قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید

انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 3

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۵۵
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
پیدا کر دیا ہے اور آپ کے جذبات میں بہیجان پیدا کر دیا ہے اور آپ میں غور کرنے کی عادت
پیدا ہوگئی ہے اور آپ کے اندر ایسا تقویٰ پیدا ہو گیا ہے جس سے آپ پر قرآن شریف کے
معارف کھل جاتے ہیں تو آپ کی مثال اُس زمین کی سی ہوگی جو پانی پیتی ہے اور اس کے نتیجے
میں پھل پھول نکالتی ہے ۔ پس آپ لوگ اس زمین کی طرح نہ ہوں جو پانی کے بدلے پانی
نکال دیتی ہے بلکہ اس زمین کی طرح ہوں جو پانی پی کر اس کے نتیجہ میں گھاس چارہ اور پھل اور
پھول پیش کرتی ہے۔ تو جب تک آپ میں یہ قابلیتیں پیدا نہ ہو جائیں کہ جو باتیں آپ مدرس
سے سنتے ہیں ان کو بدل نہ ڈالیں اور چارے کی شکل میں ، پھل پھول کی شکل میں اور غلے کی شکل
میں تبدیل کر کے پیش نہ کریں اُس وقت تک آپ پوری طرح اس حدیث کے مصداق نہیں ہو
سکتے ۔ جو انسان بھی علم ایسی صورت میں حاصل کرتا ہے کہ اپنے اُستاد کی بتائی ہوئی باتوں کو اُسی
شکل میں رہنے دیتا ہے وہ جہالت اور بے وقوفی کا مرتکب ہوتا ہے۔
ہمارے ملک میں لطیفہ مشہور ہے کہ کسی بادشاہ نے اپنے بیٹے کو کسی عالم کے پاس بٹھایا جسے
ہر قسم کے علوم ، علم نجوم اور علم ہیئت وغیرہ آتے تھے اور اُسے کہا کہ اس کو تمام علوم میں ماہر
کر دو ۔ جب وہ علوم سیکھ چکا تو بادشاہ نے کہا میں اس کا علم نجوم میں امتحان لیتا ہوں ۔ اُس نے
اپنی مٹھی میں انگوٹھی کا ایک نگینہ پکڑ لیا اور اپنے بیٹے سے پوچھا بتاؤ میرے ہاتھ میں کیا ہے؟ اُس
نے حساب لگا کر کہا کہ آپ کے ہاتھ میں چکی کا پاٹ ہے ۔ بادشاہ اُس کے اُستاد پر بڑا نا راض
ہوا اور کہا کہ تم نے میرے لڑکے کو کیا پڑھایا ہے؟ عالم نے کہا حضور میں نے جو پڑھایا ہے ٹھیک
ہے میں نے اُسے ایسا طریقہ بتایا تھا جس سے پتہ لگ جائے کہ آپ کے ہاتھ میں کوئی پتھر کی چیز
ہے سو اُس نے یہ بات معلوم کر لی مگر میں آپ کے لڑکے کے دماغ میں بیٹھ نہیں سکتا تھا کہ اسے
عقل بھی دیتا جاؤں ، آپ کے بیٹے کے دماغ میں اتنی عقل ہی نہیں کہ وہ معلوم کر سکے کہ مٹھی میں
چکی کے پاٹ کا پتھر نہیں آ سکتا مٹھی میں تو نگینہ ہی آئے گا ۔ پس یہ نہ ہو کہ آپ لوگ اس قسم کی
جہالت کے مرتکب ہوں اور جو علم یہاں سے لے کر جائیں اُسے اسی طرح لفظا لفظا دُہرانے لگ
جائیں اور یہ نہ دیکھیں کہ دوسرا کس صورت میں اعتراض کر رہا ہے اور ہم جواب کیا دے رہے
ہیں۔ وہ آپ کے مقابل پر ایک نیا اعتراض پیش کر رہا ہے لیکن آپ ہیں کہ اُستاد کی بات ہی

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۵۶
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
دہراتے چلے جاتے ہیں صرف میاں مٹھو کہنا جانتے ہیں اور کچھ بھی نہیں جانتے ۔
پس آپ میں یہ قابلیت پیدا ہونی چاہئے کہ آپ نے جو قرآن شریف کی باتیں سنی ہیں
ان کے لئے معنی استنباط کر کے دنیا کے سامنے پیش کر سکیں ۔ میرا خیال تھا کہ میں اس سلسلہ میں
بعض ہدایات دوں لیکن اب وقت نہیں رہا دوسرے گلے کی خرابی کی وجہ سے بھی میں زیادہ بول
نہیں سکتا لیکن میں نے اپنی بعض کتابوں میں قرآن شریف کی تفسیر کے اصول لکھے ہیں اُن کو
پڑھیں اور اُن پر غور کریں اور اُن کو سمجھنے کی کوشش کریں ۔
ایک گر میں آپ کو بتاتا ہوں کہ کبھی اور کبھی اور کبھی بھی اپنے دشمنوں کی بات کو مروڑنے کی
عادت نہ ڈالو۔ جو دشمن کی بات کو مروڑتے ہیں وہ دشمن کی بات کو نہیں مروڑ تے بلکہ وہ اپنی عقل
کو مروڑتے ہیں۔ میں نے بہت لوگوں کو دیکھا ہے کہ دشمن کی باتوں کو مضحکہ خیز بنا کر پیش کرتے
ہیں اور پھر اُن پر خود ہنستے ہیں اور دوسروں کو بھی ہنساتے ہیں بظاہر وہ اُس کا مذاق اُڑا رہے
ہوتے ہیں لیکن حقیقتاً وہ اُس کا مذاق نہیں اُڑا رہے ہوتے بلکہ اپنے خود ساختہ خیالات کا مذاق
اُڑا رہے ہوتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کا دماغ علم حاصل نہیں کر سکتا کیونکہ وہ دشمن کے اعتراضوں کو
مروڑتے ہیں اور اپنے مطلب کے مطابق پیش کرتے ہیں اور مصنوعی باتوں سے انسان کو پکڑنا
چاہتے ہیں اور اس پر بڑے خوش ہوتے ہیں ۔ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کے متعلق یہ لکھ لکھ کر بڑے خوش ہوتے تھے کہ مرزا غلام احمد تو مضمون ؟ نگار
ہے اور حکیم نورالدین ایک طبیب ہے ہاں یہ مان لیتا ہوں کہ مولوی محمد احسن صاحب امروہی
کچھ علمیت رکھتے ہیں اور پھر اس پر بڑے خوش ہوتے تھے کہ میں نے بڑا تیر مارا ہے لیکن اب
مرنے کے بعد اُن کو کون یا د کرتا ہے؟ مگر یہاں خدا تعالیٰ ہر گھر ، ہر گاؤں اور ہر ملک سے لوگوں
کو کھینچ کھینچ کر لا رہا ہے اور ان کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے غلاموں کے قدموں
میں ڈال رہا ہے۔ حضرت مسیح موعود کے دعوئی سے پہلے آپ کے پاس ایک شخص بیمار ہو کر آیا اور
حضرت مسیح موعود کے سلوک کو دیکھ کر یہیں رہ پڑا ۔ وہ ایسا بے وقوف تھا کہ مٹی کا تیل کھانے میں
ڈال کر کھا جاتا تھا اور کہتا تھا کہ چکنائی ہی کھانی ہے کوئی دوسرا تیل نہ کھایا یہ کھا لیا۔ اُس وقت
یہاں تار گھر نہیں ہوتا تھا تار دینے کے لئے آدمی بٹالے جاتے تھے یہ بھی تار دینے کے لئے

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۵۷
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
بٹالے جاتا ۔ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی روزانہ اسٹیشن پر جاتے تھے اور لوگوں کو قادیان
آنے سے روکتے تھے ممکن ہے شاذ و نا در بعض لوگوں کو ورغلا کر واپس بھیج دینے میں کامیاب ہو
جاتے ہوں گے ۔ وہ لوگوں سے کہتے تھے کہ میں یہاں کا رہنے والا ہوں مرزا صاحب کو خوب
