قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید

انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۴۳
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
اس کام کو پورا کرنے کے لئے میں نے اس تحریک کو شروع کیا ہے اور اس دفعہ ستر اسی
آدمی آئے ہیں۔ میں یہ تو نہیں کہوں گا کہ ۷۰ ، ۸۰ آدمی کافی ہیں ہاں وہ ۸۰۰۷۰ آدمی بنیاد کا
میں
کام تو دے سکتے ہیں مگر ہمارے لئے مکمل عمارت کا کام نہیں دے سکتے ۔ لاکھوں کی جماعت :
سے ۸۰۰۷ آدمیوں کا تیار ہو جانا کوئی حیثیت نہیں رکھتا اس کی تو اتنی بھی حیثیت نہیں جتنی آئے
میں نمک کی ۔ یہ تو اُسی وقت ہمارے کام آسکتے ہیں جب یہ اپنی جماعتوں میں جا کر جو کچھ انہوں
نے پڑھا ہے اُسے اُن لوگوں کو پڑھا ئیں جو پڑھ سکتے ہیں اور باقیوں کو سننے اور یاد کرنے پر مجبور
کریں اور اتنا سنائیں کہ اُن کو یاد ہو جائے اور اس طرح اُن کو یاد کرائیں کہ ہماری جماعت
کے تمام افراد کو قرآن شریف کا علم حاصل ہو جائے ۔ آخر ہمیں سوچنا چاہئے کہ کیا وجہ ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صحبت میں رہتے ہوئے تیرہ یا پندرہ سال کے اندر اندر ایسی
جماعت تیار ہوگئی جو ساری دنیا کی معلم ثابت ہوئی لیکن ہم پر پچاس سال گزر گئے ہیں ابھی تک
ہم میں وہ تغیر نہیں پیدا ہوا اور نہ ہم سے وہ تغیر پیدا ہوا ہے ۔ اگر چہ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ
قرآن کریم کا علم حاصل کرنے کے لئے انہیں ایک سہولت حاصل تھی کہ جو باتیں اُن کے سامنے
کی جاتی تھیں وہ اُن کی اپنی زبان میں ہوتی تھیں اس لئے ہر بات سنتے ہوئے اسے ساتھ ساتھ
سمجھتے بھی جاتے تھے ان کے لئے اتنا کافی تھا کہ اگر کوئی انسان ان کے کان میں صرف اتنا ہی
کہہ دیتا کہ الْحَمْدُ لِلهِ تو اُن کی زندگی کے لئے کافی تھا اسلئے کہ ان میں سے ہر ایک جانتا تھا کہ
ال کے کیا معنی ہیں ، وہ جانتا تھا کہ حمد کے کیا معنی ہیں ، وہ جانتا تھا کہ دال کے اوپر جو پیش
ہے اُس کے کیا معنی ہیں ، وہ یہ بھی جانتا تھا کہ اللہ جس کے آخر میں ہ ہے اور جس کی ہ کے
نیچے زیر ہے اس کے کیا معنی ہیں ، وہ جانتا تھا الرَّحْمن میں ال کیا کہتا ہے اور رحمن کیا ، وہ یہ
بھی جانتا تھا کہ الرَّحِیمِ کا ال کیا کہتا ہے اور رحیم کیا کہتا ہے، اور الرَّحِیمِ کے نیچے جو زیر ہے وہ
کیا کہتی ہے، وہ یہ سب کچھ جانتا تھا اس لئے اس کیلئے الْحَمْدُ کے الفاظ کا سننا ہی کافی ہو جاتا تھا
مگر ہمارے ملک کے لوگ جو عربی زبان سے بکلی نا واقف ہیں ان سے بِسْمِ اللہ کی ب سے لیکر
وَالنَّاسِ کی سی تک قرآن سن جاؤ اگر انہوں نے ناظرہ پڑھا ہوا ہے یا قرآن حفظ کیا ہوا ہے تو
وہ سب کچھ سنا دیں گے لیکن یہ نہ جانتے ہوں گے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں ۔ وہ سمجھتے کچھ بھی نہیں

انوار العلوم جلد ۱۸
ママ
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
بلکہ جو کچھ یاد ہے یا جو لفظ پڑھے ہوئے ہیں انہیں دُہراتے چلے جاتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ عرب
والوں میں صرف سورہ فاتحہ جو تغیر پیدا کر سکتی تھی ہماری جماعت میں سارا قرآن وہ تغیر پیدا
نہیں کر سکتا ۔ اس لئے کہ اس جماعت کے اکثر افراد قرآن کریم کے معنی نہیں جانتے ۔ اب اس
کا علاج دو ہی طرح ہو سکتا ہے کہ یا تو ہم ان کو قرآن تک لے جائیں یعنی اُن کو عربی پڑھا دیں
تا ا وہ قرآن کو سمجھ سکیں اور اگر یہ نہیں تو قرآن کو اُن تک لے جائیں یعنی اس کا ترجمہ اُن کو
سنائیں ۔ ان عربی دانوں کے بغیر ہم قومی تغیر پیدا نہیں کر سکتے اور نہ ہی کوئی روحانی عظیم الشان
تغیر کر سکتے ہیں ۔ ہمارے اندر جو کوتا ہیاں ، سستیاں اور غفلتیں پائی جاتی ہیں ان کی ایک ہی
وجہ ہے کہ ابھی تک ہم پر قرآن شریف کے دروازے نہیں گھلے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد جب اسلام باہر کے ممالک میں پھیلا اور لوگ جوق در
