مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا

انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۲۵ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
کہ دودھ میں پانی ملایا گیا ہے ۔ وہ آلہ منگوا کر میر صاحب نے شہر میں پھر نا شروع کر دیا اور جس
نے بھی دودھ بیچنے کے لئے آنا کہنا کہ دودھ دکھاؤ۔ اگر ٹھیک ہوتا تو اس کو کہہ دینا ٹھیک ہے جاؤ
اور پیچو اور اگر آلہ نے دودھ کو ناقص بتانا تو ان کو دودھ بیچنے سے منع کر دیا۔ یہ ان کا مشغلہ ہو گیا
تھا کہ سارا دن ادھر اُدھر پھرنا اور جس کو دیکھنا بلانا اور آلہ لگانا ۔ اُس وقت ہسپتال اس چوک
میں جہاں پر کہ بک ڈپو ہے ہوتا تھا اور غالباً ڈاکٹر محمد عبداللہ صاحب وہاں کام کرتے تھے۔
بہر حال جو بھی تھے انہوں نے ایک شخص کے متعلق کہا کہ آلہ کے ذریعہ ہم نے کئی دفعہ اس کا
دودھ دیکھا ہے اور یہ دودھ ٹھیک ہے۔ اس لئے دودھ اس سے لیا جائے ۔ مگر اتفاق ایسا ہوا کہ
ایک دفعہ وہی شخص برتن میں سے ایک گڑوی دودھ نکال کر کسی کو دینے لگا تو اس میں سے چھوٹی
سی مچھلی کو دکر باہر آ پڑی۔ اصل میں وہ ہوشیار آدمی تھا اس نے جب دیکھا کہ یہ آلہ لگاتے ہیں تو
اس نے ڈھاب کا پانی ڈالنا شروع کر دیا۔ ڈھاب کے پانی میں مٹی ملی ہوئی ہوتی ہے اور مٹی
بھاری ہوتی ہے اس لئے پانی کا وزن زیادہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے آلہ اس مقررہ نشان تک
پہنچ جاتا اور دھوکا بازی کا پتہ نہ لگتا۔ لوگ سمجھتے کہ بڑا دیانتدار ہے کیونکہ آلہ دودھ کے مقررہ
نشان تک پہنچ جاتا ہے لیکن ایک دن مچھلی کو دکر باہر آ پڑی تو پھر اُس کی چالا کی کا علم ہوا ۔ جس قوم
میں دھیلے دھیلے اور دمڑی دمڑی کے لئے اتنی دھوکا بازی کی جاتی ہو اور جو قوم دمڑی دمڑی پر
اتنی حریص ہو اور جس قوم کے ایسے اخلاق ہوں وہ لوگوں پر کیا رعب قائم رکھ سکتی ہے۔
اسی طرح ہماری جماعت میں اور بھی کئی ایسے اخلاق کی مثالیں پائی جاتی ہیں ۔ مثلاً جب
میں ڈلہوزی میں تھا ہم ایک گجر سے دودھ لیا کرتے تھے ، میرے ملازم نے ایک دن مجھے بتایا کہ
وہ دودھ میں پانی ڈالتا ہے۔ میں نے اُسے ڈانٹ کر کہا کہ تم اس کے متعلق کیوں بدظنی کرتے
ہو؟ مگر بعد میں لوگوں نے مجھے بتایا کہ اس کو دودھ میں پانی ڈالتے ہوئے دیکھا گیا ہے تب مجھے
معلوم ہوا کہ بات ٹھیک تھی ۔ ایک دن تو لطیفہ ہو گیا ۔ ہمارے مہمان زیادہ ہو گئے اِس لئے ہم
نے دودھ بجائے سات سیر لینے کے دس سیر لینا شروع کیا۔ دوسرے چوتھے دن چند دوست
اُس کو پکڑ کر میرے پاس لائے اور کہا کہ ہم نے اس کو دودھ میں پانی ڈالتے دیکھا ہے۔ میں
نے تحقیقات کروائی تو گوالے نے کہا کہ میں نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ میری بھینس سات سیر

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۲۶ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
دودھ دیتی ہے زیادہ نہیں دیتی اس لئے میں کہاں سے دس سیر لاؤں لیکن یہ کہتے تھے کہ ہم نے
ضرور دس سیر دودھ لینا ہے۔ آخر میں کیا کر سکتا تھا میں نے پانی ڈالنا شروع کر دیا تا کہ دس سیر
پورا کیا جائے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ سادہ آدمی تھا اُس نے یہ کام دھوکا دینے کیلئے نہیں کیا بلکہ اُس
نے سمجھا کہ جب وہ خود دس سیر کہتے ہیں تو اس کا مطلب صاف ہے کہ پانی ڈال کر دس سیر دودھ
پورا کر لو اس لئے میں پانی ڈال کر دیتا ہوں ۔ یہ بات تو الگ رہی ڈلہوزی میں تو یہ ہوتا ہے کہ
دودھ بیچنے والے کہتے ہیں کہ روپے کا تین سیر والا لینا ہے یا روپے کا پانچ سیر والا یا روپے کا
سات سیر والا ۔ اگر کوئی لالچ میں آ جائے اور سات سیر والا دودھ مانگے تو اس کے سامنے نلکے
میں سے ڈیڑھ پاؤ دودھ میں قریباً اڑھائی پاؤ پانی ملا کر اُسے دے دیتے ہیں ۔ غرض تجارتی
معاملات میں ہندوستانیوں میں عام طور پر دیانت داری نہیں پائی جاتی لیکن یورپین قو میں ان
باتوں میں نہایت دیانت دار ہوتی ہیں ۔ ان کی چیز اگر خراب ہو جائے تو وہ اسے فوراً پھینک
دیں گے لیکن ہمارے ملک کے تاجر اُن کو پھینکتے نہیں بلکہ سستے داموں بیچنے کی کوشش کرتے ہیں
حالانکہ ہر چیز کا ایک سٹینڈرڈ(STANDERD) ہونا چاہئے اور کوشش کرنی چاہئے کہ اس
معیار سے چیز نہ گرے اور اگر گرے تو اس کو بیچا نہ جائے ۔ اگر اس کو ملحوظ نہ رکھا جائے تو کوئی ۔
کارخانہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔
ہمارے قادیان میں ہی کئی کارخانے ہیں اور اچھے چل رہے ہیں ۔ پچھلی دفعہ جب میں
لاہور گیا تو بعض بڑے بڑے ماہروں نے تسلیم کیا کہ قادیان اتنی ترقی کر گیا ہے کہ ہندوستان
کے کسی اور شہر میں اتنی ترقی نہیں ہوئی لیکن وہ اور دوسرے مال لینے والے سب یہی شکوہ کرتے
تھے کہ کارخانوں کا ایک سٹینڈرڈ نہیں بلکہ کبھی اعلیٰ چیز تیار ہو جاتی ہے اور کبھی ادنی ۔ اس کے
مقابلہ میں انگلستان کی لاکھوں فرمیں ہیں مگر ان کا سٹینڈرڈ قائم ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ
انہوں نے چیکر زرکھے ہوئے ہوتے ہیں ۔ جب کارخانے سے باہر مال جانے لگتا ہے تو وہ پہلے
مال کو چیک کرتے ہیں اور جو چیز سٹینڈرڈ سے کم ہوا سے رڈی قرار دے کر باہر نہیں جانے دیتے
بلکہ ضائع کر دیتے ہیں ۔ ہمارے ہاں چیزوں کا سٹینڈرڈ نہ ہونے کی دو وجہیں ہیں ۔ ایک یہ کہ
یہاں چیکر نہیں ۔ دوسرے کا رخانہ والے اپنے مال کو جان بوجھ کر چاہے وہ کتنا ہی رڈی ہو باہر

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۲۷ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
نکالنے کی کوشش کرتے ہیں اور رڈی چیز کو کم قیمت پر بیچ دیتے ہیں اور چونکہ مال لینے والے بھی
ہندوستانی ہوتے ہیں وہ بھی سستا مال دیکھ کر خرید لیتے ہیں ۔ اگر ایک چیز کارخانہ سے ایک روپیہ
پر نکلتی ہے اور بازار میں ڈیڑھ روپیہ کی بکتی ہے تو رڈی مال لینے والے دُکاندار بجائے اِس کے
کہ آٹھ آنے کی چیز ایک روپے میں بیچیں وہ ڈیڑھ روپے میں بیچتے ہیں اور اس طرح دوسرے
لوگوں کو بھی دھوکے میں رکھتے ہیں کہ یہ اصل سٹینڈرڈ والی چیز ہے اور جب معلوم ہوتا ہے کہ وہ
چیز خراب ہے تو وہ دکاندار کے پاس شکوہ کرتے ہیں اور دُکاندار کہتا ہے میں کیا کروں میں نے تو
فلاں فرم کو آرڈر دے کر منگوائی تھی اس طرح کارخانہ والوں کی بدنامی ہوتی ہے۔ انگریزوں
میں یہ بڑی خوبی ہے کہ وہ ہر چیز کے معیار کو قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
میر مہدی حسن صاحب بھی اس طرز کے آدمی تھے۔ میر صاحب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام کے زمانہ میں چھپوائی کے انچارج تھے جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
کسی کتاب کی کاپی چھتی تو وہ بڑے غور سے پڑھتے ۔ اگر فل سٹاپ بھی غلط جگہ لگا ہوتا تو اُس
کا پی کو تلف کر دیتے اور نئی لکھواتے ۔ اس طرح کام کرنے والے دو چار دن تک جب تک کہ نئی
کا پی تیار نہ ہوتی یو نہی بیٹھے رہتے ۔ پھر جب وہ تیار ہوتی تو پھر وہ دیکھتے اور اگر کوئی غلطی دیکھتے
تو پھر اسے تلف کر دیتے اور اُس وقت تک کتاب چھپنے نہ دیتے جب تک کہ انہیں یقین نہ آتا کہ
اب اس میں کوئی غلطی نہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام دریافت فرماتے کہ اتنی دیر
کیوں لگائی ۔ تو وہ کہتے حضور ا بھی پروف میں بڑی غلطیاں ہیں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی
صاف اور اچھی چیز چاہتے تھے اس لئے آپ کبھی بھی اس بات کا خیال نہ فرماتے کہ مزدور اور
کام کرنے والے یونہی بیٹھے ہیں اور مفت کی تنخوا ہیں کھا رہے ہیں بلکہ آپ کی بھی یہ یہی خواہش
ہوتی کہ لوگوں کے سامنے اچھی چیز پیش ہو۔ پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی یہ بھی
عادت تھی کہ کتاب میں ذرا نقص ہوتا تو اس کو پھاڑ دینا اور فرمانا دوبارہ لکھو۔ کا تب نے پھر
کتاب لکھنی اور اگر کہیں ذرا بھی نقص ہوتا تو اسے پھاڑ دینا اور جب تک اچھی کتابت نہ ہوتی
اُس وقت تک مضمون چھپنے کے لئے نہ دینا۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام جن سے کتابت
کرواتے تھے وہ شروع میں تو احمدی نہیں تھے لیکن بعد میں احمدی ہو گئے اُن کا لڑکا بھی احمدی

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۲۸ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
ہے۔ ان میں یہ خوبی تھی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی قدر پہنچانتے تھے اور
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اُن کی قدر پہچانتے تھے ۔ باوجود غیر احمدی ہونے کے جب
