تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض ومقاصد
انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۶۷
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
بات تمہاری سمجھ میں آجائے تو اسے مان لیا کرو اور اگر سمجھ میں نہ آئے تو اللہ تعالیٰ سے دعا کیا
کرو کہ وہ خود تمہیں سمجھائے اور اپنے پاس سے علم عطا فرمائے ۔ اس نصیحت کے بعد میں نے پھر
حضرت خلیفہ اول سے کبھی کوئی سوال نہیں کیا۔ کچھ دن گزرے تو آپ نے حافظ صاحب کو بھی
ڈانٹ دیا کہ وہ دورانِ سبق سوالات نہ کیا کریں ۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ہم نے روزانہ بخاری کا
آدھ آدھ پارہ پڑھنا شروع کر دیا۔ بے شک اور علوم بھی ہم پڑھتے تھے لیکن بہر حال آدھ پارہ
روزانہ تبھی ختم ہو سکتا ہے جب طالب علم اپنے منہ پر مہر لگالے اور وہ فیصلہ کرلے کہ میں نے
استاد سے کچھ نہیں پوچھنا۔ چھنا ۔ جو کچھ وہ بتائے گا اسے سنتا چلا جاؤں گا ۔ پس علم حقیقی جو ہر قسم کے
شبہات و وساوس کا ازالہ کر سکتا ہو اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے اور وہی قوم دنیا میں علم کو وسیع طور پر پھیلا
سکتی ہے جس کا خدا تعالیٰ سے ایسا مضبوط تعلق ہو کہ خدا تعالیٰ اسے اپنے پاس سے علم سکھا
سے علم
سکھائے اور
اس کی ہر مشکل کو دور کرے ۔
میں بچہ تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ابھی زندہ تھے کہ میں نے ایک رؤیا
دیکھا جو میں نے بارہا سنایا ہے مگر وہ رؤیا ایسا ہے کہ اگر میں اُسے لاکھوں دفعہ سناؤں تب بھی کم
ہے اور اگر تم اسے لاکھوں دفعہ سنو تب بھی کم ہے ، پھر اگر تم لاکھوں دفعہ سُن کر اس پر لاکھوں دفعہ
غور کرو تب بھی اس کی اہمیت کے لحاظ سے یہ کم ہوگا ۔ میں نے دیکھا کہ میں ایک جگہ کھڑا ہوں
مشرق کی طرف میرا منہ ہے کہ یکدم مجھے آسمان سے ایسی آواز آئی جیسے پیتل کا کوئی کٹورا ہو اور
اُسے انگلی سے ٹھکوردیں تو اُس میں سے ٹن کی آواز پیدا ہوتی ہے۔ مجھے بھی ایسا محسوس ہوا کہ کسی
نے کٹورے کو انگلی ماری ہے اور اس میں سے ٹن کی آواز پیدا ہوئی ہے۔ پھر میرے دیکھتے ہی
دیکھتے وہ آواز پھیلنی اور بلند ہونی شروع ہوئی جیسا کہ آوازیں ہمیشہ جو میں پھیلا کرتی ہیں ۔
پہلے تو وہ آواز مجھے سمٹی ہوئی معلوم ہوئی مگر پھر دُور دُور تک پھیلنی شروع ہوگئی جب وہ آواز تمام
جو میں پھیلنے لگی تو میں نے ایک عجیب بات یہ دیکھی کہ وہ آواز ساتھ ہی ساتھ ایک نظارہ کی شکل
میں بدلتی چلی گئی ۔ گویا وہ خالی آواز ہی نہ رہی بلکہ ساتھ ہی ایک نظارہ بھی پیدا ہو گیا۔ رفتہ رفتہ
آواز بھی غائب ہو گئی اور صرف نظارہ رہ گیا۔ پھر میں نے دیکھا کہ وہ نظارہ سمٹ سمٹا کر تصویر کا
ایک فریم بن گیا۔ اُس فریم کو میں حیران ہو کر دیکھنے لگا کہ عجیب تماشا ہے کہ پہلے آسمان سے
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۶۸
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
ایک آواز پیدا ہوئی ، پھر وہ آواز جو میں پھیلی ، پھیل کر نظارہ بنی اور پھر اس نظارے نے تصویر
کے ایک چوکھٹے کی صورت اختیار کر لی ۔ اس فریم کی درمیانی جگہ خالی ہے گتے تو لگے ہوئے ہیں
مگر تصویر کوئی نہیں ۔ میں اس فریم کو حیرت سے دیکھنے لگا کہ یہ بات کیا ہے کہ اس فریم میں کوئی
تصویر نہیں ۔ مگر ابھی کچھ لمبا وقفہ نہیں گزرا تھا کہ میں نے دیکھا کہ اس فریم کے اندر ایک تصویر
نمودار ہو گئی ہے۔ اس پر میں زیادہ حیران ہوا اور میں نے غور کرنا شروع کیا کہ یہ کس کی تصویر
ہے۔ ابھی میں اس پر غور ہی کر رہا تھا کہ تصویر پلنی شروع ہوئی اور پھر تھوڑی دیر کے بعد یکدم اس
میں سے ایک وجود گود کر میرے سامنے آ گیا اور اُس نے مجھے کہا کہ میں خدا کا فرشتہ ہوں کیا
میں تم کو سورۃ فاتحہ کی تفسیر سکھاؤں ۔ میں نے کہا اگر تم مجھے سورہ فاتحہ کی تفسیر سکھا دو تو اور کیا
چاہئے ۔ اُس نے کہا تو پھر سنو ۔ چنانچہ میں بھی کھڑا ہوں اور وہ بھی ۔ اُس نے تفسیر بیان کرنا
شروع کر دی اور میں اسے سنتا رہا۔ جب وہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ 1 پر پہنچا تو
کہنے لگا آج تک جس قدر مفسرین نے تفسیر میں لکھی ہیں اُن سب نے صرف اس آیت تک تفسیر
