
حضور نے اپنے فاضلانہ خطاب کے آغاز میں سب سے پہلے نہایت لطیف پیرا یہ میں
اسلام کی اقتصادی تعلیم کا ماحول بیان فرمایا اور پھر اموال سے متعلق اسلامی نظریہ کی وضاحت کی
اور نہایت تفصیل سے بتایا کہ اسلام نے کس طرح صرف دولت کے غلط استعمال ہی کو نہیں روکا
بلکہ اس کے ناجائز طور پر حصول کا بھی مؤثر سد باب فرمایا ہے ۔
حضور نے اپنی تقریر کے دوسرے حصے میں کمیونزم کی تحریک کا مذہبی ، اقتصادی ، سیاسی ،
نظریاتی اور عملی لحاظ سے تفصیلی جائزہ لیا اور آخر میں اُس کے متعلق بائبل کی ایک عظیم الشان
پیشگوئی کا اُردو متن سنانے کے علاوہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور اپنی پیشگوئی کا بھی ذکر فرمایا۔
الغرض حضرت مصلح موعود کے اس لیکچر نے چوٹی کے علمی طبقوں میں ایک تہلکہ مچا دیا اور
اللہ تعالیٰ کے فضل سے اُسے ہر سطح پر غیر معمولی کامیابی حاصل ہوئی ۔
(۲) قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
حضرت مصلح موعود کے ارشاد کی تعمیل میں مؤرخہ ۲۵ را گست تا ۲۵ رستمبر ۱۹۴۵ ء ایک ماہ کی
تعلیم القرآن کلاس قادیان میں منعقد ہوئی ۔ اس تعلق میں حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ
۱۱ ارستمبر ۱۹۴۵ ء کو بیت اقصیٰ قادیان میں یہ تقریر ارشاد فرمائی جس میں قرآن کریم کے پڑھنے
اور پڑھانے کی ضرورت نیز قرآن کریم کے سمجھنے کے متعلق نہایت اہم باتیں بیان فرمائیں اور
جماعت کو پُر زور تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔

انوار العلوم جلد ۱۸
دو
تعارف کتب
ہر احمدی کو قرآن کریم پڑھنا چاہئے اور جو پڑھنا نہیں جانتے اُن کو سنا کر
قرآن کریم سمجھانے کی کوشش کرنی چاہئے اور یہ ہمارا اولین فرض ہے۔ اگر ہم یہ
ارادہ کر لیں کہ سو فیصدی افراد کو قرآن شریف کا ترجمہ سمجھا دیں گے اور اگر ہم اس
میں کامیاب ہو جائیں تو ہماری فتح میں کوئی شک ہی نہیں اور ہماری روحانی حالت میں
ایک عظیم الشان تغیر آ جائے گا“۔
(۳) نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے یہ بصیرت افروز تقریر مؤرخہ ۱۰ / اکتوبر ۱۹۴۵ء کو بعد نماز
مغرب قادیان میں ارشاد فرمائی جس میں نیکیوں پر دوام اور استقلال اختیار کرنے کی طرف توجہ
دلائی گئی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ وہی نیکی با برکت اور نتیجہ خیز ہوتی ہے جس میں استقلال اور
دوام کا رنگ پایا جاتا ہے۔ کچھ دن نیکی کر کے پھر اُسے چھوڑ دینا ایک ایسی کمزوری ہے جس سے
انسان کی روحانی زندگی ہر وقت خطرہ میں رہتی ہے۔ نیز فرمایا کہ جو قوم اس بات کی عادی ہو کہ
اُسے بار بار بیدار کیا جائے اُسے اپنے مستقبل کی فکر کرنی چاہئے ۔
(۴) آئندہ الیکشنوں کے متعلق جماعت احمدیہ کی پالیسی
حضرت مصلح موعود نے یہ مضمون ہندوستان میں آئندہ ہونے والے الیکشنوں سے چند
روز پیشتر مورخه ۲۱ را کتوبر ۱۹۴۵ ء کو تحریر فرمایا جس میں احباب جماعت کو آئندہ الیکشنوں کے
متعلق جماعت احمدیہ کی پالیسی سے آگاہ فرمایا جس کے بنیادی نکات حسب ذیل ہیں ۔
ا۔ پنجاب کے باہر ہر احمدی پوری طرح مسلم لیگ کی کمیٹیوں اور اس کے امیدواروں کی مدد
کرے۔ اپنے اور اپنے زیر اثر ووٹ اُن کو دے اور اپنے علاقہ کے لوگوں کو مسلم لیگ
کے حق میں ووٹ دینے کی تلقین کرے۔
۲۔ پنجاب سے کھڑے ہونے والے احمدی امید وار مسلم لیگ کے ٹکٹ پر کھڑے ہونے کی
کوشش کریں ۔ اگر مسلم لیگ سے ٹکٹ کے حصول میں کامیابی نہ ہو تو مسلم لیگ کی پالیسی

انوار العلوم جلد ۱۸
کے تابع ہی انڈیپنڈنٹ کھڑے ہوں ۔
تعارف کتب
۔ پنجاب کے تمام احمدی ووٹ یا زیر اثر ووٹ محفوظ رکھے جائیں اور ان کے بارہ میں مرکز
سے انفرادی مشورہ کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے ۔ آپ ہی آپ فیصلہ نہ کیا جائے ۔
(۵) مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے یہ تقریر مؤرخہ ۲۱ اکتوبر ۱۹۴۵ء کو مجلس خدام الاحمدیہ کے
ساتویں سالانہ اجتماع پر ارشاد فرمائی ۔
حضور نے اس تقریر میں سات کے ہندسہ کی اسلامی اصطلاح میں حیثیت و اہمیت نیز
مطلب بیان کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ مجلس خدام الاحمدیہ کو اس پہلو سے اپنی کارکردگی اور
مساعی کا جائزہ لینا چاہئے کہ اُس نے گذشتہ سات سالوں میں کیا کھویا اور کیا پایا ہے؟
نیز ہدایت فرمائی کہ جماعتوں کے مقامی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے قواعد وضع کئے جائیں
اور قواعد وضع کرتے وقت ان کے نتائج کو بھی پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب تک
مقامی جماعتوں کے حالات و مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے قواعد نہ بنائے جائیں محض قواعد بنا لینے
سے کوئی تبدیلی پیدا نہیں ہو سکتی لہذا جماعتوں کے حالات اور مسائل کا جائزہ لینے کیلئے پہلے سےکوئی تبدیلی پیدا نہیں ہوسکتی لہذا جماعتوں کے
کے
انسپکٹر ان مقرر کئے جائیں پھر ان کے جائزہ کی روشنی میں لائحہ عمل تیار کیا جائے اور ساتھ ساتھ
قواعد کا بھی جائزہ لیتے رہنا چاہئے اس پہلو سے بنائے گئے قواعد وضوابط مفید ثابت ہو سکتے ہیں ۔
(۶) مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا
اعلیٰ نمونہ دکھایا
حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ ۳۱ اکتوبر ۱۹۴۵ ء کو بعد نماز مغرب بمقام قادیان یہ تقریر
ارشاد فرمائی جو پہلی دفعہ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۶۰ ء کو روزنامہ الفضل میں شائع ہوئی اور اب
انوار العلوم کی جلد ھذا میں کتابی صورت میں شائع ہو رہی ہے۔ ان ارشادات میں حضور نے

انوار العلوم جلد ۱۸
تعارف کتب
مختلف سماجی و معاشرتی کمزوریوں پر روشنی ڈالی نیز انگریز قوم کی بعض کمزوریوں کا ذکر کرتے
ہوئے ان کی بعض خوبیوں کو بھی بیان فرمایا جن کی روشنی میں احباب جماعت کو نصیحت کرتے
ہوئے فرمایا کہ:۔
اب ہماری جماعت کو چاہئے کہ وہ ایسے اخلاق پیدا کرے جو نہایت اعلیٰ
درجہ کے ہوں اور جن سے وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وارث بن جائے“۔
نیز فرمایا:۔
دو
ہماری جماعت کو چاہئے کہ وہ اپنے اندر اعلیٰ اخلاق پیدا کرے اور نہ
صرف وہ خوبیاں حاصل کرے جو انگریزوں میں پائی جاتی ہیں بلکہ ان سے بھی بہتر
خوبیاں اپنے اندر پیدا کرے تا کہ ہماری جماعت کا معیار بلند ہو اور لوگوں پر ہمارا
رعب قائم ہو۔
(۷) نبوت اور خلافت اپنے وقت پر ظہور پذیر ہوتی ہیں
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے یہ پر معارف خطاب مؤرخہ ۲۷ دسمبر ۱۹۴۵ ء کو جلسہ سالانہ
قادیان کے موقع پر ارشاد فرمایا جس میں حضور نے اس ابدی اصول پر روشنی ڈالی کہ کفر ہمیشہ
ایک ہی راستے پر چل رہا ہے اور اس سے پیار کرنے والے ہر نبی کے زمانہ میں وہی طریق
اختیار کرتے ہیں جو پہلے انبیاء کے زمانہ میں اختیار کیا گیا۔ اسی طرح ہدایت کا بھی ایک بنا بنایا
راستہ ہے جو ابتدا سے آج تک بغیر تغیر و تبدل کے چلا آ رہا ہے اور ہر آنے والا اسی راستہ پر چلتا
ہے لیکن لوگ اس بنے ہوئے راستہ کی طرف توجہ نہیں کرتے اور خود تراشیدہ قوانین کی پیروی
کرتے ہیں ۔
چنانچہ اس اصول سے آپ نے اس حقیقت کو ثابت کیا کہ تمام انبیاء کے حالات و واقعات
ایک ہی طرح کے ہوتے ہیں لہذا اسی معیار پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی صداقت کو
بخوبی پر کھا جا سکتا ہے ۔

انوار العلوم جلد ۱۸
تعارف کتب
(۸) تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
لميسر
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے یہ تقریر مؤرخہ ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۵ء کو جلسہ سالانہ قادیان کے
موقع پر ارشاد فرمائی جس میں تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد کو کھول کر بیان
فرمایا اور لاکھوں مبلغین تیار کرنے کیلئے بڑھ چڑھ کر چندہ تحریک جدید میں حصہ لینے کی تحریک
فرمائی۔ اس تعلق میں آپ نے فرمایا کہ:۔
وو
حقیقت یہ ہے کہ ساری دنیا میں صحیح طور پر تبلیغ اسلام کرنے کیلئے ہمیں
لاکھوں مبلغوں اور کروڑوں روپیہ کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ حضور نے اس تقریر میں ہر جگہ قرآن کریم کے درس جاری کرنے ، تجارت کی
طرف توجہ دینے اور زندگیاں وقف کرنے جیسی تحریکات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے احباب جماعت
کو ان کی طرف توجہ دینے کی تلقین فرمائی ۔ اسی طرح مرکز سلسلہ میں بار بار آنے کی بھی تحریک
فرمائی ۔ آخر پر اللہ تعالیٰ کے ساتھ تعلق پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ:۔
” دنیا میں وہی جماعت اپنے مقاصد میں کامیاب ہو سکتی ہے جس کے افراد
اپنے دلوں میں محبت الہی رکھتے ہوں“۔
(۹) پارلیمینٹری مشن اور ہندوستانیوں کا فرض
مارچ ۱۹۴۶ء میں برطانیہ کی لیبر حکومت نے ہندوستان کے سیاسی تعطل کو دور کرنے کیلئے
ایک سکیم دے کر لارڈ پیتھک لارنس (وزیر ہند ) سٹیفورڈ کرپس ( لارڈ پر یوی سیل ) اور
الیگزنڈر نڈر ( وزیر بحر ) پر مشتمل ایک وزارتی مشن ہندوستان بھیجا ۔ یہ وفد ۲۵ مارچ ۱۹۴۶ ء کو
دہلی پہنچا اور آتے ہی مسلم لیگ اور کانگرس کے زعماء سے بات چیت میں مصروف ہو گیا۔
پارلیمنٹری وفد کی ہندوستان میں آمد پر حضرت مصلح موعود نے ایک دینی اور روحانی پیشوا
کی حیثیت سے برطانوی ارکان ، مسلم لیگ اور کانگرس سب کو اُن کی نازک ذمہ داریوں کی
طرف توجہ دلائی اور ہندوستان کی گتھی کو عدل و انصاف اور اخلاق کے تقاضوں کے مطابق

انوار العلوم جلد ۱۸
V
تعارف کتب
سلجھانے کا مخلصانہ مشورہ دیا۔ نیز مسلم لیگ کے مؤقف کی زبردست حمایت کی اور کانگرس کے
بے بنیاد پراپیگنڈا کی حقیقت واقعات کی روشنی میں واضح فرمائی اور اُسے مشورہ دیا کہ وہ تبدیلی
مذہب کے متعلق اپنا زاویہ نگاہ بدل لے ۔
(۱۰) ہر کام کی بنیاد حق الیقین پر ہونی چاہئے
ا
حضرت خلیفتہ امسیح الثانی نے یہ مضمون سورۃ الم نشرح کی تفسیر کرتے ہوئے درس میں بیان
فرمایا تھا جسے افادۂ عام کے لئے مؤرخہ ۱۵ را پریل ۱۹۴۶ء کو روزنامہ الفضل میں شائع کیا گیا
اور اب اسے کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے ۔
(۱۱) فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کی تقریب
یہ مختصر خطاب حضرت مصلح موعود نے فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ قادیان کے افتتاح کے
موقع پر مؤرخہ ۱۹ را پریل ۱۹۴۶ء کو نمائندگان شورای کو مخاطب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا جس
میں حضور نے اس سلسلہ میں آئندہ ہونے والی توسیع نیز دیگر آلات وغیرہ کی خریداری کے
سلسلہ میں پیش آمدہ ضروریات کے پیش نظر احباب جماعت کو مالی قربانیوں کیلئے تیار رہنے کی
تلقین فرمائی نیز اس انسٹیٹیوٹ کے قیام کا مقصد بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
دو
تا کہ ہم اپنی جدوجہد کے ذریعہ سائنس کو مذہب کے قریب لانے کی
کوشش کریں ۔ کوئی سچی سائنس سچے مذہب سے ٹکر انہیں سکتی اور یہ کام بندوں کا
ہے کہ وہ سائنس کے مسائل کو مذہب کے مطابق ثابت کریں اور دنیا سے اِس
نا واجب تفرقہ اور شقاق کو دور کر دیں جو مذہب اور سائنس میں پایا جاتا ہے۔ فاق کو دور کر دیں جو نہ ہے
(۱۲) ہماری جماعت میں بکثرت حفاظ ہونے چاہئیں
حضرت مصلح موعود نے یہ تقریر مؤرخہ ۲۹ را پریل ۱۹۴۶ ء کو بوقت بعد نماز مغرب بمقام
قادیان دارالامان ارشاد فرمائی جس میں تحریک فرمائی کہ قرآن کریم کا چرچا اور اس کی برکات

انوار العلوم جلد ۱۸
۹
تعارف کتب
کو عام کرنے کیلئے ہماری جماعت میں بکثرت حفاظ ہونے چاہئیں ۔ چنانچہ فرمایا کہ:۔
” صدرانجمن احمد یہ کو چاہئے کہ چار پانچ حفاظ مقرر کرے جن کا کام یہ ہو کہ
وہ مساجد میں نمازیں بھی پڑھایا کریں اور لوگوں کو قرآن کریم بھی پڑھا ئیں ۔ اسی
طرح پر جو قرآن کریم کا ترجمہ نہیں جانتے اُن کو ترجمہ پڑھا دیں۔ اگر صبح و شام وہ
محلوں میں قرآن پڑھاتے رہیں تو قرآن کریم کی تعلیم بھی عام ہو جائے گی اور یہاں
مجلس میں بھی جب کوئی ضرورت پیش آئے گی تو ان سے کام لیا جا سکے گا۔ بہر حال
قرآن کریم کا چرچا عام کرنے کے لئے ہمیں حفاظ کی سخت ضرورت ہے۔ انجمن کو
چاہئے کہ وہ انہیں اتنا کافی گزارہ دے کہ جس سے وہ شریفانہ طور پر گزارہ کر سکیں ۔
پہلے دو چار آدمی رکھ لئے جائیں پھر رفتہ رفتہ اس تعداد کو بڑھایا جائے۔
(۱۳) کوئی احمدی ایسا نہیں ہونا چاہئے جسے
قرآن کریم با ترجمہ نہ آتا ہو
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے یہ روح پرور تقریر مؤرخہ ۹ رمئی ۱۹۴۶ء کو بعد نماز مغرب
قادیان میں ارشاد فرمائی ۔ اس مضمون میں حضور نے حفاظت قرآن نیز مختلف قراءت پر روشنی
ڈالی اور تلقین فرمائی ہے کہ کوئی احمدی ایسا نہیں ہونا چاہئے جسے قرآن کریم با ترجمہ نہ آتا ہو۔
