فریضئہ تبلیغ اور احمدی خواتین

انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۰۱
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
کمزور نگاہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے پر پھیل کر رہ گئیں ۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بی بی ! مجھے افسوس ہے تمہارا جوان بیٹا اس جنگ میں شہید ہو گیا ہے ۔
بڑھاپے میں کوئی شخص ایسی خبر سنتا ہے تو اس کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں لیکن اس بڑھیا نے
کیسا محبت بھرا جواب دیا کہ یا رَسُولَ الله ! آپ کیسی باتیں کر رہے ہیں مجھے تو آپ کی خیریت
کا فکر تھا۔
یہی وہ عورتیں تھیں جو اسلام کی اشاعت اور تبلیغ میں مردوں کے دوش بدوش چلتی تھیں اور
یہی وہ عورتیں تھیں جن کی قربانیوں پر اسلامی دنیا فخر کرتی ہے۔ تمہارا بھی دعویٰ ہے کہ تم
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر ایمان لائی ہو اور حضرت مسیح موعود رسول کریم کے بروز
ہیں گویا دوسرے لفظوں میں تم صحابیات کی بروز ہو لیکن تم صحیح طور پر بتاؤ کہ کیا تمہارے اندر دین
کا وہی جذبہ موجزن ہے جو صحابیات میں تھا ، کیا تمہارے اندر وہی نور موجود ہے جو صحابیات میں
تھا، کیا تمہاری اولا دیں ویسی ہی نیک ہیں جیسی صحابیات کی تھیں؟ اگر تم غور کرو گی تو تم اپنے
آپ کو صحابیات سے بہت پیچھے پاؤ گی ۔ صحابیات نے جو قربانیاں کیں آج تک دنیا کے پر دے
پر اس کی مثال نہیں ملتی ۔ ان کی قربانیاں جو انہوں نے اپنی جان پر کھیل کر کیں اللہ تعالیٰ کو ایسی
پیاری لگیں کہ اللہ تعالیٰ نے بہت جلد اُن کو کامیابی عطا کی اور دوسری قو میں جس کام کو صدیوں
میں نہ کر سکیں ان کو صحابہؓ اور صحابیات نے چند سالوں کے اندر کر کے دکھا دیا۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہجرت کر کے جب مدینہ پہنچے اس وقت آپ تنہا تھے آپ ایک بے کس اور
بے بس وجود تھے لیکن ابھی آٹھ سال نہیں گزرے تھے کہ آپ فاتح کی حیثیت سے مکہ میں داخل
ہوئے ۔ آٹھ سال کے اندر اندر مردوں اور عورتوں نے ایسے رنگ میں قربانیاں کیں کہ اللہ تعالیٰ
کا فضل ان کیلئے جوش میں آیا اور ان پر کامیابی کے دروازے کھول دیئے رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کی وفات کے وقت تمام عرب میں اسلام پھیل چکا تھا۔ رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کی صحابیات ہر قربانی پر آپ سے یہ عرض کرتی تھیں کہ يَا رَسُولَ الله ! کیا ان
قربانیوں میں ہمارا حصہ نہیں؟ مرد ہر میدان میں قربانیوں کے لئے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں
لیکن ہم جہا دوغیرہ میں حصہ نہیں لے سکتیں آپ ہمیں کیوں اس میں حصہ نہیں لینے دیتے ۔ ۱۸

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۰۲
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
اُس زمانہ کی عورتیں قربانی کے کام کر کے مردوں کا مقابلہ کرتی تھیں اور آج کل کی عورتیں
اپنے نکتے پن سے مردوں کا مقابلہ کرتی ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک دفعہ جنگ
کے لئے جانے لگے تو ایک صحابیہ بھی لشکر میں آشامل ہوئی ، جب صحابہ نے اس کو منع کیا تو اس
عورت نے کہا کیوں ، ہم کیوں نہ جائیں کیا ہم پر اسلام کی خدمت فرض نہیں؟ اس کا یہ جواب
سن کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہنس پڑے اور فرمایا اسے بھی ساتھ لے چلو اور زخمیوں کو
پانی پلانے اور اُن کی مرہم پٹی کرنے کا کام اُس کے سپرد کر دیا ۔ 19 فتح کے بعد جب مال غنیمت
تقسیم ہوا تو مال غنیمت میں اس عورت کا حصہ ایک مرد کے برابر رکھا گیا۔ اس کے بعد رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یہ معمول تھا کہ جب آپ جنگ کے لئے جاتے تو کچھ عورتوں کو بھی
ساتھ لے جاتے جو نرسنگ کا کام کرتیں اور زخمیوں کی مرہم پٹی کرتیں ۔ اکثر دفعہ آپ کی
بیویاں بھی جنگ میں شامل ہوتیں اور نرسنگ کا کام کرتیں ۔ جنگ اُحد میں رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کی بیٹی حضرت فاطمہ بھی شامل تھیں ۔ کوئی جنگ ایسی نہیں جس میں صحابیات پیچھے
رہی ہوں اسی لئے قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ جہاں مومن مردوں کا ذکر کرتا ہے وہاں مقابل
میں عورتوں کا بھی ذکر کرتا ہے اگر یہی جذبہ آج ہماری عورتوں میں بھی پیدا ہو جائے تو احمدیت
بہت جلد ترقی کرنے لگے لیکن مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہماری عورتیں یہ بجھتی ہیں کہ
تبلیغ کرنا اور اسلام کے لئے قربانی کرنا صرف مردوں کا کام ہے ہمارا کام صرف کھانا پکانا اور
بچوں کو پالنا ہے۔ تم میں سے کتنی ہیں جو باقاعدہ طور پر تبلیغ کرتی ہیں؟ میرا خیال ہے کہ عورتوں
کی تبلیغ سے ہزار میں سے ایک عورت بھی ایسی نہیں جو کسی احمدی عورت کی تبلیغ کی وجہ سے احمدی
ہوئی ہو ۔ اکثر عورتیں ایسی ہیں کہ جن کے خاوند احمدی ہوئے اور وہ احمدی ہوگئیں یا جن کے
بھائی احمدی ہوئے اور وہ احمدی ہو گئیں یا جن کے باپ احمدی ہوئے اور وہ احمدی ہو گئیں یا جن
کے بیٹے احمدی ہوئے اور وہ احمدی ہو گئیں ان عورتوں کا ایمان مرہونِ منت ہے مردوں کا۔
تمہارے ہمسایہ میں ہزاروں ہزار عورتیں رہتی ہیں مرد عورتوں کو تبلیغ نہیں کر سکتے عورتیں ہی
عورتوں کو تبلیغ کر سکتی ہیں اگر تم اپنے فرض کو سمجھو اور ہر سال دہلی میں دو چار سو مرد مردوں کی تبلیغ
کے ذریعے احمدیت میں داخل ہوں اور دو چار سو عورتوں کی تبلیغ کے ذریعے احمدیت میں داخل

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۰۳
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
ہوں تو یہ دو چار سو مرد اور دو چار سو عورتیں ہی صرف احمدیت میں داخل نہیں ہوں گے بلکہ ان
کے ساتھ ان کے بھائی ، بہنیں اور بیٹے اور بچے بھی احمدیت میں داخل ہوں گے اور اس طرح
تبلیغ کی رفتار دگنی ہو جائے گی۔ لیکن میں تم سے پوچھتا ہوں کہ کیا تم نے کبھی تبلیغ کے لئے اپنے
دل میں درد محسوس کیا ہے اور کیا کبھی تم نے یہ سمجھنے کی کوشش بھی کی ہے کہ احمدیت میں داخل
ہونے کی وجہ سے تم پر کیا کیا ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ؟ احمدیت اس کا نام نہیں کہ چند روپے
چندہ دے دیا یا منہ پر پانی کے چند چھینٹے ڈالے اور وضو کر کے دو چار سجدے اور رکوع کر دیئے
بلکہ احمدیت اللہ تعالیٰ سے ایسے تعلق کا نام ہے کہ جس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ سے بندے کا اتصال
ہو جائے اور بندہ اللہ تعالیٰ کے پیاروں اور محبوبوں میں شامل ہو جائے ۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں
میں فرق نہیں کرتا اُس کا دروازہ ہر ایک بندے کے لئے کھلا ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے
کہ بندہ اپنے اندر یہ تڑپ پیدا کرے کہ میں اللہ تعالیٰ سے ملے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا اور میری
زندگی کا اصل مقصد اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے
زمانہ میں جس طرح مردوں نے قربانیاں کی اور وہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کے مورد بنے اسی طرح
جن عورتوں نے اللہ تعالیٰ کے رستے میں قربانیاں کیں وہ بھی اللہ تعالیٰ کے فضلوں کی مورد بنیں
بلکہ وہ بعض باتوں میں مردوں سے بھی آگے نکل گئیں ۔ تفقہ میں جو درجہ حضرت عائشہ کو حاصل
ہے وہ کسی مرد کو حاصل نہیں ۔
آج خاتم النبیین کا مسئلہ ہمارے اور غیر احمدیوں کے درمیان ما به النزاع مسئلہ ہے
ہم یہ کہتے ہیں کہ رسول کریم کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد آپ کے تابع نبی آ سکتے ہیں لیکن
غیر احمدی یہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد نبوت کا دروازہ ہمیشہ کے لئے
بند ہے اور کسی قسم کا کوئی نبی نہیں آ سکتا اور اسی اختلاف کی وجہ سے سالہا سال سے ہمارے اور
ان کے درمیان یہ جھگڑا چلا آتا ہے اس جھگڑے کو ایک عورت نے کیا اچھا حل کیا ہے ۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی وفات کے بعد حضرت عائشہ نے کچھ لوگوں کو باتیں کرتے
سُنا جو خاتم النبیین کی جگہ لَا نَبِيَّ بَعْدَہ کے الفاظ پر زور دیتے تھے۔ حضرت عائشہ نے ان کی
باتیں سنیں تو فرمایا ۔ (قُولُوا إِنَّهُ خَاتَمُ الْأَنْبِيَاءِ وَلَا تَقُوُ لُوْالَا نَبِيَّ بَعْدَهُ) کے تم یہ تو بے شک

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۰۴
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
کہو کہ آپ خاتم الانبیاء ہیں لیکن یہ نہ کہو کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا۔ آپ نے یہ فقرہ
کہہ کر اُن لوگوں پر واضح کر دیا کہ خاتم النبیں کے یہ معنی نہیں کہ آپ کے بعد نبی نہیں آ سکتا ۔
حضرت عائشہ نے اس خطرہ کو محسوس کیا کہ لوگ اس غلطی میں مبتلا نہ ہو جائیں کہ آپ کے بعد کوئی
نبی نہیں آ سکتا کیونکہ آپ یہ جانتی تھیں کہ خود رسول کریم ﷺ نے اپنے بعد ایک نبی کے آنے کی
یہ
صلى الله
وسه
پیشگوئی فرمائی ہے اور قرآن کریم میں آپ کے متعلق یہ پیشگوئی ہے کہ آپ کی بعثت دوبارہ
ہوگی اور آپ یہ بھی جانتی تھیں کہ مر دے دوبارہ زندہ نہیں ۔ ہوتے اور آپ پ کی کی اس اس ! بعثت سے
مراد آپ کا بروز ہے ۔ حضرت عائشہ اس بات کو سمجھ ت کو سمجھ گئیں لیکن بعض دوسرے جلیل القدر صحابہؓ اس
بات کو نہ سمجھ سکے ۔ بے شک حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ایک قول بھی اس قسم کا ہے لیکن
حضرت عائشہ کا قول سب سے زیادہ سب سے زیادہ زور دار ہے۔ حضرت رت علی کے بیٹوں حسن اور حسین کو ایک
شخص پڑھایا کرتا تھا حضرت علیؓ ایک دفعہ اپنے بچوں کے پاس سے گزر ۔ سے گزرے تو آپ نے سنا
کہ
آپ کے بچوں کو اُن کا اُستاد خاتم النبیین پڑھا رہا تھا حضرت علیؓ نے فرمایا میرے بچوں کو
خاتم النبيين نہ پڑھاؤ بلکہ خاتم النبیین پڑھایا کرو۔ یعنی بے شک یہ دونوں قراء تیں ہیں لیکن
میں خاتم النبیین کی قراءت کو زیادہ پسند کرتا ہوں کیونکہ خاتم النبیین کے معنی ہیں نبیوں کی مہر
اور خاتم النبیین کے معنی ہیں نبیوں کو ختم کرنے والا ، میرے بچوں کو تاکی زبر سے پڑھایا کرو۔۲۱
آج ہر مسلمان خواہ وہ عالم ہو یا جاہل ہو احمدیوں کے سوا یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد کوئی نبی نہیں آ سکتا لیکن آج سے تیرہ سو سال قبل حضرت عائشہ
نے اس غلطی کو تاڑ لیا اور بہت زور دار لفظوں میں اس کی تردید کی ۔ کتنا عظیم الشان حل ہے
جو حضرت عائشہ نے پیش کیا۔ اسی قسم کی اور بہت سی مثالیں ہیں اور بہت مواقع ہیں جن میں
عورتیں مردوں پر سبقت لے گئیں ۔
ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک لشکر جنگ کے لئے بھیجا اور اس کا
سردار حضرت زید کو بنایا ۔ حضرت زید رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام تھے جن کو آپ
نے آزاد کر دیا تھا ، آزاد ہونے کے بعد حضرت زید نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا
ساتھ چھوڑ نا پسند نہ کیا، حضرت زید کے چچا اور ان کے والد ان کو لینے کے لئے آئے ، اُنہوں

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۰۵
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
سے
صلى الله
نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ زید کو ہمارے ساتھ جانے کی
اجازت دے دیں، اس کی والدہ روتے روتے اندھی ہوگئی ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
نے فرمایا میں زید کو آزاد کر چکا ہوں اور اس کو میری طرف سے اجازت ہے کہ وہ خوشی کے ساتھ
تمہارے ساتھ چلا جائے ۔ آپ نے زید کو بلایا اور فرمایا کہ دیکھو ! تمہارا باپ اور تمہارا چا تمہیں