لکھی ہے۔ آگے تفسیر نہیں لکھی ۔ مجھے خواب میں فرشتہ کی اس بات پر حیرت محسوس ہوتی ہے مگر
زیادہ حیرت نہیں ۔ جاگتے ہوئے تو اگر کوئی شخص ایسی بات کہے تو دوسرا فوراً شور مچانے لگ
جائے کہ تم جھوٹ بولتے ہو۔ مفسرین نے تو سارے قرآن کی تفسیر میں لکھی ہیں مگر خواب میں مجھے
فرشتہ کی اس بات پر حیرت نہیں ہوتی اور میں سمجھتا ہوں کہ ایسا ہی ہوگا۔اس کے بعد اس نے کہا کہ
میں تمہیں آگے بھی تفسیر سکھاؤں؟ میں نے کہا ہاں سکھاؤ۔ چنانچہ اس نے اھدنا الصراط
الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّايِّينَ )
تک ساری تفسیر سکھا دی اور میری آنکھ کھل گئی۔ اُس وقت مجھے فرشتہ کی سکھائی ہوئی باتوں میں
سے دو تین باتیں یاد تھیں لیکن چونکہ دو تین بجے کا وقت تھا میں بعد میں پھر سو گیا نتیجہ یہ ہوا کہ
جب میں دوبارہ اُٹھا تو مجھے ان باتوں میں سے کوئی بات بھی یاد نہ رہی ۔ صبح اُٹھ کر میں حضرت
خلیفہ اول کے پاس پڑھنے کے لئے گیا ، اُس وقت حضرت خلیفہ اول مجھے طب پڑھایا کرتے
تھے، بخاری غالبا ابھی شروع نہیں کی تھی یا شاید شروع کی ہوئی ہو ( مجھے اب صحیح طور پر یاد نہیں )
میں نے آپ سے کہا کہ آج میں نے ایک عجیب خواب دیکھا ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی طرف
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۶۹
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
سے مجھے سورہ فاتحہ کی تفسیر سکھائی گئی ہے۔ چنانچہ میں نے اس رویا کو بیان کرنا شروع کر دیا۔
میں نے دیکھا کہ یہ رویا سنتے وقت حضرت خلیفہ اول کا چہرہ خوشی سے چمکنے لگ گیا۔ جب رو یا ختم
ہوا تو آپ نے فرمایا اُن باتوں میں سے کچھ ہمیں بھی سناؤ جو فرشتہ نے تمہیں سکھائی ہیں ۔ میں
نے کہا دو تین باتیں مجھے یاد تھیں مگر چونکہ بعد میں میں سو گیا اس لئے وہ باتیں مجھے یاد نہیں
رہیں ۔ اس پر حضرت خلیفہ اول ناراض ہو کر فرمانے لگے تم نے بڑی غفلت کی کہ فرشتہ کی سکھائی
تفسیر کو بھلا دیا۔ اگر تمہیں ساری رات بھی جاگنا پڑتا تو تمہیں چاہئے تھا کہ تم جاگتے اور اُن
باتوں کو لکھ لیتے ، سونے کے بعد تو خواب بدل جایا کرتا ہے۔ اُس وقت میرے دل میں بھی
ندامت پیدا ہوئی اور مجھے احساس ہوا کہ اگر میں فرشتہ کی بتائی باتوں کو لکھ لیتا تو اچھا ہوتا کیونکہ
پہلے کسی اور تاویل کی طرف میرا ذہن نہیں جاتا تھا مگر بعد میں میں نے دیکھا کہ اللہ تعالیٰ کا
متواتر میرے ساتھ یہ سلوک ہے کہ جب میں سورہ فاتحہ پر غور کروں تو وہ ہمیشہ اس سورۃ کے نئے
مطالب مجھ پر کھولتا ہے۔ ابھی گزشتہ سال اللہ تعالیٰ نے اسلام کی اقتصادی ، سیاسی اور تمدنی ترقی
کے متعلق سورہ فاتحہ سے ایک لمبا مضمون مجھے بتایا۔ وہ مضمون اپنی ذات میں اس قدرا ہم اور
عظیم الشان ہے کہ اگر اس کو پوری طرح سمجھ لیا جائے تو ان تمام مفاسد کو کامیاب طور پر رڈ کیا
جاسکتا ہے جنہوں نے آج دنیا کونئی قسم کی مشکلات میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔ گویا سورہ فاتحہ صرف
روحانی ترقی کے ذرائع ہی بیان نہیں کرتی بلکہ اس میں ہر قسم کے فلسفی، سیاسی اور اقتصادی
جھگڑوں کے دور کرنے کے ذرائع بھی بیان کئے گئے ہیں اور ایسے طریق بتائے گئے ہیں جن پر
چل کر دجال کی ظاہری شان و شوکت کو مٹا یا جا سکتا ہے۔
بہر حال ایک لمبے عرصہ سے اللہ تعالیٰ کا میرے ساتھ یہ سلوک چلا آ رہا ہے کہ وہ ہمیشہ سورۃ
فاتحہ کے نئے حقائق مجھ پر روشن فرماتا ہے یہاں تک کہ دنیا کا کوئی اہم مسئلہ نہیں جس کو اپنے
سامنے رکھتے ہوئے میں نے سورۃ فاتحہ پر غور کیا اور مجھے اس کا صحیح حل اس سورۃ سے نہ مل گیا
ہو۔ جس وقت میں نے یہ رویا دیکھا میری عمر ۷ سال تھی اور اب میری عمر ستاون ۵۷ سال ہے
گویا چالیس سال اس رؤیا پر گزر چکے ہیں ۔ اس چالیس سالہ عرصہ میں کبھی ایک دفعہ بھی ایسا
نہیں ہوا کہ دشمن نے کوئی اعتراض کیا ہوا اور اس کا جواب تفصیلی طور پر قرآن کریم سے معلوم نہ
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۷۰
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
ہوا تو اجمالی طور پر سورہ فاتحہ سے نہ مل گیا ہو اور میرے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ایسا متواتر اور مسلسل
سلوک ہے کہ اس کے خلاف کبھی ایک دفعہ بھی نہیں ہوتا ۔ اسی طرح خدا تعالیٰ کے فضل سے کبھی
ایسا نہیں ہوا کہ میں نے سورۃ فاتحہ پر غور کیا ہو تو اس کے بیسیوں نئے مضامین مجھ پر نہ کھولے گئے
ہوں ۔ بے شک کچھ مضامین ایسے بھی ہوتے ہیں جو ہمیشہ دُہرانے پڑتے ہیں مگر ان مضامین کے
علاوہ جب بھی میں نے سورہ فاتحہ پر غور کیا ہے ہمیشہ کچھ نہ کچھ زائد مضامین بھی اللہ تعالیٰ کی
طرف سے مجھے عطا کئے گئے ہیں ۔
تفسیر کبیر کی پہلی جلد جب میں نے لکھنی شروع کی تو اُس وقت میں چاہتا تھا کہ سورہ فاتحہ کی
تفسیر کو تیس چالیس صفحات میں ہی ختم کر دیا جائے کیونکہ میرا منشاء یہ تھا کہ چھوٹے چھوٹے
تفسیری نوٹوں کے ساتھ جلد سے جلد سارا قرآن کریم شائع کر دیا جائے ۔ پس چونکہ ارادہ یہ تھا
کہ مختصر نوٹ ہوں اس لئے میں نے فیصلہ کیا کہ سورہ فاتحہ کی تفسیر کو تمہیں چالیس صفحات تک ہی
محدود رکھا جائے اور چونکہ پرانے مضامین ہی اس کثرت کے ساتھ ہیں کہ اگر ان کو لکھا جائے تو
وہ تیس چالیس چالیس صفحات میں نہیں آ سکتے اس لئے میں نے سمجھا کہ اس تفسیر کے لئے کسی نئے مضمون
کی ضرورت نہیں پرانے مضامین ہی کافی ہیں مگر لکھتے لکھتے مجھے خیال آیا کہ اگر اللہ تعالیٰ اس
وقت بھی کوئی نیا نکتہ سمجھا دے تو یہ اس کا فضل اور احسان ہوگا۔ چنانچہ اِدھر میرے دل میں یہ
خواہش پیدا ہوئی اور اُدھر فوری طور پر اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے سورہ فاتحہ کے چند ایسے پیدا اور اُدھر طور پر اللہ تعالیٰ نے
نئے نکات سمجھا دئیے جو پہلے کبھی ذہن میں نہیں آئے تھے اور جو نہایت اہم اور اصولی نکتے تھے
جن کا سلسلہ اور اسلام کی ترقی کے ساتھ گہرا تعلق تھا چنانچہ میں نے ان نکات کو بھی تفسیر میں درج
کر دیا۔ غرض میرے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ہمیشہ سے یہ سلوک چلا آ رہا ہے کہ وہ غور کرنے پر سورہ فاتحہ
کے نئے سے نئے مطالب مجھ پر روشن فرماتا ہے اور در حقیقت علم وہی ہوتا ہے جو اللہ تعالیٰ کی
طرف سے عطا ہو بندہ آخر دوسرے کو کتنا سکھا سکتا ہے معمولی معمولی ضرورتیں بھی تو انسان
پورے طور پر دوسرے کو نہیں بتا سکتا۔ پھر علمی اور اخلاقی اور روحانی ضرورتیں کوئی انسان
دوسرے کو کس طرح بتا سکتا ہے اور کس طرح کوئی انسان دوسرے کی ہر ضرورت کو پورا کرنے کی
طاقت رکھتا ہے۔ میں آجکل بیمار ہوں میں نے دیکھا ہے بعض دن مجھ پر ایسے گزرتے ہیں کہ نہ
انوارالعلوم جلد ۱۸
۲۷۱
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
میں پیشاب کے لئے جا سکتا ہوں نہ پاخانہ کے لئے ، چار پائی پر ہی پاٹ رکھنا پڑتا ہے اور حالت
ایسی ہوتی ہے کہ نہ دائیں کروٹ بدل سکتا ہوں نہ بائیں بالکل سیدھا لیٹا رہتا ہوں اور
۱۲،۱۲،۱۰،۱۰ بلکہ بعض دفعه ۲۴ ، ۲۴ گھنٹہ تک یہی حالت رہتی ہے۔اگر اس دوران میں افاقہ بھی
ہو تو بہت معمولی ہوتا ہے ایسی حالت میں اگر بیوی بعض دفعہ تھوڑی دیر کے لئے بھی اپنے کسی کام
کے لئے جانا چاہے اور وہ کہے کہ اگر کوئی ضرورت ہوتو مجھے بتا دیں تو میں نے دیکھا ہے دو چار
منٹ کی ضرورتیں بھی پورے طور پر نہیں بتائی جاسکتیں۔بعض دفعہ خیال آتا ہے کہ کوئی ضرورت
نہیں مگر اس کے جاتے ہی کئی قسم کی ضرورتیں پیدا ہو جاتی ہیں۔بعض دفعہ کہا جاتا ہے صرف
دوائی پاس رکھ دو اور کسی چیز کی ضرورت نہیں مگر بعد میں خیال آتا ہے کہ ایک ضروری خط لکھنا تھا
اس کے لئے قلم چاہئے مگر اُس وقت کوئی ایسا شخص قریب نہیں ہوتا جسے قلم پکڑانے کے لئے کہا
جائے۔جب چھوٹی چھوٹی ضرورتیں بھی انسان دوسرے کو پورے طور پر نہیں بتا سکتا تو دین کے
معاملہ میں کون شخص ایسا ہو سکتا ہے جو اوّل سے آخر تک تمام باتیں دوسروں کو بتا سکے۔اگر
دوسروں کی بتائی ہوئی باتوں پر ہی انسان اپنا انحصار رکھے اور خدا تعالیٰ سے اس کا ذاتی تعلق نہ
ہو تو عملی زندگی میں اس کی یہی حالت رہے گی کہ
دیکھ لو سرکار اس میں شرط یہ لکھی نہیں
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھ لو۔آپ نے قرآنی احکام کی کس قدر تشریح کی ہے
اور کس کثرت کے ساتھ آپ نے اپنی اُمت کو روحانی مسائل سکھائے ہیں مگر با وجود ان تمام
تشریحات کے ہر زمانہ میں نئے سوال پیدا ہوتے رہتے ہیں جن کے لئے کوئی نیا مثیل محمد پیدا
