تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض ومقاصد

انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 4

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۹۱
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
کریں اگر انہیں کام سیکھنے کی ضرورت ہوئی تو ہم انہیں کام سکھائیں گے ، انہیں تجارت کے لئے
موزوں مقام بتائیں گے، انہیں کارخانوں سے مال دلوا دیں گے اور اگر کوئی مشکل پیش آئے
گی تو اُس کو دور کرنے کی کوشش کریں گے ۔ افریقہ میں ایسا ہی ہوا کہ بعض لوگ وہاں تجارت
کے لئے گئے تو ہم نے اپنی ضمانت پر انہیں کارخانوں سے مال دلوا د یا نتیجہ یہ ہوا کہ تھوڑے عرصہ
میں ہی وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کے قابل ہو گئے ۔ اگر ہماری جماعت کے نو جوان اس
طرف توجہ کریں تو ہم قلیل ترین عرصہ میں ہی سارے ملک میں اپنے تاجر اور صناع پھیلا سکتے
اور یہ یقینی بات ہے کہ جس جس علاقہ میں ہمارا تاجر اور صناع ہوگا ان علاقوں : میں صرف ان
کی تجارت اور صنعت ہی کامیاب نہیں ہو گی بلکہ جماعت بھی پھیلے گی ۔
ہیں
ایک اور امر جس کی طرف میں اس موقع پر جماعت کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ
سائنس ریسرچ انسٹیٹیوٹ ہے۔ اس انسٹیٹیوٹ کے ماتحت ہم ملک کے مختلف حصوں میں بعض
کارخانے کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لئے ہمیں روپیہ کی ضرورت ہو گی ۔ جماعت کو
چاہئے کہ وہ تیار رہے اور جب مرکز کی طرف سے تحریک ہو تو اس میں پورے جوش کے ساتھ
حصہ لے۔ خصوصیت کے ساتھ میں کارخانہ داروں اور تاجروں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ جلد سے
جلد اپنے آپ کو منظم کرنے کی کوشش کریں اور سائنس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ماتحت جو کارخانے
کھولے جائیں گے ان میں حصہ لیں تا کہ ہماری جماعت صنعت و حرفت کے میدان میں بھی
ترقی کر سکے اور مزدوروں اور ادنی طبقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ترقی کا سامان پیدا ہو ۔
حقیقت یہ ہے کہ اگر ہم ادنی اور پس ماندہ اقوام کو اسلام میں داخل کرنا چاہیں تو ہمارے
لئے یہ امر نہایت ضروری ہے کہ یا تو ہمارے پاس بہت بڑی زمینیں اور جائدادیں ہوں اور یا
پھر صنعت و حرفت کے لحاظ سے ہمارے پاس کافی طاقت ہو۔ مجھے ایک دفعہ کانگڑہ کے ضلع سے
ایک شخص جو اپنی قوم کا لیڈ رتھا ملنے کے لئے آیا اور اس نے کہا ہمارے سات ہزار آدمی اسلام
لانے کے لئے تیار ہیں ۔ میں نے کہا یہ تو بڑی اچھی بات ہے لیکن آپ کو یہاں آنے کی کیا
ضرورت پیش آئی ؟ کہنے لگا کوئی بات نہیں ہم کا شتکاری کرتے ہیں اور روپیہ ہمارے پاس کافی
ہے اپنے متعلق بتایا کہ میں ٹھیکیدار ہوں اور مجھے مالی رنگ میں کسی قسم کی احتیاج نہیں ۔ میں نے

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۹۲
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
کہا پھر بھی کوئی بات تو ہوگی جو اور لوگوں کو چھوڑ کر میرے پاس آئے ہیں ۔ کہنے لگا صرف اتنی
بات ہے کہ ہماری قوم جس جگہ بھی ہوئی ہے وہ زمین ایک ہندو ٹھا کر کی ہے جس دن ہم مسلمان
ہوئے ہندو ٹھا کر نے ہمیں نوٹس دے دینا ہے کہ اپنا سامان اُٹھاؤ اور یہاں سے نکل جاؤ اگر
آپ ہمارے لئے زمین کا انتظام کر دیں تو ہم مسلمان ہونے کے لئے بالکل تیار ہیں مکان
وغیرہ ہم خود بنا لیں گے ہمیں اس کے لئے کسی مدد کی ضرورت نہیں ہوگی ۔ میں نے کہا میں تو تم
سے بھی زیادہ مجبور ہوں سات ہزار آدمیوں کو بسانے کے لئے میں کہاں سے زمین لاؤں ۔ اُس
نے کہا یوں تو علماء بھی کہتے ہیں کہ ہم کلمہ پڑھانے کے لئے تیار ہیں مگر وہ یہ نہیں بتاتے کہ ان
سات ہزار آدمیوں کا پھر بنے گا کیا اور جب یہ نکال دیئے جائیں گے تو ان کو مکانوں کے لئے
زمین کہاں سے ملے گی ۔ اب دیکھو کس طرح سات ہزار آدمی مفت اسلام میں داخل ہو رہا تھا
مگر ایک منٹ کے اندر اندر ہاتھ سے نکل گیا۔ اسی طرح اور بہت سے مقامات ہیں جہاں سات
سات دس دس ہزار آدمی منٹوں میں اسلام میں داخل ہو سکتے ہیں وہ بیزار ہیں اپنے مذاہب سے
اور بیزار ہیں اپنے مذاہب کے علمبرداروں سے ، نہ ان کے مذہب میں نور ہے نہ ہدایت ہے نہ
علم ہے نہ دین اور دنیوی ترقی کا کوئی سامان ہے اور نہ کوئی اور خوبی ہے۔ اگر ان کی اصلاح اور
ترقی کے لئے تجارت اور صنعت و حرفت کے میدان میں ہماری جماعت مضبوط ہو جائے اور
مختلف مقامات پر کارخانے کھل جائیں تو ان کے کام کے لئے بھی بہت کچھ گنجائش نکل سکتی ہے۔
کانگرس نے دیہات سدھار کے نام سے جو سکیم جاری کی تھی اس کی غرض بھی درحقیقت ہندو مذہب
کی مضبوطی تھی کیونکہ اس ذریعہ سے جب مزدور طبقہ کو کام مل جاتا ہے تو ہندو مذہب پر وہ اور
زیادہ مضبوطی کے ساتھ قائم ہو جاتے ہیں ۔ بہر حال اگر مختلف مقامات پر کارخانے جاری ہو
جائیں اور جماعتیں ان میں حصہ لیں تو یہ تبلیغ اسلام کا ایک ایسا کامیاب ذریعہ ثابت ہو سکتا ہے
کہ اس کے ذریعہ ہزاروں ہزار مزدوروں کے لئے کام کرنے کا موقع پیدا ہو جائے گا۔ اس
کے بعد جب ہم ان کو اسلام کی دعوت دیں گے تو ان کے لئے اسلام قبول کرنا موجودہ حالات
کی نسبت زیادہ آسان ہوگا ۔ یہ وہ اہم اور ضروری تحریکات ہیں جو جماعت کو ہمیشہ اپنے مد نظر
رکھنی چاہئیں یعنی تعلیم القرآن کو عام کرنا ، دُنیوی تعلیم کے حصول میں ترقی کرنا تحر یک جدید کے

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۹۳
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
چندہ میں حصہ لینا ، دفتر دوم کو مضبوط کرنا ، وقف زندگی کی تحریک میں اپنے آپ کو پیش کرنا ، وقف
تجارت میں اپنا نام لکھوانا ، صنعت و حرفت کی ترقی کیلئے جو کارخانے جاری کئے جانیوالے ہیں
ان میں حصہ لینا ۔ اگر ان تمام تحریکات میں جماعت پورے جوش کے ساتھ حصہ لے تو اللہ تعالیٰ
کے فضل سے ترقی کا ایک ایسا مکمل دائرہ تیار ہو جاتا ہے کہ جس کے بعد جماعت بغیر کسی تکلیف
کے اپنے کاموں کو جاری رکھ سکتی ہے اور وہ لٹریچر بھی جو تبلیغی ضرورتوں کے لئے تیار کیا جا چکا ہے
یا آئندہ تیار ہو آسانی سے مختلف ممالک میں پھیلا یا جا سکتا ہے۔
میرا یہ بھی ارادہ ہے کہ فضائل القرآن کے موضوع پر گزشتہ سالوں میں جلسہ سالانہ کے
موقع پر جو تقاریر میں کرتا رہا ہوں ( یعنی ۱۹۲۸ء ، ۱۹۲۹ ء ۱۹۳۰ء، ۱۹۳۱ ء،۱۹۳۲ء، اور ۱۹۳۶ء
میں ) ان کو بھی کتابی صورت میں شائع کر دیا جائے ۔ چونکہ انسانی زندگی کا کوئی اعتبار نہیں ہوتا
میں دوستوں کو یہ بتا دینا چاہتا ہوں کہ اگر کوئی شخص یہ سوچ سمجھ کر میری لکھی ہوئی تفسیر کو پڑھے تو
وہ یہ نہیں کہہ سکتا کہ قرآن کریم کی تفسیر مکمل نہیں ہوئی ۔ اصل بات یہ ہے کہ میرا ترجمہ اور میری
تفسیر ہمیشہ ترتیب آیات اور ترتیب سور کے ماتحت ہوتی ہے اور یہ لازمی بات ہے کہ جو شخص
اس نکتہ کو مد نظر رکھے گا وہ فوراً یہ نتیجہ نکال لے گا کہ اس ترتیب کے ماتحت فلاں فلاں آیات کے
کیا معنی ہیں ۔ فرض کرو ایک نکتہ یہاں ہے اور ایک وہاں اور درمیان میں جگہ خالی ہے تو ہوشیار
آدمی دونوں کو دیکھ کر خود بخود درمیانی خلاء کو پُر کر سکے گا اور وہ سمجھ جائے گا کہ جب یہ نکتہ فلاں
بات کی طرف توجہ دلاتا ہے اور وہ نکتہ فلاں بات کی طرف تو درمیان میں جو کچھ ہو گا وہ بہر حال
وہی ہو گا جو ان دونوں نکتوں کے مطابق ہو۔ اگر درمیانی مضمون کسی اور طرف چلا جائے تو
دائیں بائیں کے مضامین بھی لازماً ادھورے رہ جائیں گے اور سلسلۂ مطالب کی کڑی ٹوٹ
جائے گی ۔ پس میں چونکہ ہمیشہ ترتیب آیات اور ترتیب سور کو ملحوظ رکھ کر تفسیر کیا کرتا ہوں اس
لئے اگر کوئی شخص میری ترتیب کو سمجھ لے تو گو میں نے کسی آیت کی کہیں تفسیر کی ہوگی اور کسی آیت
کی کہیں درمیانی آیات کا حل کرنا اُس کے لئے بالکل آسان ہوگا کیونکہ ترتیب مضمون اسے کسی
اور طرف جانے ہی نہیں دے گی اور وہ اس بات پر مجبور ہوگا کہ باقی آیتوں کے وہی معنی کرے
جو اس ترتیب کے مطابق ہوں ۔

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۹۴
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
ایک لطیفہ یاد آ گیا جب میں سورہ کہف کی تفسیر لکھنے بیٹھا تو میرے دل میں خیال پیدا ہوا کہ اس
آیت کے کیا معنی ہیں کہ ولا تَقُولَنَّ لِشَائِءٍ إِنِّي فَاعِلُ ذَلِكَ غَدًا إِلَّا أَن يَشَاءَ
الله 9 اور اس کا پہلی آیات سے جوڑ کیا ہے؟ میں دو تین گھنٹے سوچتا رہا مگر یہ آیت حل نہ ہوئی
آخر میں گھبرا گیا اور میں نے کہا اچھا اگر اس وقت مجھے اس آیت کے معنی سمجھ میں نہیں آتے تو نہ
سہی جب میں تفسیر لکھتے لکھتے یہاں پہنچوں گا تو دیکھا جائے گا جب میں سورہ کہف کی تفسیر لکھتے
لکھتے اس آیت سے پہلی آیت پر پہنچا تو اگلی آیت آپ ہی آپ حل ہو گئی اور میں نے سمجھ لیا کہ
اس کے کیا معنی ہیں کیونکہ ان معنوں کے سوا کوئی اور معنی ترتیب آیات کے لحاظ سے بن ہی نہیں
سکتے تھے۔ اُن دنوں مولوی شیر علی صاحب ولایت میں تھے لطیفہ یہ ہوا کہ جب مولوی شیر علی
صاحب انگریزی ترجمۃ القرآن کے نوٹ میرے پاس لائے تو میرے دل میں خیال گزرا کہ چلو
یہی دیکھ لو کہ لا تقولَنَّ لِشَيْءٍ إِنِّي فَاعِلُ ذَلِكَ غَدًا إِلَّا أَنْ يَشَاءَ الله کے
انہوں نے کیا معنی کئے ہیں ۔ جب میں نے دیکھا تو وہی معنی لکھے تھے جو میں نے کئے تھے میں
نے کہا مولوی شیر علی صاحب نے تو کمال کر دیا کہ جو آیت میرے لئے معمہ بنی رہی تھی اسے
اُنہوں نے لندن میں ہی حل کر لیا ۔ اس پر ملک غلام فرید صاحب کہنے لگے کہ یہ مولوی شیر علی
صاحب کے معنی نہیں بلکہ آپ کے ہی معنی ہیں آپ نے اگست ۱۹۲۸ء میں جو قرآن کریم کا
درس دیا تھا اس میں آپ نے اس آیت کے یہی معنی کئے تھے اور مولوی صاحب نے اسی درس
کے نوٹوں سے یہ معنی لئے تھے۔ معلوم ہوتا ہے اُس وقت بھی چونکہ میں ترتیب کے ماتحت تفسیر کر
رہا تھا اس لئے یہ آیت خود بخود حل ہو گئی اور بعد میں مجھے یا د بھی نہ رہا کہ میں نے اس کے کیا معنی
کئے تھے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ جب میں بغیر ترتیب کے اس پر غور کرنے بیٹھا تو مجھے اس کے کوئی معنی سمجھ
میں نہ آئے لیکن ترتیب میں آ کر حل ہو گئے ۔
پس میری تفسیر کے متعلق یہ اصولی گر یا درکھنا چاہئے کہ میری تفسیر ہمیشہ ترتیب آیات کے
ماتحت چلتی ہے اور جب کوئی تفسیر ترتیب کے ماتحت چل رہی ہو تو ایسی حالت میں اگر کسی کو دو
الگ الگ سکتے مل جائیں گے تو خواہ درمیان میں فاصلہ ہو وہ آسانی سے درمیانی آیات کی تفسیر
کو نکال سکتا ہے کیونکہ وہ سمجھ جائیگا کہ صحیح تفسیر ہی ہو گی جو ان دو نکتوں کے مطابق ہو۔ جس طرح

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۹۵
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
پٹواری جب کسی زمین میں الگ الگ مقامات پر کیلے گا ڑ دیتا ہے تو پھر اسے کوئی مشکل نہیں رہتی
اور وہ آسانی سے پیمائش کر سکتا ہے رسی کا ایک کو نہ ایک کیلے سے باندھ دیتا ہے اور دوسرا کو نہ
دوسرے کیلے سے اور وہ جانتا ہے کہ اب رستی اِدھر اُدھر ہو ہی نہیں سکتی اسی طرف جائے گی جس
طرف کیلا ہوگا ۔ اسی طرح میری تفسیر کے نوٹوں سے انسان سارے قرآن کریم کی تفسیر سمجھ سکتا
ہے بشرطیکہ وہ ہوشیار ہوا اور قرآن کریم کو سمجھنے کا مادہ اپنے اندر رکھتا ہو۔ بہر حال فضائل القرآن
کا مضمون بھی نہایت اہم ہے اگر یہ مضمون مکمل ہو جائے تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے براہین احمد یہ
مکمل ہو جائے گی ۔ لیکچر تو کئی سالوں سے تیار ہیں مگر ان میں سے چھپا ایک بھی نہیں اب ارادہ
ہے کہ انہیں کتابی صورت میں شائع کر دیا جائے ۔
غرض جماعت کی دینی ، دنیوی علمی ، تجارتی، صنعتی ، اقتصادی ، اور تربیتی ترقی کے لئے میں
نے مختلف تحریکات کی ہوئی ہیں دوستوں کو ان سب تحریکوں میں اپنی اپنی استطاعت کے مطابق
حصہ لینا چاہئے ۔ پھر سب سے بڑھ کر جو چیز اہمیت رکھنے والی ہے وہ محبت الہی ہے پس جماعت
کو علاوہ اور تحریکات میں حصہ لینے کے کوشش کرنی چاہئے کہ ان کے دلوں میں اللہ تعالیٰ کی محبت
پیدا ہو تا کہ اللہ تعالیٰ بھی ان سے محبت کرے اور انہیں ہمیشہ اپنی حفاظت اور پناہ میں رکھے۔ پھر
زمینداروں کی اصلاح اور ان کی بہبودی کے متعلق بھی میرے ذہن میں ایک سکیم ہے مگر زمیندار
بڑی مشکل سے قابو آتے ہیں ۔ کئی باتیں اُن کے فائدہ کی ہوتی ہیں مگر جب انہیں سمجھایا جاتا ہے
تو ان باتوں کا انہیں قائل کرنا بڑا مشکل ہوتا ہے ۔ میں سوچ رہا ہوں کہ ان کی اصلاح کے لئے
بھی کوئی قدم اُٹھایا جائے جس سے زمیندارہ کام میں ترقی ہو اور پیداوار پہلے سے زیادہ
ہو سکے ۔ میں سمجھتا ہوں اگر ہماری جماعت کے یہ تمام طبقات پوری طرح مضبوط ہو جائیں ،
زمیندار بھی ترقی کی طرف اپنا قدم اُٹھانا شروع کر دیں ، تاجر اور صناع بھی مختلف علاقوں میں
تجارت اور صنعت شروع کر دیں ، مزدوروں اور ادنی اقوام سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے
لئے بھی مختلف کارخانوں میں کام کرنے کے مواقع پیدا ہو جائیں تو ہزاروں نہیں لاکھوں لاکھ
ہندو اور عیسائی اسلام میں داخل ہونے کے لئے تیار ہو جائیں گے ۔ آج دنیا میں لاکھوں لوگ
ایسے ہیں جو دل سے سمجھتے ہیں کہ اسلام سچا ہے مگر دُنیوی روکیں ان کو اسلام قبول کرنے کی

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۹۶
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
طرف اپنا قدم بڑھانے نہیں دیتیں ۔ اگر ہماری جماعت کے تاجر اور صناع اور زمیندار اور
کارخانہ دار سب کے سب منظم ہو جائیں اور مزدوروں اور ا اور ادنیٰ طبقہ سے تعلق رکھنے والے
لوگوں کی ترقی کے لئے ہمارے پاس تجارت اور صنعت و حرفت کا ایک بہت بڑا میدان تیار
ہو جائے تو ان لوگوں کے دلوں میں اسلام قبول کرنے کے متعلق جو ایک ظاہری ڈر پایا جاتا
ہے وہ جاتا رہے گا اور وہ دلیری اور جرات کے ساتھ اسلام میں داخل ہونا شروع کر دیں
گے اُس وقت ہمیں وہی نظارہ نظر آنے لگے جو اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں بیان فرمایا ہے کہ
يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ افواجا نے پھر ہمیں یہ خبریں نہیں آئیں گی کہ آج دس آدمیوں
نے بیعت کی ہے، آج میں نے بیعت کی ہے، آج تھیں اور چالیس نے بیعت کی ہے بلکہ
ہمارے مبلغ دنیا کے مختلف اطراف سے ہمیں تاروں پر تاریں بھجوائیں گے کہ آج دس ہزار نے
بیعت کی ہے، آج پچاس ہزار نے بیعت کی ہے ، آج ایک لاکھ نے بیعت کی ہے صرف اپنے
ایثار اور قربانی کے معیار کو اونچا کرنے کی ضرورت ہے ۔ جب ہم اپنے معیار کو اونچا کر لیں گے
تو ہماری ترقی ایک یقینی چیز ہے جس میں کسی قسم کی روک پیدا نہیں ہو سکتی ۔
-
میں آخر میں آپ لوگوں کو یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ آپ کو قادیان میں بار بار آنے کی
کوشش کرنی چاہئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ہمیشہ فرمایا کرتے تھے کہ قادیان میں
ہماری جماعت کے افراد کو کثرت کے ساتھ آنا چاہئے یہاں تک کہ آپ یہ بھی فرماتے کہ جو شخص
قادیان میں میں بار بار نہیں آتا مجھے اُس کے ایمان کے متعلق ہمیشہ شبہ رہتا ہے ۔ یہ آپ لوگوں کا ہی
قصور ہے کہ صرف جلسہ پر آتے ہیں دوسرے اوقات میں آنے کی بہت کم کوشش کرتے ہیں ۔
اب تو میں سوائے بیماری یا سفر کے ہمیشہ مجلس میں بیٹھتا ہوں اور گھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ دین کی باتیں
دوستوں کو سکھاتا رہتا ہوں یہ بھی ایک نیا موقع ہے جس سے ہماری جماعت کے افراد کو فائدہ
اُٹھانا چاہئے تا کہ آہستہ آہستہ وہ لوگ تیار ہو جائیں جو دین کی اشاعت کا کام پوری ذمہ داری
کے ساتھ ادا کرنے کے اہل ہوں اور ان کے متعلق یہ امید کی جا سکتی ہو کہ وہ ہر قسم کی قربانی پیش
کر کے دین کا جھنڈا ہمیشہ بلند رکھنے کی کوشش کریں گے ۔ اس طرح میری خواہش ہے کہ ہر مسجد
بلکہ ہر محلہ میں درس جاری ہوں تاکہ لوگوں کے لئے زیادہ سے زیادہ دین سیکھنے کے مواقع پیدا

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۹۷
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
ہوسکیں ۔ پس بجائے اس کے کہ آپ سارا زورا نہی دنوں میں صرف کریں کوشش کرنی چاہئے
کہ دوسرے مواقع پر بھی مرکز میں آتے رہیں ۔ لوگوں میں مشہور ہے کہ پور بیا چوبیس گھنٹے میں
صرف ایک وقت کھاتا ہے اور خوب کھاتا ہے آپ لوگ بھی ایسا ہی کرتے ہیں کہ اور ایام میں تو
یہاں آنے کی کوشش نہیں کرتے اور سال بھر میں ایک دفعہ جلسہ سالانہ کے موقع پر یہاں پہنچنے
کے لئے پورا زور صرف کر دیتے ہیں ۔ آپ لوگوں کو دوسرے مواقع پر بھی بار بار آنا چاہئے اور
اس جگہ دین سیکھنے کے جو مواقع خدا تعالیٰ نے پیدا کئے ہیں ان سے فائدہ اُٹھانا چاہئے ۔ اللہ تعالیٰ
ہمیشہ اپنے فضل اور رحم کی بارش آپ پر اور آپ کے تمام
آپ لوگوں کا حافظ و ناصر ہو اور وہ ہمیشہ ا۔
متعلقین
نین اور رشتہ داروں پر برسائے تا کہ دین اور دنیا دونوں کی ترقیات کے سامان آپ کے
لئے اور آپ کی آئندہ نسلوں کے لئے ہمیشہ جاری رہیں ۔ آمِين يَا رَبَّ الْعَلَمِین ۔
ا المائده: ۲۵
الفضل ربوه ۲۸ را گست ۱۹۵۹ء ۲۲ جنوری ۱۹۶۰ء ۱۱ / جولائی ۱۹۶۲ء )
۳،۲ سیرت ابن هشام جلد ۲ صفحه ۱۲، ۱۳ مطبوعہ مصر ۱۲۹۵ھ
تاريخ الخلفاء للسيوطی صفحہ ۵۱ مطبوعہ لاہور ۱۸۹۲ء
بخارى كتاب الجهاد والسير باب يقاتل من وراء الامام ۔۔۔۔۔۔ الخ
، الفاتحه: ۷،۶،۵
مشكوة كتاب المناقب باب مناقب الصحابة
الكهف : ۲۴، ۲۵
ما النصر : ٣

انوار العلوم جلد ۱۸
۲۹۹
پارلیمینٹری مشن اور ہندوستانیوں کا فرض
پارلیمینٹری مشن اور ہندوستانیوں
کا فرض
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی