تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض ومقاصد

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۵۵
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
( تقریر فرموده ۲۸ / دسمبر ۱۹۴۵ ء بر موقع جلسه سالانه بمقام قادیان )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
میں نے اپنی جماعت کے دوستوں کو بارہا اس امر کی طرف توجہ دلائی ہے کہ ہمارا سب
سے اہم فرض یہ ہے کہ ہم ساری دنیا میں اسلام اور احمدیت کی آواز پہنچانے کے لئے اپنے
مبلغین کا جال پھیلا دیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ ہماری جماعت کو یہ حقیقت بھی کبھی فراموش نہیں
کرنی چاہئے کہ کامیابی صرف فوج کو بھرتی کر لینے سے حاصل نہیں ہوتی بلکہ یہ بھی ضروری ہوتا
ہے کہ اس فوج کے پاس ہر قسم کا وہ سامان موجود ہو جس سے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ ہم
اپنی جماعت میں سے کسی فرد کو یہ تو کہہ سکتے ہیں کہ اے بہادر ! جا اور اپنی جان کو خدا تعالیٰ کی راہ
میں قربان کر دے بلکہ اگر ہماری جماعت کی تعداد دس کروڑ ہو جائے تو ہم دس کروڑ سے بھی کہہ
سکتے ہیں کہ جاؤ اور دین کی اشاعت کرو اور اس راستہ میں اگر تمہاری جان بھی چلی جائے تو اس
کی کوئی پرواہ نہ کرو مگر ہمارے شاباش کہنے سے وہ دس کروڑ آدمی ساری دنیا تک پہنچ نہیں سکتا ۔
ساری دنیا تک پہنچنے کے لئے ضروری ہے کہ جب کوئی ریل میں سوار ہونے لگے تو کرایہ ادا کر
کے ٹکٹ خریدے، کسی ہوٹل میں کھانا کھائے تو ہوٹل کا بل ادا کرے کسی شہر میں رہائش کے لئے
مکان لے تو اُس مکان کا مناسب کرایہ مالک مکان کو پیش کرے ۔ جب تک وہ ریل کا کرایہ ادا ۔
نہیں کرے گا، جہاز کا کرایہ ادا نہیں کرے گا ، ہوٹل کا خرچ ادا نہیں کرے گا ، مکانوں کا کرایہ ادا
نہیں کرے گا اُس وقت تک وہ دنیا تک پہنچ ہی کس طرح سکتا ہے۔ پھر یہ بھی ضروری ہوگا کہ اگر
وہ اشتہار شائع کرنا چاہے تو اُس کے پاس اس قدر رو پیہ موجود ہو جس سے وہ اشتہا ر لوگوں کے

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۵۶
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
ہاتھوں تک پہنچا سکے۔ اگر روپیہ اُس کے پاس نہیں ہو گا تو کا تب اُس کی کتابت کس طرح کرے
گا ، پر لیس اس کو شائع کس طرح کرے گا اور لوگوں میں تقسیم کرنے کے لئے کون اُس کی مدد
کرے گا۔ پھر جب کوئی تبلیغ کرنا چاہے گا اس کے لئے یہ بھی ضروری ہوگا کہ وہ کوئی ہال کرایہ پر
لے جس میں تقاریر وغیرہ کے لئے لوگوں کو مدعو کر سکے۔ یہاں بھی اگر ہال کرایہ پر لیا جائے تو
پچاس ساٹھ روپے خرچ ہو جاتے ہیں اور بیرونی ممالک میں تو کافی روپیہ کی ضروت ہوتی ہے ۔
پھر اُس کے لئے بھی ضرروی ہو گا کہ وہ ایسے آدمی اپنے ساتھ رکھے جو اشتہارات تقسیم کرنے
میں اس کی مدد کر سکیں ۔ یا ایسے با رسوخ ہوں جو علمی طبقہ تک اس کی آواز پہنچاسکیں ۔ ان تمام
اخراجات کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر وہ ایک لیکچر بھی دے گا تو خواہ اس میں سو ڈیڑھ سو آدمی
آئیں اس کا پانچ سات سو روپیہ خرچ ہو جائے گا ۔ پھر اگر وہ ایک اشتہا ر بھی شائع کرنا چاہے گا
تو اُسے کافی اخراجات کی ضروت ہوگی ۔ مثلاً انگلستان کی آبادی چار کروڑ ہے اگر وہ چار کروڑ کی
آبادی میں سولہ صفحہ کا ایک اشتہار شائع کرے اور ایک صفحہ کے ایک ہزار اشتہار کی صرف ایک
روپیہ قیمت سمجھی جائے تو سولہ صفحہ کے ایک ہزار اشتہار پر سولہ روپے، ایک لاکھ اشتہار پر سولہ سو
روپیہ، ایک کروڑ اشتہار پر ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپیہ اور چار کروڑ پر چھ لاکھ چالیس ہزار روپیہ
خرچ آئے گا ۔ اگر چار کروڑ کی آبادی میں سے بچوں کو نکال دیا جائے اور اُن کی تعداد نصف
سمجھ لی جائے تو دو کروڑ کی آبادی کے لئے سولہ صفحہ کا ایک اشتہار شائع کرنے پر تین لاکھ ۲۰ ہزار
روپیہ خرچ آئے گا۔ اور اگر دو کروڑ کے صرف دسویں حصہ تک آواز پہنچائی جائے تب بھی ایک
اشتہار کی چھپوائی اور اس کی تقسیم وغیرہ پر ۳۲ ہزار روپیہ خرچ ہو گا ۔ اگر ہم ان اخراجات کو مہیا نہ
کریں تو نہ ہم اپنے مبلغ ساری دنیا میں پھیلا سکتے ہیں اور نہ وہ اپنی تبلیغ کو وسیع کر سکتے ہیں ۔
پس حقیقت یہ ہے کہ کامیابی کے لئے صرف فوج کی موجودگی کافی نہیں ہوتی بلکہ یہ بھی
ضروری ہوتا ہے کہ فوج کے پاس وہ سامان ہو جو فتح و کامیابی کے حصول کے لئے ضروری ہوا
کرتا ہے مگر میں دیکھتا ہوں کہ جماعت میں باوجود اخلاص کے اور باوجود عقل اور سمجھ کے
تحریک جدید کے متعلق جس کا کام بیرونی ممالک کے مبلغین کے لئے اخراجات مہیا کرنا اور تبلیغ
کے دائرہ کو زیادہ سے زیادہ وسیع کرنا ہے کچھ بے تو جہی سی پائی جاتی ہے اور جس طرح بیمار کو

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۵۷
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
ایک لمبے عرصہ تک چار پائی پر لیٹے رہنے کے بعد چلنے میں تکلیف محسوس ہوتی ہے اسی طرح
ہماری جماعت کے افراد میں بھی ایک لمبی قربانی کے بعد تھکان کے آثار نظر آ رہے ہیں حالانکہ
دین کے کاموں میں کسی قسم کی سنتی اور غفلت پیدا نہیں ہونی چاہئے ۔ اس میں کچھ میری بھی غلطی
تھی کہ میں نے تحریک جدید کے متعلق ابتداء میں یہ خیال کر لیا کہ وہ دس سال میں ختم ہو جائے
گی ۔ میں سمجھتا تھا کہ شاید دس سال کے اندر اندر ایسا مضبوط ریز رو فنڈ قائم ہو جائے گا جس کی
آمد سے تبلیغی اخراجات آسانی سے سے پورے ہوتے رہیں گے مگر یہ قیاس غلط نکلا اور جماعت کو
مزید قربانیوں کی تحریک کرنی پڑی ۔ تم اسے میری غلطی قرار دے دو مگر بہر حال یہ ایک انسانی
اندازہ تھا جو غلط نکلا ۔ مگر کیا تم میری غلطی کی وجہ سے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کام کو
نقصان پہنچا دو گے یا میری غلطی کی وجہ سے دین میں کسی قسم کی کمزوری کا پیدا ہونا برداشت کرلو
گے؟ تم کہہ سکتے ہو کہ ہمارے امام نے غلطی کی اس نے سمجھا کہ دس سال کے اندر تحریک جدید کی
آمد سے ایسا ریز رو فنڈ قائم ہو جائے گا جو تبلیغی اخراجات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہوگا مگر اس
کا خیال غلط نکلا لیکن دین کا کام تو بہر حال تم نے چلانا ہے۔ اگر تم دین کا کام نہیں کرو گے تو آخر
وہ کونسی جماعت ہے جو ا جو اس وقت اسلام کی مدد کے لئے آگے آئے گی۔ تمہارے سامنے مسلمان
موجود ہیں کیا ان میں سے کسی کو بھی یہ فکر ہے کہ اسلام کو تقویت حاصل ہوا اور محمد رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وسلم کا نام جو دنیا سے مٹ چکا ہے وہ پھر پوری شان کے ساتھ قائم ہو، اگر غور کرو تو تمہیں
محسوس ہوگا کہ صرف ہماری جماعت ہی اس وقت اللہ تعالیٰ کے فضل سے دنیا میں اسلام کا جھنڈا
بلند کر رہی ہے ۔ اب بتاؤ کہ کیا خدا کے دین اور اُس کی فوج میں شامل ہو کر تم بھی موسیٰ کے
ساتھیوں کی طرح یہی کہو گے کہ فَاذْهَبْ أَنْتَ وَ رَبُّكَ فَقَاتِلا إِنَّا هَهُنَا قَاعِدُونَ اتو
اور تیرا رب آپ دونوں دشمن سے جا کر لڑتے رہو ہم تو یہیں بیٹھے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں ہر وہ
شخص جس کے اندر ایمان کا ایک ذرہ بھی پایا جاتا ہو وہ کہے گا کہ اگر میری گرتے گرتے یہاں
تک حالت پہنچنے والی ہو تو خدا اس دن سے پہلے مجھے موت دے دے تا کہ میری زبان سے موسی
اع
کے ساتھیوں کی طرح یہ فقرہ نہ نکلے فَاذْهَبْ اَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَّا إِنَّا هُهُنَا قَاعِدُونَ
صلى الله
بلکہ میری زبان وہی کچھ کہے جو محمد رسول اللہ ﷺ کے ساتھیوں نے کہا کہ یا يَا رَسُولَ اللَّهِ! آپ

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۵۸
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
آگے بڑھئے ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور بائیں بھی لڑیں گے ، آگے بھی لڑیں گے اور
