قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
انوارالعلوم (جلد 18)
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۳۱
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
تقریر فرموده ۱۱ ستمبر ۱۹۴۵ ء بمقام بیت اقصی قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
میں نے پہلے بھی کئی بار بلکہ کئی بار کا لفظ بھی شاید غلط ہو گا یوں کہنا چاہئے کہ اپنے پیشروؤں
کے تسلسل میں متواتر اور بار بار جماعت کو اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ وہ قرآن شریف کو
پڑھنے اور سمجھنے کی کوشش کرے لیکن ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے جیسے انسان کی پیدا پیدائش اور موت کا
ایک وقت ہوتا ہے، جیسے درختوں کے پھل لانے کا ایک وقت ہوتا ہے، جیسے سبزیاں اور ترکاریاں
بونے کا ایک وقت ہوتا ہے، جیسے اُن کے کاٹنے کا ایک وقت ہوتا ہے اسی طرح بنی نوع انسان کے
اعمال بھی خاص خاص ماحول میں پیدا ہوتے ، پنپتے ، بڑھتے اور مکمل ہوتے ہیں۔
ہمارے ایک پُرانے بزرگ اپنے واقعات میں سے ایک واقعہ لکھتے ہیں کہ کوئی مالدار شخص
بہت ہی عیاش تھا اور رات دن اپنے اموال گانے بجانے اور شراب وغیرہ کے شغل میں خرچ کیا
کرتا تھا۔ کوئی بزرگ تھے اُنہوں نے اُسے کئی دفعہ سمجھایا لیکن بجائے اس کے کہ اُن کی نصیحت
اس کے دل پر اثر کرتی اور بجائے اس کے کہ وہ ان کے وعظ سے نصیحت حاصل کرتا وہ اپنی
بداعمالیوں میں اور زیادہ بڑھتا چلا گیا اور بجائے اس کے کہ وہ اس بزرگ کی خیر خواہی اور اس
کے اخلاص کی قدر کرتا اُس نے اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں ان کو دُکھ دینا شروع کر دیا اور طرح
طرح کی تکالیف دینی شروع کر دیں یہاں تک کہ وہ ہجرت کر کے مکہ مکرمہ کی طرف تشریف لے
گئے ۔ ایک دفعہ حج کے ایام میں جب کہ لوگ ذوق و شوق سے طواف کعبہ کر رہے تھے اور وہ
بزرگ بھی طواف کعبہ میں مشغول تھے ( حج کرنے والوں نے تو وہاں کی حالت کو دیکھا ہے
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۳۲
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
جنہوں نے نہیں دیکھا وہ اس طرح اندازہ کر سکتے ہیں کہ جس طرح شمع کے گرد پروانے چکر
لگاتے ہیں اسی طرح کعبہ کے گرد ایک عجیب والہا نہ رنگ میں دین اسلام کے شیدائی پھر رہے
ہوتے ہیں ۔ اُس وقت اُن کی وہ مضطربا نہ حرکات انسانوں کی حرکات معلوم نہیں ہوتیں بلکہ ایسا
معلوم ہوتا ہے کہ خانہ کعبہ شمع ہے اور اُس کے گرد گھومنے والے پروانے ہیں اور حج کے ایام میں
تو اس کے گرد چلتے وقت راستہ ملنا بھی مشکل ہوتا ہے ۔ بلکہ جیسے میلوں وغیرہ کے دنوں میں
ریلوے ٹکٹ گھر کے سامنے لوگوں کا ہجوم ہوتا ہے اور قدم قدم پر ٹھو کر میں لگتی ہیں اسی طرح وہاں
کی حالت ہوتی ہے ) اُن کو اپنے سامنے کے آدمی سے ٹھوکر لگی اُنہوں نے آنکھیں اُٹھا کر دیکھا
تو وہ مغرورا میر جس کی وجہ سے اُن کو اپنا وطن چھوڑنا پڑا تھا طواف کعبہ کر رہا تھا اُن کو حیرت ہوئی
اور اُنہوں نے اُس سے پوچھا کہ تم کہاں ؟ اُس نے جواب میں کہا جہاں آپ مجھے دیکھ رہے
ہیں وہیں ہوں ۔ انہوں نے کہا آخر تمہاری ہدایت کا موجب کونسی چیز ہوئی ؟ میں نے ہر طریقہ
وعظ کا تمہاری ہدایت کے لئے اختیار کیا تھا اور ہر ذریعہ نصیحت دلانے کا میں نے استعمال کیا تھا
لیکن تم پر ایک ذرہ بھر بھی اثر نہ ہوا اب خدا تعالیٰ نے وہ کونسی نئی بات پیدا کر دی ہے جو تمہارے
لئے ہدایت کا موجب ہوئی ۔ اُس نے کہا کچھ بھی نہیں آپ نے بیشک قرآن شریف بھی استعمال
کیا، حدیث بھی استعمال کی عقل بھی استعمال کی ، غرض ہر ممکن طریقہ مجھے سمجھانے کے لئے
استعمال کیا لیکن میرے نصیحت حاصل کرنے کا ابھی وقت نہ آیا تھا ۔ مجھے قرآن شریف کی آیات
بے معنی معلوم ہوتی تھیں ، مجھے حدیث کا کلام بالکل فرسودہ کلام نظر آتا تھا ، مجھے آپ کی عقل کی
باتیں پاگل پن کی باتیں نظر آتی تھیں اور میں اپنی شرارتوں اور اپنی لغویات میں بڑھتا چلا جاتا
تھا اور ان حالات میں کسی قسم کا بھی کوئی فرق نہ پڑتا تھا لیکن ایک دن میں اسی طرح اپنی