جانتا ہوں آپ وہاں نہ جائیں ۔ ایک دن مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو اسٹیشن پر کوئی بھی
آدمی نہ ملا مذکورہ بالا شخص کو جس کا نام پیرا تھا اور جو تار دینے بٹالہ گیا تھا اُنہوں نے دیکھ لیا اور
اُس کو تبلیغ کرنے کا ارادہ کیا۔ چنانچہ اسے جا کر کہا تجھ پر کیا مار پڑی ہے کہ تو مرزا صاحب کے
قابو آ گیا ہے تو نے آخر وہاں کیا دیکھا ہے؟ اُس نے یہ واقعہ خود آ کر قادیان سنایا اور بتایا کہ
پہلے میں حیران ہوا کہ کیا کہوں مجھے آتا تو کچھ ہے نہیں اور حقیقتاً وہ تھا بھی جاہل اور احمدیت سے
بالکل نا واقف چونکہ اُس کے رشتہ داروں نے اُسے چھوڑ دیا تھا اور بیماری میں اُس کا علاج نہیں
کرایا تھا اس لئے وہ اُن کو چھوڑ کر قادیان میں ہی رہ گیا تھا حضرت مسیح موعود نے اُس کا علاج
کیا اس لئے وہ حضرت مسیح موعود کے حُسنِ سلوک کو دیکھ کر یہیں رہ پڑا مگر با وجود جاہل ہونے کے
اُس کی فطرت نے اُسے جواب سمجھا دیا۔ چنانچہ اس کے اپنے بیان کے مطابق مولوی صاحب کو
یہ جواب دیا کہ مولوی صاحب ! میں تو ان پڑھ ہوں اور مجھے کچھ نہیں آتا مگر ایک بات میں دیکھتا
ہوں وہ یہ کہ مرزا صاحب اپنے گھر سے نہیں نکلتے ، لوگ اطلاع کرواتے ہیں ، بعض اوقات کسی
مجبوری کی وجہ سے مرزا صاحب دیر تک باہر نہیں آتے اور کہلا بھیجتے ہیں کہ طبیعت اچھی نہیں اس
وقت نہیں آ سکتے اور گو ملنے والے بڑے بڑے آدمی ہوتے ہیں لیکن چپ کر کے دروازے کے
آگے بیٹھے رہتے ہیں اور اگر مصافحہ ہو جاتا ہے تو بڑے خوش ہوتے ہیں اور سمجھتے ہیں بڑا کام ہو
گیا ۔ مگر مولوی صاحب ! میں اکثر بٹالہ آتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ آپ ہمیشہ اسٹیشن پر آتے ہیں
اور لوگوں کو ورغلاتے ہیں لیکن پھر بھی لوگ آپ کی نہیں مانتے اور مرزا صاحب کی طرف چلے
جاتے ہیں اور پھر کہا کہ مولوی صاحب ! آپ کی تو جوتیاں بھی اس کام میں گھس گئی ہوگی مگر سنتا
کوئی نہیں آخر کچھ تو مرزا صاحب میں بات ہوگی جو ایسا ہو رہا ہے۔ تو یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے
جس پر نازل ہوتا ہے ۔
بعض اوقات لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر اعتراض ہوتا دیکھ کر اُس کو اُلٹنے

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۵۸
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
لگ جاتے ہیں یا بعض اوقات غصے میں آ جاتے ہیں یہ طریقہ صحیح نہیں ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام سے جب بھی کوئی آدمی آ کر کوئی سوال کرتا تو آپ اُس کا صحیح جواب دیتے
اور کوئی ایچ پیچ نہ کرتے خواہ دشمنوں کو اس سے ہنسی کا موقع مل جاتا ۔ میرے پاس بھی ایک دفعہ
دو مولوی دیو بند کے آئے۔ اُن کو پتہ تھا کہ میں کسی مدرسہ میں نہیں پڑھا ہوا۔ میں اُس وقت
لاہور میں دوستوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا ۔ ان میں سے ایک آدمی نے آتے ہی سوال کیا آپ
نے کیا پڑھا ہوا ہے؟ میں نے کہا میں نے آپ کی تعریف علم کے مطا مطابق کچھ نہیں پڑھا۔ وہ کہنے
لگے آخر کسی مدرسے میں کچھ تو پڑھا ہوگا۔ میں نے کہا میں نے کسی مدرسے میں کچھ نہیں پڑھا۔ تو
وہ کہنے لگے آپ نے کسی عربی کے مدرسے میں علوم اسلامی حاصل نہیں کئے؟ میں نے کہا نہیں
بالکل نہیں ۔ وہ کہنے لگے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ علوم اسلامی سے کورے ہیں میں نے مسکرا
کر کہا بالکل نہیں ۔ اُس وقت اُس کے ساتھ جو دوسرا مولوی آیا تھا وہ بھی پہلے تو اعتراض میں
شریک تھا لیکن اُس نے جب میرے چہرے پر نظر ڈالی تو مجھے مسکرا تا دیکھ کر چپ نہ رہ سکا اور
اپنے ساتھی سے کہنے لگا۔ ان کا مطلب اس سے کچھ اور ہے۔ اُس کے ساتھی نے کہا اور کیا
مطلب ہو سکتا ہے واضح بات ہے۔ اس پر دوسرے مولوی نے مجھ سے پوچھا کہ آپ آخر اسلام
کے مبلغ ہیں آپ کو اسلام کی کچھ تو واقفیت ہوگی ۔ میں نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے جس مکتبہ سے علم حاصل کیا تھا اُسی سے میں نے کیا ہے اور وہی کتاب میں نے پڑھی ہے۔
میں دیو بند میں نہیں پڑھا مگر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مدرسہ میں پڑھا ہوں ۔
بے شک میں آپ کے علم کے لحاظ سے بڑا جاہل ہوں جس طرح آپ جاہل ہیں میرے علم
کے لحاظ سے ۔ میرے اس جواب سے اُن پر ایسی اوس پڑی کہ پھر نہیں بول سکے ۔ تو جب
کوئی آپ پر اعتراض کرے یا کوئی سوال پوچھے تو اس کا صحیح جواب دینا چاہئے اُس کو موڑ نا
توڑ نا نہیں چاہئے ۔
ہماری جماعت کے بعض دوست بعض اوقات دشمن کو شرمندہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہ
غلط طریقہ ہے ایسا نہیں کرنا چاہئے ۔ میں سمجھتا ہوں کہ جو علم میں نے سیکھا ہے اس کا معتد بہ حصہ
مجھے اسی طرح آیا ہے کہ جب کبھی بھی کوئی دشمن قرآن شریف پر کوئی اعتراض کرتا ہے میں اس

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۵۹
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
کے آگے اعتراض کو اور زیادہ مضبوط کرتا ہوں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ شاید وہ اس کو بیان نہ کر سکا ہو س
کیونکہ بعض اوقات کچھ باتیں بیان کرتے ہوئے نظر انداز ہو جایا کرتی ہیں اس لئے شاید کچھ
حصہ نظر انداز ہو گیا ہو تو میں اعتراض کو مضبوط کر کے پھر اس پر غور کرتا ہوں اور جب خدا تعالیٰ
مجھے اس کا جواب سمجھاتا ہے تو وہ مکمل جواب ہوتا ہے۔ اور جب میں کسی اعتراض کا جواب دیتا
ہوں تو وہ اُس کی تسلی سے بھی زیادہ ہوتا ہے اور اُس میں اُس کے اعتراض سے بھی زیادہ مواد
موجود ہوتا ہے۔ لیکن اگر ہم نہیں اور تمسخر میں اُس کے اعتراض کو اُڑانے کی کوشش کریں تو
ظاہر ہے کہ ہمارا جواب دشمن کے اعتراض کے بعض پہلوؤں پر روشنی نہیں ڈالے گا اور یقیناً خود
کمزور ہوگا اور ساری حقیقت پر مشتمل نہیں ہوگا اس وجہ سے اعتراض کرنے والے کے دل میں
بھی شکوک باقی رہیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ قرآن شریف پر جتنے اعتراضات میں نے اپنے
ذہن میں کئے ہیں شاید اتنے اعتراضات سارے مخالفِ اسلام مصنفین نے بھی نہ کئے ہونگے ۔
چونکہ میں نے قرآن شریف کے مضامین کو حل کرنے کیلئے بے دردی سے اعتراضات کئے اس
لئے اس کی حقیقت بھی مجھ پر زیادہ کھلی اور جیسے ڈاکٹر جب پیٹ کی کسی بیماری کی وجہ سے اپنے
بچہ کا آپریشن کرتا ہے اور اُس کا پیٹ پھاڑ دیتا ہے تو وہ اُس کا دشمن نہیں کہلا تا کیونکہ وہ خدمت کر
رہا ہوتا ہے اور خارجی مواد کو نکال کر صحت کو درست کر دیتا ہے ۔ اسی طرح جب کبھی کوئی شخص
قرآن شریف پر کوئی اعتراض اس لئے کرتا ہے کہ ہے تو یہ خدا تعالیٰ کی کتاب غلطی اس میں۔
نہ
نکلے گی میری عقل میں نکلے گی میں تو اس کے پوشیدہ معارف سمجھنا چاہتا ہوں ، میں اِس میں جتنا
بھی گہرا جاؤں گا اتنی ہی اچھی چیز ملے گی اور میں مایوس واپس نہیں آؤں گا تو وہ ضرور کامیاب
ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ جب آپ قرآن شریف پر اعتراض کریں تو اللہ تعالیٰ پر
تو کل ہو اور یہ خیال ہو کہ یہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور ساتھ ہی یہ دعا بھی مانگیں کہ یا اللہ ! یہ
اعتراض ہمارے لئے ٹھوکر کا موجب نہ ہو جائے ۔ اس کے ماتحت جب کبھی بھی میں نے غور کیا
تو اللہ تعالیٰ نے مجھے نئی باتیں سمجھا ئیں ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ قرآن کریم خدا تعالیٰ کا کلام
ہے اور علم غیب پر مشتمل ہے ۔ پس اعتراض کے وقت آپ کو ڈرنا نہیں چاہئے کہ قرآن شریف
پر اعتراض ہوگا تو کیا بنے گا۔ اگر آپ ڈریں گے تو یہ ایسی ہی جہالت ہوگی جیسی بچے بعض دفعہ

انوار العلوم جلد ۱۸
کر بیٹھتے ہیں ۔
١٦٠
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
مجھے بھی اپنے بچپن کی ایک جہالت یاد ہے ۔ جب میں چھوٹا بچہ تھا تو جب حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام کی مجلس میں بعض دشمن آتے اور آپ پر اعتراض کرتے تو چونکہ حضرت مسیح موعود
علیہ الصلوۃ والسلام نہایت سادگی سے بات کرتے تھے بعض دفعہ مجھے یہ وہم ہوتا تھا شاید آپ
اُس شخص کی چالا کی کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے مگر جب دشمن مخالفت میں بڑھتا جا تا تو یوں معلوم
ہوتا تھا کہ کسی آسمانی طاقت نے آپ پر قبضہ کر لیا ہے اور آپ اس شان سے جواب دیتے کہ
مجلس پر سناٹا چھا جاتا تھا۔ ایسی ہی بے وقوفی ان لوگوں کی ہے جو اس وقت کہ جب کوئی شخص
قرآن شریف پر اعتراض کرے تو کہتے ہیں چپ ہو جاؤ ورنہ تمہارا ایمان ضائع ہو جائے گا
حالانکہ یہ فضول بات ہے۔ چاہئے تو یہ کہ قرآن شریف پر جو اعتراض ہوں ان کے جوابات
ایسے دیئے جاویں کہ دشمن بھی ان کی صداقت کو مان جائے نہ یہ کہ اعتراض کرنے والے کو
اعتراض کرنے سے منع کر دیا جائے اور شکوک کو اُس کے دل میں ہی رہنے دیا جائے ۔
مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی ایک بات خوب یاد ہے میں نے کئی دفعہ اپنے
کانوں سے وہ بات آپ کے منہ سے سنی ہے ۔ آپ فرمایا کرتے کہ اگر دنیا میں سارے ابو بکر
جیسے لوگ ہوتے تو اتنے بڑے قرآن شریف کی ضرورت نہیں تھی ۔ صرف بسم الله کی
”ب“ کافی تھی ۔ قرآن کریم کا اتنا پُر معارف کلام جو نازل ہوا ہے یہ ابوجہل کی وجہ سے ہے۔
اگر ابوجہل جیسے انسان نہ ہوتے تو اتنے مفصل قرآن شریف کی ضرورت نہ تھی ۔ غرض
قرآن کریم تو خدا تعالیٰ کا کلام ہے اس پر جتنے اعتراضات ہوں گے اتنی ہی اس کلام کی خوبیاں
ظاہر ہوں گی ۔ پس یہ ڈر کہ اعتراض مضبوط ہوگا تو اس کا جواب کس طرح دیا جائے گا ایک
شیطانی وسوسہ ہے ۔ کیا خدا کے کلام نے ہمارے ایمان کی حفاظت کرنی ہے یا ہم نے خدا کے
کلام کی حفاظت کرنی ہے؟ وہ کلام جس کو اپنے بچاؤ کے لئے انسان کی ضرورت ہے وہ جھوٹا کلام
ہے اور چھوڑ دینے کے لائق ، ہمارے کام کا نہیں ۔ ہمارے کام کا وہی قرآن شریف ہے جس کی
حفاظت کیلئے کسی انسان کی ضرورت نہ ہو بلکہ اس کا محافظ خدا ہوا اور اس پر جو اعتراض ہو وہ خود
اُس کو دور کرے اور اپنی عظمت آپ ظاہر کرے ہما را قرآن کریم ایسا ہی ہے۔ ہاں ہمیں یہ
دو

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۶۱
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
ضرور چاہئے کہ نہ اعتراض کو اس کی حقیقت سے چھوٹا کریں اور نہ ہی حقیقت سے باہر لے جا کر
بڑا بنا دیں بلکہ ہمیں چاہئے کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے جو موازنہ کی طاقت دی ہے اس سے کام
لیں ۔ اگر موازنہ میں غلطی کروگے اور اعتراض کو اُس کی عقلی حدود سے بڑھا دو گے تو ضرور
تمہارے دل پر زنگ لگ جائے گا اور اگر اعتراض کو بلا وجہ کم کر دو گے تو تمہارے دماغ کو زنگ
لگ جائے گا ۔ اور اگر بے دلیل اعتراض بناؤ گے تو تمہاری روحانیت کو زنگ لگ جائے گا۔
درمیان میں جو پُل صراط کا راستہ ہے اُس پر چل کر ہی تم کامیابی کا منہ دیکھ سکتے ہو اور
قرآنی علوم کو حاصل کر سکتے ہو ۔ آپ کو چاہئے کہ اس نکتہ کو یا درکھیں اور اس پر عمل کر کے
قرآن کریم کی تفسیر سیکھیں اور اس کے علوم حاصل کریں اور اس علم کو بڑھائیں ۔ اگر آپ وہی
باتیں بیان کریں گے جو آپ نے اپنے استاد سے سنی ہیں تو آپ کی مثال اُس زمین کی سی ہوگی
جو پانی پی کر پانی اُگل دیتی ہے۔ لیکن اگر آپ اُن باتوں کو جو آپ نے اپنے اُستاد سے سنی ہیں
ضرورت کے مطابق ایک نئی شکل دینے میں کامیاب ہوں گے تو آپ کی مثال اُس زمین کی سی
ہو گی جو پانی پیتی ہے اور اس کے بعد سبزیاں نکالتی ہے۔
پس میں اس نصیحت کے ساتھ اپنی تقریر کو ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ
پر بھی اور دوسرے لوگ جو یہاں بیٹھے ہیں اُن پر بھی اپنے فضل نازل کرے قرآن شریف کو سمجھنے
اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ اور یہ بھی توفیق عطا فرمائے کہ آپ اس کو سمجھ کر ہر اس کو کو
نئے اعتراض کے وقت ایک نئے علم کو دنیا کے سامنے پیش کر سکیں ۔ نادان کہتے ہیں کہ کسی نئی بات
کی کیا ضرورت ہے اگر اس کی ضرورت تھی تو کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس کا علم
نہیں تھا کیا وہ اسے بیان نہیں کر سکتے تھے؟ نادان نہیں جانتے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم
خدا کے کلام کا پانی لے کر آئے اور جس طرح زمین پانی پیتی ہے اور سبزیاں بنا کر اُسے اُگل
دیتی ہے اسی طرح خدا تعالیٰ کے کلام کے مفہوم کو نیک انسان ہمیشہ وقت کی ضرورت کے مطابق
ایک نئی شکل میں پیش کرتے رہیں گے ہاں اس تعلیم کو کوئی شخص بدل نہیں سکتا۔ جس طرح پانی
زمین میں جذب ہوتا ہے اور جذب ہو کر زمین میں سے سبزیاں نکالتا ہے اور اس سے پانی ہی کی
عظمت ثابت ہوتی ہے اسی طرح قرآن کریم کے محل الفاظ کا انسانی دماغ میں داخل ہو کر اس

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۶۲
قرآن کریم پڑھنے پڑھانے کے متعلق تاکید
میں نئے علوم کا پیدا ہونا قرآن کریم ہی کی عظمت کو ظاہر کرتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ
لوگوں کو پڑھنے اور پڑھانے کی توفیق عطا فرماوے اور جماعت کے دوسرے دوستوں کو بھی
توفیق عطا فرمادے کہ وہ قرآن شریف کے علوم حاصل کریں ۔ اور ہماری جماعت میں
قرآن شریف کو اس طرح قائم کر دیں کہ اس کی جڑوں کو کوئی اُکھیڑ نہ سکے اور ہمارے بعد
ہماری اولادوں کو بھی توفیق عطا فرمادے کہ قرآنی علوم حاصل کریں اور دنیا میں پھیلائیں اور
اس سلسلہ کو اس قد روسیع کرتے چلے جائیں جس طرح پرانے زمانے میں فقیہہ بیٹھتے تھے۔ جیسے
حضرت امام مالک کے تو پانچ پانچ ہزار آدمی درس میں موجود ہوتے تھے اسی طرح ہماری
جماعت میں خدا تعالیٰ قرآن آن شریف شریف پڑھنے پڑھنے اور اور پڑھانے پڑھا۔ والوں کے دلوں میں یہ جذبہ پیدا پیدا کر
دے کہ معلمین قرآن کا پڑھانا اور متعلمین کا پڑھانا اور معلمین درسوں میں جانا ایک مصیبت اور اور چٹی نہ سمجھیں بلکہ
پروانوں کی طرح وہاں جمع ہوں ۔ اور اسی طرح ہوتا چلا جائے یہاں تک کہ ہم اور ہماری
اولا دیں اور اُن کی اولادوں کی اولادیں ایک زمانہ دراز تک خدا تعالیٰ کی حکومت کے ماتحت
اُس کے کلام کو سیکھتے اور سکھاتے ہوئے اس طرح ہنستے ہوئے اور خوشی کے ساتھ اُچھلتے ہوئے
چلتے چلے جائیں گویا ہماری زندگی کی لذت اسی میں محصور ہے ۔
ا الحديد: ۱۷
لوقا باب ۱۵ آیت ۱۱ تا ۳۲
بخارى كتاب العلم باب فضل من علم وعلم
( الفضل ۳ تا ۶ راکتو بر ۱۹۴۵ء )

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۶۳
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی
عادت ڈالیں
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد صرت میں
خلیفة المسیح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی