تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض ومقاصد
انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۷۹
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
بڑے سے بڑے نبی کی وفات بھی اس کے قدم کو متزلزل نہیں کر سکتی بلکہ بعض برکات اور ترقیات
ایسی ہوتی ہیں جو انبیاء کی وفات کے بعد قوم کو حاصل ہوتی ہیں بشرطیکہ قوم صحیح رنگ میں ایمان پر
قائم ہو۔ پس اپنے اندر ایسی تبدیلی پیدا کرو اور اپنے نفوس میں ایسا تغیر رونما کرو کہ تمہارے
دلوں میں یہ بات گڑ جائے کہ ہم نے اپنے آپ کو خدا تعالیٰ سے وابستہ کرنا ہے اور اس کی محبت
اور پیار کو حاصل کرنا ہے۔ جب کسی کو خدا تعالیٰ کی محبت حاصل ہو جائے تو پھر نصیحت کی آواز خود
انسان کے اندر سے پیدا ہوتی ہے بیرونی نصیحتوں کی اُسے ضرورت نہیں رہتی ۔
ہماری جماعت کو یہ امر بھی کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے یہ
مقدر کر رکھا ہے کہ ہم اسلام کو دنیا کے تمام مذاہب پر غالب کریں مگر اس کے لئے ضروری ہے
کہ ہم ساری دنیا میں اپنی آواز پہنچانے کے لئے دنیا کے تمام ممالک میں اپنے مبلغین پھیلانے
کی کوشش کریں۔ میں ایک لمبے غور کے بعد اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اگر ہم صحیح طور پر تبلیغ کرنا
چاہیں تو فی مرکز ہمیں کم از کم چھ مبلغ رکھنے چاہئیں ۔ یہ تعدا د اگر چہ آٹے میں نمک کے برابر بھی
نہیں اور ایک وسیع علاقہ میں چھ مبلغین کا ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا لیکن پھر بھی اگر بیج کے طور پر ہم
اپنی تبلیغ کو دنیا میں پھیلانا چاہیں تو اس سے کم میں ہمارا گزارہ نہیں ہو سکتا۔ یہ چھ مبلغ جو ایک
علاقہ کے لئے تجویز کئے گئے ہیں اس سے مراد کوئی چھوٹا علاقہ نہیں بلکہ سر دست ہمارے مد نظر یہ
ہے کہ اگر ہم یونائیٹیڈ سٹیٹس امریکہ جیسے وسیع ملک میں اپنا مرکز قائم کریں تو وہاں بھی اپنے چھ
مبلغ رکھیں حالانکہ وہاں کی آبادی بارہ کروڑ ہے اور وہ ہندوستان سے دو گنا ملک ہے۔ اسی
طرح ہم یہ چھ مبلغ آسٹریلیا کے لئے تجویز کر رہے ہیں حالانکہ وہ ہندوستان سے تکنا علاقہ ہے
لیکن بظاہر یہ تعداد خواہ کس قدر نا کافی ہو ہمارے لئے ضروری ہے کہ ہم جو بھی مشن قائم کریں
اُس کو کامیاب طور پر چلانے کے لئے ایک علاقہ میں ابتدائی طور پر چھ مبلغ رکھیں۔ ان چھ مبلغین
میں سے ایک تو ایسا ہو گا جس کا کام یہ ہوگا کہ وہ مرکز میں بیٹھ کر رات دن کام کرے جو لوگ ملنے
کے لئے آئیں ان سے تبادلۂ خیالات کرے۔ انہیں سلسلہ کے حالات بتائے ۔ مکان اور مسجد
وغیرہ دکھائے اور ان کے شبہات کا ازالہ کرے گویا وہ مرکزی انچارج ہوگا ۔
دوسرے مبلغ کا یہ کام ہو گا کہ وہ علمی طبقہ سے اپنے تعلقات رکھے اور انہیں احمدیت کی
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۸۰
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
خصوصیات وغیرہ سے آگاہ کرتا رہے۔ مثلاً جو لوگ عربی یا فارسی جاننے والے ہوں یا اسلامی
اصول سے دلچسپی رکھتے ہوں یا مثلاً پادری وغیرہ جو مذہبی آدمی سمجھے جاتے ہیں ایسے تمام لوگوں
سے اس کے تعلقات ہوں ۔ اسی طرح علمی اداروں میں اس کی آمد ورفت ہو اور وہ ملک کے
تعلیم یافتہ طبقہ سے اچھے تعلقات رکھنے والا ہوتا کہ علمی حلقہ میں احمد بیت کو مقبولیت حاصل ہوا اور
لوگوں کے دلوں میں جو وساوس پائے جاتے ہیں اُن کا ازالہ ہو۔
تیسرا مبلغ ایسا ہو گا جس کا کام یہ ہوگا کہ بڑے بڑے اور با اثر لوگوں سے اپنے تعلقات
رکھے اور ملک کے اندر جو ان کی پارٹیاں پائی جاتی ہوں ان کے خیالات کو درست رکھنے کی
کوشش کرے۔ یہ کام اپنی ذات میں نہایت اہم اور جماعت کی ترقی کے ساتھ بہت گہرا تعلق
رکھنے والا ہے۔ اس مبلغ کے لئے ضروری ہوگا کہ وہ بڑے بڑے لوگوں سے اپنے تعلقات
رکھے تا کہ ملک کے ہر طبقہ میں اس کے دوست موجود ہوں اور جب بھی کوئی بات احمدیت کے
خلاف ہو یا گورنمنٹ کسی غلط فہمی کی بناء پر کوئی ناجائز قدم اُٹھانے لگے تو خود ملک کے
سر بر آوردہ لوگ اس کے شبہات کا ازالہ کرنے کے لئے آگے بڑھیں اور وہ لوگوں کو بتا سکیں کہ
احمدیت کیا چیز ہے اور وہ دنیا میں کیا تغیر پیدا کرنا چاہتی ہے ۔
ہے۔
چوتھے آدمی کا یہ کام ہوگا کہ وہ ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے اپنے تعلقات بڑھائے۔
در حقیقت یونیورسٹیاں ملک میں خیالات پھیلانے کا گڑھ ہوتی ہیں اور وہی مبلغ کامیاب ہو
سکتے ہیں جو اس نکتہ کو سمجھتے ہوئے یونیورسٹیوں سے اپنے تعلقات زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی
کوشش کریں۔ ہر طالب علم جو کسی سکول یا کالج میں تعلیم پاتا ہے اُسے چونکہ نئے نئے علوم
پڑھائے جاتے ہیں اور نئی سے نئی باتیں اُس کے کانوں میں پڑتی ہیں اس لئے اُس کے قلب
میں ترقی کا غیر معمولی جذبہ ہوتا ہے اور وہ خیال کرتا ہے کہ پہلوں نے کیا ترقی کی ہے میں ایسے
ایسے علوم پھیلاؤں گا اور ایسی ایسی ایجادات کروں گا کہ دنیا محو حیرت ہو جائے گی ۔ ہزاروں
نہیں لاکھوں لوگ دنیا میں ایسے گزرے ہیں جو مرے تو ایسی حالت میں کہ ایک کلرک سے زیادہ
ان کی حیثیت نہیں تھی مگر طالب علمی کے زمانہ میں وہ سمجھتے تھے کہ ہم بادشاہ نہ بنے تو وزیر بننا تو
کوئی بات ہی نہیں ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ طلباء کے قلوب میں ایک غیر معمولی اُمنگ ہوتی ہے،
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۸۱
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
ان کے خیالات میں بلندی ہوتی ہے اور نئی نئی باتیں سننے اور پھر اُن باتوں کے سیکھنے کا انہیں
بے حد شوق ہوتا ہے۔ خود حضرت مسیح موعود پر بھی ابتداء میں زیادہ تر طالب علم ایمان لائے اور
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی ابتداء میں زیادہ تر وہی لوگ ایمان لائے جو نوجوان تھے ۔
بڑی عمر والے حضرت ابو بکر ہی تھے مگر حضرت ابو بکر جب سوا دو سال کی خلافت کے بعد فوت
ہوئے تب وہ اُس تریسٹھ سال کی عمر تک پہنچے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تھی گویا وہ بھی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عمر میں اڑھائی سال کے قریب چھوٹے تھے ۔ پھر حضرت عمر
خلیفہ ہوئے اور انہوں نے ساڑھے دس سال خلافت کرنے کے بعد ۶۳ سال کی عمر میں انتقال
کیا۔ حضرت ابو بکر کے خلافت کے سوا دو سال اور حضرت عمر کی خلافت کے ساڑھے دس سال
جمع ہو جائیں تو یہ تیرہ سال کا عرصہ بنتا ہے اور چونکہ وہ نبوت کے چھٹے سال ایمان لائے تھے اس
لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تئیس سالہ عہد نبوت میں سے چھ سال نکال دیئے جائیں تو
سترہ سال رہ جاتے ہیں ۔ سترہ سال یہ اور تیرہ سال وہ گویا تمیں سال انہوں نے اسلام کی
خدمات سرانجام دیں اور چونکہ ان کی وفات تریسٹھ سال میں ہوئی ہے اس لئے معلوم ہوا کہ
اسلام لانے کے وقت ان کی عمر ۳۳ سال تھی ۔ اسی طرح حضرت طلحہ اور زبیرشترہ سترہ سال کے
تھے جب ایمان لائے اور حضرت علی گیارہ سال کے تھے جب انہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
پر ایمان لانا نصیب ہوا گویا اسلام کی جڑ اور ستون سب ایسے لوگ ہی ثابت ہوئے جو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لاتے وقت نوجوان تھے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ یہ اُمنگوں کا زمانہ ہوتا
ہے اور انسانی خیالات کی پرواز بہت بلند ہوتی ہے اگر نو جوانوں کو کسی سچائی کا پتہ لگ جائے تو
پھر وہ کسی مصیبت اور تکلیف کی پرواہ نہیں کرتے وہ کہتے ہیں ہم مر جائیں گے مگر سچائی کو قبول
کرنے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ پس نوجوان طبقہ تک ہمارا اپنی آواز کو پہنچانا نہایت ضروری
ہے جس کا طریق یہی ہے کہ ایک مبلغ ایسا ہو جس کا یونیورسٹیوں سے تعلق ہو اور وہ نوجوان طبقہ کو
احمدیت کی طرف متوجہ کرتا رہے۔
پانچواں مبلغ ایسا ہو گا جس کا تجارت سے تعلق ہوگا اور اُس کا فرض ہوگا کہ وہ سلسلہ کے تبلیغی
اخراجات کو زیادہ سے زیادہ تجارت کی آمد سے پورا کرنے کی کوشش کرے۔ یہ کام اپنی ذات
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۸۲
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
میں نہایت اہم ہے اور اس کو وسیع طور پر پھیلا کر نہ صرف سلسلہ کے اخراجات کو بہت حد تک کم کیا
جا سکتا ہے بلکہ اس سلسلہ کے اخراجات کو بہت حد تک کم کیا جا سکتا ہے بلکہ سلسلہ کے لئے نئی آمد
بھی پیدا کی جاسکتی ہے۔ اس کام پر جو مبلغ مقر ہو گا اس کا صرف یہی کام نہیں ہو گا کہ وہ اپنے
علاقہ میں تجارت کرے بلکہ اس کا یہ کام بھی ہوگا کہ وہ دوسرے ممالک سے تجارتی تعلقات قائم
کرے۔ مثلاً انگلستان کا مبلغ کوشش کرے کہ وہ ایران میں اشیاء بھجوائے یا عرب میں ان کی
کھپت کا انتظام کرے اور ایران والا کوشش کرے کہ وہ انگلستان میں چیزیں پہنچائے اس طرح
تجارت کو وسیع کرنا ، ایک ملک کے دوسرے ملک سے تجارتی تعلقات قائم کرنا اور سلسلہ کے
اخراجات کو زیادہ سے زیادہ پورا کرنے کی کوشش کرنا اس کا کام ہوگا۔
چھٹا مبلغ پراپیگنڈا کے لئے وقف ہوگا اور اس کا فرض ہو گا کہ وہ اخباروں سے تعلقات
رکھے جJOURNALISM کا امتحان پاس کرے، پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرے اور
اپنے تعلقات اور دوستیوں کو زیادہ سے زیادہ وسیع کرنے کی کوشش کرے۔ ہم نے دیکھا ہے
اور تو اور یورپ جیسے ممالک میں جہاں ایک ایک اخبار کی اشاعت دس دس لاکھ تک ہوتی ہے
منہ دیکھے کا لحاظ ہوتا ہے اور چائے کی ایک پیالی اتنا کام کر جاتی ہے جتنا کام بیسیوں روپوں سے
نہیں ہو سکتا ۔ غرض ایک مبلغ اشاعت کے لئے وقف ہونا چاہئے اور اُس کا فرض ہونا چاہئے کہ
وہ مصنفین سے تعلقات رکھے ۔ اخبارات اور رسالوں کے مالکوں اور ان کے ایڈیٹروں وغیرہ
سے میل جول رکھے اور اس طرح احمدیت کا اثر ان پر قائم کرنے کی کوشش کرے ۔ جب تک کسی
میں اس قسم کے چھ مبلغین نہ رکھے جائیں اور بیک وقت الگ دائرہ میں اپنا کام شروع نہ
کریں اُس وقت تک صحیح معنوں میں اشاعت اسلام نہیں ہو سکتی ۔ گو حقیقت یہ ہے کہ کسی ملک
میں چھ مبلغین کا موجود ہونا بھی تبلیغی نقطۂ نگاہ سے کسی طرح کافی نہیں سمجھا جا سکتا ۔ لاہور جیسے شہر
میں بھی اگر چھ مبلغ رکھے جائیں تو وہ سب لوگوں کو پوری طرح تبلیغ نہیں کر سکتے ۔ مگر ہم نے بعض
علاقوں میں صرف ایک مبلغ رکھا ہوا ہے اور جب وہ لوگ کسی اور مبلغ کا مطالبہ کرتے ہیں تو ہم
کہتے ہیں کہ ہم نے تجھے ایک مبلغ دیا ہوا ہے حالانکہ واقعہ یہ ہوتا ہے کہ ایک آدمی ہر گز صحیح طور پر
تبلیغ نہیں کر سکتا مگر مرکز اس قسم کا جواب دینے پر مجبور ہوتا ہے۔
مرکز
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۸۳
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ایک دفعہ حضرت ابو عبیدہ نے لکھا کہ عیسائیوں نے لشکر اسلام پر
سخت حملہ کر دیا ہے ان کا کئی لاکھ لشکر ہے اور اسلامی لشکر صرف چند ہزار ہے دشمن کا کامیاب
مقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کم از کم آٹھ ہزار سپاہی ہمیں مدد کے لئے بھجوائے جائیں ۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے جواب میں لکھا تمہارا خط پہنچا جس میں تم نے آٹھ ہزار فوج اپنی مدد
کے لئے مانگی ہے میں معدی کرب کو بھیجتا ہوں یہ تین ہزار کا قائم مقام ہے باقی پانچ ہزار سپاہی
بھی عنقریب بھیج دیئے جائیں جا گے ۔ صحابہ کا ایمان بھی دیکھو جب حضرت عمرؓ کا کا یہ خط پہنچا تو
انہوں نے افسوس نہیں کیا کہ عمر نے ہمارے مطالبہ کا کیا جواب دیا ہے بلکہ جب معدی کرب