پیچھے بھی لڑیں گے اور دشمن آپ تک نہیں پہنچ سکتا جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا نہ
گزرے کے یہ ایمان ہے جو ہمارے اندر ہونا چاہئے اور یہی ایمان ہے جو قوموں کو زندہ رکھتا
ہے۔ ہمیں دنیا کو بتا دینا چاہئے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو بُری نگاہ سے دیکھنا
آسان بات نہیں ۔ جب تک ہماری لاشوں کو روندتا ہوا کوئی شخص آگے نہیں بڑھے گا اُس وقت
صلى الله تک وہ محمد رسول اللہ ﷺ کو برا بھلا نہیں کہہ سکے گا ۔ یہ ایمان ہے جو انسان کو خدا تعالیٰ کا محبوب
بناتا ہے اور یہی قربانی کی روح ہے جو مردوں کو زندہ کر دیا کرتی ہے۔ پس جماعت کو میں توجہ
دلاتا ہوں کہ تحریک جدید کے مطالبات کے متعلق اس کے اندرستی اور غفلت کے جو آثار نظر
آ رہے ہیں ان کو دور کرے اور ان کو دور کرے اور قربانیوں کے میدان میں اپنا قدم کبھی ڈر ڈھیلا نہ ہو ا نہ ہونے دے۔
میں تو سمجھتا ہوں کہ یہ ایک خدائی تدبیر تھی کہ اس نے مجھے غفلت میں رکھا اور اصل حقیقت
اس وقت منکشف ہوئی جب تحریک جدید کی دس سالہ میعاد ختم ہونے کو آئی تم کچھ کہہ لو میرے
ساتھ تو یہ بات بالکل ویسی ہی ہوئی جیسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کی جنگ سے پہلے
صحابہؓ سے فرمایا کہ با ہر نکلو شاید در ہر نکلو شاید دشمن کے تجارتی قا قافلہ سے مقابلہ ہو جائے یا شاید کفار کے لشکر سے
ہی مقابلہ ہو جائے میں کچھ کہہ نہیں سکتا ۔ دراصل بدر کی جنگ میں نہ مسلمان لڑنے کی نیت سے
نکلے تھے نہ کفار ، کفار تو لشکر لے کر اس لئے نکلے تھے کہ مسلمانوں کے رعب کو مٹایا جائے اور
مسلمان اس لئے نکلے تھے کہ کفار کا علاقہ پر اثر نہ پڑے مگر جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
صحابہ کو اپنے ساتھ لے کر مدینہ سے باہر نکلے تو آپ کو الہام ہوا کہ دشمن کے لشکر سے ہی مقابلہ
ہو گا مگر ابھی مسلمانوں کو آپ بتائیں نہیں ۔ چنانچہ جب وہ عین بدر کے موقع کے قریب پہنچ گئے
تب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ کفار کے لشکر سے مقابلہ ہو
اب بتاؤ تمہارا کیا ارادہ ہے؟ صحابہ نے کہا یا رَسُولَ اللہ ! ارادہ کا کیا سوال ہے آپ حکم دیجئے
ہم لڑنے کے لئے بالکل تیار ہیں سے اب دیکھو نہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلے علم تھا کہ کفار
سے مقابلہ ہونے والا ہے اور نہ صحابہؓ کو اس بات کا علم تھا۔ جب عین بدر کے مقام پر جا پہنچے تب
اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت آپ نے صحابہ کو بتایا کہ خدا تعالیٰ انہیں مدینہ سے کس غرض کے لئے

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۵۹
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
لایا ہے نتیجہ یہ ہوا کہ کئی کمزور جو دوسرے موقع پر کمزوری دکھا جاتے عین موقع پر آ کر بہادر بن
گئے اور انہوں نے دین کیلئے اپنی جانیں قربان کر دیں ۔ اسی طرح تحریک جدید میں اللہ تعالیٰ
نے ایک تدبیر کی میں پہلے یہی سمجھتا رہا کہ یہ بوجھ شاید دس سال تک ہی رہے گا مگر آخر اللہ تعالیٰ
نے ظاہر فرما دیا کہ یہ قربانی جماعت کو ایک لمبے عرصہ تک کرنی پڑے گی ۔ پس جماعت کا فرض
ہے کہ وہ سستی اور غفلت کو دور کرے اور اللہ تعالیٰ نے اسے قربانیوں کا جو موقع عطا فرمایا ہے
اس میں زیادہ سے زیادہ حصہ لے۔ یہ کام ایسا ہے جو لاکھوں روپیہ کا تقاضا کرتا ہے اور جب ہم
نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نام کو دنیا میں پھیلائیں گے اور
اسلام کے جلال اور اس کی شان کے اظہار کے لئے اپنی ہر چیز قربان کر دیں گے تو ہمیں ان
تبلیغی سکیموں کے لئے جس قدر روپیہ کی ضرورت ہو گی اُس کو پورا کرنا بھی ہماری جماعت کا ہی
فرض ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ساری دنیا میں صحیح طور پر تبلیغ اسلام کرنے کے لئے ہمیں لاکھوں
مبلغوں اور کروڑوں روپیہ کی ضرورت ہے۔
جب میں رات کو اپنے بستر پر لیٹتا ہوں تو بسا اوقات سارے جہان میں تبلیغ کو وسیع کرنے
کے لئے میں مختلف رنگوں میں اندازے لگاتا ہوں ، کبھی کہتا ہوں ہمیں اتنے مبلغ چاہئیں اور کبھی
کہتا ہوں اتنے مبلغوں سے کام نہیں بن سکتا اس سے بھی زیادہ مبلغ چاہئیں یہاں تک کہ بعض
دفعہ میں ہیں لاکھ تک مبلغین کی تعداد پہنچا کر میں سو جایا کرتا ہوں ۔ میرے اُس وقت کے
خیالات کو اگر ریکارڈ کیا جائے تو شاید دنیا یہ خیال کرے کہ سب سے بڑا شیخ چلی میں ہوں مگر
مجھے اپنے ان خیالات اور اندازوں میں اتنا مزہ آتا ہے کہ سارے دن کی کوفت دُور ہو جاتی
ہے۔ میں کبھی سوچتا ہوں کہ پانچ ہزار مبلغ کافی ہوں گے، پھر کہتا ہوں پانچ ہزار سے کیا بن سکتا
ہے دس ہزار کی ضرورت ہے ، پھر کہتا ہوں دس ہزار بھی کچھ چیز نہیں ، جاوا میں اتنے مبلغوں کی
ضرورت ہے، سماٹرا میں اتنے مبلغوں کی ضرورت ہے، چین اور جاپان میں اتنے مبلغوں کی
ضرورت ہے، پھر میں ہر ملک کی آبادی کا حساب لگاتا ہوں ، اُن کے اخراجات کا اندازہ لگاتا
ہوں اور پھر کہتا ہوں یہ مبلغ بھی تھوڑے ہیں اس سے بھی زیادہ مبلغوں کی ضروت ہے۔ یہاں
تک کہ ہمیں بیس لاکھ تک مبلغوں کی تعداد پہنچ جاتی ہے۔ اپنے ان مزے کی گھڑیوں میں میں نے

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۶۰
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
ہیں میں لاکھ مبلغ تجویز کیا ہے ۔ دنیا کے نزدیک میرے یہ خیالات ایک واہمہ سے بڑھ کر کوئی
حقیقت نہیں رکھتے مگر اللہ تعالیٰ کا یہ قانون ہے کہ جو چیز ایک دفعہ پیدا ہو جائے وہ مرتی نہیں
جب تک اپنے مقصد کو پورا نہ کرے ۔ لوگ مجھے بے شک شیخ چلی کہہ لیں مگر میں جانتا ہوں کہ
میرے ان خیالات کا خدا تعالیٰ کی پیدا کردہ فضا میں ریکارڈ ہوتا چلا جا رہا ہے اور وہ دن دور
نہیں جب اللہ تعالیٰ میرے ان خیالات کو عملی رنگ میں پورا کرنا شروع کر دے گا ۔ آج نہیں تو
آج سے ساٹھ یا سو سال کے بعد اگر خدا تعالیٰ کا کوئی بندہ ایسا ہوا جو میرے ان ریکارڈوں کو
پڑھ سکا اور اُسے توفیق ہوئی تو وہ ایک لاکھ مبلغ تیار کر دے گا ، پھر اللہ تعالیٰ کسی اور بندے کو کھڑا
کر دے گا جو مبلغوں کو دولاکھ تک پہنچا دے گا ، پھر کوئی اور بندہ کھڑا ہو جائے گا جو میرے اس
ریکارڈ کو دیکھ کر مبلغوں کو تین لاکھ تک پہنچا دے گا اس طرح قدم بقدم اللہ تعالیٰ وہ وقت بھی لے
آئے گا جب ساری دنیا میں ہمارے بیس لاکھ مبلغ کام کر رہے ہوں گے ۔
اللہ تعالیٰ کے حضور ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے اس سے پہلے کسی چیز کے متعلق امید رکھنا
بیوقوفی ہوتی ہے۔ میرے یہ خیال بھی اب ریکارڈ میں محفوظ ہو چکے ہیں اور زمانہ سے مٹ نہیں
سکتے آج نہیں تو کل اور کل نہیں تو پرسوں میرے یہ خیالات عملی شکل اختیار کرنے والے ہیں اور
اگر ان خیالات کا اور کوئی فائدہ نہیں تو کم سے کم اتنا فائدہ تو سرِ دست ہو ہی جاتا ہے کہ میرے
دن بھر کی کوفت دور ہو جاتی اور آرام سے نیند آ جاتی ہے اور اس میں جو مزہ مجھے حاصل ہوتا ہے
اُس کا اندازہ کوئی اور شخص لگا ہی نہیں سکتا ۔ یہ کام ہے جو ہمارے سامنے ہے اور یہ ایک حقیقت ۔ یہ
ہے کہ یہ کام ہم نے ہی کرنا ہے کسی اور نے نہیں کرنا ۔ اور پھر ہمارے لئے یہ کوئی سوال نہیں کہ ہم
نے یہ کام م کتنی قربانی سے کرنا ہے۔ بعض کام ایسے ہوتے ہیں جن کے کرتے وقت انسان یہ سوچ
لیتا ہے کہ اس پر وہ کس حد تک روپیہ خرچ کر سکتا ہے۔ اگر زیادہ روپیہ خرچ ہو تو وہ اس کام کے
لئے تیار نہیں ہوتا مثلاً اگر کوئی شخص کہے کہ میں ایک ایسا گھوڑ ا خریدنا چاہتا ہوں کہ جس پر تین سو
روپیہ خرچ آتا ہو تو اس کے صاف معنی یہ ہوں گے کہ اگر ساڑھے تین سو روپیہ کو گھوڑا ملے گا تو
میں نہیں لوں گا۔ لیکن ہم تو یہ نہیں کہتے کہ اگر فلاں قربانی سے کام ہوا تو ہم کریں گے ورنہ نہیں
کریں گے ہمارا یہ اقرار ہے کہ ہم اسلام کے لئے اپنی ہر چیز یہاں تک کہ اپنے مال ، جان اور