جوق اسلام میں داخل ہوئے تو اُن کے لئے یہی مشکل پیش آئی کہ وہ نمازیں کس طرح پڑھیں ،
قرآن کس طرح پڑھیں جبکہ اُن کو عربی ہی نہیں آتی ۔ اس حالت کو دیکھ کر حضرت امام ابو حنیفہ
نے فتوی دے دیا کہ گو نماز کو اصل صورت میں پڑھنا زیادہ ثواب کا موجب ہے لیکن جو
قرآن شریف نہیں پڑھ سکتے اور نماز بھی عربی میں نہیں پڑھ سکتے وہ قرآن کا ترجمہ پڑھ لیا کریں
اور یہ بھی جائز ہے کہ نماز کا بھی اپنی زبان میں ترجمہ کر لیں اور اسے یاد کر لیں اور نماز دل میں
پڑھا کریں ۔ غرض ایک تو وہ لوگ تھے کہ وہ جب الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ پڑھتے تھے تو
جانتے تھے کہ اس کے کیا معنی ہیں ۔ وہ جانتے تھے کہ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ کے کیا معنی ہیں لیکن
ایک آجکل کے لوگ ہیں جو مسلمان تو ہیں لیکن قرآن شریف کو نہیں جانتے اسلام سے محض
نا واقف ہیں ۔ ان دونوں کی مثال ایسی ہی ہے جیسے ایک شخص وہ ہے جو ٹرنک کھولتا ہے اور اُس
میں سے کپڑے نکال کر دیکھتا ہے کہ یہ پاجامہ ہے، یہ میض ہے، یہ کوٹ ہے، یہ پگڑی ہے اور
ایک اور انسان ہے وہ ایک ٹرنک جس کو تالا لگا ہوا ہے اُس پر ہاتھ پھیر لیتا ہے کیا ان دونوں میں
کوئی نسبت ہو سکتی ہے؟ جس شخص کو قرآن شریف کے معنی نہیں آتے اُس کی مثال تو ویسی ہے
جیسے ٹرنک پر ہاتھ پھیرنے والا انسان ۔ اُس کو نہ کپڑے دیکھنے اور نہ استعمال کرنے کی توفیق
ہوئی ، نہ اُس نے ہاتھوں سے اُن کپڑوں کو ٹولا ، نہ اُس کے جسم نے انہیں پہنا اور نہ ہی پہن سکتا

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۴۵
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
-
ہے
کیونکہ ٹرنک کو تالا لگا ہوا ہے۔ایسے شخص کی مثال اُس شخص کی مثال کی طرح کس طرح ہو سکتی
ہے جس کے پاس اس ٹرنک کی چابی ہے وہ چابی سے تالا کھولتا ہے، کپڑے پہنتا ہے اور اس سے
اپنے جسم کو ڈھانکتا ہے اور اسے خوشنما بنا کر دوستوں کو دکھاتا ہے اِن دونوں میں تو کوئی نسبت
ہی نہیں۔تو جب تک قرآن شریف کو ہم کھول کر لوگوں کے سامنے نہیں لے آتے اور جب تک
لوگوں کو اس سے اچھی طرح واقف نہیں کرا دیتے اُس وقت تک یہ سمجھ لینا کہ ہم کوئی تغیر پیدا کر
لیں گے غلط ہے۔اور ہماری حالت اُس برہمن کی سی ہے جس کے متعلق کہتے ہیں کہ وہ ایک دن
جبکہ بہت زیادہ سردی تھی نہانے کے لئے دریا پر گیا زیادہ سردی کی وجہ سے وہ راستہ میں ٹھٹھر رہا
تھا اور ڈر رہا تھا کہ اگر دریا میں نہایا تو بیمار ہو جاؤں گا لیکن چونکہ ہندوؤں کا یہ عقیدہ ہے کہ
برہمن کو ضرور روزانہ دریا پر ( دریا اگر پاس ہو ) تو نہانا چاہئے اس لئے با وجو د سخت سردی کے وہ
دریا کی طرف چل دیا۔جب وہ دریا کی طرف جا رہا تھا تو راستہ میں اسے کوئی دوسرا برہمن آتا
ہوا نظر آیا اُس کو دیکھ کر اُس نے کہا کیا کریں آج تو نہایا نہیں جاتا بڑی سردی ہے تم نے کیا کیا؟
دوسرے برہمن نے جواب دیا کہ میں نے تو یہ کیا کہ ایک کنکر اُٹھا کر دریا میں پھینکا اور کہا
تو را شنان سومور اشنان یعنی تیرا نہانا میرا نہانا ہو گیا میں یہ کہہ کر واپس آ گیا۔اس پر وہ
برہمن کہنے لگا ” تو را شنان سوموراشنان“ یہی بات ہے تو پھر تیرا نہانا میرا نہانا ہو گیا۔یعنی کنکر کا
نہا نا اس برہمن کا نہانا ہو گیا اور اُس برہمن کا نہانا اِس دوسرے برہمن کا نہانا ہو گیا۔یہی اِس
وقت کے لوگوں کی حالت ہے جب کسی سے کوئی اس کے مذہب کے متعلق سوال کرے تو کہہ
دیتے ہیں ہمارے مولوی صاحب خوب جانتے ہیں۔گویا ان کے دماغوں کو زنگ لگ چکا ہے اور
وہ بے کار ہو چکے ہیں۔قرآن شریف کا جانا تو الگ رہا ان کی حالت تو اُس شخص کی طرح ہے جو
صرف ٹرنک پر ہاتھ پھیر لیتا ہے اور کہتا ہے کہ میں نے سب کچھ دیکھ لیا اور پالیا۔میں جس وقت حج کے لئے گیا تو میاں عبدالوہاب صاحب ایک شخص سہارن پور کے رہنے
والے تھے وہ بھی حج کے لئے گئے ہوئے تھے وہ چونکہ بہت ہی سیدھے سادھے آدمی تھے اس