لینے آئے ہیں تم ان کے ساتھ چلے جاؤ ۔ حضرت زید اصل میں آزاد خاندان سے تعلق رکھتے تھے
اُن کو بچپن میں عیسائی ڈا کو پکڑ کے لے گئے تھے اور کسی کے ہاتھ فروخت کر دیا تھا۔ آخر پکتے پکتے
وہ حضرت خدیجہ کے ہاتھ پک گئے تھے جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حضرت خدیجہ
شادی ہوئی تو حضرت خدیجہ نے یہ غلام آپ کی نذر کر دیا اور رسول کریم ﷺ نے اُسے
آزاد کر دیا۔ حضرت زید کے والد نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ
جتنا روپیہ لینا چاہتے ہیں لے لیں اور زید کو آزاد کر دیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے
فرمایا کہ میں تو اُس کو پہلے ہی آزاد کر چکا ہوں اور اُسے میری طرف سے اجازت ہے کہ وہ
تمہارے ساتھ چلا جائے ۔ آپ نے زید کو فرمایا کہ تمہارے ماں باپ کو تمہاری جدائی کی وجہ
سے صدمہ ہے اب تم اپنے باپ کے ساتھ چلے جاؤ لیکن حضرت زید نے کہا آپ بے شک مجھے
آزاد کر چکے ہیں لیکن میں اپنے آپ کو آزاد نہیں سمجھتا میں آپ کو کسی حالت میں بھی چھوڑ نے
کے لئے تیار نہیں اور آپ مجھے ماں باپ سے بھی زیادہ عزیز ہیں ۔ پھر اپنے باپ کو مخاطب کرتے
ہوئے کہا کہ مجھے اپنی ماں سے بہت محبت ہے میری ماں کو میری طرف سے سلام کہنا اور یہ عرض
کرنا کہ مجھے تیری محبت سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ زیادہ محبت ہے۔ جب
حضرت زید نے اپنے باپ کو یہ جواب دیا تو رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا دل محبت سے بھر
گیا اور آپ نے کھڑے ہو کر اعلان کیا کہ لوگو! سُن لو آج سے زیڈ میرا بیٹا ہے ۲۔ اُس وقت
تک ابھی متبنی کی رسم جاری تھی اور اُس کے امتناع کا حکم نازل نہیں ہوا تھا ۔ وہ لشکر جس کا میں
نے او پر ذکر کیا ہے اُس کا افسر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہی زید کو مقرر کیا تھا مگر ساتھ ہی
یہ ارشاد فرمایا کہ میں اس وقت زید کو لشکر کا سردار بناتا ہوں اگر زید لڑائی میں مارے جائیں تو
ان کی جگہ جعفر لشکر کی کمان کریں ، اگر وہ بھی مارے جائیں تو عبد اللہ بن روائح کمان کریں ، اگر

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۰۶
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
وہ بھی مارے جائیں تو پھر جس پر مسلمان متفق ہوں وہ فوج کی کمان کرے ۔ ۲۳ جس وقت آپ
نے یہ ارشاد فر ما یا اُس وقت ایک یہودی بھی آپ کے پاس بیٹھا ہوا تھا اُس نے کہا میں آپ کو
نبی تو نہیں مانتا لیکن اگر آپ سچے بھی ہوں تو ان تینوں میں سے کوئی بھی زندہ بچ کر نہیں آئے گا
کیونکہ نبی کے منہ سے جو بات نکلتی ہے وہ پوری ہو کر رہتی ہے۔ وہ یہودی حضرت زید کے پاس
گیا اور انہیں بتایا کہ اگر تمہارا رسول سچا ہے تو تم زندہ واپس نہیں آؤ گے۔ حضرت زید نے فرمایا
صلى الله
میں زندہ آؤں گا یا نہیں آؤں گا اس کو تو اللہ ہی جانے مگر ہمارا رسول ﷺ ضرور سچا ہے ۔
علیہ ۔
اللہ تعالیٰ کی حکمت ہے کہ یہ واقعہ بالکل اسی طرح پورا ہوا۔ پہلے حضرت زید شہید ہوئے
اور ان کے بعد حضرت جعفر نے لشکر کی کمان سنبھالی وہ بھی شہید ہو گئے اور ان کے بعد حضرت
عبداللہ بن رواح نے لشکر کی کمان سنبھالی لیکن وہ بھی مارے گئے اور قریب تھا کہ لشکر میں انتشار
پیدا ہو جاتا کہ حضرت خالد بن ولیڈ نے بعض مسلمانوں کے کہنے سے جھنڈے کو اپنے ہاتھ میں پکڑ
لیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے ذریعہ مسلمانوں کو فتح دی اور وہ خیریت سے لشکر کو واپس لے آئے ۔
جب یہ لشکر مدینہ پہنچا تو جو مسلمان جنگ میں شہید ہوئے تھے ان کے رشتہ داروں نے ان
پر واویلا کرنا شروع کیا۔ اُس وقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے محسوس کیا کہ جعفر کے
