مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
انوارالعلوم (جلد 18)
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۱۳ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا
اعلیٰ نمونہ دکھایا
( تقریر فرموده ۳۱ اکتوبر ۱۹۴۵ ء بعد نماز مغرب بمقام قادیان )
تشہد وتعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
اللہ تعالیٰ کی قدرت ہے کہ جب کوئی قوم غالب آتی ہے تو اعلیٰ اخلاق کو ترک کر دیتی
ہے۔ مسلمانوں پر یورپین اعتراض کرتے ہیں مگر انہوں نے خود کیسا گندا نمونہ دکھایا ہے۔
مسلمانوں کے غلبہ کے زمانہ میں ایک مثال بھی ایسی نہیں ملتی کہ وہ کسی ملک میں گئے ہوں اور
اُس ملک کے باشندوں کو خواہ وہ کتنی ہی ادنیٰ حالت میں ہوں فنا کر دیا ہو اور آپ اُن کے
ملک میں بس گئے ہوں ۔
مسلمان سپین میں گئے اور وہاں سات سو سال تک حکومت کی لیکن اِس سات سو سال کے
عرصہ میں اُنہوں نے سپین کے باشندوں کو تباہ نہیں کیا۔ مسلمان بر براے میں گئے جہاں کے
باشندے بالکل وحشی تھے ، تباہ حال تھے، ننگے پھرتے تھے لیکن مسلمانوں کے جانے کے بعد اُن
کی حالت پہلے سے بہتر ہوگئی ۔ مسلمانوں نے اُن کو تعلیم دی اور اُن کے اندر ایسا تغیر پیدا کر دیا
کہ دنیا کے بڑے بڑے عالم بر بر میں پیدا ہوئے اور اب تک وہی قوم اس ملک میں آباد
ہے ۔ مسلمان مصر میں گئے اور وہاں ایسی شاندار حکومت کی کہ مصر کی زبان ہی عربی ہوگئی لیکن
ہے۔
باوجود اس کے آج تک وہاں کی اصلی قو میں موجود ہیں ۔ مسلمان شام میں گئے اور ایسی حکومت
کی کہ شام کی زبان ہی عربی ہو گئی لیکن وہاں کی قو میں اب تک موجود ہیں حالانکہ یہاں کثرت
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۱۴ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
سے عیسائی تھے اور اب ان کو آزاد حکومت مل گئی ہے ورنہ پہلے وہ مسلمانوں کے ماتحت تھے لیکن
ان کو مجبور نہیں کیا جاتا تھا کہ وہ اپنے مذہب کو بدلیں ۔ مسلمان فلسطین میں گئے لیکن اُنہوں نے
وہاں کے باشندوں کو تباہ نہ کیا بلکہ اب تک وہ قو میں موجود ہیں ۔ دوسرے مذاہب کو اختیار کر
لینے سے ہم کسی کو نہیں روک سکتے ۔ وہ اگر مسلمان ہوئے تو اپنی مرضی سے ۔ اسی طرح مسلمان
افریقہ میں گئے لیکن کوئی علاقہ ایسا نہیں جس کی نسل فنا ہوگئی ہو۔ غرض جہاں جہاں مسلمان گئے
وہاں کی اصلی قو میں اب تک موجود ہیں ۔ ان کے پہلو بہ پہلو عرب کے باشندے بھی بستے ہیں
لیکن وہ قلیل تعداد میں ہیں ۔ اسی طرح ماریشس ہے، جاوا ہے، سماٹرا ہے، مڈغاسکر ہے، فلپائن
ہے۔ ان علاقوں میں سے جس جگہ بھی مسلمان گئے وہاں کے لوگوں کو ہر رنگ میں فائدہ پہنچایا
انہوں نے کسی قوم کو مٹایا نہیں اور کسی قوم کی جگہ دنیاوی طور پر نہ لی بلکہ جہاں جہاں بھی مسلمان
گئے وہاں اُن علاقوں کی قومیں ان کے زمانہ میں آبادر ہیں ۔ کسی ایک جگہ بھی ایسا نہیں ہوا کہ
وہاں کی قوموں کو مٹا کر مسلمانوں نے اُن کے ملک پر قبضہ کر لیا ہو۔ مگر ان ہی علاقوں میں جب
یورپین اقوام گئیں تو انہوں نے وہاں کی ساری دولت اور جائدادیں اپنے قبضہ میں کر لیں اور
وہاں کے اصلی باشندوں کو مٹا دیا ۔ مثلاً نیروبی ہے وہاں عربوں کا اتنا دخل تھا کہ وہاں کی زبان
بگڑی ہوئی عربی ہے لیکن باوجود اس کے کہ نیروبی مسلمانوں کے ماتحت تھا وہاں کی جائدادیں
وہاں کے اصلی باشندوں کے پاس رہیں اور اب تک وہ نسلیں چلی آتی ہیں لیکن جب وہاں
انگریز گئے تو انہوں نے ان کی زمینوں اور جائدادوں پر قبضہ کر لیا اور کہا کہ حبشیوں کو چونکہ کبھی
زمین پر قبضہ کرنے کا خیال نہیں آیا اس لئے یہ اپنے ملک میں زمینوں کے مالک نہیں ہو سکتے ۔
چنانچہ وہاں کی زمینیں کچھ انگریزوں میں بانٹ دی گئیں اور کچھ حکومت نے لے لیں ۔ ایک ایک
انگریز کو بیس بیس میل لمبا علاقہ دے دیا گیا جسے وہ بیس میں نسلوں تک بھی آباد نہیں کر سکتے۔ لیکن