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۶۱
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
عزت کو بھی قربان کر دیں گے ۔ کئی لوگ پوچھا کرتے ہیں کہ کیا عزت اور آبرو کی قربانی بھی
اسلام جائز قرار دیتا ہے؟ میں انہیں ہمیشہ یہ جواب دیا کرتا ہوں کہ ہاں اسلام کے لئے اگر
عزت اور آبرو کو بھی قربان کرنا پڑے تو مومن کو یہ چیز قربان کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔ کو بہ
۔
ہزاروں اوقات انسانی زندگی میں ایسے آتے ہیں جب عزت اور آبرو خطرہ میں ہوتی ہے۔
دشمن ننگ و ناموس کو کچلنے کے لئے تیار ہوتا ہے مگر خدا اور اُس کے رسول کی طرف سے انسان پر
جو فرائض عائد ہوتے ہیں وہ اُسے مجبور کرتے ہیں کہ وہ عزت و آبرو کا قربان ہونا برداشت
کرلے مگر اپنے فرائض میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہونے دے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد جب عرب میں ایک طرف جھوٹے مدعیان نبوت
کا فتنہ اُٹھا اور دوسری طرف قبائل عرب میں ایسے باغی پیدا ہو گئے جنہوں نے زکوۃ دینے سے
انکار کر دیا اور شورش اس حد تک بڑھی کہ مدینہ پر حملہ کا خطرہ پیدا ہو گیا تو اُسوقت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایات کے ماتحت اُسامہ بن زید کی سرکردگی میں ایک لشکر شام کی طرف
عیسائیوں کے مقابلہ کے لئے روانہ ہو رہا تھا ۔ حالات کی نزاکت دیکھ کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ،
حضرت ابوبکر کے پاس آئے اور اُن سے کہا کہ اِس وقت باغیوں کی وجہ ا وجہ سے سخت خطرہ ہے اور
مدینہ کی حفاظت کا کوئی سامان نہیں بہتر ہوگا کہ اسامہ کے لشکر کو روک لیا جائے اگر یہ لشکر بھی یہ
روانہ ہو گیا اور باغیوں نے مدینہ پر حملہ کر دیا تو ہماری عورتوں کی وہ بے حرمتی ہوگی کہ الامان
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا خدا کی قسم ! اگر دشمن ہم پر غالب آ جائے اور مدینہ کی
گلیوں میں گنتے ہماری عورتوں کی ٹانگیں گھسیٹتے پھریں تب بھی میں اس لشکر کو نہیں روکوں گا جسے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے روانہ ہونے کا ارشاد فرمایا ہے لشکر جائے گا اور ضرور جائے گا ۔ ہے۔
اب دیکھو یہ اسلام کے لئے عزت اور آبرو کی قربانی تھی جسے پیش کرنے کے لئے حضرت
ابو بکر رضی اللہ عنہ فوراً تیار ہو گئے ۔ میں پچیس ہزار کا لشکر مدینہ کی طرف بڑھتا چلا آ رہا تھا اور
صرف چند سو آدمی مدینہ میں موجود تھے جو اُن کے مقابلہ کے لئے قطعاً کافی نہیں تھے ۔ دس ہزار
تجربہ کار سپاہیوں کا لشکر دشمن کو شکست دینے کیلئے موجود تھا مگر چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
اسے شام کی طرف روانہ ہونے کا ارشاد فرما چکے تھے اس لئے حضرت ابو بکر نے کہا کہ باوجود

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۶۲
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
شدید خطرات کے یہ لشکر نہیں رکے گا اسے ضرور بھیجا جائے گا خواہ مدینہ میں صرف بوڑھے،
عورتیں اور بچے ہی رہ جائیں اور دشمن اس قدر غالب آجائے کہ عورتوں کی ٹانگیں مدینہ کی
گلیوں میں کتے گھسیٹتے پھریں۔ بھلا اس سے زیادہ عزت کی قربانی کیا ہوگی کہ شریف اور معزز
عورتوں کی لاشیں مدینہ کی گلیوں میں روندی جائیں اور کتے اُن کی ٹانگیں گھسٹتے پھریں۔
پس یقینا سچے ایمان کے ساتھ ہر انسان کو اپنی جان ، اپنے مال ، اپنی عزت ، اپنی آبرو اور
اپنے احساسات غرض ہر چیز کی قربانی کے لئے پوری طرح تیار رہنا چاہئے ۔ اگر ہم ان قربانیوں
کے بغیر اپنی کامیابی کی امید رکھتے ہیں تو یہ امید بالکل غلط ہے۔ قربانیاں ہی ہیں جو قوموں کو
کامیاب کرتی ہیں اور قربانیاں ہی ہیں جن سے اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل ہوتی ہے جس دن
ہماری جماعت قربانی کے انتہائی مقام پر پہنچ جائے گی اس دن وہ ایک پیارے بچے کی طرح
خدا تعالیٰ کی گود میں آجائے گی اور ہماری ہر مصیبت اور تکلیف دیکھتے دیکھتے غائب ہو جائے
گی ۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ بچہ کو بعض دفعہ ماں اپنے ہاتھ میں چھری لے کر ڈراتی ہے اور کہتی ہے
آؤ میں تمہیں ذبح کر دوں ۔ جب بچہ اچھا کہہ کر چار پائی پر لیٹ جاتا ہے تو ماں اپنے گلے سے
اُسے چمٹا لیتی اور اتنے زور سے اسے چومتی ہے کہ اُس کے گلے سرخ ہو جاتے ہیں اسی طرح
اللہ تعالیٰ بھی اپنے بندوں سے محبت کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو اُن کو قربانیوں کی بھڑکتی ہوئی آگ
میں چھلانگ لگانے کا حکم دیتا ہے۔ جب مؤمن قربانی کے ارادہ سے اس تنور میں اپنے آپ کو
جھونک دیتے ہیں تو معاً اللہ تعالیٰ کی محبت جوش میں آتی ہے اور وہ اس قدر پیار کرتا ہے کہ انہیں
ہر مصیبت اور تکلیف بھول جاتی ہے ۔ جب تک ہماری جماعت کے افراد اپنے دلوں میں قربانی
کا اسی قسم کا جذبہ پیدا نہیں کرتے اُس وقت تک وہ کسی قسم کی ترقی حاصل نہیں کر سکتے ۔
پس میں جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ انہیں قربانی کے میدان میں اپنے قدم کو ڈھیلا نہیں
بلکہ تیز تر کرتے چلے جانا چاہئے ۔ اسی طرح صدر انجمن احمد یہ کے چندے بھی نہایت اہم ہیں
جن کی ادائیگی میں جماعت کو پوری توجہ کے ساتھ حصہ لینا چاہئے ۔ میں نے بتایا ہے کہ موجودہ
حالت ایسی ہے کہ ہم اسلام کی جنگوں کو ایک لمحہ کے لئے بھی روک نہیں سکتے ہمارا فرض ہے کہ ہم
اس جنگ کو جاری رکھیں اور اس راہ میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں ۔ ہم میں سے ہر فرد کو

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۶۳
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
یہ امر ا چھی طرح یا درکھنا چاہئے کہ دین کی ضرورتیں ہم سے ایک بڑی قربانی کا مطالبہ کر رہی ہیں
اگر ہم سستی اور غفلت سے کام لیں گے اور خدا تعالیٰ کے عائد کردہ فرائض کو نظر انداز کر دیں گے
تو ہم سے زیادہ مجرم اور کوئی نہیں ہوگا ۔ ہم خدا تعالیٰ کے سامنے اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ
اسلام جو اس وقت مردہ ہو رہا ہے اسے اپنی کوششوں سے زندہ کریں اور اپنی تدابیر کو انتہائی
کمال تک پہنچا دیں۔ میں نے اللہ تعالیٰ کے فضل اور اُس کے رحم پر بھروسہ رکھتے ہوئے اسلام
اور احمدیت کی اشاعت کے لئے بہت سی تدابیر اختیار کی ہیں اور کئی سکیمیں ہیں جن کا جماعت
کے سامنے اعلان کر چکا ہوں ۔ یہ ہو سکتا ہے کہ تم میں سے کوئی شخص ان میں سے بھی بہتر تدابیر
جماعت کی علمی ، تجارتی، صنعتی اور اقتصادی ترقی کے لئے بنا سکے لیکن تمہیں اس حقیقت کو کبھی
فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ اگر تم آسمان کی چوٹی پر بھی پہنچ جاؤ تب بھی اسلام تمہیں یہی کہتا ہے
ك الْإِمَامُ جُنَّةٌ يُقَاتَلُ مِنْ وَرَائِهِ هے تمہاری ڈھال تمہارا امام ہے اور تمہاری تمام تر سلامتی
محض اسی میں ہے کہ تم اُس کے پیچھے ہو کر جنگ کرو۔ اگر تم اپنے امام کو ڈھال نہیں بناتے اور
اپنی عقلی تدابیر کے ماتحت دشمن کا مقابلہ کرتے ہو تو تم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ کامیابی اسی
شخص کے لئے مقدر ہے جو اسلام کی جنگ میری متابعت میں لڑے گا۔ پس ہو سکتا ہے کہ تم میں
سے کسی شخص کی ذاتی رائے تجارت کے معاملہ میں مجھ سے بہتر ہو یا صنعت و حرفت کے متعلق وہ
زیادہ معلومات پیش کر سکتا ہو لیکن بہر حال جو اصولی سکیم میری طرف سے پیش ہو گی اللہ تعالیٰ کی
طرف سے اُسی میں برکت پیدا کی جائے گی اور وہی اس کے منشاء اور ارادہ کے ماتحت ہوگی ۔
اگر تم اُس سکیم پر عمل کرو گے تو کامیاب ہو جاؤ گے اور اگر تم اُس سکیم کو نظر انداز کر کے اپنی ذاتی
آراء کو مد نظر رکھو گے اور اپنے تجربہ اور ذاتی معلومات کو اپنا را ہنما بناؤ گے تو تم کبھی کامیاب نہیں
ہو سکو گے۔ میں امید کرتا ہوں کہ جماعتیں ان تمام باتوں کو پوری طرح ملحوظ رکھیں گی اور کوشش
کریں گی کہ اُن کا قدم ترقی کی دوڑ میں پہلے سے زیادہ تیز ہو ۔
میں نے اپنی ایک نظم میں کہا ہے کہ
ہے ساعت سعد آئی اسلام کی جنگوں کی
آغاز تو میں کر دوں انجام خدا جانے

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۶۴
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
چنانچہ ایک خوشی تو اللہ تعالیٰ نے جلد نصیب کر دی کہ اس نے محض اپنے فضل سے وہ دن
مجھے دکھا دیا جبکہ مبلغین ، اسلام واحمدیت کی اشاعت اور خدا تعالیٰ کے جلال اور اس کے جمال
کے اظہار کے لئے بیرونی ممالک میں جا رہے ہیں ۔ اب یہ خدا تعالیٰ کی مرضی ہے کہ وہ اس کا
انجام مجھے دکھائے یا نہ دکھائے ، وہ بادشاہ ہے ہمارا اُس پر کوئی حق نہیں ہم اُس کے رحم اور فضل
کے ہر آن طلب گار ہیں اور ہم اُس سے یہی کہتے ہیں کہ اے خدا ! تیرے نام کی بلندی ہوا اور تیرا
جلال دنیا میں پوری طرح ظاہر ہو لیکن انجام خواہ میں دیکھوں یا نہ دیکھوں ، ہمارے لڑنے والے
سپاہی اپنے تعلیم پر ہ غنیم پر کبھی فتح حاصل نہیں کر سکتے جب تک ہم اُن کی مدد نہ کریں ، جب تک ہم اُن
کے لئے سامان مہیا نہ کریں اور جب تک ہم اُن کے قائم مقام تیار کرنے کی کوشش نہ
کریں ۔ پس جماعت کا فرض ہے کہ وہ ہر قسم کی قربانیوں میں حصہ لے کر اس بوجھ کو اُٹھانے کی
کوشش کرے جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اُس پر عائد کیا گیا ہے اور اس طرح نہ صرف تحریک جدید ،
وقف زندگی ، وقف تجارت اور صنعت و حرفت و غیرہ تحریکات کو کامیاب کرے بلکہ صدر انجمن احمد یہ
کے چندوں میں بھی کسی قسم کی کمی نہ آنے دے۔
تحریک جدید کے چندہ کے سلسلہ میں میں دوستوں کو اس امر کی طرف بھی توجہ دلاتا ہوں
کہ ہر احمدی جس نے دفتر اول میں حصہ لیا ہے اُسے کوشش کرنی چاہئے کہ کم از کم ایک آدمی
دفتر دوم میں حصہ ۔ لینے والا کھڑا کرے ۔ جس طرح آپ لوگ کوشش کرتے ہیں کہ آپ کی لوگ
جسمانی نسل جاری رہے اسی طرح آپ لوگوں کو یہ بھی کوشش کرنی چاہیئے کہ آپ کی روحانی
نسل جاری رہے ۔ اور روحانی نسل کو بڑھانے کا ایک طریق یہ ہے کہ ہر وہ شخص جو تحریک جد با
کے دفتر اول میں حصہ لے چکا ہے وہ عہد کرے کہ نہ صرف آخر تک وہ خود پوری با قاعدگی کے
ساتھ اس تحریک میں حصہ لیتا رہے گا بلکہ کم سے کم ایک آدمی ایسا ضرور تیار کرے گا جو دفتر دوم
میں حصہ لے اور اگر وہ زیادہ آدمی تیار کر سکے تو یہ اور بھی اچھی بات ہے ۔ دنیا میں لوگ صرف
ایک بیٹے پر خوش نہیں ہوتے بلکہ چاہتے ہیں کہ اُن کے پانچ پانچ ، سات سات بیٹے ہوں جس
طرح دنیا میں لوگ اپنے لئے پانچ پانچ ، سات سات بیٹے پسند کرتے ہیں اسی طرح ہر شخص کو یہ
کوشش کرنی چاہئے کہ وہ تحریک جدید کے دفتر دوم میں حصہ لینے والے پانچ پانچ ، سات سات

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۶۵
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
نئے آدمی تیار کرے۔ پھر دوسرے دفتر میں حصہ لینے والا ہر شخص کوشش کرے کہ وہ تیسرے دفتر
کے لئے پانچ پانچ ، سات سات آدمی کھڑے کرے اور تیسرے دفتر میں حصہ لینے والا شخص
کوشش کرے کہ وہ چوتھے دفتر کے لئے پانچ پانچ ، سات سات آدمی تیار کرے تا کہ یہ سلسلہ ،
قیامت تک جاری رہے اور اس روپیہ سے تبلیغ کے نظام کو زیادہ سے زیادہ وسیع کیا جا سکے ۔ اگر
دوست زیادہ آدمی تیار نہ کر سکیں تو کم از کم ہر شخص کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ وہ دفتر دوم کے لئے
ایک آدمی ضرور تیار کرے ورنہ روحانی لحاظ سے وہ بے نسل سمجھا جائے گا اور دین کی اشاعت کا
کام جو اُس نے شروع کیا تھا وہ اُس کی ذات کے ساتھ ہی منقطع ہو جائے گا۔
پس جماعت کو دفتر دوم کی طرف بھی خصوصیت کے ساتھ توجہ کرنی چاہئے ۔ تحریک جدید
کے دور اول میں حصہ لینے والوں میں سے ہر فرد کا دفتر دوم کے لئے کم از کم ایک آدمی تیار
کرنا ایسا ہی ہے جیسے روحانی اولاد کی زیادتی میں حصہ لینا۔ اس طرح قیامت تک یہ سلسلہ اللہ تعالیٰ
