فریضئہ تبلیغ اور احمدی خواتین
انوارالعلوم (جلد 18)
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۸۹
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
فرموده یکم اکتو بر ۱۹۴۶ء بر موقع جلسه لجنہ اماءاللہ بمقام ۸ یارک روڈ دہلی )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا :۔
قرآن کریم میں جہاں جہاں انسان کی پیدائش کا ذکر آیا ہے وہاں اللہ تعالیٰ نے بیان کیا
کہ پہلے ہم نے ایک نفس کو پیدا کیا پھر خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا ، پھر اسی میں سے اس کا جوڑا پیدا
کیا۔ اسی نفس سے جوڑا پیدا کرنے کے متعلق بائکیل نے یہ تشریح کی ہے کہ حضرت آدم کی پسلی کو
چیر کر اس میں سے عورت نکالی گئی ہے لیکن قرآن کریم نے یہ نہیں کہا کہ حضرت آدم کی پسلی کو چیر کر
اس میں سے عورت کو پیدا کیا گیا بلکہ قرآن مجید کہتا ہے کہ خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا کہ اس نفس
سے ہی اُس کا جوڑا پیدا کیا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی جنس سے ہی اللہ تعالیٰ نے عورت کو پیدا کیا
من کے معنی یہاں جنس کے ہیں جیسا کہ قرآن مجید میں اس کی کئی مثالیں پائی جاتی ہیں ، جیسا کہ اللہ
تعالیٰ فرماتا ہے اطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ ہے کہ تم اپنے
میں سے اُن لوگوں کو حاکم بناؤ جو تمہاری قسم میں سے ہیں اس جگہ کوئی شخص بھی مشکم کے معنی یہ
نہیں کرے گا کہ تم اُن لوگوں کو حاکم بناؤ جو تمہاری پسلیوں میں سے چیر کر نکالے گئے ہیں اور
منكم کا لفظ صاف بتاتا ہے کہ اس جگہ مراد یہ ہے کہ جو لوگ تمہاری قسم کے ہوں ۔ جس قسم
ارے حالات ہیں اسی قسم کے ان کے حالات ہیں اور جن چیزوں کی تمہیں ضرورت ہے
اُن ہی چیزوں کی انہیں بھی ضرورت ہے وہ تمہارے جیسے انسان اور تمہارے سے جذبات ان
کے
میں بھی ہیں ، تمہاری ضرورت کو سمجھتے ہیں ان کی حکومت کو تسلیم کرو اور خیالی حاکم نہ تلاش کرو کہ نہ
ملیں گے نہ مفید ہوں گے ۔ قرآن کریم میں کثرت سے متھا اور مِنكُمْ کے الفاظ آئے ہیں
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۹۰
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
لیکن اُس کے یہ معنی نہیں کہ ان چیزوں کو تمہاری پسلی کاٹ کر بنایا ہے بلکہ مطلب یہ ہے کہ جس قسم
کے تم ہو اُسی قسم کے وہ ہیں ۔ پس جب اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا کہ انسان کی
قسم سے ہی اُس کی بیوی کو پیدا کیا اس سے ہمیں یہ پتہ لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس قسم کے
مردوں کے دل اور دماغ بنائے ہیں اُسی قسم کے عورتوں کے دل اور دماغ بنائے ہیں ۔ پس
وہاں پسلی کا ذکر نہیں بلکہ مردوں اور عورتوں کا آپس میں تشابہہ اور ملتے جلتے ہونے کا ذکر ہے لیکن
جب سے دُنیا پیدا ہوئی ہے بعض دور ایسے آئے ہیں کہ مردوں نے عورتوں کو اُن کی ذمہ داریوں کی
ادائیگی سے روکنے کی کوشش کی اور بعض دور ایسے آئے کہ عورتوں نے مردوں کو اُن کی
ذمہ داریوں کے ادا کرنے سے روکنے کی کوشش کی ۔ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے بعض دور ایسے
آئے کہ مردوں نے عورتوں کو ایک الگ مخلوق سمجھا اور بعض دور ایسے آئے کہ عورتوں نے
مردوں کو ایک الگ وجود سمجھا لیکن قرآن کریم کے نزول سے یہ چیز مٹا دی گئی اور قرآن کریم
نے خَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا کہہ کر اس تفاوت کو مٹا دیا اور بتایا کہ عورتوں کی ویسی ہی ذمہ داریاں
ہیں جیسی مردوں کی اور عورتوں میں ویسے ہی احساسات اور جذبات ہیں جیسے مردوں میں اور
مرد اور عورت دونوں ہی اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں ۔ یہ الگ بات ہے کہ مردوں کے کام
اور قسم کے ہیں اور عورتوں کے کام اور قسم کے لیکن ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ عورتیں مردوں کی
ذمہ داریوں کو سمجھ نہیں سکتیں۔ مردوں میں بھی کاموں اور پیشوں کا اختلاف ہوتا ہے کوئی
تحصیلدار ہوتا ہے، کوئی تھانیدار ہوتا ہے، کوئی ڈاکٹر ہوتا ہے لیکن باوجود ان کے پیشوں کے
اختلاف کے ان کے احساسات، ان کے جذبات اور ان کی ذمہ داریوں میں کوئی فرق نہیں ۔
جس طرح ان کاموں کے اختلاف کی وجہ سے ان کے احساسات اور ان کے جذبات اور ان کی
ذمہ داریوں میں فرق نہیں پڑتا اسی طرح عورت کے کام کے اختلاف کی وجہ سے اس کی
ذمہ داریوں اور اس کے احساسات اور جذبات میں فرق نہیں ہو سکتا اگر فرق ہے تو صرف تقسیم
عمل میں کہ بعض قسم کے کام مرد کے سپرد ہیں اور بعض قسم کے کام عورتوں کے سپر د ہیں لیکن ذمہ
داری دونوں پر ہے جیسا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرماتے ہیں کہ كُلُّكُمْ رَاعٍ
وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ ہے کہ تم میں سے ہر ایک اپنے فرائض کے متعلق اور اپنی
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۹۱
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
ذمہ داریوں کے متعلق پوچھا جائے گا جس طرح گڈریے کا فرض ہے کہ وہ اپنی بھیڑوں کی
حفاظت کرے اسی طرح ہر مرد و عورت اپنے کاموں کے متعلق ذمہ دار ہے ۔ اگر عورت کی
ذمہ داری یہ ہے کہ وہ بچوں کی نگرانی کرے اور خاوند کے گھر اور مال کی حفاظت کرے تو اس
سے انہی چیزوں کے متعلق پوچھا جائے گا ۔ اگر مرد کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بال بچوں کی
پرورش کا انتظام کرے تو اس سے اس کے متعلق سوال کیا جائے گا ۔ اسی طرح جو چیزیں نوکر کے
سپر د تھیں اور جو کام نوکر کے سپرد تھے اس سے ان کے متعلق سوال کیا جائے گا۔ پس مردوں کا یہ
خیال کرنا کہ عورتیں کسی قربانی میں حصہ نہ لیں اور دین کے کاموں سے علیحدہ رہیں اور اُن کے
لئے کھلونا بنی رہیں یا عورتوں کا یہ سمجھنا کہ انہیں کسی قسم کی قربانی میں حصہ نہیں لینا چاہئے یہ دونوں
نقطۂ نگاہ غلط ہیں جب تک ہماری عورتیں اور ہمارے مرد اپنی ذمہ داریوں کو محسوس نہیں کریں
گے اور اس اختلاف کو دور کرنے کی کوشش نہیں کریں گے اُس وقت تک کامیابی کا منہ نہیں دیکھ
سکتے ۔ اسی اختلاف کو دور کرنے کے لئے میں نے لجنہ اماءاللہ کی مجلس قائم کی اور لجنہ اماءاللہ کے
معنی ہیں اللہ تعالیٰ کی لونڈیوں کی مجلس ۔ جس طرح مرد کیلئے سب سے پسندیدہ نام عبداللہ ہے
اسی طرح عورت کیلئے سب سے پسندیدہ نام امتہ اللہ ہے ۔ قرآن کریم میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی خوبیوں میں سے جس خوبی کا نام اللہ تعالیٰ نے لیا ہے وہ عبد الله ۵ ہے
یعنی اللہ تعالیٰ کا بندہ ۔ گویا اللہ تعالیٰ کا بندہ ہونا سب سے بڑی خوبی ہے اسی طرح عورت کے
لئے سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی لونڈی ہو ۔ جس طرح غلام پر فرض ہوتا ہو کہ وہ
اپنے آقا کے تمام حکموں کو پورا کرے اسی طرح میں نے تمہیں یہ نام دے کر توجہ دلائی تھی کہ تم
اللہ تعالیٰ کی لونڈیاں بننے کی کوشش کرو۔ اس وقت تمہارے لئے موقع ہے کہ تم ایسے کام کرو جن
سے تم اپنے آقا کو راضی کر لو اور جب تم اس کے سامنے جاؤ تو تم اس سے انعام کی امید وار ہو۔
اور تمہارے لئے یہ بھی موقع ہے کہ تم اپنے فرائض کو پس پشت ڈال کر اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کی
مورد بنو اور مجرم کی حیثیت میں اُس کے سامنے پیش ہو۔ اس شخص میں جو اللہ تعالیٰ سے انعا
انعام
حاصل کرنے کے لئے پیش کیا جائے گا اور اس شخص میں جو اللہ تعالیٰ کے سامنے مجرم کی حیثیت
میں پیش ہو گا زمین و آسمان کا فرق ہے ۔ ایک شخص جو بادشاہ کے سامنے مجرم کی حیثیت سے پیش
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۹۲
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
ہوتا ہے اور ایک جرنیل جو بادشاہ کے دربار میں انعام حاصل کرنے کیلئے پیش ہوتا ہے ان
دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔ جرنیل پر لوگ رشک کرتے ہیں لیکن مجرم کی حالت پر
افسوس کرتے ہیں حالانکہ دونوں ایک ہی بادشاہ کے سامنے پیش ہوئے لیکن ایک مجرم کی حیثیت
میں ندامت سے اپنا سر جھکائے ہوئے تھا اور دوسرا اپنی کامیابی پر خوش تھا اور دنیا اُس پر رشک
کرتی تھی ۔ پس اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اور ان کے مطابق اپنے اندر بیداری پیدا کرو اللہ تعالیٰ
کی نگاہ میں مرد اور عورت دونوں برابر ہیں اور دونوں کی ذمہ داریاں یکساں ہیں ۔
جب ہم تاریخ پر نظر دوڑاتے ہیں تو ہمیں نظر آتا ہے کہ دو نبی ایسے ہیں جن کی تاریخ محفوظ
ہے ان میں ایک نبی کی تاریخ بہت ہی محفوظ ہے اور وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں ۔
آپ کی زندگی کے تمام حالات سچے طور پر محفوظ ہیں اور دوسرے حضرت عیسیٰ علیہ السلام ہیں ان
کی زندگی کے چند سالوں کے تفصیلی حالات موجود ہیں ۔ ان کے زمانۂ نبوت کے متعلق ہم دیکھتے
ہیں کہ ان کے زمانہ میں عورتوں نے قربانیوں میں بہت خاصہ حصہ لیا۔ حضرت عیسی علیہ السلام
کے حواریوں میں سے بعض عورتیں بھی تھیں جو اپنا دن رات تبلیغ میں صرف کرتی تھیں ۔ عیسائی
عورتیں آج تک اُن عورتوں کی قربانی پر فخر کرتی ہیں ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کو صلیب کے تختے
سے جب اُتارا گیا تو انہیں ایک قبر میں رکھا گیا جیسا کہ حضرت مسیح علیہ السلام کی پیشگوئی تھی کہ
میں تین دن رات قبر میں رہنے کے بعد زندہ باہر نکلوں گا۔ حضرت عیسی علیہ السلام جب قبر
سے باہر نکلے تو ان کے ملنے کے لئے عورتیں ہی پہلے وہاں پہنچیں مرد تو ڈر کے مارے بھاگ چکے
تھے۔ حضرت عیسی علیہ السلام کے پاس صبح سویرے ہی مریم مگر لینی اور اس کے ساتھ دو اور
عورتیں پہنچ گئیں اور وہ حکومت کے ڈر سے مرغوب نہ ہوئیں ۔ اس موقع پر مردوں سے بڑھ کر
عورتوں نے جو دلیری دکھائی اور ایمان کا نمونہ دکھایا عیسائی عورتیں اس پر فخر کرتی ہیں ۔ اس کے
بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ کی عورتوں نے قربانی کا جو نمونہ قائم کیا اُس کی نظیر
آج تک نہیں ملتی اور ان قربانیوں کو پڑھ کر ایک مسلمان کا دل وجد کرنے لگتا ہے کہ اس کی مائیں
اور دادیاں کس شان کی عورتیں تھیں اور انہوں نے کیسا اعلیٰ معیار قربانی کا قائم کیا۔ اس میں شبہ
نہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لانے والی یہ صحابیات عرب تھیں اور اس میں
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۹۳
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
بھی شبہ نہیں کہ اکثر مسلمان عرب نہیں لیکن مذہب کے لحاظ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کی صحابیات ہر مسلمان کی مائیں اور دادیاں ہیں چنانچہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تمام مسلمانوں کا باپ قرار دیتا ہے ۔ اس لحاظ سے آپ صرف عرب کے
مسلمانوں کے ہی باپ نہیں بلکہ آپ مسلمان پٹھانوں کے بھی باپ ہیں ، مسلمان راجپوتوں کے
بھی باپ ہیں ، مسلمان جاٹوں کے بھی باپ ہیں بلکہ آپ ادنی اقوام سے مسلمان ہونے والوں
کے بھی باپ ہیں۔ ہر ایک شخص جو کلمہ پڑھتا ہے اس کے آپ باپ ہیں اسی طرح آپ کی
صحابیات آپ کے زمانہ کے لوگوں کی مائیں اور بہنیں تھیں اور اس زمانہ کے مسلمانوں کی
دادیاں ہیں ۔ جب ایک مسلمان ان واقعات کو پڑھتا ہے تو وہ محو حیرت ہو جاتا ہے کہ میری
دادیاں کیسی شان دار قربانی کرنے والی تھیں ۔ مثلاً رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ
میں مسلمانوں پر بہت مظالم ہوتے تھے اور مسلمانوں کو قسم قسم کے دکھ دیئے جاتے تھے ان
مسلمانوں میں کچھ لوگ آزاد تھے اور کچھ غلام تھے جو لوگ غلام تھے اُن کو بہت زیادہ تکلیفیں دی
جاتی تھیں اور وہ اکثر مصائب کا نشانہ بنے رہتے تھے لیکن آزاد مسلمانوں پر دشمنوں کا زور کم چلتا
تھا اس لئے ان کو بہت زیادہ تکلیفیں نہ دے سکتے تھے ۔ ان غلاموں میں دو میاں بیوی بھی تھے
ان کا مالک اس قسم کے ظلم اُن پر کرتا تھا کہ اُن کو پڑھ کر انسان کا دل کا نپنے لگتا ہے۔ ان کا مالک
انہیں تپتی ریت پر لٹا دیتا اور ان کی چھاتیوں پر چڑھ کر کودتا اور انہیں دھوپ میں ڈال دیتا ، ان
کی آنکھیں سرخ ہو کر سوج جاتیں اور اُسے ذرا بھی رحم نہ آتا ۔ ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم ان کے پاس سے گزرے آپ نے دیکھا کہ ان پر سخت ظلم ہو رہے ہیں ان کے
مالک نے میاں بیوی کو تپتی ہوئی ریت پر لٹایا ہوا تھا اور انہیں سخت دُکھ دے رہا تھا اور کہتا جاتا تھا
کہ محمد ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کا انکار کرو اور کہو کہ خدا کے سوا اور معبود بھی ہیں کے
جب ایک باپ اپنی اولاد کی یہ کیفیت دیکھ کر بے چین ہو جاتا ہے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم جو کہ ماں باپ سے زیادہ محبت کرنے والے تھے یہ تکلیف کب برداشت کر سکتے تھے آپ کو
سخت تکلیف ہوئی آپ اُن کے پاس کھڑے ہو گئے اور شاید ان کے لئے دعا کی اور خدا تعالیٰ
سے ان کے متعلق خبر پائی اس پر اُن سے مخاطب ہو کر فرمایا صبر کر وصبر کرو اللہ تعالیٰ تمہاری یہ
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۹۴
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
تکلیفیں بہت جلد دور کرے گا اور تمہیں ان تکلیفوں سے نجات دے گا۔ اس کے دو تین دن بعد
وہ مرد تو ان تکالیف کو برداشت نہ کر سکنے کی وجہ سے اس جہان سے کوچ کر گیا اور اُس عورت کو
مالک نے نیزہ مار کر مار دیا۔
یہ لوگ غلام تھے آزاد خاندانوں میں سے نہ تھے اور غلاموں کے متعلق سمجھا جاتا ہے کہ ان
کے ذہن بلند نہیں ہوتے ، ان کی عقل معمولی نوکروں سے بھی کم ہوتی ہے کیونکہ وہ نسلاً بعد نسل
غلام چلے آتے ہیں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لے آنے کی وجہ سے وہ ایسے
ذہین اور بلند حوصلہ ہو گئے کہ انہوں نے ہر قربانی کی مگر خدائے واحد کی توحید کا انکار نہ کیا۔ انہی
غلاموں میں سے حضرت بلال بھی تھے جن کو ان کا مالک شدید سے شدید تکلیفیں دیتا تھا مگر میں
تمہیں عورتوں کی مثالیں بتانا چاہتا ہوں ایک مثال او پر بیان کر آیا ہوں اور عورتوں کی قربانیوں
کا کچھ اور ذکر تمہارے سامنے کرتا ہوں ۔
مکہ میں جب تکلیفیں ۔ حد سے بڑھ گئیں اور دشمن شرارتوں میں دن بدن بڑھتے جا رہے
تھے، جب تکلیفیں برداشت سے باہر ہوگئیں تو رسول کریم ﷺ نے اپنے صحابہ کو مشورہ دیا کہ وہ
ایبے سینیا کی طرف ہجرت کر جائیں ۔ انہوں نے عرض کیا یا رَسُولَ اللَّهِ ! آپ تو یہاں
تکلیفوں میں رہیں اور ہم دوسرے ملک میں جا کر آرام سے زندگی بسر کریں ۔ آپ نے فرمایا !
ابھی میرے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہجرت کرنے کی اجازت نہیں آئی تم ہجرت کر جاؤ جب
مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے اجازت مل جائے گی تو میں ہجرت کروں گا نے ان ہجرت کرنے
والوں میں ایک عورت بھی تھی جو کہ اپنے خاوند کے ساتھ اُونٹوں پر صبح سویرے سامان لدوا رہی
تھی حضرت عمر اس وقت تک اسلام نہیں لائے تھے آپ پھرتے پھراتے اس رستہ سے
گزرے۔ آپ نے جب یہ نظارہ دیکھا تو آپ کی طبیعت پر اس نظارہ کا بہت گہرا اثر ہوا
عربوں میں بے شک کفر تھا ، گناہ تھا لیکن وہ بہادر تھے اور کمزور اور ضعیف پر اُن کا ہاتھ نہ اُٹھتا تھا
حضرت عمر نے دیکھا کہ صبح صبح ایک عورت مکہ کو ہمیشہ کے لئے چھوڑ نے والی ہے تو آپ نے
رقت بھری آواز میں اُس عورت سے پوچھا بی بی ! ایسا معلوم ہوتا ہے کہ تم سفر کی تیاری کر رہی
ہو۔ اُس عورت نے کہا ہم نے یہاں سے چلے جانے کا ارادہ کیا ہے اب تمہاری تکلیفیں
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۹۵
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
برداشت سے باہر ہوگئی ہیں آخر ہم نے تمہارا کیا قصور کیا ہے؟ ہم یہی کہتے ہیں نا کہ اللہ تعالیٰ
ایک ہے لیکن تم ہمیں اس سے بھی روکتے ہو اس لئے ہم جا رہے ہیں ۔ یہ بے بسی اور بے کسی کا
منظر دیکھ کر سنگدل عمر جس کے دل میں مسلمانوں کے لئے ذرا رحم نہ تھا اُس کی آنکھوں میں آنسو
آگئے اور کہا۔ اچھا بی بی تمہارا خدا حافظ یہ کہہ کر منہ پھیر لیا ۔الے لیا۔
پس عورتوں نے وطن چھوڑے ، ماریں بھی کھائیں اور موت کو بھی قبول کیا لیکن خدائے واحد
کے نام کو چھپانا پسند نہ کیا۔ یہ عورتیں بھی تمہارے جیسی عورتیں تھیں جس طرح تمہارے سینوں
میں دل ہیں ان کے سینوں میں بھی دل تھے ، جس طرح تمہاری اولادیں ہیں ان کی بھی اولا دیں
تھیں لیکن خدا کے رستے میں انہوں نے ہر چیز قربان کر دی ۔
حضرت
عمر کی بہن بھی عورت ہی تھیں جن کے ذریعے حضرت عمرؓ کو تبلیغ ہوئی ۔ حضرت عمر
کے متعلق آتا ہے کہ آپ ہاتھ میں تلوار لے کر باہر نکلے کسی نے پوچھا کہ عمر کہاں جا رہے ہو؟
حضرت عمر نے کہا کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو قتل کرنے جا رہا ہوں ۔ اُس نے کہا کہ محمد
( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کو قتل کر کے تمہیں کیا ملے گا اگر تم اسے قتل کرو گے تو اس کا
خاندان تمہیں اور تمہارے خاندان کو قتل کر دے گا اس لئے بہتر ہے کہ پہلے تم اپنے خاندان کی خبر ہے کہ تم خبر
لو تمہاری اپنی بہن مسلمان ہو چکی ہے تم دوسروں کو کیا کہتے ہو۔ حضرت عمرؓ یہ سن کر سیدھے اپنی
بہن کے گھر کی طرف آئے جس وقت حضرت عمر ان کے گھر پہنچے اُس وقت ایک صحابی ان کی بہن
اور بہنوئی کو قرآن مجید پڑھا رہے تھے ۔ حضرت عمرؓ نے دروازہ پر دستک دی آپ کی بہن اور
بہنوئی نے صحابی کو چھپا دیا اور قرآن کریم کے پرچے بھی چھپا دیئے ۔ جب حضرت عمر اندر داخل
ہوئے تو آپ نے اپنی بہن سے پوچھا کیا چیز تھی جو تم پڑھ رہے تھے؟ انہوں نے کہا قرآن؟ آن تھا ۔
حضرت عمرؓ نے پوچھا تمہیں کون پڑھا رہا تھا ؟ انہوں نے کہا کہ آپ کو اس سے کیا تعلق ۔ پھر
حضرت عمرؓ نے پوچھا سنا ہے تم صابی ہو گئے ہو اور یہ کہہ کر اپنے بہنوئی کو مارنے کے لئے آگے
بڑھے۔ جب آپ نے ہاتھ اوپر اٹھا کر بازوؤں کو زور سے حرکت دی تو ان کی بیوی کو یہ دیکھ کر
کہ ان کا خاوند اسلام لانے کی وجہ سے پیٹنے لگا ہے جوش آ گیا اور وہ دوڑ کر حضرت عمرؓ اور اپنے
خاوند کے درمیان آکر کھڑی ہو گئیں اور کہا ہاں ہاں ہم مسلمان ہو گئے ہیں مارنا چاہتے ہو تو
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۹۶
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
بے شک مارلو۔ عمر کا ہاتھ بلند ہو چکا تھا اور زور سے گھوم کر نیچے کی طرف آ رہا تھا اب اُس ہاتھ کو
روکنا خود عمر کے اختیار میں بھی نہ تھا چنانچہ بازو زور سے جنبش کھا کر نیچے گرا اور حضرت عمرؓ کی
بہن کے منہ پر اس زناٹے سے آکر لگا کہ کمرہ گونج گیا۔ حضرت عمر کی بہن کے ناک سے خون کا
فوارہ پھوٹ پڑا اور وہ عمر جو ابھی اپنے بہنوئی کو مار مار کر زمین پر لٹا دینے کے لئے تیار ہو رہا تھا
حیرت زدہ ہو کر اس نظارہ کو دیکھنے لگا وہ لاکھ ظالم تھا ، کافر تھا مگر عرب کے ایک شریف خاندان کا
چشم و چراغ تھا اُس کی ہمت اور اُس کی بہادری کی عمارت متنر لزل ہوگئی اچانک اپنے
آپ کو ایک مجرم کی حیثیت میں کھڑا پایا اُس نے ایک عورت پر ہاتھ اُٹھایا تھا وہ اپنی بہن کے
خون بہانے کا مجرم تھا جس کی حفاظت اس کا اولین فرض تھا اس گھبراہٹ میں عمر کو اس کے سوا
اور کچھ نہ سُوجھا کہ نہایت مسکینی کے ساتھ اپنی بہن سے بولے بہن ! لا ؤ وہ کلام جو تم لوگ سُن
رہے تھے میں بھی اسے پڑھوں گا ۔ عمر کی بہن کے ایمان کا شعلہ اب بھڑک چکا تھا اب وہ عورت
نہ تھی ایک شیرنی تھی اب عمر ایک مرد نہ تھا ایک گیدڑ تھا جو شیر کے حملہ کا انتظار کر رہا ہو ۔ بہن نے
کہا کیا تم قرآن کو ہاتھ لگا سکتے ہو تم جو پاک اور نا پاک کا فرق نہیں کر سکتے میں ہرگز تمہیں
قرآن کریم کو ہاتھ لگانے نہ دوں گی ۔ عمرؓ نے جو اپنی ظالمانہ کرتوت کی ندامت کے اثر سے
بھیگی بلی بنے سامنے کھڑے تھے لجاجت کرتے ہوئے بہن سے کہا کہ بہن میں کیا کروں جس
سے قرآن کریم کو ہاتھ لگانے کے قابل بن جاؤں ۔ بہن نے کہا وہ سامنے غسل خانہ ہے وہاں
جاؤ اور غسل کر کے آؤ پھر قرآن کریم کو ہاتھ لگانے دوں گی ۔ عمر خاموشی سے وہاں گئے اور غسل
کیا پھر بہن کے سامنے آئے اب بہن کے دل میں بھی امید کی شعاع پیدا ہونے لگی اور اُس نے
دھڑکتے دل سے سوچنا شروع کیا کہ شاید میرا کافر بھائی اسلام کی روشنی سے حصہ پالے اور
کا پنتے ہاتھوں سے قرآن کے وہ ورق جس کا سبق میاں بیوی لے رہے تھے عمر کے ہاتھ میں
دیئے ۔ عمرؓ نے قرآن کریم کو آج پہلے دن اس حالت میں پڑھا کہ ان کا دل تعصب سے آزاد تھا
ابھی چند آیات ہی پڑھی تھیں کہ قرآن کریم نے ان کے دل کو رام کرنا شروع کیا کچھ آیتیں اور
پڑھیں تو آنکھوں سے آنسو بہنے لگے کچھ اور آگے بڑھے تو اپنے کفر سے گھن آنے لگی اپنی سابق
زندگی کو نفرت کی نگاہ سے دیکھنے لگے کچھ اور آیتیں پڑھیں تو دل ہاتھ سے جاتا رہا دیوانہ وار
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۹۷
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
اُٹھے اور بہن سے کہا محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کہاں رہتے ہیں؟ بہن بھائی کو محبت کی
نگاہوں سے دیکھ رہی تھی اور اس کے دل سے دعائیں نکل رہی تھیں کہ کاش ! میری ماں کا جایا
دوزخ سے نجات پائے اتنے میں کان میں آواز آئی بہن! محمد کہاں رہتے ہیں؟ بھائی کی محبت کو
اس آواز نے ہوا میں اُڑا دیا، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت اب پورے جوش سے
اس کے دل کے فوارہ سے پھوٹنے لگی۔ اس نے سوچا اگر عمر کا یہ جوش عارضی ہوا، اگر اس کے
دل میں بد نیتی کے خیال پوشیدہ ہوں ، اگر اس نے میرے محبوب محمد کو قتل کرنے کا ارادہ کیا ہو تو
پھر میں کیا کروں گی؟ اُس نے عمر کے اسلام کے خیال کو دماغ کے پچھلے خلیوں میں دھکیل دیا اور
محمد رسول اللہ کی محبت کے جوش سے متوالی ہو کر عمر کا گریبان پکڑ لیا اور اس دیوانگی سے جسے محبت
کے سوا اور کوئی چیز پیدا نہیں کر سکتی چلائی خدا کی قسم ! میں تم کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس نہیں جانے دونگی پہلے تم قسم کھاؤ کہ تم کسی بدا رادہ سے نہیں جا رہے۔ عمر نے بہن کی طرف
مسکین نگاہوں سے دیکھا جس طرح مرغ بسمل ذبح کے وقت دیکھتا ہے اور کہا بہن ! میں مسلمان
ہونے جا رہا ہوں ۔ یہ کا ہوں ۔ یہ کلام کیا تھا مر دہ بہن کو زندہ کرنے والا تھا۔ اس نے عمر نے عمر کا گریبان چھوڑ دیا
اور اپنے خدا کا شکریہ ادا کیا جس نے بچھڑے ہوئے بھائی کو پھر سے بہن کو ملا دیا۔ جس نے
خطاب کے گھرانہ کی دوزخ کو جنت سے بدل دیا اور کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اُم ہانی
کے گھر پر ہیں اور عمر خاموشی سے اس گھر کی طرف چل پڑے۔ جب آپ رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ الہ وس وسلم کے مکان پر پہنچے اور دستک دی دی تو تو صحار صحابہؓ نے دروازوں روں کی کی دراڑوں و میں سے دیکھ کر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بتایا کہ باہر عمر تلوار لئے کھڑے دستک دے رہے ہیں اور
مشورہ دیا کہ اس وقت دروازہ کھولنا مناسب نہ ہوگا لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا کوئی حرج نہیں تم دروازہ کھول دو۔ حضرت عمر اسی طرح تلوار لئے اندر داخل ہوئے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آگے بڑھے اور عمر کا گریبان پکڑ کر کھینچا اور فرمایا عمر ! تمہارے
بدارا دے ابھی تک بدلے نہیں ؟ حضرت عمرؓ نے آنکھیں نیچی کر لیں اور کہا یا رَسُولَ اللہ ! میں
کسی بدارادے سے نہیں آیا بلکہ آپ کے غلاموں میں شامل ہونے آیا ہوں ۔ ان کلمات کا سننا
تھا کہ مسلمانوں نے جوش سے اللهُ أَكْبَرُ کا نعرہ بلند کیا جس سے مکہ کی فضا ایک سرے سے
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۹۸
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
دوسرے سرے تک گونج گئی ۔ اے اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عمرؓ کا اسلام لانا ایک
عورت کی تبلیغ اور قربانی کے نتیجہ میں تھا اور جو جو کام حضرت عمرؓ نے اسلام لانے کے بعد کئے ان
ہوئیں ۔
میں حضرت عمر کی بہن برابر کی شریک تھیں کہ آپ کے اسلام لا اسلام لانے کا وہی موجب ہو۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہجرت کی تحریک کرنے کے لئے جو وفد مدینے سے
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اُس وفد میں ایک عورت بھی تھی جو
اصرار کے ساتھ اس وفد میں شامل ہوئی تھی یہ وفد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رات کے
ایک بجے ملا اُس وقت بھی وہ عورت اس وفد کے ساتھ تھی ۔ اس وفد نے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم سے یہ خواہش ظاہر کی کہ آپ جب بھی ہجرت کریں تو مدینہ تشریف لائیں ۔ یہ
عورت اس جوش اور اخلاص کی مالک تھی کہ ہمیشہ جہاد میں حصہ لیتی اور اپنی اولاد کی اس طرح
تربیت کی کہ وہ اسلام کے جانثار سپاہی ثابت ہوئے ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے ہجرت کا ارادہ کیا اُس وقت بھی آپ کی ہجرت میں ایک عورت نے خاص طور پر حصہ لیا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے مکہ سے روانگی کے وقت آخری کھانا حضرت عائشہ کی
بڑی بہن اسماء نے بنایا اُس زمانے میں کپڑے بہت کم ہوتے تھے عورتوں کے پاس ایک ہی
بڑی سی چادر ہوتی تھی جس کو وہ ساڑھی کی طرح اپنے اردگرد لپیٹ لیتی تھیں بہت سے مردوں کو
ایسی چادر بھی نہیں ملتی تھی وہ صرف تہہ بند ہی باندھتے تھے حضرت اسماء جس وقت رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کھانا باندھنے لگیں تو انہیں کوئی کپڑا نہ ملا انہوں نے اپنی ساڑھی
سے ہی ایک ٹکڑا پھاڑ کر اس میں کھانا باندھا اور ساڑھی کے پھٹ جانے کی وجہ سے جہاں سے
کپڑا پھاڑا تھا وہاں دو ٹکڑے ہو گئے وہ ایک ٹکڑے کو کمر کے گرد لپیٹ لیا کرتی تھیں اس وجہ سے
ان کا نام ذاتُ النَّطَاقَتَيْنِ پڑ گیا ہے عام طور پر ایسی پھٹی ہوئی ساڑھی لونڈیاں باندھتی تھیں ۔
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد ایک موقع پر عبداللہ بن زبیر کو کسی شخص نے کہا
کہ وہ ذَاتُ النَّطَاقَتَيْنِ کے بیٹے ہیں یعنی ایک لونڈی کے ایک صحابی نے جب یہ سنا تو اُس نے
کہا تمہیں یہ طعنہ دیتے ہوئے خیال نہیں آیا کہ اس کی ماں کو ذاتُ النَّطَاقَتَيْنِ کیوں کہا جاتا تھا ؟ جس
لباس کے نام کی وجہ سے تم اسے لونڈی کا طعنہ دیتے ہو اس کی وجہ یہ تھی کہ انہوں نے اپنی ساڑھی
انوار العلوم جلد ۱۸
۳۹۹
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
کا ایک ٹکڑا پھاڑ کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے کھانا باندھا تھا۔ پس یہ طعنہ نہیں یہ
اس کی ماں کی فضیلت کی دلیل ہے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مدینہ تشریف لے
گئے تو جیسی مردوں کو خوشی تھی ویسی ہی عورتوں کو خوشی تھی مدینہ کی عورتیں دیوانہ وار گیت گاتی ہوئی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے استقبال کو نکلیں وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی تھیں کہ اس نے
ان کے لئے ثَنِيَّةِ الوداع سے چاند چڑھا دیا ہے وہ والہانہ طور یہ شعر گاتی تھیں ۔
طَلَعَ الْبَدْرُ عَلَيْنَا مِنْ ثَنِيَّةِ الوِدَاعِ ١٥
اے لوگو ! دیکھو تو لوگوں کا چاند مشرق سے نکلتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمارا چاند منیتہ الوادع سے چڑھا
دیا ہے۔ اس کے بعد مدینہ کی مسلمان عورتوں نے اپنی متواتر قربانیوں سے شاندار مثالیں قائم کیں۔
قربانی کی وہ مثالیں جو صحابیات نے قائم کیں ان کی نظیر آج تک کسی قوم کی عورت میں نہیں ملتی ۔
اُحد کی جنگ میں جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے شہید ہونے کی خبر پھیل گئی اور
جب کمزور اور بزدل لوگ میدانِ جنگ سے بھاگ کر مدینہ کی طرف آ رہے تھے مدینہ کی عورتیں
اُحد کے میدان کی طرف دیوانہ وار دوڑی جاتی تھیں اور بعض عورتیں تو میدانِ جنگ تک
جا پہنچیں ۔ ایک عورت کے متعلق آتا ہے کہ جب وہ میدانِ جنگ میں پہنچیں تو انہوں نے ایک
مسلمان سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خیریت کے متعلق پوچھا تو اُس شخص نے جواب
دیا کہ بی بی ! تمہارا باپ مارا گیا ہے۔ اُس نے کہا میں تم سے اپنے باپ کے متعلق نہیں پوچھ رہی
میں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق پوچھتی ہوں ۔ بعض روایتوں میں آتا ہے کہ
اس شخص نے اس کے باپ، بھائی، بیٹا اور خاوند چاروں کے مرنے کی اطلاع اُسے دی اور بعض
روایات میں آتا ہے کہ اس نے اسکے تین رشتہ داروں یعنی باپ، بھائی ، اور خاوند کے مرنے کی
اطلاع دی لیکن ہر دفعہ اس عورت نے یہی کہا کہ میں تم سے رشتہ داروں کے متعلق نہیں پوچھتی
میں تو یہ پوچھتی ہوں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا کیا حال ہے؟ اُس نے کہا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خیریت سے ہیں ۔ اس کے بعد پھر وہ میدانِ جنگ کی طرف
بھاگ پڑی اور وہ فقرہ جو وہ کہتی تھی اس سے پتہ لگتا ہے کہ اس کے دل میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کی کتنی محبت تھی وہ احد کے میدان کی طرف دوڑی جاتی تھی اسے جو سپاہی ملتا اُسے
۔
انوار العلوم جلد ۱۸
لد۔۔
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
کہتی مَا فَعَلَ رَسُولُ اللهِ (صلی اللہ علیہ وسلم ) ارے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ کیا
کیا۔ یہ فقرہ خالص طور پر عورتوں کا فقرہ ہے کوئی مرد اپنے پاس سے یہ فقرہ نہیں بنا سکتا کیونکہ
جب کسی عورت کا بچہ یا اُس کا خاوند فوت ہو جائے تو وہ کہتی ہے ارے تم نے یہ کیا کیا تم
ہمیں چھوڑ کر چلے گئے ۔ پس یہ فقرہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یہ کیا کیا ، ایک زنانہ
آواز ہے اور کوئی مؤرخ ایسا جھوٹا فقرہ نہیں بنا سکتا کیونکہ عورتوں کے سوا یہ فقرہ کسی اور کے منہ
سے نہیں نکل سکتا وہ عورت یہ کہتی جاتی تھی کہ
ہائے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ کیا کیا کہ آپ شہید ہو گئے اور ہمیں چھوڑ کر
چلے گئے ۔ اسے صحابی کے بتا دینے پر بھی تسلی نہ ہوئی اور اصرار کیا کہ تم مجھے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے چلو ۔ جب اسے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نظر آئے تو وہ
بھاگتی ہوئی آپ کے پاس پہنچی اور آپ کا دامن پکڑ لیا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا بی بی ! مجھے افسوس ہے کہ تیرا باپ اور تیرا بھائی اور تیرا خاوند لڑائی میں مارے گئے ۔ اُس
عورت نے جواب دیا جب آپ زندہ ہیں تو مجھے کسی اور کی موت کی پرواہ نہیں ۔ ۱۶
یہ وہ عشق تھا جو ان عورتوں کو پروانہ وار قربانیوں کے میدان میں کھینچے لئے آتا تھا جو
عہد انہوں نے اللہ تعالیٰ سے کیا اس کو سچا کر دکھایا ۔ جنگ سے واپسی پر رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی سواری کی باگ حضرت سعد بن معاد پکڑے ہوئے فخر سے چلے آ رہے تھے
جنگ میں آپ کا بھائی بھی مارا گیا تھا مدینہ کے قریب پہنچ کر حضرت سعد نے اپنی ماں کو آتے
ہوئے دیکھا اور کہا يَا رَسُولَ اللهِ! میری ماں آ رہی ہے حضرت سعد کی والدہ کی عمر اسی بیاسی
سال کی تھی ، آنکھوں کا نور جا چکا تھا ، دھوپ چھاؤں مشکل سے نظر آتی تھی رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کی شہادت کی خبر سن کر وہ بڑھیا بھی لڑکھڑاتی ہوئی مدینہ سے باہر نکلی جا رہی تھی ۔
حضرت سعد نے کہا يَا رَسُولَ الله! میری ماں آ رہی ہے تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے
فرمایا میری سواری کو ٹھہرا لو۔ جب آپ اس بوڑھی عورت کے قریب آئے تو اُس نے اپنے
بیٹوں کے متعلق کوئی خبر نہیں پوچھی ، پوچھا تو یہ پوچھا رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کہاں ہیں؟
حضرت سعد نے جواب دیا آپ کے سامنے ہیں اس بوڑھی عورت نے او پر نظر اُٹھائی اور اس کی