لئے لوگ اُن سے مذاق کرتے تھے۔اُن کے پاس تھوڑے سے روپے تھے جو اُن کے لڑکوں نے
اُن کو دیئے تھے کچھ شرارتی لوگ تھے وہ چاہتے تھے کہ وہ روپیہ اُن سے لے لیں۔میں مصر کے

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۴۶
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
راستہ سے گیا تھا اور ہمارے نانا صاحب میر ناصر نواب صاحب مرحوم جو جہاز سیدھا عرب جاتا
ہے اُس میں گئے تھے اُنہوں نے جب دیکھا کہ لوگ ان سے مذاق کرتے ہیں اور ان سے
روپیہ لوٹ لینا چاہتے ہیں تو انہوں نے ان کو اپنی حفاظت میں لے لیا۔ وہ جہاز سے اُترے اور
مجھ سے ملے تو میاں عبدالوہاب صاحب ان کے ساتھ تھے ۔ میں نے پوچھا یہ کون ہیں؟ انہوں
نے بتایا کہ یہ بڑا سادہ آدمی ہے اور اس کی سادگی کی وجہ سے کچھ شرارتی لوگ اس کو ٹوٹنا چاہتے
تھے اس لئے اس کو میں نے اپنے ساتھ لے لیا۔ میں نے دیکھا کہ واقعی وہ بڑا سادہ آدمی تھا
قرآن شریف کا ان کو کچھ پتہ نہیں تھا ، نماز نہیں آتی نہیں تھی میں حیران تھا کہ جب ان کو دین کا
کچھ علم ہی نہیں تو آخر وہ کس طرح یہاں آئے؟ میں نے اُن سے پوچھا آپ کا مذہب کیا ہے؟
یہ سوال کر کے میں منٹ بھر خاموش انتظار کرتا رہا جب اُنہوں نے کوئی جواب نہ دیا تو میں سمجھا
کہ شاید سنا نہیں ۔ پھر میں نے اسی سوال کو اونچی آواز سے دُہرایا کہ میاں عبدالوہاب ! تمہارا
مذہب کیا ہے؟ وہ کہنے لگے جلدی نہ کرو سوچ کر جواب دیتا ہوں ۔ مجھے یہ بات عجیب معلوم ہوئی
کہ سوچنے کا کیا مطلب ، حساب تھوڑا ہی ہے کہ ضربیں دے رہے ہیں۔ میں نے کہا میاں
عبدالوہاب ! میں نے مذہب پوچھا ہے سوچنے والی بات کیا ہے؟ وہ کہنے لگے یونہی نہ گھبرا دیا کرو
ذرا سوچ تو لینے دو۔ پھر میں نے کہا اس کا تو ہر ایک کو پتہ ہوتا ہے کہ اس کا مذہب کیا ہے آپ یہ
کیا کہہ رہے ہیں؟ وہ کہنے لگے واپس جاؤں گا تو ملا سے لکھوا کر بھیجوں گا۔ میں نے کہا میں ملا
کا مذہب نہیں پوچھ رہا آپ کا مذہب پوچھ رہا ہوں ۔ پھر کہنے لگے ٹھہر جائیں ذرا سوچ تو لینے
دیں آپ تو گھبرا دیتے ہیں ۔ تھوڑی دیر کے بعد سوچ سوچ کر کہنے لگے میرا مذہب ہے علیہ ۔
میرے ذہن میں نہ آیا کہ علیہ کا کیا مطلب ہے۔ میں نے کہا کہ علیہ تو آج تک کوئی مذہب نہیں
سنا۔ پھر انہوں نے کہا تم تو گھبرا دیتے ہو سوچنے نہیں دیتے ۔ خیر تھوڑی دیر تک علیہ علیہ کر کے
کہنے لگے میرا مذہب ہے علیہ امام ۔ اُس وقت میرا ذہن اس طرف گیا کہ علیہ امام سے مطلب
امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ ہیں ۔ تب میں نے جان کر انہیں چڑانا شروع کیا کہ بتائیے آپ کا
مذہب کیا ہے چپ کیوں ہیں؟ اس پر وہ پھر کہنے لگے میں نے جو کہا ہے ملا سے لکھوا دوں گا۔
میں نے پھر کہا کہ میں ملا کا مذہب نہیں پوچھتا آپ کا پوچھتا ہوں ۔ آخر بڑا سوچ سوچ کر

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۴۷
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
انہوں نے کچھ اس قسم کا فقرہ کہا رحمۃ اللہ امام علیہ ۔ اس پر میں نے کہا میاں عبدالوہاب ! آپ
کے یہاں آنے کا کیا فائدہ تھا ، آپ خواہ نخواہ اس بڑھاپے میں حج کے لئے چلے آئے آپ کو تو
اسلام کا کچھ بھی پتہ نہیں ۔ وہ بڑے غصہ میں آ کر بولے ۔ میرے بیٹوں نے مجھے مجبور کیا کہ ابا ! جا
کر حج کر آؤ تب ہم خوش ہو نگے مجھے کیا پتہ حج کیا ہوتا ہے ۔ جب مسلمانوں کی یہ حالت ہو تو کیا
اس پر یہ امید کی جاتی ہے کہ خدا اور اُس کے رسول کی حکومت دنیا میں قائم ہوگی ۔ جس شخص کو یہ
پتہ نہیں کہ خدا اور رسول کیا چیز ہے وہ خدا اور رسول کی کیا حکومت قائم کر سکتا ہے وہ تو جب بھی
قائم کرے گا اپنے نفس کی حکومت قائم کرے گا تو قرآن شریف جانے بغیر اور اس کو سمجھے بغیر خدا
کی حکومت قائم نہیں ہو سکتی ۔
ہماری قربانیاں بے شک قابلِ قدر ہیں ، ہمارے چندے بھی بے شک قابل قدر ہیں اور
ہماری تبلیغ بھی قابلِ قدر ہے مگر ہم کس چیز کو قائم کرنا چاہتے ہیں؟ خدا اور اُس کے رسول کی
حکومت کو؟ مگر خدا اور اس کے رسول کی حکومت بغیر قرآن شریف سمجھے قائم نہیں ہو سکتی ۔ ہمیں کیا
پتہ ہے کہ جس وقت اسلام کا جھنڈا گاڑا جائے گا اُس وقت کون زندہ ہوگا ، ہمیں کیا پتہ ہے کہ
اگر ہم زندہ بھی ہوں گے تو اسلام کا جھنڈا گاڑنے کی توفیق ہمیں ملے گی یا کسی اور کو ۔ کیونکہ ہر
انسان ہر جگہ موجود نہیں ہوتا ۔ پس کیا معلوم کہ جسے اسلام کا جھنڈا گاڑنے کی توفیق حاصل ہوگی
وہ کون سا ہاتھ ہوگا ۔ اگر اُن انسانوں کو جو ہمارے قائمقام ہونگے اگر اُن کے زمانہ میں جھنڈا
گڑا یا اس جگہ پر جہاں جھنڈا گاڑا گیا جو ہمارا قائم مقام ہوا اگر اُس کو قرآن شریف کا پتہ نہیں
ہو گا تو اُس نے کیا کرنا ہے۔
اس کی مثال ایسی ہی ہو گی جیسے کہتے ہیں کہ ایک پٹھان تھا اُس کو خواہش پیدا ہو گئی کہ کسی کو
کلمہ پڑھا کر مسلمان بناؤں ۔ اُسی گاؤں میں جس میں وہ رہتا تھا ایک بنیا تھا ایک دن اُسے اکیلا
دیکھ کر اُسے جوش آ گیا اُس نے اُسے پکڑ لیا اور کہا کلمہ پڑھ نہیں تو مارتا ہوں ۔ اُس نے کہا میں
کلمہ کس طرح پڑھوں؟ میں تو مسلمان نہیں ہوں ۔ کہنے لگا خو مسلمان ہے یا نہیں آج تم کو کلمہ یا
ضرور پڑھوانا ہے کیونکہ تم کو مسلمان کر کے میں نے جنت میں جانا ہے۔ لالہ نے بڑی منتیں کیں
اور ٹالتا رہا کہ شاید اس عرصہ میں کوئی دوسرا آدمی آ جائے اور میرا چھٹکارا ہو مگر اتفاق کی بات کہ

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۴۸
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
اُس وقت کوئی دوسرا وہاں نہ پہنچا۔بزدل آدمی کو جان زیادہ پیاری ہوتی ہے جب دیکھا کہ اتنی
دیر سے کوئی نہیں آیا تو کہنے لگا اچھا تم کلمہ بتاتے جاؤ میں پڑھتا جاتا ہوں۔پٹھان نے کہا خوتم
آپ پڑھو۔بنیے نے کہا میں ہندو ہوں مجھے کلمے کا کیا پتہ۔اس پر پٹھان بولا خو تمہارا قسمت
بڑا خراب ہے کلمہ تو مجھ کو بھی نہیں آتا ، نہیں تو آج تم مسلمان ہو جاتا اور ہم جنت میں چلا جاتا۔یہی قرآن نہ جاننے والوں کی حالت ہے۔اس حالت میں کیا چیز ہے جو ہم دنیا کے سامنے لے
کر جانا چاہتے ہیں۔اگر ہم بھی قرآن شریف جو خدا تعالیٰ کا کلام ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف
سے لوگوں کی طرف پیغام ہے اس کو نہیں جانتے ، اگر ہمیں اس کا کچھ علم ہی نہیں اور اس کی
بجائے ہم اپنی باتیں دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم دنیا میں کامیاب ہو
جائیں گے تو یہ غلط بات اور لغو خیال ہے۔ہر احمدی کو قرآن کریم پڑھنا چاہئے اور جو پڑھنا نہیں جانتے اُن کو سنا کر قرآن کریم
سمجھانے کی کوشش کرنی چاہئے اور یہ ہمارا اولین فرض ہے۔اگر ہم یہ ارادہ کر لیں کہ سو فیصدی
افراد کو قرآن شریف کا ترجمہ سمجھا دیں گے اور اگر ہم اس میں کامیاب ہو جائیں تو پھر ہماری فتح
میں کوئی شک ہی نہیں اور ہماری روحانی حالت میں ایک عظیم الشان تغییر آ جائے گا۔تم یہ کہہ سکتے
ہو کہ دوسرے مسلمانوں میں بعض لوگ قرآن شریف جانتے ہیں مگر اُن کے حالات بھی خراب
ہیں پھر ہم کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ جو لوگ اس کو جاننے کی کوشش کریں گے اُن کی یہ حالت نہ
ہوگی؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اول تو لفظوں کا جاننا اور حکمت کا جاننا دو مختلف اشیاء ہیں۔دوسرے میں کہتا ہوں کہ تم مجھے یہ بتاؤ کہ کیا یہ واقعہ ہے یا نہیں کہ جب ملک میں طاعون یا ہیضہ
نہیں ہوتا تو اُس ملک کا کمزور سے کمزور انسان بھی طاعون اور ہیضہ سے محفوظ ہوتا ہے اور جب
ملک میں طاعون اور ہیضہ ہوتا ہے تو پھر طاقتور سے طاقتور انسان بھی طاعون اور ہیضہ سے محفوظ
نہیں ہوتا۔اسی طرح جس قوم میں جاہل بکثرت موجود ہوتے ہیں وہاں عالموں کا ایمان بھی
خطرہ میں ہوتا ہے اور جس قوم میں علم اچھی طرح پھیلا دیا جاتا ہے اور جہالت کو دور کر دیا جاتا
ہے اُس میں عالموں کے ایمان کی مضبوطی کے ساتھ جاہلوں کا ایمان بھی مضبوط ہو جاتا ہے۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ کچھ لوگ غیروں میں بھی قرآن شریف جاننے والے موجود ہیں لیکن اوّل