مجلس راگ و رنگ منانے کے لئے بیٹھا ہوا تھا اور تمام سامان تعیش کا موجود تھا اور میں لطف اُٹھا
رہا تھا کہ گلی میں سے نہ معلوم کون شخص گزرا ۔ اتفاقاً اُس کی آواز اور میری توجہ ہم آہنگ ہو گئیں
اور میرے کانوں میں ترنم سے ایک آواز آئی اور یہ الفاظ میرے کانوں میں پڑے
أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ الله لے کیا مومنوں کے
لئے ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ان کے دل خدا کی یاد کی طرف مائل ہوں؟ اُس نے کہا یہ الفاظ جو
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۳۳
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
نہ معلوم کون شخص کس طرز پر اور کس خیال میں پڑھتا چلا جاتا تھا میرے کانوں پر اِس طرح
گرے جیسے بیان کیا جاتا ہے کہ قیامت کے دن اسرافیل کا صور پھونکا جائے گا۔ اِن الفاظ کا
میرے کانوں میں پڑنا تھا کہ دنیا میری نگاہوں میں تاریک ہوگئی اور وہ چیزیں جن کو میں زندگی
کا جزو سمجھتا تھا اب نہایت ہی بے ہنگم نظر آنے لگیں، میں اُسی وقت مجلس سے اُٹھا اور خدا تعالیٰ
کے حضور توبہ کی اور اب آپ مجھے یہاں دیکھ رہے ہیں جہاں میں ہوں ۔ تو جس شخص پر سارے
قرآن شریف نے اثر نہ کیا جب وقت آیا تو ایک آیت نے اُس کی حالت کو بالکل بدل دیا۔
یہی وہ حکمت ہے جس کو نہ سمجھنے کی وجہ سے بہت سے لوگ ہدایت پانے سے محروم ہو جاتے ہیں
اور بہت سے لوگ ہدایت دینے سے محروم ہو جاتے ہیں ۔ بہت سے سے لوگ اُس وقت جب کہ
ایک شخص کے لئے ہدایت مقدر ہوتی ہے تھک کر اس کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم
نے دس سال مغز ماری کی ہے مگر خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کے دل پر مہر لگی ہوئی ہے ہم اس کا
کیا کریں؟ اگر انہیں علم غیب ہوتا تو وہ یہ جانتے کہ یہ دس سال مہروں کے دس سال تھے مگر اس
سے اگلا منٹ جس وقت وہ اس کو چھوڑ کر چلے آئے وہی وقت تھا کہ خدا تعالیٰ کے فرشتے اس مہر
کو توڑنے کے لئے آ رہے تھے اور ہزار ہا انسان اسی لئے ہدایت سے محروم ہو جاتے ہیں کہ وہ
ہدایت کی باتیں سنتے ہیں ، پڑھتے ہیں ، اُن کے دل میں سچائی کو تلاش کرنے کی جستجو اور خواہش
ہوتی ہے مگر ایک وقت گزر جانے کے بعد جب خدا تعالیٰ کی طرف سے اُن کے سینوں کو سچائی
سے پر کرنے کا فیصلہ ہوتا ہے اور اُن کی مہروں کو توڑنے کا وقت آتا ہے تو وہ اپنے گھروں میں
بیٹھ جاتے اور کہتے ہیں ہم نے بہت غور کر لیا ہے اور بہت کچھ سمجھنے کی کوشش کی ہے شاید دنیا میں
ہدایت ہے ہی نہیں یا ہدایت ہمارے لئے مقدر ہی نہیں اس لئے سچے مذہب کی جستجو کی خواہش
فضول ہے اور وہ عین اُس وقت اپنے پاؤں کو لوٹا دیتے ہیں جس وقت منزلِ مقصود اُن کے
قریب آ چکی ہوتی ہے۔
تو میں سمجھتا ہوں کہ شاید خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک وقت مقدر تھا کہ جب اس تحریک کو
ایسی شکل ملنی تھی جس کے ذریعے سے تمام باہر کی جماعتوں کے احمدی قرآن شریف سے واقفیت
حاصل کر سکیں اور میں سمجھتا ہوں کہ اس تحریک میں نئی تبدیلیوں کا بھی اثر ہے جو قادیان کے
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۳۴
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
مرکزی نظام میں مجھے پچھلے سال سے کرنی پڑیں۔ میں نے محسوس کیا کہ صدر انجمن احمد یہ کے
افسر یہ خیال کرتے ہیں کہ اُنہوں نے کبھی بھی اس دنیا سے گزر نہیں جانا اور اُن کا خیال ہے کہ قیامت
کے بورے و ہی سمیٹیں گے اور اُن کے قائم مقاموں کی جماعت کو کوئی ضرورت نہیں ۔ جب
میں نے دیکھا کہ بڑھاپے کے آثار اُن میں پیدا ہو رہے ہیں، جب میں نے دیکھا کہ اُن کی
قوتیں مضمحل ہو رہی ہیں اور جب میں نے دیکھا کہ وہ بات کو جلدی سے فوری طور پر سمجھنے کی
قابلیتیں کھو رہے ہیں اور عنقریب ایسا خلا پیدا ہونے والا ہے جس کا پُر کرنا ہمارے اختیار سے
باہر ہو جائے گا تو میں نے خود اپنے اختیار سے باہر کا نوجوان عنصر اُن میں شامل کر دیا اور
واقفین میں سے بھی کچھ نوجوان فارغ کر کے نائب ناظر اور معاون ناظر کر کے اُن کے ساتھ
