تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۳
تعارف کتب
” اس وقت تمام دنیا میں اسلام پھیلانے اور لوگوں کے قلوب کو فتح کرنے
کی ذمہ داری ہماری ہے۔ یہ خیال بھی کبھی دل میں نہیں لانا چاہئے کہ یہ ذمہ داری کسی
اور کی ہے جب تم یہ اچھی طرح ذہن نشین کر لو گے تو دنیا بھر میں کوئی بھی تمہارا مقابلہ
نہیں کر سکے گا ۔ تم جہاں جاؤ گے تمہارے رستہ سے رُکاوٹیں خود بخود دور ہوتی چلی
جائیں گی ۔۔۔ ہندوستان مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا مولد ہے اس لئے بھی اور اس
لئے بھی کہ دہلی ہندوستان کا صدر مقام ہے دہلی والوں پر خاص کر بہت زیادہ
ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔ اب تمہارے لئے موقع ہے کہ اس کام کو سنبھا لو ۔۔۔۔۔
خدا تعالیٰ مجھ کو اور تم کو اس فرض کے ادا کرنے کی توفیق بخشے۔
(۲۰) عمل کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے یہ روح پرور تقریر مجلس خدام الاحمدیہ کے آٹھویں سالانہ
اجتماع پر مؤرخه ۲۰ را کتوبر ۱۹۴۶ ء کو قادیان میں ارشاد فرمائی ۔ جس میں حضور نے خدام کو اپنی
تمام صلاحیتیں اور طاقتیں صرف اور صرف کام کیلئے وقف کرنے کی تلقین فرمائی ۔ نیز اس طرح
خدام کو یہ باور کروایا کہ عمل کے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ نیر اپنے خیالات و افکار میں ایسی
تبدیلی پیدا کرنے کی تلقین فرمائی کہ جس سے خدام اسلام کا مجسم نمونہ بن جائیں ۔ اس سلسلہ میں
آپ نے فرمایا کہ:۔
دیہی اور یہی ذریعہ ہے اسلام کے دنیا پر غالب آنے کا ۔ جب تک یہ نہ ہو
اُس وقت تک ساری امیدیں مجنونانہ اور سارے خیالات پا گلا نہ ہیں۔
(۲۱) دائیں کو بائیں پر فوقیت حاصل ہے
حضرت خلیفة المسیح الثانی نے یہ تقریر مؤرخہ ۳۰ اکتوبر ۱۹۴۶ ء کو بعد نماز مغرب قادیان
میں ارشاد فرمائی اس تقریر میں حضور نے اسلام کی اس خصوصیت پر روشنی ڈالی جس میں کھانے
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۴
تعارف کتب
پینے ، وضو کرنے ، نہانے دھونے نیز دیگر بہت سارے امور میں دائیں کو بائیں پر ترجیح دی گئی
ہے۔ اس تعلق میں حضور نے فرمایا کہ مومن کے دل میں شریعت اسلام کے تمام چھوٹے بڑے
احکام کا احترام ہونا چاہئے اور ہر معاملہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نصیحت اور اُسوہ حسنہ
پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔
(۲۲) زمین کی عمر
مؤرخه ۱۸ دسمبر ۱۹۴۶ء کو بعد نماز مغرب مسجد اقصیٰ قادیان میں ڈاکٹر میلا رام صاحب
پی۔ ایچ۔ ڈی پروفیسر طبیعات ایف سی کالج لاہور نے زمین کی عمر کے متعلق لیکچر دیا۔ اس جلسہ
کی صدارت حضرت مصلح موعود نے فرمائی ۔ حضور نے اپنے صدارتی خطاب میں مذہبی کتب کی
روح سے دنیا کی عمر پر روشنی ڈالی اور سائنس اور مذہب کی روح سے زمین کی عمر کے درمیان
پائے جانے والے اختلاف کی بڑی عمدگی سے تطبیق فرمائی ۔ حضور نے مذہبی کتب میں دنیا کی
بیان فرمودہ چھ ہزار سال عمر کا مطلب بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
