دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے

انوارالعلوم (جلد 18), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۲۷
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
اس کی کئی مثالیں موجود ہیں کہ ایک سائنسدان نے ایک لمبی تحقیق کے بعد ایک تھیوری نکالی لیکن
کچھ عرصہ کے بعد کسی دوسرے سائنسدان نے اس کی تحقیقات کو غلط ثابت کر دیا اور اس نے
ایک جدید تھیوری قائم کر دی مگر باوجود اس کے کہ وہ ایک دوسرے کی تھیوریوں کو غلط ثابت
کرتے چلے جاتے ہیں ان میں کبھی لڑائی جھگڑا نہیں ہوتا کہ تم نے میری تھیوری کو کیوں غلط قرار
دے دیا کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ جس طرح میرا حق ہے کہ میں کبھی کوئی تھیوری نکالوں اسی طرح
دوسرے کا حق ہے کہ وہ بھی تحقیقات کرے اور اگر اسے مجھ سے کوئی بہتر بہتر چیز معلوم ہو تو وہ بے شک
میری بات کو غلط قرار دے دے۔ لیکن عام لوگ یہ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ چاہے کچھ ہو ہم نے اپنے
ماں باپ کے مذہب کو نہیں چھوڑنا اس لئے وہ دوسرے مذاہب کے خلاف اپنے دلوں میں ضد
اور عداوت لئے بیٹھے رہتے ہیں ۔
پس پہلی بات یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک شخص تحقیق حق کرے ۔ دوسری بات یہ ہے کہ ضد
نہ کرے اگر تحقیقات کرنے کے بعد اس پر حق کھل جائے تو اسے بخوشی تسلیم کر لے اور اس کے
قبول کرنے میں کسی تساہل سے کام نہ لے۔ یہ کتنے افسوس کی بات ہوگی کہ ایک شخص کو یہ معلوم
ہو جائے کہ حق بات کیا ہے لیکن وہ اس کے قبول کرنے سے گریز کرے۔ اس میں کوئی شبہ نہیں
کہ بعض دفعہ حق کے قبول کرنے میں کئی قسم کی تکالیف برداشت کرنی پڑتی ہیں لیکن ان تکالیف
سے ڈر کر حق کو چھوڑ دینا بھی نہایت ہی کم ہمتی ہے۔ گلیلیو ۸ نے یہ تحقیقات کی کہ زمین چپٹی نہیں
بلکہ گول ہے جب یہ خبر شائع ہوئی تو پوپ نے اس کے خلاف کفر کا فتویٰ دے دیا کہ یہ بات
بائبل کی تعلیم کے بالکل خلاف ہے اس فتوی کی وجہ سے گلیلیو پر لوگوں نے مظالم کرنے شروع
کر دیئے ۔ کچھ مدت تک وہ ان مظالم کو برداشت کرتا رہا آخر تنگ آ کر اس نے کہہ دیا کہ اصل
بات یہ ہے کہ شیطان میرے دماغ پر غالب آ گیا تھا اس لئے میں نے یہ کہہ دیا کہ زمین گول
نہیں بلکہ چپٹی ہے اس طرح اس کو لوگوں کے مظالم سے تنگ آ کر صداقت کو چھوڑنا پڑا۔ اس کے
مقابلہ میں بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں جو کہتے ہیں کہ ہم نے مانا ہی نہیں چاہے ہمیں صداقت بھی
نظر آ جائے ۔ ہمارے پاس رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی مثال موجود ہے آپ کے پاس
کچھ یہودی آئے اور انہوں نے آپ سے باتیں کیں جب مجلس سے اُٹھ کر باہر نکلے تو ایک

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۲۸
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
دوسرے کو کہنے لگا کہ بتاؤ محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی باتوں کا تم پر کیا اثر ہوا؟ دوسرے نے
کہا تو رات کی پیشگوئیاں تو اس پر پوری ہو چکی ہیں ۔ اس پر وہ کہنے لگا پھر کیا فیصلہ ہے اس نے کہا
فیصلہ کیا جب تک دم میں دم ہے اس کو نہیں ماننا تو جب انسان ضد پر قائم ہو جائے تو لازمی بات
ہے کہ وہ حق کو نہیں پا سکتا۔
پس دوسری چیز یہ ہے کہ ہر انسان اپنے دل سے ضد کو نکال دے اور اپنے آپ کو اس بات
پر آمادہ کر لے کہ جہاں کہیں مجھے سچائی مل جائے گی میں اسے قبول کرلوں گا ۔ ضد تبھی پیدا ہوتی
ہے جب وہ یہ فیصلہ کرتا ہے کہ میں کسی حالت میں بھی اپنے مذہب کو نہیں چھوڑوں گا۔
تیسری ضروری بات یہ ہے کہ اختلاف مذہب کو کبھی وجہ فساد نہ بنایا جائے ہر انسان اپنے
دل میں یہ فیصلہ کر لے کہ تحقیق کر کے کوئی فیصلہ کروں گا ۔ اگر حق مل گیا تو قبول کرلوں گا اور اگر
حق مجھ پر نہ کھلا تو لڑائی جھگڑا نہیں کروں گا بلکہ خاموش ہو جاؤں گا ۔ جب کوئی شخص تحقیق حق
کرے گا تو دو ہی پہلو ہوں گے یا تو اس پر حق کھل جائے گا اور یا نہیں کھلے گا ۔ اگر وہ اس نیت
سے تحقیق حق کرے گا کہ اگر حق کھل گیا تو مان لوں گا اور اگر حق مجھ پر نہ کھلا تو لڑوں گا نہیں تو ایسا
شخص صدا ا صداقت معلوم ہونے پر اسے قبول کرنے سے ہچکچائے گا نہیں اور اگر اسے صداقت نہ ملی تو
وہ خاموش ہو جائے گا اور لڑائی جھگڑا کا بازار گرم نہیں کرے گا۔ بازارگرم
آخر کیا وجہ ہے کہ ہم اس اختلاف کو برداشت نہ کریں جبکہ پہلے لوگ بھی دوسروں سے
اختلاف کرتے چلے آئے ہیں ۔ جب حضرت کرشن اور حضرت رام چندر جی نے دعوی کیا تو کیا
انہوں نے پہلے لوگوں سے اختلاف کیا تھا یا نہیں؟ اگر اختلاف کیا تھا تو پھر کیا وجہ ہے کہ آج ان
کے ماننے والے اس اختلاف کو برداشت نہیں کرتے اور ٹھنڈے دل سے غور نہیں کرتے ۔ جب
زرتشت نے نبوت کا دعوی کیا تھا تو کیا انہوں نے پہلے لوگوں سے اختلاف نہیں کیا تھا ؟ اگر
اُنہوں نے پہلے لوگوں سے اختلاف کیا تھا تو کیا وجہ ہے آج حضرت زرتشت کے ماننے والے
دوسروں کے اختلاف کو برداشت نہیں کرتے ۔ جب حضرت عیسی اور حضرت موسیٰ نے اپنے
زمانہ میں نبوت کا دعویٰ کیا تو کیا انہوں نے پہلے لوگوں سے اختلاف کیا تھا یا نہیں؟ اگر اُنہوں
نے اختلاف کیا تھا تو کیا وجہ ہے کہ آج ان کے ماننے والے دوسروں کے اختلاف کو برداشت

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۲۹
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
نہیں کرتے ۔ اگر ان کو اپنے اپنے زمانہ میں دوسروں سے اختلاف کرنے کا حق تھا تو کیا وجہ ہے
کہ دوسرے لوگوں کو یہ حق نہیں پہنچتا۔
پس گزشتہ انبیاء کے اتباع کو کسی طرح بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی سے محض مذہبی
اختلاف کی وجہ سے دشمنی اور بغض رکھیں ۔ اسلام اس بات سے سختی سے منع کرتا ہے کہ کسی شخص
سے محض مذہبی اختلاف کی وجہ سے بغض و عناد رکھا جائے ۔ ہمارے سامنے رسول کریم صلی اللہ
علیہ و آلہ وسلم کا اسوہ حسنہ موجود ہے آپ کے گھر ایک یہودی آیا آپ نے اُس کو اپنا مہمان
ٹھہرایا۔ وہ یہودی آپ سے بہت کینہ اور بغض رکھتا تھا صبح جاتے وقت وہ بستر پر پاخانہ پھر گیا۔
اُس وقت بستر بہت سادہ ہوتے تھے عام طور پر ایک ہی کپڑا ہوتا تھا تو شکوں وغیرہ کا استعمال
ابھی شروع نہیں ہوا تھا۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اُس کپڑے کو دھونا شروع کیا
خادمہ جو پانی ڈال رہی تھی اس کے منہ سے غصہ کی وجہ سے یہ فقرہ نکلا کہ خدا اس کا بیڑا غرق
کرے کتنا برا آدمی تھا کہ رات اس بستر میں سویا رہا اور صبح جاتی دفعہ اس میں پاخانہ کر گیا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو بُرا بھلا کہنے سے فوراً روک دیا اور فرمایا اسے بُرا نہ کہو
خدا جانے اُسے کیا تکلیف تھی 2 پس اختلاف کو وجہ فساد بنا نا عقل مندی نہیں اور اس اختلاف پر
لڑنے سے کبھی بھی امن قائم نہیں ہو سکتا۔ اگر یہ تین چیزیں پیدا ہو جائیں تو خدا تعالیٰ کی
بادشاہت قائم ہو سکتی ہے۔
دوسرا سوال یہ ہے کہ دُنیوی طور پر حکومتوں کے اختلاف کس طرح مٹ سکتے ہیں؟ اس
سوال کا جواب میں پہلے دے چکا ہوں کہ موجود زمانہ میں یہ چیز بظاہر مشکل نظر آتی ہے لیکن
نا ممکن نہیں ۔ یہ دوسری قسم کا اختلاف دنیا میں پارٹی سسٹم کی وجہ سے تقویت پکڑ رہا ہے اس سسٹم
کی وجہ سے ایک حکومت دوسری حکومت سے اختلاف رکھتی ہے بلکہ حکومتوں کے اندر بھی یہ فساد
پایا جاتا ہے مگر ہم ان کا فیصلہ نہیں کر سکتے ان کا فیصلہ خود حکومتیں ہی کر سکتیں ہیں ۔ اب میں یہ بیان
کروں گا کہ اسلامی تعلیم ایسے حالات میں ہماری کیا راہ نمائی کرتی ہے یہ اور بات ہے کہ دنیا
اس پر عمل کرے یا نہ کرے کیونکہ یہ میرے اختیار کی بات نہیں میں بادشاہ نہیں ہوں کہ کسی کو یہ
بات منوا سکوں ، نہ میں ہندوستان والوں کو اپنی بات منوا سکتا ہوں اور نہ ہی انڈونیشیا والوں اور

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۳۰
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
فلسطین کے لوگوں کو اپنی بات منوا سکتا ہوں ، میرے پاس سوائے دلیل کے اور کوئی طاقت نہیں ۔
پس اگر کوئی شخص مجھ سے پوچھے کہ تمام دنیا کا اتحاد ہو سکتا ہے یا نہیں؟ تو میں اسے یہی کہوں گا کہ
بظاہر ناممکن ہے ہاں اسلام نے ہمیں یہ بتایا ہے کہ اگر ساری دنیا میں ایک حکومت قائم نہ ہو سکے
تو تمام حکومتیں مل کر ایک ایسا نظام قائم کریں جو کہ اس کے قائمقام ہو سکے ۔ یورپ میں جب
لیگ آف نیشنز کا تقرر ہوا تو اسے یورپ نے اپنی بہت بڑی ایجاد سمجھا لیکن وہ لیگ آف نیشنز
کامیاب نہ ہوسکی کیونکہ اس میں بعض خامیاں تھیں لیکن قرآن کریم نے جو لیگ آف نیشنز بیان
کی ہے وہ ایسی مکمل اور ایسی مضبوط ہے کہ اس پر چلنے سے کوئی مشکل باقی نہیں رہتی ۔
میں نے ۱۹۲۴ء میں جو مضمون ویمبلے کا نفریس لنڈن کیلئے تیار کیا تھا اُس میں میں نے اس
مضمون کو وضاحت کے ساتھ بیان کیا تھا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ اِنْ طَائِفَتْنِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ
اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا فَإِنْ بَغَتْ إِحْدُهُمَا عَلَى الْأُخْرَى فَقَاتِلُوا الَّتِي
تَبْغِي حَتَّى تَفِي إِلَى أَمْرِ اللهِ : فَإِن فَاءَتْ فَأَصْلِحُوا ۔ یعنی اگر مؤمنوں کے دو گروہ
آپس میں لڑ پڑیں تو ان کی آپس میں صلح کرا دو یعنی دوسری قوموں کو چاہئے کہ بیچ میں پڑ کر ان کو جنگ
سے روکیں اور جو جنگ کا اصل باعث ہو اُس کو مٹائیں اور ہر ایک کو اس کا حق دلائیں لیکن اگر صلح ہو
جانے کے بعد ان میں سے ایک قوم دوسری قوم پر حملہ کر دے اور مشتر کہ انجمن کا فیصلہ نہ مانے تو سب
قو میں مل کر اُس سے لڑیں یہاں تک کہ وہ خدا کے حکم کی طرف لوٹ آئے یعنی ظلم سے دستکش ہو جائے
پھر اگر وہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی طرف لوٹ آئے تو ان دونوں قوموں میں پھر صلح کرا دو، مگر انصاف اور
عدل سے کام لو اور صلح کرتے وقت اپنے فوائد سامنے نہ رکھا کرو اللہ تعالیٰ یقینا انصاف کرنے والوں کو
پسند کرتا ہے۔
اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے تمام حکومتوں کا فرض قرار دیا ہے کہ وہ لڑنے والی حکومتوں کی آپس
میں صلح کروائیں اور جو حکومت بغاوت کرے سب حکومتیں مل کر اُس کا مقابلہ کریں یہاں تک کہ وہ
ہتھیار رکھ دے اور صلح کے لئے تیار ہو جائے اور جب صلح کرائی جائے تو عدل و انصاف سے کام لیا
جائے اور بندر بانٹ کی طرح حکومتیں خود ہی حصہ دار نہ بن بیٹھیں ۔
کہتے ہیں دو بلیوں نے کسی گھر سے پنیر چرایا اور فیصلہ کیا کہ چلو بندر کے پاس چل کر اس سے تقسیم

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۳۱
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
کرالیں۔ وہ پنیر لے کر بندر کے پاس گئیں بندر تر از ولے کر بیٹھ گیا اور اس نے پیر تقسیم کرنا شروع
کیا۔ جس طرف پلڑا ذرا بھاری ہوتا اُس طرف سے وہ اتنا زیادہ پنیر اٹھا لیتا کہ دوسری طرف بھاری
ہو جاتی اور وہ پنیر خود کھا لیتا، پھر دوسری طرف سے ایک کافی حصہ اُٹھا لیتا اور کھا جاتا اس بتا اور کھا جاتا اس طرح اُس نے
اکثر حصہ پنیر کا کھالیا اور جو تھوڑا سا باقی رہ گیا اس کے متعلق کہنے لگا کہ یہ میرے تقسیم کرنے کی اجرت
ہے۔ یہی حال یورپ والوں کا ہے جب وہ صلح کرانے لگتے ہیں تو اپنے مطالبات لے کر بیٹھ جاتے
ہیں کہ ہم نے تمہاری صلح کرائی ہے اس کے عوض میں ہمیں اپنے ملک کا فلاں فلاں حصہ دے دو۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تمہیں ایسا نہیں کرنا چاہئے یہ چیز آئندہ کے لئے زیادہ بغض اور حسد پیدا کرتی ہیں۔
پس سارے جھگڑے پارٹی بازی کی وجہ سے ہیں مختلف حکومتوں کو یہ یقین ہے کہ ان کی قو میں
صرف اس خیال سے کہ وہ ان کی حکومتیں ہیں ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں اس لئے وہ بے خوف ہو کر
دوسری حکومتوں پر حملہ کر دیتی ہیں۔ اس وقت قومی تعصب اس قدر بڑھ گیا ہے کہ اپنی قوم کا سوال پیدا
ہوتا ہے تو سب لوگ بلا غور کرنے کے ایک آواز پر جمع ہو جاتے ہیں اور یہ نہیں سوچتے کہ اگر ہماری
حکومت کی غلطی ہے تو ہم اسے سمجھا دیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے زیادتی کرنے والی حکومت کو زیادتی سے
روکو اور ان حکومتوں کی آپس میں صلح کرا دو اور کوئی نئی شرائط پیش نہ کرو اور نہ ہی تم اپنے مطالبات
منوانے کی کوشش کرو لیکن موجودہ جنگ کا ہی حال دیکھ لو کہ حکومتیں طاقت کے زور پر اپنے حصے مانگ
رہی ہیں اور چھوٹی چھوٹی حکومتوں کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس طریق کو اختیار کرنے سے کبھی
امن قائم نہیں ہو سکتا جیسی آزادی کی ضرورت روس کو ہے یا جیسی آزادی کی ضرورت برطانیہ کو ہے یا
جیسی آزادی کی ضرورت امریکہ کو ہے اسی طرح آزادی کی ضرورت چھوٹی حکومتوں کو بھی ہے۔
آزادی کے لحاظ سے یونٹ سب کے لئے ایک جیسا ہے۔ یہ نہیں کہ ان بڑی حکومتوں کے دماغ تو
انسانوں کے دماغ ہیں لیکن چھوٹی حکومتوں کے دماغ جانوروں کے دماغ ہیں۔ جیسے وہ انسان ہیں
ویسے ہی یہ انسان ہیں اور آزادی کا جیسا احساس ان بڑی حکومتوں کو ہے ویسا ہی ان چھوٹی حکومتوں کو
ہے۔ کیا ہالینڈ کا ایک آدمی ویسے ہی احساسات نہیں رکھتا جیسے احساسات برطانیہ کا آدمی رکھتا ہے۔
جب احساسات ایک جیسے ہیں تو پھر بڑی حکومت کا چھوٹی حکومت پر دباؤ ڈالنا انصاف پر مبنی نہیں ہو
سکتا۔ اگر ایک شخص چارفٹ کا ہو اور دوسرا سات فٹ کا ہو اور سات فٹ کا آدمی چارفٹ والے کو کہے

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۳۲
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
کہ میرا حق ہے کہ میں تمہیں گالیاں دے لوں یا تمہارے منہ پر تھپڑ مارلوں کیونکہ میں سات فٹ کا ہوں
اور تم چارفٹ کے ہو تو کیا کوئی حکومت اسے جائز سمجھے گی ؟ وہ کہے گی کہ جیسا دماغ سات فٹ والے کا
ہے ویسا ہی دماغ چارفٹ والے کا ہے اور جو حقوق سات فٹ والے کے ہیں وہی حقوق چارفٹ
والے کے ہیں لیکن جب آزادی اور حریت کا سوال آتا ہے تو چھوٹے ملکوں اور بڑے ملکوں میں امتیاز
کیا جاتا ہے اور چھوٹے ملکوں کے لئے حریت ضروری نہیں خیال کی جاتی حالانکہ آزادی کی ضرورت
جیسے بڑی حکومتوں کو ہے ویسی ہی ضرورت چھوٹی حکومتوں کو ہے۔
اسلام کہتا ہے کہ صلح کرتے وقت کسی کی آزادی کو سلب نہ کرو اور صلح کرانے کی وجہ سے کوئی مطالبہ
پیش نہ کرو کیونکہ تمہارا لڑائی میں شامل ہو تا امن کو بحال کرنے کے لئے تھا اس لئے تم کسی حکومت سے
کوئی مطالبہ نہیں کر سکتے ۔ فرض کرو ہالینڈ کو بچانے کے لئے امریکہ اور انگلستان کوشش کریں تو کیا اس
سے امریکہ اور انگلستان کا اپنا بھلا نہ ہوگا کیونکہ اگر فساد ہوگا تو انگلستان اور امریکہ بھی اس کی لپیٹ
سے بچ نہیں سکیں گے اور جب بھی لڑائی چھڑے گی تو زیادہ نقصان ان ہی دو حکومتوں کو ہوگا جن کی
آبادی زیادہ ہوگی ، جن کے مقبوضات زیادہ ہوں گے پس وہ اس لحاظ سے دوسروں سے زیادہ امن کی
محتاج ہیں۔ اگر فساد ہوا اور لڑائی ہو تو ہالینڈ کی نسبت امریکہ کا زیادہ نقصان ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ
امریکہ کی آبادی چودہ کروڑ کی ہے اور ہالینڈ کی آبادی کل اسی لاکھ کی ہے اور اسی لاکھ کی نسبت
چودہ کروڑ کی حفاظت اور امن زیادہ ضروری ہوتا ہے اور اگر نقصان ہو تو چودہ کروڑ کا حصہ اسی لاکھ کی
نسبت بہر حال زیادہ ہوگا۔ پس جس طرح چار کروڑ کی آبادی رکھنے والے فرانس کو امن کی ضرورت
ہے، جس طرح ۴۵ لاکھ کی آبادی رکھنے والے بیلجیئم کو امن کی ضرورت ہے اسی طرح ان
بڑی حکومتوں کو بھی امن کی ضرورت ہے پس اسلام کہتا ہے کہ ان چار چیزوں کے بغیر امن نہیں ہو سکتا ۔
اول لیگ کے پاس فوجی طاقت ہو۔
دوم عدل و انصاف کے ساتھ آپس میں صلح کرائی جائے۔
سوم جو نہ مانے اس کے خلاف سارے مل کر لڑائی کریں۔
چہارم اور جب صلح ہو جائے تو صلح کرانے والے ذاتی فائدہ نہ اٹھائیں۔
یہ چارا صول لیگ آف نیشنز کے قرآن کریم نے بیان فرمائے ہیں جب تک ان پر عمل نہیں

انوار العلوم جلد ۱۸
ہو گا حقیقی امن پیدا نہیں ہو سکتا ۔
۴۳۳
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
پہلی لیگ آف نیشنز بھی ناکام رہی اور اب دوسری لیگ آف نیشنز بھی نا کام رہے گی۔ پس
ضروری ہے کہ دنیا اسلام کے اصولوں کو اپنائے اور ان پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرے کیونکہ جب تک
یہ پارٹی سسٹم جاری ہے اور جب تک یہ امتیاز باقی ہے کہ یہ چھوٹی قوم ہے اور وہ بڑی قوم ہے اور یہ
کمزور حکومت ہے اور وہ طاقتور حکومت ہے اُس وقت تک دنیا کے امن کے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو
سکتے۔ پس ضروری ہے کہ اس امتیاز کو دلوں سے مٹایا جائے جب تک یہ چیز باقی رہے گی کہ یہ بڑی جان
ہے اور یہ چھوٹی جان ہے اُس وقت تک دنیا امن و چین کا سانس نہیں لے سکتی ۔
کشمیر ایجی ٹیشن کے موقع کا ایک عجیب لطیفہ مجھے یاد ہے کشمیر ایجی ٹیشن کے موقع پر پرائم منسٹر لالہ
ہری کرشن صاحب مجھے ملنے کے لئے آئے ۔ اُن دنوں کوئی سپاہی مارا گیا تھا اس کے بدلے حکومت
نے چار آدمیوں کو پکڑ لیا کشمیر کا ایک لیڈر مجھ سے ملنے کے لئے آیا تو اُس نے ذکر کیا کہ یہ کتنا ظلم ہے
کہ ایک آدمی کے بدلے میں چار آدمی پکڑ لئے ہیں۔ میں نے ہری کرشن صاحب سے کہا یہ کیا ظلم ہے
کہ آپ کا ایک سپاہی مارا گیا ہے اور آپ نے چار آدمیوں کو پکڑ لیا ہے سزا صرف اُسی شخص کو ملنی چاہئے
جس نے اسے قتل کیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر کسی شخص کے قتل میں دس آدمی شریک ہوں تو
دسوں ہی ذمہ دار ہوں گے لیکن اس سپاہی کو ایک آدمی نے ہی مارا تھا۔ میری بات سن کر وہ کہنے لگے
ایک کے بدلے میں ایک ہی مارا جائے یہ کس طرح ہو سکتا ہے اس طرح تو حکومت کی بے عزتی ہے۔
گویا ان کے نزدیک سپاہی کی جان عام جانوں سے بہت بڑی تھی ۔ پس لیگ آف نیشنز تبھی کامیاب
ہو سکتی ہے جب وہ اسلام کے اصولوں کے مطابق بنائی جائے اور اسلام کے حکموں کے مطابق کام
کرے۔ لیگ آف نیشنز کے بعد اگر دنیا امن حاصل کرنا چاہے تو اسے مندرجہ ذیل چار چیزوں کو اکٹھا
کرنے کی کوشش کرنی چاہئے اگر یہ چیزیں اکٹھی کر دی جائیں تو وہ دنیا میں ایک حکومت کے قائم مقام
ہو سکتی ہے۔
(۱) سکہ اور ایکسچینج
(۲) تجارتی تعلقات
(۳) بین الااقوامی قضاء

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۳۴
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
(۴) ذرائع آمد و رفت یعنی ہر انسان کو سفر کی سہولتیں میسر ہونی چاہئیں تا کہ وہ آزادی سے ایک ملک
سے دوسرے ملک میں جا سکے۔
یہ چیزیں لیگ آف نیشنز سے بھی زیادہ ضروری ہیں کیونکہ لیگ آف نیشنز کی تو کبھی کبھی ضرورت
پڑتی ہے لیکن سفر اور تجارتی تعلقات وغیرہ روزانہ کی چیزیں ہیں۔ اس وقت بعض ایسے ممالک بھی ہیں
جنہوں نے یہ قانون بنایا ہوا ہے کہ کوئی غیر ملکی شخص ہمارے ملک میں داخل نہیں ہو سکتا۔ مثلاً روس اور
بعض دوسرے ممالک نے یہ پابندی لگائی ہوئی ہے کہ کوئی غیر ملکی آدمی ہمارے ملک میں نہیں آ سکتا۔
ہم نے اپنے مبلغ کو وہاں بھیجنے کے لئے پاسپورٹ حاصل کرنے کی بہت کوشش کی لیکن پاسپورٹ نہ دیا
گیا۔ پس جب تک خیالات کا تبادلہ کرنے کی اجازت نہ ہوگی اُس وقت تک اتحاد نہیں ہو سکتا کیونکہ
حکومتوں کے اتحاد کیلئے افراد کا اتحاد ضروری ہے اور افراد کا اتحاد ہو نہیں سکتا جب تک وہ تبادلۂ خیالات
نہ کریں اس لئے تبادلۂ خیالات حکومتوں کے اتحاد کے لئے پہلا قدم ہے۔ پس ان چار چیزوں کو اگر
جمع کر دیا جائے تو امن قائم ہو سکتا ہے۔
اس کے بعد اندرونِ ملک کے جھگڑوں کو دور کرنے کے لئے اسلام نے جو قواعد مقرر کئے ہیں
اب میں وہ بیان کرتا ہوں چونکہ وقت بہت تھوڑا رہ گیا ہے اس لئے میں تفصیلات میں نہیں جا سکتا
صرف موٹے موٹے عنوانات پر ہی اکتفا کروں گا۔
پہلی چیز یہ ہے کہ نسلوں کا امتیاز مٹا دیا جائے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا
خَلَقْتُكُمْ مِّن ذَكَرٍ وَ أُنثَى وَ جَعَلْنَكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَ فُوْلانَ أَكْرَمَكُمْ
عند الله اتقكُمْ لالے یعنی اے لوگو! ہم نے تم کو مرد اور عورت سے پیدا کیا ہے اور تم کو کئی
گروہوں اور قبائل میں تقسیم کر دیا ہے تا کہ یہ چیز تمہارے لئے آپس میں تعارف کا ذریعہ بنے مگر
یہ بات یا درکھو کہ تم میں سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ معزز وہی ہے جو سب سے زیادہ متقی ہے
یہ قو میں اور قبیلے اور خاندان تو تعارف اور پہچان کے لئے ہیں ۔ جس طرح پہچان کے لئے نام
رکھے جاتے ہیں مگر کیا ناموں کی وجہ سے تم یہ کبھی سمجھتے ہو کہ چونکہ اس کا نام عبداللہ ہے اس لئے
یہ چھوٹا ہے اور اس کا نام رحمن ہے اس لئے وہ بڑا ہے بلکہ یہ نام تو پہچاننے کے لئے ہیں لیکن بعض
لوگ اپنی بیوقوفی کی وجہ سے اپنے آپ کو دوسرے لوگوں سے معزز سمجھنا شروع کر دیتے ہیں جیسے

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۳۵
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
مسلمانوں میں سید اور ہندوؤں میں برہمن عام طور پر اپنے آپ کو افضل سمجھتے ہیں ۔ پس یہ
قوموں اور قبائل کی تقسیم اپنے اندر کوئی بزرگی نہیں رکھتی بلکہ یہ تو تعارف کے لئے ہے۔
اگر سارے ہی عبدالرحمن نام کے ہوتے ، اگر سارے ہی عبداللہ نام کے ہوتے یا سارے ہی
چونی لال یا رام لال نام رکھتے تو پھر پہچان مشکل ہو جاتی اس لئے یہ نام اور قبائل اور وطن وغیرہ
ہمارے لئے تعارف میں آسانی پیدا کرنے کا ذریعہ ہیں ورنہ اسلام کسی انسان کو دوسرے
انسان پر محض قبیلہ یا خاندان یا وطن کی وجہ سے برتری نہیں دیتا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دفعہ فرمایا کہ عربی شخص کو عجمی پر کوئی فضیلت نہیں اور نہ ہی عجمی
کو عربی پر کوئی فضیلت حاصل ہے سب ہی اللہ تعالیٰ کے بندے ہیں۔ ۱۲
دوسری بات یہ ہے کہ دوستی یا عدم دوستی کے امتیاز کو اڑا دیا جائے۔ دنیا میں یہ عام طور پر
دیکھا جاتا ہے کہ لوگ اپنے دوستوں کی مدد کرتے ہیں اور جن لوگوں سے انہیں کوئی اختلاف ہو
ان کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں یہ طریق امن کو برباد کرنے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَ التَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۳ کہ ہم
تمہیں دوستی سے منع نہیں کرتے تم دوستوں کی مدد بے شک کرو مگر وہ نیکی اور تقویٰ کی حدود کے
اندر ہو جو حق اُسے پہنچتا ہے وہی اُسے پہنچاؤ یہ نہیں کہ چونکہ دوست ہے اس لئے گناہ اور سرکشی
کی حالت میں بھی اس کی مدد کرتے جاؤ ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دفعہ صحابہ
سے فرمایا کہ انصُرُ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا کہ تو اپنے بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم
ہو۔ صحابہ نے عرض کیا یا رَسُولَ الله ! مظلوم کی مدد تو ہماری سمجھ میں آتی ہے لیکن ظالم کی مدد
کیسے کریں؟ آپ نے فرمایا اس کو ظلم کرنے سے روکو ! یہی اس کی مدد ہے ۔ ۱۴ گویا اپنے بھائی کی
مدد کرنا ہر حالت میں تمہارا فرض ہے اگر وہ مظلوم ہے تو ظالم کے ہاتھوں کو روکو اور اگر وہ خود ظالم
ہے تو اُسے ظلم کرنے سے روکو۔ پس جائز تعاون کے متعلق اسلام حکم دیتا ہے لیکن نا جائز تعاون
سے بہت سختی سے روکتا ہے اور حکم دیتا ہے کہ خوشی کے نشہ میں ہر نا جائز بات نہ مانتے جاؤ۔
تیسری بات یہ ہے کہ مالداروں اور غیر مالداروں کے امتیاز کو مٹانے کی کوشش کی جائے
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ مَا أَفَاءَ اللهُ عَلَى رَسُولِهِ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى فَلِلَّهِ وَالرَّسُولِ

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۳۶
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
وَلِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتْمَى وَالْمَسْكِينِ وَابْنِ السَّبِيلِ كَيْ لَا يَكُونَ دُولَةً
بَيْنَ الْأَغْنِيَاء مِنْكُم ۱۵ یعنی بستیوں کے لوگوں کا جو مال اللہ تعالیٰ اپنے رسول کو عطا
فرماتا ہے وہ اللہ اور اس کے رسول اور قرابت داروں کا ہے اسی طرح یتامیٰ اور مساکین اور
مسافروں کا ہے اور ہم نے یہ قانون اس لئے بنایا ہے کہ یہ دولت تم میں سے امراء کے اندر ہی
چکر نہ کاٹتی رہے بلکہ غرباء کی ضرورت کا بھی خیال رکھا جائے۔ ہاں اسلام یہ نہیں کہتا کہ
مالداروں سے پورے طور پر دولت چھین لی جائے اور ہر رنگ میں مساوات قائم کر دی جائے
بلکہ وہ انفرادی آزادی کا حق بھی قائم رکھتا ہے لیکن ساتھ ہی وہ نظام حکومت کو توجہ دلاتا ہے کہ
اپنے مالوں کو اس رنگ میں خرچ کرو کہ اس کے ذریعہ غرباء کو ترقی حاصل ہو۔
چوتھی بات یہ ہے کہ قومی جنبہ داری کی روح کو دور کیا جائے ۔ دنیا میں اکثر لوگ ایسے ہیں
جو صرف اتنی بات دیکھتے ہیں کہ چونکہ ہماری قوم فلاں بات کہتی ہے اس لئے اس کی بات
درست ہے اور اب ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی قوم کی ہر بات کی تائید کریں ۔ وہ یہ نہیں دیکھتے کہ
قوم حق پر ہے یا ناحق پر۔ اور چونکہ قوم کو یہ توقع ہوتی ہے کہ افراد قوم ہر حالت میں ہمارا ساتھ
دیں گے اس لئے وہ جائز و نا جائز ہر قسم کے کام کو اپنے لئے مباح سمجھتی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے ۔ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا تَنَاجَيْتُمْ فَلَا تَتَنَاجَوْا بِالاثْمِ وَالْعُدْوَانِ وَ
مَعْصِيَتِ الرَّسُولِ وَ تَنَاجَوْا بِالْبِرِّوَ التَّقْوى وَاتَّقُوا اللَّهَ الَّذِي إِلَيْهِ
تُحْشَرُونَ 1 یعنی اے مومنو! تم اہم امور میں مشورہ کرو تو ہمیشہ اس اصل کو اپنے سامنے رکھو
کہ ہم گناہ اور زیادتی اور اپنے رسول کی نافرمانی کسی صورت میں نہیں کریں گے اور ایسے
معاملات میں اپنی قوم سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ پس اسلام اس قسم کے جتھے کو نا جائز قرار دیتا
ہے جس کے اندر گناہ اور زیادتی اور معصية الرسول سے بچنے کی کوشش نہ کی جائے۔
ہاں اسلام یہ کہتا ہے و تناجوا بالبرد التقوی کہ ایسی کمیٹیاں بناؤ جو نیکی اور تقویٰ پر
مبنی ہوں واتَّقُوا الله اور اللہ تعالیٰ کا خوف اپنے دلوں میں پیدا کرو اور اس کی حدود توڑ نے
سے پر ہیز کرو کیونکہ تمہاری یہ پارٹیاں اس دنیا میں ہی رہ جائیں گی تم عارضی طور پر اس
دار الامتحان میں آئے ہو مگر تمہاری نجات اگلی دنیا سے وابستہ ہے۔ پس ایسے اعمال نہ کرو کہ

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۳۷
دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے
تمہاری آئندہ زندگی خراب ہو جائے ۔ یہ چارا اصول ہیں جو اسلام نے بیان کئے ہیں اگر دنیا ان
پر عمل کرے تو موجودہ بے چینی اور بدامنی سے نجات پاسکتی ہے۔
ا الانبياء : ۳۱،۲۳
الفضل ۱۵، ۱۶، ۱۸ ، ۲۰ را پریل ۱۹۶۱ء)
فَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُنْهَمِرٍ - وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا ( القمر : ١٢ ( ۱۳ )
متی باب ۶ آیت ۱۰ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی لاہور ۱۹۴۳ء
ه وَجَاعِلُ الَّذِينَ اتَّبَعُوكَ فَوْقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ (ال عمران : ۵۶)
ك يوسف : ۱۰۹
هم
گلیلیو (Galileo) (۱۵۶۴ ۱۹۴۲) اطالوی ماہر ہیئت ریاضیات وطبیعیات ۔اس نے
طبیعیات کے متعلق متعد د کلیوں کو از روئے ریاضیات منضبط کیا اور ایسے نتائج اخذ کئے جن
سے نیوٹن کے کلیات حرکت کی پیش قیاسی ممکن ہوئی ۔ ۱۶۰۹ء میں اس نے فلکی دور بین مکمل
کی اس کے فلکی انکشافات سے نظام شمی کے متعلق کو پر نیکی نظریے کی تصدیق ہوئی۔ چنانچہ
ان دو بنیادی نظام ہائے عالم کے بارہ میں اس نے اپنے مکالمے میں جو ۱۶۳۲ء میں شائع
ہوا تھا نظر یہ مذکور کی تائید کی ۔
ال الحجرات: ۱۴،۱۰
( اُردو جامع انسائیکلو پیڈیا جلد ۲ صفحہ ۱۲۸۷ ۔ لا ہور ۱۹۸۸ء )
۲ مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۴۱۱ المكتب الاسلامی بیروت
المائده: ۳
بخاری کتاب الاكراه باب يمين الرجل لصاحبه
ها الحشر: ۸
المجادله : ١٠

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۳۹
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے
کا کام ہے
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خليفة المسح الثاني

آج 10 میں سے 10 باقی