لگانے شروع کر دیئے جس کی وجہ سے نظارتوں کے کاموں میں تبدیلی پیدا ہونی شروع ہوگئی
ہے۔ مثلاً اس سال جو خطبہ جمعہ میں نے مولانا آزاد کے متعلق پڑھا تھا اُس کے متعلق میں نے
دیکھا کہ وہ کام جو سابق نظارت میں شاید مہینوں تک بھی نہ ہوتا اور کچھ عرصہ کے بعد کہہ دیا جاتا
اس کا خیال تو آیا تھا مگر کچھ مشکلات پیش آگئیں ، ان نو جوانوں نے مل کر میری تقریر اُسی وقت
صاف کروا لی اور اس کا انگریزی ترجمہ بھی کر دیا اور اُسی رات چھپوا کر دوسرے دن صبح ہی تمام
ہندوستان میں پھیلا دیا۔ اور ایک آدمی کے ذریعہ کچھ خطبات شملہ بھی بھیج دیئے ۔ یہ تبدیلی اس
نو جوان خون کی وجہ سے ہوئی ہے جس کا انجمن کی بوڑھی رگوں میں داخل کرنے کا مجھے خدا تعالیٰ
نے موقع دیا۔
یہ تحریک بھی میں سمجھتا ہوں کہ اس تبدیلی کی ممنونِ احسان ہے۔ نیا خون انسان کے لئے
ایک ضروری چیز ہے ۔ خدا تعالیٰ کا یہ قانون ہے کہ انسان پہلے بوڑھا ہوتا ہے۔ پھر اپنی طاقتیں
کھوتا ہے اور پھر عمر طبعی کو پہنچ کر مر جاتا ہے اور اگر وقتا فوقتا نیا عنصر اُس میں داخل کیا جائے تو وہ
سلسلہ قائم رہتا ہے ورنہ نہیں ۔ بہر حال مجھے خوشی ہے گو خوشی ابھی مکمل نہیں ہو سکتی کیونکہ لاکھوں کی
جماعت میں سے صرف ۸۰٬۷۰ آدمیوں کا قرآن شریف کا ترجمہ پڑھنے کے لئے آنا یہ ایک
چھوٹا سا بیج تو کہلا سکتا ہے لیکن ایسا درخت نہیں کہلا سکتا جس کے سایہ کے نیچے لاکھوں انسان
آرام کر سکیں ۔ مگر بہر حال بیجوں سے ہی روئیدگیاں پیدا ہوتی ہیں اور روئید گیوں سے ہی تنے
انوار العلوم جلد ۱۸
الله
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
بن جایا کرتے ہیں اور ان تنوں سے ہی شاخیں نکلتی ہیں اور شاخیں ہی پتے پیدا کیا کرتی ہیں اور
اس طرح وہ ایک بڑا درخت بن جاتا ہے جس کے سائے کے نیچے سینکڑوں بلکہ ہزاروں انسان
آرام پاتے ہیں ۔ اسی طرح یہ ۸۰۰۷ یہ تو نہیں کہتا کہ نوجوان کیونکہ ان میں سے بعض عمر کے
لحاظ سے بوڑھے بھی ہیں لیکن یہ روحانی نوجوان جو اس جگہ پڑھنے کے لئے جمع ہوئے ہیں اگر
ہم ان کو بیج کے طور پر تصور کر لیں اور سمجھیں کہ یہ اپنے اپنے وطن جا کر حقیقی بیج ثابت ہونگے ( بیج
کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جس کے اندر بڑھنے بڑھانے ، پھلنے اور پھولنے کی طاقت پائی جاتی ہو )
تو یہ لوگ سلسلہ کے لئے نہایت ہی مفید وجود ثابت ہو سکتے ہیں اور اسلام کی کھیتی کے لئے کھاد
ثابت ہو سکتے ہیں ۔
جیسا کہ میں نے بتایا ہے قرآن شریف ہی دین کی جان ہے اس کو پڑھے پڑھائے بغیر کسی
قسم کی ترقی کا خیال کر لینا ایک غلط خیال ہے ۔ حضرت خلیفہ اول عام طور پر عورتوں کے درس
میں ایک چھوٹی سی مثال سنایا کرتے تھے۔ وہ ایک نہایت ہی لطیف بات ہے اگر ہم چاہیں تو اس
سے بہت بڑا سبق حاصل کر سکتے ہیں ۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ دیکھو! جب میں کہتا ہوں
قرآن شریف پڑھو یا سنو تو تم یہ جواب دیا کرتی ہو کہ ہم پڑھی ہوئی نہیں حالانکہ اگر کسی عورت کا
بچہ باہر گیا ہوا ہو اور اُس کے نام کا کارڈ باہر سے آئے تو جو پڑھی ہوئی ہوتی ہیں وہ تو اُس کو ایک
دفعہ پڑھ کر سر ہانے کے نیچے رکھ دیتی ہیں یا ٹرنک میں رکھ لیتی ہیں یا کسی طاق میں رکھ دیتی ہیں
مگر جو ان پڑھ ہوتی ہیں اُن کو ایک دفعہ خط پڑھوا کر سننے سے تسلی نہیں ہوتی بلکہ وہ کسی دوسرے
کے پاس جاتی ہیں اور پھر اُس سے سنتی ہیں ۔ مثلاً جب ایک ان پڑھ عورت کے پاس خط آتا ہے
تو پہلے وہ گاؤں کے ملا کے پاس جاتی ہے اور کہتی ہے ملا جی ! ذرا کارڈ پڑھنا میرے بیٹے کی
طرف سے آیا ہے۔ اُس سے سے سنتی ہے اور سمجھتی ہے کہ شاید کوئی لفظ مثلا جی کی نگاہ سے رہ گیا ہو یا
شاید جلدی میں سارا مضمون نہ سنایا ہو ، پھر وہ دوڑی دوڑی چوہدری جی کی بیٹھک میں جاتی ہے
اور کہتی ہے چوہدری جی ! ذرا یہ کارڈ تو سنا دینا میرے بیٹے کی طرف سے آیا ہے ۔ اُس سے خط
سنتی ہے مگر پھر بھی تسلی نہیں ہوتی اور وہ پٹواری جی کے پاس چلی جاتی ہے اور کہتی ہے پٹواری جی !
ذرا یہ خط تو سنا دینا میرے بیٹے کی طرف سے آیا ہے اُس سے سنتی ہے ۔ پھر وہ مدرس کے پاس
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۳۶
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
چلی جاتی ہے اور کہتی ہے منشی جی ! ذرا اس خط کو تو سنا دینا پھر بھی تسلی نہیں ہوتی تو ڈاکخانے والے
بابو کے پاس چلی جاتی ہے اور کہتی ہے۔ ڈاکٹر بابو جی ! ذرا اس خط کو تو سنا دینا ( گاؤں والے
بیچارے ڈاکخانے کو کم علمی کی وجہ سے ڈاکٹر خانہ کہتے ہیں ) وہ اُس کے پاس جاتی ہے اور کہتی
ہے ڈاکٹر بابو جی ! ذرا یہ خط تو سنا دینا اور اس طرح جب تک اُسے سات آٹھ دفعہ سن نہیں لیتی
اُسے تسلی نہیں ہوتی اور کارڈ کو اپنے قریب ہی رکھتی ہے۔ ایک دو ماہ کے بعد اگر کوئی باہر کا آدمی
اس گاؤں میں آ جائے اور اُس کو اس کا علم ہو جائے کہ وہ پڑھا ہوا ہے تو وہ اُس کے پاس چلی
جاتی ہے اور کہتی ہے ذرا یہ خط تو سنا دیں۔ غرض پڑھی لکھی عورتیں تو ایک دفعہ پڑھ کر چپ کر جاتی
ہیں مگر ان پڑھ عورتوں کو تم دیکھتی ہو کہ جب تک سات آٹھ دفعہ خط پڑھوا نہ لیں آرام نہیں
لیتیں ۔
پس خدا تعالیٰ تمہارا یہ عذر ہر گز نہیں سنے گا کہ ہم پڑھی ہوئی نہیں ہیں خدا تعالیٰ پوچھے گا کہ
تم نے اپنے بیٹے کا کارڈ اتنی دفعہ پڑھوا لیا تھا تو تم نے میرا کارڈ کیوں نہ پڑھوایا ۔ اگر تمہیں مجھ
سے اتنی بھی محبت ہوتی جتنی اپنے بیٹے سے تھی تو تم میرا خط بھی پڑھوا کر سنا کرتیں مگر تم نے میرا
خط بند کر کے رکھ دیا اور کسی سے نہ سنا اور اپنے بیٹے کا کارڈ پڑھواتی پھریں۔ تو حقیقت یہ ہے کہ نہ سنا
جس چیز پر انسان کی زندگی کا مدار ہے اور جس کے بغیر انسان انسان نہیں کہلا سکتا اس کے متعلق مدار ہے کے بغیر
اس قسم کے غذر تر اشنا کہ ہم پڑھے ہوئے نہیں جاہل ہیں بالکل غلط بات ہے۔
دنیا میں ہر چیز پڑھی تو نہیں جاتی بہت سی چیزیں سننے سے آتی ہیں ۔ کیا دنیا کے ہر شخص نے
کابل دیکھا ہے؟ کیا ہر شخص نے طہر ان دیکھا ہے؟ کیا ہر شخص نے بغداد دیکھا ہے؟ کیا ہر شخص
نے قاہرہ دیکھا ہے؟ کیا ہر شخص نے دمشق دیکھا ہے؟ کیا ہر شخص نے قسطنطنیہ دیکھا ہے؟ کیا ہر
شخص نے ٹوکیو ( TOKYO) دیکھا ہے؟ کیا ہر شخص نے برلن (BERLIN) دیکھا ہے؟ کیا
ہر شخص نے پیرس ( PARIS) دیکھا ہے؟ کیا ہر شخص نے میڈرڈ (MEDRID) دیکھا ہے؟
کیا ہر شخص نے لندن ( LONDON ) دیکھا ہے؟ کیا ہر شخص نے پیٹس برگ
(PETSBURG) دیکھا ہے؟ کیا ہر شخص نے ماسکو (MOSCOW) دیکھا ہے؟ کیا ہر
شخص نے نیو یارک (NEW YORK) دیکھا ہے؟ کیا ہر شخص نے ہانگ کانگ
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۳۷
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
(HONG KONG) دیکھا ہے؟ کیا ہر شخص نے شنگھائی دیکھا ہے؟ ہم نے کتنی چیزیں
دیکھی ہیں اور کتنی سُنی ہیں؟ اگر مقابلہ کیا جائے تو سننے کی چیزیں ہزار ہا گنا زیادہ ہیں اور دیکھنے
والی چیزیں ہزار ہا گنا کم ہیں بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ دیکھی ہوئی چیزیں اکثر نظر انداز ہو جاتی ہیں
اور سنی ہوئی چیزیں اکثر یا د رہتی ہیں ۔ ہم روزانہ سیر کے لئے باہر جاتے ہیں اور میدانوں اور
پہاڑوں اور جنگلوں میں سے گزرتے ہیں لیکن جب باہر سے آنے والے انسان سے پوچھو کہ تم
نے سیر میں کیا کیا دیکھا ؟ اُس نے کئی کروڑ چیزیں دیکھی ہوتی ہیں مگر جب پوچھیں تو زیادہ سے
زیادہ یوں کہہ دے گا بڑا اچھا نظارہ تھا۔ جب پوچھیں بتاؤ تو سہی کیا نظارہ تھا ؟ تو آگے سے یہ
جواب دے دیتے ہیں کہ بڑا اچھا نظارہ تھا ، دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ دراصل مطلب یہ ہوتا ہے