عربوں نے کہا جس کی چیز ہے اُسے دے دو ۔ انگریز آسٹریلیا میں گئے اور وہاں کے باشندوں کی
ایسی حالت کی کہ اس قوم کے اصل باشندوں کو آج تلاش کرنا سخت مشکل ہے اور اگر ان کو تلاش
کیا جائے تو چند ہزار سے زیادہ نہیں ملیں گے حالانکہ وہ ہندوستان سے ڈیوڑھا ملک ہے۔
امریکہ ہندوستان سے دو گنا ہے اور وہ سارے کا سارا آباد ہے لیکن اب تلاش کرنے سے بھی
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۱۵ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
وہاں کے اصلی باشندے جو کہ ریڈ انڈینز(RED INDIANS) کہلاتے ہیں چند ہزار سے
زیادہ نہیں مل سکتے ۔ نہ ان کے پاس جائدادیں ہیں نہ زمینیں وہ مزدوری کرتے ہیں اور اس
طرح غریبانہ طور پر اپنا گزارہ کرتے ہیں۔ اسی طرح کینیڈا ہے کینیڈا کے اصلی باشندے کہاں
گئے ؟ جن جن جزائر میں یورپین گئے وہاں کے باشندے تباہ ہو گئے ۔
آخر کوئی بتائے تو سہی کہ کیا قسام ازل نے یہ فیصلہ کر رکھا ہے کہ مسلمان جہاں جائیں گے
وہاں کے اصلی باشندے تو زندہ رہیں گے اور ترقی کریں گے لیکن جہاں یورپین اقوام جائیں گی
وہاں کے اصلی باشندے مرجائیں گے ۔ کہتے ہیں وہاں کے لوگ خود بخود مر گئے مگر سوال یہ ہے
کہ وہ کیوں مر گئے ؟ مسلمانوں کے پاس وٹا منز نہیں تھی لیکن یہ وٹا منز نکال کر بھی وہاں کے اصلی
باشندوں کو مارتے جاتے ہیں ۔ اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ ان کا بہانہ ہے ورنہ کون شخص
تسلیم کر سکتا ہے کہ مسلمانوں کے ماتحت ہزار سال میں تو وہ قو میں نہ مریں لیکن جہاں فرانسیسی یا
انگریز گئے یا دوسری یورپین قو میں گئیں وہاں کے اصلی باشندے دو تین سو سال کے اندر اندر
مر گئے ۔ بیشک افریقہ کے بعض علاقے ایسے ہیں جہاں بیماریاں پڑتی ہیں اور جن میں یورپین
دس بارہ سال سے زیادہ نہیں رہ سکتے ۔ ایسے علاقوں کو چھوڑ دو جہاں بیماریاں پڑتی ہیں اور جہاں
سے وہ حبشیوں کو نکال نہیں سکتے ۔ جیسے ویسٹ افریقہ - ہے جہاں وبائیں بہت زیادہ پڑتی ہیں اسی
لئے اس کا نا WHITE MEN'S GRAVE ہے یعنی سفید آدمی کی قبر ۔ جو انگریز بھی
وہاں جاتا ہے آٹھ دس سال سے زیادہ وہاں نہیں رہ سکتا اور اگر رہے تو مر جاتا ہے اس لئے
وہاں کے پادریوں کو آٹھ دس سال کے بعد بدل دیا جاتا ہے۔ یہ ہمارے ہی مبلغ ہیں جو
پندرہ سولہ سال سے متواتر کام کر رہے ہیں اور پھر بھی واپس جانے کے خواہشمند ہیں ۔ بہر حال
انگریز وہاں آٹھ دس سال سے زیادہ نہیں رہ سکتے ۔ اس دوران میں بھی ایک دوسال کے بعد
ان کو لمبی چھٹی مل جاتی ہے پھر بھی وہ مشکل سے اتنا عرصہ وہاں رہتے ہیں ۔ اِن علاقوں کو تو
یورپین لوگوں نے خود چھوڑ دیا ہے کیونکہ قبر میں رہنا کوئی پسند نہیں کرتا اور اس لئے وہاں کے
اصلی باشندے وہاں موجود ہیں ۔ مگر ان قبروں کو چھوڑ کر باقی سارے علاقے جو اچھے ہیں اور
جہاں ان کا قبضہ ہے وہاں انہوں نے اصلی باشندوں کو بالکل بے دخل کر دیا ہے اور ان کی اکثر
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۱۶ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
نسلیں فنا ہوگئی ہیں ۔ یہی حال نٹال کا ہے وہ سب حبشی بے دخل ہیں، ان کی جائدادوں پر
انگریزوں کا قبضہ ہے اور وہ ان کی خدمت گزاری کرتے ہیں ۔ بچپن میں جب ہم کھیلا کرتے تھے
اور ہمیں کوئی گری پڑی چیز مل جاتی تو ہم اسے ہاتھ میں لے کر کہتے البھی چیز خدا دی نہ دھیلے دی
نہ پا دی۔ بچپن کے لحاظ سے ہم سمجھتے تھے کہ یہ ایک ایسا منتر ہے کہ جس کے پڑھنے سے
دوسرے کی چیز لے لینا جائز ہو جاتا ہے ۔
وہ
دو
یہی حال اُن لوگوں کا ہے ہم جو چیز اُٹھاتے تھے وہ تو چاک کا ٹکڑا یا گلی ہے یا اس طرح کی
کوئی اور چیز ہوتی تھی جو حقیقت میں دھیلے بلکہ دمڑی کے برابر بھی نہ ہوتی تھی مگر یہ لوگ ملکوں
کے ملک اپنے قبضہ میں لے کر کہتے ہیں لبھی چیز خدا دی“ ہندوستان کا ملک اُٹھایا اور کہہ دیا
لبھی چیز خدا دی‘ افریقہ جو ہندوستان سے بھی بڑا ہے اُٹھایا اور کہہ دیا ولبھی چیز خدا دی
کوئی ملک ایسا نہیں جو بھی چیز خدا دی“ میں شامل نہ ہو۔ میں ان کے اس جواب پر ہمیشہ
حیران ہوتا ہوں کہ اتنے عقلمند ہونے کے باوجود شاید وہ سمجھتے ہیں کہ باقی دنیا پاگل ہے کہ ہم جو
کچھ کرتے ہیں اسے سمجھ ہی نہیں سکتی حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ لوگ ڈنڈے کے زور سے دبے
ہوئے ہیں اور جانتے ہیں کہ اگر شور ڈالا تو جیل خانے میں جائیں گے ورنہ انہیں معلوم ہے کہ یہ
تصرف بے جا ہے اور بہت بڑا بڑا
ڈا ظلم ہے جس کا ارتکا کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔ اس بارہ میں وہ کتنا بڑا
نشان ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت نے دکھایا۔ عیسائی کہا کرتے ہیں کہ تاریخ میں
آتا ہے کہ اورنگ زیب نے یہ ظلم کیا یا تاریخ کے فلاں صفحہ پر آتا ہے کہ اس نے اس طرح
نا انصافیاں کیں یا فلاں مسلمان بادشاہ کے متعلق آتا ہے کہ اس نے فردوسی کے ساتھ ساٹھ ہزار
اشرفیوں کا وعدہ کر کے صرف ایک ہزار اشرفی دی۔ مگر پچھلی باتوں کو چھوڑ دو کہ ان کی صحہ صحت یا
عدم صحت کا ہم کو علم نہیں وہ ذرا موجودہ زمانہ میں ہی اپنی حالت تو دیکھیں وہ کہتے ہیں کہ
مسلمانوں نے اس طرح ظلم کئے لیکن وہ اپنے آپ کو تو دیکھیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں ۔
-
کیا وجہ ہے کہ جو قو میں مسلمانوں کے قبضہ کرنے سے پہلے موجود اور مسلمانوں کے چلے
در ۔ جانے کے بعد موجود ر ہیں وہ انگریزوں کے زمانے میں مفقود ہو گئیں ۔ اسلامی نقطۂ نگاہ سے
موجودہ دنیا کی عمر تو چھ ہزار سال ہے لیکن انگریزوں کے نقطۂ نگاہ سے دنیا کی عمر بیس لاکھ سال
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۱۷ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
ہے ہم انگریزوں کے نقطۂ نگاہ کو ہی بالفرض تسلیم کر لیں تب بھی سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا وجہ ہے
کہ جو نسلیں ہیں ہیں لاکھ سال سے چلی آ رہی تھیں اور مسلمانوں کے زمانے میں بھی قائم رہیں
وہ یورپین قوموں کے قبضہ میں آتے ہی تباہ ہوگئیں ۔ یورپین آسٹریلیا میں گئے ، افریقہ میں گئے
جہاں بھی گئے وہاں کی اصلی قو میں غائب ہونی شروع ہو گئیں ۔ صاف ظاہر ہے کہ جب وہاں
کے اصلی باشندوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا گیا ، حکومت سے اُنہیں علیحدہ کر کے بے دخل کر دیا گیا
اور اپنا غلام بنا لیا گیا تو انہیں زندگی کے ساتھ دلچسپی نہ رہی اور جب کسی انسان کو زندگی سے
دلچسپی نہ رہے تو وہ زندہ رہنے کی خواہش ہی نہیں کرتا ۔سمجھتا ہے کہ جب کسی چیز میں میرا دخل ہی
نہیں تو میں نے زندہ رہ کر کیا کرنا ہے اس طرح وہ قو میں جو بے دخل ہو جاتیں ہیں خود بخو دفنا ہو
جاتی ہیں ۔ ایک عربی شاعر کے کچھ شعر ہیں جو مجھ کو یاد تو نہیں لیکن وہ شعر تاریخی ہیں اور اُس نے
بہت دردناک پیرائے میں بیان کئے ہیں۔ جب گذشتہ جنگ ختم ہوئی اور اتحادی ملکوں میں فتح
کی خوشیاں منائی گئیں تو اس نے کچھ شعر کہے جن کا مفہوم یہ ہے کہ اتحادیوں نے جنگ فتح کر لی
ہے اور لوگ خوش خوش گھروں کو آ رہے ہیں وہ آئیں گے اور خوشیاں منائیں گے۔ پر اے
میرے بھائی! تو اُن کی خوشی میں شامل نہ ہونا کیونکہ یورپین تو اپنے گھروں کو خوشیاں منا نے آ
رہے ہیں پر تیرا کونسا گھر ہے جہاں تو آ کر خوشیاں منائے گا۔ ہاں تیرا گھر تھا لیکن وہاں پر تو
غیروں نے قبضہ کر لیا ہے اب تیرے پاس کچھ نہیں ۔ فلسطین تیرا گھر تھا لیکن اب نہیں کیونکہ
فلسطین پر تو غیروں کا قبضہ ہے۔ وہ لوگ آئیں گے اور خوشیاں منائیں گے اس لئے کہ اُن کے
لئے دنیا میں رہنے کے لئے جگہ ہے لیکن تیرے پاس کونسی جگہ ہے۔ ان کے پاس تجارت ہے پر
تیرے پاس کونسی تجارت ہے غرض تیرا تو کچھ بھی نہیں ۔ پھر آخر میں کہتا ہے اے میرے بھائی !