آئے تو حضرت ابو عبیدہ نے لشکرِ اسلام سے کہا کہ معدی کرب جن کو حضرت عمرؓ نے تین ہزار کا
قائم مقام قرار دیا ہے آ رہے ہیں ان کا استقبال کرنے چلو ۔ چنانچہ جب معدی کرب پہنچے تو
لشکر اسلام نے اس زور سے اللهُ اَكْبَرُ کے نعرے بلند کئے کہ دشمن نے سمجھا مسلمانوں کو کمک
پہنچ گئی ہے اور وہ ڈر کر کئی مقامات سے خود بخود پیچھے ہٹ گیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہمارے
معدی کربوں کی فوج کے سپاہی بھی اب یکے بعد دیگرے اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے باہر جانے
شروع ہو گئے ہیں جن کی کوششوں کے نتیجہ میں ہماری جماعت مختلف ممالک میں اب پہلے سے
بہت زیادہ مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور اس کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ چنانچہ مختلف
ممالک سے اس قسم کی کئی خوشخبریاں ہمیں مل رہی ہیں مثلاً انگلستان میں پہلے یہ حالت ہوا کرتی
تھی کہ کسی ہسٹیریا کی ماری ہوئی عورت کو اگر عیسائیت میں اطمینان حاصل نہ ہوا تو وہ اسلام کی
آغوش میں آگئی یا کسی عورت کا کوئی معشوق بھاگ گیا اور اُسے اپنی زندگی دوبھر معلوم ہونے لگی
اور پھر اس دوران میں اس نے ہمارے مبلغ کو کہیں تقریر کرتے دیکھ لیا اور اُس نے سمجھا کہ شاید خدا
کی پناہ میں مجھے اطمینان حاصل ہو جائے چنانچہ وہ آتی اور اسلام قبول کر لیتی ۔ اسی طرح اگر کوئی
مرد بھی اسلام قبول کرتا تو ایسا ہی ہوتا جو سوسائٹی کا مارا ہوا ہوتا سوائے تین چار کے جواچھے طبقہ سے
تعلق رکھتے تھے مگر اب نسبتاً زیادہ معقول اور با حیثیت لوگ احمدیت میں شامل ہورہے ہیں ۔
میں ہمیشہ اپنے اُن مبلغوں کو جنہیں یورپ میں تبلیغ کے لئے بھیجا جاتا ہے کہا کرتا ہوں کہ
تمہیں عورتوں کی بجائے مردوں کو زیادہ تبلیغ کرنی چاہئے کیونکہ یورپ میں عورتیں مردوں سے
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۸۴
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
تین گنا ہیں اور اس وجہ سے اُن میں ہسٹیریا کا مرض زیادہ پایا جاتا ہے اگر عورتوں کی طرف توجہ
کی جائے تو زیادہ تر ایسی عورتیں ہی اسلام کی طرف آتی ہیں جو ہسٹیریکل ہوتی ہیں اور ہمارا مبلغ
اپنی غلطی سے یہ سمجھنے لگ جاتا ہے کہ مجھے بہت بڑی کامیابی ہو رہی ہے حالانکہ ان کی توجہ محض
ہسٹیریا کا نتیجہ ہوتی ہے۔
میں جب پہلی دفعہ یورپ گیا تو ایک عورت نے بڑے شوق سے ہماری مجالس میں آنا
شروع کر دیا۔ وہ ہر دوسرے تیسرے روز آ جاتی اور آدھ آدھ گھنٹہ تک باتیں کرتی رہتی ۔
ہمارے دوست کہتے کہ یہ عورت اسلام سے بہت دلچسپی رکھتی ہے ضرور مسلمان ہو جائے گی مگر
آخر مہینہ کے بعد وہ ایک دن برنارڈ شاہ کی ایک کتاب میرے پاس لائی اور کہنے لگی میں نے
بہت کوشش کی تھی کہ آپ کو برنارڈ شاہ کا مرید بنالوں مگر آپ نہ بنے یہ اس کی کتاب ہے میں
آپ کو مطالعہ کے لئے دینا چاہتی ہوں اسے آپ ضرور پڑھیں ۔ میں نے اپنے دوستوں سے کہا
لو تم تو کہتے تھے کہ یہ عورت مسلمان ہو جائے گی مگر یہ تو اُلٹا مجھے برنارڈ شا کا مرید بنانا چاہتی ہے
غرض پہلے زیادہ تر عورتیں ہی اسلام کی طرف توجہ کیا کرتی تھیں مگر اب جو نئے مبلغ بھجوائے گئے
ہیں ان کو میں نے خاص طور پر یہ ہدایات دی ہیں کہ وہ یونیورسٹیوں سے تعلقات رکھیں ، مذہبی
لوگوں سے واقفیت پیدا کریں ، اخباروں اور رسالوں والوں سے میل جول رکھیں ، مصنفوں سے
تعلقات بڑھائیں اور تجارت کے ذریعہ سلسلہ کی آمد میں اضافہ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اس
کے بغیر ہم اپنی تبلیغ کو وسیع نہیں کر سکتے ۔ پھر صرف انگلستان میں ہی نہیں بلکہ اور ممالک میں بھی
احمدیت کی ترقی کے آثار رخدا خدا تعالیٰ کے فضل
پیدا ہو رہے ہیں بلکہ ایسے علاقوں میں بھی
احمدیت پھیلنی شروع ہوگئی ہے جہاں پہلے باوجود کوشش کے ہمیں کامیابی نہیں ہوئی تھی ۔ ملایا میں
یا تو یہ حالت تھی کہ مولوی غلام حسین صاحب ایاز کو ایک دفعہ لوگوں نے رات کو مار مار کر گلی میں
پھینک دیا اور کتے اُن کو چاٹتے رہے اور یا اب جو لوگ ملایا سے واپس آئے ہیں انہوں نے بتایا
ہے کہ اچھے اچھے مالدار ہوٹلوں کے مالک معز ز طبقہ کے ستر اسی کے قریب دوست احمدی ہو چکے
ہیں اور یہ سلسلہ روز بروز ترقی کر رہا ہے ، جاوا اور سماٹرا سے جو اطلاع آئی ہے اس میں بھی یہی
لکھا ہے کہ آگے کی نسبت تبلیغ کے راستے زیادہ کھل رہے ہیں غرض یہ ایک اہم موقع ہے جس
سے
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۸۵
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
سے ہمیں فائدہ اُٹھانا چاہئے اب ہم ویسے ہی مقام پر کھڑے ہیں جیسے قصہ مشہور ہے کہ پرانے
زمانہ میں ایک دیوار قہقہہ ہوا کرتی تھی جو بھی اُس پر چڑھ کر دوسری طرف جھانکتا وہ قہقہ لگاتے
ہوئے اُسی طرف چلا جاتا واپس آنے کا نام نہیں لیتا تھا ۔ ہم بھی اس وقت ایک دیوار قہقہہ کے
نیچے کھڑے ہیں جو شخص جرات کر کے اس دیوار کی دوسری طرف جھانکے گا اس کا دل دنیا سے
ایسا سرد ہو جائے گا کہ پھر واپس لوٹنے کا نام نہیں لے گا اور کامیابی ہمارے قدم چوم لے گی ۔
الفضل ربوہ جلسہ سالانہ نمبر ۱۹۶۰ء ) ربوه جلسه
کچھ عرصہ ہوا میں نے جماعت کے دوستوں کو بعض تحریکات کی تھیں جن کے متعلق میں سمجھتا
ہوں کہ ان پر عمل کئے بغیر جماعت گلی طور پر کبھی ترقی نہیں کر سکتی مگر افسوس ہے کہ جماعت نے
ان کی طرف پوری توجہ نہیں کی اب میں پھر دوستوں کو ان تحریکات کی طرف توجہ لانا چاہتا ہوں ۔
ان میں سے ایک تحریک تو یہ ہے کہ ہر جگہ قرآن کریم کے درس جاری کئے جائیں اور کوشش کی
جائے کہ جماعت کا ہر فر د قرآن کریم کا ترجمہ جانتا ہو ۔ خدام الاحمدیہ اور انصار اللہ دونوں کا یہ
کام ہے کہ وہ جماعت کی نگرانی رکھیں اور دیکھیں کہ ان میں سے کون کون لوگ قرآن کریم کا
ترجمہ نہیں جانتے ۔ پھر جو لوگ ایسے ہوں ان کو قرآن کریم کا ترجمہ پڑھایا جائے اور اس بارہ
میں اس قدر تعہد سے کام لیا جائے کہ جماعت کا کوئی ایک فرد بھی ایسا نہ رہے جو قرآن کریم کا
ترجمہ نہ جانتا ہوا اور جو لوگ قرآن کریم کا ترجمہ جانتے ہوں ان کے متعلق کوشش کرنی چاہئے کہ
انہیں دوسرے علوم سے واقفیت پیدا ہو۔
پھر میں نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ چونکہ دنیوی تعلیم بھی نہایت اہم چیز ہے اس لئے
جماعت کا فرض ہے کہ وہ اپنے اپنے افراد کا جائزہ لے اور کوشش کرے کہ جماعت کا کوئی لڑکا
ایسا نہ ہو جو کم از کم پرائمری پاس نہ ہو، پھر جو لڑ کے پرائمری پاس ہوں اُن کے متعلق کوشش کرنی
چاہئے کہ وہ مڈل تک تعلیم حاصل کریں ، جن کی تعلیم مڈل تک ہے اُن کے متعلق کوشش کریں کہ وہ
انٹرنس پاس کریں اور جولڑ کے انٹرنس پاس ہیں ان کے متعلق کوشش کریں کہ وہ کالج میں داخل
ہوں اور ایف ۔ اے یا بی ۔ اے پاس کریں ۔ غرض تعلیم کو ترقی دینا ہماری جماعت کا اہم ترین
فرض ہے۔ اس طرح ایک طرف تو خود ان کے ایمان میں مضبوطی پیدا ہوگی اور دوسری طرف
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۸۶
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
جماعت کی طاقت اور اس کی قوت میں بھی اضافہ ہوگا ۔ پس میں جماعتوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ
فوراً اس قسم کے نقشے پر کر کے نظارت میں بھجوائیں کہ ہر جماعت میں پانچ سے بیس سال تک کی
عمر کے کتنے لڑکے ہیں ؟ ان میں سے کتنے پڑھتے ہیں اور کتنے نہیں پڑھتے ۔ اور جو پڑھتے ہیں وہ
کون کونسی جماعت میں پڑھتے ہیں ، پھر جو نہیں پڑھتے ان کے والدین کو تحریک کی جائے کہ وہ
انہیں تعلیم دلوائیں اور کوشش کی جائے کہ زیادہ سے زیادہ لڑکے سکولوں میں تعلیم حاصل کریں
اور ہائی سکولوں میں پاس ہونے والے لڑکوں میں سے جن کے والدین صاحب استطاعت ہوں
ان کو تحریک کی جائے کہ وہ انہیں یہاں کالج میں پڑھنے کے لئے بھیجیں تا کہ ہماری جماعت