ہم جو دنیا کی عمر چھ ہزار سال کہتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہمارا وہ
آدم جس سے ہماری تہذیب و تمدن کی ابتداء ہوئی اس پر چھ ہزار سال گزرے ہیں ۔
ور نہ ہمارا اس سے یہ مطلب نہیں کہ ہمارے اس آدم سے پہلے کوئی آدم نہیں تھا۔
(۲۳) خدا تعالیٰ دنیا کی ہدایت کیلئے ہمیشہ
نبی مبعوث فرماتا ہے
مورخه ۱۹ دسمبر ۱۹۴۶ء کو بعد نماز مغرب بمقام قادیان مجلس علم و عرفان میں ایک معز ز سکھ
حضور کی ملاقات کیلئے تشریف لائے اور مختلف امور پر باتیں کرتے رہے۔ اس موقع پر حضور نے انہیں
نہایت لطیف پیرایہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کی طرف بھی توجہ دلائی اور اسلام
اور احمدیت کی دوسرے مذاہب پر فوقیت ثابت فرمائی ۔ یہ مضمون حضور کے اس موقع پر بیان
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۵
تعارف کتب
فرمودہ ملفوظات پر مبنی ہے۔۔۔۔۔۔۔ روزنامہ الفضل میں افادۂ عام کیلئے مؤرخہ ۲۳ / مارچ ۱۹۶۱ ء کو
پہلی دفعہ شائع کیا گیا اور اب انوار العلوم کی جلد ھذا میں کتابی صورت میں شائع کیا جا رہا ہے ۔
(۲۴) اسلام دنیا پر غالب آ کر رہے گا
/
سالانه
حضرت مصلح موعود نے یہ روح پر در مختصر خطاب مؤرخہ ۲۶ دسمبر ۱۹۴۶ء کو جلسہ سا
قادیان کا افتتاح کرتے ہوئے ارشاد فرمایا ۔ آپ نے اپنے اس خطاب میں فرمایا کہ اسلام دنیا
پر غالب آ کر رہے گا اور یہ دنیا اُس وقت تک ختم نہیں ہو سکتی جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کا جھنڈا ساری دنیا پر اپنی پوری شان کے ساتھ نہ لہرانے لگ جائے ۔ اس حقیقت کو اُجاگر
کرنے کے ساتھ ہی آپ نے ہمارے فرائض کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ:۔
د ہم پر جو فرض عائد ہوتا ہے وہ یہی ہے کہ ہم اپنی زندگیوں اور اپنی جانوں
کو خدا کیلئے قربان کر دیں اور اپنے نفوس کو ہمیشہ اس کی اطاعت کے لئے تیار رکھیں
تا کہ اس کا فضل اور اس کی رحمت اور اس کہ اس کا فضل اور اس کی رحمت اور اس کی برکت ہم پر نازل ہو اور ہم اس کے
ہتھیار بن کر دنیا میں عظیم الشان نتیجہ پیدا کرنے کا موجب بن جائیں“۔
(۲۵) متفرق امور ( ۲۷ / دسمبر ۱۹۴۶ء )
اس تقریر میں حضور نے درج ذیل امور پر روشنی ڈالی ہے۔
ا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی نبوت کے تعلق میں مولوی محمد علی صاحب کے مطالبہ
حلف پر تبصرہ فرماتے ہوئے متنازعہ فیہ امر کے سلسلہ میں ایک نئی تجویز پیش فرمائی ۔
۲۔ قرآن کریم کے تیسویں پارہ کی تفسیر کے دوسرے حصہ کی اشاعت کا اعلان فرمایا اور
احباب جماعت کو اسے خریدنے کی تحریک فرمائی ۔
قرآن کریم انگریزی کی تکمیل نیز دیباچہ تفسیر القرآن کی تصنیف کے متعلق احباب جماعت
کو معلومات بہم پہنچائیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۶
تعارف کتب
۴۔ قرآن کریم کے سات مختلف زبانوں میں ہونے والے تراجم کی تکمیل کی خوشخبری جماعت
کو سنائی۔
تحریک جدید کی رجسٹریشن اور اس کے مزید شعبہ جات قائم کرنے کا ارادہ ظاہر فرمایا۔
۶۔ تحریک جدید کے تحت یورپ، امریکہ اور افریقہ کے مختلف ممالک میں جماعتی مساعی پر
روشنی ڈالی ۔
ے۔ دیہاتی مبلغین کی افادیت کے پیش نظر اس سکیم کو بڑھانے کا پروگرام بیان فرمایا۔
اس خطاب کے آخر پر حضور نے فرمایا:۔
دو
پس اس قدر اہم امور کی انجام دہی غیر معمولی قربانیوں کا مطالبہ کرتی
ہے ۔ آپ لوگوں کا فرض ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نام کی بلندی کیلئے ہر ممکن قربانی کریں
اور دنیا اور آخرت میں سرخروئی حاصل کریں۔
(۲۶) جماعت کو چار چیزوں کی طرف زور دینا چاہئے
حضرت مصلح موعود نے یہ روح پرور تربیتی امور پر مبنی خطاب مؤرخہ ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۶ء کو
جلسہ سالانہ قادیان کے آخری روز ارشاد فرمایا جس میں نماز با جماعت، لجنہ اماءاللہ کا قیام،
سچائی اور محنت کی عادت ڈالنے پر زور دیا اور فرمایا کہ:۔
اس امر کے لئے دعائیں کی جائیں کہ جو چار باتیں میں نے اس وقت
بیان کی ہیں ہماری جماعت کو اس پر قائم ہونے کی توفیق مل جائے ۔ یعنی نماز با جماعت ری جماعت کو اس پر ہونے کی مل جائے بھی کی نماز با جماعت
کی پابندی سوائے کسی خاص مجبوری کے یہاں تک کہ اگر گھر میں بھی فرض نماز پڑھی
جائے تو اپنے بیوی بچوں کو شامل کر کے جماعت کرالی جائے ۔۔۔۔۔ دوسرے سچائی پر
قیام ایسی سچائی کہ دشمن بھی اسے دیکھ کر حیران رہ جائے ۔ تیسرے محنت کی عادت ایسی
محنت کہ بہانہ سازی اور غذرتراشی کی روح ہماری جماعت میں سے بالکل مٹ جائے
اور جس کے سپر د کوئی کام کیا جائے وہ اس کام کو پوری تن دہی سے سرانجام دے یا اسی
کام میں فنا ہو جائے ۔ چوتھے عورتوں کی اصلاح ہر جگہ لجنہ اماءاللہ کا قیام اور عورتوں
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۷
تعارف کتب
میں دینی تعلیم پھیلانے کی کوشش ۔ یہ چار چیزیں ہیں جن کے متعلق میں نے اس وقت
توجہ دلائی آپ لوگ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو ان باتوں پر عمل کرنے کی
توفیق عطا فرمائے۔
(۲۷) وحشی اور غیر متمدن اقوام میں بیداری کی
ایک زبر دست لہر
حضرت فضل عمر نے یہ پر معارف تقریر مؤرخہ ۱۳ / جنوری ۱۹۴۷ء کو قادیان میں ارشاد
فرمائی جس میں قرآن کریم کی ایک عظیم الشان پیشگوئی وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَت کے موجودہ
زمانہ میں ظہور پر روشنی ڈالی ہے۔ اس آیت کریمہ کی تشریح کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ:۔
مسیح موعود کے زمانہ کے متعلق یہ خبر دی گئی تھی وَإِذَا الْوُحُوضُ حُشِرَتْ اس زمانہ میں
تمام وحشی اقوام میں بیداری پیدا ہو جائے گی ۔
دو
پس یہ علامت صرف موجودہ زمانہ کے ساتھ ہی تعلق رکھتی ہے اور یہی وہ
زمانہ ہے جس میں ادنی اقوام بھی بیدار نظر آتی ہیں۔
نیز فرمایا :۔
اللہ تعالیٰ نے وَإِذَا الْوُحُوضُ حُشِرَت کی پیشگوئی پورا کرنے کیلئے
ہمارے دل میں تحریک پیدا کی کہ ہم اپنے مبلغ افریقہ میں بھجوائیں چنانچہ نائیجریا، میں
