نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
انوارالعلوم (جلد 18)
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۶۵
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
( تقریر فرموده ۱۰ اکتوبر ۱۹۴۵ ء بعد نماز مغرب بمقام قادیان )
میں نے اپنے خطبات میں جماعت کو کئی دفعہ توجہ دلائی ہے کہ کام وہی با برکت اور نتیجہ خیز
ہوتا ہے جس میں استقلال اور دوام کا رنگ پایا جائے ۔ یوں تو ادنیٰ سے ادنی اور ذلیل سے
ذلیل انسان بھی کبھی نہ کبھی کوئی نیکی کر لیتا ہے لیکن اُس کا دو دن کے لئے نیکی پر کار بند ہونا اس
بات کی علامت نہیں سمجھی جاسکتی کہ وہ فی الحقیقت نیک انسان ہے۔ اسی طرح اگر کوئی شخص کچھ
عرصہ با قاعدہ نمازیں ادا کرتا ہے، باقاعدہ چندہ دیتا ہے، دین کے لئے قربانی بھی کرتا ہے لیکن
کچھ عرصہ کے بعد ان سب باتوں کو چھوڑ دیتا ہے تو کوئی عقلمند انسان ایسا نہیں جو ایسے شخص کو کامل
طور پر ایماندار یا متقی سمجھ سکے۔ ہمارے ملک کی مساجد میں سے کچھ مساجد ایسی بھی ہیں جو کنچنیوں
کی بنوائی ہوئی ہیں یا بعض ایسے لوگوں کی بنوائی ہوئی ہیں جن کی ساری عمر ظلم و تعدی اور دوسری
بدعات میں گزری لیکن جب وہ مرنے کے قریب پہنچے تو کوئی مسجد یا کنواں یا مدرسہ یا لائبریری
بنوا دی اور اس کے بنوانے کے بعد اُنہوں نے یہ سمجھ لیا کہ ہم نے اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا کام کر دیا
ہے اور مسجد یا کنواں یا مدرسہ یا لائبریری بنوا کر اللہ تعالیٰ پر اتنا بڑا احسان کر دیا ہے کہ اب اللہ تعالیٰ
کا کوئی حق نہیں کہ آخرت میں اُن سے اُن کے اعمال کے متعلق باز پرس کرے ۔ گویا اصل مالک
وہ ہیں اور اللہ تعالیٰ اُن کا محتاج ہے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں یہود کی اسی حالت کا ذکر کرتے
ہوئے فرمایا ہے کہ یہ ایسے جاہل اور بے وقوف ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے متعلق کہتے ہیں کہ اصل مالدار تو
ہم ہیں اور اللہ تعالیٰ نَعُوذُ بِاللهِ فقیر اور محتاج ہے جو اپنے دین کی اشاعت کیلئے ہم سے پیسے مانگتا
ہے ، یہ سب باتیں وہ تمسخر سے کہتے تھے حالانکہ جتنا لمبا سلسلہ انبیاء کا بنی اسرائیل میں گزرا ہے
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۶۶
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
اور کسی قوم میں نہیں گزرا لیکن پھر بھی اُن کی ذہنیت میں تبدیلی پیدا نہ ہوئی ۔ وہ کبھی حضرت موسیٰ
علیہ السلام سے کہہ دیتے تھے کہ فَاذْهَبْ اَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِنَا إِنَّا هُهُنَا قَاعِدُونَ لَے کہ
اے موسیٰ ! تو اور تیرا رب دونوں جاؤ اور لڑتے پھر وہم تو یہیں بیٹھے ہیں ۔ اگر یہ کام ہم نے ہی
کرنا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ کا نام درمیان میں کیوں لاتے ہو۔ قربانیاں ہم کریں، آدمی ہمارے
مارے جائیں اور فتح اللہ تعالیٰ کے نام لگے ۔ یہ ذہنیت شیطان ہر زمانہ میں لوگوں کے اندر پیدا
کرتا رہتا ہے اور اُن کے دلوں میں وساوس اور شبہات پیدا کر کے اُنہیں اللہ تعالیٰ کی راہ سے
برگشتہ کرنا چاہتا ہے۔ چونکہ اللہ تعالیٰ کے کاموں میں ایک پردہ اور اخفاء کا رنگ ہوتا ہے اس
لئے ظاہر بین نگاہوں کو انسانوں کے ہاتھ تو کام کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کی نصرت
اور مدد کے سامان اُن کی نگاہوں سے پوشیدہ رہتے ہیں ۔ یہ کبھی نہیں ہوا کہ آسمان پھٹے اور اُس
میں سے دنیا والوں کو جبرائیل کا منہ نظر آنے لگے اور جبرائیل با واز بلند یہ کہہ رہا ہو کہ اے لوگو !
آدم اللہ تعالیٰ کا نبی ہے اور تمہاری طرف اُس کا پیغام لے کر آیا ہے اس کی تکذیب اور انکار نہ
کرنا ۔ اور ایسا بھی آج تک کبھی نہیں ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے مثلاً خانہ کعبہ بنانے کا ارادہ کیا ہو اور
شام کے وقت میکائل آسمان سے سر نکال کر دنیا والوں کو آواز دے کہ اپنے اپنے سر بچالو اور
کمروں کے اندر بیٹھ جاؤ کیونکہ اللہ تعالیٰ آسمان سے خانہ کعبہ کے بنانے کے لئے روپوں کی
تھیلیوں کی بارش کرنے لگا ہے۔ نہ حضرت آدم کے زمانے میں ایسا ہوا، نہ حضرت نوح کے
زمانہ میں ایسا ہوا، نہ حضرت کرشن اور رام چندڑ کے زمانہ میں ایسا ہوا، نہ حضرت موسیٰ کے
زمانہ میں ایسا ہوا، نہ حضرت عیسی کے زمانہ میں ایسا ہوا اور نہ ہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے زمانہ میں ایسا ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے دین کی اشاعت اور دین کے کاموں کو سرانجام دینے کے
لئے آسمان سے روپوں کی بارش کی ہو یا آسمان سے مؤمنوں کے لئے بیجوں کی بارش کی ہو اور
وہ خود بخود رات کو اگ کر صبح تک بڑے بڑے درخت بن گئے ہوں ۔ یا اللہ تعالیٰ کے کسی نبی کو
اشتہار چھپوانے کی ضرورت پیش آئی ہو تو اللہ تعالیٰ نے آسمان سے چھپے ہوئے اشتہار اُس کی
ضرورت کے مطابق پھینک دیئے ہوں ۔ یا لڑائی کا موقع ہو اور گھوڑوں اور نیزوں کی ضرورت
ہو تو اللہ تعالیٰ نے آسمان سے گھوڑوں اور نیزوں کی بارش کی ہو، نہ کبھی آج تک ایسا ہوا اور نہ
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۶۷
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
روپے
آئندہ ایسا ہو گا بلکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے ذریعہ ہی یہ سارے سامان مہیا کیا کرتا ہے لیکن
بنی اسرائیل کی ذہنیت یہ تھی کہ ہم خدا تعالیٰ کا کام کیوں کریں اللہ تعالیٰ خود کرے ۔ چنانچہ با وجود
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو مان لینے کے شروع سے لے کر آخر تک مختلف رنگوں میں وہ
حجت بازی کرتے رہے۔ گو الفاظ تبدیل کر لیتے تھے کبھی کہہ دیتے تھے کہ جا تو اور تیرا رب جا
کر لڑ وفتح ہو جائے تو ہمیں آکر بتا دینا ہم آجائیں گے، کبھی کہہ دیتے کہ خدا تعالیٰ تمہیں رو۔
نہیں دیتا کہ ہم سے مانگتے ہو، کیا خدا تعالیٰ فقیر ہے کہ ہم اُس کے کاموں کو سرانجام دینے کے
لئے اپنا مال خرچ کریں؟ اور یہ بات صرف بنی اسرائیل تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ آج مسلمان
کہلوانے والوں اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں اپنے آپ کو شامل کرنے والوں
کا بھی یہی حال ہے۔ اگر اسلام کی اشاعت کا سوال ہو تو کہتے ہیں کہ جس نے اسلام بھیجا ہے
وہی اس کو برتر اور غالب کرنے کے سامان پیدا کرے گا ہمارے ہاتھوں کچھ نہیں بنے گا۔ اگر
اسلام کے لئے مال کی ضرورت ہو تو کہتے ہیں کہ ہمیں تو خود پیٹ بھر کر روٹی نصیب نہیں ہوتی ہم
چندہ کہاں سے دیں ، اگر غریبوں کی غربت دور کرنے کا سوال ہو تو کہتے ہیں کہ جس نے ان کو
پیدا کیا ہے وہ خود غربت دور کرنے کے سامان کرے ہم کیوں کریں۔ لیکن جب مرنے لگتے ہیں
تو کوئی مسجد یا کنواں یا مہمان خانہ یا امام باڑہ بنوا دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے اللہ تعالیٰ پر
اتنا بڑا احسان کیا ہے کہ نَعُوذُ بِاللهِ الله تعالیٰ کی آنکھیں اب ہمیشہ کے لئے ہمارے سامنے پیچی
رہیں گی اور وہ قیامت کے دن ہم سے محاسبہ نہیں کر سکے گا۔
حضرت خلیفہ اول کی ایک بہن غیر احمدی تھیں وہ آپ سے ملنے کے لئے ایک دفعہ قادیان
آئیں ، آپ نے اُن کو تبلیغ کی اور بعض باتیں سکھائیں کہ جا کر اپنے پیر صاحب سے
پوچھنا ۔ کچھ عرصہ کے بعد وہ دوبارہ قادیان آئیں تو حضرت خلیفہ اول سے کہنے لگیں کہ ہمارے
پیر صاحب کہتے ہیں کہ ہم جانیں اور ہمارا کام ہم قیامت کے دن تمہارے ذمہ دار ہوں گے اور
تمہارا ہاتھ پکڑ کر تمہیں جنت میں چھوڑ آئیں گے ۔ ہم قیامت کے دن تمہارے وکیل ہوں گے
اور وکیل خود بحث کیا کرتا ہے۔ آپ نے فرمایا بے شک وکیل ہی بحث کیا کرتا ہے لیکن اگر بحث
میں وکیل سے کوئی بات پوچھی جائے اور وکیل کے پاس وجہ معقول ہو تو وہ جواب دے سکتا ہے
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۶۸
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
دو
لیکن اگر اُس کے پاس وجہ معقول نہ ہو تو وہ کیا جواب دے گا ؟ یا اگر جواب دیتا ہے اور وہ غلط
نکلتا ہے تو وکیل کا کیا نقصان ہو گا نقصان تو موکل کا ہی ہوگا ۔ یہ باتیں آپ کی بہن نے جا کر
پیر صاحب کے سامنے بیان کیں ۔ وہ کہنے لگے کہ یہ تیرے ذہن کی باتیں نہیں بلکہ تجھے یہ باتیں
نورالدین نے سکھائی ہیں ۔ پھر کہنے لگے کہ تم فکر نہ کرو جب قیامت کے دن اللہ تعالیٰ تم سے
پوچھے گا تو ہم کہیں گے کہ اس کے ذمہ دار ہم ہیں اس کا حساب ہم سے لیا جائے پھر تسیں دگڑ
دگڑ کر دے ہوئے جنت وچ چلے جاناں ، یعنی پھر تم ڈگڑ ڈگڑ کرتے ہوئے جنت میں چلے جانا۔
انہوں نے کہا پیر صاحب ! سوال تو آپ کا ہے کہ آپ جنت میں کیسے داخل ہونگے ؟ پیر صاحب
نے جواب دیا ہمارا کیا ہے جب آپ لوگ جنت میں چلے جائیں گے تو اللہ تعالیٰ ہم سے کہے گا
کہ ان کو تم نے جنت میں بھیج دیا ہے اب تم بولو۔ تو ہم کہیں گے کہ ہمارے ساتھ یہ کیا مذاق ہو رہا
ہے کیا ہمارے نانا امام حسین کی قربانی کافی نہ تھی کہ آج ہمیں اعمال بجالانے کے لئے دق کیا
جاتا ہے؟ اس پر ہمیں اللہ تعالیٰ بغیر حساب لئے جنت میں داخل کر دیگا۔
میں سمجھتا ہوں یہ خیالات لوگوں میں اسی لئے پیدا ہوتے ہیں کہ وہ یہ نہیں جانتے کہ نجات
ہمارے اپنے اعمال سے وابستہ ہے یہی وجہ ہے کہ اگر وہ کوئی نیکی کا کام کرتے بھی ہیں تو وہ
اللہ تعالیٰ کے ذمہ ایک احسان سمجھتے ہیں اور یہی ذہنیت ہے جو نیکیوں پر استقلال اور دوام کی
عادت پیدا نہیں ہونے دیتی ۔ لوگ چھوٹی سے چھوٹی نیکی کر کے بھی یہ سمجھ لیتے ہیں کہ ہم نے اللہ
تعالیٰ پر بڑا احسان کر دیا ہے اور احسان خواہ چھوٹا ہو یا بڑا، تھوڑا ہو یا زیادہ برابر ہوتا ہے۔ گویا
وہ اللہ تعالیٰ کو رشوت دیتے ہیں ۔ جس طرح کسی شخص کے پاس ٹکٹ نہ ہو اور وہ ریل گاڑی
میں سفر کر رہا ہوا اور ٹکٹ چیک کرنے والا آ جائے تو وہ بجائے پورا کرایہ ادا کرنے کے کچھ رشوت
دے کر ٹکٹ چیکر کو خاموش کرادے۔ یہی حال ان لوگوں کا ہے وہ اس ایک نیکی کے ذریعہ اللہ تعالیٰ
کی آنکھیں نیچی کرنا چاہتے ہیں اور یہ نہیں سمجھتے کہ اگر ہم ساری عمر بھی نیکیاں کرتے چلے جائیں
تو بھی ہماری ذمہ داری ادا نہیں ہوتی ۔ وہ لوگ جو کچھ دیر کام کرنے کے بعد کچھ عرصہ قربانی
کرنے کے بعد تھک کر بیٹھ جاتے ہیں اور اُن کے اندر سُستی اور غفلت پیدا ہو جاتی ہے اور اس
امر کی ضرورت ہوتی ہے کہ اُن کو پھر بیدار کیا جائے اور اُن کو ذمہ داریوں کا احساس دلایا جائے
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۶۹
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
ایسے لوگوں کو اپنے انجام کی فکر کرنی چاہئے ۔ کیونکہ اگر ایک شخص ساری عمر بھی کھانا کھاتا ہے لیکن
صرف دس دن کھانا نہ کھائے تو وہ یا تو مر جائے گا یا مرنے کے قریب پہنچ جائے گا۔ اگر ایک شخص
ہزار سال میں نو سو ننانوے سال اور تین سو پچاس دن تک کھانا کھاتا رہے لیکن صرف دس پندرہ
دن نہ کھائے تو اُس کا پچھلا کھایا ہوا آئندہ نہ کھانے والے دنوں میں کام نہیں آئے گا ۔ یہی
حال انسان کی روحانی زندگی کا ہے اگر اس کو روحانی غذا نہ ملے تو ایسے شخص کی زندگی خطرہ میں پڑ
جاتی ہے اور وہ یا تو مر جاتا ہے یا مرنے کے قریب پہنچ جاتا ہے لیکن اگر وہ اپنی حالت کی طرف
توجہ کرے اور توبہ واستغفار کرے تو اسے اللہ تعالی موت کے گڑھے سے نکال لیتا ہے اور اگر توجہ
نہ کرے اور اپنی اصلاح کے لئے نیکی کی طرف قدم نہ اٹھائے تو اُس پر موت وارد ہو جاتی ہے۔
پس تھوڑا سا کام کر کے یہ سمجھ لینا کہ ہم نے اپنی آخرت کے لئے بہت کچھ کر لیا ہے یہ محض نفس کا
دھوکا ہے۔ یہ ایسی ذہنیت ہے جو عملی حالت کو خراب کر رہی ہے اور اگر ہماری جماعت بھی اس رو
میں بہہ جائے تو یہ قابلِ افسوس بات ہوگی ۔ میں دیکھتا ہوں کہ نمازوں میں پھر سستی پیدا ہو رہی
ہے ۔ آج اس مسجد میں پہلے سے آدھی قطار میں نماز پڑھنے والوں کی ہیں میرے بیمار ہونے سے
اللہ تعالیٰ تو بیمار نہیں ہو گیا۔ وہ تو دیکھتا ہے کہ کون مسجد میں آیا ہے اور کون نہیں آیا ۔ دوست آج