کے فضل سے چلتا جائے گا اور جماعت کے لئے دائمی ثواب اور خدا تعالیٰ کے قرب کا ایک دائمی
رستہ کھلا رہے گا ۔
اللہ تعالیٰ اگر انسان کو توفیق عطا فرمائے تو وہ ایک چھوٹے سے چھوٹے لفظ اور ایک
چھوٹے سے چھوٹے اشارہ سے بھی وہ کچھ سمجھ لیتا ہے جو بڑی بڑی کتابوں اور تقریروں سے بھی
اُسے حاصل نہیں ہوتا ۔ یہی وہ مقام ہے جس میں انسان شیطانی حملہ سے گلی طور پر محفوظ ہو جاتا
ہے اور روحانی میدان میں وہ کسی طرح شکست نہیں کھا سکتا۔ میں نے پہلے بھی کئی دفعہ یہ بات
بیان کی ہے کہ حضرت خلیفہ اول بہت بڑے عالم تھے اور آپ ساری عمر ہی درس و تدریس میں
مشغول رہے۔ اور پھر مجھے بھی آپ نے بڑی شفقت اور محبت کے ساتھ پڑھایا اور میری تعلیم کا
خاص طور پر خیال رکھا لیکن اصل سبق جو انہوں نے مجھے دیا اور جس کو میں آج تک نہیں بھولا وہ
یہ تھا کہ اللہ تعالیٰ پر توکل کر کے انسان کو اسی سے علوم سیکھنے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ یہ اپنی ذات
میں ایک ایسا نکتہ ہے کہ اس کے لئے میں اُن کا جتنا بھی ممنون ہوں کم ہے اور جتنا بھی اس نصیحت
پر عمل کیا جائے تھوڑا ہے ۔
مجھے یاد ہے حافظ روشن علی صاحب اور میں دونوں حضرت خلیفہ اول سے پڑھا کرتے تھے

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۶۶
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
بعض اور دوست بھی ہمارے اس سبق میں شریک تھے ۔ حافظ صاحب کی عادت تھی کہ وہ بات
بات پر بال کی کھال اُدھیڑنے کی کوشش کرتے تھے۔ ابھی ہم نے بخاری کا سبق شروع ہی کیا تھا
اور صرف دو چار سبق ہی ہوئے تھے کہ حضرت خلیفہ اول ان کے سوالوں سے تنگ آ گئے ۔ وہ
سبق کو چلنے ہی نہیں دیتے تھے پہلے ایک اعتراض کرتے اور جب حضرت خلیفہ اول اس کا جواب
دیتے تو وہ اس جواب پر اعتراض کر دیتے ۔ پھر جواب دیتے تو جواب الجواب پر اعتراض کر
دیتے اور اس طرح اُن کے سوالات کا ایک لمبا سلسلہ شروع ہو جاتا ۔ کہتے ہیں خربوزے کو دیکھ
کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے۔ میری عمر اس وقت میں اکیس سال کی تھی اور طبیعت بھی تیز تھی ۔
حافظ صاحب کو سوالات کرتے دیکھا تو میں نے خیال کیا کہ میں کیوں پیچھے رہوں ۔ چنانچہ
چوتھے دن میں نے بھی سوالات شروع کر دیئے۔ ایک دن تو حضرت خلیفہ اول چپ رہے مگر
دوسرے دن جب میں نے بعض سوالات کئے تو آپ نے فرمایا حافظ صاحب کے لئے سوالات
کرنے جائز ہیں تمہارے لئے نہیں ۔ پھر آپ نے فرمایا۔ دیکھو ! تم بڑی مدت سے مجھ سے ملنے
والے ہو اور تم میری طبیعت سے اچھی طرح واقف ہو کیا تم کہہ سکتے ہو کہ میں بخیل ہوں یا کوئی علم
میرے پاس ایسا ہے جسے میں چھپا کر رکھتا ہوں؟ میں نے بھی کوئی بات دوسروں سے چھپا کر
نہیں رکھی جو کچھ آتا ہے وہ بتا دیا کرتا ہوں ۔ اب خواہ تم کتنے اعتراض کرو، میں نے تو بہر حال
وہی کچھ کہنا ہے جو میں جانتا ہوں اس سے زیادہ میں کچھ بتا نہیں سکتا ۔ اب کسی بات کے متعلق دو
ہی صورتیں ہو سکتی ہیں یا تو جو بات میں نے بتائی ہے وہ معقول ہے تم اسے سمجھے نہیں اور یا پھر جو
بات میں نے بتائی ہے وہ غلط ہے اور تمہارا اعتراض درست ہے۔ اگر تو جو کچھ میں نے بتایا ہے
وہ غلط ہے تو یہ تو تم جانتے ہی ہو کہ میں بد دیانتی سے تم کو دھوکا دینے کے لئے کوئی بات نہیں کہتا
میں جو کچھ کہتا ہوں اسے صحیح سمجھتے ہوئے ہی کہتا ہوں ۔ ایسی صورت میں خواہ تم کتنے اعتراض کرو
میں تو وہی کچھ کہتا چلا جاؤں گا جو میں نے ایک دفعہ کہا اور اگر میں نے جو کچھ کہا ہے وہ درست
ہے تو اس پر اعتراض کرنے کے معنی یہ ہیں کہ وہ بات تمہاری سمجھ میں نہیں آئی ۔ ایسی حالت میں
اگر تم اعتراض کرو گے تو اس سے تمہاری طبیعت میں ضد پیدا ہو گی کوئی فائدہ نہیں ہوگا اس لئے
میری نصیحت یہ ہے کہ تم سوالات نہ کیا کرو بلکہ خود سوچنے اور غور کرنے کی عادت ڈالو ۔ اگر کوئی

10 von 10 heute frei