گولڈ کوسٹ اور سیرالیون میں ہم اپنے مشن قائم کر چکے ہیں اور اب لائبیریا اور کچھ فرنچ
علاقے ایسے ہیں جن میں مبلغ بھجوائے جائیں گے اس طرح مغربی افریقہ میں اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ایسی بیداری پیدا ہو رہی ہے کہ جس کی مثال پہلے کسی زمانہ میں نہیں ملتی ۔
ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا چرچ آف انگلینڈ نے ایک مشن اس غرض کے لئے مقرر کیا تھا
کہ وہ یہ تحقیق کرے کہ کیا وجہ ہے افریقہ میں عیسائیت کی ترقی رک گئی ہے۔ اس کمیشن
نے جو رپورٹ پیش کی اس میں چالیس جگہ یہ ذکر کیا گیا ہے کہ عیسائیت کی ترقی کا رکنا
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۸
تعارف کتب
محض اس وجہ سے ہے کہ افریقہ میں احمد یہ مشن کثرت سے پھیل گئے ہیں اور ان کا
مقابلہ عیسائیت سے نہیں ہو سکتا۔ پس اللہ تعالیٰ کا یہ ایک بہت بڑا فضل اور احسان ہے اور احسان ہے
کہ اس نے وإِذَا الْوُحُوضُ حُشِرَت کی پیشگوئی کو پورا کرنے کا ہمیں بھی ایک
ذریعہ بنالیا۔
(۲۸) ہندوستانی اُلجھنوں کا آسان ترین حل
حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ یکم مئی ۱۹۴۷ء کو بعد نماز مغرب مجلس علم و عرفان میں اپنے
اس تازہ الہام فَإِنْ كَانَ فِي الْإِسْلَامِ حَقٌّ فَأَظْهِر کا ذکر کرتے ہوئے ہندوستان کی تقسیم کے
سلسلہ میں پیدا ہونے والی اُلجھنوں کا آسان ترین حل پیش فرمایا۔ آپ نے تقسیم کے سلسلہ میں
یہ اصول بیان فرمایا کہ :۔
قاعدہ یہ ہونا چاہئے کہ جس ملک یا علاقہ کی آواز کا صحیح طور پر پتہ نہ لگ
سکے وہاں کے ہر ضلع اور ہر تحصیل کے لوگوں سے پوچھ لیا جائے کہ وہ کیا چاہتے ہیں اور
جہاں مشبہ والی بات ہو وہاں ریفرنڈم کر لیا جائے ۔ میرے نزدیک ایسا ہونا چاہئے کہ
اگر یہ ثابت ہو جائے کہ مسلمان اپنے حقوق مانگنے میں حق پر ہیں تو ان کو اُن کے حقوق
دیئے جائیں اور اگر ہندوؤں کے مطالبات جائز ہیں تو ان کے مطالبات تسلیم کر لئے تے اور کے مطالبا
جائیں۔
(۲۹) نیکی کی تحریک پر فوراً عمل کرو
حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے مؤرخہ ے رمئی ۱۹۴۷ء کو بعد نماز مغرب بمقام قادیان یہ تقریر
ارشاد فرمائی جس میں آپ نے اس طرف توجہ دلائی ہے کہ جب بھی نیکی کی کوئی تحریک پیدا ہو تو
فوراً اُس پر عمل کرنا چاہئے کیونکہ حالات ہمیشہ یکساں نہیں رہتے اس لئے نیکی کے مواقع کو کبھی
ضائع نہیں کرنا چاہئے ۔ چنانچہ آپ فرماتے ہیں :۔
دو
پس جب کسی انسان کے دل میں نیکی کرنے کا ارادہ پیدا ہو تو اُس کو ضائع
ا
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۹
تعارف کتب
نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس سے فائدہ اُٹھانا چاہئے کیونکہ ممکن ہے وہ موقع گزر جائے اور
پھر توفیق نہ مل سکے۔ پس میں دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جب نیکی کا دور تم پر آئے
تو اُس سے فائدہ اُٹھاؤ۔ جب تم نیکی کے ایک دور سے فائدہ اُٹھاؤ گے تو تمہارے
لئے نیکی کا اگلا دور بہت سہل ہو جائے گا۔
(۳۰) ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں
وہ ہمیں ماریں یا دکھ پہنچائیں
چاہے وہ
دتی کے ایک اخبار نے لکھا کہ احمدی پاکستان کی حمایت کر رہے ہیں حالانکہ ان کے ساتھ لستان کی حمایت کر رہے ہیں حالانکہ ان کے ساتھ
دوسرے مسلمانوں نے اچھا سلوک نہیں کیا۔ جب پاکستان بن جائے گا تو مسلمان پھر ان کے
ساتھ وہی سلوک کریں گے جو کابل میں ان کے ساتھ ہوا تھا اور اُس وقت احمدی کہیں گے کہ
ہمیں ہندوستان میں شامل کرلو۔
حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ ۱۶ رمئی ۱۹۴۷ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں اس بیان پر
تبصرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔
ہمارا فرض ہے کہ ہم مظلوم قوم کی مدد کریں چاہے وہ ہمیں ماریں یا دُکھ پہنچائیں۔
نیز آپ نے فرمایا کہ:۔
ہمارا دشمن اگر ہمارے ساتھ ظلم اور بے انصافی بھی کرے تو ہم انصاف
سے کام لیں گے۔
حضور کے اس خطاب کو صیغہ نشر و اشاعت نظارت دعوۃ و تبلیغ قادیان نے کتابی صورت میں
شائع کیا تھا ۔ جسے اب انوار العلوم کی اس جلد میں شامل کیا جا رہا ہے۔
(۳۱) انصاف پر قائم ہو جاؤ
حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ ۱۷ رمئی ۱۹۴۷ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں یہ خطاب
انوار العلوم جلد ۱۸
تعارف کتب
ارشاد فرمایا جس میں سورۃ مائدہ کی آیت نمبر 9 کی تفسیر کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔عدل سے بڑھ کر جو چیز ہے وہ احسان اور حسنِ سلوک ہے گو یا اللہ تعالیٰ بنی نوع
انسان کو یہ تعلیم دیتا ہے کہ دشمن کے مظالم اور اس کی جفا کاریوں کے مقابلہ میں تم نہ
صرف عدل سے کام لو بلکہ اس سے احسان اور حسنِ سلوک کا بھی معاملہ کرو۔اگر تم
صرف عدل سے کام لو گے تو گو یہ چیز اَقْرَبُ اِلَى التَّقوی ہوگی مگر تقویٰ نہیں ہوگی۔تقویٰ
یہ ہے کہ تم دشمن سے احسان کا سلوک کرو اور اس کے مظالم کو بالکل بھول جاؤ“۔(۳۲) ایک آیت کی تفسیر
حضرت مصلح موعود نے مؤرخہ ۲۰ رمئی ۱۹۴۷ء کو بعد نماز مغرب قادیان میں ایک خصوصی
لیکچر ارشاد فرمایا۔حضور کا یہ پر معارف لیکچر ۱۹۶۱ء میں پہلی مرتبہ روز نامہ الفضل ربوہ میں
پانچ قسطوں میں شائع ہوا اور اب یہ لیکچر کتابی صورت میں انوار العلوم کی اس جلد میں شائع
ہو رہا ہے۔اس لیکچر میں حضور نے سورۃ الانفال کی آیت ۶ ( گمَا اخْرَجَكَ رَبُّكَ مِنْ بَيْتِكَ
بالحق۔۔۔۔الخ) کی انتہائی پر معارف اور بے نظیر تفسیر بیان فرمائی۔نیز اس آیت کریمہ کی
تفسیر میں مفسرین کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اُن کا حل بیان فرمایا۔اسی طرح تعلق باللہ کی کمی
کے باعث مفسرین سے تفسیر بیان کرتے ہوئے جو غلطیاں سرزد ہوئیں اُن کی اصلاح فرمائی۔جس سے آپ کے متعلق پیشگوئی مصلح موعود کے ان الفاظ کہ:۔جائے گا۔کلام اللہ کا مرتبہ اُس سے ظاہر ہوگا اور علوم ظاہری و باطنی سے پر کیا
کی کمال شان سے تصدیق ہوتی ہے۔☆
W۔۔۔۔۔۔W