مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۹۳
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
( تقریر فرموده ۲۱ را کتوبر ۱۹۴۵ ء بر موقع سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ )
اس مضمون کو لکھنے والے نے بہت خراب کر دیا ہے۔ اکثر جگہ دلیل کا ایک ٹکڑ انقل کیا ہے
سرا چھوڑ دیا ہے بعض جگہ واقعات ہی بدل ڈالے ہیں ۔ میں نے کاٹ کاٹ کر ترتیب درست
کرنے کی تو کوشش کی ہے مگر پھر بھی افسوس ہے کہ مضمون کی اہمیت کو بہت نقصان پہنچ گیا ہے ۔ )
دو
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
( مرزا محمود احمد )
میں نے اس دفعہ کے پروگرام میں دیکھا ہے کہ یہ مجلس خدام الاحمدیہ کا ساتواں سالانہ جلسہ
ہے۔سات کا عدد اسلامی اصطلاح میں تکمیل پر دلالت کرتا ہے ۔ پس ہر ایک خادمِ احمد بیت کو
اپنے دل میں غور کرنا چاہئے کہ آیا ان سات سالوں میں اُس کی یا اُس کے محلہ کی یا اُس کے شہر
کی یا اُس کی قوم کی تکمیل ہو گئی ہے؟ سات سال کا عرصہ کوئی معمولی عرصہ نہیں رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم نے ہجرت کے سات سال بعد یعنی آٹھویں سال تمام عرب پر غلبہ حاصل کر لیا تھا
اور وہ ملک جو ایک سرے سے دوسرے تک اسلام کی مخالفت میں کھول رہا تھا اور اس کا جوش
دوزخ کی آگ کو مات کر رہا تھا عاشقوں اور فدائیوں کے طور پر آپ کے قدموں میں آ گرا۔
اس سات سال کے عرصہ میں صحابہؓ نے ملک کی حالت کو بدل ڈالا ، قلوب کی حالت کو بدل ڈالا
اور اُن کے اندر زمین و آسمان کے فرق کی طرح امتیاز قائم کر دیا ۔ پس خدام الاحمدیہ کو بھی سوچنا
چاہئے کہ انہوں نے اس سات سال کے عرصہ میں ملک کو چھوڑ کر ضلع کو چھوڑ کر ، شہر کو چھوڑ کر،
محلہ کو چھوڑ کر، گھر کو چھوڑ کر صرف اپنے دل میں کیا فرق اور امتیاز پیدا کیا ہے ۔ انسان دوسروں

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۹۴
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
کے متعلق ہزاروں باتیں کہتا ہے اگر حق قبول کرنے کے متعلق کوئی بات ہو تو لوگ فوراً دوسروں
کے متعلق کہہ دیتے ہیں کہ نادان لوگ ہیں سنتے نہیں ، جاہل لوگ ہیں کسی بات پر غور نہیں کرتے ،
دنیا کے کاموں میں مشغول رہتے ہیں اور دین کی طرف توجہ نہیں کرتے ۔ لیکن اگر یہی باتیں ان
کے اپنے اندر پائی جائیں تو کیا یہی باتیں وہ اپنے متعلق کہنے کو تیار ہوتے ہیں؟ اپنے ہمسائے
کے متعلق ہمیشہ کہتے رہیں گے کہ بڑا ضدی ہے نہیں مانتا دو تین سال سمجھاتے ہو گئے ہیں پھر بھی
نہیں سمجھتا لیکن اگر ان کے اپنے متعلق یہی سوال ہو تو کیا وہ اپنے نفس کے متعلق بھی یہی کہیں گے
کہ بڑا ضدی ہے نہیں مانتا، بہت سمجھایا ہے نہیں سمجھتا ۔ ہمسائے کے متعلق یہ عذر کر دیتے ہیں کہ
سنتا ہی نہیں بڑا جاہل ہے مگر کیا اپنے نفس کے متعلق بھی یہی کہیں گے کہ سنتا ہی نہیں بڑا جاہل
ہے۔ اپنے ہمسائے کے متعلق تو کہہ دیتے ہیں کہ سارا دن دنیا کے کاموں میں مشغول رہتا ہے
دین کے کاموں کی طرف توجہ نہیں کرتا مگر کیا اپنے نفس کے متعلق بھی یہی کہیں گے کہ سارا دن
کام میں لگا رہتا ہوں اس لئے دین کے کاموں کی طرف توجہ نہیں کر سکتا ۔ غرض وہ کونسا جواب
ہے جو اپنے ہمسائے کے لئے دیتے ہیں اور اپنے لئے بھی وہی جواب پسند کرتے ہوں ۔ اگر کوئی
شخص ان کی طرف سے یہی جواب دے تو لال لال آنکھیں نکال کر دیکھیں گے اور کہیں گے
اس نے میری ہتک کر دی ۔
پس یہ ایک اہم سوال ہے اور ہر خادم کو اس امر کے متعلق غور کرنا چاہئے کہ اس سات سال
کے عرصہ میں اس نے کیا کیا۔ جہاں تک اہم باتوں کا سوال ہے ابھی تک خدام ان میں بہت
پیچھے ہیں۔ حاضری کو ہی دیکھ لو کتنی کم ہے، بیرونی جماعتوں کی طرف سے پچھلے سال چودہ
نمائندے آئے تھے اور اس سال اکتیس نمائندے آئے ہیں ہماری جماعتیں آٹھ سو سے زیادہ
ہیں اور جو جماعت آٹھ سو سے زیادہ شاخیں رکھتی ہو اُس کے صرف اکتیس نمائندے آئیں تو یہ
کوئی اچھا نمونہ نہیں بلکہ ایسا نمونہ ہے جسے دشمن کے سامنے پیش کرتے ہوئے ہمارے ماتھے پر
پسینے کے قطرے آ جاتے ہیں ۔ ہم دوسروں کو بُرا کہتے ہیں لیکن ہماری اپنی حالت بعض باتوں
میں اُن سے زیادہ کمزور ہے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہماری جماعت کا نمونہ اکثر باتوں میں
دوسری جماعتوں کی نسبت اچھا ہے لیکن بعض باتوں میں ہم ابھی تک اُن کا مقابلہ نہیں کر سکے ۔

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۹۵
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
مثلاً خاکساروں کی تعداد ہماری تعداد سے بہت کم ہے اور ہماری جماعت اُن کی نسبت بہت
زیادہ پھیلی ہوئی ہے اور اُن سے بہت زیادہ مقامات پر پائی جاتی ہے۔ اگر خاکساروں کی طرف
سے کسی جگہ پر جانے کا اعلان ہو جائے تو بسا اوقات دو دو، تین تین ہزار آدمی دو تین مہینے تک
ایک ہی شہر میں پڑے رہتے ہیں۔ اُن کی کبھی یہ غرض ہوتی ہے کہ مسٹر محمد علی جناح پر اثر ڈالیں یا
گاندھی جی پر اثر ڈالیں اور کبھی یہ غرض ہوتی ہے کہ لکھنو جا کر مدح صحابہ کے جھگڑے کا فیصلہ
کرائیں اور سینکڑوں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں جمع ہو جاتے ہیں اور ہر شخص اپنے کھانے اور
دوسرے اخراجات کا خود ذمہ دار ہوتا ہے مگر ہمارے خدام کی یہ حالت ہے کہ اپنے سالانہ
اجتماع پر گل اکتیس جماعتوں نے نمائندے بھیجے ہیں ۔ بے شک ایک سو اکسٹھ خدام اور بھی اپنے
طور پر شامل ہوئے ہیں لیکن اپنی خوشی سے شامل ہونا اور بات ہے اور اپنے فرض کو پورا کرنا اور
بات ہے۔ اور یہ ایک سو اکسٹھ خدام جو آئے ہیں ان میں سے اکثر ایسے ہوں گے جو قریب
ترین جگہوں کے رہنے والے ہونگے یا ایسے ہونگے جنہوں نے قادیان آنا تھا اور انہوں نے اپنا
پروگرام اس اجتماع کے ساتھ متعلق کر لیا۔ اُن کا آنا خدام الاحمدیہ کے جلسہ کے لئے نہیں سمجھا
جائے گا کیونکہ جس طرح عام طور پر لوگ قادیان آتے رہتے ہیں اسی طرح وہ بھی آئے۔ لیکن
اگر وہ بلا استثناء سارے کے سارے خدام الاحمدیہ کے جلسہ کے لئے ہی آئے ہوں تو بھی اس
کے یہ معنی ہیں کہ تمام جماعت میں سے صرف ایک سو اکسٹھ خادم ایسے ہیں جنہوں نے اپنے
کاموں کا حرج کیا اور خوشی سے خدام الاحمدیہ کے جلسہ میں شامل ہوئے۔ اور اس کے ساتھ یہ
بات بھی ماننی پڑے گی کہ آٹھ سو جماعتوں میں سے صرف اکتیس جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے
اپنا فرض ادا کیا۔ مجھے کہا گیا ہے کہ ہم نے الفضل میں اعلان کیا تھا لیکن چونکہ الفضل ہر جگہ نہیں
پہنچتا اس لئے آٹھ سو جماعتوں میں سے اکتیس نمائندے آئے ہیں۔ میرے نزدیک یہ بات
ماننے کے قابل نہیں کہ آٹھ سو میں سے صرف اکتیس جگہ الفضل پہنچتا ہے اور باقی جگہوں میں نہیں
پہنچتا۔ یہ تو میں مان سکتا ہوں کہ آٹھ سو میں سے سو یا دو سو جگہیں ایسی ہو سکتی ہیں جہاں الفضل
نہیں پہنچتا لیکن یہ کہ آٹھ سو میں سے صرف اکتیس جگہ الفضل پہنچتا ہے یہ میں ماننے کے لئے تیار
نہیں ۔ اگر فرض کر لیں کہ آٹھ سو میں سے دو سو جماعتیں ایسی ہیں جہاں الفضل نہیں پہنچتا اور

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۹۶
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
چھ سو جماعتیں ایسی ہیں جہاں الفضل پہنچتا ہے تو اگر چھ سو جماعتوں میں سے چھ یا سات سو
نمائندے آ جاتے تو یہ خیال کیا جا سکتا تھا کہ باقی جماعتوں میں الفضل نہیں پہنچتا اس لئے اُن
کے نمائندے نہیں آئے لیکن آٹھ سو میں سے تیس چالیس نمائندوں کا آنا خوش کن بات نہیں اور
الفضل کا نہ پہنچنا میرے نزدیک کافی جواب نہیں ہو سکتا ۔ پس میرے نزدیک اس میں بہت