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۴۹
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
تو اُن کا علم محض لفظی ہے دوسرے یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ اُن کے دائیں بائیں کون کھڑے ہیں؟
ان کے دائیں بائیں کثرت سے جاہل اور خدا سے دُور لوگ کھڑے ہیں جو اُن کو اپنی طرف کھینچ
رہے ہیں پس وہ تو چند لفظی طور پر قرآن پڑھے ہوئے لوگ ہیں جو کہ اپنے آپ کو فائدہ پہنچا
سکتے ہیں نہ قوم کو ، جبکہ ہماری جماعت میں بے شک حقیقی طور پر قرآن جاننے والے لوگ موجود
ہیں لیکن ان کی تعداد اس قدر کم ہے کہ وہ بھی اپنی جماعت کو پورا فائدہ نہیں پہنچا سکتے کیونکہ وہ
نسبتی طور پر اتنے تھوڑے ہیں کہ ان کے نور پر جہالت کی ظلمت کے چھا جانے کا ہر وقت خطرہ
رہتا ہے ۔ پس ہمارا فرض ہے کہ عوام احمد یوں تک بھی قرآن شریف پہنچائیں ۔ ان تک
قرآن شریف پہنچانا نہ صرف ان کے لئے ضروری ہے بلکہ اس میں اپنی بھی حفاظت ہے ۔ احمق
ہے وہ انسان جس کے گاؤں میں ہیضہ آ جائے اور وہ کہے کہ میرے گاؤں میں صرف ایک
انسان کو ہیضہ ہوا ہے اگر وہ یہ سمجھتا ہے کہ اس گاؤں میں ایک آدمی کو ہیضہ ہوا ہے تو یقیناً اس کا بیٹا
بھی ہیضہ سے محفوظ نہیں لیکن اگر اس کے گاؤں کے پر لے کنارے پر ہیضہ کی ایک واردات
ہوتی ہے اور وہ یہ سمجھتا ہے کہ میرے اپنے بیٹے کو ہیضہ ہوا ہے تو نہ صرف وہ بلکہ اُس کا گاؤں بھی
ہیضے سے بچ جائے گا ۔ اسی طرح اگر قوم کے تمام افراد روحانی عالم نہیں تو اس کی مثال ایسی ہی
ہے جیسے گاؤں میں ہیضہ آ گیا اور جب ہیضہ آ گیا تو کوئی نوجوان بھی اس سے محفوظ نہیں ۔ اگر
اس قوم میں سے گلی طور پر جہالت نکال دیں اور جہالت کا مرض دور کر دیں اور اگر اپنے تمام
افراد کوگالی طور پر اسلامی علوم سے آشنا کر دیں تو پھر گویا ہم نے ہیضہ کو گلی طور پر اپنی قوم سے
نکال دیا اور اس صورت میں صرف مضبوط انسان ہی نہیں بلکہ کمزور ایمان والے انسان کو بھی
روحانی ہیضہ نہیں ہو سکتا ۔ پس آپ لوگ بھی جو یہاں پڑھنے کے لئے آئے ہیں آپ کا یہ کام
نہیں کہ یہاں سے پڑھ کر جائیں اور علم کو اپنے تک ہی محدود رکھیں بلکہ آپ کا کام یہ ہے کہ جو
کچھ پڑھ کر جائیں لوگوں کو جا کر سنائیں ۔ ہر شخص جو تم میں سے قرآن کریم کی تعلیم حاصل کر کے
جائے گا وہ یہ ذمہ داری لے کر جائے گا کہ دوسروں کو بھی علم پڑھائے ۔ اگر وہ واپس جا کر اپنے
علاقے کے ہر فرد کو قرآن نہیں سکھائے گا تو وہ خدا تعالیٰ کے سامنے مجرم کی حیثیت میں پیش ہوگا ۔
جب تک یہ تعلیم حاصل کرنے کا موقع پیدا نہیں ہوا تھا تم مجرم نہیں تھے مگر اب جبکہ وہ موقع

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۵۰
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
پیدا ہو گیا ہے اگر تم نے سُستی سے کام لیا اور جو کام تمہارے سپرد کیا گیا ہے اس کو پورا نہ کیا تو تم
خدا تعالیٰ کے سامنے مجرم کی صورت میں پیش ہو گے۔ شاید تم میں سے بعض یہ کہیں کہ پھر تو علم قرآن
کا حاصل کرنا بجائے فائدہ کے وبالِ جان ہو گیا یہ تو ہم سے غلطی ہوئی کہ ہم یہاں آگئے ۔ اگر
تمہارے دل میں یہ خیال پیدا ہو تو یہ صرف ایک بے حقیقت وہم ہوگا ۔
صلى الله
عروسة
دیکھو رسول کریم ﷺ کے زمانہ میں جہاد کا موقع آیا بہت سے لوگ اس میں شامل ہوئے
اور کچھ نہ ہوئے ۔ اب ظاہر ہے کہ جنگ میں نہ جانیوالا شخص اس بات کا مجرم نہیں تھا کہ اُس نے
صلى الله
رسول کریم ﷺ کی جان کی حفاظت کیوں نہیں کی بلکہ وہ مجرم تھا اس بات کا کہ وہ جہاد میں کیوں
صلى الله
وسه
نہیں گیا۔ لیکن ایسے لوگ جو جہاد میں تو شامل ہوئے لیکن اُنہوں نے رسول کریم ﷺ کی جان کی
صلى الله
صلى الله
حفاظت نہیں کی اور اس وقت جبکہ رسول کریم ﷺ پر حملہ ہوا انہوں نے رسول کریم ﷺ کی جان
صلى الله
کی حفاظت کی خاطر اپنی جان قربان نہیں کی وہ ضرور مجرم ہوئے اس بات کے کہ اُنہوں نے
