مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۰۵
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
بنایا مجھے تو کام سے غرض ہے کہ خدام نے نمازوں میں کتنی ترقی کی ، سادہ زندگی میں کتنی ترقی کی
اور سادہ زندگی کے کن کن اصول پر انہوں نے عمل کیا ، تعلیم میں کتنی ترقی کی ، کتنے لڑکوں نے
انٹرنس ، کتنے لڑکوں نے ایف ۔ اے اور بی۔ اے کے امتحان دیئے ، کتنے لڑ کے انٹرنس کے بعد
کالجوں میں داخل ہوئے ، کتنے لڑکوں نے مڈل اور پرائمری کے امتحان دیئے، کتنے لڑکوں نے
تبلیغ میں حصہ لیا ، ان کے ذریعہ کتنے آدمی احمدی ہوئے ، کتنے خدام نے زندگی وقف کی ۔
تھوڑے دن ہوئے میں نے تجارت کی تحریک کی ہے اور قادیان میں بیسیوں لڑکے ایسے
ہیں جو بے کار ہیں اور ان کے ماں باپ گندم کے لئے منظوریاں لیتے پھرتے ہیں۔ عرضی میں
لکھتے ہیں کہ میں سال کا لڑکا ہے مگر بے کار ہے۔ مجھے حیرت ہوتی ہے کہ جس لڑکے کے والدین
کی یہ حالت ہے وہ بے کار کیوں بیٹھا ہے ؟ محلہ کا پریذیڈنٹ سفارش کرتا ہے کہ یہ امداد کے بہت
مستحق ہیں۔ میں کہتا ہوں ایسے لڑکے امداد کے مستحق نہیں بلکہ اس بات کے مستحق ہیں کہ اُن کو بید
لگائے جائیں ۔ اسی طرح بعض لوگوں کے متعلق سفارش کی جاتی ہے کہ یہ فلاں کے گھر میں کام
کرتے ہیں وہاں سے اُنہیں آٹھ روپے ملتے ہیں لیکن آٹھ روپے میں گزارہ نہیں ہوتا اس لئے
اُن کو گندم دی جائے ۔ ایسے لوگوں کے متعلق بھی مجھے یہ خیال آتا ہے کہ اگر یہ لوگ کوئی بڑا کام
نہیں کر سکتے تو کیوں پھیری کا کام نہیں کر لیتے ۔ پھیری والے ہر روز تین روپے کما لیتے ہیں ۔
ہے
اگر کسی سے پوچھا جائے کہ آپ کا لڑکا کیوں بے کار ہے تو کہتے ہیں کہ فلاں قسم کا کام ملتا
لیکن اُس کی مرضی ہے کہ مجھے اس قسم کا کام ملے تو میں کروں اس لئے بے کار ہے ۔ ( جلسہ کے
دنوں میں ایک دوست ملے کہ میرے لڑکے کو چپڑاسی کروادیں میں نے کہا کہ گورنمنٹ
ورکشاپ میں ملازم کروا دیتا ہوں دو چار سال میں اسی روپے کمانے لگے گا آپ چپڑاسی کیوں
بنواتے ہیں؟ اس پر انہوں نے فرمایا کہ لڑکے کی مرضی چپڑاسی ہونے کی ہی ہے۔ ) ایسے لڑکوں
کی عقلوں کو درست کرنا چاہئے اور انہیں بتانا چاہئے کہ بے کاری ایک ایسی چیز ہے جو جماعتی
لحاظ سے اور شخصی لحاظ سے دونوں طرح سخت مضر ہے ۔ میرا خیال ہے کہ صرف قادیان میں
سے دو تین سو آدمی ایسے نکل آئیں گے جو ایسے وقت میں جب کہ ہر طرف روز گار مل رہے ہیں
بے کار بیٹھے اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں ۔ وہ جماعت پر بار بن رہے ہیں ، وہ اپنے رشتہ داروں
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۰۶
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
پر بار بن رہے ہیں ، وہ اپنے گھر والوں پر بار بنے ہوئے ہیں اگر وہ اپنے آپ کو وقف کریں تو
تبلیغ کی تبلیغ اور کام کا کام ۔ ہمارے ہاں مثل مشہور ہے نالے حج نالے بیو پار یہ تبلیغ کی تبلیغ ہو
گی اور بیو پار کا بیو پار ہوگا۔
دو
بلکہ ایک اور بات جس کی طرف میں خدام الاحمدیہ کو خاص طور پر توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ
ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی صحتیں نہایت کمزور ہیں اور دن بدن کمزور ہوتی جا رہی ہیں ۔ جب
میں نو جوانوں کی صحتیں دیکھتا ہوں تو مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے ۔ ہم لوگ جو اپنے آپ کو کمزور
صحت والے خیال کرتے ہیں ان نوجوانوں سے اچھے ہیں ۔ آجکل کے نوجوانوں کے قد بہت
چھوٹے ہیں یا بہت پتلے دبلے یا بہت موٹے ، موٹا پا بیماری کی ایک قسم ہوتی ہے، چہرے زرد ہیں
اور چہروں پر جھریاں پڑی ہوتی ہیں گویا ان پر جوانی آنے سے پہلے ہی بڑھاپے کا زمانہ آ جاتا
ہے۔ کہتے ہیں کوئی بڑھا بازار میں پاؤں پھسلنے کی وجہ سے گر پڑا تو بولا ہائے جوانی یعنی اب
جوانی جو کہ تنومندی اور قوت کے دن تھے جاتے رہے اور میں محض بڑھاپے کی وجہ سے گر گیا
ہوں ۔ جب اُٹھا تو اُس نے دیکھا کہ اُس کے ارد گرد کوئی آدمی نہیں تو اس پر بولا ” پھٹے منہ
جوانی ویلے توں کہیڑا بہادرسی ، یعنی تیرے منہ پر پھٹکار پڑے تو جوانی کے وقت کونسا بہادر تھا۔
رے نوجوانوں کا بھی یہی حال ہے اِن پر جوانی آنے سے پہلے ہی بڑھاپے کا زمانہ آ جاتا
ہے۔ اگر نو جوانوں کی صحتوں کی یہی حالت رہی تو یہ خطرہ سے خالی نہیں ۔ پس خدام الاحمدیہ کا یہ
فرض ہے کہ نوجوانوں کی صحت کی طرف جلد توجہ کریں اور ان کے لئے ایسے کام تجویز کریں جو
محنت کشی کے ہوں اور اور جن کے کرنے سے ان کی ورزش ہو اور جسم میں طاقت پیدا ہو۔ مثلاً ہر
جماعت میں جتنے پیشہ ور ہیں اُن سے کہا جائے کہ وہ خدام کو سائیکل کھولنا اور جوڑنا یا موٹر کی
مرمت کا کام یا موٹر ڈرائیونگ سکھا دیں۔ یہ کام ایسے ہیں کہ ان میں انسان کی صحت بھی ترقی
کرتی ہے اور انسان ان کو بطور ہابی (HOBBY) کے سیکھ سکتا ہے اور اگر اسے شوق ہو تو اس
میں بہت حد تک ترقی بھی کر سکتا ہے ۔ سکھ قوم کے مالدار ہونے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہ قوم
لاری ڈرائیونگ اور لوہار کے کام میں سب سے آگے ہے اور پنجاب کی تمام لاریاں اور اکثر
مستری خانے ان کے قبضہ میں ہیں جس جگہ جاؤ تمہیں لاری ڈرائیور سکھ ہی نظر آئے گا حالانکہ
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۰۷
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
-
سکھ پنجاب میں گل دس بارہ فیصدی ہیں لیکن سفر کے تمام ذرائع انہوں نے اپنے قبضہ میں لے
رکھے ہیں ۔ کسی سٹرک پر کھڑے ہو جاؤ، کسی ضلع یا تحصیل میں چلے جاؤ تم دیکھو گے کہ سائیکلوں پر
گزرنے والوں میں دو تہائی سکھ ہوں گے اور ایک تہائی ہندو یا مسلمان ہوں گے۔ اور اگر تم
گاؤں میں چلے جاؤ تو تم دیکھو گے کہ ایک سکھ سائیکل پر سوار ہے اور اپنی بیوی کو پیچھے بٹھائے
لئے جا رہا ہے۔ موٹروں کی درستی کے جتنے کارخانے ہیں ان میں سے اکثر سکھوں کے ہیں ۔
بندوق بنانے، کارتوس بنانے ، لاریاں بنانے، سائیکل بنانے، مشینری بنانے کے جتنے
کارخانے ہیں سب سکھوں کے ہیں کیونکہ جتنی سہولت ان کو ان چیزوں کے بنانے میں ہے
دوسرے لوگوں کو نہیں ۔ اوّل تو ہمارے مسلمانوں کے پاس موٹریں ہی نہیں اور اگر کسی کے پاس
ہے بھی تو وہ یہ بھی نہیں جانتا کہ اس کے اندر کیا ہے ۔ اگر کسی جگہ موٹر یا لاری خراب ہو جائے تو
پھر سورن سنگھ کی منتیں کریں گے کہ اسے درست کر دو ۔ حقیقت یہ ہے کہ جتنا روپیہ سکھوں کے
پاس ہے اتنا قومی طور پر ہندوؤں کے پاس بھی نہیں اس کی وجہ یہی ہے کہ یہ قوم محنت کی بہت
عادی ہے۔
لاہور میں ایک سکھ نوجوان سے جو کہ بی ۔ اے پاس تھا اور بانسوں اور رسیوں کی دُکان
کرتا تھا میں نے پوچھا کہ آپ ملازمت کیوں نہیں کر لیتے ؟ وہ کہنے لگا کہ میرے دوسرے
ساتھیوں میں سے جو ملازم ہیں کوئی چالیس روپے لیتا ہے اور کوئی پچاس روپے اور میں تین چار
سو روپے ماہوار کما لیتا ہوں مجھے نوکری کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ پس کوئی وجہ نہیں کہ اگر ہماری
جماعت ان کاموں میں ترقی کرنے کی کوشش کرے تو وہ دوسری جماعتوں سے ۔ پیچھے رہ جائے ۔
اگر ہماری جماعت میں سے پانچ چھ فیصدی لوگ مستری ہو جائیں تو پھر اُمید کی جاسکتی ہے کہ
ہمارے لوگ مشینری میں کامیاب ہوسکیں گے کیونکہ اِن لوگوں کو آرگنائز کر کے آئندہ ان کے
لئے زیادہ اچھا پروگرام بنایا جا سکتا ہے اور کچھ اور لوگوں کو ان کے ساتھ لگا کر کام سکھایا جا سکتا
ہے۔ اس وقت میرے نزدیک اگر مرکزی مجلس ایک موٹر خرید سکے تو یہ بہت مفید کام ہوگا اس
کے ذریعے خدام کو موٹر ڈرائیونگ کا کام سکھایا جائے اور یہ بتایا جائے کہ موٹر کی عام مرمت کیا
ہوتی ہے، جو خادم سیکھیں ان میں سے بعض مختلف جگہوں پر موٹر کی مرمت کی دُکان کھول لیں ۔
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۰۸
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
یہ بہت مفید کام ہے اس میں جسمانی صحت بھی ترقی کرے گی اور آمدنی کا ذریعہ بھی ہوگا۔ اس
کے علاوہ نو جوانوں کو گھوڑے کی سواری ، سائیکل کی سواری سکھائی جائے ۔ سائیکل کی سواری
کے ساتھ یہ بات بھی ضروری ہوتی ہے کہ اُسے کھولنا اور مرمت کرنا آتا ہو کیونکہ بعض اوقات
چھوٹی سی چیز کی خرابی کی وجہ سے انسان بہت بڑی تکلیف اُٹھاتا ہے۔ پس ہمارے خدام کو
مشینری کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ نے آجکل مشینوں میں برکت دی ہے جو شخص
مشینوں پر کام کرنا جانتا ہو وہ کسی جگہ بھی چلا جائے اپنے لئے عمدہ گزارہ پیدا کر سکتا ہے۔ آجکل
تمام قسم کے فوائد مشینوں سے وابستہ ہیں اور جتنا مشینوں سے آجکل کوئی قوم دُور ہو گی اُتنی ہی وہ
ترقیات میں پیچھے رہ جائے گی ۔ اسی طرح اگر خدام لوہار ، ترکھان ، بھٹی اور دھونکنی کا کام سیکھیں
تو ان کی ورزش کی ورزش بھی ہوتی رہے گی اور پیشے کا پیشہ بھی ہے۔ چونکہ خدام کے لئے ہاتھ
سے کام کرنے کی عادت ڈالنا ضروری ہے اگر خدام ایسے کام کریں تو وہ ایک طرف ہاتھ سے
کام کرنے والے ہوں گے اور دوسری طرف اپنا گزارہ پیدا کرنے والے ہوں گے۔ اپنے
ہاتھ سے کام کرنا یہ ہمارا طرہ امتیاز ہونا چاہئے جیسے بعض تو میں اپنے اندر بعض خصوصیتیں پیدا کر
لیتی ہیں ۔ وہ قو میں جو سمندر کے کنارے پر رہتی ہیں وہ نیوی میں بڑی خوشی سے بھرتی ہوتی ہیں
لیکن اگر انفنٹری میں بھرتی ہونے کے لئے اُنہیں کہا جائے تو اس کے لئے ہرگز تیار نہیں
ہونگے ۔ اور اگر پنجاب کے لوگوں کو نیوی میں بھرتی ہونے کے لئے کہا جائے تو وہ اِس سے
بھاگتے ہیں لیکن انفنٹری میں خوشی کے ساتھ بھرتی ہوتے ہیں اور یہ صرف عادت کی بات ہے۔
پس ہمارے خدام کو یہ ذہنیت اپنے اندر پیدا کرنی چاہئے کہ یہ مشینوں کا زمانہ ہے اور آئندہ
زندگی میں وہ مشینوں پر کام کریں گے۔ اگر کارخانوں میں کام نہ کر سکو تو ابتداء میں لڑکوں میں
ان کھیلوں کا ہی رواج ڈالو جن میں لوہے کے پرزوں سے مشینیں بنانی سکھائی جاتی ہیں ۔ مثلاً
لوہے کے ٹکڑے ملا کر چھوٹے چھوٹے پل بناتے ہیں ، پنگھوڑے، ریلیں اور اسی قسم کی بعض اور
چیزیں تیار کی جاتی ہیں ۔ ایسی کھیلوں سے یہ فائدہ بھی ہوگا کہ بچوں کے ذہن انجینئر نگ کی طرف
مائل ہوں گے ۔
یہ سائنس کی ترقی کا زمانہ ہے اس لئے خدام الاحمدیہ کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ہماری
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۰۹
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
جماعت کا ہر فرد سائنس کے ابتدائی اصولوں سے واقف ہو جائے اور ابتدائی اصول اس کثرت
کے ساتھ جماعت کے سامنے دُہرائے جائیں کہ ہمارے نائی ، دھوبی بھی یہ جانتے ہوں کہ پانی
دو گیسوں آکسیجن اور ہائیڈ روجن سے بنا ہوا ہے۔ یا روشنی آکسیجن لیتی ہے اور کار بن چھوڑتی
ہے اگر اسے آکسیجن نہ ملے تو بجھ جاتی ہے۔ جب ان ابتدائی باتوں سے اکثر لوگ واقف ہو
جائیں گے تو بعد میں آنے والے ان سے اُوپر کے درجہ پر ترقی پا جائیں گے۔
ے امداد لے کر
ایڈیسن جس نے ایک ہزار ایک ایجادیں کی ہیں وہ ایک کارخانے میں چپڑاسی تھا۔
کارخانے میں جو تجربات ہوتے وہ ان کو غور سے دیکھتا رہتا۔ اُس کی اس دلچسپی کو دیکھ کر ایک
افسر نے اُسے ایسی جگہ مقرر کر دیا جہاں وہ کام بھی سیکھ سکتا تھا ۔ پھر اُسے ایسی درسگاہ میں داخل
کرا دیا گیا جہاں وہ ایک حد تک علم سائنس سے واقف ہو سکے ۔ آخر وہ ایجادیں کرنے لگ گیا
اور آج وہ دنیا کا سب سے بڑا موجد سمجھا جاتا ہے ۔ بجلی ، فونوگراف ، ٹیلیفون اسی طرح کی اور
بہت سی چیزیں اس نے ایجاد کیں اور بعض چیزوں میں ایسی شاندار ترمیم کی کہ وہ ایک نئی چیز بن
گئیں ۔ پس پس ؟ جن لوگوں کے دماغ سائنس سے مانوس ہوں وہ دوسری کتابوں سے امداد
ترقی کر جائیں گے ۔ بعض لوگ بظاہر سکتے اور بے عقل سمجھے جاتے ہیں لیکن جب اُن کا دماغ کسی
طرف چلتا ہے تو حیران کن نتائج پیدا کرتا ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ جو بہت زیادہ عقلمند اور ہوشیار
نظر آئے وہی سائنس میں ترقی کرے۔ اس وقت قادیان میں سب سے زیادہ کامیاب کارخانہ
میاں محمد احمد خان کا ہے۔ کچھ دن ہوئے مجھے ایک سائنس کا پروفیسر ملا تھا اُس نے مجھے حیرت
کے ساتھ کہا کہ میک ورکس نے بہت ترقی کی ہے اور ان کی بعض چیزیں بہت قابلِ تعریف ہیں
لیکن میاں محمد احمد خان جو اس کارخانہ کے موجد ہیں اُن کی حالت یہ ہے کہ وہ اپنی ٹوپی رکھ کر
بھول جاتے ہیں کہ کہاں رکھی ہے اور بعض دفعہ ٹوپی اُن کے سر پر ہوتی ہے اور وہ تلاش کر رہے
ہوتے ہیں۔ ایک دفعہ ایسا ہی ہوا کہ اُن کی ٹوپی ان کے سر پر تھی اور وہ اپنے ماموں میاں
بشیر احمد صاحب کی ٹوپی بغل میں دبا کر چل پڑے۔ میاں صاحب نے دیکھا کہ میری ٹوپی لئے
جا رہے ہیں تو بلا کر کہا کہ اگر ٹوپی کی ضرورت ہے تو بے شک لے جاؤ ورنہ تمہاری ٹوپی تمہارے
سر پر ہے۔ غرض ایک طرف تو اُن کو یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ میری ٹوپی میرے سر پر ہے یا نہیں
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۱۰
مجلس خدام الاحمدیہ کا تفصیلی پروگرام
دوسری طرف سائنس میں اُن کا دماغ خوب چلتا ہے۔ تو بظاہر بعض لوگ ایسے نظر آتے ہیں کہ جن
کے متعلق یہ سمجھا جاتا ہے کہ یہ تو کوئی کام بھی نہیں کر سکیں گے لیکن جب اُن کا دماغ کسی طرف چل
پڑتا ہے تو وہ دنیا کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں ۔ پس میں یہ ضروری سمجھتا ہوں کہ جہاں ہمارے
دوست دینی علوم سے واقف ہوں وہاں کچھ نہ کچھ انہیں سائنس کے ابتدائی اصول سے ضرور
واقفیت ہونی چاہئے کیونکہ ان کا جاننا بھی اس زمانہ کے لحاظ سے بہت ضروری ہے۔
آج میں نے اتنا وسیع پروگرام آپ لوگوں کو بتا دیا ہے کہ اگر آپ اس کے مطابق کام
کریں تو دو تین سال میں جماعت کی کایا پلٹ جائے گی اور جماعت اپنے پہلے مقام سے بہت
بلند مقام پر پہنچ جائے گی اور دشمن تسلیم کریں گے کہ اس جماعت کا مقابلہ ناممکن ہے۔ دشمن جب
بھی جماعت کی طرف نظر اٹھا کر دیکھے گا اُس کی نظریں خیرہ ہو جائیں گی ۔
میری صحت تو اچھی نہیں تھی لیکن اس کے باوجود میں طبیعت پر بوجھ ڈال کر آ گیا ہوں ۔
رات سے اسہال ہو رہے ہیں اگر بیٹھوں تو کھڑا نہیں ہو سکتا اور اگر کھڑا ہوں تو بیٹھ نہیں سکتا۔
اب میں دعا کر کے جلسہ کو ختم کرتا ہوں ۔
الفضل ۱۸ ، ۲۱ جنوری ۱۹۴۶ء )
ا ابو داؤد كتاب الصلواة باب متى يؤمر الغلام بالصلوة
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۱۱ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں
اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
لم
خلیفة المسیح الثاني