کہ یاد کچھ نہیں اور ہمارا یہ فقرہ کہنا کہ وہ نظارے دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں اپنے اندر در حقیقت
یہ مفہوم رکھتا ہے کہ خاص نگاہ سے کسی چیز کو دیکھا ہی نہیں ویسے نظارے اچھے لگے۔ لیکن اس کے
مقابل پر اگر یہ پوچھا جائے کہ راستہ میں کون کون ملا اور کس کس سے کیا کیا با تیں کیں؟ تو وہ اس
سے بیسیوں گنے زیادہ باتیں بتا دے گا ۔ وہ یہ بتلائے گا کہ راستے میں فلاں چوہدری ملا اُس نے
یہ کہا ، فلاں ملا اُس نے یہ کہا اور فلاں آدمی جو مجھے ملا اُس نے یہ کہا تو جوسنی ہوئی باتیں ہیں وہ
قریباً ساری یا د ہونگی اور دیکھی ہوئی باتوں میں سے اکثر بھول گئی ہونگی ۔
بات یہ ہے کہ حافظے سے تعلق رکھنے والی دیکھنے اور سننے کی الگ الگ حسیں ہیں اور تجربہ
بتاتا ہے کہ سننے والی چیزیں زیادہ یا د رہتی ہیں اور دیکھنے والی چیزیں کم یا د رہتی ہیں ۔ اس کی وجہ
یہ ہے کہ جتنا بھی ہم کسی چیز کو زیادہ قریب کرتے ہیں اُتنا ہی وہ ہماری آنکھوں سے اوجھل ہوتی
ہے۔ ہر وقت ماں کی گود میں رہنے والا بچہ ماں کو اتنا یا د نہیں ہوتا جتنا ڈور کا رہنے والا ۔ وہ اپنے
ایک بچہ کو گود میں اُٹھائے ہوئے ہوتی ہے لیکن اُس کا دماغ اُس بچہ کی طرف نہیں ہوتا بلکہ اُس
بچہ کی طرف ہوتا ہے جو دور ہوتا ہے ۔ اسی طرح وہ چیزیں جن میں سے انسان ہر وقت گزرتا ہے
وہ اتنا اثر اُس کی طبیعت پر نہیں ڈالتیں جتنا وہ چیزیں جن میں سے انسان کبھی کبھی گزرتا ہے اثر
ڈالتی ہیں ۔ آنکھیں ہر وقت دیکھتی ہیں مگر کان ہر وقت نہیں سنتے ، شور وغل تو ہر وقت ہوتا رہتا
ہے مگر اُس کی طرف انسان کی توجہ نہیں ہوتی صرف ایک گونج سی ہوتی ہے جو کان سنتے ہیں مگر وہ
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۳۸
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
چیز توجہ کھینچنے والی نہیں ہوتی ۔ جس طرح میں تقریر کر رہا ہوں اور میری تقریر تمہاری توجہ کو اپنی
طرف کھینچ رہی ہے تو جو معین سننا ہے وہ کبھی کبھی ہوتا ہے۔ لیکن جب تک انسان جاگتا رہتا ہے
آنکھیں کھلی رہتی ہیں اور کوئی نہ کوئی چیز ہر وقت آنکھ دیکھتی رہتی ہے جس کی وجہ سے آنکھ فوراً اثر
اخذ نہیں کرتی۔ لیکن کان کبھی کبھی سنتے ہیں اس لئے کان اس کو اخذ کرنے کے لئے اور دماغ اس
کو حاصل کرنے کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔ اِسے دوسرے لفظوں میں یوں سمجھ لو کہ آپ کا
ایک بڑا گہرا دوست آپ کو ملنے کیلئے آتا ہے اور السَّلَامُ عَلَيْكُمْ کہتا ہے آپ وَعَلَيْكُمُ السَّلَامُ
کہہ کر اپنا کام کرتے رہتے ہیں اور آپ کو اس کا خیال نہیں رہتا۔ کچھ دیر کے بعد آپ کہتے ہیں
اوہ! مجھے خیال نہیں رہا تھا آپ سے بات کرنے کا ۔ لیکن ایک اجنبی آدمی آتا ہے تو آپ اُس
سے اس طرح نہیں کرتے جس طرح اپنے دوست کے ساتھ کیا تھا بلکہ آپ فوراً کھڑے ہو
جاتے ہیں اور اُسے تپاک سے ملتے ہیں اور پوچھتے ہیں آپ کہاں سے آئے؟ کیسے آئے؟ اس
طرح دس میں باتیں کرتے ہیں اور پھر اُسے تپاک سے رُخصت کرتے ہیں تو نئے آنے والے
کی قدر زیادہ ہوتی ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ ہماری جماعت کے کئی افراد جو زیادہ سمجھدار نہیں
ہوتے وہ اس پر بگڑ جاتے ہیں کہ غیر کی خاطر کی اور ہماری نہیں کی وہ جانتے نہیں کہ یہ فطرتی اور
طبعی امر ہے کہ انسان نئی چیز کی طرف نئی توجہ کرتا ہے اور اسے ایسا کرنا چاہئے ۔
تھا اُس نے
حضرت مسیح ناصری کی ایک مثال کیسی لطیف ہے۔ آپ نے فرمایا کوئی شخص تھا
اپنے اموال دو بیٹوں میں تقسیم کر دیئے اور کہا بیٹو! جاؤ کماؤ اور کھاؤ! اُن میں سے ایک نے کہا
باپ سے مال ملا ہے مفت کا ہے اس لئے آؤ خوب گل چھرے اڑائیں ۔ اُس نے عیاشی شروع
کر دی اور خوب مال اُڑایا۔ دوسرے نے کہا میرے باپ کا مال ہے اس کی حفاظت کرنی
چاہئے ۔ اُس نے روپیہ کمانا اور جمع کرنا شروع کر دیا ۔ حسب ضرورت کچھ گزارے کے لئے
خرچ کرتا رہا اور باقی رقم جمع کرتا گیا آخر بہت سا روپیہ لے کر گھر واپس آیا۔ باپ نے اُس کی
بڑی تعریف کی اور عزت سے گھر میں بٹھایا اور اپنے دوسرے بیٹے کا انتظار کرتا رہا مگر دوسرا
بیٹا سارا مال کھا چکا تھا وہ کونسا منہ لے کر باپ کے پاس جاتا ، وہ باپ کے پاس جانے کا خیال
چھوڑ کر دُور نکل گیا اور کسی شخص کے ہاں سور کا گلہ چرانے پر نوکر ہو گیا ، روزانہ چھوٹے چھوٹے
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۳۹
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
بچے جو چل نہ سکتے تھے اُن کو کمر پر لا دتا اور باقی بچوں کی گردنوں میں ہاتھ ڈالے ہوئے ریوڑ کو
ہانک کر باہر لے جاتا اور لاتا تھا۔ اُس کا مالک بعض اوقات کسی وجہ سے اُسے گالیاں دیتا اور
مارنے کے لئے بھی تیار ہو جاتا اور کہتا نالائق ! تم نے یہ کام نہیں کیا وہ کام نہیں کیا ، وہ اس سے
بہت تنگ آ گیا اور ایک دن غصے میں آ کر اُس نے سور کے بچے کو زور سے زمین پر شیخ دیا اور کہا
میرے باپ کے گھر میں صرف بھائی ہی تو نہیں کئی نو کر بھی ہیں اگر نوکری ہی کرنی ہے تو کیوں نہ
میں باپ کے پاس چلا جاؤں اور اُس کی نوکری کرلوں ، وہ لوٹ کر اپنے باپ کی طرف آیا۔
جب باپ کو پتہ لگا کہ میرا بیٹا واپس آ رہا ہے تو اُس نے اپنے تمام دوستوں کو جمع کیا اور اُس کے
استقبال کے واسطے گیا اور اپنے گھر میں لے آیا۔ اُس نے اس خوشی میں کئی دنبے ذبح کئے اور
لوگوں کو بلا کر ان کی دعوت کی ۔ دوسرا بیٹا جو کما کے لایا تھا اُس کو بہت غصہ چڑھا اور اُس نے
اپنے باپ سے کہا اے باپ ! تیری بھی عجیب عقل ہے میں نے تیرے مال کو حفاظت سے رکھا،
کمایا ، اُس کو بڑھایا اور پھر واپس لے کر تیرے گھر آیا لیکن تو نے میرے آنے پر ایک کمزورڈ نبی
بھی ذبح نہیں کی لیکن یہ جس نے تیرے مال کو ضائع کیا اور اس کو تلف کر دیا اور عیاشی میں اپنی عمر
گزاری یہ آیا تو تو نے اس کا استقبال کیا اور کئی دُنبے ذبح کر ڈالے۔ باپ نے کہا اے میرے
بیٹے ! تو میرے پاس تھا جو چیز پاس ہوتی ہے اُس کی انسان خوشی نہیں کیا کرتے لیکن جو چیز گم ہو
جاتی ہے اور پھر ملتی ہے اُس کی خوشی کیا کرتے ہیں ۔ یہ گم ہوا تھا مجھے واپس ملا اس لئے میں نے
خوشی کی ہے پھر حضرت مسیح نے فرمایا ۔ ایسا ہی خدا کو اُس شخص کے واپس آنے سے زیادہ خوشی
ہوتی ہے جو گنہگار ہوتا ہے اور توبہ کر کے اُس کے حضور میں حاضر ہو جاتا ہے۔
اس مثال میں اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ جو چیز ہر وقت پاس موجود رہتی ہے اس کی
وجہ سے طبیعت میں کوئی خاص تغییر پیدا نہیں ہوتا اور اس کی طرف خاص طور پر توجہ نہیں ہوتی لیکن
جو گم جائے یعنی آنکھوں سے اوجھل ہو جائے چونکہ اس کا گم ہو جانا ہر وقت دل میں ٹیس پیدا کرتا
ہے اس لئے جب بھی وہ زخم مندمل ہو تو قدر تا خوشی ہوتی ہے۔ تو جو چیزیں کبھی کبھی سامنے آئیں
ان کی طرف توجہ زیادہ ہوتی ہے۔ اسی طرح وہ حسیں جو کبھی کبھی کام کرتی ہیں وہ گہرا اثر چھوڑ
جاتی ہیں یہ نسبت اُن حسوں کے جو ہرقت کام کرتی ہیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۴۰
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
ایک اور موٹی مثال دیکھو! زندگی میں ہم کتنی چیزوں
کو دیکھتے ہیں جن کا مادی زندگی سے
تعلق ہوتا ہے، مادی زندگی کے لحاظ سے ہمارے جاگنے کی حالت حقیقی ہے اور رڈیا کی حالت
غیر حقیقی ہے۔اور اگلے جہان کے لحاظ سے رؤیا کی حالت حقیقی ہے اور مادی زندگی کی
غیر حقیقی۔پس جہاں تک اس جہاں کا تعلق ہے ہماری رؤیا کی حالت غیر حقیقی ہے اور جاگنے کی
حالت حقیقی ہے اب اپنی عمر میں تم اندازہ لگا کر دیکھو کہ عام طور پر آدمی اپنی عمر میں چند رؤیا دیکھتا
ہے اور اس کے مقابل پر اربوں ارب نظارے جاگنے کی حالت میں دیکھتا ہے لیکن ان میں سے
اکثر بھول جاتے ہیں لیکن جو خواب کے نظارے ہوتے ہیں ان میں سے بعض پر بعض اوقات
چالیس پچاس سال گزر جاتے ہیں لیکن وہ نہیں بھولتے۔کوئی شخص خواب دیکھتا ہے وہ کہتا ہے
میں نے ایک بڑا خوشنما درخت چالیس سال ہوئے دیکھا اور اس کے مقابل پر جاگتے ہوئے وہ
روزانہ جو بڑے بڑے خوشنما درخت دیکھتا ہے وہ یاد نہیں رہتے کیونکہ مادی آنکھوں کے
نظارے وہ روزانہ کرتا ہے اور خواب کی آنکھ سے کبھی کبھی نظارہ دیکھتا ہے یہی فرق دیکھنے اور
سننے کی جس کا ہے۔انسان کی دیکھنے کی جس ہر وقت کام کرتی ہے اور سننے کی جس اِس سے کم
کام کرتی ہے اس لئے سننے کی جس کا قوت حافظہ پر زیادہ اثر پڑتا ہے بہ نسبت دیکھنے والی جس
کے۔پھر بعض دفعہ دو دو، تین تین حسیں مل کر ایک کیفیت کو محسوس کرتی ہیں وہ حافظہ پر اور بھی
گہرا اثر ڈالتی ہیں اسی لئے اگر ایک جس سے کوئی ثواب کا کام کیا جائے اور اس کے ساتھ
دوسری ایک دو اور جوں کو بھی ملا لیا جائے تو زیادہ ثواب ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بعض مسلمان
بزرگ با وجود اس کے کہ اُن کو قرآن شریف حفظ ہوتا تھا وہ قرآن شریف کو کھول کر اُسے
آنکھوں سے دیکھتے تھے، زبان سے پڑھتے تھے اور ساتھ ساتھ اُنگلی چلاتے جاتے تھے۔کسی
ایسے ہی بزرگ سے جب کسی نے پوچھا کہ یہ کیا حرکت ہے جب آپ کو قرآن شریف حفظ ہے تو
پھر قرآن شریف دیکھ کر کیوں پڑھتے ہیں اور اگر قرآن شریف دیکھ کر پڑھتے ہی ہیں تو ساتھ
ساتھ منہ سے کیوں دُہراتے جاتے ہیں اور پھر اس کے ساتھ اُنگلی ہلاتے جانے کی کیا ضرورت
ہے؟ انہوں نے جواباً کہا کہ میاں ! خدا تعالیٰ کے سامنے ہر چیز کا جائزہ ہوگا اگر میں نے حافظہ
کے ذریعہ پڑھا تو صرف دماغ عبادت گزار ہو گا جب خدا تعالیٰ نے مجھے آنکھیں دی ہیں تو یہ
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۴۱
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
عبادت گزار کیوں نہ ہوں اور زبان دی ہے تو وہ عبادت گزار کیوں نہ ہو اس لئے قرآن شریف
دیکھ کر پڑھتا ہوں اور زبان سے دُہراتا جاتا ہوں اور ساتھ ساتھ اُنگلی بھی رکھتا چلا جاتا ہوں
تا کہ اُنگلی بھی عبادت گزار ہو جائے۔ تو جتنی حسیں زیادہ کام کرتی چلی جاتی ہیں تو اب بھی بڑھتا
چلا جاتا ہے اسی طرح حافظے میں جتنی زیادہ حسیں لگائیں گے اتنی ہی زیادہ بات یادر ہے گی ۔
جس کام میں کان ، آنکھ اور قوت لامسہ تینوں لگ جائیں وہ زیادہ دیر تک حافظہ میں قائم رہے گی
تو جن چیزوں کو انسان کبھی کبھار استعمال کرتا ہے وہی حافظہ میں زیادہ قابلِ قدر سمجھی جاتی ہیں
کیونکہ کبھی کبھار آنے والے انسان کی طرف زیادہ توجہ ہوتی ہے۔
دماغ میں ایک بڑی لائبریری بنی ہوئی ہے جس طرح دنیا میں لائبریریاں ہیں ۔ دنیا کی
لائبریریاں چھوٹی ہیں لیکن دماغ میں اتنی بڑی لائبریری ہے کہ اربوں ارب کو ٹھڑیاں اس میں
ہیں ہر چیز جسے انسان دیکھتا ہے یا جسے انسان سنتا ہے اُسی وقت حافظہ کے نگران اُس چیز کو جسے وہ
دیکھتا ہے یا سنتا ہے یا چھوتا ہے یا چکھتا ہے یا سونگھتا ہے فوراً ہر الگ الگ چیز کو الگ الگ
کوٹھڑیوں میں رکھ دیتے ہیں ۔ غرض ہر بات کے لئے ایک الگ کوٹھڑی موجود ہے فوراً اُسے
وہاں رکھ دیا جاتا ہے اور ہر ادنی حرکت جو ہم کرتے ہیں وہاں محفوظ ہوتی چلی جاتی ہے۔ پھر
جب ہمیں کسی وقت کوئی خیال آتا ہے مثلاً ہم نے زید کو دیکھا اُس کو دیکھتے ہی دل میں خیال پیدا
ہوتا ہے کہ یہ فلاں کا بیٹا ہے یہ تو ہمارا پرانا مارا پرانا واقف ہے، ہمار ہمارے محلے کا رہنے والا ہے اور ہمیں
فلاں جگہ ملا تھا۔ پہلے اس کو ان باتوں کا بالکل خیال نہیں ہوتا لیکن جس طرح ایک افسر جب دفتر
میں آتا ہے اور اس کے سامنے مسل پیش ہوتی ہے تو وہ کہتا ہے اس کے متعلق پہلے کا غذات پیش
کرواسی طرح جب زید سامنے آتا ہے تو جو دماغ کے لائبریرین ہیں اُن کو فوراً حکم دے دیا جاتا
ہے کہ اس کی مسل مکمل کر کے پیش کرو۔ اس پر وہ اس کی مسل مکمل کرتے ہیں وہ مختلف خانوں
سے جو جو باتیں اس سے متعلق ہوتی ہیں انہیں اکٹھا کرتے ہیں اور اس کے سامنے پیش کر دیتے
ہیں اور وہ اُسے ملتے ہی کہتا ہے آپ میرے رشتہ دار ہیں مجھے فلاں جگہ ملے تھے، آپ کا گھر
فلاں جگہ ہے، آپ ہماری بیوی کے فلاں رشتہ دار ہیں ، آپ کی والدہ ہماری خالہ لگتی ہیں وغیرہ
وغیرہ حالانکہ زید کو دیکھنے سے پہلے یہ خیالات اُس کے ذہن میں نہ تھے مگر سامنے آتے ہی
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۴۲
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
ساری کی ساری مسل مکمل ہو کر پیش ہو جاتی ہے۔تو جتنے زیادہ حواس کسی چیز کے محسوس کرنے
میں استعمال ہوتے ہیں اُتنی ہی زیادہ وہ حافظہ میں قائم رہتی ہے کیونکہ اُسے لائبریری کی کئی
الماریوں میں رکھا جاتا ہے اور لائبریرین کا اسے نکالنا زیادہ آسان ہوتا ہے۔اگر ایک الماری
اُس کے ذہن سے نکل گئی ہو تو دوسری الماری اُسے اس کے وجود کا پتہ دے دیتی ہے۔غرض خدا تعالیٰ نے حافظہ کے متعلق ایک بڑا لطیف اور وسیع قانون بنایا ہے اور اس قانون
سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ عام حالات میں سنی ہوئی باتیں ہمیں زیادہ یا درہتی ہیں یہ نسبت دیکھی
ہوئی باتوں کے۔(جس کی ایک وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ سُنی ہوئی بات اپنی اصلی شکل میں قائم رہتی
ہے اور دیکھی ہوئی چیز بدلتی رہتی ہے جیسے انسانوں کی شکلیں ، مکانات ، سٹرکوں وغیرہ کی حالت )
میری تقریر کو ہی لے لو اس کا سننا زیادہ اہم ہے پڑھنے سے۔کیونکہ زیادہ آدمی سننے والے ہیں
اور پڑھنے والے تھوڑے ہیں، پڑھنے والے اگر بعد میں پڑھ لیں تو پڑھ سکتے ہیں لیکن اکثر حصہ
تعلیم یافتہ نہیں ہے اس لئے ہمیں پڑھے ہوؤں کی اتنی فکر نہیں جتنی ان پڑھوں کی۔ہمارے ملک
میں چھ فیصدی آدمی پڑھے ہوئے ہیں اور ۹۴ فیصد آدمی ان پڑھ ہیں۔ہمیں چھ فیصدی پڑھے
ہوؤں کی اتنی فکر نہیں ہونی چاہئے جتنی ۹۴ فیصدی آن پڑھوں کی۔یہ سیدھی اور صاف بات ہے
کہ اگر کسی قوم کے ۹۴ فیصدی افراد خراب ہوں گے تو چھ فیصدی اس سے بچ نہیں سکتے۔لکڑی
تیرتی ہے اور پتھر ڈوبتا ہے لیکن اگر بڑی لکڑی پر ایک چھوٹے سے پتھر کو رکھ دیں تو وہ بھی تیرتا
ہے اور اگر چھوٹی سی لکڑی پر ایک بڑی سل رکھ دیں تو لکڑی بھی ساتھ ہی ڈوب جائے گی تو
کثرت ، قلت کو اپنے ساتھ لے جاتی ہے۔پس اگر چھ فیصدی آدمی قرآن شریف پڑھ لیں اور
اُسے اچھی طرح جان لیں اور ۹۴ فیصدی آدمی قرآن شریف نہ جانتے ہوں تو روحانی اصلاح
نہیں ہو سکتی جب تک سو فیصدی آدمی قرآن شریف نہ پڑھ لیں ، اُسے سمجھ نہ لیں ، اُسے اچھی
طرح جان نہ لیں ہم محفوظ نہیں ہو سکتے اس لئے ضروری ہے کہ باقی ۹۴ فیصدی کو بھی ہم
پڑھائیں ، ان کی مستیوں کو دور کریں اور بار بار کہہ کر اُن کو مجبور کر دیں کہ وہ قرآن شریف کو
سنیں اور یاد کریں اور ان کی توجہ اس طرف پھیر دیں کہ اُن کے لئے قرآن شریف کا سننا اور یاد
کرنا ضروری ہے۔