محلوں میں جا کر لوگوں سے پوچھیں کہ کیا میرے بیمار ہونے سے اللہ تعالیٰ بھی بیمار ہو گیا ہے کہ
لوگ نماز پڑھنے کے لئے نہیں آتے ۔ کیا اب اللہ تعالیٰ ان کو دیکھ نہیں رہا جیسے پہلے دیکھتا تھا کہ
کون مسجد میں آیا ہے اور کون نہیں آیا ۔ یا ان کو ضرورت نہیں رہی کہ وہ اس مسجد میں آ کر نماز ادا
کریں۔ میرے نزدیک نہ آنے والے لوگوں کی حالت بالکل ویسی ہی ہے جیسے سکول کے بچوں
کی ہوتی ہے۔ اگر استاد کی توجہ کسی دوسری طرف ہو جائے یا استاد کلاس میں نہ رہے تو بچے تختیاں
رکھ کر آپس میں لڑنا شروع کر دیتے ہیں اور اپنے کام کو بھول جاتے ہیں ۔ اسی طرح ان لوگوں
نے یہ بھی سمجھ لیا ہے کہ میں تو مسجد میں آتا نہیں اس لئے انہیں مسجد میں آنے کی کیا ضرورت
ہے۔ بچے تو نادان ہوتے ہیں اس لئے وہ دوسری طرف مشغول ہو جاتے یا آپس میں لڑنا
شروع کر دیتے ہیں لیکن مومن تو بہت عقلمند اور بیدار مغز ہوتا ہے اس کا مقصد ہر وقت اس کی
آنکھوں کے سامنے رہنا چاہئے ۔ بیشک استاد کی غیر حاضری میں بچے جو کچھ کرتے ہیں اسے ان
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۷۰
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
باتوں کا علم نہیں ہوتا لیکن اللہ تعالیٰ تو عالم الغیب ہے اُسے انسان کی ہر حالت کا علم ہوتا ہے اور وہ
جانتا ہے کہ کون کون مسجد میں آیا ہے اور کون کون نہیں آیا ۔ لیکن اگر بفرض محال اللہ تعالیٰ یہ فیصلہ
کر لے کہ میں آج مسجد میں جھانکوں گا تو گو اللہ تعالیٰ تو قادر مطلق ہے اُس کے لئے تو یہ خیال
بھی نہیں کیا جا سکتا کہ وہ کسی وقت نہ دیکھے لیکن اگر محال کے طور پر فرض بھی کر لیا جائے کہ اللہ
تعالٰی اپنے علم کو روک دے اور مسجد میں نہ دیکھے تو بھی نقصان اُسی شخص کا ہوا جو نماز کے لئے نہیں
آیا کیونکہ وہ نماز کے ثواب سے محروم ہو گیا۔ اور میرے نزدیک تو مسجد میں نہ آنا ایسا ہی ہے
جیسے کوئی شخص اپنی آنکھیں پھوڑ ڈالے یا اپنے کانوں کو بند کر دے یا اپنی زبان کاٹ ڈالے یا
اپنے دانت توڑ دے یا اپنی ناک کاٹ لے ۔ جو یا اپنی ناک کاٹ لے ۔ جو شخص اپنے ان ا اعضاء کو کاٹتا ہے وہی دُکھ اُٹھاتا
ہے۔ اسی طرح نمازیں بھی انسان کے روحانی اعضاء ہیں ۔ نمازوں میں سستی کرنا اپنے
روحانی اعضاء کو کاٹنے کے مترادف ہے اور اگر کسی ایسے شخص کو جو نہ آنکھیں رکھتا ہو ، نہ کان رکھتا
ہو، نہ ناک رکھتا ہو، نہ زبان رکھتا ہو ، نہ ہاتھ رکھتا ہو جنت میں بھی داخل کر دیا جائے تو وہ اس
سے کیا فائدہ اُٹھائے گا ۔ جیسے کسی ٹولے لنگڑے اور اندھے شخص کو شالا مار باغ میں بٹھا دیا جائے
تو وہ اُس سے کیا لطف حاصل کر سکے گا۔ اسی طرح جس شخص کے روحانی اعضاء کام نہیں کرتے تو
اُسے اگر جنت میں بھی داخل کر دیا جائے تو وہ جنت سے کیا لطف اُٹھائے گا۔ گو ایسے آدمی کا
جس کے روحانی اعضاء کام نہ کرتے ہوں جنت میں جانا ناممکن ہے لیکن اگر فرض کر لیا جائے کہ
کوئی شخص فرشتوں کو دھوکا دے کر جنت میں چلا بھی جائے تو وہ اندھا گنجا اور لنگڑا شخص جنت میں
جا کر کیا کرے گا۔ اس کی آنکھیں نہیں کہ جنت کے نظاروں کو دیکھ سکے ، اُس کے کان نہیں کہ
جنت کی عمدہ آوازوں کو سن سکے ، اُس کی زبان نہیں کہ جنت کے ثمرات کو چکھ سکے ، اُس کے ہاتھ
نہیں کہ کسی کو چھو کر اُس کی لطافت کو محسوس کر سکے جنت سے تو وہی لطف اُٹھا سکتا ہے جس کی
نمازیں باقاعدہ ہوں ، جس کے چندے با قاعدہ ہوں ، اور وہ ،اور وہ تقویٰ کی تمام راہوں پر گامزن ہو
کیونکہ یہی چیزیں ہیں جو انسان کے روحانی اعضاء ہیں ۔ جس نے ان میں سستی اختیار کی گویا
اُس نے اپنے روحانی اعضاء کاٹ ڈالے اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے من كان في
هذةٍ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى وَأَضَلُّ سَبِيلًا ہے کہ جو شخص اس دنیا میں روحانی طور پر
آرا
انوار العلوم جلد ۱۸
اا
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
اندھا ہے وہ اگلے جہان میں بھی اندھا ہوگا ۔
قرآن مجید کا یہ طریق ہے کہ وہ بات کو نہایت اختصار سے بیان کرتا ہے اور یہ بلاغت کا
قاعدہ ہے کہ بات ایک جزو کے متعلق کرتے ہیں مگر تمام اجزاء مراد ہوتے ہیں ۔ اِس آیت کی
