دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
لدان
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
(فرموده ۹ راکتو بر ۱۹۴۶ء بمقام کوٹھی نمبر ۸ یارک روڈ دہلی )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔
مجھ سے خواہش کی گئی ہے کہ میں اس طریق کار پر کچھ روشنی ڈالوں جو اسلام نے موجودہ
بے چینی ، بے اطمینانی اور بدامنی کو دور کرنے کے لئے دنیا کے سامنے پیش کیا۔ دنیا کی بے چینی
اور بدامنی اتنی وسیع ہے کہ شاید اس دنیا کے پردہ پر اتنی وسیع بے امنی اور بے چینی کبھی نہیں ہوئی
ہوگی اور اس کے اس قدر مختلف اسباب پائے جاتے ہیں کہ ان کے متعلق طائرانہ نظر ڈالنا بھی
کوئی آسان کام نہیں کجا یہ کہ اس کی حقیقت کو بیان کیا جائے اور اسلام کی تعلیم کو کھول کر بیان کیا
جائے اور پھر ایسے جلسے میں بیان کیا جائے جو اس وقت ساڑھے پانچ بجے شروع ہو رہا ہے
آجکل چھ بجکر ۲۰ منٹ پر سورج غروب ہوتا ہے اور مغرب کا وقت زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹہ اور ۲۰
۱۵ منٹ ہوتا ہے اگر مغرب کے وقت میں سے بھی کچھ وقت لے لیا جائے تو وہ ۱۵ تا ۲۰ منٹ ہو
سے کچھ
سکتا ہے اس تھوڑے سے وقت میں اتنے وسیع مضمون کو بیان نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اگر میں
ساڑھے چھ بجے تک بھی تقریر کروں تو مشکل سے ایک گھنٹہ وقت مل سکے گا ، بہر حال میں کوشش
دینا
کروں گا کہ بعض حصوں پر اختصار سے روشنی ڈالوں ۔ میں سب سے پہلے اس بات پر زور
چاہتا ہوں اور اس بات کی طرف آپ کی توجہ منعطف کرنا چاہتا ہوں کہ دنیا کے یہ فسادات کسی
نئی چیز اور نئے سبب کی وجہ سے پیدا نہیں ہوئے بلکہ فسادات کی وجوہ وہی ہیں جو آدم سے لے
کر اب تک پیدا ہوتی چلی آئی ہیں ۔ بعض چیزیں ایسی ہیں جو اپنا منبع بیرونی دنیا میں رکھتی ہیں
اور جو چیزیں اپنا منبع بیرونی دنیا میں رکھتی ہیں وہ بدلتی رہتی ہیں جیسے پہلے وقتوں کے لوگ اونٹوں

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۱۶
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
پر سفر کرتے تھے اور اب ریلیں، کاریں اور ہوائی جہاز نکل آئے ہیں لیکن جہاں تک لڑائی
جھگڑے اور فساد کا تعلق ہے وہ انسانی دماغ سے پیدا ہوتے ہیں اور انسانی دماغ شروع سے
لے کر اب تک ایک ہی رنگ میں چلے آتے ہیں ۔ جب انسان کو غصہ آتا ہے تو اُس کے دماغ
میں ہیجان پیدا ہوتا ہے، اس کا دورانِ خون تیز ہو جاتا ہے اور چہرہ پر بھی اس کے اثرات ظاہر
ہو جاتے ہیں ، جو کیفیت غصہ کے وقت انسانی دماغ کی پہلے زمانہ میں ہوتی تھی وہی اب بھی
ہوتی ہے۔ پہلے زمانہ میں اگر کسی کو غصہ آتا تھا تو وہ دوسرے کے گلے پر ملکہ مار لیتا تھا پھر اور
ترقی ہوئی تو لوگوں نے سونٹے کا استعمال شروع کیا ، پھر اور ترقی ہوئی تو لوگوں نے تیر کمان کا
استعمال شروع کیا ، پھر اور ترقی ہوئی تو بندوق کا استعمال شروع ہوا اور اب اس سے بڑھ کر
لوگوں نے غصہ کو فرو کرنے کے لئے بم اور ایٹم بم کا استعمال شروع کر دیا ہے مگر غصے کے اسباب
وہی ہیں جو پہلے تھے اور جو کیفیت غصے سے انسانی قلب اور دماغ کی آج سے دس ہزار سال
پہلے پیدا ہوتی تھی وہی آج پیدا ہوتی ہے کوئی نیا سبب پیدا نہیں ہوا۔ کوئی شخص دنیا کی عمر لاکھوں
سال کی بتاتا ہے کوئی ہزاروں سال کی بتاتا ہے بہر حال غصہ کو ظاہر کرنے کے لئے جو بہیجان
انسانی دماغ میں ابتدائی زمانہ میں پیدا ہوتا تھا وہی اس وقت پیدا ہوتا ہے۔ صرف اس ہیجان کو
ظاہر کرنے کیلئے کسی وقت کوئی تدبیر اختیار کر لی گئی اور کسی وقت کوئی تدبیر اختیار کر لی گئی ۔ پس
اس دنیا میں جو بدامنی اور فسادات پیدا ہو رہے ہیں ان کے لئے کسی نئی تدبیر کی ضرورت نہیں
بلکہ ہمیں انسانی دماغ پر غور کرنا چاہئے کہ انسانی دماغ کیوں کسی کے خلاف بھڑک اُٹھتا ہے اور
اس میں کیوں حدت اور تیزی اور جوش پیدا ہوتا ہے۔ اگر ہم ان وجوہ پر غور کریں تو ہم یقیناً
بدامنی کا علاج دریافت کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ محض اس لئے کہ چونکہ یہ حالات
۱۹۴۶ء میں پیدا ہوئے اس لئے ہمیں کسی نئی تجویز پر غور کرنا چاہئے بے وقوفی کی بات ہے۔ اس
مرض کا علاج جیسے آدم کے زمانہ میں تھا ویسا ہی آج ہے آج بھی انسانی دماغ ویسا ہی ہے ۔
انسانی دماغ میں کوئی تغیر و تبدل نہیں ہوا لیکن بہت سے لوگ ایسے ہیں جو سیدھی سادی اور فطری
تجویزوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ہم کوئی نیا علاج نکالیں ۔ ان لوگوں کی
مثال لال بجھکڑ کی سی ہوتی ہے ۔ کہتے ہیں کسی کی بہونئی آئی تھی ، اسے جب ہمسایوں کے گھر سے

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۱۷
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
مٹھائی آئی تو اس نے شرم کے مارے ستون کے پیچھے ہو کر اور ستون کے دونوں طرف بازو پھیلا
کر مٹھائی لے لی ، مٹھائی تو دونوں ہاتھوں میں لے لی لیکن دونوں بازوؤں کے درمیان ستون
آ گیا۔ اب اگر وہ ہاتھ نکالے تو مٹھائی گر جاتی تھی اور وہ مٹھائی بھی نہیں گرانا چاہتی تھی ۔ وہ اسی
حالت میں تھی کہ ساس سسر جو کہیں باہر گئے ہوئے تھے وہ آ گئے انہوں نے بہو کو اس حالت
میں دیکھا تو بہت پریشان ہوئے کہ اب کیا کیا جائے ان کو کسی نے کہا کہ تم لال بجھکڑ سے جا کر
اس کا حل پوچھو۔ وہ لال بجھکڑ کے پاس گئے تو اس نے آ کر دیکھا اور دیکھ کر کہا پہلے مکان کی
چھت اُتارو، پھر ستون کی اینٹیں نکال لو اس طرح لڑکی کے بازو باہر نکل آئیں گے ۔ چنانچہ
اُنہوں نے اس طرح کرنا شروع کر دیا ، مکان کی چھت اُتار رہے تھے کہ کوئی شخص دریا پار کے
علاقہ سے آیا ؟ اس نے پوچھا کہ بات کیا ہے؟ لوگوں نے سارا واقعہ سنایا اس نے لال بجھکڑ سے
کہا یہ کونسی مشکل بات تھی جس کے لئے تم چھت اُتار رہے ہو۔ لڑکی کے ہاتھوں کے نیچے تھالی
رکھ کر مٹھائی اس میں گرالو اور اس کے بازو نکال لو ۔ لال بجھکڑ نے کہا اگر اس طرح کیا جائے تو
اُستادی کیا ہوئی یہی حالت آج کل کے لوگوں کی ہے وہ سوچتے ہیں کہ ہم کوئی نیا حل نکالیں جس
سے ہماری استادی ظاہر ہو۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ پہلے زمانہ کے لوگ اونٹوں پر سفر کرتے تھے
اور اب لوگ ریلوں اور ہوائی جہازوں پر سفر کرتے ہیں یا پہلے زمانہ کے لوگ غصہ کے وقت تھپڑ
اور گھونسے سے کام لیتے تھے اور آج کل کے لوگ بم اور ایٹم بم سے کام لیتے ہیں لیکن انسانی
دماغ ایک ہی قسم کا ہے اور فساد کی وجوہ بھی وہی ہیں جو پہلے تھیں ۔
پس ہمیں کسی نئے علاج کے سوچنے کی ضرورت نہیں ہم آج اسی چیز کو استعمال کریں گے
جو آج سے ہزاروں سال قبل استعمال کی گئی تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں ایک عام بات
فسادات کے متعلق بیان فرمائی ہے کہ فسادات کیوں ہوتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں
فرماتا ہے لو كانَ فِيهِمَا أَلِهَةً إِلَّا اللهُ لَفَسَدَنَا فَسُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَرْشِ
عَمَّا يَصِفُونَ کے اگر زمین و آسمان میں ایک خدا سے زائد خدا ہوتے تو ان میں فساد اور
لڑائی جھگڑے ہوتے اور وہ لڑائی جھگڑے کی وجہ سے بے اطمینان رہتے اور یہ نظام عالم نہ چل
سکتا ۔ پس اللہ تعالیٰ جو رب العرش ہے شرک سے پاک ہے تم نظام عالم پر غور کر کے دیکھو کہ

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۱۸
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
سارے کا سارا نظام یکساں طور پر چل رہا ہے ، سورج اپنے اصل کے ماتحت کام کر رہا ہے،
زمین اپنے طریق پر حرکت کر رہی ہے اور اس کی حرکت ایک خاص نظام کے ماتحت نظر آتی
ہے۔ غرض اس دنیا کی تمام چیزوں میں ایک ایسا نظام نظر آتا ہے جو ایک دوسرے کو متحد کئے
ہوئے ہے اور کسی چیز میں ٹکڑاؤ نظر نہیں آتا ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب ساری دنیا میں تمہیں ایک
ہی نظام نظر آتا ہے تو تم کس طرح کہتے ہو کہ خدا تعالیٰ کے سوا کوئی دوسرا معبود بھی ہے کیونکہ اگر
دو ہوتے تو ان میں ضرور فساد ہوتا اور کائناتِ عالم کا نظام اس طرح نہ چل سکتا ۔ اب ہمیں فساد
کی وجہ معلوم ہوگئی کہ جب کسی نظام میں خلل پڑ جائے تو فساد پیدا ہوتا ہے اور جب ایک مرکز کے
ساتھ متحدر ہیں تو فسادات پیدا نہیں ہوتے ۔ پس اس قانون کے ماتحت ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں
کہ جب کسی انسان کے دماغ پر دو حاکم ہوں تو وہ آرام میں نہیں رہ سکتا بلکہ یہ ضروری بات ہے
کہ اس کے دماغ میں پراگندگی اور فساد پیدا ہو۔ مثلاً خدا بھی حاکم ہو اور اس کا نفس بھی حاکم ہو
تو فساد پیدا ہو گا یا خدا بھی حاکم ہو اور اس کی قوم بھی اس پر حاکم ہو تو فساد پیدا ہو گا یا اس پر خدا
بھی حاکم ہوا اور اس کی قوم کے رسم و رواج بھی حاکم ہوں تو فساد پیدا ہوگا یا خدا تعالیٰ بھی حاکم ہو
اور اس کی حکومت بھی اس پر حاکم ہو تو فساد پیدا ہو گا ۔ غرض کئی قسم کی حکومتیں پائی جاتی ہیں جو شخص
ان مختلف حکومتوں کے ماتحت ہوگا اسے کبھی بھی اطمینانِ قلب نصیب نہ ہوگا ۔ ایک شخص مذہب کو
بھی تسلیم کرتا ہے اور اِدھر اس کے ن کے تعلقات مغربی دنیا کے ساتھ ہیں جو ایسے کاموں کی طرف
اسے لے جاتے ہیں جو خلاف اسلام ہیں اور اس وجہ سے نماز روزہ کے متعلق یہ سمجھنے لگ جاتا
ہے کہ یہ پرانے زمانہ کی باتیں ہیں ۔ اِدھر قرآن کریم اسے کہتا ہے کہ نماز پڑھو اور روزے رکھو
اور زکوۃ ادا کر ولیکن جب وہ دوسرے لوگوں کی مجلس میں جاتا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ یہ تو پرانے
زمانہ کی باتیں ہیں ۔ ایسا انسان آخر دہر یہ ہو جاتا ہے کیونکہ اس کے دل پر پورے طور پر یا تو
خدا تعالیٰ کی حکومت قائم ہو سکتی ہے یا شیطان کی حکومت قائم ہو سکتی ہے دو کشتیوں میں پاؤں رکھ
کر کوئی شخص بچ نہیں سکتا۔ جب ایک طرف خدا تعالیٰ معبود ہو اور دوسری طرف دوست معبود
بنے ہوئے ہوں یا ایک طرف اللہ تعالیٰ معبود ہو اور دوسری طرف قوم اور اس کے رسم و رواج
اور اس کا فلسفہ معبود بنا ہوا ہو تو ایسا شخص اطمینان سے نہیں رہ سکتا کیونکہ قرآن کریم نے یہ اصول

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۱۹
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
قائم کیا ہے کہ جب دو حاکم ہوں گے فساد ضرور پیدا ہو گا ۔ چنانچہ قرآن کریم سے پتہ لگتا ہے کہ
دنیا کی ترقی اور تباہی زمین و آسمان کے اتحاد پر موقوف ہے۔ جب بھی فساد ہوتا ہے زمین و آسمان
کے بگاڑ سے ہوتا ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اولَمْ يَرَ الَّذِينَ كَفَرُوا أَنَّ السَّمَوَاتِ
وَ الْأَرْضَ كَانَتَا رَتْقًا فَفَتَقْنهُما لے کہ کیا کفار نہیں دیکھتے کہ زمین و آسمان بند تھے یعنی نہ
زمین اپنے روحانی پھل اور سبزیاں اگاتی تھی اور نہ ہی آسمان وقت پر بارش برساتا تھا
زمین و آسمان بند ہو گئے تھے فَفَتَقْنَهُمَا پھر ہم نے اُن میں کشائش کے سامان پیدا کئے اور
ان کو اپنے انبیاء کے ذریعے پھاڑ دیا۔ پس دنیا میں ترقی اور کشائش کے سامان تبھی پیدا ہوتے
ہیں جب زمین و آسمان متحد ہو جائیں اور دنیا کی تباہی اور بربادی کے سامان بھی تبھی ہوتے ہیں
جب زمین و آسمان جمع ہو جائیں ۔ حضرت نوح علیہ السلام کی قوم کی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ آسمان سے بارش برسی اور زمین سے چشمے پھوٹ پڑے اور اس طرح وہ
قوم تباہ ہو گئی ۔ سے اگر آسمان سے بارش برستی لیکن زمین سے چشمے نہ پھوٹتے تو وہ قوم تباہ نہ ہوتی
یا اگر زمین سے چشمے پھوٹے تھے تو آسمان سے بارش نہ ہوتی تو وہ قوم بچ جاتی۔ مگر چونکہ زمین و آسمان
متحد ہو گئے اس لئے وہ قوم تباہ ہو گئی ۔ اسی طرح باقی انبیاء کے متعلق ہم دیکھتے ہیں کہ ان کے
دشمنوں کی تباہی کی وجہ یہی ہوئی کہ زمین و آسمان ان کے خلاف ہو گئے اور وہ تباہ ہو گئے ۔
پس حقیقت میں امن کامل ہو ہی نہیں سکتا جب تک کہ زمین و آسمان میں ایک حکومت نہ
ہو۔ کامل امن اور کامل آزادی اسی وقت نصیب ہوگی جب زمین پر بھی خدا تعالیٰ کی بادشاہت
اسی طرح قائم ہو جائے جس طرح آسمان پر ہے ۔ حضرت مسیح علیہ السلام نے اپنے حواریوں
کو یہ دعا سکھائی کہ اے خدا ! جس طرح تیری بادشاہت آسمان پر ہے اسی طرح زمین پر بھی
و اس دعا میں حضرت مسیح علیہ السلام نے یہی ففتقنهُما کا مضمون ادا کیا ہے ۔ غرض امن کا
ذریعہ یہی ہے کہ یا تو دو آدمی جن میں جھگڑا ہے مل بیٹھیں اور یا پھر ایک شخص دوسرے کو مار دے
اسی طرح یا تو دنیا میں کلی طور پر خدا تعالیٰ کی بادشاہت قائم ہو جائے تو امن ہو جائے گا اور یا پھر
گلی طور پر شیطان کی حکومت قائم ہو جائے تو پھر بھی امن قائم ہو جائیگا۔ جب سے یورپین
لوگوں نے ہندوستان اور افریقہ وغیرہ پر قبضہ کیا ہے ان کی یہ کوشش رہی ہے کہ ان ملکوں کے
ہو

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۲۰
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
لوگوں کو نکما کر کے ہم پورے طور پر ان ملکوں پر قابض ہو جائیں لیکن آسمان کی حکومت ان کے
ساتھ نہیں تھی اس لئے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے ۔ اگر وہ ان ممالک کے متعلق
آسمان سے فیصلہ کرا دیتے کہ ان ملکوں کے باشندوں کی اولادیں بند ہو جائیں اور ان کی نسلیں
منقطع ہو جائیں تو پھر یہ ہو سکتا تھا لیکن آسمان کی حکومت ان کے ساتھ نہیں تھی اس لئے بجائے
اس کے کہ ہندوستان کی نسل بند ہوتی پہلے سے بہت زیادہ بڑھ گئی ۔ جس وقت انگریز ہندوستان
میں آئے تھے اس وقت ہندوستان کی آبادی بیس کروڑ تھی اور اب چالیس کروڑ ہے گویا پہلے کی
نسبت دُگنی آبادی ہو گئی کیونکہ آسمانی بادشاہت کا یہ حکم تھا کہ ان کی نسلیں بڑھیں ۔ اسی طرح
انگریزوں نے ہندوستان پر قبضہ تو کر لیا لیکن ذہنیتوں کو غلام نہ بنا سکے ۔ ہاں اگر آسمان کی
حکومت ان کے ساتھ ہوتی اور وہ فیصلہ کر دیتی کہ آئندہ جتنے بچے پیدا ہوں ان سب کی ذہنیت
غلامانہ بنادی جائے تو پھر کوئی شخص اس غلامی کو دور نہ کر سکتا۔ بے شک یورپ اور امریکہ نے
مختلف ملکوں پر قبضہ کر لیا لیکن ذہنیتوں کو غلام نہیں بنا سکے کیونکہ پیدائش اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں
ہے۔ اگر اللہ تعالیٰ تمام لوگوں کی ذہنیت غلامانہ بنا دیتا تو کوئی بھی بغاوت نہ کرتا ۔ مثلاً کتے ،
گھوڑے، گدھے اور بیل سب اسی طرح کام کرتے چلے جاتے ہیں جس طرح آسمانی آقا نے
انہیں حکم دیا ہے تم نے کبھی نہیں دیکھا کہ کتوں ، گھوڑوں اور بیلوں نے کبھی بغاوت کی ہو۔ وہ
کوڑے کھاتے ہیں مگر پھر بھی محبت کرتے ہیں کیونکہ آسمان نے انہیں اسی لئے بنایا ہے جس غرض
کے لئے زمین تقاضا کرتی تھی۔ زمین چاہتی تھی کہ گھوڑا اپنے مالک کی فرمانبرداری کرے
آسمان نے بھی اسے اسی مقصد کے لئے پیدا کیا ، زمین چاہتی تھی کہ کتا ما لک کے گھر کا پہرہ
دے۔ آسمان نے بھی اُسے اُسی کام کے لئے پیدا کیا اس لئے اُن میں بغاوت کا مادہ نہیں
لاکھوں ہزاروں سالوں سے یہ اسی طرح کام کرتے آ رہے ہیں اور ان میں کوئی تغیر نہیں ہوا
کیونکہ انسان نے چاہا کہ وہ کتے پر حکومت کرے آسمانی بادشاہت نے کہا ہاں بیشک حکومت
کر وانسان نے چاہا کہ گھوڑے پر حکومت کرے آسمانی بادشاہت نے کہا ہاں بے شک حکومت
کرو، ہم نے اسی لئے اس کو پیدا کیا ہے ، انسان نے چاہا بیل سے کھیتی باڑی کا کام لے آسمانی
بادشاہت نے کہا ہاں بے شک اس سے کام لو۔ پس جب آسمانی اور زمینی بادشاہت کا منشاء

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۲۱
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
ایک ہو جاتا ہے تو کوئی فساد پیدا نہیں ہوتا اور کوئی بغاوت نہیں ہوتی لیکن آسمانی بادشاہت نے
یہ فیصلہ کیا ہوا ہے کہ انسان میرے سوا کسی دوسرے کا غلام بن کر نہ رہے۔ دنیا کے بادشاہوں
نے انسان کو غلام بنانے کے لئے ہر قسم کے حربے استعمال کئے ہیں لیکن کامیابی نہیں ہوئی کیونکہ
آسمانی بادشاہت کا منشاء یہ نہیں ۔ زمینی بادشاہوں نے محکوم قوموں کی اولادوں کی عقلوں کو کمزور
کرنے کی کوشش کی ، نئے نئے فلسفے ان کے سامنے رکھے تا کہ آزادی کا زادی کا خیال ان کے دلوں سے
مٹ جائے مگر بالکل اسی طرح جس طرح پانی کی بھری ہوئی مشک کے سوراخ سے پانی اُچھل کر
نکلتا ہے اور سوراخ زیادہ ہوتا جاتا ہے یہی حال انسان کی آزادی کا ہے جتنا دبانے کی کوشش کی
جاتی ہے اتنی ہی بغاوت پیدا ہوتی ہے ۔ پس حقیقی امن نہیں ہو سکتا جب تک آسمان اور زمین کی
بادشاہت ایک نہیں ہو جاتی یا خدا تعالیٰ کی بادشاہت زمین پر غالب آجائے یا شیطان کی حکومت
آسمان پر غالب آ جائے لیکن شیطان آسمان پر غالب نہیں آ سکتا ہاں اللہ تعالیٰ کی حکومت زمین
پر غالب ہو سکتی ہے۔ جس طرح آسمان اور زمین کی بادشاہتیں آپس میں اختلاف رکھتی ہوں تو
امن قائم نہیں ہو سکتا اسی طرح اگر دنیا کی مختلف حکومتیں آپس میں اختلاف رکھتی ہوں تو امن نہیں
ہو سکتا کیونکہ امن اور ترقی کا انحصار اس بات پر ہے کہ مختلف اشیاء کا تبادلہ ہو سکے اور وہ ایک
ملک سے دوسرے ملک میں جاسکیں اور یہ فطرتی تقاضا ہے کہ لوگوں کو ان کی ضروریات آسانی
سے ملتی رہیں لیکن چونکہ دنیا میں مختلف حکومتیں ہیں اس لئے ان کے مقاصد الگ الگ ہیں ، ان نا
کے ترقیات کے معیار الگ الگ ہیں ، ان کے منافع الگ الگ قسم کے ہیں اس لئے اس
اختلاف کی وجہ سے لڑائی جھگڑا پیدا ہوتا ہے ۔
پس اصل سوال یہ ہیں ۔
(۱) کہ کیا ساری دنیا پر خدا تعالیٰ کی بادشاہت آسکتی ہے یعنی کیا ساری دنیا ایک مذہب پر قائم
ہو سکتی ہے؟
(۲) کیا دنیا میں ایک حکومت قائم ہو سکتی ہے؟
سوال اول کا جواب نفی میں ہے کیونکہ قرآن کریم سے پتہ چلتا ہے کہ مختلف قسم کے ذہنی
اختلاف باقی رہیں گے کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ حضرت عیسی علیہ السلام کو مخاطب کر کے

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۲۲
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
فرماتا ہے کہ تیرے متبعین اور تیرے ماننے والے تیرے نہ ماننے والوں پر قیامت تک غالب
رہیں گے ھے اس سے صاف پتہ لگتا ہے کہ متبعین بھی رہیں گے اور منکرین بھی رہیں گے اور
دونوں ہی قیامت تک رہیں گے۔ اس کے معنی یہ ہیں کہ یہ بات اللہ تعالیٰ کے نزدیک مقدر نہیں
کہ تمام دنیا کا ایک ہی مذہب ہو جائے ۔ پس معلوم ہوا کہ خدائی بادشاہت اس رنگ میں نہیں
آئے گی کہ تمام دنیا ایک ہی دینی رو کے تابع ہو جائے اور کوئی کنبہ اور کوئی خاندان اس کا مخالف
باقی نہ رہے۔ دوسرے سوال کا جواب بھی بظاہر یہی ہے کہ ابھی اس کا کوئی امکان نظر نہیں آتا
لیکن یہ چیز نا ممکن بھی نہیں اور کوئی مذہبی پیشگوئی ایسی نہیں جو اسے ناممکن قرار دیتی ہو اور کوئی
دنیوی وجہ بھی ایسی نہیں کہ ہم یہ خیال کریں کہ تمام دنیا میں ایک حکومت نہیں ہوسکتی لیکن موجودہ
زمانہ میں اس کی کوئی صورت نظر نہیں آتی ۔ پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب اس کے بغیر امن
قائم نہیں ہو سکتا تو ان مشکلات کا علاج کیا ہے؟
میرے نزدیک اس کا جواب یہ ہے کہ جب تک ایک حکومت قائم نہ ہو سکے اس وقت تک
کوشش کی جائے کہ مختلف حکومتیں آپس میں حقیقی طور پر اتحاد کر لیں ۔ اگر یہ صورت ہو جائے تو یہ
بھی ایک حکومت کے قائم مقام ہو سکتی ہے اگر یہ بھی نہ ہو سکے اور کلی طور پر اتحاد کرنا مشکل ہو تو
پھر باوجود اختلاف کے حکومتیں اختلاف پر ہی متحد ہو جائیں یعنی اس اختلاف کی وجہ سے لڑائی
جھگڑا نہ کریں۔ بعض دفعہ دنیا دار لوگوں کے مونہوں سے بھی بعض حکمت کی باتیں نکل جاتی ہیں
گزشتہ جنگ کے بعد مسٹر لائڈ جارج فرانس کے ساتھ یہ مشورہ کرنے کے لئے گئے کہ جرمنوں
کے ساتھ کن شرائط پر صلح کی جائے ۔ فرانس والے یہ چاہتے تھے کہ جرمنی کا بہت سا حصہ ان کے
سپرد کر دیا جائے لیکن مسٹر لائڈ جارج یہ نہیں چاہتے تھے کہ جرمنی کا کوئی حصہ فرانس کے سپر د کیا
جائے ۔ کئی دن تک اس مطالبہ کے متعلق گفتگو ہوتی رہی آخر انہوں نے دیکھا کہ اختلافات کی
خلیج وسیع ہوتی جا رہی ہے اس لئے وہ گفتگو ختم کر کے واپس آ گئے ۔ لوگوں نے بحث کا نتیجہ پوچھا
تو انہوں نے کہا نتیجہ بہت اچھا رہا ہے ہم نے ایک دوسرے کے اختلاف پر اتفاق کر لیا ہے۔
پس ہر اختلاف میں لڑائی نہیں ہوتی بلکہ لڑائی وہاں ہوتی ہے جہاں انسان اپنی بات کو زور سے
منوانے کی کوشش کرے اور اس اختلاف کو بنرور باز و دور کرنا چاہے ورنہ ہر گھر میں مختلف طبائع

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۲۳
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
ہوتی ہیں اور مختلف کھانوں کو پسند کرتی ہیں ۔ کوئی کدو نہیں کھاتا اور کوئی آلو نہیں کھاتا اور کوئی
کریلے نہیں کھاتا اور کوئی دودھ کو پسند کرتا ہے اور کوئی چائے کو پسند کرتا ہے اور کوئی کسی کو پسند
کرتا ہے لیکن کیا ان باتوں پر گھروں میں لڑائیاں ہوتی ہیں ۔ گو بعض اوقات ہو بھی جاتی ہیں
لیکن وہ صرف اس صورت میں ہوتی ہیں کہ کوئی شخص گھر والوں کو اس بات پر مجبور کرے کہ وہ
باقی سب چیزیں چھوڑ کر فلاں چیز ہی پکایا کریں ایسی صورت میں لڑائی کا امکان ہے لیکن اس کا
یہ مطالبہ بالکل احمقانہ ہوتا ہے۔ پس اختلاف کو برداشت کرنا بھی امن کا ذریعہ ہے۔
دنیا میں امن پیدا کرنے کے دو ہی ذریعے ہیں کہ یا تو اختلاف کو مٹا دیا جائے اور مکمل
اتحاد کی صورت پیدا کر لی جائے اور یا پھر اس اختلاف کو برداشت کیا جائے ۔ دنیا میں جب بھی
نبی آتے ہیں تو لوگ ان کو مارتے اور دکھ دیتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس اختلاف کو
برداشت نہیں کر سکتے ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کی لڑائی یہودیوں سے اس لئے نہ تھی کہ تم مجھے
ضرور مانو بلکہ اس لئے تھی کہ یہودی آپ کو مجبور کرتے تھے کہ تم اپنا مذہب چھوڑ دو اور یہ
اختلاف پیدا نہ کرو۔ اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مکہ والوں سے لڑائی اس لئے
نہ تھی کو تم مجھے ضرور مانو بلکہ اس لئے تھی کہ مکہ والے آپ کو اس بات پر مجبور کرتے تھے کہ تم اپنا
مذہب چھوڑ دو اور ہماری قوم میں اختلاف پیدا نہ کرو ہم تمہارے اس اختلاف کو کسی صورت میں
برداشت نہیں کر سکتے ۔ یہی وجہ لڑائی کی حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں فرعون نے پیدا کی
اور یہی وجہ ہندوستان کے نبی کرشن اور رام چندر کے زمانہ میں ان کے دشمنوں نے پیدا کی اور
یہی وجہ ایران کے نبی زرتشت کے زمانے میں ان کے دشمنوں نے پیدا کی اور یہی وجہ چین کے
نبی کنفیوشس کے زمانہ میں ان کے دشمنوں نے پیدا کی تمام زمانوں میں انبیاء سے لڑائی کی وجہ
یہی تھی حالانکہ نبیوں نے کسی کو اپنے ماننے کے لئے مجبور نہیں کیا ہاں دشمن مجبور کرتے تھے کہ تم اپنا
دعوئی چھوڑ دو اور ہمارے ساتھ مل جاؤ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے
عرب میں غلبہ عطا کیا تو آپ نے بحرین کے بادشاہ کے پاس وفد بھیجا اور ساتھ ہی اپنا ایک خط
بھی دیا جس کی بناء پر وہ مسلمان ہو گیا جب وہ مسلمان ہو گیا تو اس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ
و آلہ وسلم کو خط لکھا کہ میرے علاقہ میں جو عیسائی اور مجوسی وغیرہ رہتے ہیں ان سے کیا سلوک کیا

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۲۴
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
جائے ۔ آپ نے اس کو لکھوایا کہ غیر مذہب والے کو اسلام لانے پر مجبور نہ کرو اور نہ ہی اس کو
اپنے ملک سے نکالو جو لوگ اپنے مذہب پر رہنا چاہیں انہیں اپنے مذہب پر ہی رہنے دو ہاں ان
سے ٹیکس وصول کر وا گر وہ ٹیکس ادا کرتے جائیں تو تمہیں ان پر کسی طرح دباؤ ڈالنے کی اجازت
نہیں ہے اسلام کا یہ طریق بتاتا ہے کہ اسلام کسی کو مجبور نہیں کرتا کہ وہ ضرور اسلام میں داخل ہو
بلکہ وہ اختلاف کو برداشت کرتا ہے۔ پس فساد کی وجہ صرف اختلاف نہیں بلکہ ایسا اختلاف ہے
جس کے چھوڑنے کے لئے دوسرے کو مجبور کیا جائے اور دوسروں کو اپنے اندر شامل رہنے پر مجبور
کیا جائے ۔ دوسروں کو اپنے اندر شامل رکھنے کے لئے مجبور کرنا بظاہر اتحاد نظر آتا ہے مگر یہی چیز
فساد کا منبع ہے ۔ جب کفار رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تکالیف دیتے تھے تو وہ یہی کہتے تھے کہ ہم
اختلاف کو دور کرنا چاہتے اور قوم میں اتحاد پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔ جب حضرت موسیٰ کی قوم کو
فرعون نے تکلیفیں دیں تو وہ بھی یہی دعوی کرتا تھا کہ میں قوم کو متحد کرنا چاہتا ہوں اور قوم کو ایک
کرنا چاہتا ہوں لیکن حضرت موسیٰ اور اس کے ساتھی قوم کے لئے افتراق کا باعث بن رہے
ہیں ۔ حضرت عیسی علیہ السلام کو بھی اسی لئے تکالیف دی گئیں کہ یہ شخص قوم میں اختلاف کی روح
پیدا کرنا چاہتا ہے اور اس طرح قوم ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گی اسے اس کام سے باز رکھنا
چاہئے ۔ تو دعوی سب کا یہی تھا کہ ہم اختلاف کو دور کرنا چاہتے ہیں اور قوم کو ایک کرنا چاہتے ہیں
مگر کسی قوم کا جبری طور پرا ا جبری طور پر اختلاف کو مٹا : با اختلاف کو مٹانا ہی فساد کا موجب ہے۔ جب ایک شخص کسی اصولی بات
پر دل سے قائم ہے تو وہ اسے جبراً چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہوگا اور جب اسے مجبور کیا جائے
گا کہ وہ اس بات کو چھوڑے تو لازمی بات ہے کہ لڑائی ہوگی اور وہی بات جو بظاہر اتحاد کا ذریعہ
نظر آتی ہے فساد اور جھگڑے کا موجب بن جائے گی ۔ اگر کوئی شخص سوال کرے جب مذہب
ایک نہیں ہو سکتا اور یہ چیز امن کے لئے ضروری ہے تو پھر کیا کیا جائے ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ
اول ہم میں سے ہر آدمی اپنے اندر تحقیق کا مادہ پیدا کرے اور ہر شخص بغور دیکھے کہ جس مذہب کو
وہ مانتا ہے کیا اس کے پاس واقعہ میں اس مذہب کے سچا ہونے کے دلائل بھی موجود ہیں یا
اندھا دھند والدین کی تقلید کر رہا ہے وہ اپنے مذہب کو بھی دیکھے اور غور کرے اور دوسرے مذاہب
کا بھی مطالعہ کرے اور حقیقت تک پہنچنے کی کوشش کرے۔ اس کے سوچ بچار اور تحقیقات کا نتیجہ

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۲۵
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
چاہے صحیح نکلے یا غلط بہر حال ہر انسان کے لئے یہ لازمی ہے کہ وہ مذاہب کا مطالعہ کرے اور جو
مذہب اسے سچا معلوم ہو اسے اختیار کرے۔ بغیر تحقیق کے کسی مذہب کو مان لینا انسان کو کوئی
فائدہ نہیں دیتا اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو فرماتا ہے کہ تو ان لوگوں کو کہہ دے کہ
عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِي کے یعنی میں اور میرے ماننے والے کیوں حق پر ہیں اس
لئے کہ ہم نے اسے بصیرت کے ساتھ قبول کیا ہے لیکن تم اس لئے غلطی پر ہو کہ تم نے بصیرت کے
ساتھ اس مذہب کو نہیں مانا بلکہ تم اپنے آباء واجداد کا مذہب سمجھ کر اسے مانتے آرہے ہو۔ تمہارے
پاس اس کے سچا ہونے کی کوئی دلیل نہیں خدا کا ایک ہونا درست ہے یا تین خداؤں کا عقیدہ رکھنا
درست ہے یہ چیز زیر بحث نہیں بلکہ اصل بات ہے کہ علی بَصِيرَةٍ أَنَا وَ مَنِ اتَّبَعَنِي هِم
نے جو کچھ مانا ہے وہ تحقیق کر کے مانا ہے دلائل اور شواہد کے ساتھ مانا ہے حالانکہ ہمارے
آباء واجداد ان باتوں کو نہیں مانتے تھے لیکن تم جو کچھ مانتے ہو وہ محض آباء و اجداد کی اندھا دھند
تقلید ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں ۔ پس یہ نہایت ضروری امر ہے کہ ہر شخص تحقیقات کے بعد اپنا
مذہب خود اختیار کرے ۔ لیکن جب تحقیق کرنے لگے تو اسے یہ عہد کر لینا چاہئے کہ اگر مجھے حق مل
گیا تو میں اس کے قبول کرنے میں ضد اور تعصب سے کام نہیں لوں گا بلکہ اپنی عقل اور فکر سے
کام لے کر سوچوں گا کہ ایک سچے مذہب میں جن امور کا پایا جانا ضروری ہے کیا وہ میرے تجویز
کردہ مذہب میں بھی پائے جاتے ہیں یا نہیں اور اگر نہ پائے جائیں تو مجھے اس کے چھوڑنے میں
کوئی دریغ نہیں ہو گا۔ یہ خیال کر لینا کہ جو کچھ ہمارے باپ دادا مانتے چلے آئے ہیں وہی
درست ہے اور اب ہمارا بھی فرض ہے کہ اس کو مانیں اور اپنی ذاتی عقل اور فکر سے کام نہ لیں
ایک ایسا خیال ہے جو کسی طرح سے بھی درست نہیں سمجھا جا سکتا ۔ اگر تمہارے ماں باپ کا مذہب
ہی تمہارے لئے کافی ہوتا تو اللہ تعالیٰ تمہیں عقل نہ دیتا بلکہ تمہارا حصہ بھی تمہارے ماں باپ کو
دے دیتا جنہوں نے تمہارے متعلق فیصلہ کرنا تھا اور جن کی تم نے پیروی کرنی تھی ۔ اس لحاظ سے
تو عقل کی صرف انہیں ہی ضرورت تھی تمہیں ضرورت نہ تھی پھر تم کو اللہ تعالیٰ نے عقل و شعور کیوں
دیا۔ اللہ تعالیٰ کا یہ فعل عبث نہیں ہے بلکہ اس نے تمہیں عقل اس لئے دی ہے کہ تم اس سے کام لو
اور اس کے ذریعہ حق و باطل میں تمیز کر سکو۔ پس یہ ایک بیوقوفی کی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ نے

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۲۶
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
دماغ تو دے دیا لیکن اب اس سے سوچنے اور کام لینے کی ضرورت نہیں ۔ جب تک انسان میں
دماغ موجود ہے اس کو نیکی اور بدی کی پہچان اور حق و باطل میں خود تمیز کرنی چاہئے ۔ یہ ایک اہم
فریضہ ہے جو اس کے ذمہ لگایا گیا ہے۔
مجھ سے ا
پس اس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لو کہ دینی اصولوں میں ماں باپ کا فلسفہ کافی نہیں
بلکہ اس کے متعلق پورے طور پر تحقیقات کرنا تمہارا فرض ہے اور تحقیق حق کر کے کسی مذہب کو ماننا
ہی انسان کی جسمانی اور روحانی زندگی کو کوئی فائدہ دے سکتا ہے اور تحقیق کر کے ماننا ہی مذہب
کی جان ہے میں نے سینکڑوں مسلمان نو جوانوں سے پوچھا ہے کہ تم مسلمان کیوں ہوا اور اسلام
میں کیا خوبی ہے جس کی وجہ سے تم نے اسے اختیار کیا ہے۔ تو وہ جواب دیتے ہیں ہمیں تو پتہ
نہیں۔ اور میں نے سینکڑوں مسلمان نوجوانوں سے پوچھا ہے کہ تم رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کو کیوں مانتے ہو؟ کہتے ہیں کبھی غور نہیں کیا۔ میں ایک مذہبی جماعت کا امام ہوں اس لئے لوگ
اکثر ملنے کے لئے آتے رہتے ہیں اور میں ان سے اس قسم کے س قسم کے سوالات بعض اوقات
پوچھ لیتا ہوں لیکن اُن میں سے اکثر یہی جواب دیتے ہیں کہ کبھی غور نہیں کیا۔ میں ایسے لوگوں کو
کہا کرتا ہوں کہ تم اسلام کے نام پر لڑنا تو شروع کر دیتے ہو مگر تم نے کبھی نہیں سوچا کہ ہم مسلمان
کیوں کہلاتے ہیں ۔ اسی طرح میں نے کئی ہندوؤں سے پوچھا ہے کہ آپ کیوں ہندو مذہب کو
اختیار کئے ہوئے ہیں کونسی خوبی ہے جو ہندو مذہب میں ہے اور دوسرے کسی مذہب میں نہیں ؟ تو
وہ جواب دیتے ہیں کہ ہم نے ہندو مذہب کی کوئی کتاب نہیں پڑھی یا ہم نے کبھی اس بات پر غور
نہیں کیا۔ اب اس قسم کا مذہب نسلی مذہب تو کہلا سکتا ہے لیکن حقیقی مذہب نہیں کہلا سکتا ۔ یہی وجہ
ہے کہ اب لوگوں میں صرف نسلی مذہب رہ گیا ہے اصلی مذہب کی جستجو ان کے دلوں میں نہیں رہی ۔
پس اسلام اختلاف کو جائز قرار دیتا ہے اور سختی کے ساتھ اس بات سے روکتا ہے کہ
اختلاف مذہب کی وجہ سے آپس میں جنگ وجدال کیا جائے ۔ اصل بات تو یہ ہے کہ جو لوگ
تحقیقات کرنے کے عادی ہیں وہ اختلاف کی وجہ سے لڑتے ہی نہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ جب
میرا حق ہے کہ میں تحقیق حق کر کے کسی نتیجہ پر پہنچوں تو دوسرے شخص کو کیوں حق حاصل نہیں کہ وہ
بھی تحقیق کرے۔ دیکھ لو سائنسدان کبھی آپس میں اختلاف کی وجہ سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتے

آج 10 میں سے 10 باقی