تیرے لئے دنیا میں کچھ نہیں ۔ اب تیرا کام یہ ہے کہ بیلچہ پکڑ اور میرے ساتھ مل ، پھر ہم دونوں
ایک خندق کھودیں اور خندق کھود کر اپنے مقتولوں کو اُس میں دفن کر دیں یہ ہماری خوشی کا وقت
نہیں ۔ چونکہ شاعر کی غرض دنیا ہوتی ہے اس لئے وہ خندق کھود کر مر دوں کو دفن کر دیتا ہے ۔ پھر
کہتا ہے اے بھائی ! اب ہم نے اپنے مردوں کو تو دفن کر لیا ہے اب آتا کہ ہم ایک اور خندق
کھو دیں اور اس میں ہم اپنے آپ کو اور اپنے زندوں کو دفن کر لیں کیونکہ ہمارے لئے دنیا میں
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۱۸ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
کوئی جگہ نہیں ۔ یہ حالت ہے جو انگریزوں نے بنادی ہے۔ جس طرف بھی دیکھو یہ قبضہ کئے بیٹھے
ہیں اور کہا یہ جاتا ہے کہ ہم تمہاری حفاظت کے لئے بیٹھے ہیں اپنے کسی فائدہ کے لئے نہیں ۔
امریکہ کے پریزیڈنٹ جو صلح اور انصاف کے نعرے بلند کرتے ہیں ، اُن کا ایک مضمون چھپا
ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ہم کسی پر بے جا قبضہ پسند نہیں کرتے لیکن اردگرد کے چھوٹے چھوٹے ملک
جن کا اپنے قبضہ میں رکھنا ہماری حفاظت کیلئے ضروری ہے ہم صرف اُن پر قبضہ رکھیں گے۔ یہ
بات وہی ہے جو یورپین قو میں کہتی ہیں ، یہی انگریز کہتے ہیں ، یہی فرانسیسی کہتے ہیں اور یہی جرمن
والے کہتے ہیں کہ اگر فلاں فلاں ملک ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو ہماری حفاظت خطرہ میں پڑ
جائے گی ۔ اب انڈونیشیا کے باشندوں نے جو اپنی آزادی کا علم بلند کیا ہے تو فرانسیسیوں نے
کہنا شروع کر دیا ہے کہ اگر یہ ملک ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو ہم کیا کریں گے اور انگریزی
فوجیں ان کی مدد کر رہی ہیں ۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا دوسروں کو اپنی حفاظت کی ضرورت نہیں؟
آخران بیچاروں کا کیا قصور ہے کہ امریکہ والے ان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں اور ان سے کونسی ایسی
خطا سرزد ہو گئی ہے جس کی بناء پر وہ اپنی حفاظت نہیں کر سکتے ۔ غرض یہ غاصب خود تو دوسرے
ملکوں پر بے جا تصرف کرتے ہیں لیکن جب ان پر حملہ ہوتا ہے تو انصاف انصاف پکارنے لگ جاتے
نے
ہیں ۔ اٹلی والوں نے جب ایبے سینی(ABAY SENIA) پر حملہ کیا اور انگریز
شور مچایا تو گواٹلی والوں نے بھی اس کا جواب دیا مگر جرمنی نے اس کا جو جواب دیا وہ بہت خوب
تھا۔ اُس نے کہا صرف تم ہی اتنے عرصہ سے دنیا کو مہذب بنانے کی کوشش کر رہے ہو اور ہمیں
اس میں شامل نہیں کرتے ۔ تم اس غرض کے لئے ہندوستان اور دوسرے ممالک پر قبضہ کئے بیٹھے
ہو اب ہمیں بھی اس نیک کام میں حصہ لینے دو اور ہمیں بھی دنیا میں تھوڑی سی تہذیب پھیلا نے
دو۔ پس یہ کہہ دینا کہ ہم تمہارے فائدہ کے لئے آئے ہیں نہایت فضول بات ہے تمہیں ان سے
کیا۔ ہر شخص اپنا فائدہ سمجھتا ہے اگر وہ نہیں سمجھتا تو وہ اپنی تباہی آپ مول لیتا ہے دوسرے کو اس
سے کیا تعلق ۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے جیسے ٹاٹا والے کسی رئیس کے روپیہ پر اس لئے قبضہ کر لیں کہ
وہ شرابی ہے اور اپنا مال صحیح طور پر استعمال نہیں کرتا بلکہ ضائع کرتا ہے اگر وہ ایسا کریں تو کیا کوئی
شخص ان کی اس بات کو تسلیم کرلے گا ؟ کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ چونکہ وہ اپنی جائداد شراب نوشی
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۱۹ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
میں اُڑا رہا ہے یا کنچینیوں کا ناچ کروا کر اور اس طرح دوسرے بیہودہ افعال پر اپنا مال ضائع کر
رہا تھا اس لئے ٹاٹا والوں نے جو کچھ کیا اچھا کیا۔ دنیا میں کوئی شخص بھی ایسا نہیں ہو سکتا جو اس قسم
کے فعل کو جائز قرار دے ہر شخص انہیں مجرم قرار دے گا اور کہے گا تمہیں اس سے کیا غرض کہ وہ
اس کو شراب نوشی یا دوسرے لغو کاموں پر کیوں ضائع کرتا ہے، تم اس کے روپیہ پر قبضہ کرنے
والے کون ہو۔ یہ حیلہ سازیاں ہیں جو یورپین قوموں کی طرف سے پیش کی جاتی ہیں اور جن کو
لوگ کمزور ہونے کی وجہ سے برداشت کر رہے ہیں۔ ان کی مثال بالکل ایسی ہی ہے جیسے کہتے
ہیں کہ کوئی بھیڑ یا کسی نہر کے کنارے اوپر کی طرف کھڑا ہو کر پانی پی رہا تھا اور نچلی طرف ایک
بکری کا بچہ پانی پی رہا تھا بھیڑیے کا دل للچایا اور اُس نے چاہا کہ کسی بہانے اُسے کھا جاؤں ۔
اُس نے کہا کیوں بے نالائق ۔ اب تیری یہ جرات کہ ہمارا پانی گدلا کرتا ہے؟ اس نے کہا حضور
اوپر کی طرف کھڑے پانی پی رہے ہیں اور میں نچلی طرف اس لئے آپ کا گدلا پانی تو میری
طرف آ سکتا ہے میرا گدلا پانی آپ کی طرف نہیں جا سکتا ۔ بھیڑیے نے غصے سے اُس پر جھپٹ کر
کہا۔ اچھا! اب آگے سے جواب دیتا ہے۔ یہی حالت غالب قوموں کی ہوتی ہے وہ اپنی مرضی
۔
چلاتی ہیں اور جو بات دل میں آئے خواہ وہ کتنی ہی احمقانہ ہو اُس پر عمل شروع کر دیتی ہیں ۔
جب دنیا کے ایسے گندے ندے حالات ہو۔ ہو جاتے ہیں اور لوگ ظلم میں انتہائی مقام پر پہنچ جاتے
ہیں تو ایسے مواقع پر اللہ تعالیٰ کے نبی آتے ہیں ۔ اُن کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ دوبارہ دنیا میں
انصاف قائم کریں لیکن سوال یہ ہے کہ جو تربیت نبی آ کر کرتے ہیں اور جو اخلاق نبی کے آنے
سے کسی کو حاصل ہوتے ہیں وہ تربیت اور وہ اخلاق ہماری جماعت کو حاصل ہیں یا نہیں ۔ میں
نے اپنی جماعت میں بھی یہ نقص دیکھا ہے کہ جب کوئی کسی کی چیز لیتا ہے مثلاً کسی کا مکان کرائے
پر لیتا ہے تو اُس کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ اگر میرا زور چلے تو میں کرا یہ نہ دوں اور صرف یہی
نہیں بلکہ اُس مکان پر قبضہ کر کے وہیں بیٹھا رہوں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو آئے ہوئے
اتنا عرصہ ہو گیا لیکن کیا وجہ ہے کہ ہماری ترقی نہیں ہوئی ۔ میرے نزدیک اس کی وجہ یہی ہے کہ
ابھی تک جماعت نے وہ اخلاق پیدا نہیں کئے جو اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ پس اپنے اندر اعلیٰ
اخلاق پیدا کرو تا تمہیں ترقی ملے ۔ یہ تو ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ مظلوم کو بھیڑیئے کے منہ سے نکال
انوارالعلوم جلد ۱۸
۲۲۰
نوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
رطبیب کے سپر د کر دے لیکن یہ نہیں ہو سکتا کہ خدا تعالیٰ مظلوم کو ایک بھیڑئیے کے منہ سے نکال
کر دوسرے بھیڑئیے کے منہ میں دے دے۔پس جب تک ہماری جماعت وہ اخلاق پیدا نہ کر
لے جو انبیاء کی جماعتوں میں ہونے چاہئیں اُس وقت تک خدا تعالیٰ کے فضل نازل نہیں ہو
سکتے۔اگر اِن بُرے اخلاق کے باوجود ہم میں حکومت آ جائے تو اس کے معنی یہ ہوں گے کہ
خدا تعالى ( نَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ ذَلِكَ ) خود اس ظلم میں شریک ہوگا اور یہ مظلوم کو بھیڑیے کے منہ
سے نکال کر طبیب کے سپرد کرنے والی بات نہیں ہوگی بلکہ ایک مظلوم کو ایک بھیڑئیے کے منہ
سے نکال کر دوسرے بھیڑئیے کے منہ میں دینے والی بات ہو جائے گی۔صرف فرق یہ ہوگا کہ
انگریزوں کے ہاتھ سے نکل کر احمدیوں کے ہاتھ میں مال آ جائے گا ورنہ انگریز بھی ویسے اور
احمدی بھی ویسے۔لیکن اگر احمدیوں کے اخلاق ایسے ہوں گے کہ وہ لوگوں کے مالوں کی حفاظت
کرنے والے اور اُن پر احسان کرنے والے ہوں گے تو وہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کے وارث
ہوں گے۔مجھے ایک شخص مکان کے مقدمہ کے بارہ میں ملنے آیا میں نے اُسے سمجھانے کی غرض سے کہا
دیکھو! تم فوج میں ملازم ہو۔سال میں ۲۰،۱۵ دن کے لئے تم آئے ہو اتنا عرصہ تم مہمان خانہ
میں یا اپنے کسی دوست کے ہاں ٹھہر سکتے ہو اس وقت مکان نہیں ملتے۔اگر تم نے ان کو اپنے