بھی حضرت صاحب کو کتابت کی ضرورت ہوتی انہوں نے قادیان آ جانا۔ اس زمانے میں
تنخواہیں کم ہوتی تھیں پچیس روپے ماہوار اور روٹی کے لئے الاؤنس ملتا تھا۔ ان کی یہ عادت تھی
کہ جب کام ختم ہونے کے قریب پہنچتا تو انہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس آنا
اور کہنا حضور ! سلام عرض کر ۔ کرنے آیا ہوں مجھے اب گھر جانے کی اجازت دیں ۔ آپ نے فرمانا
کیوں اتنی جلدی کیا پڑی ہے۔ انہوں نے کہنا حضور ! ضرور جانا ہے۔ آپ نے فرمانا ابھی تو
کچھ کتابت باقی ہے کہنا حضور ! روٹی پکانی پڑتی ہے۔ اس پر سارا دن صرف ہو جاتا ہے، روٹی
پکایا کروں یا کتابت کیا کروں ، سارا دن روٹی پکانے میں لگ جاتا ہے ۔ حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے فرمانا آپ کی روٹی کا میں لنگر خانہ سے انتظام کروا دیتا ہوں ۔ اس طرح اُن کو
۳۵ روپے تنخواہ مل جاتی اور روٹی مفت ۔ کچھ دن کے بعد اُنہوں نے پھر حضرت صاحب کی
خدمت میں حاضر ہو کر کہنا حضور ! سلام عرض کرنے آیا ہوں جانے کی اجازت چاہتا ہوں۔
حضرت صاحب نے پوچھنا کیوں کیا بات ہے؟ کہنا حضور ! لنگر کی روٹی بھی کوئی روٹی ہے دال
الگ پانی الگ اور نمک ہے ہی نہیں اور کسی وقت اتنی مرچیں ڈال دینی کہ آدمی کو سوکھی روٹی
کھانی پڑے یہ روٹی کھا کر کوئی انسان کام نہیں کر سکتا ۔ آپ نے فرمانا اچھا بتاؤ کیا کروں؟
اُنہوں نے کہنا اس کے لئے کچھ رقم الگ دے دیا کریں اس مصیبت سے تو خود روٹی پکانے کی
مصیبت اُٹھانا بہتر ہے میں خود روٹی پکا لیا کروں گا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے
دس روپے اور بڑھا دینے اور کہنا لو اب آپ کو ۴۵ روپے ملا کریں گے ۔ پھر اُنہوں نے دس
دن کے بعد آ جانا اور کہنا حضور ! سلام عرض کرنے آیا ہوں مجھے گھر جانے کی اجازت دیں۔
یہاں سارا دن روٹی پکاتا رہتا ہوں کام کیا کروں ۔ آپ نے فرمانا پھر کیا کریں؟ کہنا حضور !
لنگر خانے میں انتظام کروا دیں۔ آپ نے فرمانا اچھا تمہیں ۴۵ روپے ملتے رہیں گے اور کھانا
بھی لنگر خانے میں لگوا دیتا ہوں ۔ انہوں نے واپس آ کر پھر کام شروع کر دینا۔ کچھ دنوں کے
بعد پھر آ جانا اور کہنا حضور ! سلام عرض کرنے آیا ہوں جانے کی اجازت چاہتا ہوں ۔ حضور نے

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۲۹ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
پوچھنا کیا بات ہے؟ کہنا حضور ا لنگر کی روٹی تو مجھ سے نہیں کھائی جاتی بھلا یہ بھی کوئی روٹی ہے
آپ مجھے دس روپے روٹی کے لئے دے دیں میں خو دا انتظام کرلوں گا ۔ حضرت صاحب نے دس
روپے بڑھا کر ۵۵ روپے کر دینے ۔ چونکہ وہ حضرت صاحب کی طبیعت سے واقف تھے اُنہوں
نے اپنے لڑکے کو سکھایا ہوا تھا کہ میں تیرے پیچھے پیچھے ڈنڈا لے کر بھاگوں گا اور تو شور مچاتے
ہوئے حضرت صاحب کے کمرے میں گھس جانا اور اِس اِس طرح کہنا۔ چنانچہ باپ نے ڈنڈا