اس تعلق میں آپ نے فرمایا کہ:۔
دو
جب تک لوگ قرآن کی تعلیمات کو نہیں اپنا ئیں گے، جب تک
قرآن کریم کو اپنا رہبر نہیں مانیں گے یہ اُس وقت تک چین کا سانس نہیں لے سکتے ۔
یہی دنیا کا مداوا ہے۔ ہماری جماعت کو کوشش کرنی چاہئے کہ دنیا قرآن کریم کی
خوبیوں سے واقف ہوا اور قرآن کریم کی تعلیم لوگوں کے سامنے بار بار آتی رہے تا کہ
دنیا اس ما من کے سایہ تلے آکر امن حاصل کرے۔ ن

انوار العلوم جلد ۱۸
تعارف کتب
(۱۴) سپین اور سسلی میں تبلیغ اسلام اور جماعت احمد یہ
لمیے
حضرت خلیفة اسیح الثانی نے ۱۹۴۶ء میں جماعت احمد یہ کے دو مبلغین کے سپین میں پہنچنے
کی اطلاع ملنے پر مؤرخہ ۳۰ ۱ جون ۱۹۴۶ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں یہ ملفوظات ارشاد
فرمائے جن میں سپین میں نفوذ اسلام اور تبلیغ اسلام کی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے دوبارہ وہاں
اسلام کی کھوئی ہوئی شان و شوکت کو بحال کرنے اور واپس لانے کے سلسلہ میں جماعت احمد یہ
کی ذمہ داریوں کو واضح فرمایا اور اس سلسلہ میں احباب جماعت کو بڑھ چڑھ کر چندہ
تحریک جدید میں حصہ لینے کی تحریک فرمائی ۔ نیز آپ نے فرمایا کہ سپین میں اسلام کی کھوئی ہوئی
شان و شوکت کو بحال کرنے کیلئے اخلاق ، متواتر قربانی اور بلند عزائم کی ضرورت ہے۔ ان
اوصاف کے بغیر ہماری تمام کوششیں لا حاصل ہیں ۔
(۱۵) یورپ کا پہلا شہید شریف دوتسا
۱۹۴۶ء میں البانیہ کے ایک ممتاز احمدی شریف دو تسا صاحب اپنے خاندان سمیت
کمیونسٹ حکومت کے ہاتھوں نہایت بے دردی سے شہید کر دیئے گئے ۔ شریف دوتسا صاحب
یورپ کے پہلے احمدی تھے جنہوں نے جام شہادت نوش کیا۔ کے پہلے تھے نے نوش کیا
۔ مکرم ملک محمد شریف صاحب مبلغ اٹلی نے حضرت مصلح موعود کو جب اس دردناک واقعہ کی
اطلاع دی تو حضور نے اپنے قلم سے روزنامہ الفضل کے لئے یہ مضمون تحریر فرمایا جو مؤرخہ
۱۲ جولائی ۱۹۴۶ ء کو روزنامہ الفضل قادیان میں شائع ہوا ۔ جس میں حضور نے اس دردناک
اور ایمان افروز واقعہ کی تفصیل درج فرمائی ہے۔ نیز اس واقعہ کی روشنی میں احباب جماعت کو
تحریک جدید میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تحریک بھی فرمائی ہے ۔
(۱۶) اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے یہ روح پرور اور ایمان افروز تر بیتی خطاب خدام الاحمدیہ

انوار العلوم جلد ۱۸
11
تعارف کتب
سے مؤرخہ ۲۹ رستمبر ۱۹۴۶ء کو بعد نماز ظہر بمقام پارک روڈ دہلی میں ارشاد فرمایا جس میں محض
زبانی دعوؤں کی بجائے عملی نمونہ پیش کرنے کے متعلق نصائح فرمائی ہیں ۔ اسی طرح حضور نے
اس تقریر میں خدام کو اپنے اندر نیک تبدیلی پیدا کرنے، تنظیم مضبوط بنانے ، دین کیلئے قربانی
کرنے اور بنی نوع انسان کی خدمت کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ نیز ظاہری صفائی کے
ساتھ ساتھ روحانی پاکیزگی اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ:۔ ساتھ ساتھ روحانی پاکیزگی اختیار
د پس تم بے شک ظاہری صفائی کا بھی خیال رکھو لیکن اس سے زیادہ فکر تمہیں
روحانی گند کو دور کرنے کیلئے ہونا چاہئے ۔ اس روحانی گند کو دور کرنے کی کوشش کرو
اور قربانی کے معیار کو بہت بلند کرو۔
(۱۷) فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
یہ تقریر یر حضرت مصلح موعود نے یکم اکتوبر ۱۹۴۶ ء کو جلسہ لجنہ اماءاللہ دہلی میں ارشاد فرمائی ۔
جس میں انہیں تبلیغ کرنے اور صحابیات کے نقش قدم پر چلنے کی پُر زور نصیحت کی اور صحابیات کے
ایمان افروز واقعات اور مثالیں بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
اگر تم چاہتی ہو کہ انہی انعامات کی وارث بنو جو صحابہ اور صحابیات پر
ہوئے تو ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرو۔ اب باتیں کرنے کے دن نہیں
رہے۔۔۔۔ جب تک عورتیں مردوں کے ساتھ ہر کام میں اُن کے دوش بدوش نہیں عورتیں مردوں کے ہر اُن کے بدوش نہیں
چاہتے جب تک کمالیہ میں مردوں کے ساتھ ہر کام چلتیں اُس وقت تک تبلیغ کا میاب نہیں ہو سکتی اور اُس وقت تک اسلام دنیا پر غالب
نہیں ہو سکتا۔
(۱۸) دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے عالمگیر امنکو مد نظر رکھتے ہوئے یہ پر معارف تقریر مؤرخہ 9ر
اکتوبر ۱۹۴۶ ء کو بوقت شام ساڑھے پانچ بجے بمقام کوٹھی ۸ پارک روڈ دہلی کے وسیع صحن میں

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۲
تعارف کتب
ارشاد فرمائی ۔ اس تقریر کو سننے کیلئے کئی سو غیر احمدی اور غیر مسلم معززین تشریف لائے اور اُنہوں
نے نہایت توجہ اور سکون کے ساتھ حضور کی تقریر کو سنا۔ یہ تقریر پہلی دفعہ مؤرخہ ۱۵ را پریل ۱۹۶۱ء
کو روزنامہ الفضل میں شائع ہوئی اور اب یہ انوار العلوم کی اس جلد میں کتابی صورت میں شائع
ہو رہی ہے۔ اس تقریر کے بارہ میں اخبار تیج دہلی نے اپنی ۱۴ را کتوبر ۱۹۴۶ء کی اشاعت
میں حسب ذیل نوٹ شائع کیا۔
احمدیوں کے امام حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد نے تقریر کرتے ہوئے
بتایا کہ امن اور شانتی کا مسئلہ اتنا ہی پرانا ہے جتنا کہ خود انسان ، کیونکہ انسانی فطرت
کے ساتھ اس کا نہایت گہرا تعلق ہے۔ اگر اس کا قیام مطلوب ہے تو اس کے لئے جذبہ
دشمنی و نفرت کو ختم کرنا پڑے گا ۔ مسئلہ سیاسی نہیں ہے بلکہ اخلاقی ہے اور اگر ہم خدا کی
خدائی سے باخبر ہوں اور روٹی کا پیار، لالچ وغیرہ کو چھوڑ دیں تو اس کے بعد ہم میں
نفرت اور لالچ کے بجائے برادری اور محبت کے جذبات پیدا ہو سکتے ہیں ۔ مذہبی دنیا
کے اختلافات ختم ہو سکتے ہیں بشرطیکہ ہم ایک دوسرے کے جذبات کا احترام کرنا
سیکھیں ں اور اپنے اندر قوت برداشت پیدا کریں ۔ جس طرح مذہبی معاملات میں تحمل کی
ضرورت ہے ٹھیک اسی طرح دنیا داری کے معاملات میں بھی اس کا ہونا لازمی ہے۔
ہمیں قومیت و رنگ کے جھگڑوں کو ختم کر کے عالمگیر برادری کا جذبہ پیدا کرنا
چاہئے ۔ ( الفضل ۲۱ راکتو بر ۱۹۴۶ء )
(۱۹) ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
یہ تقریر حضرت مصلح موعود نے دہلی سے قادیان کو واپسی سے ایک روز قبل ۱۳ اکتوبر
۱۹۴۶ ء کو جماعت احمد یہ دہلی کو مخاطب کرتے ہوئے ارشاد فرمائی جو حضور کی زندگی کا دہلی میں
آخری خطاب ثابت ہوا۔ حضور نے اس موقعہ پر نہایت مفید اور قیمتی نصائح ارشاد فر مائیں آپ
نے فرمایا کہ:۔

آج 10 میں سے 10 باقی