اپنے فرائض کو صحیح طور پر انجام نہیں دیا۔ مجرم دونوں ہوئے لیکن دونوں کے مجرم کی نوعیت مختلف
تھی ۔ جو جہاد میں شامل نہ ہوئے ان کے مجرم کی نوعیت اور تھی اور بعض منافق جو صحابہ سے مل کر
جہاد میں شامل تو ہو جاتے تھے مگر اُن کی غرض اسلام اور رسول کریم ﷺ کی حفاظت نہ ہوتی تھی
اُن کے مجرم کی نوعیت اور تھی ۔ یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ وہ کیوں مجرم ہو گئے ۔ وہ تو میدانِ جنگ
میں گئے تھے کیونکہ مجرم کی نوعیت مقامات کے لحاظ سے بدلتی رہتی ہے ۔ ہر مقام سے جب انسان
ترقی کرتا ہے تو اُس کے اس مقام کے بدلنے کے ساتھ ہی اس کی ذمہ داریوں کی نوعیت بھی
بدل جاتی ہے اور ان کے ادا نہ کرنے کی صورت میں اس کے مجرموں کی نوعیت بھی بدل جاتی
ہے۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے ایک انسان جب پہلی سیڑھی پر ہوتا ہے تو اُس کا پہلی سیڑھی
سے گرنے کا امکان ہوتا ہے لیکن جب وہ پہلی سیڑھی سے دوسری سیڑھی پر چڑھ جائے تو اُس کے
لئے دوسری سیڑھی سے گرنے کا امکان تو ہوتا ہے لیکن پہلی سیڑھی سے نیچے گرنے کا امکان نہیں
ہوتا کیونکہ وہ پہلی سیڑھی پر نہیں ہے لیکن جب وہ تیسری سیڑھی پر چڑھ جائے تو دوسری سیڑھی سے
گرنے کا امکان نہیں رہتا۔ ایک شخص ایک مقام پر کھڑا ہے اُس سے کچھ گناہ سرزد ہوتے ہیں ۔
ایک اور شخص ہے جو اُس سے اوپر کے مقام پر کھڑا ہے اُس سے اور قسم کی غلطیاں سرزد ہو سکتی
-

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۵۱
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
ہیں لیکن وہ غلطیاں سرزد نہیں ہو سکتیں جو نچلے مقام والے انسان سے ہوئیں ۔ اسی طرح ایک
تیسرا شخص ہے جو دوسرے شخص سے زیادہ اونچے مقام پر ہے اُس سے غلطیاں تو سرزد ہوسکتی ہیں
لیکن وہ نہیں جو اُس سے نچلے مقام والے انسان سے سرزد ہوسکتی ہیں ۔ جرائم تو سب سے ہی
ہوں گے لیکن جرائم کی نوعیت ہر مقام پر بدل جائے گی ۔ جو سب سے اوپر کے درجہ پر ہو گا اُس
کے جرائم کی نوعیت اور ہو گی اور جو اُس سے نچلے درجہ پر ہوگا اُس کے جرائم کی نوعیت اور ہو گی
اور جو سب سے نچلے درجہ پر ہوگا اُس کے جرائم کی نوعیت اور ہوگی ۔ جولوگ پڑھنے کے لئے نہیں
آئے وہ مجرم ہیں اس بات کے کہ خدا تعالیٰ نے اُن کو موقع دیا کہ وہ روحانی آنکھیں پیدا کر لیں
لیکن اُنہوں نے پیدا نہ کیں اور اندھے رہے ۔ اور تم میں سے جو آنکھیں پیدا کر لیں گے لیکن
اس کے ذریعہ اندھوں کو راستہ نہیں دکھلائیں گے تو وہ مجرم ہوں گے اس بات کے کہ انہوں نے
اندھوں کو پکڑ کر منزلِ مقصود تک کیوں نہ پہنچایا ۔ پس یہ مت خیال کرو کہ کسی صورت میں بھی تم
ذمہ داری سے بچ سکتے تھے تم ذمہ داری سے نہیں بچ سکتے تھے صرف تمہاری ذمہ داری کی نوعیت
بدل سکتی تھی ۔ اگر تم قرآن کریم پڑھنے نہ آتے تو تم پر یہ الزام قائم ہوتا کہ ان کو روحانی آنکھیں
حاصل کرنے کا موقع مل سکتا تھا مگر یہ اندھے رہے اور اب اگر قرآن کریم پڑھ کر دوسروں کو نہ
سکھاؤ گے تو یہ الزام ہو گا کہ ان کو آنکھیں ملی تھیں پھر انہوں نے اندھوں کو کیوں راستہ نہ
دکھلایا۔ تو آپ کا صرف یہ کام نہیں کہ جب قرآن شریف پڑھ کر جائیں تو اسے اپنے تک ہی
محدود رکھیں بلکہ آپ کا یہ بھی کام ہے کہ اپنے وطن واپس جا کر اپنی جماعتوں کو قرآن شریف
پڑھا ئیں ۔ جب میں کہتا ہوں کہ قرآن شریف پڑھا ئیں تو زیادہ منشاء میرا یہی ہوتا ہے کہ
دوسروں کو قرآن شریف سنائیں کیونکہ ہمارے ملک کے اکثر لوگ پڑھے ہوئے نہیں ۔
دوسرا فرض آپ کا یہ ہے کہ چونکہ آپ سارا قرآن شریف ان دنوں میں نہیں پڑھ سکیں
گے اور ساری صرف و نحو بھی نہیں پڑھ سکیں گے بلکہ اس کے موٹے موٹے مسائل بھی شاید اس
دفعہ ختم نہ کر سکیں گے اس لئے آپ آج ہی سے دل میں پکا عہد کریں کہ اگلے سال آ کر اپنی تعلیم
مکمل کرنے کی کوشش کریں گے ۔ آدھی تعلیم حاصل کرنے سے آپ کی ذمہ داری ایک نئی شکل