تفسیر اللہ تعالیٰ نے دوسری جگہ ان الفاظ میں بیان فرمائی ہے کہ لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ
بهَا وَلَهُمْ أَعْيُنَ لَا يُبْصِرُونَ بِهَا وَ لَهُمْ أَذَانَ لَّا يَسْمَعُونَ ہے یعنی ان کے سینوں
میں ظاہری طور پر دل تو موجود ہیں لیکن وہ ان سے کام نہیں لیتے اور ان کی آنکھوں میں ظاہری
طور پر ڈیلے تو موجود ہیں لیکن وہ اُن سے دیکھتے نہیں اور ان کے ظاہری طور پر کان تو ہیں لیکن
ان سے سنتے سنتے نہیں ۔ یہ کافر کی علامت : ہو ہوتی ہے کہ وہ روحانی لحاظ سے بالکل اندھا، بہرہ اور گونگا
ہوتا ہے۔ وہ ظاہری آنکھیں رکھنے کے باوجود نہیں دیکھتا کہ اللہ تعالیٰ کے کیا کیا نشانات ظاہر ہو
رہے ہیں اور کس طرح اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی نصرت کر رہا ہے، وہ ظاہری کان رکھنے کے
با وجود نہیں سنتا۔ ہر طرف سے صداقت اور سچائی کی آوازیں بلند ہوتی ہیں ، چاروں طرف لوگ
سچائی کا بآواز بلند اقرار کرتے ہیں لیکن اُس کے کانوں میں آواز نہیں پہنچتی ، اُس کے پاس دل
ہوتا ہے لیکن وہ صرف ایک گوشت کی بوٹی ہوتی ہے۔ جو کام دل کا ہوتا ہے کہ وہ کسی بات کے
متعلق فیصلہ کرے اور اُس پر مضبوطی سے قائم ہو جائے یہ بات اس میں نہیں ہوتی ۔ پھر کا فر گونگا ہوتا
ہے یعنی حق کے مقابلہ میں کوئی بات اُس کے منہ سے نہیں نکلتی وہ حق کے مقابلہ میں حیران و ششدر
ہو جاتا ہے ۔ پس من كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرة اعلی سے مراد صرف آنکھوں
کا اندھا پن نہیں بلکہ دوسری آیات جو اسی مضمون کی ہیں وہ بھی اس کے ساتھ شامل ہیں اور اس
کا مطلب یہ ہے کہ جو شخص اس دنیا میں روحانی طور پر اندھا ہے وہ اگلے جہان میں بھی اندھا
ہوگا ، جو شخص اس جہان میں روحانی طور پر اصم ہے وہ شخص اگلے جہان میں بھی اصم ہوگا ،
جو شخص اس جہان میں روحانی طور پر آبگم ہے وہ اگلے جہان میں بھی آبگم ہوگا ۔ نام ایک
عضو کا لیا اور مراد اس سے تمام اعضاء ہیں ۔ پس جس شخص کی نہ آنکھیں ہوں ، نہ کان ہوں ،
نہ زبان ہو ، نہ ناک ہو، نہ ہاتھ ہوں وہ جنت سے کیا فائدہ اُٹھا سکتا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم جنت کے متعلق فرماتے ہیں جنت ایسی چیز ہے کہ مالَا عَيْنٌ رَأَتُ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۷۲
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ ، نہ آنکھوں نے اسے دیکھا نہ کانوں نے کبھی اس کی حقیقت کو سنا
ہے اور نہ کسی انسان کے دل میں اس کا تصور آ سکتا ہے۔ یہی تینوں الفاظ ہیں جو قرآن مجید نے
بیان فرمائے ہیں ۔ لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ آذَانٌ لَّا يَسْمَعُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ
لا يُبْصِرُونَ بِهَا - وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لا يُبْصِرُونَ بِهَا کے مقابل پر مَا لَا عَيْنٌ رَأَتُ فرمایا اور وَلَهُمْ
آذَانٌ لَّا يَسْمَعُونَ بِهَا کے مقابل پر وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ فرمایا ۔ اور لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا
کے بالمقابل وَلَا خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ فرمایا ۔ یعنی وہ چیزیں ایسی ہیں کہ مؤمن ان چیزوں کو
اس جہان میں نہیں دیکھتا مگر اگلے جہان میں دیکھے گا۔ لیکن کافر اس جہان میں بھی نہیں دیکھتا اور
اگلے جہان میں بھی نہیں دیکھے گا ۔ مؤمن کو ایسی آنکھیں دی جائیں گی جو جنت کی چیزوں کو
دیکھیں گی ، اُن سے لطف اندوز ہوں گی ۔ اور اگلے جہان میں مؤمن کو ایسے کان ملیں گے جو
جنت کی عمدہ آوازوں کو سُن کر لذت اُٹھائیں گے ۔ اور مؤمن کو اگلے جہان میں ایسا دل ملے گا
جو جنت کی نعماء سے لذت اندوز ہوگا ۔ کافر کے پاس یہ تینوں چیزیں نہیں ہوں گی کیونکہ وہ
روحانیت کے لحاظ سے اس دنیا میں بھی اندھا تھا اور اگلے جہان میں بھی اندھا ہی ہوگا۔ وہ
روحانیت کے لحاظ سے اس جہان میں بھی بہرہ تھا اور وہاں بھی بہرہ ہی ہوگا۔ اس کا دل اس
جہان میں بھی روحانیت کی باتوں سے نا آشنا تھا اور اگلے جہان میں بھی جنت کی لذات سے
نا آشنا ہوگا ۔ جو حالت اس کی اس جہان میں ہے وہی حالت اگلے جہان میں ہوگی ۔ میرے
