اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
انوارالعلوم (جلد 18)
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۷۳
اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
( فرموده ۲۹ رستمبر ۱۹۴۶ء بمقام دہلی خدام سے خطاب )
تشہد ، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:
اللہ تعالیٰ نے بولنا اور تقریر کرنا اپنے دل کی صفائی اور دوسروں کے دلوں کی صفائی کیلئے بنایا
ہے لیکن اس چیز کو دنیا نے آہستہ آہستہ تماشہ اور کھیل کا ذریعہ بنالیا ہے۔ جتنی جتنی نیکی ترقی کر رہی
ہے اتنا ہی شیطان اسے بدلنے کی کوشش کر رہا ہے دوسروں کو نصیحت کرنا ایک بڑی نیکی ہے ۔
-
نصیحت کے معنی اخلاص اور خیر خواہی کے ہیں جب کوئی کہتا ہے کہ مجھے نصیحت کرو تو اس کا
مطلب یہ ہوتا ہے کہ میری خیر خواہی کرو اور میرے لئے اچھا راستہ تلاش کر ولیکن اب اس چیز کو
بھی لوگ کھیل اور تماشے کا ذریعہ بنا رہے ہیں اور آجکل کے نوجوان عجیب مرض میں مبتلاء نظر
آتے ہیں بجائے اس کے کہ وہ کوئی ایسا عمل کریں جو ان کی زندگی کا میاب بنانے والا اور مخلوق خدا
کو فائدہ پہنچائے والا ہو یہ رٹ لگائے جاتے ہیں کہ ہمیں کوئی نصیحت کریں ۔ چنانچہ جب بھی وہ
کسی لیڈر یا راہ نما سے ملتے ہیں تو جھٹ کا پی آگے کر دیتے ہیں کہ اس پر کوئی نصیحت لکھ دیں
غرض لفظ ہدایت ، ارشاد ایت ، ارشاد اور نصیحت ایک مشغلہ سا بن گیا ہے اور اتنا ابن گیا ہے اور اتنا قیمتی لفظ جس کے لئے بڑے
بڑے مفکر اور مد بر پیدا ہوتے آئے ہیں محض ایک رواج بن گیا ہے۔ پچھلے دنوں کچھ نوجوان
میرے پاس بھی آئے اور میرے سامنے کا پیاں پیش کیں کہ کوئی نصیحت لکھ دیں میں نے ہر ایک
کی کاپی پر یہ لکھا کہ لغو باتوں سے اسلام روکتا ہے ۔ وہ میرے اس فقرہ کو پڑھ کر بہت خوش خوش
گئے گویا میں نے ان کی خواہش کو پورا کر دیا ان کو یہ سمجھ نہ آیا کہ میں نے ان کے فعل پر طنز کی
ہے۔ یہ ہمارے ملک کے لوگوں کی عادت ہے کہ جب کوئی نئی بات نکلے فوراً اس کی تقلید کرنا
انوار العلوم جلد ۱۸
شروع کر دیتے ہیں ۔
۳۷۴
اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
مجھ سے خدام الاحمد یہ دہلی کے عہدہ داروں نے یہ خواہش کی ہے کہ میں ان کو کچھ نصیحتیں
کروں ۔ جہاں تک باتوں کا تعلق ہے وہ بہت ہو چکی ہیں اور باتوں کا زمانہ بہت لمبا ہو گیا ہے۔
باتیں یا سونے کے لئے کی جاتی ہیں یا کام کرنے کے لئے کی جاتی ہیں ۔ راتوں کو مائیں بچوں کو
سلانے کے لئے باتیں سناتی ہیں اور دن کو لوگ آپس میں باتیں کرتے ہیں کہ اس طرح ان کو
کوئی معقول بات مل جائے جو ان کے کام میں آسانی پیدا کرے۔ ہماری باتیں سونے کے لئے
نہیں ہو سکتیں کیونکہ ایسے مصائب اور دُکھوں کے زمانہ میں سونا موت سے کسی طرح کم نہیں ہو سکتا
باقی رہیں دوسری باتیں جو کام میں آسانی پیدا کرتی ہیں وہ بھی کافی ہو چکی ہیں اور مزید باتوں
کی کوئی خاص ضرورت نظر نہیں آتی ۔ ہمارے سلسلہ کو قائم ہوئے ۵۶ سال ہو گئے ہیں جس نے
اس عرصہ میں باتوں سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہیں کی وہ اب آئندہ کی باتوں سے کیا فائدہ
اُٹھائے گا ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے لاکھوں نشانات دکھائے
جس شخص نے ان نشانات سے فائدہ اُٹھانے کی کوشش نہیں کی آئندہ ظاہر ہونے والے نشانات
اسے کیا فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔ أَلَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ
امَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ اللهِ ! کیا مؤمنوں کیلئے وقت نہیں آیا کہ خدا تعالیٰ
کے ذکر اور خدا تعالیٰ کی خشیت سے ان کے دل ڈر جائیں؟ میں بھی یہی نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ
الَمْ يَأْنِ لِلَّذِينَ آمَنُوا أَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُهُمْ لِذِكْرِ الله کیا ابھی باتوں کا
وقت ختم نہیں ہوا ؟ اور کیا اب تک کام کا وقت نہیں آیا ، کیا اب تک کا فی نصیحتیں نہیں ہو چکیں جن
کے بعد طریق عمل اور ہدایت کا رستہ واضح ہو جاتا ہے؟ اگر تمہارا طریق عمل یقینی طور پر واضح ہے
تو زمانہ اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ تم اپنی زندگی کو اس سانچہ میں ڈھالنے کی کوشش کرو اگر
تمہاری آنکھیں کھلی ہیں۔ اگر تم اپنے اندر فکر کا مادہ رکھتے ہو تو تمہیں سوچنا چاہئے کہ مسلمان کیا
تھے اور کیا بن گئے اور مسلمان کہاں تھے اور کہاں سے کہاں پہنچ گئے ۔
مسلمان نوجوان جغرافیہ پڑھتے ہیں ، نقشہ دیکھتے ہیں میں سمجھ نہیں سکتا کہ ان کے دل کیوں
بیٹھ نہیں جاتے ، کیوں ان کے دلوں میں درد اور اضطراب پیدا نہیں ہوتا۔ ایک دن وہ تھا کہ
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۷۵
اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
سارا نقشه اسلامی حکومتوں کے رنگ سے رنگیں تھا یا آج یہ حالت ہے کہ یورپین حکومتیں دنیا پر
چھائی ہوئی ہیں اور مسلمان ان کے سامنے کوئی حقیقت نہیں رکھتے ۔ ایک زمانہ وہ تھا اسلامی رنگ
نقشہ میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک بھرا ہوا تھا۔ چین میں سینکڑوں سال تک مسلمانوں
نے حکومت کی ہے یہاں تک کہ آج بھی جاپانی مائیں اپنے بچوں کو یہ کہہ کر ڈراتی ہیں کہ چپ کر
چپ کر جو گو یعنی مسلمان آ گیا۔ امریکہ میں بھی بعض مسجد میں پائی گئیں ہیں جن سے پتہ لگتا
ہے کہ وہاں تک مسلمان پھیلے ہوئے تھے اور فلپائن وغیرہ میں بھی مسلمان موجود تھے غرض کوئی
گوشہ دنیا کا ایسا نہ تھا جہاں اسلامی حکومت قائم نہ تھی ۔ وہ حکومتیں ملکی حکومتیں تھیں امپیریل ازم نہ
تها إِلَّا مَا شَاءَ الله - اگر کسی زمانہ کے مسلمانوں نے کوئی غلطی کی ہو تو وہ اپنی غلطی کے آپ
ذمہ دار تھے اسلام ذمہ دار نہیں ۔ مجھے حیرت آتی ہے کہ ان باتوں کو معلوم کر کے بھی
مسلمانوں کے دلوں میں معمولی سی گدگدی بھی پیدا نہیں ہوتی ۔ جب کسی زمیندار کے بیٹے سے
پوچھا جائے کہ آپ کس خاندان سے ہیں ۔ تو وہ گننا شروع کر دیتا ہے کہ میں فلاں چوہدری کا بیٹا
ہوں ، فلاں چوہدری کا پوتا ہوں لیکن مسلمانوں کے دل اس بات کو نہیں سوچتے کہ ہم کن لوگوں
کی اولادیں ہیں اور ہمارے آباء واجداد کس شان کے لوگ تھے ۔
ساتویں صدی میں جبکہ مسلمان بہت کچھ گر چکے تھے اس گرے ہوئے زمانہ میں بھی
مسلمانوں کے اندر اسلام اور مسلمانوں کے لئے غیرت موجود تھی اُس زمانہ میں مسلمانوں کی
حالت یہ تھی کہ خلافت بغداد بالکل تباہ ہو کر ریاستوں کی شکل اختیار کر چکی تھی لیکن نام باقی تھا ،
کہتے ہیں کہ ہاتھی مرا ہوا بھی بھاری ہوتا ہے ، خلافت تو تھی گو چند گاؤں بھی ان کے قبضہ میں نہ
رہے تھے صرف بغداد میں ہی ان کی حکومت محدود تھی باقی سب جگہ دوسری بادشاہتیں قائم ہو گئی
تھیں ۔ وہ بادشاہ مطلق العنان ہونے کے باوجود خلافت کا احترام کرتے ہوئے یہ کہتے تھے کہ
ہم تو نائب بادشاہ ہیں اصل بادشاہ خلیفہ ہے یوں وہ اپنا قانون چلاتے تھے ، اپنی فوجیں رکھتے
تھے، خود ہی لڑائیاں لڑتے تھے، خود ہی فیصلے کرتے تھے، خود ہی معاملات طے کرتے تھے اور
خلیفہ کو پوچھتے تک بھی نہ تھے مگر اس نام کی بھی برکت تھی ۔ اُس زمانہ میں مسلمانوں کے ایک
علاقہ میں سے جبکہ مسلمان کمزور ہو چکے تھے یورپین فوجیں گزریں اور انہوں نے کسی مسلمان
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۷۶
اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
عورت کو چھیڑا ( اس بے چاری کو کچھ پتہ نہ تھا کہ خلافت ٹوٹ چکی ہے اور تقسیم ہو کر مختلف حصوں
میں بٹ چکی ہے وہ یہی سنتی آ رہی تھی کہ ابھی تک یہاں خلیفہ کی حکومت ہے ) اس نے اس خیال
کے ماتحت خلیفہ کو پکار کر بلند آواز سے يَا لَلْخَلِيفَة کہا یعنی اے خلیفہ ! میں مدد کے لئے تمہیں
آواز دیتی ہوں ۔ اُس وقت وہاں سے ایک قافلہ گزر رہا تھا اس نے یہ باتیں سنیں وہ قافلہ بغداد
کی طرف جا رہا تھا۔ پُرانے زمانے میں رواج تھا کہ جب قافلہ شہر میں آتا تو قافلہ کی آمد کی خبر
سن کر لوگ شہر کے باہر قافلہ کے استقبال کے لئے جاتے اور تاجر لوگ بھی اُس وقت وہاں پہنچ
جاتے اور آج کل کی بلیک مارکیٹ کی طرح وہیں مال خریدنے کی کوشش کرتے کیونکہ جو مال باہر
سے آتا تھا وہ سفر کی مشکلات کی وجہ سے بہت کم آتا تھا اس لئے ہر ایک تاجر یہی کوشش کرتا تھا کہ
وہیں جا کر سودا کرے اور اسے دوسروں سے پہلے حاصل کر لے ۔ جب وہ قافلہ آیا اور شہری اس
کے استقبال کے لئے شہر سے باہر گئے اور اسے ملے تو اہلِ شہر نے ان سے سفر کے حالات پوچھنے
شروع کئے اور کہا کہ کوئی نئی بات سناؤ۔ انہوں نے کہا سفر ہر طرح آرام سے گزرا مگر ہم نے
راستہ میں ایک عجیب تمسخر سنا ۔ ایک عورت خلیفہ کو آوازیں دے رہی تھی اور مدد کے لئے بلا رہی
تھی ۔ اُس بے چاری کو کیا پتہ کہ اس جگہ اب اس کی حکومت ہی نہیں اور اب وہ وظیفہ خوار با دشاہ
ہے۔ یہ باتیں سننے والوں میں سے ایک درباری بھی تھا وہ دربار میں آیا اور بادشاہ سے اس
بات کا ذکر کیا۔ اُس نے کہا آج ایک عجیب بات سُنی ہے ایک قافلہ فلاں جگہ سے آیا اور اُس
نے سنایا کہ ایک عورت خلیفہ کو مدد کے لئے پکارتی تھی ۔ اگر چہ خلافت اُس وقت مٹ چکی تھی مگر
معلوم ہوتا ہے کہ ابھی اسلامی ایمان کی کوئی چنگاری باقی تھی ، خلیفہ میں کوئی طاقت نہ تھی وہ
جانتا تھا کہ میں اکیلا ہوں لیکن جب اُس نے یہ بات سنی تو تخت سے اتر آیا اور ننگے پاؤں چل
پڑا اور کہا کہ گواب خلیفہ کا وہ اقتدار نہیں رہا مگر بہر حال اس عورت نے خلافت کو آواز دی ہے،
اب میرا فرض ہے کہ میں اس کے پاس جاؤں اور اُس کی مدد کروں ۔ یہ بات ایسی ہے کہ آج
یہاں بیٹھے ہوئے ہمارا خون کھولنے لگتا ہے اُس زمانہ میں کیوں نہ کھولا ہوگا جو نہی یہ بات لا
دوسرے بادشاہوں نے سنی انہوں نے خلیفہ کو یہ اطلاع بھیجی کہ ہم ہر طرح آپ کی مدد کریں
گے آپ اُس عورت کو آزاد کرائیں اور اُن سے اِس کا بدلہ لیں ۔ چنانچہ وہ گئے اور انہوں نے
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۷۷
اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
اس عورت کو آزاد کرایا اور عیسائیوں سے اس کا بدلہ لیا۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کے دلوں میں
حمیت اور غیرت موجود تھی اور ایمان کی روشنی ان کے دلوں میں موجود تھی ۔ مگر اب کیا مسلمانوں
کے دلوں میں اسلام کے لئے عارضی جوش بھی پیدا ہوتا ہے؟ اور کیا ان کو اسلام کے لئے
قربانیاں کرنے کا شوق ہے، کیا ان کے دماغ کبھی غور و فکر نہیں کرتے کہ کیا تھے اور کیا بن گئے ۔
اصل بات یہ ہے کہ مسلمانوں پر یہ مصائب اور آفات اس لئے آ رہی ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں
اور فرائض کو سر انجام دینے کی کوشش نہیں کرتے ۔ اگر وہ اپنے حالات کا بغور مطالعہ کریں اور ان
مصائب کو دور کرنے کا پورا مہیا کر لیں اور اس کے ساتھ کوشش بھی کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ وہ
ھوں سے
ان حالات سے نجات نہ سے نجات نہ پاسکیں ۔ جب اسلام کی حالت ایسی کمزور ہے اور تم اپنی آنکھوں
یہ چیز دیکھ رہے ہو تو کونسا سبق باقی ہے جو تم سیکھنا چاہتے ہو۔ کیا زمین نے تمہیں سبق نہیں سکھایا ؟
کیا آسمان نے تمہیں سبق نہیں سکھایا ؟ کیا اردگرد کے ہمسایوں نے تمہیں سبق نہیں سکھایا ؟ اللہ تعالیٰ
قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ چاروں طرف ہمارے نشان ظاہر ہو رہے ہیں مگر لوگ اندھے ہو کر
چلتے ہیں۔ تم ہی بتاؤ کہ کونسی سیکھنے والی بات باقی رہ گئی ہے اور کیوں تمہارا قدم عمل کی طرف نہیں
اُٹھتا ، کس دن کا تمہیں انتظار ہے۔ میں حیران ہوں کہ جو لوگ اپنے وقتوں اور جائدادوں کی
قربانیاں نہیں کر سکتے وہ اپنے نفوس کی قربانیاں کس طرح پیش کر دیں گے۔
یہ بات یاد رکھو کہ قومی عزت بغیر قربانیوں کے قائم نہیں ہو سکتی وہ لوگ جنہیں اپنی قومی
عزت کا خیال نہیں اور وہ لوگ جن میں قومی غیرت موجود نہیں وہ انسان کہلانے کے مستحق نہیں ۔
وہ دنیا میں ایسے ہی پھرتے ہیں جیسے گائیں اور بھیڑیں پھرتی ہیں وہ لوگ اپنی قوم کے لئے کسی
فائدے کا موجب نہیں ۔ ابتدائی ایام میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک رؤیا دیکھا کہ
ایک لمبی نالی ہے جو کہ کئی کوس تک چلی جاتی ہے اور اس پر ہزار ہا بھیڑیں لٹائی ہوئی ہیں اور ہر
ایک بھیڑ پر ایک قصاب بیٹھا ہے وہ بھیڑیں اس طرح لٹائی گئی ہیں کہ ان کا سر نالی کے کنارہ پر
ہے کہ ذبح کرتے وقت ان کا خون نالی میں پڑے باقی حصہ ان کے وجود کا نالی سے باہر ہے اور
ان تمام قصابوں کے ہاتھ میں ایک ایک چھری ہے جو کہ ہر ایک بھیڑ کی گردن پر رکھی ہوئی ہے
اور آسمان کی طرف ان کی نظر ہے گویا خدا تعالیٰ کی اجازت کے منتظر ہیں وہ لوگ جو دراصل
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۷۸
اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
فرشتے ہیں بھیڑوں کے ذبح کرنے کے لئے مستعد بیٹھے ہیں محض آسمانی اجازت کی انتظار
ہے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں تب میں ان کے نزدیک گیا اور میں نے
قرآن شریف کی یہ آیت پڑھی ۔ قُلْ مَا يَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّي لَوْ لَا دُعَاؤُكُمْ یعنی ان کو کہہ دے کہ
میرا خدا تمہاری پر واہ کیا رکھتا ہے اگر تم اُس کی پرستش نہ کرو اور اُس کے حکموں کو نہ سنو ۔ میرا یہ
کہنا ہی تھا کہ فرشتوں نے یہ سمجھ لیا کہ ہمیں اجازت دی گئی ہے گویا میرے منہ کے لفظ خدا کے لفظ
تھے۔ تب فرشتوں نے جو قصابوں کی شکل میں بیٹھے ہوئے تھے فی الفور اپنی بھیڑوں پر چھریاں
پھیر دیں اور چھریوں کے لگنے سے بھیڑوں نے ایک دردناک طور پر تڑپنا شروع کیا۔ تب ان
فرشتوں نے سختی سے ان بھیڑوں کی گردن کی تمام رگیں کاٹ دیں اور کہا تم چیز کیا ہو گوہ کھانے
والی بھیڑیں ہی ہوئے اس رویا میں اللہ تعالیٰ نے دنیا دار اور دنیا پرست لوگوں کی تشبیہہ گوہ
کھانے والی بھیڑوں سے دی ہے کہ ایسے لوگوں کی خدا تعالیٰ کو پرواہ ہی کیا ہے جس طرح
بھیڑیں بغیر کسی درد کے ذبح کی جاتی ہیں اسی طرح ایسے لوگ ذبح کئے جائیں گے اور اللہ تعالیٰ
ان پر رحم نہیں کھائے گا ۔ اللہ تعالیٰ بھی انہی لوگوں کی پرواہ کرتا ہے جو اس کی پرواہ کرتے ہیں۔
آخر رسول کریم ﷺ بھی آدمی ہی تھے کہ تمام تمام دنیا دنیا کی مخالفت ان کو کوئی گزند نہ پہنچاسکی ۔
بلحاظ بشریت کے دوسرے انسانوں کی طرح آپ بھی ایک بشر تھے اور ہم دیکھتے ہیں کہ اگر ایک
انسان کے خلاف ایک گاؤں کے لوگ ہی ہو جائیں تو اس کا جینا دشورا ہو جاتا ہے لیکن تمام دنیا
ایک طرف تھی اور آپ ایک طرف تھے اس کے باوجود دنیا آپ کا بال بھی بیکا نہ کرسکی ۔ ان
لاکھوں لاکھ انسانوں کیلئے اللہ تعالیٰ کی غیرت نہ بھر کی لیکن اس ایک انسان کیلئے خدا تعالیٰ کی
غیرت جوش میں آگئی اور اللہ تعالیٰ نے آپ کو فرمایا ۔ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ )
گویا یہ تمام دنیا کو ایک چیلنج تھا کہ تم ہمارے اس بندے کو چھیڑ کر تو دیکھو کہ تمہارا کیا حال ہوتا ہے
میں اللہ جو تمام کائنات عالم کا مالک ہوں میں اس کی حفاظت کرنے ولا ہوں ۔ بعض دفعہ دشمن
آپ تک پہنچ بھی گیا لیکن اللہ تعالیٰ نے ایسے معجزانہ طور پر آپ کو بچایا کہ آج تک دنیا ان
واقعات کو پڑھ کر حیران رہ جاتی ہے ۔
صلى الله
عروس
ایک جنگ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس آ رہے تھے تو ساتھ ساتھ ایک دشمن
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۷۹
اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
بھی چل پڑا ۔ صحابہ نے خیال کیا کوئی اجنبی آدمی ہے اور اپنا سفر طے کر رہا ہے اس لئے کسی نے
اس سے مزاحمت نہ کی ۔ مدینہ کے قریب پہنچ کر جب صحابہ کو اطمینان ہو گیا کہ اب ہم خطرہ
والے علاقے سے نکل کر اپنے علاقہ میں داخل ہو گئے ہیں تو انہوں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم سے کچھ دیر آرام کرنے کے لئے عرض کیا آپ نے اس کی اجازت دے دی ۔ دو پہر
کا وقت تھا صحابہ مختلف درختوں کے نیچے آرام کرنے کے لئے لیٹ گئے اور رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم ایک علیحدہ درخت کے نیچے جا کر لیٹ گئے اور اپنی تلوار درخت سے لٹکا دی آپ
کی آنکھ لگ گئی ۔ وہ شخص جو لشکر میں آپ کا پیچھا کرتا آ رہا تھا اُس نے آپ کی تلوار لی اور تلوار
ننگی کر کے آپ کو جگایا اور آپ کو کہا کہ میں کافی فاصلہ سے آپ کا پیچھا کر رہا تھا مگر مجھے موقع
نہیں ملتا تھا اب مجھے موقع ملا ہے اور میں آپ کو قتل کرنا چاہتا ہوں اب آپ بتائیں کہ آپ کو
مجھ سے کون بچا سکتا ہے؟ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بغیر کسی گھبراہٹ کے فرمایا مجھے
اللہ تعالیٰ بچا سکتا ہے؟ ہزاروں لاکھوں لوگ منہ سے یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ
ہے لیکن جب کوئی مشکل پیش آتی ہے تو اس یقین اور اعتماد کا ثبوت نہیں دیتے بلکہ دنیوی اسباب
کی طرف اپنی نگاہ دوڑاتے ہیں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ سے یہ فقرہ ایسے
یقین اور رُعب کے ساتھ نکلا کہ اس شخص کے ہاتھ سے تلوار گر گئی ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے اُٹھ کر وہ تلوار پکڑ لی اور تلوار کھینچ کر اس سے پوچھا اب بتاؤ تمہیں مجھ سے کون بچا سکتا ہے؟
اُس شخص نے نہایت خوف وہراس کی حالت میں کہا آپ ہی رحم کریں اور میری جان بخشی
کریں کے آپ نے اسے فرمایا بیوقوف تم نے مجھ سے سن کر بھی سبق نہ سیکھا تمہیں کہنا چاہئے تھا
کہ مجھے اللہ تعالیٰ بچا سکتا ہے۔ آپ کو یہ سن کر خوشی نہیں ہوئی کہ اس نے میری تعریف کی ہے
بلکہ آپ کو تکلیف ہوئی کہ اس نے اللہ تعالیٰ کا نام کیوں چھوڑ دیا۔ اللہ تعالیٰ کا یہ سلوک رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے ساتھ کیوں تھا اور اس وقت وہ مسلمانوں کو
کافروں پر کیوں غلبہ عطا کرتا تھا اور آج کیوں ان کی اولادوں کو چھوڑ بیٹھا ہے؟ کیا اس وقت
نَعُوذُ با الله خدا بوڑھا ہو گیا ہے یا اب خدا مر گیا ہے یا اس پر تعطل کی حالت طاری ہے یا اسلام
کے لئے اس کے دل میں غیرت نہیں رہی یا اسے اسلام سے نفرت ہوگئی ہے؟ نہیں ! اللہ تعالیٰ کی
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۸۰
اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
ذات میں تو کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور وہ ایسی تبدیلیوں سے پاک ہے اور وہ الآنَ كَمَا كَانَ
ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں نے اپنے اندر تبدیلی کر لی ۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے اپنا تعلق قطع
کر لیا اور اللہ تعالیٰ کی محبت کو جذب کرنے کی بجائے اس سے کنارہ کشی اختیار کر لی اس لئے
خدا تعالیٰ نے بھی ان سے منہ پھیر لیا کہ جاؤ دنیوی سامانوں پر بھروسہ کر کے دیکھ لو ورنہ اللہ تعالیٰ
آج بھی اُسی طرح اپنے بندوں کی پکار کو سنتا ہے جس طرح وہ پہلے سنتا تھا ضرورت اس بات کی ہے
کہ مسلمان اپنے عمل سے اُسی محبت کا ثبوت دیں جس کا ثبوت ان کے آباء واجداد نے دیا اور اُسی
طریقہ کار کو لازم پکڑیں جس پر چل کر ان کے آباء واجداد نے کامیابی حاصل کی ۔ اللہ تعالیٰ سب
سے زیادہ وفادار ہے جو شخص اس سے وفا داری کرتا ہے اللہ تعالیٰ کبھی اس سے بے وفائی نہیں کرتا۔
پس اگر تم لوگ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے مورد بننا چاہتے ہو تو اپنے اندر تبدیلی پیدا کرو تم
لوگ ایک ہاتھ پر جمع ہوئے ہو اس لئے نہیں کہ مل کر دعوتیں اڑاؤ اور عیش و عشرت کے دن بسر
کرو بلکہ تم لوگ اس لئے آگے آئے ہو کہ ہم اسلام کے لئے قربانیاں کریں گے اور اللہ تعالیٰ کی
رضا کو اپنا مقصد قرار دیں گے، تم اس سلسلہ میں اس لئے نہیں داخل ہوئے کہ مائدے پر بیٹھ کر
لقے اُڑاؤ بلکہ تم اس لئے اس سلسلہ میں داخل ہوئے ہو کہ ہم ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر
قربانیں کریں گے اور اسلام کی حکومت کو دنیا بھر میں از سر نو قائم کریں گے۔ پس اپنے اس عہد
کو ہمیشہ مد نظر رکھوا اگر تم اپنے عہد کو پورا کرتے جاؤ تو دنیا کی کوئی طاقت بلکہ دنیا کی تمام طاقتیں
مل کر بھی تمہارے رستے میں روک نہیں بن سکتیں کیونکہ جب تم اللہ تعالیٰ کے ہو جاؤ گے تو پھر
اللہ تعالیٰ خود تمہارے لئے کامیابی کے سامان پیدا کرے گا اور تمہارے لئے کامیابی کے رستے
کھول دے گا ۔ آخر کیا وجہ ہے کہ تمہاری باتوں میں اثر نہیں ۔ ایسی چمڑے کی زبان رسول کریم گا۔
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تھی اور ویسی چمڑے کی زبانیں دوسرے لوگوں کی تھیں لیکن جب رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان بولتی تھی تو وہ گوشت اور چمڑے کی زبان نہ ہوتی تھی بلکہ وہ
خدا تعالیٰ کی زبان ہوتی تھی اس لئے اس زبان کی باتیں پوری ہو کر رہتی تھیں اور دنیا کی طاقتیں
ان کو پورا ہونے سے روک : سے روک نہ سکیں ۔ وہی طاقت اور قوت رکھنے والا خدا آج موجود ہے لیکن ۔
ضرورت اس بات کی ہے کہ تم اپنے اندرا خلاص اور تقویٰ پیدا کرو اور نیک نیتی کے ساتھ اللہ تعالیٰ
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۸۱
اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
زمانہ ہے
کے احکام پر عمل پیرا ہو جاؤ ۔ باتوں کا زمانہ گزر گیا اور اب باتوں کا زمانہ نہیں بلکہ عمل کرنے کا
ہے اللہ تعالیٰ اب دیکھنا چاہتا ہے کہ ان ران بڑے بڑے دعووں کے بعد تم کتنے قطرے
خونِ دل کے اُس کے حضور پیش کرتے ہو۔ دنیا کے بادشاہ موتیوں اور ہیروں کی نذریں قبول
کرتے ہیں مگر زمین و آسمان کا مالک اور سب بادشاہوں کا بادشاہ یہ دیکھتا ہے کہ کتنے قطرے
خونِ دل کے کوئی شخص ہمارے حضور پیش کرتا ہے۔ ہمارے خدا کے دربار میں ہیروں اور
موتیوں کی بجائے خونِ دل کے قطرے قبول کئے جاتے ہیں ۔ دنیا کی قو میں تو اسی زندگی کو ہی اپنا
مقصود قرار دیتی ہیں لیکن اللہ تعالیٰ کے بندوں کا اس بات پر یقین ہوتا ہے کہ ان کی حقیقی اور نہ
مٹنے والی زندگی اگلے جہان سے شروع ہوگی اس لئے وہ موت سے نہیں ڈرتے دنیا کے لوگ
مرنے سے ڈرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہماری زندگی ختم ہوئی تو ہم ختم ہوئے لیکن مؤمنوں
کی مثال روایتی دیو کی طرح ہوتی ہے کہ اس کے خون کے جتنے قطرے گرتے ہیں ان سے اتنے
ہی آدمی پیدا ہوتے چلے جاتے ہیں۔ یہی حال خدائی جماعتوں کا ہوتا ہے وہ جتنی جتنی جانی
قربانیاں دیتی ہیں اُتنی ہی وہ ترقی کرتی ہیں ۔ جس طرح سُوکھی شاخیں اور سُوکھے پتے تنور میں
جھونکنے سے آگ تیز ہوتی ہے اسی طرح جوں جوں مرنیوالے مرتے جاتے ہیں اللہ تعالیٰ اس
سلسلہ کو اور زیادہ ترقی دیتا ہے اور مرنے والوں کے ناموں کو ہمیشہ کے لئے زندہ کر دیتا ہے۔
جب مرنا ہر ایک نے ہے اور کوئی شخص موت سے بچ نہیں سکتا تو پھر انسان کیوں نہ خدا تعالیٰ کی
راہ میں ہی مرے ۔
فرض کرو ایک شخص نے بیس سال کی عمر میں ملازمت شروع کی اور ساٹھ سال کی عمر تک وہ ہیں
ملازمت کرتا رہا اور ہر ماہ اسے پانچ سو روپیہ تنخواہ ملتی تھی تو کیا اس شخص کی چالیس سال کی
ملازمت ایسے شخص کے ایک دن سے بھی کوئی نسبت رکھتی ہے جو اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہید کیا
گیا۔ مرنا تو ہر ایک نے ہے ، چھوٹے ، بڑے ، نوجوان اور بوڑھے سب اجل کا پیالہ پینے والے
ہیں ۔ کوئی بچپن میں ہی مر جاتا ہے ، کوئی جوانی میں مر جاتا ہے، کوئی بڑھاپے میں مر جاتا ہے،
کون زندگی کی گارنٹی دے سکتا ہے؟ پھر ایسی زندگی کو سنبھال کر کرنا ہی کیا ہے کس دن کے لئے
یہ زندگی بچانے کی کوشش کریں اور ایسی زندگی کا کیا فائدہ جبکہ اسلام اور مسلمان ذلت اور
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۸۲
اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
رُسوائی کی حالت میں ہوں ۔ عقل مندوں کے نزدیک پاخانے میں سو سال کی زندگی گزار نے
سے چھ ماہ کی آزاد زندگی زیادہ بہتر ہے اور پاخانہ میں زندگی بسر کرنے کی بجائے وہ موت کو
ترجیح دیتے ہیں ۔ جو شخص ہر وقت گندگی میں رہے گا اُس کا دماغ بد بو کی وجہ سے سخت پریشان
رہے گا اور اس زندگی کا مزا کیا آئے گا ۔ پس ہماری خوشی اور راحت اسی بات میں ہے کہ ہم
اللہ تعالیٰ کے ہو جائیں اور اسی کے لئے زندگی بسر کریں بیشک تمہارا یہ کام بھی ہے کہ تم گلیوں اور
شہروں کو صاف کرو، لوگوں کے آرام کا باعث بنو لیکن اس ظاہری گند سے روحانی گند زیادہ
خطر ناک ہوتا ہے۔ اہلِ مغرب نے ظاہری صفائی پر بہت زور دیا اور جسمانی صفائی کے بہت
سے انتظام کئے ہیں لیکن روحانی صفائی کا علاج ان کے پاس نہیں ، جسمانی گند سے جسم مرتا ہے
لیکن روحانی گند سے روح مرجاتی ہے اور یہ چیز قابلِ برداشت نہیں کیونکہ روح کے مرنے سے
انسان دائمی طور پر جہنمی بن جاتا ہے ۔ جسمانی گند کا اثر روحانی گند کے اثر کے مقابل میں بہت
محدود ہوتا ہے پس تم بے شک ظاہری صفائی کا بھی خیال رکھو لیکن اس سے زیادہ فکر تمہیں
روحانی گند کو دور کرنے کے لئے ہونی چاہئے ۔ اس روحانی گند کو دور کرنے کی کوشش کرو اور
قرباقی کے معیار کو بلند کرو۔
تم غور کرو کہ اللہ تعالیٰ کی حکومت تمام دنیا میں قائم کرنے کے لئے تمہیں کس قدر قربانیاں
کرنی چاہئیں ۔ جب دنیا کے لوگ اور دنیا کے سپاہی چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لئے بڑی بڑی
قربانیاں پیش کر دیتے ہیں تو خدا تعالیٰ کا روحانی سپاہی تو ان سب سے بڑھ کر ہونا چاہئے اور
اس کی قربانی دنیا داروں کی قربانیوں سے بہت بڑھ کر ہونی چاہئے اس لئے وہ لوگ جو تھوڑی سی
قربانی کر کے یہ سمجھ لیتے ہیں کہ ہم نے بہت کچھ دے دیا اور وہ اپنے آپ کو تھکا ہوا پاتے ہیں وہ
خدا تعالیٰ کے بہادر سپاہی کس طرح کہلا سکتے ہیں۔ خدا تعالیٰ کا بہادر سپاہی وہ ہے جو اپنی ہر چیز
خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے والی آواز پر قربان کرنے کے لئے تیار ہو اور ہرقت پابہ رکاب
رہتا ہو۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سچے مومن کی مثال سچے دوست سے دیتے تھے
آپ سنایا کرتے تھے کہ کوئی امیر آدمی تھا اس کے لڑکے کے کچھ اوباش لڑ کے دوست تھے باپ
نے اُسے سمجھایا کہ یہ لوگ تیرے سچے دوست نہیں ہیں محض لالچ وغیرہ کی خاطر تمہارے پاس
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۸۳
اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
آتے ہیں ورنہ ان میں سے کوئی بھی تمہار ا وفادار نہیں مگر لڑکے نے اپنے باپ کو جواب دیا کہ
معلوم ہوتا ہے کہ آپ کو کوئی سچا دوست شاید میسر نہیں آیا اس لئے آپ سب لوگوں کے متعلق
یہی خیال رکھتے ہیں مگر میرے دوست ایسے نہیں وہ بہت وفادار ہیں اور میرے لئے جان تک
قربان کرنے کو تیار ہیں ۔ باپ نے پھر سمجھایا کہ سچے دوست کا ملنا بہت مشکل ہے ساری عمر میں
مجھے ایک ہی سچا دوست ملا ہے لیکن وہ لڑکا اپنی ضد پر قائم رہا کچھ عرصے کے بعد اس نے گھر سے
خرچ کے لئے کچھ رقم مانگی تو باپ نے جواب دیا کہ میں تمہارا خرچ برداشت نہیں کر سکتا تم اپنے
دوستوں سے مانگو میرے پاس اس وقت کچھ نہیں ۔ دراصل اُس کا باپ اس کے لئے موقع پیدا
کرنا چاہتا تھا کہ وہ اپنے دوستوں کا امتحان لے جب باپ نے گھر سے جواب دے دیا اور تمام
دوستوں کو معلوم ہو گیا کہ اسے گھر سے جواب مل گیا ہے تو انہوں نے آنا جانا بند کر دیا اور میل
ملاقات بھی چھوڑ دی آخر تنگ آ کر خود ہی ان کو ملنے کے لئے ان کے گھروں پر گیا ۔ جس دوست
کے دروازہ پر دستک دیتا وہ اندر سے ہی کہلا بھیجتا کہ وہ گھر میں نہیں ہے کہیں باہر گئے ہوئے ہیں
یا وہ بیمار ہیں اس وقت مل نہیں سکتے ۔ سارا دن اُس نے چکر لگایا مگر کوئی دوست ملنے کے لئے
باہر نہ نکلا آخر شام کو گھر واپس لوٹ آیا۔ باپ نے رواپس لوٹ آیا۔ باپ نے پوچھا بتاؤ دوستوں نے کوئی مدد کی وہ کہنے لگا
سارے ہی حرام خور ہیں کسی نے کوئی بہانہ بنالیا ہے اور کسی نے کوئی ۔ باپ نے کہا میں نے تمہیں
**
اپنے
نہیں کہا تھا کہ یہ لوگ وفادار نہیں ہیں اچھا ہوا تمہیں بھی تجربہ ہو گیا ہے۔ اب آؤ میں تمہیں ا
دوست سے ملاؤں وہ پاس ہی کسی چوکی میں سپاہی کے طور پر ملازم تھا یہ باپ بیٹا اُس کے مکان
پر پہنچے اور دروازہ پر دستک دی ۔ اندر سے آواز آئی کہ میں آتا ہوں وں لیکن کافی دیر ہو گئی دیر ہوئی اور وہ
دروازہ کھولنے کے لئے نہ آیا ۔ لڑکے کے دل میں مختلف خیالات پیدا ہونے شروع ہوئے اُس
نے باپ سے کہا ابا جی ! معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا دوست بھی میرے دوستوں جیسا ہی ہے ۔ باپ
نے کہا کچھ دیر انتظار کرو آدھا گھنٹہ گزر چکنے کے بعد اُس نے دروازہ کھولا گلے میں تلوار لٹکائی
ہوئی تھی ، ایک ہاتھ میں ایک تھیلی اُٹھائی ہوئی تھی اور دوسرے ہاتھ سے بیوی کا بازو پکڑے
ہوئے تھا ، دروازہ کھولتے ہی اُس نے کہا معاف فرمائیے آپ کو بہت تکلیف ہوئی میں جلدی نہ
آسکا۔ میرے جلدی نہ آنے کی وجہ یہ ہوئی کہ آپ نے جب دروازہ پر دستک دی تو میں سمجھ گیا
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۸۴
اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
کہ آج کوئی خاص بات ہے کہ آپ خود آئے ہیں ورنہ آپ کسی نوکر کو بھی بھجوا سکتے تھے، میں نے
دروازہ کھولنا چاہا تو مجھے یکدم خیال آیا کہ ہو سکتا ہے کہ کوئی مصیبت آئی ہو یہ تین چیزیں میرے
پاس تھیں ایک تلوار اور ایک تھیلی جس میں میرا ایک سال کا اندوختہ جو کہ پانچ سو روپے کے
قریب ہے اور میری بیوی خدمت کے لئے آئی ہے کہ شاید آپ کے گھر میں کوئی تکلیف ہو اور یہ
دیر جو ہوئی ہے وہ اس تھیلی کے کھودنے میں ہوئی ہے ۔ میں نے خیال کیا کہ ممکن ہے کوئی ایسی
مصیبت ہو جس میں کوئی جانباز کام آ سکتا ہو اس لئے میں نے تلوار ساتھ لے لی ہے کہ اگر جان
کی ضرورت ہو تو میں جان پیش کر سکوں ، پھر میں نے خیال کیا کہ گو آپ امیر آدمی ہیں لیکن
ہو سکتا ہے کہ کوئی مصیبت ایسی ہو جس سے آپ کا مال ضائع ہو گیا ہو اور میں روپیہ سے آپ کی
مدد کر سکوں تو میں نے یہ تھیلی ساتھ لے لی ہے اور پھر میں نے خیال کیا کہ بیماری وغیرہ انسان
کے ساتھ لگی ہوئی ہے ہو سکتا ہے کہ آپ کے گھر میں کوئی تکلیف ہو تو میں نے بیوی کو بھی ساتھ
لے لیا ہے تا کہ وہ خدمت کر سکے ۔ اس امیر آدمی نے کہا میرے دوست ! مجھے اس وقت کسی مدد
ی
کی ضرورت نہیں اور کوئی مصیبت اس وقت مجھ پر نہیں آئی بلکہ میں صرف اپنے بیٹے کو سبق
سکھانے کے لئے اس وقت آیا ہوں ۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرمایا کرتے تھے کہ
یہ سچی دوستی ہے اور اس سے بڑھ کر سچی دوستی انسان کو اللہ تعالیٰ سے قائم کرنی چاہئے کہ وہ اپنی
جان اور مال اور اپنی ہر چیز کی قربانی کے لئے تیار رہے جس طرح دوست کبھی مانتے ہیں اور کبھی
منواتے ہیں اسی طرح انسان کا فرض ہے کہ وہ صدق دل کے ساتھ اور شرح صدر کے ساتھ اللہ تعالیٰ
کی راہ میں قربانیاں کرتا چلا جائے ۔ اللہ تعالیٰ ہماری کتنی باتیں مانتا ہے رات دن ہم اس کی
عطا کردہ نعمتوں سے فائدہ اُٹھاتے ہیں ، اُس نے جو چیزیں ہماری راحت اور آرام کے لئے
بنائی ہیں ہم ان کو استعمال کرتے ہیں ، آخر کس حق کے ماتحت ہم ان چیزوں سے فائدہ اُٹھاتے
ہیں ۔ خدا تعالیٰ ہماری کتنی خواہشوں کو پورا کرتا ہے اور اگر کوئی ایک آدھ دفعہ اپنی خواہش
کے خلاف ہو جائے تو کس طرح لوگ اللہ تعالیٰ سے بدظن ہو جاتے ہیں اصل تعلق یہ ہے جو
عُسر اور ٹیسر دونوں حالتوں میں استوار رہے اور اس میں کوئی فرق نہ آئے ۔
پس تم ہر چیز کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں حقیر سمجھو کیا تم نے کبھی سوچا ہے کہ تمہارے کاموں اور