نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۸
16
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
ملونی نہ ہو اور ہر چھوٹی سے چھوٹی نیکی کو اختیار کرنے کی کوشش کریں۔اس میں مداومت اختیار
کریں اور کسی بات کے متعلق بھی آپ لوگوں کو بار بار توجہ دلانے کی ضرورت نہ ہو بلکہ ایک
آواز ہی آپ کے لئے کافی ہو جو قوم اس بات کی عادی ہو کہ اُسے بار بار بیدار کیا جائے اسے
اپنے مستقبل کی فکر کرنی چاہئے کیونکہ انبیاء اور خلفاء تو اللہ تعالیٰ کی سواریاں ہوتے ہیں جو
بوقتِ ضرورت بندوں کو عطا کی جاتی ہیں اور وہ بڑی حد تک جماعتوں کے بوجھوں کو اُٹھاتے
ہیں۔اگر اللہ تعالیٰ سہولت کے لئے اپنے بندوں کو یہ سواریاں دے دے تو یہ اُس کا احسان ہوتا
ہے اور اگر یہ سواریاں نہ ہوں تو اللہ تعالیٰ کی جماعتوں کا کام ہوتا ہے کہ وہ اِن بوجھوں کو خود
اُٹھا ئیں۔اگر کسی والد کو اپنا بچہ اٹھا کر لے جانے کے لئے سواری نہ ملے تو وہ اُس کو پھینک نہیں
دیتا بلکہ خود اُٹھا کر لے جاتا ہے۔اور موت فوت کا سلسلہ تو انسانوں کے ساتھ جاری ہے اس
لئے نہ کسی انسان پر بھروسہ کرنا جائز ہے اور نہ بھروسہ کرنا چاہئے۔حدیث میں آتا ہے کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو مدینہ کے لوگوں
کے لئے بہت بڑے ابتلاء کی صورت پیدا ہو گئی۔حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اُس وقت مدینہ
میں موجود نہ تھے۔آپ جب مدینہ میں آئے تو آپ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا
علم ہوا اور آپ کو لوگوں کی حالت کا بھی علم ہوا۔آپ مسجد میں تشریف لائے اور لوگوں سے
خطاب کرتے ہوئے آپ نے فرمایا کہ مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مَحَمَّدًا الا
الله فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدَمَاتَ ك
کہ جو شخص تم میں سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کرتا تھا یعنی آپ کی خاطر نماز
پڑھتا تھا یا آپ کی خاطر روزہ رکھتا تھا یا آپ کی خاطر ز کوۃ دیتا تھا اُسے جان لینا چاہئے کہ اُس
کا معبود فوت ہو گیا ہے اور اب اُسے ان اعمال کے بجالانے کی ضرورت نہیں۔وَمَنْ كَانَ يَعْبُدُ اللَّهَ فَإِنَّ اللَّهَ حَيٌّ لَا يَمُوتُ ، اور جو شخص تم میں سے اللہ تعالیٰ کی
عبادت کرتا تھا یعنی اللہ تعالیٰ کے لئے نماز، روزہ، حج، زکوۃ اور دوسرے احکام پر عمل کرتا تھا
اُسے اب بھی یہ اعمال کرتے رہنا چاہئے کیونکہ اللہ تعالیٰ زندہ ہے اور اس پر کبھی موت وارد نہیں
ہوسکتی۔پس جن لوگوں میں یہ کیفیت پیدا ہو جائے کہ خواہ کوئی زندہ رہے یا فوت ہوان کے اعمال
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۷۸
نیکیوں پر استقلال اور دوام کی عادت ڈالیں
میں کوئی کمی واقعہ نہ ہو یہی لوگ موحد ہوتے ہیں اور جب تو حید کی روح قوم میں سے مٹ جائے
تو قوم بھی مٹ جاتی ہے۔ کیا ہم نے حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد اللہ تعالیٰ کا سپر د کر دہ
نام چھوڑ دیا تھا ؟ نہیں اور ہر گز نہیں بلکہ ہم نے نہایت اخلاص سے جاری رکھا اور اللہ تعالیٰ نے
ہمارے اخلاص کو قبول فرمایا اور ہمیں پہلے کی نسبت بہت زیادہ ترقی عطا کی گئی ۔ اگر آئندہ بھی
جماعت اس روح کو قائم رکھے کہ کسی کی موت کی وجہ سے ان میں سُستی پیدا نہ ہو بلکہ وہ اپنے
کام کو پہلے کی نسبت زیادہ ہمت کے ساتھ کرتی چلی جائے تو اللہ تعالیٰ اسے بہت زیادہ ترقیات
دے گا۔ پس یہ بات ہمیشہ یاد رکھو کہ جس قوم میں توحید زندہ ہے وہ قوم زندہ رہے گی اور جس
قوم میں سے تو حید مٹ جائے گی وہ قوم بھی مٹ جائے گی ۔
( الفضل ۲۹ جون ۱۹۶۰ء )
لا لَقَدْ سَمِعَ اللهُ قَوْلَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللهَ فَقِيرٌ وَ نَحْنُ أَغْنِيَاءُ (ال عمران: ۱۸۲)
المائده: ۲۵
بنی اسرائیل: ۷۳
الاعراف: ۱۸۰
بخارى كتاب بدء الخلق باب ماجاء في صفة الجنة۔۔۔۔۔ (الخ)
البقرة : ٢٦
، بخاری کتاب فضائل اصحاب النبي ل الله - باب قول النبي الله لو كنت
متخذا خليلا۔
انوار العلوم جلد ۱۸
۱۷۹
آئندہ الیکشنوں کے متعلق جماعت احمدیہ کی پالیسی
آئندہ الیکشنوں کے متعلق
جماعت احمدیہ کی پالیسی
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني