ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے

انوارالعلوم (جلد 18)

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۴۱
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
( فرموده ۱۳ راکتو بر ۱۹۴۶ء بمقام یا رک روڈ ۔ دہلی )
تشہد ، تعوذ اور سورہ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا۔
سب سے پہلے میں اس بات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں کہ اِنْشَاءَ اللہ کل شام کی گاڑی سے
ہم واپس جا رہے ہیں اس لئے دوستوں کو آج میں نے بلایا ہے تا بعض نصائح کروں ۔ رات
کے لحاظ سے یہاں آج آخری رات ہوگی اور اب یہ مجالس ختم ہونے والی ہیں ۔ دوستوں نے
میری آمد سے ہر طرح فائدہ اُٹھانے کی کوشش کی ہے ، دوست خود بھی آتے رہے اور اپنے ملنے
والوں کو بھی ساتھ لاتے رہے میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں پر اپنا فضل نازل
فرمائے اور کامیابیوں اور ترقیات کے دروازے آپ لوگوں پر کھول دے۔ اسی طرح جماعت
دہلی نے جس مہمان نوازی کا نمونہ دکھایا ہے گو اسے مکمل نہ کہا جا سکے مگر یقیناً وہ دوسری جماعتوں
کے لئے نمونہ ہے۔ ہماری مہمان نوازی چوہدری شاہ نواز صاحب نے کی جس میں ان کی اہلیہ
صاحبہ کا بہت سا حصہ ہے فَجَزَاهَا اللهُ اَحْسَنَ الْجَزَاءِ باقی ساتھیوں اور مہمانوں کی
مہمان نوازی تین ہفتے متواتر جماعت احمد یہ دہلی نے کی اور بعض لوگ تو رات دن کام پر رہے
اور بعض دوست کھانا کھلانے کے لئے اکثر آتے رہے مثلاً با بو عبد الحمید صاحب سیکرٹری تبلیغ دہلی
اسی طرح اور کئی دوست کام میں لگے رہے، امیر صاحب جماعت دہلی ڈاکٹر عبداللطیف صاحب ،
چوہدری بشیر احمد صاحب اسی طرح کئی اور دوست ان دنوں اسی طرح کام پر لگے رہے کہ گویا
ان کا کام مہمان نوازی اور ہماری امداد کے سوا اور کوئی ہے ہی نہیں ۔ ڈاکٹر لطیف صاحب اور
سید انتظار حسین صاحب کی موٹریں رات دن ہماری کوٹھی پر رہیں اور چوہدری شاہ نواز صاحب

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۴۲
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
کی کار کے ساتھ ہر وقت سلسلہ کے کام کرتی رہیں اور یہ قربانی ان لوگوں نے متواتر تین ہفتہ تک
رات اور دن پیش کی ۔ یقیناً یہی ایمان کا تقاضا تھا اور امتحان کے آنے پر اس قسم کا اخلاص
دکھائے بغیر کوئی جماعت اپنے ایمان کے دعوئی میں سچی نہیں ہو سکتی ۔ یہ کوئی اخلاص نہیں کہ امام
آیا ہوا ہے اور لوگ اپنے کاموں میں لگے ہوئے ہیں یہ تو دین سے استغناء کا مظاہرہ ہے اور جو
دین سے استغناء کرتا ہے وہ ایماندار کس طرح کہلا سکتا ہے۔ اکثر احباب جماعت مغرب وعشاء
میں متواتر تین ہفتہ شامل ہوتے رہے۔ میرے نزدیک جماعت کا ۳٫۴ حصہ روزانہ نماز میں آتا
تھا اور کافی تعداد کوئی ۴ را کے قریب با وجو د دفتروں کا و کا وقت ہونے کے ظہر وعصر میں شامل ہوتی
تھی ۔ ۔ ان میں سے بعض کو پانچ چھ بلکہ سات میل سے آنا پڑتا تھا کثرت سے جماعت کے
دوست دوسروں کو ملاقات کے لئے لاتے رہے اور مفید سوال و جواب سے اپنے اور دوسروں
کے ایمان تازہ کرتے رہے۔ بہت سوں نے اس غرض سے دعوتیں کیں تا معزز غیر احمد یوں اور
ہندوؤں کو ملنے کا موقع ملے ۔ کئی کی دعوتیں ہم قبول کر سکے اور کئی کی قلت وقت کی وجہ سے نہ کر
سکے۔ عورتوں کی خدمات اور اخلاص بھی قابلِ تعریف تھا انہوں نے قابلِ رشک نمونہ دکھایا
بہر حال میں ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے اخلاص اور تقوی کی زیادتی کے لئے اور
دینی و دنیوی کامیابی کے لئے دعا کرتا ہوں ۔ اللَّهُمَّ آمِينَ
اب میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ باتیں کرنے اور عمل کرنے میں زمین و آسمان کا فرق ہوتا ہے
اِس زمانے میں باتیں بہت بڑھ گئی ہیں اور قوت عملیہ بالکل کم ہو گئی ہے۔ لوگ جتنی باتیں
آجکل کرتے ہیں اگر اس کے سینکڑویں حصے پر بھی عمل کر دکھا ئیں تو وہ ولی اللہ بن جائیں پس
میں آپ لوگوں کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ آپ کو باتوں سے زیادہ عمل پر زور دینا چاہیے کیونکہ اب
باتوں کا زمانہ ختم ہو چکا ہے۔ ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے اور دنیا باتوں سے فتح
نہیں ہوا کرتی جب تک اس کے ساتھ عملی پہلو نہ اختیار کیا جائے ۔
دوسرے یہ بات بھی آج کل کے لوگوں میں عام طور پر پائی جاتی ہے کہ جتنا زیادہ کوئی
دعویٰ کرنے میں ہوشیار ہو گا لوگ اسے اتنا ہی بڑا لیڈر مانیں گے خواہ وہ مخالف کا مقابلہ کرے یا
نہ کرے مگر لوگ اُسے بڑا لیڈر ہی کہیں گے ۔ اگر ایک شخص اُٹھ کر کہے کہ دشمنوں کے مقابلہ کے

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۴۳
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
لئے تیار ہو جاؤ تو لوگ فوراً اُسے بڑا لیڈر قرار دے دیں گے۔ اس کے بعد اگر کوئی دوسرا شخص
اُٹھے اور کہے کہ مخالف سے فوراً لڑائی شروع کر دو تو خواہ یہ کہنے کے بعد وہ خود گھر چلا جائے اور
اس بات پر خود کوئی عمل نہ کرے وہ اس پہلے سے بھی بڑا لیڈر مانا جائے گا ، پھر اگر ایک تیسرا شخص
اُٹھے اور کہنا شروع کر دے کہ مخالف سے صرف لڑنا ہی نہیں چاہئے بلکہ اسے مار مار کر شہر سے
باہر نکال دینا چاہئے تو وہ اور بھی بڑا لیڈر بن جائے گا اور لوگ اس کے عمل کو نہ دیکھیں گے ۔ یہ
ایک مصیبت کی بات ہے کیونکہ صرف دعوؤں سے کچھ نہیں بنتا جب تک ان دعوؤں کے ساتھ عملی
پہلو نہ ہو۔ آج کل مسلمانوں میں یہ مرض عام طور پر پایا جاتا ہے کہ جتنا بڑا کوئی دعویٰ کرے اتنا
ہی اسے اچھا سمجھیں گے اور بڑا لیڈر ماننے لگ جائیں گے ۔ اب دیکھ لو ہماری جماعت کا سواں
حصہ بھی غیر احمدی قربانی نہیں کرتے مگر پھر بھی ان کے نزدیک ہماری قربانی بالکل ذلیل اور حقیر
سمجھی جاتی ہے صرف اس لئے کہ موجودہ زمانہ کے حالات کے پیش نظر ہم تلوار کے جہاد کے
قائل نہیں اور وہ جہاد کے قائل ہیں ، ہم بہت کچھ قربانیاں کرتے ہوئے بھی اسلام کے دشمن
کہلاتے ہیں اور وہ لوگ کچھ نہ کرتے ہوئے بھی اسلام کے دوست کہلاتے ہیں ۔ یہ مرض لوگوں
میں پھیلا ہوا ہے اور اخلاق کی دنیا تباہ اور برباد ہو رہی ہے مگر ہمیں زیادہ سے زیادہ عمل پر زور
دیتے چلے جانا چاہئے ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم صرف وہی دعویٰ کریں جس کو پورا کر سکتے ہوں کیونکہ
دعوی بغیر عمل کے نتیجہ خیز نہیں ہوا کرتا ۔ جس شخص نے صرف دعوی کیا اور عمل نہ کیا اُس نے دھوکا
کیا۔ صرف کھڑے ہو کر کسی مجلس میں اگر کوئی شخص یہ کہہ دیتا ہے کہ میں فلاں کام کے لئے سو
روپیہ دوں گا مگر دیتا کچھ نہیں تو وہ بے ایمانی کرتا ہے۔ شملہ میں جب راؤنڈ ٹیبل کا نفرنس میں
نمائندے بھیجوانے کا سوال تھا میں بھی اُس وقت شملہ میں ہی تھا اُس وقت مسلم کا نفرنس میں اس
پر بحث ہو رہی تھی کہ گیارہ ہزار روپیہ اس کام کے لئے کس طرح اکٹھا کیا جائے تا کہ اس وقت
مسلمانوں کا نقطہ نگاہ دنیا پر ثابت کیا جائے ۔ ان کی بات سن کر میں حیران ہوا کہ سارے
ہندوستان کے مسلمانوں سے گیارہ ہزار کی حقیر رقم اکٹھی کرنا چاہتے ہیں اور پھر اسے اتنا بڑا کام
سمجھتے ہیں اور تجویز یہ پیش ہے کہ یہ کام کس طرح کیا جائے ۔ میں نے ان سے کہا کہ گیارہ ہزار
روپیہ تو ایک چھوٹے قصبہ سے اکٹھا کیا جا سکتا ہے اور پھر سوال تو یہ ہے کہ اگر گیارہ ہزار کی رقم

انوار العلوم جلد ۱۸
マママ
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
I
فراہم کر بھی لی جائے تو اس سے پراپیگنڈا نہیں ہو سکتا اس کے لئے لاکھوں کی بلکہ کروڑوں کی
ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تو اتنے کی بھی امید نہیں چہ جائیکہ لاکھوں اور کروڑوں والی
سکیم بنائی جائے۔ میں نے کہا کہ اگر آپ لوگ قربانی کرنا چاہتے ہیں تو عملی قربانی دکھانی
چاہئے ۔ میرے نزدیک اگر ایک صوبہ میں سے پچاس ہزار روپیہ مل جائے تو دس صوبوں میں
سے پانچ لاکھ روپیہ جمع کیا جا سکتا ہے بلکہ اصل بات تو یہ ہے کہ پچیس تیس لاکھ ہونا چاہئے تب جا
کر کہیں اس روپے سے یورپ میں اور امریکہ وغیرہ ممالک میں پراپیگنڈا کیا جاسکتا ہے۔
اُنہوں نے کہا یہ تو سب خیالی باتیں ہیں اتنا کچھ کون کر سکتا ہے؟ میں نے کہا میرا تو یقین ہے کہ
ایک ہی بڑے شہر سے جس میں پانچ لاکھ مسلمان بستے ہوں اگر ان لوگوں کے سامنے یہ حالات
صحیح طور پر رکھے جائیں اور موجودہ دقتیں اور ضروریات ان کے ذہن نشین کرادی جائیں تو پانچ
لاکھ روپیہ تو ایک شہر میں سے اکٹھا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے لئے تو اس قسم کا خیال کرنا
بھی ناممکن ہے۔ میں نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کو یقین نہیں آتا تو پنجاب میرے سپرد کر دیں۔ اس پر تو
وہ راضی نہ ہوئے مگر میری تجویز پر غور کرنے کے لئے انہوں نے ایک کمیٹی بنا دی۔ سر ضیاء الدین
صاحب ، نواب محمد یوسف صاحب، مولانا شوکت علی ، سر فیروز خان نون وغیرہ اس کمیٹی کے ممبر تھے ان
کے سپرد یہ کام کیا گیا کہ چندہ کے متعلق مکمل طور پر کوئی سکیم تیار کریں۔ میں نے کہا بعد کی تحریکیں تو بعد ا
میں دیکھی جائیں گی آپ لوگ خود جو کچھ دینا چاہتے ہیں وہ ابھی لکھوا دیں۔ میں نے سر فیروز خاں سے
کہا آپ دو ہزار کا وعدہ کریں انہوں نے کہا کہ آپ اگر اتنا وعدہ کریں تو میں بھی کرتا ہوں ، اس پر میں
چودہ
نے بھی دو ہزار کا وعدہ کیا پھر دوسرے ممبران سے وعدے لا اسے وعدے لکھوانے کے بعد اس کمیٹی میں ہی تیرہ :
ہزار کے وعدے ہو گئے ۔ میں نے کہا کہ یہ صرف دس آدمی ہیں جن سے وعدے لئے گئے ہیں اگر
ہندوستان کے دس کروڑ آدمیوں سے چندہ جمع کیا جائے تو ایک بہت بڑی رقم فراہم ہوسکتی ہے اس کے
متعلق میری تجویز یہ تھی کہ معین طور پر ہر صوبہ پچاس ہزار روپیہ دے مگر وہ لوگ اس تجویز پر متفق نہ
ہوئے۔ میرے ذہن میں یہ نہ تھا کہ یہ لوگ کچھ کرنا ہی نہیں چاہتے اور صرف کمیٹی مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسرے دن مجھے ان ممبروں میں سے ایک ممبر کا فون آیا کہ دیکھئے وہ وعدہ دو ہزار کا دے نہ دیں۔ میں
نے کہا نہ دینے کا کیا مطلب ہے جب وعدہ کیا ہے تو دینا تو ضرور ہوگا ۔ کہنے لگے اگر اس طرح

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۴۵
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
دے دیا تو وہ روپیہ کھا جائیں گے۔ میں نے کہا مجھے اس سے کیا اگر کھا جائیں گے تو وہ جانیں
اور ان کا کام، مجھے تو دینے سے غرض ہے خواہ وہ کھا جائیں یا پھینک دیں ۔ انہوں نے کہا کہ
خطرہ ہے کہ اگر اس قدر رقم اکٹھی ان کے ہاتھ آگئی تو اس کا نتیجہ خاطر خواہ نہ ہوگا۔ میں نے کہا
میں نے تو آپ کو بھی چندہ لئے بغیر نہیں چھوڑنا ۔ انہوں نے کہا آپ زبردستی کرتے ہیں موجودہ
انتظام ٹھیک نہیں اگر وہ روپیہ کھا جائیں گے تو مفت میں بدنامی ہوگی ۔ میں نے کہا کہ چونکہ میں
وعدہ کر چکا ہوں اس لئے میں تو وہ روپیہ ضرور دوں گا چنانچہ میں نے دو ہزار روپیہ دے دیا،
ایک اور صاحب نے بھی میرے کہنے پر پانچ سو روپیہ کا چیک دے دیا ۔ محمد شفیع صا۔ دیا ۔ محمد شفیع صاحب داؤ دی
جو کمیٹی کے سیکرٹری تھے ایک سال بعد ان سے ملاقات ہوئی میں نے ان سے پوچھا کہ کل کتنی رقم
اکٹھی ہوئی تھی؟ کہنے لگے وہی دو ہزار روپیہ جو آپ نے دیا تھا اور پانچ سو جو آپ نے دلایا تھا
وہی اڑھائی ہزار کی رقم ہے اس کے بعد تو کسی نے کچھ نہیں دیا تھا تو اس قسم کی حالت آجکل کے
مسلمانوں کی ہے۔ اسکیمیں بناتے ہیں ، پروگرام مرتب کرتے ہیں لیکن اس پر عمل نہیں کرتے ۔
تعجب آتا ہے جب یہ لوگ کہتے ہیں کہ روپیہ نہیں ملتا حالانکہ روپیہ سب کے پاس ہے مگر دیتے
نہیں ۔ کوئی کسان اپنی زمین میں بیچ ڈالتے وقت اس بات سے نہیں ڈرتا کہ بیج ضائع ہو جائے گا
وہ خود بھوکا رہے گا ، اپنی بیوی کو فاقہ دے گا ، اپنے بچوں کو فاقہ دے گا مگر وہ اپنی زمین میں بیج
ضرور ڈالے گا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ مجھے سال بھر کی غذا اسی بیج کے بدلہ میں ملے گی اگر میں بیج
نہیں ڈالوں گا تو غلہ کہاں سے پیدا ہو سکے گا ۔ پس کوئی کسان بیج ڈالتے وقت ہچکچاہٹ محسوس
نہیں کریگا وہ بڑے اطمینان سے بیج کومٹی میں ملا کر واپس آ جائے گا اور چار مہینے یا چھ مہینے کے
بعد جا کر اسی زمین میں سے اسی بیج میں سے پیدا شدہ فصل کاٹ کر سال بھر کے لئے اناج حاصل
کرلے گا۔ احمق اور پاگل لوگ تو قومی خرچ کرنے سے گریز کرتے ہیں مگر وہ جو عقلمند ہیں جانتے
ہیں کہ وہ خرچ جو قومی مفاد کے لئے کیا جائیگا وہ اس سے کئی گنا زیادہ ہو کر واپس ملے گا۔
کانگرس کو دیکھ لو اس میں برلا جیسے لوگ موجود ہیں جو قومی کاموں کے لئے لاکھوں روپیہ
بھی دے دیں تو انہیں بوجھ محسوس نہیں ہوتا ۔ ان لوگوں کی دولت کی بڑی وجہ یہی ہے کہ انہوں
نے قومی مفاد کی اہمیت کو سمجھ لیا ہے اور وہ اس حقیقت کو جانتے ہیں کہ قومی طور پر اگر کام کئے

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۴۶
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
جائیں تو ان کی دولت بڑھتی ہے گھٹتی نہیں ۔ ایک دفعہ ایک وفد جو مولوی محمد اسماعیل صاحب
مرحوم اور میر محمد اسحاق صاحب مرحوم پر مشتمل تھا بمبئی گیا وہاں کے بڑے بڑے آدمیوں نے
انہیں دعوتیں دیں انہوں نے مجھے اطلاع دی کہ یہاں بمبئی میں بوہرہ قوم کا کوئی آدمی غریب
نہیں ہے اور سب کے سب کسی نہ کسی کام پر لگے ہوئے ہیں ۔ جب بوہرہ قوم کے چند لیڈروں
سے اس کا سبب پوچھا گیا کہ کیا وجہ ہے کہ بوہرہ قوم کے سب آدمی دولت مند اور آسودہ حال
ہیں؟ تو انہوں نے بتایا کہ سوائے اوباش اور بدمعاش کے ہم اپنی قوم کے کسی فرد کو گرنے نہیں
دیتے ۔ جب کوئی بوہرہ دیوالیہ ہو جاتا ہے یا اس قابل نہیں رہتا کہ وہ خود کوئی کام کر کے اپنے
پاؤں پر کھڑا ہو سکے تو ہم لوگ باہمی مشورہ سے اس کی مدد کا فیصلہ کرتے ہیں ۔ چنانچہ بھی ہم یہ
فیصلہ کر لیتے ہیں کہ ایک مہینہ کے لئے دیا سلائیوں کا اب بیو پار اس کے حوالے کر دیا جائے۔
جس بوہرہ تاجر کے پاس چھوٹے تاجر دیا سلائی کے لئے آتے ہیں وہ ان سے کہہ دیتا ہے کہ
آجکل میرے پاس دیا سلائی نہیں فلاں کے پاس ہے اور اس مصیبت زدہ کے پاس بھیجوا دیتے
ہیں نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بغیر ایک پیسہ اپنے پاس سے دینے کے وہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو جاتا ہے
ہمارا کچھ نہیں جاتا کیونکہ ہماری دیا سلائی کی پوری قیمت اس سے وصول ہو جاتی ہے۔ اسی طرح
کسی کو مٹی کا تیل یا کوئی اور اسی قسم کی چیز دے دی جاتی ہے مگر کسی کو چندہ اکٹھا کر کے امداد کے
طور پر نہیں دیا جاتا کیونکہ اس طرح کام کرنے کی حس مرجاتی ہے اور وہ شخص بیکار ہو جاتا ہے۔ س بیدار ہو جا
اسی طرح ہندوؤں میں بھی تنظیم ہے ہندوؤں میں سے اگر کوئی شخص بیکار ہوتو ہو تو وہ کبھی متفکر
نہیں ہوتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ پیشے بہت ہیں ایک جگہ نہیں تو دوسری جگہ جا کر کوئی کام شروع
کر دوں گا اور اگر دوسری جگہ بھی نہیں تو کہیں اور جا کر کوئی پیشہ اختیار کرلوں گا لیکن اس کے
مقابلہ میں مسلمانوں کو دیکھو اگر کوئی مسلمان بے کار ہو جائے تو ایک آدھ جگہ ملازمت کی کوشش
کرے گا اگر وہ ناکام رہا تو سوائے بھیک مانگنے کے وہ کسی دوسرے پیشہ کی طرف متوجہ ہی نہیں
ہوگا۔
میں ابھی طالب علم تھا عبد الرحمن صاحب کا غانی مرحوم جن کا اخبارات میں اٹھرا کی گولیوں
کا اشتہار چھپا کرتا تھا وہ بھی طالب علم تھے ، وہ مجھ سے پہلے سے پڑھ رہے تھے اس لئے وہ مجھ

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۴۷
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
سے سینئر تھے ہم حضرت خلیفہ اول سے طب پڑھتے تھے ایک دن مطب میں ہم بیٹھے ہوئے تھے
حضرت خلیفہ اول ہمیں کوئی طب کی کتاب پڑھا رہے تھے اُس وقت حضرت خلیفہ اول خلیفہ نہ
تھے یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کی بات ہے ۔ حضرت خلیفہ اول نے کسی
شخص کا پچاس ساٹھ روپے قرض دینا تھا آپ نے عبد الرحمن صاحب کا غانی کو بلایا اور کہا کہ
ہاتھ بڑھاؤ یہ روپیہ لے جاؤ اور فلاں آدمی کو جا کر دے آؤ۔ عبد الرحمن صاحب کا غانی نے ہاتھ
بڑھایا تو آپ نے وہ روپے اس کے ہاتھ پر رکھ دیئے مگر ہم نے دیکھا کہ روپے لیتے وقت
عبدالرحمن صاحب کا غانی کے ہاتھ کانپ رہے تھے اور وہ کچھ متوحش سے نظر آنے لگے ۔ حضرت
خلیفہ اول نے کہا دیکھو مسلمانوں کی یہ حالت ہے کہ چونکہ پچاس یا ساٹھ روپیہ انہوں نے کبھی
دیکھا نہ تھا اس لئے روپیہ پکڑتے وقت ان کے ہاتھ کانپنے لگے ، صرف اس خیال سے کہ اگر یہ
رستہ میں کہیں گم ہو جائے یا گر جائے تو میں اتنا روپیہ کہاں سے ادا کروں گا۔ آپ نے
فرمایا ایک ہندو کو بلاؤ اس کو میں اگر ایک لاکھ روپیہ بھی دوں تو وہ دھوتی کے کسی کونے میں دبا کر
اطمینان سے لے جائے گا اور اُس کو خیال بھی نہ ہوگا کہ میں کیا لئے جا رہا ہوں ۔ تو ہند واگر
بے کا ر بھی ہوگا تو اسے فکر نہ ہو گی مگر اس کے مقابلہ میں ایک مسلمان کو سخت تکلیف کا سامنا ہوگا۔
اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ مسلمانوں نے تجارت جیسے منافع بخش پیشے کو چھوڑ دیا ، اگر مسلمان
تجارت کو ہاتھ سے نہ جانے دیتے تو آج یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتا ۔
روپیه رسته ۔
انگلستان کی کل آبادی ۴ کروڑ ہے مگر وہ اس وقت ساری دنیا میں تجارت کر رہے اور ساری
دنیا پر حکومت کر رہے ہیں ۔ انہوں نے جو کچھ پایا تجارت سے پایا ادھر ہندوستان میں جو آبادی
مسلمانوں کی اس وقت ہے وہ انگریزوں سے اڑھائی گنا ہے مگر پھر بھی وہ نہایت ذلت کی زندگی
بسر کر رہے ہیں ۔ وہ نہیں دیکھتے کہ وہ انگلستان سے اڑھائی گنا ہیں ، وہ اپنے دل میں خیال ہی
نہیں لاتے کہ وہ فرانس سے پونے تین گئے ہیں ، ان کو کبھی یہ احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ سپین سے
پونے تین گنے ہیں ، ان کا ذہن کبھی اس طرف گیا ہی نہیں کہ وہ امریکہ کی آبادی کے قریباً برابر
ہیں کیونکہ امریکہ کی آبادی تیرہ کروڑ کے قریب ہے اور مسلمانوں کی آبادی دس کروڑ کے قریب
ہے گویا آبادی کے لحاظ سے وہ قریباً امریکہ کے برابر ہیں مگر جو سامان اس وقت امریکہ والوں کو

انوار العلوم جلد ۱۸
ママへ
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
حاصل ہیں وہ مسلمانوں کو کیوں میسر نہیں ؟ اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ مسلمانوں میں تنظیم نہیں ۔
۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلی کو کوفہ کا گورنر بنا کر بھیجا
گیا حضرت عمرؓ کے زمانہ میں کوفہ میں بعض لوگ شرارتیں کیا کرتے تھے اور جب کوئی افسر وہاں
پہنچتا تو ان لوگوں کی رپورٹیں حضرت عمر کے پاس آنی شروع ہو جاتی تھیں کہ یہ ظالم افسر ہے
انتظام کو بدل دیا جائے ۔ حضرت عمرؓ اس افسر کو بدل کر اور بھیج دیتے تھے مگر جب کوئی دوسرا افسر
پہنچتا اُس کے خلاف جھٹ رپورٹیں آنی شروع ہو جاتی تھیں پھر حضرت عمر اُس کو بدل ڈالتے
تھے۔ جب یکے بعد دیگرے پانچ سات افسر بدلے گئے تو حضرت عمرؓ نے کہا کہ اب ایسا افسر بھیجا
جانا چاہئے جو کوفہ کے لوگوں کو سیدھا کر دے ۔ آپ نے حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کو کوفہ کا
گورنر بنا کر بھیج دیا ، اُس وقت حضرت عبد الرحمن ابن ابی لیلیٰ کی عمر انیس سال کی تھی ، جب اس
کے متعلق کوفہ والوں نے سنا کہ ایک ایسا شخص جس کی عمر 19 سال کی ہے گورنر بنا کر ہم پر حکومت
کرنے کے لئے بھیجا جا رہا ہے تو انہوں نے ہنسی اُڑائی اور بغلیں بجائیں کہ جب بڑے بڑے
معمر ہماری چالوں کے سامنے نہ ٹھہر سکے تو یہ بچہ بھلا کہاں ٹھہر سکے گا ۔ ان لوگوں نے مشورہ کیا کہ
جب وہ گورنر کوفہ کے نزدیک پہنچ جائے تو شہر کے بڑے بڑے رؤساء اور امراء اُس کے استقبال
کے لئے باہر نکلیں ۔ تجویز یہ ہوئی کہ ہ سب سب سے پہلے ان رؤساء میں سے جو سب سے بوڑھا رئیس
ہے وہ آگے بڑھے اور اس کو تعظیم دے اور پوچھے کہ حضور کی عمر کیا ہے؟ اور جب وہ کہے گا اُنیس
سال ہے تو سب ہنس دیں گے اور تمسخر اڑائیں گے ۔ غرض وہ ایک بہت بڑا جلوس بنا کر شہر سے
باہر پہنچے ۔ جب اُنہوں نے حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کو آتے دیکھا تو وہ اس طرف چل
پڑے ۔ اس بوڑھے نے جس کو عمر پوچھنے کے لئے مقرر کیا گیا تھا آگے بڑھ کر پوچھا حضور کی عمر
کیا ہے؟ حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی نے جواب دیا میری عمر ؟ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ
وسلم نے اسامہ کو دس ہزار صحابہ کے لشکر پر جن میں ابو بکر اور عمر بھی شامل تھے جرنیل بنا کر روم
والوں کے ساتھ لڑائی کرنے کے لئے بھیجا تھا تو اُس وقت جو عمر اُن کی تھی اُس سے میری ایک
سال بڑی ہے کے یہ جواب سن کر کوفہ کے رؤساء ایک دوسرے کا منہ تکنے لگے اور کسی کو جرات نہ
ہوئی کہ ہنسی یا تمسخر کا کوئی لفظ منہ سے نکال سکے اور وہ اتنی سی بات سے ہی اس قدر مرعوب ہوئے

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۴۹
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
کہ حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی چالیس پچاس سال تک وہاں کے گورنر رہے مگر انہی لوگوں میں
سے جو آپ سے پہلے ہر گورنر کے ساتھ شرارت کرتے رہے اور ہر گورنر کے خلاف شکایات بھیجا
کرتے تھے کسی ایک کو بھی اس قسم کی جرات نہ ہوئی اور وہ لوگ کبھی شرارت کے لئے نہ اُٹھے اور
سارے کوفہ پر حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کا ایسا رعب طاری ہوا کہ وہ حکومت یا انتظام کے
اندر کسی قسم کی رخنہ اندازی نہ کر سکے ۔
اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ چیزیں ایک بہت بڑے تعلق اور عشق کے نتیجہ میں ملتی ہیں ۔ جو
شخص خدا تعالیٰ کا ہو جاتا ہے اور اپنا سب کچھ اس کی راہ میں قربان کر دیتا ہے اسے خدا تعالیٰ کی
طرف سے وہ نور اور روشنی عطا ہوتی ہے جس کو پا کر انسان کے اندر ہمت اور حوصلہ پیدا ہو جاتا
ہے اور وہ دنیا کی کسی طاقت سے خائف نہیں ہوتا ۔ جس کے متعلق حضرت عبدالرحمن بن ابی لیلی
نے کہا تھا کہ میری عمر اسامہ کی عمر سے ایک سال بڑی ہے یہ وہ اسامہ تھا جس نے روما کی
سلطنت کو تہہ و بالا کر دیا تھا ، کفار کے لشکر کے پر خچے اڑا دیئے تھے۔ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ
ہندوستان کے مسلمان انگلستان سے اڑھائی گنا ہیں ، اٹلی سے اڑھائی گنا ہیں ، سپین سے اڑھائی
گنا ہیں ، فرانس سے اڑھائی گنا ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم امریکہ کے تقریباً برابر ہیں تو دل
میں تھوڑا بہت حوصلہ پیدا ہو جاتا ہے مگر جب ہم مسلمانوں کی تنظیم کو دیکھتے ہیں تو خون جوش
مارنے لگتا ہے کہ ہم کیا تھے اور کیا ہو گئے ۔ مسلمانوں کی پے در پے غلطیاں انہیں دن بدن نیچے کو
لئے جا رہی ہیں وہ خود ہی اپنے آپ کو مردہ تصور کر رہے ہیں مگر یا درکھنا چاہئے کہ مسلمان اتنے
مرے ہوئے نہیں جتنا کہ وہ سمجھتے ہیں۔ اگر وہ اب بھی اپنے اندر بیداری پیدا کر لیں ، اگر اب
بھی وہ اپنے آپ کو شناخت کر لیں ، اگر اب بھی وہ خدا تعالیٰ کی کامل فرمانبرداری کرنا شروع کر
دیں، اگر اب بھی وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہو جائیں اور اگر اب
بھی وہ اپنے آپ کو مردہ نہیں بلکہ زندہ سمجھنے لگ جائیں تو ہندوستان تو ہندوستان رہا دنیا کی کوئی
طاقت اور دنیا کی کوئی قوم ان کے مقابلہ میں نہیں ٹھہر سکتی ۔ مسلمانوں کو اس قدر ذلت اس لئے
نصیب ہوئی کہ انہوں نے خدا اور اس کے رسول کے احکام سے پہلو تہی اختیار کی ۔
ہماری جماعت کو تھوڑے ہو کر بھی اپنے آپ کو زیادہ سمجھنا چاہئے ، اس وقت ہندوستان

انوار العلوم جلد ۱۸
لده۔
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
میں انگریز اتنے نہیں جتنی ہماری جماعت ہے مگر انگریز صرف تنظیم کر کے اپنے آپ کو بڑا بنا لیتے
ہیں ۔ اس وقت انگلستان تمام دنیا پر حکومت کر رہا ہے اور تجارت اس کے ہاتھ میں ہے، دولت
اس کے ہاتھ میں ہے اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ انہوں نے شروع میں تنظیم کے ماتحت قربانیاں
کیں ۔ جب ایسٹ انڈیا کمپنی کے ہندوستان میں آئی اس وقت انگلستان کے لوگوں کی تنخواہیں
نہایت قلیل ہوا کرتی تھیں پانچ یا چھ شلنگ ماہوار تنخواہ کا رکنوں کو ملتی تھی جو چار چار یا تین تین
روپے کے برا برا ہوتی تھی کیونکہ ایک شلنگ کی قیمت کا اندازہ اگر دس آنے کیا جائے تو چھ
شلنگ کی قیمت پونے چار روپے بنتی ہے اور پانچ شلنگ کی قیمت تین روپے سے تھوڑی زیادہ
بنتی ہے، ایسٹ انڈیا کمپنی کے قیام کے ابتدائی حالات پڑھنے سے معلوم ۔ معلوم ہوتا ہے کہ اُس وقت
انگلستان کے لوگوں کی یہ حالت ہوتی تھی کہ ان میں سے اکثر کے پاس پورے کپڑے تک نہ
ہوتے تھے مگر ان لوگوں نے باہر نکل کر دنیا سے تجارت کرنے کا فیصلہ کر لیا اور ہر شخص نے اپنا
پیٹ کاٹ کر ایسٹ انڈیا کمپنی میں حصہ لینا شروع کر دیا۔ لوگ ان پر طرح طرح کے آوازے
کستے تھے مگر وہ ایک کان سے سنتے اور دوسرے کان سے نکال دیتے ۔ جس طرح کھیت میں بیج
ڈالنے والے کو اس کے ضائع ہونے کا احتمال نہیں ہوتا اسی طرح اگر کسی شخص کے پاس دس پندرہ
روپے ہوں اور وہ انہیں تجارت میں نہیں لگاتا اور اسے محفوظ کر کے کہیں رکھ دیتا ہے یا زمین میں
دبا دیتا ہے تو یقیناً اس کا یہ سرمایہ ضائع تو نہ ہو گا مگر اس سرمایہ سے اس کو کوئی نفع نہیں پہنچ سکے گا
اگر وہ وہ اس اس روپے کو تجارت یا کسی اور کام میں لگا دے گا تو اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ اس کے اپنے
اخراجات بھی اس سرمایہ سے چلتے رہیں گے اور وہ روپیہ بھی اپنی اصلی حالت میں موجود رہے گا
اور اگر اس نے وہ روپے تجارت میں نہیں لگائے ہوں گے تو ان کے ضائع ہو جانے یا چوری ہو
جانے کا بھی اندیشہ رہے گا یا اگر وہ شخص مسلمان ہے اور اسلام کے احکام کی پابندی کرتا ہے تو
اگر وہ اس روپیہ میں سے صدقہ و خیرات یا زکوۃ دیتا رہے گا تو وہ روپیہ خرچ ہو جائے گا اور اگر
وہ پکا مسلمان نہیں اور زکوۃ وصدقات وغیرہ نہیں دیتا تو وہ روپیہ اس کو دوزخ میں لے جائے
گا ۔ اگر شریعت پر عمل کرتا ہے اور زکوۃ دیتا ہے تو بھی اور اگر شریعت پر عمل نہ کر کے زکوۃ نہیں
دیتا تو بھی وہ ور پیہ خرچ ضرور ہو جائے گا اس کے محفوظ رکھنے اور اس سے منافع اُٹھانے کا

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۵۱
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
صرف یہی ایک طریق ہو گا کہ اسے تجارت میں لگا دیا جائے ۔ یہی احساسات ایسٹ انڈیا کمپنی
والوں کے دلوں میں تھے اور کمپنی کے حالات پڑھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ باوجود یکہ دو دفعہ
ایسٹ انڈیا کمپنی کا دیوالہ نکلا تیسری دفعہ جا کر بڑی مشکل سے انہوں نے کامیابی کا منہ دیکھا اور
آہستہ آہستہ اپنی تجارت کو فروغ دیا اور پھر تھوڑے عرصہ کے بعد وہ وقت آیا کہ وہی لوگ
ہندوستان کے حاکم بن بیٹھے تو یہ صرف تجارت، تنظیم اور استقلال کے نتیجہ میں تھا۔ اب لوگ
حیران ہو کر کہا کرتے ہیں کہ کیا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہندوستان پر حکومت کا حق صرف
انگریزوں کو ہی حاصل ہے یہ لوگ سینکڑوں سال سے یہاں تسلط جما کر بیٹھے ہیں اور جانے کا
نام ہی نہیں لیتے گویا انہیں کسی کی کچھ پروا ہی نہیں مگر یہ سب کچھ اسی قربانی کا نتیجہ ہے جو پُرانے
زمانہ میں انگریزوں نے کی ۔ اُنہوں نے تکلیفیں دیکھیں مگر قدم پیچھے نہ ہٹایا ، اُنہوں نے
قلیل سے قلیل تنخواہوں پر گذر اوقات کی اور ننگے سر اور ننگے پاؤں کام میں برابر لگے رہے یہی
وہ قربانی تھی جس نے ایسٹ انڈیا کمپنی کو کامیاب بنا دیا ، یہی وہ قربانی تھی جس نے ایسٹ انڈیا
کمپنی کو ہندوستان کا بادشاہ بنا دیا ورنہ یہ وہی کنگال تھے جو ننگے سر اور ننگے پاؤں سٹرکوں پر اور
بازاروں میں چلتے پھرتے نظر آتے تھے ۔
-
پس اصل حقیقت یہ ہے کہ ہر قربانی ترقی کرتی ہے اور جو قربانی بیج کے طور پر کی جائے وہ
کبھی ضائع نہیں جاتی بلکہ مرور زمانہ کے ساتھ ساتھ بڑھتی چلی جاتی ہے اور ایک وقت آتا ہے
کہ وہی قربانی جو بیج کے طور پر کی گئی تھی ایک تناور درخت کی شکل اختیار کر لیتی ہے اور پھر
ہزاروں اور لاکھوں انسان اس کا پھل کھاتے اور اُس کے سائے میں بیٹھتے ہیں ۔ جماعت دہلی
کو میں خاص طور پر ان کی تنظیم کی طرف توجہ دلاتا ہوں ۔ مجھے یقین ہے کہ یہ میرا سفران کے لئے
مبارک ثابت ہوگا کیونکہ مجھے ان دنوں پھر نہایت مبارک نظارے دکھائے گئے ہیں ایک یہ کہ
میں نے دیکھا میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کے متعلق تقریر کر رہا ہوں اور بار بار
میری زبان پر قُلْ إِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ )
کے الفاظ آتے ہیں۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے متعلق میں سب کچھ بیان کرتا ہوں مگر
میری تقریر قُلْ إِن صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کے گرد

انوار العلوم جلد ۱۸
۴۵۲
ہمارے ذمہ تمام دنیا کو فتح کرنے کا کام ہے
-
چکر لگاتی ہے ۔ میں کبھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کا ایک پہلو بیان
کرتا ہوں کبھی دوسرا پہلو بیان کرتا ہوں ، کبھی تیسرا پہلو بیان کرتا ہوں ، غرض ساری
رات سونے سے اُٹھنے تک بار بار یہی نظارہ آنکھوں کے سامنے آتا رہا مگر ہر دفعہ
إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ العلمین کے الفاظ بے اختیار میری
زبان پر جاری ہو جاتے۔ میں سمجھتا ہوں اس میں مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ جب تک ہماری جماعت کا ہر آدمی
چھوٹا ( علی وٹا محمد ا نہیں بن جاتا اسلام ترقی نہیں کر سکتا اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر ہماری جماعت ترقی کرنا
چاہتی ہے تو اسے اِنَّ صَلاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ کا نمونہ
صلى الله ۔
بننا پڑے گا ۔
دوسری مبارک رویا میں مجھے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت ہوئی میں نے
دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے سامنے ایک نوجوان کی شکل میں موجود ہیں سر
کے بال لمبے لمبے ہیں جیسا کہ حدیثوں میں ذکر آتا ہے اور سر پر چھوٹی سی پگڑی ہے جیسا کہ
عربوں اور پٹھانوں میں عام طور پر رواج ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نو جوان نظر آتے
ہیں اور نہایت خوبصورت ہیں آپ کا رنگ سفید ہے جب یہ نظارہ میں نے دیکھا تو مجھے ایسا
معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابوبکر زندہ ہیں اور مدینہ میں ان کی خلافت ہے اور جہاں میں کھڑا ہوں
وہ جگہ مکہ ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کچھ مشکلات پیش آئی
تھیں اور آپ مشورہ لینے کے لئے مدینہ تشریف لے گئے تھے۔ تھے حضرت ابو بکر سے مشورہ کرنے
کے بعد رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فوراً ہی تمام مشکلات کو دور کر دیا۔ چنانچہ میں اسی
مضمون پر لوگوں کے سامنے تقریر کر رہا ہوں ۔ حضور علیہ السلام میرے سامنے کچھ دور کھڑے ہیں
میں آپ کی طرف اشارہ کر کے کہتا ہوں کہ دیکھو وہ بات جو حضرت ابو بکر گوسالوں سے معلوم تھی
اور ان کے ذہن میں تیس پینتیس سال سے موجود تھی اس سے انہوں نے وہ نتیجہ نہ نکالا لیکن جب
رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ابو بکر سے مشورہ کیا اور باتوں باتوں میں وہ بات حضرت
ابو بکر نے آپ سے بیان کی تو آپ نے فوراً اس بات سے ایک عظیم الشان نتیجہ نکال لیا اور اس
پر عمل کر کے سب مشکلات کو دور کر لیا۔

آج 10 میں سے 10 باقی