پندرہ دن کے آرام کے لئے نکالا تو ان کو بڑی تکلیف ہو گی۔صحابہ نے تو باہر سے آنے والوں کو
اپنی جائدادیں دے دی تھیں بلکہ باہر سے آنے والوں کے ساتھ اس سے بڑھ کر یہ سلوک بھی
کیا کہ ان میں سے بعض اپنی دو بیویوں میں سے ایک کو اپنے بھائی کی خاطر طلاق دینے کے لئے
تیار ہو گئے تھے تا کہ وہ اُس سے شادی کرلے لیکن ہماری یہ حالت ہے کہ ہم اپنے پندرہ یا زیادہ
سے زیادہ بیس دن کے آرام کے لئے ان کو جنہوں نے مکان میں ساڑھے گیارہ مہینے رہنا ہے
چاہتے ہیں کہ نکال دیں۔میں نے اس کو اس طرح نصیحت کی اور دیکھا کہ میری نصیحت کا اس پر
اثر تھا لیکن اس نے کہا حضور! میں تسلیم کرتا ہوں کہ انہیں اس طرح دق کرنا میری غلطی ہے لیکن
آپ ان سے دریافت کر لیں انہوں نے آٹھ نو ماہ سے تو کرایہ بھی ادا نہیں کیا جس کی وجہ سے
میں ان کو نکالنے پر مجبور ہوں۔میں نے کہا یہ بات تو معقول ہے اس میں تمہارا کوئی قصور نہیں۔
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۲۱ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
اس وقت میری عجیب حالت ہوگئی کہ دیکھو میں نے اس کے دل کو نرم کرنے کی کوشش کی تھی لیکن
اس نے ایک ایسی بات پیش کر دی ہے جس کا میرے پاس کوئی جواب نہیں ۔ اگر دوسرے نے
کرایہ دیا ہوا ہوتا تو میں نے میدان مار لیا تھا مگر چونکہ وہ آٹھ نو ماہ کا کرایہ بھی کھا جانا چاہتا تھا
اور مکان پر قبضہ بھی جمائے رکھنا چاہتا تھا اِس لئے میری حالت اُس وقت ویسی ہی ہوگئی جیسے
کہتے ہیں کہ پٹھان نے ایک ہندو کو پکڑ لیا اور کہا کلمہ پڑھو۔ کہنے لگا میں کس طرح پڑھوں میں تو
ہندو ہوں ۔ پٹھان کہنے لگا خو کلمہ پڑھو ہم ہندو وندو نہیں جانتا تم کو کلمہ پڑھانے سے ہم جنت میں
چلا جائے گا ۔ اصل بات یہ تھی کہ اُس نے سنا تھا کہ اگر کوئی شخص کسی کو مسلمان بنا دے تو وہ سیدھا
جنت میں چلا جاتا ہے اس لئے اس نے کہا خواہ تو ہندو ہے یا کوئی اور آج تجھے کلمہ پڑھا کر
چھوڑنا ہے ۔ اُس نے تلوار نکال لی اور کہا کلمہ پڑھ نہیں تو ابھی مارتا ہوں ۔ وہ بیچارہ منتیں کر کے
گزارتا رہا اور ادھر اُدھر دیکھتا رہا کہ شاید کوئی آجائے اور میں بچ جاؤں لیکن اُس کی بد قسمتی
کہ کافی دیر تک کوئی نہ آیا ۔ لالوں کو جان پیاری ہوتی ہے آخر تنگ آ کر کہنے لگا اچھا کلمہ
پڑھاؤ ۔ پٹھان نے کہا خوتم خود پڑھو ۔ اُس نے کہا میں ہندو ہوں مجھے کہاں آتا ہے۔ کہنے لگا خو
تمہارا قسمت خراب ہے کلمہ تو ہم کو بھی نہیں آتا اگر کلمہ آتا تو آج تم کو مسلمان بنا کر ہم جنت میں
چلا جاتا ۔ اسی طرح میں نے نصیحت کر کے اُس کے دل کو نرم کیا اور جب نرم کر لیا تو اُس نے ایسا
جواب دیا کہ میرا کلمہ وہیں رہ گیا اب میں اُسے کیا جواب دیتا۔ اگر اس نے کرایہ ادا کیا ہوتا تو
میں اسے کلمہ پڑھا لیتا لیکن اس کے جواب کے بعد میں کیا کر سکتا تھا۔ پس مومنوں کو دوسروں
کے حقوق ادا کرنے میں چست ہونا چاہئے ۔
وقت
صحابہ میں نیکی کا اتنا غلبہ تھا کہ ایک صحابی کسی دوسرے صحابی کے پاس اپنا گھوڑا بیچنے آئے
انہوں نے پوچھا کیا قیمت ہے؟ اُس نے کہا ایک ہزار درہم ۔ اُس نے گھوڑے کو دیکھ کر کہا تم
نے اس کا کم مول لگایا ہے اس کی قیمت تو دو ہزار درہم ہے ۔ مالک نے کہا اس کی قیمت ایک
ہزار درہم ہے میں صدقہ لینا نہیں چاہتا ، میں ایک ہزار درہم ہی لوں گا۔ اُس نے کہا میں کسی کا
مال کھانا نہیں چاہتا اس کی قیمت دو ہزار درہم ہے اور میں دو ہزار درہم ہی دوں گا ۔ ہوتے
ہوتے یہ بات قاضی کے سامنے پیش ہوئی اور فیصلہ ہوا کہ یہ گھوڑا دو ہزار کا ہے ۔ پھر اُس نے وہ
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۲۲ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
رقم لی ہے۔ اب دیکھو لینے والا کم بتاتا ہے اور دینے والا زیادہ بتاتا ہے۔ لیکن لینے والا کہتا ہے یہ
صدقہ ہے میں نہیں لینا چاہتا اور دینے والا کہتا ہے میں زیادہ دوں گا میں کسی کا مال نہیں کھانا