حد تک دخل اور بہت حد تک ذمہ داری مرکزی ادارے کی ہے۔ مرکز کو چاہئے کہ انسپکٹر بھیج کر
اپنی جماعتوں کی تنظیم کرے کیونکہ بغیر انسپکٹروں کے ان بیماریوں کی اصلاح نہیں ہو سکتی اور نہ
بیرونی جماعتیں پورے طور پر مرکز کی آواز کو سن سکتی ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ بہت سی غلطیاں اس
وجہ سے پیدا ہوتی ہیں کہ مرکز کی آواز صحیح طور پر لوگوں تک نہیں پہنچتی ۔ صرف قواعد بنانے سے
کچھ نہیں بنتا بلکہ ان قواعد کے نتائج کی طرف خیال رکھنا چاہئے کہ کیسے نتائج پیدا ہوتے ہیں ۔ اگر
ان قواعد کو بدلنے کی ضرورت ہو تو ان کو بدل دیا جائے اور اگر ان میں اصلاح کی ضرورت ہو تو
ان میں اصلاح کر دی جائے ۔ دیکھو ! ذی روح اور غیر ذی روح چیزوں کے قواعد میں کتنا بڑا
فرق ہے۔ غیر ذی روح چیزوں کے قواعد نہیں بدلتے اور ذی روح چیزوں کے قواعد ہر منٹ
اور ہر سیکنڈ بدلتے چلے جاتے ہیں ۔ پھر ذی روح چیزوں کے دو حصے ہیں ۔ ایک انسان اور
دوسرے حیوان ۔ ان دونوں کے قواعد میں بھی بہت بڑا فرق ہے۔ مثلاً انسانی خوراک اور
جانوروں کی خوراک میں کتنا فرق ہے۔ آدم کے زمانہ سے لے کر بلکہ اس سے بھی پہلے سے
گائے اور بیل گھاس کھاتے آتے ہیں اور ان کے لئے غذا کے بدلنے کا سوال ہی پیدا نہیں
ہوتا ۔ بعض جانور ایسے ہیں کہ وہ جب سے پیدا ہوئے ہیں ایک قسم کا کیڑا کھاتے ہیں ۔ بعض
جانور ایسے ہیں کہ وہ جب سے پیدا ہوئے گوشت کھاتے ہیں جیسے شیر اور چیتے وغیرہ ۔ اور بعض
گھاس اور بعض پتے کھاتے چلے آئے ہیں ۔ مگر اس کے مقابل پر انسان کی یہ حالت ہے کہ اگر
گھر میں ایک ہی قسم کا کھانا دو تین دن تک کے تو لڑائی شروع ہو جاتی ہے۔ خاوند بیوی سے خفگی
کا اظہار کرتا ہے، بیٹا ماں سے ناراضگی کا اظہار کرتا ہے کہ اتنے دن سے گھر میں ایک ہی کھانا
پک رہا ہے اور کوئی چیز پکانے کے لئے نہیں رہی ۔ پس کجا جانور کہ ان کی خوراک ساری عمر بدلتی
ہی نہیں اور کجا انسان کہ اگر ایک ہی قسم کی غذا اسے دو دن کھانی پڑے تو گھر والوں کو صلواتیں

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۹۷
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
سنانا شروع کر دیتا ہے۔ پس انسانوں اور جانوروں میں بہت بڑا فرق ہے۔ اس کے بعد اگر
نباتات کو دیکھا جائے تو یہ فرق اور بھی نمایاں ہو جاتا ہے۔ نباتات کی جو غذائیں ہیں وہ بھی
ابتداء سے آخر تک ایک ہی طرح چلتی چلی جاتی ہیں مگر ساتھ ہی وہ جگہ بھی ایک ہی رکھتی ہیں ۔
جانور اپنی جگہ بدل لیتے ہیں اور ایک جگہ سے دوسری جگہ چلے جاتے ہیں مگر درخت پہلو بھی نہیں
بدلتے جس جگہ پیدا ہوتے ہیں اُسی جگہ مر جاتے ہیں ۔ ہیں ، پچھیں، پچاس ، سو یا ہزار سال جو بھی
عمر ہو اس میں وہ کبھی اپنے مقام کو نہیں بدلتا ۔ جہاں انسانوں اور حیوانوں میں غذا کے بدلنے کا
فرق ہے وہاں نباتات اور حیوانات میں جگہ کے بدلنے کا فرق ہے۔ انسان اور حیوان دونوں
جگہ بدل لیتے ہیں لیکن حیوان غذا ئیں نہیں بدلتے اور انسان اپنی غذا ئیں بدل لیتے ہیں ۔
نباتات غذا ئیں بھی نہیں بدلتے اور جگہ بھی نہیں بدلتے ۔ بعض درخت بیسیوں اور بعض سینکڑوں
سال ایک ہی جگہ پیدا ہو کر رہ جاتے ہیں ۔ پس انسان کو دوسری اشیاء سے بھی یہی امتیاز حاصل
ہے کہ اس کے حالات دوسری مخلوقات کے مقابل پر جلد جلد بدلتے ہیں اور ہر انسان کا دوسرے
انسان سے بھی فرق ہوتا ہے تو یقیناً ہر زمانہ اور بعض دفعہ ہر جماعت الگ قسم کے قواعد کی محتاج
ہوتی ہے مگر بعض نادان منتظم یہ خیال کر لیتے ہیں کہ ہر حالت میں ایک ہی علاج ہونا چاہئے ۔ وہ
قانون پاس کر دیتے ہیں اور اس قانون کو پاس کرنے کے بعد یہ خیال کر لیتے ہیں کہ اس قانون
سے ہر شخص کا علاج ہو جائے گا اور یہ قانون ہر شخص کی حالت کے مطابق ہوگا حالانکہ یہ بات
ناممکن ہے۔ ہر انسان کی حالت دوسرے انسان سے الگ ہوتی ہے، ہر جماعت کی حالت
دوسری جماعت سے الگ ہوتی ہے اور ہر ایک جماعت کے مختلف لوگوں کی حالت ایک
دوسرے سے بالکل الگ ہوتی ہے۔ جب تک ان تمام حالات کا اندازہ نہ کیا جائے اور ان کے
مطابق علاج نہ سوچا جائے وہ بے اثر اور بے فائدہ ثابت ہو گا خواہ وہ علاج کتنا ہی اعلیٰ درجہ کا
اور بے نظیر کیوں نہ ہو۔
کام قواعد سے نہیں چلا کرتے بلکہ قواعد کے ساتھ ان کے نتائج کی طرف بھی نگاہ رکھنی
چاہئے ۔ یہ ایک نا تجربہ کاری کی حالت ہوتی ہے کہ انسان قانون بنا دے لیکن اس کے نتائج پر
غور نہ کرے۔ میرے نزدیک جیوریز (JURY) کا صرف یہی فرض نہیں کہ وہ بیٹھیں اور قواعد

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۹۸
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
بنا دیں بلکہ ان قواعد کے نتائج سے پورے طور پر آگاہ ہونا بھی جیوریز کا فرض ہے اور انہیں علم
ہونا چاہئے کہ انہیں ان قواعد کے بنانے سے کس حد تک اپنے مقصد میں کامیابی ہوئی ہے ۔
ہر قاعدہ کو جاری کرنے کے بعد دو باتیں دیکھنی چاہئیں ۔ اوّل یہ کہ آیا وہ قاعدہ! یا وہ قاعدہ پورے طور
پر جاری ہوا ہے یا نہیں ۔ دوسرے یہ کہ اس کے نتائج کیسے پیدا ہوئے ہیں ۔ اگر کسی جگہ پر بھی
اس کے نتائج پیدا نہیں ہوئے تو وہ قاعدہ غلط ہے اور اگر بعض جگہ پیدا ہوئے ہیں اور بعض جگہ
پیدا نہیں ہوئے تو یا تو اُس قاعدہ پر وہاں عمل نہیں کیا گیا اور اگر وہاں اُس قاعدہ پر عمل کرنے کے
باوجود اچھے نتائج پیدا نہیں ہوئے تو ماننا پڑے گا کہ وہ قاعدہ اُس مقام و گروہ کے لئے مفید نہ تھا
اور اس کا علاج کچھ اور تھا۔ اگر اس گروہ نے اس قاعدہ پر عمل نہیں کیا تو اس پر عمل کرانا چاہئے تھا
اور اگر عمل کے بعد بھی اصلاح نہیں ہوئی تو کوئی اور ذریعہ اصلاح کا سوچنا چاہئے ۔ اگر ایک ہی
علاج تمام انسانوں کے لئے کافی ہوتا تو قرآن مجید میں ہر مسئلہ کے متعلق ایک ہی دلیل بیان
ہوتی لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ قرآن مجید ہر رکوع میں ایک نئی دلیل دیتا ہے بلکہ ہر آیت میں ایک
نئی دلیل دیتا ہے۔ پس مختلف انسانوں کے علاج مختلف ہوتے ہیں، مختلف روحانی بیماریوں کے
علاج مختلف ہوتے ہیں اور مختلف وقتوں کے علاج مختلف ہوتے ہیں ۔ ایک وقت میں ہم ایک
دلیل مؤثر دیکھتے ہیں لیکن دوسرے وقت میں وہ دلیل بے فائدہ اور بے اثر نظر آتی ہے ۔ ایک
دلیل ایک انسان کے لئے تو بہت مؤثر نظر آتی ہے مگر دوسرے کے لئے بے اثر نظر آتی ہے ۔
پس اگر ہم نے انسانوں سے معاملہ کرنا ہے تو ہمیں ان مشکلات کو بھی مد نظر رکھنا ہوگا جو ان کے
راستہ میں پیش آتی ہیں ۔ جب تک ہم پوری کوشش کے ساتھ مختلف افراد کی بیماریوں اور ان
بیماریوں کی نوعیتوں کی تشخیص نہیں کر لیتے اُس وقت تک نہ ہم بیماری کا پتہ لگا سکتے ہیں اور نہ اس
کا صحیح علاج کر سکتے ہیں۔ اور جیسا کہ میں نے پہلے بھی بیان کیا ہے مرضوں کا صحیح طور پر علاج بغیر
انسپکٹروں کے نہیں ہو سکتا ۔ پس خدام الاحمد یہ مرکز یہ کو چاہئے کہ وہ اپنے انسپکٹروں کو مختلف
علاقوں میں دوروں کے لئے بھیجے جب وہ دوروں سے واپس آئیں تو اُن سے صحیح حالات
معلوم کئے جائیں ۔ اور انسپکٹروں سے دریافت کیا جائے کہ سستی دکھانے والی جماعتوں کی
سستی کی وجوہ کیا ہیں؟ اور پھر اس کا علاج کیا جائے ۔ مرکز میں بیٹھے رہنے سے ان حالات کا

انوار العلوم جلد ۱۸
۱۹۹
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پر وگرام
صحیح طور پر پتہ نہیں چل سکتا اور مرکز پر بیرونی جماعتوں کا قیاس نہیں کیا جا سکتا ۔
مرکز میں دفتر موجود ہے اور پھر یہاں ہر قسم کی واقفیت رکھنے والے آدمی پائے جاتے ہیں
مگر کیا جو سامان قادیان کی مجالس کو حاصل ہیں وہی کیا باقی مجالس کو بھی حاصل ہیں؟ قادیان
میں علم والے آدمیوں کی بہتات ہے اور اعلیٰ قابلیت رکھنے والوں کی بہتات ہے، نصیحت اور
وعظ کرنے والوں کی بہتات ہے، جماعت کی کثرت کی وجہ سے ہر قابلیت کا آدمی مل سکتا ہے
لیکن ان حالات کو بیرونی جماعتوں پر چسپاں نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ہر جگہ نہ اتنی قابلیتوں کے
آدمی مل سکتے ہیں ، نہ اتنے وعظ و نصیحت کرنے والے میسر آ سکتے ہیں، نہ وہاں جماعت کی اتنی
کثرت ہے کہ خدام الاحمدیہ کے نظام کو جماعتی طور پر دباؤ ڈال کر قائم کیا جا سکتا ہو بلکہ بعض
مقامات میں ایک احمدی ہے، بعض میں دو ، بعض میں تین ، بعض میں چار ، اس سے کم و بیش احمدی
ہیں اور بعض مقامات ایسے ہیں جہاں کوئی احمدی بھی تعلیم یافتہ نہیں ، بعض جگہوں پر قابل آدمی مل
سکتے ہیں، بعض جگہوں پر نہیں مل سکتے اور بعض جگہیں ایسی ہیں جہاں قابل آدمی تو موجود ہیں لیکن
ان کی قابلیت چھپی ہوئی ہے جب تک اُن کو اُبھارا نہ جائے اُس وقت تک وہ قابلیتیں ہمارے
کام نہیں آسکتیں ۔ پس ضروری ہے کہ انسپکٹر مقرر کئے جائیں جو باہر کی جماعتوں کی پورے طور
پر نگرانی کریں اور جو قانون مرکز میں جاری کئے جائیں ان کو رواج دینے کی کوشش کریں۔
اس کے بعد میں خدام کو اس طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں کہ آئندہ سالوں میں ہاتھ سے کام
کرنے کی روح کو دوبارہ زندہ کیا جائے اور خدام سے ایسے کام کرائے جائیں جن میں وہ ہتک
محسوس کرتے ہوں اور وہ کام انفرادی طور پر کرائے جائیں ۔ جس وقت قادیان کے تمام خدام
جمع ہوں اور وہ سب ایک ہی کام کر رہے ہوں تو اُنہیں اُس وقت کسی کام میں ہتک محسوس نہیں
ہوگی کیونکہ اُن کے دوسرے ساتھی بھی اُن کے ساتھ اُسی کام میں شریک ہوتے ہیں لیکن اگر
ایک خادم اکیلا کوئی کام کر رہا ہو اور اُس کے ساتھی اُسے دیکھیں تو وہ ضرور ہتک محسوس کرے گا۔
میرا اس سے یہ مطلب نہیں کہ اجتماعی طور پر کوئی کام نہ ہو بے شک اجتماعی طور پر بھی ہولیکن
انفرادی کام کے مواقع بھی کثرت سے پیدا کئے جائیں ۔ مثلاً کسی غریب کا آٹا اُٹھا کر اُس کے
گھر پر پہنچا دیا جائے یا کسی غریب کا چارہ اُٹھا کر اُس کے گھر پہنچا دیا جائے یا کسی غریب کی

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۰۰
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام کاتفصیلی
روٹیاں پکوا دی جائیں ۔ جب خادم روٹیاں پکوانے جائے گا تو دل میں ڈر رہا ہو گا کہ مجھے کوئی
دیکھ نہ لے اور اگر کوئی دوست اُسے راستے میں مل جائے تو اُسے کہے گا میری اپنی نہیں فلاں
غریب کی ہیں ۔ اُس کا یہ اظہار کرنا اس بات کی دلیل ہو گا کہ وہ اس کام کو ہتک آمیز خیال کرتا
ہے یہ پہلا قدم ہوگا ۔ اسی طرح بعض اور کام اس نوعیت کے سوچے جا سکتے ہیں ۔ ایسے کام
کرانے سے ہماری غرض یہ ہے کہ کسی خادم میں تکبر کا شائبہ باقی نہ رہے اور اس کا نفس مر جائے
اور وہ اللہ تعالیٰ کے لئے ہر ایک کام کرنے کو تیار ہو جائے ۔
ایک اور بات جو بہت زیادہ توجہ کے قابل ہے وہ یہ ہے کہ خدام کی سختی کے ساتھ نگرانی کی
جائے کہ وہ با جماعت نماز ادا کرتے ہیں یا نہیں ۔ ابھی تک محلوں سے اطلاعات آتی رہتی ہیں کہ
بعض خادم نمازوں میں سُست ہیں اور باوجود بار بار کہنے کے اپنی اصلاح نہیں کرتے ۔ زعماء کو
چاہئے کہ اُن کی طرف خاص توجہ کریں ۔ خدام کے عہدیداران اُن کے پاس جائیں اور انہیں
سمجھائیں ۔ اگر اس کے باوجود وہ توجہ نہ کریں تو محلہ کے پریذیڈنٹ اور دوسرے دوست انہیں
سمجھائیں ۔ اگر اس کے بعد بھی وہ نمازوں میں سستی کریں تو اُن کے نام میرے سامنے پیش
کئے جائیں ۔ یہ ایک بہت ضروری حصہ ہے خدام الاحمدیہ کے پروگرام کا ۔
خدام الاحمدیہ کے پروگرام میں یہ بات بھی شامل ہونی چاہئے کہ خدام کی پڑھائی کا خاص
خیال رکھا جائے اور اس بات کی نگرانی کی جائے کہ کون کون خادم سٹڈی(STUDY) کے
وقت گلیوں میں پھرتا ہے، اِس بات کی نگرانی کے لئے کچھ خادم ہر روز مقر ر کئے جا سکتے ہیں اُن کو
جہاں کوئی خادم بازار میں پھرتا ہوا مل جائے اُسے پوچھیں کہ تمہارا سٹڈی کا وقت ہے اور تم بازار
میں کیوں پھر رہے ہو؟ اگر اس بات کی نگرانی کی جائے تو ایک تو طالب علموں میں آوارہ گردی
کی عادت نہ رہے گی اور دوسرے وہ ا پڑھائی پڑھائی میں میں زیادہ زیادہ دلچسپی لیں گے ۔ ہمارے ے طال طالب علموں
کی پڑھائی کی موجودہ حالت بہت قابلِ افسوس ہے اور ہمارے سکول کے نتائج اس وقت تمام
سکولوں سے بدتر ہیں ۔ میں نے نظارت تعلیم و تربیت کو یہ ہدایت کی کہ صرف اُن اُستادوں کو
اس سال ترقیاں دی جائیں جن کے نتائج اوسط سے پانچ فیصدی زیادہ ہوں ۔ اس پر ناظر صاحب
تعلیم مجھے ملنے آئے اور کہا کہ آپ کے مقررہ کردہ قاعدہ کے مطابق تو سارے سکول میں سے

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۰۱
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پر وگرام
صرف ایک استاد ایسا ہے جسے ترقی مل سکتی ہے۔ میں نے کہا کہ سارے پنجاب میں میٹرک کے
نتیجہ کی اوسط ۶ ۷ فیصدی ہے گورنمنٹ سکولوں کا نتیجہ ۹۹ فیصدی بلکہ بعض کا سو فیصدی ہے لیکن
آپ کہتے ہیں کہ اوسط پر پانچ فیصدی زائد کرنے سے صرف ایک استاد کو ترقی مل سکتی ہے اچھا
آپ ان اُستادوں کو ترقیاں دے دیں جن کا نتیجہ اوسط کے برابر ہو۔ تو وہ کہنے لگے کہ اس
قاعدہ کے ماتحت بھی صرف دو استاد آتے ہیں ۔ پھر میں نے کہا کہ اچھا اوسط سے پانچ فیصدی کم
پر ترقی دے دیں تو وہ کہنے لگے اس قاعدہ کے ماتحت بھی صرف چار اُستاد آتے ہیں۔ اور اس پر
میں نے انہیں کہا کہ کیا باقیوں کو جماعت کے لڑکے فیل کرنے کی خوشی میں ترقیاں دی جائیں؟
ہمارے استاد اپنے کاموں میں مشغول رہتے ہیں اور لڑکوں کی نگرانی کی طرف کما حقہ توجہ نہیں
کرتے ۔ اس میں شک نہیں کہ بہت حد تک نتیجہ کی ذمہ داری لڑکوں پر بھی ہے لیکن جہاں تک
نگرانی کا تعلق ہے میں اس کی ذمہ داری اُستادوں پر ڈالتا ہوں کہ انہوں نے کیوں ان کی
نگرانی نہیں کی ۔ جہاں تک شوق پیدا کرنے کا سوال ہے خدام الاحمدیہ کا فرض ہے کہ وہ طلباء
کے لئے ایسے طریق سوچیں جن کی وجہ سے خدام میں تعلیم کا شوق ترقی کرے۔ بہر حال نگرانی
سب سے زیادہ ضروری چیز ہے۔ پڑھائی کے وقت سب خدام گھروں میں بیٹھ کر پڑھائی کریں
اور جو طالب علم باہر پھرتا ہوا پکڑا جائے اُس سے باز پرس کی جائے۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر
خدام اس پر عمل کریں تو جن طالب علموں کو باہر پھرنے کی عادت ہو وہ خود بخود گھر میں سٹڈی
کرنے پر مجبور ہونگے کیونکہ وہ سمجھیں گے کہ باہر تو پھر نہیں سکتے چلو کوئی کتاب ہی اُٹھا کر پڑھ
لیں ۔ ہمارے ملک میں مثل مشہور ہے کہ ” جاندے چور دی لنگوٹی ہی سہی ۔ یعنی جاتے چور کی
لنگوٹی ہی سہی اگر چور چوری کر کے بھاگا جا رہا ہوا اور تم اُس سے اور کچھ نہیں چھین سکتے تو اُس کی
لنگوٹی ہی چھین لو آخر کچھ نہ کچھ تو تمہارے ہاتھ آجائے گا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانے میں ایک فقیر تھا جو اکثر اُس کمرے کے
سامنے جہاں پہلے محاسب کا دفتر تھا بیٹھا کرتا تھا۔ جب اُسے کوئی آدمی احمد یہ چوک میں سے آتا
ہوا نظر آتا تو کہتا ایک روپیہ دیدے ، جب آنے والا کچھ قدم آگے آجاتا تو کہتا اٹھنی ہی سہی ۔
جب وہ کچھ اور آگے آتا تو کہتا چونی ہی سہی ، جب اُس کے مقابل پر آ جاتا تو کہتا دو آنے ہی

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۰۲
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
دے دے، جب اس کے پاس سے گزر کر دو قدم آگے چلا جاتا تو کہتا ایک آنہ ہی سہی ، جب
کچھ اور آگے چلا جاتا تو کہتا ایک پیسہ ہی دیدے ، جب کچھ اور آگے چلا جاتا ہے تو کہتا دھیلا ہی
سہی ، جب جانے والا اُس موڑ کے قریب پہنچتا جہاں سے مسجد اقصیٰ کی طرف مڑتے ہیں تو کہتا
پکوڑا ہی دیدے، جب دیکھتا کہ آخری نکڑ پر پہنچ گیا ہے تو کہتا مرچ ہی دے دے۔ وہ روپیہ
سے شروع کرتا اور مرچ پر ختم کرتا ۔ اسی طرح کام کرنے والوں کو بھی یہی سمجھنا چاہئے کہ کچھ نہ
کچھ تو ہمارے ہاتھ آ جائے ۔ اگر پہلی دفعہ سو میں سے ایک کی طرف توجہ کرے گا تو اگلی دفعہ دو ہو
جائیں گے اس سے اگلی دفعہ چار ہو جائیں گے اور اس طرح آہستہ آہستہ بڑھتے چلے
جائیں گے پس کام کرو اور پھر نتیجہ دیکھو ۔ جب دُنیوی کام بے نتیجہ نہیں ہوتے تو کس طرح سمجھ لیا
جائے کہ اخلاقی اور روحانی کام بغیر نتیجہ کے ہو سکتے ہیں لیکن جن کے من حرامی ہیں وہ کہہ دیتے
ہیں کہ ہم تو کام کرتے ہیں لیکن نتیجہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ نتیجہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے
کہنے سے اُن کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہم نے تو اپنی طرف سے پوری محنت کی تھی لیکن اللہ تعالیٰ ہم
سے دشمنی نکال رہا ہے۔ یہ کہنا کس قد ر حماقت اور بیوقوفی کی بات ہے۔ گویا اپنی کمزوریوں اور
خامیوں کو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب کر دیتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا یہ قانون ہے کہ جو کام ہم کرتے
ہیں اُس کا کوئی نہ کوئی نتیجہ مرتب ہوتا ہے۔ لیکن اچھے یا برے نتیجہ کا دارو مدار ہمارے اپنے کام
پر ہوتا ہے ۔ کسی شخص نے ۱۰ را حصہ کسی کام کے لئے محنت کی تو قانون قدرت یہی ہے کہ اُس کا
۱۰ را نتیجہ نکلے ۔ اب اس کے ۱۰ را حصہ نکلنے کے یہ معنی نہیں کہ اللہ تعالیٰ کے قانون قدرت کی وجہ
سے ۱۰ را حصہ نتیجہ نکلا اور نہ اُس نے محنت تو زیادہ کی تھی ۔ قانون قدرت کسی محنت کو ضائع نہیں ورنہ ۔
کرتا لیکن شرارتی نفس یہ کہتا ہے کہ میں نے تو اپنا فرض ادا کر دیا تھا لیکن اللہ میاں اپنا فرض ادا
کرنا بھول گیا اس سے بڑا کفر اور کیا ہو سکتا ہے۔ پس جہاں تک محنت اور کوشش کا سوال ہے
نتائج ہمارے ہی اختیار میں ہیں ۔ اگر نتیجہ اچھا نہیں نکلتا تو سمجھ لو کہ ہمارے کام میں کوئی غلطی رہ
گئی ہے۔ کوشش کرنی چاہئے کہ ہر کام کے نتائج کسی معین صورت میں ہمارے سامنے آ سکیں ۔
اگر ہمارے پاس ریکارڈ محفوظ ہو تو ہم اندازہ کر سکیں گے کہ پچھلے سال سے اس سال نمازوں
میں کتنے فیصدی ترقی ہوئی تعلیم میں کتنے فیصدی ترقی ہوئی ، اخلاق میں کتنے فیصدی ترقی ہوئی،

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۰۳
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
کتنے خدام پچھلے سال باہر کی جماعتوں سے سالانہ اجتماع میں شمولیت کے لئے آئے اور کتنے
اس سال آئے ہیں اسی طرح باہر کی خدام الاحمدیہ کی جماعتیں بھی اپنے ہاں ان باتوں کا ریکارڈ
رکھیں کہ پچھلے سال تعلیم کتنے فیصدی تھی اور اس سال کتنے فیصدی ہے، اخلاق میں کتنے فیصدی
ترقی ہوئی۔ اور یہ قانون بنا دیا جائے کہ ہر جماعت اجتماع کے موقع پر اپنی رپورٹ پڑھ کر
سنائے تا کہ تمہیں معلوم ہو سکے کہ تمہارا قدم ترقی کی طرف جا رہا ہے یا تنزل کی طرف ۔ اس
میں شبہ نہیں کہ کبھی اندازہ میں غلطی بھی ہو سکتی ہے لیکن عام طور پر اندازہ صحیح ہوتا ہے اگر یہ طریقہ
اختیار کیا جائے تو کچھ نہ کچھ قدم ضرور ترقی کی طرف اُٹھے گا ۔ صحیح اندازہ لگانے کا ایک طریق یہ
بھی ہے کہ دس فیصدی کام اس رپورٹ میں سے کم کر دیا جائے ۔ مثلاً کسی جماعت کی ترقی بارہ یا
پندرہ فیصدی ہے تو اس میں سے دس فیصدی کم کرنے کے بعد ہم کہیں گے کہ اس جماعت نے
دس فیصدی ترقی کی ہے پھر تمام جماعتوں کا آپس میں مقابلہ کیا جائے کہ تبلیغی طور پر کونسی مجلس
اوّل ہے، تعلیم میں کونسی مجلس اول ہے ، اخلاق کی ترقی میں کونسی مجلس اول ہے، ہاتھوں سے کام
کرنے میں کونسی مجلس اوّل ہے ، نمازوں کی باقاعدگی میں کونسی مجلس اوّل ہے ۔ اس قسم کے
مقابلوں سے ایک دوسرے سے بڑھنے کی رُوح ترقی کرے گی اور اگر کسی مجلس کا کام فرض کرو
پچھلے سال بھی دس فیصدی تھا اور اس سال بھی دس فیصدی ہے تو اُس کے متعلق سوچنا چاہئے کہ
کیا وجوہ ہیں جو اُس مجلس کی ترقی میں روک ہیں ۔ پس ایسے ذرائع سوچے جاسکتے ہیں جن سے
معین نتیجہ نکالا جا سکتا ہے ۔ لا جا سکتا ہے۔
سات سال کا عرصہ کوئی معمولی عرصہ نہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حکم ہے کہ
سات سال کے بچے کو نماز پڑھنے کے لئے کہنا چاہئے اور اگر دس سال کی عمر میں نماز نہ پڑھتا ہو
تو اُسے مار پیٹ کر نماز پڑھانی چاہئے۔ گویا پہلے سات سال ترغیب و تحریص کے ہیں اور اگلے
سال میں سختی بھی کی جاسکتی ہے۔ پندرہ سال کی عمر میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
بعض لڑکوں کو جہاد میں شامل ہونے کی اجازت دی ہے۔ پس اگر آج ساری ذمہ داریاں تم پر
نہیں ہیں تو آج سے آٹھ سال کے بعد تمہیں تمام ذمہ داریاں اپنے اوپر لینی ہوں گی اور
خدا تعالیٰ کے نزدیک تم ایک ایسے مقام پر پہنچ جاؤ گے جس مقام پر پہنچ کر جہاد فرض ہو جاتا ہے ۔

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۰۴
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
پس جس دور میں تم داخل ہو رہے ہو نہایت نازک دور ہے اور جو ذمہ داریاں تم پر پڑنے والی
ہیں وہ بہت بڑی ہیں گو پہلے بھی تم ذمہ داریوں سے خالی نہیں لیکن آئندہ ذمہ داریاں ان سے
بڑھ کر ہوں گی ۔ میرے نزدیک پچھلے سات سال تم نے ضائع کر دیئے ہیں اگر آئندہ سات
سال بھی آپ لوگوں نے ضائع کر دیئے تو آپ اللہ تعالیٰ کے نزدیک موردالزام ہوں
گے۔ پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور سمجھ سوچ سے کام لیتے ہوئے ہر کام کو پہلے سے زیادہ عمدگی
کے ساتھ چلانے کی کوشش کرو۔ اندھا دھند قانون بنا دینا کوئی فائدہ نہیں دیتا جب تک کسی
قانون کے متعلق یہ ثابت نہ ہو جائے کہ یہ واقعی مفید ہے اور ہر جگہ جاری کیا جا سکتا ہے ۔ اسی
طرح اندھا دھند قانون بنانے والوں کی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک مثل سنایا
کرتے تھے کہ ایک ملا تھا اور اُس کے ساتھ اُس کا کنبہ بھی تھا وہ دریا کے کنارے کشتی پر سوار
ہونے کے لئے آئے ملاح اُن کے لئے کشتی لینے گیا کشتی چونکہ کنارے کے پاس ہی تھی ملا نے
دیکھا کہ ملاح کے ٹخنوں تک پانی آتا ہے اور دریا کی چوڑائی اتنی ہے اس لحاظ سے زیادہ سے
زیادہ پانی کمر تک آ جائے گا حالانکہ دریا کے متعلق اس قسم کا اندازہ لگانا حد درجے کی حماقت ہے
کیونکہ دریا میں اگر ایک جگہ ٹخنے تک پانی ہو تو اُس کے ساتھ ہی ایک فٹ کے فاصلہ پر بانس
کے برابر ہو سکتا ہے مگر اُس ملا نے اربعہ سے نتیجہ نکالا کہ پانی کمر تک آئے گا۔ یہ خیال کرتے
ہوئے اُس نے کشتی کا خیال چھوڑ دیا اور سب بیوی بچوں کو لے کر دریا عبور کرنے لگا ۔ ابھی
تھوڑی دور ہی گیا تھا کہ پانی بہت گہرا ہو گیا اور سب غوطے کھانے لگے خود تو وہ تیرنا جانتا تھا اس
لئے اُس نے اپنی جان بچالی مگر بیوی بچے سب ڈوب گئے ۔ دوسرے کنارے پر پہنچ کر پھر اربعہ
لگانے لگا کہ شاید پہلے میں نے اربعہ لگانے میں کوئی غلطی کی ہے لیکن دوبارہ وہی نتیجہ نکلا تو وہ
6
کہنے لگا کہ اربعہ نکلا جوں کا توں کنبہ ڈوبا کیوں ۔ پس بعض حالات ایسے ہوتے ہیں کہ ان
میں اربعہ نہیں لگایا جا سکتا ہر ایک چیز کا اندازہ الگ الگ طریقہ پر کیا جاتا ہے اور ہر ایک بیما بیماری
کا علاج الگ الگ ہوتا ہے، خالی قانون بنانے سے کوئی فائدہ نہیں ہوتا جب تک حالات کو مد نظر
نہ رکھا جائے ۔
پس میں آئندہ نتیجہ دیکھوں گا میں نہیں سنوں گا کہ کون سیکرٹری تھا اور کس نے اُسے سیکرٹری

آج 10 میں سے 10 باقی