اختیار کر لیتی ہے ایک شخص جو کسی کے گھر میں کرائے پر رہتا ہے اگر وہ اُس مکان کو خراب کرتا

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۵۲
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
جاتا ۔ اور
ہے ، اُس کو ضائع کرتا ہے تو اُس کو محلے والے بھی اور مالک مکان بھی بُرا کہتے ہیں ۔ لیکن ایک
اور شخص جو ایک مکان کی دیواریں بنا کر چھوڑ دیتا ہے اور مکان کی تکمیل نہیں کرتا اس کی وفات
کے بعد اس کے محلے والے ہی اُسے بُرا نہیں کہتے اُس کی اولا د بھی اُسے بُرا کہتی ہے کہ ہمارے
باپ نے یونہی روپیہ ضائع کرا دیا۔ اگر وہ یہاں روپیہ نہ لگا تا تو کسی اور جگہ کام آ جاتا ۔
ہمسائے کہتے ہیں اس کی اینٹیں گرتی ہیں ، بے چارے راہ گیروں کے سروں پر لگتی ہیں ان کے سر
پھٹ جاتے ہیں یا لوگوں کو ٹھوکریں لگتی ہیں اگر مکان بنانا تھا تو مکمل بناتا نہیں تو نہ بناتا ۔اب
آپ لوگ بھی سوچیں کہ آپ لوگ سارا قرآن شریف ختم کر کے نہیں جا سکتے اس لئے آپ بھی
علم دین کے مکان کی دیواریں کھڑی کر کے جا رہے ہیں ، نہ چھت پڑے گی ، نہ دروازے لگیں
گے، نہ پلستر ہوگا پس آپ کو یہ وعدہ کر لینا چاہئے اور فیصلہ کر لینا چاہئے کہ اب ہم اپنی ساری
توجہ اس طرف لگا دیں گے اور اس سارے علم کو حاصل کر کے چھوڑیں گے اور آپ کو یہ فیصلہ کر
لینا چاہئے کہ اگلے سال پھر اِنْ شَاءَ اللہ آئیں گے اور اپنے علم کی تکمیل کریں گے یہاں تک کہ
سارا علم آ جائے ۔
دوسرے آپ میں سے جسے خدا تعالیٰ اگلے سال آنے کی پھر توفیق دے وہ دو تین اور کو
تحریک کر کے ضرور اپنے ساتھ لائے تا علم حاصل کر کے واپس اپنے وطنوں میں جا کر پڑھانے
والوں کی تعداد بڑھتی چلی جائے ۔ ہماری جماعت اب اتنی ہے کہ ہزار ہا بھی اس کے لئے کافی
نہیں ہو سکتے ۔ اب اسی نوے کا تو سوال ہی نہیں ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم ہزار ہا ایسے مبلغ
پیدا کریں جنہوں نے قرآن شریف پڑھا ہوا ہو، تا وہ اپنے اپنے وطن واپس جا کر لوگوں کو
قرآن شریف پڑھا ئیں ۔ یہی چیز تھی جس کی وجہ سے مجھے خواہش تھی کہ میں آپ لوگوں میں
آ کر تقریر کروں اور آپ کو آپ کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاؤں ۔
اب میں آپ لوگوں کو مختصر الفاظ میں کچھ ایسی باتیں بتاتا ہوں جو قرآن کریم کے سمجھنے کے
متعلق ہیں ۔ جب آپ قرآن شریف پڑھیں گے تو وہ باتیں جو اُستاد آپ کے کانوں میں
ڈالیں گے اگر آپ اُن کو یا د رکھیں گے تو آپ کی حیثیت آنحضرت ﷺ کے مقولہ کے مطابق
صرف ایسی ہوگی جیسے ایک زمین پر پانی پڑتا ہے اور وہ اُسے محفوظ رکھتی ہے دوسرے لوگ اس

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۵۳
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
سے آ کر پانی پیتے ہیں یا پانی لے جاتے ہیں یہ درمیانہ درجہ کے لوگ ہیں ۔ رسول کریم ہے
فرماتے ہیں علم کے لحاظ سے تین قسم کے لوگ ہوتے ہیں ایک تو وہ جن کی مثال اُس زمین کی سی
ہوتی ہے جو ڈھلوان ہوتی ہے اور سخت بھی جس پر پانی ٹھہرتا ہی نہیں ۔ ایک زمین ایسی ہوتی ہے
جو نشیب میں ہوتی ہے اُس پر پانی پڑتا ہے اور جمع ہو جاتا ہے لیکن پانی تہہ میں نہیں جاتا وہ زمین
پانی نہیں پیتی لیکن چار پائے آتے اور پیتے ہیں۔ تیسری مثال ایسی زمین کی ہے جو عمدہ قسم کی
ہوتی ہے جس میں روئیدگی اُگانے کی طاقت ہے اُس میں ڈھلوان نہیں کہ پانی بہہ جائے اور وہ
کنکر یلی نہیں کہ پانی جذب نہ کر سکے بلکہ جب آسمان سے بارش ہوتی ہے تو وہ اُس پانی کو
جذب کر لیتی ہے، پیتی ہے پھر سبزہ اُگاتی ہے ، پھل پھول اور اناج اُگاتی ہے دوسرے لوگ
آتے ہیں اور اُس سے فائدہ اُٹھاتے ہیں ، انسان اُس سے پھل کھاتا ہے اور اناج حاصل کرتا
ہے، جانور اُس سے چارہ حاصل کرتے ہیں وہ زمین آپ بھی پانی پیتی ہے اور دوسروں کو بھی
پلاتی ہے۔ سے
یہی تین حالتیں انسان کی ہیں ۔ ایک عالم ایسے ہوتے ہیں جو علم کو حاصل کرتے ہیں اور