خیال میں یہ حدیث اسی آیت کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ جنت
میں کچھ ایسے حواس دیئے جائیں گے جو ان حواس کے مشابہہ ہونگے جو اس وقت ہم رکھتے ہیں
تو وہ حواس بہت لطیف ہوں گے۔ اور جنت میں کچھ چیزیں ایسی ہوں گی جن کو دیکھ کر آنکھیں
لذت اُٹھائیں گی ، کچھ چیزیں ایسی ہوں گی جن سے کان لذت اُٹھائیں گے، کچھ چیزیں ایسی ہوں
گی جن سے قلب محظوظ ہو گا ، کچھ چیزیں ایسی ہوں گی جن سے زبان لذت پائے گی ۔ مثلاً جنت
میں ثمرات وغیرہ کھانے کو ملیں گے جیسا کہ اللہ تعالیٰ جنتی لوگوں کے متعلق فرماتا ہے کہ وہ کہیں گے
هذا الذي رُزِقْنَا مِن قَبْلُ لیکن جس شخص کے حواس دنیا میں کام نہیں کرتے اور وہ
روحانی نعمتوں سے محروم ہیں وہ کس طرح کہہ سکتے ہیں کہ هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۷۳
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
پس جو شخص سوچ سمجھ کر اعمال بجالاتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ وہ کسی نیکی سے محروم نہ رہے اُسے
ہر نماز کے ذریعہ ایک نئی طاقت دی جاتی ہے ۔ اگر وہ حج کرتا ہے تو اُسے ایک نئی طاقت عطا کی
جاتی ہے، اگر زکوۃ دیتا ہے تو اُسے ایک نئی طاقت عطا کی جاتی ہے ۔ اگر وہ کسی کو تعلیم دیتا ہے تو
اُسے ایک نئی طاقت عطا کی جاتی ہے، اگر وہ نیک بات کسی کو کہتا ہے تو اسے ایک نئی طاقت عطا
کی جاتی ہے، اگر وہ کسی کی تربیت کرتا ہے تو اُسے ایک نئی طاقت عطا کی جاتی ہے، اگر وہ اچھے
کلمے کی کسی کو تلقین کرتا ہے تو اُسے ایک نئی طاقت عطا کی جاتی ہے، اگر وہ ظلم و تعدی کو دور کرتا ہے
تو اُسے ایک نئی طاقت عطا کی جاتی ہے، اگر وہ کسی یتیم یا بیوہ کے بوجھ کا کفیل بنتا ہے تو اُسے ایک
نئی طاقت عطا کی جاتی ہے، اگر وہ کسی مصیبت زدہ کی مدد کرتا ہے تو اُسے ایک نئی طاقت عطا کی
جاتی ہے، ہر نیکی جو انسان کرتا ہے اس کے ذریعہ وہ اپنی ایک نئی حس اور نئی طاقت کو زندہ کرتا
ہے جو جنت میں اس کے کام آنے والی ہے۔ جتنی نعمتیں جنت میں ہیں اگر انسان چاہے کہ ان
سب سے لطف اُٹھائے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ اس کے مقابل پر زیادہ سے زیادہ نیکیاں
کرے۔ جس طرح انسان دنیا میں اچھے نظارے دیکھ کر لطف اُٹھاتا ہے ۔ ناک سے خوشبو سونگھ
کریا کانوں سے اچھی آوازوں کو سُن کر لطف اندوز ہوتا ہے یا زبان سے چکھ کر لذت اُٹھاتا
ہے۔ اور ہر ایک چیز کی سینکڑوں بلکہ ہزاروں قسمیں ہوتی ہیں ۔ نظارے دنیا میں ہزاروں قسم
کے ہوتے ہیں اور ایک دوسرے سے اعلیٰ ہوتے ہیں ۔ اسی طرح خوشبوئیں بھی ہزاروں قسم کی
ہوتی ہیں اور چیزوں کے ذائقے بھی ہزاروں قسم کے ہیں ۔ ہر ایک آدمی کا ذوق مختلف ہوتا ہے
بعض آدمی ترش چیز کو پسند کرتے ہیں لیکن بعض آدمی ترش چیز کو سخت نا پسند کرتے ہیں کیونکہ وہ نا
ان کے ذوق کے مطابق نہیں ہوتی اور جن کو ترش چیز پسند ہے وہ بھی سارے کے سارے کسی
ایک چیز کو پسند نہیں کرتے بلکہ مختلف طبائع مختلف چیزوں کو پسند کرتی ہیں کیونکہ ترش چیزیں کوئی
ایک دو قسم کی نہیں بلکہ ہزاروں قسم کی ہیں بعض مٹھاس کو پسند کرتے ہیں ، آگے مٹھاس کی بھی
ہزاروں قسمیں ہیں ، بعض کو گڑ پسند ہوتا ہے ، بعض آم کو پسند کرتے ہیں ، بعض کو زردہ پسند ہوتا
ہے، بعض کو فیرنی پسند ہوتی ہے۔ یہ سب چیزیں میٹھی ہیں لیکن کسی کو کوئی میٹھی چیز پسند ہوتی ہے
اور کسی کو کوئی ۔ اسی طرح جنت کی نعمتیں بھی لاکھوں کروڑوں قسم کی ہوں گی مگر ان کے مقابل پر
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۷۴
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
انسان کو بھی کروڑوں کروڑ نیکیاں کرنی چاہئیں ۔
قرآن مجید سے پتہ لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جنت میں مؤمنوں کے لئے افتراق اور جدائی
کو پسند نہیں فرمایا ۔ پس وہاں اعلیٰ اور ادنی کا امتیاز اس رنگ میں باقی نہیں رہے گا کہ وہ ایک
دوسرے سے جدا رہیں بلکہ ان کو ایک درجہ میں جمع کر دیا جائے گا۔ مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حضرت ابراہیم ، حضرت موسی ، حضرت عیسی اور دوسرے
انبیاء بھی جنت کی لذات سے اسی طرح سو فیصدی لطف اندوز ہو رہے ہوں گے جس طرح
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم لطف اندوز ہو رہے ہوں گے ۔
اصل بات یہ ہے کہ چونکہ جذباتی لحاظ سے انسان پر اس کے پیاروں کی جدائی شاق
گزرتی ہے اس لئے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ادنی اور اعلیٰ کے امتیاز کو مٹا کر ایک ہی مقام میں
اُن کو جمع کر دے گا مگر اس کے باوجود اُن میں مدارج کا امتیاز ہوگا ۔ ایک ہی پلیٹ سے دو آدمی
کھانا کھاتے ہیں تو ہر ایک ان میں سے اپنے اپنے ذوق کے مطابق اس سے لطف اندوز ہوتا
ہے۔ ہر روز گھر میں کھانا پکتا ہے ، میاں ، بیوی ، بچے اور دوسرے رشتہ دارا سے کھاتے ہیں مگر کیا
وہ سارے کے سارے ایک سا مزہ اُٹھاتے ہیں حالانکہ وہ سب کے سب ایک ہی کھانے میں
شریک ہوتے ہیں پس مشارکت سے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ وہ سب مزہ اُٹھانے میں بھی برابر
ہوں ۔ جنت میں مشارکت بھی ضروری ہے کیونکہ اگر سارے رشتہ دار ان نعمتوں میں شامل نہ
ہوں تو جنت پورا انعام نہیں کہلا سکتی ۔ باپ کہے گا میرا بیٹا میرے پاس نہیں ہے، بیوی کہے گی میرا
خاوند میرے پاس نہیں ہے، خاوند کہے گا کہ میری بیوی میرے پاس نہیں ہے، بیٹا کہے گا میرے
ماں باپ میرے پاس نہیں ہیں اس لئے اللہ تعالیٰ سب کو جمع کر دے گا مگر با وجود ایک جگہ جمع
ہونے کے ضروری نہیں کہ وہ سب جنت کی نعمتوں سے ایک جیسا لطف اُٹھا ئیں ۔ جیسا کہ
ہمارے گھروں میں عام طور پر ایک ہی کھانا پکتا ہے یہ کبھی نہیں ہوا کہ بیوی خاوند کیلئے تو پلاؤ
پکائے ، بچوں کیلئے قورما پکائے اور اپنے لئے دال پکائے ، کوئی آدمی بھی گھر میں اس تفریق کو پسند
نہیں کرتا ۔ لیکن باوجود اس کے کہ وہ سب ایک ہی کھانے میں شریک ہوتے ہیں اُن کے ذوق
اور اُن کے مزے میں اختلاف ہوتا ہے۔ اگر ان میں سے کوئی بیمار ہے تو وہ اور مزہ اُٹھائے گا ،
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۷۵
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
اگر کسی کے دانت نہیں تو وہ اور مزہ اُٹھائے گا اور جس کے دانت بھی ہیں اور صحت بھی ٹھیک ہے
وہ اس سے اور مزہ اُٹھائے گا حالانکہ کھانا ایک ہی ہوتا ہے۔ اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے عزیز اور رشتہ دار اور مقرب صحابہ و غیرہ کھانے میں آپ کے شریک ہوں گے تا کہ اُن کے
دلوں کو ٹھیس نہ لگے لیکن ہر ایک ان میں الگ الگ مزہ لے رہا ہو گا اس لحاظ سے ان میں فرق بھی
ہوگا اور درجات کا امتیاز بھی باقی ہوگا ۔ اگر یہ سمجھا جائے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی
بھی سو فیصدی اُسی طرح جنت سے لطف اُٹھائیں گے جس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
لطف اُٹھا رہے ہونگے تو جنت کے مدارج باطل ہو جاتے ہیں اور بڑے اور چھوٹے کا امتیاز باقی
نہیں رہتا حالانکہ یہ امتیاز موجود ہو گا ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ دوسرے لوگ
مزہ میں سو فیصدی تب شامل ہو سکتے ہیں کہ ان کے اعمال رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
اعمال کے برابر ہوں لیکن ہم میں سے ہر ایک شخص جانتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
اعمال کے لحاظ سے تمام انبیاء سے ارفع اور اعلیٰ ہیں ۔ پھر باقی انبیاء آپ کے ساتھ جنت کی
نعماء میں سو فیصدی کس طرح شامل ہو سکتے ہیں ۔
اس نکتہ کو یا د رکھنے کی کوشش کرنی چاہئے کہ ہم اس دنیا میں اپنے اعمال کے ذریعہ جیسا ذوق
پیدا کریں گے اسی کے مطابق جنت کی نعمتوں سے لطف اُٹھائیں گے اور ہر نیکی جس کے کرنے
میں کوتاہی سے کام لیں گے ہم اپنے ہاتھ سے اُس نعمت کا دروازہ اپنے اوپر بند کریں گے۔ اس
نکتہ کو پہلے لوگوں میں سے بھی کسی نے بیان نہیں کیا۔ جہاں تک میں نے صوفیاء کی کتابیں پڑھی
ہیں کسی نے اس بات کے متعلق بحث نہیں کی اور نہ اس موضوع پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے ۔
غرض جنتیوں کے اتصال اور اتحاد سے اللہ تعالیٰ کا مقصد یہ ہے کہ جنتی لوگوں کو تسکین قلب حاصل
ہو اور کوئی خلش ان کو تکلیف نہ دے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو بے شک
تسکین قلب حاصل تھی لیکن بعد میں آنے والے دل میں ایک چھن محسوس کرتے ہیں کہ کاش !
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ہوتے ، ہم بھی آپ کا زمانہ دیکھتے ، ہم بھی
آپ کے ساتھ جنگوں میں شریک ہوتے لیکن جنت میں اس قسم کی کوئی خلش باقی نہیں رہے گی ۔
پس جنت میں اتحاد اور اتصال بھی ہوگا اور وہ اس طرح کہ اللہ تعالیٰ سب رشتہ داروں کو ایک
ہو
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۷۶
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
جگہ جمع کر دے گا تا کہ جدائی ان کو تکلیف نہ دے لیکن ان میں مدارج کا امتیاز بھی باقی رہے گا
اور وہ اس طرح کہ ہر ایک ان میں سے اپنے اپنے ذوق اور اپنی اپنی جس کے مطابق جنت کی
نعمتوں سے لطف اُٹھائے گا۔
پس یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ جس جس جس کو انسان دنیا میں تقویت دے گا اُسی کے
مطابق جنت کی نعمتوں سے لطف اندوز ہوگا اور انسان کی حسیں اس دنیا میں اس طرح تیز ہو سکتی
ہیں کہ انسان محض اللہ تعالیٰ کی رضا اور اُس کی خوشنودی کے لئے اعمال بجالائے اور اعمال کے
بجالانے میں استقلال اور دوام اختیار کرے ۔ جب تک اعمال میں استقلال اور مداومت کا
رنگ نہ ہو اُس وقت تک وہ انسان کی روحانی زندگی پر اثر انداز نہیں ہوتے ۔ کچھ دن تک التزام
سے نماز پڑھنا پھر چھوڑ دینا، کچھ دن اصلاح و ارشاد کے کام میں جوش دکھانا پھر خاموشی اختیار کر
لینا، کچھ دن تک قربانی کرنا اور پھر تھک جانا یہ ایسی چیز ہے جس کی وجہ سے انسان کی روحانی
زندگی خطرہ میں ہوتی ہے اور وہ لوگ جو ایسا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے جاذب نہیں
ہو سکتے ۔اللہ تعالیٰ کے فضل پورے طور پر انہیں لوگوں پر نازل ہوتے ہیں جو صرف اللہ تعالیٰ کی
خاطر اعمال بجالاتے ہیں اور اس بات کے محتاج نہیں ہوتے کہ نبی یا خلیفہ اُن کو بار بار توجہ
دلائے ۔ وہ اِس بات کا خیال نہیں کرتے کہ کسی بڑے آدمی نے تحریک کی ہے یا کسی چھوٹے
آدمی نے ، بلکہ وہ ہر نیک تحریک پر خواہ وہ نبی کی طرف سے ہو یا خلیفہ کی طرف سے ہو یا اُس کے
کسی نائب کی طرف سے ہو لبیک کہنے کیلئے تیار رہتے ہیں یہی لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے
فضلوں کے مورد بنتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ یہ کبھی پسند نہیں کرتا کہ لوگ نبی یا خلیفہ کی خاطر کام کریں۔
موحد قوم وہی ہوتی ہے کہ خواہ نبی یا خلیفہ زندہ رہے یا فوت ہو جائے اُس کے اخلاص میں اور
اُس کے جوش میں کمی نہ آئے بلکہ وہ اُسی جوش اور اخلاص سے کام کرتی چلے جائے جس جوش
اور اخلاص سے وہ پہلے کام کرتی تھی ۔ اور یہ حقیقت ہے کہ جو قوم پورے طور پر موحد ہوا سے دنیا
کی کوئی طاقت مٹا نہیں سکتی ۔ نہ حکومتیں اسے کوئی گزند پہنچا سکتی ہیں اور نہ بادشاہتیں اُس کا کچھ
بگاڑ سکتی ہیں ہمیشہ شرک ہی قوموں کی تباہی اور ہلاکت کا موجب ہوتا ہے۔
پس دوستوں کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ آپ لوگوں کے اعمال میں کسی قسم کی