چاہتا ۔ یہی چیز تھی جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ نے ان کو حکومت دی ۔اس کا اندازہ اس واقعہ سے
بھی ہو سکتا ہے کہ جب مسلمان یروشلم کو (جس پر کہ ان کا قبضہ تھا ) کسی وجہ سے چھوڑ کر واپس
آنے لگے تو بجائے اس کے کہ اس وقت اہلِ شہر جو عیسائی تھے خوش ہوتے کہ مسلمان ہمارے
ملک سے نکل گئے ہیں اور اب ہماری اپنی حکومت ہوگی ۔ وہ روتے ہوئے اُن کے ساتھ شہر سے
باہر آئے وہ روتے تھے اور دعائیں کرتے تھے کہ خدا آپ لوگوں کو پھر ہمارے شہر میں واپس
لائے ہے۔ اس نیکی کو پیدا کرنے کیلئے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دنیا میں تشریف لائے
اور آپ نے ایک جماعت قائم کی اب ہماری جماعت کو چاہئے کہ وہ ایسے اخلاق پیدا کرے جو
نہایت اعلیٰ درجہ کے ہوں اور جن سے وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی وارث بن جائے ۔
میں نے یورپین قوموں کی جہاں بُرائی بیان کی ہے وہاں اُن کی ایک خوبی بھی بیان کر دینا
چاہتا ہوں ۔ ان میں یہ بہت بڑی خوبی ہے کہ وہ قانون کو قائم رکھتے ہیں جہاں وہ لوگوں کی
جائدادوں پر قبضہ کر لیتے ہیں وہاں جو قانون بناتے ہیں اُس پر عمل بھی کرتے ہیں لیکن ہمارے
ملک کے لوگ خواہ کسی درجہ کے ہوں وہ اس کی پرواہ نہیں کرتے ۔ اسی وجہ سے جب کسی انگریز
کے پاس مقدمہ چلا جائے تو کہتے ہیں کہ انصاف ہو جائے اور جب مقدمہ کسی ہندوستانی کے
پاس جائے تو کہتے ہیں کہ انصاف کی کوئی امید نہیں یہاں سفارش چل جائے گی۔ حتی کہ جوں
کے متعلق شبہ کرتے ہیں یہ شبہ چاہے غلط ہو یا درست آخر شبہ ہندوستانیوں کو اپنے بھائیوں کے
متعلق کیوں پڑتا ہے، اور انگریز جو غیر قوم ہے اس کے متعلق کیوں نہیں ہوتا اسی لئے کہ اگر چہ
یورپین لوگ ایک ایسی تلوار ہیں جو قوموں کی قوموں کو کاٹتی چلی جاتی ہیں لیکن جو خاص جوڈیشنل
معاملات ہیں اُن میں وہ انصاف کو پوری طرح مد نظر رکھتے ہیں ۔ اسی وجہ سے دوسروں پر ان کا
اچھا اثر ہوتا ہے اور وہ اپنی ملکی حکومت کی بجائے غیر قوموں کی حکومت کو پسند کرتے ہیں ۔ چنانچہ
جرمنی کے جنگی مجرموں پر جو مقدمات ہو رہے ہیں ان میں انگریز مجسٹریٹ ہیں اور وکیل بھی ۔
انگریز ہیں لیکن انہیں وکالت کرتے دیکھ کر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ان کو یہ یا دہی نہیں کہ وہ اتنا لمبا
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۲۳ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
عرصہ اُن سے برسر پیکار رہے ہیں بلکہ وہ اس طرح جرح کرتے ہیں اور اس شدت کے ساتھ
وکالت کرتے ہیں کہ دیکھ کر حیرت آتی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ ان کے کوئی عزیز واقارب
ہیں جن کے لئے وہ اتنی بیتابی اور شدت سے جرح کر رہے ہیں ۔ یہی انصاف کی روح ہے جس
کی وجہ سے غیر قو میں ان کو پسند کرتی ہیں ۔ پس جہاں ان میں ایک رنگ کا ظلم پایا جاتا ہے وہاں
ایک رنگ کا انصاف بھی پایا جاتا ہے ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اُن کی بُری عادت کو چھوڑ دیں اور اچھی
عادت کو لے لیں اور ان اخلاق میں ان سے بھی بہتر نمونہ دکھائیں ۔
پھر تجارت کو دیکھ لو انگلستان میں خصوصاً اور باقی یورپ میں عموماً یہ خوبی ہے کہ وہ جو چیزیں
بناتے ہیں معیاری بناتے ہیں ۔ یہاں سے بیٹھے بیٹھے ان سے دس لاکھ کا سودا کر لو تو اس کے بعد
بہت حد تک اطمینان ہوتا ہے کہ جیسی چیز مانگی ہے ویسی ہی مل جائے گی ۔ لیکن یہاں پر اگر سا منے
بھی سارا مال لیا جائے تو ڈر معلوم ہوتا ہے کہ کوئی دھوکا نہ ہو اور یہ واقعہ ہے کہ یہاں سر پر بیٹھے
لوگ دھوکا کر لیتے ہیں ۔ ہم ایک دفعہ کشمیر گئے اُس وقت میری عمر بیس سال کی تھی ہمارے ساتھ
مولوی سید سرور شاہ صاحب بھی تھے۔ کشمیر میں عام طور پر گھے بنائے جاتے ہیں جو پُرانے اور
پھٹے ہوئے قالینوں سے تیار کئے جاتے ہیں لیکن جب گبھا بن جاتا ہے تو اُس پر مختلف رنگ دیئے
جاتے ہیں اور پھر اُس پر ریشم کے دھاگے سے پھول بنا دیتے ہیں اور وہ اچھا خوبصورت معلوم
ہوتا ہے۔ میں نے بھی گبھا بنوایا ۔ کمرے کے لحاظ سے بنانے والے کو میں نے سائز بتایا کہ اتنا
لمبا اور اتنا چوڑا ہو۔ چند دنوں کے بعد اس سے دریافت کیا گیا کہ گبھا تیار ہو گیا ہے یا نہیں ؟ اُس
نے کہا تیار ہے۔ میں نے دیکھا تو وہ لمبائی اور چوڑائی میں ایک ایک فٹ چھوٹا تھا اور اس سے
قیمت میں کئی روپے کا فرق پڑ جاتا تھا۔ پھر وہ کمرے کے لحاظ سے مناسب بھی نہیں تھا۔ میں نے
اُسے کہا کہ میں تو اسے لینے کے لئے تیار نہیں یہ تو بہت چھوٹا ہے۔ میں نے تو تمہیں کہہ دیا تھا کہ
آٹھ فٹ لمبائی اور پانچ فٹ چوڑائی یعنی چالیس مربع فٹ ہو لیکن تم نے تو سات فٹ لمبا اور چار
فٹ چوڑا یعنی اٹھائیس مربع فٹ کا گبھا بنایا ہے اور ۱۲ مربع فٹ کا فرق ڈال دیا ہے جو بہت بڑا
فرق ہے۔ ایک تو تم نے مجھے دھوکا دیا ہے دوسرے اتنا چھوٹا ہو جانے کی وجہ سے اب یہ میرے
کام کا بھی نہیں رہا کیونکہ میں نے یہ اپنے ایک دوست کے کمرے کا سائز لے کر اُس کو بطور تحفہ
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۲۴ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
پیش کرنے کے لئے بنوایا تھا لیکن اب یہ اس کمرے میں بھدا معلوم ہوگا اس لئے میں اسے پیش
نہیں کر سکتا اور یہ اب میرے کام کا نہیں رہا۔ میری یہ بات سن کر اس نے بچوں کی طرح بڑی
اونچی آواز سے رونا شروع کر دیا کہ مجھ پر رحم کرو میں مسلمان ہوں ۔ وہ یہ فقرہ بار بار ڈ ہرا ۔ ۔ دہرائے
اور مجھے غصہ چڑھے کہ یہ کیوں کہتا ہے کہ میں مسلمان ہوں اس لئے مجھ پر رحم کرو کیونکہ اس کا
مطلب یہ بنتا تھا کہ میں مسلمان ہوں اس لئے میں کیوں دھوکا نہ کروں یہ میرا ہی حق ہے کہ میں
دھوکا کروں ۔ اگر چہ اس کا مطلب یہ نہ تھا لیکن اس سے نکلتا یہی تھا۔ اصل میں اُس کا مطلب یہ
تھا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے اور تم میرے مسلمان بھائی ہو اس لئے تم مجھے معاف کر دو۔ اُس کے
شور کو سن کر لوگ اکٹھے ہو گئے اور کہنے لگے بے چارہ غریب ہے غلطی کر بیٹھا ہے آپ اسے معاف
کر دیں اور رقم اسے دے دیں۔ میں نے کہا میں تو دینے کے لئے تیار ہوں لیکن یہ کیوں کہتا ہے
کہ میں مسلمان ہوں اس لئے مجھے چھوڑ دو گویا کہ مسلمان ہونے کی وجہ سے فریب اور دھوکا کرنا
اس کا حق ہے سیدھی طرح کہے کہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے درگزر کر دیں آئندہ اس طرح نہیں
کروں گا ۔ یہ آجکل کے مسلمانوں کی حالت ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ فریب کرنا ہمارا حق ہے۔ اگر
فریب کرنا ہما راحق نہیں تو اور کس کا ہے۔ اسی طرح انگریز بند ڈبوں میں دودھ بیچتے ہیں اور اس
میں کوئی ملونی نہیں ہوتی لیکن ہمارے ہاں جو دودھ بیچتے ہیں اس میں عام طور پر پانی ملا ہوا ہوتا
ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی کا واقعہ ہے کہ میر محمد اسحاق صاحب کو ایک
دفعہ یہ خیال پیدا ہوا کہ کسی طرح ان دھو کے بازوں کو پکڑا جائے ۔ اُنہوں نے ایک آلہ منگوایا
جس سے کہ معلوم ہو جاتا ہے کہ دودھ میں ملونی ہے یا نہیں ۔ اس آلے میں ایک مقام پر ایک
نشان لگا ہوتا ہے جو دودھ کے وزن کے مطابق ہوتا ہے ( ہر چیز کا ایک خاص وزن ہوتا ہے اور
دودھ کا بھی ایک وزن ہوتا ہے ) اگر اس نشان تک آلہ دودھ میں رہے تو دودھ ٹھیک سمجھا جاتا
ہے اور اگر وہ آلہ اس نشان سے اونچا رہے تو سمجھا جاتا ہے کہ دودھ میں پانی ملایا گیا ہے ۔ چونکہ
پانی کا وزن کم ہوتا ہے اور دودھ کا زیادہ اس لئے جب پانی دودھ میں ملتا ہے تو دونوں کا وزن
مل کر ایک نیا وزن بن جاتا ہے جو کہ دودھ کے وزن سے ہلکا ہوتا ہے اور آلہ اس نشان تک
دودھ میں نہیں ڈوبتا جتنا خالص دودھ ہونے کی وجہ سے ڈو بنا چاہئے اس طرح معلوم ہو جاتا ہے