لے کر اُس کے پیچھے بھاگنا اور اُس نے شور مچاتے اور چیختے چلاتے ہوئے حضرت صاحب کے
کمرے میں گھس جانا اور کہنا حضور ! مار دیا مار دیا۔ اتنے میں اس کے والد نے آ جانا اور کہنا باہر
نکل تیری خبر لیتا ہوں ۔ حضرت صاحب نے یہ حالت دیکھ کر پوچھنا کیا بات ہے کیوں چھوٹے
بچے کو مارتے ہو؟ کہنا حضور ! سات آٹھ دن ہوئے اس کو جوتی لے کر دی تھی وہ اس نے گم کر
دی ہے۔ اس وقت میں خاموش رہا پھر لے کر دی وہ بھی گم کر دی ۔ اب مجھ میں طاقت کہاں ہے
کہ اس کو اور جوتی لے کر دوں میں اسے سزا دوں گا۔ اگر آج سزا نہ دی تو کل پھر جوتی گم کر
دے گا ۔ حضرت صاحب نے فرمانا میاں ! بتاؤ جوتی کتنے کی تھی؟ کہنا حضور ! تین روپے کی ۔
حضرت صاحب نے فرمانا اچھا یہ تین روپے لے لو اور اس کو کچھ نہ کہو۔ اُنہوں نے تین روپے
لے کر واپس آ جانا چار دن نہ گزر نے تو پھر لڑکے نے شور مچاتے ہوئے حضرت صاحب کے
کمرے میں گھس جانا اور اُنہوں نے لاٹھی لے کر اُس کے پیچھے پیچھے آنا اور کہنا با ہر نکل ، اُس دن
تو حضرت صاحب کے کہنے پر چھوڑ دیا تھا آج تو تجھے نہیں چھوڑنا ۔ حضرت صاحب نے پوچھنا
کیا بات ہے کیوں اس بچے کو مارتے ہو؟ اُس نے کہنا حضور ! اُس دن تو میں نے آپ کے کہنے
پر چھوڑ دیا تھا آج اسے نہیں چھوڑ نا آج پھر یہ جوتی گم کر آیا ہے ۔ حضرت صاحب نے فرمانا
اسے نہ مارو جوتی کی قیمت مجھ سے لے لو۔ پھر انہوں نے جو رقم بتانی وصول کر کے لے جانی اور
کہنا حضور ! میں نے اس دفعہ چھوڑنا تو نہیں تھا لیکن آپ کے فرمانے پر چھوڑ دیتا ہوں ۔ غرض
اس طرح اُنہوں نے کرتے رہنا لیکن کتابت ایسی اچھی کرتے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام
ہمیشہ اُن ہی سے اپنی کتابیں لکھوایا کرتے تھے اور یہ پسند نہیں کرتے تھے کہ کسی معمولی کا تب سے
کتاب لکھوا کر خراب کی جائے کیونکہ اس طرح کتاب کا معیار لوگوں کی نظروں میں کم ہو جاتا

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۳۰ مسلمانوں نے اپنے غلبہ کے زمانہ میں اخلاق کا اعلیٰ نمونہ دکھایا
ہے۔ بہر حال ہماری جماعت کو چاہئے کہ وہ اپنے اندر اعلیٰ اخلاق پیدا کرے اور نہ صرف وہ
خوبیاں حاصل کرے جو انگریزوں میں پائی جاتی ہیں بلکہ اُن سے بھی بہتر خوبیاں اپنے اندر پیدا
کرے تا کہ ہماری جماعت کا معیار بلند ہوا اور لوگوں پر ہمارا رعب قائم ہو۔
ر
الفضل ۲۹ تا ۳۱ جولائی ۲۰ اگست ۱۹۶۰ء )
ا بربر: سوڈان کا ایک شہر
گلی : رقیق چیز
فتوح البلدان - بلاذری صفحه ۱۴۳ ، ۱۴۴ مطبوعہ قاہرہ ۱۳۱۹ھ

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۳۱
نبوت اور خلافت اپنے وقت پر ظہور پذیر ہو جاتی ہیں
نبوت اور خلافت اپنے وقت پر ظہور پذیر
ہو جاتی ہیں
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلية المسح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی