اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۸۵
اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
تمہارے اوقات میں کتنا حصہ خدا تعالیٰ کیلئے ہے ۔ تم صبح اُٹھ کر اپنے گھروں کے لئے سو دا سلف
خرید نے جاتے ہو، پھر اس کے بعد تم اپنے دفتروں میں کام کرنے چلے جاتے ہو، شام کو آ کر
آرام سے سو جاتے ہو، اس میں ایک دو گھنٹہ نمازوں کا وقت سمجھا جا سکتا ہے گو یا تم بائیس یا تیس
گھنٹے اپنا کام کرتے ہو اور ایک دو گھنٹے دین کے کاموں اور عبادتوں کیلئے صرف کرتے ہو اب تم
خود ہی سوچ لو کہ کتنا حصہ تمہارے اوقات کا اللہ تعالیٰ کے کاموں کے لئے خرچ ہوتا ہے اور کتنا
اپنے کاموں میں ۔ پھر تم یہ بھی سمجھتے ہو کہ ہم نے جو عہد اللہ تعالیٰ سے باندھا ہے کہ ہم دین کو دنیا
پر مقدم رکھیں گے اسے پورا کر رہے ہیں یہ کتنے افسوس کی بات ہے دوسری مسلمان دنیا اگر
اسلام کے پھیلانے میں کوتاہی سے کام لیتی ہے تو وہ اتنی مجرم نہیں جتنے تم مجرم ہو کیونکہ تم ہی دعوئی
کرتے ہو کہ ہم خدام احمدیت ہیں اور ہمارے ذریعہ اسلام تمام دنیا پر غالب آئے گا۔
خدا تعالیٰ کے کام تو ہو کر رہیں گے لیکن اگر تم نے اپنے فرائض کو سرانجام نہ دیا تو پھر تم خدا تعالیٰ
کے سامنے سچے خادموں کی حیثیت میں پیش نہیں ہو سکتے کیونکہ تمہارے عمل تمہارے دعووں کو
جھوٹا کر کے دکھا رہے ہوں گے ۔ پس اپنے اندر نیک تبدیلی پیدا کرو اور وہ تبدیلی ایسی ہو کہ
ہر کس و ناکس کو معلوم ہو جائے کہ یہ لوگ اب کوئی نئی چیز بن گئے ہیں ۔ اب باتیں کرنے اور
سننے کا وقت ختم ہو گیا ہے اب اس بات کی ضروت ہے کہ باتیں کم کی جائیں اور اپنی تنظیم کو زیادہ
سے زیادہ مضبوط کیا جائے ۔
میں دیکھتا ہوں کہ جماعت کی ترقیات کے ساتھ ساتھ مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا
ہے اور ہم جتنے بڑھیں گے اتنا ہی ہمیں زیادہ قربانیوں کی ضرورت ہوگی ۔ ہماری جماعت کے
لوگ یہ شکوہ کرتے ہیں کہ ہمیں تکلیفیں دی جاتی ہیں مگر مجھے یہ شکوہ نہیں کہ لوگ ان کو دُکھ کیوں
دیتے ہیں بلکہ مجھے یہ شکوہ ہے کہ لوگ ان کو تھوڑی تکلیفیں کیوں دیتے ہیں کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ
دکھ اور تکلیف سے زیادہ سچا اُستاد اور کوئی نہیں ۔ مجھے یہ یقین ہے کہ ہم مصائب کی وجہ سے کم
نہیں ہونگے بلکہ اور زیادہ بڑھیں گے کیونکہ جب تکلیف قابلِ برداشت ہو تو انسان سمجھتا ہے کہ
میرے اندر طاقت ہے میں اس کا مقابلہ کرلوں گا اس لئے وہ خدا تعالیٰ کی طرف زیادہ نہیں جھکتا
لیکن جب چاروں طرف سے ناطقہ بند ہو جائے تو وہ بے بس ہو جاتا ہے اور سوائے خدا تعالیٰ
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۸۶
اب عمل اور صرف عمل کرنے کا وقت ہے
کے اس کے لئے کوئی مددگار باقی نہیں رہتا وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے پورے طور پر جھک جاتا ہے
اور اس سے مدد طلب کرتا ہے اور جب اللہ تعالیٰ اس کی مدد کرتا ہے تو اس کا یقین اور ایمان ترقی
کرتا ہے۔ بے شک کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو خود اللہ تعالیٰ کی طرف جاتے ہیں مگر کچھ لوگ
ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو دنیا دھکے دے کر اللہ تعالیٰ کی طرف لے جاتی ہے یہ اللہ تعالیٰ کی سنت
ہے کہ انبیاء کی جماعتوں کی مخالفتیں ہوتی ہیں اور ان کو سخت سے سخت مصائب سے دوچار ہونا
پڑتا ہے وہی سنت ہمارے لئے جاری ہے۔ حضرت آدم سے لے کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
تک جو سلوک باقی انبیاء کی جماعتوں سے ہوا وہی ہم سے ہوگا ۔ اللہ تعالیٰ حضرت آدم کا دشمن نہ
تھا، اللہ تعالیٰ نوح کا دشمن نہ تھا ، اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم کا دشمن نہ تھا، اللہ تعالیٰ موسیٰ اور عیسی کا
دشمن نہ تھا ، اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دشمن نہ تھا، ہمارا رشتہ دار نہیں کہ ہم ان
تکلیفوں سے بچ جائیں ، جب تک تم آگ کی بھٹی میں ڈالے نہیں جاتے اور آروں سے چیرے
نہیں جاتے اُس وقت تک تم کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ پس تیاری کرو تا آنے والے امتحان میں
فیل نہ ہو جاؤ بغیر تیاری کے تم ہرگز ہرگز کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ اگر تم دین کے لئے قربانیاں
کرنے سے گھبراتے ہو تو تم ایسی چیز نہیں جس کی اللہ تعالیٰ کے نزدیک حفاظت کی ضرورت ہو تم
اپنے لئے موت اور صرف موت میں ہی زندگی تلاش کرو، جب موت تمہاری نظروں میں معمولی
اور حقیر چیز بن جائے گی تو تم تمام دنیا پر بھاری ہو جاؤ گے اور دنیا تمہارے مقابلہ سے عاجز
آجائے گی ۔ پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور انہیں ہمت کے ساتھ ادا کرتے جاؤ اور یہ بات ہمیشہ
یا درکھو کہ جب تک صحیح طور پر کوشش نہیں کی جائے گی اُس وقت تک صحیح نتائج نہیں نکلیں گے۔
( الفضل ۱۹ اکتوبر ۱۹۶۰ء )
ا الحديد : ۱۷
تذکرہ صفحہ ۱۸ ۔ ایڈیشن چہارم
تذکره صفحه ۲۷۹ ، ۲۸۰ ایڈیشن چهارم
بخاری کتاب المغازی باب غزوة ذات الرقاع، شرح مواہب اللدنيه جلد ۲
صفحه ۵۳ ، دار الكتب العلمية بيروت ١٩٩٦ء
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۸۷
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
کمیسر
خلیفة المسیح الثاني