ہوتا ہے اور وہ لوگوں کے پیدا کردہ شبہات و وساوس کا ازالہ کرتا ہے اور یہ سنت اللہ ایسی ہے جو
ہر زمانہ میں جاری رہتی ہے۔ہر زمانہ کی الگ الگ ضرورتیں ہوتی ہیں اور ہر زمانہ میں
دشمنانِ اسلام کی طرف سے نئے نئے اعتراضات کئے جاتے ہیں اس لئے ضروری ہوتا ہے کہ
ہر زمانہ میں ان کے اعتراضات کے جوابات اور اسلام کے احیاء کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف
سے نئے مثیل محمد پیدا ہوں۔اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہم جس قدر باتیں بیان کرتے ہیں وہ
قرآن کریم میں موجود ہوتی ہیں ، احادیث سے ان کی تائید ہوتی ہے، آئمہ سلف کی شہادت ان
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۷۲
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
کے حق میں موجود ہوتی ہے۔ یہ نہیں کہ ہم اپنے پاس سے وہ باتیں بتاتے ہیں ہم جو کچھ مال پیش
کرتے ہیں وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہی مال ہوتا ہے مگر بہر حال ہر زمانہ کے
مفاسد کے لحاظ سے پرانی باتوں کو نئے الفاظ میں پیش کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ دشمن
اپنے اعتراضات کی کمزوری سے واقف ہو کر شرمندہ ہو اور چونکہ اعتراضات ہمیشہ بدلتے چلے
جاتے ہیں اور کوئی ایک شخص تمام باتیں پورے طور پر نہیں بتا سکتا اس لئے اصل چیز جس کی طرف
ایک مؤمن کو ہمیشہ توجہ رکھنی چاہئے یہ ہے کہ اس کا اللہ تعالیٰ سے براہ راست تعلق پیدا ہو جائے تا
کہ اللہ تعالیٰ خود اپنے پاس سے اسے علم سکھائے دوسرے انسانوں کی احتیاج جاتی رہے۔
حقیقت یہ ہے کہ دنیا میں کوئی جماعت زندہ نہیں رہ سکتی اور کوئی جماعت کامیاب طور پر
اپنے فرائض کو ایک لمبے عرصہ تک ادا نہیں کر سکتی جب تک اُس کے افراد میں یہ تڑپ نہ ہو کہ ہمارا
خدا تعالیٰ سے ایسا مضبوط ط ع تعلق ہو جائے کہ خدا کا پیار ہمیں حاصل ہو ، ہم اس کے نام پر فدا دا : ہو۔
والے ہوں اور وہ ہماری ضرورتوں کو پورا کرنے والا ہو ۔ جب تک یہ تعلق مضبوط سے مضبوط تر
نہ ہوتا چلا جائے اور محبت الہی اپنے کمال کو نہ پہنچ جائے اُس وقت تک کوئی انسان تنزل سے
محفوظ نہیں رہ سکتا۔ نجات اسی کے لئے ہے جس نے اپنے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پیدا کی اور
پھر اس محبت کو اس حد تک بڑھایا کہ اس کے رگ ور اور یشہ میں اس کا اثر سرایت کر گیا ۔
دوسری بات جس کی طرف میں جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں یہ ہے کہ تمہیں اس بات پر
کامل یقین اور ایمان رکھنا چاہئے کہ خواہ دنیا تمہاری کس قدر مخالفت کرے اور تمہاری کامیابی
کے راستہ میں کس قدر روڑے اٹکائے تم نے بہر حال جیتنا ہے۔ اگر تم میں سے کسی شخص کے دل
میں یہ وسوسہ ہے کہ اس نے نہیں جیتنا تو میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ خدا تعالیٰ بھی اسے احمدی
نہیں سمجھتا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اسے احمدی نہیں سمجھتے ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام
بھی اسے احمدی نہیں سمجھتے اور میں بھی اسے احمدی نہیں سمجھتا۔ جس شخص کے دل میں ایک لمحہ کے
لئے بھی یہ وسوسہ پیدا ہو جائے کہ ہم دنیا کے مقابلہ میں ہار جائیں گے ، دنیا جیت جائے گی اور ہم
اپنے مقصد میں ناکام رہیں گے وہ ہرگز احمدی نہیں اور اس نے قطعاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ
والسلام کی آمد اور اس کی بعثت کی غرض کو نہیں سمجھا ۔ جس شخص کے آنے کی اُمت محمد یہ
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۷۳
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
کے تمام اولیاء خبر دیتے چلے آئے ہیں ، جس شخص کے آنے کی گزشتہ انبیاء تک نے خبریں دی
ہیں اور جس شخص کے آنے کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا آنا قرار دیا ہے اگر اُس نے
بھی دنیا کے مقابلہ میں ہار جانا ہے تو اس کے معنی یہ ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہار
گئے اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یقینا ہار نہیں سکتے اور جب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہار
نہیں سکتے تو آپ کا مثیل کیسے ہار سکتا ہے۔ پس ہم نے یقیناً جیتنا ہے مگر ہم کس طرح جیتیں گے؟
یہ بھی عجیب سی بات معلوم ہوتی ہے کیونکہ فتح اور غلبہ کے حصول کے لئے جس انتہائی اخلاص اور
قربانی کی ضرورت ہوتی ہے وہ یہ تمام و کمال ابھی ہمارے پاس نہیں یا اگر ہے تو جماعت کے
افراد اس سے پوری طرح کام نہیں لیتے ۔ ہماری جماعت میں بے شک قربانی کی بہت بڑی
روح پائی جاتی ہے اور یہ قربانی اور ایثار کا مادہ اس حد تک ہماری جماعت میں پایا جاتا ہے کہ
جب میں اپنی جماعت کی بعض قسم کی قربانیوں کو دیکھتا ہوں یا جب میں اپنی جماعت کے بعض
افراد کی قربانیوں کو دیکھتا ہوں تو مجھے حیرت آتی ہے کہ ایسے مواد کی موجودگی میں اللہ تعالیٰ کے
وعدوں کے پورا ہونے میں کیوں دیر ہو رہی ہے اور کیوں ہماری جماعت کو موجودہ حالت سے
بہت بڑھ کر ترقی حاصل نہیں ہوتی ۔ لیکن جب میں اپنی جماعت کے کمزور طبقہ پر اپنی نگاہ دوڑاتا
ہوں اور قومی کاموں میں اس کی کمزوری اور غفلت کا مشاہدہ کرتا ہوں تو مجھے حیرت آتی ہے کہ
جماعت کو وہ ترقی ملی کیوں جو اسے حاصل ہے۔ گویا میری حالت بالکل ویسی ہی ہوتی ہے جیسے
آئینہ خانہ میں جانے والے کی ہوتی ہے۔ جس طرح وہ حیران و پریشان سا ہو جاتا ہے اسی طرح
میں بھی جب جماعت کے بعض لوگوں کی یا تمام جماعت کی بعض قسم کی قربانیوں کو دیکھتا ہوں تو
حیران ہوتا ہوں اور کہتا ہوں کہ اس ایثار اور قربانی کے باوجود ہماری جماعت نے کیوں موجودہ
حالت سے بہت زیادہ ترقی نہیں کی اور کیوں الہی مدد اور اس کی نصرت کے نزول میں دیر ہو رہی
ہے؟ لیکن جب میں بعض لوگوں کی کمی اخلاق اور ان سے ناقص اعمال کو دیکھتا ہوں اور دینی
معاملات میں ان کی غفلت اور کوتاہی پر نظر دوڑاتا ہوں تو مجھے حیرت ہوتی ہے کہ اس قسم کے
کمزور طبقہ کے ہوتے ہوئے ہماری جماعت کو جو ترقی ہوئی ہے وہ کیسے ہوئی ہے۔ بہر حال خواہ
کمزور طبقہ کی کمزوری اور اس کی غفلت جماعت کیلئے کس قدر اندوہناک ہو یہ یقینی اور قطعی امر
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۷۴
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
اپنے
ہے کہ ہم نے دنیا پر غالب آنا ہے۔ سوال صرف یہ ہے کہ ہم نے کس ذریعہ سے اور کن طریقوں
سے جیتنا ہے۔ اور پھر یہ بھی کہ اسلام کی اس فتح اور غلبہ میں ہمارا اور ہمارے عزیزوں کا کس قدر
حصہ ہوگا میں تمہارے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا کہ تم اپنے دلوں میں کیا خیالات رکھتے ہولیکن میں
متعلق کہہ سکتا ہوں کہ میرے دل میں یقیناً یہ خواہش پیدا ہوتی ہے کہ اسلام اور احمدیت کو جو
فتح حاصل ہونے والی ہے اس میں میرا اور میری اولاد اور میرے پیاروں کا بھی حصہ ہو۔ مجھے
افسوس ہے کہ ابھی تک ہماری جماعت اخلاص کے اُس بلند مقام تک نہیں پہنچی جس کے بعد کوئی
لغزش انسانی قدم کو متزلزل نہیں کر سکتی ۔ اگر تم سارے کے سارے اپنے دل میں یہ سمجھتے ہو کہ
ہماری جماعت کا ہر فرد مخلص ہے تو میں تمہیں یقین دلاتا ہوں کہ یہ خیال درست نہیں ۔ اگر تم اپنے
دماغ کا تجزیہ کرو، اپنے اعمال پر نظر ڈالو اور سلسلہ کے لئے جو کچھ تم سے مطالبات کئے جارہے
ہیں اُن پر غور کرتے ہوئے اپنی قربانیوں کو دیکھو تو تمہیں تسلیم کرنا پڑے گا کہ تم میں سے ہر فرد
مخلص نہیں ۔ کئی چھوٹی چھوٹی باتیں ایسی پیدا ہو جاتی ہیں جن سے سلسلہ سے حقیقی اخلاص اور محبت
رکھنے والا کبھی ٹھو کر نہیں کھا سکتا مگر جماعت میں ایسے لوگ موجود ہیں جو ان باتوں پہ ٹھوکر کھا
جاتے ہیں اس لئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ جماعت کا ہر فرد مخلص ہے یا ہر فر د سلسلہ کے لئے قربانی
کرنے کا انتہائی جذبہ اپنے دل میں رکھتا ہے لیکن بہر حال ایسے لوگ منہ سے تو میری طرف ہی
اپنے آپ کو منسوب کرتے ہیں اور ان کی کمزوریاں۔ روریاں جماعت کے دوسر۔ ، دوسرے طبقہ پر اثر انداز ہوتی
ہیں اس لئے ہم ان کی اصلاح سے غافل نہیں ہو سکتے ۔
بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ رات کو جب مجھے اپنی جماعت کے اس کمزور طبقہ کا خیال آتا
ہے تو میری نیند اڑ جاتی ہے اور میں گھنٹوں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہوئے کہتا ہوں کہ خدایا !
میں کیا کروں اور کس طرح اس طبقہ کی اصلاح کروں؟ میرے پاس کوئی ایسا ذریعہ نہیں جس
سے میں ان کے دلوں کے گند کو دور کر سکوں ۔ انسانی طاقت میں کسی کی اصلاح کے جس قدر
ذرائع میں استعمال کرتا کرتا ہوں ۔ میں تعلیم قرآن بھی دیتا ہوں، میں قربانی کی روح پیدا کرنے
کے لئے تقریریں بھی کرتا ہوں اور شاید میں نے اتنی تقریریں کر لی ہیں کہ اگر ان سب کو جمع کیا
جائے تو بڑے سے بڑے مصنف کی کتابوں سے بھی بڑھ جائیں اور بیسیوں مجلدات اُن سے
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۷۵
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
تیار ہو جائیں مگر باوجود ان تمام باتوں کے ابھی ایک طبقہ ایسا ہے جس کے دل میں دین کی
اشاعت کے لئے وہ ڈھن اور جنون نہیں جو صحابہ کے اندر پایا جاتا تھا۔
دیکھو کا میابی حاصل کرنے کا ایک گر یہ ہوتا ہے کہ قوم کی اکثریت درست ہو جائے تو وہ
اقلیت پر غالب آ جایا کرتی ہے یہی وہ نکتہ ہے جس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اَصْحَابِي كَالنُّجُومِ بِآيَهُمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمْ 2 میرے صحابہ
ستاروں کی مانند ہیں تم ان میں سے جس کے پیچھے بھی چل پڑو تم ہدایت پا جاؤ گے ۔ اس حدیث
میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کی اکثریت کو ہدایت یافتہ قرار دیا ہے اور باتھم میں
اسی طرف اشارہ ہے ورنہ مسلمانوں میں بعض منافق بھی تھے اور اس کا خودا حادیث سے پتہ چلتا
ہے مگر چونکہ کثرت ایسی تھی جس کی اصلاح ہو چکی تھی اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے
اقلیت کو نظر انداز کرتے ہوئے فرمایا أَصْحَابِي كَالنُّجُومِ بِأَيِّهُمُ اقْتَدَيْتُمُ اهْتَدَيْتُمُ میرے
صحابہ ستاروں کی مانند ہیں تم ان میں سے جس کے پیچھے بھی چلو گے تمہیں نظر آ جائے گا کہ وہ خدا
کے ساتھ چل رہا ہے اس لئے ممکن ہی نہیں کہ تم گمراہ ہو جاؤ۔ اصل بات یہ ہے کہ ہدایت
خدا تعالیٰ سے ملتی ہے اور وہی شخص دوسروں کے لئے ہدایت کا موجب بن سکتا ہے جس کا
خدا تعالیٰ سے ایسا مضبوط تعلق ہو کہ اسکی کوئی حرکت اور اس کا کوئی فعل اللہ تعالیٰ کے منشاء اور اس
کے احکام کے خلاف نہ ہو۔ پس چونکہ قطعی ہدایت اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اس لئے دوسروں کے
لئے بھی ہدایت کا موجب وہی شخص ہو سکتا ہے جو خدا تعالیٰ کے ساتھ چل رہا ہوا اور جس کی نگاہ ہر
وقت اللہ تعالیٰ کی طرف ہی اُٹھتی ہو ۔ اور چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ خدا تعالیٰ
کے پیچھے چل رہے تھے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کو اچھی طرح جانتے تھے کہ
میرے صحابہ اللہ تعالیٰ سے کیسا مضبوط تعلق رکھتے ہیں اس لئے آپ نے فرمایا میرے صحابہ
ستاروں کی مانند ہیں ان کی اکثریت ہدایت پر قائم ہے اس لئے تم ان میں سے جس شخص کے
پیچھے پیچھے بھی چلو گے ہدایت پا جاؤ گے کیونکہ وہ خدا کے پیچھے چل رہا ہے یہ جماعت ہے جو جیتا
کرتی ہے اور ایسی ہی جماعت کی ہمیں ضرورت ہے جب تک اس قسم کی جماعت پیدا نہ ہو اُس
وقت تک خواہ دس ہزار عالم روزانہ پانچ پانچ سات سات تقریریں کرتے رہیں دنیا میں کوئی تغیر
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۷۶
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
پیدا نہیں ہو سکتا لیکن جس دن یہ جماعت پیدا ہو جائے گی اس دن تم میں سے ہر شخص عالم ہوگا، تم
میں سے ہر
شخص
ہر شخص عارف ہوگا اور تم میں سے ہر شخص کو خدا تعالیٰ اپنے پاس سے علم سکھائے گا۔ ہم
نے دیکھا ہے بعض دفعہ معمولی عورتوں کے منہ سے ایسی ایسی معرفت کی باتیں نکلتی ہیں کہ ان کو
سُن کر دل خوشی سے اچھلنے لگ جاتا ہے۔ میں نے خود بعض جاہل اور ان پڑھ مردوں سے دین
کے ایسے ایسے نکات سنے ہیں کہ میں نے ان کا گھنٹوں اپنے دل میں مزہ اُٹھایا ہے کیونکہ ظاہری
لحاظ سے جاہل اور ان : ن پڑھ ہونے کے باوجود اُن کا خدا سے سے تعلق تھا اور خدا نے ان کوا۔ انے ان کو اپنے پاس
سے علم سکھایا۔
پس حقیقت یہ ہے کہ سب سے بڑی چیز تعلق باللہ ہے جب کوئی شخص سچے دل سے خدا کا ہو
جائے اور وہ اپنی تمام خواہشات اور ارادوں کو اس کے لئے ترک کر دے تو اللہ تعالیٰ کی طرف
سے اسے ضرور نئے علوم سکھائے جاتے ہیں اور وہ معرفت اور حکمت میں ترقی کرتے ہوئے
کہیں کا کہیں جا پہنچتا ہے ۔ موجودہ بیماری میں مجھے جماعت کے متعلق سب سے زیادہ احساس
اس بات کا رہا ہے کہ ہماری جماعت کے افراد کا خدا تعالیٰ سے ایسا مضبوط تعلق ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ
خودا سے اپنے پاس سے علم سکھائے اور اس کی ہر ضرورت کو پورا کرے۔ یہ بیماری عام طور پر لمبی
چلتی اور بار بار دورہ کرتی ہے خصوصاً اس عمر میں جس میں سے میں گزر رہا ہوں ۔ اگر کسی کو یہ
مرض ہو جائے تو عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ یہ مرض دور نہیں ہوتا اس بناء پر میرے لئے یہ مسئلہ
اس بیماری میں اور بھی اہم ہو گیا اور اس پر غور کرنا میرے لئے ضروری ہو گیا ۔ میں ہمیشہ ہی اس
مسئلہ کو سوچتا رہا ہوں کہ آخر ایک دن ایسا آئے گا جب میرا کام ختم ہو جائے گا اس دن سے پہلے
پہلے اگر میں اس اصلاح میں کامیاب ہو جاؤں جو جماعتی ترقی کے لئے ضروری ہے اور جس کے
بعد جماعت کا قدم اللہ تعالیٰ کے فضل سے کبھی تنزل کی طرف نہیں جاسکتا تو یہ میرے لئے
انتہائی خوشی کا مقام ہوگا ۔ میں نے قدم بقدم خدا تعالیٰ سے دعا ئیں اور استمداد کرتے ہوئے
مختلف راستے تجویز کئے اور رفتہ رفتہ میں نے ان راستوں کو جماعت کے سامنے پیش کیا مجھے خوشی
ہے کہ جماعت نے میری اُن تجاویز پر ایک حد تک عمل کیا جس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے جماعت
کو ایسی برکت عطا فرمائی کہ وہ اپنی تعداد اور اپنے وقار کے لحاظ سے کہیں سے کہیں جا پہنچی کجا تو
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۷۷
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
یہ حالت تھی کہ حضرت مسیح موعود کی زندگی میں جو آخری سالانہ جلسہ ہوا اُس میں شامل ہونے
والوں کی کل تعداد سات سو تھی اور حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں جو آخری سالانہ جلسہ ہوا اس
میں شامل ہونے والوں کی کل تعداد تیرہ سو تھی اور کجا یہ حالت ہے کہ اب ہمارے جلسہ کی
حاضری اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۳۴، ۳۵ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے گو یا حضرت خلیفہ المسیح اول
کے زمانہ میں آخری جلسہ سالانہ پر جس قدر آدمی آئے تھے اُن سے ۲۵ گنا زیادہ آدمی آج
ہمارے سالانہ نہ ج جلسہ میں موجود موجو ہیں اور یہ یہ بعد تعداد ادا۔ ایسی ہے جس میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہر سال
زیادتی ہوتی چلی جاتی ہے۔ میں نے بارہا کہا ہے گو میں یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ میں تقریر کرنے کے
بعد یہاں سے زندہ اُٹھوں گا یا نہیں مگر جو کچھ میں کہتا ہوں ) اور میں وہی کچھ کہتا ہوں جو مجھے خدا
تعالیٰ نے کہا ) وہ یہ ہے کہ میرے آخری سانس تک خدا تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت کے
لئے غلبہ اور ترقی اور کامیابی ہی مقدر ہے اور کوئی اس الہی تقدیر کو بدلنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا
اس بات پر خواہ کوئی ناراض ہو ، شور مچائے ، گالیاں دے یا بُرا بھلا کہے اس سے خدائی فیصلہ میں
کوئی فرق نہیں پڑ سکتا ۔ یہ تقدیر مبرم ہے جس کا خدا آسمان پر فیصلہ کر چکا ہے کہ وہ میری زندگی
کے آخری لمحات اور میرے جسم کے آخری سانس تک جماعت کا قدم ترقی کی طرف بڑھاتا چلا
جائے گا ۔ جس طرح خدا کی بادشاہت کو کوئی شخص بدل نہیں سکتا اس طرح خدا تعالیٰ کے کلام اور
اس کے وعدہ کو بھی کوئی شخص بدلنے کی طاقت نہیں رکھتا ۔ یہ زمین و آسمان کے خدا کا وعدہ ہے کہ
بہر حال میری زندگی میں جماعت کا قدم آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے گا۔ میں نہیں جانتا کہ
میرے بعد کیا ہو گا مگر بہر حال یہ خدائی فیصلہ ہے میری زندگی میں کوئی انسانی طاقت اس سلسلہ کی
ترقی کو روک نہیں سکتی ۔ خدا نے اس جماعت اور سلسلہ کی ترقی کو میری ذات سے وابستہ کر دیا
ہے اور اُس نے اپنے نام اور اپنی طاقت اور اپنے جلال کے اظہار کے لئے مجھے چن لیا ہے
باوجود اس بات کے کہ میں ایک نہایت کمزور اور جاہل انسان ہوں خدا نے اپنے نام کی
اشاعت اور اپنے جلال کے اظہار کو میرے نام کے ساتھ وابستہ کر دیا ہے جس طرح لکڑی کے
تختہ پر کوئی بادشاہ یا شہزادہ سوار ہو جائے تو جب لکڑی کا تختہ پانی میں تیرے گا لازماً بادشاہ بھی
اُس کے ساتھ ہی ادھر اُدھر ہو گا اُس وقت کوئی شخص حقارت کے ساتھ یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ اٹھنی کا
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۷۸
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
تختہ ہے اور میں اسے توڑ پھوڑ دوں کیونکہ اُس تختہ پر بادشاہ سوار ہوتا ہے اور اس لکڑی کو
چھیڑنے کے معنی تخت شاہی کو چھیڑنے کے ہوتے ہیں اسی طرح وہ شخص جو مجھ کو چھیڑے گا وہ مجھ
کو نہیں بلکہ عرش الہی کو چھیڑے گا کیونکہ خدا نے اپنے جلال کا اظہار میرے نام سے وابستہ کر دیا
ہے۔ لیکن بہر حال میں نے ایک دن مرنا ہے دنیا میں کوئی شخص عارضی اور فانی کاموں کے متعلق
بھی یہ پسند نہیں کرتا کہ وہ اس کی موت کے ساتھ ختم ہو جائیں پھر جو چیز بمنزلہ جان اور روح ہو
اس کے متعلق کون شخص پسند کر سکتا ہے کہ وہ اُس کی موت کے ساتھ ہی ختم ہو جائے ۔ خدا تعالیٰ
کے نام کی بلندی اور اس کے جلال کا اظہار ہر مومن کی جان اور اُس کی روح ہے پھر کوئی مؤمن
یہ کس طرح برداشت کر سکتا ہے کہ میں مروں تو خدا تعالیٰ کا نام بھی دنیا سے مٹ جائے اسی طرح
میری ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ خدا تعالیٰ کا نام صرف میرے ساتھ وابستہ نہ ہو بلکہ
خدا تعالیٰ کا نام تمہارے ساتھ وابستہ ہو جائے کیونکہ انسان مر سکتا ہے مگر قوم نہیں مرسکتی ۔ جب
کوئی نام کسی قوم کے ساتھ وابستہ ہو جائے تو پھر وہ چلتا چلا جاتا ہے اور قوم کے بیٹے نسلاً بعد نسل
اُس مقدس امانت کے حامل بنتے چلے جاتے ہیں ۔ در حقیقت فرد کے ساتھ کسی چیز کی وابستگی قومی
لحاظ سے کوئی بڑا کمال نہیں ہوتا ۔ قومی لحاظ سے بڑائی تبھی ہوتی ہے جب قوم سے اللہ تعالیٰ کا نام
وابستہ ہو جائے اسی لئے مجھے ہمیشہ یہ تڑپ رہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی محبت تمہارے دلوں میں پیدا
ہو جائے اور اس سے سچا اور مخلصانہ تعلق تم کو حاصل ہو اور میں اس غرض کے لئے ہمیشہ کئی قسم کی
کوششیں کرتا رہا ہوں ۔ میں نے ہزاروں راستے اور ہزاروں ذرائع تمہارے سامنے رکھے اور
خدا تعالیٰ کے فضل سے ان ذرائع پر عمل کر کے سینکڑوں اور ہزاروں مخلص بھی پیدا ہوئے مگر پھر
بھی ہماری جماعت میں حقیقی اخلاص کی ابھی کمی ہے جس کے لئے میں اللہ تعالیٰ سے متواتر
دعائیں کرتا رہتا ہوں ۔
اب اس موقع پر میں ایک دفعہ پھر جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ یا د رکھو کہ میری موت یا
حیات تو کوئی چیز ہی نہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی موت بڑی چیز تھی اور محمد رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وسلم کی موت ان سے بھی بڑی چیز تھی مگر اس حقیقت کے باوجود میں تمہیں سچ کہتا
ہوں کہ اگر جماعت حقیقی ایمان پر قائم ہو اور وہ خدا تعالیٰ سے سچا اور مضبوط تعلق رکھتی ہو تو کسی