دنیوی تعلیم کے لحاظ سے بھی دوسروں پر فوقیت رکھنے والی ہو۔
تیسری تحریک جو کچھ عرصہ سے میں جماعت کو کر رہا ہوں وہ یہ ہے کہ ہماری جماعت کو اب
تجارت کی طرف زیادہ توجہ کرنی چاہئے ۔ میں نے بار ہا بتایا ہے کہ تجارت ایسی چیز ہے کہ اس کے
ذریعہ دنیا میں بہت بڑا اثر و رسوخ پیدا کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے دو نوجوان افریقہ گئے ایک کو ہم
نے کہا کہ تمہیں خرچ کے لئے ہم ۲۵ روپے ماہوار دیں گے مگر دوسرے سے ہم نے کہا کہ
تمہارے اخراجات برداشت کرنے کی ہمیں توفیق نہیں ۔ اس نے کہا تو فیق کا کیا سوال ہے میں
خود محنت مزدوری کر کے اپنے لئے روپیہ پیدا کروں گا سلسلہ پر کوئی بار ڈالنے کے لئے تیار
نہیں ۔ ہم نے کہا یہ تو بہت مبارک خیال ہے اگر ایسے نوجوان ہمیں میسر آ جائیں تو اور کیا چاہئے
چنانچہ وہ دونوں گئے اور انہوں نے پندرہ روپیہ چندہ ڈال کر تجارت شروع کی اب ایک تازہ
سے معلوم ہوا ہے کہ وہی نوجوان جنہوں نے پندرہ روپے سے تجارت شروع کی تھی اب تک
ایک ہزار روپیہ تبلیغی اخراجات کے لئے چندہ دے چکے ہیں اور اپنا گزارہ بھی اتنی مدت سے
عمدگی کے ساتھ کرتے آ رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ مقامی مشن کے ذمہ ان کا چالیس پونڈ کے
قریب قرض بھی ہے جو انہوں نے اپنی تجارت کے نفع سے دیا۔ اُنہوں نے لکھا ہے کہ ہم اس
سے بھی زیادہ روپیہ کما لیتے مگر چونکہ گورنمنٹ نے مال کی درآمد و بر آمد پر کئی قسم کی پابندیاں
عائد کی ہوئی ہیں اس لئے ہم زیادہ روپیہ کما نہیں سکے ورنہ اس قسم کی سینکڑوں مثالیں موجود ہیں
کہ اس ملک میں بعض نوجوان ہزار ہزار دو دو ہزار روپیہ کے ساتھ آئے اور اب وہ لاکھ لاکھ
خط
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۸۷
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپیہ کے مالک ہیں ۔ یہاں سے ایک نوجوان امریکہ بھاگ گیا تھا وہ ذہین تو
تھا مگر یہاں اسے دین سے کوئی انس نہیں تھا۔ غیر ملک میں جا کر اسے دین سے بھی اُنس پیدا ہو
گیا اور اس نے روپیہ بھی کمانا شروع کر دیا۔ یہاں سے وہ جہاز میں چوری چھپے بیٹھ کر گیا تھا
راستہ میں پکڑا گیا تو اسے جہاز میں کوئلہ ڈالنے پر مقرر کر دیا گیا اس طرح وہ امریکہ پہنچا۔ ایک
پیسہ بھی اس کے پاس نہیں تھا مگر اب وہ سال میں دو تین ہزار روپیہ چندہ بھیج دیتا ہے۔ ابھی
تھوڑے ے دن ہوئے اس نے تحریک جدید جدید کے کے امان: امانت فنڈ میں تیس پینتیس ہزار روپیہ بھجوایا ہے اس
کے علاوہ چھ سات ہزار روپیہ اس نے وصیت کا بھی بھیجا ہے حالانکہ یہاں سے وہ بغیر کسی پیسہ
کے گیا تھا۔ غرض نو جوان اگر ہمت سے کام لیں تو غیر ممالک میں جا کر وہ ہزاروں روپیہ بڑی
آسانی سے کما سکتے ہیں مگر میں حیران ہوں کہ ہماری جماعت کے بعض نو جوانوں کو کیا ہو گیا ہے
کہ اگر ان کے سپرد کوئی کام کیا جائے تو اُس کو محنت سے سرانجام دینے کی بجائے بھاگنے کی
کوشش کرتے ہیں ۔
قدم
میں نے وقف زندگی کی تحریک کی اور میں نے بڑی وضاحت سے جماعت کے نوجوانوں کو
بار بار سمجھایا کہ دیکھو ! تمہیں بطور حق کے ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا تمہیں اپنے پاس سے کھانا کھانا
پڑے گا، تمہیں پیدل سفر کرنا پڑے گا، تمہیں فاقے کرنا پڑیں گے تمہیں ماریں کھانی پڑیں گی ،
تمہیں ہر قسم کی تکالیف برداشت کرنی پڑیں گی اور تمہارا فرض ہوگا کہ ان تمام حالات میں ثابت
رہو اور استقلال سے خدمت دین میں مصروف رہو۔ ۔ یہ سبق میں اپنے خطبات میں دُہراتا
اور بار بار دہراتا ہوں پھر میں اس پر اکتفا نہیں کرتا بلکہ نوجوانوں کو خود انٹرویو کے لئے اپنے
سامنے بلاتا ہوں اور کہتا ہوں دی اور کہتا ہوں دیکھو ! تم نے میرے خطبات تو پڑھ لئے ہوں گے اب پھر مجھ سے
سن لو تمہیں کوئی پیسہ نہیں ملے گا کیا تمہیں منظور ہے؟ وہ کہتے ہیں منظور ہے۔ پھر کہتا ہوں تمہیں
پیدل سفر کرنا پڑے گا کیا اس کے لئے تیار ہو ؟ وہ کہتے ہیں پوری طرح تیار ہیں ۔ پھر کہتا ہوں
تمہیں جنگلوں میں جانا پڑے گا کیا اس کے لئے تیار ہو؟ وہ کہتے ہیں ہم جنگلوں میں جانے کے لئے
لئے بھی تیار ہیں ۔ پھر کہتا ہوں تمہیں فاقے بھی آئیں گے کیا تم فاقہ کے لئے تیار ہو؟ وہ کہتے
ہیں ہم فاقہ کے لئے بھی تیار ہیں۔ میں کہتا ہوں تمہیں لوگوں سے ماریں کھانی پڑیں گی کیا تم اس
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۸۸
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
کے لئے بھی تیار ہو؟ وہ کہتے ہیں ہم ماریں کھانے کے لئے بھی تیار ہیں ۔ غرض یہ سبق انہیں
خوب یاد کرایا جاتا اور بار باران کے سامنے دہرایا جاتا ہے ۔ اس کے بعد جب ہم سمجھ لیتے ہیں
کہ یہ سبق ان کو خوب یاد ہو چکا ہوگا تو ہم کہتے ہیں جاؤ اؤ سندھ میں جو سلسلہ کی زمینیں ہیں اُن پر
کام کرو ہمشی کا کام تمہارے سپرد کیا جاتا ہے جاتے ہیں تو تیسرے دن مینیجر کی طرف سے تار
آجاتا ہے کہ منشی صاحب بھاگ گئے ہیں کیونکہ وہ کہتے تھے میرا دل یہاں نہیں لگتا۔ کوئی ایک
مثال ہو تو اُسے برداشت کیا جائے ، دو مثالیں ہوں تو اُنہیں برداشت کیا جائے مگر ایسی کئی
مثالیں ہیں کہ بعض نوجوانوں نے ہر قسم کی تکالیف برداشت کرنے کا عہد کرتے ہوئے اپنی
زندگیاں وقف کیں مگر جب اُن کو سلسلہ کے کسی کام پر مقرر کیا گیا تو بھاگ گئے محض اس لئے کہ
تکالیف ان سے بردان برداشت نہیں ہو سکتیں ۔ اس قسم کے مواد کو لے کر کوئی جرنیل کیا لڑسکتا
ہے ۔ آدمی کو کم از کم یہ تو تسلی ہونی چاہئے کہ میں بھی جان دینے کے لئے تیار ہوں اور میرا ساتھی
بھی خدا تعالیٰ کے دین کے لئے اپنی جان دینے کے لئے تیار بیٹھا ہے مگر یہاں یہ حالت ہے کہ
بعض نوجوان اپنی زندگی وقف کرتے ہیں اور پھر ذرا سی محنت اور ذرا سی تکلیف پر کام چھوڑ کر
بھاگ جاتے ہیں اور جب ان میں سے کسی کو سرزنش کی جاتی ہے تو جماعتیں اُس کو اپنے گلے
سے لپٹا لیتی ہیں اور اور بھتی ہیں کہ آپ کو اس کے متعلق کوئی غلط غلط فہمی فہمی ہوئی ہوئی ۔ ہے ، ورنہ ورنہ یہ یہ آ آدمی بڑا مخلص
لیسا شخص واپس
لکھ
ہے اور سلسلہ کے لئے بڑی قربانی کرنے والا ہے ۔ حالانکہ چاہئے یہ تھا کہ جب ایسا
آتا تو بیوی اپنے دروازے بند کر لیتی اور کہتی کہ میں تمہاری شکل دیکھنے کے لئے تیار نہیں ، بچے
اُس سے منہ پھیر لیتے اور کہتے کہ تم دین سے غداری کا ارتکاب کر کے آئے ہو ہم تم سے ملنے کے
لئے تیار نہیں ، دوست اُس سے منہ موڑ لیتے کہ ہم تم سے دوستی رکھنے کے لئے تیار نہیں تم نے تو
موت تک اپنی زندگی سلسلہ کی خدمت کے لئے وقف کی تھی اب تم خود واپس نہیں آسکتے تمہاری
روح ہی آسکتی ہے مگر روح بھی یہاں نہیں آئے گی اللہ تعالیٰ کے حضور جائے گی اس لئے تمہارا
ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں مگر بعض جماعتیں ایسے لوگوں کو بڑے پیار سے اپنے گلے لگاتی اور
سینہ سے چمٹانے لگ جاتی ہیں ۔
ہم جب بچے تھے تو حضرت اماں جان ہمیں کہانی سنایا کرتیں تھیں کہ ایک جولاہا کہیں کھڑا
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۸۹
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
تھا کہ بگولا اُٹھا اور وہ اس کی لپیٹ میں اُڑتے اڑتے کسی شہر کے پاس آ گرا۔ اس شہر میں ایک
نیم پاگل بادشاہ رہا کرتا تھا اور اُس کی ایک خوبصورت لڑکی تھی کئی شہزادوں نے رشتہ کی
درخواست کی مگر اس نے سب درخواستوں کو رڈ کر دیا اور کہا کہ میں اپنی لڑکی کی شادی کسی فرشتہ
سے کروں گا جو آسمان سے اُترے گا کسی اور کو رشتہ دینے کے لئے تیار نہیں ۔ جوں جوں دن
گزرتے گئے لڑکی کی عمر بھی بڑی ہوتی گئی ایک دن وہ جولاہا بگولے کی لپیٹ میں جو اُس شہر کے
قریب آ کر ننگ دھڑنگ گرا تو لوگ دوڑتے ہوئے بادشاہ کے پاس گئے اور کہنے لگے کہ حضور !
آسمان سے فرشتہ آ گیا ہے اب اپنی لڑکی کی شادی کر دیں۔ بادشاہ نے اپنی لڑکی کی جولا ہے
سے شادی کر دی وہ پہاڑی آدمی تھا نرم نرم گدیلوں اور اعلیٰ اعلیٰ کھانوں کو وہ کیا جانتا تھا اُسے تو
سب سے بہتر یہی نظر آتا تھا کہ زمین پر ننگے بدن سوئے اور روکھی سوکھی روٹی کھا لے مگر جب
بادشاہ کا داماد بنا تو اُس کی خاطر تواضع بڑھنے لگی نو کر کبھی اس کے لئے پلاؤ پکائیں، کبھی زردہ
پکائیں ، کبھی مرغا تیار کریں ، پھر جب بستر پر لیٹے تو نیچے بھی گرے ہوتے اور اوپر بھی اور کئی
خادم اسے دبانے لگ جاتے ۔ کچھ عرصہ کے بعد وہ اپنی ماں سے ملنے کے لئے آیا ماں نے اُسے
دیکھا تو گلے سے چمٹا لیا اور رونے لگی کہ معلوم نہیں اتنے عرصہ میں اس پر کیا کیا مصیبتیں آئی ہوں
گی ۔ جولاہا بھی چیخیں مار مار کر رونے لگ گیا اور کہنے لگا اماں ! میں تو بڑی مصیبت میں مبتلا رہا
ایک ایک دن گزارنا میرے لئے مشکل تھا کوئی ایک تکلیف ہو تو بیان کروں میرے تو پور پور میں
دکھ بھرا ہوا ہے۔ اماں ! کیا بتاؤں مجھے صبح شام لوگ کیڑے پکا کر کھلاتے ( چاول جو اسے کھانے
کے لئے دیئے جاتے تھے اُن کا نام اُس نے کپڑے رکھ دیا ) پھر وہ نیچے بھی روٹی رکھ دیتے اور
اوپر بھی اور مجھے مارنے لگ جاتے یعنی دبانے کو اُس نے مارنا قرار دیا اس طرح ایک ایک کر
کے اُس نے سارے انعامات گنا نے شروع کئے ۔ ماں نے یہ سنا تو چیخیں مار کر رونے لگ گئی اور کہنے
لگی ہے پت تجھ پہ یہ یہ دُکھ یعنی اتنی چھوٹی سی جان اور یہ یہ مصیبتیں ۔ یہی حال بعض واقفین کا
ہے کہ جماعتیں ان کو گلے لپٹاتی ہیں سینہ سے لگاتی ہیں اور کہتی ہیں ” ہے پہ تجھ پہ یہ یہ دکھے ۔
بہر حال ہمیں واقف چاہئیں مگر بز دل اور پاگل واقف نہیں بلکہ وہ ہر قسم کے شدائد کو خوشی کے
ساتھ برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں۔ میں جہاں واقفین میں سے اس حصہ کی مذمت کرتا
دو
دو
انوار العلوم جلد ۱۸
۲۹۰
تحریک جدید کی اہمیت اور اس کے اغراض و مقاصد
ہوں وہاں میں دوسرے حصہ کی تعریف کئے بغیر بھی نہیں رہ سکتا۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے
نو جوانوں میں ایسے واقفین زندگی بھی ہیں جنہیں ہر قسم کے خطرات میں ہم نے ڈالا مگر اُنہوں
نے ذرا بھی پرواہ نہیں کی ، وہ پوری مضبوطی کے ساتھ ثابت قدم رہے اور انہوں نے دین کی
خدمت کے لئے کسی قسم کی قربانی پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا۔ چونکہ ہمیں اسلام کی تبلیغ وسیع
کرنے کے لئے ابھی مبلغین کے ایک لمبے سلسلہ کی ضرورت ہے اس لئے میں جماعت کے
نو جوانوں کو پھر وقف زندگی کی تحریک کرتا ہوں اور ماں باپ کو اس کی اہمیت کی طرف توجہ لاتے
ہوئے کہتا ہوں کہ جب تک ہر باپ یہ اقرار نہیں کرتا کہ میں اپنی اولا د اسلام کے لئے قربان
کرنے کو تیار ہوں ، جب تک ہر ماں یہ اقرار نہیں کرتی کہ وہ دین کے لئے اپنی اولاد کو قربان
کرنا اپنے لئے سعادت کا موجب سمجھے گی اُس وقت تک ہم دین کی ترقی کے لئے کوئی مضبوط
اور پائیدار بنیاد قائم نہیں کر سکتے ۔ ہم میں سے ہر مرد اور ہر عورت کا یہ ایمان ہونا چاہئے کہ اگر
دین کے لئے اس کی اولا د قربان ہو جائے گی تو اُس کی موت انتہائی سُکھ کی موت ہوگی اور اگر
سلسلہ کے لئے اس کی اولا ہر قسم کی قربانی سے کام نہیں لے گی تو اُس کی موت کی گھڑیاں انتہائی
دکھ اور تکلیف میں گزریں گی ۔ یہ ایمان ہے جو ہمارے اندر پیدا ہونا چاہئے ۔ جب تک ہم میں
سے ہر مرد اور عورت میں فدائیت اور جان نثاری کا یہ جذبہ پیدا نہ ہو اُس وقت تک ہم ایک
مضبوط اور ترقی کرنے والی قوم کی بنیاد نہیں رکھ سکتے ۔
ایک اعلان میں نے یہ کیا تھا کہ جماعت کے نوجوان اپنے آپ کو اس رنگ میں سلسلہ کی
خدمت کے لئے وقف کریں کہ مرکز کی طرف سے انہیں جہاں بھی تجارت کرنے کے لئے کہا
جائے گا وہاں وہ جائیں گے اور اپنے ذاتی کاروبار کے ساتھ اسلام اور احمدیت کی تبلیغ بھی
کرتے رہیں گے ۔ تجارت ایک ایسی چیز ہے جس میں انسان بغیر کسی خاص سرمایہ کے بہت
تھوڑی محنت کے ساتھ کامیاب ہو سکتا ہے ۔ جو لوگ اس طرف توجہ کریں گے وہ نہ صرف اپنے
اور اپنے رشتہ داروں کے لئے روزی کا سامان پیدا کریں گے بلکہ دین کی خدمت کے لئے چندہ
بھی دے سکیں گے اور سلسلہ کی اشاعت کو بھی وسیع کرنے کا موجب بنیں گے۔ ضرورت ہے کہ
ہماری جماعت کے نوجوان اس تحریک کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنے آپ کو تجارت کے لئے وقف