حاصل کر کے لوگوں تک پہنچاتے ہیں اُن کی مثال اُس زمین کی ہے جو پانی پیتی ہے اور روئیدگی کی ہے جو پیتی
ا گاتی ہے آپ بھی فائدہ حاصل کرتی ہے اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔ ایک ایسے عالم اور بھی فائدہ حاصل کرتی ہے اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچاتی ہے۔
ہوتے ہیں جو علم حاصل کرتے ہیں اور اُسے اُسی شکل میں محفوظ رکھتے ہیں وہ عالم تو ہوتے ہیں جو علم اور اُسی شکل میں رکھتے ہیں وہ عالم تو
لیکن بے عمل ، خدا اور رسول کی باتیں تو لوگوں کو بتاتے ہیں لیکن خود ان پر عمل نہیں کرتے ۔ اُن کی
مثال ایسی نشیب زمین کی ہے جو پانی جمع کر لیتی ہے اُسے خود تو پیتی نہیں لیکن دوسروں کو پلا دیتی
ہے۔ تیسری قسم کے عالموں کی مثال ڈھلوان زمین کی ہے وہ علم حاصل کرتے ہیں لیکن اس کو یاد
نہیں رکھتے وہ نہ خود اس سے فائدہ اُٹھاتے ہیں اور نہ دوسروں کو فائدہ پہنچاتے ہیں جیسا کہ
ڈھلوان کنکریلی زمین سے پانی بہہ جاتا ہے اسی طرح ان پر سے علم گزر جاتا ہے لیکن اس سے
ان کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا ۔ پس اگر آپ لوگوں نے جو پڑھا ہے اُس کو بھلا دیا تو رسول کریم ہے
نے آپ لوگوں کی مثال یہ بتائی ہے کہ جیسے کنکر یلی ڈھلوان زمین جس نے نہ آپ پانی پیا اور نہ
دوسروں کو پلایا۔ اگر آپ نے قرآن شریف کی باتیں سنیں اور لوگوں کو جا کر سمجھا ئیں لیکن خود

انوار العلوم جلد ۱۸
اولد
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
اُن پر عمل نہ کیا تو آپ کی مثال اُس جوہڑ کی سی ہوگی جس میں پانی جمع ہو جاتا ہے لیکن وہ خوداس
میں سے پانی نہیں پیتا ہاں لوگوں کو پلا دیتا ہے۔ لیکن اگر آپ نے قرآن شریف کی باتیں سنیں
اور اُن پر عمل کیا اور دوسروں کو بھی قرآن شریف پڑھایا اور سمجھایا تو آپ کی مثال ایسی اچھی
زمین کی ہوگی جو خود پانی پیتی ہے اور دوسروں کو گھاس ، چارہ ، پھل اور پھول دیتی ہے اور
بنی نوع انسان اس سے فائدہ حاصل کرتے ہیں ۔ یہی وہ زمین ہے جس کے لئے زمیندار
خواہش کرتے ہیں اور جس کو حاصل کرنے کے لئے ہر ایک خواہش کرتا ہے۔ راجپوتانہ کے
علاقہ میں ہزار ہا میل کے میدان بیابان پڑے ہیں لیکن کوئی شخص ان کے لئے خوشی سے ایک
پیسہ دینے کی بھی خواہش نہیں رکھتا لیکن لائل پور اور سرگودھا کے علاقوں میں پچیس پچیس ہزار
روپے دے کر ایک مربع زمین خریدتے ہیں۔ نیلامی میں تو یہاں تک مول پڑتا ہے کہ ایک
دوست نے مجھے بتایا کہ لوگوں نے ایک جگہ پانچ ایکڑ زمین کی ایک لاکھ کئی ہزار بولی دی ، تو
اچھی زمین ہی قیمتی ہوتی ہے۔ پس اگر آپ قیمتی وجود بننا چاہتے ہیں تو آپ اس پڑھے ہوئے پر
عمل کریں اور جو کچھ یہاں سے سبق حاصل کر کے جائیں اُس کو خود بھی استعمال کریں اور اس
سے فائدہ اُٹھائیں اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچائیں ۔
میں ایک اور بات بیان کرتا ہوں جو رسول کریم ﷺ کی حدیث کی تردید نہیں کرتی بلکہ
تائید کرتی ہے اور وہ یہ ہے کہ رسول کریم ﷺ نے جو زمین کی مثال دی تھی اس سے ہمیں ایک سے اور سبق ملتا ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک زمین ایسی ہوتی ہے جو پانی جذب کرتی ہے اور پانی ہی اگلتی
ہے۔ ایک زمین ایسی ہوتی ہے جو پانی جذب کرتی ہے لیکن پانی نہیں نکالتی بلکہ اس کی بجائے
انگور ، انار ، آم ، گندم ، کپاس، گھاس ، چارہ وغیرہ نکالتی ہے ۔ اسی طرح اگر آپ لوگوں نے جو
کچھ یہاں پڑھا وہی واپس جا کر پڑھایا تو آپ کی مثال ایسی زمین کی ہوگی جو پانی پیتی ہے اور
پانی نکال دیتی ہے لیکن اگر آپ دوسری مثال کے مصداق بننا چاہتے ہیں تو آپ میں یہ قابلیت
پیدا ہونی چاہئے کہ آپ کو اُستاد جو باتیں بتلائیں اُن میں تغیر و تبدل کر کے ایک نئی صورت میں
دنیا کے سامنے پیش کریں ۔ اگر آپ کو صرف وہی نکتے یا د رہتے ہیں جو اُستاد نے بتائے ہیں تو
آپ ہرگز اس مثال کے مصداق نہیں ہو سکتے۔ لیکن اگر ان باتوں نے آپ کے دل میں ہیجان

·

آج 10 میں سے 10 باقی