گھر میں سے چیخنے چلانے کی آوازیں نہیں آتی تھیں شاید اس وجہ سے کہ حضرت جعفر رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے بھائی تھے اس لئے ان کے گھر والے شریعت کے زیادہ واقف تھے اور
انہوں نے صبر کا اعلیٰ نمونہ دکھایا یا اس وجہ سے کہ بوجہ مہاجر ہونے کے گھر میں صرف اُن کی بیوی
ہی تھیں اور کوئی ہمدرد نہ تھا۔ اُس وقت سارے مدینے میں ایک کہرام مچا ہوا تھا اور عورتیں اپنے
اپنے رشتہ داروں پر رو رہی تھیں لیکن جعفر کا گھر سنسان پڑا تھا۔ غرض اِس فرق کو دیکھ کر آپ
کے منہ سے یہ فقرہ نکلا کہ جعفر پر رونے والا کوئی نہیں ۔ آپ کے منہ سے اِس فقرہ کا نکلنا تھا کہ
صحابہ کے سرندامت کے مارے جھک گئے اور اُن میں سے کئی مجلس سے اُٹھ کر اپنے اپنے گھروں
کو گئے اور اپنی بہنوں اور بیویوں سے کہا تم یہاں کیا کر رہی ہو رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
فرماتے ہیں کہ سب لوگ اپنے رشتہ داروں پر رو رہے ہیں لیکن جعفر کے گھر میں رونے والا کوئی
نہیں ۔ یہ بات سنتے ہی مدینے کی تمام عورتیں حضرت جعفر کے گھر جمع ہو گئیں ( اس وقت عربوں

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۰۷
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
ہے؟
؟
صحار
میں بین کرنے کا رواج موجود تھا اور ابھی تک اس کی ممانعت نہیں ہوئی تھی ) عورتوں نے زور
زور سے رونا اور پیٹنا شروع کیا ان کے رونے کی وجہ سے ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا مدینہ میں
ایک کہرام مچ گیا ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ شور سن کر صحابہ سے پوچھا کہ یہ شور کیسا
حابہ نے کہا يَا رَسُولَ اللہ ! آپ نے جو کہا تھا کہ جعفر کے گھر میں رونے والا کوئی نہیں
آپ کے اس فقرہ کو سن کر تمام مدینہ کی عورتیں جعفر کے گھر جمع ہوگئیں ہیں وہ جعفر پر رو رہی
ہیں ۔ آپ نے فرمایا میرا یہ مطلب تو نہیں تھا میں رونے کو پسند نہیں کرتا جاؤ اور اُن کو منع کرو۔
لیکن اب عورتیں بھی اس جذبہ کے ماتحت رو رہی تھیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھائی
شہید ہو گیا ہے، اُن کے دلوں میں ندامت پیدا ہو چکی تھی کہ ہم اپنے خاوندوں اور بھائ بھائیوں پر تو
رو رہی تھیں لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بھائی پر رونے والا کوئی نہیں اس لئے یہ رونا
محبت و عشق کا رونا تھا اور سچا جوش اس میں پایا جاتا تھا۔ اتنے میں ایک صحابی وہاں آ گئے اور کہا
چپ کرو چپ کرو، روؤ نہیں کیونکہ اس طرح رونے کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پسند نہیں
کرتے ۔ عورتوں نے اُسے جواب دیا ۔ جا جا ، اپنے گھر بیٹھ ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا بھائی
شہید ہو جائے اور ہم نہ روئیں ۔ جب وہ عورتیں رونے سے باز نہ آئیں تو وہ صحابی رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا یا رَسُولَ اللہ! میں نے ان کو بہت منع کیا ہے لیکن
وہ رونے سے باز نہیں آتیں ۔ آپ نے فرمایا جانے دو رو رو کر خود خاموش ہو جائیں گی ۔ آپ
نے اس موقع پر یہ الفاظ بیان فرمائے احتُ التَّرَابَ عَلَى وُجُوهِهِنَّ ۲۴ کہ ان کے مونہوں پر
مٹی ڈالو مطلب یہ تھا کہ ان کو چھوڑ دو۔ پنجابی میں بھی کہتے ہیں کہ ” اس نوں کھیہہ کھان
دے۔ مطلب یہ کہ اس کو چھوڑ دے۔ معلوم ہوتا ہے کہ وہ صحابی کو کی زیادہ ذہین نہ تھے
اُنہوں نے احتُ التَّرَابَ عَلَى وُجُوهِهِنَّ کے الفاظ سنے اور واپس آ کر اپنی چادر میں مٹی
ڈالی اور عورتوں کے مونہوں پر ڈالنی شروع کر دی ۔ حضرت عائشہ نے دیکھ لیا اور اُس صحابی سے
پوچھا یہ کیا کر رہے ہو؟ اُنہوں نے کہا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اُحْتُ التَّرَابَ
عَلَى وُجُوهِهِنَّ - حضرت عائشہ نے فرمایا تم کو اتنا بھی معلوم نہیں کہ اس سے آپ کا منشاء کیا
ہے؟ آپ کا منشاء یہ ہے کہ ان کو چھوڑ دو وہ خود بخود خاموش ہو جائیں گی ۔ اب دیکھو !

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۰۸
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فقرہ کو ایک صحابی مرد نہیں سمجھ سکا لیکن حضرت عائشہ اس کو
سمجھ گئیں ۔ پس کوئی صیغہ دین کا اور قربانی کا ایسا نہیں تھا جس میں عورتیں پیچھے ہوں ۔
جن عورتوں کی مثالیں میں نے تمہارے سامنے بیان کی ہیں وہ بھی عورتیں ہی تھیں ۔ فرق
صرف اتنا ہے کہ وہ تمہاری طرح نازک اندام نہ تھیں اور وہ اپنے فرائض کو سمجھنے والی تھیں ۔ اگر تم
چاہتی ہو کہ انہی انعامات کی وارث بنو جو صحابہ اور صحابیات پر ہوئے تو اُن کے نقش قدم پر چلنے
کی کوشش کرو ۔ اب باتیں کرنے کے دن نہیں رہے اب ہر دن جو مسلمانوں پر چڑھتا ہے ان
کے لئے زیادہ سے زیادہ آفتیں اور مصائب لاتا ہے اور جو آئندہ مردوں پر آئیں گی اُس میں
تم بھی اسی طرح شریک ہوگی جس طرح مرد ان مصائب میں حصہ دار ہوں گے ۔
کابل میں جو احمدی شہید کئے گئے ان میں سے اکثر کی بیویوں اور بچوں کو سخت سے سخت
مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔ عورتیں بیوہ ہو گئیں اور بچے یتیم ہو گئے اور ایک لمبے عرصہ تک انہیں
قید کی مصیبتیں برداشت کرنا پڑیں۔ اسی طرح اگر آئندہ زمانہ میں احمدیت کے لئے مصائب
پیدا ہوں گے تو اس میں تم بھی برابر کی حصہ دار ہوگی ۔ پس ہوشیار ہو جاؤ اور سستیوں کو ترک
کرو۔ جب تک عورتیں مردوں کے ساتھ ہر کام میں اُن کے دوش بدوش نہیں چلتیں اُس وقت
تک تبلیغ کا میاب نہیں ہو سکتی اور اُس وقت تک اسلام دنیا پر غالب نہیں ہو سکتا ۔
مجھے یہاں کی لجنہ اماء اللہ کی سیکرٹری سے یہ بات سن کر بہت تکلیف ہوئی کہ عورتیں دینی
کاموں میں بہت کم حصہ لیتی ہیں اور لجنہ کے اجلاس میں بہت کم عورتیں حاضر ہوتی ہیں ۔ اکثر
عورتیں یہ کہہ دیتی ہیں کہ ہمیں اپنے کاموں سے فرصت نہیں ہوتی ، بعض کہہ دیتی ہیں کہ ہمارے
مرد ہمیں باہر نہیں نکلنے دیتے، کیا تم سمجھتی ہو کہ تمہارا ایمان تمہارے خاوندوں اور تمہارے
بھائیوں کے ماتحت ہے۔ ایسے موقع پر تمہیں چاہئے کہ اگر تمہارا بھائی یا تمہارا خاوند تمہیں دینی
کاموں میں حصہ لینے سے روکے تو تم اُسے صاف کہہ دو کہ اس معاملہ میں میں تمہاری بات
ماننے کو تیا ر نہیں مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کے سامنے جواب میں نے دینا ہے نہ کہ تم نے ۔
جب پردے کا حکم نیا نیا نازل ہوا تو ایک صحابی نے ایک شخص سے درخواست کی کہ میں
آپ کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہوں ۔ وہ شخص رضا مند ہو گیا لیکن شادی کرنے والے نے یہ

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۰۹
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
شرط لگائی کہ جب تک میں لڑکی کو دیکھ نہ لوں اُس وقت تک شادی نہیں کروں گا ۔ جب اُس نے
صلى الله
یہ شرط پیش کی تو لڑکی والے نے انکار کر دیا کہ ہم لڑکی دکھانے کے لئے تیار نہیں ۔ وہ صحابی جو
شادی کا خواہشمند تھا وہ رسول کریم ﷺ کی مجلس میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رَسُولَ الله !
ایک آدمی شادی کرنا چاہتا ہے لیکن لڑکی والے لڑکی دکھانے سے انکار کرتے ہیں ایسی صورت
میں کیا کیا جائے؟ آپ نے فرمایا کہ اسلام نے عورتوں کے لئے پردے کا حکم دیا ہے لیکن شادی
کے موقع پر اسلام نے اجازت دی ہے کہ مرد عورت کو دیکھ سکتا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کا یہ جواب سن کر وہ شخص پھر لڑکی والوں کے پاس گیا اور کہا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم سے پوچھا ہے آپ فرماتے ہیں کہ ایسے موقع پر عورت کا منہ دیکھنا جائز ہے۔ لڑکی کے باپ
نے کہا جائز نا جائز کا سوال نہیں میں لڑکی دکھانے کو تیار نہیں اس میں میری ہتک ہے۔ لڑکی نے
اندر بیٹھے ہوئے ان دونوں کی گفتگو کوسن لیا اور جوش سے پردہ ایک طرف کر کے اُس مرد کے
سامنے آکھڑی ہوئی اور کہا اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے تو میرے باپ کا کوئی
حق نہیں کہ مجھے دکھانے سے انکار کرے میں تمہارے سامنے کھڑی ہوں مجھے دیکھ لو۔ چونکہ اُس
وقت مردوں اور عورتوں میں اعلیٰ درجہ کا ایمان پایا جاتا تھا جونہی وہ لڑکی یہ کہتے ہوئے سامنے
آئی کہ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم یہ کہتے ہیں تو میرے باپ کا کیا حق ہے کہ مجھے دکھانے
وسلم تو باپ
سے انکار کرے اُس شخص کی آنکھیں معاً رُعب سے نیچے جھک گئیں ۔ اُس نے کہا جس لڑکی کو خص معا سے ۔ -
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کا اس قدر پاس ہے خدا کی قسم ! میں اُس سے بے دیکھے
شادی کروں گا۔ چنانچہ اُس شخص نے اُس لڑکی سے بے دیکھے شادی کی ۔ یہ وہ عورتیں تھیں جن
کے دلوں میں اللہ اور اُس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت تھی ۔
پس تمہارے باپ یا تمہارے بھائی کی تم پر اُس وقت تک حکومت ہے جب تک وہ دین
کے رستے ہیں روک نہیں بنتے لیکن اگر وہ تمہیں دینی کاموں میں حصہ لینے سے روکتے ہیں اور تم
اُن کی بات مان لیتی ہو تو تم نے خدا کی بجائے اپنے بھائی یا اپنے خاوند کو اپنا خدا سمجھا اور تم نے
نیکی حاصل کرنے کی بجائے گناہ کا ارتکاب کیا اور ایمان دار بننے کی بجائے تم بے ایمان بن
گئیں ۔ تم کو سب سے زیادہ عزیز اپنا ایمان ہونا چاہئے اور اپنے ایمان کے مقابلہ میں کسی کی

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۱۰
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
پرواہ نہیں کرنی چاہئے ۔ سید احمد صاحب بریلوی جو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پہلے مجدد
تھے جب وہ حج کے لئے گئے تو اُن کے قافلہ میں سو کے قریب ایسی عورتیں بھی تھیں جو کہ کبھی گھر
سے باہر بے پردہ نہ نہ نکلی تھی تھیں ۔ ۔ : جب وہ باہر جاتیں تو اُن کے کمرے میں ڈولی لے جائی جاتی اور
وہ وہیں سے سوار ہو کر باہر نکلتیں اور اگر کبھی انہیں ایک گلی سے دوسری گلی میں جانا ہوتا تو پہلے
بہت سے پردے کئے جاتے تب وہ اس جگہ سے گزرتیں یہ سو عورتیں جب حج کے لئے مکہ پہنچیں
اور خانہ کعبہ میں طواف کا وقت آیا تو سید احمد صاحب نے کہا اے بہنو ! جس خدا کا یہ حکم تھا کہ تم
پردہ کیا کرواسی خدا کا اب یہ حکم ہے کہ تم یہاں طواف کے وقت پردہ نہ کرو۔ تاریخ بتاتی ہے کہ
تمام کی تمام عورتوں نے اُسی وقت نقاب چہرہ پر سے اُلٹ دیئے اور کوئی ایک لفظ بھی منہ سے نہ
نکالا ۔ یہ ایمان تیرھویں صدی کی عورتوں میں تھا جن کے پاس نور کا ایسا سر چشمہ نہ تھا جیسا
تمہارے پاس ہے اور انہوں نے اس قدر نشانات اور معجزات نہیں دیکھے تھے جتنے تم نے دیکھے
ہیں پھر کیا وجہ ہے کہ تم سستی کو ترک نہیں کرتیں ۔ اگر تم تبلیغ نہیں کرو گی تو اور کون کرے گا۔ مرد
تو عورتوں کو اُن کے پردہ کی وجہ سے تبلیغ نہیں کر سکتے اگر تم بھی اُن کو تبلیغ نہ کرو تو عورتوں میں
احمدیت کس طرح پھیلے گی ۔ جو عورتیں بے پردہ ہو چکی ہیں اُن کو دین سے کوئی دلچسپی نہیں رہی وہ
تو بے دین ہو چکی ہیں اور نہ ہی دینی باتیں سننے کے لئے تیار ہیں دین کی باتیں پردہ دار عورتیں
ہی زیادہ کر سکیں گی اور اُن تک تم ہی پہنچ سکتی ہو۔ پس تم پر بھی تبلیغ اسی طرح فرض ہے جس طرح
مردوں پر فرض ہے اگر تم دینی کاموں میں مردوں کے ساتھ ساتھ نہیں چلو گی تو تم جماعت کا مفید
جزو نہیں بلکہ پھوڑے کی طرح ہوگی جو انسان کو اس کے فرائض سرانجام دینے سے روک دنیا
ہے۔ پھوڑا نکلنے کی وجہ سے بے شک کچھ گوشت بڑھ جاتا ہے لیکن وہ جسم کی طاقت بڑھانے کا
موجب نہیں ہوتا بلکہ بیماری کی علامت ہوتا ہے اور کوئی شخص یہ پسند نہیں کرتا کہ پھوڑا اُس کے
جسم کا جزو بنار ہے اسی طرح ہم بھی یہ پسند نہیں کرتے کہ ہماری عورتیں گندے عضو کی طرح
ہمارے باقی جسم کو خراب کریں اگر وہ ایسی رہیں گی تو یقیناً اس قابل ہوں گی کہ انہیں جسم سے
علیحدہ کر دیا جائے ۔
پس تم اپنی سستیوں اور غفلت کو ترک کرو اور اپنے آپ کو احمدیت کے لئے ایک مفید جزو

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۱۱
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین
بناؤ اور تم کو یہ عزم کر لینا چاہئے کہ یا تو ہم احمدیت قائم کر دیں گی یا مر جائیں گی جب تک تم یہ
عزم نہیں کرتیں اُس وقت تک تم احمدیت کے لئے مفید وجو د ثابت نہیں ہوسکتیں ۔ تم پر جو
ذمہ داریاں ہیں اُن کو پورا کرنے کی کوشش کرو تا کہ تم اللہ تعالیٰ کے سامنے ایک کامیاب خادم
کی حیثیت میں کھڑی ہو اور اس کے لئے ضروری ہے کہ تم اپنے اندر ایک عظیم الشان تبدیلی پیدا
کرو جس کو تم بھی اور تمہارے ہمسائے بھی اور باقی دنیا بھی محسوس کرے کہ اب تم میں ایک نئی
روح پھونکی گئی ہے۔ تم خود بھی دین سیکھو اور اپنی اولادوں کو بھی دین سکھاؤ اگر تم خود دین نہیں
سیکھو گی تو دوسری عورتوں کو تبلیغ کس طرح کرو گی ۔ تمہیں تبلیغ کا اس قد رشوق ہونا چاہئے کہ اگر
تمہیں ایک مکان میں رہتے رہتے دو سال گزر جائیں اور تمہاری تبلیغ وہاں مؤثر ثابت نہ ہو تو
تمہیں چاہئے کہ اپنے بھائی یا اپنے خاوند سے کہو کہ اب کسی اور محلہ میں مکان لو تا کہ ہم کسی
دوسری جگہ چل کر احمدیت کو پھیلا ئیں ۔
پس میں امید کرتا ہوں کہ وقت نکلنے سے پہلے تم اپنے نفسوں کی اصلاح کرو گی اور اپنی
آخرت کی فکر کرو گی ۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمہارے دلوں کی اصلاح کرے اور
تمہاری جہالتوں اور بے ایمانیوں کو دور کرے تاکہ تم پکی مؤمن بن جاؤ اور ہمارے لئے بھی
عزت کا موجب بنو۔ اس کے بعد میں دعا کروں گا تم بھی میرے ساتھ شامل ہو جاؤ تا کہ
تمہارے دلوں کے زنگ دور ہوں اور تم اللہ تعالیٰ کے سامنے سرخرو ہو کر پیش ہو سکو۔ آمین
ا النساء : ٢
پیدائش باب ۲ آیت ۲۱ ۲۲ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء
النساء : ٦٠
بخارى كتاب النكاح باب المراء ة راعية في بيت زوجها
ه أَنَّهُ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللهِ (الجن : ۲۰)
متی باب ۱۲ آیت ۳۹ ۴۰ بر لشه ۴۰،۳ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء
النَّبِيُّ أَوْلَى بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ (الاحزاب : )
۸، اسد الغابة جلد ۴ صفحه ۴۴ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۶ھ

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۱۲
ما السيرة الحلبية جلد اصفحہ ۲۶۱ مطبوعہ مصر ۱۹۳۲ء
السيرة الحلبية جلد ا صفحه ۳۶۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۲ء
اسد الغابة جلد ۵ صفحه ۳۹۲ مطبوعہ ریاض، ۱۲۸ھ
ها شرح مواهب اللدنية جلد ا صفحه ۳۵۹ مطبوعہ مصر ۱۳۲۵ھ
سیرت ابن هشام جلد ۳ صفحه ۱۰۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء
كل السيرة الحلبية جلد ۲ صفحہ ۲۶۷، ۲۶۸ مطبوعہ مصر ۱۹۳۵ء
A
وا
۲۰ تكمله مجمع البحار جلد ۴ صفحه ۵۸ حرف الزاء مطبوع لکھنؤ
۲۱
۲۲ اسد الغابة جلد ۲ صفحه ۲۲۵ مطبوعہ ریاض ۱۲۸۵ھ
۲۳ ۲۴ بخاری کتاب المغازى باب غزوة موتة من ارض الشام
فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین

·

آج 10 میں سے 10 باقی